صداقتِ اسلام
انوارالعلوم (جلد 5)
صداقت اسلام
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثانی
انوار العلوم جلد ۵
صداقت اسلام
صداقت اسلام اور ذرائع ترقی اسلام
ا خطاب حضرت فضل عمر خلیفہ اسیح الثانی فرموده ۲۲ فروری بمقام بندے ماترم بال امرتسر )
مذہب کی غرض میرا مضمون آن صداقت اسلام پر ہے کہ اسلام کی صداقت کے کیا ثبوت ہیں اور اس وقت اسلام سے تعلق رکھنے والوں کی ترقی کے کیا ذرائع ہیں ۔
کسی مذہب کی صداقت پر غور کرنے سے پہلے یہ نہایت ضروری امر ہے کہ ہم دیکھیں کہ مذہب کی غرض
کیا ہے ؟ کیونکہ جب تک یہ معلوم نہ ہو ممکن ہے کسی مذہب کی صداقت پر بحث کرتے ہوئے کہیں
سے کہیں نکل جائیں اور جس چیز کو صداقت کا ثبوت سمجھیں وہ اس سے کوئی تعلق ہی نہ رکھتی ہو مثلاً
جب کوئی شخص مکان خریدنے کے لئے جائے تو اس کی یہ غرض نہیں کہ اچھے بیل بوٹے اسے نظر آئیں با لئے جائے تو اس کی یہ کہ اسے
یا یہ نہیں ہوتی کہ مکان کے اندر کوئی خاص قسم کا حوض بنا ہوا ہو۔ بلکہ اصل غرض یہ ہوتی ہے کہ
انسان اس کے اندر سردی گرمی کی تکلیف سے بچ سکے ، اپنے مال کی حفاظت کر سکے اور اس
کے تعلقات خاندانی میں کوئی دوسرا مخل نہ ہو سکے ۔ یہ مکان کی غرض ہوتی ہے اور مکان خرید نے
کے وقت اسی کو دیکھا جائے گا ۔ اگر یہ پوری ہو جائے تو خرید لیا جائے گا اور اگر یہ نہ پوری ہو گی تو
ہم کبھی خریدنے کے لئے تیا رہ نہ ہوں گے ۔ کیا اگر چھت تو نہ پڑی ہو لیکن دیواروں پر بیل بوٹے بنے
ہوں تو اس مکان کو لینے کے لئے ہم تیار ہو جائیں گے ؟ ہرگز نہیں ۔ کیونکہ اس سے مکان کی
غرض پوری نہیں ہوتی ۔ اسی طرح جب ہم مذہب کی صداقت کے متعلق غور کرنے لگیں تو ہمارے
لئے ضروری ہے کہ اس بات کو سوچیں کہ مذہب کی غرض کیا ہے ؟ تاکہ پھر یہ دیکھ سکیں کہ
کون سا مذہب اس کو پورا کرتا ہے اور جو پورا کرے گا وہی مذہب سچا اور قابل قبول ہو گا۔
پس چونکہ جب تک مذہب کی غرض معلوم نہ ہو جائے اس وقت تک نیچے مذہب کی شناخت
نہیں ہو سکتی اس لئے صداقت مذہب پر بولنے سے قبل ہر لیکچرار کا فرض ہے کہ مذہب کی غرض
انوار العلوم جلده
ولد
صداقت اسلام
بیان کر دے تاکہ سامعین میں سے ہر ایک کو معلوم ہوسکے کہ لیکچرار کے نزدیک مذہب کی غرض کیسا
ہے؟ اور وہ دیکھ سکے کہ مذہب کی جو غرض وہ سمجھا ہوا تھا وہ صحیح نہیں ۔ یا یہ کہ لیکچرار نے جو
بتاتی ہے وہ صحیح نہیں اور اس کے لیکچر کی بناء بنائے فاسد علی الفاسد ہو گی ۔
نہیں آج میں مذہب کی صداقت کے دلائل بیان کرنے سے پہلے یہ بیان کروں گا کہ مذہب
کی غرض کیا ہے ؟ سو یاد رکھنا چاہئے کہ اسلام جو عربی زبان میں نازل ہوا ہے اس میں مذہب کی
غرض معلوم کرنا نہایت آسان ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ عربی زبان کو خدا تعالیٰ نے یہ خصوصیت
دی ہے کہ اس کے تمام الفاظ اپنے اندر معانی رکھتے ہیں ۔ باقی دنیا کی کسی زبان کو بہ خصوصیت حاصل
نہیں ہے ۔ اور زبانوں میں مثلاً اگر دو میں مثلاً اگر دو میں جس کے پیٹ سے بچہ پیدا ہوتا ہے اسے ماں اور جس
کے نطفہ سے پیدا ہوتا ہے اسے باپ کہتے ہیں مگر ان الفاظ سے بچہ کے پیدا ہونے کے متعلق کوئی
بات ظاہر نہیں ہوتی ۔ اگر ماں کی بجائے لفظ "پانی" رکھ دیا جاتا تو وہ بھی ایسا ہی ہوتا جیسا کہ یہ
ہے۔ مگر عربی میں ایسا نہیں ہے ۔ اس میں جو نام رکھا جاتا ہے وہ خود بتاتا ہے کہ اس کا کیا کام
اور اس کی کیا غرض ہے ۔ عربی میں ماں کو اُتم کہتے ہیں اور اسکے معنی جڑھ کے ہیں۔ جس طرح شاخیں
جڑھ سے پیدا ہوتی ہیں اسی طرح بچہ ماں سے پیدا ہوتا ہے اور گویا بچہ ماں کی شاخ ہوتا ہے ۔ اب اگر
ماں کی بجائے لال " یا " شال" رکھ دیا جاتا تو کوئی حرج نہ تھا ۔ مگر اُم" کے لفظ کی جگہ کوئی اور
سے وہ غرض نہ ظاہر ہو سکتی جو اس سے ظاہر ہوتی ہے ۔ اسی طرح ام " کے معنی ہیں وہ چیز
جسکے پیچھے پیچھے چلیں اور چونکہ بچہ ماں کے پیچھے چلتا ہے اس لحاظ سے بھی ام ماں کو کہتے ہیں کہ بچہ
ہر دکھ اور ہر تکلیف کے وقت اسی کی طرف راغب ہوتا ہے تو یہ معنی جو لفظ اتم میں پائے جاتے
ہیں اور کسی لفظ میں نہیں پاتے جاتے ہیں حال عربی کے تمام الفاظ کا ہے۔ بس اس زبان میں مذہب
کے لئے جو لفظ رکھا گیا ہے اسی میں مذہب کی غرض بھی پائی جاتی ہے ۔ مذہب کے معنی رستہ ،
سبیل ، طریق ، منہاج اور شریعت بھی ہیں ۔ پس عربی زبان کے لحاظ سے وہ قواعد جو انسان کو اخلاقی
طور پر نہ جسمانی طور پر ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچا دیں ۔ ان کا نام مذہب ہے ۔ اب رہا یہ کہ
وہ قواعد کہاں پہنچاتے ہیں ؟ اس کی نسبت سب مذاہب متفق ہیں کہ خدا تعالیٰ کی ہستی ہے جس
یک پہنچانا مذاہب کا فرض ہے ۔ اس کے سوا مذہب کی اور کوئی غرض نہیں ۔ مذہب کی غرض تجارت
کے قواعد بنانا نہیں کہ جس مذہب کے لوگوں میں تجارت زور شور کی ہو ان کا مذہب سچا سمجھ لیا
جائے ۔ مذہب کی غرض دولت نہیں کہ جن لوگوں کے پاس مال زیادہ ہو ان کے مذہب کو ستیا
لفظ رکھنے
الوار العلوم جلد ۵
۵۵
صداقت اسلام
کہا جائے ۔ مذہب کی غرض حکومت نہیں کہ جن لوگوں کے پاس ملک زیادہ ہوں ان کے مذہب کو درست
سمجھ لیا جائے۔ بلکہ مذہب کی غرض یہ ہے کہ وہ ایک ایسی سڑک بنا دے جس پر چل کر انسان
خدا تعالیٰ تک پہنچ جائے ہیں جو مذہب اس غرض کو پورا کرتا ہے وہ سچا ہے اور جو نہیں پورا کرتا
وہ سچا مذہب نہیں ہے۔
کیا اسلام مذہب کی غرض کو پورا کرتا ہے ؟ اب جب کہ نہیں پتہ لگ گیا کہ مذہب کی غرض یہ ہے ۔ تو ہم یہ ۔ تو
دیکھتے ہیں کہ کیا اسلام کی صداقت اس سے ثابت ہوتی ہے اور کیا اسلام کوئی ایسا رستہ پیش کرتا ہے
جس پر چل کر اللہ تعالیٰ تک پہنچ جائیں ؟ یا ایسی تعلیم دیتا ہے کہ جو دل کو تو بھائی اور اچھی لگتی ہو مگر
خدا تعالیٰ تک نہ پہنچاتی ہو ؟ اگر اسلام کی تعلیم خدا تعالیٰ تک نہیں پہنچاتی تو خواہ اس کی صداقت کی
کیسی ہی دلیلیں کیوں نہ دی جائیں ان کا کوئی فائدہ نہیں ۔ ہاں اگر یہ ثابت ہو جائے کہ اسلام
انسان کو خدا تعالیٰ تک پہنچا دیتا ہے تو ہر ایک عقلمند اور سمجھدار انسان کو ماننا پڑے گا کہ اسلام
خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے اور سچا مذہب ہے ۔
اس اصل کے بعد میں
تمہیدی طور پر ایک اور
بات بھی بیان کر دینا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ کسی مذہب کے سچا ثابت کرنے سے یہ نہیں ثابت
ہو جاتا کہ باقی مذاہب بالکل بیہودہ اور ان کی ساری کی ساری تعلیم لغو ہے ۔ ہمارے ملک میں
بہت بڑا فساد اسی وجہ سے برپا ہوتا ہے کہ ہر مذہب کے لوگ یہ سمجھ لیتے ہیں کہ صرف ہمارا ہی
مذہب سچا ہے اور باقی تمام مذاہب سرتا پا جھوٹے ہیں۔ لیکن جن لوگوں نے مذاہب کا مطالعہ سرتا
کیا ہے وہ خوب سمجھتے ہیں کہ دنیا میں کوئی مذہب ایسا نہیں جس میں کوئی بھی خوبی نہ ہو۔ اگر یہ بات
ہے کہ کسی مذہب کی ہر ایک بات جھوٹی اور لغو ہے اور اس میں کوئی بھی خوبی ایسی نہیں ہے
جو انسان کے دل کو اپنی طرف کھینچ سکتی ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ تعلیم یافتہ اور عقلمند لوگ اس
پر چل رہے ہیں۔ اصل بات یہی ہے کہ ہر ایک مذہب میں کچھ نہ کچھ خوبیاں پائی جاتی ہیں ۔
میں کسی مذہب کو سچا ثابت کرنے کے یہ معنی نہیں ہیں کہ باقی کسی مذہب میں کوئی خوبی نہیں بلکہ
یہ ہیں کہ وہ کون سا مذہب ہے جس میں سب سے زیادہ خوبیاں پائی جاتی ہیں۔ ورنہ یوں تو کوئی
مذہب ایسا نہیں ہے جس میں قطعاً کوئی خوبی نہ پائی جاتی ہو ۔ خواہ کوئی کتنا ہی ابتدائی مذہب ہو
ہر ایک مذہب میں کچھ نہ کچھ خو بیاں پائی جاتی ہیں
انوار العلوم جلد ۵
۵۶
صداقت اسلام
اس میں بھی ضرور کوئی نہ کوئی خوبی ہوگی ۔ آسٹریلیا کے لوگوں کا مذہب یا امریکہ کے بعض علاقوں کے
لوگوں کے مذہب کو بہت ابتدائی سمجھا جاتا ہے ان میں بھی ہم دیکھتے ہیں کہ خو بیاں ہیں۔ مثلاً یہ کہ
کسی سے بدی نہ کرو ، شراب نہ پیٹو ، بھائیوں سے محبت کرو، مخلوق سے نرمی کے ساتھ پیش
آؤ، صدقہ دو۔ پس جب ان مذاہب میں بھی ایسی تعلیم پائی جاتی ہے تو جن مذاہب کو متمدن
لوگ مانتے ہیں ان کے متعلق یہ کہنا کہ ان میں کوئی خوبی نہیں اس سے بڑھ کر اور کیا نادانی
ہو سکتی ہے ۔
ہے۔
پیس کسی مذہب کی صداقت پر غور کرنے سے پہلے یہ یاد رکھنا چاہتے کہ ہر ایک مذہب میں کچھ
نہ کچھ خوبیاں پائی جاتی ہیں۔ ہاں دیکھنا یہ چاہتے کہ سب سے زیادہ خو بیاں کون سے مذہب میں پائی
جاتی ہیں۔ بعض مذاہب والے کہتے ہیں کہ ہمارے مذہب میں لکھا ہے کہ کسی پر ظلم نہ کرو۔ اس لئے
ہمارا مذہب سچا ہے ۔ ہم کہتے ہیں کوئی ایسا مذہب تو دکھاؤ جس نے کہا ہو کہ ظلم کرو۔ اسی طرح
بعض مذاہب والے کہتے ہیں کہ ہمارے ہاں لکھا ہے لوگوں سے محبت کرو۔ ہم کہتے ہیں یہ خوبی
ہے مگر سوال یہ ہے کہ وہ کون سا مذہب ہے جس میں لکھا ہے کہ لوگوں سے عداوت کرو۔ اگر
کوئی نہیں تو پھر کس طرح مان لیں کہ صرف تمہارا ہی مذہب سچا ہے ۔ پھر کوئی کہے کہ ہمارے
مذہب میں لکھا ہے کہ صدقہ کرو اس سے ثابت ہوا کہ ہمارا مذہب سچا ہے ۔ ہم کہیں گے کہ
وہ کون سا مذہب ہے جو کہتا ہے کہ کبھی صدقہ نہ کرو۔ سارے کے سارے مذاہب ایسے ہیں جو ہی
تعلیم دیتے ہیں پھر صرف تمہارے مذہب کو کیونکر سچا مان لیا جائے ۔
کسی مذہب کی سچائی کس طرح ثابت ہو سکتی ہے ؟ کیا اور اس کے سچا ہونے مذہب نیچا
کا یہ مطلب نہیں ہے
کہ اس میں چند اخلاقی باتیں دکھا دی جائیں کیونکہ اس لحاظ سے تو تمام کے تمام مذاہب قریباً
یکساں ہیں۔ پس اگر کسی مذہب کی سچائی ثابت ہوسکتی ہے تو اسی طرح کہ اس میں ایسی تعلیم دی
گئی ہو جس سے خدا تعالیٰ تک انسان پہنچ سکتا ہو اور خدا تعالیٰ کی محبت پیدا ہو جاتی ہو اور یہ تعلیم
اپنی تفصیلات میں بھی صحیح اور درست ہو۔ یوں تو بعض مذاہب ایسے ہیں کہ وہ اصول کے رنگ میں
اچھی تعلیم کے ساتھ متفق ہیں لیکن ان کی فروعات اور تفصیلات میں جا کر بڑا فرق پڑ جاتا ہے اور ان
کی تعلیم صحیح اور درست نہیں ثابت ہو سکتی۔
انوار العلوم جلد ۵
۵۷
صداقت اسلام
اسلام خدا تعالیٰ سے بندہ کا تعلق قائم کرتا ہے اس بات کو مد نظر رکھ کر ہم دیکھتے ہیں کہ اسلام خدا تعالیٰ
سے بندہ ہ کا کا تعلق جوڑتا ہے یا نہیں ۔ اگر جوڑتا ہے تو پھر اس بات کے ماننے میں میں کسی کسی تی قسم کا شبہ
نہیں رہ جاتا کہ اسلام ہی وہ مذہب ہے کہ جس کے ذریعہ انسان کو نجات حاصل ہو سکتی ہے ۔
اس کے متعلق قرآن کریم کا دعوی ہے اور قرآن علی الاعلان کہتا ہے کہ جو شخص مجھ پر عمل کرتا ہے
میں خدا تعالیٰ سے اس کی اتنی محبت بڑھا دیتا ہوں کہ اور کسی ذریعہ سے اتنی محبت حاصل ہونی ممکن
ہی نہیں ۔ چنانچہ فرماتا ہے - اللهُ نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتَبًا مُتَشَابِهَا مَثَانِي تَقْشَعِرُّ
مِنْهُ جُلُودُ الَّذِينَ يَخْشَونَ رَبَّهُمْ ثُمَّ تَلِينُ جُلُودُهُمْ وَقُلُوبُهُمْ
إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ ذَلِكَ هُدَى اللهِ يَهْدِي بِهِ مَنْ يَشَاءُ وَمَنْ يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ
من هاده ( الزمر : (۲۴) خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ ہم نے قرآن ایسی کتاب نازل کی ہے جس میں بہتر سے
بہتر تعلیم دی گئی ہے ۔ دی گئی ہے۔ یہ نہیں کہ صرف اس کے اندر اچھی تعلیم ہے اور باقی سب میں بر سب میں بری ۔ بلکہ یہ کہ اس
کے اندر سب سے اعلیٰ اور اچھی اچھی تعلیم تعلیم دی دی گئی ہے ۔ یہاں خدا تعالیٰ نے اس بات سے انکار نہیں کیا
کہ دوسرے مذاہب کی کتابوں میں اچھی تعلیم نہیں بلکہ یہ فرمایا ہے کہ یہ تعلیم بہتر سے بہتر ہے ۔ گویا اس
کی کوئی بات کسی دوسری بات کے خلاف نہیں۔ بلکہ ہر ایک بات ایک دوسری کی تصدیق اور تائید
کرتی ہے۔ اور اس کی تفصیلات میں کوئی اختلاف نہیں بلکہ وہ ایک ایسی اصل پر قائم ہیں کہ اس
سے ادھر ادھر نہیں ہوتیں۔ پھر وہ ایسی تعلیم ہے کہ مثانی یعنی بار بار دہرائی جاتی ہے گویا اس میں
ایسی روحانی طاقت اور قوت ہے کہ انسان کو بار بار پڑھنے پر مجبور کرتی ہے اور اس کے اندر ایسی
کشش ہے کہ جو سنتا ہے اسے ! اپنی طرف کھینچ لیتی ہے جس طرح جب کوئی اپنے محبوب کی
آواز ایک بار سنتا ہے۔ وہ پھر سنتا ہے تو چاہتا ہے کہ پھر سنوں۔ اسی طرح قرآن کی آواز جو سنتا ہے
وہ پھر سنتا ہے۔ اور پھر سنتا ہے ۔ اسی طرح اس کے یہ بھی معنی ہیں کہ چونکہ قرآن کی تعلیم ہر زمانہ اور ہر
صدی کے لئے ضروری ہے اس لئے ہر زمانہ میں دہرائی جاتی ہے اور تازہ کی جاتی ہے مٹائی نہیں
جاتی ۔ پھر اس کی خوبی یہ ہے کہ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ اس سے جلدوں
پر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کے جلال ، اس کی قوت ، اس ، اس کی قوت ، اس کی شان ، اس کی شوکت
کا بیان اس میں ایسا صاف صاف ہے کہ جب کوئی پڑھتا ہے تو خواہ دین سے کتنا ہی دور ہو خدا
کے خوف سے اس کے رونگٹے کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں ۔ پھر تَلِينُ جُلُودُهُمْ وَقُلُوبُهُمُ إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ
انوار العلوم جلد ۵
۵۸
صداقت اسلام
ذلِكَ هُدَى اللهِ صرف خوف اور ڈر تو ڈراؤنی چیزوں سے بھی پیدا ہوتا ہے۔ اس سے
صرف خوف نہیں پیدا ہوتا بلکہ اس کے ساتھ ہی محبت بھی پیدا ہو جاتی ہے ۔ خوف دو قسم
کی چیزوں سے پیدا ہوا کرتا ہے۔ ایک ایسی چیزوں سے جو ڈراؤنی ہوں اور دوسری وہ جو شان و شوکت
والی ہوں ۔ لیکن ڈراونی چیزوں سے صرف خوف پیدا ہوتا ہے۔ بلکہ چونکہ یہ شان والی ہے اس لئے
اس کی عظمت اور شان کی وجہ سے اس کا خوف پیدا ہوتا ہے جس کے ساتھ محبت بھی ہوتی ہے
چنانچہ فرماتا ہے ان کی جلدیں محبت سے نرم ہو جاتی ہیں۔ تو قرآن یہ دعوی کرتا ہے کہ اس میں
سب سے بہتر تعلیم ہے اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے وہی مذہب ستیجا ہو سکتا ہے جو یہ کہے کہ میں
سب سے بہتر تعلیم پیش کرتا ہوں۔ نہ وہ جو یہ کہے کہ اور کسی مذہب میں کوئی سچائی ہی نہیں ۔ پھر وہ
مذہب سچا ہو سکتا ہے جو ایسی تعلیم دے جس پر چل کر انسان خدا تعالیٰ تک پہنچ جائے اور قرآن
دعوای کرتا ہے کہ میرے اندر وہ رستہ موجود ہے جس پر چل کر انسان خدا تک پہنچ جاتا ہے۔
اب ہم قرآن کے اس دعوای پر نظر کرتے ہیں کہ آیا یہ ٹھیک ہے کہ قرآن خدا تعالیٰ سے انسان
کا تعلق پیدا کر دیتا ہے۔ مگر اس مسئلہ کے دیکھنے سے پہلے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ خدا تعالیٰ سے انسان
کا جو تعلق ہوتا ہے وہ کسی طرح ہوتا ہے کسی چیز کے اچھا ہونے کا سائینٹیفک ذریعہ سے اس
طرح ثبوت مل سکتا ہے کہ اس کے لئے طریق کیا بتایا گیا ہے ۔ اگر وہ طریق صحیح ہو تو خواہ اس کو
ماننے کا دعوی کرنے والوں کی حالت کیسی ہی ہو اس سے اس مذہب پر کوئی الزام نہیں آسکتا۔ بلکہ
یہی کہا جائے گا کہ انہوں نے اس طریق پر عمل نہیں کیا ۔ مثلاً کوئی شخص جیل خانہ میں جائے اور
وہاں ہندوؤں ، سکھوں ، عیسائیوں اور مسلمانوں کو دیکھے اور کہے کہ سب کے مذاہب چھوٹے ہیں
کیونکہ اگر سچا مذہب رکھتے ہوتے تو جیل خانہ میں نہ پڑے ہوتے ۔ تو یہ درست نہیں ہوگا کیونکہ
انہوں نے اپنے اپنے مذہب کے خلاف کیا تب جیل خانہ میں ڈالے گئے۔ اگر اپنے اپنے مذہب کے
احکام کی پابندی کرتے تو ایسا نہ ہوتا۔ پس کسی مذہب کو سچا معلوم کرنے کے لئے یہ دیکھنا چاہئے کہ
آیا اس نے ایسے اصول بتائے ہیں یا نہیں جن کے ذریعہ خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا ہو سکتا ہے ۔ اگر بتائے
ہوں لیکن اس مذہب کے ماننے والے ایسے لوگ نظر آئیں جن کا خدا تعالیٰ سے تعلق نہیں ہے تو یہی
کہا جائے گا کہ ان کا اپنا قصور ہے نہ کہ اس مذہب میں نقص ہے۔ جیسے کو تین تیپ میں فائدہ دیتی
ہے لیکن اگر کوئی کو نین کو ہاتھ میں دبائے رکھے یا جیب میں ڈالے رکھے اور کہے کہ مجھے اس سے کچھ
فائدہ نہیں ہوا تو اسے کہا جائے گا کہ کھانے سے فائدہ ہوا کرتا ہے نہ کہ ہاتھ میں پکڑنے یا جیب
انوار العلوم جلد ۵
۵۹
صداقت اسلام
میں ڈالے رکھنے سے ۔ اسی طرح مذہب کا فائدہ بھی اسی کو ہو سکتا ہے جو اس پر عمل کرے نہ کہ رکھنے
کا فائدہ بھی ایک ہوسکتا ہے اس پر مل : صرف منہ سے اس کے ماننے کا دعوی کرے ۔
خدا تعالیٰ سے تعلق کن ذرائع سے پیدا ہو سکتا ہے ؟ اب اس بات کو مد نظر رکھ سے ہو سکتا یا ایک یا ایا ای کر ہم دیکھتے ہیں کہ خدا تعالی
سے تعلق کن ذرائع سے پیدا ہو سکتا ہے۔ دنیا میں کسی سے تعلق پیدا ہونے کے دو طریق ہیں تعلق یا تو
محبت سے پیدا ہوتا ہے یا خوف سے ۔ اب ہم اسلام کی تعلیم پر غور کر کے دیکھیں گے کہ آیا اسلام
نے ایسی تعلیم دی ہے کہ جس سے خدا تعالیٰ سے کمال درجہ کی محبت اور خوف پیدا ہوتا ہے یا نہیں اگر
دی ہے تو ثابت ہو گیا کہ اسلام ہی وہ مذہب ہے جو خدا تعالیٰ سے ملانے کا صحیح رستہ بناتا ہے
گو دوسرے مذاہب میں بھی خوبیاں ہیں اور اگر یہ ثابت نہ ہو تو پھر ماننا پڑے گا کہ اسلام کے سوا
کسی اور مذہب کی تلاش کرنی چاہئے ۔
اس کے لئے میں
قرآن شریف میں ان ذرائع سے کسی طرح کام لیا گیا ہے ؟ قرآن کریم کی
تفصیلات کو چھوڑ کر سورۃ فاتحہ کو لیتا ہوں ۔ جو پہلی سورۃ ہے اور جس میں صرف سات آیتیں ہیں کو چھوڑ کرسورۃ و لیتا ہوں جو پہلی سورت اور جس میں صرف آیتیں؟
دنیا کے تمام فلسفے اس بات پر متفق ہیں کہ تعلق قائم رکھنے کے لئے پہلے محبت سے کام لینا چاہتے
اور پھر خوف سے ۔ مثلاً بچہ کو صبح پڑھنے بھیجنے کے لئے پہلے محبت سے کہا جائے گا بیٹا پڑھنے جاؤ
یہ نہیں کہ اُٹھتے ہی اس کے منہ پر تھپڑ مار دیں۔ اور اگر نہ مانے تو کہیں گے تو یہ مٹھائی لو اور جاؤ یا
آکرلے لینا۔ اس پر بھی اگر وہ نہ مانے تو پھر ماریں گے ۔ گویا پہلے محبت سے بھیجا جائے گا اور
پھر خوف سے ۔ اب ہم یہ دیکھیں گے کہ قرآن نے اسی طبعی طریقہ کو خدا تعالیٰ سے تعلق قائم کرنے کے
لئے برتا ہے یا نہیں ۔ تو معلوم ہوتا ہے کہ اس سورۃ کو شروع ہی الحمد سے کیا گیا ہے جس میں محبت
کا ذکر ہے اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اصل جو ایک مدت کی تحقیقات کے بعد ثابت کیا گیا ہے
اسے قرآن نے بہت عرصہ قبل بیان کر دیا ہے ۔ پھر تعلق دو وجہ سے ہوا کرتا ہے ۔ یا تو اس طرح کہ
کوئی چیز اپنی ذات میں پیاری لگتی ہے یا اس سے فائدے پہنچتے ہیں۔ جیسا کہ انگریزی دانوں میں
محاورہ ہے کہ نیکی کو نیکی کی خاطر قبول کرنا چاہئے ۔ ان دونوں اصول کے متعلق دیکھتے ہیں کہ قرآن کیا
کہتا ہے ۔
انوار العلوم جلده
4۔
صداقت اسلام
سورۃ فاتحہ کی لطیف تفسیر ورود را فتح میں ان دونوں باتوںکو لیا گیا ہے اور اس میں
ایسے اصول بیان کئے گئے ہیں کہ ممکن نہیں اگر انسان ان
پر عمل کرے تو خدا تعالیٰ سے اس کا تعلق نہ پیدا ہو۔ چنانچہ فرماتا ہے۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ سب
تعریفیں اللہ کے لئے ہیں ۔ اللہ نام ہے خدا کا اور اس کے معنی یہ ہیں کہ وہ ہستی جس میں کوئی
نقص نہیں اور تمام خوبیوں کی جامع ہے ۔ دنیا میں لوگ ایسی چیزوں سے محبت کرتے ہیں جو سب
خوبیوں سے متصف نہیں ہوتیں اور ایسی نہیں ہوتیں کہ ان میں کسی قسم کا نقص نہ پایا جاتا ہو مثلاً
عورتوں پر عاشق ہوتے ہیں لیکن یہ نہیں ہوتا کہ جس عورت پر کوئی عاشق ہوتا ہے وہ دنیا کے سارے
حسن کی جامع ہوتی ہے ۔ قصہ مشہور ہے کہ لیلی کو دیکھ کر کس نے مجنوں کو کہا تھا کہ وہ تو کوئی خوبصورت
ری
نہیں تم کیوں عاشق ہو ؟ مجنوں نے کھا لیلی کو میری آنکھ سے دیکھنا چاہئے ۔ اسی لئے کہا جاتا ہے۔ لیلی را
بچشم مجنوں بائد دید ۔ تو کوئی عورت ایسی نہیں ہوسکتی جو تمام حسن کی جامع ہو اور نہ ہی کوئی اور چیز
ایسی ہو سکتی ہے جس میں کوئی نقص نہ پایا جاتا ہو ۔ مگر خدا ایسا ہے کہ تمام خوبیوں کا جامع ہے اور تمام نقص
نقصوں سے پاک ہے ۔ اسی لئے فرمایا کہ اللہ ہی وہ ہستی ہے جو تمام خوبیوں کی جامع ہے ۔ ہم چاند کو
دیکھ کر خوش ہوتے ہیں اور خوش نما پہاڑوں کو دیکھ کر مسرت حاصل کرتے ہیں مگر اس لئے نہیں کہ وہ
ہمیں کچھ دیتے ہیں بلکہ اس لئے کہ وہ اپنی ذات میں اچھے لگتے ہیں۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ الحَمدُ
- اسے انسان اگر تو ان لوگوں میں۔ سے ہے جو چیز کی ذاتی : ذاتی خوبی کی و کی وجہ سے اس سے محبت کرتے
ہیں تو آئیں مجھے بتاؤں کہ اسلام وہ خدا کھاتا ہے جو تمام نقصوں سے پاک اور تمام خوبیوں کا
جامع ہے۔ لیکن چونکہ تمام فطرتیں ایسی نہیں ہوتیں کہ صرف یہ جان کر کسی چیز سے محبت کریں کہ وہ اپنی
ذات میں اچھی ہے بلکہ وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ ہمیں فائدہ بھی پہنچائے گو یہ گری ہوئی فطرت کے انسان
ہوتے ہیں ان کے متعلق فرماتا ہے ۔ الحَمدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ اگر تم یہ چاہتے ہو کہ وہ
اپنے حسن کے علاوہ تم پر احسان بھی کرے ۔ تو آؤ تمہیں بتائیں خدا وہ ہے کہ جو تمہیں پیدا کرتا اور
پھر ادنی اور گیری ہوئی حالت سے ترقی دے کر اعلیٰ درجہ پر پہنچاتا ہے مثلاً انسان کے جسم کا کوئی حصہ
گیوں سے بنتا ہے کوئی چینے سے کوئی جو سے یا اور وہ چیزیں جو انسان کھاتا ہے ان سے ایک
مادہ بنتا ہے اور اس کا آگے انسان تیار ہو کر صفحہ دنیا پر آجاتا اور بڑے بڑے کام کرتا ہے ۔
یہ سب خدا تعالیٰ کی ربوبیت کے ہی کھیل ہیں۔ تو فرمایا۔ اللہ تمہارا رب اور تمہارا محسن ہے ۔ پھر ایک
دو کا نہیں بلکہ رب العالمین سب کا ہے ۔ خواہ کوئی یورپ کا رہنے والا ہو یا افریقہ کا یا امریکہ کا۔
لله ا
انوار العلوم جلد ۵
41
صداقت اسلام
پھر کسی مذہب کا ہو وہ سب کا رب ہے ۔ حتی کہ حیوانوں اور پرندوں کا بھی رب ہے۔ حیوانوں کے
متعلق خدا تعالیٰ کی ربوبیت کو اگر دیکھا جائے تو عجیب نظارہ نظر آتا ہے۔ دیکھو انسان بیلوں سے
ہل چلاتا ہے اور کھیت ہوتا ہے ۔ اس کے نتیجہ میں اگر انسان کو کھیت میں سے صرف دانے ہی حاصل
ہوتے تو وہ بیلوں وغیرہ کو کھانے کے لئے غلہ نہ دیتا اس لئے دانوں کے ساتھ ہی خدا تعالٰی نے توڑی
رکھ دی ہے کہ یہ ان کا حصہ ہے جو انسان کے ساتھ کام کرنے والے تھے۔ تو خدا تعالیٰ نے
ہر ایک مخلوق کا حصہ رکھا ہوا ہے اور اس کو رزق پہنچاتا ہے ۔ حتی کہ ایسی جگہ جہاں انسان کے
خیال میں بھی نہیں آسکتا کہ کسی طرح رزق پہنچ سکتا ہے ۔ یعنی زمین کے نیچے یا سمندر کے اندر وہاں بھی
جو مخلوق ہے اس کے لئے خدا تعالیٰ نے وہیں خوراک رکھی ہوئی ہے۔ تو فرمایا اللہ ایسا ہے جو تمام کے تمام
جانداروں پر احسان کرنے والا ہے۔ پھر احسان تین قسم کے ہوتے ہیں ۔ ایک وہ جو زمانہ ماضی میں کیا گیا ہو۔
دوسرا وہ جو زمانہ حال میں کیا جائے ۔ تیسرا وہ جو زمانہ آئندہ میں کیا جانے والا ہو۔ اور دنیا میں کئی لوگ
ایسے ہوتے ہیں جو کسی قدیم احسان کا خاص لحاظ کرتے ہیں ۔ کئی ایسے ہوتے ہیں جو حال کے احسان کی
قدر کرتے ہیں اور کئی ایسے ہوتے ہیں کہ آئندہ ہونے والے احسان کو بڑا سمجھتے ہیں ۔ یہاں خدا تعالیٰ نے
ان تینوں قسم کے لوگوں کے متعلق فرمایا ۔ خدا رَبُّ الْعَلَمِينَ ہے۔ یعنی فطرتیں جو زمانہ ماضی
کے احسان کو یاد رکھنے والی ہیں ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ ان پر وہی خدا احسان کر رہا ہے ۔ اور جو
آئندہ کے احسان کا خیال رکھتی ہیں انکو بھی معلوم ہونا چاہئے کہ ان پر بھی خدا ہی احسان کرے گا۔ اس
لئے وہی ایک ایسی ذات ہے جس سے محبت کرنی چاہئے ۔
پھر جب خدا تعالیٰ کی ربوبیت کے ماتحت انسان کی تکمیل ہو جاتی ہے اور وہ کام کرنے کے
قابل ہو جاتا ہے تو جس طرح ماں باپ جوان بچہ کو کام پر لگانے کے لئے اس کو سامان مہیا کر دیتے
ہیں اسی طرح خدا تعالیٰ بھی کرتا ہے ۔ چنانچہ فرماتا ہے کہ جب انسان کام کرنے کے قابل ہو جاتا ہے
تو اس وقت یہ ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ محض اپنے فضل سے بغیر اس کی محنت اور کوشش کے کام کرنے
کے اسباب عطا کرتا ہے ۔ اس بات سے اسلام کی دوسرے مذاہب پر بہت بڑی فضیلت ثابت
ہوتی ہے کیونکہ بعض مذاہب والے ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ نجات صرف ہمارے ہی مذہب میں ہے
مگر کوئی اور اس میں داخل نہیں ہو سکتا ۔ لیکن قرآن شریف ایسا نہیں کہتا بلکہ یہ کہتا ہے کہ خدا تمام
لوگوں کا رب ہے اور اس نے جو مذہب لوگوں کے نجات پانے کے لئے بھیجا ہے اس کا دروازہ ہر
ایک کے لئے کھلا ہے پھر اسلام اس خدا کو پیش کرتا ہے جو رحمانیت کی صفت بھی رکھتا ہے۔ یعنی وہ صرف
ن
انوار العلوم جلد ۵
۶۲
صداقت اسلام
ربوبیت ہی نہیں کرتا بلکہ ا ما بلکہ اپنے فضل سے لوگوں کو ایسے سامان بھی عطا کرتا ہے جن کے حصول میں انکے
اعمال کا کوئی دخل نہیں ہوتا ۔ اس میں بعض مذاہب پر اس طرح اسلام کی فضیلت ثابت ہوتی ہے
ای مناسب برای طرح اسلام کی فضیلت ہوتی ہے
کہ وہ کہتے ہیں خدا بغیر عمل کے انسان کو کچھ نہیں دیتا ۔ حالانکہ یہ بات تجربہ اور مشاہدہ بلکہ نیچر کے بالنگل
خلاف ہے ۔ کیونکہ سورج ، زمین ، پانی ، ہوا ایسی چیزیں ہیں جن کے بغیر کوئی انسان زندہ نہیں رہ
سکتا ۔ اب اگر بغیر عمل کے خدا انسان کو کچھ نہ دیتا تو ان کو بھی پیدا نہ کرتا۔ مگر اس نے پیدا کیا ہے ۔
اس سے معلوم ہوا کہ وہ بغیر عمل کے بھی دیتا ہے اور اگر ان چیزوں کو عمل کا نتیجہ مانا جائے تو یہ کسی
طرح بھی صحیح نہیں ہے۔ کیونکہ انسان عمل تو تب کر سکتے جب کہ زندہ ہوتے اور زندہ ہوا کے بغیر رہ
نہیں سکتے ۔ پس ثابت ہوا کہ انسانوں کو ہوا پہلے لی پھر انہوں نے کوئی عمل کیا ۔ اسی طرح کھانا ہے ۔
اگر کھانا انسان کے عمل کرنے سے پہلے نہ ہوتا تو وہ زندہ نہ رہ سکتا اور جب زندہ نہ رہ سکتا تو عمل
بھی نہ کر سکتا۔ پس اسلام کی تعلیم کے مطابق خدا تعالیٰ رحمن ہے۔ یعنی بغیر محنت کے دیتا ہے
اور بے حد دیتا ہے ۔ دیکھو ہوا جو انسان کو مفت اور بغیر اس کی محنت اور مشقت کے ملتی ہے انہیں
ہے کہ اس کی کوئی حد بندی نہیں ہو سکتی اور ہر ایک کو مل جاتی ہے ۔ اسی طرح پانی ہے یہ بھی بیجد
ہے۔ اور ہم دیکھتے ہیں کہ انسان کی زندگی کے قیام کے لئے جس قدر کسی چیز کی زیادہ ضرورت ہوتی
ہے اس قدر وہ آسانی سے حاصل ہوتی ہے۔ مثلاً کھانا ہے یہ اگر انسان کو نہ ملے تو ایک حد تک
صبر کر سکتا ہے۔ لکن پانی نہ ملنے پراس سے کم اور ہوا نہ ملنے پراس سے بھی کم عرصہ زندہ رہ سکتا
ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے کھانا مہیا کرنے کے لئے جس قدر محنت اور کوشش رکھی ہے پانی
دیا کرنے کے لئے اس سے کم اور ہوا حاصل کرنے کے لیے اس سے بھی کم رکھی ہے ۔ تو ان
چیزوں کی انسان کو جتنی جتنی ضرورت ہے خدا تعالیٰ نے ان کا حصول اتنا ہی آسان بنایا ہے ۔ پانی
کے بغیر تو انسان کچھ عرصہ صبر کر سکتا ہے مگرہ ہوا کے بغیر ذرا بھی نہیں کر سکتا اس لئے خدا تعالیٰ
نے ہوا کے لئے کچھ بھی قیمت نہیں رکھی ہیں یہ اس کی رحمانیت کا ثبوت ہے ۔ اور قرآن کریم کہتا ہے
کہ وہ رحمن ہے ۔ پھر اسلام کہتا ہے۔ نہیں خدا کی صفات کا خاتمہ نہیں ہو جاتا بلکہ اس سے آگے
خدا تعالیٰ کی یہ صفت ہے کہ جب کوئی انسان کام کرتا ہے تو خدا تعالیٰ یہ نہیں کہتا کہ چونکہ اس نے
میرے ہی دیئے ہوئے ذرائع سے کام کیا ہے اس لئے میں اسے اس کے کام کا کوئی بدلہ نہیں
دوں گا بلکہ پہلے کی نسبت اور زیادہ ان ذرائع کو بڑھا دیتا ہے ۔ دیکھو جو انسان خدا تعالیٰ کے دیئے
ہوئے ہاتھ سے کام لے اس کا ہاتھ اور زیادہ طاقتور ہو جاتا ہے ۔ اور جو خدا تعالیٰ کے عطا کردہ دماغ
انوار العلوم جلد ۵
۶۳
صداقت اسلام
سے کام لیتا ہے اس کا دماغ اور زیادہ مضبوط ہو جاتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ جو لوگ علوم پڑھتے ہیں ان
کی نسلیں بہ نسبت ان لوگوں کی نسلوں کے جو علوم سے بے بہرہ ہوتے ہیں بہت جلدی علوم میں ترقی
کر لیتی ہیں۔ ہندوستان میں ہی دیکھ لو مسلمانوں اور ہندوؤں کے بچے چوڑے چماروں یا اور
ایسی قوموں کے بچوں سے جن میں علم نہیں آسانی سے علوم حاصل کر لیتے ہیں ۔ تو اسلام بتاتا ہے کہ خدا
وہ خدا ہے کہ جب انسان اس کے دیئے ہوئے سامانوں سے خواہ وہ سامان جسمانی ہوں یا روحانی
کام لیتا ہے تو خدا تعالیٰ ان کو اور زیادہ بڑھا دیتا ہے اور بڑھ چڑھ کر فائدہ پہنچاتا ہے ۔
اسلام کا خدا وہ ہے کہ جس کی اور بھی صفات ہیں ۔ بہت لوگ ایسے ہوتے ہیں جو حسن اور احسان
سے بات نہیں مانتے بلکہ خوف اور ڈر کی وجہ سے مانتے ہیں اس لئے اسلام نے ساتھ ہی بتا دیا
کہ ہم یہی نہیں کہتے کہ خدا تعالیٰ سے اس لئے تعلق پیدا کرو کہ وہ محبت کرنے والا ہے اور تمام خوبیوں
کا جامع ہے اور تم پر بڑے بڑے احسان کرتا ہے بلکہ اگر تم باوجود اس کے احسانوں کے اس کے
احکام پر عمل نہ کرو گے تو وہ تمہیں سزا دے گا۔ کیونکہ وہ ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ ہے۔ دیکھو جو لوگ دنیا
میں ظاہری اسباب سے کام نہیں لیتے وہ ذلیل اور رسوا ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح وہ لوگ جو خدا
تعالیٰ کی طرف سے آنے والی تعلیم پر عمل نہیں کرتے وہ بھی تباہ اور برباد ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ وہ
مُلِكِ يَومِ الدِّينِ ہے۔ پس دنیا میں جو لوگ محبت سے ماننے والے ہیں وہ تو خدا تعالیٰ کے احکام
و الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ کے ماتحت مانیں گے۔ اور جو
سزا کے خوف اور ڈر سے ماننے والے ہیں وہ ملک یوم الدین کے ماتحت مانیں گے۔
کیونکہ وہ سمجھیں گے کہ اگر ہم خدا تعالیٰ کے احکام کی خلاف ورزی کریں گے تو وہ نہیں سزا دیگا۔
یہ اسلام کی خدا تعالیٰ تک پہنچنے کے لئے اصولی تعلیم ہے ۔ اس کو اگر تفصیل سے دیکھا جائے تو
ثابت ہو جاتا ہے کہ اسلام کو دوسرے تمام مذاہب پر بہت بڑی فضیلت حاصل ہے۔ مگر خدا تعالیٰ
سے تعلق یہی نہیں ہوتا کہ انسان خدا سے محبت کرے بلکہ اس کا لازمی نتیجہ یہ بھی ہوتا ہے کہ خدا کی مخلوق
کی آپس میں بھی محبت اور الفت ہو۔ دیکھو بھائی بھائی جو آپس میں محبت کرتے ہیں وہ کیوں کرتے ہیں
اسی لئے کہ ایک ماں باپ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اسی طرح اہل ملک آپس میں محبت کرتے ہیں کیوں ؟
اسی لئے کہ ایک ملک سے تعلق رکھتے ہیں۔ پس جب دنیاوی طور پر ایک چیز سے تعلق رکھنے والے
آپس میں محبت کرتے ہیں تو پھر کیا وجہ ہے کہ ایک خدا سے تعلق رکھنے والوں کی آپس میں محبت نہ
ہو ۔ کیا خدا تعالیٰ ماں باپ یا ملک سے کم درجہ کا ہے اگر خدا تعالیٰ کا ان سب سے بڑا درجہ ہے تو
پسته