صداقتِ اسلام

انوارالعلوم (جلد 5), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۵
ول
صداقت اسلام
کیا وجہ ہے کہ ایک محلہ ، ایک شہر ، ایک ملک اور ایک ماں باپ سے تعلق رکھنے والے تو آپس
میں محبت کریں مگر ایک خدا سے محبت اور تعلق رکھنے والے آپس میں محبت نہ کریں ۔ ان کی محبت
سب سے زیادہ اور سب تعلقات کی نسبت مضبوط ہوتی ہے اور دنیا میں لوگوں پر ظلم وستم کرنے
والے وہی لوگ ہوتے ہیں جو خدا تعالیٰ سے تعلق نہیں رکھتے ۔ جو لوگ خدا تعالیٰ سے تعلق رکھتے ہیں وہ
اس کے بندوں سے بھی ضرور محبت کرتے ہیں ۔
تو اسلام ہمیں اسی طرف لے جاتا ہے اور کہتا ہے کہ جب کوئی خدا تعالیٰ کی ان صفات کو دیکھتا
ہے کہ ایک طرف وہ حسن میں کامل ہے ہر ایک خوبی اس میں پائی جاتی ہے اور وہ اپنے بندوں پر
احسان کرتا ہے اور دوسری طرف وہ طاقت اور قوت میں کامل ہے جو اس سے تعلق توڑتا ہے اسے
سزا دیتا ہے تو اس کی یہ حالت ہو جاتی ہے کہ وہ خدا کو اپنے سامنے دیکھ لیتا ہے اور اس کے
دل میں خدا تعالیٰ کے بندوں کی محبت جوش زن ہو جاتی ہے ۔ اس وقت وہ دنیاوی لحاظ سے
اپنے اور دوسرے مذاہب کے لوگوں میں کوئی فرق نہیں پاتا۔ اس وقت وہ یہ نہیں کہتا کہ فلاں چونکہ
ہندو ہے یا عیسائی ہے یا سکھ ہے یا اور کسی مذہب کا ہے اس لئے اس کو دکھ دینا چاہئے ،
بلکہ یہ کہتا ہے کہ سب خدا تعالیٰ کی مخلوق ہے اس سے مجھے محبت اور پیار کرنا چاہئے ۔ تو اسلام
کہتا ہے کہ جب کوئی انسان اس درجہ پر کھڑا ہو جاتا ہے تو یہ کہتا ہے کہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ
نَسْتَعِينُ اے خدا ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد چاہتے ہیں۔ گویا اس وقت
انسان یہ نہیں کہتا کہ میں ایسا کرتا ہوں بلکہ تمام کے تمام بندوں کی طرف سے کہتا ہے کہ میری عبادت
ان کی عبادت ہے اور میں اپنے لئے ہی نہیں بلکہ ان سب کے لئے مدد چاہتا ہوں۔ دنیا میں
بہت لوگ ایسے ہوتے ہیں جو دوسروں کو زبانی تو کہہ دیتے ہیں کہ ہمارا مال تمہارا ہی مال ہے۔ لیکن
اگر کوئی ان کے مال سے ایک پیسہ بھی لے تو لڑنے مرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔ مگر اسلام کہتا
ہے کہ جب انسان کا تعلق خدا تعالیٰ سے ہو جاتا ہے تو اس وقت وہ خدا تعالیٰ کے حضور اپنے آپ
کو ہی پیش نہیں کرتا۔ بلکہ یہی کہتا ہے کہ اسے خدا ہم سب تیری عبادت کرتے ہیں اور تو ہم سب کی
مدد کر اور سب کو انعام دے۔ پس یہ اسلام کی تعلیم ہے کہ اسلام سب کو اپنا بھائی سمجھنے اور سب کو
فائدہ پہنچانے کی تلقین کرتا ہے ۔
یہ تو بندہ کا خُدا سے تعلق پیدا کرنے کا طریق ہے۔ مگر یہ یک طرفہ بات ہے ۔ کامل اور مکمل
تعلیم وہ ہوسکتی ہے جو اس امر کا بھی ثبوت پیش کرے کہ خدا تعالیٰ بھی بندہ سے محبت اور پیار کرتا ہے

انوار العلوم جلده
۶۵
صداقت اسلام
کیونکہ اگر ایک شخص کو خدا تعالیٰ سے ملنے کا تو شوق ہو لیکن خدا تعالیٰ کو اس سے محبت نہ ہو تو پھر کیا
فائدہ پس وہ مذہب سچا نہیں ہو سکتا جو صرف بندہ کے دل میں خدا تعالیٰ کی محبت پیدا کر دے۔
بلکہ سچا مذہب وہی ہو سکتا ہے جو اس بات کا بھی ثبوت پیش کرے کہ خدا تعالیٰ بھی بندہ سے محبت
کرتا ہے ۔ اس کے متعلق جب ہم قرآن کریم کو دیکھتے ہیں کہ کیا کہتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالے کو
بھی بندہ سے محبت پیدا ہو جاتی ہے۔ چنانچہ خدا تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرماتا
اے
ہے ۔ قُلْ إِن كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله (ال عمران : ٣٢
محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) ان لوگوں کو کہہ دے کہ اگر تمہارے اندر خدا کی محبت ہے تو آؤ میری غلامی ہیں
داخل ہو جاؤ۔ اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ تم خدا کے محبوب بن جاؤ گے۔ یعنی خدا تعالیٰ تم سے محبت کرنے لگ
جائے گا اس سے ظاہر ہے کہ اسلام اسی پر بس نہیں کرتا اور دیگر مذاہب کی طرح یہی نہیں کہتا کہ تمہارے
دل میں خدا کی محبت پیدا ہو جائے گی بلکہ یہ بھی کہتا ہے کہ خدا تعالیٰ تم سے محبت کرنے لگ جائے گا ۔
یہ اسلام اور دوسرے مذاہب میں بہت بڑا فرق ہے ۔
یہ میں نے پہلے بتایا ہے کہ اپنے مذہب کو اعلیٰ ثابت کرنے کے لئے یہ غلط طریق ہے کہ دوسرے
مذاہب کے بزرگوں کو گالیاں دی جائیں اور ان مذاہب کی کسی خوبی کا اعتراف نہ کیا جائے ۔ اگر کسی کے
پاس خوبی ہے تو اس کو پیش کرنا چاہئے دوسروں کو گالیاں دینے کا کیا فائدہ کسی کو گالیاں دینے
اور مارنے کی ضرورت اسی وقت ہوا کرتی ہے کہ جب اور طریق سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا ۔ ایک
طاقتور اور زبر دست تو سزا دینے کے وقت بھی نرمی اور ڈھیل ہی دیا کرتا ہے۔ دیکھو چوہے بلی کی
کتنی ادنیٰ مثال ہے۔ پہلی ایک ذلیل سا جانور ہے مگر وہ بھی چوہے کو پکڑتے وقت اپنا وقار دکھاتی
ہے۔ پکڑ کر چھوڑ دیتی ہے پھر جب چوہا بھاگنے لگتا ہے تو پھر پکڑ لیتی ہے ۔ اس تو پھر پکڑ لیتی ہے ۔ اسی طرح کئی بار
پکڑتی اور چھوڑتی ہے۔ تو طاقتور اور زبردست انسان چھچھورا نہیں ہوتا۔ چھچھورا پن وہی انسان
دکھاتا ہے جو اپنی کمزوری کو محسوس کرتا ہے ۔ تو یہ کسی کی صداقت اور خوبی کی دلیل نہیں ہے کہ
دوسروں کو گالیاں دی جائیں ۔ بلکہ صداقت کی دلیل یہ ہے کہ اپنی خوبیاں پیش کی جائیں ۔ اگر واقع
میں وہ خوبیاں ہوں گی تو ضرور قبول کی جائیں گی ۔ ڈنڈے اور زور سے تو کوئی خوبی نہیں منوائی جاتی۔
خدا تعالیٰ کا بندے سے محبت کرنا پس ساری پس سارے مذاہب تو یہ کہتے ہیں کہ ہم خدا سے
انسان کا تعلق اور واسطہ پیدا کر دیتے ہیں لیکن
اسلام میں یہ فضیلت ہے کہ اسلام کہتا ہے کہ میں وہی تعلیم نہیں دیتا جس سے خدا کی محبت تمہارے

انوار العلوم جلد ۵
44
صداقت اسلام
دل میں پیدا ہوسکتی ہے بلکہ یہ تعلیم بھی دیتا ہوں کہ خدا کو تمہاری محبت پیدا ہو جائے ۔ پس اسلام یہی
نہیں کہتا کہ تم نیک بن جاؤ بلکہ یہ بھی کہتا ہے کہ میری تعلیم پر عمل کر کے تم ایسے بن سکتے ہو کہ خود خدا
تمہیں بلائے اور گئے کہ تم میرے محبوب ہو۔ پھر اسلام میں نہیں کہتا کہ مرنے کے بعد تمہیں پتہ لگے گا کہ
اسلام ستیا مذہب ہے بلکہ اسی دنیا میں ثبوت دیتا ہے کہ تم سیدھے راستہ پر ہو اور وہ اس طرح کہ
فرماتا ہے ۔ اِن كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (آل عمران : ۳۲)
کہ آؤ اسی دنیا میں خدا کے محبوب بن جاؤ ۔ محبوب کے یہ معنی ہیں کہ اگر اس کو کوئی تکلیف ہو
تو محبت اس کی مدد کرے اور اس سے کلام کر کے اُسے تسلی دے ۔ اس کو کوئی شخص اپنا محب
نہیں سمجھ سکتا جو یہ کہے کہ مجھے فلاں سے محبت ہے اور فلاں میرا محبوب ہے۔ لیکن جب اسے
کوئی تکلیف پہنچے تو اس کی کوئی مدد نہ کرے تو خدا تعالیٰ کے محبوب ہونے کے یہ معنی ہیں کہ جب وہ
دکھ اور تکلیف میں ہو تو خدا اس کی مدد کرے اور اس سے کلام کر ہے ۔
اسلام میں خدا سے کلام کرنے کا دروازہ کھلا ہے اس کے ماتحت جب ہم دیکھتےہیں جب
تو معلوم ہوتا ہے کہ قرآن کریم خدا
تعالیٰ کے کلام کرنے کا دروازہ کھلا بتاتا ہے ۔ چنانچہ فرمایا ہے - اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ (سوره فاتحہ ، کہ اسے مومنو! تم ہمیشہ یہ دعا کیا کرو کہ اسے کہ اسے تم ہمیشہ
خدا ہمیں سیدھا رستہ دکھا۔ یعنی وہ رستہ جس پر چل کر پہلے لوگ خدا تک پہنچے ہیں اور خدا تعالیٰ ما یعنی وہ
انہیں یقین دلاتا رہا ہے کہ تم مجھ تک پہنچ گئے ہو۔
اسلام کی دیگر مذاہب پر فضیلت یہ بین فرق ہے اسلام اور دریا ہے اسلام اور دیگر مذاہب میں
اخلاقی تعلیم میں مذاہب کا آپس میں کوئی بڑا فرق
نہیں ہے ۔ ہر ایک مذہب بڑے کام کرنے سے روکتا اور اچھے کام کرنے کی تلقین کرتا ہے بیگن
اسلام کہتا ہے کہ اسی دنیا میں تم کو معلوم ہو جائے گا کہ تم خدا کے مغرب اور محبوب بن گئے ہو۔ چنانچہ
اس کا ثبوت اسلام میں ملتا ہے کیونکہ ہر زمانہ میں ایسے لوگ آتے رہتے ہیں جنہوں نے دعوی کیا ہے الے
کہ خدا تعالیٰ کو انہوں نے دیکھا اور خدا ان سے کلام کرتا ہے ۔ چنانچہ حضرت معین الدین چشتی ،
حضرت محی الدین ابن عربی، حضرت جنید بغدادی اور اور بہت سے بزرگ اسلام میں ایسے گزرے
ہیں جنہوں نے اپنے دل میں خدا کی محبت پیدا کی اور خدا تعالیٰ نے بھی ان سے محبت کی اور انہیں
اپنی محبت کا جبہ پہنایا ان کی ہر تکلیف کو اس نے خود دور کیا اور ہر مشکل وقت میں انکی مدد کی۔

انوار العلوم جلد ۵
42
صداقت اسلام
ہمارے زمانہ میں خدا کا ایک محبوب پس اسلام میں بہت سے ایسے بزرگ ہوتے ہیں
جو خدا تعالیٰ کے محبوب تھے۔ اور اس زمانہ میں تھی
خدا تعالیٰ کا ایک خاص محبوب گزرا ہے۔ خدا تعالیٰ نے اس زمانہ کے مفاسد کو دیکھ کر اور خدا تعالٰی
سے لوگوں کا بعد اور بے رخی پا کر ایک انسان بھیجا جس نے اسلام کی خدمت کی اور اسلام کی
سچائی ثابت کی ۔ یہ وہ زمانہ تھا جس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کو بد سے بدتر قرار دیا
جاتا تھا اور کہا جاتا تھا کہ سو سال تک دنیا سے مٹ جائے گی ۔ اس وقت خدا تعالیٰ کی غیرت جوشش
کہ مسلمان جوں جوں
میں آئی اور اس نے کہا کون ہے جو محمد صلی اللہ علیہ سلم کی تعلیم کو مٹا سکے پس ایسے زمانہ ہیں میں جبکہ ا سلام
غریب ہو چکا تھا اور ایسے وقت میں جبکہ اسلام بلحاظ تعلیم یا بلحاظ اس کے کہ سائنس اور علوم کی
ترقی کی وجہ سے اس پر نئے نئے اعتراض کئے جاتے تھے اور کہا جاتا تھا کہ قرآن میں ایسی باتیں درج
ہیں جو خلاف عقل ہیں پھر جو علم نکلتا اسلام پر حملہ آور ہوتا ۔ ڈارون تھیوری نکلی تو اس کے ذریعہ
اسلام پر حملے کئے گئے جیالوجی کے رو سے اسلام کو ہدف اعتراضات بنایا گیا۔ اسٹرانومی کے ذریعہ اسلام
میں نقص نکالے گئے۔ غرض ہر علم کی تحقیقات کا یہی نتیجہ بنایا گیا کہ اسلام نقصوں اور غلطیوں سے
پر ہے اور کسی علم کے مقابلہ پر بھر نہیں سکتا ۔ اس وجہ سے صاف طور پر کہ دیا گیا کہ کہ
علوم سے واقف ہوتے جائیں گے خود بخود اسلام کو چھوڑ دیں گے اور یہ خیال ایسا وسیع ہوا کہ مسلمان
کہلانے والوں میں سے ایسے لوگ پیدا ہو گئے جنہوں نے کہہ دیا کہ اسلام کی اصلاح ہونی چاہئے اور
زمانہ حال کے مطابق اس کی تعلیم کو بنانا چاہئے ۔ جب یہ حالت ہو گئی تب وہ خدا جس نے محمد صلی اللہ علیہ
وسلم کو کہا تھا کہ تو میرا ایسا پیارا اور محبوب ہے کہ تیرے غلام بھی میرے محبوب ہو جائیں گے۔ اس
خدا کی غیرت جوش میں آئی اور اس کی محبت فوارے کی طرح پھوٹی ۔ اس نے اسلام کی عزت اور محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو ثابت کرنے کے لئے ایک ایسے انسان کو کھڑا کر دیا جو کیا بلحاظ شان
و شوکت اور کیا بلحاظ مال و دولت اور کیا بلحاظ شہرت و عزت دنیا میں کوئی حقیقت نہ رکھتا تھا اور کہا
کہ میں اس کے ذریعہ اس زمانہ میں اسلام کو قائم کروں گا اور دنیا میں پھیلا دوں گا۔ پس خدا تعالیٰ
نے ایسے نازک اور پر خطر زمانہ میں اسلام کی صداقت ثابت کرنے کے لئے ایک دروازہ کھولا اور قادیان
سے اس شخص کو چنا اور ایسے کہا کہ چونکہ تونے محمد صل اللہ علیہ وسلم کی علمی کا جوا اپنی گردن میں پوری طرح
ڈالا ہے اس لئے میں تجھے اسلام کی خدمت اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کے لئے کھڑا کرتا ہوں۔
مرا

انوار العلوم جلد ۵
۶۸
حضرت مرزا صاحب کی بعثت سے اسلام کی صداقت کا ثبوت
صداقت اسلام
اب یہ سوال
پیدا ہوتا ہے
کہ کسی طرح معلوم ہو کہ اس شخص کو خدا تعالیٰ سے محبت تھی اور خدا تعالیٰ کو اس سے محبت تھی اور اس کا
کھڑا ہونا کسی طرح اسلام کی صداقت کا ثبوت ہے ؟ دوسرے مذاہب والوں کا حق ہے کہ ہم سے یہ
سوال پوچھیں کہ یہ کس طرح ثابت ہوا کہ اس شخص کا کھڑا ہونا اسلام کی صداقت کا ثبوت ہے؟ کیوں
ہے۔
اس کے لیے جیسا کہ
نہ کہا تا جائے کہ چونکہ تم کو اسلام سے محبت ہے اس لئے تم نے یہ ڈھکو سلا یہ ڈھکوسلا بنا لیا ہے ۔ اس۔
میں نے پہلے بتایا ہے کہ جو خدا تعالیٰ کا پیارا اور محبوب ہوتا ہے خدا تعالیٰ کی تائید اس کے ساتھ ہوتی
-- اس کے مطابق دیکھنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ کی تائید اس کے ساتھ تھی یا نہیں اور یہ اس طرح
دیکھی جا سکتی ہے کہ جب وہ خدمت اسلام کے لئے کھڑا ہوا تو جیسا کہ میں نے پہلے اشارہ بتایا ہے کہ
بہت معمولی حالت میں تھا اور کوئی اس کی شان و شوکت نہ تھی ۔ نہ وہ دنیا میں مشہور تھا نہ اس کے پاس مال
و دولت تھی نہ اس کے پاس جتھا اور طاقت تھی ، مگر اس زمانہ میں اس نے اعلان کیا کہ خدا نے مجھے خبر
دی ہے کہ میں تیری تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا ۔ پھر اس نے اعلان کیا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے
کہا ہے کہ فَحَانَ أَنْ تُعَانَ وَتُعْرَفَ بَيْنَ النَّاسِ (تذكره منٹ ایڈیشن چہارم) وہ وقت آگیا ہے کہ
تیری نصرت ہو اور تو دنیا میں پہچانا جائے۔ پھر اس نے خدا تعالیٰ سے خبر پا کر اعلان کیا کہ دنیا میں ایک
نذیر آیا ۔ پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا ، لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی
سچائی ظاہر کر دے گا۔ (تذکرہ صفحہ ۱۸۴،۱۸۱ ایڈیشن چهارم)
"
غرض اس وقت جب کہ وہ اکیلا تھا کوئی گروہ چھوڑ چند لوگ بھی اس کے ساتھ نہ تھے ۔ اس
کے گاؤں میں لوگ باہر سے نہ آتے تھے ۔ اس کا گاؤں کوئی مشہور گاؤں نہ تھا ۔ بالکل معمولی اور چھوٹا
سا گاؤں تھا۔ اس وقت خدا نے اسے بتایا کہ میں تیرا نام تمام دنیا میں پھیلا دوں گا ۔ اس وقت
اس کی اپنی حالت یہ تھی کہ اسی گاؤں کے اکثر لوگ جس میں وہ پیدا ہوا اور جس میں اس نے پرورش
پائی اس کا نام تک نہ جانتے تھے ۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ اس کو دنیا میں وہی عزت اور شہرت حاصل ہوئی
یا نہیں ؟ اور وہی مدد اور اعانت حاصل ہوئی یا نہیں ؟ جس کا خدا تعالیٰ نے اس سے وعدہ کیا تھا
دعوی سے قبل تو اس کی یہ حالت تھی کہ اپنے گاؤں کے لوگ بھی اس کو نہ جانتے تھے لیکن دعوای کے
بعد آپ کی دنیا میں ایسی شہرت ہوئی کہ کوئی ملک اور کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں کے لوگ آپ کو نہ جانتے
ہوں ۔ ہر ایک قوم اور ہر ایک ملک میں آپ کا نام پھیلا اور اس طرح وہ بات پوری ہوئی جس کا اعلان

انوار العلوم جلد ۵
49
صداقت اسلام
اس نے خدا تعالیٰ سے خبر پا کر اس وقت کیا تھا جب کہ وہ بالکل گمنام تھا ۔ کوئی کہ سکتا ہے کہ چونکہ مرزا
صاحب نے ایک نیا دعوی کیا تھا اور جو لوگ نئے دعوے کیا کرتے ہیں ان کے نام پھیل ہی جایا کرتے کیا
ہیں ۔ مگر ہم کہتے ہیں کہ اسی نے نیا دعوی نہیں کیا تھا۔ اسی زمانہ میں اور وں نے بھی نئے نئے دعوے
گئے تھے ۔ ان کے نام کہاں پھیلے ۔ پھر کوئی ایک بھی شخص تو ایسا نہیں جس نے قبل از وقت کہا ہو
کہ میرا نام تمام دنیا میں پھیل جائے گا اور پھر اس کا نام پھیلا ہو۔ یہ بات صرف حضرت مرزا صاحب
کو ہی حاصل ہوئی ہے کہ آپ نے قبل از وقت جس طرح بتایا اسی طرح ظہور میں آیا جس سے ثابت ہے کہ
آپ نے خدا تعالیٰ کی محبت کو جذب کر لیا تھا ۔ ورنہ اسی پنجاب میں ایسے لوگ ہوئے ہیں جنہوں نے
نے دعوے کئے مگر ان کے نام ہر گز نہیں پھیلے ۔ اور نہ انہوں نے قبل از وقت اپنے متعلق کوئی
اس قسم کا اعلان کیا جس قسم کا حضرت مرزا صاحب نے کیا۔
حضرت مرزا صاحب کے ذریعہ اشاعت اسلام اب ہم پوچھتے ہیں یا جس طرح حضرت مرزا ہم
صاحب نے قبل از وقت بتایا تھا اسی
طرح ہوا یا نہیں ؟ اور ضرور ہوا ۔ وہی اقوام جو یہ کہتی تھیں کہ اسلام ایک صدی کے اندر اندر مٹ جائیگا
انہوں نے حضرت مرزا صاحب کے ذریعہ اسلام قبول کیا۔ یورپ کے لوگ جو بوجہ مسلمانوں کے علوم
اور تمدنی ترقی میں بہت پیچھے رہنے کے کہتے تھے کہ اسلام جہالت کا مذہب ہے اور اسلام کو سخت
نفرت کی نگاہ سے دیکھتے تھے ان میں سے کئی ایک نے خود اسلام قبول کیا اور ایسے وقت میں قبول کیا
جب دنیا فتویٰ دے چکی تھی کہ اسلام مٹ جائے گا ۔ اور ایسے وقت میں اسلام کے حلقہ بگوش ہوئے
جبکہ اسلام لوگوں کے سامنے پیش کرنا تو الگ رہا مسلمان کہلانے والے اسے خود چھپا رہے تھے۔
کیا اس سے وہ بات ثابت ہو گئی یا نہیں جو حضرت مرزا صاحب نے خدا تعالیٰ سے خبر یا کر بتلائی تھی
کہ میرے ذریعہ دنیا میں اسلام پھیلے گا۔ اس کے لئے جب ہم اس بیس پچیس سال کے عرصہ کو دیکھتے
ہیں تو معلوم ہوتا کہ انہیں لوگوں میں سے جو اسلام کے خطرناک دشمن ہیں ایسے لوگ پیدا ہو گئے ہیں جو
کہتے ہیں کہ ہم نہیں سوتے جب تک کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نہیں بھیج لیتے ۔ اور وہ ملک جہاں
سے ہمارے کانوں میں یہ صدا آتی تھی کہ اسلام سو سال تک برباد ہو جائے گا اور وہ ملک جو اپنے
خیال میں ہم پر رحم کھا کر کروڑوں روپے اس لئے خرچ کرتا تھا کہ ہم سے ایک خدا کی پرستش چھڑا
کر تین خداؤں کا حلقہ بگوش بنائے اور وہ لوگ جو ہمیں اپنا شکار سمجھ کر ہم پر للچائی ہوئی نظریں ڈالتے
تھے اور وہی مذاہب جو اسلام کو جہالت اور بیوقوفی کا مذہب قرار دیتے تھے انہی کے مقابلہ میں حضرت

انوار العلوم جلد ۵
۷٠
صداقت اسلام
مرزا صاحب کے غلاموں نے کھڑے ہو کر انہیں شکست فاش دی اور ان کے گھر پہنچ کر لا الہ
إِلَّا اللہ کے نعرے بلند کئے ۔ اب ولایت میں دیکھ لو ۔ وہی لوگ جو نہیں تثلیث پرستی میں ۔
اور
جگڑ نا چاہتے تھے انہی میں سے بعض کے گھروں میں لا اله الا الله کی آواز گونج رہی ہے !
ان کے علاوہ اب یہ آواز امریکہ کی طرف بھی منتقل ہو چکی ہے ۔ چنانچہ ہم اپنا ایک مبلغ امریکہ
بھیج چکے ہیں تاکہ وہ جا کر امریکہ والوں کی توجہ اسلام کی طرف پھیرے جو اس کے لئے تیار پائے جاتے
ہیں ۔ پھر وہی جرمنی جو مادیات کی طرف سب سے زیادہ جھکا ہوا تھا اب ادھر سے بیزار ہو کر
ہو
گئے
روحانیت کی طرف متوجہ ہو رہا ہے ۔ اس کا ایک قنصل چند روز ہوئے مسلمان ہوا ہے اور اس نے
لکھا ہے کہ جرمنی میں اسلام کی بہت ترقی ہو گی پھر روس کے کئی ایک آدمی مسلمان ہو چکے ہیں اور ان لوگوں نے
مجھے لکھا ہے کہ جب ہمارے ملک میں امن وامان ہو جائے گا تو ہم اپنی زندگیاں اسلام کی اشاعت
کے لئے وقف کر دیں گے اور جہاں آپ بھیجیں گے وہاں جانے کے لئے تیار رہیں گے اسی طرح
ہم دیکھتے ہیں کہ اسلام کی بنیاد اور کئی مقامات پر رکھی جا چکی ہے اور بیچ کی طرح اسلام کئی جگہوں
میں پہنچ چکا ہے ۔ یہ سوائے اس کے اور کیونکر ہو سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے جو بات بتائی تھی وہ
پوری ہو رہی ہے ۔ باوجود اس کے کہ مسلمانوں کی حکومت سینکڑوں سال سے چلی آتی ہے لیکن کیا
کسی مسلمان حکومت کے ذریعہ یہ بات حاصل ہوئی ؟ ہر گز نہیں ۔ مگر ایک شخص بے سرو سامانی کی
حالت میں خبر دیتا ہے کہ ایسا ہو گا اور چند ہی سال میں اس طرح ہونا شروع ہو جاتا ہے ۔
حضرت مرزا صاحب کی مخالفت پر کوئی کہ سکتا ہے کہ کیا ہوا اگر کچھ لوگ مسلمان ہو گئے۔ یہ کون سی بڑی بات ہے ، لیکن حضرت
مرزا صاحب نے یہی نہیں کہا تھا کہ اسلام دنیا میں پھیل جائے گا بلکہ اس کے ساتھ یہ بھی بتا دیا کہ دنیا
اس کی مخالفت کرے گی اور باوجود اس کے اسلام پھیلے گا۔ چنانچہ دنیا نے مخالفت کی اور وہ لوگ
بھی جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور بڑائی پر ایمان لانے کا دعوی رکھتے تھے ۔ انہوں نے بھی
رکاوٹیں ڈالیں۔ دوسروں نے تو ڈالنی ہی تھیں بعض گھر کے لوگوں نے بھی سختی سے مقابلہ کیا۔ طرح طرح کے
ظلم کئے پتھر مارے گالیاں دیں اور ہرقسم کی سختیاں کیں مگر پھر بھی وہ یہی کہتا رہا ۔
a
اے دل تو نیز خاطر اینان نگاه دار و کاخر کند دعوای حسب پیمبرم
کہ یہ لوگ خواہ مجھ سے کیسا ہی بُرا سلوک کریں اور باوجود اس کے کہ میں اس تعلیم کو پھیلانے کے لئے
کھڑا ہوا ہوں جس سے وہ خود محبت کرنے کا دعوای رکھتے ہیں پھر بھی میں ان کی خاطر کو نگاہ میں رکھتا ہوں
کا

انوار العلوم جلد ۵
41
کیونکہ آخر یہ اس پیغمبر کی محبت کا دعوی کرتے ہیں جس کا میں غلام ہوں ۔
صداقت اسلام
تو گھر کے لوگوں نے اس کا مقابلہ کیا اس کے آگے رکاڈ میں ڈالیں اس کے پیروؤں کو گھروں سے
نکال دیا ۔ ہر قسم کی تکلیفیں اور دُکھ دیئے مگر پھر بھی وہ غریب اور مفلس لوگ ایک ایک کر کے بڑھنے لگے
انہوں نے اپنے اور اپنی بیوی بچوں کے خرچ بند کر کے اسلام کی اشاعت کے لئے خرچ دیئے اور باوجود مخالفتوں
کے ترقی کی ۔ لوگوں نے چاہا کہ اسلام نہ پھیلے مگر خدا تعالیٰ نے چاہا کہ روشن ہو اس لئے روشن ہوا لیپس اسلام
دنیا میں پھیلا اور پھیل رہا ہے اور اسلام نے دنیا کو منور کیا اور کر رہا ہے جو کہ اس شخص کے بیچتے اور خدا تعالٰی
کا برگزیدہ ہونے کا ایک عظیم الشان ثبوت ہے ۔
حضرت مرزا صاحب کی کامیابی امریکہ کا ایک مصنف لکھتا ہے کہ نیا میں کام کرنیوالے لوگ دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو دوسروں کو اپنے
پیچھے چلاتے ہیں اور دوسرے وہ جو لوگوں کے ترجمان ہوتے ہیں۔ مثلاً کسی ملک میں تعلیم نہ ہو اس میں ایک
ایسا شخص کھڑا ہو جائے جو تعلیم کو پھیلانا اپنا مقصد قرار دے لے۔ گو ابتداء میں اس کی مخالفت ہو گی اور اس
کے خلاف بعض لوگ کھڑے ہوں گے لیکن آخر کار وہ کامیاب ہو جائے گا۔ کیونکہ لوگوں کو حالات اور
واقعات مجبور کر دیں گے کہ تعلیم حاصل کریں لیکن ایک ایسا شخص جو ایسی باتیں لے کر کھڑا ہو جن کے ماننے
کے لئے حالات مجبور نہ کریں بلکہ ان کے خلاف اکسائیں اس کی کامیابی بہت مشکل ہوتی ہے ۔ حضرت
مرزا صاحب ایسے ہی لوگوں میں سے تھے کیونکہ جو کچھ انہوں نے آکر کہا سب کے سب اس کے خلاف
کھڑے ہو گئے اور زمانہ کے حالات بالکل اس کے مخالف تھے۔ لوگ یہ تو مانتے تھے کہ خدا تعالیٰ اپنے
بندوں سے کلام کرتا رہا ہے لیکن یہ نہ مانتے تھے کہ اس زمانہ میں بھی کوئی انسان ایسا ہو سکتا ہے جس سے
خدا تعالیٰ کلام کرے اور مرزا صاحب یہی منوانا چاہتے تھے ۔ کیونکہ آپ دنیا کی اصلاح کے لئے آئے تھے
نہ کہ اہل دنیا با حسین جس طرف چل رہے تھے اسی طرف چلا انے نے۔ کے لئے کھڑے ہوئے تھے ۔ اس لئے آپ کا
کامیاب ہونا ایک عظیم الشان بات اور آپ کی صداقت کا بہت بڑا ثبوت ہے اور اس سے پتہ لگتا ہے
کہ اسلام خدا تعالیٰ کا سچا مذہب ہے ۔
نے وقت زار روس کے متعلق حضرت مرزا صاحب کی پیشگوئی پھر اس نے قبل از وقت بتایا کہ دنیا میں ایک خطرناک جنگ ہوگی
اور اس میں زار زار کی حالت خراب ، خراب ہو جائے گی ۔ چنانچہ فرمایا " زار بھی زار بھی ہوگا تو ہو گا اس گھڑی با حال زالہ "
اور ایسا ہی ہوا پھر اس پیشگوئی میں اس نے جنگ کا تمام نقشہ کھینچ کر رکھ دیا ۔ یہاں تک کہ بعض
علام تذکره صفحه ۴۰ ۵ یایش چهارم
مت

انوار العلوم جلد ۵
صداقت اسلام
اشتہارات میں ان میدانوں کی ہو بہو تصویر کھینچ دی جہاں بڑی بڑی خطر ناک لڑائیاں ہوئیں اس پیشگوئی
کا ایک شعر یہ ہے ۔
کا شعریات ہے یار
رات جو رکھتے تھے پوشاکیں برنگ یاسمن
صبح کر دے گی انہیں مثل درختان چنار له
چنانچہ فرانس کی وہ جنگ عظیم جس میں جرمنی کو پسپا ہونا پڑا اس کی جائے وقوع وہ تھی جہاں
کثرت سے چنار کے درخت تھے ۔ ادھر تو خون کی ندیاں بہ رہی تھیں اور ادھر چنار کے سُرخ
پتے جمے ہوئے خون کی مانند تھے جو اس نقشہ کو اور زیادہ بھیانک بنا رہے تھے ۔
غرض اس نے قبل از وقت بتایا کہ ایک عظیم الشان جنگ ہوگی اور اس میں زار کی حالت خطرناک
ہوگی چنانچہ اس کی وفات کے بعد ہم نے دیکھا کہ لڑائی ہوئی اور اس میں سب سے خطرناک اور
عبرت انگیز زار روس کی حالت ہوئی ۔ یورپ کے اور بادشاہ بھی اپنے ملک میں اختیارات رکھتے
تھے لیکن زار ان سب سے بڑا با اختیار بادشاہ تھا۔ چنانچہ جن الفاظ میں وہ دستخط کیا کرتا تھا ان
کے یہ معنی تھے کہ خدا کا نائب ۔ تو حضرت مرزا صاحب کو بتایا گیا کہ ایک بہت بڑی جنگ ہوگی اور
اس میں زار روس پر بہت بڑی مصیبت آئے گی ۔ اور وہ مصیبت کوئی ایسی نہیں ہوگی جس سے وہ ایسی نہیں ہوئی
فوراً مر جائے گا بلکہ اس کی حالت نہایت دردناک ہوگی اور نہایت دردناک حالت سے گذر کر مرے گا
اب ہم دیکھتے ہیں کہ اس طرح ہوا یا نہیں ؟ زار روس پوری شان و شوکت کے ساتھ حکمران ہے کہ ایک
علاقہ سے بغاوت کی اسے خبر ملی وہ اس طرف روانہ ہوتا ہے اور فوج کے کمانڈر کو لکھتا ہے کہ باغیوں
کو سخت سزا دور میں بھی آتا ہوں ۔ لیکن ابھی وہ چند ہی سٹیشن گزرتا ہے کہ اسے تار کے ذریعہ خبر ملتی
ہے کہ حالت نازک ہو گئی ہے ۔ وہ کمانڈر کو لکھتا ہے کہ فلاں کو انتظام کی باگ دے دو۔ پھر چند
سٹیشن اور آگے جاتا ہے کہ خبر ملتی ہے کہ حالت اور بھی خراب ہو گئی ہے اس پر لکھتا ہے کہ نرگی
اختیار کرو۔ پھر ٹیشن پر ہی ہے کہ کچھ لوگ آتے ہیں اور اسے کہتے ہیں کہ تم تمام اختیارات سے دستبردار
ہو جاؤ۔ اس کے بعد اس کی جو حالت ہوئی وہ آپ لوگوں نے اخباروں میں پڑھی ہی ہو گی ۔ اس سے بڑھکر
اس کی اور کیا حالت زار ہو سکتی تھی کہ اس کی لڑکیوں کے ساتھ اس کی آنکھوں کے سامنے شرمناک سلوک
کیا گیا ۔ پھر اس کو ہلاک کر کے اس کی حالت زار کو انتہاء تک پہنچا دیا جاتا ہے ۔ یہ واقعات روز روشن کی طرح
کے تذکرہ صفحہ ۵۳۹ ایڈیشن چہارم

ש
انوار العلوم جلد ۵
دام
صداقت اسلام
ثبوت دے رہے ہیں کہ جس شخص نے یہ خبر دی تھی وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے تھا اور خدا تعالیٰ سے
اس کا بہت بڑا تعلق ہے اور اس سے ثابت ہے کہ اسلام ہی وہ مذہب ہے جس میں اب
بھی ایسا انسان پیدا ہوتا ہے جس کے دل میں خدا تعالیٰ سے محبت پیدا ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ
اس سے اپنی محبت کا ثبوت دیتا ہے ۔
اسلام کی صداقت میں ایک اور پیشگوئی پھر لوگ کہتے ہیں کہ پھر لوگ کہتے ہیں کہ وہ اسلام کا دشمن تھا مگر ہیں وہ کا تھا۔
ہم دیکھتے ہیں کہ وہ اسلام کا کیسا عاشق تھا۔
اس کے اپنے خاندان کے بعض لوگوں نے جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کی تو اس نے
ان سے قطع تعلق کر لیا ۔ اسی خاندان کے ایک حصہ نے جو اسلام کی ہنگ کیا کرتا تھا آپ سے
درخواست کی کہ آپ ایک معاملہ میں ہم سے اچھا سلوک کریں ۔ مرزا صاحب نے کہا اچھا اگر تمہاری
اصلاح ہو جائے تو ہم سلوک کر دیتے ہیں، لیکن چونکہ ان کی اصلاح آپ سے تعلق پیدا کرنے سے
ہو سکتی تھی اس لئے آپ نے کہا کہ تم اپنی لڑکی کا رشتہ مجھ سے کر دو ۔ انہوں نے اس کے جواب
میں کہا کہ کیا تم پھوپھی کی لڑکی سے جو تمہاری بہن ہے شادی کرنا چاہتے ہو۔ حضرت صاحب نے کہا
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی تو اپنی پھوپھی کی لڑکی سے شادی کی تھی ۔ کہنے لگے انہوں نے بھی بہن
سے شادی کی تھی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس ہتک پر حضرت مرزا صاحب نے انہیں کہا کہ
اس پر تمہیں خدا کی گرفت ہوگی ۔ نادانوں نے اس پر منہی اڑائی ۔ حالانکہ یہ ایک عظیم الشان ثبوت
تھا اسلام کی صداقت اور خدا تعالیٰ کا اپنے بندوں کے ساتھ کلام کرنے کا ۔ چنانچہ جب انہوں
نے اس طرح کہا تو انہیں کہا گیا کہ اگر تم نے توبہ نہ کی اور اسی جگہ شادی نہ کی جہاں کے متعلق تم نے تم
ایسے الفاظ کے ہیں جن سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک ہوتی ہے تو کسی اور جگہ شادی کرنے
سے تین سال کے عرصہ میں لڑکی کا باپ اور جس سے شادی کی جائے گی وہ اڑھائی سال کے اندر مر
جائے گا۔ یعنی اس پیشگوئی میں یہ باتیں بتائی گئی تھیں کہ (ا ) لڑکی کی شادی ہونے تک اس کا باپ
زندہ رہے گا ۔ (۲) اگر اس نے کسی اور جگہ لڑکی کا نکاح کر دیا تو نکاح کرنے سے تین سال کے اندر
اندر وہ مر جائے گا ۔ (۳) جس سے اس کی شادی کی جائے گی وہ اڑھائی سال تک مر جائے گا ۔ (۴)
پھر یہ بھی کہا گیا تھا کہ توبہ کہ توبہ کر بلا رہی ہے ۔ یعنی اگر وہ توبہ کرلیں گے تو بلا ان سے ٹل جائے
گی ۔ اس میں یہ بتایا گیا کہ عورت رجوع کرلے گی ۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ کس طرح یہ پیشگوئی پوری ہوئی ۔
اس کے شائع ہونے کے بعد لڑکی کا باپ اس وقت تک زندہ رہتا ہے جب تک اس کا نکاح نہیں کرتا۔

انوار العلوم جلد ۵
۷۴
صداقت اسلام
پھر جب وہ نکاح کرتا ہے اور نکاح کو ابھی چھ ماہ بھی نہیں گزرتے کہ اس پیشگوئی کے ماتحت مر جاتا
ہے۔ پھر جیسا کہ بتایا گیا تھا کہ اگر وہ رجوع کر لیں گے تو بلا ٹل جائے گی ۔ باقی لوگ رجوع کرتے
ہیں اور اس عورت کی طرف سے پیغام آتا ہے کہ اس معاملہ میں میرا تو کوئی قصور نہیں مجھے معاف کیا
جائے ۔ اس طرح گویا وہ اسلام کی بہتک سے تو یہ کرتی ہے پھر دوسرے رشتہ دار بھی تو بہ کرتے ہیں
اور اس طرح پیشگوئی کا دوسرا حصہ جو تو بہ کرنے پربلا کے ٹلنے کی صورت میں ظاہر ہونا تھا۔ پورا ہوتا ہے
چنانچہ وہ عورت اور اس کا خاوند اب تک زندہ ہیں ۔ ہمارے مخالفین کہتے ہیں کہ ان کا نہ مرنا اس
پیشگوئی کے جھوٹا ہونے کا ثبوت ہے۔ لیکن دراصل ان کا زندہ رہنا پیشگوئی کے سچا ہونے کا ثبوت
ہے ۔ کیونکہ اس پیشگوئی میں بتایا گیا تھا کہ خوبی تُونِي فَإِنَّ الْبَسَلَامَ عَلَى عَقِبِكِ انذكره صفر۱۳۵
ایڈیشن چهارم، یعنی اگر توبہ کریں تو بلا مل جائے گی۔ جس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بتنگ آمیز
الفاظ استعمال کئے تھے اس کی لڑکی کے خاوند کا مرنا اس کے لئے عذاب تھا ۔ اگر وہ توبہ کر لیتی تو یہ
عذاب ہٹا دیا جانا ۔ کیونکہ اگر با وجود اس کے توبہ کرنے کے اس عذاب کو ہٹایا نہ جاتا تو یہ پیش گوئی
غلط نکلتی ۔ لیکن چونکہ اس نے توبہ کی اس لئے یہ عذاب ہٹا دیا گیا اور اسے معاف کر دیا گیا ۔
پھر اس لڑکی کی جس شخص سے شادی ہوئی تھی اس نے ایک خط لکھا جس میں حضرت مرزا صاحب
کی تعریف کی ۔ پھر اس لڑکی کے اور رشتہ داروں نے بھی توبہ کرلی اور اس طرح یہ پیشگوئی پوری ہوئی
اگر ایسا نہ ہوتا تو پھر پیش گوئی پوری نہ ہوسکتی تھی اور کہا جاسکتا تھا کہ یہ پیشگوئی ایک بالا رادہ کام کرنے
والی ہستی کی طرف سے نہ تھی ۔ کیونکہ فرض کرو ایک مکان پر پہاڑ سے پتھر کرتا ہے اور صاحب مکان
کے بھائی بیٹے اور دوسرے رشتہ دار اس کے نیچے دب کر مر جاتے ہیں ۔ اس کے متعلق کوئی یہ نہیں کہہ
سکتا کہ مالک مکان نے اپنے ارادے سے پھر گرایا تھا۔ کیونکہ اگر وہ ارادہ سے پھر گرا تا تو اپنے رشتہ داروں
کو ضرور خبر کر دیتا اور انہیں بچا لیتا اور اپنے دشمنوں کو ہلاک ہونے دیتا ۔ تو بالا راده و کسی فعل کہلا سکتا
ہے جو انسان کے اعمال کے مطابق ہو۔ دیکھو پولیس ارادہ سے اسی کو پکڑتی ہے جو مجرم ہوتا ہے
غیر محرم کو نہیں پکڑتی۔ یہ ممکن ہے کہ غلطی سے کسی غیر مجرم کو پکڑے لیکن عقل اور سمجھ کے ماتحت یہی ہوتا
ہے کہ مجرم کو گرفتار کیا جاتا ہے ۔ اسی طرح اگر مجسٹریٹ کسی بے قصور کو چھوڑ دیتا ہے تو یہ نہیں کہا جا
سکتا کہ وہ منزا دینے کی طاقت نہیں رکھتا بلکہ ہیں کہا جائے گا کہ وہ ارادہ کے ماتحت کام کرتا ہے۔ لیں اگر
تو بہ کرنے پر بھی وہ لوگ ہلاک کئے جاتے تو کہا جا سکتا تھا کہ پیشگوئی غلط نکلی اور کسی نجومی کی پیشنگوئی
تھی۔ مگر جب انہوں نے توبہ کر لی اور بچ گئے تو صاف ظاہر ہوگیا کہ پیشگوئی پوری ہو گئی اور اس بستی کی

انوار العلوم جلد ۵
۷۵
صداقت اسلام
طرف سے تھی جو بالا رادہ کام کرتی ہے جیسی کسی کی حالت ہوتی ہے اسی کے مطابق اس سے سلوک کرتی
ہے ہیں یہ پیش گوئی اسلام کی صداقت کا ایک عظیم الشان ثبوت ہے کیونکہ اس سے ظاہر ہے کہ الام
کا خدا مشین کی طرح نہیں ہے کہ وہ امتیاز نہیں کر سکتا ۔ بلکہ ایک بالا رادہ ہستی ہے ۔ ہے کہ وہ نہیں کر سکتا بلکہ ایک الا رادہ ہستی ہے۔
ہمارے مخالف سمجھتے ہیں کہ یہ پیشگوئی غلط نکلی۔ مگر ان کو دھوکا لگا ہوا ہے اصل میں یہ پیشگوئی
بڑی شان کے ساتھ پوری ہوئی ۔
دیوانہ کتے کے کاٹے کا بچنا اب کچھ اور باتوں ک لیتے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت مرزا صاحب نے جو باتیں پیش کی ہیں ان سے
اسلام کا جلال اور صداقت ثابت ہوتی ہے ۔ کیونکہ خدا تعالیٰ نے حضرت مرزا صاحب کو ایسی باتیں
بتائیں جو سوائے یار غمگسار کے کسی کو نہیں بتاتا۔
ایک دفعہ ایک لڑکے کو دیوانہ کتے نے کاٹا اور اسے کسولی بھیج کر علاج کرایا گیا لیکن جب وہاں
سے واپس آیا تو تھوڑے سے عرصہ کے بعد اسے بڑک اُٹھی اس حالت کے متعلق تمام طبی کتابوں میں یہی
لکھا ہے اور ڈاکٹر بھی اس سے متفق ہیں کہ جس کو سگ گزیدہ کی ہڑک اُٹھنے لگے اس کا کوئی علاج
نہیں ہو سکتا چنانچہ اس لڑکے کی بیماری کی خبر جب کسولی دی گئی تو وہاں سے جواب آیا۔
SORRY NOTHING CAN BE DONE FOR ABDUL KARIM
امه حقیقة الوحی ص ۴۸ ، روحانی خزائن جلد ۱۲۳) افسوس که عبدالکریم کے متعلق کچھ نہیں کیا جاسکتا۔ چونکہ وہ لڑکا
دور دراز سے دین کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے آیا ہوا تھا ۔ اس لئے حضرت مرزا صاحب کو خیال ہوا
کہ یہ ابتدائی زمانہ ہے چاروں طرف سے مخالفت ہو رہی ہے یہ لڑ کا اگر فوت ہو گیا تو اس کے ماں
باپ کو جنہوں نے اتنی دور سے اسے تعلیم دین کے لئے بھیجا ہے بہت صدمہ ہوگا اور مخالفین بھی شور
مچائیں گے اس لئے اس وقت جبکہ اس کا کوئی علاج نہیں ہو سکتا تھا اس کے لئے دعا کی اور
وہ بچ گیا۔ چنانچہ اس وقت تک وہ لڑکا زندہ ہے ۔ آج تک ہزاروں سالوں سے اس قسم کی کوئی نظیر
نہیں مل سکتی کہ کوئی ایسا بیمار اچھا ہوا ہو ۔ وہ صرف حضرت مرزا صاحب کی دعا کی وجہ سے بچ گیا۔ یہ
خدا تعالیٰ کی قدرت کا بہت بڑا نشان ہے جو حضرت مرزا صاحب کے ذریعہ ظاہر ہوا ۔
اسی طرح اور ہزاروں نشانات ظاہر ہوئے جن میں سے مایوس العلاج مریض کا شفا پانا مثال کے طور پر ای اور پیش کرتا ہوں۔ نواب تھے علی
خان صاحب جو موجودہ نواب صاحب مالیر کوٹلہ کے ماموں ہیں اور میں نے سنا ہے کہ آج یہاں آئے

·

آج 10 میں سے 10 باقی