صداقتِ اسلام
انوارالعلوم (جلد 5), حصہ 3
انوار العلوم جلد ۵
24
صداقت اسلام
یم
ہوئے ہیں۔ ان کے ایک لڑکے کو ٹائیفائیڈ بخار ہو گیا جس کا علاج ایک یونانی حکیم مولوی نور الدین
صاحب جو مہا راجہ صاحب جموں کے خاص طبیب رہ چکے تھے اور دو ڈاکٹر کر رہے تھے، لیکن ایک وقت
اس پر ایسا آگیا کہ معالج بالکل گھبرا گئے اور انہوں نے کہ دیا کہ اب یہ لڑکا نہیں بیچ سکتا۔ اس کی خبر دیا کہ اب یہ لڑکا
جب حضرت مرزا صاحب کو ہوئی تو انہوں نے فرمایا کہ میں اس کی صحت کے لئے دعا کروں گا۔ اور
آپ نے دعا کی، لیکن خدا تعالیٰ کی طرف سے الہام ہوا کہ اب یہ نہیں بیچ سکتا۔ اس پر حضرت مرزا
صاحب نے کہا۔ میں اس کی صحت کے لئے سفارش کرتا ہوں ۔ اس پر انہیں الہام ہوا ۔ تو کون ہے
جو بلا اجازت سفارش کرتا ہے (تذکرہ ۴۹ ایڈیشن چہارم) اس وقت کے متعلق حضرت مرزا صاحب
فرماتے ہیں کہ میری ایسی حالت ہوگئی کہ میں بے ہوش ہو کر گر پڑا ۔ اس وقت آواز آئی اچھا تم کو اجازت
دی جاتی ہے۔ اب سفارش کرو ۔ یہ سن کر حضرت مرزا صاحب نے دعا کی اور انہیں بتایا گیا کہ اب یہ
لڑکا بچ جائے گا ۔ چنانچہ آدھ گھنٹہ کے بعد ہی اسے ہوش آگئی اور وہ بچ گیا ۔ اب ولایت تعلیم حاصل
کرنے کے لئے گیا ہے ۔
اس موقع پر کسی شخص نے لکھ کر حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایک سوال کا جواب کو یہ سوال دیا کہ آپ کا مضمون تو یہ تھا کہ اسلام کی صداقت
تازہ نشانات کے ساتھ مگر آپ نے مرزا صاحب کے نشانات کو پیش کرنا شروع کر دیا ہے ۔
۔
اس کے متعلق حضور نے فرمایا :
حدا
میرے مضمون کا پہلا حصہ اسلام کی صداقت کے دلائل کے متعلق تھا جو میں نے بیان کئے اور
کا حصہ اسلام
دوسرا حصہ اسلام کی صداقت کے مشاہدہ کا ہے جس کے لئے حضرت مرزا صاحب کے نشانات کو پیش
کر رہا ہوں اور یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ ہم حضرت مرزا صاحب کو ان کی ذات کی وجہ سے نہیں مانتے
بلکہ اس اس ۔ لیے مانتے ہیں کہ ان کے وجود سے اسلام کی صداقت ثابت ہوتی ہے۔ اس لئے ان کی صداقت
کے نشان دراصل رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کے نشان ہیں کیونکہ حضرت مرزا صاحب
اپنے آپ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام کی حیثیت سے پیش کرتے ہیں ۔
اسلام کی صداقت کے متعلق پادری لیفرائے کو چیلنج پھر حضرت مرزا صاحب نے دعا کے ذریعہ اسلام کی سچائی کا فیصلہ کرنے
کے لئے پادری لیفرائے کو مد نظر رکھ کر چیلنج دیا اور لکھا آپ عیسائیت کی طرف سے کھڑے ہوں اور
میں اسلام کی طرف سے کھڑا ہوتا ہوں ۔ اور دعا کرتے ہیں کہ جو مذہب سچا ہے خدا اس کی تائید میں نشان
انوار العلوم جلده
८८
صداقت اسلام
دکھلائے اور وہ اس طرح کہ طرفین کچھ کچھ مریض لے لیں اور ان کی صحت کے لئے دعا کریں میں
کے زیادہ مریض صحت یاب ہو جائیں اس کے مذہب کو سچا سمجھا جائے ۔
اس پر بڑے بڑے انگریزی اخباروں نے مضامین لکھے کہ ہمارے پادری جو اتنی بڑی بڑی تنخواہیں لیتے بڑے انگریزی اخباروں نے مضامین کہ ہمارے پادری جوانی بڑی بری لیتے
ہیں وہ کیوں مقابلہ میں نہیں آتے۔ یہی وقت عیسائیت کو سچا ثابت کرنے کا ہے۔ لیکن کوئی مقابلہ پر
نہ آیا ۔ یہ فیصلہ کا نہایت آسان اور عمدہ طریق تھا۔ تھا مگر کسی نے قبول نہ کیا اور یہ ثبوت ثبوت ہے اس امر
کا کہ دیگر مذاہب کے لوگ محسوس کرتے تھے کہ اپنی صداقت کا ثبوت اسلام ہی دے سکتا ہے ہمارے
مذہب کچھ نہیں کر سکتے ۔
حضرت مرزا صاحب کے علمی کارنامے پھر حضرت مرزا صاحب نے علمی طور پر ایسے ایسے مضمون لکھے کہ مخالفین بھی ان
کے سب سے زبردست ہونے کا اقرار کرنے پر مجبور ہو گئے۔ چنانچہ لاہور میں ایک بہت بڑا جلسہ ہوا جس
کا نام مہوتسو رکھا گیا۔ اس میں یہ شرط رکھی گئی کہ ہر ایک مذہب کے قائمقام اپنے اپنے مذہب
کی خوبیاں بیان کریں اور کسی دوسرے مذہب پر کوئی حملہ نہ کریں ۔ حضرت مرزا صاحب نے اس کے
لئے اسلام پر مضمون لکھا اور قبل از وقت خبر دے دی اور اشتہار چھاپ دیا کہ مجھے خدا نے خبر
دی ہے کہ اس جلسہ میں تیرا مضمون سب سے اعلیٰ رہے گا ۔ چنانچہ جب آپ کا مضمون اس جلسہ
میں پڑھا گیا اور اس کے پڑھنے کا وقت پورا ہو گیا تو سب حاضرین جن میں مختلف مذاہب کے لوگ
شامل تھے بول اُٹھے کہ اور وقت دیا جائے اور ایک شخص نے اپنا مضمون پڑھنے کا وقت اس کے
لئے دے دیا۔ لیکن جب پھر بھی وہ مضمون ختم نہ ہوا تو لوگوں نے کہا کہ اسی کو پڑھتے جاؤ۔ لیکن پھر بھی وہ
ختم نہ ہوا تو لوگوں نے کیا جلسہ میں ایک دن اور بڑھا دیا جائے ۔ چنانچہ ایک دن بڑھایا گیا اور اس میں
وہ مضمون سنایا گیا ۔ اور لوگوں نے علی الاعلان کہہ دیا کہ خواہ ہم ان باتوں کو مانیں یا نہ مانیں لیکن اس
میں شک نہیں کہ یہ مضمون باقی سب مضامین سے بالا رہا اور سول اینڈ ملٹری گزٹ نے اس نے اس کے متعلق ایک
مضمون بھی لکھا۔
حضرت مرزا صاحب کے متعلق ایک مخالف اخبار کی شہادت العرض عملی طور پر حضرت
مرزا صاحب نے اسلام
کی صداقت میں وہ کام کیا کہ جو اس زمانہ میں کوئی نہ کر سکا ۔ اور آپ کے مخالفین تک نے اس کو تسلیم
کر لیا چنانچہ آپکی وفات پر اس شہر کے اخبار وکیل نے جو ہمارے سلسلہ کا نہیں ہے ایک زبردست آرٹیکل لکھا
انوار العلوم جلد ۵
۷۸
صداقت اسلام
جس میں تسلیم کیا کہ مرزا صاحب نے اسلام کی شاندار خدمات کی ہیں اور انہوں نے دیگر مذاہب کے مقابلہ
میں اسلام کی صداقت کو نمایاں کر دیا اور حضرت مرزا صاحب کے مخالف کی آپ کے متعلق گواہی ہے
اور بھی کئی اخبارات نے آپ کی خدمات کا اعتراف کیا ۔ مگر وکیل کا مضمون سب سے زبر دست تھا ے نے کی خدمات کا کیا۔ مگر کا مضمون سے زبر دست
اس میں لکھا گیا تھا کہ مرزا صاحب کی قلم سحر اور زبان جادو تھی۔ اور ان کی دو پٹھیاں بجلی کی بیٹریاں
کے اخبار وکیل کے اصل الفاظ یہ ہیں :۔
وہ شخص بہت بڑا شخص جس کا قلم سحر تھا اور زبان جادو ۔ وہ شخص جو دماغی عجائبات کا مجسمہ تھا۔ جس کی
نظر فتنہ اور آواز حشر تھی جس کی انگلیوں سے انقلاب کے نارا لجھے ہوئے تھے اور جس کی دو مٹھیاں بجلی کی
دو بیڑیاں ہاں تھیں ۔ وہ شخص جو مذہبی دنیا کے لئے تیس برس تک : برس تک زلزلہ اور طوفان رہا۔ جو شور قیامت ہو کے
خفتگان خواب بستی کو بیدار کرتا رہا ۔ خالی ہاتھ دنیا سے اُٹھ گیا ۔۔۔۔۔۔ مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی رحلت
اس قابل نہیں کہ اس سے سبق حاصل نہ کیا جاوے اور مٹانے کے لئے اُسے امتداد زمانہ کے حوالہ کر کے صبر
کر لیا جائے۔ ایسے لوگ جن سے مذہبی یا عقلی دنیا میں انقلاب پیدا ہو ہمیشہ دنیا میں نہیں آتے ۔ یہ نازش
فرزندان تاریخ بہت کم منظر عام پر آتے ہیں اور جب آتے ہیں دنیا میں انقلاب پیدا کر کے دکھا جاتے ہیں
میرزا صاحب کی اس رفعت نے اُن کے بعض دعاوی اور بعض معتقدات سے شدید اختلاف کے
باوجود ہمیشہ کی مفارقت پر مسلمانوں کو ہاں تعلیم یافتہ اور روشن خیالی مسلمانوں کو محسوس کرا دیا ہے کہ ان کا ایک
بڑا شخص اُن سے جدا ہو گیا اور اس کے ساتھ مخالفین اسلام کے مقابلہ پر اسلام کی اس کی اس شاندار مدافعت کا
جو اس کی ذات سے وابستہ تھی خاتمہ ہو گیا۔
ان کی یہ خصوصیت کہ وہ اسلام کے مخالفین کے برخلافت ایک فتح نصیب جنرل کا فرض پورا کرتے
رہے، ہمیں مجبو مجبور کرتی ہے کہ اس احساس کا کھلم کھلا اعتراف کیا جاوے تاکہ وہ مہتم بالشان تحریک جس
نے ہمارے دشمنوں کو عرصہ تک نیست اور پامال بنائے رکھا ۔ آئندہ بھی جاری رہے ۔
کر چکا ہے
"مرزا صاحب کا لٹریچر جو سیجیوں اور آریوں کے مقابلہ پر ان سے ظہور میں آیا قبول عام کی سند حاصل
تا ہے اور اس خصوصیت میں وہ کسی تعارف کے محتاج اج نہیں ۔ اس لٹریچر کی قدر و عظمت آ قدر و عظمت آج جبکہ
اپنا کام پورا کر چکا ہے ہمیں دل سے تسلیم کرنی پڑتی ہے ۔ اس لئے کہ وہ وقت ہر گز لوح قلب سے لیا منیا
60
نہیں ہو سکتا جبکہ اسلام مخالفین کی یورشوں میں گا یورشوں میں گھر چکا تھا اور مسلمان جو حافظ حقیقی کی طرف سے عالم اسباب و
ر بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر )
انوار العلوم جلد ۵
۷۹
صداقت اسلام
تھیں۔ تو یہ علمی معجزہ تھا۔ جو حضرت مرزا صاحب نے اسلام کی صداقت میں دکھایا۔ پھر دیکھئے یا تو ایسے
لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ مرزا صاحب نے اسلام کو پھیلا یا نہیں یا دشمن بھی اقرار کر رہے ہیں کہ اسلام کی جو
تعلیم مرزا صاحب نے پیش کی ہے وہ بہت اعلیٰ ہے۔ چنانچہ انہی دنوں یورپ سے ایک انگریز کا خط میرے
نام آیا ہے جس میں وہ لکھتا ہے کہ میں نے حضرت مرزا صاحب کی ایک کتاب پڑھی ہے جس سے مجھے پر
ثابت ہو گیا کہ اسلام کی تعلیم ایسی اعلیٰ ہے کہ میں حیران ہوں انسان اس پر عمل ہی کسی طرح کر سکتا ہے ۔ دیکھئے
وہ یہ نہیں کہتا کہ اسلام کی تعلیم خراب یا ناقص ہے بلکہ یہ کہتا ہے کہ ایسی اعلیٰ ہے کہ عمل کرنا مشکل ہے ۔
پس ان واقعات اور دلائل سے ثابت ہو گیا کہ اسلام ایک سچا مذہب ہے اور اپنی صداقت کے
دلائل سے سب پر غلبہ رکھتا ہے اور مشاہدہ سے ثابت ہو گیا کہ اس زمانہ میں اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے
جو خدا تعالیٰ تک پہنچاتا ہے ۔
ر بقیه حاشیه صفحه سابقه )
وسائط میں حفاظت کا واسطہ ہو کر اس کی حفاظت پر مامور تھے اپنے قصوروں کی پاداش میں پڑے سمنگ
رہے تھے اور اسلام کے لئے کچھ نہ کرتے تھے یا نہ کر سکتے تھے ۔ ایک طرف حملوں کے امتداد کی یہ حالت تھی کہ
ساری مسیحی دنیا اسلام کی شمع عرفان حقیقی کو سر راہ منزل مزاحمت سمجھ کے مٹا دینا چاہتی تھی اور عقل و دولت
کی زبر دست طاقتیں اس حملہ آور کی پشت گری کے لئے ٹوٹی پڑتی تھیں اور دوسری طرف ضعف
مدافعت کا یہ عالم تھا کہ توپوں کے مقابلہ پر تیر بھی نہ تھے اور حملہ اور مدافعت دونوں کا قطعی وجود ہی
نہ تھا ۔۔۔۔ کہ مسلمانوں کی طرف سے وہ مدافعت شروع ہوئی جس کا ایک حصہ مرزا صاحب کو حاصل ہوا۔
اس مدافعت نے نہ صرف عیسائیت کے اس ابتدائی اثر کے پر نچھے اُڑائے جو سلطنت کے سایہ میں
ہونے کی وجہ سے حقیقت میں اس کی جان تھا اور ہزاروں لاکھوں مسلمان اس کے اس زیادہ خطرناک
اور مستحق کامیابی حملہ کی زد سے بچ گئے بلکہ خود عیسائیت کا طلسم دھواں ہو کر اڑنے لگا۔۔۔ عرض
مرزا صاحب کی یہ خدمت آنے والی نسلوں کو گرانبار احسان رکھے گی کہ انہوں نے قلمی جہاد کرنے والوں
کی پہلی صف میں شامل ہو کر اسلام کی طرف سے فرض مدافعت ادا کیا اور الیسا لٹریچر یادگار چھوڑا جو
اس وقت تک کہ مسلمانوں کی رگوں میں زندہ خون رہے اور حمایت اسلام کا جذبہ ان کے شعار قومی
کا عنوان نظر آئے۔ قائم رہے گا ۔
اس کے علاوہ آریہ سماج کی زہریلی کچلیاں توڑنے میں مرزا صاحب نے اسلام کی بہت خاص خدمت
ا بقیه باشید اگلے صفحہ نہیں
انوار العلوم جلد ۵
حاضرین سے خطاب
۸۰
صداقت اسلام
ست
اس کے بعد میں سب احباب سے خواہ وہ مسلم ہوں یا غیر مسلم درخوا
کرتا ہوں کہ وہ اسلام کی صداقتوں اور سچائیوں پر محبت سے غور
کریں ۔ محبت اور پیار سے دوسرے کو تلقین کرنا برا نہیں ۔ برا آپس میں لڑنا اور ایک دوسرے کو برا
بھلا کہنا ہے ۔ آپ لوگ ٹھنڈے دل سے ہمارے مذہب پر غور کریں ۔ ہم بھی آپ لوگوں کے مذاہب
پر اسی طرح غور کرتے ہیں۔ کیا یہ مذہب جو میں نے پیش کیا ہے ایسا نہیں ہے کہ اس پر دنیا کے
امن و امان کی بنیاد ہو ؟ اگر اسلام ایسا ہی ہے اور واقع میں ایسا ہی ہے تو میں آپ لوگوں سے
اپیل کروں گا کہ آپ اسے قبول کریں تاکہ وہ بعد دور ہو جائے جو ہم میں اور آپ لوگوں میں پایا
ر بقیه حاشیه صفحه سابقه )
انجام دی ہے ۔ مرزا صاحب اور مولوی محمد قاسم صاحب نے اس وقت سے کہ سوامی دیانند نے اسلام کے متعلق
اپنی دماغی مفلسی کی نوحہ خوانی جا بجا آغاز کی تھی، ان کا تعاقب شروع کر دیا تھا۔ ان حضرات نے عمر بھر سوامی جی کا
قافیہ تنگ رکھا ۔ جب وہ اجمیر میں آگ کے حوالے کر دیئے گئے اس وقت سے اخیر عمر تک برا بر مرزا صاحب
آریہ سماج کے چہرہ سے انیسویں صدی کے ہندو ریفارمر کا چڑھایا ہوا ملمع اتارنے میں مصروف رہے۔ اُن
کی آریہ سماج کے مقابلہ کی تحریروں سے اس دعویٰ پر نہایت صاف روشنی پڑتی ہے کہ آئندہ ہماری نداشت
کا سلسلہ خواہ کسی درجہ تک وسیع ہو جائے نا ممکن ہے کہ یہ تحریریں نظر انداز کی جاسکیں۔
فطری ذہانت مشتق و مہارت اور مسلسل بحث مباحثہ کی عادت نے مرزا صاحب میں ایک شان خاص پیدا کر
دی ۔ ا تھی ۔ اپنے مذہب کے علاوہ مذہ مذہب غیر پر اُن کی نظر نہائیں ر نهایت وسیع تھی اور وہ اپنی ان معلومات کا نہایت
سلیقہ سے استعمال کر سکتے تھے۔ تبلیغ و تلقین کا یہ ملکہ اُن میں پیدا ہو گیا تھا کہ مخاطب کسی قابلیت یا کسی
مشرب و ملت کا ہو اُن کے برجستہ جواب سے ایک دفعہ ضرور گہرے فکر میں پڑ جاتا تھا۔ ہندوستان آج
مذاہب کا عجائب خانہ ہے اور جس کثرت سے چھوٹے بڑے مذاہب یہاں موجود ہیں اور باہمی کشمکش سے اپنی
موجودگی کا اعلان کرتے رہتے ہیں اس کی نظیر غالباً دنیا میں کسی جگہ سے نہیں مل سکتی ۔ مرزا صاحب کا دعوی تھا کہ
میں ان سب کے لئے حکم و عدل ہوں لیکن اس میں کلام نہیں کہ ان مختلف مذاہب کے مقابلہ پر
اسلام کو نمایاں کر دینے کی ان میں بہت مخصوص قابلیت تھی اور یہ نتیجہ تھی ان کی فطری استعداد کا ذوق مطالعہ
اور کثرت مشتق کا۔ آئندہ امید نہیں ہے کہ ہندوستان کی مذہبی دنیا میں اس شان کا شخص پیدا ہو جو اپنی اعلی خواہشیں
محض اس طرح مذاہب کے مطالعہ میں صرف کر دے؟
(بحوالہ تاریخ احمدیت جلد ۳ صفحه ۵۷۱ تا ۵۷۳ مطبوعه را ۱۹ )
انوار العلوم جلد ۵
Al
صداقت اسلام
جاتا ہے ۔ پھر میں ان لوگوں سے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ماننے والے ہیں لیکن ہماری جماعت
میں داخل نہیں ہیں پوچھتا ہوں کہ کیا ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ ہم مستعد ہو کر اسلام کو دنیا میں پھیلا پوچھتا کیا
دیں ۔ تمہارے سامنے وہ شخص گزر گیا جس نے اپنا سب کچھ اسلام کی اشاعت میں لگا دیا ۔ کیا تم نے
ابھی تک غور نہیں کیا کہ اس کی کوشش کیا تھی ؟ کیا یہ کہ وہ اسلام کو مٹانے کے لئے پیدا ہوا تھا یا یہ کہ
دن رات اسلام کے لئے مرنا تھا ۔ اس کو ذیا بیطس کا مرض تھا ، اسے جگر کی بیماری تھی، اسے ہسٹیریا
کا عارضہ تھا مگر با وجود ان بیماریوں کے ہم نے اسے دیکھا کہ ہر وقت اور ہر گھڑی اس کی ہی کوشش
تھی کہ اسلام دنیا میں پھیلے اور اسی میں وہ ہر وقت لگا رہتا تھا ۔ کیا محمد رسول الله تھا۔ صلی اللہ علیہ وسلم
سے محبت رہے رکھنے والا دل اسلام سے مح دل اسلام سے محبت رکھنے والا دل اس کی اس کی طرف بڑھنے سے ڈر سکتا ہے،
اس سے علیحدہ رہ سکتا ہے ، اس کو چھوڑ سکتا ہے ؟ ہر گز نہیں - کیا اس نے قرآن میں کوئی نقص بتایا ؟
کیا اس نے اسلام کی تعلیم کو تبدیل کر دیا ؟ یا کیا اس نے اسلام کو چھوڑ دیا ؟ اگر نہیں اور اس کا مشن ہی
یہ تھا کہ اسلام کو دنیا میں پھیلایا جائے ۔ تو پھر کیا وجہ ہے کہ جو لوگ اپنا یہی مقصد قرار دیتے ہیں وہ
اس کے جھنڈے کے نیچے نہیں آجاتے ۔ وہ ٹھنڈے دل سے غور کریں اس تعصب اور ضد کو جانے
دیں جو منصف مزاج لوگوں میں نہیں ہوتی ۔ اگر انہوں نے ایسا کیا تو یقیناً یہی معلوم ہو جائے گا کہ خدا
نے اسے اسی لئے بھیجا تھا کہ وہ ایک ایسی جماعت قائم کرے جو دنیا میں اسلام کو پھیلائے پس مسلمان
اس پر غور کریں اور دیکھیں کہ اس وقت اسلام کی کیا حالت ہے۔ پیس اے عزیزو! اے بھائیو !!
اے پیارو !!! اس وقت کو پہچانو اور اس وقت کو دیکھو ۔ کیا اس حالت کو دیکھ کر تمہیں رحم نہیں آتا۔
شوق نہیں ہوتا کہ تم بھی اسلام کی اشاعت کے لئے قدم بڑھاؤ ۔ دیکھو اور یاد رکھو کہ اس وقت
اسلام کے لئے خدا کی غیرت جوش میں ہے ۔ اسلام کے مخالفین نے کہا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم )
نے تلوار کے زور سے اسلام کو پھیلایا ورنہ اسلام میں کوئی خوبی نہیں ہے کہ پھیل سکے ۔ خدا تعالیٰ نے
کہا یہ غلط ہے ۔ اسلام دلائل کے زور سے پھیلا تھا ۔ اب جبکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا غلام
دلائل کے ذریعہ اسلام کو پھیلا سکتا ہے تو اس کا آقا کیوں اس طرح نہ پھیلا سکتا تھا۔ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے پہلے تلوار نہیں اُٹھائی تھی بلکہ پہل دشمن نے کی تھی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف خود
حفاظتی کے لئے تلوار ہاتھ میں لی تھی۔ مگر واقعات کے مخفی ہونے کی وجہ سے لوگوں نے کہا کہ اسلام تلوار
کے زور سے پھیلا تھا اسکے جواب میں خدا کی غیرت نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام کو کھڑا کر دیا تاکہ
وہ دلائل کے ذریعہ اسلام کو پھیلائے ۔
انوار العلوم جلد ۵
۸۲
صداقت اسلام
پس تم لوگ خدا تعالیٰ کے اس ارادہ سے اپنے ارادوں کو ملا دو تاکہ خدا تعالی کی برکتیں تم پر نازل ہوں
اب مسلمانوں کی ترقی کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ یہ کہ تعصب اور ضد کو جانے دیں اور پیچھے مسلمان بن
جائیں، خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کو مدد دینے کے لئے اپنا ہاتھ بڑھایا ہے اور اپنی طرف سے رسی پھینکی
ہے ۔ اب تمہارا یہ کام ہے کہ اسے کپڑ لو۔ تم محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی امت کہلاتے ہو۔ اگر تمہارے گرنے
پر خدا مد نہ کرتا اور تمہاری ترقی کا کوئی سامان نہ کرتا تو لوگ نتیجہ نکال لیتے کہ اسلام خدا کا پیارا مذہب
نہیں ہے۔ لیکن چونکہ اسلام خدا کا پیارا مذہب ہے اس لئے ایسی حالت میں جبکہ مسلمان ہر طرح سے کمزور
اور ناتواں ہو گئے تھے اس کا فرض تھا کہ مدد کرتا چنانچہ اس نے کی ۔ اور حضرت مرزا صاحب کو مسلمانوں
کی ترقی کا سامان دے کر بھیج دیا ۔ اب تمہارا یہ کام ہے کہ ان کو قبول کر لو اور یہ رسی جو خدا نے پھینکی
ہے اس کو پکڑلو۔ یہی ذریعہ ہے تمہارے ترقی کرنے کا اور یہی راستہ ہے تمہارے مقصود تک پہنچنے کا ۔
تھوڑا ہی عرصہ ہوا ۔ انگلستان کے ایک شخص نے جس کا نام فیتھ ہے خواب دیکھا کہ ایک چٹان ہے
جس میں سے ایک شخص نکلا اور اس کے ہاتھ میں رسی ہے اور اس کو کہتا ہے یہ رسی پکڑے ۔ اس کے
بعد وہ ہمارے مبلغین سے ملا جنہوں نے اسے حضرت مسیح موعود کی تصویر دکھائی جس کو دیکھ کر اس
نے اپنی خواب بتائی اور کہا یہی شخص تھا جس کے ہاتھ میں رسی تھی اور جس نے مجھے کہا تھا کہ اسے
پکڑ لو۔
پس اے بھائیو! اے عزیزو ! ! تم بھی اس خدمت میں شامل ہو جاؤ جو حضرت مرزا صاحب کا
مشن کر رہا ہے تاکہ زندہ مذہب پر قائم ہو جاؤ۔ اگر تم ان دلائل کو لے کر نکلو گے جو جو حضرت مرزا صاحب نے
اسلام کی صداقت میں پیش کئے ہیں تو کوئی مذہب تمہارے سامنے نہیں ٹھہر سکے گا ۔ پس تم خدا تعالیٰ کے اس فضل ۔ ہم
کی قدر کرو اور اس کو قبول کر کے اس کے بتائے ہوئے دلائل کو لیکر دنیا میں نکل کھڑے ہو۔ تاکہ دنیا
کے چاروں کونوں تک لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللہ کی آواز کی گونج اُٹھے۔
اب میں اس دُعا پر اپنے لیکچر کو ختم کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہم احمدی سلسلہ کے لوگوں کو اور ان کو
جو اس سلسلہ سے باہر نہیں اور دوسرے مذاہب کے لوگوں کو حتی کہ ان کو بھی جو خدا کو نہیں مانتے بیچے
مذہب کو قبول کرنے اور سیدھا راستہ اختیار کرنے کی توفیق دے اور سیدھے راستے پر چلائے اور ہم پر
وہی فضل نازل کرے جو پہلے انبیاء کے وقت ہوتے رہے آمین ثم آمین ۔
)NATURALIST( ۱۸۸۳۰۶۱۸۰۹ء) ماہر موجودات( DARWIN, CHARLES ROBERT
جس کے انکشافات، مشاہدات اور تحقیقات سے ارتقاء کا وہ نظریہ قائم ہوا جو ڈارونیت (DARWINISM) کہلاتا ہے
(اردو جامعہ انسائیکلو پیڈیا جلد اصفحہ ۶۱۷ مطبوعہ لاہورے ۶۱۹۸ )