جماعت احمدیہ کی ذمہ داریاں
انوارالعلوم (جلد 5)
۸۳
جماعت احمدیہ کی ذمہ داریاں
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمد احمد
خلیفة المسیح الثاني
انوار العلوم جلد ۵
۸۵
رة وَنَصَا عَلَى رَسُول الكيس
جماعت احمدیہ کی ذمہ داریاں
جماعت احمدیہ کی ذمہ داریاں
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے ۲۲ فروری ۱۹۲ ئہ کو لاہور سے روانگی کے موقع پر جماعت احمدیہ
ہور کے مردوں ، عورتوں اور طالب علموں کے لئے شام کے سات بجے جو تقریر فرمائی تھی اس کا
کسی قدر خلاصہ شائع ہو چکا ہے۔ اب ذیل میں وہ تقریر مفصل شائع کی جاتی ہے ۔ (ایڈیٹر )
حضور نے سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
مظاہری انتظام کے متعلق ہدایت جو کچھ میں آج آپ لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں اس کو ابھی
تھوڑی دیر کے بعد بیان کروں گا ۔ پہلے اس بیٹھنے
کے متعلق جس طرز پر آپ لوگ اس وقت بیٹھے ہیں ایک واقعہ سناتا ہوں ۔ حضرت مظہر جان جاناں
اسلام میں بہت بڑے بزرگ گزرے ہیں اور ہمارے حضرت خلیفہ اول ، حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی بیعت سے پہلے ان کے مریدوں میں سے ایک کے مرید تھے ۔ ان کے متعلق لکھا ہے
کہ انھیں ایک بادشاہ ملنے کے لئے گیا ۔ اس کے ساتھ اس کا وزیر بھی تھا حضرت مظہر جان جاناں
کے پاس پانی کی بھری ہوئی ایک صراحی رکھی تھی جس میں سے وہ ضرورت کے وقت پانی نکال لیا
کرتے تھے ۔ وزیر کو اس وقت پیاس لگی اور اس نے اس میں سے نکال کر پانی پیا۔ لیکن پینے کے بعد
انوار العلوم جلد ۵
٨۶
جماعت احمدیہ کی ذمہ داریاں
آب خورہ ٹیڑھا رکھ دیا۔ لکھا ہے ۔ اس پر انھوں نے بادشاہ کی طرف دیکھ کر کہا کہ اس کو کس
احمق نے وزیر بنایا ہے کہ یہ آنخورہ کو بھی سیدھا رکھنا نہیں جانتا ۔ بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ نے وزیر بنایا ہے کہ یہ کو بھی سیدھا کھا جانتا۔ یہ ہے
اتنی سی ات پر بادشاہ کے سامنے ایسے الفاظ استعمال کرنے مناسب نہ تھے۔ لیکن اگر دیکھا جائے
و اس قسم کی معمولی باتوں کا انسانکے دوسرے اہم کاموں پر بڑا اثر پڑتاہے۔ یہی وجہ ہے کہ رسول
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ نماز پڑھتے وقت صفوں کو سیدھا رکھو ورنہ تمہارے دل ٹیڑھے
ہو جائیں گئے ۔ اسی طرح فرمایا خدا خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند کرتا ہے۔ صفوں کو سیدھا
رکھنے کی حقیقت فوجوں کے ظاہری انتظام کو دیکھ کر معلوم ہو سکتی ہے ۔ فوجوں میں کیسی ظاہری
خوبصورتی اور انتظام ہوتا ہے اور اس کا ان کے کام پر کتنا اثر پڑتا ہے۔ لیکن جن فوجوں کا ظاہری انتظام
اچھا نہیں ہوتا ۔ وہ بھی دشمن پر فتح نہیں پاسکتیں تو مومن کو ظاہری شکل بھی خوبصورت بنانے کی
کوشش کرنی چاہئے اور لیکچر سننے کے لئے ظاہری خوبصورتی یہی ہے کہ سننے والوں کا اکثر حصہ خطیب
کے سامنے ہو۔ کیونکہ سامنے ہونے کا بہت بڑا اثر ہوتا ہے ۔
اس
اہور کی حیثیت حضرت خلیفہ ان کے نزدیک ای او ای و یاری مضمون کی طرف پھیرتا ہوں جس کے
لئے میں نے آج آپ کو بلایا ہے۔ میں لاہور میں قریباً بیس سال سے آتا ہوں اور یہاں خدا تعالیٰ نے
میرا ایک خاص تعلق بھی پیدا کیا ہوا ہے یعنی یہیں وہ گھر ہے جس میں میرا بیاہ ہوا ہے ۔ اس لحاظ سے
قادیان کے بعد لاہور میرے لئے گھر کی حیثیت رکھتا ہے ۔ پھر جس طرح حضرت صاحب کے نزدیک بعد لئے رکھتا ہے ۔
قادیان کے بعد سیالکوٹ کا درجہ تھا اسی طرح میرے نزدیک قادیان کے بعد لاہور کا درجہ ہے اور
گو ہما را تو یہ مذہب نہیں لیکن بعض فقہاء کے نزدیک اس تعلق کی وجہ سے جو مجھے لاہور سے ہے یہاں
آکر مجھے پوری نماز پڑھنی چاہئے ۔
اس عرصہ میں کہ جب سے میں لاہور آتا ہوں ۔ میں نے جماعت لاہور کی مختلف حالتیں یا
یہاں کی جماعت کی مختلف حالتیں دیکھی ہیں میں نے
وہ زمانہ بھی دیکھا ہے جبکہ لاہور میں ہماری جماعت تو تھی لیکن بہت قلیل تھی۔ پھر میں نے وہ زمانہ بھی دیکھا
ہے کہ یہاں کی جماعت کثیر ہو گئی اور بہت سے لوگ اس میں شامل ہو گئے ۔ مگر میر سے نزدیک اس
وقت باد بود کثیر ہونے کے قلیل تھی ۔ اس لئے کہ لوگوں کے دل پھٹے ہوئے تھے اور اس کا نتیجہ یہ ہوا
کہ لاہو ر اس اختلاف کا مرکز قرار پایا جس نے ڈائنامیٹ کی طرح احمدیت کو اُڑانا چاہا اور وہ شورش
عاه بخاري كتاب الصلوة باب تصوية الصفوف عند الاقامة ما : عه مسند احمد بن خلیل جلد ۴ صفحه ۱۳۳
انوار العلوم جلد ۵
۸۷
جماعت احمدیہ کی ذمہ داریاں
جو ساری جماعت میں پھیلی اس کی بنیا دلاہور میں ہی رکھی گئی اس وقت جبکہ اس شورش کی بنیاد رکھی
جا رہی تھی۔ لاہور میں آنیوالا شخص بجائے اس کے کہ یہاں کی جماعت کے افراد کی آپس میں محبت
اور پیار دیکھے یہی دیکھتا تھا کہ ان میں اختلاف اور انشقاق بڑھتا جاتا ہے اور معلوم کرتا تھا کہ یہ
جماعت اب بھی گئی ، اب بھی گئی۔ کیونکہ یہاں کے لوگوں کا رات دن سوائے جھگڑے کے اور کوئی
کام ہی نہ تھا۔ اس وقت ایک طرف تو وہ لوگ تھے جن کے خیالات وہی تھے جو ہمارے ہیں اور
دوسری طرف وہ تھے جو اب پیغامی بن کر رونما ہوئے ہیں۔ ان میں آئے دن جھگڑے اور بخشیں
رہتی تھیں ۔ نماز کے لئے جمع ہوتے تو جھگڑتے ۔ نماز ختم کر لیتے تو جھگڑتے کسی دعوت پر جمع ہوتے
تو جھگڑتے کسی اور موقع پر اکٹھے ہوتے تو جھگڑتے ۔ اور یہ مادہ اس قدر بڑھ گیا تھا کہ جب کبھی آپس
میں صلح صفائی کی تحریک ہوتی تو اس تحریک میں سے بھی فساد کا ہی پہلو نکال لیا جاتا۔ ایک دفعہ جب
فتنہ بہت بڑھ گیا اور میں قادیان سے لاہور روانہ ہوا تو حضرت خلیفہ اول نے مجھے فرمایا کہ وہاں کے
لوگوں کو سمجھانا ۔ جب میں یہاں آیا تو میں نے اپنا یہ خیال پیش کیا کہ آپس میں صلح کی کوئی تدبیر ہوئی
چاہئے اور جس کے متعلق کسی کو اختلاف ہو اس کو علیحدگی میں بتانا چاہئے مجلس میں شرمندہ اور نادم نہیں کرنا
چاہئے اور میں نے اسی مضمون پر تقریر بھی کی ۔ تقریر کے بعد ایک دوست کے ہاں دعوت تھی جب
ہم روانہ ہوئے تو پیچھے دیکھا کہ لوگوں کی ایک جماعت میری تقریر کے متعلق یہ کہہ رہی ہے کہ اس کا
فلال حصہ فلاں پر چسپاں ہوتا ہے اور فلاں حصہ فلاں پر گویا وہ تقریر جو صلح کے لئے بطور تجویز
کی گئی تھی ، اس کے متعلق یہ کہنا شروع کر دیا گیا کہ اس میں جو یہ کہا گیا ہے کہ ضد نہیں کرنی چاہئے۔
یہ فلاں کے متعلق کہا گیا ہے۔ دوسرا کہتا، نہیں فلاں کے متعلق ہے ۔ اس پر جھگڑا شروع ہو گیا۔ تو اس
وقت سخت فتنہ کی بنیاد رکھی جا چکی تھی۔ پھر وہ وقت آیا جبکہ اس فتنہ کے بیج کا نتیجہ پیدا ہوا ۔ اس وقت
خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس الہام کے مطابق کہ لاہور میں ہمارے پاک ممبر "
یہاں کی جماعت کے کثیر حصہ کو سنبھالا اور گوالیا ہوا کہ بعض اور مقامات پر فتنہ برپا کرنے والوں کے
ساتھی ہمارے لوگوں سے زیادہ پائے گئے ، لیکن لاہور میں خدا تعالیٰ نے جماعت کے اکثر حصہ کو حق پر
قائم رکھا تو لاہور کی جماعت مختلف حالتوں میں سے گزری ہے اور میں نے چونکہ ان حالتوں کو دیکھا
ہے۔ اس لئے اس سے اچھی طرح واقف ہوں ۔ گو مجھے اب لاہور میں آنے کا کم موقع ملتا ہے ۔ پہلے
تو میں سال میں دو تین بار آیا کرتا تھا اور اب کم آسکتا ہوں ۔ تاہم یہاں کی جماعت کی حالت کا مجھے
خوب علم ہے اور میں یہاں کے لوگوں کے حالات سے خوب اچھی طرح واقف ہوں ۔
انوار العلوم جلد ۵
جماعت احمدیہ کی ذمہ داریاں
قیام اجتماع کیلئے رائے کی قربانی ضروری ہے ان تمام حالات کو مد نظر تمام مد رکھتے ہونے میں آپ لوگوں کو ایک
نصیحت کرتا ہوں اور وہ یہ کہ سب سے بڑی چیز اجتماع کے قیام کے لئے انسان کی رائے کی قربانی ہے
بعض لوگ غلطی سے یہ سمجھتے ہیں کہ جب ہم ایک بات کو سچا سمجھتے ہیں تو پھر کس طرح اس کے متعلق اپنی
رائے کو قربان کر سکتے ہیں۔ اگر قربان کر دیں تو اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ جھوٹ اور ناراستی پھیلے گی۔ لیکن
یہ ایک بہت بڑی غلطی ہے جو واقعات پر نظر نہ رکھنے کی وجہ سے لگتی ہے کسی بات کے پیچ یا جھوٹ
ہونے اور کسی رائے کے صحیح یا غلط ہونے میں بہت بڑا فرق ہے۔ سچ اور جھوٹ تو یہ ہوتا ہے کہ
ایسی بات جس کو انسان دیکھتا ہے اور دیکھ کر ایسے رنگ میں بیان کرتا ہے جس طرح اس نے دیکھا نہیں
یہ جھوٹ ہے ۔ اگر ہو بہو بیان کر دے تو یہ سچ ہوگا ۔ یا کوئی پرانا واقعہ ہے اس کے متعلق وہ خود تو
کچھ نہیں جانتا لیکن کسی اور نے اُسے جس طرح بتایا ہے وہ اسی طرح بیان نہیں کرتا بلکہ اور طریق
بیان کرتا ہے یہ جھوٹ ہے اور اگر اس نے کسی سے جو کچھ سنا ہے وہی جھوٹ ہے اور وہ اسی کو
آگے بیان کرتا ہے تو یہ بھی جھوٹ ہے ۔
اس سے معلوم ہوا کہ سچ یا جھوٹ کسی ایسے امر کے متعلق ہوتا ہے جو زمانہ ماضی میں گذر چکا ہو
لیکن رائے آئندہ ہونے والے معاملات کے متعلق ہوا کرتی ہے۔ مثلاً یہ ہے کہ فلاں جگہ جلسہ کرنا یہ
چاہئے یا نہیں۔ اس کے متعلق یہ کہنا کہ کرنا چاہئے یا نہیں کرنا چاہئے ۔ اس میں سچ یا جھوٹ کا
کوئی دخل نہیں بلکہ یہ رائے ہے جس کے متعلق صحیح یا غلط کہا جا سکتا ہے لیکن سچ یا جھوٹ
نہیں کہا جا سکتا ہیں اس بات کو خوب اچھی طرح یاد رکھنا چاہئے کہ رائے میں سچ یا جھوٹ کا تعلق
نہیں ہوتا ۔ بلکہ رائے انسان کا خیال ہوتا ہے کہ فلاں کام یوں مناسب نہیں، یوں مناسب ۔
سب ہے۔
پھر رائے کے صحیح یا غلط ہونے کا کسی رائے کے متعلق کس طرح فیصلہ کرنا چاہئے یا اس کے وقت انا انا فیصلہ کرتے وقت یہی نہیں دیکھا جاتا
که نقصان کی کونسی بات ہے اور نفع کی کونسی ۔ مثلاً ایک شخص کہتا ہے کہ فلاں کام یوں کرنا چاہئے ۔
ہو سکتا ہے کہ وہ فی الواقع مفید ہو لیکن دوسروں کی سمجھ میں اس کا مفید ہونا نہ آئے۔ ایسے موقع پر یہ
دیکھنا چاہئے کہ ان سب لوگوں کو فتنہ میں ڈالنا اچھا ہے جن کی سمجھ میں اس کام کا اچھا ہونا نہیں آتا یا اس
کو کرنا مفید ہے ۔ ایسے موقع کے لئے یہی مناسب ہوگا کہ اس کو چھوڑ دیا جائے اور جس طرح دوسرے
کہتے ہیں اسی طرح کیا جائے پس معاملات کا فیصلہ کرتے وقت ہر انسان کو ہمیشہ اپنی ہی رائے پر زور
انوار العلوم جلد ۵
۸۹
جماعت احمد یہ کی ذمہ داریاں
نہیں دینا چاہئے اور اس کے خلاف فیصلہ سننے کیلئے بھی تیار رہنا چاہئے ۔ نہ کہ اس پر اتنا زور دینا چاہئے
کہ ضرور اسی طرح ہو اور نہ دوسروں کی حقارت کرتے ہوئے یہ کہنا چاہئے کہ یہی رائے درست ہے اور
کسی کی درست نہیں ۔
ضروری نہیں کہ ہرمعاملہ میںانسان کی رائے درست ہو یا ہی نہیں ہوسکا کہ ہرایک محلہ کبھی نہیں سکتا معاملہ
میں انسان کی اپنی رائے درست
ہو اور انسان تو الگ رہے بعض معاملات کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی فرمایا ہے کہ مکن
میری رائے درست نہ ہو ( نبراس - شرح الشرح العقائد نسفی ۳ مطبوعہ میں تھے ) امطبوعہ میرٹھ ، لیس جب محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کی رائے بھی ایسی ہو سکتی ہے تو اور کون ہے جو اپنی رائے میں غلطی نہیں کر سکتا ۔
ہے
یہ جو امارت اور خلافت کی اطاعت کرنے
خلیفہ یا میرکی اطاعت کیوں ضروری ہے ؟ اور اسی قدر زور دیاگیا ہے اس کے بیٹے پر اس زور ہے اس معنے
نہیں ہیں کہ امیر یا خلیفہ کا ہر ایک معاملہ میں فیصلہ صحیح ہوتا ہے کئی دفعہ کسی معاملہ میں وہ غلطی کمر
جاتے ہیں۔ مگر باوجود اس کے ان کی اطاعت اور فرمانبرداری کا اسی لئے حکم دیا گیا ہے کہ اس کے
بغیر انتظام قائم نہیں رہ سکتا تو جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میں بھی غلطی کر سکتا ہوں
تو پھر خلیفہ یا امیر کی کیا طاقت ہے کہ کسے میں کبھی کسی امر میں غلطی نہیں کر سکتا ۔ خلیفہ بھی غلطی کر
سکتا ہے ، لیکن باوجود اس کے اس کی اطاعت کرنی لازمی ہے ورنہ سخت فتنہ پیدا ہو سکتا ہے
مثلاً ایک جگہ وفد بھیجنا ہے۔ خلیفہ کہتا ہے کہ بھیجنا ضروری ہے لیکن ایک شخص کے نزدیک ضروری
نہیں ہو سکتا ہے کہ فی الواقع ضروری نہ ہو لیکن اگر اس کو اجازت ہو کہ وہ خلیفہ کی رائے نہ مانے تو اس
طرح انتظام ٹوٹ جائے گا جس کا نتیجہ بہت بڑا فتنہ ہوگا۔ تو انتظام کے قیام اور درستی کے لئے
بھی ضروری ہے کہ اپنی رائے پر زور نہ دیا جائے جہاں کی جماعت کا کوئی امیر مقرر ہو وہ اگر دوسروں
کی رائے کو مفید نہیں سمجھتا تو انہیں چاہئے کہ اپنی رائے کو چھوڑ دیں ۔ اسی طرح جہاں انجمن ہو دیاں
کے لوگوں کو سیکرٹری کی رائے کے مقابلہ میں اپنی رائے پر ہی اصرار نہیں کرنا چاہئے جہاں تک ہوسکے
سیکرٹری یا امیر کو اپنا ہم خیال بنانے کی کوشش کرنی چاہئے اور اُسے سمجھانا چاہئے لیکن اگر وہ اپنی
رائے پر قائم رہے تو دوسروں کو اپنی رائے چھوڑ دینی چاہئے۔ کیونکہ رائے کا چھوڑ دیا فتنہ پیدا
کرنے کے مقابلہ میں بہت ضروری ہے ۔
انوار العلوم جلد ۵
۹۰
جماعت احمدیہ کی ذمہ داریاں
کام کرنے والوں کا فرض اسی طرح جن لوگوں کے سپرد کام ہو مثلاً یہاں کی جماعت کا امیر مقرر ہے اور اس کے ماتحت اور کام کرنے والے ہیں۔
ر
ان کا بھی فرض ہے کہ وہ یہ نہ کہیں کہ ہم چونکہ افسر بنائے گئے ہیں، اس لئے ہم ہی اپنی ہر ایک بات
منوائیں گے۔ اپنی بات منوانے کا بہترین طریق یہ بھی ہوتا ہے کہ کسی کی بھی مان لی جائے۔ اپنی ہی بات
منوانے کا وہی موقع ہوتا ہے جبکہ انسان دیانتداری اور ایمانداری کے ساتھ سمجھتا ہو کہ میں اس کے
خلاف مان ہی نہیں سکتا ۔ ورنہ تھوڑا بہت نقصان اُٹھا کر بھی دوسروں کی بات مان لینی چاہئے تاکہ
دوسروں کے احساسات کو صدمہ نہ اسات کو صدمہ نہ پہنچے ۔
اسی طرح آپس کے معاملات کے متعلق یہ بات
مختلف طبائع کا خیال رکھنا ضروری ہے بھی یاد نظر رکھنی چاہئے کہ بائع مختلف قسم
کی ہوتی ہیں۔ بعض سخت ہوتی ہیں اور بعض نرم جو سخت ہوتی ہیں انھیں تھوڑی سی بات پر بھی
ٹھوکر لگ جاتی ہے ۔ تو دوسروں کے ساتھ سلوک اور معاملہ کرتے وقت ان کی طبائع کا ضرور خیال
رکھنا چاہئے۔ انتظام قائم رکھنے کے لئے اسلام میں امیر رکھا گیا ہے اور حکم دیا گیا ہے کہ جس
طرح وہ کیسے اسی طرح کرو۔ لیکن معاملہ اور سلوک کرنے میں امیر کا یہ حق نہیں ہے کہ کسی کو حقیر اور
ہے
اونی سمجھے۔ حتی کہ محمد صلی اللہ عیہ وسلم کو بھی یہ حق نہیں کہ کسی کو حقیر سمجھیں ۔ کجا یہ کہ ان کے خلفاء
میں سے کسی کو یہ حق ہو۔ اور پھر کجا یہ کہ ان کے خلفاء کے غلاموں کے غلاموں کو یہ حق ہو تو خود
نبیوں کو یہ حق حاصل نہیں کہ دوسروں کو حقیر سمجھیں۔ اس سے میری مراد یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نیوں کو
ایسا کرنے سے خود بچاتا ہے، اور ان کے وہم و گمان میں بھی کسی کی تحقیر نہیں آتی۔
جس پر خدا احسان کرتا ہے وہ اور جھکتا ہے تو خدا تعالیٰ جس کو بڑا بنا تا ہے وہ خود سب سے ہے اور نیچے ہو کر رہتا ہے۔ کیونکہ جس کو خدا تعالیٰ کوئی
درجہ دیتا ہے اس پر احسان کرتا ہے اور احسان ایک بوجھ ہوتا ہے اور بوجھ سے گردن اونچی
نہیں ہوا کرتی بلکہ نیچی رہتی ہے۔ ایک ایسا شخص جس پہ پر خدا تعالیٰ کوئی احسان کرتا ہے اور وہ تکبر
کرتا ہے اس کے تکبر کرنے کی یہی وجہ ہو سکتی ہے کہ یا تو وہ سمجھتا ہے کہ جو کچھ مجھے ملا ہے میرا حقی
ہوسکتی۔
تھا یا یہ کہ وہ اس کو اپنے لئے عزت ہی نہیں سمجھتا۔ لیکن یہ دونوں دھو کے ہیں اور سخت خطرناک
دھو کے ہیں جن کا نتیجہ تباہی اور بربادی کے سوا اور کچھ نہیں ہوتا ۔ اس لئے ہر جگہ کے کارکنوں اور
خصوصاً لاہور کے کارکنوں کو جو اس وقت میرے مخاطب ہیں چاہئے کہ تواضع اور فروتنی اختیار کریں
انوار العلوم جلد ۵
۹۱
جماعت احمدیہ کی ذمہ داریاں
اور خیال کریں کہ چونکہ انکے نام کے ساتھ امیر یا سیکرٹری یا محاسب یا امین یا اور کوئی نام لگ گیا ہے
اس لئے وہ اور بھی گر کر رہیں۔ تاکہ دوسرے لوگوں کو یہ خیال نہ پیدا ہو کہ اس کی وجہ سے ان میں تکبر
پیدا ہو گیا ہے ۔
دیکھو! اسلامی مساوات کی بھی کیا شان ہے۔ ایک طرف تو اسلامی مساوات کی شان ایک شخص کو بڑھا کر درجہ پر پہنا دیا کہ ہر ایک کو جو
اس کے ماتحت کیا گیا ہے اس کے احکام کی اطاعت کرنی چاہئے اور اگر کوئی نہیں کرتا تو خداتعالی
کے نزدیک گنہگار ہے اور دوسری طرف معاملات میں اس کو اتنا نیچے لاتا ہے کہ کہتا ہے اسے
غریب سے غریب انسان کی بھی عزت اور توقیر کرنی ہوگی ۔ اور اس کا قدرتی درجہ جس سے وہ عام
طور پر فائدہ اُٹھاتا ہے۔ مثلاً یہ کہ وہ امیر ہے اور اس وجہ سے اس کی خاص پوزیشن ہے۔ اس کو
بھی چھڑا دیتا ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ کا واقعہ ہے۔ ایک شخص ان کے پاس آتا ہے
اور آکر کہتا ہے کہ اسے عمر امیری بڑی ذلت کی گئی ۔ انھوں نے پوچھا کس نے کی۔ اس نے کہا
کیا ہوا ان کی اس نے کہا
عمرو بن عاص کے بیٹے نے ۔ انھوں نے پوچھا کس طرح ۔ اس نے کہا گھوٹہ دوڑہ ہو رہی تھی۔ میرا
گھوڑا اس سے آگے بڑھنے لگا تھا کہ اس نے مجھے کوڑا مار کر کہا کہ میں شریف ہوں کیا تو شریف
سے بھی بڑھنا چاہتا ہے ۔ حضرت عمر نے کہا عمرو بن عاص کو بلاؤ۔ جب وہ آ۔ وہ آئے تو پوچھا کیا
تمہارے بیٹے نے اس شخص کو کوڑا مارا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں۔ تحقیقات کی جائے۔
تحقیقات کی گئی تو بات صحیح نکلی ۔ اس پر حضرت عمر نے عمرو بن عاص کے بیٹے کو یہ سزا دی کہ جس کو اس ۔ عمر
نے کوڑا مارا تھا اسی کے ہاتھ میں کوڑا دیا اور کہا کہ مارشریف ابن شریف کو جب وہ مار چکا تو حضرت
عه
عمرؓ نے کہا کیا خدا نے جن کو آزاد کیا ہے تم ان کو غلام بناتے ہو یہ یہ ہے اسلامی مساوات -
یک جہتی کی بنیاد کیا ہے ؟ پس ہماری جماعت ہیں پس ہماری جماعت میں جو لوگ کام کر نیوالے ہیں دوسروں پر
فرض ہے کہ وہ جو دیں اور فرض ہے کہ وہ جو حکم دیں اس کے ماتحت کام کریں۔ لیکن
حکم دینے والوں کا یہ فرض ہے کہ کسی پر ایسا بوجھ نہ رکھیں جسے وہ اُٹھا نہیں سکتا اور ماتحت کام
کرنے والوں کا فرض ہے کہ جن کو کوئی عہدہ دیا گیا ہو ان کی پوری پوری عزت اور تو تیر کریں کیونکہ جن
کاموں پر انہیں مقرر کیا گیا ہے وہ عزت چاہتے ہیں ۔ پھر افسروں کا فرض ہے کہ جو لوگ ان کے
ماتحت کئے گئے ہیں ان کی تواضع کریں کہ یہ ان کے کام کے سرانجام پانے کے لئے ضروری ہے ہیں
عله
الوار العلوم جلد ۵
۹۲
جماعت احمدیہ کی ذمہ داریاں
یہ وہ احکام ہیں جن کا آپ لوگوں کو سنانا ضروری تھا کہ جن کے سپر کوئی کام کیا گیا ہے۔ ان کی
اطاعت کی جائے سوائے کسی صاف شرعی حکم کے خلاف حکم کے، اور جن کے سپرد ہیں انکو چاہئے
که دوسروں کے احساسات اور جذبات کا خیال رکھیں اور دوسرے انکی پوری اطاعت کریں اور
ہو سکتا ہے کہ کبھی سیکرٹری یا محاسب یا اور کوئی عہدہ دار درجہ کے لحاظ سے چھوٹا ہو۔ مگر اس تا ہے یا عہدہ دار کے سے
کے احکام کی انھیں اطاعت کرنی چاہئے کیونکہ جو کام اس کے سپرد کیا گیا ہے وہ چھوٹا نہیں ہے کرنی کیونکہ جو اس کے دیاگیا ہے وہ
یہ ہے وہ چیز جس پر اسلام ہر ایک مومن کو قائم کرنا چاہتا ہے اور یہی ہے وہ چیز جو اخوت
اور یک جہتی کی بنیادوں کو استوار رکھتی ہے اور جب تک کوئی قوم اس پر قائم نہ ہو جائے در یکجہتی کی کو استوار کرتی ہے اور ہو تو اس پر کام نہ
اس وقت تک اسلام کے حقیقی فوائد حاصل نہیں کر سکتی ۔
اس کے بعد میں لاہور کی جماعت کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ لاہور میں تبلیغ کی ضرورت یاں میں ہے
یہاں تبلیغ میں بہت سستی ہے ۔ اگر ہر شخص اپنا یہ فرض
قرار دے کہ میں سال میں کم از کم ایک شخص کو احمدی بناؤں گا تو ایک سال میں کتنے آدمی بڑھ سکتے
ہیں ۔ مگر اب تو یہ ہوتا ہے کہ کسی سال ایک بھی آدمی داخل نہیں ہوتا جو کہ بہت ہی افسوس کی بات ہے۔
تبلیغ کرنا ہر ایک احمدی کا فرض ہے ہر ایک احمدی یہ تو سمجھتا ہے کہ تبلغ ہونی چاہتے
ہے لیکن صرف یہ سمجھنے سے تبلیغ نہیں ہو جاتی۔ بلکہ
تبلیغ اسی طرح ہو سکتی ہے کہ ہر ایک احمدی یہ محسوس کرے کہ مجھے تبلیغ کرنی چاہئے ۔ اب تو تبلیغ کرنا
ہر شخص دوسرے کا فرض سمجھتا ہے اور اس طرح کوئی بھی اس فرض کو ادا نہیں کرتا۔ اس کی مثال ایسی ہی
ہے جیسا ایک مجمع میں آواز دی جائے کہ پانی لاؤ۔ اس کے جواب میں ممکن ہے کہ ہزار آدمی کے دی پانی لاؤ ہے کہ ہم
مجمع میں سے کوئی بھی نہ اُٹھے اور ہر ایک یہ خیال کرے کہ اور کوئی اُٹھے گا۔ لیکن اگر کسی کا نام لے
کہ کہا جائے کہ پانی لاؤ تو وہ فوراً اُٹھ کھڑا ہو گا تو ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر ایک شخص یہ سمجھے پانی گا تو کی
که تبلیغ کرنا اور احمدیت کو پھیلا نا جماعتی فرض ہی نہیں ہے بلکہ فرداً فرداً بھی ہر ایک احمدی کا
فرض ہے اور ہر ایک کو یہ خیال ہونا چاہئے کہ میں سال میں کم از کم ایک شخص کو احمدی بناؤں گا۔ اگر
یہ خیال کر لیا جائے تو بہت عمدگی سے تبلیغ کی جا سکتی ہے پس اس کے لئے پورے طور پر کوشش
کرو تاکہ یہاں کی جماعت ترقی کرے۔ یہ ایک مرکزی جگہ ہے ۔
اگر یہاں ہماری مضبوط جماعت قائم لاہور میں مضبوط جماع کی ضرورت ہو جاتے تو پھر اس سے پنجاب کا فتح کرنا سارے
انوار العلوم جلد ۵
۹۳
جماعت احمدیہ کی ذمہ داریاں
ہمارے لئے بہت آسان ہو جاتا ہے کیونکہ تمدنی طور پر سارے علاقہ پر لاہور کا اثر ہے۔ یہی دیکھ لو
پنجاب میں سیاسی خیالات پھیلانے والا کونسا مقام ہے ؟ یہی لاہور جب یہاں کے لوگوں میں سیاسی
معاملات کے متعلق جوش پیدا ہو گیا تو سارے صوبہ میں پھیل گیا۔ ہیں جو مقام کسی صوبہ کا دار الامارت ہوتا
ہے ۔ اس سے سارے صوبہ کے لوگوں کا بہت تعلق ہوتا ہے کوئی مقدمات کے لئے آتا ہے۔ کوئی
سفارشوں کے لئے آتا ہے کوئی افسروں سے ملنے کے لئے آتا ہے۔ کوئی ملازمت کے لئے آتا
ہے، کوئی تجارت کیلئے آتا ہے کوئی اور فوائد حاصل کرنے کیلئے آتا ہے پس اس شہر میں اگر ہماری مضبوط جماعت ہو
جائے اور ایسی مضبوط ہو جائے کہ دیکھنے والوں کو دوسروں سے الگ اور نمایاں طور پر نظر آجائے۔ دینی کوشش
اور سعی کی وجہ سے ہی نہیں بلکہ تعداد کے لحاظ سے بھی۔ مثلاً جس بازار میں کوئی جائے ۔ اور پوچھے یہ
دکان کس کی ہے۔ تو اسے بنایا جائے کہ فلاں احمدی کی ہے اور اگر کوئی پوچھے یہ کونسا وکیل ہے
تو اُسے بتایا جائے فلاں احمدی ماں احمدی وکیل ہے ۔ اسی طرح ہر پہلو اور ہر رنگ ہر پہلو اور ہر رنگ میں ہماری جماعت کے
لوگ ہر ایک شخص کو نمایاں طور پر نظر آنے لگیں تو انشاء اللہ سارے صوبہ میں ہماری بہت جلد ترقی
ہو سکتی ہے۔
ان خاص نصیحتوں کے بعد میں مردوں اور عورتوں کو اس طرف خاص فیضان کا زمانہ توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ خاص فیضان کے خاص اوقات مقرر
ہوتے ہیں۔ اگر وہ وقت جو کسی فیض کے حاصل ہونے کے لئے مقرر ہو۔ یونسی نکل جائے تو پیچھے کچھے
نہیں بنتا ۔ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ میری امت میں سے ستر ہزار انسان ایسے
ہونگے جو بغیر حساب کے جنت میں داخل کئے جائیں گے۔ ایک صحابی نے کہا یا رسول اللہ میں بھی ان
میں شامل ہوں گا آپ نے فرمایا ہاں ۔ پھر دوسرے نے کہا یا رسول اللہ میں بھی ۔ آپ نے فرمایا
وہ وقت گذر گیا ۔ تو خدا تعالیٰ کے خاص فضل کے لئے خاص وقت مقرر ہوتے ہیں۔ اس زمانہ میں گیا۔ خدا کے
جبکہ لوگ دین کو چھوڑ چکے اور اس سے نفرت کرتے بلکہ اس پر مہنسی اُڑاتے تھے ۔ خدا تعالیٰ نے اپنے
ایک رسول کو بھیج کر ہماری اصلاح کی اور ہماری ترقی کے لئے دروازے کھول دیئے اس کے متعلقی
خوب اچھی طرح یاد رکھنا چاہئے کہ ایسے دروازے روز روز نہیں کھلا کرتے تیرہ سو سال کے طویل
عرصہ کے بعد ایک رسول کو دیکھنے کی صورت پیدا ہوئی ہے۔ دیکھو دنیا میں جب کوئی نئی چیز نکلتی
ہے تو کس قدر شوق اور خوشی سے اس کو دیکھا جاتا ہے۔ فونوگراف اور گراموفون جب نکلے تو پیروں
لوگ ان کو دیکھنے کے لئے کھڑے رہتے ۔ لیکن ان سب سے بڑی چیز بلکہ اس سے بڑی کوئی ہے ہی
عله مسند احمد بن خلیل جلدا صفحه ۲۷۱
انوار العلوم جلد لله
۹۴
جماعت احمدیہ کی ذمہ داریاں
دہرایا
نہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک شخص پیغام لے کر آئے اس کے لئے تو ہر ایک عورت، مرد، بچے،
بوڑھے ، نوجوان اور نو عمر کا فرض تھا کہ اس کی آواز کو سنتا اور اس کی قدر کرتا لیکن افسوس ادنیا کے
اکثر لوگوں نے قدر نہ کی ۔ اب اگر ہماری جماعت بھی جس کو خدا تعالیٰ نے قدر کرنے کی توفیق دی ہے وہ
بھی اسے پہچاننے کے باوجود قدر نہ کرے تو کس قدر افسوس اور رینج کا مقام ہو گا۔ خدا تعالیٰ کا وہ برگزیدہ
انسان تو گذر گیا لیکن چونکہ ابھی زمانہ قریب ہے اس لئے اس وقت بھی خدا تعالیٰ کے خاص فضل ہو
رہے ہیں ۔
۔
خدا کا خاص فضل
میں تو اپنی ذات کو دیکھتا ہوں تو حیران رہ جاتا ہوں ۔ اگر کوئی اجنبی
آئے اور مجھ سے ان باتوں کو گنے جو خدا تعالیٰ مجھ پر کھولتا ہے تو
سمجھے کہ یہ بڑا عالم ہے لیکن میں اپنے علم اور اپنی پڑھائی کو خوب جانتا ہوں ۔ میں دس سال سکول اور
میں پڑھتا رہا ہوں لیکن مجھے یاد نہیں کر یں کسی سال بھی پاس ہوا اور کسی مضمون میں بھی پاس ہوا ۔
انٹرنس کے امتحان میں دوتین مضامین میں پاس ہوا تھا جن میں سے ایک عربی تھا۔ یوں نہیں کبھی
اردو میں بھی پاس نہیں ہوا تھا۔ پھر میں حضرت مولوی صاحب کے پاس پڑھنے بیٹھا۔ مولوی صاحب
نے بخاری پندرہ دن میں مجھے پڑھائی اور وہ اس طرح کہ فرماتے سناتے جاؤ اگرمیں کچھ پوچھتا توفرماتے پوچھو مت
پڑھے جاؤ اسی طرح ایک دو اور کتا بیں پڑھیں اور صرف و نحو کی چھوٹی سی کتاب پڑھی گو یا ظاہری طور پر ی نے مجھے
نہیں پڑھا ۔ مگر میں یہ جانتا ہوں کہ اسلام پر حملہ کرنے والا خواہ کسی علم کا ماہر ہو اور اس علم کائیں
نے نام بھی نہ سنا ہو وہ اعتراض کر کے دیکھ ہے ۔ اگر اسے یہ نہ معلوم ہو جائے کہ میں اس سے
زیادہ اس علم کو جانتا ہوں تو پھر اعتراض کرے لیکن یہ میری پڑھائی اور میری محنت کی وجہ سے
نہیں ۔ بلکہ اس مقام اور رتبہ کی وجہ سے ہے جس پر مجھے کھڑا کیا گیا ہے ۔
پھر مجھے لکھنے اور اس سے زیادہ بولنے کی بہت کم عادت ہے۔ کوئی ایک گھنٹہ میرے پاس
بیٹھا رہے میں اس سے کوئی بات نہیں کر سکتا ۔ بعض لوگ سمجھتے ہونگے کہ میں تکبر کی وجہ سے ایسا
کرتا ہوں ۔ مگر میں بات کرنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن کچھ سوجھتا نہیں۔ اور تقریر کرنے کے لئے
تو میں کچھ سوچ ہی نہیں سکتا ۔ کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ میں خطبہ پڑھنے کے لئے جا کر کھڑا ہوتا ہوں
لیکن یہ معلوم نہیں ہوتا کہ کیا کہنا ہے ۔ پھر تشہد پڑھتا ہوں مگر معلوم نہیں ہوتا کیا کہوں گا۔ پھر سورہ
فاتحہ پڑھتا ہوں ۔ اس وقت بھی معلوم نہیں ہوتا کہ کیا بیان کروں گا۔ پھر میں بولنا شروع بھی کر
دیتا ہوں اور تین چار منٹ تک بولتا جاتا ہوں ۔ پھر پتہ نہیں ہوتا کہ کیا کہوں گا ۔ اس کے بعد جا کر
انوار العلوم جلد ۵
۹۵
جماعت احمدیہ اور ہماری ذمہ داریاں
اصل مضمون سوجھتا ہے۔ ہمیشہ تو نہیں اکثر دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ کھڑے ہوتے ہی مضمون سمجھا دیا جاتا ہے
ایک دفعہ تو قریب تھا کہ میں بے ہوش ہو کر گر پڑتا کیونکہ دیر تک بولتا رہا مگر یہ علم نہ تھا کہ کیا کہ رہا
ہوں ۔ آخر اس حالت سے اس قدر وحشت ہوئی کہ بے ہوش ہو کر گرنے لگا۔ مگر اس وقت معلوم
ہوا کہ یہ تو دراصل فلاں مضمون کی تمہید تھی اور پھر میں نے ایسا اعلیٰ مضمون بیان کیا کہ میں خود حیران تھا۔
زمانہ کا اثر تو اس زمانہ میں خدا تعالیٰ کا خاص فیضان نازل ہو رہا ہے اور یہ مت سمجھو
کہ یہ ہمیشہ رہے گا ۔ رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم کا زمانہ نہ رہا تو کون کہ سکتا ہے
کہ کل کیا ہو گا ۔ دیکھو حضرت ابو بکرہ کا زمانہ حضرت عمرہ کے وقت نہ تھا۔ اور حضرت عمر کازمانہ حضرت
عثمان کے وقت نہ تھا اور حضرت عثمان کا زمانہ حضرت علی کے وقت نہ تھا ۔ بیشک حضرت ابوبکریہ
خود بھی کامل انسان تھے مگر ان کے زمانہ کو جو فضیلت حاصل ہے اس کی وجہ یہ بھی تو ہے کہ رسول کریم
لی اللہ علیہ وسلم کے زیادہ قریب تھا۔ پھر اس میں شک نہیں کہ حضرت عمر کا درجہ حضرت ابو بکر سے کم تھا
اور حضرت عثمان مان سے زیادہ ۔ اس لئے وہ حضرت ابوبکر جیسا انتظام نہ کر سکے ۔ مگر اس میں بھی شک نہیں
کہ حضرت ابو بکر کے زمانہ کی نسبت حضرت عمرہ کا زمانہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ دور تھا
یہی حال حضرت عثمان اور حضرت علی کا تھا۔ بیشک ان کا درجہ اپنے سے پہلے خلیفوں سے کم تھا۔ لیکن
ان کے وقت جو واقعات پیش آئے ۔ ان میں ان کے درجہ کا اتنا اثر نہیں تھا۔ جتنا رسول کریم
کے زمانہ سے دور ہونے کا اثر تھا کیونکہ حضرت ابو بکر اور حضرت عمرہ کے وقت زیادہ تر وہ لوگ تھے
جنہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت اُٹھائی تھی لیکن بعد میں دوسروں کا زیادہ دخل ہو گیا
نہ
چنانچہ جب حضرت علی سے کسی نے پوچھا کہ حضرت ابوبکر اور عمر کے عہد میں تو ایسے فتنے اور فساد
ہوتے تھے۔ جیسے آپ کے وقت میں ہو رہے ہیں تو انہوں نے کہا بات یہ ہے کہ ابو بکر اور عمرہ کے
ما تحت میرے جیسے لوگ تھے اور میرے ماتحت تیرے جیسے لوگ ہیں۔ تو لوگوں کی وجہ سے زمانہ میں
بڑا فرق پڑ جاتا ہے۔
تم کو
پس تم لوگ اس زمانہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھو اور یہ مت سمجھو کہ تم پر
موجودہ زمانہ کی قدر کرو کوئی بوجھ پڑا ہوا ہے کہ سمجھو کہ ہمیں دین کی خدمت کا موقع بلکہ
ملا ہوا ہے ۔ عام طور پر دیکھا جاتا ہے۔ وقت کے گزر جانے پر چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی افسوس کیا
جاتا ہے ۔ مثلاً کسی کو کھانسی کی بیماری ہو اور وہ سنگترہ مانگے تو نہیں دیا جاتا لیکن اگر وہ مر جائے
و پیچھے افسوس کیا جاتا ہے کہ ہم نے کیوں نہ اُسے سنگترہ دے دیا۔ پس جب نادانی کی باتوں پر بعد میں