جماعت احمدیہ کی ذمہ داریاں

انوارالعلوم (جلد 5), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۵
۹۶
جماعت احمد یہ کی ذمہ داریاں
حسرت اور افسوس کا اظہار کیا جاتا ہے تو ایسی باتوں پر کیوں افسوس نہ ہو گا جو اپنے اندر بہت بڑی
حقیقت اور صداقت رکھتی ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ جب یہ زمانہ گذر جائے تو کوئی کہے کاش بائیں اور ہو کہ یہ
اس وقت اپنا سب کچھ خدا کے لئے دے دیتا اور خود نگا پھرتا۔ تو انسان کو چاہئے کہ کام کرنے ا
کے وقت یہ نہ دیکھے کہ میں نے کتنا کام کیا ہے ، بلکہ یہ دیکھے کہ اگر یہ وقت ہاتھ سے جاتا رہا تو پھر
کس قدر مجھے حسرت اور افسوس ہو گا ۔
پس ہماری جماعت کے خواہ مرد ہوں خواہ عورتیں ان کو میں اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ
اس وقت جو فیضان الہی ہو رہے ہیں ان سے فائدہ اُٹھانے کی کوشش کریں۔ اللہ تعالیٰ بہتر
جانتا ہے کہ اب یہ زمانہ جو تیرہ سو سال کے بعد آیا ہے پھر کب آئے گا۔ خدا تعالی کے بی عظیم الشان
انسان ہوتے ہیں۔ وہ روزہ پیدا نہیں ہوا کرتے ۔ پس تم لوگ اس زمانہ کی قدر کر کے دین کی خدمت کرنے
کی کوشش کرو، تاکہ خدا تعالیٰ کی اس بارش سے تمہارے گھر بھر جائیں جو دنیا کو سیراب کرنے کے
لئے اس نے نازل کی ہے اور اس نور سے بھر پور ہو جاؤ جس کے پھیلانے کا خدا تعالیٰ نے
ارادہ کیا ہے ۔
عورتوں کی ذمہ داری ہماری جماعت کی عورتیں بھی، مرد بھی، بچے بھی نوجوان بھی ، ،
ایک ذمہ داری اپنے اوپر رکھتے ہیں، لیکن اکثر دیکھا۔ یکن اکثر دیکھا جاتا ہے کہ
عور میں کہ دیتی ہیں دین کی خدمت کرنا مردوں کا فرض ہے ۔ اس لئے میں نے کہا تھا کہ آج عورتیں کی -
بھی آئیں تاکہ ان کے کانوں میں یہ بات ڈالدی جانے کہ خدا تعالیٰ کے سامنے جس طرح مرد جواب وہ
ہیں اسی طرح عورتیں بھی ہیں ۔ اس لئے یہ خیال نہیں کرنا چاہئے کہ ساری ذمہ داری مردوں پر ہی ہے
دین کے معامل میں مرد اور عورتیں دونوں یکساں جواب دہ ہیں ۔ اس لئے ضروری ہے کہ دین کی اشاعت
میں دونوں حصہ لیں ۔ اور جب تک دونوں حصہ نہ لیں ۔ اس وقت تک خدا تعالٰی کی پوری برکت
ان پر نازل نہیں ہو سکتی ۔ اس کی بہت اچھی مثال گاڑی کی ہے۔ جب تک دونوں گھوڑے متفق
ہو کر اسے نہ کھینچیں وہ نہیں کھنچ سکتی ۔ اسی طرح مرد و عورت کا حال ہے۔ مردوخی مرد خواہ کتنا کمانے والا
ہو اگر بیوی فضول خرچ ہو تو کچھ نہیں بن سکتا۔ اسی طرح اگر مردست اور کاہل ہو تو بیوی خواہ کتنی
ہوشیار ہو کچھ نہیں بناسکتی۔ یہی حال دینی معاملات کا ہے جب تک عورت اور مرد دونوں مل کر
ان کو سرانجام نہ دیں وہ اچھی طرح پورے نہیں ہو سکتے ہیں جہاں دین کی خدمت کرنا مردوں کا فرض ہے
وہاں ان کی عورتوں کا بھی فرض ہے اور انھیں چاہئے کہ مقدور بھر ضرور اس فرض کو ادا کرنے کی کوشش کریں۔

انوار العلوم جلد ۵
۹۷
جماعت احمدیہ کی ذمہ داریاں
بچوں کی ذمہ داری اسی طرح بچوں کے لئے بھی ضروری ہے کہ دین کی خدمت سے ن سے غافل
ندر ہیں ۔ بے شک ان کے پڑھائی کے دن ہیں ۔ بلکہ کھیل کے دن ہیں
اور جو لڑ کا طالب علمی کے زمانہ میں کھیل چھوڑتا ہے۔ وہ نادانی کرتا ہے بلکہ ورزش کرنا تو طالب علمی کے
زمانہ کے ختم ہونے کے بعد بھی صحت کے قیام کے لئے ضروری ہے۔ مجھے یہ بیماریاں اسی وجہ سے پیدا
ہوئیں کہ میں کثرت کام کی وجہ سے ورزش کا خیال نہ رکھ سکا ۔ تو کھیلنا اور ورزش کرنا بھی ضروری ہے
حضرت صاحب کو خواہ کتنا کام ہوتا ۔ نمازیں جمع ہوتیں۔ مگر آپ سیر کے لئے ضرور جاتے۔ بلکہ ایک دن
میں دو دفعہ صبح و شام جاتے ہیں نے آپ کی اس سنت کے خلاف کر کے بہت نقصان اُٹھایا ہے ۔
اس لئے نوجوانوں کو کہتا ہوں ۔ من نہ کردم شما جذر بکنید میں نے کام کی کثرت کی وجہ سے ورزش کرنا
چھوڑا۔ مگر پھر ایسی حالت ہوگئی کہ کام کرنا بالکل ہی چھٹ گیا اور ایک وقت تو میری یہ حالت تھی کہ
میں اکیلا باآسانی اتنا کام کر سکتا تھا جتنا چار مضبوط آدمی کر سکتے ہیں مگر پھر یہ حالت ہو گئی کہ میں کسی کتاب
کا ایک صفحہ بھی نہ پڑھ سکتا تھا کہ چکر آنے شروع ہو جاتے اب جبکہ سیر شروع کی ہے تو گو پہلی سی
طاقت نہیں ہے۔ مگر پھر بھی بڑا فرق ہے اور معلوم ہو گیا ہے کہ نیچر کے قواعد کی پابندی بھی ضروری
ہے۔ تو لڑکوں کے لئے کھیل بھی ضروری ہے۔ مگر ان کا بڑا فرض یہ ہے کہ وہ دینداری کا اعلیٰ نمونہ
بن کر دکھائیں کیونکہ وہ ایسے لوگوں میں رہتے ہیں جو کفر میں ڈوبے ہوئے ہیں اگر یہ اپنا اعلیٰ نمونہ
نہ دکھائیں گے تو دوسرے کہ سکتے ہیں کہ یہ جو زندہ خدا کے ماننے کا دعویٰ کرتے ہیں ان کی ایسی
حالت ہے تو ہمیں خدا کو مان کر کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔
**
پس میں اپنی جماعت کے تمام لوگوں کو خواہ وہ بچے ہیں یا جوان یا عورتیں نصیحت
خلاصہ تقریر کرتا ہوں کہ اپنے نمونہ سے اور اپنی کوشش سے دین کی اشاعت میں لگ
جائیں ۔ چونکہ آج میرا ارادہ ہے کہ اس وقت جو گاڑی جاتی ہے اس پر جاؤں اور اللہ تعالیٰ جانتا
ہے کہ پھر میاں آنے کا موقع ملے یا نہ ملے یا اس طرح سمجھانے کا موقع ملے یا نہ ملے ، اس لئے میں
نصیحت کرتا ہوں کہ جن کو کام کرنے کے لئے کوئی درجہ دیا گیا ہے دوسرے اس درجہ کے لحاظ سے کو
انھیں دیکھیں اور وہ اپنے اندر ایسی تواضع اور انکساری پیدا کریں جیسی کہ اس درجہ کے لئے ضروری ہے۔
مخلوق خدا سے ہمدردی کرو اسی طرح میں عورتوں مردوں کو بی نصیت کرتا ہوں کہدہ صدقہ
وہ
اور خیرات اور دوسرے طریقوں سے غریبوں، محتاجوں کی
مدد کرنے کی کوشش کریں۔ میرے نزدیک وہ عورت یا مرد مسلمان نہیں جس کے دل میں کسی غریب کو

انوار العلوم جلد ۵
۹۸
جماعت احمدیہ کی ذمہ داریاں
دیکھ کر درد نہیں ہوتا۔ تا اور مصیبت زدہ کو دیکھ کر دکھ نہیں محسوس ہوتا جس شخص کی نظر اپنے ہی دکھ درد
تک محدود ہو۔ وہ مومن کہلانے کا ستحق نہیں ہے مسلم کے معنے خدا کی آنکھ ہیں اور خدا کی آنکھے
صرف مسلمانوں کے ہی دکھ درد کو نہیں دکھتی بکہ تمام مخلوق کو دکھتی ہے۔ پھر مسلم کے معنے خدا کا ہاتھ
ہیں اور خدا کا ہاتھ صرف مسلمانوں کے لئے دراز نہیں ہوتا ۔ بلکہ ہر ایک انسان کے لئے دراز ہوتا دراز ہر
ہے۔ پھر مسلم کے معنی خدا کا پاؤں ہیں اور خدا کا پاؤں صرف مسلمانوں کی طرف نہیں بڑھتا، بلکہ سکھ ،
ہندو، عیسائی سب کی طرف بڑھتا ہے۔ پیس مسلمان اور مومن وہی کہلا سکتا ہے جسے ہر ایک انسان نے دکھ اور کے کیا کیا کے دُکھ اور مصیبت کے دور کرنے کی فکر ہو۔ لیکن اگر کسی میں خدا تعالے کی تمام مخلوق کے لئے
تواضع اور ہمدردی نہیں تو اس کا اسلام ناقص ہے۔
۔
تبلیغ کی رفتار تیز کرو پھریں کہتا ہوں مرد مردوں میں اور عورتیں عورتوںمیں تبلیغ دین
رفا
کریں وقت گزر رہا ہے ۔ مگر کام جس رفتار سے ہونا چاہئے
اس سے نہیں ہو رہا ۔ بیشک ہماری جماعت کی ترقی ہو رہی ہے لیکن آج ہم جس طاقت اور قوت
سے کام کر رہے ہیں۔ اس سے اگر زیادہ پیدا کر لیں تو کل بہت زیادہ کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔
پس عورتیں اور مرد پہلے اپنی درستی کریں اور پھر دوسرے لوگوں تک دین کو پہنچائیں۔
خدا کی محبت اپنے دل میں پیدا کرو خصوصاً میں طالب علموں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اپنے دلوں میں خاص طور پر دین کی محبت
پیدا کریں اور اپنی حالتوں کو بہت زیادہ اچھا بنائیں۔ خود خدا تعالیٰ کی محبت اپنے دلوں میں گاڑ لیں اوراپنی کو زیادہ اچھا
کیونکہ محبت ہی قدرت کلام اور شان و شوکت اور اثر کو پیدا کرتی ہے۔ اس طالب علم خاص طور پر
خدا تعالیٰ کی محبت اپنے دلوں میں پیدا کریں ۔ اور ایسی محبت پیدا کریں کہ دنیا کی کوئی چیز اس کے
مقابلہ میں نہ ٹھہر سکے۔ جب یہ حالت ہو جائیگی تو وہ دکھیں گے کہ ان کے اندر ایسی روشنی اور ایسا نور پیدا
ہو جائیگا کہ کسی سے کوئی بات منوانے میں انہیں رکاوٹ پیش نہ آونگی اور کوئی علم ایسا نہ ہوگا جو اسلام
کے بطلان کے لئے نکلا ہو اور وہ اسے پاش پاش نہ کر دیں ۔ مجھے محبت کے متعلق اپنا ایک بچین کا رویا
یاد ہے میری اس وقت کوئی گیارہ بارہ برس کی عمر تھی ۔ میں نے دیکھا ایک سٹیچو ہے جیسا کہ امرتسر
میں ملکہ کا سنگ مرمر کا بنا ہوا ہے اس کے اوپر ایک بچہ ہے جو آسمان کی طرف ہاتھ پھیلائے ہوئے
ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ کسی کو بلاتا ہے۔ اتنے میں آسمان سے کوئی چیز اتری ہے جو نہایت ہی
حسین عورت ہے۔ جس کے کپڑوں کے ایسے عجیب و غریب رنگ ہیں جو میں نے کبھی نہیں دیکھے اس

انوار العلوم جلد ۵
۹۹
جماعت احمدیہ کی ذمہ داریاں
نے چبوترے پر اتر کر اپنے پر پھیلا دئے اور نہایت محبت سے بچہ کی طرف جھکی ہے ۔ وہ بچہ بھی اس
1
کی طرف اس طرح پکا ہے جس طرح ماں سے محبت کرانے کے لئے لپکا کرتا ہے اور اس نے اس
بچہ کو ماں کی طرح ہی پیار کرنا شروع کر دیا ہے اس وقت میری زبان پر یہ الفاظ جاری ہو گئے ۔
ہوگئے۔
LOVE CREATES LOVE
محبت محبت کو کھینچتی ہے اس وقت مجھے ایسا معلوم ہوا کہ وہ بچہ عینی ہے، اور وہ عورت مریم ۔
تو محبت ہی محبت کو کھینچتی ہے پس تم خدا تعالیٰ کی محبت اپنے دل میں پیدا کر لو جب الیا کر
لو گے تو تمہیں معلوم ہو گا کہ تمہارے اندر نور کی کھڑکی کھل گئی ہے گو پہلے چھوٹی سی ہو گی مگر جوں جوں
خدا تعالیٰ کے جلال اور شان پر نظر پڑتی جائے گی وہ بھی فراخ ہوتی جائیگی جب تمہاری یہ حالت ہو
جائیگی تو مداری تو فریب سے روپیہ نکالتا ہے اور دیکھنے والے حیران ہو جاتے ہیں مگر تمہارے
اندر وہ ایسی کھڑ کی کھل جائیگی کہ جو علم تم سے کوئی مانگے گا تم اس سے نکال کر دکھا دو گے اور لوگ
حیران رہ جائیں گے ۔ میں اس امر کا تجربہ کار تمہارے سامنے کھڑا ہوں ۔ مجھے کبھی ایسا موقع پیش
نہیں آیا کہ کسی نے اسلام پر کوئی نئے سے نیا اعتراض کیا ہوا اور مجھے اپنے دل کی تھیلی سے اس کا
جواب نہ مل گیا ہو۔ مجھے معلوم نہیں ہوتا کہ اس میں اس اعتراض کا جواب ہے یا نہیں مگر جب
مترجب
میں اس میں میں ہاتھ ڈالتا ہوں تو نکل ضرور آتا ہے اور اور یہ یہ خدا کی کی محبت اپنے دل میں پیدا کرنے کا کا
نتیجہ ہے۔
۔
اس نصیحت پر جس میں میں نے طالب علموں کو زیادہ تر مخاطب کیا ہے ۔ میں آج کی تقریر ختم
کرتا ہوں کہ ابھی مجھے گاڑی پر جانا ہے ۔

آج 10 میں سے 10 باقی