تقریر سیالکوٹ

انوارالعلوم (جلد 5)

تقریر سیالکوٹ
نشانات صداقت انحضرت صلی اللہ علیہ حکم )
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد ۵
۱۰۳
تقریر سیالکوٹ
تقریر سیالکوٹ
جو حضرت فضل عمر خلیفہ مسیح الثانی نے اپریل ۱۹۲۰ء کو بمقام سیالکوٹ ایک پبلک جلسہ می فرمائی
أَشْهَدُ ان
أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
امَّا بَعْدُ فَأَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ) الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ )
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُهُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَهُ
فرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمُهُ
وَلَا الضَّالِّينَ )
( الفاتحة )
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جن کی طرف تمام مسلمان کہلانے زمانہ بعثت نبوی کیتا ہوں کہ اپنے والے لوگ خواہ وہ کسی فرقہ سے تعلق رکھتے ہوں اپنے
آپ کو منسوب کرتے ہیں وہ آج سے تیرہ سو سال پہلے ایک ایسے زمانہ میں مبعوث ہوئے تھے کہ اس سے تیرہ سوسال پہلے ایک ایسے زمانہ میں مبعوث تھے
زمانہ کی نسبت آپ کے دوست و دشمن سب اقرار کرتے ہیں کہ اس سے بڑھ کر تاریک زمانہ تاریخ میں
نہیں پایا جاتا۔ وہ زمانہ تاریکی اور جہالت ، بے دینی اور خدا تعالیٰ سے دوری کے لحاظ سے تمام گذشتہ زمانوں
سے بڑھا ہوا تھا ۔ ہر مذہب اور ہر ملت میں ایسا اختلال اور کمزوری واقع ہو گئی تھی کہ علاوہ اس بات
کے کہ کون سا مذہب سچا ہے اور کون سا جھوٹا ۔ اخلاقی طور پر ہر ایک مذہب کے مدعی ایسے گر گئے تھے

انوار العلوم جلد ۵
۱۰۴
تقریر سیالکوٹ
کہ کوئی مذہب اپنے پیروؤں پر فخر نہیں کر سکتا تھا۔ اس زمانہ میں دنیا کی درستی اور اصلاح کے لئے
خدا تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا ۔
رسول کریم کی عظمت جس طرح وہ زمانہ سب سے زیادہ تاریک سب سے زیادہ جہالت
اور سب سے زیادہ خدا تعالیٰ سے دوری کا زمانہ تھا۔ اسی طرح اس
زمانہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا تعالیٰ نے سب انبیاء سے بڑا بنایا اور سب سے زیادہ چھکتا ہوا ب سے بڑا بنایا اور سب سے
نور اور روشنی آپ کو دی کیونکہ جتنی بڑی مرض ہوتی ہے اتنا ہی بڑا اس کا علاج کیا جاتا۔ ہے۔ جتنی
بھوک ہوتی ہے اسی کے مطابق کھانا تیار کیا جاتا ہے ۔ اور جتنا لمبا قد ہوتا ہے اسی کے مطابق لباس کیا ہے۔
تیار کیا جاتا ہے ۔ ایک ہوشیار اور سمجھدار درزی طویل القامت انسان کے لئے ایک چھوٹے بچہ
کے قد کے مطابق لباس تیار نہیں کرتا ۔ ایک قابل اور عقلمند ڈاکٹر کسی خطرناک بیماری کے لئے بے توجہی
سے نسخہ نہیں لکھنا ۔ نہ اتنی مقدار میں دوائی تجویز کرتا ہے جس سے مریض کو کچھ فائدہ نہ ہو بلکہ کافی مقدار
میں تجویز کرتا ہے ۔
رسول کریم کی عظمت کی وجہ میں جبکہ دین کے تا کے تمام مورخ اور سب سمجھدار لوگ خواہ
وہ کسی مذہب اور کسی ملت سے تعلق رکھتے ہوں تسلیم
کرتے ہیں اور اس زمانہ کی تاریخ بھی شہادت دیتی ہے کہ اس زمانہ میں سب سے زیادہ تاریکی اور
حکمت پھیلی ہوئی تھی سب لوگ اپنے اپنے مذہب کو چھوڑ چکے تھے ان کے اخلاق و عادات بگڑ چکی تھی سب اپنے
تھیں تو ایسے خطر ناک زمانہ میں ضروری تھا کہ دنیا کی اصلاح کے لئے وہی انسان آنا جو سب سے زیادہ
نیکی اور تقوی ، پاکیزگی اور طہارت میں بڑھا ہوا ہوتا ۔ کیونکہ جب ایک معمولی درزی لیے قد کے لئے
چھوٹا کپڑا نہیں سیتا ایک معمولی طبیب خطر ناک بیماری کا معمولی علاج تجویز نہیں کرتا تو وہ خدا جو علیم ہے
اور ہر ایک بات کو جانتا ہے وہ کس طرح دنیا کی ایسی خطرناک حالت کو معمولی سمجھنا اور کسی معمولی انسان کو بھیج
دیتا ۔ پس جبکہ یہ اقرار کرلیا گیا کہ اس زمانہ میں عرض حد سے بڑھا ہوا تھا تو یہ بھی تسلیم کرنا پڑے گاکہ اس
وقت اصلاح کے لئے جو رسول آیا وہ بھی سب سے بڑا تھا ۔
رسول کریم کا انکار کس قدر خطرناک ہے اور پھر یہی مانا پڑے گا کہ جتنا و رسول بڑا بھی وہ
تھا اتنا ہی اس کا انکار بھی بڑا اور خطرناک
ہے۔ کیونکہ کوئی نعمت جتنی بڑی ہوتی ہے اس کے پھینکنے اور قدر نہ کرنے والا اتنا ہی زیادہ الزام کے
نیچے ہوتا ہے پس جب کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سب سے بڑی نعمت اور خدا تعالیٰ کی طرف سے سب سے

انوار العلوم جلد ۵
۱۰۵
تقریر سیا لکوٹ
بڑے انسان میں مخلوق پر تو ان کا رد کرنا بھی بہت بڑھی ہلاکت اور خدا تعالیٰ کے غضب کو بھڑ کانے
والی بات ہے۔
رسول کریم کی صداقت کے نشان پھر جب رسول کریم صلی الہ علیہ سلم کا انکار بہت بڑی
لعنت اور خدا تعالیٰ سے دوری کا باعث ہے اور خدا تعالیٰ سے دوری کا با
رہمارے ملک میں لعنت گالی سمجھی جاتی ہے۔ لیکن عربی میں دُور ہو جانے کو کہتے ہیں ، تو اس کا لازمی نتیجہ ں دور ہو جانے کو کہتے ہیں، تو اس کا
یہ بھی نکلتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت ثابت کرنے کے لئے بڑے بڑے نشان
بھی رکھے ہوں تاکہ ان کے ذریعہ لوگ آپ کو پہچان سکیں۔ ورنہ اگرالیا نہ ہو تو قیامت کے دن لوگ کہہ کے ہوا
سکتے ہیں کہ جب ان کا اتنا بڑا دعوی تھا اس کے لئے دلائل اور نشان بھی بڑے بڑے ہونے چاہئیں ہیںکہ ان اتنا برا علوی کے لئے اور نشان بھی ہونے
تھے۔ لیکن چونکہ ایسا نہ تھا اس لئے ہم ان کے نہ ماننے کی وجہ سے کسی الزام کے نیچے نہیں ہیں۔ تو
عقل سلیم تسلیم کرے گی اور ہر مسلمان کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کے
ثبوت پہلے انبیاء سے بڑے ہونے چاہئیں کیونکہ آپ کی آمد تمام دنیا کے لئے رحمت تھی اور آپؐ کا
دعوای سب انبیاء سے بڑھ کر تھا ۔
قرآن کریم میں صداقت رسول کریم کے نشان اس اس بات کو نظر رکھ کر قرآن کریم کو مد
دیکھتے ہیں کہ اس نے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی صداقت کے کیا ثبوت دیتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ قرآن میں رسول کریم کی صداقت کے متعلق فرماتا
ہے ۔ أَفَمَنْ كَانَ عَلَى بَيِّنَةٍ مِنْ رَبِّهِ وَيَتْلُوهُ شَاهِدٌ مِنْهُ وَمِنْ قَبْلِهِ كِتَبُ
مُوسَى إِمَامًا وَرَحْمَةً أُولَئِكَ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَمَنْ يَكْفُرْ بِهِ مِنَ الْأَحْزَابِ
فَالنَّارُ مَوْعِدُهُ * فَلَا تَكُ فِي مِرْيَةٍ مِنْهُ إِنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَبِّكَ وَالكِنَّ الْتَرَ النَّاسِ
لَا يُؤْمِنُونَ (هود : (۱۸) فرماتا ہے ۔ اس نبی کا انکار کوئی معمولی بات نہیں کیسی مذہب کے انسان
ہو اس کا فرض ہے کہ اس ۔ اس پر ایمان لائے اگر وہ خدا کی رضا حاصل کرنا چاہتا ہے ۔ اس پر سوال ہوتا
ہے کہ کسی طرح معلوم ہو کہ اس کے ماننے سے خدا تعالیٰ کی رضا حاصل ہو سکتی ہے ۔ فرماتا ہے اس کے تین
ثبوت ہیں ۔ افَمَنْ كَانَ عَلَى بَيِّنَةٍ مِنْ رَبِّهِ وَيَتْلُوهُ شَاهِدٌ مِنْهُ وَمِنْ قَبْلِهِ عِتْبُ
مُوسَى إِمَامًا وَرَحْمَةً تین زمانے ہوتے ہیں۔ ایک ماضی، دوسرا حال ، تیسرا مستقبل یہ تینوں زمانے
شہادت دے رہتے ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یا کی طرف سے ہے پس جس کی صداقت کے لئے
زمانہ ماضی، زمانہ حال اور زمانہ مستقبل پکار رہا ہو اس کا کون عقلمند انکار کر سکتا ہے۔
۔

انوار العلوم جلد ۵
104
تقریر سیالکوٹ
زمانہ حال کی شہادت فرماتا ہے سب سے پہلے زمانہ حال کے لوگ ہوتے ہیں کہ دہی ایمان
لانے والے ہوتے ہیں اس کے متعلق فرماتا ہے ۔ امن
كَانَ عَلَى بَيِّنَةٍ مِن ترتبہ کہ اس زمانہ میں ایسے ثبوت موجود ہیں جو اس رسول کی صداقت ظاہر کر
رہے ہیں ۔ یہاں تو مختصر طور پر فرما دیا اور دوسری جگہ اس کی یوں تفصیل کی ہے کہ دیکھو خدا اس کی
تائید کر رہا اور اسے دشمنوں پر غلبہ دے رہا ہے جس سے ظاہر ہے کہ یہ خدا کی طرف سے ہے ۔ سے ہے یہ کی سے
پھر آئندہ زمانہ کے متعلق فرمایا - يَتْلُوهُ شَاهِدٌ مِنْهُ که زمانہ مستقبل کی شہادت دی رات سے لایا اے گا آئندہ زمانہ میں بھی خدا کی طرف سے ایک ایسا گواہ آئے گا جو
اس کی صداقت کو ثابت کرے گا اور اس کے نیچے ہونے کی گواہی دے گا ۔ رسول کریم کے وقت
کے جو لوگ تھے ان پر آپ کے نشان حجت تھے۔ مگر سوال ہو سکتا تھا کہ جو بعد میں آئیں گے ان
کے لئے کون سے نشان حجت ہوں گے ۔ اس لئے فرمایا ایک ایسا شاہد آئے گا جو اپنے آنے کو
خدا تعالیٰ کی طرف سے ثابت کرے گا اور اس رسول کی سچائی کی گواہی دے گا۔
تو اس آیت میں فرمایا کہ زمانہ حال کے لئے تو اس کے نشان حجت ہیں اور زمانہ مستقبل کے
لئے ایک اور شخص مبعوث کیا جائے گا جو اس وقت دنیا پر اس کی صداقت ظاہر کر دے گا۔ یہ تو زمانہ
حال اور مستقبل کے متعلق ہوا ۔
زمانہ ماضی کی شہادت اور زمانہ ماضی کے متعلق فرماتا ہے وَمِن قَبلِلہ کتب موسی اس
سے پہلے زمانہ کے متعلق موسی کی کتاب شہادت دے رہی ہے اس
میں شہادت موجود ہے کہ بنی اسمعیل سے ایک ایسا نبی کھڑا ہو گا کہ جو اس کا انکار کرے گا اسے سزا دی کہ سے
جائے گی ۔ (استثناء باب ۱۸ آیت ۱۸-۱۹ برٹش اینڈ فارن با میل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ء )
صداقت کے عقلی اور نقلی ثبوت ہیں یہ ہیں رسول کریم صلی اللہ عیہ علم کی صداقت کے
ثبوت دنیا میں دو قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو
کہتے ہیں عقلی ثبوت پیش کئے جائیں۔ ان کے لئے فرماتا ہے کہ اس کے ساتھ نشان ہیں اور یہ بنیات اپنے
ساتھ رکھتا ہے ان کو دیکھ کر اس کی صداقت کو تسلیم کرو۔ دوسرے وہ لوگ ہوتے ہیں جو کہتے ہیں کہ نقلی
طور پر صداقت کا ثبوت دو ۔ ان کو فرماتا ہے ۔ تمہاری کتابوں میں موجود ہے کہ آئندہ ایک نبی آئے گا اور
وہ یہی ہے ۔ پھر آئندہ آنے والے لوگ تھے ان کے متعلق فرمایا ۔ جب دنیا خدا کو چھوڑ کر گمراہی میں مبتلاء
ہو جائے گی اور اس رسول کا انکار کرے گی ۔ اس وقت ایسا انسان آئے گا جو نشان دکھلائے گا اور

انوار العلوم جلد ۵
١٠٧
تقریر سیالکوٹ
ان نشانوں سے اس رسول محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی صداقت ثابت کر دے گا ۔
اب ہمیں موجودہ زمانہ کو دیکھنا چاہئے کہ کیا یہ زمانہ موجودہ زمانہ میں رسول کریم کا انکار ایسا نہیں ہے جس میں رسول کریم صل اللہ ایسا ہے جس میں رسول علیہ وسلم
کا انکار کیا جا رہا ہے ۔ اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ ایسے زمانہ میں ایک انسان آئے گا مگر وہ خود
نہیں کھڑا ہو گا بلکہ خدا تعالیٰ اس کو کھڑا کرے گا ۔ ورنہ یوں تو ہر ایک کہ سکتا ہے کہ میں رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت ثابت کرنے کے لئے کھڑا ہوا ہوں ۔ یہ صاف بات ہے کہ کسی امر کے متعلق ہے
گواہ کی اسی وقت ضرورت ہوتی ہے جب اس کا انکار کیا جاتا ہے ۔ اب ہم دیکھتے ہیں اس زمانہ میں
ول کریم صلی الہ علیہ سلم کی صداقت کا انکار کیا جارہاہے یا نہیں۔ گو واقعات سے کتنی ہی آنکھیں رسول
بند کر لی جائیں تاہم ہر ایک شخص کو جو ضد اور تعصب کی آلائشوں سے پاک ہو گا تسلیم کرنا پڑے
گا کہ جس قدر سختی کے ساتھ اس زمانہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کا انکار کیا جا رہا
ہے اس قدر پہلے کبھی نہیں کیا گیا۔
پہلے زمانہ کے مخالفین اسلام کے حملے کیوں کمزور تھے ؟ پہلے مخالفین اسلام پر اسن لئے ناپاک اور گند سے اعتراض
کرتے تھے کہ سلمان کی حکومتوں سے ڈرتے تھے پھر ان کے سامنے ایسے لیے نمونے موجود تھے جن
کی موجودگی میں وہ اسلام کی صداقت کا انکار نہیں کر سکتے تھے ۔ کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان
کی زندگیوں میں ایسا تغیر پیدا کر دیا تھا کہ ان کا مسلمان کہلانا ہی اس بات کے ثبوت میں کافی ہوتا تھا
کہ وہ بدی اور برائی کے نزدیک تک نہیں جاتے اور جب لوگوں کا ان پر یہ اعتماد تھا تو انہیں یہ
بھی تسلیم کرنا پڑتا تھا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں نیکی اور بھلائی پھیلانے والا انسان تھا۔ پھر
لوگ ان بزرگوں کو دیکھ کر جو خاص طور پر ہر زمانہ میں پیدا ہوتے رہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی صداقت پر کوئی ایسا حملہ نہیں کر سکتے تھے جیسے کہ اب کرتے ہیں۔ چنانچہ پہلے زمانہ کے مخالفین کی
جو کتابیں موجودہ ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس وقت جو اعتراض کئے گئے وہ بالکل پھیکے اور بہت
کمزور تھے ۔ چونکہ اس وقت عام طور پر مسلمانوں کی زندگیاں نقائص اور عیوب سے پاک وصاف
تھیں اس لئے اسلام کی تعلیم بھی اعتراضات سے بری تھی اور اسلام مخالفین کے حملوں سے محفوظ تھا۔
کیا بلحاظ اس کے کہ اسلام کی تعلیم ہی ایسی ہے کہ اس پر کوئی اعتراض نہیں پڑ سکتا اور کیا بلحاظ اس کے
کہ اسلام کی تعلیم کے عملی نمونے مسلمانوں میں موجود تھے اور کیا بلحاظ اس کے کہ مسلمانوں کی جماعتیں اسلام

انوار العلوم جلد ۵
۱۰۸
تقریر سیالکوٹ
کو پھیلانے کے لئے دنیا میں نکلی رہتی تھیں۔ تمام دنیا اس بات کو تسلیم کرتی ہے اور خاص کر گذشتہ جنگ
نے ثابت کر دیا ہے کہ کوئی قوم صرف دشمن کے مقابلہ میں اپنا بچاؤ کرتے کرتے اس وقت تک قائم
نہیں رہ سکتی جب تک خود بھی حملہ نہ کرے ۔ چنانچہ اس جنگ میں لڑائی کے اس اصل پر خاص طور عمل
کیا گیا۔ کیونکہ اس طرح دشمن کو اپنے گھر کا بھی فکر پڑ جاتا ہے۔ تو دشمن پر کامیابی حاصل کرنے کیلئے ضروری
ہے کہ نہ صرف اس کے حملہ کو روکا جائے بلکہ خود اس پر حملہ کیا جائے ۔ اور مذہبی رنگ میں یہی حملہ ہوتا
ہے کہ اس مذہب کے نقائص بتائے جائیں ۔ اسلام میں گیارہویں بارہویں صدی تک ایسے لوگ ہوتے
رہتے ہیں جنہوں نے اشاعت اسلام کے لئے اپنی زندگیاں وقف کی ہوئی تھیں۔ چنانچہ ہندوستان میں
مسلمانوں کی حکومت سے اسلام نہیں پھیلا۔ بلکہ خواجہ معین الدین اجمیری جیسے بزرگوں کے ذریعہ پھیلا تو
ان حالات کے ماتحت اسلام مخالفین کے حملوں سے بچا ہوا تھا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
صداقت میں شبہ نہیں پیدا ہو سکتا تھا۔
موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کی حالت لیکن اس کے بعد وہ زمانہ آیا کہ ایک طرف تو رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بعد اور دوری کی وجہ سے
مسلمانوں کی حالت میں ایسا تغیر آگیا کہ ایک وقت وہ تھا کہ ایک شخص کا مسلمان کہلانا ہی ضمانت تھی اس
بات کی کہ وہ سچ کہے گا ۔ مگر ایک یہ وقت آگیا کہ مسلمان کہلانے والوں کو سب سے زیادہ جھوٹا سمجھا جانے لگا۔
پھر ایک تو وہ وقت تھا کہ یوروپین مصنف با وجود اسلام کے ساتھ سخت تعقیب رکھنے اور گالیاں دینے کے
لکھتے تھے کہ مسلمان عہد کے بڑے پکتے ہوتے ہیں جو اقرار کر لیتے ہیں اسے ضرور پورا کرتے ہیں۔ چنانچہ بین
کے واقعات بتاتے ہیں کہ مسلمانوں کے ساتھ بار بار عہد کئے گئے جنکو ریاستوں نے خود ہی توڑ دیا مگر مسلمانوں
نے کبھی کس عہد کو نہ توڑا۔ اسی طرح صلیبی جنگیں ہوئیں ان کے متعلق یوروپین مصنف اقرار کرتے ہیں اور وہ
مصنف اقرار کرتے ہیں جو خود لڑنے کے لئے گئے تھے کہ جب بھی مسلمانوں نے معاہدہ کیا اسے لفظاً لفظاً پورا
کیا ۔ اس کے مقابلہ میں جرمنی اور فرانس نے عہد ناموں کو توڑا ۔ تو اس وقت اسلام کا نام ضمانت تھی اس بات
کی کہ صداقت اس کے ساتھ ساتھ جاتی ہے۔ مگر پھر وہ زمانہ آگیا کہ اسلام کی طرف منسوب ہونے والوں کو جھوٹا
اور فریبی سمجھا جانے لگا اور خود مسلمانوں نے اپنا مسلمان ہونا جھوٹے ہونے کے مترادف سمجھ لیا ۔ ایک دفعہ
مجھے کشمیر جانے کا اتفاق ہوا۔ وہاں میں نے غالیچے بنوائے۔ بنانے والا مسلمان تھا۔ اس کے ساتھ جو معاہدہ
ہوا تھا اس سے دس پندرہ فٹ کم اس نے غالیچے تیار کئے اور قیمت پہلے لے لی تھی۔ میں نے اس سے پوچھا
یہ تم نے کیا کیا !؟ اس کے جواب میں بار بار وہ یہی کے" میں مسلمان ہوں" اس پر مجھے غصہ آئے کہ یہ
ریہ ایسا جواب

انوار العلوم جلد ۵
١٠٩
تقریر سیالکوٹ
کے لئے شعر
م ہے
کیوں دیتا ہے کیا مسلمان کے معنی فریبی اور دغا باز اور بد عہد کے ہیں ؟ تو مسلمانوں کی یہ حالت ہے
اور اس کے لئے کسی بیرونی شہادت کی ضرورت نہیں۔ خود مسلمان شاعروں کے شعر دیکھ لو وہ
مسلمانوں کی کیا حالت بیان کرتے ہیں ۔ حالی جو فوت ہو گئے ہیں ان کے دل میں مسلمانوں کا درد تھا ۔
ان کے شعر دیکھ لئے جائیں وہ کیا کہتے ہیں۔ میں نے ایک مصنف کی کتاب پڑھی ہے وہ ہمارے
متعلق لکھتا ہے یہ لوگ کہتے ہیں قرآن میں یہ خوبی ہے اور حدیث میں یہ لیکن ہم ان باتوں کو کیا
کریں تم یہ دیکھیں گے کہ عملی طور پر اسلام کیسا ہے ۔ اس کے بعد وہ لکھتا ہے۔ چلو اسلامی ممالک میں
چلیں اور دیکھیں مسلمان کہلانے والوں کی کیا حالت ہے ۔ یہ اعتراض کو غلط ہے اور اسلام کی صداقت
پر اس کی وجہ سے کوئی حرف نہیں آتا ۔ تاہم ایسا ہے کہ ایک مسلمان سن کر شرمندہ ضرور ہو جاتا ،
ولایت میں ایک عیسائی ان کتابوں کو پڑھ کر جو اسلام کی تائید میں لکھی گئیں مسلمان ہو گیا اور اس نے
ارادہ کیا کہ چلو ہندوستان چل کر ان لوگوں کو دیکھیں جو مسلمان ہیں۔ اس میں کوئی نقص ہوگا کہ وہ
بد قسمتی سے ایسے وقت میں ہندوستان کی ایک ریاست میں پہنچا جبکہ محترم کے ایام تھے اور مسلمان
کہلانے والے شیر چیتے کی کھالیں بین کر ناچ رہے تھے ۔ یہ دیکھ کر اس نے کہا جس مذہب کے ماننے
والوں کی عملی حالت یہ ہو اُسے کوئی انسان قبول نہیں کر سکتا اور وہ مرتد ہو گیا۔ اس پر میں نے
اس رئیس کو خط لکھا ۔ اب اس نے محرم کے متعلق ایسی قیود لگا دی ہیں کہ بہت کم خلاف انسانیت
باتیں کی جاتی ہیں۔
تو اس زمانہ میں مسلمانوں کی ایسی حالت ہو گئی ہے کہ جسے دیکھ کر رونا آتا ہے ۔ دنیا کے
سارے کے سارے عیب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر لگائے جاتے ہیں۔ اگر اس وقت میں
ان کو بیان کروں تو ہر مؤمن کے جسم کو کپکپی شروع ہو جائے ۔ مگر بیان کرنے کی ضرورت نہیں
ہر ایک جانتا ہے ۔
مسلمان کہلانے والے اسلام کے خلاف یہ تو علی کمزوری کی وجہ سے ہوا لیکن مسلمانوں نے اسی پریس نہیں کی بلکہ اسلام کے خلاف
و د لیکچر دیئے اور کہا اس وقت اور رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم کے وقت میں بہت بڑا فرق ہو گیا
ہے اس لئے وہ باتیں جو اس زمانہ میں کی گئیں اب نہیں ہو سکتیں ۔ چنانچہ ایک شخص نے تجویز پیش ہے اس لئے وہ جواس زمانہ میں کی گئیں اب نہیںہوسکتیں۔ ایک کی کہ چونکہ پتلون پہن کر سجدہ نہیں کیا جا سکتا اور یہ جاہل لوگوں کے لئے تھا اس لئے اب اس طرح
نماز پڑھنی چاہئے کہ لوگ بینچ پر بیٹھ کر میز پر سر جھکا لیا کریں۔ اسی طرح ہر روز نماز پڑھنے کا

コン
انوار العلوم جلد
۱۱۰
تقریر سیالکوٹ
حکم زمانہ جہالت کے لئے تھا ا زمانہ جہالت کے لئے تھا اب ہفتہ میں صرف ا صرف ایک بار کافی ہے ۔ اسی ط ہے ۔ اسی طرح روزہ یہ ہونا چاہئے
کہ پیٹ بھر کے کھانا نہ کھایا جائے نہ یہ کہ سارا دن بھوکا پیاسا رہنا چاہئے ۔ اسی طرح بعض مسلمانوں
نے یہ سمجھ کر کہ اسلام دوسرے مذاہب کے مقابلہ میں نہیں ٹھر سکتا کہ دیا کہ اسلام سو سال کے اندر
اندر دنیا سے مٹ جائے گا ۔
کلمہ تک نہ جاننے والے مسلمان عام لوگوں کی حالت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ کم تک نہیں جانتے ۔ پہلے سنا کرتے تھے کہ ایسے بھی مسلمان
ہیں جو کلمہ بھی نہیں جانتے۔ مگر سلسلہ احمدیہ میں داخل کرتے وقت چونکہ کلمہ پڑھایا جاتا ہے اس لئے
اس بات کی تصدیق ہوگئی۔ بیسیوں مرد اور عورتیں ایسی آتی ہیں جنہیں کلمہ ایک ایک لفظ کر کے پڑھانا
پڑتا ہے۔ ایک پٹھان کا قصہ سنا کرتے تھے کہ اس نے ایک ہندو کو پکڑ لیا اور کہا پڑھ کلمہ ہندو نے
کہا میں کلمہ جانتا نہیں کیا پڑھوں ۔ پٹھان نے کہا پڑھ دور نہ مار دوں گا ۔ آخر اس نے مجبور ہو کر کہا
کہ اچھا پڑھاؤ پڑھتا ہوں ۔ پٹھان نے کہا خود پڑھ ہندو نے کہا میں جانتا نہیں پڑھوں کیا بچھان
نے کہا معلوم ہوتا ہے تمہاری قسمت خراب ہے ورنہ آج تو مسلمان ہو جاتا ۔ کلمہ مجھے بھی نہیں آتا۔
میں اس کو ایک لطیفہ سمجھتا تھا اور اب بھی سمجھتا ہوں کہ شائد یہ واقعہ نہ ہو مسلمانوں کی حالت کا نقشہ
کھینچنے کے لئے یہ کہانی بنائی گئی ہو۔ مگر بیسیوں کی تعداد میں مرد اور عورتیں میں نے ایسی دکھی ہیں
جو باوجود میرے کہنے کے کلمہ کے الفاظ دہرا نہیں سکتیں۔ یہ حالت ہے اسلام کی اور اس اسلام کی جوانی
کشش رکھتا تھا کہ اسنے وحشیوں اور جائوں کو مدبر اورحکمران بنادیا۔ اس
بنا دیا۔ اس
کے ماننے والوں کا آج
یہ حال ہے کہ ایک چھوٹا سا کلمہ بھی نہیں پڑھ سکتے ۔ پھر راجپوتانہ اور علیگڑھ کے پاس پاس ایسے دیات
ہیں جہاں لوگ کہلاتے تو مسلمان ہیں لیکن انہوں نے گھروں میں بت رکھے ہوئے ہیں اور ہندوؤں کی
تمام رسمیں بجا لاتے ہیں ۔
اسلام پر اندرونی بیرونی حملے تو آج وہ زمانہ ہے جبکہ اسلام پر اندرونی اور بیرونی
دونوں طرف سے حملے ہو رہے ہیں۔ مسلمانوں کی اپنی جو
حالت ہے اس کے متعلق کسی قدر تو میں نے بتا دیا ہے اور عام طور پر سب لوگ جانتے ہیں ۔ جاہل
اور بے علم لوگ یوں اسلام سے دور ہو چکے ہیں اور انگریزی تعلیم یافتہ طرح طرح شکوک اور شبہات اُٹھا
کہ اسلام سے متنفر ہو رہے ہیں ۔ کہیں ایویلیویشن تھیوری پیش کرتے ہیں کہ انسان ترقی کرتے کرتے
موجودہ حالت کو پہنچ گیا ہے نہ کہ خدا نے اسے ایسا ہی پیدا کیا ہے ۔ کہیں سائنس کی تعلیم کے غلط نتائج

انوار العلوم جلد ۵
تقریر سیالکوٹ
نکال کر اسلام پر حملہ کیا جاتا ہے۔ غرض ایک طرف نئے نئے علوم نے مسلمانوں کے دلوں سے اسلام کی
قدر و وقعت کو مٹا دیا ہے اور دوسری طرف مسلمانوں کی عملی حالت دیکھ کر مخالفین حملہ آور ہوتے ہیں کو مٹا دیا کی عملی حال کر
تیسری طرف جب مسلمان دنیاوی طور پر گر گئے تو دشمنوں کو اسلام پر اور زیادہ حملہ کرنے کا موقع مل گیا۔
پس یہ وہ وقت ہے جبکہ اس شاہد کے آنے کی ضرورت ہے شاہد کے آنے کی ضرورت جو آکر ثابت کر دے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کی طرف سے
تھے خدا کے محبوب اور پیارے تھے ۔
اب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ جب شاہد کے آنے کی ضرورت ثابت ہے اور کوئی اس بات کا انکار نہیں
کر سکتا کہ اسلام کے لئے یہ نہایت ہی خطرناک زمانہ ہے ۔ آج زمین و آسمان مسلمانوں کے دشمن ہو گئے ہیں
آسمان سے جو بلائیں آتی ہیں ان سے مسلمان ہی زیادہ مرتے ہیں۔ اور زمین پر جو لڑائیاں ہوتی ہیں ان
میں بھی مسلمان ہی سب سے زیادہ زیر عتاب آتے ہیں۔ ایسی حالت میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت
رکھنے اور آپ کی اُمت کو بچانے کے لئے خدا تعالیٰ نے کیا سامان کیا ؟ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ جب کو کے لئے خدا تعالیٰ نے کیا
کبھی کوئی ایسا موقع آئے گا تو خدا تعالیٰ انتظام کرے گا ۔ چنانچہ وہ خود کہتا ہے کہ میری طرف سے
ایک گواہ آئے گا جو اس رسول کی صداقت ثابت کرے گا ۔ ہم کہتے ہیں اگر اب خدا تعالیٰ نے یہ انتظام نہ
کیا تو پھر کب کرے گا ۔ ایک شاعر کہتا ہے ۔
ہے۔
جب مرگئے تو آئے ہمارے مزار پر
پتھر پڑیں صنم تیرے ایسے پیار پر
اگر اسلام خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم خدا کا سچا رسول ہے اگر قرآن خدا
تعالیٰ کا کلام ہے تو آج وہ وقت ہے جبکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اسلام کی مدد ہونی چاہئے ۔
ور نہ اگر اب بھی خدا تعالیٰ نے مدد نہ کی تو کہا جائے گا کہ اسلام خدا تعالیٰ کا سچا مذہب نہیں کیونکہ جب
کوئی انسان یہ گوارا نہیں کر سکتا کہ ایک شخص اس کے سامنے اس کے بچے کی گردن پر چھری چلائے اور
وہ چپ کا بیٹھا رہے تو پھر کس طرح ہو سکتا ہے کہ اگر اسلام خدا کی طرف سے ہے ، رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم خُدا کے سچے رسول ہیں، قرآن خدا تعالیٰ کا کلام ہے تو جب ان پر طرح طرح کے حملے ہو رہے
ہیں خدا تعالیٰ کی غیرت جوش میں نہ آئے اور وہ ان کی حفاظت کا کوئی سامان نہ کرے ۔ پس اگر رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیچتے ہیں اور ہر ایک مسلمان تسلیم کرتا ہے کہ آپ خدا تعالیٰ کے سچے رسول ہیں تو اسے
یہ بھی ماننا پڑے گا کہ ایسے سامان ضرور ہونے چاہئیں جن سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی اس

انوار العلوم جلد ۵
زمانہ میں بھی ثابت ہو۔
۱۱۲
تقریر سیالکوٹ
کہیں
رسول کریم کے شاہد کی بعثت میرے آج کے لیکچر کا موضوع یہی ہے کہ میں اس بات
کو ثابت کروں کہ خدا تعالیٰ کو اس زمانہ میں اسلام کی
حالت دیکھ کر غیرت آئی اور اس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت ثابت کرنے کے لئے اس
شاہد کو کھڑا کر دیا۔ جس کا اس نے قرآن کریم میں وعدہ کیا ہے ۔ خدا تعالیٰ نے ہندوستان ہی سے
جو تمام مذاہب کا جولانگاہ بنا ہوا ہے اسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خادموں میں سے کھڑا
کیا ہے تاکہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کو دنیا میں پھیلائے اور آپ کا نام روشن کرے
اور ثابت ہو جائے کہ آپ نعوذ باللہ کوئی قریبی اور دغا باز نہ تھے بلکہ خدا تعالیٰ کے پیارے اور محبوب
تھے۔ چنانچہ حضرت مرزا صاحب نے آکر یہی ثابت کیا اور ہم یہی مانتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے اسی
بات کو ثابت کرنے کے لئے مرزا صاحب کو کھڑا کیا تھا ۔ پس حضرت مرزا صاحب کا دعوی کوئی نیا
دعوی نہیں تھا بلکہ یہی تھا کہ مجھے خدا تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت قائم کرنے اور
اسلام کو مخالفین کے حملوں سے بچانے کے لئے کھڑا کیا ہے اور مجھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا
خادم ہونے کا فخر ہے۔ آپ کو خواہ مسیح کہیں یا مہدی، رسول کہیں یا نبی ، بہر حال اس کا مطلب
یہی ہو گا کہ آپ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہو کر آتے ہیں۔
حضرت مرزا صاحب کے دعوای کی صداقت اب میں اس بات کا ثبوت دیتا ہوں کہ
حضرت مرزا صاحب نے جو دعوای کیا اس خود
کو انہوں نے کس طرح پورا کیا۔ کوئی کہہ سکتا ہے کہ اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ قرآن کریم میں جس شاہد
کے آنے کا ذکر ہے وہ مرزا صاحب ہیں ؟ اس کے متعلق میں یہ عرض کرتا ہوں کہ حضرت مرزا صاحب
کی سچائی معلوم کرنے کے لئے یہ دیکھنا چاہئے کہ آیا وہ جھوٹے تھے ، غلطی خوردہ تھے ، یا مجنون تھے ،
یہی وہ تین باتیں ہیں جن میں سے کوئی نہ کوئی اس شخص میں پائی جائے گی جو ایک دعوی کرتا ہے مگر
ستیچا نہیں ہے ۔ اور یہ تینوں باتیں علیحدہ علیحدہ ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ ایک دعوی کرنے والا جھوٹا ہو
یا ہو سکتا ہے جھوٹا نہ ہو مگر کسی وجہ سے اسے غلطی لگ گئی ہو یا ہو سکتا ہے غلطی تو نہ لگی ہو لیکن
پاگل اور مجنون ہو اب ہم دیکھتے ہیں حضرت مرزا صاحب نے جو دعوای کیا ہے وہ کیسا ہے ۔ آیا آپ
جھوٹے ہیں یا غلطی خوردہ ہیں یا مجنون ہیں ۔ ان میں سے کون سی بات پائی جاتی ہے ۔

انوار العلوم جلد ۔
١١٣
تقریر سیالکوٹ
کیا حضرت مرزا صاحب جھوٹے تھے ؟ پہلے یہ لیتے ہیں کہ آیا آپ جھوٹے تھے ؟ جھوٹے ہونے کا یہی مطلب ہو سکتا ہے کہ انہوں نے
اپنی عزت قائم کرنے کے لئے فریب سے یہ بات بنائی کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے آیا ہوں اور خدا
نے مجھے مامور کر کے بھیجا ہے۔ اب ظاہر ہے کہ جو شخص اس طرح اپنی عزت قائم کرنے کے لئے جھوٹ
بنائے گا اس کے دل میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی عزت نہ ہوگی ۔ یہ تو ہو سکتا ہے کہ ایک انسان
کے دل میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت ہو مگر وہ بندوں کے سامنے جھوٹ بول لے۔ لیکن
یہ نہیں ہو سکتا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت ہو اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور خدا تعالیٰ
پر جھوٹ بولے ۔ مثلاً ہو سکتا ہے کہ ایک شخص کے دل میں میری عزت ہو وہ دوسرے کے متعلق تو
جھوٹ بول لے لیکن میرے متعلق نہیں بولے گا ۔ پس اگر حضرت مرزا صاحب کے دل میں خدا اور
اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور عزت ہو تب تو وہ ایسا جھوٹ نہیں بول سکتے ۔ ہاں جب
ان کی عزت نہ ہو تب بول سکتے ہیں ۔
حضرت مرزا صاحب کو رسول کریم سے عشق اس کے لئے اس کے لئے پہلے میں حضرت مرزا صاحب
کی زندگی پیش کرتا ہوں ۔ ان کی زندگی
کوئی مخفی نہ تھی ایک مشہور انسان تھے ۔ اخباروں میں ان کے حالات شائع ہوتے رہتے تھے۔ انہوں نے
بہت سی کتابیں لکھی ہیں ان کو پڑھ کر دیکھ لیا جائے کہ شروع سے لے کر اخیر تک حضرت مرزا صاحب
کی زندگی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف میں لگی ہوئی نظر آئے گی ۔ یہ اور بات ہے کہ کوئی حضرت
مرزا صاحب کو فریبی کے لیکن یہ تو غیر مذاہب کے لوگ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ مرزا صاحب کو محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کا عشق تھا ۔ مجنوں دلیلی ، فرہاد و شیریں کے قصے مشہور ہیں ۔ معلوم نہیں بیچتے ہیں یا جھوٹے ۔
مگر اس میں شک نہیں کہ مرزا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا واقعہ ہماری آنکھوں کے سامنے گذرا ہے یہیں نہیں
معلوم کہ لیلیٰ اور شیریں ، مجنوں اور فریاد کوئی وجود بھی تھے یا نہیں، ان میں عشق تھا یا نہیں اور اگر تھا
تو کیسا تھا مگر ہم یہ خوب اچھی طرح جانتے ہیں کہ حضرت مرزا صاحب کے دل میں رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کا ایسا سچا عشق تھا کہ جس کی کوئی نظیر نہیں مل سکتی ۔ چنانچہ مخالفین ہندوؤں ، عیسائیوں وغیرہ کی
کتابیں پڑھ کر دیکھ لو وہ بھی اقرار کرتے ہیں کہ اسلام کے لئے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مرزا صاحب
نے زندگی وقف کر رکھی تھی ۔
میں اس کے متعلق بعض واقعات سناتا ہوں ۔ پنڈت لیکھرام آریوں کے ایک مشہور مبلغ تھے ان

آج 10 میں سے 10 باقی