تقریر سیالکوٹ

انوارالعلوم (جلد 5), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۵
۱۱۴
تقریر سیالکوٹ
سے اسلام کے متعلق حضرت مرزا صاحب کی خط و کتابت ہوتی رہی۔ چونکہ ان کی طبیعت میں سختی تھی
اس لئے انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق سخت اور ناشائستہ الفاظ استعمال کئے جیسا
کہ ان کی کتاب کلیات آریہ مسافر" سے ظاہر ہے - حضرت مرزا صاحب کو جو دلائل کا جواب دلائل
سے دینے میں کبھی نہ تھکنے والے تھے ایسے الفاظ سُن کر بہت تکلیف ہوئی ۔ ایک دفعہ جب لاہور
گئے تو پنڈت لیکھرام رہے۔ ملنے کے لئے آئے اور سامنے آکر سلام کیا ۔ آپ نے ادھر سے منہ پھیر لیا۔ پھر
وہ دوسری طرف آئے لیکن آپ نے توجہ نہ کی ۔ اس پر سمجھا گیا کہ شائد آپ کو معلوم نہیں یہ کون ہے
اور بتایا گیا کہ یہ پنڈت لیکھرام ہیں اور آپ کو سلام کہتے ہیں ۔ آپ نے فرمایا اسے شرم نہیں آتی
میرے آقا کو تو گالیاں دیتا ہے اور مجھے سلام کرتا ہے۔ پنڈت لیکھرام کی جو عزت آریوں میں تھی اس
کی وجہ سے بڑے بڑے لوگ ان سے ملنا اپنی عزت سمجھتے تھے۔ لیکن حضرت مرزا صاحب کی غیرت
دیکھئے ۔ پنڈت صاحب خود ملنے کے لئے آتے ہیں مگر آپ فرماتے ہیں پہلے میرے آقا کو گالیاں دینا
چھوٹ دے تب میں ملوں گا۔
اسی طرح ایک اور واقعہ ہے ۔ حضرت مرزا صاحب کا سلوک اپنی اولاد سے ایسا اعلیٰ درجہ کا تھا
که قطعاً خیال نہیں کیا جا سکتا تھا کہ آپ کبھی ناراض بھی ہو سکتے ہیں ۔ ہم جب چھوٹے ہوتے۔
تھے
تو یہ سمجھا کرتے تھے کہ حضرت صاحب کبھی غصتے ہوتے ہی نہیں ۔ میرے بچپن کے زمانہ کا ایک واقعہ
ہے مولوی عبد الکریم صاحب جو اسی جگہ کے ایک عالم تھے اور جنہیں پرانے لوگ جانتے ہوں گے وہ بیان
کرتے ہیں کہ حضرت مرزا صاحب نے ایک دفعہ مجھے کہا میری پہلی میں درد ہے۔ جہاں ٹکور کی گئی لیکن
آرام نہ ہوا ۔ آخر دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ آپ کی جیب میں اینٹ کا ایک روڑا پڑا تھا۔ جس کی وجہ سے
پہلی میں درد ہو گیا ۔ پوچھا گیا کہ حضور یہ کس طرح آپ کی جیب میں پڑ گیا ۔ فرمایا محمود نے مجھے یہ اینٹ
کا ٹکڑا دیا تھا کہ سنبھال کر رکھنا میں نے جیب میں ڈال لیا کہ جب مانگے گا نکال دوں گا۔ مولوی
صاحب نے کہا حضور مجھے دے دیجئے میں رکھ چھوڑوں ۔ فرمایا نہیں میں اپنے پاس ہی رکھوں گا ۔ تو
آپ کو اولاد سے ایسی محبت تھی ۔ آپ ہم سب سے ہی بہت پیار اور محبت کرتے تھے لیکن خاص کر ہمارے
سب سے چھوٹے بھائی سے آپ کو ایسی محبت تھی کہ ہم سمجھتے تھے سب سے زیادہ اسی سے محبت کرتے
ہیں۔ ایک دن میں جب باہر سے آیا تو دیکھا کہ چھوٹے بھائی کے جسم پر ہاتھ کی پانچوں انگلیوں کے نشان پڑے
ہوئے تھے ۔ دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ بچپن کی نا سمجھی سے اس کے منہ سے کوئی ایسی بات نکل گئی تھی جو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کے خلاف تھی۔ اس پر حضرت صاحب نے اس زور سے اسے مارا کہ

انوار العلوم جلد ۵
۱۱۵
تقریر سیالکوٹ
اس کے بدن پر نشان پڑ گئے۔ حضرت مرزا صاحب کی زندگی کا یہ نہایت ہی چھوٹا اور معمولی واقعہ ہے
لیکن اس کو سامنے رکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آج کل مسلمانوں کے دلوں میں اسلام کی کس قدر
عزت ہے ۔ اکثر لوگ ایسے دیکھے جاتے ہیں جو مخالفین کے لیکچروں میں جاتے اور رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے متعلق خوشی سے گالیاں سنتے ہیں۔ بعض جوش میں آکر آگے سے گالیاں دینا شروع
کر دیتے ہیں۔ مگر یہ بھی درست نہیں اور اکثر بیٹھے سنتے رہتے ہیں ۔ لاہور میں آریوں کا ایک
جلسہ ہوا جس میں شامل ہونے کی دعوت حضرت مرزا صاحب کو بھی دی گئی اور بانیان جلسہ نے
اقرار کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق کوئی بُرا لفظ استعمال نہیں کیا جائے
گا ۔ لیکن جلسہ میں سخت گالیاں دی گئیں ہماری جماعت کے کچھ لوگ بھی وہاں گئے تھے جن میں
مولوی نور الدین صاحب بھی تھے جن کی حضرت مرزا صاحب خاص عزت کیا کرتا تھے جب آپ نے سنا
کہ جلسہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دی گئی ہیں تو مولوی صاحب کو کہا ۔ وہاں بیٹھا رہنا آپ
کی غیرت نے کسی طرح گوارا کیا کیوں نہ آپ اُٹھ کر چلے آئے ۔ اس وقت آپ ایسے جوش میں تھے کہ
خیال ہوتا تھے کہ مولوی صاحب سے بالکل ناراض ہو جائیں گے۔ مولوی صاحب نے کہا حضور غلطی ہو سے
گئی ۔ آپ نے فرمایا یہ کیا غلطی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دی جائیں اور آپ وہاں
بیٹھے رہیں۔
غرض ایسے بیسیوں واقعات ہیں جن سے ثابت ہے کہ حضرت مرزا صاحب کی ساری زندگی
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت اور توقیر کے لئے وقف تھی ۔
کا
حضرت مرزا صاحب کے نمونہ کا اثر پر یہ دیکھنا چاہئے کہ آپ کے نون کہ آپ کی
اولاد آپ کے متبعین اور آپ کے مریدوں پر کے اور
کیا اثر ہوا۔ اس وقت وہ خواہ کتنے ہی کمزور ہوں لیکن اسلام کے لئے غیرت انہی لوگوں میں نظر آئے
کی جو حضرت مرزا صاحب کو ماننے والے ہیں۔ کیونکہ اس وقت اسلام پر حملہ کرنے والوں کا جو
کوئی جماعت دے رہی ہے تو وہ وہی ہے جو حضرت مرزا صاحب نے قائم کی ہے ۔ اس سے تو نے کی ہے۔ اس سے
ثابت ہے کہ حضرت مرزا صاحب رات دن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت قائم کرنے میں لگے
رہتے تھے ۔ ایسے انسان کے متعلق یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس نے خدا تعالیٰ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر
جھوٹ بولا ۔

انوار العلوم جلد ۵
14
تقریر سیالکوٹ
کیا حضرت مرزا صاحب غلطی خوردہ تھے ؟ اب رہاہے کہ کیا آپ غلطی خوردہ تھے۔ ؟ بعض لوگ کہتے ہیں۔ اس میں شک نہیں
میں
کہ مرزا صاحب نے اسلام کی بڑی خدمت کی ہے۔ لیکن ایسے لوگوں کو بعض ایسے مقامات سے گزرنا
پڑتا ہے جہاں غلطی لگ جاتی ہے ۔ اسی طرح مرزا صاحب کے ساتھ ہوا اور اس کے ثبوت میں یہ
سناتے ہیں کہ جس طرح منصور نے انا الحق کیا تھا اسی طرح مرزا صاحب نے جو دعوے کئے ان
ان کو غلطی لگ گئی۔ مگر دراصل یہ کہنے والوں کی غلطی ہے ۔ اگر منصور کو آنا الْحَقُّ الہام ہوا تو یہ
کوئی بری بات نہیں ہے ۔ قرآن کریم میں ایسی آیتیں ہیں جن میں خدا تعالیٰ اپنے آپ کو اسی طرح مخاطب
کرتا ہے۔ پس اس الہام سے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ منصور نے خدا ہونے کا دعوی کر دیا ۔ کیونکہ اگر کوئی خدا کا ہو
کر بھی ایسی ٹھوکر کھائے تو پھر خدا تعالیٰ سے تعلق ہونے کا فائدہ کیا ۔ تو یہ غلط ہے کہ حضرت مرزا صاحب کو
غلطی لگ گئی ۔ آپ متواتر کئی سال کہتے اور اعلان کرتے رہنے کہ مجھے الہام ہوتا ہے اور وہ الہام پورے ہوتے
رہے۔ اس لئے یہ نہیں کہہ سکتے کہ آپ غلطی خوردہ تھے۔
کیا حضرت مرزا صاحب کو جنون تھا ؟ اب ریا جنون اس کے تعلق مبتی شاد سے فیصلہ ہو سکتا ہے اور یہ عجیب بات ہے کہ حضرت مرزا
صاحب کی جماعت میں جتنے طبیب اور ڈاکٹر داخل ہوئے ہیں۔ اتنے کسی اور جماعت میں ایسے معزز ہمیشہ کے
لوگ داخل نہیں ہوئے ۔ اس صورت میں سوائے اس شخص کے جو خود پاگل ہو اور کوئی حضرت صاحب
کو پاگل نہیں کہہ سکتا ۔
حضرت مرزا صاحب صادق تھے پس ان تینوں باتوں میں سے کوئی بھی حضرت مرزا صاحب
کی طرف منسوب نہیں کی جاسکتی ۔ اب یہی پہلو باقی رہ منسوب نہیں کی اب میں پہلو
گیا کہ آپ پیتے ہیں ۔ اس کے متعلق دیکھتے ہیں کہ سچائی کے کیا دلائل ہیں ؟ لہ
صداقت مسیح موعود کی ایک دلیل قرآن رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم کی صداقت کی ایک دلیل پیش کرتا ہے اور وہ یہ کہ جو لوگ اس کے متعلق
کہتے ہیں کہ چھوٹا ہے وہ ذرا اس کی اس عمر پر تو خود کریں جو دعوامی سے پہلے گزری ہے کہ وہ کیسی تھی ؟ یہ
ایک بہت بڑا ثبوت ہے کسی کی سچائی کا جو اسلام نے پیش کیا ہے کہ دعوای سے پہلے کی زندگی کو دیکھیں
کیا وہ ایسی نہیں ہے کہ کوئی اس پر حرف گیری نہیں کر سکتا ۔ اگر ایسی ہی ہے تو ظاہر ہے کہ جس شخص نے
کل شام تک کسی سے دغا فریب نہیں کیا اور نہ جھوٹ بولا کسی طرح ممکن ہے کہ وہ آج صبح اُٹھ کر لوگوں پر

انوار العلوم جلد جلده ۔
114
تقریر سیالکوٹ
نہیں بلکہ خدا تعالیٰ پر جھوٹ بولنا شروع کر دے ۔ یہ بات کسی کی سمجھ میں آہی نہیں سکتی کہ ایسا ہو سکتا ہے ایسی
لئے خدا تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق فرماتا ہے مخالفین کو کہہ دو فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُم
عُمُرًا مِنْ قَبْلِهِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ۔ (یونس : (۱۷) میں نے تم میں ایک لمبی عمر گزاری ہے اس
کو دیکھ لو کیسی تھی اور اسی سے اندازہ لگا لو کہ میں نے کبھی جھوٹ بولا ہے جو اب بولوں۔ یہی بات
حضرت مرزا صاحب نے اپنے متعلق بیان کی ہے کہ میں ایک لمبا عرصہ تمہارے درمیان رہا ہوں۔
آج کہیں باہر سے آکر دعوامی نہیں کر دیا ۔ میری پہلی زندگی کو دیکھو ۔ کیسی تھی؟ مگر کسی نے پہلی زندگی
میں کوئی نقص نہ بتایا۔
اہل سیالکوٹ سے خطاب آج میں اہل سیالکوٹ کو خاص طور پر مخاطب کرتا ہوں کیونکہ حضرت مرزا صاحب یہاں کئی سال تک رہے اور کئی لوگوں
ے
ے ان کے تعلقات تھے ۔ مولوی میر حسن صاحب اور حکیم حسام الدین، بم حسام الدین صاحب - لاله لالہ بھیم سین صاحب
وکیل ان کے دوستوں میں سے تھے۔ اور بھی کئی لوگوں سے حضرت مرزا صاحب کے تعلقات رہے اور
مدتوں رہے اور جوانی کے زمانہ میں جب کہ عام لوگ بدیوں میں مبتلاء ہو جاتے ہیں رہے ۔ پھر قادیان
میں سکھ اور ہندو آپ سے مذہبی اختلاف رکھنے والے موجود تھے ۔ ان کو حضرت صاحب نے چیلنج دیا
کہ میرے چال چلن میں کوئی عیب نکالو کیا میں نے اس دعوی سے پہلے کبھی جھوٹ بولا، کسی سے
فریب کیا ، کسی کو دعا دی یا کوئی اور بری بات کی ۔ اگر نہیں تو خدا را غور کرو۔ جو کل تک لوگوں سے
جھوٹ نہیں بولتا رہا وہ آج کسی طرح جھوٹ میں اتنا بڑھ سکتا ہے کہ لوگوں کو چھوڑ کر خدا تعالیٰ پر چھوٹ
بولنے لگ جائے ۔ ہر ایک تغیر وقفہ چاہتا ہے اور یہ ثابت شدہ بات ہے کہ ایک حالت سے بدل کر
دوسری حالت کی طرف جانے کے لئے وقفہ ضروری ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کا
ثبوت دیتے ہوئے خدا تعالیٰ فرماتا ہے جب کل تک اس کی راست بازی اور سچائی میں کسی کو شبہ نہیں
تھا تو ایک رات میں کس طرح اتنا تغیر ہو گیا کہ خدا پر جھوٹ بولنے لگ گیا۔ یہی حضرت مرزا صاحب نے
کہا کہ اگر یہ مکن نہیں تو یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ میں خدا پر جھوٹ بولنے لگ گیا ۔ حضرت مرزا صاحب
یہاں سیالکوٹ میں کئی سال رہے اور آپ سے ملنے والے بہت لوگ ابھی زندہ ہیں ۔ ان سے دوسرے
لوگ پوچھ سکتے ہیں کہ حضرت مرزا صاحب کے کیسے اخلاق تھے ۔ ایک دفعہ جب حضرت مرزا صاحب پر
جہلم میں مقدمہ دائر کیا گیا تو یہاں کے لالہ بھیم سین صاحب نے آپ کو خط لکھا کہ میں تو بوڑھا ہو گیا
ہوں خود آنہیں سکتا اگر اجازت دیں تو میرا بیٹا جو بیرسٹر ہو کر آیا ہے اسے شہادت کے لئے بھیج دوں وہ

انوار العلوم جلد ۵
۱۸
تقریر سیالکوٹ
اس الزام کی تردید کرے جو آپ پر لگایا گیا ہے ۔ اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ حضرت مرزا صاحب کے
متعلق ان کے ملنے والوں کے کیا خیالات تھے۔ ایسے انسان کے متعلق کوئی سمجھدار خیال بھی نہیں کر
سکتا کہ وہ یکدم سچائی کو چھوڑ کر جھوٹ بولنے لگ گیا ۔ اور جھوٹ بھی خدا تعالیٰ پر اور اتنا برا کہ ۔
خدا نے تجھے دنیا کا ہادی بنا کر بھیجا ہے ۔ اس بات کو کوئی عقلمند تسلیم نہیں کر سکتا ۔
دوسری دلیل قرآن کریم ہیں سنتے ہی کا خدا تعالیٰ نے ایک اور ثبوت پیش کیا ہے اور وہ یہ
که وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الَّا قَاوِيلِ - لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ ۔
ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ - الحاقة : ۵ تا ۲۷) خدا تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
متعلق فرماتا ہے ۔ اگر یہ ہم پر جھوٹ بولتا تو چونکہ ہم قادر ہیں اور ہم پر جھوٹ بولنا کوئی معمولی بات نہیں
ہے اس لئے ہم اس کا ہاتھ پکڑ لیتے اور اس کی رگ جان کاٹ دیتے ۔ یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
صداقت کی دلیل خدا تعالیٰ پیش کرتا ہے اس کے ماتحت ہم دیکھتے ہیں۔ حضرت مرزا صاحب پیچھے تھے
یا نہیں ۔ حضرت مرزا صاحب نے دعوی کیا کہ مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے الہام ہوتا ہے ۔ اب خدا تعالیٰ
نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق جو یہ کہا ہے کہ اگر یہ ہم پر جھوٹ بولتا تو ہم اسے ہلاک کر دیتے۔
یہی حضرت مرزا صاحب پر چسپاں ہونا چاہئے ۔ کیونکہ یہ ہو نہیں سکتا کہ اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
خدا تعالیٰ پر افتراء کرتے تو ہلاک ہو جاتے اور کوئی دوسرا کرتا تو ہلاک نہ ہوتا ۔ یہ ہو سکتا ہے کہ مفتری کو
خدا تعالیٰ کچھ عرصہ ڈھیل دے دے ۔ مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ اسے ہلاک نہ کرے اور اس کو لوگوں کے
گمراہ کرنے کے لئے چھوڑ دے ۔ اگر ایسے جھوٹے دعوے کرنے والے ہلاک نہ کئے جائیں تو
پھر امن کس طرح قائم رہ سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جتنے جھوٹے لوگوں
نے دعوے کئے وہ سب کے سب ہلاک کئے گئے ۔
یہ میں پہلے ثابت کر آیا ہوں کہ حضرت مرزا صاحب نہ تو مجنون اور پاگل تھے ۔ نہ دھو کا خوردہ ۔
اب دو ہی باتیں باقی ہیں کہ یا تو آپ سچے تھے یا جھوٹے ۔ اس کے لئے یہ دیکھنا چاہئے کہ میں سال
متواتر حضرت مرزا صاحب علی الاعلان کہتے رہے ہیں کہ مجھے خدا تعالیٰ نے دنیا کا ہادی اور راہنما
کر کے بھیجا ہے اور خدا تعالیٰ مجھ سے کلام کرتا ہے۔ مگر باوجود اس کے کہ ہزاروں نہیں لاکھوں آدمیوں
نے آپ کی بیعت کی اور آپ کو قبول کر لیا۔ جنہیں مخالفین کے نزدیک حضرت مرزا صاحب نے اسلام
سے نکال کر کافر بنا دیا ۔ مگر خدا تعالیٰ نے آپ کو پکڑا نہیں ۔ اگر ایک چھوٹا انسان بھی اس طرح کامیاب ہو سکتا
ہے تو پھر اسلام کی صداقت کی کون سی دلیل رہ گئی ۔

انوار العلوم جلد ۵
119
تقریر سیالکوٹ
خدائی کا دعوی کر نیوالے بعض لوگ کتے ہیں۔ فلاں نے خدائی کادعوی کیا تھا وہ بھی
گیا تو مرزا صاحب کے نبی کا دعوی کر کے بچنے میں کون سی
کا
عجیب بات ہے ۔ ہم کہتے ہیں خُدائی کا دعوی کرنا اور بات ہے اور نبوت کا دعوی کرنا اور بات
دیکھو خدا تعالیٰ نے کہیں یہ نہیں فرمایا کہ ہم خدائی کا دعوی کرنے والے کو ہلاک کر دیں گے۔ کوئی کیسے خدائی
ادعوای کرنا تو نبوت کا جھوٹا دعوی کرنے سے بھی بڑا جرم ہے ایسے شخص کو تو ضرور پکڑنا چاہئے۔ مگر بات
یہ ہے کہ خدائی کا دعوی کرنا ایسی بیہودہ بات ہے کہ جس کا باطل ہونا ہر ایک عقلمند بآسانی سمجھ سکتا ہے
قصہ مشہور ہے ایک سادھو نے خدائی کا دعوی کیا ایک زمیندار کو اس پر بہت غصہ آتا لیکن سادھو
کے چیلوں کے ڈر سے کچھ نہ کہنا ۔ آخر ایک دن اکیلا دیکھ کر اسے کہنے لگا کیا تو ہی خدا ہے۔ اس نے
کہا ہاں ۔ زمیندار نے کہا میں تو تجھے بہت عرصہ سے تلاش کر رہا تھا اچھا ہوا آج تم مل گئے۔ یہ کہہ کر
اس نے پکڑ لیا اور یہ کہہ کر مارنا شروع کر دیا کہ تو نے ہی میرے باپ کو مارا ہے ۔ میرے فلاں رشتہ دار
کو مارا ہے ۔ آج میں سب کا بدلہ لے کر چھوڑوں گا ۔ اس پر سادھو نے تھوڑی دیر کے بعد ہی ہاتھ
باندھنے شروع کر دیئے اور کہہ دیا میں خدا نہیں ہوں۔
تو خدائی کے دعوی کو باطل ثابت کرنے کے لئے تو ایک جاٹ ہی کافی ہوتا ہے۔ لیکن جھوٹے
تت نبی سے لوگوں کو دھو کہ لگ سکتا ہے۔ کیونکہ نبی انسانوں میں سے ہی آیا کرتے ہیں۔ پس اگر نبی کی صدارت سکتا ہے۔ میں سے ہیں۔
کا یہ ثبوت نہ ہوتا اور جھوٹا دعوی کرنے والے کو ہلاک نہ کیا جاتا تو دنیا تباہ ہو جاتی ۔
دعوی کے بعد حضرت مرزا صاحب سے خُدا کا سلوک اب دیکھو حضرت مرزا صاحب دعوای کے بعد کتنے سال زندہ کے بعد کتنے۔
رہے اور اس عرصہ میں خدا تعالیٰ کا ان سے کیا سلوک رہا۔ یا تو وہ زمانہ تھا کہ آپ بالکل اکیلے تھے یا
اب یہ وقت ہے کہ لاکھوں انسان ان کے نام پر جانیں قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اگر حضرت مرزا
صاحب سچے نہ تھے تو چاہئے تھا کہ خدا تعالیٰ آپ کو دعوی کے بعد تیس سال تک زندہ نہ رہنے دیتا ۔
لیکن خدا تعالیٰ نے نہ صرف اتنا لمبا عرصہ آپ کو اپنے دعوی کے پیش کرنے کے لئے دیا بلکہ آپؐ کے تمام
دشمنوں اور مخالفوں کے مقابلہ میں آپ کی مدد کی ۔ آپ کی تائید میں بڑے بڑے نشان دکھلائے اور
لاکھوں انسانوں کو ان کے سامنے جھکنے کی توفیق بخشی۔ کیا خدا تعالیٰ کا یہ سلوک کسی جھوٹے مدعی کے ساتھ
ہو سکتا ہے ۔ ہر گز نہیں ۔

انوار العلوم جلد ۵
۱۲۰
تقریر سیالکوٹ
تیسری دلیل تیسرا بوت سچے نبی کا خدا تعالیٰ یہ دیتا ہے کہ وَ مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى
عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَبَ بِايْتِهِ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّلِمُونَ ۔
(الانعام : (۲۲) اس سے زیادہ ظالم کون کون ہے جو خدا پر جھوٹ باندھے اور کہے کہ مجھے الہام ہوتا ہے
حالانکہ نہ ہوتا ہو۔ یا اللہ کی آیات کی تکذیب کرے ۔ ایسے لوگ ظالم ہوتے ہیں اور ظالم کبھی فلاح نہیں
پاتے۔
۔
سے
اب ہم پوچھتے ہیں جب خدا تعالیٰ پر جھوٹ بولنے والا ظالم ہوتا ہے۔ اور ظالم کبھی : خدا تعالیٰ
نصرت نہیں پاتا ۔ تو جب حضرت مرزا صاحب ایسے تھے تو پھر کیا وجہ ہے خدا تعالیٰ کی نصرت انہیں ملتی
رہی ہے ۔ حضرت مرزا صاحب کو خدا تعالیٰ کی طرف سے جو نصرت ملی اس کو دیکھ کر کوئی مسلمان یہ
نہیں کہہ سکتا کہ آپ جھوٹے تھے ورنہ اسے قرآن کو جھوٹا قرار دینا پڑے گا جو کہتا ہے کہ خدا پر جھوٹ
بولنے والوں کو کبھی نصرت نہیں ملتی ۔
دیکھوا حضرت مرزا صاحب نے آج سے کئی سال پہلے قادیان میں جہاں کے اکثر لوگ آپ سے
نا واقف تھے اور صرف چند لوگ جانتے تھے کہا یأْتِينَ مِنْ كُلِّ نَجِّ عَمِيقٍ تذکره ماه پیش
چهارم ) اور يَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ (تذکرہ ۱۳۸۵ ایڈیشن چہارم ، کہ خدا تعالیٰ نے مجھے بتایا
ہے چاروں طرف سے تیرے پاس اس کثرت سے لوگ آئیں گے کہ رستے گھیس جائیں گے اور چاروں
طرف سے خورد و نوش کا سامان آئے گا ۔ اس کے ساتھ ہی خدا تعالیٰ نے بھی بتایا کہ چاروں طرف
تیرا نام پھیل جائے گا۔
جب حضرت صاحب نے دعوی کیا بالکل گمنام تھے، کوئی ان کا متبع نہ تھا، آپ کوئی بڑے
عالم نہ تھے، کوئی حکومت نہ رکھتے تھے کہ رعب کی وجہ سے لوگ آپ کے ساتھ ہو گئے ۔ پھر یہ بھی
نہیں کہ آپ کی مخالفت نہیں ہوئی بلکہ جب آپ نے دعوی کیا تو ہندوستان کے سب علماء آپ کی
مخالفت میں کھڑے ہو گئے ۔ امراء نے بھی آپ کے خلاف زور لگایا اور پیروں گدی نشینوں نے بھی
مخالفت کی۔ پھر اس وقت کے حالات کو دیکھ کر گورنمنٹ نے بھی بدظنی ظاہر کی کیونکہ حضرت صاحب
نے مہدی ہونے کا دعوی کیا اور مہدی کا جو نقشہ مسلمانوں نے کھینچا ہوا تھا اس سے گورنمنٹ کو فتنہ
و فساد کا ڈر تھا ۔ ادھ ڈر تھا ۔ ادھر ہندوؤں ! وں اور عیسائیوں نے حضرت مرزا صاحب کی مخالفت شروع کردی ۔ مگر
آپ تن تنہا سب کے مقابلہ میں کھڑے ہو گئے اور کسی کی پرواہ نہ کی اور علی الاعلان کہہ دیا کہ میں محمد
صلی اللہ علیہ وسلم کے خزانہ کی حفاظت کے لئے کھڑا ہوں ۔ کون ہے جو ایک پیسہ بھی اس میں سے اُٹھا کر لے

انوار العلوم جلد ۵
۱۲۱
تقریر سیالکوٹ
جاسکے ۔ تو اس زمانہ میں جبکہ حکومت کو بدلنی تھی ، ہر طرف سے مخالفت ہو رہی تھی ، آپ سے سے ہورہی تھی
بات تک کرنا ناجائز سمجھا جاتا تھا، اسی سیالکوٹ سے ایک اشتہار شائع ہوا تھاکہ جو شخص مرزائیوں سے
بات کرے گا اس کا نکاح ٹوٹ جائے گا ۔ علماء نے کہہ دیا ہم وارث دین ہیں ۔ ہم فتویٰ دیتے ہیں کہ جائے گا۔ علماء نے کہ دیا
مرزا واجب القتل ہے ۔ لیکن وہ اکیلا سب کے مقابلہ میں کھڑا ہو گیا اور اس نے علی الاعلان کہ دیا کہ میں
اس کا غلام ہوں جو خدا کا محبوب ہے اور میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت قائم کرنے کے لئے خدا تعالیٰ
کی طرف سے کھڑا ہوا ہوں مجھے کوئی ہلاک نہیں کر سکتا اور اس وقت خدا تعالیٰ کا یہ الہام بھی سنا دیا کہ
دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا ۔ لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور اور جملوں
سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا ۔ اب دیکھو ایسے حالات میں دنیا کو یہ کہنا اور پھر ایسا ہی ہو جانا کس
کی عقل میں آسکتا ہے کہ یہ جھوٹے اور فریبی انسان کا کام ہے۔ ہر گز نہیں ۔ ایک طرف وہ دعوی دیکھو
جو حضرت مرزا صاحب نے کیا اور دوسری طرف ان تکالیف پر نظر کرو جو حضرت مرزا صاحب اور آپ
کے ماننے والوں کو دی گئیں اور پھر غور کرو کہ جو کامیابی آپ کو نصیب ہوئی اور ہو رہی ہے یہ کسی
جھوٹے اور مفتری کو ہو سکتی ہے ۔ ان باتوں پر غور کرو اور فائدہ اُٹھاؤ ۔
مله
عنه تذکره صفحه ۱۰۴ ایڈیشن چهارم

آج 10 میں سے 10 باقی