فرائض مستورات

انوارالعلوم (جلد 5)

الله
فرائض مستورات
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد ۵
۱۴۷
فرائض مستورات
۱۹۲۰
ا یہ تقریر حضرت فضل عمر خلیفة المسیح الثانی نے ۱۳ را پریل شاہ کو بمقام
سیالکوٹ مستورات میں پنجابی زبان میں فرمائی تھی جس کو ایڈیٹر صاحب
الفضل نے اُردو میں لکھا )
وعظ عمل کرنے کیلئے سنو
فرائض مستورات
ان چند دنوں میں مجھے عورتوں کی طرف سے بہت سے رقعے ملے ہیں جن میں وہ لکھتی ہیں کہ ہمیں
ی بنایا ہے اگر چہ جو قابل تعریف سے این عالی جوش اس وقت تک نہیں دیتا جب بھی کچھ سنایا جائے۔ اگر چہ یہ جوش قابل تعریف ہے لیکن خالی جوش اس وقت تک کام نہیں دیتا جب
تک انسان جو کسے اس پر عمل نہ کرے ۔ دیکھو اگر ایک شخص بھوکا
ہو اور بھوک سے اس کی جان نکل
رہی ہو اس کو کہو کہ کھانا کھا لو۔ کھانا کھا لو لیکن کھانا دیا نہ جائے تو اس سے اس کا پیٹ نہیں بھر جائیگا
اسی طرح وہ عورتیں جو دین کی باتیں سنتی ہیں اور ان پر عمل نہیں کرتیں ان کو بھی کچھ فائدہ نہیں ہوتا بلکہ ان
عورتوں کی نسبت جن کو دین کی باتیں سننے کا موقع نہیں ملتا ان کے لئے زیادہ خوف اور ڈر کا مقام ہے
کیونکہ جو نہیں سنتیں وہ معذور سمجھی جاسکتی ہیں لیکن جو سنتی ہیں اور پھر ان پر عمل نہیں کرتیں وہ زیادہ مجرم
اور گنہگار ہیں ۔ عام طور پر عورتیں وعظ کو ایک تماشا سمجھتی ہیں جس طرح بچے کوئی تماشا دیکھتے ہیں اور

انوار العلوم جلد ۵
۱۴۸
فرائض مستورات
پھر تھوڑی مدت کے بعد اسے بھلا دیتے ہیں اسی طرح عورتیں کرتی ہیں۔ مردوں میں تو ایک جماعت
ایسی ہے کہ وہ وعظ و نصیحت کی باتیں سن کر ان پر عمل کرتے اور ترقی کرتے جاتے ہیں لیکن عورتیں عام
طور پر کچھ فائدہ نہیں اُٹھائیں ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ نہ اخلاق میں ، نہ دین میں ، نہ تمدن میں نہ معاشرت میں
ترقی کرتی ہیں اور نہ ان کو کوئی فائدہ پہنچتا ہے ۔ اس میں شک نہیں کہ مردوں کی نسبت عورتوں کو
كم وعظ ونصیحت کی باتیں سننے کا موقع ملتا ہے تاہم کچھ نہ کچھ توہ بھی سنتی ہیں اس لئے ان کا یہ کہنا کہ
مردوں جتنا ان کو نہیں سنایا جاتا اس وقت درست ہو سکتا ہے اور یہ کہنے کا انہیں اس وقت حق پہنچتا ہے
جبکہ جس قدر نہیں سنایا جاتا ہے اس کو یاد رکھیں اور اس پر عمل کریں ۔ ایک طالب علم اگر اپنا پہلا سبق یاد
کر کے سُنا دے تو پھر اس کو یہ کہنے کا حق ہوتا ہے کہ اور سبق پڑھاؤ لیکن اگر وہ پہلا ہی سبق یاد نہیں کرتا
تو اسے اور پڑھانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ۔ اسی طرح عورتوں کو جس قدر سنایا جاتا ہے اس کو اگر وہ
یا درکھیں اور اس پر عمل کریں تو ان کا حق ہے کہ اور سننے کا مطالبہ کریں ورنہ نہیں۔ پس تم بجائے اس کے کہ یہ
کہو کہ نہیں مردوں کی طرح لیکچر سنائے جائیں جو کچھ سنایا جا چکا ہو اس پر عمل کر کے دکھاؤ۔ ورنہ اگر تم اس پر
عمل نہ کرو اور سننے کا مطالبہ کرو تو جو کچھ تمہیں سنایا جائے گا وہ مجبوری سے سنایا جائے گا اور اس کا
کچھ فائدہ نہ ہو گا کیونکہ جو ایک بات کو ہی یاد نہیں رکھتا وہ دوسری کو کسی طرح یاد رکھے گا۔ جو ایک روٹی
ہضم نہیں کر سکتا وہ دو کس طرح ہضم کرلے گا ۔ ہیں اگر تم نے ان پہلی باتوں پر عمل نہیں کیا جو تمہیں سنائی جا
چکی ہیں تو کیا امید ہوسکتی ہے کہ اور سنانے سے کچھ فائدہ اُٹھا یا جائے گا۔ پس میں پہلے تمہیں نصیحت
کرنا چاہتا ہوں کہ کسی وعظ کی مجلس میں تماشا کے طور پر شامل ہونا اور وہ باتیں جو اس میں سنائی جائیں ان کو گھر
جا کر بھلا دنیا گناہ ہے اور اسکا کچھ فائدہ نہیں ہے۔ وعظ سنانے کی غرض یہی ہوتی ہے کہ اس کو یا د رکھا جائے
اور اس پر عمل کیا جائے ۔
اچھا وعظ وہ نہیں جس میں سامعین کی تعریف کی جائے عام طور پر یہ دیکھا گیا ؟ کہ عورتوں کو وعظ میں بھی
خیال ہوتا ہے کہ ان کے متعلق اس میں کیا کہا گیا ہے۔ جلسہ پر جو عورتیں جاتی ہیں وہ یہی کہتی ہیں کہ فلاں
مولوی صاحب کا وعظ بہت اچھا تھا اور فلاں کا اچھا نہیں تھا۔ جب دریافت کیا گیا تو معلوم ہوا کہ جس وی صاحب کا وعظ بہت اچھا تھا اور کا تھا جب بار بافت
وعظ میں ان کی تعریف کی گئی اس کو تو اچھا کہتی ہیں اور جس میں ان کے نقص بیان کئے گئے اور ان کو
اصلاح کرنے کے لئے کہا گیا اس کو ناپسند کرتی ہیں۔ حافظ روشن علی صاحب جو بڑے اچھے واعظ میں
ان کے متعلق کہا گیا کہ ان کا وعظ اچھا نہیں تھا ۔ جب دریافت کیا گیا تو معلوم ہوا کہ انہوں نے عورتوں

انوار العلوم جلد ۵
۱۳۹
فرائض مستورات
کو نصیحتیں کی تھیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عورتیں اسی وعظ کو پسند کرتی ہیں جس میں ان کو اچھا
کہا جائے ان کی تعریف کی جائے اور اگر ان کو نصیحت کی جائے تو اس کو پسند نہیں کریں حالانکہ
کسی کے اچھا کہہ دینے سے وہ اچھی نہیں ہو جاتیں جب تک خود اچھی نہ بنیں اور کسی کے بُرا کہہ دینے
سے بری نہیں ہو جاتیں ۔ اگر ان کو اچھا کہا جاتا ہے اور وہ واقع میں اچھی ہیں تو یہ خوشی کی بات ہے
اور اگر ان کی کوئی برائی بیان کی جاتی ہے اور وہ برائی ان میں پائی جاتی ہے تو انہیں اس کی اصلاح
کرنی چاہئے اور عبرت پکڑنی چاہئے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں جب کوئی شخص مرتا
ہے اور عور تیں بین کرتی ہوئی کہتی ہیں اسے بھائی تو ایسا بہادر تھا کہ تیرے سامنے شیر بھی نہیں ٹھہر
سکتا تھا تو فرشتے اسے گر ز مار کر پوچھتے ہیں کیا تو ایسا ہی تھا ؟ وہ کہتا ہے نہیں۔ فرشتے پوچھتے ہیں پھر
کیوں تیرے متعلق کہا جاتا ہے؟ اسی طرح عورتیں جو اور جھوٹی تعریفیں کر کے روتی ہیں ان کے متعلق
پوچھا جاتا ہے اور مرنے والے کو اقرار کرنا پڑتا ہے کہ یہ باتیں مجھ میں نہیں پائی جاتی تھیں۔ تو جھوٹی
تعریف سے کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا اور نہ جھوٹی مذمت سے کوئی نقصان ہوتا ہے ۔ اس لئے دیکھنا
یہ چاہئے کہ جو کچھ بیان کیا جاتا ہے اس میں میرے عمل کرنے کے لئے کوئی بات ہے یا نہیں۔
اگر کوئی اچھی بات ہو تو اس پر عمل کرنا چاہئے اور اگر کوئی بُری بات اپنے اندر نظر آئے تو اسے
چھوڑ دینا چاہئے ۔ یہ غرض ہوتی ہے وعظ کی ۔
اس نصیحت کے بعد میں مختصر طور پر چند باتیں بیان کرتا ہوں کیونکہ وقت بہت تھوڑا ہے
اور دس بجے کے قریب جو گاڑی یہاں سے جاتی ہے اس پر میں جانے والا ہوں ۔
اسلام کی غرض پہلے میں یہ بیان کرتا ہوں کہ اسلام کی غرض کیا ہے ؟ اسلام کے معنی ہیں " فرمانبرداری"۔ اور ایمان کے معنی ہیں " مان لینا"۔ جتنے مسلمان کہلانے والے
مرد اور عورتیں ہیں ان سے اگر پوچھا جائے کہ تم کون ہو تو وہ کہتی ہیں ۔ اللہ کے فضل سے ہم مسلمان ہیں ہیںان سے تم کون تو ہیں۔ اللہ
ایمان دار ہیں۔ لیکن انہیں یہ نہیں معلوم ہوتا کہ مسلمان اور ایمان دار کے کیا معنی ہیں ۔ وہ بھی سمجھتی ہیں کہ دار یہ ہوتا ایمانداد کیا وہ ہی
ہمارے ماں باپ مسلمان کہلاتے ہیں اس لئے ہم بھی مسلمان ہیں ۔
مسلمان ہونے کا ثبوت خدا تعالی کے احکام پر عمل کرنے سے ہے سالانہ کون مرد
علی ترمذى ابواب الجنائز باب ما جاء في كراهية البكاء على الميت
اور عورت اس

انوار العلوم جلد ۵
۱۵۰
فرائض مستورات
وقت تک مومن اور مسلمان نہیں ہو سکتی جب تک خدا تعالیٰ کے احکام کی فرمانبرداری نہ کرے اور جو
خدا تعالیٰ کی فرمانبرداری نہیں کرتی اور خدا تعالیٰ کے احکام کو نہیں مانتی وہ عقلمند کہلانے کی مستحق نہیں
بلکہ ر وہ پاگل اور سودائی ہے ۔ دیکھو جب ایک بادشاہ لکھتا ہے کہ میں بادشاہ ہوں تو لوگ اس بات کو تسلیم
کر لیتے ہیں لیکن اگر کوئی بادشاہ نہ ہو اور کسے کہ میں بادشاہ ہوں تو اسے پاگل کہا جا سکتا ہے ۔ اس کی
وجہ کیا ہے؟ کہیں کہ جو بادشاہ ہوتا ہے اس کے پاس کئی فوجیں اور بادشاہت کا ساز و سامان ہوتا ہے
مگر گلیوں میں دھکے کھانے والا ننگا انسان چونکہ بادشاہت کی علامت نہیں رکھتا اس لئے اسے
پاگل کہا جاتا ہے ۔ اس سے معلوم ہوا کہ عقلمند جو بات کہتا ہے اس کا اس کے پاس ثبوت ہوتا ہے
جو
لیکن سودائی جو کچھ کہتا ہے اس کا اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہوتا۔ پس جو شخص یہ کہتا ہے یا
عورت یہ کہتی ہے کہ میں مؤمن مسلمان ہوں لیکن وہ خدا تعالیٰ کے احکام کو نہیں مانتی ، خدا تعالیٰ کی
فرمانبرداری نہیں کرتی اس میں اور پاگل میں کیا فرق ہے؟ کچھ نہیں ۔ ایسا مرد یا ایسی عورت تو ایک
پاگل کے بادشاہ ہونے سے بھی بڑا دعوای کرتی ہے جس کا اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہوتا اس
لئے وہ پاگل سے بھی گئی گزری ہے ۔ پس دوسری نصیحت میں تم کو یہ کرنا چاہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے
احکام پر عمل کرو، اس کی اطاعت کرو ، اس کے حکموں کو مان لو۔ اگر تم ایسا کرو گی تب مومن اور
مسلمان کہلا سکو گی ورنہ تمہارا یہ دعوامی ایک پاگل اور سودائی کے دعوی سے بڑھ کر کوئی حقیقت نہیں
رکھے گا۔
خدا تعالیٰ کا بندہ وہی ہے جو خدا تعالیٰ کے احکام پر چلے اب میں تمہیں اسلام کا
ہے۔ اب ا
خلاصہ بتاتا ہوں
اسلام کا خلاصہ دو باتیں ہیں ایک یہ کہ بندے کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ
وَالْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذريت : ((٥) کہ میں نے جن اور انسان کو نہیں پیدا کیا مگر اس
لئے کہ میرے بندے بن جائیں۔ یعنی اپنے پیچھے غلام بنانے کے لئے خدا تعالیٰ نے انسانوں کو پیدا کیا
اب اکثر لوگ کہتے ہیں کہ ہم خدا کے بندے ہیں مگر اصل بات یہ ہے کہ بہت تھوڑے لوگ ہوتے
ہیں
ہیں جن میں بندگی کی علامتیں پائی جاتی ہیں ۔ اگر صرف خدا تعالیٰ کے پیدا کر دینے سے ہی انسان اس
کے بندے بن جاتے تو پھر خدا تعالیٰ کو یہ کہنے کی ضرورت ہی کیا تھی کہ میں نے ان کو بندہ بنانے کے لئے
پیدا کیا ہے ۔ اس سے معلوم ہوا کہ بندہ بننے کے کچھ اور معنی ہیں اور وہ یہی ہیں کہ ایک غلام اپنے آقا
کے سامنے کیا کرتا ہے ہیں کہ ہاتھ باندھ کر اس کے احکام ماننے کے لئے کھڑا رہتا ہے ۔ اسی طرح

انوار العلوم جلد ۵
۱۵۱
فرائض مستورات
خدا تعالیٰ کا بندہ بننے کے یہ معنی ہیں کہ انسان خدا تعالیٰ کا فرمانبردار رہے ہر وقت اس کے احکام مانتا ر ہے
اور خدا تعالیٰ سے اپنا تعلق اور رشتہ بڑھائے ۔
خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں سب لعلقات بہیچ سمجھو
سب سے اعلی تعلق انسان سے
خدا تعالیٰ کا ہے ۔ ماں باپ کا
بہت بڑا تعلق ہوتا ہے لیکن خدا تعالیٰ کے تعلق کے مقابلہ میں وہ بھی یہیچ ہے ۔ ایک ماں کا بچہ سے یہی تعلق
ہوتا ہے کہ وہ اسے نو ماہ تک اپنے پیٹ میں رکھتی ہے اور جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو اسکی خبرگی
ہے لیکن اللہ تعالیٰ کا تعلق اس سے بہت زیادہ ہے۔ خدا تعالیٰ نے انسان کو پیدا کیا ہے ماں نے پیدا نہیں کیا۔
پھر ماں جن چیزوں کے ذریعہ بچہ کی پرورش کرتی ہے وہ خدا تعالیٰ ہی کی پیدا کی ہوتی ہیں ماں کی
پیدا کردہ نہیں ہوتیں۔ کہتے ہیں ماں نے بچہ کو دودھ پلایا ہوتا ہے اس لئے اس کا بڑا حق ہوتا ہے۔ گریں
پوچھتا ہوں ماں کہاں سے دودھ پلاتی ہے کیا وہ خدا تعالی کا پیدا کردہ نہیں ہوتا ؟ پس اگر ماں نے
بچہ کو دودھ پلایا ہے تو خدا تعالیٰ نے دُودھ بنایا ہے ۔ پھر ماں بچہ کو کھانا کھلاتی ہے مگر ماں کا تو اتنا
ہی کام تھا کہ کھانا پکا کر کھلا دیتی ۔ جب اس کا بچہ پر اتنا بڑا احسان ہے تو خدا تعالیٰ جس نے کھانا بنایا
اس کا کس قدر احسان ہوگا ؟ پھر بچہ جوان ہو کر ماں باپ کی خدمت کرتا ہے اور ان کو کھلاتا پلاتا ہے
لیکن خدا تعالیٰ کو اس قسم کی کوئی احتیاج نہیں ہوتی ۔ پھر ماں باپ کا تعلق مرنے سے ختم ہو جاتا ہے مگر
خدا تعالیٰ کا تعلق مرنے کے بعد بھی جاری رہتا ہے۔ پس ماں باپ کا تو بچہ سے ایسا تعلق ہوتا ہے جیسے راہ
چلتے مسافر کا تعلق اس درخت سے ہوتا ہے جس کے نیچے وہ تھوڑی دیر آرام کرتا ہے لیکن خدا تعالیٰ
کا تعلق ایسا ہوتا ہے کہ جو کبھی ختم ہی نہیں ہوتا ۔ تو خدا تعالیٰ کا انسان سے بہت بڑا اور عظیم الشان تعلق
ہے۔ مگر افسوس کہ لوگ دنیا کے رشتہ داروں کا تو خیال رکھتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ کی کوئی پرواہ نہیں
کرتے ۔ عام طور پر عورتیں جھوٹ بول لیتی ہیں کہ ان کے مرد خوش ہو جائیں اور یہ خیال نہیں کرتیں کہ
اللہ تعالیٰ کا ان سے جو تعلق ہے اس کو اس طرح کسی قدر نقصان پہنچ جائے گا۔ اسی طرح دنیا کی محبت
میں اس قدر منہمک ہو جاتی ہیں کہ جب بچہ پیدا ہو جائے تو بچہ کی محبت کی وجہ سے نماز میں سست ہو
جاتی ہیں اور اکثر تو نماز چھوڑ ہی دیتی ہیں۔ روزہ کی کوئی پرواہ نہیں کرتیں حالانکہ انہیں خیال کرنا
چاہئے کہ بچہ کی حفاظت اور پرورش تو ہم کرتی ہیں لیکن خدا وہ ہے جو ہماری حفاظت اور پرورش
کر رہا ہے ۔

انوار العلوم جلد ۵
۱۵۲
فرائض مستورات
برادری کی رسوم کو شریعت پر ترجیح نہ دو پر کسی قم کی ہیں اور بدعتیں ہیں جن کے کرنے کے لئے غور نہیں مردوں کو مجبور کرتی ہیں اور
کہتی ہیں کہ اگر اس طرح نہ کیا گیا تو باپ دادا کی ناک کٹ جائے گی گویا گویا وہ باپ دادا کی رسموں کو
چھوڑنا تو پسند نہیں کریمیں کہتی ہیں اگر تم نے رسمیں نہ کیں تو محلہ والے نام رکھیں سکے لیکن اگر خدا تعالیٰ ان
کا نام رکھے تو اس کی انہیں پرواہ نہیں ہوتی ۔محلہ والوں کی انہیں بڑی فکر ہوتی ہے لیکن خدا تعالی انہیں
کافر اور فاسق قرار دے دے دے تو اس کا کچھ خیال نہیں ہوتا کہتی ہیں یہ ورزنارا ہے اسے ہم چھوڑ نہیں
سکتیں ۔ حالانکہ قائم خدا تعالیٰ ہی کا ورتارا رہے گا باقی سب کچھ نہیں رہ جائے گا اور انسان اگلے جہان
چلا جائے گا جہاں کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ قیامت کا دن ایسا سخت اور خطرناک ہو گا کہ ہر
ایک رشتہ دار رشتہ داروں کو چھوڑ کر الگ الگ اپنی فکر میں گرفتار ہو گا ۔ پس عورتوں کو چاہئے کہ
اس دن کی فکر کریں ۔ سب سے ضروری بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کرو اور اس تعلق کو مضبوط
کرو جو قیامت میں تمہارے کام آئے گا ۔ دنیا کے تعلق اور دنیا کی باتیں کچھ حقیقت نہیں رکھتیں ۔
ہمارے پیشوا خاتم الانبیاء کا اسوہ حسنہ دیکھو جب محمدرسول اللہ صل اللہ علیہ سلم آئے
اور آکر کہا کہ خدا ایک ہے اور کوئی اس کا
شریک نہیں ہے اس وقت ان کے سارے رشتہ دار کتوں کے آگے سجدے کرتے اور ان کو خدا تعالیٰ
کا شریک سمجھتے تھے۔ اکثر عورتوں کو معلوم ہو گا کہ مجاوروں کا گزارہ لوگوں کی منتوں پر ہی ہوتا ہے احمدیت
سے پہلے تم میں کئی عورتیں خانقاہوں پر جاتی ہوں گی یا جن کو احمدیت کی تعلیم سے ناواقفیت ہے اور جو
اپنے مذہب میں کمزور ہیں ممکن ہے وہ اب بھی جاتی ہوں ۔ انہوں نے دیکھا ہو گا کہ مجاوروں کی آمدنی
انہی لوگوں کے ذریعہ ہوتی ہے جو وہاں جاتے ہیں۔ تو مکہ والے بتوں کے مجاور تھے انہوں نے کعبہ میں
بت رکھے ہوئے تھے جن پر پر لوگ دور دور سے آکر نذریں چڑھاتے تھے جنہیں وہ آپس میں بانٹ
لیتے تھے ۔ یا لوگ بتوں کی پرستش کے لئے وہاں جمع ہوتے اور وہ تجارت کے ذریعہ ان سے فائدہ اُٹھاتے
تھے اس لئے بتوں کو چھوڑ دینے سے وہ سمجھتے تھے کہ ہم بھوکے مر جائیں گے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
سارے رشتہ دار ایسے ہی تھے جن کا گزارہ بتوں پر تھا مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کھڑے ہوئے
تو آپ نے کسی رشتہ دار کی پرواہ نہ کی اور بڑے زور کے ساتھ کہہ دیا کہ صرف خدا ہی ایک معبود ہے
باقی سب معبود جھوٹے ہیں۔ یہ بات آپ کے رشتہ داروں کو بہت بری لگی اور انہوں نے آپ کو تکلیفیں دینا شر فرع
کر دیں ۔ ایک دن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک پہاڑ پر چڑھ گئے اور لوگوں کو بلا یا جب لوگ آگئے تو کہا

انوار العلوم جلد ۵
۱۵۳
فرائض مستورات
تم جانتے ہو ئیں جھوٹ بولنے والا نہیں ۔ انہوں نے کہا ہاں ہم جانتے ہیں۔ آپ نے فرمایا اگر میں کہوں کہ
اس پہاڑ کے پیچھے ایک بڑا لشکر موجو د ہے جو مکہ کو تباہ کرنا چاہتا ہے تو تم مان لو گے ؟ انہوں نے کہا ہاں
ہم مان لیں گے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو میں تمہیں کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کا عذاب تم پر
آنے والا ہے تم اس سے بچ جاؤ اور شرک کر کے خدا تعالیٰ کے عذاب کے مستوجب نہ بنو۔ یہ بات حسن
کر وہ گالیاں دیتے چلے گئے اور کہنے لگے یہ تو سودائی ہو گیا ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی کوئی
پرواہ نہ کی اور پہلے کی طرح ان کو شرک سے روکتے رہے۔ اس پر لوگ جمع ہو کر رسول کریم صلی اللہ علیہ سلم کے
چچا کے پاس گئے اور جا کر کہا اپنے بھتیجے کوسمجھاؤ یہ ہمارے بتوں کی مذمت کرتا ہے باز آجائے۔ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا نے لوگوں سے کہ دیا کہ جو بات وہ پیچھے دل اور پورے یقین کے ساتھ کہتا
ہے اسے وہ کس طرح چھوڑ سکتا ہے۔ آخر بڑے بڑے لوگ جمع ہوئے اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ کچھ لوگ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جائیں اور جا کر کہیں کہ جو کچھ تم کہو گے ہم مان لیں گے لیکن تم بتوں کے
خلاف کہنا چھوڑ دو۔ چنانچہ لوگ گئے اور جا کر کہا کہ ہم قوم کی طرف سے آئے ہیں اور تم بہت اچھے آدمی
ہو ہم نہیں سمجھتے تم قوم کو تباہ ہونے دو گے ہم تمہارے پاس ایک پیغام لائے ہیں اس کو قبول کرو تاکہ
تفرقہ نہ پڑے اور ہماری قوم تباہ نہ ہو ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سناؤ کیا پیغام لائے ہوا ہوں
نے کہا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر تمہیں مال کی ضرورت ہو تو ہم تمہیں مال جمع کر کے دے دیں۔ اور اگر تم کسی
اعلیٰ گھرانے میں رشتہ کرنا چاہتے ہو تو امیر سے امیر گھرانہ کی اچھی سے اچھی عورت سے رشتہ کرا دیتے ہیں اور اگر
یہ چاہتے ہو کہ لوگ تمہاری باتیں مانیں تو ہم لکھ دیتے ہیں کہ جس طرح سے تم کہو گے اسی طرح ہم کریں گے۔
اگر تم بادشاہ بنا چاہتے ہو تو ہم تمہیں اپنا بادشاہ تسلیم کرنے کے لئے تیار ہیں مگر تم یہ نہ کہو کہ ایک ہی
خدا ہے اور کوئی معبود نہیں ہے ۔ اس کا جواب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا دیا ۔ یہ کہ اگر تم سورج
کو میرے دائیں اور چاند کو میرے بائیں لا کر بھی رکھ دو تو پھر بھی میں تمہاری یہ بات نہ مانوں گا ۔ یے
عو
رسموں کو چھوڑ دو مگر ھر ہی کہتی ہیں اگر ہمنے فلاں ہم نہ کی و محلہ والے کیا کہیں گے
اب تو رسمیں کم ہوتی جاتی ہیں تاہم ہندوؤں کی رسمیں جو مسلمانوں میں
آگئی ہیں ان کے متعلق سوچنا چاہئے کہ ان کا کیا فائدہ ہے ؟ عقلمند انسان وہی کام کرتا ہے جس
میں کوئی فائدہ ہو۔ مگر آج کل بیاہ شادیوں میں جو رسمیں کی جاتی ہیں ان کا کیا فائدہ ہوتا ہے ؟ کچھ بھی
نہیں ۔ صرف اس لئے کی جاتی ہیں کہ ہمارے باپ دادا کی رسمیں ہیں ۔ مگر جن لوگوں میں ایمان داخل ہو باپ
جاتا ہے اور وہ دین پر عمل کرتے ہیں وہ ہرگز اس بات کی پرواہ نہیں کرتے کہ ان کے باپ دادا کیا کیا
سیرت ابن ہشام (مغربی جلد ا صفحه ۲۸۴ مطبوعہ مصر ۶۱۹۳۶

انوار العلوم جلد ۵
اوله
فرائض مستورات
کرتے تھے۔ محمد محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر کسی کے باپ دادا کی کیا حیثیت ہو سکتی ہے ۔ آپ نے گھر
سے نکال کر ایمان جیسی نعمت عطاء کی اس لئے آپ سے بڑھ کرکسی کی کیا وقعت ہو سکتی ہے ۔ لیکن
افسوس کہ لوگ آپ کو چھوڑ کر باپ دادا کی فضول رسموں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں اور چونکہ یہ باتیں
زیادہ تر عورتوں میں پائی جاتی ہیں اس لئے ان کی حالت بہت ہی قابل افسوس ہے۔ ست بہت ہی قابل اسوس
ایک صحابی عورت کا نمونہ میں مثال کے طور پر بتاتا ہوں کہ وہ عورتیں جو سچے دل سے
رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم رامین رکھتی تھیں ان کی کیا حالت
تھی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب دشمنوں کے تکلیفیں پہنچانے پر مکہ سے ہجرت کرکے مدینہ آگئے تو
مکہ والوں نے وہاں بھی آپ کا پیچھا نہ چھوڑا اور وہاں بھی لڑائی کرنے کے لئے آگئے ۔ مدینہ سے
چار میل کے فاصلہ پر ایک جگہ تھی جہاں لڑائی شروع ہوئی ۔ اگر چہ کا فر بہت زیادہ تھے اور ان کا مقابلہ
میں مسلمان بہت تھوڑے تھے لیکن مسلمانوں کو فتح ہوئی ۔ جب فتح ہو گئی تو چند لوگ جن کو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جگہ کھڑے رہنے کا حکم دیا تھا اور فرمایا تھا خواہ کچھ ہو تم اس جگہ سے نہ ہلنا انہوں
نے کہا کہ ہمیں لڑائی کے لئے یہاں کھڑا کیا گیا تھا جب ہماری فتح ہوگئی ہے تو پھر ہمیں یہاں کھڑے رہنے
کی ضرورت نہیں۔ ان کے سردار نے کہا خواہ کچھ ہو چونکہ ہمیں کھڑے رہنے کا حکم ہے اس لئے یہاں
سے نہیں جانا چاہئے ۔ لیکن دوسروں نے کہا ہمارا کھڑا ہونا لڑائی کے لئے تھا اب جبکہ دشمن بھاگ گیا تو
پھر کھڑے رہنے کی کیا ضرورت ہے ۔ یہ کہہ کر جب وہ وہاں سے ہٹ گئے تو کافروں نے جو بھاگے جا
رہے تھے دوبارہ یک لخت حملہ کر دیا اور ایسے زور سے حملہ کیا کہ مسلمانوں میں جو دشمن کی طرف سے مطمئن
ہو چکے تھے ابتری پھیل گئی ۔ اس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم زخمی ہو گئے اور آپ کے دو دانت شہید
ہو گئے اور مشہور یہ ہو گیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے ہیں یہ سن کر مسلمانوں کو بہت صدمہ ہوا۔
حتی کہ فردا غم کی وجہ سے حضرت عمر جیسے بہادر انسان سر نیچے کر کے بیٹھ گئے ۔ ایک صحابی ان کے پاس سے
گزرے اور پوچھا کیا ہوا ۔ انہوں نے کہا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے ۔ یہ سن کر اس صحابیہ نے
کہا اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے ہیں تو یہاں بیٹھنے کا کیا فائدہ ؟ چلو جہاں رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم گئے ہیں وہیں ہم بھی جائیں۔ یہ کہہ کر وہ دشمن پر حملہ آور ہوا اور اس قدر سختی سے لڑا کہ جب اس کی
دیکھی گئی تو معلوم ہوا کہ اس پر ستر زخم لگے ہوئے ہیں لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم محفوظ تھے۔ اور
کیوں محفوظ نہ ہوتے جب کہ خدا تعالیٰ کا آپ سے وعدہ تھا کہ کوئی تمہیں مار نہیں سکتا ۔ (المائدة : ۶۸) آخر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اُٹھے اور مدینہ کی طرف روانہ ہوئے ۔ جو صحابی آپ کے ساتھ تھے انہیں تو آپ کے
لاش
عله سیرت ابن ، جلد ۲ صفحه ۸۵
vh

انوار العلوم جلد ۵
۱۵۵
فرائض مستورات
عاد
زندہ ہونے کا علم ہو گیا لیکن مدینہ میں پلے خبر پہنچ چکی تھی اس لئے مدینہ کے بچے اور عورتیں دیوانہ وار
باہر نکلے۔ اس وقت جبکہ شکر واپس آرہا تھا ایک صحابی آگے آگے تھا اس سے ایک عورت نے بے تحاشا
آکر پوچھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے ؟ اس کے دل میں چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے متعلق اطمینان اور تسلتی تھی اس لئے اس نے اس بات کو معمولی سمجھ کر کہا تمہارا باپ مارا گیا ہے ۔ عورت
نے کہا میں نے تم سے پوچھا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے ؟ اس نے کہا تمہارا بھائی بھی مارا
گیا ہے۔ عورت نے کہا میں یہ پوچھتی ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے ؟ اس نے کہا تیرا خاوند
بھی مارا گیا ہے۔ عورت نے کہا میری بات کا تم جواب کیوں نہیں دیتے ۔ میں پوچھتی ہوں کہ رسول اللہ گیا نے کا دیتے۔ میں کہ
صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے ؟ اس نے کہا رسول اللہ زندہ ہیں یہ سن کر عورت نے کہا شکر ہے خدا
کا ۔ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زندہ ہیں تو ہمیں اور کسی کی پرواہ نہیں ہے
۲۱
کر تم ایماندار ہوتو رسول کریم کو مقدم رکھو اس بات کو مانے کر کے اپنی امت کو کھو اگر
پیدا ہوتے ہی بچہ مر جائے تو اس پر بین شروع
کر دیئے جاتے ہیں حالانکہ وہ جانتی ہیں کہ جہاں بچہ گیا ہے وہیں ان کو بھی جانا ہے ۔ اگر کچھ فرق ہے
تو یہ کہ وہ پہلے چلا گیا ہے اور یہ کچھ عرصہ بعد جائیں گی ۔ تاہم عجیب عجیب بین کرتی ، روتی ، چلاتی اور شور
مچاتی ہیں۔ یہ تو آج کل کی مسلمان کہلانے والی عورتوں کی حالت ہے ۔ اور ایک وہ مسلمان عورت تھی جس کا
باپ ، بھائی اور خاوند مارا جاتا ہے مگر وہ کہتی ہے رسول اللہ صلی الہ علیہ وسلم زندہیں تومجھے کچھ غم نہیں۔ یہ وہ
ایمان ہے جو مسلمان کی علامت ہے۔ پس اگر تم ایماندار ہو اور تمہیں مسلمان ہونے کا دعوی ہے تو خدا تعالیٰ ہے جو سلمان کی علامت ہے اگر تم ایماندار ہو اور میں سلمان ہونے
کے احکام کے مقابلہ میں کسی بات کی پرواہ نہ کرو اور اس کے حکموں پر عمل کر کے دکھاؤ۔ اس بات کی ہر گنہ احکام کے مقابل میں بات کی پروا نہ کرو اوراس کے عموں پرگل کر کے دکھاؤ
پرواہ نہ کرو کہ لوگ تمہیں کیا کہیں گے بلکہ اس بات کی پرواہ کرو کہ خدا نہیں کیا کہتا ہے ۔
عورتوں میں بہت سی باتیں ایسی ہیںجو ؟ عورتوں میں بہت سی باتیں ایسی پائی جاتی ہیں جو شرک ہیں۔ قبروں پر چڑھاوے قبر پرستی سے بچو چڑھائے جاتے ، چراغ جلائے جاتے منتیں مانی جاتی ہیں ۔ یہ سب
شرک ہے خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں کس کو کھڑا کرنا شرک ہے جو بہت ہی بڑا گناہ ہے اور اس سے خدا تعالی کا
غضب بھڑک اُٹھنا ہے ۔ دیکھو اگر کوئی اپنے باپ کے سامنے ایک چوہڑے کو اپنا باپ کہے تو اس کے
باپ کو کس قدر غصہ آئے گا اور وہ کس قدر ناراض ہوگا۔ اسی طرح ایک ادنی مخلوق کو جو خدا تعالیٰ کے مقابلہ
میں کیڑے کی حیثیت بھی نہیں رکھتی اپنا حاجت روا سمجھنا خدا تعالیٰ کی بہت بڑی ناراضگی کا موجب ہے
ایک قبر میں دفن شدہ مردہ جس کی ہڈیاں بھی گل گئی ہوں اور جس کے جسم کو کیڑے سے کھا گئے ہوں اس کو
سیرت ابن ہشام جلد ۲ صفحه ۹۲

انوار العلوم جلد ۵
۱۵۶
فرائض مستورات
جاکر کہا کہ تو میر مراد پوری کرکتنی بڑی پاگل نہ بات ہے۔ خدا تعالیٰ جب زندہ ہے اور مانگنے والوں کو دیا ہے
تو جو کچھ مانگنا ہو اس سے مانگنا چاہئے ۔ جومٹی میں دفن ہو چکا ہو اس کے متعلق کیا معلوم ہے کہ نیک تھا یا
کیسا تھا۔ اگر وہ نیک تھا تو ان پر لعنتیں بھیجتا ہو گا جو اس سے مرادیں مانگتی ہیں۔ اور اگر برا ہوگا
تو خود جہنم میں پڑا ہو گا دوسروں کو کیا دے سکے گا۔
ٹونے ٹوٹ کے ترک کر دو اسی طرح عورتیں ٹونے ٹوٹکے کرتی ہیں۔ اگر کوئی بیمار ہوتا ہے تو کیا
دھا گا باندھتی ہیں کہ صحت ہو جائے حالانکہ جس کو ایک چھوٹا بچہ بھی
توڑ کر پھینک سکتا ہے وہ کیا کر سکتا ہے۔ اسی طرح عور توں میں اور کئی قسم کی بدعتیں اور بڑے خیالات و کر سکتا ہے۔
پائے جاتے ہیں جن کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا اور جن سے سوائے اس کے کہ ان کی جہالت اور نادانی ثابت
ہو اور کچھ نہیں ہوتا پس خوب اچھی طرح یاد رکھو کہ ٹونے ٹوٹکے ، تعویذ گنڈے ، منتر جنتر سب فریب
اور دھوکے ہیں جو پیسے کمانے کے لئے کسی نے بنائے ہوئے ہیں ۔ یہ سب لغو اور جھوٹی باتیں ہیں ان
کو ترک کرو۔ ایسا کرنے والوں سے خدا تعالی سخت ناراض ہوتا ہے۔ کیا تم نہیں دیکھتیں کہ مسلمان دن بدن
تباہ و برباد ہوتے جا رہے ہیں۔ تم عام طور پر اپنے گھروں میں اپنے رشتہ داروں میں دیکھو اور مسلمانوں کی
حالت پر غور کرو تو تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ مسلمان ہندوؤں کے مقروض ہوتے ہیں ۔ اس کی وجہ کیا ہے ؟
یہی کہ خدا تعالیٰ کی لعنت ان پر پڑی ہوئی ہے چونکہ انہوں نے خدا تعالیٰ کو چھوڑ دیا ہے اس لئے
خدا تعالیٰ نے بھی ان کو چھوڑ دیا ہے ۔ تم ان بیہودہ رسموں اور لغو چیزوں کو قطعاً چھوڑ دو اور اپنے
گھروں سے نکال دو مسلمان اور فنون کے لئے صف میں جائز ہے کہ ایک خداکی پیش کرے اور سی مؤمن
کے آگے سجدہ کرے ۔ جب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے بھی سجدہ کرنے کی خدا تعالٰی نے اجازت نہیں
تو اور کون ہے جس کو سجدہ کیا جاسکے۔ پھر اس زمانہ کے مصلح حضرت مسیح موعود علی علیہ السلام ہوئے ہیں
انکے آگے بھی سجدہ کرنے کی اجازت نہیں۔ نہ ان کی قبر پر منتیں ماننے اور نذریں چڑھانے کی اجازت ہے پس تمہیں
قسم کی باتوں کو اپنے گھروں سے نکال دو اور اگر نکال دیا ہے تو دوسری عورتوں کو سمجھاؤ کہ وہ بھی اسی طرح کریں ۔
قرآن کریم کا ترجمہ پڑھو اور اس پر عمل کرو پھر یا د رکھو ایران کہ قرآن کریم خدا تعالیٰ کی کتاب اور
اس کے منہ کی باتیں ہیں۔ اس کا ادب کرو اور
دی
احترام کرو قرآن کریم کے بغیر کوئی دین نہیں اور اس دین کے بغیر کہیں ایمان نہیں اور ایمان کے بغیر نجات
نہیں ۔ وہ شخص ہرگز نجات نہیں پا سکتا جو قرآن کریم پرمل نہ کرے ۔ عام طور پر عورتیں خود پڑھی ہوئی نہیں
ہیں مگر خود پڑھا ہوا ہونا ہی ضروری نہیں۔ دیکھو اگر کسی رشتہ دار کا خطہ آئے تو پڑھے ہوئے سے

انوار العلوم جلد ۵
۱۵۷
فرائض مستورات
ہے۔
پڑھوا کر سنا جاتا ہے۔ اسی طرح قرآن بھی خط ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے بندوں کے نام آیا ہے اس
کو اپنے رشتہ داروں سے پڑھوا کر سنو اور خاص کر اپنے خاوندوں سے تھوڑا تھوڑا کر کے سنو اور اسے
یاد کرو۔ وعظ میں قرآن کی آیتیں نہیں سنائی جاتیں ۔ اس وقت میں جو کچھ بیان کر رہا ہوں وہ اگرچہ قرآن ہی
کی باتیں ہیں لیکن الفاظ میرے ہیں ۔ اور خدا تعالیٰ کے لفظوں میں جو بات ہے وہ کسی انسان کے الفاظ میں
نہیں پائی جاتی۔ میں یہ نہیں کہتا کہ وعظوں میں جو کچھ سنایا جاتا ہے وہ خدا تعالیٰ کے کلام کے خلاف ہوتا
ہے مگر پھر بھی وہ انسان کے الفاظ ہوتے ہیں۔ تمہیں چاہتے کہ خدا کے کلام کو خدا کے الفاظ میں سنور عربی
پڑھو اور اس کے معنی سیکھو خواہ کوئی عمر ہو پڑھنے سے جی نہ چراؤ ۔ قادیان میں ایک قاعدہ تیار کیا گیا
ہے اس سے قرآن پڑھنے میں بہت مدد مل سکتی ہے اس کے ذریعہ قرآن کریم پڑھو۔ خود پڑھنے اور دوسرے
سے سننے میں بڑا فرق ہے۔ سننے میں صرف کان ہی مشغول ہوتے ہیں لیکن خود پڑھنے سے آنکھیں بھی
مشغول رہتی ہیں اور اس طرح زیادہ ثواب ہوتا ہے۔ تو خدا تعالیٰ کے کلام کو خود پڑھنے کی کوشش کرو
اور جب تک خود پڑھنے کی قابلیت پیدا نہ ہو ۔ اس وقت تک اپنے خاوندوں اور بچوں سے سنو یا
اپنے ہمسائیوں سے پڑھو۔ دیکھو اگر کوئی بھوکا یا ننگا ہو تو دوسروں سے کھانا اور کپڑا مانگ لیتا ہے
اور اس میں شرم نہیں کرتا ۔ جب ایسی چیزوں کے لئے شرم نہیں کی جاتی تو خدا تعالیٰ کی باتیں سننے اور
پڑھنے میں کیوں شرم کی جائے ؟
خدا کے بعد رسول کریم سے بڑھ کر کس کو درجہ نہ دو پھر میں میں یہ نصیحت کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے
رسولوں پر ایمان رکھو۔ سب سے بڑے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ ان سے بڑا درجہ کسی رسول کو نہ
دو۔ ہمارے ملک میں مسلمانوں نے اپنی جہالت سے حضرت عیسی کو بڑا درجہ دے رکھا ہے ۔ کہتے ہیں کہ
حضرت عیسی تو آج تک زندہ ہیں اور محمدصلی اللہ علی وسلم فوت ہوگئے ہیں پھر کہتے ہیں حضرت علی مرے
زندہ کیا کرتے تھے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی مردہ زندہ نہیں کیا ۔ پھر ان کے نزدیک حضرت
عیسی تو آسمان پر زندہ بیٹھے ہیں لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ سلم زمین میں دفن ہیں ۔ حضرت عیسی کے متعلق
اس قسم کی جتنی باتیں کہتے ہیں وہ غلط ہیں کیونکہ سب سے بڑا رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے ۔ اگر ۔۔۔۔۔
کوئی رسول مردوں کو زندہ کرتا تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہوتے لیکن مسلمان نادانی سے اس قسم کی باتیں
حضرت عیسی کی طرف منسوب کر کے ان کا درجہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے درجہ سے بڑھاتے ہیں ۔
تم ہر گز اس طرح نہ کرو اور سب سے بڑا درجہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سمجھو۔ ان کے تم پر بہت بڑے

آج 10 میں سے 10 باقی