ترکِ مولات اور احکامِ اسلام

انوارالعلوم (جلد 5)

۱۹۵
ترک موالات اور احکام اسلام
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد ۵
۱۹۷
التماس ضروری
ترک موالات اور احکام اسلام
ايها الأحباب !
السلام عليكم
ذریعہ
میں نے یہ رسالہ محض ہمدردی احباب کو مدنظر رکھ کر لکھا ہے اور اُمید کرتا ہوں کہ اس کے
ہر ایک وہ شخص جو قرآن کریم اور ارشادات نبوی کا شیدائی ہے ترک موالات کے مسئلہ کے متعلق صحیح
رائے قائم کرنے کے قابل ہو جائے گا لیکن میری غرض اس وقت تک پوری نہیں ہو سکتی جب تک یہ
لوگوں کے ہاتھ نہ پہنچے جن کو اس م کو اس مسئلہ سے ایک یا دوسرے رنگ میں دلچسپی ہے۔ پس
رساله تمام
ایسے لوگوں۔
میری ان تمام اصحاب سے جو ملت خیرا نام سے محبت رکھتے ہیں اور اس کے احیاء کے متمنی ہیں۔ درخواست
ہے کہ وہ اس رسالہ کو جہاں تک ہو سکے اپنے دوستوں ، واقفوں ، شنا ساؤں اور ہم وطنوں تک پہنچائیں۔
اور اس خطرناک کرو کے روکنے میں پوری سعی کریں جو اسلام کے بد نام کرنے کا باعث ہو رہی ہے اورمسلمانوں
کی رہی سہی طاقت کے مٹانے کا ذریعہ بن رہی ہے ۔ یہ وقت غفلت کا نہیں ہے ۔ اسلام پہلے ہی
بہت صدمہ خوردہ ہے اور اس کی پاک اور پر امن تعلیم پر پہلے ہی نہایت میلے لے کچیلے غلاف ڈالے جا چکے ہیں
اب زیادہ تعلل قابل برداشت نہیں ۔ پس اُٹھو اور بلا کسی ملامت کے خوف اور لوگوں کے طعنوں کے ڈر
کے اس کی مدد کے لئے کھڑے ہو جاؤ ۔ بے شک لوگ آپ کو ترک موالات کے مخالف کی وجہ سے بزدل
؟
کہیں گے اور خوشامدی نام رکھیں گے لیکن اگر اسلام کی محبت کے لئے آپ یہ کام کریں گے تو یہ باتیں آپ
کا نقصان نہیں کر سکتیں ۔ وہ شخص بہادر نہیں ہوتا جو بزدل کہلانے سے ڈر جاتا ہے اور نہ وہ بزدل
ہوتا ہے جو حق کو اس لئے نہیں چھوڑ دیتا کہ لوگ اسے بزدل کہیں گے ۔
خاکسار
میرزا محمود احمد

انوار العلوم جلد ۵
۱۹۹
ترک موالات اور احکام اسلام
ترک موالات اور احکام اسلام
اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ھوالا خدا کے فضل اور دم کے ساتھ اور
اصر
ہندوستان کی موجودہ بے چینی ان ان ایام میں تمام ہندوستانیوں میں عموماً اور مسلمانوں میں خصوصاً
جو بے اطمینانی اور جوش پھیل رہا ہے وہ ایسا نہیں ہے کہ
کوئی انسان اس کی طرف سے آنکھ بند کر رکھے تکلیف اور دُکھ تو غیر کا بھی نہیں دیکھا جاتا کجا یہ کہ اپنے
بھائیوں اور اہل وطن کا ۔ پس اس غیر مطمئن اور گھبراہٹ کی حالت کو دیکھ کر جو مسلمانوں پر خصوصاً اور
اقی اہل ہن پر موم کاری ہے دردمند درد بغیر اور اس سے ہند پر عموماً کاری ہے ایک درد مند دل درد محسوس کئے بغیر اور اس سے نجات دلانے کے لئے جد و جہد
کئے بغیر رہ ہی نہیں سکتا ۔
بے چینی کی وجوہات ای اس غیر مطمئن حالت کی دو بڑی وجوہ بیان کی جاتی ہیں ایک وہ فیصلہ
جو تر کی حکومت کے متعلق اتحادی حکومتوں نے کیا ہے اور ایک وہ
ہتک آمیز اور سخت رویہ جو شورش پنجاب کے وقت بعض افسران گورنمنٹ نے اختیار کیا تھا اور جس
کی بڑی مثالیں رینگ کر چلنے کا حکم اور جلیانوالہ باغ کے واقعات ہیں۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ ان دونوں معاملوں میں گورنمنٹ اور گورنمنٹ کے افسران سے ضرور
غلطی ہوئی ہے۔ اول الذکر فیصلہ میں بعض ان امیدوں کو جو خود وزراء انگلستان نے بلا مسلمانان عالم کے
مطالبہ کے دلائی تھیں پورا نہیں کیا گیا اور یقیناً ترکوں سے وہ سلوک نہیں کیا گیا جو دوسری مسیحی حکومتوں

انوار العلوم جلد ۵
۲۰۰
ترک موالات اور احکام اسلام
سے کیا گیا ہے ۔ ترک مجرم سہی مگر وہ اتنا مجرم نہ تھا جتنا کہ جرمن بیکن جرمن سے جو سلوک روا رکھا گیا ہے
اس قدر سلوک بھی ترک سے نہیں کیا گیا اور پٹیل ان اعلانوں کے باوجود ہوا ہے جو اس سے پہلے شائع
سے
کئے جاچکے تھے اور جن میں بالکل برعکس فیصلہ کی اُمید دلائی جاتی تھی ۔
اسی طرح اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ درینگ کر چلنے کاحکم الیسا وحشیانہ اور ظالمانہ ہے کہ کوئی شخص
بھی اسے برداشت نہیں کر سکتا اور اس کے خلاف اگر ہندوستانیوں کو غصہ پیدا ہو تو یہ کوئی تعجب کا مقام
نہیں۔ اسی طرح جلیانوالے باغ کے واقعہ میں بھی جس سختی سے کام لیا گیا ہے وہ نہایت ہی قابل افسوس
حصہ پر اثر
ہے اور جنرل ڈائر کا یہ قول کہ وہ اس لئے گولیاں چلاتے گئے کہ تا ملک کے دوسرے حصہ پر
ہو اور بغاوت فرو ہو جا رہے ان کے مجرم ثابت کرنے کے لئے کافی ہے اور کسی مزید ثبوت کی ضرورت
نہیں ۔ یہ بیان کہ جنرل ڈاکٹر کا فعل اجتہادی غلطی ہے درست نہیں۔ کیونکہ اجتہادی غلطی وہ ہوتی
ہے کہ جس کا وقوع ایسے حالات میں ہو کہ اس کام کے کرنے یا نہ کرنے دونوں کے دلائل موجود ہوں
لیکن اس جماعت پر گولیاں چلانا جو ہتھیار ڈال چکی ہو اور اپنے عمل سے اپنی غلطی کا اقرار کر رہی ہو
خود میدان جنگ میں بھی جائز نہیں ۔ جب کوئی فوج ہتھیار ڈال دے تو اس پر وار کرنا جائز نہیں۔ بارہا
جرمن فوجوں کے خلاف یہ خبر شائع کی جاتی تھی کہ بعض جگہ صلح کی جھنڈیاں دیکھ کر بھی وہ گولہ باری سے
باز نہیں آتے تھے اور اس طرح ان کا وحشیانہ بن ثابت کیا جاتا تھا۔ پھر وہی بات جو میدان جنگ میں
بھی نا جائز تھی ایک ایسی جماعت کے مقابلہ میں کس طرح جائز ہو سکتی تھی جو گو احکام کی خلاف ورزی
کرنے والی تو ضرور تھی لیکن نہ تو ان معنوں میں بر سر جنگ تھی جن معنوں میں کہ ایک فوج دوسری فوج سے
بر سر جنگ ہوتی ہے اور نہ مارشل لاء کے قواعد سے واقف تھی کیونکہ یہ قانون ان کی زندگی میںپہلی دفعہ
جاری ہوا تھا ۔
اور ایک تجربہ کار جرنیل اس امر سے کس طرح نا واقف ہو سکتا تھا ؟ کہ جب ایک فوج ہتھیار ڈال
دے تو دوسری فوجوں پر رعب ڈالنے کے لئے اس پر گولیاں چلانے کی اجازت نہیں ہوتی ۔ بیگ کو نیشن
میں صاف طور پر تسلیم کیا گیا ہے کہ اس دشمن کو زخمی کرنا یا مارنا جس نے اپنے ہتھیار ڈال دیتے ہوں یا
جس کے پاس اپنی حفاظت کا کوئی سامان نہ رہا ہو اور اس نے مقابلہ ترک کر دیا ہو بالکل نا جائز ہوگا۔ اسی
طرح یہ کہ یہ اعلان کر دیا کہ خواہ دشمن مقابلہ ترک ہی کر دے اس سے رقم کا سلوک نہ کیا جاوے گا جائز نہ
ہوگا ۔ مارشل لاء کے قوانین میں یہ شرط ہے کہ فوجی قوانین کا لحاظ کیا جاوے اور بلوں کے دبانے کے لئے
جو اختیارات فوجیوں اور پولیس کو دیئے گئے ہیں ان میں کہیں نہیں لکھا کہ ان کا کام یہ ہے کہ رعب ڈال

انوار العلوم جلد ۵
۲۰۱
ترک موالات اور احکام اسلام
کر بلوہ کو مٹائیں ۔ بلکہ ان کا کام ہر فساد کے موقع پر اس خاص صورت کا لحاظ کرنا ہے جو اس وقت ان
کے سامنے ہے۔ اور جان لینا اسی وقت جائز رکھا گیا ہے جب کہ باغی جائیداد تباہ کر رہے ہوں یا
قتل و غارت میں مشغول ہوں یا افسروں کے احکام کے با وجود اجتماع کو پرا گندہ نہ کریں اور پراگندہ
کرنے کی کوشش میں سرکاری آدمیوں کا مقابلہ کریں۔ لیکن یہ صورت جلیانوالہ باغ میں پیدا نہ تھی
لوگ پراگندہ ہونے شروع ہو گئے تھے اور ان کے بھاگنے پر ان پر گولیاں چلانا نہ فوجی قانون کے
لحاظ سے جائز تھا نہ ملکی قانون کے لحاظ سے اور اس میں تجربہ کار جبرئیل کو دھوکا نہیں لگ سکتا تھا۔
یہ واقعات واپس نہیں ہو سکتے غرض یہ دونوں واقعات ضرور ظالمانہ تھے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا کوئی قوم ان گذشتہ واقعات کو جو ہو چکے
ہوں پھیر سکتی ہے ؟ یقیناً جو ہو چکا سو ہو چکا ۔ اور اب اس فعل کو واپس نہیں کیا جا سکتا۔ پس اس
اعلان کو مد نظر رکھتے ہوئے جو حضور قیصر ہند کی طرف سے پچھلے سال شائع ہوا تھا اور اس بات
کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ ہندوستانیوں میں سے وہ لوگ جنہوں نے اس موقع پر قانون کی اس طرح
پابندی نہیں کی جس طرح کہ کرنی چاہئے تھی رہا کر دیئے گئے ہیں اور ان کے جرم معاف کر دئے گئے
ہیں۔ ہمیں بھی چاہئے کہ ان گذشتہ واقعات کی تاریک یاد کو دل سے نکال دیں اور آئندہ کی بہتری کی
طرف توجہ کریں ۔
ہے
اے عزیز و ا صلح اور محبت ایک پاک چیز ہے اور فساد اور فتنہ ناپاک ہے۔ خدا کا پیارا بننے کے
لئے اور اس سے تعلق پیدا کرنے کے لئے محبت اور عفو کا پیدا کرنا ضروری ہے خدا تعالی قرآن کریم
میں فرماتا ہے : فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ فَاجْرُهُ عَلَى اللهِ (الشوری : ۲۱) یعنی جو شخص در گزر کرتا
اور اصلاح سے کام لیتا ہے اس کا بدلہ اللہ تعالیٰ پر ہے ۔ تمہاری خنگی اور غصہ کی جو غرض تھی وہ پوری
ہو گئی ۔ وہ لوگ جن سے یہ افعال ہوئے تھے ان کے افعال کو نفرت کی نگاہ سے دیکھا گیا گورنمنٹ نے اس
بات کا عہد کر لیا کہ آئندہ پوری احتیاط کی جاوے گی اور اس قسم کے واقعات نہ ہونے دیئے جاویں گے۔
اس اخلاقی فتح سے زیادہ اور آپ لوگ کیا حاصل کر سکتے تھے ؟ اگر جنرل ڈائر کو کوئی قتل بھی کر دے یا
بعض اور افسروں کو مار ڈالا جائے تو کیا یہ بات اس سے زیادہ ہو گی جواب آپ لوگوں کو حاصل ہوئی ہے
یعنی ان کے افعال کو غیر منصفا نہ قرار دیا گیا ہے ۔ ان کو ملازمتوں سے ریٹائر کر دیا گیا ہے اور آئندہ کے لئے
ایسے واقعات کو روکنے کے لئے گورنمنٹ نے وعدہ دیا ہے اور اس کے لئے قواعد بھی بنا دیئے ہیں۔

انوار العلوم جلد ۵
۲۰۲
ترک موالات اور احکام اسلام
جنرل ڈائر کے حامیوں اور ان کے مخالفین کی غلطی یہ یہ ہے کہ بعض انگریز تعقیب سچ
کی وجہ سے جنرل ڈائر کی مدد کے لئے
یا
چندہ جمع کر رہے ہیں لیکن اسے عزیزو! یہ غلطی آپ سے بھی ہوئی ہے کہ جلیانوالہ باغ کے مقتولوں یہ غلطی سے بھی ہوئی ہے کہ کے
کی یادگار کو آپ نے بھی تازہ رکھنے کی کوشش کی ہے ۔ بے شک یہ ان لوگوں پر ظلم ہوا کہ باوجود اس
کے کہ انہوں نے جلسہ کو منتشر کرنا چاہا اور اس جگہ سے جانے کے لئے تیار ہو گئے ، ان پر گولیاں برسائی
جاتی رہیں اور دوسروں پر رعب ڈالنے کے لئے وہ قربان کئے گئے ۔ مگر اسے عزیز و ا کیا اس میں کوئی
شک ہے کہ گو ان کی یہ سزا نہ تھی جو دی گئی مگر کیا وہ حکومت کے قوانین کو توڑنے والے نہ تھے
جس طرح جنرل ڈائٹر کی یاد کو تازہ رکھ کر بعض انگریز غلطی کر رہے ہیں اور اس کے فعل کو پسند کر کے
حکم کے مؤید بن رہے ہیں اور اپنی قوم پر ایک دھبہ لگا رہے ہیں ۔ اسی طرح کیا وہ لوگ غلطی نہیں حکمر
رہے جنہوں نے جلیانوالہ باغ کے مقتولوں کے لئے چندہ جمع کیا اور کیا وہ یادگار جو اس روپیہ سے
قائم کی جائے گی ہمیشہ کے لئے ہندوستان کی آئندہ نسلوں کو اس امر کی طرف متوجہ نہ کرے گی کہ حکومت
کے قوانین کو توڑنے میں کوئی ہرج نہیں ہوتا ؟ اور کیا آئندہ جب ہندوستان کو حکومت خود اختیاری
ملے گی تو ہم میں سے بعض کا یہ فعل اس حکومت کے انتظام میں خلل ڈالنے والا نہ ہوگا ؟ بے شک بعض
کہیں گے کہ ظالمانہ حکم کا مقابلہ کرنا چاہتے۔ لیکن یہ بھی تو سوچنا چاہئے کہ ایک ہی حکم کو ایک شخص ظالمانہ اور
دوسرا غیر ظالمانہ قرار دیتا ہے اور یہ بات لوگوں پر چھوڑ دیا کہ و ظالمانہ یا غیر ظالمانہ احکام میں آپ ہی
امتیاز کر لیا کریں اور جو حکم ان کو ظالمانہ نظر آ وے اس کی پابندی نہ کیا کریں ایسا خطرناک قدم ہے کہ اس کے
اُٹھاتے ہی انسان امن و صلح کے میدان سے نکل کر فساد و شورش کے علاقہ میں داخل ہو جاتا ہے ظالمانہ
فعل وہی ہے جس کا اختیارہ قانون کسی کو نہ دیتا ہو اور اگر قانون ہی کسی فعل کو جائز قرار دیتا ہے تو خواہ وہ ظالمان
نظر آد سے اس کا توڑ نا خلاف اصل ہے ۔ ظلم برداشت کر سکنے کی طاقت خود ایک تربیت ہے جو مدارج عالیہ
کے حصول کے لئے ضروری ہے ۔ اور اگر کوئی شخص ایسے قانون کی پابندی نہیں کر سکتا تو اس کا
فرض ہے کہ ملک کا امن تباہ کرنے کی بجائے خود اس ملک کو چھوڑ کر چلا جائے اور دوسروں کے امن
کو برباد نہ کرے ۔
پ
پس اسے برادران با یہ دونوں فعل نا درست ہیں۔ جنہوں نے جنرل ڈائر کی حمایت کی یا زمین پر رینگنے
کے حکم کو جائز قرار دیا یا جنہوں نے جنرل ڈائر کی مد کے لئے چندہ جمع کیا انہوں نے ظلم کی حمایت کی اور
عدل و انصاف کو قومی تعصب پر قربان کر دیا بلکہ اپنے قومی فوائد کو دھڑہ بندی پر قربان کر دیا ۔ اسی طرح

انوار العلوم جلد ۵
۲۰۳
ترک موالات اور احکام اسلام
جنہوں نے جلیانوالہ باغ کے مقتولین کی یادگار کے لئے چندہ جمع کیا انہوں نے بھی قانون شکنی کے فعل کو
سراہا اور آئندہ کے لئے لوگوں کو حکومت کے احکام کو پس پست ڈالنے کی ترغیب دے کر ہندوستان
کے مستقبل کو تاریک کرنا چاہا۔ پس ٹھنڈے دل سے غور کرو کہ اگر قانون شکنی کی روح کو اس طرح پیدا
کیا گیا تو اس کا کیا نتیجہ نکلے گا ۔ گورنمنٹ برطانیہ کا خیال دل سے نکال کر یہ تو سوچو کہ اگر ہندوستانیوں
کی اپنی حکومت ہو تو کیا تم اس کو جائز سمجھو گے کہ حکومت کے جس حکم کو کوئی درست نہ سمجھے اس کو رد کرے
اور اس کا مقابلہ کرے؟ کیا کسی حکومت کا کوئی بھی حکم ہے کہ جسے ساری کی ساری رعایا درست سمجھتی ہو ؟
پھر کیا جو لوگ کسی حکم کو درست سمجھیں ان کا حق ہے کہ اس حکم کو ماننے سے انکار کر دیں ؟ اگر یہ طریقی
جائز قرار دیا جائے تو کیا کوئی حکومت بھی جو خواہ کیسی ہی آزاد اور کیسی ہی اعلی ہو قائم رہسکتی ہے ؟
ذرا سوچیں تو ی ک اس کا کیا نتیجہ نکلے گا ؟ کیا آپ پسند کریں گے؟ کہ ہندوستان کی حکومت مثلاً یہ حکم
دے کہ چور کو قید کیا جائے لیکن ایک مسلمان جس کے مذہب میں چور کے ہاتھ کاٹنے کا حکم ہے وہ اس حکم
کو غیر منصفانہ اور ظالمانہ قرار دے کر خود چور کے ہاتھ کاٹ دے ۔ یا ہندوستان کی حکومت زانی کو قانونی محرم
نہ قرار دے تو ایک مسلمان اس کو اپنے طور پر پکڑ کر رحم کر دے۔ یا اور اسی قسم کے معاملات میں جو جس حکم کو پر کم
ظالمانہ سمجھے اس کے خلاف کرنے لگ جائے ۔ یاد رکھیں کہ وہی ملک ترقی کر سکتا ہے جس میں قانون کے
احترام کا مادہ ہو ۔ میں نہیں کہہ سکتا کہ آپ لوگوں کا کیا خیال ہوگا۔ مگر میں اپنی نسبت کہہ سکتا ہوں کہ میں
تو اپنی اولاد کے متعلق ہرگز یہ پسند نہ کروں گا کہ وہ کبھی بھی کسی حکومت کے احکام کو ظالمانہ قرار دے کر
ان کی تعمیل سے انکار کر دے ۔ ہاں میں یہ پسند کروں گا کہ اگر وہ فی الواقع کسی حکومت کو ظالم سمجھتی ہے
تو اپنے منافع کا خیال چھوڑ کر اس کی حدود سے باہر نکل جائے اور دنیوی فوائد کو اپنے ضمیر کی تسلی پر
قربان کر دے۔ ہاں یہ بھی ضرور ہے کہ اس امرکا خیال بھی رکھ لے کہ کبھی انسان فیصلہ کرنے میں غلطی بھی
کرتا ہے پس چھوٹے چھوٹے امور پر اور جلد بازی سے غصہ میں نہ آجا دے۔
شائد بعض لوگ کہہ دیں کہ تم میں وہ قومی جوش اور غیرت نہیں ہے جو ہم میں ہے ۔ مگر انہیں یاد
رہے کہ قومی غیرت اس چیز کا نام نہیں کہ انسان موقع بے موقع طیش میں آجایا کرے اور اس غصہ کی جات
میں خود اپنی قوم کے اخلاق پر دھبہ لگا دے بلکہ قومی غیرت اس کا نام ہے کہ انسان اپنے جوشوں پر قابو رکھے
اور اپنی قوم کے نام کو خلاف مذہب اور خلاف اخلاق اور خلاف تمدن افعال کے الزام سے پاک
رکھے۔ نہیں قومی غیرت کا فقدان نہیں بلکہ خود قومی غیرت مجھے اس امر پر مجبور کرتی ہے کہ ہندوستان کے
نیک نام کی حفاظت کروں اور یہ میرے رب کی محبت ہے جو مجھے آمادہ کرتی ہے کہ میں اس کے بندوں

انوار العلوم جلد ۵
۲۰۴
ترک موالات اور احکام اسلام
کو صحیح راستہ کی طرف ہدایت کروں ۔ مجھے گورنمنٹ سے کیا فائدہ ہے کہ میں اس کی تائید کروں یا گورنٹ
کا ہمارے خاندان سے تحریری وعدہ تھا کہ و تھا کہ وہ اسے کسی وقت پھر اس کی پرانی شوکت پر قائم کرنے کی
صورت کرے گی لیکن ہم تو اس کے ان پرانے وعدوں سے بھی فائدہ نہیں اُٹھانا چاہتے اور اسے فائدہ
وہ وعدہ یاد دلانے میں بھی اپنی ہتک خیال کرتے ہیں کجا یہ کہ اس سے اور کچھ مانگیں یا اگر وہ دے تو
اسے قبول کریں۔ پس میری نصیحت محض اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے حصول کے لئے اور اپنے ملک کے
نیک نام کے قائم رکھنے کے لئے ہے نہ کسی اور غرض سے ۔
غرض اسے بھائیو ! حق یہی ہے کہ جلیا نوالہ باغ کا جلسہ کرنے والوں نے قانون شکنی کی اور ان کے
غلطی کا عملی طور پر اعتراف کرلینے پر بھی گولیاں چلاتے جانے والے نے ظلم سے کام لیا ۔ مگر جب حکومت
نے اس غلطی کا اعتراف کر لیا اور آئندہ کے لئے وعدہ کر لیا کہ ایسا نہ ہوگا تو پھر ہمارا اس تلخ یا کوتازہ رکھنا
مذہباً اور اخلاقاً ایک مذموم فعل ہے اب ہمیں اس واقعہ کو بھلا کر محنت اور کوشش سے امن کو قائم
کرنا چاہئے ۔ یہی اسلام کا مدعا ہے اور اسی کی تعلیم ہر ایک مذہب اپنے اپنے رنگ میں دیتا ہے ۔
ترکی کے متعلق اتحادیوں کا فیصلہ شور شورش پنجاب کے متعلق تو میں اس وقت اسی قدر
لکھنا چاہتا ہوں کیونکہ مجھے اس وقت ایک ایسے امرکے متعلق
کچھ لکھنا ہے جو اس واقعہ سے بھی زیادہ لوگوں کے اندر بے اطمینانی پیدا کر رہا ہے میری مراد اس سے
وہ فیصلہ ہے جو اتحادی دُوں نے ترکی حکومت کے متعلق کیا ہے
میں لکھ چکا ہوں کہ ترکی حکومت کے مستقبل کے متعلق فیصلہ کرتے وقت اتحادی ڈول نے اس
دور اندیشی سے کام نہیں لیا جس کا یہ امرمستحق تھا وہ کہتے ہیں کہ ہم دور اندیشی کی وجہ سے مجبور تھے کہ یہی
فیصلہ کرتے جو ہم نے کیا ہے مگر اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ فیصلہ بزبان حال پکار رہا ہے کہ اس کے کرتے
وقت دور اندیشی اتحادی نوابوں کے قریب بھی نہیں پھٹکی ۔ وہ بیٹھے تو اس غرض سے تھے کہ آئندہ کے لئے
فسادات کا امکان جاتا رہے مگر کام ان سے وہ ہوا ہے جس نے کروڑوں آدمیوں کے دلوں میں آگ لگا
دی ہے اور جس کی موجودگی میں وہ اس امن کے امید وار نہیں ہو سکتے جس کے وہ خواہش مند تھے ۔ کوئی
شخص آگ بھڑ کا کر ٹھنڈک نہیں پیدا کر سکتا نہ قومی اور مذہبی عناد کو انتھار کر صلح کی امید رکھ سکتا ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں اور کم سے کم میرا یہ یقین ہے کہ گو نذہبی تعقیب اس معاہدہ کو جو ترکوں سے
کیا گیا ہے باعث نہیں مگر مذہبی تعصب کا اثر اس معاہدہ پر ضرور ہے اور یہی سبب ہے کہ اس کی شرائط
ان اصول کے خلاف ہیں جو اتحادیوں نے خود ہی مقرر کئے تھے جیسا کہ میں اپنے مضمون بنام " معاہدہ ترکیہ

انوار العلوم جلد ۵
۲۰۵
ترک موالات اور احکام اسلام
اور مسلمانوں کا آئندہ رویہ" میں لکھ چکا ہوں بعض ممالک ترکوں سے ایسے لے لئے گئے ہیں جو ان سے نہیں
لینے چاہئیں اور بعض اور علاقوں کو وہ آزادی نہیں دی گئی جس کے وہ مستحق تھے ۔ آرمینیا باوجو د وحشی وہ وہ تھے۔ باوجود
ہونے کے آزاد ہے لیکن شام اور عراق اب تک اس آزادی کو حاصل نہیں کر سکے حالانکہ آرمینی جس وقت
بے بس مسلمانوں کے گلے کاٹنے میں لگے ہوئے تھے اس وقت عرب اتحادیوں کی مدد کے لئے اپنے گلے
کٹوا رہے تھے ۔ امیر فیصل جس نے اپنے آرام اور اپنے چین کو اتحادیوں کے لئے قربان کر دیا تھا اس کے کے لئے کردیا
ساتھ سخت وعدہ خلافی کی گئی ہے اور وہ آج کسمپرسی کی حالت میں ہے کوئی اس کا پرسان حال نہیں۔
اتحادیوں نے وعدسے ان معنوں میں یہ بات بھی درست ہے کہ اتحادی وزراء کے
د عدسے ان معنوں میں نہیں ہوئے جو پورے نہیں کئے جو سمجھے جاتے ہیں معنی کہ اس وقت ان کے سمجھے جاتے تھے
جب ان کا اعلان ہوا تھا اور گروہ بیان کرتے ہیں کہ اس وقت بھی ہمارا مطلب نہ تھا جو لوگ سمجھتے ہیں میگر
وہ اس بات کا خیال نہیں کرتے کہ لوگ تو وہی معنی سمجھ سکتے ہیں جو الفاظ سے ظاہر ہوں تاویلات بعیدہ لوگوں
کے ذہن میں کیونکہ آسکتی ہیں اور ایسے خطرناک موقع پر جب جنگ ہو رہی تھی اگر کوئی ان کے الفاظ
پر یہ اعتراض کر بھی بیٹھنا کہ ان کے اور معنی بھی ہو سکتے ہیں تو خود سیسی وزراء اس شخص کے اس فعل کو نا پسند
کرتے اور فساد پھیلانے والا قرار دیتے ہیں اگر انہوں نے باوجود علم و فضل کے ایسے ا ایسے الفاظ استعمال کئے
تھے جن کے عام طور پر اور ہی معنے سمجھے گئے اور پھر انہوں نے ان معنوں کی دوسرے اوقات میں بھی
تردید نہیں کی تو اس غلطی کے ذمہ دار وہی وزراء ہو سکتے تھے نہ کہ دوسرے لوگ اور ان کا اخلاقی فرض تھا
کہ وہ اپنے ملک کی عزت کی حفاظت اور اس کے نیک نام کے قائم رکھنے کے لئے ایسا فیصلہ کرتے
جو لوگوں کے دل سے ان کا اعتبار نہ نکال دیتا اور اس احترام کو صدمہ نہ پہنچا تا جو اس ملک کو جس کی
خدمت کا بوجھ ان پر رکھا گیا تھا اس سے پہلے حاصل تھا ۔
دیوں کے فیصلہ کی اصلاح کیلئے کیا کرنا چاہئے مگر اب سوال یہ ہے کہ ان لوگوں یہ ہے
کیا کرنا چاہیئے ؟ میں اس سوال پر اس سے پہلے اپنے مضمون معاہدہ ترکیہ“ میں کافی بحث کر چکا ہوں مگر چونکہ اب
سوال نے ایک نیا رنگ اختیار کر لیا ہے میں مناسب سمجھتا ہوں کہ جو کچھ خدا تعالیٰ نے مجھے علم دیا ہے
اس کے مطابق میں اپنے بھائیوں کی رہنمائی کروں تا وہ لو جونا واقف ہیں واقف ہو جائیں اور تا ایسا نہ ہو کہ غلطی سے
لوگ ایسا رستہ اختیار کر لیں جو ان کی ہلاکت کا موجب ہو۔

انوار العلوم جلد ۵
ترک موالات اور احکام اسلام
کیا اب صبر کر کے بیٹھ رہنا چاہئیے ؟ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ امرا طے ہو چکا ہے اس لئے ہمیں صبر سے اسے اسے تسلیم کر لینا چاہئے ۔
میرے نزدیک یہ لوگ صبر کے صحیح معنوں کو نہیں سمجھتے صبرا سے نہیں کہتے کہ جو واقعہ ہو جائے اس کی اصلاح
کی فکر نہ کی جاوے بلکہ بعض دفعہ ایسے امر کی جو ہو چکا ہو اصلاح ضروری ہوتی ہے اور اس کی اصلاح
نہ کرنی یا اس کے لئے کوشش نہ کرنا کم ہمتی پر دلالت کرتا ہے۔ ہر کام جو ہو چکا غیر مبدل نہیں ہوتا۔ غیر
مبدل وہی کام ہوتا ہے جس کی اصلاح ناممکن ہو۔ مثلاً کسی نے کسی کو گالی دی ہے یا مارا ہے تو اس فعل کو
لوٹایا نہیں جا سکتا ایسے فعل کو یاد رکھنے سے اگر نقصان ہوتا ہو یا بھلانے سے فائدہ ہوتا ہو تو اچھی بات
یہی ہے کہ اسے بھلا دیا جائے اور اس کا تذکرہ ہی نہ کیا جائے لیکن مثلاً اگر کسی نے کسی کی کوئی چیز چھین لی
ہے جو ضائع نہیں ہو گئی بلکہ چھینے والے کے پاس موجود ہے اور اس شخص نے وہ چیز اسے دے کا بھی نہیں دی
تو جائز اور صحیح ذرائع سے اس کے واپس لینے کی کوشش کرنا منع نہیں ہے اور معاہدہ ترکیہ کا مسلہ اس دوسری
قسم کے امور میں سے ہے ۔ ترکوں سے جو ممالک لئے گئے ہیں وہ اب بھی موجود ہیں اور آئندہ بھی موجود رہیں
گے۔ پس اس تصفیہ میں تغیر ہو جانا ناممکنات میں سے نہیں ہے اس لئے اس کے متعلق یہ کہ دنیا کرصبر کرد
اس وقت تک درست نہیں ہو سکتا جب تک صبر کرنے کے لئے کافی وجو ہات نہ ہوں اور یہ ثابت نہ نہ وجوہات ہو
جائے کہ اس موقع پر صبر اللہ تعالیٰ کی رضاء کے حصول کا ذریعہ ہوگا۔
ہجرت اور ترک موالات دوسری رائے یہ دی جاتی ہے کہ انگریزی علاقہ سے ہجرت کی
جاوے یا ان سے ترک موالات کیا جائے میں نے اپنے رسالہ
معاہدہ ترکی میں بتایا تھا کہ یہ دونوں آراء درست نہیں ہجرت کے متعلق میں نے لکھا تھا کہ اول تو شرعاً
یہ موقع ہجرت کا ہے ہی نہیں۔ دوم اگر خلاف شریعت ہجرت کی بھی گئی تو اس کے سامان چونکہ آپ لوگوں کے گئی
پاس نہیں ہیں اس کا نقصان پہنچے گا اور دشمنوں کو ہنسی کا موقع ملے گا۔ پھر افغانستان میں گنجائش بھی نہیں ہو گی
آخری ہوا افغانستان میں مہاجرین کی گنجائش نہ نکلی ہزاروں واپس آئے ہزاروں مر گئے جو باقی ہیں ان کی حالت
بھی بُری ہے اپنے گزارہ کے لئے یہاں سے روپیہ طلب کر رہے ہیں۔
ترک موالات کے متعلق تفصیلی بحث دوسری صورت ترک موالات کی بتائی جاتی ہے
اس کے متعلق میں نے لکھا تھا کہ یہ نا قابل عمل
اور موجب فساد ہے مگر چونکہ اب اس مسئلہ نے بہت اہمیت اختیار کرلی ہے۔ اس لئے دوبارہ میں اس کے
متعلق تفصیلی طور پر اپنی تحقیق بیان کرنی چاہتا ہوں۔

انوار العلوم جلد ۔
۲۰۷
ترک موالات اور احکام اسلام
یاد رکھنا چاہئے کہ دنیا میں دوسم کے امور ہوتے ہیں ایک وہ جو شریعت کے ماتحت ہوتے ہیں اور
دوسرے وہ جو مصلحت وقت کے ماتحت ہوتے ہیں۔ جو امور کہ شریعت کے ماتحت ہوں جب وہ
حالات پائے جاویں جن میں شریعت نے ان کے کرنے کا حکم دیا ہے تو ان لوگوں کا جنہیں ان کے کہ کرنے کا
حکم دیا گیا ہو فرض ہوتا ہے کہ وہ ان احکام کو پورا کریں خواہ جان جاوے ، خواہ مال قربان ہو ، خواہ عزیز و
ا قارب ضائع ہوں نعرض صرف ان ہی عذرات سے ان احکام کو چھوڑا جا سکتا ہے جن کو خود شریعت نے عذر
قرار دیا ہے ان کے سوا عذرات پر خواہ وہ کسی قدر ہی بڑے کیوں نہ ہوں ان احکام کو ترک نہیں کیا
جا سکتا ۔ مثلاً جہاد کا حکم ہے جب جہاد کا حکم شریعت دے گی تو اندھے لنگڑے لوہے، ایسے مریض جو چیل
پھر نہیں سکتے یا بالکل بوڑھے ، عورتیں اور بچے تو اس سے معذور ہو جاویں گے ۔ مگر ایک شخص جس کا دس
کروڑ کا مال ضائع ہو رہا ہو وہ بغیر اجازت امام کے معذور نہیں قرار پاسکتا غرض جسمانی نقص کے سوا
کوئی روک تسلیم نہیں کی جاوے گی۔ لیکن وہ امور جو شریعت کے ماتحت نہیں ہوتے بلکہ ان کا کرنا نہ کرنا
ہماری مرضی پر منحصر ہوتا ہے ان کے کرتے وقت مصلحت وقت کا دیکھنا ضروری ہوتا ہے اگر ان کے
کرنے کی نسبت نہ کرنے میں فائدہ ہے تو ان کا نہ کرنا بہتر ہوگا ۔ اور اگر نہ کرنے سے کرنے میں فائدہ ہے تو
کرنا بہتر ہو گا۔ شرعی حکم کی موجودگی میں یہ کہنا کہ اس کام کے کرنے میں بڑا نقصان ہو گا جہالت ہے اور
کی ایمان کی علامت ہے۔ جب خدا کا حکم ہے تو خواہ کچھ ہو جائے اس کو کرنا چاہئے۔ لیکن جہاں شرعی
م
حکم کوئی نہ ہو وہاں نقصان کی زیادتی کو دیکھ کر بھی کسی کام کے کرنے پر اصرار کرنا نادانی ہے کیونکہ جب شرعی
حکم کوئی نہیں تو ہمارا فرض ہے کہ اپنے اور اپنی قوم کے فوائد کوملحوظ رکھیں۔
ترک موالات کے متعلق
ترک موالات کے مسلہ میں پیچیدگیاں اور ان کا حل میں نے جہاں تک ہو چاہے سوچا ہے
وقت اس مذکورہ بالا اصل کو اچھی طرح نہیں سمجھا گیا اس لئے اس مسئلہ کے متعلق جس قدر
بخشیں ہو رہی ہیں وہ دن بدن زیادہ پیچیدہ ہوتی جاتی ہیں کیونکہ کبھی تو اس کو دینی مسئلہ قرار دیا جاتا ہے
اور جب اس میں کوئی مشکل پیش آجاتی ہے تو اسے ایک سیاسی اور ملکی سوال قرار دیا جاتا ہے یا اس کے الٹ
طریق اختیار کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس مسئلہ کا حل نہایت مشکل ہو گیا ہے ۔ حالانکہ مناسب یہ تھا کہ
اس مسئلہ کے دونوں پہلوؤں پر الگ الگ نظر ڈالی جاتی۔ پہلے اس بات کو دیکھا جاتا کہ کیا ترک موالات شرعی
حکم ہے؟ اگر وہ شرعی حکم ثابت ہو جاتا تو پھر با نتیجہ کے خوف کے اس پر عمل شروع کر دیا جاتا اور اگر
شرعی حکم ثابت نہ ہوتا تو پھر یہ سوچا جاتا کہ آیا ترک موالات ہمارے لئے زیادہ مفید ہے یا اس کے سوا اور

انوار العلوم جلد۔
۲۰۸
ترک موالات اور احکام اسلام
کوئی راہ ہے جس کے ذریعہ ہم اپنا مدعا حاصل کر سکتے ہیں ؟ جب تک اس مسئلہ کے متعلق اس طریق کو اختیار نہ
کیا جاوے گا۔ یعنی اس کے شرعی اور سیاسی پہلوؤں پر الگ الگ نظر نہ ڈالی جاوے کی بھی صحیح نتیجہ نہ
نکلے گا اور ہمیشہ اس پر گفت گو کرنے والے زیادہ سے زیادہ الجھنوں میں پڑتے چلے جاویں گے نہ موئد اس
کی صداقت کو ذہن نشین کرا سکیں گے نہ مخالف اس کی غلطی کو آشکار کرسکیں گے۔ پس اس مسئلہ پر غور
کرتے وقت اس امر کو ہمیشہ مد نظر رکھنا چاہئے تاکہ خلط مبحث نہ ہو ۔ اس مسئلہ کی مشروعیت پر الگ غور
کیا جاوے اور اس کی مصلحت پر علیحدہ ۔ چونکہ اس وقت مسلمانوں کو عام طور پر بتایا جاتا ہے کہ اس
وقت حکومت ہند سے ترک موالات کرنا ایک شرعی فرض ہے اور عوام الناس میں اس کی مشروعیت کے
خیال سے ہی جوش پیدا ہو رہا ہے اس لئے اس مسئلہ پر کوئی تحریر اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتی اور
نہ زیادہ فائدہ مند ہوسکتی ہے جب تک وہ اس مسئلہ کے شرعی پہلو پر کافی روشنی نہ ڈالے اور چونکہ
مسلمانوں کے علاوہ دوسری اقوام اس مسئلہ کے شرعی پہلو سے اس قدر تعلق نہیں رکھتیں جس قدر کہ اس
کے عملی پہلو سے اس لئے کوئی تحریر اس وقت تک بھی مکمل نہیں ہو سکتی جب تک کہ اس میں اس کے عملی
پہلو پر بھی بحث نہ کی جاوے۔ پس میں نے ارادہ کیا ہے کہ میں ترک موالات کے دونوں پہلوؤں پر روشنی
ڈالوں ۔ لیکن علیحدہ علیحدہ علیحدہ تا کہ خلط مبحث نہ ہو۔ اور ہر ایک شخص آسانی سے سمجھ سکے کہ شریعت اس معاملہ
میں ہم سے کیا چاہتی ہے اور اگر شریعت ہم سے اس معاملہ میں کچھ مطالبہ نہیں کرتی تو مصلحت وقت کسی
بات کا تقاضا کرتی ہے ۔ اوّل میں اس مسئلہ کے شرعی پہلو کو لیتا ہوں ۔
ترک موالات کے معنی کسی سوال کا جواب سمجھنے کے لئے پہلےسوال کا سمجھ لیناضروری ہوتا ہے
اس لئے ترک موالات پر غور کرنے سے پہلے اس کے معنوں کو سمجھ لینا
چاہئے ۔ - موالات کہتے ہیں ہیں دوستی دوستی کو یاکسی سے سے مدد مدد لینے یا اسے مدد دینے کو۔ پس ترک موالات کے معنی یہ
ہوئے کہ اس سے دوستی نہ کی جائے اور نہ اس سے مدد لی جائے نہ اسے مدد دی جائے۔ مولوی محمود الحسن
صاحب نے اپنے فتویٰ میں یہی معنے لکھتے ہیں۔ پس جب کہا جاتا ہے کہ انگریزی حکومت سے ترک موالات
کی جائے تو اس کے یہ معنے ہوتے ہیں کہ انگریزی حکومت سے نہ تو تعلق محبت رکھا جائے نہ ان سے کسی
قسم کی مدد لی جائے اور نہ ان کوکسی قسم کی مدد دی جائے مگر ترک موالات کے حامی اس لفظ کو اس کے
پور سے معنوں میں استعمال نہیں کرتے وہ صرف اس بات پر زور دیتے ہیں کہ سر دست انگریزوں کے کالجوں
میں تعلیم حاصل نہیں کرنی چاہئے سوائے میڈیکل کالج وغیرہ علمی کالجوں کے ۔ اسی طرح ان کی عدالتوں میں مقدما
نہیں لے جانے چاہئیں ۔ وکیلوں کو ان کی عدالت میں وکالت نہیں کرنی چاہئے ان کے دیئے ہوئے خطاب

آج 10 میں سے 10 باقی