ترکِ مولات اور احکامِ اسلام

انوارالعلوم (جلد 5), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۵
واپس کر دینے چاہئیں ۔
۲۰۹
ترک موالات اور احکام اسلام
ترکِ موالات کے حق میں دلائل ترک موالا ترک موالات کے سوال پر شرعی نقطہ خیال سے
دو طرح بحث ہو سکتی ہے ایک تو یہ کہ کیا اس وقت
انگریزوں سے ترک موالات کرنا ایک شرعی فرض ہے ؟ اور دوسرے یہ کہ کیا شریعت ترک موالات ریزوں سے ترک موالات کرنا فرض ہے؟ اور دوسرے یہ کہ کیا شریعت ترک
سے روکتی تو نہیں ؟ اگر بحث اسی حد تک محدود درستی کہ شریعت نے ترک موالات کو منع نہیں کیا تو
چنداں فکر کی بات نہ تھی کیونکہ جس کام سے شریعت نہ روکتی ہو نہ اس کا حکم دیتی ہو ہر شخص کو اختیار
ہوتا ہے کہ چاہے اسے کرے چاہے نہ کرے مگر اس وقت جو فتوے شائع ہو رہے ہیں ان میں
یہ بتایا جاتا ہے کہ شریعت اسلام کے مطابق اس وقت انگریزوں سے موالات کرنی حرام ہے اور جو
ان سے تعلق رکھتا ہے وہ گو یا شریعت کا مجرم ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ مسلمان خیال کرتے ہیں کہ اگر ہم
نے اس تحریک کو قبول نہ کیا تو ہم اسلام سے خارج ہو جاویں گے حالانکہ جیسا کہ میں ثابت کروں گا یہ
بات نہیں ہے اسلام کا کوئی حکم ایسا نہیں ہے جس سے یہ ثابت ہو کہ انگریزوں سے ترک موالات کرنی ضروری
اور فرض ہے۔ جو فتوے کہ اس وقت تک شائع ہو چکے ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ مندرجہ ذیل آیات
، انگریزوں کے ساتھ ترک موالات کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔
1 يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصْرَى أَوْلِيَاءَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ
وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ (المائدة : ۵۲ ) یعنی اسے ایمان والو بیہود و نصاری کو اپنا
دوست اور مدد گار مت بناؤ وہ آپس میں ایک دوسرے کے مددگار ہیں اور جو کوئی تم میں سے ان کو دوست
سے ا
اور مددگار بنائے وہ بھی ان ہی میں سے ہے ۔ (ترجمہ منقول از فتوی مولوی محمود الحسن صاحب )
لَا يَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُونَ الْكَفِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ وَمَنْ يَفْعَلُ
ذلِكَ فَلَيْسَ مِنَ اللهِ فِي شَيْءٍ (ال عمران : (۲۹) مسلمانوں کو نہیں پہونچتا کہ وہ مومنین کے
سوا کافروں کو اپنا دوست و مدد گار بنائیں اور جو الیسا کرے گا اس کو اللہ سے کچھ تعلق نہیں۔
( ترجمه منقول از فتوی )
بَشِّرِ الْمُشْفِقِينَ بِأَنَّ لَهُمْ عَذَابًا اليْمَاهُ الَّذِينَ يَتَّخِذُونَ الْكَفِرِينَ أَوْلِيَاءَ
مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ ، أَيَبْتَغُونَ عِنْدَهُمُ الْعِزَّةَ فَإِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا ،
رالنساء : ۱۳۹ - ۱۴۰) ان منافقین کو دردناک عذاب کی خوشخبری سنا دو جو مومنین کے سوا کافروں کو اپنا رفیق
بناتے ہیں کیا وہ ان کے پاس عزت تلاش کرتے ہیں حالانکہ تمام تر عزت خدا کے لئے ہے ۔ ترجمہ منقول از فتویٰ

انوار العلوم جلد ۵
۲۱۰
ترک موالات اور احکام اسلام
- يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَتَّخِذُوا الكَفِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ اتُرِيدُونَ
أَنْ تَجْعَلُوا لِلَّهِ عَلَيْكُمْ سُلْطَانًا مُبِيناه (النساء : ۱۴۵) اپنے ایمان والو ائمومنوں کے
سوا کافروں کو اپنا یا رو مدد گار مت بناؤ کیا تم چاہتے ہو کہ اپنے اونچہ اللہ کا الزام صریح لو۔ (ترجمہ
منقول از فتوی )
ه يا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الَّذِينَ اتَّخَذُوا دِينَكُمْ هُزُوًا وَلَعِبًا
مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَالكُفَّارَ أَوْلِيَاءَ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنْ كُنْتُمْ
مُؤْمِنِينَ (المائدة : ۵۸) اسے ایمان والو ! ا تم ان اہل کتاب اور کافروں کو اپنا یار و مدد گارمت
بناؤ جنہوں نے بنالیا ہے تمہارے دین کو مہنسی اور کھیل اور اللہ سے ڈرو اگر تم مؤمن مؤمن ہو۔ (ترجمہ منقول
از فتوی )
(
تَرَى كَثِيرًا مِنْهُمْ يَتَوَلَّوْنَ الَّذِينَ كَفَرُوا لَبِئْسَ مَا قَدَّمَتْ لَهُمُ الْفُسُهُمْ أَنْ سَخِطَ اللَّهُ
عَلَيْهِمْ وَفِي الْعَذَابِ هُمْ خَلِدُونَ ، وَلَوْ كَانُوا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالنَّبِيِّ وَمَا
أُنْزِلَ إِلَيْهِ مَا اتَّخَذُوهُمُ أَوْلِيَاءَ وَالِكِنَّ كَثِيرًا مِنْهُمْ فَسِقُونَ (المائده : ۸۱-۸۲)
ان میں سے بہت سے تم ایسے دیکھو گے جو رفیق بنتے ہیں کافروں کے ۔ بیشک برا ہے وہ جو آگے بھیجا ہے
انہوں نے خود اپنے لئے کہ اللہ کا غضب ہے ان پر اور وہ ہمیشہ عذاب میں ہیں اور اگر یقین رکھتے وہ
اللہ پر اور نبی پر اور جو جو نبی کی طرف اُتارا گیا اس پر تو کافروں کو رفیق نہ بناتے لیکن ان میں بہت سے
نا فرمان ہیں ۔ (ترجمہ منقول از فتوی )
لا تَجِدُ قَوْمًا يُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ يُوَادُّونَ مَنْ حَادَ اللَّهَ وَ
رَسُولَهُ وَلَوْ كَانُوا آبَاءَهُمْ أَوْ أَبْنَاءَهُمْ أَوْ إِخْوَانَهُمْ أَوْ عَشِيرَتَهُمُ :
أولئِكَ كَتَبَ فِي قُلُوبِهِمُ الْإِيمَانَ وَأَيَّدَهُمْ بِرُوحٍ مِنْهُ وَيُدْخِلُهُمْ جَنَّتِ تَجْرِى
مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ خَلِدِينَ فِيهَا ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ أُولَئِكَ حِزْبُ
اللهِ أَلَا إِنَّ حِزْبَ اللهِ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (المجادلہ : ۲۳) نہیں پاؤ گے تم کسی قوم کو جو یقین رکھتی
ہو اللہ پر اور قیامت کے دن پر کہ وہ دوستی کرے ان سے جنہوں نے مقابلہ کیا اللہ کا اور اس کے رسول
کا۔ اگر چہ وہ ان کے باپ یا بیٹے یا بھائی یا رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں ایسے ہی لوگ ہیں جن کے دلوں میں
اللہ نے ایمان ثبت کر دیا ہے اور اپنی روح سے ان کی مدد فرمائی اور ان کو داخل کر لیا بارغ بہشت میں
جس کے نیچے بہتی ہیں نہریں جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے اللہ ان سے خوش اور وہ اللہ سے خوش ۔ ۔ یہ

انوار العلوم جلد ۵
٧٠
R
۲۱۱
ترک موالات اور احکام اسلام
جماعت ہے اللہ کی ۔ یا د رکھو کہ خدا کی جماعت ہی کامیاب ہوتی ہے۔ (ترجمہ منقول از فتوئی )
يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا عَدُوِّي وَعَدُوكُمْ أَوْلِيَاءَ تُلْقُونَ إِلَيْهِمُ
بِالْمَوَدَّةِ وَقَدْ كَفَرُوا بِمَا جَاءَكُم مِّنَ الْحَقِّ المتمتن : ۲) اے ایمان والو! میرے دشمن
اور اپنے دشمن کو رفیق مت بناؤ پیغام بھیجتے ہو تم ان کی طرف دوستی کا حالانکہ وہ منکر ہوتے ہیں اس
سچائی سے جو تمہارے پاس بھیجی ہے ۔ ترجمہ منقول از فتوی)
ان آیات سے استنباط کر کے یہ فیصلہ دیا گیا ہے کہ چونکہ انگریزوں نے مسلمانوں سے جنگ کی اور پھر
ان میں سے بعض کو کپڑ کر جلا وطن کر دیا اور بعض علاقوں سے مسلمانوں کی حکومت کو اُٹھا دیا جو وہ بھی اخراج کا
حکم رکھتا ہے اور اور مسلمانوں سے یہ لوگ عداوت رکھتے ہیں اور ان کے دین کو حقیر خیال کرتے ہیں اس لئے ان
سے ترک موالات کرنی ضروری ہے ۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ کون سے کافروں سے ترک موالات کرنی چاہئے ای و یا این که این آیات میں اللہ تعالیٰ
کفار سے دوستی کرنے سے منع فرمایا ہے اور ان کی مدد کرنی یا ان سے مدد لینی جائز نہیں رکھی مگر ساتھ ہی
اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ ہر ایک کافر کی نسبت یہ حکم نہیں ہے کہ اس سے دوستی نہ کی جاوے یا یہ کہ اس
کے ساتھ موالات نہ کی جاوے چنانچہ خود مولوی محمود الحسن صاحب دیوبندی نے اپنے فتوی میں اور
مولوی کفایت اللہ صاحب دہلوی نے اپنے لیکچر میں بیان کیا ہے کہ ہندوؤں سے موالات جائز ہے حالانکہ
یہ دونوں قومیں قرآن کریم کی رو سے کفار میں شامل ہیں پس جب ہندوؤں سے جو گو سیاسی طور پر انگریزوں سے
ہمارے زیادہ قریب ہیں کیونکہ ہمارے اہل وطن ہیں لیکن مذہبی طور پر سیجیوں کی نسبت ہم سے دور ہیں کیونکہ ہم سے
مسیحی ان اہلِ کتاب میں سے ہیں جن کا قرآن کریم نے نام لے کر ذکر کیا ہے اور اہل ہنود اگر اہل کتاب میں
سے ہیں تو اس طبقہ میں سے ہیں جن کا ذکر قرآن کریم نے نام لے کر نہیں کیا ۔ اسی طرح مسیحی بہت سے انبیاء کرام
علیم اسلام کو مانتے ہیں اور صرف ہمارے آنحضرت صلی اللہ علہ سلم کے منکر ہیں حالانکہ ہندو صاحبان بہت سے اسلام کو مانتے ہیںاور صرف ہمارے علی الہ ہی اس کے منکر ہیں حالانکہ ہند و ہت سے
انبیاء کرام کی نبوت کے منکر ہیں پس مذہبی نقطۂ خیال سے سیمی ہندوؤں کی نسبت ہمارے زیادہ قریب ہیں
اور جب کسی مسئلہ پر مذہبی طور پر غور کرنا ہو تو مذہبی نقطۂ خیال ہی کو مد نظر رکھنا ہو گا ۔ اندریں حالات اگر پر ہو
ہندوؤں یا سکھوں سے موالات ہو سکتی ہے تو مسیحیوں سے بدرجہ اولی ہو سکتی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ گو ہنود سیمیوں سے مذہباً زیادہ دور ہوں لیکن ہنود میں وہ بات نہیں پائی جاتی جس کی
وجہ سے ترک موالات فرض ہوتی ہے۔ پس قرآن کریم کے حکم کے مطابق ان سے موالات کرنا منع نہیں ہے بلکہ

انوار العلوم جلد ۵
۲۱۲
ترک موالات اور احکام اسلام
اچھا ہے اور اس کی تائید میں سورہ ممتحنہ کی یہ آیت پیش کی جاتی ہے ۔ لَا يَنْهُكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ
لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَلَمْ يُخْرِجُوكُم مِّنْ دِيَارِكُمْ أَنْ تَبَرُّوهُمْ وَتُقْسِطُوا
إِلَيْهِمْ إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ (المحنة : 1 ) یعنی اللہ تم کو ان لوگوں سے جو تم سے
لڑے نہیں اور جنہوں نے تم کو تمہارے گھروں سے نہیں نکالا۔ نیکی کرنے یا انصاف کا معاملہ کرنے
سے منع نہیں کرتا بلکہ اللہ تعالیٰ تو انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے ۔ مگر ہم سوال کرتے ہیں کہ یہی آیت
انگریزوں سے بھی ترک موالات کرنے سے روکتی ہے اور ان سے معاملات کا سلسلہ جاری رکھنے کی
ہدایت کرتی ہے تو پھر ان سے ترک موالات کرنے کا کیوں فتوی دیا جاتا ہے ؟ اللہ تعالیٰ نے اگلی
ہی آیت میں فرمایا ہے کہ صرف ان ہی لوگوں سے ترک موالات کی جا سکتی ہے جو مسلمانوں سے دین
کے بارے میں لڑے ہوں یا جنہوں نے ان کو اپنے ملکوں سے نکال دیا ہو یا دوسرے لوگوں کو
ان کے نکالنے میں مدد دی ہو جیسا کہ فرماتا ہے۔ اِنَّمَا يَنْهُكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ قَاتَلُوكُمْ
فِي الدِّينِ وَ أَخْرَجُوكُمْ مِّنْ دِيَارِكُمْ وَظَاهَرُوا عَلَى إِخْرَاجِكُمْ أَنْ تَوَلَّوهُمْ
وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّلِمُونَ (الممتحنہ (10) یعنی اللہ تعالی تم کو صرف ان لوگوں
سے دوستی کرنے سے روکتا ہے جو تم سے دین کے متعلق لڑے ہوں یا انہوں نے تم کو تمہارے گھر
سے نکال دیا ہو یا تمہارے نکالنے میں مدد دی ہو اور جو کوئی ایسے لوگوں سے دوستی کرے وہ ظالموں میں
سے ہے ۔ اب ہر ایک شخص دیکھ سکتا ہے کہ نہ تو انگریز مذ ہب کی خاطر مسلمانوں سے لڑے ہیں اور نہ
انہوں نے مسلمانوں کو مجبور کیا ہے کہ وہ یا تو اپنا دین چھوڑ دیں یا اپنے ملک سے نکل جاویں اور نہ انہوں
نے اس کام میں دوسرے لوگوں کی مدد کی ہے ۔
میں نے گھروں سے نکالنے کے متعلق بھی مذہب کی شرط لگائی ہے اس لئے میرے نزدیک یہ
شرط ضروری ہے کیونکہ کوئی نہیں کہ سکتا کہ اگر کوئی حکومت کسی مسلمان کو کسی دنیوی جرم کی سزا میں ملک بدر
کر دے تو مسلمانوں کو اس حکومت سے ترک موالات سوالات کا حکم ہو جاتا۔ ہو جاتا ہے اس دھوکے میں پڑ کر
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے دشمن آپ کے خلاف لوگوں کو لڑائی کے لئے اکساتے تھے انہوں نے
بعض لوگوں کو ملک بدر کر دیا تھا اور ان کے دشمن کہتے تھے کہ اس نے مسلمانوں کو ان کے گھروں سے
نکال دیا ہے اس لئے اس کا مقابلہ جائز ہے ۔ مگر ہمیں اس معاملہ میں قیاس کی بھی ضرورت نہیں خود
قرآن کریم نے اس مسئلہ کو صاف کر دیا ہے کہ اخراج سے مراد صرف وہ اخراج ہے جو اس لئے کیا گیا ہو
کہ اس نے فلاں دین کو قبول کر لیا ہے چنانچہ اس اخراج کی تشریح جس کا اس آیت میں جو او پر گزر چکی ہے

انوار العلوم جلد ۵
۲۱۳
ترک موالات اور احکام اسلام
ذکر ہے سورہ حج میں اللہ تعالیٰ ان الفاظ میں فرماتا ہے ۔ اُذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا
وَ إِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرُهُ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَقَّ إِلَّا أَنْ
يَقُولُوا رَبُّنَا اللهُ (الحج : ۴۰-۲۱) یعنی اجازت دی گئی ہے جنگ کرنے کی ان لوگوں کو کہ جن
سے جنگ کی جاتی ہے یہ سبب اس کے کہ ان پر ظلم کئے گئے ہیں اور اللہ تعالیٰ ضرور ان کی مدد پر قادر
ہے ۔ ایہ وہ لوگ ہیں ، جن کو ان کے گھروں سے اس لئے نکالا گیا کہ انہوں نے کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے
یعنی وہ مشرک نہ تھے اس آیت سے صاف ظاہر ہے کہ سورہ ممتحنہ کی آیت میں وَ اخْرَ جو کہ کی آیت
سے یہی مراد ہے کہ مذہبی فرض کے طور پر اسی قوم سے ترک موالات فرض ہوتی ہے جنہوں نے کسی قوم کو کسی
خاص مذہب کے قبول کرنے کی وجہ سے ملک بدر کر دیا ہو۔
غرض سورہ ممتحنہ کی یہ آیت جس کو ہندوؤں کے ساتھ دوستی رکھنے کی تائید میں پیش کیا جاتا ہے
اس سے صرف ہندوؤں ہی سے موالات رکھنے کی اجازت نہیں نکلتی بلکہ اس سے صاف ظاہر ہے کہ ترک
موالات صرف اور صرف ان لوگوں سے کی جانی چاہئے جو مسلمانوں سے اسلام لانے کے الزام میں لڑتے
ہوں اور اسلام اور اسلام سے پھرانے کے لئے کے لئے جنگ کرتے ہوں یا ان کو اس لئے گھروں سے نکالتے ہوں کہ وہ
کیوں ایک خدا کی پرستش کرتے اور پیچھے دین کو قبول کرتے ہیں یا اس فعل میں دوسروں کے مددگار
ہوئے ہوں اور چونکہ یہ تینوں باتیں انگریزوں میں نہیں پائی جاتیں اس لئے ان سے ترک موالات
درست نہیں۔
لی ؟
جنگ تھی، لیکن یہ خیال درست نہیں کیونکہ جنگ
کہا جاتا ہے کہ ترکوں سے جنگ ایک یا ترکوں سے ہی جنگ کی گئی
اصل میں ترکوں سے نہ تھی بلکہ اصل جنگ جرمن سے تھی ترک تو بعد میں جاکر شامل ہوتے ہیں اور جرمن مسیحی توسعه
مذہب کے ہیں اسی طرح ان کے حلیف آسٹریا والے بھی پیس یہ جنگ خالص دنیوی تھی اور اسے
مذہبی جنگ نہیں کہا جاسکتا نہ ابتداء کے لحاظ سے نہ انجام کے لحاظ سے ۔ مذہبی جنگ تو اسے کہتے نہ سے نہ ۔ توا۔
ہیں جس جنگ کی غرض یہ ہو کہ کسی مذہب کے ماننے والوں سے اس مذہب سے توبہ کرائی جائے اور
اس وقت تک اس جنگ کو بند نہ کیا جائے جب تک مخالف اپنے مذہب سے تو بہ نہ کریں جیسا کہ
قرآن کریم کفار کی جنگوں کی نسبت فرماتا ہے ۔ وَلَا بَیزَالُونَ يُقَاتِلُونَكُمْ حَتَّى يَرُدُّوكُمْ عَنْ
دينِكُمْ إِنِ اسْتَطَاعُوا (البقرة : ۲۱۸) یعنی کفار ہمیشہ تم سے لڑتے رہیں گے تاکہ تم کو اپنے
دین سے مرتد کر دیں اگر ان کی طاقت ہو یعنی گو تمہارا مرتد کر دیا تو ان کی طاقت سے باہر ہے مگر کفار کی

انوار العلوم جلد ۵
۲۱۴
ترک موالات اور احکام اسلام
غرض تم سے لڑنے سے ہی ہے کہ اگر ان کا بس چلے تو تم کو مرتد کر دیں۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ گو کفار اپنے
بدا رادہ میں تو خدا کے فضل سے ناکام رہے اور مسلمانوں پر فتح نہ پا سکے مگر اکا دُکا آدمی جو ان کے قبضہ
میں آگیا ہے تو انہوں نے اپنی طرف سے اس کو مرتد کرنے کی کوشش کی ہے ۔ بلال رضی اللہ عنہ ابوجندل
رضی اللہ عنہ - اور یاسر رضی اللہ عنہ کی مثالیں اس امر پر کافی سے زیادہ روشنی ڈالتی ہیں لیکن انگریزوں کے
خلاف ان میں سے ایک بات بھی ثابت نہیں ہوتی ۔ وہ مذہب اسلام سے پھرانے کے لئے جنگ نہیں
کرتے اگر کرتے ہیں تو دنیوی اغراض کے لئے کرتے ہیں ہم لوگ مدت دراز سے ان کے زیر حکومت زندگی
بسر کر رہے ہیں کیا کوئی شخص ثابت کر سکتا ہے کہ ایک شخص کو بھی انہوں نے جبراً مسیحی بنایا ہو ؟ اور کیا عراق
اور شام کے لوگوں کو انہوں نے جبراً مسیحی بنانے کی کوشش کی ہے ؟ پھر کیا انہوں نے ہندوستان کے
مسلمانوں کو یا عراق یا شام کے مسلمانوں کو مجبور کیا ہے کہ یا سیمی ہو جاؤ یا ان علاقوں سے نکل جاؤ ؟
ہم تو خود ان کے اپنے ممالک میں جا کہ تبلیغ اسلام کرتے ہیں اور ان میں سے بعض سعید رو میں اسلام کو
قبول بھی کرتی ہیں لیکن کبھی وہ اس امر سے نہیں نہیں روکھتے کہ کیوں مسیحیوں کو ہم مسلمان بناتے ہیں کجا
یہ کہ مسلمانوں کو جبراً عیسائی بنا دیں۔ پھر جب کوئی شرط بھی مسیحیوں میں ایسی نہیں پائی جاتی کہ جس کی وجہ
سے ان سے ترک موالات فرض ہو تو پھر ہندوؤں سے موالات اور انگریزوں سے ترک موالات کرنے
کا فتویٰ دینے کا باعث کیا ہے ؟ ان آیات سے تو صاف یہی معلوم ہوتا ہے کہ مسلمانوں کو ہندوؤں سے
بھی اور سکھوں سے بھی اور ا انگریزوں وں سے بھی موالات کرنی چاہئے اور ہمدردی سے اور ا سے اور انصاف سے
پیش آنا چاہئے اور صرف ان لوگوں سے موالات ترک کرنی چاہئے جو یا تو اسلام سے پھرانے
کے لئے جنگ کریں یا اسلام سے نہ پھرنے والوں کو ملک سے نکال دیں یا اس کام میں دوسروں
کی مدد کریں ۔
شائد بعض لوگ کہہ دیں کہ انگریزوں نے بعض ایسے لوگوں مذہبی دست اندازی کیا ہے ا ا ا ا ا ا و و و ہے کو جلا وطن کیا ہے جو مثلاً خلافت کی تائید کرتے تھے
اور ایسے ہی کاموں میں حصہ لیتے تھے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ مذہبی دست اندازی سے صرف خالص مذہبی
مسائل میں دخل اندازی مراد ہے نہ کہ ان مسائل میں دخل اندازی مراد ہے جن کے ساتھ سیاست بھی
شامل ہو ۔ مثلاً اگر کوئی شخص کہے کہ میرا یہ مذہب ہے کہ فلاں قوم کو قتل کر دینا چاہئے تو اس کے
اس خیال کو مذہبی سوال نہیں سمجھا جاوے گا بلکہ چونکہ قتل ایک ایسا فعل ہے جس کا دوسرے شخص سے
بھی تعلق ہے اس لئے اس شخص کو اجازت نہ دی جاوے گی کہ اس کو قتل کر د سے اگر وہ دوسرا شخص حاکم

انوار العلوم جلد ۵
۲۱۵
ترک موالات اور احکام اسلام
ہے تو اس کا اختیار ہو گا کہ ایسے شخص کو گرفتار کرے اور اس کے اس فعل کو کوئی شخص مذہبی
دست اندازی نہیں کہہ سکتا ۔ مذہبی دست اندازی صرف ایسے ہی افعال میں تصرف کرنے کو کہ سکتے
ہیں جو صرف اس شخص کی ذات سے تعلق رکھتے ہوں جس نے وہ فعل کرنا ہے اور حکومت کا اس کے
اندر دخل نہ ہو یعنی اس فعل کی سزا یا جزاء کو خدا تعالیٰ نے حکومت کے ذمہ نہ رکھا ہو اسی وجہ سے گو
مدت ہائے دراز سے ہندوستان میں انگریز زانی کو رحم نہیں کرتے ۔ چور کے ہاتھ نہیں کا سنتے مگر مسلمان اس
کے خلاف کبھی شور نہیں جاتے کہ یہ مذہبی دست اندازی ہے اور نہ کبھی انہوں نے اس کے خلاف
ترک موالات کی تحریک کی کیونکہ یہ کام انسان کی اپنی ذات سے تعلق نہیں رکھتے بلکہ دوسروں سے تعلق
رکھتے ہیں اور کسی شخص کے مذہبی خیالات کے مطابق دوسروں کو مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ ہیں جب انگریزوں
کے نزدیک خلافت کوئی حقیقت ہی نہیں رکھتی کیونکہ وہ مسلم ہی نہیں ہیں اور خصوصاً جبکہ انہوں نے
اپنی خلافت سے بھی دنیوی شان و شوکت علیحدہ کر لی ہے تو ان سے یہ امید رکھنا کہ اگر ہم لوگ خلافت
کے لئے جد و جہد کریں جس کے دوسروں لفظوں میں یہ معنے ہوں گے کہ ہم ان کے زیر اقتدار ممالک
میں سے جن پر انہوں نے جائز طور پر یا ناجائز طور پہ پر قبضہ کر لیا تھا نکال دیں تو وہ خاموش رہیں کس
طرح درست ہو سکتا ہے یہ کیونکر ہو سکتا ہے کہ ہم کوئی ایسا فعل کریں جو ان کے دنیوی مفاد کے
لئے مضر ہو تو وہ صرف اس لئے کہ وہ ہمارا مذہبی مسئلہ ہے خاموش بیٹھے رہیں گے اس طرح تو ان کی
کیا کوئی حکومت بھی نہیں چل سکتی۔ پس بعض مسلمانوں کو جو جلا وطن کیا گیا تھا تو اس کی یہ وجہ نہ تھی کہ وہ
لوگ اسلام پر کیوں ایمان لائے تھے بلکہ یہ وجہ تھی کہ ان لوگوں کے افعال گورنمنٹ برطانیہ کے نزدیک اس
کے سیاسی فوائد کے لئے مضر تھے ورنہ کیا وجہ ہے کہ اور کروڑوں مسلمان اس کی حکومت کے نیچے لیتے ہیں
وہ ان کو جلا وطن نہیں کرتی یا قید نہیں کرتی ؟
خلاصہ کلام یہ ہے کہ وہی آیت جس سے ترک موالات کے حامی انگریزوں سے ترک موالات کا
فتویٰ اور ہندوؤں سے موالات کا حکم نکالتے ہیں ان کے دعوی کو غلط ثابت کرتی ہے اور دوسری آیات اور دونوں سے مالا کا حکم جاتے ہیں ان کے دعوی کو خلط ثابت ہوتی ہے ولی سے ترک موالات کا
اسی مضمون کی تائید کرتی ہیں ۔
،
اس جنگ میں لڑنیوالے کون تھے اور علاوہ ازیں یہ بھی سوچنا چاہئے کہ جس جنگ کا
انگریزوں پر الزام لگایا جاتا ہے اس میں لڑنے اس وقت مفتی کیوں خاموش رہنے والے کون تھے ؟ خود ہندو اور سکھ اور مسلمان
ہی تھے جنہوں نے جا کر ترکوں کو مارا ۔ اگر یہ جنگ فی الواقع مذہبی جنگ تھی تو مسلمان ترکوں کے مخالف

انوار العلوم جلد ۵
۲۱۶
ترک موالات اور احکام اسلام
لڑنے کے لئے کس طرح گئے ؟ اور ہندوستان کے ہزاروں مولوی اس وقت کہاں گئے ہوئے تھے ؟ اگر
مان بھی لیا جاوے کہ بعض کو گورنمنٹ نے خاموش رکھنے کے لئے قید کر دیا تھا تو بھی باقی ہزاروں علماء
تھے ان میں سے کوئی کیوں نہ بولا ؟ یہ عجیب ذہول ہوا کہ خود اپنے ہاتھوں سے ملک فتح کیا اور پانچ
سال کے عرصہ میں کہ عرصہ میں کسی کو خیال نہ آیا کہ انگریز تو مذہبی جنگ کر رہے ہیں ان سے تو علیحدہ رہنے کا ہمیں حکم ہے
بلکہ ان سے تو بات کرنی بھی جائز نہیں ۔ ذرا سوچو تو سی کہ کیا اس وقت جنگ کر کے اب ترکوں کی حمایت کرنا
اور ان کے خلاف جنگ کو مذہبی جنگ قرار دینا کہیں مسلمانوں کو اس فتویٰ کے نیچے تو نہیں لے آتا ۔
ثُمَّ انتُم هُؤُلَاءِ تَقْتُلُونَ انْفُسَكُمْ وَ تُخْرِجُونَ فَرِيقًا مِنْكُمْ مِنْ دِيَارِهِمْ
تَظْهَرُونَ عَلَيْهِمْ بِالْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَإِن يَأْتُوكُمُ اسْرَى تُقْدُوهُمْ وَهُوَ
مُحَرَّمُ عَلَيْكُمْ إِخْرَاجُهُمُ افَتُؤْمِنُونَ بِبَعْضِ الكِتُبِ وَ تَكْفُرُونَ بِبَعْضٍ ۔
(البقرة : ۱۶) یعنی اللہ تعالیٰ یہودیوں سے مخاطب ہو کر فرماتا ہے کہ پھر تم وہ لوگ ہو کہ اپنی جانوں کو
قتل کرتے ہو یعنی اپنے ہم مذہبوں کو اور اپنے میں سے ایک گروہ کو ان کے گھروں سے نکالتے ہو اور سے کو ان کے سے ہو اور
ان کے خلاف گناہ اور ے گناہ اور زیادتی کے معاملات میں لوگوں کی مدد کرتے ہو اور اگر تمہارے پاس وہ قید ہو کر
آجا دیں تو پھر تم ان کو فدیہ دے کر آزاد کرانا چاہتے ہو حالانکہ ان کا نکالنا ہی تمہارے لئے لئے۔ حرام تھا کیا
تم کتاب کے کچھ حصہ پر ایمان لاتے ہو اور کچھ حصہ کا انکار کرتے ہو ؟
اب میں کافی طور پر ثابت کر چکا ہوں کہ وہ آیت جسے ترک موالات کے مفتیوں نے ہنود سے دوستانہ تعلق
رکھنے کے جواز میں پیش کیا ہے اس سے انگریزوں سے موالات کرنا جائز ثابت ہوتا ہے پر مفتی صاحبان
نے فتویٰ دینے میں غلطی کی ہے اور قرآن کریم کے صریح الفاظ کی موجودگی میں اصول اسلام کے خلاف
فتویٰ دے دیا ہے اور ایسا فتوییٰ مسلمانوں کے لئے قابلِ عمل نہیں بلکہ اس پر عمل کرنا نا جائز ہے ۔
آیات پیش کردہ پر تفصیلی نظر تمام آیات پیش کردہ پر ایک اجمالی نظر ڈالنے کے بعد
میں تفصیلی طور پر ان آیات کے مضمون پر نظر ڈالنی
چاہتا
ہوں تاکہ حقیقت کے طالبوں کو یہ معلوم ہو جاوے کہ وہ آیتیں اپنی ذات میں بھی اس دعوی کی تصدیق نہیں
کرتیں جو بعض علماء کے فتویٰ میں پیش کیا گیا ہے ۔
لتی
ان آیات کی تین اقسام آٹھ آیت میں جو رک موالات کی تائید میںپیش کی گئی ہیں میرے
نزدیک یہ تین اقسام میں تقسیم ہیں اور تینوں کے متعلق نہیں الگ
الگ غور کرنا چاہئے ۔ مولوی محمود الحسن صاحب نے اپنے فتوی میں خود تحریر فرمایا ہے کہ قرآن کریم

انوار العلوم جلد ۵
۲۱۷
ترک موالات اور احکام اسلام
میں جو لفظ تولی کا استعمال ہوا ہے اس کے معنی وہ دوستی اور مدد کے کرتے ہیں۔ پس دیکھنا چاہئے کہ آیا
یہ دونوں معنی تمام آیات میں چسپاں ہوتے ہیں یا مختلف آیات میں مختلف معنے چسپاں ہوتے ہیں ؟
کیونکہ بسا اوقات ایک لفظ جو کئی معنے رکھتا ہو کسی فقرہ میں ایک معنی میں استعمال ہوتا ہے اور کسی میں
دوسرے معنے میں اور کسی میں دونوں معنوں میں پس صرف لغت دیکھنا کافی نہ ہوگا بلکہ ان آیات پر
بھی غور کرنا ہو گا کہ ان میں یہ لفظ اپنے متعدد معنوں میں سے کسی معنے میں استعمال ہوا ہے یا یہ کہ
سارے ہی معنوں میں استعمال ہوا ہے ۔ انگریزوں کے متعلق فتوی دیتے وقت ان کو مد نظر رکھا جاو سے
اور میرے نزدیک ان آیات میں یہ لفظ دو مختلف صورتوں میں استعمال ہوا ہے۔ بعض میں تو دوستی اور امداد
دونوں معنوں میں استعمال ہوا ہے اور بعض میں صرف دوستی کے معنوں میں استعمال ہوا ہے ۔ امداد کے
معنے ان آیات میں مد نظر نہیں ہیں۔ جو آٹھ آیتیں پیش کی جاتی ہیں ان میں سے پانچ میں تو دوستی اور
امداد کے معنے ہیں اور دو میں دوستی کے ۔ ایک آیت بالکل جدا گانہ حیثیت رکھتی ہے جس کا میں سب
سے آخر میں ذکر کروں گا ۔
آیات قسم اول سب سے پہلے میں ان آیات کو لیتا ہوں جن میں دوستی اور امداد کے عنون میں یہ لفظ استعمال ہوا ہے اور بتاتا ہوں کہ ان کا اطلاق ہرگز اس زمانہ
کے حالات پر نہیں ہو سکتا اور انگریزوں کے خلاف ان کے احکام کی بناء پر فتویٰ نہیں دیا جا سکتا۔
پہلی آیت اس قسم کی آیات میں سے پہلی آیت یہ ہے لَا يَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُونَ الكَفِرِينَ
اوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ المُؤْمِنِينَ * وَمَن يَفْعَلُ ذَلِكَ فَلَيْسَ مِنَ اللَّهِ
في شيء - (ال عمران : (۲۹) یہ آیت مفتیوں نے پوری نہیں لکھی اس کے ساتھ کا حصہ جو اس
کے معنوں پر روشنی ڈالتا ہے یہ ہے ۔ اِلَّا اَنْ تَتَّقُوا مِنْهُمُ تُقْبَةً وَيُحَذِّرُكُمُ اللَّهُ نَفْسَهُ
وَإِلَى اللهِ المَصِيرُ (ال عمران : (۲۹) جو حصہ ترک موالات کے حامیوں نے لکھا ہے اس کا ترجمہ خود
ان ہی کے الفاظ میں یہ ہے۔ مسلمانوں کو نہیں پہنچتا کہ وہ مؤمنوں کے سوا کافروں کو اپنا دوست و مددگار
بنائیں اور جو الیسا کرے گا اس کو اللہ سے کچھ تعلق نہیں " اس آیت میں کہیں بھی یہ ذکر نہیں کہ مسیحیوں یا
یہودیوں سے ایسا سلوک نہ کرو بلکہ بلا شرط حکم ہے کہ جو بھی کافر ہو اس سے دوستی نہ رکھو لیں اس آیت
سے یہ فتوی نکالنا کہ انگریزوں ہی سے ترک موالات کی جاوے درست نہیں بلکہ اس آیت کے ماتحت
تو سب ان لوگوں سے جو اسلام کا دعوای نہیں کرتے ترک موالات کرنی پڑے گی۔
"

انوار العلوم جلد ۵
۲۱۸
ترک موالات اور احکام اسلام
ایک ضمنی سوال اور اس کا جواب اگر کہا جاوے کہ قرآن کریم کے دوسرے مقامات سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر ایک کافر سے ترک موالات
کا حکم نہیں بلکہ خاص کفار سے ہے ان آیات کو اس آیت سے ملا کر ہم ایسا فتوی دیتے ہیں ۔ ہتے ہیں۔ تو یہ
بھی یاد رکھنا چاہئے کہ انگریزوں کے متعلق فیصلہ دیتے وقت بھی نہیں انہیں آیات کو مد نظر رکھنا
پڑے گا۔ یہ درست نہ ہو گا کہ دوسرے لوگوں کے متعلق فیصلہ کرتے وقت ان آیات کو مد نظر رکھا جائے
اور انگریزوں کے متعلق فتویٰ دیتے وقت ان کو مد نظر نہ رکھا جاوے ۔ اور یہ میں پہلے بتا آیا ہوں کہ
جو شرائط دوسری آیات میں ترک موالات کے لئے بتائی گئی ہیں وہ جس طرح اس وقت کے ہندووں
میں نہیں پائی جاتیں اسی طرح انگریزوں میں بھی نہیں پائی جاتیں۔
یہ حکم حربی کفار کے متعلق ہے علاوہ ازیں یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ خود اس آیت کے سیاقی
و سباق سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ حکم ان حربی کفار کے متعلق
ہے جن سے دین اسلام کے متعلق جنگ ہو رہی ہو۔ چنانچہ اس سے چند آیات پہلے اللہ تعالیٰ نے
جنگ بدر کا ذکر فرمایا ہے اور جنگ بدر کے ساتھ ہی بلکہ اس سے بھی کچھ عرصہ پہلے سے کفار کے ساتھ
جنگ شروع ہو گئی تھی اور اسی طرح جنگ بدر کے بعد سیود کے بعض سرداروں سے بھی فساد پیدا
ہو گیا تھا پس اللہ تعالیٰ اس آیت میں ان ہی لوگوں سے جو بر سر جنگ ہوں تعلق رکھنے سے منع
فرماتا ہے اور ان سے دوستی رکھنے یا ان کو فوائد مسلمانان کے خلاف مدد دینے یا ان سے مدد لینے
سے منع فرماتا ہے بلکہ خود اس آیت میں بھی یہی مضمون ہے۔ کیونکہ اسی آیت کے اس حصہ میں جسے
مفتی صاحبان نے فتویٰ میں درج نہیں کیا ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِلَّا أَنْ تَتَّقُوا مِنْهُمْ تُقدَّ
وَيُحَذِّرُكُمُ اللهُ نَفْسَهُ وَ إِلَى اللهِ الْمَصِيرُ - (ال عمران: (۲۹) یعنی کفار سے فار سے دوستی نہ کرو
سوائے اس کے بچھ ان سے اچھی طرح اور اللہ تعالیٰ تم کو اپنی ذات سے ڈراتا ہے اور اسی کی طرف
تمہارا لوٹنا ہے ۔
إِلَّا أَنْ تَتَّقُوا مِنْهُمْ تُقسة کے وہ معنی جو عام طور پر کئے جاتے ہیں اس آیت
کے عام
طور پر یہ معنے کئے جاتے ہیں کہ جس وقت جنگ میں یا جب کفار غالب ہوں کسی سے جبراً کوئی کلمہ
گھر کا کہلوایا جاوے تو وہ ایسا کلمہ کہ دے تو اس کو اجازت ہے چنانچہ سعید بن الجبیر کا قول ہے
لَيْسَ فِي الْآمَانِ التَّقِيَّةُ إِنَّمَا التَّقِيَّةُ فِي الْحَرْب یعنی تقیبہ امان میں نہیں ہوتا بلکہ لڑائی میں

انوار العلوم جلد ۵
۲۱۹
ترک موالات اور احکام اسلام
ہوتا ہے ۔ اسی طرح ابن عباس رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ تقیہ مخالفۃ الناس کے وقت ہوتا ہے ۔ اسی
طرح دیگر مفسرین کے اقوال سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ حصہ آیت جنگ کے ایام پر دلالت کرتا ہے جب
مسلمانوں کو جبراً اسلام سے نکالا جاتا ہو اور زبردستی پکڑ کر ان سے اسلام سے بیزاری کا اعلان کروایا
جاتا ہو۔ اور اس سے کون انکار کر سکتا ہے کہ ایسے کفار سے تعلقات رکھنا گویا خود اسلام کے چھوڑنے
کی خواہش کرنا ہے مگر کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ انگریز جبراً پکڑ پکڑ کر لوگوں کو اسلام سے توبہ کرا کر مسیحی
بناتے ہیں اگر نہیں تو اس آیت سے ان کے خلاف عدم تعاون کا فتوی نکالنا کس طرح درست ہو سکتا
ہے ؟ اس آیت کا وہ حصہ جسے مفتیوں نے غلطی سے چھوڑ دیا ہے صاف بتا رہا ہے کہ ترک موالات
ان ہی کافروں سے ہونی چاہئے جو جبراً اسلام سے پھراتے ہوں اور گھر کا اقرار کرتے ہوں۔
تقیہ کے متعلق سلف و خلف کا فتوی کو یہ بات اس مضمون سے تھی نہیں تھی لیکن چونکہ تعلق
به آیت مضمون میں آگئی ہے اور مجھے ایک ایسے
معنے اس آیت کے لکھنے پڑے ہیں جو عام طور پر اس وقت کے مسلمانوں میں رائج ہیں اس لئے میں
اس قدر ضرور کہ دینا چاہتا ہوں کہ میں اس آیت کے ان معنوں کا قائل نہیں بلکہ میرا ند ہب امام احمد
بن حنبل کی طرح یہ ہے کہ إِذَا أَجَابَ الْعَالِمُ تَقِيَّةٌ وَالْجَاهِلُ يَجْهَلُ فَمَتَى يَتَبَيَّنُ
الْحَقُّ وَالَّذِي نُقِلَ إِلَيْنَا خَلَفًا عَنْ سَلَفٍ أَنَّ الصَّحَابَةَ وَتَابِعِيهِمُ وَ تَابِعِي
نَا بِعِيهِمْ بَذَلُوا أَنفُسَهُمْ فِي ذَاتِ اللهِ وَإِنَّهُمْ لَمْ تَأْخُذُهُمْ فِي اللَّهِ لَوْمَةٌ لَائِمِ
وَلَا سَطُوَةً جَبَّارٍ ظَالِم یعنی جب واقف آدمی لوگوں سے ڈر کر کوئی غلط بات کہہ دے اور جاہل کو
معلوم ہی نہ ہو تو حق پھر کب ظاہر ہوگا ؟ اور جو کچھ بھی نہیں پچھلے بزرگوں سے ابتدائی زمانہ کے بزرگوں
کے متعلق روایت پہنچی ہے وہ تو یہی ہے کہ صحابہ رضی اللہ عنہ اور تابعی اور ان کے تابعی خدا کے واسطے
اپنی جانیں قربان کر دیتے تھے اور ملامت کرنے والے کی علامت سے نہیں ڈرتے تھے اور نہ ظالم
اور جابر کے حملہ اور اس کی گرفت سے ڈرتے تھے ۔ اس حوالہ سے ظاہر کہ نہ صرف حضرت احمد
بن حنبل اپنے خیال کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ وہ اس زبردست تاریخی شہادت کی بناء پر جو ان کے علم حدیث
کے امام ہونے کے لحاظ سے ان کے زیر نظر تھی ۔ صحابہ رضی اللہ عنہ کو بھی اپنا ہم خیال بتاتے ہیں اور
واقعہ یہی ہے کہ ایک دو صحابیوں رضی اللہ عنہم کے جو اقوال بیان کئے جاتے ہیں ان میں سے بعض کا تو
مطلب ہی نہیں سمجھا گیا اور بعض کی روایت نہایت کمزور ہے ۔

انوار العلوم جلد ۵
۲۲۰
ترک موالات اور احکام اسلام
اس آیت کے اصل معنی اس آیت کے اصل معنے ہی ہیں کہ خدا تم کو حربی کفار سے دوستی
کا سے
رکھنے کی اجازت نہیں دیتا ہاں اس کے مقابل میں فرماتا ہے کہ میں
تم ان سے ہر طرح بچتے رہ ہو اور ان کے مقابلہ کا سامان تیار کرو۔ اشقی کے معنے حفاظت کا سامان جمع
کرنے کے بھی ہیں اور اگلا حصہ و يُحذِّرُكُمُ اللهُ نَفْسَهُ ان ہی معنوں کی تصدیق کرتا ہے کیونکہ اگر
آیت کے یعنی ہیں کہ اسے لوگو تم کفار سے دوستی نہ کرو ہاں زبر دستی کریں تو ان کے ضرر کے ڈر سے ان
ہی کی سی بات کہ دو اور اللہ تعالیٰ تم کو اپنی ذات سے ڈراتا ہے تو اس کا ایک حصہ دوسرے کا مخالف
ہو جاتا ہے جب دین کے معاملہ ین کے معاملہ میں بھی ہندوؤں سے ڈرنے کا وہ حکم دیتا ہے تو پھر اپنے ڈر پر زور
دینے کا کیا مطلب ہوا ؟ لیس اصل مطلب یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤمنوں سے فرماتا ہے کہ اسے مومنو!
حربی کفار سے دوستی نہ کرو بلکہ اس کے مقابلہ میں ان کے شر سے بچنے کے لئے سامان حفاظت جمع کرو
اور ان سے نہ ڈرو ، اسے نہ ڈرو بلکہ اللہ تعالیٰ سے ڈرو کیونکہ ڈرنے کے قابل اسی کی ذات ہے اور اگر ایسا نہ کرو
تو آخر ایک دن اسی کے حضور پیش ہونا ہے اپنے کئے کی سزا پاؤ گے ۔ سورہ نمل کی اس آیت کی موجودگی میں
کے
جس میں جبر کے ماتحت کلمہ کفر کنے والے کو بھی گنہگار قرار دیا ہے اور خدا کے راستہ میں ہجرت کرنے
اور اس کے دین کے لئے تکالیف اُٹھانے کے بعد اس کے معاف کرنے کی امید دلائی ہے۔ ان معنوں
کے سوا کوئی اور معنی اس آیت کے کئے ہی نہیں جا سکتے ۔
اس ضمنی سوال کا جواب دینے کے بعد میں پھر اصل مضمون کی طرف لوٹتا ہوں ۔
گے
سے
دوسری آیت ترک موالات کی تائید میں دوسری آیت جس میں کفار کی دستی اور موالات
روکا گیا ہے یہ پیش کی جاتی ہے بَشِّرِ الْمُنْفِقِينَ بِأَنَّ لَهُمْ عَذَابًا
اليماهُ بِالَّذِينَ يَتَّخِذُونَ الْكَفِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ ، أَيَبْتَغُونَ
عِنْدَهُمُ الْعِزَّةَ فَإِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا (النساء:۱۳۹-۱۴۰) اس کا ترجمہ مولوی محمود الحسن
صاحب نے اپنے فتویٰ میں یوں کیا ہے " ان منافقین کو درد ناک عذاب کی خوشخبری سنادو - مؤمنین
کے سوا کافروں کو اپنا دوست بناتے ہیں کیا وہ ان کے پاس عزت تلاش کرتے ہیں حالانکہ تمام تر عزت
خدا کے لئے ہے " اس تر ترجمہ کے الفاظ پر غور کرو۔ یہاں کہاں لکھا ہے کہ نصاری کو دوست نہ بناؤ یا
ان سے ترک موالات کرو یہاں تو تمام کفار کے متعلق بیان کیا گیا ہے کہ ان کو دوست نہ بناؤ اور پھر کوئی
شرط نہیں بتائی کہ کس کو دوست بناؤ اور کس کو نہ بناؤ اس کے جواب میں یہی کہا جائے گا کہ بے شک اس
جگہ سب کفار سے قطع تعلق کا حکم ہے اور کوئی شرط نہیں کہ فلاں کو دوست بناؤ اور فلاں کو نہ بناؤ۔ لیکن

·

آج 10 میں سے 10 باقی