ترکِ مولات اور احکامِ اسلام
انوارالعلوم (جلد 5), حصہ 7
انوار المعلوم جلد ۔
۲۶۹
ترک موالات اور احکام اسلام
جب وہ ا
کیا جاتا بلکہ اس تحریک میں حصہ لینے والوں میں سے اکثر وہ لوگ ہیں جو اسلام کے خالص مذہبی احکام سے بالکل
لا پروا ہیں اور ان کا اس قدر بھی خیال نہیں کرتے جتنا کہ ایک اپنے دور کے شناسا کی بات کا۔ حالانکہ اصل
چیز تو اسلام ہے ظاہری حکومت یا طاقت تو صرف سہولت کار کے لئے ہے جب اسلام میں حکومت نہ تھی
تب اسلام کی شان میں کوئی فرق نہ تھا اور جب حکومت مل گئی تو اسلام کے حسن میں کوئی زیادتی نہیں ہو گئی۔
اسلام تو اپنی ذات میں حسین ہے اور مومن اپنے وجود میں مبارک ۔ نہ اسلام ظاہری شان و شوکت کا محتاج
ہوتا ہے نہ مومن ظاہری قوت و طاقت کا بھوگا ۔ اسلام کا حسن اس کی خوبیاں ہیں اور مومن کی قوت اس کا دل ۔
پس دنیا کی حکومت اسلام اور مسلم کے لئے کوئی ضروری چیز نہیں ہے ۔ دنیا کی نعمتیں تو اس کی غلام ہوتی ہیں
ان ن کو حکم دیتا ہے وہ اس کے سامنے آکھڑی ہوتی ہیں اور اسی وقت تک اس سے دورر رہتی ہیں
جب تک صداقت نے اپنا ذاتی جوہر اور مومن نے اپنی ذاتی قوت ایمانیہ لوگوں پر ظاہر کرنی ہوتی
ہے ۔ پس اگر اسلام اور مسلم موجود ہو تو ان چیزوں کی کچھ فکر نہیں ہوسکتی اگر فکر کی بات ہے تو یہ کہ اسلام نہ رہے
صداقت مٹ جاوے اور ایمان سلب ہو جاوے ۔ وہ نور سامنے سے ہٹ جاوے جو یار کا چہرہ دکھاتا تھا
مؤمن دنیا پر افسوس کرتا ہے وہ دین پر افسوس نہیں کرتا اس لئے ایک کلمہ خیر کا بھولنا نقارہ فتح کے بند
ہونے سے زیادہ تکلیف دہ ہوتا اور وصال یار کا ایک دروازہ بند ہونا دنیا کی سب کامیابیوں کے مبدل بہ
ناکامی ہونے سے زیادہ موجب گھبراہٹ ہوتا ہے اور اگر ایمان کا مٹنا اور اسلام کا ضعیف ہو جانا
انسان پر گراں نہ گزرے تو یہ اس بات کا ثبوت ہوتا ہے کہ اس شخص کے دل میں دُنیا ہی دنیا کی محبت سما گئی
ہے اور اللہ تعالی کا دامن چھوٹ گیا ہے اور یہی حال اس وقت مسلمانوں کا ہے۔ اسلام کی ایک ایک اینٹ
ان کی آنکھوں کے سامنے اکھاڑی گئی مگر ان کے دل میں احساس نہ پیدا ہوا۔ مسلمان کہلانے والے لوگوں نے
ایک ایک کر کے ارکان اسلام کو خیر باد کہا مگر ان کا دل دردمند نہ ہوا ۔ عقائد صحیحہ کو ایک ایک کر کے چھوڑا
گیا بلکہ ان کی پھبتیاں اُڑا دی گئیں مگر انہوں نے بجائے تکلیف محسوس کرنے کے ان لطیفہ سنجیوں میں
لطف محسوس کیا۔ غرض کوئی صورت دین کی تخریب کی نہ تھی جو خود مسلمانوں نے نہیں کی اور ہنستے کھیلتے ہوئے
نہیں کی خوش چہروں اور مسکراتے ہوئے ہونٹوں کے ساتھ نہیں کی یہاں تک کہ اسلام ایک مردہ کی طرح
ہو گیا جس میں روح باقی نہ تھی یا ایک گرے ہوئے مکان کی طرح ہو گیا جس کے ملبہ کو بھی لوگ اُٹھا کر لے
گئے اور حاجت مندوں نے اسکی نیوؤں کی اینٹیں بھی اُکھاڑ کر استعمال کر لیں اور وحشی جانوروں نے
اس کی نیوؤں کے اندر بسیرا بنایا ۔ نہیں نہیں وہ ایک مردار کی طرح ہو گیا جس کو اپنوں نے اپنے گھر سے
نکال کر پھینک دیا اور غیروں نے اس کے پاس سے گزرتے ہوئے اپنی ناکوں پر رومال رکھ لیا۔ مگر ایک
انوار العلوم جلد
یکساں
۲۷۰
ترک موالات اور احکام اسلام
مسلمان کا دل بھی اس پر غمگین نہ ہوا اور وہ اسی طرح اپنے عیش و طرب میں مشغول رہے جس طرح کہ پہلے
مشغول تھے ان کی تیوروں پر بل نہ پڑا اور ان کی آنکھوں نے افسردگی کی جھلک نہ دکھلائی انہوں
نے اپنے کندھے ہلا کر لا پرواہی سے کہہ دیا کہ اسلام اگر ہماری ہوا و ہوس کے راستہ میں روک ہے
تو اسے تباہ ہونے دو ہمارے عیش میں خلل نہیں آنا چاہئے لیکن جب خدا تعالیٰ نے ان کی آنکھیں
کھولنے کے لئے وہ چیز جو اسلام کے مقابلہ میں ایک پیشہ کے برابر بھی قیمت نہ رکھتی تھی اور جس سے مسلمان
کھلونے کی طرح کھیل رہے تھے ان کے ہاتھوں سے چھین لی اور اس کو توڑ کر پھینک دیا تو وہ سب
رونے اور چلانے لگے اور ماتم کرنے لگے اور آہ و فغاں سے انہوں نے آسمان سر پر اٹھا لیا۔
کیا یہ بات ان کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی نہیں ؟ کیا ابھی انہیں کسی اور ثبوت کی ضرورت ہے ؟
جس سے ان کو معلوم ہو کہ وہ خدا کے نہیں بلکہ اپنے نفوس کے بند سے ہو رہے ہیں اس وقت اسلام
کی محبت کہاں گئی تھی جب ہزاروں مسلمان کہلانے والے مسلمانوں کے گھروں میں پیدا ہونے والے
قرآن کریم اور رسول کریم صلی اللہ علیہ سلم کو گالیاں دیتے ہوئے اسلام کے دشمنوں اور ایمان کی عمارت پر
گولہ باری کرنے والوں کے لشکر میں جماعت در جماعت شامل ہو رہے تھے اور اعدا محمد صل اللہ علیہ علم
کے بازوؤں کو قوت دے رہے تھے اس وقت ان کی زبانوں کو کیوں جنبش نہ ہوئی اس وقت ان کے
ہاتھوں میں کیوں حرکت پیدا نہ ہوئی اور اس وقت کیوں ان کے خونوں نے جوش نہ مارا ؟ کیا خدا اور
رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کی قیمت اتنی بھی نہیں جتنی کہ عراق یا شام کی ؟ ترکوں پر یورپ نے ظلم
کئے تو ان کے دلوں کو صدمہ پہنچا لیکن محمد رسول اللہ صل اللہ علیہوسلم پر ھر توڑے گئے تو کانوں پر جوں
تک نہ رینگی۔ جس رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور جس کی محبت کے دعوی میں اس قدر جوش دکھایا
جا رہا ہے اس کا یہ قول ان کو یاد نہ رہا کہ ایک نفس کو ہدایت ہو جائے تو وہ جانوروں کے ریوڑوں سے
زیادہ با برکت ہے مگر یہاں ہے مگر میاں تو کسی نفس کو ہدایت دینا تو الگ رہا اس قدر تڑپ بھی نہ پیدا ہوئی کہ جو اپنے
تھے انہی کو گمراہ ہونے سے بچایا جائے ۔ ایک دو ظاہری علاقوں کے جا۔ کے جانے پر اس قدر صدمہ ہوا
لیکن لاکھوں روحانی زمینیں ہاتھ سے نکل گئیں اور کوئی تکلیف نہ ہوئی ۔ اسے کاش! اب بھی آنکھ کھلتی
اور اب بھی سمجھتے کہ یہ خدا اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت نہیں بلکہ دنیا کی ہوس ہے۔ آج جن
بچوں کو کالجوں سے ہٹایا جا رہا ہے اور ان کی خیر خواہی کا راگ گایا جا رہا ہے اس سے پہلے یہ بچے
کیوں بھولے ہوئے تھے۔ کالجوں سے ہٹانے کے لئے تو سب سے پہلے ان محرکان ترک موالات کو وہ
یاد آئے اور ان کی محبت ان کو کالجوں کے بالوں میں کھینچ کر لائی ۔ لیکن جب علی الاعلان وہ خدا کے
انوار العلوم جلده
۲۷۱
ترک موالات اور احکام اسلام
انکار پر کمر بستہ تھے ۔ نماز کو ترک کر رہے تھے ، روزوں کو ایک جرمانہ خیال کرتے تھے ، حج کو فضول
خرچی کا موجب خیال کرتے تھے ، اس وقت ان کی محبت نے کیوں جوش نہ مارا ؟ کیوں ان کو سمجھانے
اور سیدھا راستہ دکھانے کا خیال پیدا نہ ہوا ؟ کیا اسی لئے نہیں کہ اس وقت ان کے مصرف کے
نہ تھے اور اب ان کے ارادوں کو ان سے تقویت پہنچ سکتی ہے ۔
میں جانتا ہوں کہ ترک موالات کے بانیوں کو میری یہ تحریر بری لگے گی اور ان کے فریب خوردہ ہی جانتا ہوں
ساتھی بھی اس پر غصہ کا اظہار کریں گے مگر ان کی ہمدردی اور ان کی خیر خواہی مجھے مجبور کرتی ہے
کہ میں سیچی سچی بات ان کو سنا دوں ۔ حقی ایک سخت کڑوی چیز ہے اور بہت دفعہ انسان خود اپنے
آپ کو حق سنانے سے بھی ڈر جاتا ہے مگر ہم نے اپنی زندگیاں اسی لئے وقف کی ہوئی ہیں اور خدا کے
بندوں کی ہدایت کا بار اپنے سروں پر اُٹھایا ہے اور کسی کی مخالفت یا عداوت کی ہمیں پرواہ نہیں۔
طبیب کبھی بیمار کی سختی کو دیکھ کر علاج کو ترک نہیں کرتا ہیں ہم بھی اپنے کام سے باز نہیں رہ سکتے
اور اپنے بھائیوں کی اصلاح سے مایوس نہیں ہیں ۔
اپنی حالت پر نگاہ ڈالو اے عزیزو ! میں یہ نہیں کہتا کہ تم اس غلطی کو دور کرنے کے
لئے جو اتحادیوں سے ہوئی ہے جدو جہد چھوڑ دوئیں صرف
یہ کہتا ہوں کہ اپنی حالت پر نگاہ ڈالو اور دیکھو کہ تمہارے نفس نے تم کو دھوکہ دیا ہے جسے تم اسلام کی
محبت سمجھ رہے ہو وہ فقط ایک مقابلہ کی روح ہے جو یورپ کی دیکھا دیکھی تمہارے اندر جوش مار رہی
ہے ۔ اگر اسلام کی محبت ہوتی تو اس وقت کیوں جوش پیدا نہ ہوتا جب خود اسلام پر حملہ ہو رہا تھا یا اب
ہی کیوں اس امر کی طرف توجہ پیدا نہیں ہوتی کہ اسلام سے مسلمانوں کو جو دوری ہے اسے دور کیا
جائے اور خدا تعالیٰ پر ایمان اور اس سے محبت پیدا کی جائے یا اسلامی اخلاق اور اسلامی آداب پیدا
کئے جائیں۔ ہاں میں تمہیں فقط یہ کہتا ہوں کہ ہر ایک چیز کی طرف اس کے مناسب توجہ دو۔ اگر دنیا کی
بادشاہت تم کو مل جائے مگر اسلام نہ ہو تو اس حکومت کا کیا فائدہ ؟ اس جدو جہد سے زیادہ اس کے لئے
جد و جہد کرو جو اصل مقصود ہے اور اس کام کے لئے بھی جو کوشش کرو وہ اسلام کے اصول کے مطابق ہو نہ
کہ اس کے مخالف - اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جب تک ہندوستان میں ہر ایک امر کو مذہبی رنگ نہ دیدیا
جائے لوگوں کو جوش نہیں آتا۔ لیکن کیا کسی اچھی بات کے حاصل کرنے کے لیے ناجائز وسائل کا استعمال
جائز ہو جاتا ہے ۔ یہ یورپ کا مقولہ ہے کہ اچھے مقصد کے حصول کے لئے ہر قسم کے ذرائع کا استعمال
جائز ہے اسلام کی تعلیم نہیں ہے ۔
انوار العلوم جلد ۵
۲۷۲
ترک موالات اور احکام اسلام
اس وقت اس مجرب نسخہ موالات کو استعمال کرو جو ہلاکو خان کے ہاتھ سے
عباسی سلطنت کے مٹنے پر استعمال کیا گیا نہ کہ اسکے برعکس ترک موالات کا نسخہ
اے عزیز و ! ہوشیار آدمی کسی سبق کو بھلاتا نہیں اور دانا کسی عبرت کی بات کو ضائع نہیں ہونے عزیز آدمی اور
دیتا۔ اس فتنہ کے وقت میں یہ تو سوچو کہ آج سے پونے سات سو سال پہلے اسلامی حکومت کو موجودہ
لا مہ سے بہت زیادہ صدمہ پہنچا تھا۔ اب تو کچھ
اس و
رہا تھا۔ اس وقت کیا ہتھیار تھا جو کام آیا اور کیا گھر تھا جس سے یہ سوال حل ہوا تھا ؟ ایک دفعہ کا
تجربہ شدہ نسخہ اسی قسم کی بیماری کے دوبارہ ظاہر ہونے پر اس بات کا مستحق ہے کہ سب سے پہلے اس کا
تجربہ کیا جائے ۔ غور تو کرو کہ جب ترکوں نے خلافت عباسہ کے محل کی اینٹ سے اینٹ بجا دی تھی جب
ان کے ٹڈی دل لشکروں کا مقابلہ کرنے والا مسلمانوں میں کوئی باقی نہ رہا تھا ۔ اور جب اسلام کے مقدس
مقامات ایک لاوارث کی طرح دشمنوں کے رحم پر تھے اس وقت کیا علاج تھا ؟ جو ہمارے آباء نے
سوچا تھا اور کیا وہ اس علاج میں کامیاب ہوئے تھے یا نا کام ؟ اگر تم کو یاد نہیں کہ انہوں نے کیا
تدبیر اختیار کی تھی اور اگر تم اس سبق کو فراموش کر چکے ہو تو سنو ! اس وقت انہوں نے موالات کے
ہتھیار سے نہ کہ ترک موالات کے ہتھیار سے ان پرحملہ کیا تھا اور آخر کفر کو فنا کر کے اس کے جسم اور اس کے
پوست اور اسی کے خون سے اسلام کے لئے ایک نیا جسم تیار کر دیا تھا جس میں اسلام کی روح
نے دنیا کو پھر اپنی جادو بیانی کا والا و شیدا بنانا شروع کر دیا تھا ۔ اس وقت کے
علماء نے جو اس وقت کے علماء سے کہیں علم و فضل میں بڑھ کر تھے اور جن کے عمل کا نتیجہ ان کی رائے کے
صائب ہونے پر تصدیق کی مہر لگا چکا ہے یہ راہ اختیار کی تھی کہ وہ ترکوں کے درباروں اور ان کی مجالس
میں گھس گئے تھے اور انہوں نے مسلمانوں کے جسموں پر فتح پانے والوں کے دلوں پر فے پانے والوں کے دلوں پر فتح پانے کا مصمم
ارادہ کر لیا تھا ۔ آخر اس موالات کا یہ اثر ہوا کہ اس بادشاہ کا پوتا جس نے بغداد کی اسلامی حکومت کو
تباہ کیا تھا اور اٹھارہ لاکھ مسلمانوں کے خون سے اس سرزمین کو رنگ دیا تھا ۔ اسلام کی غلامی میں داخل
ہوا اور خدائے واحد لاشریک کے عبادت گزاروں میں شامل ہو کر ایک نئی اسلامی حکومت کا بانی ہوا جس
کے آثار اب اس موجودہ جنگ میں آکر بیٹے ہیں بلکہ ابھی کچھ نہ کچھ موجود ہی ہیں ۔ وجہ کیا ہے کہ اب
ہے
نے موالات
وہی نسخہ نہیں برتا جاتا بلکہ اس کے بالکل برعکس علاج کیا جاتا ہے اگر اس وقت کے مسلمانوں
کو اختیار کر کے اسلام کی حفاظت کی تھی تو آج ترک موالات کی کیوں تعلیم دی جاتی ہے کیا کوئی کامیاب
شه
انوار العلوم جلد
۲۷۳
ترک موالات اور احکام اسلام
نسخہ بھی ترک کیا کرتا ہے ؟ کیا اب اسلام میں ہی ایسا جذب نہیں رہا کہ وہ فاتحین کے دلوں کو مسخر کر سکے
اور ان کو اپنی غلامی کے حلقہ میں لاسکے یا تم میں ہی وہ نوکر ایمان نہیں رہا جو تمہارے آباء میں تھا؟ ان کی ر لامی کے حلقہ میں بام میں ہی وہ رہا جو ہمارے آباء میں ان
باتوں کا دلوں پر اثر ہوتا تھا لیکن تمہاری باتیں بالکل لیے اثر ہیں ۔ کیا سبب ہے کہ وہ محبت سے دشمن
کو دوست بنا لیتے اور تم دوست کو عداوت سے دشمن بنانا چاہتے ہو؟ یا دوست نہ سہی دشمن کو اور بھی
زیادہ دشمن بنانا چاہتے ہو ؟
اس مذہبی معاملہ میں مسلمان مسٹر گاندھی کی اقتداء میں کیا کیا تم کویہ نظرنہیں آتا کہ تم اس صحیح راستہ کو ترک
کر کے کہاں کہاں دھکے کھاتے پھرتے ہو ؟ اول تو تمام علماء و فضلاء کو چھوڑ کر ایک غیر مسلم کو تم
نے لیڈر بنایا ہے کیا اسلام اب اس حد تک گر گیا ہے کہ اس کے ماننے والوں میں سے ایک روح بھی
اس قابلیت کی نہیں ہے کہ اس طوفان کے وقت میں اس کشتی کو بھنور سے نکالے اور کامیابی کے
کنارے پہنچائے ؟ کیا اللہ تعالیٰ کو اپنے دین کی اس قدر غیرت بھی نہیں رہی کہ وہ ایسے خطرناک وقت
میں کوئی ایسا شخص پیدا کر دے جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا شاگرد اور آپ کے خدام میں سے ہو اور جو اس
وقت مسلمانوں کو اس راستہ پر چلائے اور جوان کو کامیابی کی منزل تک پہنچائے ؟ آہ ! تمہاری
گستاخیاں یہ کیا رنگ لائیں ؟ پہلے تو تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مسیح ناصری کا ممنون منت بنایا
کرتے تھے اب مسٹر گاندھی کا مرہون احسان بناتے ہو ؟ اگر یہ درست ہے کہ ترک موالات سے ایک
دو سال میں تم اپنے مقاصد میں کامیاب ہو جاؤ گے تو اسلام کی دوبارہ زندگی یقیناً مسٹر گاندھی کے
ہاتھوں ہوگی اور نعوذ باللہ من ذالک ابدالاباد تک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سر مبارک بار
احسان سے ان کے سامنے جھکا رہے گا کیونکہ مسٹر گاندھی نے آپ سے کچھ نہیں لیا اور آپ گویا سبھی
کچھ مسٹر گاندھی کی عطا سے پاویں گے ۔ اے کاش! اس خیال کے دل میں آنے سے پہلے تم نے اس دل ہی
کو کیوں نہ نکال کر باہر پھینک دیا ؟ مسٹر گاندھی بے شک ایک سنجیدہ اور محنتی سیاسی لیڈر ہیں لیکن ان کو اس
امر میں راہنما بنا نا جس پر تم اسلام کی زندگی اور موت کا انحصار سمجھتے ہو اور جسے تم اہم ترین مذہبی فرائض
میں سے خیال کرتے ہو قابلِ افسوس و حیرت نہیں تو اور کیا ہے ؟ کیا حضرت مسیح ناصری کو انحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کا محسن بنا کر تم نے خدا کی غیرت کا مشاہدہ نہ کیا ؟ خدا کا مسیح تم کو ہزار سمجھاتا تھا کہ یہ غضب
نہ کرو کہ اسلام سے باہر کے نبی کو لا کر اسلام کا مصلح بناؤ اور رسول کریم کو اس کا ممنون بناؤ۔ اپنے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کی ہنگ کرو اور اس کی عزت بڑھاؤ ۔ پہلے اس حرکت کی سزا بہت کچھ پا چکے ہو اور اب
شه
انوار العلوم جلد ۵
۲۷۴
ترک موالات اور احکام اسلام
اور دیکھو گے۔ جب تم نے مشیح کو رسول خدا صلی اللہ علہ وسلم پر فضیلت دی تو خدا تعالیٰ کیوں مسیحیوں
کو تم پر فضیلت نہ دے تم نے اس کی آواز کو نہ سنا اور آخر دیکھ لیا کہ خدا کی گرفت کیسی سخت
ہوتی ہے تم نے خدا کے محبوب کو حضرت مسیح کا احسان مند بنا کر اس کی گردن اس کے سامنے کے
جھکائی تھی خدا نے تمہاری گردنوں کو ہر جگہ مسیحیوں کے آگے جھکا دیا ہے ۔ پس یہ جو کچھ ہو رہا
ہے تمہارے اعمال کا نتیجہ ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بہنگ کا ثمرہ ہے اب تم دوسری اعمال صلی علیہ ہے اسہ
غلطی کرنے لگے ہو۔ حضرت شیخ تو خیر ایک نبی تھے اب جس شخص کو تم نے اپنا مذہبی راہنما بنا یا ہے
وہ تو ایک مومن بھی نہیں ۔ پس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس ہتک کا نتیجہ پہلے سے بھی زیادہ
سخت دیکھو گے اور اگر باز نہ آئے تو اس جرم میں مسٹر گاندھی کی قوم کی غلامی اس سے زیادہ تم کو کرنی
پڑے گی جتنی کہ حضرت مسیح کی اُمت کی غلامی تم کہتے ہو کہ ہمیں کرنی پڑی ہے۔ لیں اب بھی سنبھل
جاؤ اور سمجھ لو کہ سول کریم صلی اللہ علیہ سلم کی امت کا نجات دہندہ آپ ہی کے غلاموں میں سے ہو سکتا
ہے جس کی گردن آپؐ کے سامنے جھکی رہے نہ یہ کہ آپ کو اس کے آگے گردن جھکانی پڑے۔
اس سوال کا جواب کہ برسوں موالات بلکہ تمہارے دل میں یہ خیال نہ گزرے
پرستش تک بھی کر کے ہم نے اس کا نتیجہ دیکھ لیا کہ ہم نے سوالات کر کے دکھائی اور برسوں برطانوی حکومت کی
د ہلیز پر جبین نیاز رگڑا کر معلوم کر لیا کہ اس دروازہ سے ہمارا سوال پورا ہونے والا نہیں اور اس درگاہ
سے ہماری مراد بر آنے والی نہیں۔ ہم نے ان کی غلامی کی ، ہم نے ان کی خوشامد کی ، ہم نے ان کی منت اری مرد پر والی والا نہیں اور اس
کی ، ہم نے ان کی سماجت کی، ہم نے اگر سچ پوچھو تو ان کی پرستش کی مگر نتیجہ یہی نکلا کہ انہوں نے
ہمارے ہی ہاتھوں ہمارے بھائیوں کے گلے کٹوانے اور پھر ہمیں بھی جواب دے دیا اور اسی گڑھے
میں ہم کو دھکیل دیا جو نہیں سے کھدوایا تھا۔ میں مانتا ہوں کہ یہ بات درست ہے تم نے اسی طرح کیا جس
طرح تم بیان کرتے ہو کہ تم نے کیا اور انہوں نے بھی ویسا ہی بدلہ دیا جیسا کہ تم بیان کرتے ہو نگر جانتے
ہو کہ " الْأَعْمَالُ بالنيات " کیا یہ سب کچھ کو شش تم نے اسلام کی عظمت اور اس کی ترقی کے لئے کی
تھی ؟ تم نے ان کی خوشامدیں کیں مگر اپنی جیبوں کو پر کرنے کے لئے کیں ، خطابوں کے لئے ہیں، نوکریوں
کے لئے کیں، جھوٹی عزتوں کے لئے ہیں ۔ تم ان سے ملے اور ان سے محبت کے اظہار تم نے کئے مگر
کیا اس لئے کہ اس طرح تم ان کے دلوں کو اسلام کے لئے فتح کرو ؟ تم اس لئے ملے تا ان سے سرٹیفکیٹ
حاصل کرو ، خوشنودی کے پروانے لو ، تم نے محبت کے اظہار کئے مگر اس لئے کئے کہ ان کی نگاہ مہر
بخاری باب كيف كان بدء الوحي الى رسول الله صلى الله عليه وسلم میں حدیث کے الفاظ اس طرح ہیں
إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ
انوار المعلوم جلد ۵
۲۷۵
ترک موالات اور احکام اسلام
اس
کے تم بھو کے تھے ، ان کی مسکراہٹ کو تم اپنی سب حاجتوں کے پورا ہونے کی کلید سمجھتے تھے ، ان کی
نظر کو تم اپنے لئے خُدا کی نظر سے زیادہ مبارک خیال کرتے تھے ۔ بے شک تم نے گھنٹوں اور پیروں
جیں نیانہ رگڑی بلکہ یوں کہو کہ تم نے اس قدر ناک رگڑی کہ تمہاری ناک ہی باقی نہ رہی مگر اس سے کہ
یہی ثابت کیا کہ تم منہ سے تو خدائے واحد کے پرستار ہو لیکن اصل میں تم پیسہ ۔ پرستار ہو لیکن اصل میں تم پیسہ کے یار ہو ۔ اس کی خاطر تم کم
کو ذلیل سے ذلیل کام کرنے میں بھی عار نہیں ۔ تم اس کے پیچھے خدا تعالیٰ کو بھی چھوڑنے کے لئے تیار
ہو۔ تم نے کالجوں میں تعلیم پائی اور ان کی زبان سیکھی اور ضرور کی لیکن کیا اس لئے کہ اس زبان کو سیکھ کر
تم ان ہی کی زبان میں ان کو حق پہنچاؤ ان کے وساوس کو معلوم کر کے ان کے دور کرنے کی کوشش کرد ،
اسلام کی خوبیوں سے ان کو واقف کرو ، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ان کو پیغام پہنچاؤ ؟ نہیں بلکہ
لئے کہ تم زیادہ عمدگی سے ان کے آگے سوال کر سکو اور ان ہی کی زبان میں ان کے گے ن کے گیت گا سکو۔
تم نے ان کی زبان کیوں پڑھی ؟ کیا قرآن کی خدمت کے لئے ؟ تم تو اس کو پڑھ کر خدا کی باتوں کو
بھول گئے ۔ تم نے خدا کی کتاب کو اپنی پیٹھ کے پیچھے ڈال دیا اور پرکھے اور سنگل اور سینسر تمہاری نظروں
سے ایک دم کے لئے جدا نہ ہوتے تھے تم نے بجائے خدا کے رسول کی باتوں کے پہنچانے میں اس زبان
سے مدد لینے کے بخاری اور سلم کا نام تک بھلا دیا۔ ڈارون اور کیلے اور جیمز کا وظیفہ ہر دم تمہاری زبان
پر رہنے لگا ۔ تم کہو گے کہ یہ انگریزی تعلیم کا نقص تھا۔ میں کہتا ہوں یہ تعلیم کا نقص نہ تھا یہ تمہاری نیتوں
کا نقص تھا ۔ اگر تم خدا اور رسول کی محبت رکھتے اگر اسلام کو تم نے خود سمجھا ہوتا تو کیا تم اپنی اولاد
کے لئے نور ایمان کی فکر نہ کرتے اگر تم ذرا بھی توجہ کرتے تو کیا نور ظلمت کے سامنے ٹھر سکتا ؟ آؤ تو
میں تم کو تمہارے ہی بچوں جیسے اور بچے دکھاؤں جو تمہارے بچوں کی طرح کا لجوں میں ان ہی پروفیسروں
سے پڑھتے ہیں، وہی کتا بیں وہ پڑھتے ہیں جو تمہارے بچے پڑھتے ہیں، ان ہی یو نیورسٹیوں کا امتحان دیتے
ہیں جن کا وہ دیتے ہیں لیکن ان کے دل نور ایمان سے معمور ہیں ۔ وہ قرآن کریم کو اس لئے نہیں مانتے
کہ ان کے باپ دادا اس کو مانتے تھے بلکہ اس لئے کہ اس کو انہوں نے خود پڑھا اور اس کو سچا پایا
ہے ۔ وہ اس کو قسمیں کھانے کا آلہ نہیں جانتے بلکہ اسے خدا تعالیٰ سے ملنے کا دروازہ خیال کرتے ہیں
اس کو بند کر کے رکھ نہیں چھوڑتے اس کی تلاوت کرتے ہیں طوطے کی طرح نہیں رشتے بلکہ سمجھ کر پڑھتے
ہیں ۔ وہ نمازوں کے عادی ہیں ، روزوں کا خیال رکھتے ہیں، دُعا کے منکر نہیں دعاؤں کو اپنی زندگی
کا سہارا جانتے ہیں۔ غرض اسلام ان کا شعار ہے خدا کی محبت ان کی روح ہے اور اس کا ذکر
ان کی غذا ہے اور اس کے رسول کی ہر ایک بات ان کو پیاری ہے پس یہ نقص کا نچوں کا نہیں ،
انوار العلوم جلد ۵
۲۷۶
ترک موالات اور احکام اسلام
کورسوں کا نہیں ، یونیورسٹیوں کا نہیں ، یہ سب تمہاری غفلت اور تمہاری سستی کا نتیجہ ہے ۔
فوجی خدمات سے تمہارا مقصود کیا تھا میں پھر اصل مضمون کی طرف آتا ہوں میں
تسلیم کرتا ہوں کہ تم جنگ میں گئے اور تم نے
سب
خوب جانبا زیاں کیں اور ترکوں کو مارا اور ان کے خون سے میدان کو رنگ دیا ۔ مگر کیا خدا کے لئے الیسا خوب جانبازیاں ہیں اور ترکو کو مارا اوران اورترکوں مگر خداکے کو کے کونسے میدان نا مگر کیا یا
کیا ؟ اس لئے کیا کہ خدا تعالیٰ حکم دیتا ہے کہ اپنے حاکم کی اطاعت کرو ؟ یا جس وقت فوج میں لئے کیا خداتعالیٰ حکم دیتا کہ کی کرو؟ یا
بھرتی ہوتے تھے ساتھ ساتھ یہ بھی کہتے جاتے تھے کہ ہم کافر ہور ہے ہیں اور دس دس روپے
کے لئے اپنی جانیں شیطان کے ہاتھ بیچ رہے ہیں اور ہر ایک کا نمایاں جو تم سے سے ہوتا تھا اس
کے بدلے اپنے افسروں کو زمینوں کی درخواستوں اور خطابات سے گھبرا دیتے تھے جس غرض سے تم یہ
ب کام کرتے تھے وہ غرض تمہاری ایک حد تک پوری ہو گئی ۔ خطاب بھی تم نے پائے، نوکریاں م کے
بھی حاصل ہوئیں، جاگیریں بھی ملیں ، تمنے بھی لگے ، غرض تمہارا معراج تم کو حاصل ہو گیا ۔ اب اور کون سا
تمہارا حق تھا جس کے بدلے میں تم نے انگریزوں سے ترکوں کی جان بخشی کا سوال کیا ہے ؟ کیا وہ نہیں
جانتے تھے کہ تم مذہباً اس جنگ کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے تھے اور صرف نوکریوں کی خاطر یا انعام
حاصل کرنے کے لئے گورنمنٹ کو خوش کرنے کے لئے یا خطابوں اور جاگیروں کی خواہشات سے فوج میں
بھرتی ہو کر جا رہے ہو الا ماشاء اللہ ۔ پھر جب وہ دیکھتے تھے کہ تم اپنے عقیدہ کو جو کو غلط تھا مگر
بہر حال تم اس کو مانتے تھے دنیوی فوائد کے لئے قربان کر رہے ہو تو ان کے دلوں پر اسلام کی تعلیم
کا کیا اثر ہوتا اور اس موالات سے وہ اسلام کے قریب کیونکر آتے ؟
یہ بدنتیجہ تم نے موالات کا نہیں بلکہ اپنی نیتوں کا پایا میں یہ غلط ہے کہ تم نے پس
موالات کا تجربہ کر لیا اور
اس کو نقصان دہ پایا۔ تم نے موالات کا بدنی نہیں کیا بلکہ اپنی یوں کا نتیجہ دکھا اگر تم ان و اسلم کی
خوبیوں کا قائل کرنے کے لئے ان سے ملتے اپنے کاموں میں دیانتداری اور اخلاص کا نمونہ دکھا کر اسلام کی
تعلیم کا اثر ان پر ثابت کرتے، موقع ملنے پر اسلام کے متعلق گفتگو کرتے اور ان کی پرستش نہ کرتے بلکہ
ان کو خدائے واحد کی طرف توجہ دلاتے تو کیا ان کے دل پتھر کے تھے کہ ان پر اثر نہ ہوتا ؟ وہ انسان ہیں
اور حسن پر فدا ہونے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ جب ان کی آنکھیں خدا کے ایک نئی کو دیکھ کر چندھیا گئیں
تو جب وہ خود اللہ تعالیٰ کا چہرہ دیکھیں گے تو کیا اس کے نور سے ان کی آنکھیں منور نہ ہوں گی ؟ جب
حضرت مسیح نے ان کو فریفتہ کرلیا تو یا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے دلوں پر قابو نہ پائیں گے ؟
انوار العلوم جلد ۵
♡
٢٧٧
ترک موالات اور احکام اسلام
یقیناً پائیں گے اور ضرور پائیں گے مگر صرف اس بات کی ضرورت ہے کہ اپنی پہلی گندی نیتوں کو
بدل کر تم میں سے ہر ایک خدا کا بندہ اور اسلام کا شیدائی اور اس کا مبلغ بن کر ان سے موالات کرے ہر اک خدا اور مبلغ بن کر
یہاں تک کہ وہ وقت آجاوے جب خدا تعالیٰ کا کلام پورا ہو اور وہ جو آج دشمن ہے کل اسی طرح تمہارا
دوست اور اسلام کا دلدادہ ہو۔ جس طرح کسی وقت تمہارے آباء کی موالات کے اثر سے بغداد کو
تباہ کرنے والا اور عباسی خلافت کومٹانے والا ترک اسلام کا دلدادہ ہوگیا تھا۔
عیسائیت تمہارا شکار ہے جو تمہارے گھر میں آگیا ہے تم فتہ میں ہو کہ یہ لوگ ہماری غفلت سے
فائدہ اُٹھا کر ہمارے گھر میں گھس آئے ہیں لیکن مسلم تو شیر ہوتا ہے کیا شیر بھی افسوس کرتا ہے کہ اس
کا شکار اس کی کچھار میں گھس آیا ۔ وہ اس کو ار میں گھس آیا ۔ وہ اس کو حیلوں سے باہر نکالنا چاہتا ہے یا اس کو اپنا شکار بنانا چاہتا
ہے ؟ جس طرح تمہارے آباء نے اس وقت جب ترک ان کی غفلت سے فائدہ اُٹھا کر عراق میں گھس
آئے تھے ان کو ترک موالات کا ہتھیار استعمال کر کے باہر نہیں نکالا بلکہ ان پر موالات کی کمند ڈال کر
ہمیشہ کے لئے اپنا بنا لیا ۔ تم کیوں اسی طرح نہیں کرتے ؟ اگر تم سچے ہو تو ہر ایک شخص جو تمہارے راستہ
میں آتا ہے تمہارا شکار ہے۔ بے شک یہ افسوس کی بات ہے کہ تمہارے شکار کو یہ جرات ہوئی کہ خود بے
۔
تمہارے راستہ میں آتا ہے مگر جب وہ آگیا تو اب اس کی آمد سے فائدہ اُٹھانا چاہئے اور آئندہ کے ہیں آتا ہے مگر جب وہ لئے اپنی غفلت کو ترک کرنا چاہئے ۔
ارضِ مقدسہ کا تمہارے ہاتھ سے رے ہاتھ سے تم پڑنے تم چڑتے ہو کہ ارض مقدسہ تمہارے ہاتھوں
ا
کلنا اور اس کے متعلق سابقه نوشتے سے مال کی ہو گی تم قرآن کریم کو کو کرنہیں نکل گئی مگر کیا کھول دیکھتے کہ ارض مقدسہ کا ملنا ترک موالات پر کاری ما سریال
مقدر نہیں ہے بلکہ عبادت پر اور زبور کو نہیں کھولتے جس کا حوالہ خود قرآن کریم نے دیا ہے جہاں
صاف لکھا ہے کہ ارض مقدسہ جب غیر قوموں کے ہاتھ میں چلی جا دے تو غصہ نہ ہو جیو اور کڑھیو نہیں
اور نہ جوش میں آجائو تا ایسا نہ ہو اس جوش کی حالت میں تو کوئی برا کام کر بیٹھے بلکہ صبر سے اس وقت
کا انتظار کیجیو۔ جب خود اللہ تعالیٰ تیری مدد کو آوے گا۔ پس اسی پیشگوئی کو مد نظر رکھو اور خدا تعالیٰ
کے حضور میں گھر کر اس کے نیچے عبد ہونے کی کوشش کرو تا وہ تمہاری مصیبتوں کو دور کر دے اور
ایسے نازک وقت میں قرآن کریم کی تعلیم کو بگاڑہ کر خدا تعالیٰ کے غضب کو مت بھڑ کاؤ۔ وہ جو امن پھیلانے
کے لئے آیا تھا اور رحمت کا فرشتہ تھا اسے دشمنوں کی نظر میں ایک آتشی دیو ثابت نہ کرو۔ بلکہ دوسروں
انوار العلوم جلد ۵
ترک موالات اور احکام اسلام
کو جو سرکشی پر آمادہ ہوں رو کو اور قرآن کریم کی قوت قدسیہ پر یقین رکھتے ہوئے اور اس کے اثر پر
ایمان لاتے ہوئے ان اقوام کے اندر گھس جاؤ جو آج اسلام کی منکر ہیں تا وہ اس سے روشنی ہیں۔ اور
یہ یقین نہ کرو کہ تمہار سے دور ہونے سے ان کی اصلاح ہو جائے گی ۔ دشمنی انسان کی آنکھ کو بند
کر دیتی ہے عدادت اندھا کر دیتی ہے پس عداوت اور فتنہ کا بیج مت بود اور صلح اور آشتی کے
کے ساتھ کام کرو اور نا امیدی کو پاس پھٹکنے مت دو کیونکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک قرنا پھونکی گئی
ہے۔ بشارت اور خوش خبری کی قرنا - اسلام کی فتح اور کامیابی کی قرنا ۔ وہی جو آج سے پہلے وقتاً فوقتاً
پھونکی جاتی رہی ہے اور جو جب جب پھونکی جاتی رہی ہے ۔ اس نے دنیا میں ایک حشر برپا کر دیا
ہے ۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح نے اسلام کی حالت کو دیکھ کر خدا کے فضل کو جذب کیا ہے
جو مسیح موعود کی شکل میں اس دنیا پر ظاہر ہوا ہے ۔ پس اسلام کی فتح سے نا امید نہ ہو اس کی فتح تو
ضرور ہو کر رہے گی ۔ تم اپنی فکر کرو کہ ایسا نہ ہو دوسرے کاموں میں لگے رہو اور اس برکت کے پانے
سے محروم رہو جس کی دنیا کو تیرہ سو سال سے اُمید تھی اور جس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی سلام
بھیجا تھا۔
وَاخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
خاکسار
میرزا محمود احمد
DYER, REGINALD EDWARD HARRY (۱۹۲۷-۶۱۸۶۴ء) برٹش آرمی جنرل جس نے
اپریل ۱۹۱۹ء میں جلیانوالہ باغ میں نہتے عوام پر فائر کھولنے کا حکم دیا جس سے تین سو سے زائد افراد ہلاک اور بارہ (۱۲۰۰) سوزخ سوزخمی
ہوئے انسائیکلو پیڈیا برٹینیکا جلدے صفحہ ۷۹۶ زیر لفظ "DYER")
BERKELEY, GEORGE (۱۹۸۵ء - ۱۷۵۳ء) برطانوی فلسفی۔ جس نے مصنوعی تصوریت
(Subjective Idealism) کو استدلالی طور پر ثابت کرنے کی کوشش کی (اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اصفحہ ۲۰۳
مطبوعہ لاہور ۱۹۸۷ء)
r
HEGEL, GEORGE WILHELM FRIEDRICH (۱۸۳۰۰۶۱۷۷۰ء) جر من مفکر (اردو
جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۸۸۴ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء)
JAMES, WILLIAM (۱۹۱۰-۶۱۸۴۲ء) امریکی فلسفی
(AHISTORY OF PHILOSOPHY, VOL۔ VIII, PAGE 330, LONDON)