ترکِ مولات اور احکامِ اسلام
انوارالعلوم (جلد 5), حصہ 6
انوار العلوم جلد ۵
۲۵۷
ترک موالات اور احکام اسلام
کے دوست ہیں اگر تم ایسا ہی نہ کرو گے جیسا کہ ہم نے پیچھے بتایا ہے تو زمین میں فتنہ برپا ہو جاوے گا اور
بہت فساد ہوگا ۔
اس آیت کے مضمون پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں مندرجہ ذیل باتیں بیان کی گئ ہیں ۔
ا مؤمنوں کو چاہئے کہ آپس میں ایک دوسرے کی مدد کیا کریں۔ کہ کی مددکیا
۰۳
♡-
។
جو لوگ مسلمان ہوں لیکن ان علاقوں میں رہتے ہوں جن پر کفار قابض ہیں وہ جب تک ہجرت نہ وہ
کریں ان کی مدد کرنی مسلمانوں کے لئے فرض نہیں ۔
ہاں اگر ان پر دین کے معاملہ میں ظلم ہوتا ہو تو ان کی مدد کرنی فرض ہے ۔
بشر طیکہ یہ مدد اس قوم کے خلاف نہ ہو جس کے ساتھ تمہارا معاہدہ ہو۔
کفار بھی آپس میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں ۔
!
اگر تم ان تمام پچھلے احکام کو تسلیم نہ کرو گے تو دنیا میں فتنہ پڑ جاوے گا اور بہت بڑا فساد کھڑا
ہو جائے گا ۔
اب ان چھ باتوں کو دیکھو کہ کسی طرح یہ اس امر پر روشنی ڈالتی ہیں کہ گو مسلمانوں پر ایک دوسرے
کی مدد کرنی واجب ہے لیکن اس قوم کے خلاف جس سے ایک مسلمان جماعت کا معاہدہ ہو دوسرے
مسلمانوں کی مدد نہیں کرنی چاہئے حتی کہ اگر دین کا معاملہ بھی ہو تب بھی ان کی مدد نہیں کرنی چاہئے ،
ور نہ فساد پڑ جاوے گا۔
اس آیت کا فیصلہ انگریزوں سے ہمارے ترک موالات کے متعلق اب دیکھو کہ انگیزیوں کے ساتھ اگر ہندوستان
کے مسلمانوں کا اور کوئی بھی تعلق نہ ہو تو بھی ان کے ساتھ ان کا ایک معاہدہ ہے اور وہ معاہدہ
یہ ہے کہ وہ ان کی تمام کاموں میں جو حکومت کے متعلق ہیں مدد کریں گے۔ یہ معاہدہ تحریر میں نہیں
ہے لیکن ہر ایک قوم جو کسی حکومت کے ماتحت رہتی ہے وہ اس معاہدہ کی پابند سمجھی جاتی ہے چنانچہ وہ
مسلمان علماء جو أولى الْأَمْرِ مِنْكُمْ (النساء : ٢٠) کی آیت سے انگریزوں کی فرمانبرداری کا حکم تسلیم نہیں
کرتے وہ ان کی اطاعت کی ان کی اطاعت کی یہی دلیل دیتے ہیں کہ ان کے ساتھ ہمارا معاہدہ ہے پس جب ان کے ساتھ ہمارا
معاہدہ ہوا تو قرآن کریم کی آیت مذکورہ بالا کے احکام کے مطابق ان کے خلاف کسی مسلمان جماعت کی بھی
مدد نہیں کی جاسکتی حتی کہ مذہبی امور میں بھی ان کے خلاف دوسرے مسلمانوں کی مدد نہیں کی جا سکتی اور
صرف ایک ہی طریق ان کی مدد کا ہے کہ اس علاقہ کو چھوڑ کر پہلے اس معاہدہ سے جس کے ہم برطانوی حکومت
انوار العلوم جلد ۵
۲۵۸
ترک موالات اور احکام اسلام
کے مقبوضہ ملک میں رہنے کی وجہ سے پابند ہمیں آزادی حاصل کی جائے۔ اور اگر ہم ایا نہ کریں تو لہ تعالی فرماتا کے اس کی وجہ
ہے کہ دنیا میں فساد پڑ جائے گا ۔
گا۔
الا تَفْعَلُوهُ کی ضمیر غائب کا مرجع شان کی شخص کو یہ خیال گزرے کہ الا نفعَلُوهُ
ம்
الانفال : ۷۴ ) سے یہ مراد نہیں کہ اگر پچھلی آیت
کے تمام احکام پر عمل نہ کرو گے تو فتنہ ہوگا بلکہ تَفْعَلُوں کی ضمیر صرف وَالَّذِينَ كَفَرُوا بَعْضُهُمْ
اولیاء بعض کے مضمون کی طرف جاتی ہے لیکن یاد رہے کہ اول تو لفظوں کے لحاظ سے وَالَّذِینَ
كَفَرُوا بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ ، بعض میں کوئی ایسی بات نہیں جس کی نسبت یہ کہا جائے کہ اگر تم یوں
نہ کرو گے تو فساد ہوگا بلکہ کفار کا حال بیان کیا ہے کہ وہ فلاں کام کرتے ہیں۔
دوسرے مفسرین بھی یہی لکھتے ہیں کہ اِلَّا تَفْعَلُو کی ضمیر پچھلی آیت کے سارے مضمون کی طرف جاتی ہے
چنانچه فتح البیان میں ہے الضَّمِيرُ يُرْجِعُ إِلى مَا أُمِرُوا بِهِ قَبْلَ هُذَا مِنْ مَوَالَاةِ الْمُؤْمِنِينَ
وَمَنَا صَرَتِهِمْ عَلَى التَّفْصِيلِ الْمَذْكُورِ وَتَرْكِ مَوَالآتِ الكَفِرِينَ التغير فتح البيان جلدهم مره
مطبوعہ مصر ۱۳۰۱ ، یعنی یہ ضمیر ان احکام کی طرف لوٹتی ہے جو اس سے پہلے بیان ہوئے مومنوں کی دوستی
اور ان کی مدد کے متعلق اسی تفصیل کے مطابق جو آیت میں بیان ہو چکی ہے (یعنی معاہدین کفار کے خلاف
مسلمانوں کی مدد نہ کرو) اور کفار سے دوستی ترک کرنے کے متعلق ۔
غرض اس آیت سے ثابت ہے کہ جس قوم سے معاہدہ ہو اس کے خلاف مسلمانوں کا بھی مدد کرنا
خواہ دینی امور پر ہی جھگڑا کیوں نہ ہو جائز نہیں اور ایسا کرنا موجب فساد ہوگا ۔ اب دیکھو کہ انگریزی حکومت
سے ترک موالات کا حکم دے کر مسلمانوں نے اس حکم کو توڑا ہے یا نہیں ؟ اور کیا اس کا نتیجہ جیسا کہ
قرآن کریم نے بتایا ہے فساد ہوا ہے یا نہیں ؟
اسلام نے حقوق أولي الأمر کو قائم کیا ہے (۲) جس شخص نے اسلام کو ذرا تامل سے بھی مطالعہ کیا ہو وہ اس بات کو
خوب جانتا ہے کہ اسلام نہایت امن پسند مذہب ہے اس کا نام اسلام ہی بتا رہا ہے کہ وہ صلح اور آشتی
کو لے کر دنیا میں آیا ہے ۔ اس کے تمام احکام میں قیام امن کا اصل روشن نظر آتا ہے ۔ اس کے اصول
اور اس کے فروع تمام کے تمام اساس تمدن کے مضبوط کرنے والے ہیں بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ حقیقی
طور پر تمدن کی اساس اسلام نے ہی آکر رکھی ہے ۔ اس سے پہلے تمدن کی عمارت بالکل زمین پر رکھی
تھی اور ذرا ذرا سے صدمہ سے منہدم ہو جاتی تھی۔ اس نے تمدن پر تفصیلی نظر ڈالی ہے اور اس نے
انوار العلوم جلد ۵
۲۵۹
ترک موالات اور احکام اسلام
اس کو اقسام میں منقسم کیا ہے اور اسی نے مختلف عمال تمدن کے اعمال کے مدارج قائم کئے ہیں اور ان
کے حقوق مقرر کئے ہیں۔ ایسے مذہب کی نسبت ہر گز اُمید نہیں کی جا سکتی کہ وہ رعایا اور بادشاہ کے
حقوق پر توجہ نہ ڈالے گا ۔ اور واقعہ یہی ہے کہ اس نے اس تعلق کو نہایت مضبوط چٹان پر قائم کیا
ہے ۔ قرآن کریم ولاۃ الامر کے احکام کی اتباع کا پُر زور الفاظ میں حکم دیتا ہے اور اطیعوا الله میںحکم دیتا اور
وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمُ (النساء : ۶۰ ) کہ کر حکومتوں کے حقوق کو قائم کرتا ہے۔
بعض مسلمان غلطی کیا اولی الامر مِنكُمْ سے مراد صرف مسلمان حکام ہیں ؟
عه
سے اس آیت کے
معنی یہ سمجھتے ہیں کہ یہ حکم صرف مسلمان حکام کے حق میں ہے کہ ان کی اطاعت کی جاوے لیکن یہ بات
غلط ہے اور قرآن کریم کے اصول کے خلاف ہے بے شک اس جگہ لفظ "منكم" کا پایا جاتا ہے
مگر منکم کے معنے یہ نہیں ہیں کہ جو تمہارے ہم مذہب ہوں بلکہ اس کے یہی معنی ہیں کہ جو تم میں سے
بطور حاکم مقرر ہوں ۔ من ان معنوں میں استعمال ہوتا ہے ۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کفار کو
مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ اَلَمْ يَأْتِكُمْ رُسُلٌ مِنكُم اس آیت میں منگم کے معنی اگر ہم مذہب
کریں تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ نعوذُ بِاللهِ مِنْ ذَالِكَ رسول کفار کے ہم مذہب تھے۔ پس ضروری
نہیں کہ منگھ کے معنی ہم مذہب کے ہوں ۔ یہ اور معنوں میں بھی استعمال ہوتا ہے اور اس جگہ اس
کے یہی معنی ہیں کہ وہ حاکم جو تمہارے ملک کے ہوں یعنی یہ نہیں کہ جو حاکم ہو اس کی اطاعت کرو بلکہ
ان کی اطاعت کرو جو تمہارا حاکم ہو ۔ اور فَإِن تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى
اللهِ وَالرَّسُولِ کے یہ معنی نہیں کہ قرآن وحدیث کی رو سے فیصلہ کر لو بلکہ اس کے یہ معنی ہیں کہ اگر
حکام کے ساتھ تنازع ہو جائے تو خدا اور اس کے رسول کے احکام کی طرف اس کو لوٹا دو اور
وہ حکم یہی ہے کہ انسان حکومت وقت کو اس کی غلطی پر آگاہ کر دے اگر وہ نہ مانے تو پھر اللہ تعالیٰ
پر معاملہ کو چھوڑ دے وہ خود فیصلہ کرے گا اور ظالم کو اس کے کردار کی سزا دے گا۔
قرآن کریم میں حضرت یوسف کا غیر مذہب کے اولی الامر کا ثبوت قرآن کریم سے واقعہ جس طرح بیان ہوا ہے وہ
بھی دلالت کرتا ہے کہ حاکم خواہ کسی مذہب کا ہو اس کی اطاعت ضروری ہے بلکہ اگر اس کے احکام
ایسے شرعی احکام کے مخالف بھی پڑ جاویں جن کا بجالانا حکومت کے ذمہ ہوتا ہے تب بھی اس کی
اطاعت کرے، چنانچہ حضرت یوسف کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب انکے بھائی انکے پاس چھوٹے بھائی کو
عاد الانعام : ١٣٢)
انوار العلوم جلد ۵
۲۶۰
ترک موالات اور احکام اسلام
لائے تو وہ ان کو وہاں کے بادشاہ کے قوانین کی رو سے اپنے پاس نہیں رکھ سکتے تھے اس لئے خدا نے ان
کے لئے خود ایک تدبیر کردی چنانچہ فرماتا ہے كذالك كدْنَا لِيُوسُفَ ، مَا كَانَ لِيَأْخُذَ أَخَاهُ
في دِينِ الْمَلِكِ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللهُ دیوسف : یعنی اسی طرح ہم نے تدبیر کی کیونکہ وہ بادشاہ کے
قوانین کے مطابق اپنے بھائی کو نہیں رکھ سکتے تھے ہاں مگر اس صورت میں کہ خدا تعالیٰ ایساہی چاہتا ؟ فتح البیان میں
ہے کہ بادشاہ مصر کا قانون اور تھا اور اس کی شریعت اور تھی۔ پس خدا تعالٰی نے الہاما یوسفت کے بھائیوں
کے منہ سے نکلوا دیا کہ جو چور ثابت ہو اسی کو غلام بنا کر رکھ لینا اسی طرح اجْعَلْنِي عَلَى خَزَائِنِ الْأَرْضِ
(یوسف : ۵۶) کے نیچے لکھا ہے کہ وَقَدِ اسْتُدلَّ بِهَذِهِ الْآيَةِ عَلَى أَنَّهُ يَجُوزُ تَوَلِي الْأَعْمَالِ مِنْ جِهَةِ
السُّلْطَانِ الْجَاثِرِيلِ الكَافِرِ لِمَنْ وَثَقَ مِنْ نَفْسِهِ بِالْقِيَامِ بالحق یعنی اس آیت سے ستدلال
کیا گیا ہے کہ ظالم بلکہ کافر بادشاہ کی طرف سے عہدوں کا قبول کرنا اس شخص کے لئے جائز ہے جو اپنی
جان پر اعتبار رکھتا ہے کہ وہ حق کو قائم رکھ سکے گا " یا د رکھنا چاہئے کہ حق کے قیام سے یہ مطلب نہیں کہ
وہ اپنی شریعیت کو چلا سکے۔ کیوں کہ جیسا کہ حضرت یوسف کے بھائی کے معاملہ سے ظاہر ہے۔ کافر کی ملازمت
کے لئے یہ شرط نہیں کہ مومن اپنا ذاتی خیال چلا سکے اس حق کی حفاظت سے یہی مراد ہے کہ علم کی باتوں
میں ساتھ شامل نہ ہو جائے ۔ پس حضرت یوسف کے معاملہ سے بھی ظاہر ہے کہ خواہ گورنمنٹ کا فر ہی کیوں
نہ ہو اس کی وفاداری ضروری ہے ۔
حکومت کی اطاعت کا حکم احادیث کی رو سے جب ہم رسول کریم صلی الہ علیہ سلم کے
کلام کو دیکھتے ہیں تو وہاں بھی حکومت
کی
اطاعت کا خاص حکم پاتے ہیں آپ فرماتے ہیں ۔ عَلَيْكَ السَّمْعَ وَالطَّاعَةَ فِي عُسْرِكَ وَيُبْرِكَ
وَمَنْتَطِكَ وَمَكْرَ هِيكَ وَآثَرَةِ عَلَيْكَ (مسلم كتاب الامارة باب وجوب طاعة الأمراء في غير معصية
وتحريبها في المصيبة " یعنی تم پر واجب ہے حکم ماننا اور اطاعت پر واجب ہے حکم ماننا اور اطاعت کرنی تنگی میں اور کشائش میں اور خوشی میں
اور ناراضگی میں اور اس وقت بھی جب تمہارے حقوق تلف کئے جاتے ہوں "
اسی طرح روایت کیا جاتا ہے کہ آپ سے صحابہ نے دریافت کیا کہ یا نبی اللهِ أَرَأَيْتَ إِن قَامَتْ
عَلَيْنَا امْرَاءُ يَسْأَلُونَا حَقَّهُمْ وَيَمْنَعُونَا حَقَّنَا فَمَا تَأْمُرُنَا فَأَعْرَضَ عَنْهُ ثُمَّ
سَأَلَةَ فَا عَرَضَ عَنْهُ ثُمَّ سَأَلَهُ فِي الثَّانِيَةِ أَوْ فِي الثَّالِثَةِ فَجَذَ بَهُ الْأَشْعَثُ بْنُ قَيْسٍ وَقَالَ
اسْمَعُوا فَإِنَّمَا عَلَيْهِمْ مَا حُمِلُوا وَعَلَيْكُمْ مَا حُمِّلْتُم ( مسلم كتاب الامارة باب في
على تفسير فتح البيان جلد ۵ صفحه ۴۸ مطبوعه مصر ۱۳۰۱ ۵
انوار العلوم جلد ۵
۲۶۱
ترک موالات اور احکام اسلام
طاعة الامروان منحوا الحقوق ) یعنی اے نبی اللہ ! بتائیے تو سہی کہ اگر ہم پر ایسے حاکم
مقرر ہوں جو اپنے حق تو لے لیں اور جو ہمارے حقوق ہیں وہ نہ دیں تو ہم کیسا کریں ؟ آپ
نے پہلے تو اس کے سوال کا جواب نہ دیا لیکن جب اس نے دوبارہ دریافت کیا تو فرمایا کہ ان کی
باتیں سنو اور ان کی اطاعت کرو کیونکہ وہ اپنے کئے کی جزاء پائیں گے تم اپنے کئے کی جزاء اپنے کئے کی جزاء پاؤ گے۔ ان
احادیث میں کوئی لفظ ایسا نہیں کہ جس کا یہ مطلب ہو کہ صرف مسلمان حاکم کی اطاعت کرو اور دوسرے
کی نہ کرو۔ کوئی شخص کسی کو مجبور نہیں کرتا کہ وہ کسی خاص ملک یا خاص بادشاہ کے ماتحت رہے لیکن اگر
کوئی شخص خود ایک ملک کو چنتا ہے تو اس کا فرض ہے کہ پھر اس ملک کے آئین کی اطاعت کرے
اور حکومت کے خلاف مقابلہ کے لئے کھڑا نہ ہو جائے۔
کیا ترک موالات مقابلہ نہیں ؟ شاند بعض لوگ کہ دیں کہ ترک موالات تو مقابلہ نہیں
لیکن ان کو یاد رہے کہ ترک موالات کے حامی اس
بات پر خاص طور پر زور دے رہے ہیں کہ یہ ہتھیار گورنمنٹ کو نقصان پہنچانے کے لئے ہے۔ پس
ان کے اپنے اقوال کے مطابق یہ حملہ ہے کیونکہ حملہ اسے ہی نہیں کہتے کہ جس میں تلوار اٹھائی جائے۔
ہر ایک کام جس سے کسی دوسرے شخص کو نقصان پہنچایا جائے وہ حملہ ہے اور ہمیشہ ایسا کام جب ایسے
لوگوں کے خلاف استعمال کیا جائے جن کے ساتھ اشتراک ہونا جائز ہے ان ہی لوگوں کے خلاف یہ
ذریعہ استعمال کیا جا سکتا ہے جن کے ساتھ جنگ ہو۔ اور اسلام نہ صرف یہ کہ حکومت کے خلاف جنگ
کرنے سے روکتا ہے بلکہ اس کی اطاعت اور فرمانبرداری کرنے کا حکم دیتا ہے ۔ کیا جو شخص خواہ
کسی دوسرے شخص کو نقصان پہنچانے کی فکر میں ہو وہ اس کا مطیع کہلا سکتا ہے ؟
(۳) اللہ تعالیٰ قرآن کریم قرآن کریم فتنہ و فسادکی راہوں سے روکتا ہے ا ا ا ا ا ا ا ا ا ا ا ا ا ر کی ہیں فرماتا ہے کہ وَلَا تُفْسِدُوا
فِي الْأَرْضِ بَعْدَ إِصْلَاحِهَا (الاعراف : (٥٠) یعنی زمین میں جب امن قائم ہو جائے تو اسے برباد کرنے
کی کوشش نہیں کرنی چاہئے اسی طرح فرماتا ہے کہ والفِتْنَةُ أَشَدُّ مِنَ الْقَتْلِ (البقره : ١٩٢ )
فتنہ قتل سے بھی زیادہ جرم ہے اور زیادہ نقصان رساں ہے ۔
انگریزوں کے آنے سے امن حاصل ہوا یا نہیں؟ ترک موالات کے بانی سوچیں کہ
کیا انگریزوں کے ہندوستان
میں آنے سے پہلے اسی قسم کا امن تھا جیسا کہ آج کل ہے ؟ کیا مذہب کی اسی قسم کی آزادی تھی ؟ جانیں
انوار العلوم جلد ۵
۲۶۲
ترک موالات اور احکام اسلام
اسی طرح محفوظ تھیں ؟ بلکہ کیا قومی روح اسی طرح زندہ تھی جس طرح کہ آج کل زندہ ہے ؟ لوگ سوال
کرتے ہیں کہ ان کے یہاں آنے کا کیا فائدہ ہوا ؟ میں کہتا ہوں کہ سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا کہ تم
آزادی اور حریت کے معنوں سے آشنا ہو گئے ہو جن کو قریباً ایک صدی کی تباہیوں کے عرصہ
میں تم بھول گئے تھے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ پہلے کوئی اس مضمون سے آگاہ نہ تھا مگر اس میں کیا شبہ
ہے کہ بہت کم لوگ ان الفاظ سے آگاہ تھے ۔ اور جو لوگ آگاہ تھے وہ وہی تھے جن کو انگریزوں
نے اس ملک پر قابض ہونے سے پہلے کچھ نہ کچھ حکومت میں دخل تھا۔ آج لوگ جلیانوالہ باغ کے
واقعہ پر شور مچاتے ہیں حالانکہ ان کے آنے سے پہلے بلا وجہ لوگ مارے جاتے تھے اور کوئی نہ پوچھتا
تھا۔ پنجاب میں اذان دینا جرم تھا۔ مسجدیں ویران تھیں بلکہ اصطبل بنائی گئی تھیں۔ عربی کے
الفاظ استعمال کرنے پر ہی لوگوں کو مار دیا جاتا تھا۔ چوری، قتل ، ڈاکہ ، فساد اس قدر پھیلا ہوا تھا
که الامان ۔ یہی وجہ تھی کہ پرانے لوگ انگریزی حکومت کے زیادہ مداح تھے کیونکہ انہوں نے اپنی آنکھوں
سے یہ سب باتیں دیکھی تھیں اور ان کے اثر ا بھی ان کے دلوں پر سے مٹے نہ تھے ۔ پس اس امن کے
بعد جو ان کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ نے قائم کیا ہے بلکہ اس اتحاد کے بعد جو ان کے ذریعہ قائم ہوا ہے
فساد نہیں پھیلانا چاہئے ۔
لوگ یہ بات نہیں دیکھتے کہ ان ہی کے زمانہ میں ہندوستان نے ایک ملک کی حیثیت پکڑی ہے اس
سے پہلے یہ کئی ملکوں کا مجموعہ تھا۔ میں اس کا انکار نہیں کر سکتا کہ یہ لوگ اپنے ساتھ اپنی بدیاں بھی لائے
ہیں لیکن بحیثیت مجموعی ان سے ہندوستان کو بہت فائدہ پہنچا ہے ۔ جاپان کی مثال کو جانے دو کہ اس کی
تاریخ بتاتی ہے کہ وہاں کے حالات بالکل مختلف ہیں ۔ دوسرے ممالک کو دیکھو کہ وہ ابھی تک ہندوستان
سے بھی پیچھے ہیں پس یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اگر یہ نہ آتے تو ہم خود یورپ کے علوم کو حاصل کر لیتے۔ جاپان
کے سواکس ایشیائی ملک نے اپنے طور پر جدید علوم کو حاصل کیا ہے اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گیا ہے ؟
یقیناً جاپان کے بعد ہندوستان ہی ایسا ملک ہے جو علوم جدیدہ کا حامل کہلا سکتا ہے اگر یہ درست ہوتا کہ
ان کے آنے سے نہیں نقصان پہنچا ہے تو یقیناً وہ علاقے جن میں ان کا دخل بعد میں ہوا ہے تعلیم اور
سیاسی قابلیت میں دوسرے ممالک سے بڑھے ہوئے ہوتے۔ بنگال میں حکومت برطانیہ دوسو سال
کے قریب سے قائم ہے اسی طرح مدراس اور بیٹی میں ان کا دخل پرانا ہے ۔ اور یو پی میں اس کے
بعد اور پنجاب میں تو کل ستر اسی سال سے ان کا تصرف ہوا ہے اگر یہ بات درست ہوتی تو چاہئے
سی اور علمی قابلیت میں پنجاب۔ اب سب سے زیادہ ہوتا ۔ پھر یو۔ پی پی اور پھر بنگال اور مدراس
تھا کہ سیاسی
م
انوار العلوم جلد
۲۶۳
ترک موالات اور احکام اسلام
اور بیٹی ۔ لیکن معاملہ بالکل برعکس ہے ان ممالک کے لوگوں کی قابلیت جس پر ان کا دیرینہ قبضہ ہے ان
ممالک کے لوگوں کی قابلیت سے جن پر ان کا بعد میں قبضہ ہوا ہے بہت بڑھی ہوئی ہے اور ان میں
سیاست کے سمجھنے اور علوم سے عملی صورت میں فائدہ اُٹھانے کی اہمیت بہت زیادہ پیدا ہو گئی ہے بہت کے بھنے اور علوم سے عملی صورت میں فائدہ اُٹھانے کی اہمیت بہت نے
حالانکہ اگر ان کا اثر ایک زہر ہے تو اس وقت تک ان کو بالکل جاہل ہو جانا چاہئے تھا ۔ اگر انکا اثر تو اس وقت ان ہوجا
انگریزوں کا انتظام نقائص سے پاک نہیں مگر ا ا ا ا ا ا ا ا ا ا م اور میرا مطلب اس تحریر سے یہ نہیں
کہ ان کے انتظام ان کی
ان کا فائدہ ان کے نقصان پر غلبہ رکھتا ہے تا ہے تعلیم میں نقص نہیں ہیں ۔ میں
اس میں بہت سے نقص دیکھتا ہوں لیکن میں کہتا ہوں کہ ہمیں غصہ میں آکر ان کی خوبیوں سے آنکھیں بند
نہیں کر لینی چاہئیں اور ان کی آمد سے واقعی جو ہمیں فائدہ ہوا ہے اور ان کے ذریعہ سے جو امن ہمیں
حاصل ہوا ہے اس کا انکار نہیں کرنا چاہئے ۔
غرض انگریزوں کے آنے سے ہندوستان کو بہت امن ملا ہے اور گو یہ بھی بہت سی غلطیاں کرتے
ہیں لیکن بحیثیت مجموعی ان کا وجود بہت نفع دہ ثابت ہوا ہے اور اگر اسے نہ بھی تسلیم کیا جائے تو اس میں
کوئی شک نہیں کہ انہوں نے یہاں ایک منظم حکومت قائم کر لی ہے ۔ اور ہندوستان کے ان سینکڑوں
حصوں کو جو پہلے بالکل علیحدہ علیحدہ تھے ایک جگہ جمع کر دیا ہے پس اس امن کو جو انہوں نے قائم کیا ہے
اور اس اتحاد کو جو ان کے ذریعہ سے حاصل ہوا ہے ان کی سلطنت کو کمزور کے توڑنا نہیں چاہتے
جائے
اس اتحاد کو جو ان کے ذریعہ
کیونکہ علاوہ ہمارے دنیوی نقصان کے اس میں شریعت کے احکام کی بھی خلاف ورزی ہے اور
قرآن کریم کی صریح تعلیم کا انکار ہے ۔
کو
شاید اس جگہ یہ کہا جائے کہ ہم تو فساد نہیں کیا ترک موالات موجب فساد نہیں ؟ کرتے لیکن یہ بات درست نہیں ترک
توان
موالات کا آخری نتیجہ ضرور فساد ہے اور ابھی سے فساد شروع ہے۔ علی گڑھ اور لاہور کے اسلامی کالجوں
میں جو کچھ ہوا وہ راز نہیں کہلا سکتا ہر ایک شخص کی زبان پر ان دونوں کا لجوں کے واقعات ہیں اور ابھی
تو ابتداء ہے یہ فساد روز بروز اور ترقی کرے گا اور اگر اس تحریک کو ترک نہ کر دیا گیا تو مسلمانوں کی رہی سہی
طاقت کو بھی خاک میں ملا دے گا۔ یہ کیونکر ممکن ہو سکتا ہے کہ عوام الناس کو کہا جائے کہ گورنمنٹ
اس حد تک گر گئی ہے کہ اس سے کسی قسم کا تعلق رکھنا جائز نہیں اور پھر وہ فساد سے باز رہیں
جب لوگوں کو یہ کہا جائے گا تو وہ گورنمنٹ سے وحشیوں والا سلوک کریں گے۔ ایک ملک اور ایک
اب حد
دسے ؟
انوار العلوم جلد ۵
۲۶۴
ترک موالات اور احکام اسلام
جگہ رہ کر اور زمرہ کے تعلقات کی موجودگی میںسوائے خاص حالات کے ایسی تحریک کبھی امن کے ساتھ نہیں
کی جاسکتی ؟
محبت و ہمدردی اور ترک موالات (۴) یہ بات بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ کل
مذاہب محبت اور ہمدردی کی تعلیم دیتے چلے
آئے ہیں اور جس قدر محبت کام کر سکتی ہے اور کوئی حربہ کام نہیں کر سکتا ۔ اسلام تو محبت اور مروت کی
تعلیم سے پُر ہے پس ایسی تعلیم دینی جو مروت کو قطع کرنے والی اور مواسات کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک
دینے والی ہے مذہباً درست نہیں ہو سکتی آخر قرآن کریم کے سکھائے ہوئے اخلاق کسی دن کے
لئے ہیں ؟ ایک ملک میں رہ کر وہاں کی حکومت کی بیخ اُکھاڑ کر پھینکنے کی کوشش اور عداوت اور بغض
کا بیج بونا کسی طرح جائز نہیں ہو سکتا ۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے وَلَا تَسْتَوِي الْحَسَنَةُ وَلَا
السَّيِّئَةُ ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَانَهُ وَلِيٌّ
حَمِيم رحم السجدة : ۳۵) یعنی نیکی اور بدی برابر نہیں ہو سکتی تو بدی کو نیکی بدی کو نیکی کے ذریعہ دور کر پس اچانک
دیکھے گا کہ وہ شخص جس کے اور تیرے درمیان عداوت تھی تیرا گہرا دوست بن گیا ہے " غرض محبت کا اثر
بہت گہرا رتا ہے اور کینہ اور غضب مذموم عادات میں سے ہیں مسلمان کو صا۔ مسلمان کو صاحب وقار ہونے کا حکم
ہے اور محبت کی اسے تعلیم دی گئی ہے جو شخص اس تعلیم پر عمل نہیں کرتا وہ اللہ تعالی کی رضا اور اس
کی ہدایت کا مستحق نہیں پس ایسا نہ ہو کہ لوگوں کو حق کی طرف رہنمائی کرنے والے خود ہی فتنہ میں پڑجائیں
بے شک کبھی سزا بھی ضروری ہوتی ہے مگر حکام کے مقابلہ میں نرمی کا ہی حکم ہے کیونکہ جو شخص ان
کے مقابلہ کی جرأت پیدا کرتا ہے وہ ملک کے امن کو تباہ کرتا ہے اگر ان کی کوئی بات نا پسند ہو اور
وہ سمجھانے سے بھی نہ مانیں اور وہ بات نظر انداز کرنے کے قابل نہ ہو تو ایسے وقت میں وہی حکم ہے
جو اوپر گزر چکا کہ اس ملک کو چھوڑ کر چلا جاوے ۔
قرآن کریم نے صرف دو قسم کی ترک موالات کا حکم دیا خلاصہ کلام یہ ہے کئے
قرآن کریم نے مخالفین سے ہے جن میں سے کوئی بھی انگریزوں پر عائد نہیں ہوتی مران کو کم کیتری سوالات
صرف دوسم
کا حکم دیا ہے۔ ایک وہ ترک موالات ہے جو افراد افراد سے کرتے ہیں اور ایک وہ جو قوم قوم سے کرتی
ہے ۔ جو ترک موالات کہ افراد کے متعلق ہے اس کا موقع استعمال نب ہوتا ہے جب کوئی شخص دین اسلام
سے تضحیک کرے اور بجائے تحقیق حق کے اس پر ہنسی اُڑائے ایسے شخص کے ساتھ مسلمانوں کو اُٹھنا بیٹھنا
انوار العلوم جلد ۵ ۔
۲۶۵۰
ترک موالات اور احکام اسلام
اور دوستانہ تعلق رکھنا منع ہیں اور اگر وہ باز نہ آوے تو یہ سمجھا جاوے گا کہ وہ بھی ان ہی کے سے
خیالات رکھتا ہے ۔
دوسری قسم ترک موالات کی جو قوم قوم سے کرتی ہے اس کا موقع استعمال تب ہوتا ہے کہ جب قسم موالا
کوئی قوم مسلمانوں سے مذہبی جنگ چھیڑے اور جبراً ان سے ان کا مذہب چھڑوائے اس وقت مسلمانوں
پر فرض ہو جاتا ہے کہ اس قوم کے لوگوں سے دوستی محبت اور معاملات کے تعلق چھوڑ دیں اور اگر
بعض مسلمان خود ایسے کفار کے ملک میں رہتے ہوں تو پھر ان کا فرض ہوتا ہے کہ وہ اس ملک سے
ہجرت کر جاویں اور دوسرے بھائیوں سے مل کر جہاد کریں اور اپنے بھائیوں کی طرح ان کفار سے قطع
تعلق کر لیں ورنہ وہ بھی کفار ہی سمجھے جاویں گے ۔ اگر اسی حالت میں مر گئے تو جہنم میں جاویں گے یہ
اللہ تعالی نے کہیں نہیں فرمایا کہ ایسے موقع پر وہ اسی ملک میں رہ کر ترک موالات کر سکتے ہیں اور
شریعت فساد کو نا پسند کرتی ہے اور اپنے دشمن کے ملک میں بھی فساد پھیلانے کی اسلام اجازت
نہیں دیتا۔
غرض یہ دو حکم ترک موالات کے متعلق ہیں اور دونوں حکم انگریزوں پر چسپاں نہیں ہوتے اور ان حکموں
کا ان پر چسپاں کرنا گویا قرآن کریم کے احکام کو مروڑنا ہے جو ایک بہت بڑا گناہ ہے اور اگر کوئی
شخص خیال کرتا ہے کہ واقع میں بحیثیت قوم ان کے متعلق ترک موالات کا فتوی لگانا اسلام کے مطابق
ہے تو پھر اس کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ ان کے ملک سے ہجرت کرکے اور ان کے خلاف مسلمانوں سے
مل کر جہاد کرے ۔
ان
ایک تیسری قسم کی ترک موالات ان دوستم کی ترک موالات کے سوا ایک اور قسم بھی ترک
موالات کی ہے لیکن وہ حکومت کے خلاف استعمال
نہیں کی جا سکتی بلکہ حکومت اس کا حکم دیتی ہے اور وہ ترک موالات وہ ہے جس کا حکم رسول کریم صلی الہ علیہ سلم
نے ان تین صحابیوں کے متعلق دیا تھا جو غزوہ تبوک سے پیچھے رہ گئے تھے۔
راقعه مختلفين
ان کا واقعہ مختصر یوں ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تبوک کی طرف تشریف لے
گئے تو آپ نے سب مسلمانوں کو حکم دیا کہ سب ساتھ چلیں مسلمان تو سب تیار ہوگئے
منافقین پیچھے رہ گئے لیکن بعض غلطیوں کی وجہ سے تین مسلمان بھی ساتھ جانے سے رہ گئے۔ ان میں سے ایک
کعب ابن مالک اپنا واقعہ یوں بیان کرتے ہیں کہ میرے پاس اس وقت سامان تو سب تھا مگر وہ پھلوں
اور سانیوں کا زمانہ تھا اور میں ان کا بڑا شائق تھا میں نے کہا کہ میں عین وقت پر انتظام کرلوں گا ۔ آخر
انوار العلوم جلد ۵
۲۶۶
ترک موالات اور احکام اسلام
وقت آگیا آپ چلے گئے اور میں رہ گیا مگر پھر بھی میں نے سوچا کہ میں بعد میں جا لوں گا مگر یہ بھی نہ ہو سکا ۔
جب آپ واپس تشریف لائے ۔ منافقوں نے تو جا کر عذر کر دیئے میں نے جو سچ بات تھی وہ کہ دی
آپ نے ان کے لئے تو دُعا کر دی اور میری نسبت فرمادیا کہ اللہ کے فیصلہ کا انتظار کرو۔ اس کے بعد
لوگوں نے مجھے مشورہ دیا کہ میں کوئی بات بنا کر معافی مانگ لوں ۔ مگر مجھے معلوم ہوا کہ دو اور شخصوں کو
بھی یہی حکم ملا ہے اور یہ دونوں مجھے معلوم تھا کہ مخلص مسلمان تھے اس لئے میں نے اس بات سے انکار
کر دیا ۔ آخر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم تینوں سے کلام کرنے سے مسلمانوں کو روک دیا ۔ باقی دونوں
گھروں میں بیٹھ رہے مگر میں زیادہ بہادر تھا میں نماز مسجد میں جاکر پڑھتا تھا اور رسول کریم صل اللہ
علیہ وسلم کو بار بار جا کر سلام کر کے دیکھتا کہ آپؐ کے ہونٹ جواب کے لئے ہلتے ہیں یا نہیں میں نے
دیکھا کہ جب میری آنکھیں آپ کی طرف ہو تیں تو آپ میری طرف نگاہ نہ ڈالتے لیکن جب میری نگاہ
دوسری طرف ہوئی تو آپ میری طرف دیکھتے ۔ ایک دن تنگ آکر اپنے بھائی اور دوست قتادہ کے پاس گیا
اور ان سے کہا کہ کیا آپ جانتے نہیں کہ میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت رکھتا ہوں؟
انہوں نے جواب نہ دیا۔ میں نے پھر کہا اور قسم دی مگر پھر جواب نہ دیا۔ میں نے پھر کہا اور قسم دی مگر پھر بھی
جواب نہ دیا ۔ آخر مجھے مخاطب کئے بغیر یہ کہا کہ الہ اور اسکے رسول صلی الہ علیہ وسلم بہتر جانتے ہیں۔ اس پرمیری
آنکھوں میں آنسو آگئے اور میں وہاں سے افسردگی میں واپس آیا بازار پہنچا تو ی شخص میرا پتہ پوچھتا ہوا آیا اور ایک خط
مجھے دیا جو بادشاہ غسان کی طرف سے تھا اور اس کا مضمون یہ تھا کہ تو کوئی ذلیل آدمی نہ تھا مگر تجھ سے بہت
برا سلوک ہوا ہے تو ہمارے پاس آجا ہم تجھے بہت عزت دیں گے ۔ میں نے خیال کیا کہ یہ ھی ابتداء ہے
اور اس خط کو تنور میں ڈال کر جلا دیا ۔ جب چالیس دن گزر گئے تو ایک شخص نے آکر مجھ سے کہا کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم ہے کہ اپنی بیبیوں سے علیحدہ ہو جاؤ ۔ میں نے دریافت کیا۔ طلاق
دے دوں یا علیحدہ رہوں ؟ اس نے کہا نہیں علیحدہ رہو ۔ اس پر میں نے اپنی بیوی کو سیکسے بھیج دیا۔
میرے دوسرے ساتھیوں کو بھی ایسا ہی حکم ملا تھا ۔ ان میں سے ہلال ابن امیہ نہایت ضعیف ہو رہے
تھے ان کی بیوی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور عرض کی کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس
کا تو کوئی نو کر بھی نہیں ۔ کیا آپ اس کو نا پسند کرتے ہیں کہ میں اس کی خدمت کر دیا کروں ؟ آپ
نے فرمایا میرا یہ حکم نہیں کہ تو خدمت نہ کرے بلکہ صرف یہ حکم ہے کہ وہ تیرے قریب نہ جایا کرے ۔
اس کے بعد پچاس راتیں گزر گئیں تو خدا تعالیٰ کا حکم نازل ہوا اور ہمیں معاف کر دیا گیا ۔
ربخاری کتاب المغازی باب حديث كعب بن مالك )
انوار العلوم جلد ۵
۲۶۷
ترک موالات اور احکام اسلام
حدیث کو یہ حدیث احترام حکومت کے متعلق ہیں کیا تعلیم دیتی ہے ؟ کیا ہدایت کو دیکھو
کی وضاح
حکومت کا احترام سکھاتی ہے۔ خاوند کو بھی بیوی پر ایک قسم کی حکومت ہوتی ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم ان لوگ ان لوگوں پر ناراض تھے چاہتے تو بجائے ان کو کہلا بھیجنے کے کہ تم اپنی بیویوں سے علیحدہ ہو
جاؤ بیویوں کو کہلا بھیجتے کہ تم اپنے خاوندوں سے علیحدہ ہو جاؤ۔ مگر آپ نے ایسا نہیں کیا بلکہ
خاوند کو کہلا بھیجا کہ وہ اپنی بیویوں سے علیحدہ ہو جائیں ۔ پھر جب ہلال بن امیہ کی بیوی آپ سے
پوچھنے گئیں کہ کیا میں خدمت بھی نہ کروں ؟ تو پھر بھی یہ نہیں فرمایا کہ خدمت کر مگر اس کے قریب
نہ جا۔ بلکہ یہ فرمایا کہ خدمت کر مگر وہ تیرے قریب نہ آوے ۔ باوجود اس عورت کے مخاطب ہونے کے
حکم کا مخاطب خاوند ہی کو قرار دیا ہے جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت پر مرد کے اختیار کا
اس قدر لحاظ کیا ہے تو ان لوگوں کا کیا حال ہو گا جو حکومتوں کے خلاف رعایا کو اکساتے ہیں اور
ماں باپ کے خلاف بچوں کو جوش دلاتے ہیں اور اساس تمدن کو توڑتے اور انتظام برباد کرتے
ہیں۔
قسم کم
ی تیم ترک موالات حکومری کے اختیار یہ ترک موالات حکومت کے اختیار میں ہے به هم
رعایا کے اختیار میں نہیں ہے اور بلا ان وجوہ میں ہے نہ رعیت کے اختیار میں کے اختیار میں رعایا کے اختیار کے جن کو شریعت نے بیان کیا ہے ترک موالات
لا
رنے کو رسول کریم صل للہ علیہ سل نے منع فرمایا ہے یا کہ فرماتے ہیں کا با عضوا وَلَا تَحَاسَدُوا
وَلَا تَدَابَرُوا وَلَا تَقَاطَعُوا وَكُونُوا عِبَادَ اللَّهِ أَخَوَانًا وَلَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَن يَهْجَرَ
أَخَاهُ فَوقَ ثَلاث یعنی ایک دوسرے ۔ یعنی ایک دوسرے سے بغض نہ کرو۔ ایک دوسرے سے حسد نہ
کرو۔ ایک دوسرے سے مخالفت اور عداوت نہ کرو اور ایک دوسرے سے قطع تعلق نہ کرو اور اللہ
کے ہندو بھائی بھائی بن جاؤ اور کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ
کے لئے تعلقات قطع کرے ؟ اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ افراد کو ان مواقع کے سوا جن میں شریعت
نے ترک موالات کا حکم دیا ہے ۔ تین دن سے زیادہ قطع تعلق کرنے کا اختیار نہیں۔ پس یہ تیسری قسم ترک
موالات کی صرف حکومت کے ہاتھ میں ہے وہ حکومت خواہ سیاسی ہو خواہ مذہبی اور یہ قسم حکومت کے
خلاف نہیں استعمال کی جا سکتی ۔
على بخارى كتاب المغازى حديث كعب من مالك * عله مسند احمد بن خلیل جلد ۳ صفحه ۱۹۹ ، ۲۲۵
انوار العلوم جلد ۵
۲۶۸
ترک موالات اور احکام اسلام
حکومت کے سوا کسی کو اختیار نہ دینے کی حکمت حکومت کے سوا دوسرے لوگوں کو
اس کا حکم دینے کا اختیار نہ دینے
کی یہ حکمت ہے کہ اس طرح تفرقہ اور شقاق بڑھتا ہے اور بجائے محبت میں ترقی ہونے کے عداوت
پیدا ہو جاتی ہے۔ پس افراد کو تو ترک موالات کرنے سے روک دیا گیا ہے اور حکومت کو اختیار دے
دیا گیا ہے ۔
حکومت کو اختیار دینے کی ایک یہ وجہ بھی ہے کہ صاحب الامر کی نظر وسیع ہوتی ہے اور وہ فیصلہ
دیتے وقت جلدی نہیں کرتا بلکہ اسکو اپنے فیصلہ کے وسیع اثرات کا خیال ہوتا ہے ہیں اس کے ہاتھ
میں یہ آلہ محفوظ ہوتا ہے اور نقصان کا خطرہ نہیں ہوتا ۔
یہ بھی ی قسم ترک موالات بھی موجودہ حالات کے مناسب نہیں یہ قسم ترک موالات کی بھی موجودہ حالات کے
مناسب نہیں کیونکہ اس وقت بجائے حکومت کی طرف سے اس کے استعمال کئے جانے کے حکومت
الامام
کے خلاف اس کو استعمال کیا جاتا ہے جو بالکل خلاف اصول اور مخالف قرآن و حدیث ہے۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم تو فرماتے ہیں الْإِمَامُ جُنَّةً يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِه (بخارى كتاب الجهاد باب يقاتل من وراء الاه
دقیقی به امام ایک ڈھال ہوتا ہے اس کے پیچھے کھڑے ہو کر لڑائی کی جاتی ہے ۔ ایسے تمام احکام ہو
حکومت سے تعلق رکھتے ہیں امام کی معرفت ہی ان پر عمل کیا جاتا ہے۔ ہر ایک شخص کو ان کے استعمال کرنے کا
حق نہیں ہوتا اگر یہ احتیاط نہ کی جائے تو غیر ذمہ دار لوگ اپنے جوش اور غصہ کی حالت میں اپنے ساتھ
دوسروں کو بھی لے ڈو ہیں جیسا کہ آج کل اس حکم کو نظر انداز کرنے کے سبب سے ہو رہا ہے ۔
موجودہ ترک موالات محض ہوائے ہیں اسے برادرانِ ملک ! ترک موالات کی کوئی صورت پس
نفس کے ماتحت ہے نہ اسلام کی خاطر بھی اس زمانہ میں جائز نہیں ہے اور اس وقت
سے الا
برطانیہ کے خلاف اس کا وجوب تو الگ رہا شرعی طور
سے اس کے جواز کا بھی فتوی دینا ظلم اور تعدی ہے اور اگر کوئی شخص اس امر پر جوش اور غضب
الگ ہو کر سوچے گا تو یقیناً دلائل کے ذریعہ سے بھی اس نتیجہ پر پہنچے گا اور شواہد کے ذریعہ بھی
یہی فیصلہ کرنے پر مجبور ہو گا کہ موجودہ شورش صرف خواہشات نفس کا نتیجہ ہے کیونکہ وہ ادنی تامل سے
معلوم کرلے گا کہ یہ تمام جوشش جو اسلام کی طرف منسوب کیا جاتا ہے اُس وقت بھڑکتا ہے جب مادی
اسباب پر حملہ ہوتا ہے۔ روحانیت اور مغز اسلام کی حفاظت کے لئے کبھی اس قدر غصہ کا اظہار نہیں