اسلام اور حریت و مساوات
انوارالعلوم (جلد 5)
674
اسلام اور حریت و مساوات
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
انوار العلوم جلد ۵
۲۸۱
اسلام اور حریت و مساوات
اسلام اور حریت و مساوات
)
مسائل حاضرہ کے متعلق چند سوالات
اور حضرت فضل عمر خلیفہ السیح الثانی کے جوابات )
تحریر فرموده ۲۸ اکتوبر سن ۱۹ شه )
کوہ مری سے ایک گریجویٹ صاحب نے حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کی خدمت میں چند سوالات لکھ کر
بھیجے جن کے حسب ذیل جواب حضور نے لکھوائے ۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
د خاکسار محمد اسماعیل مولوی فاضل )
نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مکرمی ! السلام علیکم ورحمه الله و بركاته
آپ نے جو سوالات تحریر فرمائے ہیں۔ ان کے جوابات حسب ذیل ہیں :-
سوال را - کیا سلسلہ احمدیہ کی وجہ مأموریت اشاعت اسلام ہے ؟ به
سلسلہ احمدیہ کی غرض جواب :- سلسلہ احمد به احمدیہ کی غرض مسلمان کہلانے والوں کو مسلمان بنانا ہے ۔
چونکہ ہر مسلم کا فرض ہے کہ وہ اپنی طاقت کے مطابق اشاعت اسلام کرے اس لئے ہر احمدی کا فرض اشاعت
اسلام بھی ہو جائے گا۔
اشاعت اسلام اور اسلام کے بنیادی اصول سوال ہے کیا اشاعت اسلام کے اندر ان تمام اصول کی اشاعت نہیں آتی جو
コン
انوار العلوم جلد ۔
اسلام کے بنیادی اصول کہلاتے ہیں ؟
۲۸۲
اسلام اور حریت و مساوات
جواب :- اشاعت اسلام کے اندر ان تمام اصول کی اشاعت آجاتی ہے جو اسلام کے بنیادی اصول
ہیں مگر ان اصول کی اشاعت اس میں نہیں آتی جو اُصولِ اسلام کہلاتے ہیں جیسا کہ آپ نے تحریر کیا ہے ۔ گران کی
اسلام کے بنیادی اصول سوال ہے : کیا توحید و سالت کے علاوہ اسلام کے کوئی اور اصول بھی ہیں ؟ ؟
جواب :- اسلام کے بنیادی اصول دو قسم کے ہیں ۔ ایک عقائد کے متعلق دوسرے اعمال کے
متعلق ۔ عقائد کے متعلق یہ اصول ہیں خدا کو ایک ماننا ، اس کے تمام نبیوں پر ایمان لانا ، قضا و قدر
پر ایمان لانا ، ملائکہ پر ایمان لانا، خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل ہونے والی ان تمام وحیوں پر ایمان لانا جو
اس کے انبیاء پر نازل ہوتی ہیں ، بعث بعد الموت پر ایمان لانا ۔
اعمال میں سے نماز ، روزہ ، حج ، زکوٰۃ اوامر کے بنیادی اصول ہیں۔ اور قتل نہ کرنا، چوری نہ
کرنا ، زنا نہ کرنا ، خیانت نہ کرنا نواہی کے۔
اور اگر شرک کو اعمال میں داخل کیا جاوے تو اس صورت میں شرک بھی اعمال منیبہ میں داخل ہوگا۔
سوال : کیا حریت اور مساوات کے زریں اصول اسلام کے حریت اور مساوات
بنیادی اصول نہیں ہیں۔ اور کیا یہ ہر دو اصول اشاعت اسلام
کے زمرہ میں داخل ہیں یا نہیں ؟
جواب :- حریت اور مساوات اسلام کے بنیادی اُصولوں میں سے نہیں ہیں، خود یہ الفاظ ایسے
مبہم ہیں کہ اپنی بعض تعریفوں کے لحاظ سے اچھے اخلاق بھی نہیں کہلا سکتے ۔ اس لئے حریت اور
مساوات کی جب تک تعریف نہ کی جائے۔ اس وقت تک نہیں کہا جا سکتا کہ اسلام انہیں جائز بھی
قرار دیتا ہے یا نہیں ؟ مجھے نہیں معلوم کہ آپ کے ذہن میں ان کی کیا تعریف ہے ؟
ہو سکتا ہے کہ کسی تعریف کے ماتحت ان دونوں امور کا خیال رکھنا ایک مسلم کے لئے ضروری
ہو اور ہو سکتا ہے کہ ایک دوسری تعریف کے مطابق صرف جائز ہو اور ہو سکتا ہے کہ ایک تیسری
تعریف کے مطابق نا جائز ہو۔
شریعت میں مساوات کی تو کوئی اصطلاح ہی نہیں ۔ حُر کی ایک اصطلاح ہے جس کے یہ معنے
قرآن اور حدیث کی رو سے معلوم ہوتے ہیں کہ جو شخص ان افعال میں جو افراد کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں
حکومت کے ساتھ تعلق نہیں رکھتے مختار ہو ۔ وہ اپنے مال کا خود مالک ہو افراد در عایا میں سے کوئی شخص
انوار العلوم جلد ۵
۲۸۳
اسلام اور حریت و مساوات
ایسا نہ ہو کہ اس کے کمائے ہوئے مال پر بلا اس کی اجازت یا بلا اس سے خریدو فروخت کے قبضہ کرلے۔
اسلام میں حریت و مساوات سوال ہے کیا اسلام حریت مساوات کا علم بردار ہونے
کا مدعی ہے یا نہیں ؟
اس سوال کا جواب چوتھے سوال کے نیچے آجاتا ہے۔
نبی کریم کے خلفاء کا مشن سوال : کیا نی کریم صل اللہ علیہ سلم کے نظام رضوان الل سیم کا
مشن نہیں کہ وہ دنیا میں حریت و مساوات کے قائم کرنے کے
لئے ہر طرح کی ممکن جد و جہد کریں ؟
جواب ۔ اگر حریت و مساوات کی کوئی ایسی تعریف ہے جو اسلام کے احکام کے نیچے آجاتی ہے اور
اگر کی ہے جو کے احکام نیچے
اور
جو کی اور اسلامی حکم کے مخالف نہیں پڑتی تو پھر اس کی تلقین کرنا خلفاء اسلام کا فرض ہے۔ مگر یہ جی ان
کا فرض ہے کہ جو بڑے کام ہوں ان کی طرف زیادہ توجہ کریں اور جو چھوٹے ہوں ان کی طرف کم ۔
سوال ہے ؟ کیا امام وقت کا یہ فرض نہیں کہ دنیا کی چھوٹی چھوٹی قوموں امام وقت کا فرض کو کو ظالموں کی دستبرد سے بچانے کے لئے آئینی طور پر جد وجہد کرے
اور انہیں آزادی اور شہری حقوق دلانے میں کوشاں ہو ؟
جواب - امام وقت کا یہ فرض ہے کہ دنیا کی چھوٹی اور بڑی ، زبر دست اور کمزور تمام قوموں کو نہ
کہ صرف چھوٹی قوم کو ہی ظالموں کی دستبرد سے بچانے کے لئے بہترین ذرائع کو استعمال میں لادے
اور بہترین ذریعہ یہی ہے کہ انہیں سچے مذہب کی طرف بلائے ۔ اس کے بعد نہ ظالم ظالم رہ سکتا
ہے نہ مظلوم مظلوم رہ سکتا ہے ۔
یوروپین حکومتیں اور چھوٹی قومیں سوال ہی کیا آج یورپ کی دو ایک ظالم سوال - کیا و جابر
اور
حکومتیں استبدادانہ طور پر چھوٹی چھوٹی آزاد
قوموں کی آزادی نہیں چھین رہی ہیں ؟ کیا وہ ملک گیری کی ہوس میں ان کو بالکل نگل نہیں چکی ہیں ؟
جواب : بے شک یورپ کی بعض طاقتوں نے دوسرے ممالک پر قبضہ کیا ہوا ہے مگر کیا آپ کو
معلوم ہے کہ ہمارے آباء مسلمان کہلانے والے ہندوستان میں کس طرح آئے تھے ؟ اگر ان کا ہندوستان
پر قبضہ کر لینا جائز تھا تو آج انگریزوں کا اس پر قبضہ کیوں نا جائز ہو گیا ؟ کیا ہند و خود انہیں بلانے گئے
تھے ؟ پس کسی غیر ملک پر مجرد قبضہ کرلینا برا نہیں کہلا سکتا ۔ اسے مبرا قرار دینے کی کچھ شرائط لگانی پڑیں
گی۔ جب تک وہ شرائط مجھے معلوم نہ ہوں میں پورا جواب نہیں دے سکتا۔
انوار العلوم جلد ۵
۲۸۴
اسلام اور حریت و مساوات
عیسائی حکومتوں کا منشاء سوال : کیا ان عیسائی حکومتوں کا منشاء حقیقی یہ نہیں ہے
که مسلمان حکومتوں کو تباہ کر کے ان کی جگہ عیسائی حکومتیں
قائم کر لی جائیں ؟
جواب : دل کا حال تو اللہ تعالیٰ جانتا ہے مگر موجودہ عیسائی حکومتیں کسی کو زبر دستی عیسائی نہیں
بنا ئیں اور اگر آپ کا یہ منشاء ہے کہ مسلمان حکومتوں کی جگہ ایسی حکومتیں قائم ہو رہی ہیں جو عیسائی ہے
ہیں ۔ گو وہ دو مہروں کو عیسائی نہ بنا دیں تو یہ بات تو ظاہر ہی ہے ۔ اس کے پوچھنے کی کوئی وجہ مجھے گوچہ دوسروں عیسائی نہ بناویں بیبات
معلوم نہیں ہوئی ۔
خلیفۂ وقت کی غیرت کا تقاضا سوال منار
سوال نما : کیا آپ کا دعویٰ امام وقت ہونے کا نہیں
ہے ؟ اگر ہے تو کیا آپ کی غیرت کا یہی تقاضا
ہے کہ آپ یہ سب مظالم اپنی آنکھوں کے سامنے ہوتے دیکھیں اور ٹس سے مس نہ ہوں کا
جواب : بے شک میرا دعویٰ خلیفہ وقت ہونے کے لحاظ سے امام وقت ہونے کا بھی ہے اور
فی الواقع میری غیرت اس بات کا تقاضا نہیں کرتی کہ میں ان سب مظالم کو اپنی آنکھوں کے سامنے
دیکھوں جو لوگ کر رہے ہیں اور ان کے مٹانے کی کوئی کوشش نہ کروں ۔ مگر میں صرف ان ہی نظام کی ہی کو
نا پسند نہیں کرتا جو عیسائی ہندوؤں یا مسلمانوں پر کریں بلکہ ان مظالم کو بھی نا پسند کرتا ہوں جو ہندو یامسلمانو پر ان ناپسندکرتا
مسلمانوں پر یا مسلمان ہندوؤں پر یا دونوں عیسائیوں پھر کریں ۔ یا خود مسلمان ایسے افعال کا ارتکاب جو پر ۔ یا
موجب فساد ہوں اپنے بھائیوں پر کریں۔
شاعت اسلام کیا ہے سوال را - کیا اشاعت اسلام صرف اس کا نام ہے کہ ایک
سال میں دو چار مسلمان بنالئے۔ کیا اشاعت اسلام صرف
نہیں ؟ PRACTICAL ہے THEORETICAL
جواب :- اشاعت اسلام صرف اسی کا نام نہیں کہ سال میں دو چار مسلمان بنا لئے جائیں بلکہ اس
نہیں کہ دو چار چھوڑ ایک کوہی مسلمان بنایا جائے بلکہ اشاعت اسلام اس نے اپنے مقالات
روں تک پہنچا دینے کا خواہ ایک دمی بھی انہیں مانے منوانا یا نہ منانا اس کا کام سے ہو
قلوب پر تصرف رکھتا ہے اور مانا یا نہ مانا اس کا کام ہے جس کے سامنے ہم بات پیش کرتے ہیں ۔
ہمارا کام صرف اتنا ہی ہے اور ہمارے آقا وراہنما آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی صرف اتنا ہی کام تھا
کہ حق بات لوگوں تک بطریق احسن پہنچا دیں۔ لوگوں کو منوانا ہمارا کام نہیں۔
انوار العلوم جلد ۵
۲۸۵
اسلام اور حریت و مساوات
اگر ہم حق لوگوں کو پہنچا دیتے ہیں اور ہماری بات کو سُن کر لاکھوں آدمی اسے قبول کرتے ہیں۔ یا
ایک بھی اسے قبول نہیں کرتا تو اس کا ہم پر نہ کوئی الزام آتا ہے نہ تعریف ہوتی ہے۔
THEORETICAL اور PRACTICAL جو الفاظ آپ نے استعمال کئے ہیں ۔ اگر
ان سے آپ کی یہ مراد ہے کہ اسلام صرف عقائد کا نام ہے یا اعمال بھی اس کے اندر شامل ہیں تب تو
اسلام PRACTICAL مذہب ہے اور نہ یہ کہ وہ عمل میں آسکتا ہے بلکہ عمل کے بغیر اس کی حقیقت عمل کے بغیر کے
ہی ظاہر نہیں ہوتی اور اگر آپ کی یہ مراد ہے کہ وہ اپنے عقائد کو جبریہ بھی منواتا ہے یا نہیں۔ تو تب
لیے تک اسلام PRACTICAL مذہب نہیں ہے ۔ یک اسلام CAL
ہندوستان میں انگریزوں کے مقابلہ میں ہندوستانی سوال ہوا کیا آپ کے خیال میں ہندوستان میں
انگریزوں اور ہندوستانیوں کے درمیان مساوات قائم ہے ؟
جواب : - میرے نزدیک ہندوستان میں انگریزوں اور ہندوستانیوں کے درمیان مساوات قائم
نہیں ۔ بلکہ میرے نزدیک تو انگریزوں انگریزوں کے درمیان بھی مساوات قائم نہیں اور نہ ہی ہے قائم نہیں اور نہ ہی ہندوستانیوں
ہندوستانیوں کے درمیان مساوات قائم ہے ۔ آپ کا کھانا پکانے والے ، آپ کے کپڑے دھونے والے
آپ کا مکان صاف کرنے والے اور آپ میں فرق ہے ۔
پھر کون سی حکومت دنیا میں گزری ہے جس نے غیر لوگوں کو مساوات دی ہے ۔ اکبر یا جہانگیر کے
زمانہ کے ایک دو مدبروں یا ایک دو جرنیلوں کی مثال دیکھ کر کیا آپ مساوات ثابت کر سکتے ہیں۔ یہ بھی تو مانہ دو مدبروں یا دوجرنیلوں کی کر ثابت کرسکتے ہیں یہ
بتائیں کہ اس وقت مسلمان ہندوستان میں کتنے تھے اور ہندو کتنے ؟ چند لاکھ مسلمانوں اور اسی کروڑ
ہندوؤں میں سے بڑے عہدوں پر کتنے ہندو اور کتنے مسلمان مقرر تھے ۔ یقیناً وہ نسبت نہیں تھی جو
اب کو نسلوں میں انگریزوں اور ہندوستانیوں میں ہے ۔ ہم بھی ہندوستان کے لئے حقوق کا مطالبہ
کرتے ہیں مگر ہمارے مطالبہ کی بنیاد ہی اور اصول پر ہے ۔
انگریزوں کا سلوک ہندوستانیوں سے سوال ہے سوال ہوا ۔ کیا یہ امر واقع نہیں ہے کہ انگریز لوگ
جو ہندوستان میں آباد ہیں ۔ ہندوستانیوں کے
ساتھ کسی قدر برا سلوک کرتے ہیں اور ان پر کس قدر حکم ڈھاتے ہیں اور ان بے چاروں کا کوئی پرسان حال
نہیں ہوتا ؟ کیا ہر روز ریل گاڑیوں میں ، بازاروں میں، اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر گویا ہر جگہ اور ہریت
معزز ہندوستانیوں کی تذلیل حکومت کے نشہ میں سرشار لیکن کم حیثیت انگریز لوگ نہیں کرتے ؟
انوار العلوم جلده
۲۸۶
اسلام اور حریت و مساوات
جواب :۔ انگریز جو ہندوستان میں آباد ہیں ان میں سے بعض بے شک ہندوستانیوں سے بُرا سلوک
کرتے ہیں جس طرح بعض ہندوستانی بعض ہندوستانیوں سے بُرا سلوک کرتے ہیں ۔ جس طرح ظالم
ہندوستانیوں کے ظلم دور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ بعینہ اسی طرح ظالم انگریزوں کے ظلم کے
دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔
آپ کا یہ سوال میری سمجھ میں نہیں آیا کہ کم حیثیت انگریز معززہ ہندوستانیوں کی تذلیل کرتے ہیں کم
آپ تو مساوات کے قائل تھے ۔ یہ کم حیثیت ! یہ کم حیثیت اور معزز کہاں سے آگئے ؟
انگریزوں کے مقابلہ میں ہندوستانیوں کی حالت عدالتوں میں کالا سوال ۱۴ : کیا
ہندوستانیوں کی انگریزوں کے مقابلہ میں کبھی شنوائی ہوتی ہے ؟
ہے؟
عدالتوں میں
جواب : سارے مقدمات کی مثالیں تو میرے پاس نہیں، مگر با لعموم ہندوستانیوں کو فوجداری
معاملات میں اپنے حقوق نہیں ملتے اور اس معاملہ کے متعلق اب تک کوئی معقول عذر نہیں پیش کیا
گیا۔ لیکن اس میں بہت سا حصہ خود ہندوستانی مجسٹریٹوں کا ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ انگریزوں تھے
چلے جانے پر میارٹی (MAJORITY ، جس قوم کی ہوگی ۔ کیا اس کے مقابلہ میں ہمیں حقوقی مل
جائیں گے ۔ اگر اس بات کی تسلی ہو جاوے تو پھر یہ دلیل کچھ وقعت رکھ سکتی ہے۔
جلیا نوالہ باغ کا واقعہ کا واقعہ سوال ۱۵ : کیا جلیانوالہ باغ کا واقعہ فاجعہ اور ایسے
ہی کئی ایک اور واقعات مساوات کا ثبوت دیتے ہیں ؟
جواب :- جلیا نوالہ باغ کا واقعہ بے شک نہایت ہی ظالمانہ واقعہ ہے ۔ میرے نزدیک جنرل
"
فا
پور اور بہار میں مسلمان عورتوں اور بچوں کو زندہ جلا دینے والے لوگوں کو ہم معاف کر سکتے ہیں تو
جنرل ڈاٹر کو کیوں نہیں معاف کر سکتے ۔ مساوات کے طریق کو یہاں پر کیوں نہ مد نظر رکھا جائے ؟
۔
ناگوار واقعات سے گورنمنٹ کو متنبہ کرنا سوال ہا۔ کیا آپ کا نہ صرف بحیثیت ے کو کرنا ایک شہری ہونے کے بلکہ امام اولی الامر
ہونے کی حیثیت سے یہ فرض نہیں ہے کہ آپ ان روزمرہ کے ناگوار واقعات کے اہم نتائج سے
گورنمنٹ کو متنبہ کریں۔ اور اگر حکومت نہ مانے تو عملی صورت میں اس کے خلاف آئینی طریق رغم وغصہ کا
اظہار کریں ؟
انوار العلوم جلد ۵
۲۸۷
اسلام اور حریت و مساوات
جواب ، بحیثیت ایک شہری ہونے کے اور امام ہونے کے میرا فرض ہے کہ میں لوگوں کو ظلموں کی
خرابی سے متنبہ کروں مگر میرا یہ کام نہیں کہ ہر ایک واقعہ جو دنیا میں ہو اس کے متعلق تحقیقات
کروں کہ آیا وہ ظالمانہ تھا یا منصفانہ ۔ یہ کام کوئی انسان نہیں کر سکتا۔ یہ صرف خدا تعالیٰ کا کام ہے۔
انگریزوں کی غلطیاں ہم ان سے چھپاتے نہیں۔ بلکہ ان پر ظاہر کرتے رہتے ہیں ۔ ہم آئینی طور پر
ہر ایک ظلم کا مقابلہ کرتے ہیں نظلم اخلاق کی خرابی کا نتیجہ ہوتا ہے ۔ اور ہم اخلاق کی درستی کی کوشش
کرتے ہیں۔
سوال ۱۷ : - کیا ایک ظالم و جابر حکومت کو اس کے تشدد آمیز افعال سے آگاہ کرنا اور اسکے
دل میں اس کا احساس پیدا کرانا آپ کا فرض منصبی نہیں ہے ؟
اس کا جواب نمبر 14 میں آچکا ہے ۔
فرائض کی ادائیگی سوال : اگر یہ سب آپ کے فرائض ہیں تو بتائے کہ آپ نے اب تک ان فرائض کی ادائیگی کیوں نہیں کی ؟ کیا اس سے یہ نتیجہ نہیں نکلتا
کہ آپ لوگ حکومت سے ڈرتے اور اپنے اصل مشن کو بالکل بھولے ہوئے ہیں ۔ شاید آپ کی طرف
سے یہ کہا جاوے کہ ہم نے خطوط کے ذریعہ حکومت کو آنے والے واقعات سے آگاہ کر دیا ہے لیکن یہ
سوال یہ ہے کہ کیا حکومت نے آپ کے مشورہ پر عمل بھی کیا ؟ اگر نہیں تو کیا اس کے دل میں احساس کے مشورہ پر عمل بھی ؟ اگر
پیدا کرانے کے لئے آپ نے کوئی عملی تدابیر بھی اختیار کیں ۔
جناب عالی ! یاد رکھئے کہ سال بھر میں دو ایک کا مسلمان بنا لینا ہی صرف اشاعت اسلام نہیں
ہے بلکہ حق و صداقت کے لئے آئینی جنگ کرنا اصل اشاعت اسلام ہے محض گورنمنٹ کو خوش کرنا ،
اپنے کو سرکار کا وفادار ظاہر کرنا، دوسروں پر غیر وفاداری کے اتہام لگانا ، ہوم رول کی طرف سے
استغناء ظاہر کرنا ، لیکن کونسلوں میں ایک نشست حاصل کرنے کے لئے جا و بیجا منت سماجت کرنا
یہ تمام باتیں مسیح موعود کی جماعت کے شایان نہیں ہیں ۔
جواب : میں اپنے فرائض سے آگاہ ہوں ۔ ان کی ادائیگی کی حتی الوسع کوشش کرتا ہوں ۔ میں
صرف خدا سے ڈرتا ہوں ۔ یا اس سے جس سے ڈرنے کا خدا نے حکم دیا ہے ۔ حکومت کے اندر احساس پیدا
کرنے کے لئے میں وہی کوشش کرتا ہوں ۔ جو خدا کے نبی اور ان کے خلفاء ہمیشہ سے کرتے
آئے ہیں ۔
کونسل کی نشست کی نہ میں نے کبھی خواہش کی ہے نہ مجھے فرصت ہے کہ میں کونسل میں جا کر
انوار العلوم جلد ۵
۲۸۸
اسلام اور حریت و مساوات
بیٹھوں ۔ آپ کونسل کی نشست کا ذکر کرتے ہیں۔ میں تو برطانیہ کی ساری حکومت چھوڑ دنیا کی ساری
حکومتوں کو بھی اس درجہ کے مقابل میں جو خدا نے مجھے دیا ہے ادنی اور بے حقیقت خیال کرتا
ہوں۔
آپ کے غصہ سے میں بُرا نہیں مناتا کیونکہ آپ مجبور ہیں۔ چونکہ آج ۲۸ تاریخ سے پہلے آپ
کا جواب دینے کی مجھے فرصت نہیں ملی اور آپ کا پتہ ۱۸ تاریخ کے بعد بدل گیا ہے ۔ اس لئے میں دینے کی مجھے نہیں اور آپ کا پتہ تاریخ کے بعد گیا ہے۔
اس خط کو اخبار کے ذریعہ شائع کرتا ہوں ۔ جب آپ تک پہنچے اور پھر آپ کو اور سوالات کرنے ہوں تو
الفضل اور نومبر ۱۹۲۰ء )
بخوشی کر سکتے ہیں ۔
۔
انوار العلوم جلد ۔
۲۸۹
اسلام اور حمیت و مساوات
اسلام اور حریت و مساوات
رقم فرموده حضرت فضل عمر خلیفة المسیح الثانی)
اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تحمدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
هوا لا خُدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
تامر
کچھ دن ہوئے کہ ایک گریجویٹ صاحب نے مری سے میرے نام کچھ سوالات لکھ کر بھیجے تھے ۔
جن کا جواب میں نے مولوی محمد اسمعیل صاحب مولوی فاضل و منشی فاضل قادیان کو جو ان دنوں صیغہ
ڈاک کے انچارج ہیں لکھوایا تھا۔ یہ جواب گیارہ نومبر کے الفضل میں شائع کرا دیا گیا تھا۔ کیونکہ خط بھیجنے
والے صاحب جس وقت جواب شائع کیا گیا ہے مری میں نہ تھے اور ان کا اس وقت کا پتہ معلوم نہ تھا۔
اور یہ بھی غرض تھی کہ دوسرے لوگ بھی اس سے فائدہ اُٹھا لیں ۔ اس مضمون کے شائع ہونے پر امرتسر ۔
کے روزانہ اخبار وکیل میں خواجہ عباد اللہ صاحب اختر نے ایک سلسلہ مضامین شائع کرایا ہے جس میں بعض
ان باتوں کو رد کیا گیا ہے ۔ جو ان کے خیال میں میں نے لکھی تھیں ۔ چونکہ حریت د مساوات کا سوال ایک
خاص اہمیت رکھتا ہے اور لوگوں کی طبائع اس کی طرف مائل ہیں۔ اس لئے میں چاہتا ہوں کہ خواجہ محمد
عباد اللہ صاحب اختر بی ۔ اسے کے مضمون کے متعلق کچھ تحریر کروں ۔ تاکہ وہ ان لوگوں کے لئے جو
حق طلبی کی عادت رکھتے ہیں رہنمائی کا کام دے اور میرے نقطہ نگاہ سے بھی لوگ آگاہ ہو جائیں ۔
اصل مضمون پر غور کئے بغیر جواب دیا گیا کے نایت اسوس سے کنا ہے مجھے نہایت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ خواجہ
صاحب موصوف نے میرے خطہ پر غور کئے
بغیر اس کا جواب دینا شروع کر دیا ہے ۔ اگر وہ اسے غور سے پڑھتے تو ان کو معلوم ہو جاتا کہ اس میں
حریت و مساوات کو اسلامی تعلیم کے خلاف نہیں کہا گیا بلکہ یہ بتایا گیا ہے کہ یہ الفاظ مہم ہیں۔ ان کی مختلف
تشریحات ہو سکتی ہیں۔ جن میں سے بعض تشریحات کے موجب ان کا مفہوم اسلامی احکام میں شامل ہوگا
انوار العلوم جلد ۵
۲۹۰
اسلام اور حریت و مساوات
اور بعض کے مطابق اسلامی احکام کے رو سے جائز ہوگا اور بعض کے رو سے منع ہو گا اور پھر ان کو یہ بھی
معلوم ہو جاتا کہ اس مضمون میں میں نے اصول کے لفظ کو خاص معنوں میں استعمال کیا ہے ۔ اور وہ
و ہی معنی ہیں کہ جو قرآن کریم اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریحات اور ائمہ اسلام کے استعمال سے
ثابت ہوتے ہیں ۔
سائل سے حریت و مساوات کی تشریح چای گئی تھی چونکہ خواجہ صاحب نے میرے مضمون پر نہیں
کیا اس لئے ایک تو انہوں نے یہ دھوکا کھایا ہے کہ گویا میں ہر ایک صورت میں حریت و مساوات کو
لئے توانہوںنے یہ کھایا ہے گویا صورت میں حریت و مساوات
ہوں
نا جائز سمجھتا ہوں یا اس کا قائم کرنا نا جائز سمجھتا ہوں ۔ حالانکہ میرے خط کا جو حصہ انہوں نے خود نقل سمجھتاہوں یا اسکا کام کرنا ناجاز سمجھتا حالانکہ خط جوحصہ اند
کیا ہے ۔ اسی سے ان پر ثابت ہو سکتا تھا کہ یہ وہم ان کا غلط ہے ۔ وہ میرے خطہ کا یہ حصہ اپنے
مضمون میں نقل کرتے ہیں :۔
حریت و مساوات اسلام کے بنیادی اصول میں سے نہیں ہیں۔ خود یہ الفاظ ایسے مہم ہیں
کہ اپنی بعض تعریفوں کے لحاظ سے اچھے اخلاق بھی نہیں کہلا سکتے ۔ اس لئے حریت اور مساوات کی
جب تک تعریف نہ کی جائے اس وقت تک نہیں کہا جا سکتا کہ اسلام انہیں جائز بھی قرار دیتا ہے
یا نہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ آپ کے ذہن میں ان کی کیا تعریف ہے ؟ ہو سکتا ہے کہ کسی تعریف کے
ما تحت ان دونوں امور (حریت و مساوات کا خیال رکھنا ایک مسلم کے لئے ضروری ہو اور ہو سکتا
ہے کہ ایک دوسری تعریف کے مطابق صرف جائز ہو اور ہو سکتا ہے کہ ایک تعبیری تعریف کے
مطابق نا جائز ہو "
میں نہیں سمجھ سکتا کہ اس عبارت کی موجودگی میں جسے انہوں نے خود نقل کیا ہے وہ یہ نتیجہ کسی
طرح نکال سکتے تھے کہ میں نے حریت و مساوات کو اسلامی احکام میں شامل نہیں کیا۔ ان الفاظ سے تو صاف
ابت ہے کہ میں سائل کو قائل کرنے کے لئے اور اس کی غلطی پر اسے آگاہ کرنے کے لئے پہلے اس
سے حریت و مساوات کی تشریح کرانی چاہتا ہوں ۔ تاکہ جب وہ خود تشریح کر دے ۔ تو اس کی تصدیق وہ ۔
کرنی یا اس کی غلطی نکالنی آسان ہو جائے اور میں نے خود لکھ دیا ہے کہ ان الفاظ کی کئی تشریحیں
ہو سکتی ہیں۔ بعض کے لحاظ سے ان الفاظ کا مفہوم اسلامی اوار میں شامل ہو جائے گا بعض کے لحاظ
سے صرف جائز رہے گا۔ اور بعض کے لحاظ سے منع ہو جائے گا ۔ اگر وہ میرے مضمون پر غور کرتے
تو بجائے اس کا جواب لکھنے کے پہلے تربیت و مساوات کی تشریح کرتے پھر مجھ سے دریافت کرتے
انوار العلوم جلد
۲۹۱
اسلام اور حریت و مساوات
که به تشریح ان الفاظ کی اسلامی احکام میں شامل ہے یا اسلام کے رو سے جائز ہے یا منع ہے اور پھر
میرے جواب پر جو چاہتے لکھتے ہیں تو سائل سے ان الفاظ کی تشریح چاہتا ہوں اور خواجہ صاحب پر تو سے ان کی چاہتا اور
پہلے ہی جواب لکھنا شروع کر دیتے ہیں۔ کاش ! وہ جواب لکھنے کی طرف توجہ کرنے سے پہلے میرے
خط کو سمجنے کی تکلیف گوارا کرتے ۔
اصول کا لفظ ارکان اسلام کے معنوں میں استعمال کیا گیا دوسری ٹھوکر جلد بازی
۔۔۔۔
کے سبب سے خواجہ
محمد عباد الله صاحب اختر نے یہ کھائی ہے کہ انہوں نے یہ نہیں سوچا۔ کہ میں نے اُصول اسلام کے
الفاظ کن معنوں میں استعمال کئے ہیں ۔ جیسا کہ میری تحریر سے ظاہر ہوتا ہے یہ الفاظ میں نے ارکانِ
اسلام کے معنوں میں استعمال کئے لیکن خواجہ صاحب کی تحریر سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ انہیں احکام کے
معنوں میں استعمال کرتے ہیں ۔ حالانکہ احکام تو اسلام کے سینکڑوں ہیں ۔ مگر صرف چند ہی ارکان کا
پتہ قرآن کریم اور احادیث سے معلوم ہوتا ہے۔ چنانچہ جن عقائد کو خدا تعالیٰ نے ایمان میں شامل کیا
ہے اور ان کا انکار کفر قرار دیا ہے ۔ وہ ارکان ایمان ہیں اور قرآن کریم سے ایسی باتیں پانچ ہی ثابت
ہوتی ہیں ۔ اول اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا ۔ دوم ملائکہ پر سوم نبیوں پر - چهارم کتب سماوی پر پنجم بعث ما
بعد الموت پر ۔ چونکہ خدا تعالیٰ پر ایمان لانے کے اندر ہی اس کی صفات کے ظہور پر ایمان لانا بھی
شامل ہے۔ اس لئے مسلمانوں نے ایمان بالقدر کو بھی ارکان ایمان میں شامل کیا ہے۔ اور یہ ان کا
فیصلہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کے مطابق ہے۔
قرآن کریم سے ارکان اسلام کا ثبوت قرآن کریم سے ارکان اسلام مختلف آیات کے مطالعہ سے معلوم ہوتے ہیں۔ جن میں سے ایک
یہ آیت ہے :۔
وَمَنْ يَكْفُرُ بِاللهِ وَمَلَئِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَلا
بَعِيدًا (النساء : ۱۳۷) جو شخص کفر کرتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا ملائکہ کا اور اس کی کتب کا اور اس کے
رسولوں کا اور یوم آخر کا وہ دور کی گمراہی میں مبتلا ہو گیا ۔ اسی طرح فرماتا ہے :-
إِنَّ الَّذِينَ يَكْفُرُونَ بِاللهِ وَرُسُلِهِ وَيُرِيدُونَ أَنْ تُفَرِّقُوا بَيْنَ اللَّهِ وَرُسُلِهِ
وَيَقُولُونَ نُؤْمِنُ بِبَعْضٍ وَنَكْفُرُ بِبَعْضٍ وَيُرِيدُونَ أَنْ يَتَّخِذُوا بَيْنَ ذَلِكَ
سَبِيلا ، أُولَئِكَ هُمُ الْكَفِرُونَ حَقًّا وَ أَعْتَدْنَا لِلْكَفِرِينَ عَذَابًا مُّهِينًا ، النساء: (1)