اسلام اور حریت و مساوات
انوارالعلوم (جلد 5), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۵
۲۹۲
اسلام اور حریت و مساوات
یعنی وہ لوگ جو گھر کرتے ہیں۔ اللہ اور اس کے رسولوں کا اور چاہتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسولوں میں
فرق کریں اور کہتے ہیں کہ ہم بعض کو مانیں گے اور بعض کو نہیں مانیں گے۔ اور چاہتے ہیں کہ اس کے درمیان کہ
کوئی راستہ تلاش کریں۔ یہ لوگ پیتے کافر ہیں اور کافروں کے لئے ہم نے رسوا کرنے والا عذاب مقرر
کیا ہے ۔
پس قرآن کریم کے رو سے عقائد کے اُصول جن میں سے کسی ایک کے چھوٹنے پر بھی انسان کافر ہو
ہو جاتا ہے یہی پانچ ہیں یعنی اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا ، ملائکہ پر ایمان لانا ، کتب پر ایمان لانا ، رسولوں پر
ایمان لانا اور یوم الأخر پر ایمان لانا قضاء و قدر پر ایمان لانا جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں ۔ خدا تعالیٰ پر
ایمان لانے میں شامل ہے۔ کیونکہ بندہ کا خدا تعالیٰ سے تعلق اس کی قدر کے ہی ذریعہ ہے ۔ اگر قضاء و قدر
جاری نہ ہو لو خدا تو خدا تعالیٰ اور بندہ کے درمیان کوئی واسطہ ہی نہیں رہتا ۔ اور اس اور اس پر ایمان لانے میں کوئی
فائدہ یا روحانی ترقی ہو ہی نہیں سکتی ۔ یہی وجہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ سلم نے ایمان بالقدر کوبھی
ایمانیات کے اندر شامل کیا ہے ۔ احادیث سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ ایمان کے یہی ارکان ہیں۔ کیونکہ
احادیث میں آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک دفعہ حضرت جبرائیل آئے اور آپ
سے سوال کیا کہ مَا الْإِيمَانُ ایمان کیا ہے ؟ تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب میں فرمایا، کو
الْإِيمَانُ أَنْ تُؤْمِنَ بِاللهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَ بِلِقَائِهِ وَرُسُلِهِ وَتُؤْمِنَ بِالْبَعث بخاری کتاب الايمان
باب سوال جبريل النبي صلى الله عليه وسلم عن الایمان) یعنی ایمان یہ ہے کہ توا یہ ہے کہ تو اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور اس کے
فرشتوں پر اور اس کے لقاء پر اور اس کے رسولوں پر اور یہ کہ ایمان لائے مرنے کے بعد اُٹھنے پر۔
اور امیل کی روایت میں برسلِہ کے بعد کتبہ بھی ہے۔ یعنی اللہ تعالیٰ کی کتب پر ایمان لائے
مگر میرے نزدیک اس لفظ کے بغیر بھی کتابوں پر ایمان کا ذکر اس حدیث میں آجاتا ہے کیونکہ اس حدیث
میں لقاء کا لفظ ہے جس کے معنے شراح نے خدا تعالیٰ کی ملاقات کے کئے ہیں ۔ اور یہ معنے ہیں بھی
ٹھیک ۔ مگر انہوں نے اس سے مراد مرنے کے بعد کی ملاقات لی ہے ۔ حالانکہ یہ بات بعث پر ایمان
لانے کے اندر آگئی ہے ۔ لقاء سے مراد کتب ہی ہیں کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کی ملاقات کا ذریعہ ہیں
بندہ اپنے رب سے اس کے کلام کے ذریعہ سے ہی ملتا ہے۔ اس کے متعلق ایک لطیف استدلال صاحب
بصیرت کے لئے جو دوسروں کی خوشہ چینی پر کفایت نہ کرتا ہو۔ آیت کریمہ وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى
الكتبَ فَلَا تَكُنْ فِي مِرْيَةٍ مِنْ يُقَاتِه (السجدۃ : ۲۴) سے بھی ہو سکتا ہے۔
انوار العلوم جلد ۵
۲۹۳
اسلام اور حریت و مساوات
-
وہ اعمال جن کا اسلام نے حکم دیا ہے دوسری قسم ہے اعمال کی ۔ ان میں سے ایک تو ۔
وه
لیہ میں دینی کے کرنے کا حکم ہے اور فعلیہ ہیں یعنی جن کے کرنے کا حکم ہے اور
ایک ترکیہ ہیں۔ یعنی جن کے ترک کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ فعلیہ اصول میں نے اپنے خط میں نماز، زکوۃ
حج اور روزہ بتائے تھے ۔ اور یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی ارشاد ہے اس میں میرا کوئی دخل نہیں۔
آپ فرماتے ہیں کہ :۔
بنِي الْإِسْلَامُ عَلَى خَمْسٍ شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَ أَنَّ مُحَمَّدَ ارْسُولُ اللَّهِ
دَ إِقَامُ الصَّلوةِ وَإِيتَاءِ الزَّكوة وَالْحَقُّ وَصَومُ رَمَضَانَ ربخاری کتاب الايمان باب قول النبي
صلى الله عليه وسلم بنی الاسلام علی خمس یعنی اسلام کی بنیاد پانچ باتوں پر رکھی گئی ہے یہ گواہی دنیا
کہ اللہ ایک ہے اور محمد اس کے رسول ہیں اور نماز ادا کرنی ، زکواۃ دینی اور حج اور رمضان کے روزے ۔
اسی حدیث میں جس کا پہلے ذکر ہو چکا ہے ۔ حضرت جبرائیل علیہ السلام کے سوال پر کہ اسلام کیا
ہے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
الْإِسْلَامُ أَنْ تَعْبُدَ اللهَ وَلَا تُشْرِكَ بِهِ وَتُقِيمَ الصَّلوةَ وَتُؤَذِي الزَّکٰوةَ الْمَفْرُوضَةَ
وَ تَصُومَ رَمَضَانَ ربخاری کتاب الایمان ، تاب الایمان باب سوال جبريل النبي صلى الله عليه و الله عليه وسلم عن الايمان) یعنی
اسلام یہ ہے کہ تو اللہ تعالیٰ کی عبادت کرے اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرے اور نماز کو قائم کرے
اور فرض زکوۃ ادا کرے اور رمضان کے روزے رکھے ۔
بخاری میں حج کا ذکر نہیں ہے۔ لیکن دوسرے بعض راویوں نے حج کا بھی ذکر کیا ہے۔ اسی طرح
طلحہ بن عبید اللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول کریم صلی اللہ علیہ سلم کے پاس آیا۔ اور آپ سے سوال
کیا کہ اسلام کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا ۔
خَمْسُ صَلَوَاتٍ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ فَقَالَ هَلْ عَلَى غَيْرُهَا قَالَ لَا إِلَّا أَنْ تَطَوَّعَ
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصِيَامُ رَمَضَانَ قَالَ هَلْ عَلَى غَيْرُهُ - قَالَ لَا
إِلَّا أَنْ تَطَوَّعَ قَالَ وَذَكَرَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الزَّكَوٰةَ - قَالَ هَلْ عَلَى
غَيْرُهَا قَالَ لَا إِلَّا أَنْ تَطَوَّعَ قَالَ فَادْبَرَ الرَّجُلُ وَهُوَ يَقُولُ وَاللَّهِ لَا يَزِيدُ عَلَى هَذَا
وَلَا انْقُصُ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْلَحَ إِنْ صدق ربخاری کتاب الایمان باب
الزكوة من الاسلام یعنی اسلام کے اصول پانچ نمازیں ہیں دن اور رات میں ۔ اس نے
پوچھا کہ کیا ان کے سوا مجھ پر کچھ اور بھی فرض ہے ۔ آپ نے فرمایا ۔ نہیں ہاں اگر شوق سے زیادہ نماز
عد صلی اللہ علیہ وسلم
انوار العلوم جلد ۵
۲۹۴
اسلام اور حریت و مساوات
پڑھو۔ تو اور بات ہے ۔ پھر آپ نے فرمایا اور رمضان کے روزے ۔ اس پر اس نے دریافت کیا
کہ ان کے سوا مجھ پر اور روزے بھی ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ نہیں ہاں تم اپنی خواہش سے زیادہ
رکھو تو رکھ سکتے ہو۔ پھر آپ نے اس کے سامنے زکوٰۃ کا مسئلہ بیان فرمایا۔ اس نے پوچھا کہ کیا مجھ پر
اس سے زیادہ کچھ اور بھی فرض ہے۔ آپ نے فرمایا کہ نہیں۔ ہاں اگر تم اپنی خواہش سے زیادہ دور تو یہ
اور بات ہے ۔ اس پر وہ شخص واپس چلا گیا ۔ اور چلتے ہوئے کہا گیا ۔ کہ خدا کی قسم! میں نہ اس سے زیادہ
کروں گا نہ کم رسول کریم نے فرمایا کہ اگر اس شخص نے اپنی بات پوری کر دی تو کامیاب ہو گیا۔
اس حدیث میں حج کا ذکر نہیں۔ لیکن چونکہ دوسری احادیث میں ارکان اعمال میں حج کو شامل کیا
گیا ہے۔ اس لئے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ خیال فرما کہ کہ عرب لوگ حج کو خود
ہی ضروری خیال کرتے ہیں ۔ صرف وہ احکام بیان فرما دیئے جو اسلام میں نئے نازل ہوئے تھے ۔
غرض عبادت فعلیہ کے یہ چار ارکان ہیں۔ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمائے ہیں۔ اور
شراح احادیث اس شخص کے سوال کے متعلق کہ اسلام کیا ہے لکھتے ہیں ۔ کہ اس کا سوال ان ارکان اسلام
کے متعلق تھا جو اعمال سے تعلق رکھتے ہیں ربخاری کتاب الايمان باب المزكوة من الاسلام حاشيه الي
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد اور علماء اسلام کی تشریح کے مطابق اعمال فعلیہ کے یہی چار ارکان ہیں ۔
اور یہی چاروں میں نے اپنے جواب میں بیان کئے ہیں۔
عبادت ترکیہ کے اصولی احکام اباد تاریک بینی ان احکام مو عبادت ترکیہ یعنی ان احکام میں سے جن کے نہ کرنے
کا شریعت نے حکم دیا ہے ۔ میں نے چار اصل بیان ہے۔
کئے ہیں ۔ قتل نہ کرنا ، چوری نہ کرنا ، زنا نہ کرنا ، خیانت نہ کرنا۔ یہ چار اصل بطور استدلال میں نے
قرآن کریم ہی سے لئے ہیں۔ کیونکہ قرآن کریم میں قتل کے جرم کی سزا قتل بیان کی گئی ہے اور زنا کی سزا ی سے لئےہیں۔ کریم میں
کوڑے ۔ اور بعض صورتوں میں مطابق فیصلہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم رحم اور چوری کی سزا ہاتھ کاٹنا
اور ڈاکہ یا چوری کی حد میں آجاتا ہے یا قتل کے دائرہ میں ۔ اس لئے اس کو میں نے الگ نہیں بیان کیا
تھا۔ چو تھا جرم جس کے لئے سزا مقرر ہے۔ قذف اور افتراء ہے جسے میں نے وسعت کے خیال سے
خیانت سے تعبیر کیا تھا۔ پس یہی چار احکام ہیں۔ جو عبادت ترکیہ کے اصل ہیں۔ باقی جس قدر احکام ہیں۔
ان کی سزا یا تو غیر معین ہے اور سیاست پر چھوڑ دی گئی ہے یا ان کا معاملہ قیامت پر رکھا گیا ہے ۔
ان کے سوا باقی تمام عقائد یا اوامر یا نواہی ان ہی کے فروع ہیں ۔ یا ان کے اندر وہی اصل مخفی ہیں
جوان عقائد و اوامر و نواہی میں ہیں۔ یہ چاروں نواہی یکجائی طور پر عورتوں کی بیعت کے الفاظ میں جمع
محمد صلی اللہ علیہ وسلم
لبيت
انوار العلوم جلد ۵
۲۹۵
اسلام اور حریت و مساوات
کر دیئے گئے ہیں چنانچہ سورہ متحدہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ يَا يُّهَا النَّبِيُّ إِذَا جَاءَكَ الْمُؤْمِنْتُ
يُبَا يَعْنَكَ عَلَى أَنْ لَا يُشْرِكُنَ بِاللَّهِ شَيْئًا وَلَا يَسْرِقُنَ وَلَا يَزْنِينَ وَلَا يَقْتُلْنَ
أَوْلَادَهُنَّ وَلَا يَا تِينَ بِبُهْتَانِ يَفْتَرِينَهُ بَيْنَ أَيْدِيهِنَّ وَأَرْجُلِهِنَّ وَلَا يَعْصِينَكَ
فِي مَعْرُوفِ فَبَايِعْهُنَّ وَاسْتَغْفِرُ لَهُنَّ اللَّهَ (المتحن : ١٣)
6
اصول اور احکام میں فرق نہیں کیا گیا
کوئی عقلمند یہ خیال نہیں کر سکتا کہ میرا یہ طلب تھا کہ ان احکام کے سوا اسلام میں اور کوئی حکم
ہی نہیں ہیں ۔ بلکہ میرا مطلب جیسا کہ عبارت سے ظاہر ہوتا ہے یہی تھا کہ اصول اسلام
یسی ہیں ۔ گو ان کے سوا احکام سینکڑوں ہیں ۔ چنانچہ سائل کے اس سوال کے جواب میں کہ کیا
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلفاء کا یہ فرض نہیں کہ وہ دنیا کی چھوٹی حکومتوں کو ظلم سے بچائیں ہیں
نے میں جواب دیا ہے کہ اگر حریت و مساوات کی کوئی ایسی تعریف ہے جو احکام اسلام کے نیچے آجاتی
ہے اور کسی اور اسلامی حکم کے مخالف نہیں پڑتی تو اس کی تلقین کرنا خلفاء اسلام کا فرض ہے۔ اس
جواب سے صاف ظاہر ہے کہ میں نے اصول اور احکام میں فرق کیا ہے۔ کیونکہ ایک طرف تو میں نے
حریت و مساوات کو اصول اسلام سے خارج کیا ہے اور دوسری طرف یہ لکھا ہے کہ اگر اس کی
کوئی ایسی تعریف کی جائے جو احکام اسلام کے مطابق ہو تو پھر اس کی تلقین فرض ہو جائے گی۔
خواجہ صاحب نے اسی فرق کو نہ سمجھتے ہوئے میرے مضمون کا جواب لکھنا شروع کر دیا ہے۔ اور
حریت و مساوات کو احکام اسلام میں سے ثابت کرنے کی کوشش کر کے یہ فرض کر لیا ہے کہ انہوں نے
میرے مضمون کا جواب دے کا جواب دے دیا ہے ۔ حالانکہ نہ میں نے یہ لکھا تھا کہ حریت و مساوات کی تمام تعریفات
کی رو ہے وہ احکام اسلام میں شامل نہیں ہو سکتیں اور نہ میں نے یہ لکھا تھا کہ اصل اور حکم ایک ہی شے
ہے۔ کاش وہ ذرہ بھر بھی تدبر سے کام لیتے اور میرے مضمون پر غور کرتے اور یا تو سائل کو خود
آگے آکر اپنے مطلب کو بیان کرنے دیتے ۔ یا خود حریت و مساوات کی تعریف کر کے اس کے متعلق مجھ کو
سوال کرتے کہ یہ تعریف احکام اسلام میں شامل ہے یا نہیں ؟ اگر اس تعریف کو میں احکام اسلام
میں شامل نہ قرار دیتا اور اگر ان کی تسلی میرے جواب سے نہ ہوتی تو وہ اس کا جواب لکھتے ۔
سے سوا
انوار العلوم جلد ۵
۲۹۶
اسلام اور حریت و مساوات
خواجہ صاحب کے نزدیک حریت و مساوات خواجہ صاحب نے اپنے مضمون
کے آخر میں کو کیوں اُصول اسلام سے خارج کیا گیا ہے آج ہیں یہ بات ظاہرکرنے کی بھی کوشش کی ہے کہ مجھے دھوکا
کسی طرح لگ گیا اور کس طرح میں نے حریت و مساوات کو اسلام کے بنیادی اُصول میں سے خارج کر دیا س لگ گیا اور کس میں حریت و مساوات کے میں
اور بعض آیات ایسی نقل کی ہیں۔ جن میں بعض گروہوں کے غیر مساوی ہونے کا ذکر ہے اور نتیجہ نکالتے ہیں
کہ شاید ان آیتوں سے مجھے دھوکا لگ گیا ۔ جہاں تک میں سمجھتا ہوں خواجہ صاحب کا منشاء یہ نہیں
ہے کہ وہ میرے مضمون کو کسی قدر معقولیت کا جامہ پہنائیں بلکہ ان کا اص منشاء یہ بات ظاہر کرنا
ہے کہ وہ ان دلائل سے بھی خوب واقف ہیں جو ہمیں اپنے مدعا کے ثبوت کے لئے پیش کرونگا۔ حالانکہ
ان کو معلوم ہونا چاہئے تھا کہ اس معاملہ میں دلائل دینا میرے ذمہ نہیں بلکہ سائل کے ذمہ ہے کہ وہ
پہلے اپنے سوال کا مطلب بیان کرے۔ جب تک وہ اپنے مطلب کو واضح نہ کرے اس وقت تک
اس کے سوال کا جواب دینا وقت کا ضائع کرنا ہے ۔ بلکہ اگر وہ سوال کو واضح کرے گا تو اس کے
سوال کا جواب خود اس کی اپنی تشریح میں ہی آجائے گا یا اس پر اپنی غلطی کھل جاوے گی ۔
الزامی جواب کی اقسام اس تمہید کے بعد میں خواجہ صاحب کے مضمون کے مختلف حصوں پر روشنی ڈالتا ہوں ۔ خواجہ صاحب اپنے مضمون میں
لکھتے ہیں کہ میں نے سائل کو الزامی جواب دیتے ہیں اور یہ کمزوری ہے ۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ الزامی جواب سے بالعموم اصل مسئلہ حل نہیں ہوتا ۔ بلکہ صرف سائل
خاموش ہو جاتا ہے اور اسی لئے الزامی جواب کو اصولی جواب کے مد مقابل قرار دے کر اسے
کمزور سمجھا جاتا ہے۔ لیکن جو لوگ کلام کی حقیقت اور اس کے معارف سے واقف ہیں وہ جانتے
ہیں کہ الزامی جواب کئی اقسام کے ہوتے ہیں۔ بعض دلیل کے لحاظ سے کمزور ہوتے ہیں بعض مضبوط
ہوتے ہیں اور بعض ایسے مضبوط ہوتے ہیں کہ اصولی جواب بھی ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔
وہ الزامی جواب جو کمزور ہوتا ہے اس کی یہ کونسا الزامی جواب کر دور ہوتا ہے شرط ہے کہ اس کے ذریعہ سے کسی عیب کو
چھپانے کی کوشش کی جائے یعنی جس پر اعتراض کیا جائے وہ اس بات کو محسوس کرتا ہو کہ اس کی
جس بات پر اعتراض کیا گیا ہے۔ وہ واقع میں ایک عیب اور کمزوری ہے۔ اور اس پر پردہ ڈالنے کے
لئے معترض کے کسی عیب کی طرف اشارہ کرے۔ مثلاً دو شخص جو مل کر تجارت کر رہے ہیں ان میں سے
انوار العلوم : جلد ۵
۲۹۷
اسلام اور حریت و مساوات
ایک دوسرے کو خیانت کرتے ہوئے دیکھے اور ات کہے کہ کیوں صاحب یہ کام بھی جائز ہے تو آگے سے
وہ شخص معترض کی کسی خیانت کی طرف جس سے وہ آگاہ تھا اشارہ کر کے کہہ دے کہ ہاں جس طرح وہ
جائز تھی یہ بھی جائز ہے ۔ یہ الزامی جواب کہلائے گا اور کمزور ہو گا کیونکہ اس جواب سے جواب دینے
والے کی بریت ثابت نہیں ہوتی۔ بلکہ صرف اس قدر ثابت ہوتا ہے کہ وہ شخص جس نے اعتراض کیا
تھا خود اسی قسم کی مرض میں مبتلاء ہے اور اس جواب سے مجیب کی غرض صرف معترض کو خاموش
کرنا ہے۔
رہا ہے۔
قسم دوم کے الزامی جواب دوسری تم کا الزامی جواب یہ ہوتا ہے کہ جس بات پر اعتراض
کیا جاتا ہے وہ مجیب کے مذہب میں پائی ہی نہیں جاتی یا
اس کے نزدیک جائز ہی نہیں ہوتی یا یہ کہ وہ بات عقلاً اور اخلاقاً بالکل درست ہوتی ہے اور اس یا ہے
پر اعتراض ہی نہیں پڑ سکتا ۔ یا یہ کہ جو اعتراض کیا جاتا ہے وہ اعتراض ہی نہیں ہوتا لیکن مجیب
وقت بچانے کے لئے کسی ایسی ملتی جلتی لیکن نادرست اور نا واجب بات کی طرف جو معترض یا معترض
کے مذہب یا عقیدہ میں پائی جاتی ہے اشارہ کر دیتا ہے اور اس سے اس کی غرض یہ ہوتی ہے کہ
سائل کو خاموش کر دے ۔ مثلاً اگر کوئی آکر یہ اسلام پر اعتراض کر دے کہ اسلام میں متعہ کی اجازت ہے
اور اس پر کوئی سنی المذہب اس کے جواب میں کہ دہے کہ ہاں یہ مسئلہ ایسا ہی ہے جیسا کہ آریست
میں نیوگ کا مسئلہ تو اس سے اس کی غرض معترض کو خاموش کرنا ہوگی ۔ اور وہ صرف اس تاریخی بحث میں
پڑنے سے بچنے کی کوشش کرے گا کہ متعہ اسلامی مسئلہ ہے بھی کہ نہیں ۔ ورنہ اصل حقیقت یہ ہے کہ
اسلام میں نہ اس وقت متعہ جائز ہے نہ کبھی پہلے جائز ہوا۔ جب تک اسلام کا حکم اس مسئلہ کے متعلق
نازل نہ ہوا تھا اس وقت تک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم عرب کی رسوم کے ما رسوم کے مطابق اس فعل کی اجازت
دیتے رہتے تھے۔ کیونکہ آپ کی عادت مبارک میں یہ بات داخل تھی کہ آپ الٹی حکم کے نزول تک لوگوں کہ
کی رسوم و عادات میں دخل دینا پسند نہ فرماتے تھے اور الٹی کلام کا ادب رکھتے تھے۔
ت
یا مثلاً کوئی آریہ صاحب اسلام کے مسئلہ کثرت ازدواج پر اعتراض کر دے اور کوئی مسلمان نیوگ
کا حوالہ دے کر ان کو خاموش کرا دے تو یہ بھی الزامی جواب ہو گا۔ لیکن اس میں پہلے جواب سے یہ فرق
ہوگا کہ پہلا جواب تو ایک ایسے اعتراض سے بچنے کے لئے تھا جس کا مورد اسلا اسلام میں موجود ہی نہ
نہ
تھا۔
اور یہ جواب ایک ایسی بات پر سے اعتراض ہٹانے کے لئے ہے جو فی الواقع اسلام میں موجود ہے اور
صرف وقت کو بچانے کے لئے یا معترض پر یہ بات روشن کرنے کے لئے ہے کہ اس کا اعتراض نیک نیتی
انوار العلوم جلد ۵
۲۹۸
اسلام اور حریت و مساوات
پر مبنی نہیں۔ کیونکہ با وجود ایک ایسی بات پر یقین رکھنے کے جس میں شناعت کا پہلو موجود ہے ۔ وہ ایک
ایسی بات پر اعتراض کرتا ہے جس میں کوئی شناعت کا پہلو موجود ہی نہیں ۔
یا مثلاً یہ کہ کوئی مسیحی اسلام پر اعتراض کر ہے کہ اسلام کی ترقی کا باعث جنت کا عقیدہ ہے ۔
لوگوں کو لالچ دلا کر اسلام میں داخل کر لیا گیا ہے۔ اور اس کا کوئی مسلمان یہ جواب دے دے کہ ہاں جبس
طرح ادنی اقوام کو سیجی روپیہ پیسہ دے کر اور قسم قسم کی لالچیں دے کر سیحی بنا لیتے ہیں اسی طرح مسلمانوں
نے بھی کیا ہے ۔ یہ جواب بھی اسی قسم کے الزامی جوابوں میں شامل ہو گا جو پہلے مذکور ہوئے ہیں۔ مگر پہلے دو
جوابوں میں اور اس جواب میں یہ فرق ہو گا کہ پہلا الزامی جواب تو ایک ایسے اعتراض کے متعلق تھا
جس کا مورد اسلام میں موجود ہی نہ تھا اور دوسرا الزامی جواب ایک ایسے اعتراض کے متعلق ہے
جس کا مورد تو موجود تھا لیکن اس پر وہ اعتراض نہ پڑتا تھا جو دشمن نے کیا ۔ اور یہ آخری مثال اس
امر کی ہے کہ جو اعتراض کیا گیا تھا وہ اعتراض ہی نہیں ہے ۔ اس قسم کی تحریک کرنی کہ اس مذہب کو
قبول کر کے تم سکھ پاؤ گے لالچ نہیں ہے بلکہ مذہب کی ضرورت کا اظہار ہے اور اس دعوی کے
بغیر کوئی مذہب سچا ہو ہی نہیں سکتا ۔
قرآن کریم سے دوسری قسم کے الزامی جواب کی مثال ر د دویر یا مانای جوان یہ دوسیری الزامی جواب کی
گو پہلی قسم کی نسبت مضبوط ہے
لیکن پھر بھی اس میں یہ کمزوری ہے کہ اس سے دشمن کی کمزوری اور اس کا تعصب تو ظاہر ہو جاتا ہے
لیکن اس امر کی نسبت لوگوں کا علم وسیع نہیں ہوتا جس پر اعتراض کیا گیا تھا کیونکہ لوگ دیکھتے ہیں کہ جس
امر کی طرف اشارہ کر کے معترض کو خاموش کیا گیا ہے وہ امر اور قسم کا ہے اور جس پر اعتراض کیا گیا
ہے وہ اور قسم کا ہے۔ اور ان کے دل میں یہ تڑپ پاتی رہتی ہے کہ اس کی خوبیوں پر بھی اطلاع ملے
بلکہ معترض کے دل میں بھی یہی خواہش باقی رہتی ہے گو وہ اس جواب کے ڈر سے دوبارہ اعتراض
اُٹھانے کی جرأت نہیں کرتا ۔ بی سیم جواب کی اسی وقت مکمل ہوتی ہے جب اس کے ساتھ اصولی جواب بھی
دے دیا جائے چنانچہ قرآن کریم میں اس قسم کے الزامی جوابوں کی مثالیں ملتی ہیں۔ جیسا کہ فرماتا ہے :
الَّذِينَ قَالُو إِنَّ اللهَ عَهِدَ إِلَيْنَا الَّا نُؤْمِنَ لَرَسُولِ حَتَّى يَأْتِيَنَا بِقُرُبَانِ
تَأْكُلُهُ النَّارُ قُلْ قَدْ جَاءَكُمْ رُسُلٌ مِنْ قَبْلِي بِالْبَيِّنَتِ وَبِالَّذِي قُلْتُمْ فَلِمَ
قَتَلْتُمُوهُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَدِ قِينَ (آل عمران : ۱۸۴) یعنی وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ
نے ہمیں حکم دیا ہوا ہے کہ ہم صرف اس رسول کو مانیں جو سوختنی قربانی کا حکم دے ۔ ان سے کہ دو
انوار العلوم جلد ۔
۲۹۹
اسلام اور حریت و مساوات
کہ مجھ سے پہلے بہت سے رسول تمہاری طرف آئے ہیں جن کے پاس دلائل بھی تھے اور وہ حکم بھی دیتے تھے
جس کی طرف تم اشارہ کرتے ہو پھر کیا اگر تم سچے ہو تو تم نے ان کو مان لیا تھا اور ان کا مقابلہ نہیں
کیا تھا ۔
ایک جگہ یہ ثابت ہیں کیاگیا کہ وتی قربانی کام ضروری ہے یا نہیں ، صرف ان کو اس جواب سے خاموش کر دیا گیا ہے کہ تمہارا حقی نہیں کہ یہ اعتراض کرو کیونکہ تم ان رسولوں کا مقابلہ
بھی کرتے رہے ہو جو سوختنی قربانی کا بھی حکم دیتے تھے مگر چونکہ قرآن کریم ہر ایک پہلو کو
مکمل کرتا ہے اگلی آیات میں جا کر یہ بھی جواب دے دیا کہ یہ دعوئی باطل ہے کہ تم کو کوئی ایسا میں جاکر یہ دے کہ یہ باطل ہے کہ کو
(۱۸۸۱
حکم تھا۔ تم تو تورات پر افتراء کرتے ہو۔ اور تمہاری یہ عادت ہے چنانچہ ہے چنانچہ آگے چل کر فرمایا کہ
وَإِذْ أَخَذَ اللَّهُ مِيثَاقَ الَّذِينَ أُوتُوا الكِتُبَ لَتُبَيِّنُنَّهُ لِلنَّاسِ وَلَا تَكْتُمُونَهُ
فَنَبَذُوهُ وَرَاءَ ظُهُورِهِمْ (ال عمران ( ١٨٨) اللہ تعالیٰ نے تو اہل کتاب سے عہد لیا تھا
کہ یہ مسائل تو رات کو چھپائیں گے نہیں لیکن یہ اس عہد کے پابند نہ رہے ۔
یعنی اب یہ لوگوں کو غلط مسائل بتانے لگے ہیں۔ جن میں سے ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ اس
وقت تک کسی رسول کو نہیں ماننا چاہئے جب تک وہ سوختنی قربانی کا حکم نہ دے۔
قسم سوم کے الزامی جواب ان دونوں قصوں کے سوا یک تیری قسم الزامی جاب کی ہوتی ہے جو بلحاظ دلیل کے ایسی ہی مضبوط ہوتی ہے
جیے کہ اصول جواب کیونکہ گو وہ بظاہر ان ای جواب نظر ہے ۔ اس اصل غرض میں ہوئی ہیے کہ اصولی جواب کیونکہ گو وہ بظاہر الزامی جواب نظر آتی ہے۔ لیکن اس کی اصل غرض نہیں ہوں
ہے کہ اصولی جواب کی طرف سائل کی توجہ کو پھیرا جائے تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ بھی معترض ہے کہ اصولی جواب کی ان کی توجہ کو اس اجمال کی ہے کو یا قرم کو سمجھانے کے لئے اس کے اعتراض کے جواب میں اسی کے عقیدہ اور خیال کی ایک ایسی بات ی بات
اس کو یاد دلائی جاتی ہے جو بعینہ اسی قسم کی ہوتی ہے۔ جس پر اس شخص نے اعتراض کیا ہوتا ہے
لیکن جس طرح یہ بات قابل اعتراض نہیں ہوتی جس پر اعتراض کیا گیا ہے وہ بھی قابل اعتراض
نہیں ہوتی ۔
قرآن کریم سے تیسری قسم کے الزامی جواب کی مثال اس قسم کے الزامی جواب قرآن کریم میں بھی دیئے گئے
ہیں۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ کفارہ کا اعتراض سورہ انبیاء میں نقل فرماتا ہے کہ
هَلْ هُذَا إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُكُمُ (الانبياء ( ۳ ) : نہیں ہے یہ شخص مگر تمہارے جیسا ایک آدمی۔
انوار العلوم جلد ۵
۳۰۰
اور اس کا جواب آگے چل کر یہ دیتا ہے کہ
اسلام اور حریت و مساوات
وَمَا أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ إِلَّا رِجَالًا نُوحِي إِلَيْهِمْ فَسْئَلُوا أَهْلَ الذِكْرِ إِن كُنتُمْ
لا تَعْلَمُونَ (الانبیا (۸) یعنی ہم نے تجھ سے پہلے بھی آدمی ہی بھیجے تھے جن کی طرف ہم وحی کرتے
تھے۔ اگر تم کو نہ معلوم ہو ۔ تو یہود و نصاریٰ سے پوچھ لو۔ ہو و سے پوچھ
اس میں بھی الزامی جواب ہی دیا ہے۔ کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مخالف اور کس کی
نہ سی ۔ حضرت ابراہیم کی نبوت کے اور آپ کے خدارسیدہ ہونے کے تو ضرور قائل تھے۔ اللہ تعالیٰ
بجائے یہ ثابت کرنے کے کہ نبی کے لئے بشر ہونا ضروری ہے۔ صرف یہ حوالہ دیتا ہے کہ پہلے نبی جن
کو مانتے ہو وہ بھی تو ایسے ہی تھے ۔
قسم سوم کے الزامی جواب کا فائدہ اس قسم کے الزامی جواب سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ معترض جس بات کو تسلیم کرتا ہے اس کے خلاف
اسے تعصب نہیں ہوتا اور اس کی تائید میں اس کے پاس دلائل ہوتے ہیں۔ پس بجائے اس کے
کہ اس بات کی تائید میں جس پر اس نے اعتراض کیا ہوتا ہے دلائل دیئے جائیں ۔ یہ زیادہ سہل طریق
ہوتا ہے کہ اس کی تسلیم کر دہ باتوں میں سے کوئی اس کے سامنے پیش کر دی جائے تاکہ اس کی تائید
میں جو دلائل اس کے پاس ہیں ان ہی کے ذریعہ سے وہ اس بات کی صداقت کو بھی سمجھ لے جس پر
وہ اعتراض کرتا ہے ۔ پیس گو بظاہر یہ جواب الزامی ہوتا ہے لیکن دراصل حقیقی جواب ہوتا ہے۔ اس
میں اور حقیقی جواب میں صرف یہ فرق ہوتا ہے کہ حقیقی جواب میں دلائل مجیب کو دینے پڑتے ہیں۔
اور اس قسم کے الزامی جواب میں خود معترض کے ہی منہ سے اپنے دعوی کی تائید میں دلائل دلوائے
جاتے ہیں۔ ایسا الزامی جواب بجائے کمزور ہونے کے عام طور پر حقیقی کہلانے والے جواب سے
زیادہ سہل اور مفید ہوتا ہے اور مضبوطی میں بھی اس سے کم نہیں ہوتا اور خصوصاً اس صورت میں
اور بھی زیادہ مضبوط ہوتا ہے جبکہ اعتراض صرف ایک ہی جماعت کی طرف سے وارد ہوتا ہو۔ کیونکہ
جو اعتراض مختلف پہلو رکھتا ہو اور متعدد جماعتوں کی طرف سے پڑ سکتا ہو۔ وہ حقیقی جواب کے بغیر
مکمل طور پر حل نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ الزامی جواب صرف اس نقطہ خیال پر روشنی ڈالے گا جو سائل یا
اس کے ہم خیالوں سے تعلق رکھتا ہے اور دوسری جماعتوں کے نقطہ خیال کے مطابق جو اس پر اعتراض
ہوتا ہے وہ دور نہ ہو سکے گا۔ لیکن اگر اعتراض ایک ہی جماعت کی طرف سے ہو سکتا ہو تو پھر مندرجہ بالا
قسم کا الزامی جواب حقیقی جواب سے بھی زیادہ مفید ہوگا ۔ کیونکہ اس میں حقیقی جواب کی طرح روشنی بھی
انوار العلوم جلد ۵
٣٠١
اسلام اور حریت و مساوات
ہوگی اور الزامی جواب کی طرح قوت اور شدت بھی ہوگی ۔
مائل کو تیسری قسم کے جواب دیئے گئے تھے اس تفصیل کے بعد میں خواجہ صاحب کو توجہ دلاتا ہوں کہ میرے جوابات
و الزام تھے حراست میری سم کے تھے تا بی نوا کے باغ کے تعلق جو اعتراض ہوا ہے اس کا جو
جواب میں نے دیا ہے اور جس کی طرف خواجہ صاحب نے اشارہ بھی کیا ہے وہ اسی قسم کا ہے ۔ کیونکہ
اس میں میں نے سائل کے ہم خیال لوگوں کے ایک مستحسن فعل کی طرف اشارہ کر کے بتایا ہے کہ جس طرح
انہوں نے فساد کو دور کرنے کے لئے کٹار پور اور بہار کے وحشی اور انسانیت سے عاری قاتلوں کو
معاف کر دیا ہے اسی طرح اگر بادشاہ معظم کے اعلان کے جواب میں ہم لوگوں نے جلیانوالے واقعہ
کو بھلا دیا ہے تو کون سی قباحت آگئی ۔ یہاں دونوں فعل مستحن ہیں اور ایک ہی قسم کے ہیں۔ سائل ایک
کام کرتا ہے اور دوسرا اسے برا معلوم ہوتا ہے۔ اس کو یہ امر سمجھانے کے لئے کہ دوسرا کام بھی تمن
ہے۔ اس کے اپنے فعل کی طرف توجہ دلائی گئی ہے جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ دلائل جن کے باعث
اس نے پہلا کام کیا ہے اسے یاد آجائیں گے۔ اور اس کا اعتراض دوسرے کام پر سے خود بخود
اُٹھ جائے گا۔ اور اس جواب سے ہر ایک شخص جو اس کا ہم خیال ہو گا وہ بھی تسلی پالے گا اور بجائے
اس کے کہ ہم اس کو اپنے فعل کے دلائل دیں خود اس کا ذہن اس کے سامنے حقیقی دلائل پیش کر
دے گا۔ پس اس الزامی جواب میں اور حقیقی جواب میں یہی فرق ہے کہ اس جواب کے ذریعہ سے میں
خود معترض کے منہ سے اپنے فعل کے مستحسن ہونے کا اقرار کرانے کی کوشش کی گئی ہے اور کا کرانے کی
بجائے دلائل کو کا غذ پر لاکر اس کے سامنے پیش کرنے کے خود اسی کے دماغ میں ایسی حرکت
پیدا کر دی گئی ہے کہ خود ہی دلائل اس کے سامنے آجائیں۔
خواجہ صاحب نے جوابوں کی نسبت الزامی ہونے کا الزام
اسلامی اخوت کا مطلب قائم کر کے سب سے پہلے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے
کہ اسلام نے اخوت قائم کی ہے ۔ اس لئے جو مساوات اخوت میں ہوتی ہے وہی بنی نوع انسان میں
قائم ہونی چاہئے ۔ اگر خواجہ صاحب کا یہ منشاء ہے کہ اسلام کی رو سے تمام بنی نوع انسان اپنی
پیدائش میں ایک دوسرے سے مشابہت رکھتے ہیں ۔ یا یہ کہ ان کو ایک دوسرے کو حقیر نہیں سمجھنا چاہئے
اور ایک دوسرے کی مد کرنی چاہئے تو یہ سچی بات ہے۔ اس کا سی کو انکار نہیں۔ لیکن اگرخواجہ صاحب
کا اس سے زیادہ کچھ اور مطلب ہے تو وہ اس آیت سے نہیں نکلتا۔ کیونکہ باوجود اس تعلیم کے اسلام
انوار العلوم جلد ۵
۳۰۲
اسلام اور حریت و مساوات
نے حقیقی بھائیوں اور دوسرے لوگوں میں فرق کیا ہے ۔ پس جب تک اس آیت کو ان آیات و احکام کے
ماتحت نہ لایا جائے گا جن سے اس مسئلہ کی تفصیل معلوم ہوتی ہے اس آیت کو عام کر کے کامل مساوات
کا ثبوت نکالنا غلط ہے ۔
اس سے آگے خواجہ صاحب نے عورت اور مرد کی اسلام میں مرد و عورت کے حقوق ما امام مساوات کا اسوان من مانیا عدم مساوات کا سوال اُٹھایا ہے اور لکھا ہے کہ یہی
ایک فرق ہے جسے عدم مساوات کے حق میں پیش کیا جا سکتا تھا لیکن اسلام نے اس فرق کو بھی مٹا دیا
ہے اور عورت اور مرد کے حقوق کو مساوی قرار دیا ہے۔ لیکن یہ دعوی خواجہ صاحب کا بالکل خلاف
احکام اسلام ہے ۔ اسلام نے ہر رنگ میں عورت اور مرد کے حقوق کو مساوی نہیں رکھا بلکہ احکام کو
دو حصوں میں تقسیم کیا ہے ۔ ایک وہ احکام ہیں جو مرد و عورت کی انسانیت کو مد نظر رکھ کر دیتے جاتے ہیں
مثلاً نماز ،
اس
میں دونوں کو مساوات دی کو ا و مساوات دی گئی ہے ۔ اور دونوں فریق کے لئے ایک قسم کے حکم ہیں ۔ مثلاً
روزه ، حج ، زکوٰۃ دونوں احکام میں مرد و عورت شامل ہیں اور دونوں کو کیساں ثواب ملنے کا وعدہ
ہے ۔ یہ نہیں کہ عورت صرف مرد کا کھلونا ہو بلکہ اسے اس مقصد عالی کے حصول کے لئے جس کے
لئے انسان کو پیدا کیا گیا ہے اسی طرح مکلف کیا گیا ہے جس طرح مرد کو ۔ مگر وہ احکام جو انتظام
اور ریاست کے متعلق ہیں ان میں مرد اور عورت میں امتیاز کیا گیا ہے اور مرد کو عورت پر فضیلت
دی گئی ہے ۔ اور اگر اس تقسیم کو اسلام قائم نہ کرتا تو اسلام دین فطرت ہو ہی نہ نہ سکتا تھا۔ یہ فرق
صرف اسلام نے ہی قائم کیا ہے اور کسی مذہب نے قائم نہیں کیا ۔ اور یہ ایک فضیلت ہے جو اسلام
کو دوسرے مذاہب پر حاصل ہے ایک طرف تو وہ مساوات قائم مساوات قائم کرتا ہے اور دوسری طرف وہ اس
حقیقت کو بھی نظر انداز نہیں کرتا کہ کوئی انتظام بلا اس کے نہیں چل سکتا کہ مختلف شرکاء میں سے
ایک کی آواز کو سب کی آواز پر مقدم کیا جائے ۔ چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ مردوں کی نسبت فرماتا
ہے کہ
الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ (النساء : ۳۵) یعنی مرد عورتوں کے اوپر نگران ہیں ۔
اور اس کی وجہ بھی بیان فرمادی کہ
:
بِمَا فَضَّلَ اللهُ بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ وَبِمَا أَنْفَقُوا مِنْ أَمْوَالِهِمْ (النساء : ۳۵) یعنی
اس لئے ان کو نگران مقرر کیا گیا ہے کہ انسانی خلقت مرد کو نگرانی کا حق دیتی ہے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے
مرد کو ایسے قوی ملے ہیں جن کی وجہ سے وہ اشتراک خاندانی میں اس امر کا مستحق ہے کہ اس کی آوازہ
انوار العلوم جلد ۵
۳۰۳
اسلام اور حریت و مساوات
انتظام میں آخری آوازہ ہو۔ اور بوجہ اس کے کہ مرد کے ذمہ مال کا خرچ کرنا ہے اور یہ ایک تسلیم شدہ اصل
ہے کہ مال کا خرچ کرنا جس کے ذمہ ہو اس کی آوازہ کو زیادہ وزن دیا جاتا ہے۔ کیونکہ اس شخص کے لئے کو
نقصان کے احتمال زیادہ ہوتے ہیں۔ پھر مرد جسمانی طور پر بھی گھر کے کام کاج میں کچھ نہ کچھ حصہ لیتا
رجمانی میں
ہے ۔ پس چونکہ مرد پر ذمہ داری زیادہ ہوتی ہے ۔ اس کے حقوق بھی زیادہ رکھے گئے ہیں۔ اسی طرح
سورہ بقرہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ :-
وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةً (البقرة : ٢٢٩)
یعنی عورتوں کو بھی مردوں پر ویسے ہی ضروری حقوق ہیں جیسے کہ مردوں کو اور مردوں کو ان پر
ایک فضیلت ہے ۔
اس میں اسی اصل کو بیان کیا گیا ہے جو میں اوپر رکھ چکا ہوں کہ ایک پہلو سے مساوات قائم کی گئی
ہے اور دوسرے پہلو سے مرد کو حاکم بھی قرار دیا گیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے مرد کو عورت کے متعلق یہ
اختیار بھی دیا ہے کہ اگر وہ نشونہ کرے اور کسی طرح اس کی اصلاح نہ ہو۔ تو اس کو مارو۔ بے شک یہ کہا
جا سکتا ہے کہ نشوز کی حالت میں ہی ایسا اختیار دیا گیا ہے اس کے بغیر تو نہیں دیا گیا ۔ لیکن میں
کہتا ہوں کہ اگر مرد نشوز کرے تو کیا قرآن وحدیث نے عورت کو بھی حق دیا ہے کہ وہ بھی مرد
کو مارے ۔
پھر مرد کی جسمانی قوتوں کی زیادتی اور اس کے صاحب نفوذ ہونے کے سبب ہی سے مرد کو ایک
سے زیادہ بیویاں کرنے کی اجازت دی ہے ۔ نکاح کے معاملہ میں بھی مرد کو اجازت دی ہے کہ وہ
خود پسند کر کے نکاح کرے۔ لیکن عورت کے لئے شرط رکھی ہے کہ اس کی رضامندی کے ساتھ اس
کے والد یا کسی اور قریبی رشتہ دار کی بھی رضامندی ضرور لی جائے اور اسی کی معرفت نکاح ہو ۔
عورت کے لئے نفلی روزہ تک رکھنے کے لئے خاوند سے اجازت لینے کا حکم دیا۔ لیکن مرد کے لئے
گو یہ ہدایت کی کہ وہ اس قدر روزہ نہ رکھے کہ عورت کے حقوق ادا کرنے سے قاصر ہو جائے۔ لیکن
روزہ رکھنے کے لئے عورت کی اجازت شرط نہیں رکھی۔
غرض اس قسم کے بہت سے احکام مرد و عورت میں ہر رنگ میں مساوات نہیں ہیں جن میں عورت کو مر کی رائے کے
تابع کیا گیا ہے ۔ مگر یہ امور و ہی ہیں جو انتظامی معاملات سے تعلق رکھتے ہیں ۔ وہ احکام جو افراد سے
تعلق رکھتے ہیں ان میں دونوں کو برابر رکھا ہے۔ دونوں کو یکساں احکام و نوا ہی ہیں ۔ دونوں کو یکساں