اسلام اور حریت و مساوات
انوارالعلوم (جلد 5), حصہ 6
انوار العلوم جلد ۵
۳۴۰
اسلام اور حریت د مساوات
سے خد
وہ مال اس کے پاس رہنا چاہنے کوئی شخص اس سے جبراً نہیں چھین سکتا ۔ سوائے اس کے کہ اس
خدا تعالیٰ کا مقرر کردہ حق زکوٰۃ وصول کرے یا اور دوسرے معین حقوق وصول کرے ۔ ہاں
بنی نوع انسان کے اندر محبت و الفت کے بڑھانے اور تقوی کے درجوں کو بڑھانے کے لئے
اللہ تعالیٰ نے صدقہ و خیرات کی تحریک مؤمن کو کی ہے۔ بس ہر ایک شخص جس قدر زیادہ تقویٰ میں
بڑھا ہوا ہوتا ہے اسی قدر غرباء اور مساکین کی خبر گیری کرتا ہے۔ مگر اس پر اسے مجبور ہیں کیا جاتا
کہ وہ اپنا گزارہ لے کر باقی سب حال غرباء میں تقسیم کر دے ۔
عورت کا ورثہ عورت کے ورثہ کے متعلق خواجہ صاحب نے اپنے لیے مضمون میں لکھاتھا کہ
اس کا ورثہ اس لئے آدھا ہے کہ وہ اپنے خاوند کی بھی وراث ہوتی ہے ۔
میں نے ان کو اس تحریف قرآنی پر آگاہ کیا تو انہوں نے اس غلطی کے قبول کرنے میں کوئی چارہ نہ
دیکھا مگر پھر بھی اپنی بات رکھنے کے لئے انہوں نے اپنے تازہ مضمون میں اس طرح بات بنائی ہے کہ
عورت اگر سور و پیہ کمائے گی تو مرد چارسو اس لئے جب وہ ایک دوسرے کے وارث ہوں گے تو
عورت کا حصہ دگنا ہو جائے گا۔ مگر یہ بات کٹ حجتی سے زیادہ حقیقت نہیں رکھتی کیونکہ عورت نے
اپنے تمام رشتہ دار مردوں اور رشتہ دار عورتوں کے اموال سے سوائے شاذ حالت کے آدھا ورثہ
پایا ہے اور مرد نے پورا پس کسی صورت میں بھی عورت کا حصہ مرد کے برابر نہیں ہو سکتا ۔ میں نے خواجہ
صاحب کو للرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ (البقرة : (۲۲۹) آیت کی طرف بھی توجہ دلائی تھی اور بتایا تھا
کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مرد اور عورت میں شریعت نے من گل الوجوہ مساوات نہیں رکھی خواجہ
صاحب اس کا جواب یہ دیتے ہیں کہ اگر مرد کو اس کی طاقت کی وجہ سے عورت کی حفاظت کا حق دیا گیا
ہے تو اس حق کا اسے غلط استعمال نہیں کرنا چاہئے ۔ میں اس جواب پر حیران ہوں کہ اس کے لکھتے
ہوئے خواجہ صاحب کو اس قدر بھی خیال نہ آیا کہ سوال کیا تھا اور میں جواب کیا دے رہا ہوں ظلم یا
انصاف کا یہاں سوال نہ تھا۔ میں نے تو یہ بتایا تھا کہ معاملات میں بعض ایسے حقوق مرد کو دیئے گئے
جو عورت کو نہیں دیئے گئے اور اس کو انہوں نے تسلیم کر لیا ہے۔ مرد خواہ انصاف سے ان حقوق
کا استعمال کرے خواہ حکم سے مساوات بہر حال نہ رہی۔
ہیں
شریعت نے عورت کی اصلاح کا ایک طریق مار نا رکھا ہے میں نے کہا تھا کہ ر کو حق ہے کہ اگر عورت کو
ناشزہ پائے اور اور ذرائع سے اس کی اصلاح نہ ہو تو اس کو مارے لیکن عورت کو یہ حق نہیں ۔ پس
انوار العلوم جلد ۵
۳۴۱
اسلام اور حریت و مساوات
FA
مساوات نہ رہی۔ خواجہ صاحب اس کا جواب یہ دیتے ہیں کہ الرِّجَالُ قَوْمُونَ عَلَى النِّسَاءِ
16
(النساء : ۳۵) میں رجال سے مراد فرقہ ذکور اور نساء سے مراد فرقہ نساء ہے ۔ اور اِن خِفْتُمْ شِقَاقَ
بينهما النساء : ۳۶) میں ضمیر جمع مخاطب اسی جمہور کی طرف راجع ہے اور بَيْنِهِما" میں
میاں بیوی کی طرف یعنی سزا دینا پنچایت کے اختیار میں ہے ۔ اول تو یہ معنے ہی باطل ہیں ۔
کیونکہ اِن خِفْتُمْ والی آیت بعد کی ہے اور وَالَّتِی تَخَافُونَ نُشُوزَهُنَّ (النساء : ۳۵) والی
آیت پہلے کی ہے ۔ اور دوسرے کوئی شریف آدمی اس امر کو برداشت نہیں کر سکتا کہ پنچایت بیٹھ کر اس
کے متعلق یہ فیصلہ کرے کہ وہ اس قدر عرصہ تک اپنی بیوی سے ہم صحبت نہ ہو۔ یہ امر تو خاوند کے اختیار
میں ہے اور اس کو شریعت نے اختیار دیا ہے لیکن اگر یہ منے بھی تسلیم کر لئے جاویں تب بھی سوال
وہی رہتا ہے کہ عورت کے نشوز پر تو پنچایت کو مارنے کا حکم دیا ہے لیکن مرد کو مارنے کا حکم پنچایت
کو بھی نہیں دیا۔ پس پھر بھی مساوات نہ رہی۔
ایک سے زیادہ بیویاں کرنے کے متعلق خواجہ صاحب تعداد ازدواج اور خواجہ صاحب لکھتے ہیں کہ مرد کو اس کی حسب پسند ایک سے زیادہ
نکاح جائز نہیں۔ مگر فَانكِحُوا مَا طَابَ لَكُمْ مِّنَ النِّسَاءِ مَثْنَى وَتُلْثَ وَرُبَعَ (النساء :۴)
کی موجودگی میں یہ دعوی ایک دعوی بلا دلیل سے زیادہ وقعت نہیں رکھتا۔ خواجہ صاحب حدیث کا انکار
کر دیں مگرہ تاریخ کا انکار تو نہیں کر سکتے (آج کل کے آزاد خیالوں نے یہ عجیب طریقہ اختیار کیا ہے کہ
حدیث کا تو انکار کر دیتے ہیں جو تاریخ سے زیادہ پختہ دلائل سے ثابت ہے۔ مگر تاریخ کو قبول کر لیتے
ہی کے
ہیں جس کی بناء حدیث کی صحت
کے دلائل کی نسبت نہایت کمزور دلائل پر ہے، تاریخ سے معلوم
اہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت ابو بکر ، حضرت عمر، حضرت عثمان ، حضرت علی
رضوان اللہ علیہم کی ایک سے زیادہ بیویاں تھیں ۔ کیا عقل اس امر کو تسلیم کر سکتی ہے کہ آنحضرت علیہم ک سے زیادہ تھیں کیا اس ام کو تسلیم کرسکتی۔
صلی اللہ علیہ وسلم اور دوسرے بزرگوں کو ایسی مجبوریاں پیش آگئی تھیں کہ جن کی موجودگی میں ایک سے
زیادہ نکاح کے بغیر چارہ نہ تھا۔
ہوتا
عورت کا نفلی روزہ میں نے لکھا تھا کہ عورت کو نفلی روزہ رکھنا بلا خاوند کی اجازت کے
جائز نہیں۔ اس پر خواجہ صاحب لکھتے ہیں کہ کیا خاوند کو جائز ہے؟
اس کا جواب یہ ہے کہ خواجہ صاحب کو علمی مباحث میں پڑنے سے پہلے شریعت کے موٹے موٹے مسائل
کی واقفیت ضرور حاصل کر لینی چاہئے ان کو یاد رہے کہ شریعت اسلام نے اگر روزہ کے متعلق کچھ قواعد
انوار العلوم جلد ۵
۳۴۲
اسلام اور حریت و مساوات
بنائے ہیں تو مرد کے لئے بھی نفلی روزہ کی قید رکھی ہے مگر اس میں عورت سے اجازت لینے کی شرط نہیں
رکھی ۔ عورت کے لئے یہ شرط مقرر کی ہے کہ وہ خاوند سے اجازت لے اور میرا منشاء اس حکم کے پیش
کرنے سے صرف یہ ہے کہ من گل الوجوہ مساوات کا مسئلہ شریعت کے خلاف ہے۔ مساوات بعض
دفعه نهایت خطرناک ہوتی ہے اور بجائے اس سے فائدہ پہنچنے کے نقصان پہنچ جاتا ہے اور اس کی
خوبیاں نسبتی خوبیاں ہیں اور اس کی شکلیں بھی ہزاروں ہیں۔ بعض دفعہ جو چیز مساوات نظر آتی ہے وہ
عدم مساوات ہوتی ہے ۔
عورت کے لئے نکاح کے وقت ولی کی ضرورت میں نے یہ بھی لکھا تھاکہ عورت کو نے وقت ولی کی ضرور کا ا ا ا ا ا ا ا ا و
نکاح کے لئے کسی ولی کی وساطت
کی ضرورت رکھی گئی ہے لیکن مرد کے لئے ایسی کوئی شرط نہیں رکھی گئی۔ خواجہ صاحب لکھتے ہیں کہ اگر ایسا کیا
گیا ہے تو اسی کے فائدہ کے لئے ہے کیونکہ مرد کے عیوب سے عورت واقف نہیں ہوتی ۔ اس لئے کسی
مرد کی ولایت میں نکاح کرنے کا اسے حکم دیا گیا۔ نامردوں کے ذریعہ ایسے مرد کے عیب د صواب کا علم ہو
جائے ۔ مگر خواجہ صاحب نے یہ نہ سوچا کہ سوال تو مساوات کا تھا فائدہ یا عدم فائدہ کا سوال نہ تھا۔
اگر فائدہ کا سوال درمیان میں آجائے تو پھر تو اس بحث کا کچھ فائدہ ہی نہیں۔ کیونکہ اصل سائل کو
انگریزوں کے طریق عمل پر اعتراض تھا ۔ اور اگر یہ اصل تسلیم کر لیا جائے کہ جس میں کسی کا فائدہ نظر آئے
اس سے اسی رنگ میں معاملہ کیا جائے خواہ مساوات نہ رہے تو پھر تو بات ہی حل ہو جاتی ہے۔ انگریز بھی
یہی کہتے ہیں کہ یہ عدم مساوات صرف ہندوستانیوں کے فائدہ کے لئے ہے ۔ اور یورپ جس قدر ممالک
پر قبضہ کر رہا ہے صرف اسی عذر پر کر رہا ہے کہ ان لوگوں کا ہمارے ماتحت رہنا ان کے لئے نہایت
مفید ہے۔
پھر یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ اگر عورت کو مرد کی ولایت سے نکاح کا تصفیہ کرنے کا اس لئے حکم
دیاگیا ہے کہ عورت مرد کے عیب سے واقف نہیں ہوتی تو پھراس صورت میں تومرد کو ہی حکم ہوا چاہئے
تھا کہ وہ کسی عورت کی ولایت سے نکاح کرے۔ کیونکہ جس طرح عورت کو مرد کے عیب و صواب کا علم نہیں
ہوتا مرد مرد کو بھی عورت کے عیب و صواب کا علم نہیں ہوتا ۔ جو وجہ خواجہ صاحب بتاتے ہیں وہ تو دونوں میں
پائی جاتی ہے پھر کیوں حکم میں برابری نہیں رکھی گئی ۔
مغربی ممالک میں اسلام کی اشاعت خواجہ صاحب یہ بھی اعتراض کرتے ہیں کہ جس صورت میں میں نے اسلام کو پیش کیا ہے اس سے
انوار العلوم جلد ۵
۳۴۳
اسلام اور تربیت و مساوات
زیادہ بھیانک صورت میں پادری بھی پیش نہیں کرتے اور اس صورت میں اسلام مغربی ممالک میں نہیں
پھیل سکتا۔ مجھے خواجہ صاحب کے اس اعتراض پر تعجب ہے ۔ وہ واقعات کو اس طرح نظر انداز کر
دیتے ہیں کہ حیرت ہوتی ہے ۔ ان کو معلوم ہونا چاہئے تھا کہ جبکہ وہ اسلام جس کے وہ قائل ہیں
روز بروز تنزل کی طرف قدم اُٹھا رہا ہے اور مسیحیوں کے حملوں سے نیم جان ہو رہا ہے ۔ وہ اسلام
جسے میں پیش کرتا ہوں یورپ اور امریکہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ماتحت پھیل رہا ہے۔ خود میری
تین بیویاں ہیں اور یورپ کے نومسلم ان سائل کو خوب اچھی طرح بھتے ہیں بلکہ والی عورتین شادی شدہ مسلمہ
مرد کے ساتھ شادی کرنے پر تیار ہیں اور کرتی ہیں۔ اور ہمارے نزدیک جو اسلام کی تعلیم ہے اس
سے ایک حد تک واقف ہیں پیس عملی کامیابی کو نظر انداز کر کے عملی ناکامی کو اصل کامیابی کا راستہ
قرار دینا ایک ایسا فعل ہے جس کی حقیقت کو خواجہ صاحب یا ان کے ہم خیال ہی سمجھ سکتے ہیں۔
صاحب آخر زائد مال کس کے پاس رہنا چاہئے خواجہ مانا اور میں پر اس امر پر زور دیتے ہیں کہ جو شخص مال کماتا ہے اپنی ضرورت کے مطابق
خرچ کر سکتا ہے اس سے جو زائد بچے وہ اس کے پاس امانت کے طور پر رہے گا اور اگر اس کے
اہل کے پاس جاوے گا تو بھی اسی غرض سے جاوے گا ۔ میں اس امر کو نہیں سمجھ سکتا کہ اما نا اس شخص
کے پاس مال کیوں رہے گا ۔ امانت اس وقت رکھوائی جاتی ہے جب اس کی ضرورت نہ ہو۔ جب دنیا
پر وہ زمانہ نہیں آیا جب سب دنیا کے لوگ آسودہ حال ہو گئے ہوں تو پھر جس شخص کے پاس زائد
مال ہو اس کے پاس بقیہ مال کے امانتاً رکھوا دینے کی وجہ کیا ہے ؟ موجودہ حالات میں تو قاعدہ یہ
ہونا چاہئے کہ اس سے مال چھین کر فوراً ان لوگوں میں تقسیم کر دیا جائے جو اس سے کم مال رکھتے ہیں
اس مساوات کا کیا فائدہ ہے کہ ایک تو لاکھوں روپیہ اپنے گھر میں امانت کے نام سے جمع کر کے بیٹھا ہوا
ہو اور دوسرے کے پاس اس سے آدھا سامان معیشت بھی نہ ہو۔ یہ مساوات تو صرف رسمی مساوات
ہوگی نہ کہ حقیقی ۔
"
پھر یہ بھی سوال ہے کہ جب ضرورت سے زائد مال لوگوں کا ہے تو کسی خاص شخص کے پاس اسکو
کیوں امانت رکھا جائے ۔ یہ حق تو لوگوں کا ہونا چاہئے تھا کہ وہ جس کے پاس چاہیں اس مال کو امانت رکھوائیں
یا حکومت اس مال کو اپنے پاس رکھنے کی حقدار ہے کہ وہ سب آبادی سے یکساں تعلق رکھتی ہے۔
اور اگر اس بناء پر کہ جس شخص نے محنت سے روپیہ کمایا ہے وہ مستحق ہو گیا ہے کہ اس پر اعتبار کیا
جائے اور رو پیر اس کے پاس رہنے دیا جائے تو کیا وجہ ہے کہ آئندہ اس مال کو ورثہ میں تقسیم کیا جاتا ہے
انوار العلوم جلد ۵
ام الدام
اسلام اور حریت و مساوات
جوت
کیا جو شخص مستحقی ہو اس کی اولاد بوجہ اولاد ہونے کے ہی مستحق ہو جاتی ہے۔ اگر مال کمانے والے
کے پاس بوجہ استحقاق روپیہ رہنے دیا جاتا ہے تو پھر یہ شرط مقرر کی جانی چاہئے تھی کہ اگر جمع شدہ
مال کی نسبت یہ یقین کر لیا جائے کہ متوفی کی اولاد اسے اپنے نفس پر خرچ نہیں کرے گی۔ بلکہ اسے سبت یہ یقین کر لیا جائے کہ متوفی کی اولا
مساوی طور پر حاجتمندوں میں تقسیم کر دے گی تب اس مال کو اس کے پاس رہنے دیا جائے ورنہ دیا
ان سے لے کر کسی اور امین کو دے دیا جائے کہ مساوی طور پر حاجتمندوں میں تقسیم کر دے ۔
خواجہ صاح کو نصیحت کو ایک خواجہ صاحب موم تمام چونکہ خواجہ صاحب کے مضمون کی تمام باتیں جو قابل توجہ تھیں
میرے مضمون میں آگئی ہیں اس لئے میں اسی حد تک اس
مضمون کو ختم کرتا ہوں اور خواجہ صاحب کو پھر نصیحت کرتا ہوں کہ اپنا بھی اور دوسروں کا وقت بھی ضائع
کرنے کی کوشش نہ کریں۔ اگر فی الواقع ان کو احقاق حق کا شوق ہے تو نفس مضمون کی طرف توجہ کریں
اور ایک دفعہ سائل کے سوالات اور میرے جوابات کو پھر غور سے پڑھیں۔ اور پھر اگر کوئی ام دریافت
طلب ان کو نظر آدے تو مجھ سے دریافت کریں۔ یونہی ادھر سے ادھر کلام کی باگیں پھیرتے جانا خلاف
دانش ہے اور سوائے خلط مبحث کے اس سے کوئی نتیجہ نہیں نکل سکتا ۔ اور اگر وہ حق سے محروم نہیں
رہنا چاہتے تو مضمون لکھتے وقت اس امر کی طرف زیادہ توجہ دیا کریں کہ جس کے خلاف وہ مضمون لکھ
رہے ہوں اس کی طرف ایسی باتیں نہ منسوب کیا کریں جو اس نے نہیں کہیں ۔ کیونکہ گو اس سے ان لوگوں
کو دھوکا لگ جائے جنہوں نے فریق ثانی کا مضمون نہیں پڑھا مگر اس سے مضمون نویس کے دل پر
زنگ لگ جاتا ہے اور آہستہ آہستہ اس پر مسخ کی سی حالت طاری ہو جاتی ہے اور حق کے قبول کرنے
سے وہ ہمیشہ کے لئے محروم رہ جاتا ہے ۔ وَاخِرُ دَعْومِنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ۔
خاکسار
مرزا محمود احمد
الفضل ۲۱ مارچ ۱۹۲۱ء )