اسلام اور حریت و مساوات

انوارالعلوم (جلد 5), حصہ 5

انوار العلوم جلد ۵
۳۲۸
ثابت ہیں۔ پھر اس پر ان کو کیوں اعتراض پیدا ہوا ؟
اسلام اور حریت و مساوات
احادیث کا درجہ سوال دوم کہ حدیثیں ضعیف اور موضوع ہیں اور پھر وقی حالات کے ماتحت ہیں۔ ایک مستقل سوال ہے۔ جس کا اس مضمون سے کوئی تعلق
نہیں ۔ بیشک احادیث اسی طرح یقینی نہیں ہیں جس طرح قرآن کریم یقینی ہے۔ لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا
کے کاروبار کی بنیاد بہت حد تک تاریخ پر ہے اور دنیا کی معتبر سے معتبر تاریخوں سے حدیث زیادہ یقینی
معبر ہے اور بعض محدیثیں تو اس تواتر سے پہنچتی ہیں کہ ان کے مضمون سے انکار کرنا ایسا ہی ہے
جیسے کوئی شخص اپنی ذات سے انکار کردے کیونکہ علاوہ قولی تائید کے لاکھوں ، کروڑوں انسان ان
کی عملی تائید بھی کرتے چلے آئے ہیں ۔
اور
باقی رہا یہ کہ حدیثیں وقتی حالات کے ماتحت ہیں یہ ایک حیرت انگیز انکشاف ہے کیونکہ اس کے
یہ معنے ہوں گے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ سلم کو زندگی بھر اسلام کی اصل تعلیم کے متعلق نہ کوئی بات کہنے کا
موقع ملا اور نہ کسی حکم پر عمل کرنے کا ۔ آپ کی زندگی کے تمام حالات اور آپ کے تمام اقوال صرف وقتی
حالات کے ماتحت تھے۔ نعوذ باللہ من ذلک ۔ اور اگر آپ یہ کہیں کہ بعض باتیں تو وقتی حالات کے
ماتحت بھی ہوں گی۔ پس حدیثوں کا معاملہ مشتبہ ہو گیا ۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ بیشک بعض امور
وقتی حالات کے متعلق بھی ہیں۔ لیکن ان میں اور دائمی صداقتوں میں ہم اپنی اصول کے ماتحت
فیصلہ کر سکتے ہیں جن کے ماتحت ہم قرآن کریم کی آیات متشابہات کا فیصلہ کر لیا کرتے ہیں اور
کر سکتے ہیں۔
کتاب اللہ کے سوا کسی کی بات ماننا تمیرا سوال خواجہ صاحب کی مذکورہ بالا تحریر
سے یہ پیدا ہوا تھا کہ کتاب اللہ کے سوا
کسی اور شخص کی بات ماننی " أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللهِ " (ال عمران : ۶۵) میں داخل ہے خواہ
وہ نبی ہی کیوں نہ ہو ۔
اگر خواجہ صاحب کا اس بات سے یہ مطلب ہے کہ بفرض محال اگر نبی خدا تعالی کی بات کے خلاف
کہہ دے تو ہم اس کی بات نہیں مانیں گے ۔ تب تو گو میں اس قسم کے کلمہ کو گستاخی اور بے ادبی انبیاء کی
قرار دوں گا۔ لیکن اس امر کی تصدیق کروں گا کہ اگر اس صورت کو مکن سمجھ لیا جائے تو اس کا مضمون تیجا
ہے۔ مگر پھر اس صورت میں اس جگہ اس مضمون کے بیان کرنے کی حکمت سمجھ میں نہ آوے گی ۔ کیونکہ
حدیث کو اس دلیل سے رد نہیں کیا جا سکتا کہ خدا تعالیٰ کے خلاف کوئی بھی بات کہے خواہ نبی ہی کیوں نہ

انوار العلوم جلد ۵
۳۲۹
اسلام اور حریت و مساوات
ہو اس کی بات قابل تسلیم نہیں۔ کیونکہ حدیث تبھی رد ہو سکتی ہے اور اس کا ماننا اذبا با مِن دُونِ
اللہ کی اطاعت کے ماتحت بھی آسکتا ہے جب ساتھ یہ بھی فرض کر لیا جائے کہ نبی کریم صل اللہ علیہ کم
نعوذ باللہ بعض باتیں خدا تعالیٰ کے خلاف منشاء اور اس کے احکام کی مخالفت میں بھی کہ لیا کرتے
تھے ۔ لیکن جب خواجہ صاحب اس امر کا دعوی نہیں کرتے تو پھر اس جگہ اس بات کے بیان کرنے
کی کیا ضرورت تھی ؟ اور اس کے بیان کرنے سے حدیث رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح درجہ اعتبار
سے ساقط ہو گئی ؟
اور اگر خواجہ صاحب کا یہ مطلب ہے کہ نبی گو ایسی بات بھی کسے جو اللہ تعالیٰ کے حکم کے خلاف نہ
ہو تب بھی اس کا حکم ماننے کے لئے وہ تیار نہیں ہیں تو پھراس سے زیادہ انبیاء کی ہتک کوئی نہیں
ہو سکتی کہ دنیا دی حکام کے احکام مانے جائیں ۔ ماں باپ کے احکام پر عمل کیا جائے ۔ مگر نبی کی بات
تسلیم نہ کی جائے ۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ
وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَسُولٍ إِلَّا لِيُطَاعَ بِإِذْنِ اللهِ النفساء : ۶۵) یعنی ہم نے کوئی رسول
دنیا میں مبعوث نہیں فرمایا مگر اس حال میں کہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت اس کی اطاعت کی جائے۔
اس آیت میں " باذن الله" کے الفاظ استعمال ہوتے ہیں نہ کہ فی اوامر اللہ یہیں اس آیت
کا یہ مطلب نہیں ہو سکتا کہ خدا تعالیٰ کے بتائے ہوئے احکام میں اس کی اطاعت کریں کیونکہ اول تو
الفاظ اس کے متحمل نہیں ہوتے ۔ دوم اگر احکام اللہیہ میں ہی اس کی اطاعت تھی تو پھر اسکی اطاعت
کا ذکر کیوں کیا گیا ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔
لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ (الاحزاب : ۲۲ - تم لوگوں کے لئے رسول الله
میں ایک پاک نمونہ ہے۔
اور پھر فرماتا ہے :۔
قُلْ
▼
لئے
قل أن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحببكم الله ما این ارتم الدراما
سے محبت رکھتے ہو تو میری اطاعت کرو ر تم سے اللہ تعالیٰ محبت کرنے لگے گا۔
ان آیات سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ علاوہ کلام الہی میں مذکور شدہ احکام کے رسول بھی جو حکم
دے اس کی اطاعت خدا تعالیٰ کی طرف سے فرض ہے اور شرک وہ اس لئے نہیں ہوتی کہ اطاعت اپنی
ذات میں شرک نہیں ۔ اطاعت کسی وجود کی تبھی شرک ہوتی ہے جب خدا تعالیٰ کی اطاعت کے مقابلہ پیر
پڑ جاوے ۔ ورنہ اطاعت تمام انسان کسی کسی مخلوق کی کرتے ہیں۔ اور چونکہ رسول کی اطاعت بانی اند
مدال عمران : ۳۲

انوار العلوم جلد ۵
٣٣٠
اسلام اور حریت و مساوات
ہوتی ہے ۔ ان کی اطاعت کو شرک کہا ہی نہیں جا سکتا۔ شرک وہی اطاعت ہو سکتی ہے جو باذن اللہ کے
خلاف ہو نہ کہ جو اس کے موافق ہو۔
غرض احادیث کو اس بناء پر رد کرنا کہ ان کو ماننے سے شرک لازم آجاتا ہے ایک دھوکا ہے جو
خواجہ صاحب کو لگا ہوا ہے۔ اور در حقیقت ایسا اعتقاد رکھنا رسول کریم صلی اللہ علیہ سلم کی ہنگ کرنا
ان کے کام آ جاتا ہے ایک دھوکا ہے؟
کیونکہ اس صورت میں دو بات میں سی ای او کار می کند
علیہ وسلم نعوذ باللہ من ذلک خدا تعالیٰ کے احکام کے خلاف بھی کہہ دیا کرتے تھے اور یا یہ کہ باوجود اس
کے کہ خدا تعالیٰ کے احکام کے خلاف ان کی بات نہ ہو تب بھی اس کو قبول کرنا گناہ ہے۔ کیونکہ اس
سے شرک لازم آتا ہے۔ گویا رسالت ایک رحمت نہیں بلکہ عذاب ہے۔ نعوذ باللہ
حریت و مساوات اسلام میں خواجہ صاحب نے یہ بھی سوال کیا ہے کہ حریت و مساوات اگر
بعض تشریحات کے مطابق اسلامی احکام میں شامل ہونگی
تو کیا اصولاً ہوں گی یا کسی اور طرح ؟ خواجہ صاحب نے اپنی طرف سے نہایت سوچ کر یہ ایک معمہ پیدا کر دیا
ہے اور ان کا خیال ہے کہ اگر میں کہوں کہ اصولاً داخل ہوں گی تو وہ کہیں گے کہ پھر یہ اصولی مسائل ہوئے
اور اگر کہوں کہ اصولاً داخل نہیں ہوں گی تو پھر وہ سوال کریں گے کہ جب اسلام میں کوئی چیز بے اصول کے
داخل ہوتی ہے تو پھر اسلام مکمل کیونکہ ہوگیا یہ تو اسلام پر الزام ہے۔ حالانکہ یہ ایک دھوکا ہے کسی امر کا اصولاً
کسی دائرہ کے اندر داخل ہو جانا اس امر کا ثبوت نہیں ہوتا کہ اسے اس کے اُصول میں داخل کر دیا جانے
ہر ایک منضبط کلام اور دین اور شریعت اور قانون اپنے اندر ایک رابطہ اور سلسلہ رکھتا ہے لیکن اس
سے یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ اس کا ہر ایک جزو اصول میں شامل ہے ۔ مدرسہ میں داخل ہونے والا ہر ایک
طالبعلم کسی قانون یا اصل کے ماتحت مدرسہ میں داخل کیا جاتا ہے مگر ہر ایک طالب علم اس مدرسہ کی
روح ارواں روال نہیں کہلاتا ۔ ہر ایک اینٹ جوکسی جو کسی عمارت عمارت میں میں کا لگائی جاتی ہے کسی اصول کے ماتحت لگائی
جاتی ہے۔ مثلاً یہ کہ وہ اس شخص کی ملکیت ہے جس کا مکان بن رہا ہے۔ یا یہ کہ معمار سے اس جگہ کے
لئے پسند کرتا ہے ۔ یا یہ کہ وہ اس موقع پر سامنے آگئی جب کہ اس مقام پر معمار کو ایک اینٹ لگانے
کی ضرورت تھی۔ مگر کوئی نادان ہر ایک اینٹ کو جو عمارت میں لگی ہوئی ہے بنیاد نہیں کہے گا۔ اسی طرح
ہر ایک حکم جو شریعت حقہ دے گی کسی سلسلہ فوائد کو مد نظر رکھتے ہونے دے گی۔ لیکن صرف اس لئے کہ
اس کا شمول کسی قاعدہ یا کسی اصل کو ملحوظ رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ ہر ایک حکم کو اس مذہب کے اصول
میں شامل نہیں کر دے گا۔ پس خواجہ صاحب کا قول زخرف القول سے زیادہ وقعت نہیں رکھتا اور

انوار العلوم جلد ۵
ایک فیلیسی ہے۔
۳۳۱
اسلام اور حریت و مساوات
صاحب
حضرت مسیح موعود نے حریت و مساوات پر کیوں زور دیا میں نے خواجہ مانے
کے پہلے مضمون کے
موعود
جواب میں لکھا تھا کہ مذہبی مساوات کے مسئلہ کو ہمارے سامنے پیش کرنا غلطی ہے۔ کیونکہ اس مسئلہ
پر تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کے بعد اس کی اہمیت کے مطابق زور حضرت کی اہمیت کے مطابق زور حضرت مسیح موعو
عليه الصلوٰۃ والسلام نے ہی دیا ہے ۔ خواجہ صاحب میری اس بات کو میری دوسری باتوں کے متضاد خیال
کرتے ہیں۔ کیونکہ وہ پوچھتے ہیں کہ اگر حریت و مساوات اصول اسلام میں سے نہیں ہیں تو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے اس پر زور کیوں دیا ۔ میں حیران ہوں کہ خواجہ صاحب اس قدر بات بھی
نہیں سمجھ سکتے کہ کسی بات پر زور دینے کے لئے یہ ضروری نہیں کہ وہ بات اصول میں شامل ہو۔ ہر ایک
چیز اپنے موقع کے مناسب توجہ چاہتی ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ ایک بات چھوٹی ہو اور کسی وقت اس
کی طرف کم توجہ ہو رہی ہو اس وقت بڑی باتوں کی نسبت اس کی طرف زیادہ توجہ کی جائے گی اسی
طرح یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ایک بات خود چھوٹی ہو لیکن بڑی باتوں کے ساتھ وابستہ ہوگئی ہو۔ اس
لئے بڑی باتوں کی طرف توجہ کرتے وقت اس کی طرف توجہ لازما کرنی پڑے۔ چونکہ لوگوں کو خدا تعالیٰ اہم
کی طرف توجہ دلاتے وقت اس امر کا یقین دلانا بھی ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کا دروازہ
ہر ایک شخص کے لئے کھلا ہے اس لئے لوگوں کو خدا تعالیٰ تک لانے کی غرض سے نہ کہ مساوات کا ہر ایک لئے ہے اس لئے لوگوں کو خدا تعالیٰ کی غرض سے نہ کہ یہ
مسئلہ ثابت کرنے کے لئے اس امر پر بھی زور دینا پڑے گا کہ خدا تعالیٰ تک پہنچنے کا راستہ کسی قوم
یا کسی ملک کے لئے بند نہیں کیا گیا ۔
دوسرا اعتراض خواجہ صاحب کو یہ ہے کہ جب میں نے مذہبی اور مالی مساوات میں فرق و دارایی بالا ولایت مذہبی مساوات کو تسلیم کیا ہے تو کیوں مالی مساوات کو
تسلیم نہیں کرتا۔ اگر ایک کو سلیم کیا ہے تو اصولاً دوسری کو بھی تسلیم کرنا ہوگا۔ یہ اعتراض بھی ان کا قلت کو
تدبر سے پیدا ہوا ہے۔ مذہبی مساوات پر مالی مساوات کو قیاس نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہم اس قسم کی
مذہبی مساوات کے قائل ہیں جس قسم کی مالی مساوات پر خواجہ صاحب کو اصرار ہے ۔ اور جس کے وہ خود
بھی عامل نہیں ہیں ۔
کے
مذہبی مساوات پر مالی مساوات کا قیاس اس لئے نہیں کیا جا سکتا کہ اول تو مذہبی مساوات کے
یعنی نہیں ہوتے کہ انسان اپنے مذہب میں سے زائد بچا ہوا دوسرے کو دے دیتا ہے کہ ہم پر یہ
FALLACY ★

انوار العلوم جلد ۵
۳۳۲
اسلام اور حریت و مساوات
الزام لگایا جائے کہ جب تم مذہبی مساوات کے قائل ہو تو کیوں مالی مساوات کے قائل نہیں ہو۔ مذہب
مال کی طرح نہیں کہ خرچ کرنے سے خرچ ہو جاتا ہو بلکہ مذہب اگر دوسروں کو پہنچایا جائے تو اصل
چیز پہنچانے والے کے پاس ہی موجود رہتی ہے ۔ اور جس کو پہنچائی جاتی ہے وہ اگر دعوت کو قبول
رے تو اسکو اس قسم کی اور چیز ل جاتی ہے کہ وہ جو دعوت دینے وال کے پاس تھی ۔ پس
مالی مساوات کو مذہبی مساوات پر قیاس کرنا قیاس مع الفارق ہے جو جائز نہیں ۔
والے۔
سلام کی قائم کردہ مالی مساوات اوہ این جی جی کی مذہبی مساوات اسلام نے ازیں جس قسم
قائم کی ہے ۔ اس قسم کی مالی مساوات بھی قائم
ہے۔ اور اس سے کسی کو انکار نہیں یعنی جس طرح اسلام پر ایک شخص کو یہ دعوت دیتا ہے کہ ہ حق
کو قبول کرے اسی طرح یہ بھی دعوت دیتا ہے کہ ہر ایک شخص اپنی فطرتی قوتوں سے کام لے کر
دنیاوی ترقی بھی کرے اور جس طرح اسلام اس امر کی اجازت نہیں دیتا کہ کسی کے اعمال کسی اور
کی طرف منسوب کر دیے جائیں اسی طرح یہ بھی جائز نہیں رکھتا کہ کسی کا مال کسی کے حوالہ کر دیا جائے
پس اول تو مذہبی امور کا قیاس من كل الوجوه مالی معاملات پر کیا ہی نہیں جا سکتا اور جس حد تک
کیا جا سکتا ہے اس کا اس مسئلہ زیر بحث سے کوئی تعلق نہیں ۔ اور اس کے بیان کرنے سے
خواجہ صاحب کا مدعا ثابت نہیں ہوتا ۔
حریت اور مساوات اور اصول اسلام میں نے اپنے مضمون میں قرآن کریم کی رو سے اصول اسلام لکھے تھے اور خواجہ صحاب
ان کو تسلیم کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی اس امر پر بھی زور دیتے ہیں کہ سوائے اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے کے کو کرتے ہی ایک ساتھ اس امر پربھی زور دیتے ہیں سوائے
باقی تمام اصول بالذات مقصود نہیں ہیں ۔ حالانکہ اس امر کا سوال ہی نہ تھا کہ کون سے اصول بالذات
مقصود ہیں اور کون سے بالذات مقصود نہیں ہیں۔ سوال تو یہ تھا کہ جو اصول قرآن کریم نے
بیان فرمائے ہیں ان میں حریت و مساوات شامل نہیں ہیں اس بحث میں پڑ جانا کہ نبیوں کا ماننا شامل نہیں بحث پڑجانا کہ کا
یا نہ ماننا ، کتابوں کا ماننا یا ملائکہ کو ماننا بالذات مقصود ہے یا نہیں ایک لغو بحث ہے وہ بالذات
مقصود ہوں یا نہ ہوں سوال تو یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے ان کو اصول اسلام قرار دیا ہے اور کسی کا حق
نہیں کہ ان کے سوائے اپنے پاس سے اصول بنائے ۔
نماز روزہ وغیرہ احکام کو بھی اصول تسلیم کرتے ہوئے خواجہ صاب
نماز روزہ میں مساوات لکھتے ہیں کہ ان میں کبھی مساوات کو مد نظر رکھا گیا۔ میں اس بحث

انوار العلوم جلد ۵
۳۳۳
اسلام اور حریت و مساوات
میں نہیں پڑوں گا کہ کس حد تک ان احکام میں مساوات کو تسلیم کیا گیا ہے اور کن اصول کے ماتحت لیکن
میں خواجہ صاحب کو دوبارہ ان کی اس غلطی پر آگاہ کر دینا چاہتا ہوں کہ کسی نظام کے اصول میں جو بات خواجہ صاحب کو دوبارہ ان کی س پر کر دیا چاہتا ہوں کہ کسی نظام کے اصول میں جوبات
مد نظر رکھی جائے وہ بھی اس کے اصول میں شامل ہو جاتی ہے۔ تمام انجمنوں میں ممبروں کی حیثیت
ابر کی ہوتی ہے۔ لیکن ان انجمنوں کے مہروں سے پوچھ کر دیکھ لو وہ بھی اپنی انجن کے اصول میں
مساوات کو بیان نہ کریں گے۔ مثلاً انجمن حمایت اسلام ہے یا اور بہت سی اسلامی یا آر یہ لاکھوں کی ۔ سی حمایت اسلام یا
مجالس ہیں۔ ان سے جب ام اُصول پوچھے جاویں گے تو وہ یہ بھی نہ کہیں گی کہ ہماری انجمن کا بڑا اصل یہ
مساوات ہے ۔ بلکہ جس غرض کے لئے ان کو بنایا گیا ہے اس کا نام لیں گی۔ غرض کسی نظام کے
اصول اور ہوتے ہیں اور وہ باتیں جو نظام کے تیار کرتے وقت مد نظر رکھی جاتی ہیں اور ہوتی ہیں
ان دونوں میں فرق نہ سمجھنے کے سبب سے خواجہ صاحب ایک حل نہ ہونے والے عقدہ میں پھنے
ہوئے ہیں ۔
خدا کو مطلق العنان اور فضل کہنے میں فرق خواجہ صاحب نے خدا تعالٰی کے خدا متعلق
" مطلق العنان“ کا لفظ استعمال کیا تھا میں
نے ان کو اس پر توجہ دلائی تھی کہ یہ لفظ خدا تعالیٰ کی نسبت استعمال کرنا جائز نہیں ، خواجہ صاحب
اس پر دبی زبان میں اپنی غلطی کا اقرار کرتے ہوئے یہ بات پیش کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے اسمائے
حسنی میں مفضل بھی ہے۔ مجھے اس بات کو پڑھ کر خواجہ صاحب کی دینی واقفیت کی کمی پر افسوس آیا۔
یہ بات ایسی موٹی ہے ہے کہ ہمارے بچے بچے بھی اس کا جواب دے دے سکتے سکتے ہیں۔ ہیں۔ اور - اور اور جس جس جس مکہ نکتہ کو خواجہ صاحب نہایت
باریک سمجھے ہوئے ہیں ہمارے ان پڑھ بھی اس سے واقف ہیں۔ اگر خواجہ صاحب ذرا بھی غور کرتے تو سے ہیں۔
ان کو معلوم ہو جاتا کہ خدا تعالیٰ کی نسبت مطلق العنان کا لفظ استعمال کرنا اور اضلال کو اس کی طرف
نسبت دینا دونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے ۔ اضلال کے معنے عربی زبان میں صرف گمراہ کرنے کے
نہیں ہوتے بلکہ اس کے معنے گمراہی کی طرف منسوب کرنے کے اور ہلاک کرنے کے بھی ہوتے ہیں اور
ہر ایک لفظ کے معنے اس شخص کی ذات کو مد نظر رکھ کر کئے جاتے ہیں جس کے لئے وہ استعمال کیا گیا ہو
جیسے جبر کے معنے اصلاح کے بھی ہیں اور دوسرے کو ذلیل کر کے آپ عزت حاصل کرنے کے بھی ہیں جب
خدا تعالیٰ کی نسبت یہ لفظ استعمال ہوگا تو اس کے معنے ہمیشہ اصلاح کے ہوں گے اور جب بندہ کی یہ
نسبت استعمال ہوگا تو ہمیشہ اس کا مطلب دوسروں کو دبا کر خود بڑائی حاصل کرنا ہو گا اسی طرح اضلال
جب بندوں کی طرف منسوب ہو گا تو اس کے معنے اس کے مناسب حال ہوں گے اور جب خدا تعالیٰ

انوار العلوم جلد ۵
۳۳۴
اسلام اور حریت و مساوات
کی طرف منسوب ہو گا تو ہمیشہ اس کے معنے گمراہ قرار دینے یا ہلاک کرنے کے ہوں گے اور ان معنوں
یں خدا تعالی کی سب یہ لفظ استعمال کرنانہ بال اعتراض ہے نہ اس کے سبھنے میں کوئی وقت ہے۔
لیکن مطلق العنان کا لفظ بالکل جدا گانہ حیثیت رکھتا ہے ۔ اس کے کوئی اچھے معنے نہیں ہیں ۔ نہ الات رکھتا ہے۔ اس کے کوئی اچھے منے نہیں ہیں نعتاً نه محاورة - پس اضلال پر اس کا قیاس نہیں کیا جا سکتا۔
مساوات ہر جگہ جاری نہ ہونے کے متعلق اعتراض میں نے اپنے پہلے مضمون میں لکھا
تھا کہ مساوات پلا دیگر امور پر
نظر رکھنے کے ہر جگہ جاری نہیں ہوتی چنانچہ قرآن کریم میں حضرت ابراہیم کی اولاد کی نسبت اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ وَجَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِ النُّبُوَةً وَالكِتب (العنکبوت : ۲۸ ) خواجہ صاحب اس کے
جواب میں مجھ پر دو اعتراض کرتے ہیں ۔ ایک تو یہ کہ میں نے اس استثناء کو ترک کر دیا ہے جو قرآن کریم
نے بیان فرمایا ہے یعنی لَا يَنَالُ عَهْدِى الظَّلِمِينَ (البقرۃ : ۱۲۵) اور دوسرا اعتراض یہ کرتے
ہیں کہ اگر اس آیت کے وہ معنی ہیں جو میں نے کئے ہیں تو پھر لِكُلِّ أُمَّةٍ رَسُولُ (یونس : ۴۸) کے کیا
معنی ہوں گے ۔ یہ دونوں اعتراض بھی قلت تدبر کا نتیجہ ہیں۔ پہلا اعتراض یہ کہ لَا يَنَالُ عَهْدِی
الظَّلِمِينَ سے ظالموں کو مستثنیٰ کر دیا ہے اس لئے غلط ہے کہ اس جگہ یہ سوال نہ تھا کہ ابراہیم
کی اولاد میں سے کس کو خدا تعالیٰ نہی بنائے گا۔ بلکہ سوال یہ تھا کہ ایک عظیم الشان انعام اللہ تعالیٰ نے
دوسری قوموں کے مقابلہ میں آل ابراہیم کے ساتھ مخصوص کر دیا ہے۔ ہیں اگر بعض آل ابراہیم بھی اس
انعام سے محروم کر دیئے گئے ہیں تو اس سے خصوصیت میں فرق نہیں آتا ۔ ال ابراہیم کا امتیاز پھر بھی
باقی ہے کہ ایک عظیم الشان انعام ان میں سے ایک فرد کے لئے مخصوص کر دیا گیا ہے ۔
دوسرا اعتراض اس لئے غلط ہے کہ سب قوموں میں نبی آنے کے یہ معنی نہیں کہ ہمیشہ سب قوموں
میں نبی آتے رہیں گے ۔ وعدہ ابراہیمی کے پورا ہونے کے وقت سے پہلے پہلے ہر ایک قوم میں نبی آچکے
تھے۔ مگر جب وعدہ ابراہیمی کے پورا ہونے کا وقت آیا تو یہ فیض آل ابراہیم کے ایک فرد سے مخصوص
کر دیا گیا۔ اور اب آل ابراہیم کے فیض سے باہر ہو کر کوئی فیض نہیں۔ پس وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ
(۳) کی آیت ن سے اس وعدہ الٹی پر تب اعتراض پڑسکتا تھا کہ اگر حضرت ابراہیم
ابتدائے عالم میں پیدا ہوئے ہوتے۔ کیونکہ اس صورت میں اگر نبی ان ہی کی اولاد سے آتے تو باقی تمام
اقوام اس فیض سے محروم رہ جاتیں ۔ یا یہ اعتراض تب پڑ سکتا تھا کہ اگر آئندہ فیض ایمان ان کی اولاد
سے مخصوص کر دیا جاتا۔ لیکن جب تمام اقوام عالم میں نبی مبعوث ہونے کے بعد آخری زمانہ میں محمد رسل الله
امَّةٍ رَسُولاً (النحل : ٣٧)

انوار العلوم جلد ۵
۳۳۵
اسلام اور حریت و مساوات
صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ خدا تعالیٰ نے اس وعدہ کو پورا کیا اور جبکہ آپ پر ایمان لانے کا دروازہ سب
دنیا کے لئے کھلا چھوڑا تو دونوں آیتوں کا مفہوم ایک وقت میں پورا ہو گیا۔ فیض نبوت ہمیشہ کے لئے
ال ابراہیم کے ساتھ بھی مخصوص ہو گیا اور سب اقوام میں نبی بھی آگئے ۔ کیا بلحاظ اس کے کہ آپ کی بعثت
سے پہلے سب عالم میں نبی آچکے تھے اور کیا بلحاظ اس کے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی است
صرف عرب نہ قرار دینے گئے۔ بلکہ سب جہان کے انسان آپ کی امت قرار دیے گئے یہی معنی ہیں
جن سے دونوں آیتوں کے معنوں میں تطابق رہتا ہے ۔ اور یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنے مضمون میں
لکھا تھا کہ ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ اس فیضان کو یہ خصوصیت حاصل ہے کہ کوئی شخص حضرت
ابراہیم کی اولاد میں سے مہر تاباں سے روشنی لئے بغیر بارگاہ الہی تک پہنچ ہی نہیں سکتا۔
معلوم ہوتا ہے کہ خواجہ صاحب نے اعتراض کرتے وقت وہ معنے اپنے ذہن میں نہیں رکھے جو
میں نے کئے تھے اور اپنے ذہنی معنوں کی بناء پر مجھ پر اعتراض کر دیا ہے ۔
تقسیم دولت اور وحدت پھر خواجہ صاحب لکھتے ہیں کہ ہم نے تو واضح طور پر لکھ دیا ہے کہ
اصل الاصول وحدت ہے جو کثرت کو ایک مرکز پر لاتی ہے
اس لئے تقسیم دولت اسی اصول کے ماتحت ہونی چاہئے ۔ خواجہ صاحب نہ معلوم توحید اور تقسیم مال
کو ایک اصل کے نیچے کیونکر لاتے ہیں۔ ان کا ایک دوسرے پر قیاس کرنا قیاس مع الفارق ہے ۔
خواجہ صاحب خود بھی اس امر کو تسلیم نہیں کرتے اور نہ اس پر عامل ہیں کہ گل دنیا کے اموال آپس میں
برابر تقسیم ہو کر سب لوگ برا بر ہوں ۔ وحدت اور برابری تو ایک ایسا مشکل کام ہے کہ اس کا پورا
کرنا ناممکن ہے ۔ وحدت اس وقت تک نہیں ہو سکتی جب تک کہ مکان و لباس ، کھانا، انتخاب مرد
و عورت ، آب و ہوا ، اور کام سب میں برابری نہ ہو۔ یہ تو کوئی برابری نہیں کہ زائد بچا ہوا بال دوسرے
کو دے دیے ۔ جب برابری ہے تو ایک قسم کا لباس سب کا ہونا چاہیئے۔ سوائے اسکے کہ ایک شخص خود
ہی کسی خاص قسم کے لباس سے انکار کر دے۔ پھر ایک قسم کا مکان اور ایک قسم کی جگہ پر ہونا چاہئے ۔
سوائے اس کے کہ خود کوئی شخص کسی ادنی جگہ کو قبول کرے ۔ پھر ایک قسم کا انتخاب ازواج ہونا چاہئے ۔
پھر ایک قسم کی آب و ہوا میں رہنے کا سب کو موقع ملنا چاہئے ۔ سوائے اس کے کہ کوئی شخص خود
اپنے حق کو چھوڑ دے ۔ پھر ایک قسم کا کام ہونا چاہئے سوائے اس کے کہ کوئی شخص خود دوسرا کام پسند
کرے ۔ مگر باوجود اس کے پوری برابری پھر بھی نہ ملے گی۔ کئی ایسے نقائص میں گئے جن کا دور کرنا اختیار
سے باہر ہوگا۔ لیکن کیا کوئی عقلمند اس قسم کی برابری کے امکان کا خیال بھی کر سکتا ہے ۔ بالشو کس نے

انوار العلوم جلد ۵
۳۳۶
اسلام اور حریت و مساوات
کر
کوشش کی لیکن اب تک ناکامی کا منہ دیکھ رہے ہیں ہیں حق وہی ہے جو اسلام نے بیان کیا کہ
شخص کو اس کی محنت کا پھل دے کر پھر اس پر ایسے لوگوں کی مد مقرر کردی جو کمزور ہیں اور اس
ایک حصہ مدد کا فرض کر دیا اور دوسرا بطور نفل کے رکھا تاکہ مختلف مدارج روحانیہ کے
آدمی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کریں اور فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ
(البقرۃ : ۱۴۹ ) کے حکم کی تعمیل کریں ۔
خواجہ صاحب جس مساوات کی طرف دنیا کو دعوت دیتے ہیں ۔ وہ عقلاً بھی نہایت مصر
ہے۔ کیونکہ اگر اس پر عمل کیا جائے تو بہت سے لوگ حسرت ہو جائیں اور دنیا کی تمام ترقی ٹرک
جائے۔
مال کما کر بطور امانت رکھنا عجیب بات یہ ہے کہ خواجہ صاحب ایک طرف تو مساوات
پر زور دیتے ہیں اور دوسری طرف یہ قانون بھی بتاتے ہیں
کہ جس نے مال کمایا ہے وہ اسی کے پاس امانت رہے ۔ امانت تو تب رکھی جاتی ہے جب امانت
رکھنے والے کو اس مال کی ضرورت نہ رہے جب کہ دنیا میں بعض زیادہ مالدار اور بعض بالکل غریب
نہ ہوں ۔ لیکن جب کہ جب کہ یہ بات نہیں ۔ بلکہ دنیا کے لوگوں میں بہت بڑا فرق موجود ہے تو پھر امراء کے
پاس مال امانت پڑا رہنے کا کیا مطلب ہوا ؟ اس کو ان لوگوں میں تقسیم کرنا چاہئے جو خواجہ صاحب
کے نزدیک اس کے اہل ہیں ۔
خواجہ صاحب کی پیش کردہ آیت کا صحیح مطلب خواجہ صاحب اپنے دعوی کی تائید
میں قرآن کریم کی آیت وَالذِينَ
يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلَا يُنْفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللهِ التوا (۳۴) سے استدلال
کرتے ہیں کہ اس میں سے مال کی مساوی تقسیم کا فتوی نکلتا ہے۔ حالانکہ اس سے یہ بات ہرگز
نہیں نکلتی ۔
"
اول تو اس آیت کا مطلب ہی یہ ہے کہ وہ لوگ جو اس وقت جب کہ دین کے راستہ میں شکلات
ہوتی ہیں۔ دین کی اشاعت میں روپیہ صرف نہیں کرتے بلکہ روپیہ جوڑتے رہتے ہیں سزا کے مستحق ہیں۔
مساوی تقسیم کا یہاں سوال ہی نہیں۔ فی سبیل اللہ سےمراد قرآن کریم میں اشاعت دین و نصرت دین
ہوتی ہے ۔ اور اس میں کیا شک ہے کہ جب دین اور دنیا کا مقابلہ ہو جائے تو ہر شخص کا فرض ہے
کہ اپنا مال اور اپنی جان اور اپنی عزت اور وطن اور دولت سب کچھ دین کے لئے قربان کر دے اور
=

انوار العلوم جلد ۵
۳۳۷
اسلام اور حریت و مساوات
جو شخص ایسا نہیں کرتا خدا تعالیٰ کے حضور سزا کا مستحق ہے جس جس قدر دین کی اشاعت کے لئے مال
کی ضرورت پیش آئے ۔ اسی اسی قدر مال اس کی راہ میں دینا ہر مومن کا فرض ہے ۔
اگر اس آیت کے یہ معنے بھی کر لئے جائیں کہ اس سے عام لوگوں پر خرچ کرنا مراد ہے تو بھی اس سے تمام کرنا مراد
امر کو ملحوظ رکھنا ہو گا کہ اس جگہ یکنزُونَ " کا لفظ ہے اور کنز کرنا اور مال کا پاس رکھنا بالکل جدا گانہ
باتیں ہیں۔ خواجہ صاحب نے خود اپنے مضمون میں علم الاقتصاد کا حوالہ دیا ہے پس ان کو معلوم ہونا چاہئے
کہ کنز کرنے کے معنے جوڑنے کے ہیں۔ جیسے انگریزی میں ہورڈنگ ( HOARDING ) کہتے ہیں اور
اس کو تمام علم الاقتصاد کے ماہر ایک خطر ناک عیب قرار دیتے ہیں۔ لیکن باوجود اس کے مالدار ہونے
کو کوئی عیب نہیں قرار دیتا اور جس شخص نے روپیہ کمایا ہے اس کو اس مال کے تقسیم کر دینے
کی ہدایت نہیں کرتا ۔ ہمارے ملک میں بھی بخیل برا سمجھا جاتا ہے۔ لیکن ہر وہ شخص جس کے پاس جائیداد
ہو بخیل نہیں کہلاتا۔ پس اگر اس آیت میں عام حکم ہے تو بھی اس میں روپیہ جوڑنے سے منع منع فرمایا ہے نہ
کہ مال کی برابر تقسیم کا حکم دیا ہے ۔ اور اس میں کیا شک ہے کہ اسلام روپیہ جوڑنے سے منع فرماتا ہے اور
اسی لئے شریعت نے زکوۃ کا حکم دیا ہے۔ تاکہ کوئی شخص روپیہ نہ جوڑا کی ہے ۔ جو روپیہ جوڑے گا
ساٹھ ستر سال کے عرصہ میں اس کا سب مال غرباء میں زکوۃ کے ذریعہ تقسیم ہو جائے گا پس مال
جوڑنا شرعاً نا پسند ہے۔ اور ایسا شخص جو ماں جوڑتا ہے واقع میں اسلام کے خلاف کرتا ہے ۔ لیکن
اگر کسی کار مار و پیہ تجارت میں لگا ہوا ہے یا زمینوں یا مکانوں پر۔ تو ایسا شخص اگر زکوۃ ادا کرتا ہے اور
غریبوں اور مسکینوں کی خبر گیری کرتا ہے تو اسے شریعت مجبور نہیں کرتی کہ وہ اپنا سب مال برابر
حصہ کر کے غرباء میں تقسیم کر دے اور مساوات قائم کرے اور نہ اس کو گنہگار قرار دیتی ہے غرض اگر
اس آیت کا مفہوم عام ہے تو بھی اس میں روپیہ جوڑنے سے منع کیا ہے کیونکہ جو شخص روپیہ جوڑتا
ہے وہ ماں کو بیکار پڑا رہنے دیتا ہے اور اس سے دنیا کو نقصان پہنچتا ہے۔ شریعت اسلام اس
امر کو پسند کرتی ہے کہ روپیہ کام پر لگا رہے تاکہ اس سے دوسرے لوگ بھی فائدہ اُٹھائیں ۔ مثلاً
جو شخص روپیہ تجارت پر لگائے گا اس سے علاوہ لوگوں کو خرید و فروخت کے فائدہ کے یہ بھی فائدہ
ہوگا کہ کئی لوگوں کی تجارت کو اس سے فائدہ پہنچے گا۔ کئی لوگ اس کے ہاں ملازم ہو سکیں گے ۔ مال
کے بڑھنے سے اسے غریبوں کی مدد کرنے کا بھی زیادہ موقع ملے گا ۔ در حقیقت روپیہ کا جوڑنا ایک ایسا
گندہ فعل ہے جو مسلمان کر ہی نہیں سکتا ۔ لیکن اس بات میں اور مال کو برا بر تقسیم کرنے یا مالی مساوات
قائم کرنے میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔

↑
انوار العلوم جلد ۵
۳۳۸
اسلام اور حمیت و مساوات
خواجہ صاحب کا عجیب استدلال خواجہ صاحب نے اس آیت سے یہ بھی استدلال کیا ہے
کہ اس میں وَلَا يُنْفِقُونَهَا کے الفاظ استعمال کئے
گئے ہیں اور نہیں خرچ کرتے اس سے یہ نہیں فرمایا کہ نہیں خرچ کرتے اس میں سے " پس معلوم ہوا کہ
سب مال خرچ کر دینا چاہئے۔ اول تو یعنی بالبداہت غلط ہیں۔ کیونکہ اس صورت میں اس آیت کے یہ
معنے ہوں گے کہ انسان جو کچھ کمائے اسے روز کے روز خرچ کرتا چلا جائے کیونکہ اگر وہ آج کی
مزدوری میں سے کچھ رقم اس لئے رکھ لے گا کہ کل کام آوے گی تو یہ اس آیت کے خلاف ہوگا کیونکہ
اپنی ذات کے لئے جمع کرنا اس میں منع کیا ہے ۔ اور اگر جمع بھی کرے تو پھر اس جمع شدہ میں سے اپنی ذات
پر خرچ کرنا منع ہوگا۔ لیکن اس بات کا دعویٰ خواجہ صاحب نہیں کرتے اور عقلاً بھی ایسے معنے کرنے
محال ہیں ۔ پس اس کے یہ معنے ہو ہی نہیں سکتے ۔ باقی رہا يُنْفِقُونَهَا سے استدلال ہو یہ استدلال
بوجہ عربی زبان سے نا واقفیت کے ہے ۔ عربی زبان کا قاعدہ ہے کہ گل اور بعض اور ایسے ہی عام
الفاظ کو حذف کر دیا جاتا ہے اور کبھی عام الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں اور اس۔ ے ہیں اور اس سے بعض حصہ مراد
ہوتا ہے۔ چنانچہ قرآن کریم میں اس کی بہت سی شالیں موجود ہیں۔ جیسا کہ بنی اسرائیل کی نسبت فرماتا ہے
وَجَعَلَكُمْ مُلُوكاً (المائدة : (۲) اور تم کو بادشاہ بنا دیا ۔ حالانکہ سب بنی اسرائیل بادشاہ نہ تھے ان میں
سے بعض بادشاہ تھے۔
غرض ھا سے یہ استنباط کرنا کہ سب مال تقسیم کر دینے کا حکم ہے۔ درست نہیں کیونکہ عربی زبان
کے قواعد کے مطابق اس سے بعض کا بھی مراد ہوسکتا ہے اور یہ اک ایسا واق تھا ہو سکتا ہے ۔ اور یہ ایک ایسا موٹا
قاعدہ ہے کہ علوم عربیہ اور یہ کے واقف کاروں میں سے ادنی واقف بھی اس مسئلہ کو جانتا ہے ۔ میں سے
اسلام میں تفرقہ کی ایک وجہ مال کا حسد تھی خواجہ صاحب نے اپنے مضمون میں مجھ
پر یہ بھی اعتراض کیا ہے کہ شروع زمانہ
اسلام کے وجوہ تفرقہ میں جو میں نے یہ بات بیان کی ہے کہ صحابہ کے پاس مال دیکھ کر دشمنوں نے حسد سے
ان پر اعتراض کئے اور لوگوں میں پھیلانا شروع کیا کہ یہ دوسروں کا حق مار کر مالدار ہو رہے ہیں میری
اختراع ہے ۔ مجھے ان کی اس تحریر کو پڑھ کر ان کی علمیت پر سخت تعجب اور حیرت ہوئی جس شخص کو
تاریخ کا اس قدر علم بھی نہ ہو وہ ایسے مباحث پر لکھنے بیٹھے جن میں تاریخ کا علم ضروری ہے تو اس کی
دلیری پر تعجب ضرور ہوتا ہے۔ خواجہ صاحب کو معلوم ہونا چاہئے کہ جو کچھ میں نے لکھا ہے۔ اس کی تائید
کے لئے مختلف تاریخوں کی ورق گردانی کی بھی ضرورت نہیں ۔ صرف اس مشہورہ تاریخ کا حوالہ دینا

انوار العلوم جلد ۵
۳۳۹
اسلام اور حریت و مساوات
کافی ہے۔ جو زمانہ اسلام کی تاریخوں کی ماں کلان کی مستحق ہے یعنی بی اس کتاب میں حضرت عثمان کے زمانہ
کے اختلاف کی وجوہ میں یہ بات لکھی ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ لوگوں کے حقوق کا پورا خیال رکھتے
تھے ۔ مگر وہ لوگ جن کو اسلام میں سبقت حاصل نہ تھی چونکہ نہ تو صحابہ کے برا بر عزت پاتے تھے اور
نہ ان کے برابر اموال میں حصہ پاتے تھے اس پر ان لوگوں نے اس تفضیل پر گرفت شروع کر دی اور اس پر
اسے ظلم قرار دینے لگے۔ لیکن عامتہ الناس سے ڈر کر اپنے خیالات کو ظاہر نہ کرتے تھے صرف خفیہ طور پر
یا نا واقف مسلمانوں میں یا آزاد شدہ غلاموں میں یہ باتیں پھیلاتے تھے ۔ اسی طرح طبری لکھتا ہے کہ
حضرت ابو ذر غفاری کو ابن سوداء نے جوش دلا کر امراء کے خلاف کھڑا کیا تھا۔ ایس خواجہ صاحب گویہ بات
کہیں کہ یہ تاریخی شہادت کمزور ہے لیکن ان کے لئے یہ جائز نہیں کہ اس تاریخی شہادت کے وجود کا انکار
ہی کر بیٹھیں کیونکہ یہ بات صرف ان کی جہالت پر دلالت کرے گی۔
خواجہ صاحب اس امر پر بھی اعتراض کرتے ہیں کہ میں نے عفو کے عفو کے معنی اور تفاسیرے مینی شیروں سے کیوں کیا نکالنے کا معنی تفسیروں سے کیوں بیان کئے ۔ اس کا جواب یہ ہے کہ مجھے
خواجہ صاحب کا مشرب معلوم نہ تھا۔ چونکہ عام طور پر مسلمان تفاسیر سے باہر کوئی بات سننا پسند نہیں
کرتے اس لئے میں نے تفاسیر کے حوالے دیئے۔ ورنہ ہمارا علم کلام شاہد ہے اور دشمن سے یمن بھی
جانتا ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے تفاسیر کی قید سے آزاد ہیں ۔ ہم مفسرین کی خدمت کے مقر ہیں
گر جو ان کی بات درست ہو اس کو شکر گزاری سے اس کے بدلائل ثابت ہونے کے سبب سے لیتے
ہیں اور جو ان کی بات غلط ہو اس کو رد کر دیتے ہیں اور اس کی بجائے خود مستقل تفسیر کرتے ہیں۔
مگر یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ تفاسیر کے بیان کو نقل کرنے سے میری مراد صرف ان کے خیالات بتانا ہی
نہ تھی بلکہ عضو کے جو معنے ان لوگوں کے نزدیک ثابت ہیں ان کا بتانا بھی منظر تھا اور اس میں کیا شک ی عضو کے ہم نے ان کے نزدیک ثابت ہی ان کا بیان بھی تھا اور اسمیں
ہے کہ عربی زبان کے متعلق اہل عرب کی تحقیق ہی ہمارے لئے خضر راہ بن سکتی ہے ۔ خواجہ صاحب نے اپنے اس مضمون کسی چیز کے مستحق کے پاس اس چیز کا رہنا خواجہ صاحب نے اپنے اس مضمون میں مجھ پر
مختلف اعتراض کرنے کے ساتھ ساتھ پھر
اس امر پر زور دیا ہے کہ انسان چونکہ خلیفہ اللہ ہے اس لئے جو شخص جس چیز کا مستحق۔ ہے وہ اس کے
پاس رہنی چاہئے ۔ میں بھی اس امر کو تسلیم کرتا ہوں کہ جو شخص جس چیز کا مستحق ہے وہ اس کے پاس رہنی
چاہئے ۔ لیکن نہ تو انسان کے خلیفہ اللہ ہونے سے اس کے متعلق کوئی استدلال ہو سکتا ہے اور نہ مستحق کے
یہ معنے ہیں کہ مساوات کی جائے ۔ بلکہ ہر شخص جو جائز ذرائع سے مال کماتا ہے وہ اس کا مستحق ہے اور
تاریخ طبری جلد ۵ صفحه ۲۸۵۸ مطبوعہ بیروت، ۱۹۶۵ء

·

آج 10 میں سے 10 باقی