اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
انوارالعلوم (جلد 5)
الده
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے
اعتراضات کا جواب
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمد احمد
خلیفة المسیح الثاني
انوار العلوم جلد ۵
آریہ
اسلام
۳۴۷
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
پر ایک آریہ پروفیسر کے حملہ کا جواب
از حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفة المسیح الثانی
اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
هُوَ النَّ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
سامير
بہ پروفیسر صاحب کی تقریر پچھلے دنوں لاہور میں آریہ سماج کے دونوں حصوں کے جلسے
تھے ۔ ان جلسوں میں جہاں اپنے قومی امور کے متعلق تقریریں
ہوئیں وہاں دوسرے مذاہب سے اپنے مذہب کا مقابلہ کر کے بھی دکھایا گیا۔ ان تقاریر میں سے گورد کل
پارٹی کے ایک لیکچرار پروفیسر رام دیو صاحب کی تقریر خصوصیت کے ساتھ عام پبلک کے خیالات میں
ایک جوش پیدا کر رہی ہے۔ اس تقریر کا موضوع یہ تھا کہ دیگر مذاہب مثلاً بدھ مذہب اور مسیحی ایک جوش پیدا کراری الی
مذہب اور اسلام اس زمانہ کے حالات کے مطابق نہیں ہیں اور سائنس کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ لیکن مذہب اور اس
ہندو مذہب چونکہ خود سائنس کا سر چشمہ ہے اس کو علوم کی ترقی سے خطرہ نہیں ۔ پس یہی آئندہ اس کو علوم سے ہیں بی
دنیا کا مذہب ہے ۔
مذہب ہے
۔
تقریر سے مسلمانوں میں جوش ان مسلمانوں میں جن کو اس لیکچر کا علم ہوا ہے ایک عام جوش
ہے کہ اس صلح کے زمانہ میں اس قسم کے مضامین پر لیکچھ دینے کے
سے اس اتحاد میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے جو بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا تھا۔ مگر
میرے نزدیک آریہ سماج کی یہ روح اس بے غیرتی کے مقابلہ میں جو بعض مسلمانوں نے دکھائی ہے
بہت زیادہ قابل تحسین ہے ۔ آریہ سماج نے ثابت کر دیا ہے کہ جو تھوڑا بہت تعلق بھی اسے مذہب
سے ہے وہ اس کو اس سیاسی شورش کے زمانہ میں بھی چھوڑ نہیں سکتی یا یہ کہ وہ مذہبی جوش کو سیاسی
کامیابی کے لئے ضروری سمجھتی ہے لیکن بعض مسلمانوں نے اس کے بر خلاف اپنے مذہبی احکام کو دنیا دی
انوار العلوم جلد ۵
۳۴۸
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
فوائد کے لئے قربان کر دیا ہے ۔
مختلف الخیال اقوام کا کناُمور میں اتحاد ہو سکتا ہے میرے نزدیک وہ لوگ جو رو غیر
صاحب کے اس لیکچر پر اس
رنگ میں معترض ہیں انہوں نے انسانی دماغ کی بناوٹ پر غور ہی نہیں کیا اور دوسروں کو تو انھوں
نے کیا سمجھانا تھا خود اپنے نفس کو بھی انھوں نے نہیں سمجھا۔ وہ خیال کرتے ہیں کہ جس طرح ہم نے
اپنے ہندو بھائیوں کو ساتھ ملانے کے لئے گائے کی قربانی چھوڑ دی ہے وہ بھی ہمیں اپنے ساتھ
ملانے کے لئے اپنے مذہبی خیالات کے اظہار سے باز رہیں اور اسلام کے ساتھ اس کا مقابلہ نہ
کریں حالانکہ وہ اتحاد جس میں یہ شرط رکھی جائے کہ اختلاف آراء کا اظہار نہ ہو دو مختلف الخیال
اقوام میں نا ممکن ہے ۔ ایسا استحاد لمبے عرصہ تک قائم نہیں رہ سکتا اور ضرور ہے کہ جلد یا بدیر ضمیر
اپنی طاقت کو ظاہر کرے اور ایک فریق سے ایسے خیالات کا اظہار کرائے جو دوسرے فریق کے
نزدیک درست نہیں ہیں۔ جو لوگ اتحاد کے لئے یہ شرط رکھتے ہیں کہ کسی قسم کا اختلاف نہ ہو وہ
انسانی فطرت سے واقف نہیں ہیں اور ہر گنہ اس قابل نہیں کہ اتحاد قائم کرنے کا کام ان کے ہاتھوں
میں دیا جائے۔ اتحاد کے قیام کا ایک ہی ذریعہ ہوتا ہے کہ اختلاف کے وجود کو تسلیم کر لیا جائے
اور صرف ان امور میں اختلاف کو روکا جائے جن پر کہ اتحاد کرنا مد نظر ہے اور اس طرز کے اختلاف
کو روکا جائے کہ جس اختلاف سے اس کام کا چلنا مشکل ہو جائے جس میں اتحاد کیا گیا ہے ۔
مثلاً ایک ہندو اور ایک مسلمان مشترک دکان کرنے لگے ہیں تو اگر وہ یہ شرط کریں کہ مسلمان نماز
نہ پڑھا کرے اور ہندو مندر میں نہ جایا کرے تو یہ اتحاد بناوٹی ہے اور خلاف قدرت ہے یہ
ضرور ٹوٹ کر رہے گا اور اتنی عمر نہیں پائے گا جتنی کہ صحیح بنیادوں پر رکھا ہوا اتحاد پایا کرتا ہے۔
یہ اتحاد یا تو اخلاق فاضلہ کا خون کریگا اور بے غیرتی پیدا کر یگا یا جلد ٹوٹ کر فتنہ و فساد کا دروازہ
کھول دیگا اور امر اول کا نتیجہ بھی آخر میں فساد ہی ہو گا کیونکہ جو شخص ان عقائد کو جن پر وہ یقین رکھتا ہے
یا ان اعمال کو جن کو وہ مستحسن خیال کرتا ہے دنیاوی فوائد کے حصول کے لئے چھوڑتا ہے وہ
کسی خاص فائدہ کی امید میں اس اتحاد کو بھی ترک کر سکتا ہے پس اتحاد و ہی اتحاد ہے جس کی بنیاد کرنا
اس امر یہ ہو کہ حقی اور راستی کے خلاف جو امور نہ ہوں گے ان میں ملکر کام کیا جائیگا اور ایک دوسرے
کے عقیدہ اور خیال میں یا اس کے ذاتی عمل میں دست اندازی نہ کی جائیگی ۔
انوار العلوم جلد ۵
۳۴۹
اسلام بہار پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
گائے کی قربانی ترک کرنے کا سمجھوتہ بعض مسلمانوں نے اس نکتہ کو نہیں سمجھا اور
جوش میں آکر بلاکسی خاص سمجھوتے کے جو اس
فعل کو جائز قرار دیتا گائے کی قربانی کو ترک کرنے کی تحریک شروع کر دی اور اب ہندوؤں سے
اس امر کی امید رکھتے ہیں جس کا انہوں نے وعدہ نہیں کیا تھا۔ مسلمان یہ امید ہرگز نہیں کر سکتے کہ ایران
اگر یہ کوئی غلطی کریں تو ان کے خوش کرنے کے لئے دوسری قوم بھی جو ان سے اتحاد رکھنا چاہتی ہو
با وجود عقل اور سمجھ کے اسی قسم کی ایک غلطی کرے اس سے زیادہ نا جائز مطالبہ اور کوئی نہیں
ہو سکتا ۔ اگر کوئی مطالبہ تھا تو اسے ابتداء ہی میں پیش کرنا چاہئے تھا ۔ اب تو " مشتے کہ بعد از
جنگ یاد آید برکلہ خود باید زد والی مثال ہے ۔
نیا سے مذہب کی حکومت نہیں اُٹھ سکتی ان مسلمانوں کو خوب یاد رکھنا چاہئے کہ جب تک دنیا آباد ہے اور جب تک انسان اس
میں بستا ہے اس وقت تک مذہب کی حکومت دنیا سے اُٹھ نہیں سکتی ۔ مختلف زمانوں میں
مذاہب کا اثر شانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن انکی گرفت اگر کسی وقت عارضی طور پر ڈھیلی
ہو بھی گئی ہے تو پھر تھوڑے ہی عرصہ کے بعد اس کا پنجہ مضبوط ہو گیا ہے پس گو انہوں نے مذہب
کے متعلق کسی قسم کی گفتگو کو خلاف اتحاد قرار دیا ہو مگر فطرت انسانی اس فیصلہ کو قبول نہیں کر سکتی
یہ فیصلہ بدل کر رہے گا اور اس وقت تک اتحاد قائم نہ ہو گا جب تک اس کی بنیاد صحیح بنیادوں پر نہ
ڈالی جائے گی۔ یعنی چند مقررہ قواعد پر جو پہلے سے منضبط کر لئے جائیں تاکہ بعد میں فتنہ کی گنجائش
نہ رہے ۔
اس تمہید کے بعد میں پروفیسر رام دیو صاحب پروفیسر صاحب دلائل اسلام کے خلاف کالا یا اس کے بعد می رود کے لیکچر کے اس حصہ پر روشنی ڈالنا چاہتا
ہوں جو اسلام کے متعلق ہے ۔ اخبار بندے ماترم لاہور کے نہیں نومبر کے پرچہ میں جو خلاصہ پروفیسر
صاحب کے لیکچر کا لکھا گیا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ انھوں نے اسلام کو اس زمانہ کی ضروریات
کے پورا کرنے کے ناقابل ان دلائل سے قرار دیا ہے کہ (ا) مسلمانوں کا رنگ گورا نہیں اس لئے وہ سے قرار کہ کا
یورپ کی مشکلات کو حل نہیں کر سکتے (۲) بعض مسلمان بھی اسلام کی تعلیم پر اعتراض کرنے لگ گئے
ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ سائنس کے حملوں کا اسلام مقابلہ نہیں کر سکتا ۔ اس دعوئی کی تائید
میں انھوں نے مندرجہ ذیل مثالیں بیان کی ہیں ، مسٹر خدا بخش ایم اے نے لکھا ہے کہ قرآن کریم محمد صاب
انوار العلوم جلد ۵
۳۵۰
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
(صلی اللہ علیہ وسلم کی ڈائری تھی جس میں وہ اپنے خیالات لکھ لیا کرتے تھے۔ سید امیر علی صاحب
اپنی کتاب سپرٹ آف اسلام میں لکھتے ہیں کہ قرآن کریم میں جو فرشتوں کا ذکر ہے وہ محمد صاحب ہیں کریم میںجو کا
ر صلی اللہ علیہ وسلم) کا وہم اور شاعرانہ نازک خیالی تھی ۔ پھر وہ لکھتے ہیں کہ محمد صاحب (صلی اللہ علیہ وسلم نے
غلطی کی کہ چند دنوں کے لئے مشرکوں کے کہنے پر بتوں کو مان لیا ۔ اسی طرح سید امیر علی پردہ سسٹم
کے خلاف ہیں اور کثرت ازدواج کے مسئلہ کو زنا کاری خیال کرتے ہیں ۔ صوفی فرقہ کے لوگ ہندوؤں
کی طرح لفظ رام رام کی بجائے اللہ اللہ کر کے ذکر کرتے ہیں۔ مظہر الحق صاحب بیرسٹر نے گوشت بیا
کو انسانوں کے لئے قدرتی خوراک نہیں بتایا ۔ ایک اور لیڈر مسٹر یوسف علی ایم اے نے دہلی میں
مسلمانوں کو کہا کہ اگر پاکیزگی چاہتے ہو تو را مائن پڑھو۔ پس اسلام بھی زمانہ ماضی کا مذہب ہے اور
نئے تعلیم یافتہ لوگوں کو تسلی نہیں دے سکتا۔
پروفیسر صاحب کے دلائل کی حقیقت یہ دو دلائل ہیں جو پروفیسر صاحب نے اسلام
کے خلاف دیئے ہیں اور وہ خوش ہیں کہ ان
کے
وہ
دلائل کے ذریعہ انہوں نے اسلام کو مذہبی میدان جنگ میں سے بیکار کر کے واپس کر دیا ہے مگر میرے
نزدیک ان سے زیادہ پودے اور ان سے زیادہ کمزور اور کوئی دلائل نہیں ہو سکتے اور اگر ہند سے ماتزم
ایڈیٹر صاحب نے کسی مخفی بعض کی وجہ سے جو ان کو پروفیسر صاحب سے ہو ان کی طرف
بات منسوب نہیں کر دی جو انہوں نے نہیں کہی اور ان دلائل کو نظر انداز نہیں کر دیا جو پروفیسر
صاحب نے اپنے دعویٰ کی تائید میں اس وقت دیئے ہوں تو یقیناً ہر ایک عقلمند کے لئے
یہ بات نہایت تعجب خیز اور حیرت انگیز ہے کہ ایک پروفیسر نے اس قسم کے دلائل ایک تعلیم یافتہ
جماعت کے سامنے بیان کئے۔
رنگت کے متعلق اعتراض پہلی دلیل جو پروفیسر صاحب نے دی ہے وہ مسلمانوں کی رنگت
کے متعلق ہے ۔ پروفیسر صاحب کے نزدیک مسلمان تعلیم یافتہ
یورپ کا علاج نہیں کر سکتے کیونکہ وہ سفید رنگ کے نہیں۔ یہ دلیل یونہی نہایت بیہودہ ہے لیکن
اس شخص کے منہ پر جو خود کالی کہلانے والی قوم میں سے ہے اور اپنے مذہب کے بالآخر غالب آ
جانے کی خبر دینے کے لئے کھڑا ہوا ہے اور بھی زیادہ قابل مضحکہ معلوم ہوتی ہے۔ اگر مسلمان بوجہ
سفید رنگ نہ رکھنے کے یورپ کی مشکلات کو حل نہیں کر سکتے تو آکر یہ صاحبان ان سے بھی زیادہ سیاہ
رنگ رکھتے ہوئے یورپ کی مشکلات کو کیونکر حل کر سکتے ہیں ۔ پروفیسر صاحب کو یہ بھی خیال نہ آیا
انوار العلوم جلد ۵
۳۵۱
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
کہ مسلمانوں کا کچھ حصہ یورپ کا آباد کا رہے جبکہ آریہ مذہب کے پیر و صرف کالی نسلوں تک محدود ہیں۔
کسی سچائی کے پھیلنے میں اس کے ماننے والوں مجھے تعجب آتا ہے کہ پروفیسر صاحب
سے نفرت کی وجہ سے نا کامی نہیں ہو سکتی نے ایسی بات زبان پر آنے ہی کیوں پر دی ۔ اگر ان کے دل میں اس قسم کا
سے
مضحکہ خیز خیال پیدا ہوا بھی تھا تو ان کو چاہئے تھا کہ اس کو دباتے نہ کہ بر سر اجلاس اس کا اظہار
کرتے ۔ کیا کوئی شخص جو خدا پر ایمان رکھتا ہے یہ یقین کر سکتا ہے کہ کوئی سچا مذہب اس لئے کسی
قوم میں پھیلنے میں ناکام رہے گا کہ اس کے ماننے والوں سے لوگ نفرت کرتے ہیں ؟ وہ کون سا
مذہب ہے جس سے دوسرے مذاہب نے نفرت نہیں کی جس وقت اسلام عرب کے لوگوں
کے سامنے پیش کیا گیا ہے اس وقت ان لوگوں کو کیا مسلمانوں سے اس سے کم نفرت تھی جو
اس وقت یورپ کے لوگوں کو مسلمانوں سے ہے ۔ عرب اس سے بدتر سلوک مسلمانوں سے کرتے
تھے جو اس زمانہ میں اہلِ یورپ مسلمانوں سے کرتے ہیں اسی طرح جب اسلام ہندوستان میں آیا ہے
تو کیا مسلمان یہاں کے اصل باشندوں کے محبوب تھے ؟ وہ ان سے سخت نفرت کرتے تھے مگر
اسلام کی خوبیوں نے ان کے دلوں پر فتح پارہی لی اور کروڑوں آدمی اسلام کے حلقہ بگوش ہو گئے
اسی طرح یورپ بھی جب اسلام کی خوبیوں پر آگاہ ہو گا تو اس کی نفرت خود بخود جاتی رہے گی۔
ہر ایک کام اپنے وقت پر ہوتا ہے سینکڑوں سال کی عداوت اور بغض ایک دن میں نہیں جاتا
وہ خیالات جو بطور ورثہ کے کسی قوم کو ملتے ہیں ان کا بکلی دور کرنا کافی وقت چاہتا ہے اور
قو میں کبھی یکدم کسی نئی بات کو قبول نہیں کر لیا کرتیں۔ مذہب کا فائدہ تو روحانی فائدہ ہے اور بوجہ
لطیف ہونے کے تیز نظر آدمی کو ہی نظر آسکتا ہے ۔ وہ عام فائدہ کی باتیں جن میں انسان کے جسمانی
فوائد مرکوزہ ہوتے ہیں ان کی اشاعت بھی مشکل سے ہوتی ہے۔ چیچک کے ٹیکے سے ہمارے ملک کو
کس قدر فائدہ ہوا ہے ہزاروں آدمی ہر سال اندھے ہو جاتے تھے جو اس ٹیکہ کے سبب سے
اس صدمہ سے محفوظ ہو گئے ہیں لیکن باوجود اس کے اس قدر مفید ہونے کے لوگ شروع شروع
میں اس کی سخت مخالفت کرتے تھے اور بچوں کو چھپا دیتے تھے۔ میں تمیں سال کے تجربہ اور
تربیت کے بعد جا کر لوگ اس کے فائدہ کے قائل ہوئے ہیں۔ ریل اور تارکیسی مفید ایجادات ہیں
لیکن عرب لوگ اب تک ریل کے فوائد کے قائل نہیں ہو سکے بار بار ترکوں نے ریل بنائی اور انہوں
نے توڑ دی ۔ جاپان کس قدر ترقی یافتہ ملک ہے لیکن اس کے سٹومہ قبیلہ نے جس کا جاپان کی موجودہ
انوار العلوم جلد ۵
۳۵۲
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
ترقی میں بہت سا حصہ ہے اور جس کی انتھک کوششوں کے نتیجہ میں جاپان کو غیر ملکی حکومتوں
کے دخل سے آزادی حاصل ہوئی ہے تار کے اجراء پر حکومت کی سخت مخالفت کی تھی اور بزور
شمشیر اس کے اس فعل کا مقابلہ کیا تھا اور اسی طرح ریل کو اپنے علاقہ میں بننے نہ دیا تھا اور یہ
مخالفت اس قدر بے عرصہ تک رہی کہ شاہ سے پہلے وہاں ریل نہ بنائی جاسکی حالانکہ یہ قبیلہ
شاہی فرمانبرداری میں سب قبائل پر فوقیت رکھتا تھا اور ایڈمرل ٹوگو اور مارشل ٹا کا ماری جیسے
لائق آدمی اس میں پیدا ہوئے۔ پس جب لوگ دنیاوی فوائد کو پرانی عادات کی بناء پر رد کردیتے
ہیں تو روحانی خیالات کو جو ان کے دیرینہ خیالات کے خلاف ہوں کیوں نفرت کی نگاہ سے نہ
دیکھیں اور کیوں ان کو رد نہ کریں۔ ایسے خیالات کی اشاعت کے لئے وقت چاہئے ۔ خواہ اسلام
کو یورپ مسلمانوں کے ایشیائی ہونے کے سبب سے نفرت کی نگاہ سے دیکھے خواہ اس سبب سے
کہ یہ مذہب ان کے مذہب کے بعد پیدا ہوا ہے مگر اسلام اگر سچا ہے تو وہ قدیم سنت کے مطابق
ان کے خیالات پر غالب آکر رہے گا اور یورپ کی نفرت کو محبت سے بدل کر رہے گا۔
یورپ پر اسلام کے غالب آنے کے آثار چنانچہ ہم اس کے آثار ابھی سے دیکھتے
ہیں۔ باوجودیکہ یورپ کے لوگوں میں اسلام
کی تبلیغ شروع کئے ابھی زیادہ عرصہ نہیں گذرا کہ حق جو لوگوں میں تحقیق کا خیال پیدا ہو گیا ہے اور
آہستہ آہستہ ایک ایک دو دو کر کے وہ اس کے قبول کرنے کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں ۔
۔
اسلام کے مقابلہ میں ویدک دھرم نے کیا کیا پروفیسر صاحب کو یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ جس مذہب کی نسبت ان کا خیال ہے کہ وہ کا خ
قومی اختلاف کے سبب یورپ کے لوگوں میں اشاعت نہیں پاسکتا وہ تو دنیا میں اپنی تبلیغی کامیابیوں نہیں
کے شاندار نمونہ خواہ وہ وحشی قوموں میں ہی کیوں نہ ہوں دکھا بھی چکا ہے لیکن جس مذہب کی اندار خود خواهانی
حمایت میں وہ کھڑے ہوئے ہیں اُس نے تو وحشی قوموں میں بھی کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ۔
کیا اسلام دنیا کا آئندہ مذہب نہیں ہو سکتا دوسری دلیل پروفیسر صاحب نے اسلام
کے خلاف یہ دی ہے کہ وہ سائنس کے
حملہ کی برداشت نہیں کر سکا اور خود مسلمانوں کے ایمان متزلزل ہو گئے ہیں اس لئے وہ دنیا کا
آئندہ مذہب نہیں ہو سکتا ۔
یہ سوال کہ دنیا کا آئندہ مذہب ہونے کے لئے کن شرائط کا پایا جانا کسی مذہب کے لئے
انوار العلوم جلد ۵
۳۵۳
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
ضروری ہے ایک وسیع سوال ہے لیکن میرے نزدیک پروفیسر رام دیو صاحب کے لیکچر پر غور کرتے وقت
اس کو چھیڑنے کی ضرورت نہیں۔ اس وقت اسی قدر کافی ہے کہ اس سوال کے جس پہلو کو پروفیسر رام دیو
صاحب نے پیش کیا ہے اس پر روشنی ڈالی جائے۔
پروفیسر صاحب بیان کرتے ہیں کہ اسلام اس لئے دنیا کا آئندہ مذہب نہیں ہو سکتا کہ اس کے کا
پیرووں میں سے تعلیم یافتہ طبقہ اس کی تعلیم میں اپنے لئے تسلی نہیں پاتا ۔ یا دوسرے لفظوں میں
یوں کہو کہ کسی مذہب کے چند افراد کا اس کی تعلیم پر تسلی نہ پانا اس امر کا ثبوت ہے کہ وہ مذہب اب
لوگوں کو تسلی نہیں دے سکتا ۔
میرے نزدیک پروفیسر رام دیو صاحب کا ایک تعلیم یافتہ جماعت کے سامنے اس قسم کا معیار
پیش کرنا اس جماعت کی سخت ہتک ہے کیونکہ اس کے یہ معنی ہونگے کہ ان کے سامنے جس قدر لوگ
بیٹھے تھے وہ عقل اور خرد سے ایسے خالی تھے کہ ان کے سامنے جو کچھ بھی بیان کر دیا جاتا وہ اسے
تسلیم کرنے کے لئے تیار تھے۔ میرے نزدیک ہر ایک تعلیم یافتہ انسان بلکہ ہر ایک انسان اس امر سے
واقف ہے کہ ہر ایک مذہب اور عقیدہ کے لوگوں میں ایسے لوگ پائے جاتے ہیں کہ جو کو بظاہر ان
کے ساتھ شامل ہوں مگر باطن میں یا تو ان سے بالکل علیحدہ ہوتے ہیں یا اس کے بعض خیالات سے
ان کو اختلاف ہوتا ہے بس ایک تعلیم یافتہ جماعت کے سامنے یہ دلیل پیش کرنی کہ چونکہ اس کے
کروڑوں افراد میں سے ایک دو ایسے آدمی بھی ہیں جو اس کی بعض تعلیموں سے اختلاف رکھتے ہیں
اس لئے اس مذہب سے اب دنیا کو ہدایت نہیں ہو سکتی ۔ گویا انکی آنکھوں میں خاک جھونکنا ہے یا
ان کی عقل اور ان کی حق طلبی پر حرف گیری کرنا ہے ۔
سلمان کہلا کر اسلام کے خلاف کہنے والوں کی حقیقت پروفیسر رام دیو صاحب نے
جن چند مسلمانوں کے اقوال
کو اپنی تائید میں پیش کیا ہے وہ دو حالوں سے خالی نہیں ہیں یا تو ان لوگوں نے اسلام کے خلاف
جو باتیں کمی ہیں اس سے ان کی مراد یہ ہے کہ اسلام سچا مذہب نہیں ہے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے
نازل نہیں ہوا اور یا ان کا یہ مطلب ہے کہ دوسرے لوگ جو ان مسائل کے متعلق اپنے خیالات ظاہر
کرتے ہیں وہ اسلام کے مطابق نہیں بلکہ اسلام در حقیقت اس خیال کو پیش کرتا ہے جو انھوں نے
بیان کیا ہے۔ اگر پہلی صورت ہے یعنی وہ لوگ اسلام سے متنفر ہو گئے ہیں اور اس کے خدا تعالیٰ کی
طرف سے ہونے کے قائل نہیں رہے اور قرآن کریم کو انسان کی تصنیف خیال کرتے ہیں اور رسول گریم
انوار العلوم جلد ۵
۳۵۴
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف ایک فلسفی یا تجربہ کار مصلح سمجھتے ہیں تو پھر وہ لوگ مرتد ہیں اور کونسا مذہب ہے
جس میں سے کبھی کوئی مرتد نہیں ہوا اور اگر دوسری صورت ہے یعنی وہ لوگ اسلام پر اعتراض نہیں کرتے
بلکہ ان کا یہ یقین ہے کہ اسلام کی جو تشریح دوسرے لوگ کرتے ہیں وہ غلط ہے اس کی تشریح وہ ہے
جو انہوں نے پیش کی ہے۔ تو پروفیسر صاحب بتائیں کہ وہ کونسا مذہب ہے جس کی تشریح کے متعلق
اس کے ماننے والوں میں اختلاف نہیں اور کیا وہ اس اصل کے ماتحت جو انھوں نے قائم کیا ہے
دنیا کے تمام مذاہب کو جن میں آریہ سماج اور ویدک دھرم بھی یقیناً شامل ہوگا جھوٹا سمجھ لیں گے۔
تعصب کی بیٹی نصیب انسان کی آنکھ پر پٹی باندھ دیتا ہے معلوم ہوتا ہے کہ پروفیران کو اتفاقاً ان چند اختلافات پر اطلاع ہو گئی اور انھوں نے سمجھ لیا کہ اب
اسلام مٹا اور اس کا نشان دنیا سے غائب ہوا کیونکہ بعض مسلمانوں نے بھی قرآن کریم یا رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم پر اعتراض کر دیا ہے اور اس خوشی میں اس امر کو بھول گئے ہیں کہ یہ دلیل نہیں بلکہ صرف ایک تمنا ہے
جو نہ آج تک بر آئی ہے نہ آئندہ اس کے ہر آنے کی کوئی صورت ہے ۔
کیا۔ پروفیسر صاحب کی دلیل سے اب میں پروفیسر صاحب کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں
آریہ مت بیجا ثابت ہو سکتا ہے کہ اگر یہ دل جوانوں نے پیش کی ہے اس تیم پہنچاتی ہنچا
ہے جو انہوں نے نکالا ہے تو خود آکر یہ مت بھی اس کی زد
سے نہیں بیچ سکتا۔ چنانچہ مثال کے طور پر میں اگر یہ سماج کے چند ممبروں کے اقوال پیش کرتا ہوں جن پر آریہ
سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر یہ سماج ایسے لوگوں سے پڑ ہے جو آریہ سماج کی تعلیم پر یقین نہیں رکھتے اور
اسے دنیا کے لئے کافی نہیں خیال کرتے۔
پہلی مثال چنانچہ سب سے پہلے تو میں خود لالہ لاجپت رائے صاحب کو ہی لیتا ہوں جن کے
اخبار بندے ماترم میں پروفیسر رام دیو صاحب کے لیکچر کا خلاصہ چھیا ہے ۔ یہ
۔
صاحب آریہ سماج کے ایک سرگرم ممبر تھے بلکہ انھوں نے قریباً اپنی زندگی ہی اس کی ترقی کے لئے
وقف کی ہوئی تھی لیکن اب وہ آریہ سماج کے متعلق جو خیال رکھتے ہیں وہ یہ ہیں :-
میں ویدوں کو الیشور گیان نہیں مانتا ۔ اپنے ضمیر کے مطابق ان کا پر چارہ نہیں کر سکتا ۔ ویدک
مشتری نہیں بن سکتا ۔ حتی کہ میں آریہ سماجی بھی نہیں کہلا سکتا ۔
بقول آریہ اخبار ہمالہ ۳ ارمنی نہ انھوں نے اپنے ایک مضمون میں یہ بھی لکھا تھا کہ اب
وید ہدایت کا کام نہیں دے سکتے ان کا خیال چھوڑ دو۔
انوار العلوم جلد ۵
۳۵۵
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
ان پرانی باتوں کو اگر جانے بھی دیا جائے تو بھی ان کی وہی تقریریں جو انہوں نے اسی سال کے
سماج کے جلسہ میں کی ہیں اس امر پر روشنی ڈالنے کے لئے کافی ہیں کہ وہ اب سماج کے اصول
لالہ
کے قائل نہیں ۔ بندے ماترم اخبار کے اسی نمبر میں جس میں پروفیسر رام دیو صاحب کا لیکچر چھپا ہے۔
لاجپت رائے صاحب کے دو لیکچروں کا بھی ذکر ہے ۔ ایک وہ لیکچر جو انھوں نے کا لج پارٹی کے
جلسہ میں دیا ہے اور ایک وہ مختصر لیکچر جو انھوں نے وچھو والی کے جلسہ میں دیا ہے۔ وچھو والی
کے جلسہ میں جو کچھ جو کچھ انھوں نے۔ نے بیان کیا اس کا ایک فقرہ یہ ہے کہ " میں آریہ سماج کے اندر کام
کروں یا نہ کروں لیکن اگر یہ سماج کے احسان کو کبھی نہ بھولوں گا۔ یہ احسان کوئی مذہبی احسان نہیں
بلکہ اس احسان سے مراد وہ سیاسی خیالات ہیں جو آریہ سماج مذہب کے پردہ کے نیچے پھیلاتی
ہے کیونکہ وہ کہتے ہیں شمالی ہندوستان کی بیداری کا باعث آریہ سماج کا کام ہے اگر چہ یہ بیداری
کافی نہیں اور اس سے سو راجیہ حاصل نہیں ہو سکتا تاہم آریہ سماج نے زمین تیار کر دی ہے ۔ آپ
کو پالٹیکس میں جو کچھ روشنی نظر آتی ہے یہ سب کچھ آریہ سماج کے پر چار کا نتیجہ ہے ۔ ان کے
ان فقرات سے معلوم ہوتا ہے کہ آریہ سماج کے احسان سے ان کی مراد سیاسی احسان ہے ورنہ
اس کے مذہبی اصول سے دستبردار ہو چکے ہیں اور دیدوں کو خیر باد کہ چکے ہیں۔
کا لج پارٹی میں ان کا جو لیکچر ہوا ہے اس میں بھی انہوں نے یہ بیان کیا کہ لوڈ ڈکنس
ہندوستانیوں پر اعتراض کرتا ہے کہ وہ قدرت کی طاقتوں سے بھاگتے ہیں اور خوفزدہ ہوکر ان
کی عبادت کرنے لگتے ہیں اور انہیں قابو میں لانے کی کوشش نہیں کرتے ۔ یہ اعتراض خواہ کبھی گذشتہ
زمانہ میں صحیح نہ ہو لیکن میری رائے میں پندرہ سو سال سے یہی ہماری تباہی کا باعث ہوا ہے۔
ان کے ان فقرات سے بھی کیسی معلوم ہوتا ہے کہ وہ ہندو مذہب کی موجودہ حالت کو تو یقیناً قابل
تسلی نہیں سمجھتے اور پچھلے زمانہ کے متعلق ان کو شبہ ہے کہ آیا وہ بھی زمانہ حال کی طرح کا تھا یا اس سے
اچھا تھا ۔ اسی طرح وہ بیان کرتے ہیں کہ بعض اصحاب کا یہ خیال غلط ہے کہ ہمارے پراچین رشی منی
لاثانی اور بینظیر تھے۔ یورپ اور امریکہ میں اب بھی ایسے رشی ہیں جو اپنی پاگیزگی بے غرضی اور
روحانیت کے کے لحاظ سے ان قدیم رشیوں سے کسی طرح کم نہیں کوئی کہ سکتا ہے کہ کہتے ڈارون ہر تی
سپنسرما پنسر مارکونی کی زندگی پاک نہیں ۔ یا یہ پراچین رشیوں سے کسی طرح کم تھے ۔
گیا لالہ لاجپت رائے صاحب کے ان خیالات کی بناء پر کہا جا سکتا ہے کہ آریہ سماج اب ماضی
کا مذہب ہو گیا ہے اور آئندہ اس سے کسی اصلاح کی اُمید رکھنا فضول ہے کیونکہ اس کے بڑے بڑے
ٹ
انوار العلوم جلد ۵
۳۵۶
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
لوگوں پر یورپ کی علمی ترقی کا اثر لیا گرا پڑا ہے کہ اب وہ ان عقائد کو ترک کر بیٹھے ہیں جو ان کے مذاہب
نے بتائے ہیں۔ اگر کسی شخص کا خواہ وہ لیڈر ہی کیوں نہ ہو آریہ سماج سے کلی طور پر قطع تعلق کرنا یا
اس کے بعض اصول کو ترک کر دینا اس امر کا ثبوت نہیں کہ اگر یہ سماج اب ایک مردہ مذہب ہو گیا
ہے تو مسلمان کہلانے والے کروڑوں آدمیوں میں سے اگر چند لوگ اسلام کے اصول کے خلاف
اپنی رائے کا اظہار کریں تو اس سے اسلام کے زمانہ ماضی کا مذہب ہو جانے کا ثبوت کہاں
سے نکل آیا۔
دوسری مثال دوسری مثال رائے بہادر لار مولراج صاحب ایم اے کی ہے جو آریہ سماج سے ایک دیرینہ رکن ہیں۔ ان کی نسبت پرکاش کار جوان شادی میں ایک ۱۳
صاحب نے شائع کرایا ہے کہ انھوں نے بیان کیا کہ وہ وید کو نہ پہلے مانتے تھے اور نہاب مانتے ہیں۔
بلکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے رشی دیانند صاحب سے بھی کہا تھا کہ وہ اس شرط کو کہ آریہ سماج میں
داخل ہونے کے لئے وید کا ماننا ضروری ہے نکال دیں تاکہ وید کو نہ ماننے والے بھی آریہ سماج میں
شامل ہو سکیں ۔ اب پروفیسر رام دیو صاحب بتائیں کہ اگر مسٹر خدا بخش کے قرآن کریم کو رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی ڈائری قرار دینے سے اسلام کے متعلق شبہ پڑ جاتا ہے کہ وہ ضرورت زمانہ کو پورا نہیں کر سکتا
تو لالہ مولراج صاحب ایم اے کے دید نہ ماننے سے کیوں یہ ثابت نہیں ہوتا کہ وید بھی اب ضرورت
زمانہ کو پورا نہیں کر سکتے ۔
تیسری مثال تیری شال و ارمنشی رام صاحب کی ہے جو گور کل کا انٹری کے بانی کلا نے ایں اور جن کے ماتحت کام کرنے کا فخر غالباً پروفیسر رام دیو صاحب کو بھی ہے ۔لالہ
منشی رام صاحب نے نیوگ کے عقیدہ کی نسبت جسے پنڈت دیانند صاحب ہندو مذہب کی تعلیمات
میں شامل کرتے ہیں بیان کیا کہ یہ نیچے اور گرے ہوئے لوگوں کا فعل ہے (دیکھو آر یہ پیپر کا لاہور، گو
لالہ صاحب نے سُنا ہے کہ بعد میں اپنے کلام کی تشریح کی مگر وہ تشریح آریہ صاحبان کے عام طریق
عمل کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے بیان کو زیادہ نہیں سلجھاتی کیونکہ آریہ صاحبان میں ایسے لوگ شاذ ہی پائے
جاتے ہیں جو نیوگ کی تعلیم پر علی الاعلان عمل کرنے کے لئے تیار ہوں اور لالہ منشی رام صاحب تو عقلمند
اور فہمیدہ آدمی ہیں ان سے کم عقل کے آریہ صاحبان کو بھی میں دیکھتا ہوں کہ وہ اس عقیدہ سے بیزار
نظر آتے ہیں تو جب ان کی اس بیزاری کے باوجود پروفیسر صاحب کو آریہ مذہب دنیا کی ہدایت کے
لئے کافی نظر آتا ہے تو پھر سوال یہ ہے کہ جب اگر یہ صاحبان نیوگ کو بے حیائی کہیں اور اس سے
انوار العلوم جلد ۵
۳۵۷
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
آریہ مت کی صداقت پر کوئی شبہ وارد نہ ہو تو کیا وجہ ہے کہ کوئی مسلمان اگر کثرت ازدواج کو زنا
قرار دیدے تو اس سے یہ نتیجہ نکالا جائے کہ اسلام اس وقت دنیا کو تسلی نہیں دے سکتا حالانکہ یہ
دونوں باتیں ایک ہی قسم کی ہیں۔ بلکہ ان میں ایک ایسا فرق ہے جو اسلام کے حق میں مفید ہے اور
وہ یہ کہ نیوگ کی تعلیم واقع میں بڑی ہے اور کثرت ازدواج کی تعلیم حکمت سے پر ہے۔ چنانچہ لالہ یکہ نو کی میں کی
لاجپت رائے صاحب نے ۴ دسمبر 19 ء کے بندے ماترم میں پروفیسر رام دیو صاحب کے مضمون ١٩٢٠ء
کے متعلق معذرت کرتے ہوئے کثرت ازدواج کی نسبت لکھا ہے کہ :-
" میری ذاتی رائے میں اسلام کا قانون شادی نہ صرف زنا کاری نہیں ہے بلکہ بہت
حد تک زنا کاری کو روکتا ہے ۔"
پھر خود ہندؤوں کے بڑے بڑے لوگ ایک سے زیادہ شادیاں کرتے رہتے ہیں اور اب بھی کرتے ہیں
لیکن ان کی اولاد کو کوئی ولد الزنا نہیں کہتا ۔ گوئیں یقین رکھتا ہوں کہ نیوگ سے پیدا ہونے والے
لڑکے کو کوئی آر یہ صاحب بھی اسی نظر سے نہ دیکھیں گے جس نظر سے بیا تا بیوی کے بچوں کو دیکھا
جاتا ہے۔ پس اگر کسی مذہب کی ایک بڑی بات کو برا کہنے سے اس مذہب کی صداقت پر پردفیر
صاحب کے نزدیک کوئی حرف نہیں آتا تو کسی مذہب کی اچھی بات کو بُرا کہنے سے اس مذہب پر
کیا اعتراض آئے گا۔
اگر بعض مسلمانوں نے کثرت ازدواج کو بُرا قرار دیا ہے تو آج یورپ کے سینکڑوں نہیں ہزاروں
ار دیا
آدمی اسی مسئلہ کو دنیا کی مشکلات کا حل سمجھنے لگ گئے ہیں اور خود آریہ صاحبان کے بعض موجودہ
اور پرانے ممبر بھی اس کی تصدیق کرتے ہیں۔ چنانچہ وکیل اخبار نے ایک آریہ پنڈت صاحب کی نسبت
لکھا ہے کہ انھوں نے بیان کیا کہ مادی زندگی میں سخت پر ہیز گاری کی اُمید کرنا عبث ہے۔ پھر اس
کا حل سوائے کثرت ازدواج کے اور کیا ہو سکتا ہے ۔ لالہ لاجپت رائے صاحب نے بھی اپنے ایک
مضمون میں لکھا ہے کہ دھرم شاستر بعض حالتوں میں خاوند کو اجازت دیتا ہے کہ ایک یا زیادہ بیویوں
کی زندگی میں بھی اور شادی کرے ۔
چوتھی مثال چوتھی بیوہ کے چوتھی مثال آری گزٹ کے ایڈیٹر صاحب کی ہے جس نے بیوہ کے نکاح کے متعلق
جسے پنڈت دیانند صاحب نے ناجائز قرار دیا ہے لکھا ہے کہ ایسے حالات و
۔
واقعات کی موجودگی میں بھی اگر و دھوا دواہ دنکاح بیوگان) کی مخالفت کرتے ہیں تو نہ معلوم اور کتنی
تباہی کے نظارے وہ چاہتے ہیں جو ان کی آنکھیں کھول سکیں۔