کونسا مذہب دنیا کی تسلی کا موجب ہو سکتا ہے ؟ پروفیسر رام دیو صاحب کے مضمون کا جواب ر از سیدنا حضرت خليفة المسلح الـ الثاني ) (

انوارالعلوم (جلد 5)

انوار العلوم جلد ۵
٣٧٠
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
کونسا مذہب دنیا کی تسلی کا موجب ہو سکتا ہے
پروفیسر رام دیوما کے مضمون کا جواب
ر از سید نا حضرت خليفة المسالح الثاني )
؟
اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھا جو
هُوَ النَّ
صر
احباب کرام کو یاد ہو گا کہ پروفیسر رام دیو صاحب کے ایک لیکچر کے متعلق جو انھوں نے آریہ سماج
کے سالانہ جلسہ کے موقع پر دیا تھا اور جس میں انھوں نے ویدک دھرم کی فضیلت دوسرے مذاہب
پر ثابت کرنے کی کوشش کی تھی میں نے ایک مضمون لکھا تھا جو ۱۳ دسمبر نالہ کے الفضل میں
شائع ہو چکا ہے ۔
۔
پروفیسر صاحب کے مضمون کا خلاصہ پروفیسر رام دیو صاحب نے اس مضمون کا جواب
پرکاش کے 14 جنوری سالانہ کے پرچہ میں شائع
کرایا ہے جس میں انھوں نے اول تو اس بات پر خوشنودی کا اظہار کیا ہے کہ ان کے مضمون پر سنجیدگی
اور متانت سے نکتہ چینی کی گئی ہے پھر ہندومسلم اتحاد پر میرے خیالات کی تائید کی ہے ۔ آگے چل کمر
وہ تحریر فرماتے ہیں کہ میں نے غلط فہمی سے پروفیسر صاحب کی طرف یہ بات منسوب کر دی ہے کہ
انھوں نے اسلام کے خلاف یہ دلیل دی ہے کہ مسلمانوں کا رنگ کالا ہے اس لئے وہ یورپ کی نسلی
نہیں کر سکتے ۔ وہ تحریر فرماتے ہیں کہ یہ بات انھوں نے عیسائیوں کے متعلق بطور مذاق کہی تھی اور
بندے ماترم میں شائع شدہ خلاصہ تقریر سے اس قسم کی غلط فہمی کا ہو جانا بعید از قیاس نہیں۔ پھر
"
"

انوار العلوم جلد ۵
۳۷۱
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
وہ تحریر فرماتے ہیں کہ مسٹر سید امیر علی صاحب اور مسٹر خدا بخش کی کتابوں سے اقتباسات جس غرض سے
پروفیسر صاحب نے پیش کئے تھے اس کا مطلب بھی میں غلط سمجھا ہوں وہ تسلیم کرتے ہیں کہ کسی
مذہب کے پیروکار کا اس مذہب سے منکر ہو جانا لازمی طور پر اس مذہب کے غلط ہونے کی دلیل نہیں
لیکن اگر کسی مذہب کا پر جوش واعظ اور سلم لیڈر اس کتاب میں جو اس نے اس مذہب کی حمایت
میں لکھی ہو اس کے کئی مسائل کو زمانہ کے لحاظ سے نا قابل حمایت تسلیم کرے تو یہ ان مسائل کی کمزوری
کا ثبوت ضرور ہے۔ اگر ایک مقدمہ میں ایک فریق کا وکیل ہی خاص امر پر زور نہ دے یا اپنی کمزوری
مان لے اور مؤکل اس کے نمائندہ ہونے سے انکار نہ کرے تو عدالت کے لئے ناممکن ہے کہ ان امور
کے متعلق اس فریق کے حق میں فیصلہ کرے ۔ سید امیر علی نہ مرتد ہیں نہ معمولی مسلمان بلکہ انھوں نے
یہ کتاب ہی اس غرض سے لکھی تھی کہ یورپ میں اشاعت اسلام ہو۔ پس جب ایک مسلمان عالم دنیا کو
اسلام کی طرف کھینچنے کے لئے ایک کتاب لکھتا ہے اور اس میں یہ بتاتا ہے کہ اس کے بعض مشائل
وحشیوں کے لئے تو مناسب تھے لیکن آج غیر ضروری ہیں تو اگر کوئی غیر مذہب کا واعظہ اس سے
یہ نتیجہ نکالے کہ کئی مسلمان عالم بھی اس روشنی کے زمانہ میں اسلام کے چند مسائل کی حمایت نہیں کر سکتے
تو اس کا کیا قصور ہے۔ پھر لکھتے ہیں اس کے دو جواب ہو سکتے تھے یا یہ کہ سید امیر علی مرتد ہیں یا
یہ کہ حوالے غلط ہیں۔ مگر سید صاحب کو کسی نے کافر نہیں قرار دیا اور ان کے حوالوں کو کسی نے غلط ثابت
نہیں کیا ہیں ان مسائل کا اسلام کی کمزوری کی دلیل میں پیش کرنا بالکل درست تھا۔ یہ میری دلیل تھی بھی
اور ہے بھی کہ کسی مذہب کے نمائندوں کا باوجود کوشش کے اس کے بعض مسائل کی حمایت نہ
کر سکنا اس مذہب کی کمزوری کی دلیل ہے ۔
پھر پروفیسر صاحب لکھتے ہیں کہ ہندو صاحبان کے جو حوالے میں نے پیش کئے تھے وہ اپنے مدعا
کو ثابت کرنے سے قاصر ہیں ۔ مثلاً لالہ لاجپت رائے صاحب کے اقوال اول تو کچھ ثابت ہی
نہیں کرتے اور اگر ثابت کریں تو وہ آریہ سماجی نہیں ہیں پھر اگر انھوں نے یہ کہدیا کہ پندرہ سو برس سے
بعض عقائد کی وجہ سے ہندو مذہب ہماری تباہی کا موجب ہو رہا ہے تو اس میں کیا حرج ہے اس
کے تو سب ہندو قائل ہیں۔ لالہ مولراج صاحب بھی آریہ سماج کے مذہبی نمائندہ نہیں ہیں اور ان
کے خیالات سے آریہ سماج کے دونوں فریق اختلاف ظاہر کر چکے ہیں نہ انھوں نے آریہ سماج کی
حمایت میں کبھی کوئی کتاب لکھی ہے ۔ آریہ گزٹ نے اگر گرے ہوئے لوگوں کیلئے ودھوا کے بیاہ
کی اجازت دیدی ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔ کیونکہ پنڈت دیا نند صاحب نے بھی شودروں

انوار العلوم جلد ۵
۳۷۲
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
کے لئے ودھوا بیاہ جائز قرار دیا ہے پیس آریہ سماج کا کوئی نمائندہ آریہ اصول سے منحرف نہیں۔
پھر پھر لکھتے سے؟ ہیں کہ ہندو مذہب میں اختلاف کثیر کی موجود گی ویدک دھرم کے خلاف کوئی ثبوت نہیں
ہے۔ کیونکہ ویدک دھرم ہندو دھرم نہیں بلکہ ایک عالمگیر دھرم ہے جو لوگ دیدوں کو نہیں مانتے اور جن
کو ہندوؤں نے اپنا نمائندہ تسلیم نہیں کیا اور جنھوں نے ویدک دھرم کی تائید میں کوئی کتاب نہیں لکھی
ان کا وید کے خلاف لکھنا ویدک دھرم پر کوئی حرف نہیں لاتا۔
آخر میں لکھتے ہیں کہ میں نے جو چیلنج ان کو دیا ہے کہ سید امیر علی صاحب نے اسلام کے جن مسائل
کو ترک کر دیا ہے ان کے متعلق وہ مجھ سے بحث کر سکتے ہیں وہ اس چیلنج کو منظور کرتے ہیں اور
اگر مجھے اعتراض نہ ہو تو سب سے پہلے قرآن کریم کے الہامی ہونے کے خلاف دلائل پیش کرنے کے
لئے وہ تیار ہیں وہ مضامین پہلے اخبارات میں شائع ہو جاویں پھر کتابی صورت میں شائع ہو جاویں۔
رنگت کا سوال مذاق تھا پروفیسر صاحب کے اس لیکچر کا خلاصہ جو انھوں نے آریہ سماج
کے جلسہ پر دیا تھا اخبارات میں یہ دیا گیا تھا کہ اسلام آئندہ دنیا
کا مذہب نہیں ہو سکتا کیونکہ ایک تو مسلمانوں کا رنگ سفید نہیں دوسرے خود بعض مسلمان مصنف اسلام
کے بعض مسائل کو غلط اور ناقابل تسلیم تصور کرتے ہیں۔ ان دونوں سوالات میں سے پہلے سوال کے متعلق
تو اپنے تازہ مضمون میں پروفیسر صاحب نے چونکہ تحریر فرما دیا ہے کہ وہ غلط فہمی سے پیدا ہوا ہے اس
لئے اس کے متعلق مزید بحث فضول ہے ۔ دوسرا سوال باقی رہ جاتا ہے جسے انھوں نے پھر پیش کیا
ہے اور اس کی صحت پر زور دیا ہے۔ پس میں اسی کے متعلق مزید روشنی ڈالوں گا۔ مگر پیشتر اس کے کہ
میں ان باتوں کا جواب دوں جو پروفیسر صاحب نے اپنے دعویٰ کی تائید میں بطور تشریح یا بطور دلیل پیش
کی ہیں میں یہ امر لکھ دینا مناسب سمجھتا ہوں کہ یہ امر میری سمجھ میں نہیں آیا کہ پروفیسر صاحب نے سوال
اول کے متعلق غلط فہمی کو میری طرف کس طرح منسوب کیا ہے ۔ غلط فہمی کے تو یہ معنے ہوتے ہیں کہ کسی
عبارت کا جو اصل مطلب ہو اس کے خلاف دوسرا مطلب سمجھ لیا جائے اور یہ بات اس جگہ درست
نہیں کیونکہ میں نے جو مفہوم " بندے ماترم " کا سمجھا ہے اس کے سوا اور کوئی مطلب اس کا نکل ہی
نہیں سکتا پس اگر غلط فہمی تھی تو اس کا مرتکب بندے ماترم “ ہے نہ کہ میں ۔ " بندے ماترم “ ان کی
تقریر کا خلاصہ ان الفاظ میں لکھتا ہے :-
مگر یہی سب کچھ نہیں کہ مسلمانوں کا رنگ سفید نہیں اس لیے یورپ کی مشکلات کا حل ان سے
نہیں ہو سکتا "

انوار العلوم جلد
۳۷۳
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
پروفیسر صاحب فرماتے ہیں کہ انھوں نے یہ بات مسیحیوں کے متعلق مذاق کے طور پر کی تھی، مگر سوال
یہ ہے کہ اگر میوں سے مذاق کرنا تھا تو وہ اس حصہ لیکچر میں ہونا چاہئے تھا جو مسیحیوں کے متعلق تھا
نہ کہ اس حصہ میں جو مسلمانوں کے متعلق تھا اور پھر اگر مذاق ہی کرنا تھا تو انھوں نے کیوں یہ نہ
کها که ویدک دھرم سے بھی اس مشکل کا حل نہیں ہو سکتا کیونکہ اس کے پیروؤں کا رنگ سفید
نہیں۔ ایک تیسری قوم کو کیوں بیچ میں لے آئے ۔ مگر چونکہ وہ فرماتے ہیں کہ یہ مذاق تھا اس
لئے میں بھی اس کو مذاق ہی تسلیم کرتا ہوں ۔
اب رہا دوسرا سوال جو یہ ہے کہ چونکہ اسلام کے بعض پیرو اس کے بعض مسائل کو ضرورت
کے مطابق نہیں بتاتے یا غلط قرار دیتے ہیں اس لئے اسلام اس زمانہ کی ضروریات کو پورا نہیں زمانہ کی پورانہ
کر سکتا۔ اس کے متعلق اپنے تازہ مضمون میں پروفیسر صاحب نے کچھ تشریحات کی ہیں اور کچھ
شرائط لکھی ہیں اور اس بات پر مصر ہیں کہ یہ دلیل میری درست تھی۔ پروفیسر صاحب کے
تازه بیان کے مطابق اگر کسی مذہب کا مصنف پیرو جو اس مذہب کی حمایت کے لئے کھڑا ہو اور
وہ اس مذہب کے بعض مسائل کو نا قابل حمایت ظاہر کرے اور دوسرے لوگ اس کو مرتد قرار نہ دیں
تو اس شخص کا یہ اقرار ضرور اس مذہب کے ان مسائل کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے اور دو
صورتوں میں سے سے ایک ضرور اختیار کرنی ہوگی یا اس شخص کو مرتد ثابت کرنا ہوگا یا حوالہ جات جات کو غلط
ثابت کرنا ہوگا۔
تصنیف کسی کو راہنما یا نمائندہ نہیں بنا دیتی میرے نزدیک پروفیسر صاحب نے جو تشریح
اپنی دلیل کی اب کی ہے اس سے بھی ان کا مدعا
ثابت نہیں ہوتا اور جو حوالے انھوں نے دیئے ہیں وہ بھی درست نہیں ہیں ۔
رو کو معلوم ہونا کہ کو رہنما اور سلم بنا
پروفیسر صاحب کو معلوم ہونا چاہئے کہ تصنیف کسی کو رہنما اور مسلمہ لیڈر نہیں بنا
دیتی۔ ہم دیکھتے ہیں
کہ بڑے بڑے رہنما دُنیا میں گذرے ہیں لیکن انھوں نے خود کوئی تصنیف نہیں کی اور بعض ایسے
لوگوں نے جو اہل نہ تھے تصانیف کر دی ہیں ۔ تصنیف تو ادبی مذاق یا جوش قلب پر دلالت کرتی ہے
یا شهرت و نمود کی خواہش کی علامت ہے ۔ کیپس سید امیر علی صاحب کا یا اور کسی کا کوئی کتاب لکھ دنیا
اسبات کی دلیل نہیں ہو سکتا کہ وہ مسلمانوں کے مسلمہ لیڈر ہیں ۔ مسلمہ لیڈر تو وہ تبھی ہو سکتے ہیں جب
کوئی جماعت مسلمانوں کی ایسی موجود ہو جو اپنے آپ کو ان کی رائے سے متفق ظاہر کرتی ہو اور انکی اتباع
کی مدعی ہو یا کم سے کم ان کو مذہبی طور پر کوئی رتبہ دیتی ہو۔ مثلاً مذہبی مسائل میں ان کی رائے کو وقعت

انوار العلوم جلد ۵
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
دیتی ہو ، ان سے مذہبی امور میں مشورہ لیتی ہو مگر یہ بات ہرگز ثابت نہیں نہ سید امیر علی صاحب ، نہ مسٹر
خدا بخش صاحب ، نہ مسٹر مظہر الحق صاحب جن لوگوں کے اقوال یا تحریریں پروفیسر صاحب نے نقل
کئے ہیں ان میں سے ایک شخص بھی ایسا نہیں جس کو تمام فرقہ ہائے اسلام تو الگ رہے کسی ایک فرقہ نے
بھی بھی ایک مذہبی عالم واقف شریعت اور ماہر سلیم کیا ہو ہو۔ مثلاً سید امیر علی صاحب ہیں ان کا کی تمام تر
عزت و شہرت ان کی قانونی قابلیت کی وجہ سے ہے یا سیاسی سعی کی وجہ سے اور اب تو مسلمان ان
کو سیاسی لیڈر بھی تسلیم نہیں کرتے اور مسٹر خدا بخش صاحب کو کسی رنگ میں بھی مسلمانوں میں کوئی عظمت حامل
نہیں ہوئی اور دوسرے صاحبان جن کے آپ نے نام لکھے ہیں وہ خود آپ کے معیار کے مطابق بھی
پورے نہیں اترتے کیونکہ انہوں نے اسلام کی تائید میں کوئی کتاب نہیں لکھی ۔ پس اگر یہ بات تسلیم
بھی کرلی جائے کہ کسی مذہب کے کسی مقتدر عالم کا قول اس مذہب کے خلاف استعمال ہو سکتا ہے
تو بھی ان لوگوں کے اقوال اسلام کے خلاف استعمال نہیں ہو سکتے کیونکہ یہ لوگ مذہبی عالم کبھی بھی سلیم نہیں
کئے گئے اور کبھی بھی مذہبی امور کے تصفیہ میں ان سے مشورہ نہیں لیاگیا ۔ اگر ان میں سے بعض نے اسلام
کے متعلق کتب بھی لکھی ہیں تو اس سے بھی یہ نتیجہ نہیں نکل سکتا کہ یہ اسلام کے علماء میں سے ہیں اور
اس کے نمائندہ ہیں۔ نمائندہ تو دوسروں کے تسلیم کرنے سے ہوتا ہے نہ کہ کتاب لکھ دینے سے اگر کوئی
شخص آریہ مذہب کے متعلق کوئی کتاب لکھ دے تو کیا وہ اس کا نمائندہ کہلانے لگ جائے گا ؟
کسی قوم کا نمائندہ تو وہی ہے جس کو وہ قوم خود اپنا نمائندہ منفر کرے یا تسلیم کرے ۔ ان لوگوں کو
کب مسلمانوں نے اپنا مذہبی نما ئندہ تسلیم کیا کہ ان کا قول اسلام کے خلاف حجت ہو ۔
پران
یہ بات بھی نظر انداز نہیں کرنی چاہئے کہ ان صاحبان کو اسلام کی تائید میں کتب لکھنے کے لئے
اہل اسلام نے نہیں کہا کہ یہ کتب اہل اسلام کی طرف سے سمجھی جاویں نہ ان کی کتب کے شائع ہونے
ان کو اسلام کی صحیح ترجمانی کرنے والا قرار دیا گیا ہے پس صرف اس وجہ سے کہ کسی شخص نے اسلام کی
تائید میں کتاب لکھی ہے اس شخص کو اسلام کا نمائندہ نہیں قرار دیا جاسکتا اور نہ اس کی کتاب کو اسلام
کی صحیح ترجمانی کہا جا سکتا ہے۔ خود آریہ سماج میں بیسیوں مصنف ہیں ۔ پروفیسر صاحب کبھی جائزہ
نہیں رکھیں گے کہ ان میں سے ہر ایک کو آریہ سماج کا نمائندہ قرار دیا جائے یا ان کی ذاتی رائے
کو مد نظر رکھ کر آریہ سماج پر حملہ کیا جائے ۔ رائے اسی شخص کی حجت ہو سکتی ہے جو کسی مذہب کا بانی
ہو یا کسی جماعت نے خود اس کو اپنا نمائندہ منتخب کیا ہو یا اس کے رائے ظاہر کرنے کے بعد
سب نے اس کے صحیح ہونے کی تصدیق کی ہو۔

انوار العلوم جلد ۵
۳۷۵
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
پروفیسر صاحب یہ فرمانا بھی کسی بات کی تردید کرنا ہی تسلیم کرنا ہیں ہوتا ی این کار را نامی لوگوں نے اُس کی تردید کیوں نہ کی ۔ پس
تردید نہ کرنا اور اس شخص کو مرتد نہ قرار دینا اس امر کا ثبوت ہے کہ اس کو صحیح تسلیم کر لیا گیا درست
نہیں ۔ ہر مخالف رائے کار د کر ناضروری نہیں ہوتا نہ ہر بات جس کو رد نہ کیا جائے صحیح تسلیم کی جاسکتی
ہے ۔ اگر ہر ایک مخالف رائے کا رد کرنا ضروری ہو تو دنیا میں اندھیر پڑ جائے اور اسقدر فضول
تصنیف کرنی پڑے کہ جس کا اندازہ ہی نہیں کیا جا سکتا ۔ کیا پروفیسر صاحب کہہ سکتے ہیں کہ آریہ سماج میں سکتا۔ کیا۔ ہیں
ہر اس بات کا جو ان کا کوئی میر غلطی سے کہہ بیٹھے رد کیا جاتا ہے اور اخبارات کے ایک ایک مضمون
اگر ہر
و مد نظر رکھا جاتا ہے۔ یہ دعوی دنیا کا کوئی مذہب بھی نہیں کرسکتا کہ اس کے افراد میں سے ہر ایک
نے جو خیالات ظاہر کئے ہوں ان کا بالاستیعاب رد کیا جاتا رہا ہے ۔ بیسیوں باتیں کئی وجوہ سے
ناقابل التفات خیال کی جاتی ہیں اور بیسیوں تحریریں ان لوگوں کی نظر سے جو جواب دینے کی اہلیت رکھتے
ہیں پوشیدہ رہتی ہیں میں انکار نہ کرنے کو ان کے مسلم ہونے کی دلیل قرار دیا بالکل غلط بات ہے۔ پروف
کے
پروفیسر
صاحب نے اس دلیل کی تائید میں ایک مثال دی ہے کہ اگر کسی شخص کا وکیل عدالت میں کوئی بات بیان
کرنے اور اس کا موکل اس کا انکار نہ کرے تو مدات کے نزدیک وہ بات موکل ہی کی طرف سے سمجھی
جائیگی ۔ لیکن یہ مثال غلط ہے کیونکہ وکیل تو اس خاص کام کے لئے مؤکل مقرر کرتا ہے اور خود
اسے اپنا کیس سمجھاتا ہے پھر اپنی یا اپنے کسی معتبر کی موجودگی میں اس سے کام لیتا ہے۔ یہاں
ان میں سے کونسی بات پائی جاتی ہے ۔ اگر مسلمانان عالم نے سید امیر علی صاحب یا کسی دوسرے
مصنف کو اپنی طرف سے باقاعدہ مقرر کیا ہوتا تو تب بیشک بشرط علم ان پر لازم آتا کہ ان
کی ہر ایک بات کو جو ان کے منشاء کے خلاف کہیں رد کریں لیکن جب یہ بات ہی نہیں تو پھر
اس مثال سے پروفیسر صاحب کیا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ۔
سید امیر علی صاحب کی کتاب کی تردید کیوں نہ ہوئی پروفیسر صاحب کو یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ یہ کتاب انگریزی
سے
میں لکھی گئی ہے اور جس وقت یہ کتاب لکھی گئی ہے اُس زمانہ میں مختلف فرقوں کے وہ لوگ جوند سیب
سے واقف واقف تھے اس زبان سے نا واقف تھے اور نہ یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ کتاب اُن تک پہنچی
تھی ۔ پس ان امور کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کتاب یا اسی قسم کی اور کتب جو انگریزی میں لکھی گئی ہوں
کی تردید نہ ہونا یا ان کے لکھنے والوں کے اس سے لکھنے والوں کے اسلام کے نمائندہ ہونے سے انکار نہ کیا جانا اس امر کا ثبوت

انوار العلوم جلده
۳۷۶
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
نہیں قرار پا سکتا کہ ان کا مضمون درست ہے یا یہ کہ وہ شخص ان لوگوں کا نمائندہ ہے ۔
پروفیسر صاحب کو یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ مسلمان ہمیشہ سے ان عقائد کے مخالف ہیں
اور اس قسم کی کتب کے چھپنے کے بعد بھی مخالف رہے ہیں پس جب وہ مخالف خیالات کا اظہار کرتے
رہے ہیں تو پھر کسی اور تردید کی ان کو کیا ضرورت تھی ۔ ہر ایک عقلمند انسان خیال کر سکتا تھا کہ جب
آپس میں اسقدر اختلاف رائے ہے تو ایک دوسرے کا نمائندہ کیونکر ہو سکتا ہے خصوصاً جبکہ
خود مصنف کتاب نے اپنے نمائندہ ہونے کا دعویٰ نہیں کیا تو پھر باوجود مسلمانوں میں مخالف
خیال کی موجودگی کے اس کی نمائندگی کا انکار کرنا ایک حماقت نہ ہوتی تو اور کیا ہوتا ۔ اگر کوئی شخص
ان کی نمائندگی کا انکار کرتا تو کیا سید امیر علی صاحب اس امر پر ہنستے یا نہ ہنستے اور کیا جواب میں یہ نہ
کہتے کہ میں نے کب تمہارا نمائندہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔
ساید
مسلمانوں کا نمائندہ ہونے سے سید امیر علی صاحب کا انکار مجھے تعجب کہ پروفیسر ها سید
یا امیر صاحب کارایی
امیر علی صاحب کو مسلمانوں کا نمائندہ
قرار دے رہے ہیں اور سید امیر علی صاحب اپنی کتاب میں اس عہدہ سے انکار کرتے ہیں کیونکہ وہ متعدد جگہ
لکھتے ہیں کہ اس وقت مسلمان اسلام کو چھوڑ بیٹھے ہیں اور صحیح اسلام ان میں نہیں پایا جاتا اور یہ کتاب
جیسا کہ وہ خود اس کے دیباچہ میں لکھتے ہیں انھوں نے مسلمانوں کو بزعم خود حقیقی اسلام سمجھانے کے
لئے لکھی ہے نہ کہ ان کی طرف سے نمائندہ کی حیثیت سے ۔ چنانچہ وہ لکھتے ہیں :۔
یہ کتاب جس کو پہلی کتاب کا دوسرا ایڈیشن کہنا غلط ہو گا خصوصیت کے ساتھ ہندوستان
کے مسلمانوں کے لئے لکھی گئی ہے ؟
پھر لکھتے ہیں کہ یہ کتاب انھوں نے اس امید سے لکھی ہے کہ :-
ہندوستان کے مسلمان اس بڑی یورپین طاقت کے زیر نگرانی دوبارہ عقلی اور اخلاقی
زندگی حاصل کریں
یہ عجیب قسم کا وکیل ہے جو اپنی تقریر کا مخاطب حج کی بجائے مؤکل کو بناتا ہے۔ سیدھاب
کے یہ فقرات بتاتے ہیں کہ وہ اپنے آپ کو خود تراشیدہ حج خیال کرتے ہیں نہ کہ مسلمانوں کا وکیل ۔
سید صاحب ک نمائندگی کا انکارکیا گیا سپ بات بھی درست نہیں کر سی صاحب یہ کہ کی
نمائندگی سے انکار نہیں کیا گیا کیونکہ گو ان کا
نام لیکر ان کو مخاطب نہ کیا گیا ہو مگر ان کے جن مضامین کی طرف پروفیسر صاحب نے اشارہ کیا ہے ان

انوار العلوم جلد ۵
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
کا رد واقف کاران اسلام کی طرف سے پچھلے ہمیں سال کے عرصہ میں ہمیشہ ہوتا رہا ہے۔ پس جب ان
مضامین کو رد کیا جاتا رہا ہے تو سی سید صاحب کے مذہبی نمائندہ ہونے کا رد ہے ان مضامین سے
ایک بھی مضمون نہیں جس کا رد نہ کیا گیا ہو ۔
مگر میں پروفیسر صاحب کے اس مطالبہ کو ھی کہ خاص اس کتاب کو مدنظر رکھ کر سید صاحب کی بات
کی گئی ہو پورا کئے بغیر آگے نہیں جانا چاہتا اور سید صاحب کی اپنی شہادت اس بارہ میں پیش کرتا ہوں اور
یران بیہ ان
کا وہ فقرہ ہے جو ان کی کتاب کے دوسرے ایڈیشن کے دیباچہ میں انھوں نے لکھا ہے وہ
لکھتے ہیں :-
وہ مخالفت جو اس کتاب کی ہوئی ہے اس نے یہ فائدہ ہی دیا ہے کہ وہ خیالات جو اس
کے ذریعہ سے اگلی نسلوں میں پیدا کرنے مد نظر تھے ان کا اثر اور بھی بڑھ گیا ہے ۔
اس فقرہ سے معلوم ہوتا ہے کہ سید صاحب کی اس کتاب پر مخالفت کی گئی تھی پیس پروفیسر صاب
کا یہ خیال بھی غلط ہو گیا کہ سید صاحب کی نمائندگی کا انکار کیوں نہیں کیا گیا۔ جیسا کہ سید صاحب
تحریر فرماتے ہیں انکی کتاب کے شائع ہوتے ہی اسکے غلط خیالات کو رد کر دیا گیا تھا۔ ہیں ان کی نمائندگی
کا انکار ہو چکا ہے۔ سید صاحب کے اس فقرہ سے بھی یہ معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے یہ کتاب بحیثیت
نمائندہ اہل اسلام نہیں لکھی تھی بلکہ اپنے چند خیالات کو پھیلانے کے لئے یہ کتاب لکھی تھی۔ اگر پروفیسر
صاحب کہیں کہ تمام اہل اسلام نے بالاتفاق اسکے نمائندہ ہونے سے انکار نہیں کیا توئیں پوچھتا ہوں کہ
کیا لالہ مولراج صاحب کے اقوال کا رد دیدک دھرم کے ہر ایک ماننے والے نے استثناء کیا ہے ۔
انکار کے لئے اسی قدر کافی ہوتا ہے کہ بعض لوگ اپنے اصل عقائد کا اظہار کر دیں اور نئے خیالات
سے اپنی براءت کر دیں یہ ضروری نہیں ہوتا کہ ہر فرد ان کا انکار کرے اور یہ بات سید امیر علی
صاحب کی کتاب سپرٹ آف اسلام کے متعلق خود ان کے اپنے بیان کے مطابق ہو چکی ہے ۔
پروفیسر صاحب ایک اور دھوکے میں پروفیسر صاحب ایک اور بہت بڑے دھو کے ہیں پڑے ہوئے ہیں اور وہ یہ کہ وہ ایک شخص کی غلطی سے تمام لوگوں کرنا ہیں حال خود کوئی شخص کی قوم کا نمائندہ پر حجت قائم کرنا چاہتے ہیں حالانکہ خواہ کوئی شخص کسی قوم کا نمائندہ بھی ہوا مندہ بھی ہو اس کی بات
کا اثر اس کے مخالف خیال کے لوگوں پر نہیں ہو سکتا ۔ اگر فرض کر لیا جائے کہ جو شرائط پروفیبر
صاحب نے بتائی ہیں وہ جس میں پائی جائیں اس کی بات اس کے ہم ندہوں پر محبت ہوتی ہے تو
بھی پروفیسر صاحب کی دلیل بالکل بے وزن ہے کیونکہ اسلام کی طرف منسوب ہونے والے اسوقت بیسیوں

انوار العلوم جلد ۔
۳۷۸
اسلام پر پر و فیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
فرتے ہیں جس طرح وید کی طرف منسوب ہونے والے بیسیوں فرقے ہیں پس اگر کوئی شخص ایک قوم کا
نمائندہ بھی ہو تب بھی اس شخص کا قول زیادہ سے زیادہ اس کی قوم پر حجت ہوگا نہ کہ اس مذہب کے
تمام پیروان پر خواہ وہ اس سے اختلاف ہی کیوں نہ رکھتے ہوں ۔ چنانچہ خود پروفیسر صاحب اپنے
مضمون میں اس امر پر بڑا زور دیتے ہیں کہ کوئی آریہ سماج کا نمائندہ آریہ سماج کے اصول سے منحرف نہیں
ہے اور ہندو مذہب میں اختلاف ویدک دھرم کے خلاف دلیل نہیں ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے
کہ وہ آریہ سماج کے سوا دوسرے ہندوؤں کے اقوال کو ویدک دھرم کے خلاف حجت نہیں سمجھتے
حالانکہ وہ لوگ بھی وید کو مانتے ہیں۔ پس اگر وید کے ماننے والے مختلف فرقوں میں سے بعض لوگوں
کا یہ تسلیم کرنا کہ وید سے بڑھ کر اور علوم بھی ہیں جن کو انسان حاصل کر سکتا ہے ویدک دھرم کے
خلاف اس لئے دلیل نہیں کہ ان کا کہنے والا پروفیسر رام دیو صاحب کا ہمخیال نہیں ۔ تو سوال یہ ہے
کہ پھر کس سبب سے ایک ایسے شخص کا خیال جو زیادہ سے زیادہ اسلام کے کسی ایک فرقہ کا لیڈر
کہلا سکتا ہے اسلام کے خلاف حجت قرار دیا جائے۔ اگر اس کا قول حجت ہوگا تو پھر ویدوں کے ماننے
والے فرقوں میں سے کسی ایک سر بر آوردہ شخص کا قول بھی ویدک دھرم اور ویدک دھرم کے تمام
ماننے والوں کے خلاف حجت ہوگا ۔ اگر پروفیسر رام دیو صاحب کے نزدیک مٹر تلک ، پنڈت در گارتا
جوشی اور راؤ بہادر دیو راؤ نایک صاحبان جیسے ویدک دھرم کے پیروؤں کے اقوال جو دیرک دھرم
کے بعض اصول کی کمزوری پر دلالت کرتے ہیں صرف اس وجہ سے قابل سند نہیں ہیں کہ یہ لوگ
آریہ سماجی نہیں تھے تو میں پروفیسر صاحب سے سوال کرتا ہوں کہ کیوں سید امیر علی صاحب اور
مسٹر خدا بخش صاحب کے ایسے اقوال جو اسلام کے خلاف ہوں اسلام کے خلاف استعمال کئے
جاسکتے ہیں جبکہ اسلام میں بھی ویدک دھرم کے ماننے والوں کی طرح کئی فرقے ہیں۔ کیا ہم بھی پروفیسر
صاحب کی طرح نہیں کہہ سکتے کہ اسلام کا کوئی شخص اسلامی اصول سے اختلاف نہیں رکھتا کیونکہ
احمدیوں میں سے کوئی شخص اسلامی اصول سے اختلاف ظاہر نہیں کرتا ۔ پروفیسر صاحب کے مضمون
کے پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ آریہ سماج اور دیرک دھرم میں امتیاز نہیں کر سکے اور اسی طرح
اسلامی فرق اور اسلام میں امتیاز نہیں کر سکے ۔
ہر
غرض اگر پروفیسر صاحب کی بیان کردہ دلیل کو صحیح بھی تسلیم کر لیا جائے تو بھی وہ اسلام کے
خلاف استعمال نہیں ہو سکتی کیونکہ نہ تو وہ لوگ جن کے حوالہ جات پروفیسر صاحب نے نقل کئے ہیں
اسلام کے مذہبی نمائندہ ہیں اور نہ ان کو مسلمانوں نے کبھی مذہبی علماء میں شامل کیا ہے نہ ان لوگوں نے

انوار العلوم جلد ۵
۳۷۹
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
ہے۔
مسلمانوں کی طرف ۔ رف سے مذہبی نمائندہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور نہ ان کے مذہبی خیالات کو مسلمانوں اور نا
نے کبھی صحیح تسلیم کیا ہے بلکہ وہ ہمیشہ ان کے خلاف عقیدہ رکھتے رہے ہیں اور ان کے خیالات بلکہ وہ ان کے
کی عام طور پر بھی اور اور ان کی کتب کو مد نظر رکھ کر بھی تردید ہوتی ہوتی رہی رہی ہے ہے ۔ نہیں ان لوگوں کا
بیان انہی کے خلاف تو دلیل ہو سکتا ہے باقی مسلمانوں یا اسلام کے خلاف کسی صورت میں بھی
حجت نہیں ہو سکتا۔ اور اگر ان کا قول با وجود تمام مذکورہ بالا وجوہ کے اسلام کے خلاف حجت
ہو سکتا ہے تو پھر بعض ہندو صاحبان کے وہ اقوال بھی جوئیں نے اپنے مضمون میں لکھے
ہیں ویدک دھرم کے خلاف ضرور استعمال ہو سکتے ہیں ۔ ۔
نے یہ بتایا ہے کہ اگر تسلیم کرلیا جائے کہ جو
پیشگیرد ا ا ا ا ن پروفیسر صاحب کا پیش کردہ قاعدہ لے اصل پروفیسر رام دیو صاحب نے قائم کیا ہے وہ درست ہے
تب بھی جن لوگوں کے اقوال سے پروفیسر رام دیو صاحب نے استدلال کیا ہے انکے اقوال خود انہی کے قائم کردہ اصل کے
مطابق اسلام کے خلاف حجت نہیں۔ مگر اب میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ پروفیسر رام دیو صاحب نے جو قاعدہ بنایا ہے
وہی غلط ہے۔ اول دلیل اس کے غلط ہونے کی یہ ہے کہ یہ بات ہی نا ممکن ہے کہ کوئی شخص ایک
شخص خدا تعالی کو مانتا ہے اور پھر اسبات پر بھی ایمان لاتا ہے کہ وہ بندوں کی ہدایت کے لیئے
کلام بھی کرتا ہے اور بعض خاص بندوں کو اپنی مرضی بنانے کیلئے چن لیتا ہے اور پھر ایک خاص تعلیم
پر یقین رکھتا ہو کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے اور اپنے بندوں کی ہدایت کے لئے اس نے
خود نازل فرمائی ہے اور اس زمانہ کے لئے واجب العمل ہے تو یہ ممکن ہی نہیں کہ اس کے بعض
حصول کو وہ رد کر دے اور کہے کہ یہ نا قابل عمل ہیں ۔ کیونکہ اس کے یہ معنے ہونگے کہ ایک شخص
خدا تعالیٰ کو مانتے ہوئے یہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ سے زیادہ جانتا ہے اور خدا تعالیٰ کے
بتائے ہوئے قانون سے بہتر قانون تجویز کر سکتا ہے اور اس قسم کا آدمی تجویز کرنا عقل کے خلاف
ہے۔ کوئی عقلمند آدمی ایسا نہیں مل سکتا جو صدق دل کے ساتھ ایسا دعویٰ کر سکے اگر کوئی شخص اس
قسم کا کا ملے تو وہ ضرور یا تو پاگل ہو گا یا نیم پاگل کہ وہ اپنے دعوائے کے بالبداہت باطل ہونے
کو سمجھ ہی نہیں سکتا یا فریبی ہوگا کہ ظاہر میں اپنے آپ کو ایک مذہب کا پیرو قرار دیگا لیکن
باطن میں اس کی بیخ کنی کرنے کے درپے ہو گا اور دوست بن کر اس سے دشمنی کرنا چاہے گا اور ان
دونوں صورتوں میں اس کے قول کو دوسروں پر محبت نہیں قرار دیا جا سکتا ۔ کیونکہ اگروہ پاگل ہے تب بھی

انوار العلوم جلد ۵
۳۸۰
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
اس کی بات کسی پر محبت نہیں اور اگر وہ جھوٹا ہے تب بھی اس کی بات کسی کے خلاف دلیل نہیں کیونکہ
اس صورت میں یہ نمائندہ نہیں بلکہ دشمن ہے اور دشمن کا قول کسی پر حجت نہیں ہوا کرتا ہیں ان
شرائط کا آدمی فرض کرنا جو پروفیسر صاحب نے پیش کیا ہے محال ہے اور ناممکن ہے اور جب
ایسا آدمی ہو ہی نہیں سکتا تو پھر اس قسم کے آدمی کا وجود فرض کر کے اس کے قول کو حجت قرار
دینا ایک غلط راہ ہے کیونکہ جب بنیاد ہی مفقود ہے تو اس پر عمارت کیونکر کھڑی کی
جا سکتی ہے ۔
عدالتی وکیل اورند اور مذہبی نمائندہ میں فرق پروفیسر صاحب نے عدالتی مقدمات پر قایں کر کے
فرض کر لیا ہے کہ مذاہب کی جنگ میں بھی ایسے
آدمی کا وجود ممکن ہے حالانکہ مقدمات میں کل خود فرق معقد نہیں ہوتا بلکہ ایک تیسرا شخص ہوتا ہے جو
وکالت کسی اپنے یقین اور وثوق پر نہیں کرتا بلکہ روپیہ لیکر بطور مزدور کے کام کرتا ہے اور مذاہب کے
وکیل ایسے نہیں ہوتے بلکہ کسی مذہب کے وکیل ہونے کے یہ معنے ہیں کہ وہ سب سے زیادہ اس مذہب
پر یقین رکھتا ہے اگر وہ یقین رکھتا ہے تو اس کی نسبت یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ بعض مسائل کو غلط قرار
دیتا ہے اور اگر وہ بعض مسائل کو غلط قرار دیتا ہے تو پھر وہ اس مذہب کا وکیل نہیں کہلا سکتا، ہاں یہ
بیشک ہو سکتا ہے کہ ایک مباحثہ ہو اور اس میں ایک شخص کسی مذہب کی طرف سے دلیل ہو کر پیش ہو
اور دوران بحث میں اس کو اپنے دعوی کا بطلان ثابت ہو جائے اور وہ اقرار کرے کہ جس مذہب پر
میں تھا وہ باطل تھا ۔ مگر یہاں کسی بحث کے بعد اقرار کر لینے کا سوال نہیں بلکہ یہ سوال ہے کہ
ایک شخص اپنے طور پر کتاب لکھنے لگا ہے اور اس میں لکھتا ہے کہ جس مذہب پر میں ہوں اس شخص کے بعض مسائل کمزور ہیں۔ پس جب یہ شخص پہلے سے ہی اس مذہب کی کمزوری کا یقین رکھتا تھا
تو پھر اس کی طرف سے وکالت کرنے کے لئے کس طرح کھڑا ہو سکتا تھا اور ایسے شخص کو کون عقلمند
اس مذہب کا وکیل کہہ سکتا ہے ۔
دوسرا فرق مقدمات کے وکلاء اور مذہبی وکلاء کے درمیان یہ ہوتا ہے کہ مقدمات کے فریقی
انسان ہوتے ہیں اور ان کی نسبت امکان ہوتا ہے کہ وہ جھوٹ بول میں یا غلطی کر دیں اور یہ بھی ممکن وہ کردیں اور
ہوتا ہے کہ کچھ حصہ ان کے بیان کا غلط یا جھوٹ ہو اور کچھ حصہ درست اور سچا ہو اور یہ ممکن ہے کہ لوٹ ہو اور حصہ درست اور سچا ہو اور یہ
ایک وکیل پر دوران مقدمہ میں اپنے موکل کے بیان کے کسی حصہ کی کمزوری ثابت ہو اور وہ اس کا اقرار
کرلے لیکن جس تعلیم کی بنیاد اس پر ہو کہ وہ خدا تعالٰی کی طرف سے ہے اس کے کسی حصہ کے رد کر دینے

انوار العلوم جلد ۵
۳۸۱
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
کے معنے یہ ہیں کہ وہ مذہب خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں اور جھوٹا ہے پس جو شخص کسی مذہب کے بعض
حصوں کو رد کرتا ہے وہ در حقیقت اس سارے مذہب کو رد کرتا ہے اور جو شخص کسی مذہب
کو جھوٹا سمجھتا ہے وہ اس کی طرف سے وکیل کیونکر کہلا سکتا ہے اس مقدمات پر مذہبی وکالت
کا قیاس کرنا بالکل غلط اور خلاف عقل ہے ۔
مذہی بجے کسی حصہ سے انکار اس مذہب سے نکلنا ہے کسی تعلیم کے بعض حصوں کو رد
اور بعض حصوں کو تسلیم اسی صورت
میں کیا جا سکتا ہے جبکہ اس کو انسانی قرار دیا جائے ۔ جیسا کہ فلسفیانہ خیالات کے پیرو ہوتے ہیں کہ
وہ بعض دفعہ ایک خاص جماعت فلاسفہ میں داخل ہوتے ہیں لیکن ان کے بعض خیالات کے منکر ہوتے
ہیں اور اس سے اُن پر خلاف عقل کام کرنے کا الزام نہیں آسکتا کیونکہ وہ ان خیالات کو انسانی سمجھتے
ہیں اور اکثر کو مان کر کچھ حصہ کا انکار کر کے بھی اس حلقہ میں داخل رہ سکتے ہیں لیکن مذہب میں یہ بات
ناممکن ہے۔ مذہب کے ایک شوشہ کو بھی اگر کوئی شخص یہ کہہ کر رد کرتا ہے کہ ہے تو یہ مذہب کا
جز ولسکین ہے غلط ۔ وہ عقلاً اسی وقت اس مذہب سے نکل جاتا ہے اور اس مذہب کا وکیل نہیں
کہلا سکتا اور عقل اس بات کو تسلیم نہیں کر سکتی کہ وہ اس مذہب کی صداقت ثابت کرنے کے لئے
تصانیف کریگا۔
مذہب کو بطور تمدن ماننے والے ہاں ایک اور صورت بھی ہوتی ہے اور وہ یہ کمیشن لوگ ایک مذہب کو جھوٹا سمجھتے ہیں لیکن اس تمدن
کے عادی ہونے کے سبب سے جو اس مذہب کے ارد گرد جمع ہو گیا ہے یا بعض اور دنیاوی اغراض
کے ماتحت ظاہر میں اس سے انکار نہیں کر سکتے بلکہ اس تمدن کے عادی ہونے کے سبب سے جو
اس مذہب کے پیروان میں قائم ہو چکا ہے اس نظام کا ٹوٹنا بھی پسند نہیں کرتے اور یہ دیکھ کر کہ
اگر اس مذہب کو کوئی نقصان پہنچا تو یہ تمدن بھی ٹوٹ جائیگا جو اس کا جزو اور حصہ ہو چکا ہے
وہ مذہب پر حملہ ہوتے ہوئے دیکھ کر اس مذہب کی حمایت بھی شروع کر دیتے ہیں لیکن اس سے
ان کی غرض مذہب کا کا بچانا نہیں ہوتا بلکہ اس تمدن کا کا بچانا ہوتا ہوتا ہے جسے اس کی اصل شکل میں
یا ایک قبیل تغیر کے ساتھ وہ قائم رکھنا چاہتے ہیں ۔ ایسے لوگوں کی حمایت بیشک چونکہ بے اصولے
پن کے سبب سے ہوتی ہے ان کی باتوں میں اختلاف اور کمزوری پائی جاتی ہے کیونکہ اس مذہب کو
خدا کی طرف سے یقین نہ کر کے اس کی اصلی شکل کا قیام ان کے نزدیک ضروری نہیں ہوتا۔ وہ اس کو صرف سے نہ کی ضروری وہ کو
コン

آج 10 میں سے 10 باقی