کونسا مذہب دنیا کی تسلی کا موجب ہو سکتا ہے ؟ پروفیسر رام دیو صاحب کے مضمون کا جواب ر از سیدنا حضرت خليفة المسلح الـ الثاني ) (

انوارالعلوم (جلد 5), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۵
۳۸۲
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
ایک نام سمجھتے ہیں جس نے ایک خاص جماعت کو دوسرے لوگوں سے علیحدہ کر کے ان کی بہتی کو ایک خاص د
تمدن کے ساتھ قائم رکھا ہوا ہوتا ہے بیسیوں میں ایسے لوگ کثرت کے ساتھ پانے جاتے ہیں اور یہ
لوگ صاحب تصنیف بھی ہوتے ہیں اور مسیحیت پر حملہ کے وقت پادریوں کے ساتھ شامل ہو جاتے
ہیں اور دوسرے مذاہب کو مٹانے میں ان کی مدد بھی کرتے ہیں لیکن ان کو مسیحیت سے کوئی پیار نہیں ہوتا
نہ وہ اس کو سچا یقین کرتے ہیں لیکن وہ یہ جانتے ہیں کہ صدیوں کے اثر سے مسیحیوں میں ایک خاص تمدن
پیدا ہوگیا ہے جس کے وہ عادی ہو چکے ہیں اگر مسیحیت تباہ ہوئی اور اس کی جگہ کوئی دوسرا مذہب
قائم ہوا تو وہ اپنا تمدن ساتھ لائے گا اور اس سے ان کی زندگی پر بھی اثر پڑے گا یا اس سبب سے
نہیں بعض اور اسباب دنیادی کے سبب سے وہ اس حلقہ کا ٹوٹنا پسند نہیں کرتے۔ پس وہ باوجود اس
مذہب سے متنفر ہونے کے سوسائٹی کو بچانے کے لئے مسیحیت کی مدد کرتے ہیں چنانچہ ہم دیکھتے
ہیں کہ اسی سبب سے نہ کہ کسی مذہبی تعصب کے سبب سے ایسے لوگ ترکوں کے خلاف پادریوں کے
ساتھ مل جاتے ہیں۔ ان کو مسیحیت سے محبت نہیں ہوتی بلکہ اسلام کا جو اثر تمدن پر ان کے نزدیک
پڑ سکتا ہے وہ اسے ناپسند کرتے ہیں لیں اس کو مٹانا چاہتے ہیں۔ بعض ایسے لوگ مسلمانوں میں بھی ہیں
اور ہندوؤں میں بھی ہیں۔ صرف ایک ہماری جماعت ایسی ہے کہ جس میں ایسے لوگ یا تو بالکل نہیں یا
بالکل شاذ ہیں اور وہ بھی ایسے نہیں کہ جو علمی یا عملی حصہ میں کوئی وقار رکھتے ہوں ۔
ایک مثال
ہم سفر ہندوستانیوں میں سے ایک ہندو صاحب لاہور کے باشندہ تھے جو اب
سنا ہے ایک کامیاب بیرسٹر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ یہ صاحب اس وقت بیرسٹری کی تعلیم
حاصل کر رہے تھے اور چند ماہ کے لئے گھر آئے ہوئے تھے۔ ان کے ساتھ دو مسلمان طالب علم
بھی تھے کہ وہ بھی ہندوستان رشتہ داروں سے ملنے کے لئے آئے تھے اور کچھ ماہ میں تعلیم سے
فارغ ہونے والے تھے۔ ہمارے جہاز میں ایک پادری صاحب بھی تھے ان کے ساتھ ان ہندو
صاحب کی ایک دن بحث ہو گئی اور ان صاحب نے خوب زور سے پادری صاحب پر یہ بات ثابت
کرنی چاہی کہ ہندو مذہب ہی مکمل مذہب ہے اور مسیحیت اس کے مقابلہ میں کوئی حقیقت نہیں
رکھتی ۔ اس کے ایک یا دو دن کے بعد ان کی مجھ سے گفت گو ہوئی اور انہوں نے اللہ تعالٰی کی ہستی کا
تمسخر آمیز طریق پر انکار کیا۔ میں نے ان کو وہ گفتگو یاد دلائی جو انہوں نے پادری سے کی تھی تو وہ
ہنس پڑے اور کہنے لگے کہ وہ تو ایک مقابلہ کی صورت تھی ۔ پادری اس مذہب پر حملہ کرتا تھا جس

انوار العلوم جلد ۵
۳۸۳
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
کے ماننے والے میرے آباء واجداد تھے اور جس کی طرف میں خود منسوب ہوں اس لئے میں اس سے
بحث کرتا تھا اور ہمیشہ اس کے لئے تیار ہوں ۔ مگر اس وقت پرائیویٹ گفتگو ہے میں تو خدا (تعالی) اور لئے ۔ مگر
کو ہرگز نہیں مانتا میرا مذہب صرف قومیت ہے ان مذاہب نے ہماری ترقی کو روک دیا ہے۔ بعد
میں مجھے معلوم ہوا کہ مسلمان صاحبان بھی اسی خیال کے آدمی تھے گو جہاز سے میرے اُترنے سے پہلے مجھے علوم ہوا اسی کے آدمی تھے گو جنازے
پلے میں سمجھتا ہوں اور جیسا کہ ان میں سے بعض نے ذکر بھی کیا ان کے خیالات میں ایک حد تک
اصلاح ہو چکی تھی ۔
غرض اس قسم کے آدمی ہوتے ہیں اور وہ مذہب کے مقابلہ میں حصہ بھی لے لیتے
ہیں لیکن وہ مذہبی نمائندہ ہر گزنہ نہیں کہلا سکتے۔ اور یہ بات عقلاً ناممکن ہے کہ کوئی شخص صدق دل
سے ایک مذہب کو خدا تعالیٰ کی طرف سے مانے اور پھر اس کے بعض حصوں کو نا قابل عمل یا
ناقص یا باطل سمجھے ۔
صرف کسی کے کہ دینے سےکوئی مسلہ کمزور نہیں ہوسکتا دریای بی ایرانی را رومانی کے بتائے ہوئے معیار کے غلط
ہونے کی یہ ہے کہ اگر بفرض محال یہ مان بھی لیا جائے کہ مذہب کا نمائندہ بھی ایک ایسا شخص ہو
سکتا ہے جو اس کے بعض حصوں کو غلط قرار دے اور عارضی طور پر سلیم کر لیا جائے کہ یہ بات مکن
ہے کہ ایک شخص کی تعلیم کو خدا تعالی کی طرف سے بھی مانتا ہو اور پھر اس کے بعض حصوں کو غلط بھی جانتا ہو
تو بھی ایسے فرضی آدمی کے بعض مسائل کو رد کر دینے سے یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ وہ مسائل کمزور ہیں اور
بودے ہیں۔ کیونکہ دوسرے کا قول اس جگہ کسی امر کو مشتبہ کیا کرتا ہے جہاں وہ چیز نظروں سے پوشیدہ
ہو مثلاً کچھ تاجر کسی جگہ سے مویشی لادیں اور یہ ظاہر کریں کہ مثلاً فی مویشی ان کو دو دو سو روپیہ پر پڑا ہے
لیکن ان میں سے کوئی شخص یا ان کی دکان کا مینجر خریدار سے کہدے کہ اصل خرید تو سور و پیہ فی مویشی
کی ہے تو گو یہ ممکن ہے کہ وہ کسی مخفی سبب سے اپنے ساتھیوں یا اپنے مالکوں کو نقصان پہنچانے
کے لئے جھوٹ بول رہا ہو لیکن خریدار کو شک پڑ جاتا ہے کہ شاید یہ بات سچ ہی ہو لیکن وہ حصہ داریا
مینجر اگر مثلاً ایک بیل کی نسبت یہ کہدے کہ میاں یہ نبیل نہیں ہے بلکہ سچ پوچھو تو یہ گدھا ہے تو کیا
پھر بھی خریدار کو شک پڑ جائے گا اور وہ کہے گا کہ یہ ایک حصہ دار کی رائے ہے یا مینجر کی بتائی ہوئی
بات ہے ضرور کوئی بات ہو گی ۔ اس شخص کا ایسی بات کہنا دو حال سے خالی نہ ہوگا یا کہنے والا پاگل ہو گا
یا دوسروں کو پاگل سمجھتا ہو گا پس شہادت اس امر کے متعلق ہوا کرتی ہے جو بات نظروں سے او قبل ہو

انوار العلوم جلد ۵
له
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
نمائندہ ہو یا غیر نمائندہ اس کی بات تھی قابل سماعت ہوگی جب کسی ایسے امر کے متعلق کیے جو نظروں سے
اوجھل ہو لیکن جو بات عقل کے ساتھ تعلق رکھتی ہے اور دلائل کے ساتھ ثابت کی جاتی ہے اس کے
متعلق کہا کہ فلاں شخص یوں کہتا ہے کس قدر عجیب بات ہے ۔ ایسی باتیں جو منقولات میں سے ہیں
اور جن کی صداقت یا بطلان دلائل عقلیہ سے ثابت کیا جاتا ہے نہ کہ روایت سے ان کے متعلق تو
دس کروڑ انسان بھی کہدیں کہ وہ غلط ہیں تو ان کے کہنے کا کچھ اثر انکی صداقت پر نہیں پڑ سکتا ۔ اگر
کوئی شخص ان کو غلط ثابت کرنا چاہتا ہے تو اس کا ایک ہی فرض ہے کہ وہ دلائل و براہین کیساتھ
ان کو غلط ثابت کر دے ۔ ایسے امور میں دوسروں کے اقوال پر اپنی دلیل کا انحصار رکھنا بالکل ایسا ہی
ہے جیسے کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کے بیوہ ہو جانے پر اس لئے یقین کر لیا تھا کہ قاضی کی ہر
لگا ہوا خطہ اس کے پاس پہنچا تھا کہ اس کی بیوی بیوہ ہوگئی ہے۔ جب وہ مسائل جن پراعتراض
کیا گیا ہے عقلی ہیں تو ان کے غلط ثابت کرنے کا یہ طریقی ہے کہ دلائل کے ساتھ ان کو غلط ثابت
کیا جائے نہ کہ زید و بکر کے قول سے ان کے خلاف حجت پکڑی جائے ، صداقت ساری دنیا کے
انکار سے صداقت ہی رہے گی اور جھوٹ ساری دنیا کی تصدیق سے بھی جھوٹ ہی رہے گا نہیں
کسی بات کے جھوٹا ثابت کرنے کا ایک ہی حقیقی ذریعہ ہے کہ دلائل سے اس کے جھوٹا ہوتے
کو ثابت کر دیا جائے ۔
پروفیسر صاحب کے پیش کردہ حوالے تیسرا جواب پروفیسر رام دیو صاحب کے مضمون کا یہ
ہے کہ انہوں نے چار مسلمانوں کے اقوال پیش
کئے ہیں ۔ سید امیر علی صاحب ، خدا بخش صاحب ، یوسف علی صاحب اور مسٹر مظر الحق صاحب، یوسف
علی صاحب تو کوئی ایسے غیر معروف آدمی ہیں اور ان کا فقرہ ایسا عمل ہے کہ اس سے تو کوئی نتیجہ ہی
نہیں نکلتا ۔ مٹر منظر الحق صاحب نے گوشت کو غیر قدرتی غذا کہا ہے اور یہ خود ایک مہم فقرہ
ہے کیونکہ انسان کی کوئی خاص غذا نہیں ہے اور نہیں کہہ سکتے کہ انہوں نے کن معنوں میں یہ فقرہ
استعمال کیا تھا اور اگر ان کے فقرہ کے سخت سے سخت معنے بھی کر لئے جاویں تو بھی ایک طبی مسلہ
سے زیادہ اس کو وقعت نہیں دی جا سکتی اور اس کے یہی معنے لئے جاسکتے ہیں کہ گوشت کوئی اعلیٰ درجہ
کی غذا نہیں اور اس سے اسلام کے زمانہ حال کے لئے ناکافی ہونے کا ہرگز ثبوت نہیں نکلتا ۔
دو شخص باقی رہ جاتے ہیں ایک سید امیر علی صاحب اور دوسرے مسٹر خدا بخش صاحب میٹر
خدا بخش صاحب کی جس کتاب میں قرآن کریم کو رول کرم صلی الہ علیہ لم یا داری قرار دیا گیا ہے۔ اس
اب

انوار العلوم جلد ۵
۳۸۵
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
کا حوالہ چونکہ پروفیسر رام دیو صاحب نے نہیں دیا اس لئے میں اس کے متعلق کچھ نہیں لکھ سکتا۔
ر امیر صاحب کی کتاب سپرٹ آف اسلام کے جن تین حوالوں کو انہوں نے پیش کیا ہے ان کے
بی
ہاں سید سید
متعلق میں کہہ سکتا ہوں کہ وہ درست نہیں ہیں ۔
رسول کریم کے ریم کم کے متعلق سید امیر علی صاحب ایک حوالہ جو سپرٹ آف اسلام سے پروفیسر
نے نہیں لکھا کہ آپ نے بتوں کو مان لیا رام دیو صاحب نے دیا ہے یہ ہے کہ سید امیر علی صاحب نے لکھا ہے کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم سے کفار مکہ نے کہا کہ وہ ان کے تین بتوں کو مان لیں تو وہ بھی ان کے خدا کو مان لینگے
تو آپ نے کچھ دن کے لئے بہتوں کو مان لیا۔
مجھے نہایت افسوس مجھے نہایت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ سید امیر علی صاحب پر یہ اتہام ہے ان پر اور ہزار الزام
لگ سکتے ہوں مگر یہ الزام ان پر نہیں لگ سکتا ۔ انہوں نے ہرگز اپنی کتاب میں یہ نہیں لکھا کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے کفار کے کہنے پر بتوں کو مان لیا تھا بلکہ اس مضمون پر انہوں نے اپنی طرف سے کچھ انہوں نے اپنی طرف
لکھا ہی نہیں۔ یہ واقعہ جس کی طرف پروفیسر رام دیو صاحب نے اشارہ کیا ہے سپرٹ آف اسلام کے
پہلے باب میں مندرج ہے۔ سید امیر علی صاحب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے حالات بیان کرتے
ہوئے بیان کرتے ہیں کہ :۔
اس دوران میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جسے پیغمبر صاحب کے مسیحی سوانح نویس اور مسلمان
مؤرخ مختلف پیرایوں میں بیان کرتے ہیں "
اس کے آگے انھوں نے پہلے تو اسلامی مؤرخین کی روایت نقل کی ہے اور بعد میں مسیحی مؤرخوں کا
وہ بیان نقل کیا ہے جس کی طرف پروفیسر رام دیو صاحب نے اشارہ کیا ہے اور جسے انہوں نے سید
امیر علی صاحب کی طرف منسوب کیا ہے اپنی طرف سے سید صاحب نے کوئی رائے ظاہر نہیں کی۔
چنانچہ سید صاحب لکھتے ہیں کہ دوسیمی مؤرخین کے نزدیک اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی کریم کے
دل میں ایک قلیل عرصہ کے لئے یہ خواہش پیدا ہو گئی تھی کہ وہ قریش کے ساتھ جو جنگ ہو رہی تھی کسی
سمجھوتہ کے ذریعہ خاتمہ کر دیں اور آگے انھوں نے مسیحی مؤرخین کے دونوں گروہوں کے خیالات نقل
گئے ہیں ۔ ان کے بھی جو متعصب ہیں اور ان کے بھی جو غیر متعصب ہیں جیسے لین پول وغیرہ ۔ پس
مسیحی مؤرخین کے خیالات کو سید امیر علی صاحب کی طرف منسوب کرنا ایک ظلم عظیم ہے اور مجھے افسوس ہے
کہ ایک قابل آدمی کی زبان سے اس قسم کی غلطی کی اشاعت ہو اور ایک ایسے مضمون کے بیان کرتے

انوار العلوم جلد ۵
۳۸۶
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
وقت جس میں وہ ایک اہم اور وسیع الاثر مسئلہ کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کر رہا ہو۔
رام دیو صاحب فرماتے ہیں کہ سید امیر عسلی
فرشتوں کے متعلق حوالہ بھی غلط پیش کیا گیا مارو اور اقوال دوسر حوالہ فرشتوں کے متعلق ہے۔ پروفیسر
صاحب نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ قرآن میں فرشتوں کا جو ذکر ہے وہ صرف محمد صاحب کا
و ہم اور شاعرانہ نازک خیالی تھی ورنہ فرشتے در حقیقت کوئی چیز نہیں ۔ مجھے افسوس ہے کہ اس حوالہ
کے بیان کرنے میں بھی پروفیسر صاحب نے غلطی کی ہے اور جلد بازی سے کام لیا ہے۔ سید امیر علی
صاحب نے اپنی کتاب سپرٹ آف اسلام میں ہرگز نہیں لکھا کہ فرشتوں کے متعلق جو کچھ قرآن میں ہے
وہ صرف محمد صاحب کا وہم تھا اور نہ یہ لکھا ہے کہ فرشتے در حقیقت کوئی چیز نہیں ہیں خود پروفسیر
صاحب نے جو فقرہ سید امیر علی صاحب کی طرف منسوب کیا ہے وہی اپنی غلطی کا آپ مظہر ہے ۔ پروفیسر
صاحب سید امیر علی صاحب کی طرف یہ فقرہ منسوب کرتے ہیں کہ فرشتے محمد صاحب کا وہم صاحب کا وہم اور شاعرانہ
نازک خیالی کا نتیجہ ہیں۔ اب ہر عقلمند انسان سمجھ سکتا ہے کہ وہم اور شاعرانہ نازک خیالی دو مخالفت
باتیں ہیں۔ کیونکہ وہم کسی ایسی چیز کے خیال کو کہتے ہیں جس کا وجود نہ پایا جائے لیکن کوئی شخص غلطی
سے اس کے وجود کا قائل ہو۔ اور شاعرانہ نازک خیالی اُسے کہتے ہیں کہ ایک چیز تو موجود ہو لیکن اس ب چیز تو کا ذکر استعارہ اور مجاز میں نظم یا کلام کو خوبصورت بنانے کے لئے کر دیا جائے اور یہ دونوں
باتیں ایسی متضاد ہیں کہ جس چیز کو ہم وہم کہیں اُسے شاعرانہ نازک خیالی نہیں کہ سکتے اور جس کو
شاعرانہ نازک خیالی کہیں اُسے وہم نہیں کہ سکتے۔ وہ یہ ہے کہ ایک چیز موجود نہیں اور ہم اس کو
موجود خیال کرتے ہیں اور شاعرانہ نازک خیالی یہ ہے کہ ہمیں علم تو ہے کہ فلاں بات کسی طرح ہے
لیکن کلام کو موثر بنانے کے لئے ہم ایک خاص رنگ میں اُسے بیان کر دیتے ہیں۔ اس کی مثال یہ
ہے کہ جیسے ایک شخص چھلا وہ کے وجود کا قائل ہو جس کی نسبت بیان کرتے ہیں کہ کبھی آدمی بن
جاتا ہے بھی گھوڑا بھی بکرا بھی نیولا بھی کوئی بے جان سے غرض منٹ منٹ میں وہ کئی ہی ہی شکلیں بدل لیتا ہے ۔ اس شخص کے اس خیال کو تو ہم وہم کہیں گے کیونکہ جو شے واقع میں موجود
نہیں ہے اُسے بلا کسی ثبوت کے یہ خیال کر لیتا ہے کہ اسی طرح ہے لیکن ایک شاعر جب شمع
کی نسبت بیان کرتا ہے کہ وہ ساری رات روتی ہے تو اسے ہرگز وہم نہیں کہیں گے کیونکہ شاعر
یہ یقین نہیں رکھتا کہ شمع واقع میں روتی ہے بلکہ وہ اپنے قلب کے نقشہ کو اس رنگ میں بیان کرتا
ہے اور بتاتا ہے کہ میرا عشق اسقدر بڑھا ہوا ہے کہ ہر ایک نئے جو گھل رہی ہو مجھے یونی معلوم

انوار العلوم جلد ۵
۳۸۷
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
ہوتا ہے کہ گویا میری طرح محبوب کے عشق میں رورہی ہے اور گھلتی جارہی ہے۔ اگر کوئی شخص واقع
میں یہ سمجھ لے کہ شمع روتی ہے تو پھر یہ شاعرانہ نازک خیالی نہ رہے گی بلکہ وہم ہو جائے گا یہ
پس شاعرانہ نازک خیالی اور وہم دو مخالف چیزیں ہیں اور ایک شخص کا وہم اسی شخص کی
شاعرانہ نازک خیالی نہیں کہلا سکتا نہکسی کی نازک خیالی و ہم کہلا سکتی ہے۔ پیس پروفیسر رام دیو صاب
کا یہ فقره که سید امیر علی صاحب کے نزدیک فرشتوں کا وجود محمد صاحب کا وہم اور شاعرانہ نازک خیالی ہے
اپنی آپ ہی تردید کر دیتا ہے ۔
جیسا کہ میں نے اوپر بیان کیا ہے سید صاحب نے ہرگز یہ نہیں لکھا کہ فرشتوں کا ذکر جو قرآن کا
ں ہے کا میں آتا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا
وہم تھا۔ انھوں نے صرف یہ لکھا ہے کہ بذکر کی جنگ میں
فرشتوں کے اُترنے کا جو واقعہ قرآن کریم میں مذکور ہے اس کی عبارت شاعرانہ رنگ کی ہے ۔
لکھتے ہیں:۔
وہ
قرآن کریم کے وہ چند سادہ بیان جو اس شاعرانہ رنگینی کو ظاہر کرتے ہیں جو فرشتوں کے خدا
کی طرف سے لڑنے کے خیال میں پوشیدہ ہے اپنی شان اور دل آویزی میں زبور کے فصیح ترین حصوں
سے بھی کم نہیں ہیں۔ یقینا ان دونوں بیانوں میں شاعرانہ رنگ نظر آتا ہے "
ان فقرات سے ایک تو یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ مسٹر سید امیر علی صاحب فرشتوں کے وجود
کے متعلق نہیں بلکہ ان کے لڑائی میں شامل ہونے کے متعلق یہ خیال ظاہر کرتے ہیں کہ اس میں شاعرانہ
رنگینی پائی جاتی ہے ۔ دوسری بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ وہ فرشتوں کے وجود کو رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کا وہم نہیں بتاتے بلکہ فرشتوں کے لڑائی میں شامل ہونے کے ذکر کو شاعرانہ رنگ کا کلام
ظاہر کرتے ہیں ۔ جس کے دو معنے ہو سکتے ہیں یہ بھی کہ وہ فرشتوں کے لڑائی میں شامل ہونے کے
منکر نہیں بلکہ اس عبارت کی رنگینی اور فصاحت کا اظہار کرتے ہیں اور زبور جس پر مسیحیوں کو ناز ہے
اس کا مقابلہ کر کے اس کی خوبی مسیحیوں پر ظاہر کرتے ہیں اور یہ بھی کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس جگہ فرشتوں کے اور یہ کہ وہ ہیں کہ
لڑنے سے قرآن کریم کی مراد واقع میں لڑنا نہیں ہے بلکہ خدا تعالیٰ کی نصرت کو اس شاعرانہ کلام کے
ذریعہ سے بیان کیا گیا ہے اور مجازہ اور استعارہ کو استعمال کیا گیا ہے اور کیا پروفیسر صاحب اس امر اور
کے قائل نہیں کہ خود ان کی اپنی مذہبی کتب میں مجاز اور استعارہ کا استعمال کیا گیا ہے اور کیا کوئی
شخص اگر اہل ہنود کے اس کلام کے کہ ان کی مذہبی کتب میں مجازہ اور استعارہ کا جو حسن کلام کی اعلیٰ
صفتوں میں سے ہیں استعمال کیا گیا ہے یہ معنے کرے کہ اہلِ ہنود کے نزدیک ان کی مذہبی کتب

انوار العلوم جلد ۵
۳۸۸
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
میں بہت سی وہی باتیں بیان ہوگئی ہیں تو اہل ہنود اس کی عقل پر نہیں گے یا نہیں ۔ اسی طرح اہل دانش
پروفیسر صاحب کے اس بیان پر کہ مسٹر امیر علی صاحب کے نزدیک قرآن کریم میں جو فرشتوں کا ذکر آیا ہے
وہ محمد صاحب کا وہم ہے زیر لب متبسم ہیں اور پروفیسر صاحب کی اس جلد بازی پر حیران ہیں جس سے
انہوں نے اس حوالہ کے درج کرنے میں کام لیا ہے۔
اگر پروفیسر صاحب اس فقرہ کے ساتھ کے اگلے فقرات پڑھتے تو ان کومعلوم ہو جاتا کہ مسٹرامی علی
صاحب نہ صرف یہ کہ فرشتوں کے ذکر کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وہم اور خیال نہیں بتاتے بلکہ ان
کو اس امر میں بھی شک ہے کہ فرشتوں کا ذکر مجازہ ہی ہے یا واقع میں بھی کوئی ایسا وجود ہے غرض
وہ فرشتوں کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وہم نہیں بتاتے بلکہ ان کے متعلق جو اس زمانہ کے خیالات
ہیں ان کے غیر یقینی ہونے کا خیال ظاہر کرتے ہیں ۔ وہ اس فقرہ کے معا بعد جس سے پروفیسر صاحب
نے غلط نتیجہ اخذ کیا ہے تحریر کرتے ہیں ۔
غالباً محمد صلی اللہ علیہ وسلم مسیح اور دوسرے انبیاء علیہم السلام ) کی طرح ایسی درمیانی اراج
کے جو خدا اور بندہ کے درمیان پیغام رساں ہوں قائل تھے ۔ اس زمانہ میں فرشتوں کا جو انکار کیا جاتا
ہے وہ کوئی دلیل نہیں ہے کہ اس کی وجہ سے ہمارے آباء کے جو خیالات فرشتوں کے متعلق تھے
ان کی ہنسی اڑائی جائے ۔ ہمارا انکار اسی طرح وہم کہلا سکتا ہے جس طرح ان کا یقین ، فرق صرف
یہ ہے ایک میں نفی کا پہلو ہے تو دوسرے میں اثبات کا جس چیز کو ہم اس زمانہ میں اصول طبیعی خیال
کرتے ہیں وہ ان کو فرشتہ اور آسمانی کار پردازان خیال کرتے تھے ۔ یا جس طرح ناک کا خیال ہے
خدا اور بندے کے درمیان کوئی اور وجود بھی ہیں جس طرح انسان اور ادنی حیوانات کے درمیان
اور وجود ہیں ؟ یہ ایک ایسا باریک سوال ہے کہ انسانی عقل اس کی تہ تک نہیں پہنچ سکتی
ان فقرات سے صاف ثابت ہے کہ مسٹر امیر علی صاحب فرشتوں کے وجود کو محض استعارہ قرار
دینے کو بھی جائز نہیں سمجھتے اور ان کا خیال ہے کہ فرشتوں کا انکار کرنے والے اگر فرشتوں کے وجود
کو ماننے کا نام و ہم رکھتے ہیں تو ان کے فرشتوں کو نہ ماننے کا نام بھی وہم رکھا جا سکتا ہے اور یہ
کہ فرشتوں کے وجود کا مسئلہ ایسا باریک مسئلہ ہے کہ انسانی عقل اس کی تہ تک نہیں پہنچ سکتی جس کے
معنے دوسرے لفظوں میں یہ ہیں کہ ان کے متعلق ہم بحث نہیں کر سکتے ان کے متعلق بحث کرنا آسمانی کتب
کا کام ہے۔ پس باوجود مسٹر امیر علی صاحب کے ایسے صریح بیان کے پروفیسر رام دیو صاحب کا یہ
بیان فرمانا کہ مسٹر امیر علی صاحب قرآن ہیں جو فرشتوں کا ذکر ہے اسے محمد صاحب کا وہ ، اسے محمد صاحب کا وہم قرار دیتے

انوارالعلوم جلد الله
ہیں ایک نہایت ہی حیرت انگیز بات ہے ۔
۳۸۹
اسلام پر پر فیبر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
سید امیر علی صاحب اور کثرت ازدواج تیسری بات جو پروفیسر رام دیو صاحب نے سید امیر علی صاحب کی طرف منسوب کی ہے یہ ہے
که کثرت ازدواج زنا کاری ہے ۔ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ یہ حوالہ بھی ایسا ہی غلط ہے جیسا
کہ پچھلے دو حوا لے۔ سید امیر علی صاحب نے ہر گز یہ نہیں کہا کہ کثرت ازدواج زنا کاری ہے اور
یہ کہ اس امر کے متعلق اسلام کی تعلیم ناقص ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ سید امیر علی صاحب کی کتاب
میں ہمیں ایسے فقرات ملتے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے نزدیک کثرت ازدواج مہذب ممالک
کے لوگوں کے لئے درست نہیں اور قابل علامت فعل ہے۔ مگر ان کی کتاب پڑھنے سے صاف
معلوم ہوتا ہے کہ وہ ساتھ ہی یہ یقین بھی رکھتے ہیں کہ اسلام کی بھی میں تعلیم ہے پس انھوں نے جو کچھ
بھی کثرت ازدواج کے خلاف لکھا ہے وہ گو غلط ہو مگر اسلام پر حملہ نہیں کہلا سکتا کیونکہ وہ اسے
اسلام کا ہی حصہ قرار دیتے ہیں۔ سید امیر علی صاحب کی تحریر سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے نزدیک نکاح
کے متعلق اسلام کی دو تعلیمیں ہیں ایک تعلیم تو غیر تعلیم یافتہ زمانوں اور ملکوں کے لئے یا بعض مجبوریوں
کو جو انسان کو پیش آجاتی ہیں مدنظر رکھ کر دی گئی ہے اور ایک تعلیم تہذیب کے زمانہ کے لئے اور
مہذب ممالک کے لئے ہے ۔ چنانچہ انھوں نے اس باب کو جس میں عورتوں کے متعلق اسلام کی تعلیم بیان
کی ہے۔ شروع ہی اس فقرہ سے کیا ہے " تمدنی ترقی کے بعض درجوں میں ایک مرد کا بہت سی عورتوں
سے تعلق ایک ایسا فعل ہے جس سے بچا نہیں جاسکتا ۔ اسی باب میں وہ ایک جگہ لکھتے ہیں کہ :۔
اس امر کو ہمیشہ زیر نظر رکھنا چاہئے کہ کثرت ازدواج حالات پر مصر ہے بعض زمانوں اور سوسائٹی کی امرکو ہمیشہ زیر کھنا کہ ہے بعض اور
بعض حالتوں میں عورتوں کو فاقہ کشی اور تباہی سے بچانے کے لئے یہ نہایت ہی ضروری ہے ۔
پھر وہ لکھتے ہیں کہ :۔
یم مدیر
" جس جگہ ایسے ذرائع جن سے عورتیں اپنا گزارہ آپ کر سکتی ہیں مفقود ہوں وہاں کثرت ازدواج
ضرور قائم رہے گی۔
ان فقروں سے معلوم ہوتا ہے کہ سید امیر علی صاحب اگر ایک طرف بعض ممالک اور بعض زمانوں کے
لئے کثرت ازدواج کو نا پسندیدہ قرار دیتے ہیں تو دوسری طرف بعض ممالک اور بعض حالات میں اس کو
ضروری بھی قرار دیتے ہیں پس ایسی صورت میں یہ کہنا کہ وہ کثرت ازدواج کو زنا کاری قرار دیتے ہیں
ظلم نہیں تو اور کیا ہے ۔

انوار العلوم جلد ۵
۳۹۰
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
اس جگہ یہ سوال ہو سکتا ہے کہ گوستید امیر علی صاحب نے کثرت ازدواج کو بعض حالتوں میں جائز
رکھا ہو مگر جبکہ ان کے نزدیک بعض حالتوں میں یہ تعلیم نا پسندیدہ بھی ہے تو اس سے یہ ثابت ہو گیا کہ
ان کے نزدیک اسلام کی تعلیم ناقص ہے کیونکہ وہ صرف بعض زمانوں کے لئے اور بعض ممالک کے
لئے محدود ہو گئی ۔ یہ سوال سید امیر علی صاحب پر ضرور پڑ جاتا اگر یہ ثابت ہو سکتا کہ ان کے نزدیک اسلام
کا صرف یہی حکم ہے کہ کثرت ازدواج ضرور کیا کرو یا یہ کہ ان کے نزدیک اسلام کے رو سے ہر حالت میں
ایک سے زیادہ بیویاں کرنی ہی پسندیدہ ہوں لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ ان کا یہ عقیدہ نہیں ۔ وہ اگر مہذب ممالک
میں ایک ہی بیوی پر اکتفاء کرنے کا حکم دیتے ہیں تو اس کا یہ باعث نہیں کہ وہ اس تعلیم کو اپنی عقل کے
رو سے درست سمجھتے ہیں اور قرآن کریم کی تعلیم میں نقص نکالتے ہیں بلکہ اس کا باعث جیسا کہ خود ان کی تحریر اس جیسا کہ
سے ظاہر ہے یہ ہے کہ ان کے نزدیک اسلام ہی یہ عظیم دیا ہے کہ کثرت ازدواج کا حکم وقتی ہے ۔ وہ یہ تعلیمہ
دعویٰ کرتے ہیں کہ اسلام کی تعلیم ہر حالت اور ہر زمانہ کے مطابق ہے اور اسی کی تائید میں وہ ایک کثرت
ازدواج کا مثلہ بھی پیش کرتے ہیں جس سے وہ یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ اسلام نے ہر زمانہ اور ہر قوم کے
مناسب حال تعلیم دی ہے ۔ چنانچہ وہ لکھتے ہیں کہ :
ور
یہ یاد رکھنا چاہئے کہ احکام کی وسعت ان کے مفید اور نفع رساں ہونے کا بہترین ثبوت
ہوتی ہے اور یہ قرآن کریم کے احکام کی خصوصیت ہے وہ اعلیٰ سے اعلیٰ سوسائٹی کے مناسب حال حکم
بھی دیتا ہے اور ادنیٰ سے ادنی قوم کے مناسب حال حکم بھی دیتا ہے "
چنانچہ وہ ایک بیوی پر اکتفاء کرنے کو قرآن کریم سے ثابت کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ :-
"چونکہ احساسات کے معاملہ میں کامل عدل ناممکن ہے اس لئے قرآن کریم کا فتویٰ کثرت ازدواج
کے متعلق قریباً حرمت کا ہی حکم رکھتا ہے "
ان عبارتوں سے ظاہر ہے کہ ان کے نزدیک اگر ایک بیوی پر اکتفاء کرنا لبعض حالتوں میں ضروری ہے
سے بیوہ قرآن کریم کاری کم ثابت کرتے ہیں۔
مذکوره بالا خیال کی تائید میں ان کے یہ حوالہ جات بھی پیش کئے جاسکتے ہیں وہ کثرت ازدواج
کی رسم کے قانونا رو کے جانے کی خواہش کرتے ہوئے لکھتے ہیں :- رو کی ؟۔ کے
لیکن یہ منسوخی صرف حقیقت پر آگاہ ہونے اور رسول کریم کی تعلیم کے صحیح معنے سمجھنے کا ہی نتیجہ
ہو سکتی ہے ۔
اسی طرح وہ لکھتے ہیں کہ :۔

انوار العلوم جلد ۵
۳۹۱
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
اسبات کی امید کی جاتی ہے کہ جلد ہی ایک عام مجلس علماء اسلام کی فیصلہ کردے گی کہ غلامی کی طرح
کثرت ازدواج بھی اسلامی قوانین کے خلاف ہے ۔
ان حوالہ جات سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ سید امیر علی صاحب (۱) کثرت ازدواج کو بلا شرط
برا نہیں کہتے بلکہ بعض حالتوں میں اس کو ضروری قرار دیتے ہیں۔ (۲) اگر وہ ایک بیوی پر اکتفاء کرنے کو
مہذب سوسائٹی میں ضروری سمجھتے ہیں اور کثرت ازدواج سے اس حکم کو اچھا سمجھتے ہیں تو اس سے کو ؟
سلام کی کی تعلیم کو ناقص نہیں قرار دیتے بلکہ ان کے نزدیک یہ ھی اسلام ہی کی عظیم ہے کہ کثرت
ازدواج اصل میں بڑی ہے فقط خاص حالات میں جائز ہے ہیں ان حوالہ جات کی موجودگی میں
پروفیسر صاحب کیونکر کہ سکتے ہیں کہ سید امیر علی صاحب کے نزدیک اسلام کی تعلیم کے خلاف کثرت
ازدواج زنا کاری ہے۔ وہ نہ تو کثرت ازدواج کو ہر حالت میں برا کہتے ہیں اور نہ ایک بیوی پر اکتفاء کرنے
کو قرآن کریم کی تعلیم سے جدا ہو کر ستحسن قرار دیتے ہیں۔ ان کی تحریر کا یہ مطلب نہیں کہ قرآن کریم کی تعلیم
ناقص ہے اور ہر زمانہ کے لئے نہیں بلکہ وہ تو یہ کہتے ہیں کہ قرآن کریم نے ہر زمانہ کے مطابق حال تعلیم
دی ہے اور یہ دونوں مضمون ایک دوسرے کے ایسے ہی مخالف میں جیسا کہ نور اور حکمت پھر معلوم
نہیں کہ پروفیسر صاحب نے دونوں باتوں کو ایک کیونکر سمجھ لیا۔
تعجب ہے کہ پروفیسر صاحب کو سید امیر علی صاحب کی اس تحریر میں کہ اسلام نے مختلف حالات
کے مناسب مختلف احکام دیتے ہیں یہ بات تو نظر آگئی کہ وہ اسلام کے بعض احکام کو ناقص سمجھتے ہیں
لیکن ان کا خیال ادھر نہیں گیا کہ انہوں نے خود ایسی ہی بات اگر یہ سماج کی نسبت اپنے مضمون میں
لکھی ہے وہ لکھتے ہیں کہ آریہ گزٹ نے اگر یہ لکھ دیا کہ گرے ہوئے لوگ و دھوا بیاہ کر سکتے ہیں تو
اس سے آریہ سماج کے کسی عقیدہ کی کمزوری ظاہر نہیں ہوتی۔ بھگوان دیا نند نے بھی شودروں کے لئے
و دھوا بیاہ جائز قرار دیا ہے ۔ اب وہ بتائیں کہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ اگر پنڈت دیا نند صاحب
لکھ دیں کہ و دھوا بیاه بعض قوموں کے لئے جائز ہے اور بعض کے لئے نہیں تو انس سے یہ ثابت نہیں
ہوتا کہ پنڈت دیا نند صاحب کے نزدیک دیدی تعلیم میں نقص ہے لیکن اگر ستیدا میر علی صاحب یہ تحریریں
کہ اسلام نے مختلف حالات کے مناسب حال تعلیم دیگر اپنی تعلیم اپنی تعلیم کو ہر حالت اور ہر زمانہ کے لئے مکمل
کر دیا ہے تب سید امیر علی صاحب کی یہ تحریر ان کے اسلام پر اعتراض کرنے کے مترادف ہے اور اس کے
یہ معنے ہیں کہ وہ اسلام کے بعض احکام کو ناقص قرار دیتے ہیں ۔
ببین تفاوت راه از کجا است تا بکجا

انوار العلوم جلد ۵
۳۹۲
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
نا واقف کون ہے ؟ اب میں پروفیسر صاحب کے اصل مضمون کا جواب دے چکا ہوں میں پیشتر اس کے کہ میں اپنے مضمون کو ختم کروں پروفیسر صاحب کے
ایک اور اعتراض کا بھی جواب دینا ضروری سمجھتا ہوں۔ وہ لکھتے ہیں کہ میں نے لالہ لاجپت رائے صاحب
کے اس قول سے کہ بعض ہند و اصول پندرہ سو برس سے ہندوؤں کی تباہی کا موجب ہیں جو نہ نتیجہ نکالا
ہے کہ اس سے معلوم ہوا کہ ہندو مذہب کے اصول سے ان کو مخالفت ہے یہ اس بات کی علامت
ہے کہ مجھے ہندو مذہب سے نا واقفیت ہے کیونکہ لالہ لاجپت رائے ہی نہیں تمام آریہ سماج اس
امر کا قائل ہے کہ ہندو مذہب کی موجودہ حالت قابل تسلی نہیں۔ پروفیسر رام دیو صاحب کے اس اعتراض
کے متعلق میرے لئے اس قدر کہ دینا کافی ہے کہ میری تحریر سے ہرگز یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ مجھے ہندو مذاہب
سے واقفیت نہیں لیکن پروفیسر صاحب کی تحریر سے یہ نتیجہ ضرور نکلتا ہے کہ پروفیسر صاحب کو اس
تحریر سے بھی نا واقفیت ہے جس کا وہ جواب لکھنے بیٹھے ہیں کیونکہ نہ لالہ لاجپت رائے صاحب کا
وہ قول ہے جو پروفیسر صاحب بیان کرتے ہیں اور نہ میرا وہ استدلال ہے جس پر پروفیسر صاحب
اعتراض کرتے ہیں۔ لالہ لاجپت رائے صاحب کا یہ قول نہیں کہ ہندو مذہب کے بعض خیال پندرہ سو
سال سے ہماری تباہی کا موجب ہو رہے ہیں بلکہ یہ قول ہے کہ خواہ پرانے زمانہ کی نسبت یہ اعتراض
درست نہ ہو کہ ہندوستانی قدرت کی طاقتوں سے مرعوب ہیں مگر پندرہ سو سال سے تو ضرور یہ خیال
ہماری تباہی کا موجب ہو رہا ہے اور میرا یہ استدلال نہ تھا کہ لالہ لاجپت رائے صاحب ہندوؤں کی
موجودہ حالت کو نا قابل تسلی سمجھتے ہیں بلکہ یہ تھا کہ وہ موجودہ حالت ہی کو نا قابل تسلی نہیں سمجھتے بلکہ پچھلی
حالت کی نسبت بھی ان کو شک ہے ۔
لالہ لاجپت رائے صاحب نے اس فقرہ میں خواہ کا لفظ استعمال کیا ہے اور خواہ کا لفظ ہمیشہ
دو ہی معنوں میں استعمال ہوتا ہے جب دشمن مخالف ہو اور اس کے قول کی تردید کرنی ہو تو اس
جگہ اس کے معنے یہ ہوتے ہیں کہ اس بحث کو میں ابھی چھیڑنا نہیں چاہتا اور جب اپنے لوگوں کو
مخاطب کر کے یہ لفظ استعمال کیا جائے اور کسی قول کی تردید نہیں بلکہ تصدیق مراد ہو تو اس جگہ اس لفظ
کے معنے شک کے ہوتے ہیں اور لالہ لاجپت رائے صاحب نے اس فقرہ میں پچھلی صورت میں اس
لفظ کو استعمال کیا ہے جس کے معنے یہ ہیں کہ ان کے نزدیک یہ بات ثابت شدہ نہیں ہے کہ کسی پچھلے
زمانہ میں ہندو لوگ قوانین قدرت کے استعمال کرنے والے اور سائنس کے موجد تھے اور یہ کہ وید تمام
علوم کا سر چشمہ ہیں۔

انوار العلوم جلد ۵
۳۹۳
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
قرآن کریم پر اعتراض کرنیکی اجازت اور بعض ضروری امور پروفیسر رام دیو صاحب نے اپنے مضمون کے آخر میں اس بات کی
بھی اجازت چاہی ہے کہ وہ قرآن کریم کے الہامی ہونے کے متعلق کچھ اعتراضات شائع کریں جن کا جواب
میں شائع کروں پھر وہ مضامین کتابی صورت میں شائع کرا دیے جاویں۔ مجھے بہت ہی خوشی ہوئی ہے پھر وہ کتابی صورت ہی
کہ پروفیسر صاحب نے میری تحریر کے مطابق اس طریق کو اختیار کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے اور نچی
بات یہی ہے کہ کسی مسئلہ کی تحقیق اسی طریق پر ہوسکتی ہے کہ اس کے صدق و کذب کو مشاہدہ یا دلائل ہے کہ کی اسی ہوسکتی ہے کہ اس کے و کی
کے ذریعہ سے دیکھا جائے نہ اس طرح کہ زید و نمبر کے اقوال کو سند لیا جائے۔ زید و بکر کے اقوال سند
نہیں ہوتے ہاں کبھی بطور تائیدی دلائل کے استعمال ہو سکتے ہیں ۔ لیکن پیشتر اس
کے کہ وہ اس کام کو شروع کریں بعض امور کا تصفیہ ضروری ہے تاکہ بات شروع ہو کر ضائع نہ
ہو جائے اور وہ امور سوال و جواب اور ان کی اشاعت کے طریق کے متعلق ہیں۔ میں اس جگہ اپنی
رائے ظاہر کر دیتا ہوں اگر اس میں کوئی ایسی بات ہو جو نا واجب ہو یا مثلاً ایک فریق کو اس سے
کوئی خاص فائدہ پہنچتا ہو تو وہ اس کی نسبت تحریر فرما دیں اس کی اصلاح ہو سکتی ہے ۔ میری
رائے ہیں ۔
ا۔ چونکہ اعتراضات کا سلسلہ ایسا وسیع ہوتا ہے کہ ان کا ختم ہونا ہی ناممکن ہے۔ کیونکہ اعتراض
ہر ایک شے پر ہو سکتا ہے اس لئے اس سلسلہ کو نا واجب طوالت سے بچانے کے لئے یہ طریق اختیار کیا سے کے لئے طریق اختیار
جائے کہ پروفیسر صاحب قرآن کریم کے الہامی ہونے کے خلاف جو اعتراض رکھتے ہوں ان میں سے
تین اعتراض جو ان کے نزدیک سب سے مضبوط اور لا یخل ہوں چن لیں اور انہی کو پیش کریں ۔ یہ
نہیں کہ سوال کے بعد سوال کا سلسلہ شروع ہو جائے۔
بعض سوال بھی وسیع ہوتے ہیں اور ان کی جزئیات سینکڑوں ہوتی ہیں اس کے متعلق بھی یہ
قاعدہ رہنا چاہئے کہ جزئیات بھی تین سے زیادہ نہ چینی جاویں۔ مثلاً یہ کہ قرآن کریم پر یہ اعتراض
ہو کہ اس میں بعض باتیں خلاف قانون قدرت کے ہیں تو اس اعتراض کی مثالیں انتخاب کرتے وقت
بھی یہ بات مد نظر رکھی جائے کہ سب سے صاف اور واضح تین مثالیں چن لی جائیں نہ یہ کہ ایک نہ
ختم ہونے والا سلسلہ اعتراضات کا شروع ہو جائے۔ کیونکہ جب سب سے زیادہ واضح اعتراضات
کا جواب ہو گیا تو دوسری مثالوں کا جواب بھی سمجھا جا سکتا ہے کہ موجود ہی ہوگا اور یہ طریق وقت کے
بچانے کے لئے ایسے سلسلہ تحریرات میں مد نظر رکھنا ضروری ہوتا ہے جس میں ایک فریق کا کام صرف

·

آج 10 میں سے 10 باقی