اصلاح نفس (متفرق امور)

انوارالعلوم (جلد 5)

C
اصلاح نفس
متفرق امور
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمد احمد
خلیفة المسیح الثانی

انوار العلوم جلد۔
۴۰۵
اصلاح نفس
اصلاح نفس
تقریر حضرت فضل عمر خلیفة المسیح الثانی جو حضور نے سالانہ جلسہ کے موقع
پر ۲۷ دسمبر نہ کو مسجد نور میں ظہر کے بعد فرمائی )
اشْهَدُ أَن لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَةً اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَ
رَسُولُهُ أَمَّا بَعْدُ نَاعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِه
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَهُ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ هُ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ هُ إِيَّاكَ
نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُهُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَهُ صِرَاطَ الَّذِينَ الْعَمْتَ
عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ۔
إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَا يُتٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ
الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيَا مَا وَقُعُودًا وَ عَلَى جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ
وَالْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذا بَاطِلاً سُبْحَنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ، رَبَّنَا إِنَّكَ
مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ أَخْزَيْنَهُ ، وَمَا لِلظَّلِمِينَ مِنْ أَنْصَارِهِ رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا
مُنَا دِيَا يُنَادِي لِلْإِيمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَتِبِكُمْ فَأَمَنَّا رَبَّنَا فَاغْفِرُ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفَرُ عَنَّا
سَيَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الأَبْرَارِه رَبَّنَا وَاتِنَا مَا وَعَدْ تَنَا عَلَى رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا

انوار العلوم جلد ۵
۴۰۶
اصلاح نفس
يَومَ الْقِيمَةِ ، إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَه فَاسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ أَنِّي لَا أُضِيعُ
عَمَلَ عَامِلٍ مِنْكُمْ مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى بَعْضُكُمْ مِّنْ بَعْضٍ : فَالَّذِينَ هَاجَرُوا
وَ اخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَ أَوْ ذُوا فِي سَبِيلِي وَقَتَلُوا وَ قُتِلُو الْأُكَفِّرَنَّ عَنْهُمُ
سَيَاتِهِمْ وَلَا دُخِلَنَّهُمْ جَنَّتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ ثَوَابًا مِّنْ
عِنْدِ اللَّهِ وَاللَّهُ عِنْدَهُ حُسْنُ الثَّوَابِ ، دال عمران : ۱۹۱ تا ۱۹۶)
حضرت مسیح موعود کے بوئے ہوئے رینج کا درخت بن گیا
سب سے پہلے
تو میں اللہ تعالیٰ
کا شکر ادا کرتا ہوں کہ جس نے اس بیج کو جسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک دن نہایت سختی اور شدت
کے زمانہ میں لوگوں کی خطرناک مخالفت کے باوجود ایسی حالت میں کہ لوگوں کی صرف دنیاوی سامانوں پر
ہی نظر تھی اور خدا تعالیٰ کی طرف سے مایوس ہو چکے تھے بویا تھا بار آور کیا اور اس سے ایسا درخت
پیدا کر دیا ہے جو روز بروز اس کے فضل اور رحم کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے اور بڑھتا جائے گا۔ یہ
خدا تعالیٰ کا بہت بڑا فضل اور احسان ہے کہ اس نے ہمیں ناکامی کے غار سے نکال کر کامیابی کے
کے راستہ پر چلا دیا ہے ۔
آج سے تیس سال قبل جب حضرت صاحب نے دعوی کیا تھا کون شخص تھا جو خیال میں بھی
لا سکتا تھا کہ اس کی ایک عظیم جماعت قائم ہو جائے گی ؟ مگر خدا کی باتیں پوری ہو کر رہتی ہیں اور ہرزمانہ
میں ہی ہوتا رہا ہے کہ وہ پتھر جس کو معماروں نے رد کر دیا خدا نے اس کو کونہ کا پتھر قرار دیا اور اسی پر
عظیم الشان عمارت کی بنیاد رکھی۔ ایسا ہی اس زمانہ میں ہوا ہے۔ حضرت مسیح موعود پر قسم قسم کے حملے
کئے گئے ، آپ کو طرح طرح کی تکلیفیں دی گئیں ، رنگا رنگ کی ایذائیں پہنچائی گئیں مگر باوجود مخالفوں
کی شرارتوں کے کے اور اور باوجود دشمنوں کی ایذاء رسانیوں کے اور اور باوجود باوجود معاندوں کی کی تکلیفوں کے کے پھر بھی
خدا نے آپ کا سلسلہ قائم کیا اور قائم کرتا رہے گا اس وقت تک کہ دنیا اقرار نہ کرے کہ خدا ہے اور
ایسا خدا ہے جو کمزور سے کمزور انسان سے بھی کام لیتا ہے اور اس کے ذریعہ اپنا جلال اور قدرت
دکھاتا ہے۔
سے
ظلمت سے بچانے پر خدا کا شکر پھر میں اللہتعالی کا شکر تیج اور حمیدہ اس لئے کرتا ہوں کہ اس نے اپنے فضل سے ہمیں
اس ظلمت اور تاریکی سے بچایا جس میں باقی دنیا مبتلا ہے ۔ کیا یہ خدا تعالیٰ کے فضلوں میں سے ایک

انوار العلوم جلد ۵
۴۰۷
اصلاح نفس
بہت بڑا فضل نہیں ہے ؟ کہ اس وقت جب کہ دنیا طرح طرح کی تاریکیوں میں گرفتار ہے اور قسم قسم کی
ظلمتوں میں پڑی ہوئی ہے اس نے حضرت مسیح موعود کے ذریعہ نہیں ایسی روشنی عطا کی ہے کہ ہم پر
ان ظلمتوں اور تاریکیوں کا کوئی بھی اثر نہیں ہے۔ ذرا خیال تو کرو کہ ایک تاریک رات میں جب کہ لوگ کہ ایک تاریک
ٹھوکریں کھا رہے ہوں ، گڑھوں میں گر رہے ہوں ، ایک ایسا سورج چڑھے جس کی روشنی صرف
تمہیں ہی پہنچے اوروں کو نہ پہنچے تو اس وقت تم کس قدر خوش ہو گے ؟ اور کس قدر خدا تعالیٰ کا شکر
ادا کرو گے ؟ اور خواہ تم کتنا ہی شکر کرو یقیناً تم شکر کا حق ادا نہیں کر سکتے ۔ مگر افسوس بہت ہیں
جن پر خدا کا ایسا ہی فضل ہوا ہے مگر انہوں نے اس کو سمجھا نہیں کہ خدا نے ان پر کتنا بڑا فضل کیا ہے ۔
یہ میں نے چھوٹی سی مثال بیان کی ہے کہ تاریکی ہو، لوگ ٹھوکریں کھا رہے ہوں ، اس وقت سورج
چڑھے جس کی روشنی تمہیں ہی ملے ۔ اور تم بڑے آرام اور اطمینان کے ساتھ چلے جاؤ تو تم کتنے خوش
ہو گئے ؟ اور تمہارا کتنا ایمان بڑھے گا ؟ یا ایک جنگ کا میدان گرم ہو ، سینکڑوں آ م ہو، سینکڑوں آدمی تمہارے
دائیں بائیں گر رہے اور کچلے جا رہے ہوں مگر تمہارے اوپر جو گولی لگے وہ پانی کی طرح بہہ جائے
اور تمہیں اس سے ذرا بھی صدمہ نہ پہنچے تو بتاؤ اس وقت کس قدر شکر کی لہر تمہار سے اندر
پیدا ہوگی ؟
اور تا
اب بتاؤ ۔ خدا نے جو فضل تم پر کیا ہے ۔ کیا وہ اس سے بڑھ کر نہیں ہے ؟ اس روحانی حکمت تاؤ۔ خدا نے جو تم پر کیا کیا وہ اس سے نہیں ہے ؟
تاریخی کے زمانہ میں خدا تعالیٰ نے ایک سورج چڑھایا جس کی برکت سے تم راستہ دیکھتے اور ٹھوکروں سے تم
سے بیچ رہے ہو ، لیکن کیا تم نے کبھی یہ خیال کیا ہے کہ اس خطر ناک جنگ میں جس میں شیطانی فوج نے
اپنی پوری ری طاقت سے روحانیت پر خطر ناک حملہ کیا ہے اور یکے بعد دیگر سے جوان اور یکے بعد دیگر سے جوان گھر رہے ہیں۔ تم پر ہیں تم
کوئی شیطانی گولی اثر نہیں کرتی اور تم صحیح و سال ہو۔ یہ تم پر کتنا بڑا فضل ہے ؟ اس نقشہ کو اپنے دل
میں جماؤ اور پھر دیکھو کہ خدا تعالیٰ کا شکر کس قدر تمہارے دل میں پیدا ہوتا ہے ؟
یہ مہنسی نہیں ۔ یہ کھیل نہیں ۔ یہ معمولی بات نہیں ۔ ہمیں ضرور خدا تعالیٰ کے آگے شکریہ کے طور پر
جھک جانا چاہئے کیونکہ اگر اس کا فضل نہ ہوتا ، اس کا رحم نہ ہوتا ، اس کی بندہ نوازی نہ ہوتی تو اس
خطرناک جنگ میں ہمارے محفوظ رہنے کی کوئی بھی وجہ نہ تھی ۔ ظاہری علم ہمارے پاس دوسروں سے
زیادہ نہیں، مال ہمارے پاس نہیں دنیادی عزت ہمارے پاس نہیں ، دنیاوی سامان ہمارے پاس
نہیں، دنیا وی طاقت ہمارے پاس نہیں غرض کوئی بھی سامان ہمارے پاس نہیں یہ محض اس کا فضل
اور اس کا احسان ہی ہے کہ اس نے اس خطر ناک موقع پر ہمیں بچا لیا ہے اور ہمیں حضرت مسیح موعود کی

ست
انوار العلوم جلد ۵
۴۰۸
شناخت بخشی ہے۔ پس ہم اس کے لئے جس قدر بھی شکر کریں کم ہے ۔
مشکلات کے زمانے میں خدا تعالیٰ کا ڈھارس دینا
پگر
اصلاح نفس
اس کے بعد میں
اللہ تعالیٰ کا اس بات
پر شکر کرتا ہوں کہ اس نے اس مشکلات اور تکالیف کے وقت جب کہ میں نے دیکھا کہ دنیا خطر ناک نے و
حالات میں مبتلا ہے اس وقت اس نے میرے دل کو ڈھارس دی اور یقین دلایا کہ اس جماعت پر
وہ ضرور اپنا فضل کرے گا۔
میں بالعموم اپنی رؤیا اور کیشوف کا اظہار نہیں کیا کرتا۔ کیونکہ میرے نزدیک یہ ماموروں کا کام ہے۔
مگر بعض اوقات احباب کا یقین بڑھانے کے لئے اور انہیں تسلی دینے کے لئے ضروری ہوتا ہے
کہ اپنی رؤیا بیان کی جائے۔ اسی لئے خدا نے موجودہ حالات میں مجھے جو بشارت دی ہے وہ سناتا
ہوں تا کہ جس طرح خدا تعالیٰ نے اس کے ذریعہ میرا دل خوش کیا ہے اسی طرح تمہارا دل بھی خوش
ہو جائے ۔
چند دن ہوئے میں نے ایک نظارہ دیکھا جس میں مجھے بتا یا گیا کہ بعض لوگوں کو کچھ انہال آئے
ہیں ۔ اس کو دیکھ کر میری طبیعت بہت گھبرائی اور میں خدا تعالیٰ کے حضور جھکا اور گیا اور کہا کہ خداتعات
ان پر رحم کرے ان کے گناہوں کی پردہ پوشی کرنے اور ان کے گناہوں کو مٹا دے ۔ اس دُعا کے
بعد جبکہ جلسہ کے دن قریب تھے بلکہ آہی گئے تھے ۔ یعنی پرسوں کی بات ہے کہ میں نے دیکھا کہ
میں بیٹھا ہوا ہوں اور ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب جو میرے ماموں ہیں وہ آئے ہیں میں نے ایک ہیں وہ آ
لیے تجربہ کے بعد یہ بات معلوم کی ہے کہ اسماء کے ساتھ ساتھ رویاء اور کشوف کا خاص تعلق ہوتا ہے
اور مجھے جو خدا تعالیٰ سے قبولیت کا تعلق ہے اس کے متعلق میں نے دیکھا کہ اٹھانوے
فیصدی انہیں کو دیکھتا ہوں ۔ ان کا نام ہے " اسماعیل ۔ جس کے معنی میں خدا نے سن لی ۔ جب میں
کوئی دُعا کرتا ہوں تو یہی مجھے دکھائے جاتے ہیں۔ ہاں کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ خدا کسی ملک کے
ذریعہ بنا دیتا ہے اور کبھی خود جلوہ نمائی کرتا ہے۔
تو میں نے دیکھا کہ وہ آئے ہیں اور ہشاش بشاش ہیں اور کہتے ہیں کہ لوگ آرہے ہیں اور
وہ اتنے خوش معلوم ہوتے ہیں اور آنے والوں کا ایمان اتنا ترقی یافتہ ہے کہ انہوں نے ان کے
چہروں سے دیکھ لیا ہے ۔ جیسا کہ قرآن کہتا ہے کہ نور ان کے چہروں سے ٹیکتا ہے ۔ جب انہوں نے یہ سے
کہا کہ لوگ آرہے ہیں اور ایمان اور اخلاص کے ساتھ آرہے ہیں۔ تو اسی وقت جوش سے میری زبان

الوار العلوم جلد ۵
۴۰۹
اصلاح نفس
پر یہ الفاظ جاری ہو گئے کہ اللهُمَّ زِدْ فَزِدْ عَلَى نَهْجِ الصَّلَاحِ وَالْعِفَّةِ - اے اللہ ان کو
زیادہ کر ایمان اور اخلاص میں پھر زیادہ کر ایمان اور اخلاص ہیں ۔ اور یہ پھر آئیں گرمی کے رستوں پر چل کر
نہیں بلکہ نیکی اور اخلاص اور ترقی کے راستہ پر چل کر آئیں۔ اور راستہ ۔
اس کے بعد آنکھ کھل گئی اور اس طرح خدا تعالیٰ نے مجھے تسلی دی۔ تو میں یقین رکھتا ہوں کہ
خدا تعالیٰ جماعت کے کثیر حصہ کو اور ایسے کثیر حصہ کو کہ شاذ ہی کوئی رہ جائے اور ممکن ہے کہ کوئی بھی نہ
رہے ۔ اس خطر ناک وقت میں جب کہ بڑے بڑوں کے قدم لڑکھڑا رہے ہیں محفوظ رکھے گا اور تقوی
اور صلاحیت پر ہی چلائے گا گمراہی کے رستہ پر نہیں چلائے گا۔ انشاء اللہ
اس کے بعد پیشتر اس کے کہ مضمون شروع کروں یہ اعلان کرتا ہوں کہ اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا تو جیسا
کہ میں جلسہ پر دو مضمون بیان کیا کرتا ہوں اسی طرح اب بھی بیان کروں گا اور کل علمی مضمون بیان ہوگا ۔
آج میں جماعت کی اخلاقی اور عام حالت کے متعلق بیان کرنا چاہتا ہوں ۔ کل دوسرا مضمون جو بالعموم دوسرے
دن ہی بیان کیا کرتا ہوں اور کبھی پہلے دن بھی بیان کیا ہے بیان کروں گا۔ وہ مضمون گو علمی ہوتا ہے لیکن وہ
بھی روحانیت سے تعلق رکھتا ہے ۔
ہوں۔
پیشتر اس کے کہ میں آج کے مضمون کو بیان کروں کچھ باتیں پچھلے سال کے متعلق کہنا چاہتا
مسجد لندن
اس سال اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت نے جس کام میں نمایاں کامیابی حاصل
کی ہے ۔ وہ مسجد لندن کی تعمیر کا سامان ہے ۔ اس میں شک نہیں کہ لندن
عیسائیوں کے ہزاروں شہروں میں سے ایک شہر ہے اور اس کی شہرت مسیحیت کا مرکز ہونے کے سبب سے
نہیں بلکہ اس کی دنیاوی عظمت کے سبب سے ہے ۔ مگر غور سے دیکھا جائے تو اس میں بھی شک نہیں
که لندن عیسائیت کا مرکز ہے ۔ اور ایسا مرکز ہے کہ اس کے مقابلہ میں روم بھی جو یورپ کا دار الاقامہ
ہے نہیں ٹھہر سکا۔ لندن پر انسٹنٹ فرقہ کے عیسائیوں کا مرکز ہے جو دنیا میں بہت بڑے انتظام اور
سامان کے ساتھ تبلیغ کرتے ہیں اور روم رومن کیتھولک فرقہ کا مرکز ہے جن کا طرفہ تبلیغ بالکل جدا گانہ ہے۔
وہ اپنی ذات میں ایسے محو ہیں کہ غیر مذاہب کی کتابیں پڑھنا بھی پسند نہیں کرتے ۔ یہی وجہ ہے کہ رومن
کیتھولک فرقے کے بہت کم پادری ہیں جنہوں نے اسلام پر حملے کئے ہیں مگرہ پر انسٹنٹ فرقہ کے
عیسائیوں نے اسلام پر بہت زیادہ حملے کئے ہیں اور دل دکھانے والے حملے کئے ہیں ۔ اس فرقہ کے لوگوں
کا مرکز لندن ہے اس لئے کہ سکتے ہیں کہ اسلام پر جارحانہ حملہ کرنے والی مسیحیت کا مرکز لندن ہی ہے اور

انوار العلوم جلد ۵
۴۱۰
اصلاح نفس
ہماری جماعت کو توفیق ملی ہے کہ اس مرکز میں اسلام کا نشان قائم کرنے کے لئے مسجد کی زمین خرید ہے ۔ ایسی
کمزور مالی حالت میں جو کہ ہماری جماعت کی ہے یہ بہت شکر کا مقام ہے کہ اتنا بڑا کام کرنے کی اسے
توفیق ملی ۔
بڑا
پچھلے سال جلسہ ختم ہونے کے سات آٹھ دن کے بعد میرے دل میں اس مسجد کی تحریک پڑی
اور اس زور سے پڑی کہ میں نے سمجھا کہ ملائکہ نے ہی ڈالی ہے۔ میں گھر سے نماز کے لئے نکلا اور مسجد
میں فوراً یہ خیال ہوا کہ لندن میں مسجد بنانی چاہئے ۔ لیکن لندن میں مسجد بنانے کا خیال چونکہ بہت :
خیال تھا اس لئے سوال پیدا ہوا کہ کس طرح بنائی جائے ؟ اس کے لئے میں نے یہ خیال کیا کہ چونکہ تہاری
جماعت کے لوگ آگے بہت سا چندہ دیتے ہیں اور چندہ دینا ان کے لئے مشکل ہو گا اس لئے یہی
صورت ہو سکتی ہے کہ قرضہ لے لیا جائے جو با اقساط ادا کر دیا جائے ۔ پہلے مجھے پانچ ہزار کا خیال آیا لیکن
جب میں تحریک کرنے لگا تو پندرہ ہزارہ کا خیال آیا ۔ میں نے سمجھا یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ اس
لئے اس رقم کی تحریک کرنی چاہئے ۔ اس کے متعلق جب میں نے مسجد میں ان چند آدمیوں کے سامنے جو
میرے ارد گرد بیٹھے تھے ذکر کیا تو اسی وقت بعض نے چندے لکھوانے شروع کر دیتے اور بعض نے
کہا کہ ہم قرضہ نہیں دیتے یونہی چندہ دیتے ہیں ۔ پھر جب میں اس کے متعلق مضمون لکھنے لگا تو دل
نے کہا قرضہ کیا لکھنا ہے ممکن ہے جماعت پر زور دیں تو پندرہ ہزار ہی چندہ ہو جائے ۔ اس لئے
میں تحریک ہوئی کہ چندہ ہو قرضہ نہ ہو لیک جب میں مضمون لکھتے ہوئے رقم لکھنے پر پہنچا تو پندرہ ہزار
کی بجائے قلم سے تیس ہزار نکلا میں نے سمجھا یہ بھی الٹی تحریک ہوگی۔ مگر دل میں تعجب تھا کہ اتنا روپیہ
کہاں سے آئے گا ۔ میں نے وہ اعلان یہاں کی جماعت کے چند لوگوں کو سنایا جو بالعموم تھوڑی تھوڑی
تنخواہوں پر تنگی سے گزارہ کرتے ہیں مگر اس وقت دوتین ہزار کے درمیان رقم کا علان ہوگا ن رقم کا اعلان ہوگیا۔ پھر میں
نے گھر جا کر سنایا تو چند ہی عورتوں نے پانچ سو کے قریب رقم لکھوا دی۔ پھر شام کو یہاں کے سب رقم
لوگوں کو جمع کرکے تحریک کی تو رتم نو ہزار کے قریب پہنچ گئی اور دوسرے دن بارہ ہزار سے آگے نکل
گئی ۔ تب مجھے یقین ہو گیا کہ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی تحریک ہے ۔ اس وقت میں نے اشتہار لکھا اور
خیال آیا کہ خدا کچھ اور قدرت دکھانا چاہتا اور قدرت دکھانا چاہتا ہے ۔ لاہور آدمی بھیجا اس خیال سے کہ یہ رقم لاہور تک ہی
جمع ہو جائے۔ جائے ۔ لاہور کے احمدیوں نے کہا کہ ہم قادیان والوں سے مل کر ۳۰ ہزار کی رقم پوری کردیں،
چنانچہ لاہور اور قادیان اور گورداسپور کی جماعتوں نے مل کر یہ رقم پوری کر دی ۔
۔
گے ۔
انہی دنوں غیر احمدی شور مچا رہے تھے کہ اسلام تباہ ہو گیا ہے ۔ کیونکہ خلافت پر حملہ ہوا ہے اور
شه

انوار العلوم جلد ۵
۴۱۱
اصلاح نفس
خلافت کو قائم رکھنے کے لئے چندہ جمع کر رہے تھے ۔ ایک کالج میں جب ان کا چندہ ہوا تو چھ سو طلباء
دو مگرجب لاہور تو وہاں نے نے دو ہزار چندہ لکھایا ۔ مگر جب ہماری تحریک لاہور پہنچی تو وہاں کے امیر نے احمدی طلباء کو کہا کہ کیا
کفر و اسلام میں کوئی فرق نہیں ۔ چھ سو طلباء نے دو ہزار چندہ لکھوایا ہے۔ تم ستر طلباء ہی دو ہزار پورا
کر دو ۔ چنانچہ انہی طلباء نے دو ہزار پورا کر دیا ۔ پھر یہ عجیب بات ہے کہ ان چھ سو طلباء کا چندہ تو ادا
نہ ہوا مگر ہمارے ستر طلباء نے دو ہزار روپیہ ادا کر دیا ۔
پھر اس تحریک کو وسیع کر دیا گیا تا کہ ساری جماعت اس ثواب میں شریک ہو سکے اور اس طرح اس
چندہ کی رقم ایک لاکھ کر دی گئی۔ جو رقم اس وقت تک وصول ہو چکی ہے وہ ۹۳ ہزار ہے اور وعدے
ملا کر ایک لاکھ سے اوپر ہو جاتی ہے ۔
یہ وہ بہت بڑا کام ہے جو اس سال خدا تعالیٰ نے ہماری جماعت سے کرایا ہے ۔ اور یہ ثبوت ہے
اس بات کا کہ جب اللہ تعالیٰ کسی بات کا ارادہ کرتا ہےتو وہ ہو کر رہتی ہے رُک نہیں سکتی۔ لندن مسجد کی جگہ
خرید لی گئی ہے جس میں مبلغین کے رہنے کے لئے مکان بھی ہے ۔ اب انشاء اللہ مسجد تیار ہوگی، اور
اس کا اشاعت اسلام پر بہت بڑا اثر ہو گا ۔ جو جگہ خریدی گئی ہے وہ بہت اعلیٰ درجہ کی ہے ۔ اس
کے ارد گرد تاجر بنتے ہیں جو اعلیٰ درجہ کے ہیں۔ پھر مکان ہی نہیں زمین بھی لندن جیسے شہر میں موقع کی
مل گئی ہے اور سمتی مل گئی ہے اور اتنی سستی ہے کہ لاہور جیسے شہر میں بھی اس نرخ پر ایسے با موقع
اور اس نرخ پر ملنی مشکل ہے ۔
امریکہ میں احمدی میشن دوسری چیز جواس سال قائم ہوئی وہ امریکہ کاشت ہے۔ اسی جگہ میں نے گذشتہ جلسہ پر اعلان کیا تھا کہ بیرونی ممالک میں تبلیغی
مشن قائم کئے جائیں گے۔ چنانچہ اس سے تھوڑے ہی دن بعد مفتی صاحب امریکہ روانہ ہو گئے۔ مگر امریکہ
کی سلطنت نے انہیں ملک میں داخل ہونے سے روک دیا ۔ اور وہ لوگ جو ہماری ہر بات کی مخالفت کرنا
اپنا فرض سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ بہت اچھا ہوا ۔ ان کے آدمی کو امریکہ نے روک دیا۔ حالانکہ امریکن گونٹ
کو یہ اعتراض نہیں تھا کہ مفتی صاحب احمدی ہیں اس لئے داخل نہ ہوں بلکہ وہ کہتی تھی کہ مفتی صاحب چونکہ
اسلام کا ایک ایسا مسئلہ مانتے ہیں جسے ہم پسند نہیں کرتے اس لئے داخل نہ ہوں مگر مسلمان کہلانے والوں
نے اس موقع پر یہودیوں والی بات کی کہ ہمارے مقابلہ میں کفار سے دوستی ظاہر کی اور خوش ہوئے کہ انہوں نے
ایک اسلامی مسئلہ کی بناء پر ہمارے مبلغ کو روک دیا لیکن اصل بات تو یہ ہے کہ خدا چاہتا تھا کہ ان کا ہم پر کسی قسم کا
احسان نہ ہو۔ کیونکہ ممکن تھا کہ اگر وہ : ن تھا کہ اگر وہ ہمارے ساتھ مل کر امریکہ کے خلاف آواز اُٹھاتے اور اس کے بعد مفتی صاحب

انوار العلوم جلد ۔
۴۱۲
اصلاح نفس
کو داخل ہونے کی اجازت مل جاتی ۔ تو وہ کہتے کہ ہماری وجہ سے ہی ایسا ہوا ہے مگر خدا تعالیٰ نے ان
کو ہمارے مقابلہ میں کھڑا کر کے ہیں ان کے احسان کا بار اٹھانے سے باز رکھا ۔ انہی دنوں میں سیالکوٹ
گیا جہاں میرا لیکچر ہوا ۔ اس میں میں نے کہا کہ امریکہ نے ہمارا مقابلہ کیا ہے اور یہ خدا کی حکومت ہے مبالکی
اس مقابلہ میں امریکہ کو ضرور نیچا دیکھنا پڑے گا ۔ چنانچہ مفتی صاحب امریکہ داخل ہو گئے ۔ اور لطیفہ
یہ ہے کہ اب انہیں بعض ایسی قانونی گنجائشیں مل گئی ہیں کہ نہوں نے لکھا ہے اگر اجازت ہو تو میں
دوسرا نکاح کرلوں ۔
اس ملک کے متعلق میں نے گزشتہ سے پیوستہ جلسہ پر بیان کیا تھا کہ میں نے رویا میں دیکھا
که حضرت مسیح موعود کہیں سے دوڑے دوڑے آئے ہیں ۔ میں نے کہا حضور اندر آئیں۔ فرمایا خدا
نے مجھے حکم دیا تھا کہ میں امریکہ جاؤں۔ میں پانچ سال امریکہ رہ کر آیا ہوں ۔ میں نے کہا حضور ! اب
کچھ عرصہ گھر پر ٹھہریں ۔ فرمایا نہیں میں نہیں ٹھہر سکتا۔ کیونکہ مجھے الہ تعالی کی طرف سے حکم ہوا ہے
کہ پانچ سال بخارے جا کر رہوں۔ چنانچہ آپ چلے گئے ۔
امر
مریکہ کے بعد ہمارا قدم کدھر اُٹھے گا اس سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ کے بعد اب
دوسرا قدم ہمارا بخارا کی طرف اُٹھنا ہے اور
عجیب بات یہ ہے کہ اس رؤیا کے بعد حضرت مسیح موعود کا ایک الہام ملا ہے جو بخارا کے متعلق ہے۔
دو رڈیا ہیں ۔ ایک میں یہ ہے کہ زار روس کا سوٹا حضرت مسیح موعود کے ہاتھ آگیا ہے۔ بخارا زار ن - میں یہ ہے
روس کا علاقہ تھا ۔ اس رڈیا ڈیا کا ایک حصہ تو تو پورا ہوگ ہو گیا ۔ کہ زار سے اس کا یہ سوٹا چھین لیا لیا گیا۔ گیا۔ اب
دوسرا حصہ باقی ہے کہ وہ ہمیں ملے ۔ سوٹا کی تعبیر بادشاہت ہے ۔ وہ تو زار سے چھن چکی ہے ۔ جیسا کہ
سب کو معلوم ہے کہ زار قتل کر دیا گیا ۔ اب حضرت صاحب کو ملنا باقی ہے ۔
دوسری رویا یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود نے دیکھا ۔
خوارزم بادشاہ جو بو علی سینا کے وقت میں تھا۔ اس کی تیر کمان میرے ہاتھ میں ہے۔ بو علی سینا
بھی پاس ہی کھڑا ہے۔ اور اس تیر کمان سے میں نے ایک شیر کو بھی شکار کیا ہے ؟ (ملفوظا جلد سوم مم حاشیہ )
بہت
شیر مارنے کی تعبیر بادشاہت فتح کرنا ہے اور جیسا کہ میں ابھی بتا چکا ہوں ۔ بخارا کی پہلی بار شادی
او
تو ٹوٹ چکی ہے ۔ اب ہمیں ملنا باقی ہے ۔ حضرت مسیح موعود نے رویا میں شیر کا شکار کیا ہے۔ جس
کی تعبیر یہ ہے کہ سلطنت فتح کی گئی ہے اور ہمارا تیر کمان تو دُعائیں ہی ہیں۔ انہیں کے ذریعہ ہم فتح
کرلیں گے ۔

انوار العلوم جلد ۵
۴۱۳
اصلاح نفس
کہتے ہیں ایک امیر تھا۔ اس کے محلہ میں ایک بزرگ رہتے تھے اس امیر کے ہاں ساری رات
گانا بجانا ہوتا رہتا جس سے محلہ والے بہت تنگ آگئے۔ لیکن چونکہ وہ بڑا آدمی تھا اور بادشاہ
سے اس کا تعلق تھا اس لئے کوئی اسے کچھ کہ نہیں سکتا تھا۔ ایک دن اس بزرگ نے اسے کہا کہ آپ
ساری رات گاتے بجاتے رہتے ہیں کسی وقت بند بھی کیا کرو کہ ہمیں آرام ملے ۔ اس نے کہا تو کون
ہے مجھے کہنے والا ؟ اس بزرگ نے کہا میں تو کوئی نہیں ۔ سارے محلہ والے کہتے ہیں جو کہ بہت تنگ
آگئے ہیں۔ اس نے کہا میں نہیں رک سکتا ۔ بزرگ نے کہا اگر تم نہیں رکھتے تو پھر ہم جبراً روکیں گے۔
اس نے کہا ئیں بادشاہ کی فوج لے آؤں گا پھر کون ہے جو میرا مقابلہ کر سکے ؟ بزرگ نے کہا ہم فوج
کا بھی مقابلہ کریں گے ۔ اس نے کہا کس طرح ؟ بزرگ نے کہا سهام اللیل کے ذریعہ یعنی رات کے تیروں
کے ساتھ ۔ اس بات کا اس پر ایسا اثر ہوا کہ اس نے کہا کہ میں آئندہ آپ کو تکلیف نہیں دوں گا ۔
آپ معاف کریں ۔
تو رات کے تیروں اور تلواروں کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔ رسول کریم صل اللہ علیہ سلم کے مقابلہ
میں بھی کفارہ کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا کہ ہم تلوار سے مقابلہ کریں گے ۔ اس کے پاس چونکہ تلوار
نہیں اس لئے ہمارے مقابلہ میں نہیں ٹھہر سکے گا ۔ مگر وہ نہیں جانتے تھے کہ وہ تلوار جو رات کو
چلائی جاتی ہے وہ ایسی ہے کہ اس کے حملہ سے کوئی بیچ نہیں سکتا۔ کیونکہ اسی حملہ سے بچاؤ ہو سکتا ہے
جو نظر آتا ہے جو نظر نہ آئے اس سے بچنا نا ممکن ہوتا ہے ۔ جو آئے اس سے بچانا
سو ہمارے پاس دعا کا تیر کمان ہے اور اسی کو ہم چلائیں گے اور امید ہے کہ خدا تعالیٰ حضرت مسیح موعود خدا
کی رؤیا کا بقیہ حصہ بھی پورا کر دے گا اور ہمارے ہاتھ میں زار روس کا سوٹا دے دے گا ۔ لیکن
چونکہ رؤیا کے پورا کرنے کے لئے کوشش کرنا بھی ضروری ہے ۔ اس لئے میں دوستوں کو کہوں گا کہ وہ
اپنی دعاؤں میں اس بات کو بھی یاد رکھیں کہ خدا تعالیٰ اس کشت کو پورا کرے تاکہ زرا بر روس کا سوٹا
ہمارے ہاتھ میں آجائے ۔
س سال تبلیغ میں کمی رہی یہ باتیں جومیں نے آپ لوگوں کو خوشی کی نشانی ہیں ان کے ساتھ ہی ایک رینج کی بات بھی سناتا ہوں جو میرے لئے
بہت ہی تکلیف کا موجب ہوئی ہے ۔ آپ لوگوں نے اس سال بہت مال دیئے اور اس قدر دیتے کہ
مخالف اخبار نویس حیران ہو گئے اور لکھا کہ نئے سلسلوں کا یہی حال ہوتا ہے جماعت احمد یہ چونکہ
نیا سلسلہ ہے اس لئے اس وقت اس میں بھی وہی جوش ہے جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت مسلمانوں

انوار العلوم جلد ۵
۴۱۴
اصلاح نفس
میں تھا۔ سوالحمد للہ کہ خدا تعالیٰ نے دشمن سے ھی اقرار کرا دیا ہے کہ تم لوں کا رول کریم صلی الہ علیہ سلم
ن سے ہی تعلق ہے اور تمہاری نظیر مخالفوں کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں ہی ملتی ہے۔ مگر اس
کے ساتھ تم سے ایک کو تاہی بھی ہوئی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ اس کی وجوہ ہیں۔ اور چونکہ مسجد کی تحریک کوتاہی
کی گئی تھی جو بہت بڑا کام تھا ۔ علماء اس کے لئے چندہ جمع کرتے رہے ہیں اور آپ لوگ بھی اس کام
میں مشغول رہے ہیں ۔ مگر جو شخص سر کو ڈھانکنے کے لئے ستر کی جگہ کو ننگا کر دیتا ہے۔ کون ہے جو اسے
کے کہ غلطی نہیں کر رہا ؟ روپیہ دین کی خدمت کے لئے دینا بے شک اچھی بات ہے ۔ مگر میں افسوس
سے کہوں گا کہ اس کی وجہ سے اس سال تبلیغ میں بہت کمی آگئی ہے اور پہلے کی نسبت نمایاں فرق پڑ گیا
ہے ۔ ہر سال پہلے سالوں کی نسبت زیادہ آدمی سلسلہ میں داخل ہوتے رہے ہیں مگر اس سال صرف
بارہ سو عورتیں اور بچے علیحدہ کر کے داخل ہوئے ہیں ۔ اگر عورتوں اور بچوں کو بھی ملا لیا جائے تو
چار ہزار کے قریب بن جاتے ہیں۔ لیکن اس طرح پہلے سالوں میں دس ہزار کے قریب تعداد بنتی ہے۔
یہ تم پر قرض ہو گیا ہے اور میں اس کے متعلق تحریک کروں گا کہ مقروض کی طرح تم اس قرض
کی ادائیگی کی فکر کرو اور اس وقت تک چین نہ لو جب تک اسے ادا نہ کر لوں
جماعتوں کے امیر اس کے بعد میں نظم سلسل کے متعلق ایک تحریک کرنی چاہتا ہوں انتظام
جب میں نے نظارتوں کے قیام کے متعلقی رسالہ لکھا تھا۔ تو اس
میں بیان کیا تھا کہ ہرجگہ کی جماعتوں کے انتظام کے لئے امیر مقرر ہونے چاہئیں (جس طرح رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے زمانہ یا خلفاء کے زمانہ میں ہر ضلع اور ہر شہر میں امیر ہوتے تھے ، اور احمدی ان سے اپنے معاملات
میں مشورہ میں تاکہ انتظام پراگندہ نہ ہو۔ اس وقت میں نے یہ حکم نہیں دیا تھا مشورہ دیا تھا ۔ اس سال
اس کا دو جگہ تجربہ کیا گیا ہے ایک لاہور میں اور دوسرے فیروز پور میں۔ لاہور کی جماعت اخلاص میں بہت
اعلیٰ درجہ کی ہے اور تھی مگر انفرادی طور پر وہاں کے لوگوں میں بہت اختلاف تھا ۔ اس انتظام سے
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ خوش ہیں اور ان کے معاملات آسانی اور سہولت سے طے ہوتے ہیں۔ فیروز پور
کی جماعت کا انتظام بہت اعلیٰ ہو گیا ہے۔
غرض تجربہ سے یہ طریق بہت اعلیٰ ثابت ہوا ہے اور گو میں اب بھی اس کے متعلق حکم نہیں دیتا ۔
مگر یہ بتاتا ہوں کہ شریعت نے اس بات کو پسند کیا ہے اور اس کے ذریعہ انتظام بہت اعلیٰ درجہ کا چلتا
ہے ۔ پس جو جماعتیں چاہتی ہیں کہ ان کے امیر مقرر کر دئے جائیں وہ یہاں لکھیں کہ وہ اپنے میں سے کس
کو اپنا امیر بنانا پسند کرتی ہیں تا کہ ہم انہی میں سے ان کے امیر مقرر کر دیں۔

انوار العلوم جلد ۵
۴۱۵
اصلاح نفس
اختبارات سلسلہ اس کے بعد میں جماعت کے اس کے بعد میں جماعت کے اخبار اور رسالہ جات کے متعلق کہنا چاہتا
اس کے ماتحت توجہ کی گئی ہے انفضل اور ریویو کی طرف اور تشجید کی طرف بھی کسی قدر توجہ ہوئی ہے کے کی اور یا این کاری کی تانی
مگران کو چھوڑ کمر اوروں کی طرف توجہ نہیں کی گئی ۔ الحکم ، نور اور فاروق کے خریدار بہت کم ہیں ۔ اگر چہ کار
میں ان کے کارکنوں کو بھی کہوں گا کہ ان کی اصلاح کریں اور زیادہ مفید بنائیں۔ مگر تم لوگوں کو بھی کتنا
ہوں کہ ان کی خریداری کی طرف توجہ کرو۔
ہوں ۔ پچھلے سال میں نے ان کے متعلق تحریک کی تھی کہ احباب انہیں خریدیں
الحکم میں ایک خصوصیت رہی ہے ۔ اب اگر چہ اس کا ایڈیٹر بدل گیا ہے۔ لیکن پھر بھی کسی حد تک
پائی جاتی ہے اور وہ یہ کہ وہ تاریخ سلسلہ کو محفوظ رکھتا ہے اور جماعت میں روح پھونکنے کی کوشش
کرتا ہے ۔ اس معاملہ میں الفضل بھی اس کا مقابلہ نہیں کر سکا اور اور بھی کوئی نہیں علمی حیثیت سے اس
میں پہلی بات نہیں رہی جس کی وجہ یہ ہے کہ اس کا ایڈیٹر ناتجربہ کار اور نو آموز ہے مگر میں دعا کرتا
ہوں کہ خدا اسے اس لحاظ سے بھی کام کرنے کی توفیق دے ۔
پھر نور ہے ۔ اس کے مضامین مفید ثابت ہوتے ہیں۔ حضرت مسیح موعود کا منشاء تھا کہ سکھوں کو
تبلیغ کریں۔ چنانچہ آپ نے ان کے متعلق کتاب ست بچین لکھی تھی ۔ اس اخبار نے یہ کام کیا ہے اور
مکن ہے کہ ہزاروں سکھ اسلام میں داخل ہو جائیں۔ مگر اس اخبار کی اشاعت کم ہے اور بہت کم ہے
میں نے گزشتہ سال کچھ پوچھے جاری کرائے تھے اور جن کے نام جاری تھے ۔ انہوں نے بہت نام جاری تھے ۔ انہوں نے کہا
ہے ۔
فائدہ اُٹھایا ہے۔ اس کے متعلق کئی خطوط آئے۔ پچھلے دنوں جب ایڈیٹر صاحب نور ایک سفر پر گئے
تو ایک سکھ صاحب نے ان کی معرفت مجھے نذر بھیجی ۔ جو اس امر کو ظاہر کرتا ہے کہ ان کا دل اس اخبار
کے ذریعہ سلسلہ کی طرف مائل ہو رہا ہے ۔
پس ہماری جماعت کو چاہئے کہ اس کی طرف بھی توجہ کرے۔ مجھے بہت افسوس کے ساتھ معلوم
ہوا ہے کہ اس کے کل خریدار ۳۵۰ ہیں ۔ اس اشاعت میں پہلے بھی کوئی اخبار نہیں چل سکتا تھا اور اب تو
پہلے کی نسبت بہت گرانی ہو گئی ہے ۔ اب چلنا بالکل محال ہے ۔
پھر میں فاروق کی خریداری کے لئے بھی تحریک کرتا ہوں مگر اخبار والوں کو بھی کہتا ہوں کہ اپنا اپنا
حلقه محدود کر لیں ۔ اب تک انہوں نے ایسا نہیں کیا اور ایک ہی قسم کی باتیں لکھتے رہتے ہیں ۔ اس لئے لوگ
کہتے ہیں کہ جب ایک اخبار خرید لیا تو پھر کسی اور کی کیا ضرورت ہے ؟ انہیں اپنے اپنے حلقے تقسیم کر لینے
چاہئیں تاکہ لوگ سب کو خریدیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی