اصلاح نفس (متفرق امور)

انوارالعلوم (جلد 5), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۵
۴۱۶
اصلاح نفس
کتب اور کتب فروش رسالوں اور ٹیکوں کے تعلق میں یہ کہا ہے کہ جوک تبلیغ کے لئے لٹریچر کی سخت ضرورت ہے ۔ اس لئے جن دوستوں کا کی ضرورت ۔ لئے
کو خدا تعالیٰ نے علم دیا ہے وہ تبلیغی رسالے لکھیں اور شائع کریں۔ مگر پچھلے دنوں سے یہاں کے کتب فروشوں !
میں ایک بہودہ روح تاجرانہ طرفہ کی نمو دار ہو گئی ہے وہ یونہی بیہودہ اور فضول رسالے چھاپ
دیتے ہیں۔ پھر ایک دوسرے کی نقل کر کے ایک ہی کتاب یا رسالہ شائع کرتے ہیں۔ اس قسم کی ایک دوسرے
کے خلاف شکایت میرے پاس پہنچی ہے ۔ انہوں نے اپنی اپنی بریت کی ہے لیکن میرے نزدیک
ان کا جرم ثابت ہے آئندہ انہیں اپنی اصلاح کر لینی چاہئے ۔ ورنہ اعلان کر دیا جائے گا کہ ایسے نقال
کتب فروشوں کی کتا بیں نہ خریدی جائیں ۔ مگر جہاں ایک دوسرے کی نقل ہوتی ہے وہاں بعض مفید رسالے
بھی نکلتے ہیں۔ ہیں۔ اس لئے ان کی مدد ان کی مدد کرنی چاہئے مگر اسی حد اہئے مگر اسی حد تک کہ تاجرانہ حیثیت سے وہ کام کرتے ہیں
جماعت کے لحاظ سے نہیں ۔
مفید ٹریکٹوں اور رسالوں سے بہت فائدہ پہنچتا ہے۔ ہمارے سیٹھ عبداللہ الہ دین صاحب اس
قسم کے مفید ٹریکیٹ شائع کرتے رہتے ہیں جن کے ذریعہ کئی ممالک میں تبلیغ ہو رہی ہے اور فائدہ
بھی ہوا ہے ۔ ابھی تھوڑا ہی عرصہ ہوا افریقہ کا ایک خطہ انہوں نے بھجوایا تھا جس نے ان کے ذریعہ
بیعت کی ہے ۔
ہمارے خلاف شورش
اس کے بعد میں اس شورش اور غصہ کی طرف توجہ دلاتا ہوں جو کے
پچھلے دنوں سے ہمارے خلاف پھیلا ہوا ہے ۔ ہم آدمی ہیں اور
آدمیوں میں رہتے ہیں اور آدمیوں میں ہی رہیں گے ۔ اس لئے ممکن نہیں کہ اس دنیا میں رہتے ہوئے
ان معاملات اور حالات سے علیحدہ رہ سکیں جو دوسروں کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔ بعض لوگ اس
قسم کے معاملات کے متعلق کہہ دیتے ہیں کہ نہیں ان سے کیا ؟ مگر میں کہتا ہوں کہ یہ ٹھیک نہیں یہیں ان
معاملات سے تعلق ہے اور جب تک ہم انسان میں اس وقت تک ان باتوں سے علیحدہ نہیں رہ سکتے جو
ہمارے ملک میں ہو رہی ہیں ۔ اگر ملک میں لڑائیاں ہوں گی تو ان کا اثر ہم پر پڑے گا اور اگر روشنی ہوگی
تو اس کا بھی اثر ہم پر پڑے گا ۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہم ایسے طور پر یہ ہیں کہ دشمن کا گندہ اثر ہم
پر نہ پڑسکے۔
ہم گورنمنٹ کی وفاداری کیوں کرتے ہیں ؟ پچھلے دنوں سیاست کا بڑا شور برپا
رہا ہے اور لوگ ہمارے خلاف بڑنے

انوار العلوم جلد ۵
۴۱۷
اصلاح نفس
オリー
بڑے منصوبے باندھتے رہتے ہیں حتی کہ دیسی حکام بھی جو ظاہر میں جا کر گورنمنٹ کے حامی ہونے کا دم جو ظاہر :
بھرتے ہیں گھر میں آکر ہمیں گالیاں دیتے اور طرح طرح کی تکالیف پہنچاتے ہیں کہ ہم کیوں گورنمنٹ
کے وفادار ہیں ؟
؟
ہر محکمہ میں ایسے لوگ موجود ہیں جو گورنمنٹ سے تنخواہیں پاتے ہیں اور گورنمنٹ کی وفاداری کے ہ تنخواہ پاتے ہیں اور کی
دعویدار ہیں ۔ مگر ہماری جماعت سے اس لئے دشمنی کرتے ہیں کہ ہم کیوں گورنمنٹ کی وفاداری کہ ہم
کرتے ہیں۔ ایسے لوگ محکمہ پولیس میں بھی ہیں مجسٹریٹ بھی ہیں پروفیسر بھی ہیں اور دیگر صیغوں میں
بھی ہیں جو ہمارے متعلق شکائتیں کرتے رہتے ہیں کہ اصل میں یہی جماعت گورنمنٹ کی بد خواہ ہے ہیں جو ہمارے
یہ حرکت اس لئے کرتے ہیں کہ گورنمنٹ ہمارے خلاف یہ خلاف
کوئی ناروا کار روائی کرے اور ہے اور ہم اس
وجہ سے گورنمنٹ سے بد دل ہو کر ان کے ساتھ مل جائیں ۔ مگر انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ تم گورنمنٹ
کی وفاداری اس لئے نہیں کرتے کہ ہمیں کوئی خاص رعایتیں حاصل ہیں یا ہم کوئی خاص فائدہ اُٹھانا
چاہتے ہیں۔ بلکہ ہم تو اس لئے کرتے ہیں کہ خدا کی طرف سے ہمیں یہی حکم ہے ۔
وہ یہ
پس ہم گورنمنٹ کی وفاداری کسی فائدہ کی غرض سے نہیں کرتے اور نہ کسی رعایت کی وجہ سے
کرتے ہیں اور نہ ہم اس کی ناراضگی سے ڈرتے ہیں ۔ ہم تو اس لئے اس کی وفاداری کرتے ہیں کہ اگر ہم
ایسا نہ کریں گے تو خدا تعالیٰ ہم سے ناراض ہوگا۔ کیونکہ خدا نے حکام کی اطاعت کرنے کا حکم دیا ہے
ورنہ اگر یہ نہ ہوتا اور ہمیں خدا کی ناراضگی کا ڈر نہ ہوتا تو ہم بھی سیاست کے معاملات ہیں وہ راہ
اختیار کر لیتے جسے خود گورنمنٹ بھی جائز قرار دیتی ہے ۔ ذرا سوچو تو سہی کہ گورنمنٹ ہمیں کیا دے
رہی ہے اور کیا دے سکتی ہے ؟ جب کبھی ہماری جماعت کو کسی جگہ تکلیف پہنچی ہے اور ہم نے
اور؟
گورنمنٹ کے آفیسروں کو توجہ دلائی ہے ۔ انہوں نے یہی کہہ دیا ہے کہ ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ تو گورنمنٹ نہیں
کیا دے رہی ہے ؟ کہ اس کی وجہ سے ہم اس کے وفادار ہیں۔ دراصل ہمارا گورنمنٹ پر احسان ہے
اس کا ہم پر کوئی احسان نہیں جس میں اور لوگ حصہ دار نہیں ہیں۔ اگر ہم ریل ڈاک نار وغیرہ سے فائدہ
اُٹھاتے ہیں تو کیا مسٹر گاندھی ان سے فائدہ نہیں اُٹھا رہے ؟ اگر ہم گورنمنٹ کے قائم کردہ سکولوں اور
کا لجوں میں پڑھتے ہیں تو کیا اور لوگ نہیں پڑھتے ؟ تار ، ڈاک ، دریل وغیرہ چیزوں سے فائدہ تو خونی
اور ہم BOMB مارنے والے بھی اُٹھا رہے ہیں پھر ہم پرگورنمنٹ کا کون سا خاص احسان ہے کہ
ہم اس کی خوشامد کریں ؟ کوئی بھی نہیں پیس دُنیا کی کوئی حکومت نہیں جو ہمارا سر اپنی طاقت اور قوت کے
زور سے اپنے آگے جھکا سکے ۔ مؤمن کا سر کسی دنیاوی طاقت کے آگے کبھی نہیں جھک سکتا ۔ اگر

انوار العلوم جلد ۵
۴۱۸
اصلاح نفس
جھکتا ہے تو خدا تعالیٰ کے حکم کے آگے ہی جھکتا ہے چونکہ ہمیں خداتعالی کا حکم ہے کہ جس حکومت میں رہیں ہیں
میں امن قائم رکھیں اور فتنہ نہ پھیلا نہیں اس لئے ہم گورنمنٹ کی وفاداری کرتے ہیں نہ کہ گورنمنٹ سے
کوئی فائدہ اور نفع حاصل کرنے کی غرض سے ۔ اگر ہیں گورنمنٹ دکھ بھی دے گی تو پھر بھی ہم وفاداری
ہی کریں گے۔ اور جب تک اس کے علاقہ میں رہیں گے فتنہ و فساد کی طرف قدم نہ اٹھائیں گے خواہ وہ
ہم پر ظلم ہی کیوں نہ کرے اور ہمیں دکھ ہی کیوں نہ دے ۔ اگر ایسی حالت ہو جائے کہ ہمارا اس کے
علاقہ میں رہنا مشکل ہو جائے تو بھی ہم ملک میں فساد نہیں کریں گے بلکہ اس کے ملک کو چھوڑ کر کسی اور
ملک میں چلے جائیں گے پس ہم خوشامدی نہیں ۔ وہ لوگ جو ہم پر الزام لگاتے ہیں اور خود بہادر بنتے کا
دعوی کرتے ہیں ہم ان سے زیادہ جبری ہیں، اور ہم نے اپنے عمل سے دکھا دیا ہے کہ جہاں ہمیں دین
کے معاملہ میں جانوں اور مالوں کا خطرہ پیش آیا ہے وہاں ہم نے ان کی کوئی پرواہ نہیں کی ۔ وہ لوگ
جو ہمیں ڈرپوک کہتے ہیں خود ذرا ذرا سی بات پر ڈرتے ہیں۔ لیکن ہمارے آدمیوں کو کابل میں اپنی
جانیں دینی پڑیں اور انہوں نے ذرا دریغ نہ کیا ۔ اسی ہندوستان میں ہمارے لوگوں کو مارا پیٹا جاتا
ہے ان کی جائدادیں چھینی جاتی ہیں۔ مگر انہوں نے دین کے لئے کسی بات کی پروا نہیں کی۔
غرض ہم نے اپنے عمل سے ثابت کر دیا ہے کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہم کسی سے خوف کھانے
والے نہیں ہم پر کسی کی طاقت اور قوت کا کوئی رعب نہیں ۔ پھر ہم پر خوشامدی ہونے کا الزام
کس منہ سے لگایا جاتا ہے ؟
→
جس کی وجہ
ہم گورنمنٹ کی مخالفت میں کیوں شریک نہیں ہوتے ؟ وہ کیا بات ہے
سے ہم گورنمنٹ کے خلاف فتنہ و فساد سے الگ رہتے ہیں ؟ اور کیوں گورنمنٹ کی وفاداری کرتے
ہیں ؟ وہ یہ ہے کہ ہمارے امام نے ہاں اس امام نے جس نے نہیں ظلمت و تاریکی سے نکالا اس نے
ہمیں یہ حکم دیا ہے کہ یہ حکومت جس نے اس ملک میں انتظام کر رکھا ہے اس کی اطاعت کرو۔ اس
میں انگریزوں کی شرط نہیں ۔ بلکہ شرط یہ ہے کہ جس ملک میں رہو اس ملک کی گورنمنٹ کی اطاعت کرو۔ پیس
اگر ہم کابل میں رہیں گے تو اسی کی اطاعت کریں گے۔ اور اگر جرمنی میں رہیں گے تو اسی کی اطاعت
کریں گے اور اگر فرانس میں رہیں گے تو اس کی اطاعت کریں گے جہاں جہاں ہماری جماعت ہوگی
وہاں جو بھی سلطنت ہوگی اس کی اطاعت کرے گی اور یہ ایک ایسی بات ہے کہ اگر دنیا مان لے تو تمام
دنیا میں امن قائم ہو سکتا ہے اور کوئی جنگ اور لڑائی نہیں اُٹھ سکتی ۔

انوار العلوم جلد ۵
۴۱۹
اصلاح نفس
دیکھو جرمنی نے محض اس خیال سے جنگ شروع کی کہ اس نے سمجھا کہ انگریزوں کے ممالک میں
بغاوت ہو جائے گی۔ ورنہ اگر اسے یہ یقین ہوتا کہ انگریزوں کی ساری رعایا لڑ کر مر جائے گی مگر اپنی
حکومت سے بغاوت نہ کرے گی تو وہ کبھی جنگ نہ کرتا ۔ پس جس ملک کے متعلق دشمن کو یہ یقین ہو کے و
کہ وہاں کا ہر فرد اپنی گورنمنٹ کا وفادار رہے گا لڑ کر مر جائے گا مگر ہتھیار نہ ڈالے گا وہاں
کبھی حملہ کرنے کی جرأت نہ کرے گا ۔ ایک گورنمنٹ دوسری گورنمنٹ پر بھی چڑھائی کرتی ہے
جب وہ جانتی ہے کہ اس کے افراد میں وفاداری نہیں رہے گی ۔ یہ لالچ اس کو خراب کرنا اور حملہ
کرنے کی جرات دلاتا ہے ۔
یہ تعلیم جو مسیح موعود نے اپنی جماعت کو دی ہے کہ جس سلطنت میں کوئی ہو اس کی وفاداری کرے
اگر دنیا اس پر عمل پیرا ہو جائے تو آج امن قائم ہو جائے اور تمام فساد دور ہو جائیں ۔
پھر ہم گورنمنٹ کی اس لئے وفاداری کرتے ہیں کہ ہمیں ایک بہت عظیم الشان کام در پیش ہے
اور اسے سر انجام دینے کے لئے امن کی ضرورت ہے ۔ دوسروں کو تو یہ فکر ہے کہ فلاں ملک کسی طرح
مل جائے ۔ مگر ہمیں یہ خیال ہے کہ خدا تعالیٰ کی بادشاہت آجائے ۔ اور جس شخص کے سامنے کوئی
بہت بڑا مقصد ہوتا ہے وہ چھوٹی چھوٹی باتوں کی طرف متوجہ نہیں ہوا کرتا اور جس شخص نے ایک
لیے سفر پر جانا ہو وہ تھوڑے سے نقصان کی کوئی پرواہ نہیں کیا کرتا۔ مثلاً کسی کا ایک روپیہ گر
پڑے اور اسے ریل پر جانا ہو جو آگئی ہو تو کیا وہ روپیہ کی تلاش میں بیٹھ جائے گا ؟ اور ریل
پر نہیں جائے گا ؟ نہیں وہ ایسا نہیں کرے گا اور اگر بیٹھے گا تو بیوقوف کہلائے گا۔ بیس ہمارا کام چونکہ
بہت بڑا ہے اس لئے ہم چھوٹی چھوٹی باتوں کی طرف متوجہ نہیں ہو سکتے ۔ دوسروں کو تو یہ خیال ہے
کہ ترکوں کی بادشاہت جا رہی ہے اس کو قائم کریں ۔ مگر ہم کہتے ہیں کہ خدا کی بادشاہت سے لوگ
نکل رہے ہیں ہم اس کو قائم کرنا چاہتے ہیں ۔ وہ تو کھلونے کے جانے پر غم وغفتہ کا اظہار کر رہے
ہیں مگر ہم حقیقت کے جانے پر متفکر ہو رہے ہیں۔ اگر ان میں اسلام کی بیچی تڑپ تھی اور اسلام سے
فی الواقع انہیں محبت تھی تو جب اسلام مٹ رہا تھا اس وقت وہ کہاں تھے ؟ حضرت مسیح موعود
نے اپنی کتابوں میں بار بار لکھا کہ مسلمانو ! کچھ ہوش کرو لاکھوں مسلمان عیسائی ہو کر محمدصلی اللہ علیہ سلم
کو گالیاں دے رہے ہیں ۔ کوئی فکر کرو ۔ مگر انہیں اس وقت قطعاً غصہ نہ آیا اور ذرا بھی توجہ نہ کی۔
اب کہتے ہیں کہ اسلام کے مٹنے پر ہم ناراض ہو رہے ہیں ۔ حالانکہ یہ اسلام کے مٹنے پر ناراض نہیں ہو
رہے بلکہ ترکوں کے مٹنے پر ناراض ہو رہے ہیں۔

انوار العلوم جلد ۵
۴۲۰
اصلاح نفس
پھر دیکھو وہ کہتے ہیں۔ خلافت کا مسئلہ ایک اہم مسئلہ ہے اور گائے کا کھانا چھوٹا ۔ اس لئے ہم
گانے کا ذبح کرنا ترک کر دیتے ہیں تاکہ ہندو ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں اور ان کی مدد سے خلافت مل
جائے ۔ ہم کہتے ہیں ہمارے نزدیک چونکہ خدا کی بادشاہت بڑی ہے اور دوسرے جھگڑنے چھوٹے اس
لئے ہم انگریزوں سے صلح رکھنا چاہتے ہیں تاکہ امن میں ہم خدا کی بادشاہت کو قائم کر سکیں۔ پس انہوں نے
نام نہاد خلافت کے لئے ہندوؤں سے صلح کرلی ہے اور ہم نے خدا کی بادشاہت کے لئے انگریزوں
سے صلح کر لی ۔ وہ عراق عرب لینے کے لئے ہندوؤں سے صلح کرتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ ان کے
ساتھ مل کر انگریزوں کو ان علاقوں سے نکال دیں گے۔ لیکن ہم کہتے ہیں ہندو اگر اتنے ہی بہادر تھے
تو انہوں نے ہندوستان کیوں دوسروں کے حوالہ کر دیا تھا ۔ بہر حال کہا جاتا ہے کہ ہندوؤں سے اس
لئے ہم صلح کرتے ہیں کہ عراق عرب اور شام خالی کرا لیا جائے ۔ ہم کہتے ہیں چونکہ ہم نے ساری دنیا کو
لینا ہے اس لئے ہم ساری دنیا سے صلح کرتے ہیں ۔ کیونکہ ہم خدا کا نام بلند کرنے کے لئے مختلف
ممالک میں تبھی جاسکتے ہیں جب کہ امن قائم ہو۔ اور جہاں امن نہ ہو وہاں ہم نہیں جا سکتے ہیں اس
بڑے مدعا کو حاصل کرنے کے لئے ہم ہر قوم سے صلح کرنا چاہتے ہیں اور صلح کرتے رہیں گے ۔ جبتک
کہ ہمارا مدعا پورا نہ ہو جائے اور خدا کی حکومت قائم نہ ہو جائے اور جب خدا کی حکومت قائم
ہو جائے گی تب پھر کسی جنگ کی ضرورت ہی نہ رہے گی ۔
موجودہ فسادوں کی خبر قرآن میں پھر ہم اس لئے صلاح کرتے ہیں کہ امن کے قیام کے
لئے پہلے سے خبردی گئی ہے اور لئے ہمیں پہلے سے خبر دی گئی ہے اور آج نہیں
بلکہ آج سے تیرہ سو سال قبل قرآن کریم میں اس زمانہ کے فسادوں کا ذکر کیا گیا ہے اس لئے اس موقعہ پر
ہم وہی کام کرتے ہیں جو خدا نے بتایا ہے کہ ہمیں کرنا چاہئے ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ ہیں خدانے بتایا ہے کہ چاہئے ۔
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ ، مَلِكِ النَّاسِ هُ إِلَهِ النَّاسِ هُ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ
الْخَنَّاسِ الَّذِى يُوسُوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ * مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ (الناس)
اسے مسلم تو کہ اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ میں پناہ مانگتا ہوں اس سے جو آتا ہے تمام لوگوں کا۔
مَلِكِ النَّاسِ جو بادشاہ ہے تمام لوگوں کا ۔ اللهِ النَّاسِ جو معبود ہے تمام لوگوں کا ۔
ان آیات میں خدا تعالیٰ کی تین صفات کا ذکر ہے اور کہا گیا ہے کہ ان کے ذریعہ پناہ مانگو یعنی یہ
کہو کہ اسے خدا !جو رب ہے لوگوں کا ہم تیری پناہ مانگتے ہیں ۔ اسے خدا ! جو بادشاہ ہے سب کا ہم تیری
پناه اہ مانگتے ہیں۔ اسے خدا ! جو معبود ہے سب کا ہم تیری پناہ مانگتے ہیں ۔ اور یہ ظاہر بات ہے کہ جس
جلست

انوار العلوم جلد ۵
۴۲۱
اصلاح نفس
چیز کی طرف نسبت دے کر پناہ مانگی جاتی ہے دراصل اسی چیز سے پناہ یا نا مقصود ہوتا ہے ۔ مثلاً
جب ہم کہتے کہتے ہیں ۔ اسے گئے والے ہمیں بچا تو معلوم ہوتا ہے کہ ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں کتے سے
بیچا یا اگر کسی ایسی جگہ جاتے ہیں جہاں کسی نے شیر بالا ہو اور کہیں کہ اسے شیر والے دوڑ یو تو معلوم
سے پناہ مانگتے
ہو گا کہ شیر سے بچنے کے لئے کہ رہے ہیں ۔ اب جب ہم ربّ - مَلِک اور اللہ سے پناہ
ہیں تو معلوم ہوا کہ ان صفات کا جن چیزوں سے تعلق ہے ان سے پناہ چاہتے ہیں پس جب ہم
یہ کہتے ہیں کہ اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ تو معلوم ہوا کہ صفت رب کے متعلق کوئی تکلیف ہے اس
سے پناہ مانگتے ہیں ۔ اسی طرح جب کہتے ہیں مَلِكِ النَّاسِ تو معلوم ہوا کہ صفت ملک کے متعلق
کوئی تکلیف ہے جس سے بچنا چاہتے ہیں۔ اور جب کہتے ہیں اللهِ النَّاسِ تو معلوم ہوا کہ
صفت الوہیت کے متعلق کوئی تکلیف ہے جس سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں ۔
اب
، دیکھو صفت رب ، ملک اور اللہ کا کن چیزوں سے تعلق ہے ؟ اور اس کے کون
سے ظل ہیں ؟ رب کے معنی آقا کے ہیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ آقا کے متعلق جھگڑے ہونے والے
ہیں ان سے پناہ مانگنے کی دعا سکھائی گئی ہے اور یہ جھگڑے دو طرح کے ہوتے ہیں۔ ایک تو یہ کہ
آقا نوکر سے جھگڑے اور دوسرے یہ کہ نوکر آقا سے جھگڑے ۔ گو یا خدا تعالیٰ سے جو سب کا آتا ہے پناہ
مانگنے کا یہ مطلب ہے کہ یا تو دنیا کے آقا نوکروں کو دُکھ دیتے ہیں، ظلم کرتے ہیں ، تکلیف پہنچاتے ہیں
یا نوکر دنیاوی آقاؤں کو تنگ کرتے اور تکلیف پہنچاتے ہیں۔
پھر خدا تعالیٰ کی صفت ملکیت سے پناہ مانگنے کا یہ مطلب ہے کہ یا تو دنیاوی بادشاہ رعایا پر
ظلم کرتے ہیں اور دکھ دیتے ہیں ۔ یا رعایا بادشاہ کی بغاوت کرتی ہے ۔
اسی طرح اللہ سے پناہ مانگنے کا یہ مطلب ہے کہ اس صفت کے اطلال مولویوں ، یا دریوں اور پنڈتوں
دین کے وارث کہلاتے ہیں لوگوں کو دکھ پہنچتا ہے اس سے پناہ مانگی گئی ہے ۔ یا ہے ۔ یا لوگوں سے ان کو
سے جوکہ در
جو دکھ پہنچتے ہیں ان سے حفاظت چاہی گئی ہے ۔
چھ قسم کے فسادوں کی خبر کا اسی طرح یہ چھ باتیں ان آیات سے نکلتی ہیں اور ان چھ
اقسام کے فسادوں کی خبران میں دی گئی ہے۔ دا یعنی یہ کہ
ایک زمانہ میں ایک تو یہ فساد ہوگا کہ نوکر آقا کے خلاف سٹرائیکیش کریں گے ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے تم اس فتنہ تو آقا ۔
سے بچنے کے لئے اللہ تعالیٰ سے پناہ مانگو - (۲) یہ کہ آقا اتنے ظالم ہوں گے کہ نوکروں کے حقوق کی
کوئی پرواہ نہیں کریں گے اس لئے تم ایسے آقاؤں کے ظلموں سے بچنے کے لئے اللہ تعالی کی پناہ مانگتے
STRIKES عله

انوار العلوم جلد ۵
رہو۔ (۳) یہ کہ رعایا باد
۴۲۲
اصلاح نفس
یہ کہ رعایا بادشاہ کی مخالفت کرے گی اس وقت تم دعا کرو کہ اسے خدا ! اصل بادشاہ تو توہی ہے
میں ان فتنوں سے بچا۔ (۴) یہ ہ بادشاہ رعایا پر کام کریں گے اس کے لئے بھی اللہ تعالیٰ سے ؟
دعا کرو کہ وہ ان کے ظلموں سے تمہیں بچائے۔ (۵) یہ کہ اس وقت دین کے محافظ اور اللہ تعالیٰ کے
اطلال ہونے کے مدعی دین کے علماء فتنے پھیلائیں گے اس کے لئے یہ دعا کرو کہ اے خدا ! ان مولویوں
پنڈتوں ، پادریوں کے فتنے سے نہیں بچا ۔ (۶) یہ کہ مولوی جو سچی بات بھی کہیں گے اسے لوگ نہیں مانتیں
گے اس فتنہ سے بچنے کے لئے بھی دعا کرو۔
تو یہ چھ قسم کے فساد ہوں گے ۔ ملازم آقا کے مقابلہ پر کھڑے ہو جائیں گے ۔ اور آقا ملازموں پر
ظلم کریں گے۔ رعا یا بادشاہ کا مقابلہ کرے گی بغاوت پھیلائے گی اور بادشاہ رعایا پینٹا پیز کم کریں گے
ظلم
ظلم
مولوی جھوٹے فتوے دے کر لوگوں سے غلط باتیں منوائیں گے ۔ اور لوگ سچی باتوں کا بھی انکار کرینگے
اور دہریت کی طرف چلے جائیں گے۔
فتنوں کے وقت مؤمن کا کام یہ باتیں بیان کرکے بتایا ہے کہ اس وقت سچے مسلمان کا کیا کیا کام ہوگا ؟ یہ کہ کا کیا کام ہو گا ؟ یہ کہ خدا تعالیٰ سے پناہ مانگے کہ
اے خدا! میں نہ تو سٹرائیک کرنے والوں میں سے بنوں اور نہ ایسے آقاؤں میں سے جو ملازموں پر ظلم
کرتے ہیں ۔ پھر نہ تو میں اس رعایا کی طرح ہو جاؤں جو بغاوت کرتی ہے اور نہ ایسے بادشاہ کی طرح
جو رعایا کے حقوق نہیں ادا کرتا ہے ۔ پھر نہ تو میں ان کی طرح ہو جاؤں جو تیری عبادت کی بجائے و رعایا ادا ہے۔ پھر تو ہیں ان کی ہو جاؤں جو
شیطان کی عبادت کراتے ہیں اور نہ ایسا کہ جو سچا واعظ ملے اس کی بھی بات نہ مانوں اور انکار کر دوں۔
اب دیکھ لو کہ ان فسادوں کے سوا کوئی اور فساد ہے جو اس زمانہ میں ہو رہا ہے ؟ ہر گز نہیں۔
اور پھر ان باتوں کے بیان کرنے میں ترتیب کیسی اعلیٰ درجہ کی رکھی گئی ہے ۔ ادنی فسادوں کے بعد بڑے
فسادوں کا ذکر کیا گیا ہے ۔ پہلے آتا اور نوکر کے تعلق کے متعلق بتایا ہے ۔ پھر رعایا اور بادشاہ کے
تعلق کے متعلق جو اس سے اعلیٰ ہے پھر عبد اور معبود کے تعلق کا ذکر کیا ہے جو سب سے اعلیٰ ہے۔
وجودہ زمانہ کے مادوں کی نوعیت کا ذکر قرآن میں ہے۔ ان باتوں کے تعلق
ہمارا یہی فرض ہے
کہ ہم ان میں کوئی حصہ نہ لیں اور ان سے پناہ مانگیں ۔ مگر پیشنگوئی یہاں تک ہی نہیں بلکہ آگے بھی بڑھتی
ہے اور بتایا گیا ہے کہ یہ وہ زمانہ ہو گا کہ ہر بات کے لئے آرگنائزیشن ہوگی۔ ایک انتظام کے
ہے اور
ما تحت یہ فساد ہوں گے ۔ لوگ فرداً فرداً ان میں حصہ نہیں لیں گے بلکہ دوسروں کو بھی اکسائیں گے

انوار العلوم جلد ۵
۴۲۳
اصلاح نفس
اور اپنے ساتھ ملائیں گے۔ آقا کی ملازمت ایک نوکر خود ہی نہیں چھوڑے گا بلکہ دوسروں کو بھی کہے گا
کہ تم بھی چھوڑ دو۔ اسی طرح آقا دوسرے آقاؤں کو کہے گا کہ اگر یں کسی ملازم کو اپنے کارخانہ سے نکالوں
تو تم اس کو نہ رکھنا ۔ آقا اپنی مجلسیں بنائیں گے اور نوکر اپنی الگ ۔
دوسری پیش گوئی بادشاہ کے فساد کے متعلق تھی۔ اس کے متعلق بتایا کہ ساری دنیا کی رعایا دنیا
کے بادشاہوں کے مقابلہ پر مل کر کھڑی ہو جائے گی۔ اب دیکھو ہندوستان میں ہلچل ہے تو ولایت سے
لیبر پارٹی کے ممبر یہاں کے لوگوں کی ہم نوائی کے لئے آرہے ہیں۔ اسی طرح بادشاہوں کو دکھیو۔ ان کی
انجمن بنائی گئی ہے جس میں یہ کیا جاتا ہے کہ ایک ملک سامنے رکھ کر کہا جاتا ہے اس کو آپس میں
بانٹ لیں تاکہ آپس میں کوئی لڑائی جھگڑا نہ ہو ۔ تو ادھر رعایا بادشاہوں کے خلاف جو سمجھوتے کر رہی
ہے وہ بھی ایک انتظام کے نیچے کر رہی ہے ۔ ادھر بادشاہوں کا جتھا بن رہا ہے کہ اگر ایک کو مدد ادھر
کی ضرورت ہو تو دوسرا اس کا ساتھ دے ۔
۔
پھر اللهِ النَّاسِ کو لیتے ہیں ۔ اس سے تعلق رکھنے والے فسادی ہوں گے لیکن یہ نہیں ہو گا کہ
کوئی دہر یہ ہو تو وہ اپنے آپ کو ظاہر نہ کرے ۔ بلکہ دہریوں کی بھی انجمن ہو گی اور وہ علی الاعلان کہیں گے
کہ خدا کا غلط عقیدہ لوگوں کے دلوں سے مٹانا ہمارا کام ہے ۔ اب دیکھ لو اسی ہندوستان میں دیو سما جیوں
کی انجمن موجود ہے۔ پہلے زمانہ میں بھی دہر لیے تھے مگر وہ اپنے خیالات کو الگ الگ ظاہر کرتے تھے
کوئی ان کی انجمن نہ تھی جو اخباریں اور ٹریکٹ شائع کرتی ۔ مگر اس زمانہ میں ہندوستان میں بھی ان کی
انجمن موجود ہے اور یورپ کے تمام ممالک میں بھی ان کی انہیں پائی جاتی ہیں ۔ پھر اسلام کے خلاف
لڑنے والوں کی بھی انجمنیں موجود ہیں اور تو اور مولویوں کو دیکھو جو کبھی اکٹھے ہو کر نہیں بیٹھتے تھے مگر اور مولیوں کو بھی ہو
اب ان کی بھی کانفرنسیں ہوتی ہیں ۔ پھر پادریوں کی بھی انجمنیں ہیں۔ ایک مقولہ تھا۔ کہ بھی ہوتی ہیں پھر باریوں کی بھی ہیں۔
پادری کبھی اکٹھے نہیں ہو سکتے۔ مگر اب وہ بھی یہی کہتے ہیں کہ مل کر کام کرنا چاہئے۔ یہ وہی سپنتا وہی پیشگوئی
پوری ہورہی ہے ۔ جو اس طرح بیان کی گئی ہے کہ ۔
مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ ) الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ هِ مِنَ
الْجِنَّةِ وَالنَّاسِه
جس کے دل میں جو خیال پیدا ہوگا وہ اکیلا اس کے مطابق کام نہیں کرے گا بلکہ دوسروں کو
بھی اپنے ساتھ ملائے گا۔
جس طرح ربّ النَّاسِ میں دو فسادوں کا ذکر تھا ایک آقا کا نوکروں کے متعلق اور دوسرا

انوار العلوم جلد ۵۵
۴۲۴
اصلاح نفس
نوکروں کا آقا کے متعلق جس طرح مَلِكِ النَّاسِ میں دو فسادوں کا ذکر تھا ایک بادشاہ کا رعایا کے
متعلق اور دوسرا رعایا کا بادشاہ کے خلاف اور جس طرح اللہ النَّاسِ میں دو فسادوں کا ذکر تھا ایک
پادریوں، پنڈتوں اور مولویوں کے متعلق اور دوسرا عوام کے متعلق اسی طرح اس آیت میں کہ شر الوسواس
الْخَنَّاسِ ) الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ هِ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ ، یہ بتایا ہے۔
کہ دونوں فریقوں کی انجمنیں اور کمیٹیاں ہوں گی ۔ صرف ایک فریق کی نہیں ۔ اگر صرف شر الوسواس
الْخَنَّاسِ ٥ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ ، ہوتا اور ساتھ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ :
ہوتا ۔ تو پہلے حصہ کے متعلق ایک فریق کہتا کہ اس میں دوسرے کا ذکر ہے اور دوسرا فریق کہتا کہ اس سرے ذکر ہے اور دو سرافر
میں پہلے کا ذکر ہے ۔ مگر اس میں بتا دیا گیا کہ دونوں فریق کا یہی حال ہو گا۔ کچھ بڑے لوگ ہوں گے
اور کچھ چھوٹے ۔ وہ فساد جو آقا نوکروں کے خلاف کریں گے وہ بھی انتظام کے ماتحت ہوگا اور وہ کے بھی کے ہو
فساد جو نوکر آقا کے خلاف کریں گے وہ بھی انتظام کے ماتحت ہو گا پھر وہ فساد جو در عایا بادشاہ کے
خلاف کرے گی یا بادشاہ رعایا کے خلاف کرے گا اس میں بھی انتظام ہوگا ۔ اسی طرح وہ فساد
جو اللہ کے خلاف ہوگا یا وہ جو الله کے جھوٹے ظل لوگوں کے خلاف کریں گے وہ بھی انتظام
کے ماتحت ہوگا ۔
زمانہ موجودہ کے فساد موجودہ زمانہ کے فسادات کے متعلق یہ ایسی صاف اور واضح پیشنگوئی
ہے کہ اگر دشمن کے سامنے بھی پیش کی جائے گی تو وہ ہکا بکا رہ
جائے گا۔ اب دیکھو یہی فساد دنیا میں ہو رہے ہیں یا نہیں ؟ کارخانوں کے ملازم ایک دوسرے
کو کہتے ہیں کہ سٹرائیکس کرو اور اپنی انجمنیں بناؤ۔ اسی طرح مالک اپنی انجمنیں بنا رہے ہیں۔ تاجر آقا اور
اپنی انجمنیں بنا رہے ہیں۔ زمیندار آقا اپنی اور اسی طرح دوسرے آقاؤں کی انجمنیں بن رہی ہیں ۔ پھر
ہر قسم کے ملازم اور نوکر اپنی انجمنیں بنا رہے ہیں ۔ اس موقع کے لئے ایک مؤمن کو خدا تعالیٰ نے فرمایا
ہے تو یہ کہ کہ اَعُوذُ بِرَتِ النَّاسِ میں پناہ مانگتا ہوں اس سے کہ ان میں سے کسی میں بھی
شامل ہوؤں ۔
پھر اس وقت بادشاہ رعایا کو تباہ کرنے میں لگے ہوں گے ۔ اور رعایا بادشاہوں کے خلاف جوڑ
توڑ کر رہی ہوگی ۔ اس وقت ایک مؤمن یہی کہے گا ۔ کہ مَلِكِ النَّاسِ میں نہ تو ایسی باغی رعایا میں
سے بنوں اور نہ ایسے ظالم بادشاہ کی طرح پھر وہ یہ کہے گا کہ نہ تو میں ایسا ہوں کہ چھوٹے طور پر علم کے
ذریعہ لوگوں کو اپنا غلام بناؤں اور نہ ایسا کہ سچی باتوں کو بھی نہ مانوں ۔ اسے خدا ! ان سب باتوں سے

انوار العلوم جلد ۵
مجھے بچا۔
۴۲۵
اصلاح نفس
یہ پیش گوئی ہے جس کے ماتحت ہم کام کر رہے ہیں نہ کہ یونہی کام کرتے ہیں۔ محمدرسول اللہ صل اللہ
علیہ وسلم نے آج سے تیرہ سو سال قبل ہمارے لئے یہ کام بتا دیا تھا جو اب ہم کر رہے ہیں ۔
و کچھ کہا جائے اس کا مخاطب اپنے آپ کو سمجھو اب میں اصل موضوع کو لیتا ہوں جس پر آج مجھے تقریر
کرنی ہے مگر اس سے پہلے میں یہ نصیحت کرتا ہوں کہ بعض لوگ کسی ہدایت سے اس لئے محروم رہ جاتے سے
ہیں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس کے مخاطب ہم نہیں بلکہ دوسرے ہیں۔ اگر ایک مجلس میں کہا جائے کہ جھوٹ نہیں ہیں کہ اس کے مخاطب ہم نہیں بلکہ دوسرے ہیں ۔ اگر ایک جس میں کہا جائے کہ
بولنا چاہئے یہ بہت بُری بات ہے تو بعض لوگ ایسے ہوں گے جن کی اس بات کو سن کر چیخیں نکل جائیں
گئی۔ مگر اس لئے نہیں کہ وہ سمجھیں گے کہ ہم جھوٹ بولتے ہیں بلکہ اس لئے کہ وہ کہیں گے دوسرے لوگ
ایسے ہیں جو جھوٹ بولتے ہیں۔ وہ اس وقت غصہ سے اپنے دائیں بائیں دیکھیں گے اور اپنی حرکات
سے غم و غصہ کا اظہار کریں گے کہ لوگ کیوں جھوٹ بولتے ہیں لیکن یہ خیال کسی کو نہ آئے گا کہ شائد میں
ہی اس نصیحت کا مخاطب ہوں مومن کا یہ کام نہیں ہوتا ۔
پس یاد رکھو کہ جب وعظ ہو رہا ہو تو اس کا مخاطب اپنے ہی نفس کو سمجھنا چاہئے ۔ اس موقعہ پر شیطان
اس طرح دھوکا دیا کرتا ہے کہ اس کے مخاطب تم نہیں ہو بلکہ دوسرے ہیں اور اس طرح اس سے فائدہ اُٹھانے
سے محروم رکھتا ہے۔ کیونکہ اگر شیطان یہ کہے کہ جھوٹ اچھی بات ہے اگر تم میں پایا جاتا ہے تو کوئی حرج نہیں
تو اس کی بات کوئی نہیں مانے گا۔ لیکن جب یہ کہتا ہے کہ جھوٹ فی الواقع بہت بُری چیز ہے اور اس
سے بچنے کی جو نصیحت کی جا رہی ہے وہ بہت ضروری ہے مگر اس نصیحت کے مخاطب دوسرے
لوگ ہیں کہ تم نہیں ہو ۔ تو بہت سے لوگ اس نصیحت سے فائدہ اٹھانے سے محروم رہ جاتے ہیں پیس میں
دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ جو کچھ کہا جائے اسے خوب غور سے سنیں ۔ اور ہر وہ شخص جس کے کان
تک بات پہنچے وہ سمجھے کہ میں اس کا مخاطب ہوں ۔ کیونکہ اگر وہ یہ سمجھے گا کہ میں نہیں بلکہ اس کے مخاطب
دوسرے ہیں تو اسے کچھ فائدہ نہیں ہوگا اور وہ کورے کا گورا ہی رہے گا ۔
اپنے اپنے نفس میں غور کرو اب میں اصل بات کی طرف توجہ کرتا ہوں ۔ ہم لوگ جو
احمدی کہلاتے ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان کا شکریہ
ادا کرتے ہیں۔ کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ ہم میں ایک بات ہے جو غیروں میں نہیں ہے اس وجہ سے ہم خوش
بھی ہوتے ہیں۔ مگر میں کہتا ہوں کہ جب حضرت مسیح موعود نے ہم میں نیکی اور تقویٰ کا بیج بویا تھا اس

انوار العلوم جلد ۵
۴۲۶
اصلاح نفس
وقت سے اب تک ہم نے کتنی ترقی کی ہے ۔ حضرت مسیح موعود نے لکھا ہے کہ نبی صرف بیج بویا کرتا ہے
اور آپ نے ایسا ہی کیا۔ اس زمانہ میں لوگ شور مچا رہے تھے کہ تقویٰ اختیار کرو۔ تقویٰ اختیار کرو مگر نہ کوئی
ا کی بات سنتا اورنہ کوئی تقوی اختیار کرتا لیکن جب حضرت مرزا صاحب نے کر کہا کہ تقوی اختیار کرو تو جو
سعید لوگ تھے وہ کھڑے ہو گئے ۔ اور انہوں نے آپ کی آوازہ پر لبیک کہا۔ گو اکثر لوگوں نے توجہ نہ کی۔
پھر آپ نے پہلے سے زیادہ بلند آواز کے ساتھ بلایا اس پر کچھ اور لوگ نکل آئے۔ پھر آپ نے اس
سے بلند آواز کے ساتھ پکارا اور اس پر دائیں بائیں آگے پیچھے غرض چاروں طرف سے لوگ نکل آئے
اور انہوں نے آپ کی آوازہ پر لبیک کہا ۔ تب خدا تعالیٰ نے تقویٰ کا پنج لیا اور ان زمینوں میں ڈالا
جو اس کو قبول کرنے کے لئے تیار ہو چکی تھیں اور پھر ان کی آبپاشی کی۔ جب وہ بیج اگ آیا تو سنت اللہ
کے ما تحت مسیح موعود فوت ہو گئے ۔ اب میں آپ لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ وہ بیج ترقی کر کے کس حد کو پہنچ
گیا ہے ؟ اگر وہ بلند نہیں ہوا اور بڑھا نہیں۔ تو کیا یہ فکر اور اندیشہ کی بات نہیں ہے؟ کیونکہ جو بیج نہیں
بڑھتا وہ خشک ہو جاتا ہے پس وہ بیچ جو حضرت مسیح موعود نے تمہارے قلب میں بو یا دیکھو کہ اس نے
کچھ ترقی کی یا نہیں ؟ اگر کوئی ترقی نہیں کی تو بتاؤ تم نے اس کے لئے کیا فکر کیا ہے ؟ بیشک تم
لوگوں میں اخلاص اور محبت ہے اور دین کے لئے قربانی کرنے کی روح بھی ہے ۔ جیسا کہ خدا تعالٰی
نے مجھے یقین دلایا ہے کہ ایک جماعت ہوگی جو حضرت مسیح موعود کے بوئے ہوئے درخت کو بڑھائے گی
اور دنیا اس کے نیچے لیے گی۔ مگر ہر شخص اپنے نفس کے متعلق غور کر کے دیکھے کہ وہ بھی ان میں ہو گا یا
نہیں ؟ اگر وہ نہیں ہو گا تو اسے کیا فائدہ ؟ کیا ایک بھو کا اس طرح سیر ہو سکتا ہے ؟ کہ اس کے ہمسایہ
نے کھانا کھا لیا ؟ یا ایک ننگا اس طرح اپنی ستر پوشی کر سکتا ہے کہ اس کے ہمسایہ نے کپڑے پہن
لیئے ؟ یا ایک پیاسا اس طرح اپنی پیاس بجھا سکتا ہے کہ اس کے ہمرا ہی نے پانی پی لیا ؟ اگر نہیں
تو تم اس بات پر خوش نہ ہو کہ بعض تم میں سے نیک اور متقی ہیں اور ان کا خدا تعالیٰ سے تعلق ہے ۔ بلکہ اپنے
متعلق دیکھو تمہارا کیا حال ہے ؟ تمہارے دل میں جو بیج ڈالا گیا ہے وہ کس حالت میں ہے ؟
ابراہیمی سنت پر چلو حضرت ابراہیم کی سنت کو یاد رکھو جب خداتعالی نے انہیں بتایا ۔ کہ میں مردوں کو زندہ کرتا ہوں ۔ ادھر بادشاہ سے اس مضمون
پر مقابلہ بھی کرادیا، اور زندہ کرنے کی مثال بھی دے دی جب انہیں خدا سے مکالمہ نصیب ہوا تو
چونکہ دور اندیش اور عقلمند انسان تھے سب کچھ سن کر کہا۔ یہ تو سب ٹھیک ہے لیکن مجھے کسی طرح
اطمینان ہو ؟ گویا مطلب یہ کہ مجھے زندہ کیجئے ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا اچھا تمہیں زندہ کریں گے اور مثال کے

انوار العلوم جلد ۵
۴۲۷
اصلاح نفس
ذریعہ جھایا کہ تمہاری تو پر دفعہ اُٹھے گی۔ ایک دفعہ حضرت موسی کے ذریعے دوسری دفعہ حضرت مسیح
کے ذریعے تیسری دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے اور چوتھی دفعہ حضرت مسیح موعود کے
ذریعے ۔ یہ ان کا کمال تھا کہ موقع تاڑ کر خدا تعالیٰ سے اپنی قوم کے لئے یہ وعدہ لے لیا۔ جونہی انہوں
نے دیکھا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم اس طرح قوموں کو زندہ کرتے ہیں اور جاؤ جا کر بادشاہ سے اس
کے متعلق بحث کرو۔ تو وہ بحث کرنے چلے گئے اور آکر کہا بحث تو میں کر آیا ہوں مگر مجھے اس سے
کیا فائدہ ؟ مجھے تو میری قوم کے زندہ کرنے کا وعدہ دیں تب بات ہے۔ خدا تعالیٰ نے فرمایا ۔ اچھا تمہاری
قوم کو بھی زندہ کریں گے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا حضرت ابراہیم کی نسل سے حضرت مولتی ہوئے جن کے ذریعہ
ان کی قوم زندہ ہوئی ۔ پھر حضرت علیسئی ہوئے ان کے ذریعہ قوم زندہ ہوئی ۔ پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
ہوئے انہوں نے قوم زندہ کی اور پھر حضرت مسیح موعود ہوئے ان کے ذریعہ قوم زندہ کی گئی۔ یہ چار دفعہ
ان کی قوم سے زندہ پرندے اُڑے اور اُٹھ کر خدا تعالیٰ کی طرف گئے ۔
تو حضرت مسیح موعود کے ذریعہ زندہ پرندے پیدا ہوئے۔ جو تقوی اور طہارت کے پروں سے
اڑ کر خدا تعالیٰ تک پہنچنے والے ہیں۔ مگر دوسروں کے فائدہ سے تمہیں کیا ۔ بے شک مومن کا دل چاہتا ہے کہ
دوسرے بھی فائدہ اُٹھائیں ۔ مگر اس کا دل یہ بھی تو چاہتا ہے کہ وہ خود بھی فائدہ اُٹھائے ۔ بیشک ہماری
جماعت میں بعض لوگ متقی اور پرہیز گار ہیں مگر ان کی وجہ سے تمہیں کسی طرح تسلی ہو سکتی ہے ؟
اگر تم متقی اور پرہیز گار نہیں ہو ؟ دیکھو حضرت ابراہیم کو باوجود نبوت کے تسلی نہ تھی اور
وہ چاہتے تھے کہ جو کچھ ملے لے لیں ۔ اور موقع پاکر انہوں نے جو کچھ مل سکتا تھا لے بھی لیا۔ مگر تم
اگر شقی بھی نہیں ہو تو تمہیں کیونکر تسلی ہو جاتی ہے ؟ اور تم کیوں آئندہ کے لئے کوئی کوشش
نہیں کرتے ؟
پس تم ابراہیمی سنت پر چلو اور کبھی تسلی نہ پاؤ بلکہ خدا تعالیٰ سے مانگتے ہی رہو اور اس وقت تک
لیتے ہی رہو جب تک کہ تمہیں ملتا رہے۔ پس تم وہ رہتے تلاش کرو کہ اور پر ہی اوپر اڑتے نہ ہو۔ خدا تعالیٰ نے
تمها را نام پرندہ رکھا ہے پھر تم پرندے ہو کر غاروں میں کیوں گھسو ؟ حضرت ابراہیم کو خدا تعالیٰ نے
یہ نہیں کہا تھا کہ اُلو پالو - بلکہ یہ کہا تھا کہ پاک اور روشنی کو پسند کرنے والے پرندے پالو ۔ اور انہوں نے
ایسے ہی پرندوں کو پالا تھا پھر تم کیوں اندھیرے کو پسند کرو ؟ پس تم اپنی حالتوں پر مطمئن نہ ہو
جاؤ بلکہ کوشش کرو کہ خدا تعالیٰ ہر روز تمہاری حالت کو اور بلند کرے ۔ قرآن کریم نے اس ترقی کے لئے
دو رستے بتائے ہیں۔
م

·

آج 10 میں سے 10 باقی