اصلاح نفس (متفرق امور)

انوارالعلوم (جلد 5), حصہ 6

انوار العلوم جلد ۵
الفَائِزُونَ (المؤمنون : ۱۰۴ تا ۱۱۲)
لم سالم
اصلاح نفس
ان آیات میں خدا تعالیٰ نے عذاب کا عجیب نقشہ کھینچا ہے۔ فرماتا ہے ۔
مؤمنوں کے دشمن جب قیامت کے دن پیش کئے جائیں گے ۔ تو ہم کہیں گے لے جاؤ ان کو
جسم میں ۔ اس وقت وہ کہیں گے ہم سے غلطی ہو گئی ۔ یہ بخشی جائے۔ اور ہمارا یہ قصور معاف کیا
جائے ۔ ایسا دردناک عذاب دیکھ کر وہ کیوں نہ گھبرائیں گے ؟ کہ فِي جَهَنَّمَ خَلِدُونَ تَلْفَعُ
وُجُوهَهُمُ النَّارُ وَهُمْ فِيهَا كَالِحُونَ یا تو ان کی یہ حالت تھی تھی ۔ کہ کہتے تھے۔ تھے ہم ہی
حق پر ہیں یا کہیں گے کُنَّا قَوْمًا ضالین ہم تو بڑے گراہ تھے ۔ اس وقت وہ کہیں گے ۔
ایک دفعہ اس سے نکال دیجئے۔ پھر اگر کریں گے تو نہ بخشا ۔ خدا تعالیٰ نے اس کا عجیب جواب
دیا ہے اور اس سے ظاہر ہے کہ مومنوں کو دُکھ دینے والوں کو کس قدر سزا دی جائے گی۔ فرماتا
ہے۔ قَالَ أَخْسَنُوا فِيهَا وَلَا تُكَلِّمُون جاؤ اور چلے جاؤ بلکہ جہنم میں جاؤ اور مجھ سے
بات نہ کرو ۔ میں تمہاری بات نہیں سنتا۔ کیوں رحیم وکریم خدا ان کی بات نہیں سنتا ؟ اس لئے کہ فرماتا
ہے۔ إِنَّهُ كَانَ فَرِيقٌ مِنْ عِبَادِي يَقُولُونَ رَبَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَأَنتَ
خَيْرُ الرَّحِمِينَ ، فَاتَّخَذْ تُمُوهُمْ سِخْرِيَّا حَتَّى انْسَوْكُمْ ذِكْرِى وَكُنْتُمْ
مِّنْهُمْ تَضْحَكُونَ کہ کچھ میرے بندے برے بندے تھے ۔ جو کہتے تھے ۔ ہم ایمان لائے :- لائے اپنے رب پر اور
اپنے رب سے بخشش مانگتے تھے ۔ تم ان میرے پیاروں سے منہی اور مخول کرتے تھے۔ کسی قدر
غیرت اور محبت ہے ۔ فرماتا ہے تم نے جو میرے بندوں کا دل دُکھایا تو میں تمہاری بات
کیوں سنوں ؟
وہ تم نہ ہو اور
انعام ام کے کم نہ ہونے کی خواہش پرپھر انسان چاہتا ہے کہ جو جو انعام لے وہ کم ہوا
چھینا نہ جائے ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔
وَأَمَّا الَّذِينَ سُعِدُوا فَقِي الْجَنَّةِ خَلِدِينَ فِيهَا مَا دَامَتِ السَّمُوتُ وَالْأَرْضُ إِلَّا مَا شَارَبُّكَ
عَطَاء غَيْرَ مَجْذُون (هود: ١٠٩)
ہو تمہیں نعمت ملے گی وہ کبھی کٹے گی نہیں بلکہ اس میں تم بڑھتے ہی جاؤ گے۔ پھر اس عطا کی خدا تعالیٰ
تشریح کرتا ہے۔ کہ غیر مجذو ذ ہے۔ اس کی کوئی حد بندی ہی نہیں، جو کچھ ان کے دل میں خواہش پیدا
ہوگی وہی پوری ہو جائے گی ۔ اور جو کچھ وہ چاہیں گے وہی انہیں مل جائے گا۔ کوئی کہے کہ انسان
کی خواہش ہی کسی قدر ہو سکتی ہے ؟ خواہ وہ کسی قدر بھی خواہش کرے تھوڑی ہی ہو گی۔ اس

انوار العلوم جلد ۵
لدمام
اصلاح نفس
کے متعلق فرماتا ہے کہ ہم اسی کی خواہش کرنے پر نہ رہیں گے بلکہ اپنی طرف سے دیں گے ۔
پھر فرماتا ہے ۔
۔
وَادْخِلَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ جَنَّتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ
خلِدِينَ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ تَحِيَّتَهُمْ فِيهَا سَلَّمَ (ابراهيم : ۲۴)
یہ
وہ لوگ جو مومن ہوں گے۔ ان کو اعلیٰ مقام پر جگہ دی جائے گی اور جب وہ اس مقام پر پہنیں
گے ۔ شتے ان کے پاس آئیں گے ۔ اور انہیں مرجا ر ہا ئینگے یعنی یہ کہ تم سلامتیوں میں رہو یہ کسی قدر
اکرام ہے کہ خدا تعالیٰ کے وزراء آکر بندوں کا استقبال کریں گے۔
اپنے متعلقین کو عزت ملنے کی خواہش پر انسان چاہتا ہے کہ صرف اسی صورت حاصل ہو بلکہ اس کے متعلقین کو بھی عزت
ہے ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے :-
وَالَّذِينَ صَبَرُوا ابْتِغَاء وَجْهِ رَبِّهِمْ وَأَقَامُوا الصَّلوةَ وَأَنفَقُوا مِمَّا
رَزَقْنَهُمْ سِرًّا وَعَلَانِيَةً وَيَدْرَهُونَ بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ أُولَئِكَ لَهُمْ عُقْبَى
الدَّارِه جَنَّتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا وَ مَنْ صَلَحَ مِنْ آبَائِهِمْ وَأَزْوَاجِهِمْ
وَذُرِّيَّتِهِمْ وَالْمَلَئِكَةُ يَدْخُلُونَ عَلَيْهِمْ مِنْ كُلِّ بَابٍ ، سَلَمٌ عَلَيْكُمْ بِمَا
صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِه (الرعد : ۲۳ تا ۲۵ )
کہ وہ لوگ جنہوں نے صبر کیا اپنے رب کی مرضی چاہنے کے لئے اور نمازوں کو قائم کیا اور خرچ
کیا اس میں سے جو ان کو دیا گیا پوشیدہ اور ظاہر اور جنہوں نے نیکی کے ساتھ بدی کو ہٹا دیا سی وہ لوگ
ہیں جن کا آخری گھر جنت ہے۔ وہ اس میں داخل کئے جائیں گے ۔ اور ان کے آباء اور بیویاں
اور اولاد کو بھی جنہوں نے ایسا ہی کیا داخل کیا جائے گا ۔ فرشتے ان کے پاس آئیں گے ۔ اور ان
پر سلامتی کہیں گے۔
اس سے ظاہر ہے کہ ایک مؤمن کی اولاد سے جو مومن ہوں گے۔ خواہ وہ نچلے ہی درجہ کے
ہوں گے ان کو بھی اس کے ساتھ ملا دیا جائے گا ۔ پھر کوئی یہ خیال نہ کرے کہ باپ جو اعلیٰ درجہ کا
مؤمن ہو گا اس کو کچھ کم درجہ پر لے آیا جائے گا اور اولاد کو کچھ اوپر کر کے اس کے ساتھ ملا دیا
جائے گا بلکہ یہ ہوگا کہ نچلے درجہ والے کو بڑھا کر اوپر لے جایا جائے گا ۔ پھر اس بات کو اولاد
تک ہی نہیں رکھا بلکہ یہ بھی فرما دیا ہے کہ اگر خاوند بڑے درجہ پر ہوگا اور بیوی چھوٹے درجہ پر تو بیوی

انوار العلوم جلد ۵
اصلاح نفس
کوبھی خاوند کے درجہ پر پہنچا دیا جاۓ گا۔ اور اگر بیوی بڑے درجہ پر ہوگی اور خاوند چھوٹے درجہ
پر تو خاوند کو بڑے درجہ پر لے جاکر بیوی کے ساتھ شامل کر دیا جائے گا ۔
اب غور ور کرو۔ یہ بیکس کس قدر فضل اور رحم رحم ہے ہے اور اور کس قدر قدر مومن کے ساتھ ساتھ رعائت کی گئی گئی ہے ہے مثلاً
اگر باپ ، انمبر کے مقام پر ہوگا اور بیٹا نمبر کے مقام پر تو بیٹے کو بھی انمبر پر پہنچا دیا جائے گا اس
نمبر کے پر
کے باپ کا باپ اگر ۲۰ نمبر پر ہوگا تو ان دونوں کو اس تک پہنچانے کے لئے ۳۰ نمبر پر لے جایا جائیگا
اسی طرح ان کے آباء میں سے جو سب سے اعلیٰ درجہ پر ہو گا اسی تک سب کو پہنچا دیا جائے گا یعنی اگر
رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم کی اولاد سے کوئی کافر نہیں ہو گیا تو سب کو آپ کے پاس پہنچا دیا جائے گا ای
طرح اگر حضرت ابو بکر کی اولاد سے کوئی کافر نہیں ہو گیا تو ان سب کو ان کے پاس لے جایا۔ ں لے جایا جائے گا ۔
یہی حال تمام مومنوں کا ہوگا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان میں سے آپ کے اوپر کے لوگوں
میں سے جہاں تک مومن ہوں گے ان کو بھی کھینچ کر آپ تک لے جایا جائے گا ۔
اب دیکھو کس قدر بڑا درجہ ایک مومن کو حاصل ہو گا۔ بظاہر تو یہی کہا گیا ہے کہ باپ بیٹے سے
یا بیٹا باپ سے ملا دیا جائے گا۔ لیکن یہ سلسلہ آگے دادا تک بھی چلتا ہے اور پھر اسی طرح اس
سے آگے ۔ تو یہ بہت بڑی رحمت ہے جو مومنوں پر کی جائے گی ۔
محبوب کا قرب حاصل ہونے کی خواہش پھر انسان سب سے زیادہ اس بات
کو چاہتا ہے کہ اسے اپنے محبوب
کا قرب حاصل ہو ۔ خدا فرماتا ہے :
وَعَدَ اللهُ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنتِ جَنَّتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الأَنْهُرُ
خُلِدِينَ فِيهَا وَ مَسْكِنَ طَيِّبَةً فِي جَنَّتِ عَدْنٍ، وَرِضْوَانٌ مِّنَ اللَّهِ أَكْبَرُ
ذلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ (التوبه : ٧٢)
خدا تعالیٰ کا مومن مردوں اور مومن عورتوں سے وعدہ ہے کہ ان کو ایسے مقامات ملیں گے جن
میں باغات ہوں گے اور جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔ باغ بھی ایسے ہوں گے جو ہمیشہ رہنے والے ہونگے
اور ان سے بڑھ کر ان کو یہ نعمت ملے گی کہ خدا ان سے راضی ہو جائے گا اور وہ اپنے محبوب سے مل جائینگے۔
ان نعمتوں کو دیکھو
کو دیکھو جو
پنے نسوں میں غور کرو کہ کیا انعام پانے کے متقی ہو اور میں نئے خدا تعالیٰ نے مومنوں کے
لئے بیان فرمائی ہیں اور بتاؤ کوئی نعمت ان سے باہر رہ گئی ہے ؟ ہرگز نہیں ۔ آپ لوگ ان کو سن کر خوش

انوار العلوم جلد ۵
۴۶۷
اصلاح نفس
ہوئے ہوں گے اور میں بھی خوش ہوا ہوں ۔ مگر اس کے ساتھ یہ بھی تو دیکھو کہ یہ کن لوگوں کے لئے ہیں ؟
اُن کے لئے جو مؤمن ہوں گے۔ جو مومن ہوں گیت یکی نے آپ لوگوں کو یہ نعمتیں اس لئے سُنائی ہیں کہ آپ دیکھیں آپ کے نفس میں کوئی ایسی چیز
ہے جس کی وجہ سے یہ تمہیں ملنی چاہئیں ۔ ان کو دیکھو اور سوچو کہ کیا ان کو حاصل کرنے کی تم میں اہلیت
اور قابلیت ہے ؟ اور ان کو اور ان کو پانے کے تم مستحق ہو گئے ہو ؟ معمولی سے معمولی انعام بھی کسی کو اس وقت
تک نہیں ملتا جب تک کہ وہ اپنے آپ کو اس کے قابل نہیں بنا لیتا ۔ پھر کیا تم اتنے بڑے انعامات کو
پانے کے مستحقی ہو ؟ یہ تو وہ انعام ہیں اور اتنے بڑے انعام ہیں کہ اگر کسی بادشاہ کے سامنے بھی ان
تو رکھا جائے تو وہ بھی انہیں دیکھ کر حیران ہو جائے اور ہمارے مخالفین تو جانتے ہی نہیں کہ یہ
انعام مل سکتے ہیں۔ مگر خدا نے ہم سے تو ان کا وعدہ کیا ہے ۔ لیکن سوال یہی ہے کہ آیا تم ان کے
مستحق بھی ہو گئے ہو ؟ اگر نہیں تو پھر تمہیں کون سی خوشی ہے ؟ پھر کیا تم نے ان انعامات کے حاصل
کرنے کے قابل اپنے آپ کو بنانے کی کوشش کی ہے ؟ اگر تم نے ان کو حاصل کرنے کا استحقاق ہی
پیدا نہیں کیا اور نہ اس کے لئے کوشش کی تو پھر یاد رکھو کہ تمہارے لئے نہیں بلکہ ان کے لئے
ہے جو اپنے آپ کو ان کا مستحق بنائیں گے ۔
تم اپنے نفسوں میں غور کرو اور دیکھو کہ کیا جس طرح تم چندہ دینے میں بہت لیست و لعل کرتے
ہو اگر اسی طرح سرکاری ٹیکس دینے والے کریں تو ان کو کوئی انعام ملے گا ؟ انعام نہیں بلکہ ان سے دینے والے کریں توان کو ملے
تو جیل خانے بھرے جائیں گے ۔ ہمارے سیکرٹری اور کا رکن تو چندہ کے لئے تمہارے پیچھے پیچھے پھرتے
ہیں اور تم کوئی پرواہ نہیں کرتے ۔ رتم
پھر اسی طرح نماز ، روزہ ، زکوۃ ، حج اور دوسرے احکام کو دیکھو کہ آیا تم ان کو ایسے رنگ میں
پورا کرتے ہو کہ تمہیں انعام مل سکے ؟
کیا تم خلافت کی اطاعت اسی طرح کرتے ہو جس طرح سرکار کی ؟ یا خلافت کی طرف سے جو آدمی مقرر
ہیں ان کے ایسے ہی احکام مانتے ہو جیسے حکام کے ؟
بیشک اللہ تعالیٰ رحم کرنے والا ہے اور اپنے بندوں پر رحم کرے گا۔ جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ
چھوٹے درجہ کے مومن کو بھی اوپر لے جائے گا ۔ مگر رحم بھی حکمت کے ماتحت ہوگا ۔ تم اس حکمت
کے ماتحت تو اپنے آپ کو لاؤ تم اپنے اندر کم از کم اتنا مادہ تو پیدا کرو کہ اگر تم سے کوئی غلطی ہو جائے
اور اس پر علامت ہو تو اسے برداشت کر سکو۔ مثلاً جو نماز با جماعت کے لئے نہیں آتا اسے جب آنے

انوار العلوم جلد ۵
اصلاح نفس
کے تواس جائیں اور کے لئے کہا جائے تو اس کی آنکھیں جھک جائیں اور شرمندگی کے مارے پسینہ آجائے ۔ ایسے شخص کے
متعلق کہیں گے کہ وہ اپنے آپ کو خدا کے رحم کا مستحق بنانا چاہتا ہے۔ لیکن اگر کوئی نصیحت کرے اور
آگے سے کہا جائے تو کون ہے مجھے نصیحت کرنے والا ؟ تو اس کے متعلق ہی کہیں گے کہ وہ اصلاح
پانے کا مستحق نہیں ہے۔ تو کم از کم تا تو ہو کہ سمجھانے والے سے لڑتے نہ پھرو۔ مگر اس کا یہ مطلب
نہیں ہے کہ سمجھانے والے لوگوں کو مجلسوں میں شرمندہ کرتے پھریں۔ انہیں خود اس بات کا خیال
رکھنا چاہئے ۔
ہے۔
پھر بعض لوگ شعائر اللہ کی ہنگ کرتے ہیں۔ گناہ اور چیز ہے مگر شعائر اللہ کی بہنگ بہت
بری بات ہے ۔ ایک شخص گناہ کرتا ہے۔ مگر اس پرشرماتا ہے تو اس کی شرمندگی خدا کے تم کو کھینچتی ہے۔
مگر ایک اور شخص ہے جو علی الاعلان رشوت لیتا ہے یا سو دیتا ہے یا نماز چھوڑتا ہے یا دو بیویاں کرکے
ایک کو معلقہ کرتا ہے۔ تو وہ شعائر اللہ کی بہتک کرنے والا ہے اور الیسا شخص قابل رحم نہیں ہو سکتا۔
ایسے گناہ جو مخفی کئے جائیں اور جن پر شرمندگی لاحق ہو وہ قابل عفوہ ہوتے ہیں۔ مگر علی الاعلان
شعائر اللہ کی ہتک کرنے والے گناہ معاف نہیں کئے جاتے ۔
کفار کے متعلق خدا کے وعدے پھر جہاں آپ لوگوں نے وہ وعدے سنے ہیں جو
خدا تعالیٰ نے مؤمنوں سے کئے ہیں۔ وہاں یہ بھی
تو دیکھو کہ خدا نے کفار کے متعلق کیا کہا ہے۔ اور کس قدر عذاب کے ان سے وعدے کئے ہیں ؟ فرماتا ہے۔
وَأَمَّا الَّذِينَ فَسَقُوا فَمَا وَلَهُمُ النَّارُ كُلَّمَا أَرَادُوا أَنْ يَخْرُجُوا مِنْهَا أَعِيدُوا
فِيهَا وَقِيلَ لَهُمْ ذُوقُوا عَذَابَ النَّارِ الَّذِي كُنْتُمْ بِهِ تُكَذِّبُونَ ، وَلَنُذِيقَنَّهُمُ
مِنَ الْعَذَابِ الْأَدْنَى دُونَ الْعَذَابِ الأَكْبَرِ لَعَلَّهُمْ يُرْجِعُونَ (السجدة : ٢١-٢٢)
ان آیات میں خدا نے بتایا ہے کہ یہ لوگ اس دنیا میں بھی دکھ پائیں گے اور اگلے جہان میں انہیں بت
زیادہ عذاب دیا جائے گا۔ پھر عذاب کی نوعیت کے متعلق فرمایا ۔
إنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا ، لِلطَّعِينَ مَابًا تَبِينَ فِيهَا احْقَابًا ، لَا
يَذُوقُونَ قُونَ فِيهَا بَرُدًا وَلَا شَرَابًا إِلَّا حَمِيمًا وَغَتَانَا جَزَاءُ وَفَاقًا والنياء : ۲۲ تا ۲۴)
کہ جنتم ان کا فروں کی انتظار میں گھات لگائے ہوئے ہو گا جو خدا کی باتیں نہیں مانتے تھے ان
کو آگ میں ڈالا جائے گا۔ اور گرم پانی اور پیپ پینے کے لئے دی جائے گی گی۔
پھر فرماتا ہے۔ جس طرح مؤمن کے لئے وعدہ تھا کہ جو چیز وہ چاہے گا وہی اسے مل جائے گی ۔

انوار العلوم جلد ۔
۴۶۹
اصلاح نفس
اسی طرح کافر کے متعلق کہتا ہے کہ وہ ہر چیز چھوڑنے کے لئے تیار ہو جائے گا۔ چنانچہ فرماتا ہے :۔
يَوَةَ الْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِى مِنْ عَذَابِ يَوْمَئِذٍ بِبَنِيْهِ وَصَاحِبَتِهِ وَأَخِيهِ
وَفَصِيلَتِهِ الَّتِى تُنْوِيهِ، وَمَنْ فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ يُنْجِيهِ كَلَّا إِنَّهَا لَظَى ه
(المعارج : ۱۲ تا ۱۶)
مجرم چاہے گا کہ بیٹا بیوی، بھائی سارا کنبہ اور ساری چیزیں جو کچھ زمین میں ہوں دے کر میں اس
عذاب سے مخلصی پاؤں لیکن اسے نہیں چھوڑا جائے گا۔
پھر مؤمن کے لئے یہ تھا کہ فرشتے تکریم کے لئے آئیں گے ۔ کافر کے متعلق فرماتا ہے۔
إِنَّ الْمُجْرِمِينَ فِي ضَلَلٍ وَسُعُرِهِ يَوْمَ يُسْحَبُونَ فِي النَّارِ عَلَى وُجُوهِهِمْ
ذُوقُوا مَسَّ سَفَرَه القمر : ۴۸-۴۹)
که مجرم جب مارا جائے گا تو جان نکلتے ہی اس کو کوڑے پڑنے شروع ہو جائیں گے اور ذلت
کی یہی حالت نہ رہے گی بلکہ اور زیادہ ہوگی جس طرح مردہ بھیڑ کی لاش کو پھینک دیا جاتا ہے ۔ اسی
طرح ان کو لاتوں سے پکڑ کر مونہوں کے بل گھسیٹ کر آگ میں پھینک دیا جائے گا۔
کبھی ایسا ہوتا ہے کہ سزا میں آرام کے لئے وقفہ مل جاتا ہے لیکن کافروں کے لئے ایسا نہیں ہوگا
ادھر مومنوں کے لئے تو یہ فرمایا تھا کہ ان کا انعام بڑھتا ہی جائے گا۔ ادھر کافروں کے متعلق فرماتا ہے
کہ جب وہ عذاب سے نکلنا چاہیں گے ۔ تو پکڑ کر پھر اس میں ڈال دیا جائے گا۔ چنانچہ فرمانا ہے ۔ سے تو گا۔ فرمانا
كُلَّمَا أَرَادُوا أَنْ يَخْرُجُوا مِنْهَا مِنْ غَةٍ أُعِيدُوا فِيهَا وَذُوقُوا عَذَابَ الْحَرِيقِ
الج : ۲۳)
جب کبھی کافر ارادہ کریں گے کہ عذاب سے نکلیں ان کو لوٹا کر اسی میں ڈال دیا جائے گا کہ اس جلاتے
والے عذاب کا مزا چکھو۔ لے کا
یہاں روحانی اور جسمانی دونوں عذابوں کا ذکر ہے کہ ان کے جسم تو آگ میں جلتے ہوں گے مگر ان کے
دلوں میں بھی آگ لگی ہو گی ۔
پھر جب عادت ہو جائے گی تو منزا کی تکلیف اتنی محسوس نہیں ہوتی جتنی ابتداء میں ہوتی ہے ۔
چنانچہ وہ لوگ جو جیل میں زیادہ عرصہ رہتے ہیں انہیں جب نکالا جاتا ہے تو کتے ہیں ہمارا لوٹا وغیرہ سنبھال
رکھنا ہم پھر آ کر لیں گے ۔ کافروں کے متعلق فرمایا ۔ ان کو عادی نہیں ہونے دیا جائے گا۔ بلکہ ۔ ۔ انکو
كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُودُهُمْ بَدَّلُنْهُمْ جُلُودًا غَيْرَهَا لِيَذُوقُوا الْعَذَابَ (النساء : ٥٤)

اصلاح نفس
۴۷۰
انوار العلوم جلد ۵
کہ جب انکے چپڑے جل جائیں گے تو ہم انہیں نئے چمڑے پہنا دیں گے تاکہ وہ عذاب کو محسوس
کر سکیں۔
<<^
پھر ایسا بھی ہوتا ہے کہ مجرم چاہتا ہے سزا دے لو مگر راضی ہو جاؤ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے :
وَلَا يُكَلِّمُهُمُ اللهُ وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ وَلَا يُزَكِّيهِمْ (ال عمران :
ان کو عذاب بھی ملے گا دُکھ بھی پہنچے گا اور خدا ان سے بات بھی نہیں کرے گا اور اس سے بڑھ کر
یہ کہ ان کی طرف نظر بھی اُٹھا کر نہیں دیکھے گا۔
غرض جس قدر عذاب ہو سکتے ہیں۔ وہ بیان کئے گئے ہیں ۔ اب میں تم سے پوچھتا ہوں کہ جو چیز
تم اپنے نفس میں پاتے ہو اس پر غور کرو اور دیکھو کہ آیا وہ اس قابل ہے کہ اگر نہ ہو تو اتنے عذابوں
میں مبتلا کئے جاؤ۔ اگر وہ چیز تمہارے پاس نہیں جس کے نہ ہونے پر اس قدر عذاب دیئے جائیں
اور حبس کے ہونے پر اس قدر انعام کئے جائیں تو سوچو کہ تم ہرگز ایمان کے اس مقام پر نہیں پہنچے جس
کا نام قرآن کریم میں ایمان رکھا گیا ہے ۔
بہت بڑی تبدیلی پیدا کرو ان سب باتوں کو بیان کرنے کے بعد میں تو ہی کوں گا کہ ایک
بہت بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے اور اپنے نفس پر موت وارد کی اور اپنے
کرنے کی حاجت ہے۔ تم اپنے نفسوں پر موت وارد کر کے دیکھو تو سہی کہ تمہیں کیا ملتا ہے ؟ اور تم سے
کیا جاتا ہے کہ تم انعام کے وعدوں اور عذاب کی وعیدوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے اندر تبدیلی کرو کہاجاتا ہے کہ تم انعا اور عذاب وعیدوں مدنظر اپنے اندر بابا
اور تھوڑی تھوڑی بات پر ٹھوکر نہ کھایا کرو۔ میں نے دیکھا ہے کہ کئی لوگ معمولی معمولی باتوں پر ٹھو کر
کھا جاتے ہیں ۔
تھوڑا ہی عرصہ ہوا ایک جگہ سے دریافت کیا گیا کہ ہم کس کو ووٹ دیں یہ شہر والوں کو لکھا گیا کہ
مشورہ کر کے لکھیں کہ کون آدمی مناسب ہے ؟ ان کے جواب کی بناء پر ایک شخص کے متعلق سفارش ہے ان کے جواب بناء کے
کر دی گئی ۔ مگر گاؤں کے لوگوں نے جن کے ووٹ تھے اس معاملہ کو دوبارہ پیش کیا اور کہا کہ یہ شخص
مناسب نہیں اس پر ان کو اجازت دے دی گئی کہ جس کو چاہیں ووٹ دیں ۔ اس پر ایک شخص کا خط
آیا کہ اس وجہ سے سیکرٹری کو ابتلاء آگیا کہ کیوں حکم بدلا گیا ہے ؟ میں نے کہا اس پر ابتلاء کوئی نہیں
آیا کیونکہ ابتلاء تو وہ ہوتا ہے کہ جس پر نازل ہو وہ کہے کہ نہیں آیا۔ مثلاً جس کے رشتہ داروں کو خدا نے
مار دیا وہ خوش ہو اور کسے کہ خدا کی راہ میں مارے گئے ہیں غم کی کونسی وجہ ہے ؟ اس کے متعلق کہیں گے

انوار العلوم جلد ۵
۴۷۱
اصلاح نفس
کہ اسے ابتلاء آیا لیکن جو یہ کہے کہ مجھ پر بلاء آگیا ہے کہ میرے رشتہ دار مر گئے ہیں اس کو کہیں گے جھوٹا
ہے اسے سمجھنا چاہئے کہ اس پر ابتلاء نہیں بلکہ اس کی کسی غلطی کی وجہ سے عذاب آیا ہے ۔
پس اپنے ایمانوں کو مضبوط کرو اور اس نعمت کی قدر کرو جو مسیح موعود کے ذریعہ تمہیں حاصل ہوئی ہے۔ کیا
تم نہیں جانتے کہ کتنی صدیاں گزر گئیں کہ لوگ مسیح موعود کا انتظار کر رہے تھے۔ بڑے بڑے علماء مسیح موعود کو
دیکھنے کی حسرت کو لے کر چلے گئے۔ لیکن تم کو خدا تعالیٰ نے اس کا زمانہ عطا کر دیا ہے۔ تم کو وہ ہادی ملا ہے جس
کی تعریف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کی ہے اور جس کی تعریف عرش پر بھی کی گئی ہے کہ کولاک لَمَا خَلَقْتُ
الافلاك تذكره من ایڈیش چهارم) اگر تو نہ ہوتا تو میں افلاک کو ہی پیدا نہ کرتا ۔
پھر خدا نے اپنے فضل سے تمہارے لئے وہ لوگ مہیا کر دیئے جو خود قرآن سمجھتے اور تمہیں
سمجھا سکتے ہیں۔ پھر خدا نے تمہیں ایک ایسا دل دیا ہے جس میں تمہارے لئے تم سے زیادہ درد ہے ۔
ایک زبان دی ہے جو تمہارے لئے ناصح ہے ۔ ایک ہاتھ دیا ہے جو تمہیں اوپر کو اٹھاتا ہے پس تم
اس دل اور زبان اور ہاتھ کی قدر کرو تمہارے بعد آنے والے آئیں گے اور حضرت کریں گے کہ ان
کو یہ نعمت نہ ملی۔ مگر تم کو ملی ہے افسوس ہوگا اگر تم نے اس کی قدر نہ کی ۔ تمہارے لئے آج وہ موقع ہے
کہ تمہارے لئے خوانوں میں قسم قسم کی نعمتیں لگا کر آقا خود تمہارے پاس لایا ہے اس کی قدر کرو اور
اپنے اندر تبدیلی پیدا کرور تمہارا ایمان پہاڑ کی طرح ہو کہ بڑی سے بڑی چیز جب اس سے ٹکرائے تو پاش پاش
ہو جائے نہ کہ تھوڑی تھوڑی بات پر کہو کہ ابتلاء آ گیا ۔ مؤمن کب کہتا ہے کہ میں ابتلاء میں پڑ گیا ؟
ہاں اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ ہم نے مومن کو ابتلاء میں ڈالا ۔ خدا تعالیٰ انبیائڈ کے متعلق فرماتا ہے کہ ہم نے ان کو ابتلاء
میں ڈالا مگر کوئی نہیں جو یہ ثابت کر سکے کہ رسول کریم صل اللہ علیہ سلم نے کبھی کہا ہوکہ مجھے ابتلاء آیا۔
تم مضبوط چٹان کی طرح بن جاؤ اور ایسی مضبوط چٹان کی طرح کہ اگر ساری دنیا کے
بهادر بنو
ہاتھی مل کر بھی ٹکر ماریں تو وہ پاش پاش ہو جائیں مگر تم ایک ذرہ بھی اپنی جگہ سے نہ
ہلو تم بر دل نہ بنو ، ڈرپوک نہ بنو ، تم گورنمنٹ کی اطاعت کرو مگر اس لئے نہیں کہ تم اس سے ڈرتے ہو
بلکہ اس لئے کہ اس کی اطاعت کرنے کا حکم خدا نے دیا ہے ۔ گورنمنٹ خواہ تمہاری گردنوں پر تلوار بھی کہ
رکھ دے تو بھی اس کے ڈر کی وجہ سے اس کے آگے ذرا نہ جھکو کہ تمہارا جھکنا صرف خدا ہی کے حکم کے لئے
ہے اور اس نعمت کی قدر کرو جو خدا نے تمہیں دی ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے اس
نیت کو سمجھا اور تم جانتے ہو کہ وہ کیا سے کیا بن گئے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ سلم نے آخری وقت میں
اگر کسی کو مجھ سے کوئی دکھ پہنچا ہو تو وہ مجھ سے بدلا لے لے۔ ایک صحابی نے کہا مجھے پہنچا ہے
نعمت
کہا کہ

انوار العلوم جلد ۵
۴۷۲
اصلاح نفس
رقم
اور وہ یہ کہ ایک دفعہ آپ صفیں سیدھی کر رہے تھے تو مجھے آپ کی کنی لگی تھی میں اس کا بدلہ لینا چاہتا
ہوں ۔ آپؐ نے فرمایا نے اور صحابی ہونے کہا اس وقت میرا جسم ننگا تھا۔ آپ بھی جسم ننگا کریں۔ یہ باتیں
سن کر صحابہ پر کیسے اثرات ہوئے ہوں گے ؟ وہ چاہتے ہوں گے کہ اس شخص کا سر اڑا دیں ۔ مگر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کپڑا اُٹھا دیا۔ یہ دیکھ کر اس صحابی نے آپ کے جسم مبارک کو بوسہ دیا اور
کہا یہی بدلا ہے ۔ وہ جانتا تھا کہ اب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جم آنکھوں سے اوجھل ہونے والا
ہے اور پھر کہاں مل سکے گا ؟ اس موقع سے فائدہ اُٹھالوں۔ (سیرت ابن ہشام (عربی) جلد ۱۲ )
یہ وہ محبت کا جذبہ تھا جو صحابہ میں پیدا ہو گیا تھا۔ تم بھی محبت کا ایسا ہی جذبہ پیدا کرو اور اب
جس وقت یہاں سے جاؤ تو بدلے ہوئے جاؤ ۔ وہ کون سا وقت آئے گا جب ہماری جماعت کے لوگ خدا
کی راہ میں ٹکڑے ٹکڑے ہونے کی پرواہ نہ کریں گے ۔ تمہارے دل میں کسی دنیاوی طاقت کا خوف اور ڈر
قطعاً نہیں ہونا چاہئے تم حکام کی اطاعت کرو مگر ان کے آگے تمہاری گرد میں نہ جھکیں۔ ان کا ادب اور
احترام ہو مگر اس لئے کہ خدا کا حکم ہے نہ کہ ڈر کی وجہ سے ان کی اطاعت اور فرمانبرداری کرد مگر کسی
لالچ اور طمع کی وجہ سے نہیں۔ تمہیں جو کچھ مانگنا ہے خدا سے مانگو اور کسی سے تمہیں کچھ نہیں مانگنا
چاہئے اور نہ خدا کے سوا کسی اور کا دیا ہوا تمہارے کسی کام آسکتا ہے ۔
میں بیچ بیچ کہتا ہوں کہ وہ چیز جو تمہیں مل سکتی ہے اور جو میرے ذہن میں ہے میری طاقت بیان
سے باہر ہے ۔ اگر تم بزدلیوں ، کاہلیوں اور غفلتوں کو چھوڑ دو تو تمہیں وہ نعمتیں مل سکتی ہیں جو تمہارے خیال
میں بھی نہیں آسکتیں اور تم ان کا اندازہ بھی نہیں کر سکتے اور تم تو اس کا بھی اندازہ نہیں کر سکتے جو میر سے ذہن
میں ہے کیونکہ تمہارا دل اتنا وسیع نہیں ۔ چونکہ خدا نے مجھ سے کام لینا ہے اس لئے اس نے میرا دل بہت وسیع
بنایا ہے اور میں جانتا ہوں کہ وہ کیا نعمتیں ہیں جو تمہیں مل سکتی ہیں ۔
پس تم اس وقت کی جو تمہیں ملا ہوا ہے قدر کرو کبھی بڑے کے بعد چھوٹے لوگ میسر ہوتے ہیں۔ اگر ان
کی بھی قدر نہ کی جائے تو پھر ایک وقت آتا ہے جب کہ چھوٹے بھی نہیں رہتے ۔ اب ایسے لوگ ہیں جو
تمہیں دین سکھا سکتے ہیں۔ ایسا نہ ہو کہ ان کی قدر نہ کرو اور وہ بھی نہ رہیں تو تمہیں حسرت اور افسوس
سے ہاتھ ملنے پڑیں ۔
نہ
کوئی احمدی اکیلا نہیں س اپنے اندر تغیر پیدا کرو اور بھی کئی اس بات سے نڈر سے کہ
کسی جگہ وہ اکیلا احمدی ہے۔ کوئی احمدی اکیلا نہیں۔ ایک وہ
ہے اور ایک اسکے ساتھ اور ہے جو خدا ہے اور جسکے ساتھ خدا ہو وہ ساری دنیا کی پر کشتہ جتنی بھی پرواہ نہیں کرتا

انوار العلوم جلد ۵
۴۷۳
اصلاح نفس
پس اپنے دلوں سے ہر قسم کا خوف نکال دو اور کریں کی لو اور نیتیں کر لو کہ ساری دنیا میں اسلام کو
پھیلا کے چھوڑیں گے۔ تم اس ارادہ اور نیت کو لے کر یہاں سے چلو تاکہ وہ آرزوئیں جو تمہارے متعلق میرے
دل میں ہیں وہ پوری ہوں ۔ اور ان کو پورا ہو تا ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں ۔
خدا تعالیٰ تمہارے ساتھ ہو۔ آمین
شکر اس پر نہیں کہ ہمیں روشنی پہنچتی ہے اور دوسروں کو نہیں ۔ بلکہ اس بات پر کہ جبکہ ہر قسم کے سامان مفقود تھے ۔ اس نے
فوق العادت طور پر ہمارے لئے روشنی کا سامان مہیا کیا ۔ ورنہ مومن کی کچی خوشی اسی میں ہے کہ وہ نور جو ا سے پہنچے دوسروں تک
بھی پہنچ جائے۔ اور وہ کبھی آرام نہیں کرتا جب تک تمام بنی نوع انسان خدا تعالیٰ کی ہدایت کے سورج کے نیچے نہ آجائیں۔
علی بن مامون خوارزم بادشاہ ۔ جس کے دور حکومت میں بو علی سینا (۹۸۰-۱۰۳۷)۱۰۰۱ء میں خوارزم گئے۔ (اردو دائرہ
معارف اسلامیہ جلد اصفحه ۵۶۱ مطبوعہ لاہور ۱۹۶۳ء)
اس جگہ کسی کو یہ وہم نہ گزرے کہ زار روس (او مانوف نکولس ثانی (۶۱۸۶۸ - ۱۹۱۸ء) اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲
صفحه ۷۴۱ از پر لفظ " نکولس " مطبوعہ لاہور (۱۹۸۸) تو ایک ظالم بادشاہ تھا اس کا سوٹا حضرت مسیح موعود کو جو خد اتعالیٰ کے فرستادہ
تھے کیو نکر مل سکتا ہے ؟ کیونکہ اس کی حکومت کسی کو ملنے کے یہ معنی نہیں ہوتے کہ اس کی حکومت بھی اسی قسم کی ہو گی بلکہ جیسا کہ
اللہ تعالیٰ کی قدیم سے سنت ہے اور جیسا کہ وہ صاف طور پر قرآن کریم میں فرماتا ہے إِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُ وَامَا
بِأَنْفُسِهِمْ (الرعد : (۱۲) وہ اس وقت کسی انعام کو واپس لیتا ہے جبکہ وہ حق کو چھو ڑ بیٹھتے ہیں اور خراب ہو جاتے ہیں۔ پس زار
روس سے حکومت لینے کی وجہ بھی یہ ہے کہ وہ اس ذمہ داری کے ادا کرنے سے قاصر رہا۔ جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس پر عائد
تھی اور حضرت مسیح موعود کو اس عصا کے دینے کی وجہ بھی یہی ہے کہ اب اس ذمہ داری کے اٹھانے کی اہل صرف آپ کی جماعت
ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ روس کے باشندوں کے احمدی مسلمان ہونے کے بعد وہاں ایک ایسا امن کا دور چلے گا کہ باقی دنیا اس کو
دیکھ کر رشک کرے گی اور وہ حکومت امن وانصاف کی محمد اور محافظ ہوگی ۔ انشاء اللہ ۔ واللہ اعلم بالصواب۔

آج 10 میں سے 10 باقی