اصلاح نفس (متفرق امور)
انوارالعلوم (جلد 5), حصہ 5
انوار العلوم جلد ۵
۴۵۲
اصلاح نفس
زکوٰۃ کی فرضیت زکواۃ توایسی ضروری چیز ہے کہ جو نہیں دیتا وہ اسلام سے خارج ہو جاتا
ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد حضرت ابو بکر کے
زمانہ میں جب کچھ لوگوں نے زکوۃ دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ۔
لیکن
١٠٣ )
نُخُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمْ وَتُزَكِّيهِمْ بِهَا وَصَلِّ عَلَيْهِمْ
(التوبة : (۱۰۳) اس میں تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم ہے کہ تو ہے ۔ اب جب کہ آپ نہیں تھے
تو اور کون لے سکتا ہے ؟ نادانوں نے یہ نہ سمجھا کہ وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا قائم مقام ہو گا جو لے گا۔
ن جهالت۔ الت سے انہوں نے کہہ دیا کہ ہم زکوۃ نہیں دیں گے۔ ادھر تو لوگوں نے زکوٰۃ دینے سے انکار
کر دیا اور ادھر فساد ہو گیا قریباً سارا عرب مرتد ہو گیا اور کئی مدعی نبوت کھڑے ہو گئے ۔ یوں معلوم ہوتا
تھا کہ نعوذ باللہ اسلام تباہ ہونے لگا ہے۔ ایسے نازک وقت میں صحابہ نے حضرت ابو بکر سے کہا کہ
آپ ان لوگوں سے جنہوں نے زکواۃ دینے سے انکار کر دیا ہے فی الحال نرمی سے کام لیں ۔ حضرت عمرہ
جن کو بہت بہادر کہا جاتا ہے وہ کہتے ہیں کہ گو میں کتنا ہی جری ہوں مگر ابو بکر نہ جتنا نہیں کیونکہ یں نے
بھی اس وقت یہی کہا کہ ان سے نرمی کی جائے ۔ پہلے کافروں کو زیر کر لیں پھر ان کی اصلاح کرلیں گے۔
لیکن ابوبکر نے کہا ابن قحافہ کی کیا حیثیت ہے ؟ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دیئے ہوئے حکم
کو بدلائے میں تو ان سے اس وقت تک لڑوں گا جب تک کہ یہ لوگ پوری طرح زکوۃ نہ دیں اور
اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت اونٹ باندھنے کی ایک رسی جو دیتے تھے وہ بھی ادا نہ کر دیں ۔
دبخاري كتاب الزكوة باب وجوب الزكوة و مسند احمد بن خلیل جلدات) اس وقت صحابہ کو پتہ لگا کہ خدا کا بنایا ہوا
خلیفہ کس قدر جرات اور دلیری رکھتا ہے ؟ آخر حضرت ابو بکر نے نے ان کو زیر کیا اور ان سے زکوۃ لے کر چھوڑی ۔
مگر بہت لوگ ہیں جو زکوۃ نہیں دیتے جب انہیں کہا جائے تو کہتے ہیں اچھا یہ بھی فرض ہے؟
پھر ایک سال یونہی گزار دیتے ہیں گویا انہوں نے کچھ سنا ہی نہیں ۔ دوسرے سال پھر سنتے ہیں مگر
ایسا ہی سنتے ہیں گویا نہیں سنا۔ مگر اس طرح وہ اس فرض کی ادائیگی سے بچ نہیں سکتے۔ جو شخص زکوۃ
کو چھوڑتا ہے اس سے وہی معاملہ جائز ہو جاتا ہے جو کفار سے کیا جاتا ہے ۔ چنانچہ حضرت عمر نے جب
حضرت ابو بکری کو زکوۃ نہ دینے والوں کے متعلق کہا یہ سلمان ہیں ان سے کافروں والا معاملہ نہ کیا جائے۔ تو
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا ۔ نہیں۔ ان سے کافروں والا ہی معاملہ کیا جائے گا۔ چنانچہ ان کو پکڑ
کر غلام بنایا گیا ۔
زکوۃ کے متعلق ہم نے ایک رسالہ شائع کیا ہوا ہے ۔ تم اس کو پڑھو اور جس پر زکوۃ واجب ہے
انوار العلوم جلد ۔
۴۵۳
اصلاح نفس
وہ زکوۃ دے ۔ اوراس رقم کو مرکز میں پنچاؤ جیسا کہ اس کے متعلق حکم ہے ۔
صدقہ دینا
ہے۔
دوسری چیز صدقہ دینا ہے ۔ اس کے متعلق شریعت کا کوئی مقرر حکم نہیں ہے
کہ اتنا دیا جائے ۔ ہاں یہ ہے کہ بچے ہوئے مال سے اپنے مقدور کے
مطابق غریبوں پر خرچ کرو۔ ایمان کی ترقی اور نفس کی اصلاح کے لئے یہ بھی نہایت ضروری ہے۔ اگر کوئی
زکوۃ دیتا ہے تو اس کو ایمان حاصل ہو گیا۔ مگر اس کا ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہو گا جب تک کہ صدقہ ہو
بھی نہ دے ۔
اس بات کو خوب یاد رکھو کہ قرب الہی کے مدارج کی ترقی نوافل کے ذریعہ حاصل ہوتی ہے۔ فرائض
ادا کرنا انسان کو صرف جہنم سے بچاتا ہے۔ مگر نوافل جنت میں لے جانے کا ذریعہ ہوتے ہیں۔ پھر فرضوں
میں کئی کو تا ہیاں ہو جاتی ہیں ان کو پورا کرنے کے لئے ساتھ سنتیں رکھ دی گئی ہیں اسی طرح زکوۃ میں
جو کوتا ہیاں رہ جاتی ہیں ان کو صدقہ دور کر دیتا ہے ۔
چندہ دینا
تیسری چیز چندہ ہے ۔ جو دین کے جہاد کے لیئے ہوتا ہے یہ جہاد خواہ تلوار سے
ہو یا قلم اور کتب سے یہ بھی ضروری ہے کیونکہ زکوۃ اور صدقہ تو غرباء کو دیا
جاتا ہے اس سے کتا بیں نہیں چھاپی جاسکتیں اور نہ وہ مبلغوں کو دیا جا سکتا ہے ۔
زکواۃ میں حکمت یہ تینوں چیزیں یہ مینوں چیزیں ضروری ہیں ۔ اور ان میں سے ہر ایک میں حکم حکمت ہے۔
جس رنگ میں رکھی گئی ہے اس میں تو یہ حکمت ہے کہ اگر یونی صدقہ
زكوة حس را
کا حکم دیا دیا جاتا رقم اور وقت مقرر نہ ہوتا تو بہت لوگ نہ دیتے ۔ اس لئے تھوڑے سے تھوڑا چندہ
شریعت نے خود مقرر کر دیا ہے کہ اس قدر اپنے مال میں سے ضرور دیا جائے ۔ اس سے زائد جو ۔
دے وہ انعام کا مستحق سمجھا جائے اور جو اس حد تک بھی نہ دے وہ مجرم ہوگا۔ پس تم اس حد کو
پورا کرو۔
دوسرا اس کے مقرر کرنے میں یہ فائدہ ہے کہ بعض لوگوں کو جو ضروریات آپڑتی ہیں ان کو فرداً
فرداً پورا نہیں کیا جا سکتا ۔ مثلاً ایک شخص غریب ہے اس کو لاکھ روپیہ کی ضرورت آپڑی ہے۔ کوئی
کے کہ غریب اور پھر لاکھ روپیہ کی ضرورت کا کیا مطلب ؟ مگر ہوتی ہے ۔ مثلاً ایک تاجر ہے اس کو
کاروبار میں گھاٹا پڑ گیا ہے اس کے چلانے کے لئے روپیہ کی ضرورت ہے ۔ ایسے لوگوں کی بھی
زکوۃ سے مدد کی جا سکتی ہے۔ تو زکوۃ سے غرباء کو بھی دیا جاتا ہے تاکہ اپنی ضروریات پورا کریں ۔ مگران
کو بھی دیا جاتا ہے جنہیں کاروبار چلانے کے لئے ضرورت ہو اور پیشہ ور ہوں لیس زکوۃ کے فنڈ
انوار العلوم جلد ۵
۴۵۴
اصلاح نفس
سے ایسے لوگوں کو دیا جاتا ہے ۔ افراد کے چندہ سے ان کا کام نہیں چل سکتا ۔
پھر بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو دوسرے کا احسان اٹھانا پسند نہیں کر سکتے ۔ وہ بھوکے مر
جائیں گے مگر یہ گوارا نہیں کریں گے کہ زید کے سامنے جائیں اور اپنی ضروریات کے لئے اس سے کچھ
حاصل کریں ۔ چونکہ ایسی طبیعت کئی لوگوں کی خدا نے بنائی ہوتی ہے اور ان کا خیال رکھنا بھی ضروری ہوتا
ہے اس لئے شریعت نے یہ رکھا ہے کہ حکومت امراء سے لے اور ایسے لوگوں کو دے تاکہ وہ طبائع
جو کسی کا احسان نہیں اُٹھانا چاہتیں وہ اس طرح مدد پائیں ۔
صدقہ کے فوائد دوسری چیز صدقہ ہے ۔ اس کے بھی کئی فائدے ہیں۔ ایک تو یہ کہ اس
کے ذریعہ طبیعت میں ہمدردی کا مادہ پیدا ہوتا ہے۔ زکوٰۃ دینے والے
میں یہ مادہ نہیں پیدا ہو سکتا کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ یہ تو میں نے حکومت کو ٹیکس دیا ہے ۔ اس کے سامنے
لینے کے لئے مسکین نہیں آتا بلکہ حکومت آتی ہے اس لئے شریعت نے صدقہ رکھا ہے کہ اس کے سامنے مسکین
آئے تاکہ اس میں دوسروں کے ساتھ محبت اور ہمدردی کرنے کا جذبہ پیدا ہو۔ اسی وجہ سے شریعت نے صدقہ دینے
کا حکم علیحدہ دیا ہے ۔ تاکہ انسان پر محبتانہ اور ہمدرداند اثر پڑے۔
دوسرا فائدہ اس کا یہ ہے کہ شریعت چاہتی ہے کہ لوگوں کے آپس کے تعلقات مضبوطی کے
ساتھ قائم ہوں اور یہ صاف بات ہے کہ جو انسان کسی کو کچھ دیتا ہے اور جو لیتا ہے ان کا آپس
میں انس ہو جاتا ہے ۔ وہ لوگ جو کسی بچہ کو پالتے ہیں ان کو جب کوئی تکلیف پہنچے تو وہ بچہ لیا
ہی درد محسوس کرتا ہے جیسا اپنا بچہ لیکن اگر غریب بچوں کو حکومت پالے اور روپے لوگ دیں تو
ان میں لوگوں کے ساتھ ایسی محبت نہیں پیدا ہو سکتی ہیں دوسرا فائدہ صدقہ کا یہ ہے کہ لوگوں میں محبت اور
ہمدردی کا مادہ پیدا ہوتا ہے ۔
تیسرا فائدہ صدقہ کا یہ ہے کہ اس سے خدا تعالیٰ کے قرب کا موقع ملتا ہے ۔ وہ شخص جو بندھا ہوا
کچھ دیتا ہے اس میں ایسی خوشی اور رغبت نہیں پیدا ہوتی جیسی خود بخود دینے والے میں پیدا ہوتی
ہے اس لئے شریعت نے زکواۃ کے علاوہ صدقہ دینا ضروری رکھا ہے کہ جب کوئی اس طرح مسکین کی مدد کرے گا
اور اس سے خوشی اور فرحت محسوس کریگا تو اس کے دل میں اُمنگ پیدا ہوگی کہ پھر بھی خرچ کروں ۔
چوتھا فائدہ صدقہ کا یہ ہے جو زکوۃ دینے میں اس قدر حاصل نہیں ہوتا کہ مسکین کی دُعا ملتی
ہے ۔ زکوۃ میں مسکین نہیں جانتا کہ مجھے حیدر آباد سے بھیجی ہوئی زکوٰۃ سے دیا گیا ہے یا لاہور کی
بھیجی ہوئی ہے ۔ وہ تو یہی کہے گا کہ ناظر بیت المال کا بھلا ہو جس نے مجھے دیا ہے ۔ مگر جب کوئی
انوار العلوم جلد ۵
۴۵۵
اصلاح نفس
شخص اسے خود دیتا ہے تو وہ اس کے لئے خاص طور پر دُعا کرتا ہے ۔
مخفی اور ظاہرہ طور پر صدقہ دینا پھر آگے صدقے دو قسم کے ہیں۔ ایک مخفی جس کا
لینے اور دینے والے کے سوا کسی کو پتہ نہیں لگتا۔ اور
بعض تو ایسے مخفی صدقے ہوتے ہیں کہ ان میں لینے والے کو بھی پتہ نہیں لگتا کہ کس نے مجھے دیا ہے ؟ نے مجھے دیا
وہ ہیں کہ سکتا ہے کہ اندھیرے میں دینے والے کا بھلا ہو۔ یہ اس لئے رکھا گیا ہے کہ بعض لوگوں میں یہ
کمزوری ہوتی ہے کہ جب وہ کسی کو صدقہ دیتے ہیں تو اس پر احسان جتلانے لگتے ہیں۔ شریعت نے
خفیہ صدقہ رکھ کر انہیں مشق کرائی ہے کہ جب وہ اس طرح دے کر کسی پر احسان نہیں جتلا سکیں گے تو کر وہ دے کسی پر احسان نہیں جلا
ظاہر دینے میں بھی نہ جتلائیں گے ۔ اور ظاہری صدقہ اس لئے رکھا ہے کہ دوسروں کو بھی دینے کی تحریص
ہو اور دوسرے بھی ایسا ہی کریں ۔ یہ صدقے کے فوائد ہیں ۔
تیسری چیز چندہ ہے ۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ بعض ایسے مسلمان ہوتے چندہ دینے کا فائدہ ہیں جو دین کی خدمت میں آنا وقت نہیں لگا سکتے جتنا گانا ان کے
ذمہ ہوتا ہے ۔ وہ اور کاموں میں لگے رہتے ہیں ان کی اس کمی کو پورا کرنے کے لئے چندہ رکھ دیا گیا
ہے ۔ مثلاً ایک زمیندار جو بہت زیادہ وقت دنیاوی دھندوں میں لگا دیتا ہے اور بہت تھوڑا وقت
خدا کے لئے صرف کرتا ہے چندہ کے ذریعہ اسی اس کمی کو پورا کیا جاتا ہے ۔
پس چندہ وہ قیمت ہے جو انسان اس کوتاہی کی ادا کرتا ہے جو اس سے ہوتی ہے۔ مگر یہ یاد
رکھنا چاہئے کہ اس سے پورا حق ادا نہیں ہوتا ۔ اس لئے کوئی یہ نہ سمجھے کہ چندہ دے کر وہ اپنے
فرض سے سبکدوش ہو گیا۔ اس سے صرف کی پوری ہوتی ہے ۔ دیکھو اگر کوئی فرض نہ پڑھے اور نفل
پڑھ لے تو کیا نماز کی فرضیت سے آزاد ہوسکتا ہے ؟ ہرگز نہیں۔ اس طرح جو چندہ دیتا ہے وہ یہ نہ ی کا نمازی فرضیت سے آزاد ہے ؟ ہرگز نہیں۔ اس طرح جو چندہ دیتا ہے سمجھے کہ عملی طور پر دین کی خدمت کرنے سے آزاد ہو گیا ۔ یہ مال کے ذریعہ دوسروں کو جسمانی فائدہ
پہنچانا ہے ۔
علمی فائدہ پہنچانا گر ایصال خیر کا دوسرا پہلو روحانی بھی ہے۔ یہ بھی دو قسم کا ہے ۔ ایک
علمی فائدہ پہنچانا اور دوسرا روحانی یعنی ایک تو وہ جو دین سے تعلی نہیں
رکھتا اس سے ورے درے ہی رہتا ہے اور ایک روحانی جو دینی فائدہ ہے ۔
بیوی
۔
ی بچوں کو دین سکھانا پہلی شق کی سب سے ضروری بات بیوی بچوں کو دین سکھانا اور
تعلیم دینا ہے اور یہ نہایت ضروری ہے۔ کیونکہ اب اگر ہم اپنی اولاد
انوار العلوم جلد ۵
۴۵۶
اصلاح نفس
کو تعلیم نہ دیں آج سے پچاس سال بعد ہماری ہی اولاد سے ایسے لوگ کھڑے ہو جائیں گے جیسے دوسرے
لوگ ہیں ایسی صورت میں ہمیں ان قربانیوں اور کوششوں کی کیا ضرورت ہے جو ہم دین کے لئے کر
رہے ہیں۔ اگر ہم اس وقت امریکہ یورپ اور افریقہ سے پکڑ پکڑ کر لوگوں کو اسلام کی طرف تو لائیں مگر
اپنی اولاد کو دین نہ سکھائیں تو اس کا کیا فائدہ ؟
پس احمدیوں کا فرض ہے کہ اپنے بچوں کی تربیت کریں ۔ یہ نظم جو آج سنائی گئی ہے میں نے
انی بچوں کے لئے لکھی ہے جو اس وقت تربیت کے محتاج ہیں وہ قوم بھی قائم نہیں رہ سکی جو
اپنی اولاد کی تربیت نہیں کرتی ہیں جب تک تم اپنی اولاد ، بیوی بچوں کو دین نہیں سکھلاتے تمہاری
کوششوں کی ایسی ہی مثال ہے جیسے کپڑا بنا کر پھاڑ ڈالا جائے۔ تم ان کو دین سکھاؤ اور اس طرح یم این
سکھاؤ کہ ان میں ایسا رچ جائے کہ ان کے لئے دین کو چھوڑنا زیادہ مشکل ہو بہ نسبت اس کے کہ
ان کے گلے پر چھری رکھی جائے تو اس کے نیچے سے نکلنا ۔ دیکھو ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کا بچہ
اس سے بڑا انسان بنے ۔ پھر تمہیں یہ کس طرح گوارا ہو سکتا ہے کہ تمہاری اولاد دین میں تم سے کم
رہے۔ حضرت مسیح موعود نبی تھے مگر دیکھو خیر خواہوں کی نیت کیسی ہوتی ہے جب میں نے تشمیڈ نکالا تو
ایک دفعہ مسجد میں حضرت خلیفہ اول کو کہا گیا آپ نے تشھید پڑھا ہے ؟ انہوں نے کہا پڑھا ہے۔
اچھا لکھا ہے ۔ مگر مجھے پسند نہیں آیا کیونکہ ہمارے ہاں ٹوڈا ۴۲ کی مثال مشہور ہے ۔
میں نہیں سمجھتا تھا کہ ٹوڈا کیا ہوتا ہے ؟ مولوی صاحب نے فرمایا ٹوڈا اونٹ کا بچہ ہوتا ہے
اور شل ہے کہ اونٹ کی قیمت ۴۰ ہو تو اس کے بچے کی ۴۲ ہونی چاہئے ۔ ہم تو تب سمجھتے جب تم
مرزا سے بڑھ کر لکھتے ۔ یہ تو ان کا ذوق تھا۔ مگر ہر شخص جو خیر خواہ ہو۔ اس کی خواہش ہوتی ہے کہ
ہمارے قائمقام بننے والے ہم سے بڑھ کر ہوں ۔
ڈاکٹر محمد حسین شاہ صاحب کے مکان پر اس سفر میں کہ جس میں حضرت مسیح موعود فوت ہوئے
ایک دفعہ ڈاکٹر یعقوب بیگ صاحب کسی ہندو پنشنر سیشن جج کی آمد کی خبر دینے آئے جو بغرض
ملاقات آئے تھے۔ آپؐ نے اس وقت ان سے کہا کہ میں بھی بیمار ہوں ۔ مگر محمود بھی بیمار ہے مجھے
اس کی بیماری کا زیادہ فکر ہے آپ اس کا توجہ سے علاج کریں ۔ تو والدین کو اپنی اولاد کا بڑا فکر ہوتا
ہے ۔ مگر تم میں سے بہت سے ایسے ہیں جو اپنی اولاد کو احمدی بنانے کا فکر نہیں کرتے۔ اپنی اولاد
کو دین نہیں سکھاتے۔ زمانہ کا وقت ہوگا تو سردی یا کسی اور وجہ سے کہیں گے بچہ نے نماز نہیں پڑھی
تو کیا ہوا ؟ حالانکہ بچوں کی تربیت کا زمانہ ان کا بچپن کا ہی زمانہ ہوتا ہے اور بچپن کی تربیت ہی
بشه
انوار العلوم جلد ۵
۴۵۷
اصلاح نفس
آئندہ زندگی میں کام آسکتی ہے۔ کیا تم نے دیکھا نہیں ؟ کہ ہمارے ملک میں جن کو شاہ دولا کا چوپا بنایا جاتا
ہے ان کے سروں پر بچپن میں ہی خول چڑھا دیا جاتا ہے ۔ کیونکہ بڑے کا سر چھوٹا نہیں کیا جاسکتا۔
پس آپ لوگ بچوں کی خاص طور پر تربیت کریں اور ایسی تربیت کریں کہ ایمان میں آپ سے بڑھ
جائیں ۔ آپ لوگوں کی مثال تو ایسی ہے جیسے ترکھان لکڑی کو تراش کر کوئی چیز بناتا ہے۔ مگر بچوں کی
کی ایسی مثال ہے جیسے کسی چیز کو ڈھالا جاتا ہے اور ڈھالنے میں کوئی چیز ضائع نہیں ہوتی مگر تراشنے
میں کچھ نہ کچھ الگ کرنی پڑتی ہے۔ اور اس میں محنت بھی زیادہ صرف ہوتی ہے۔ پس تم اپنی اولاد
کو دین کے سانچے میں ڈھالنے کی کوشش کرو تاکہ تمہارے بعد ایک مضبوط جماعت پیدا ہو جائے
اور جب تم فوت ہونے لگو تو تمہارے دل غمگین نہ ہوں بلکہ خوشی سے بھرے ہوئے ہوں کہ ہم ایسی جماعت
کے شیر و دین کی امانت کر رہے ہیں جو اس کی حفاظت کرنے کی اہل ہے ۔
پس کبھی یہ خیال مت کرو کہ بچہ اگر کوئی بری حرکت کرتا ہے یا دین نہیں سیکھتا تو کوئی حرج نہیں
بڑا ہو کر سیکھ لے گا ۔ سیکھنے کی عمر دراصل بچپن ہی ہے ۔ بہت لوگ کہہ دیا کرتے ہیں کہ بچہ نے جھوٹ
بولا تو کیا ہوا ۔ بڑا ہو کر چھوڑ دے گا ۔ مگر انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ جو بچہ ہونے کی حالت میں جھوٹ
بولتا ہے وہ بوڑھا ہونے تک بھی اسے نہیں چھوڑے گا کیونکہ اسے تو جس طرح ڈھلنا تھا ڈھل چکا۔
دیکھو جن بچوں کے سر کو بچپن میں چھوٹا کر دیا جاتا ہے ان کے بڑے ہونے پر سر بڑا نہیں ہو جاتا ۔ اسی طرح جو
بچپن میں جھوٹ بولتا ہے یا چوری کرتا ہے وہ بڑا ہو کر چوری چھوڑ نہیں دے گا بلکہ بڑا چور بن جائے
گا سوائے اس کے جسے خدا تعالیٰ کاٹ کاٹ کر صاف کر دے ۔
پس اپنے بچوں کی تربیت کرو اور یہ مست خیال کرو کہ نمازیں پڑھنے میں انہیں تکلیف ہوتی
ہے یا روزہ رکھنے میں وہ کمزور ہو جاتے ہیں۔ دین کے احکام پر ان سے عمل کراؤ ۔ اور اگر وہ کوئی
بری بات کریں تو سمجھاؤ اور بے شک نرمی سے سمجھاؤ ۔ لیکن اگر نرمی سے نہ مانیں اور سختی کی ضرورت
ہو تو سختی بھی کرو۔
دوسروں کو تبلیغ کرو دوسری قسیم روحانیت کی تبلیغ ہے۔ یہ بھی نہایت ضروری بات ہے
اور کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک دوسروں
کو تبلیغ نہ کر ہے۔ یہ خدا تعالیٰ نے مومن کا فرض رکھا ہے ۔ چنانچہ فرماتا ہے ۔
كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ
وَتُؤْمِنُونَ بِاللهِ ، وآل عمران : ۱۱۱ )
انوار العلوم جلد ۵
۴۵۸
اصلاح نفس
کہ تم سب سے بہتر انت ہو جو لوگوں کے فائدہ کے لئے پیدا کئے گئے ہو اس لئے تمہارا فرض
ہے کہ تم لوگوں کو نیکی سکھاؤ اور بُرائی سے روکو۔
پس جب خدا تعالیٰ نے ہر مؤمن کا یہ فرض قرار دیا ہے اور وہ پیدا ہی اسی غرض کے لئے
کیا گیا ہے تو کس قدر افسوس کی بات ہے اگر اس فرض کو ادا کرنے کی کوشش نہ کی جائے اور فرض
پھر کیا فائدہ ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ماننے کا ؟ اگر آپ جس غرض کے لئے آئے تھے اس
کو پورا کرنے کی کوشش نہیں کی جاتی ۔ دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس لئے دنیا میں آئے تھے کہ
لوگوں سے اسلام منوائیں ۔ اب اگر کوئی دوسروں کو اسلام نہیں منواتا تو اس کا رسوا تو اس کا رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کو ماننا کیا ہوا ؟ کچھ بھی نہیں ۔ پھر اس کے بغیر مسلمان قوم زندہ ہی نہیں رہ سکتی کیونکہ تبلیغ کرنے
کے معنی آگ بجھانے کے ہیں۔ اور کیا تم بتا سکتے ہو کہ اگر کسی کے ہمسائے میں آگ لگی ہو اور وہ اس
کو نہ بجھائے تو اس آگ کی لپیٹ سے وہ بیچ سکتا ہے ؟ ہرگز نہیں ہیں اگر تمہارا ہمسایہ یہودی یا
عیسائی یا اگر یہ یا غیر احمدی ہے ۔ ری ہے۔ یا تمہارا بچہ یا بھائی یا اور دوسرے رشتہ دار احمدی نہیں ہیں تو
وہ ضرور تمہیں بھی خراب کریں گے اور ان کے گھر کا اثر تمہارے تک بھی پہنچے گا۔ پیس کفر ایک آگ
ہے اور مومن کا فرض ہے کہ اپنے گھر تک پہنچنے سے قبل ہی اسے بجھانے کی کوشش کرے اور
یہ نہ سمجھے کہ اگر اس کے ہمسائے میں کفر کی آگ جل رہی ہے تو جلتی رہے اس سے اسے کوئی نقصان
نہیں پہنچے گا۔ تم خاص طور سے لوگوں میں تبلیغ کرنے کی کوشش کرو اور لوگوں کو سلسلہ کی طرف توجہ
دلاؤ ۔ اگر ہندو اور عیسائی ہیں تو ان کو اسلام کی طرف لاؤ اور اگر غیر احمدی ہیں تو ان کو سلسلہ کی
خصوصیات بتا کر سلسلہ میں لاؤ۔
**
دیکھو تبلیغ کے متعلق ہی قیمتیں میں بہت دفعہ کر چکا ہوں اور اب بھی مختصر طور پر کہ دیا ہے
کیونکہ وقت بہت ہو گیا ہے۔ ان کو خوب اچھی طرح یاد رکھو اور ان پر عمل کرو۔ آج ہی میں نے
آپ لوگوں کو بتایا ہے کہ اس سال تبلیغ نہ کرنے کی وجہ سے تمہارے ذمہ قرضہ ہو گیا ہے اس کی
ادائیگی کی فکر کرو۔ اور یہ تمہارے ذمہ قرضہ نہیں بلکہ جرمانہ ہے کیونکہ تم نے سستی سے کام لیا ہے
اس کو بہت جلدی ادا کرنا چاہئے ۔
اپ کے میں نے تجویز کی ہے کہ جس طرح ضلع وار تمہیں تقسیم کی جاتی ہیں۔ اسی طرح ضلعوں
میں یہ بھی تقسیم کی جائے کہ اتنے اتنے احمدی بنانے کی کوشش کرو۔ اور جس طرح سالانہ جلسہ پر
ناظر بیت المال تمہیں بتاتا ہے کہ فلاں جماعت نے اتنا چندہ دیا اور فلاں نے اتنا ۔ اسی طرح
انوار العلوم جلده
۴۵۹
اصلاح نفس
ناظر تالیف و اشاعت بتایا کرے گا کہ فلاں جماعت نے اتنے احمدی بنائے اور فلاں نے اتنے ۔
اگر یہ باتیں جومیں نے آپ لوگوں کو بتائی ہی مان لو تو یقیناً یاد رکھو کہ خدا تعالیٰ کے وہ وعدے جو
اس نے اپنے مومن بندوں سے متعلق کئے ہیں وہ پورے ہو جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ کے تو وہ وعدے
بھی جو معمولی بندوں کے متعلق ہوتے ہیں پورے ہوتے ہیں پھر اگر کوئی شخص پورا مومن بن جائے
تو کس طرح ممکن ہے کہ وہ وعد سے جو مومنوں کے متعلق ہیں پورے نہ ہوں ۔
میں نے حضرت صاحب کا لکھا ہوا ایک نوٹ دیکھا تھا اور اسے چھپوا دیا ہے ۔ اس میں آپ
لکھتے ہیں کہ لوگ کہتے ہیں کہ تو خدا کو چھوڑ دے مگر میں کس طرح چھوڑ سکتا ہوں ؟ جب کہ سب سوئے
ہوتے ہیں خدا مجھے آکر جگاتا ہے اور کہتا ہے کہ میں تم سے محبت کرتا ہوں ۔ تمہیں کسی سے ڈرنے کی
کوئی ضرورت نہیں۔ بتاؤ ایسے خدا کو میں کسی طرح چھوڑ سکتا ہوں ۔ تو خدا اپنے بندوں سے بڑی
محبت کرنے والا ہے۔ مسیح موعود تو بہت بڑا درجہ رکھتے تھے میں اپنا ایک واقعہ بیان کرتا ہوں
جس کو یاد کر کے مجھے عجیب لذت آتی ہے ۔
کچھ دن ہوئے ایک ایسی بات پیش آئی کہ جس کا کوئی علاج میری سمجھ میں نہ آتا تھا۔ اس
وقت میں نے کہا کہ ہر ایک چیز کا علاج خدا تعالیٰ ہی ہے اس سے اس کا علاج پوچھنا چاہئے ۔
اس وقت میں نے دُعا کی اور وہ ایسی حالت تھی کہ میں نفل پڑھ کر زمین پر ہی لیٹ گیا ۔ اور جیسے
بچہ ماں باپ سے ناز کرتا ہے اسی طرح میں نے کہا ۔ اسے خدا ! میں چارپائی پر نہیں زمین پر ہی میں ہے
سوؤں گا ۔ اس وقت مجھے یہ بھی خیال آیا کہ حضرت خلیفہ اول نے مجھے کہا ہوا ہے کہ تمہارا معدہ
خراب ہے اور زمین پر سونے سے معدہ اور زیادہ خراب ہو جائے گا ۔ لیکن میں نے کہا۔ آج تو
میں زمین پر ہی سوؤں گا ۔
یہ بات ہرا ہر ایک انسان نہیں کہہ سکتا بلکہ خاص ہی حالت ہوتی ہے۔ یہ کوئی چھ سات ہی دن کی
بات ہے جب میں زمین پر سو گیا تو دیکھا کہ خدا کی نصرت اور مدد کی صفت جوش میں آئی اور
متمثل ہو کر عورت کی شکل میں زمین پر اتری ۔ ایک عورت تھی اس کو اس نے سوئی دی اور کہا اسے
مار اور کھو جا کر چار پائی پر سو۔ میں نے اس عورت سے سوئی چھین لی ۔ اس پر اس نے رخدا تعالیٰ کی
اس محسم صفت صفت نے سوئی خود پکڑ لی اور مجھے مارنے لگی ۔ اور میں نے کہا لو مار لو مگر جب ) ۔ اس نے
مارنے کے لئے ہاتھ اُٹھایا تو زور سے سوئی گھٹنے تک لا کر چھوڑ دیا اور کہا۔ دیکھ محمود ! ہیں
تجھے مارتی نہیں ۔ پھر کہا جا اُٹھ کر سو رہو یا نماز پڑھ ۔ میں اسی وقت کو دگر چار پائی پر چلا گیا اور جاکر
ا
انوار العلوم جلد ۵
الدماء
اصلاح نفس
سو رہا۔ میں نے اس وقت سمجھا کہ اس حکم کی تعمیل میں سونا ہی بہت بڑی برکات کا موجب ہے ۔
تو خدا تعالیٰ جس سے محبت کرتا ہے اس کے سامنے سب کچھ بیچ ہو جاتا ہے تم اس کے لئے کوشش کرو
کہ خدا تعالیٰ تم سے محبت کرے ۔ تاکہ اس کی مدد اور نصرت تم کو مل جائے ۔ اور جب اس کی نصرت تمہارے
ساتھ شامل ہو جائے تو پھر ساری دنیا ہے کیا چیز ؟ وہ تو ایک کیڑے کی بھی حیثیت نہیں رکھتی ۔ کی
مومنوں کے متعلق خدا کے وعدے اب میں وہ وعد سے سناتا ہوں جو خدا تعالیٰ نے
مؤمنوں کے ساتھ کئے ہیں ۔ ان کو سنو اور سوچو کہ
خدا تعالی مومنوں پر کیا کیا انعام کرنے کے وعد سے فرماتا ہے ؟
بدیوں کے چھپے رہنے کی خواہش دکھی انسان کی کیا خواہشات ہوتی ہیں ابھی وہ یہ کہا
کرتا ہے کہ اس کی کمزوریاں دور ہو جائیں اور اس
کی غلطیوں پر کوئی آگاہ نہ ہو۔ اور یہ خواہش ایسی فطرتی ہے کہ بعض حیوان بھی جو تربیت یافتہ ہوتے
ہیں ان میں بھی پائی جاتی ہے۔ چنانچہ وہ پاشخانہ پھر کر اس پر مٹی ڈالتے ہیں۔ تو یہ ایسی فطرتی بات ہے
کہ حیوانوں تک میں بھی پائی جاتی ہے ۔ اس کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔
فَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَأُوذُوا فِي سَبِيلِي وَقَتَلُوا
وَقُتِلُوا لَا كَفَرَنَ عَنْهُمُ سَيَاتِهِمْ وَلَا دُخِلَنَّهُمْ جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا
جوا
الْأَنْهُرْ ثَوَابًا مِنْ عِندِ اللَّهِ وَاللَّهُ عِنْدَ لَا حُسْنُ الثَّوَابِ (ال عمران : ۱۹۶)
کہ وہ لوگ جو میرے لئے اپنے رشتہ داروں کو ، اپنے مال کو، اپنے وطن کو چھوڑ دیتے ہیں ،
جو اپنے گھروں سے نکالے جاتے ہیں ، میرے دین کو قبول کرنے کی وجہ سے دُکھ دئے جاتے ہیں
میرے دین کے لئے لڑتے اور مارے جاتے ہیں میں ان کی بدیاں ڈھانپ دوں گا ان کی غلطیوں
کی پردہ پوشی کروں گا کسی کی طاقت نہیں ہو گی کہ ان کی بدیوں کو دیکھ سکے ۔ بلکہ جیسا کہ صوفیاء نے
لکھا ہے کہ ایسا شخص جس کے گناہوں پر خدا تعالیٰ پر دہ ڈال دے اگر اس کے گناہوں کو کوئی دکھنا
چاہے تو ہلاک کر دیا جاتا ہے۔
تو جو خدا تعالیٰ کے ہو جاتے ہیں ان سے اگر غلطیاں بھی ہو جائیں تو بعض اوقات خدا تعالیٰ ان
کو ڈھانپ دیتا ہے اور بعض دفعہ ان کی غلطیوں کو دور کر دیتا ہے یہ اتنا بڑا وعدہ ہے کہ جو خدا
تعالیٰ کے سوا اور کوئی کر ہی نہیں سکتا ۔
انوار العلوم جلد ۵
۴۶۱
اصلاح نفس
پاک ہونے کی خواہش پھر انسان چاہتا ہے کہ پاک ہو جائے۔ اچھی باتیں اس میں پائی جائیں ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا يُصْلِحُ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ
وَيَغْفِرُ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ (الاحزاب : ۷۱-۷۲) يَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ
کہ اے لوگو ! اگر تم مومن بن جاؤ۔ اللہ کا تقوی اختیار کرو اور سچی بات کہو تو اس کا نتیجہ یہ
ہوگا گا نہ ۔ ہو گا اللہ تمہارے اعمال نیک کر دے گا اور تم سے بدی سرزد ہی نہ ہوگی ۔
اس سے ظاہر ہے کہ مومن ترقی کر کے اس حد کو پہنچ جاتا ہے کہ اس سے جو بات بھی سرزد ہوتی
ہے نیک ہی سرزد ہوتی ہے بُری نہیں ہوتی۔
دنیا میں عزت اور رتبہ پانے کی خواہش پر انسان چاہتا ہے کہ اسے دنیا میں عزت اور کہ تبہ ملے ۔ خدا تعالیٰ فرماتا
ہے ۔ آؤ مومن بن جاؤ ہم تم کو یہ بھی دے دیں گے ۔ چنانچہ فرماتا ہے ۔
إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ
الَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَابْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ نَحْنُ
اوليؤُكُمْ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَفِي الآخِرَةِ رحم السجدة: ٣١-٣٢)
ایسے لوگوں پر فرشتے نازل ہوتے ہیں جو انہیں کہتے ہیں کہ ہم اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی
تمہارے مددگار ہیں اور تم کو کامیابی ہوگی تم کسی قسم کا خوف نہ کرو۔
علم اور فہم حاصل ہونے کی خواہش پر ایسا عمل اور ہم چاہتا ہے۔ خداتعالیٰ فرماتا ہے ۔
اوَ مَنْ كَانَ مَيْتًا فَأَحْيَيْنَهُ وَجَعَلْنَا لَهُ نُورًا يَمْشِي بِهِ فِي النَّاسِ كَمَنْ
مَثَلُهُ فِي الظُّلُمَتِ لَيْسَ بِخَارِجٍ مِنْهَا ( الانعام : ١٢٣)
کہ کیا وہ جو مردہ تھا اور ہم نے اس کو زندہ کیا۔ اور پھر اسے شمع نورانی دے دی تاکہ ہر
تاریکی میں اسے رستہ مل جائے ۔ وہ اس شخص کی مانند ہو سکتا ہے جو ظلمت میں پڑا ہو اور اس
سے نکل نہ سکتا ہو۔
اس سے ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ مؤمن کو وہ نوکر دیتا ہے کہ جس کا کوئی مقابلہ کر ہی نہیں سکتا۔
تو انسان علم کو پسند کرتا ہے۔ فرمایا مومن بن جاؤ تو یہ بھی لے لو۔ میں نے بتایا تھا کہ حضرت صاحب
انوار العلوم جلد ۵
۴۶۲
اصلاح نفس
کو خدا تعالیٰ نے وہ علم سکھایا کہ کوئی انسان آپ کا مقابلہ نہ کرسکا۔ اب مجھے خدا تعالیٰ نے ایسا علم دیا ہے
کہ خواہ کوئی ایسا علم جس کا مجھے پتہ بھی نہ ہو اس کے جاننے والا اس علم کے اس علم کے ذریعہ اگر اسلام
پر اعتراض کرے تو خدا تعالیٰ مجھے اس کا ایسا جواب سکھاتا ہے کہ پھر وہ بول ہی نہیں سکتا ۔ حضرت
صاحب کو ایک ہی علم نہیں سکھایا گیا تھا بلکہ مختلف طرح کے علوم سکھائے گئے تھے۔ چنانچہ آپ
ما
فرماتے ہیں کہ ایک ہی رات میں مجھے خدا تعالیٰ نے چالیس ہزار الفاظ کا مادہ سکھا یا سرانجام آتھم روحانی خزائن جلدا
صفحہ ۲۳۴) یہی وجہ تھی کہ کوئی انسان آپ کے مقابلہ میں عربی نہیں لکھ سکتا تھا۔ وجہ مقابلہ
ہر آفت سے بچنے کی راہ
پھر فرمایا :-
يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَتَّقُوا اللَّهَ يَجْعَلُ لَكُمْ فُرْقَانَا وَيُكَفِّرْ عَنكُمْ سَيَاتِكُمْ
ر الانفال : ٣٠ )
کہ اے لوگو ! اگر مومن ہو جاؤ اور اللہ کا تقوی اختیار کرو۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ہم تمہیں ہر
مصیبت اور ہر تکلیف سے نکلنے کے سامان بتا دیں گے ۔
مومن پر بھی تکالیف آتی ہیں۔ مؤمن بھی بیمار ہوتا ہے۔ مگر وہ ہلاک نہیں کیا جاتا ۔ یہی وجہ ہے کہ
خدا کے کسی برگزیدہ انسان کو قابل نفرت بیماری مثلاً کوڑھ وغیرہ نہیں ہوتی ۔ انبیاء میں یہ مرض نہیں
ہوتا نہ وہ پاگل یا اور اسی قسم کی ہلاکتوں میں مبتلا کئے جاتے ہیں۔
دنیا میں رعب و داب حاصل ہونے کی خواہش ل ہونے کی خواہش پھر انسان دنیا میں اپنا رعب و داب چاہتا ہے
حاصل
اور اس کے لئے بڑی بڑی کوششیں کی جاتی ہیں۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے آؤ اس کے حاصل کرنے کا طریق
بھی میں بتاؤں ۔ چنانچہ فرماتا ہے ۔
وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمُ
فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ
الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّ لَنَّهُمُ مِنْ بَعْدِ خَوْقِهِمْ أَمَنَّا ( النور : ٥٦)
کہ خدا تعالیٰ مومنوں سے وعدہ کرتا ہے کہ ان میں ایسے بادشاہ اور خلیفے بنائے گا جیسے کہ پہلوں
بناتا تھا۔ اور وہ صرف ظاہری شان و شوکت ہی نہ د رکھتے ہوں گے بلکہ ایسے ہوں گے کہ ان کے ذریعہ
دین کی تمکن ہوگی اور ان کے خوف کو اللہ تعالی امن سے بدل دے گا۔ ان پر کسی کا رعب نہیں ہو گا بلکہ
میں
انوار العلوم جلد ۵
ان کا لوگوں پر رعب ہوگا۔
اصلاح نفس
نئی نئی چیزیں حاصل ہونے کی خواہش پر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے بیانی چیزیں ملیں ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے میں اس کو
بھی پورا کر دوں گا۔ چنانچہ فرمایا ،
فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ فُرَةِ أَعْيُنٍ جَزَاء بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ۔
(السجدة : ١٨)
کہ مومن کو ہمیشہ اخفا ہی رہتا ہے ۔ خواہ وہ کسی درجہ اور کہ تبہ پر پہنچ جائے ۔ لوگ پرانی چیز
کو پسند نہیں کرتے ۔ اگر کوئی کپڑا ایک سال تک نہ پھٹے تو کہتے ہیں کہ اس سے جی اکتا گیا ہے یہ
پھٹتا ہی نہیں ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ تم کو ایسی نئی نئی چیزیں دی جائیں گی جن کا تم کو اس سے
پہلے علم بھی نہ ہو گا ۔
دشمن کے تباہ ہونے کی خواہش پھر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا مشن
تباہ ہو ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ ۔ فرماتا ۔
إِنَّ الَّذِينَ يُؤْذُونَ اللهَ وَرَسُولَهُ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَأَعَدَّ لَهُمُ
عَذَابًا مُّهِينَا، وَالَّذِينَ يُؤْذُونَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ بِغَيْرِ مَا اكْتَسَبُوا
فَقَدِ احْتَمَلُوا بُهْتَانًا وَإِثْمًا مبيناه (الاحزاب : ٥٨-٥٩)
وہ لوگ جو خدا اور اس کے رسول کو ایذاء دیتے ہیں اور وہ جو مومن مردوں اور مومن عورتوں
کو دکھ دیتے اور ان پر جھوٹے الزام لگاتے ہیں ان کو ہم جلا کر راکھ کر دیں گے ۔
پھر فرمایا :-
وَ مَنْ خَفَّتْ مَوَازِينُهُ فَأُولَئِكَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنْفُسَهُمْ فِي جَهَنَّمَ
خَلِدُونَ ، تَلْفَحُ وُجُوهَهُمُ النَّارُ وَهُمْ فِيهَا كَالِحُونَ ، أَلَمْ تَكُنْ التِي تُتْلَى
عَلَيْكُمْ تكُنتُمْ بِهَا تُكَذِّبُونَ ، قَالُوا رَبَّنَا غَلَبَتْ عَلَيْنَا شِقْوَتُنَا وَكُنَّا
قَوْمًا ضَالِينَ ، رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْهَا فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَلِمُونَ ، قَالَ اخْسَلُوا
فِيهَا وَلَا تُكَلِّمُونِ إِنَّهُ كَانَ فَرِيقٌ مِنْ عِبَادِي يَقُولُونَ رَبَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا
وَارْحَمْنَا وَأَنتَ خَيْرُ الرَّحِمِينَ ، فَاتَّخَذَ تُمُوهُم سِخْرِ يَا حَتَّى الْسَوْكُمْ
ذِكْرِى وَكُنْتُم مِّنْهُمْ تَضْحَكُونَ إِنِّي جَزَيْتُهُمُ الْيَوْمَ بِمَا صَبَرُوا أَنَّهُمْ هُمُ