ملائکۃ اللّٰہ
انوارالعلوم (جلد 5), حصہ 5
انوار العلوم جلد ۵
۵۲۴
کہ ملائکہ نے اس کو سجدہ کرنے کی تحریک کی ہو مگر اس نے اس کو نہ مانا نتیجہ کیا ہوا ؟ کافر ہو گیا ۔ تو
ملائکہ کی تحریکیں ماننا بھی فرض ہیں اور وہ نیک ہی ہوتی ہیں۔
اب میں یہ بتا چکا ہوں کہ ملائکہ کیا چیز ہیں۔ ان کا کیا کام ہے ؟ اور یہ بھی کہ ان پر ایمان لانا
کیوں ضروری ہے ؟ ان کی کیا ضرورت ہے ؟ پھر ان پر جو اعتراض پڑتے ہیں ان کے جواب
بھی دے چکا ہوں ۔ مگر ان کے متعلق اور بھی سوال پیدا ہوتے ہیں اور میں اب ان سوالوں کا جواب
دیتا ہوں۔
ملائکہ اور ان کا تعلق کتنی اقسام کا ہوتا ہے؟
اب میں یہ بیان کرتا ہوں کہ ملائکہ کا فیضان کتنی اقسام کا ہے ؟ لیکن چونکہ ملائکہ کے فیضان کے
ساتھ ہی یہ سوال بھی پیدا ہو جاتا ہے کہ شیطان کا انسان کے ساتھ کسی قسم کا تعلق ہے ۔ کیونکہ یہ دونوں
ہستیاں بالمقابل ہیں اس لئے میں ساتھ ہی اس کا بھی ذکر کروں گا۔
یاد رکھنا چاہئے کہ ملائکہ کے اثرات تین اقسام کے ہیں اور شیطان کے اثرات بھی تین قسم کے ہیں
ملک کا پہلا تعلق انسان سے وہ ہوتا ہے جسے لمہ ملکیہ کہتے ہیں یعنی فرشتے کی تحریک ۔ اس کی ایسی ہی
مثال ہے جیسے کہ رستہ چلتے چلتے انسان بھولنے لگ جاتا ہے کہ ایک آدمی اسے کہہ دیتا ہے یہ
سٹرک نہیں وہ ہے جس پر تمہیں جانا چاہئے ۔ اسی طرح ملائکہ کی طرف سے تحریک ہو جاتی ہے اور یہ
تعلق ایسا ہی ہوتا ہے جیسا ایک اجنبی کا اجنبی سے ہوتا ہے ۔
اس سے اوپر جب تعلق بڑھتا ہے تو ایسا ہوتا ہے جیسا سفر میں دوست کا دوست سے ہوتا ہے
جو دوست کسی رستے کا واقف ہوتا ہے جدھر وہ جاتا ہے اُدھر ہی اس کا ساتھی بھی جاتا ہے۔ یہ
نہیں کہ ہر قدم پر اس سے پوچھتا ہے کہ کدھر جا رہے ہو ؟ اسی طرح اس مرتبہ میں جب فرشتہ ساتھ
ہو جاتا ہے تو انسان اور فرشتہ دونوں ایک ہی طرف چلتے ہیں اس کو تائید روح القدس کہتے ہیں چلتے ہیں
اور یہ تائید نزول کے لفظ کے ساتھ تعبیر کی جاتی ہے جب کسی کو نزول روح القدس کا مقام حاصل
ہو جاتا ہے تو یہ تعلق دائمی ہوتا ہے۔ مگر پہلا یعنی منہ لگی کا تعلق عارضی ہوتا ہے ۔
اس سے بڑھ کر تیسرا درجہ ہوتا ہے جس میں فرشتہ اور انسان کا تعلق غلام و آقا کا ہو جاتا ہے
یعنی فرشتہ محض ساتھی نہیں ہوتا بلکہ اسے اللہ تعالیٰ کی طرف انسان کی اطاعت اور خدمت کا بھی حکم
انوار العلوم جلد ۵
۵۲۵
ملا مكنه الله
مل جاتا ہے اور وہ دوست کی طرح نہیں خادموں کی طرح ساتھ رہتا ہے۔ یہی وہ مرتبہ ہے جس کی
وجہ سے حضرت مسیح موعود کو الہام ہوا ۔ کہ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے۔ ( تذکرہ صفحہ ۳۹۷
ایڈیشن چہارم ، آگ کے غلام ہونے کا یہی مطلب ہے کہ آگ کا فرشتہ آپ کا غلام تھا ۔ اور فَقَعُوا لَهُ
سجِدِينَ (الحجر:۲۰) کے بھی یہی معنی ہیں کہ آدم اول کے متعلق فرشتوں کو حکم ہوا کہ اس کے فرمانبردار
اور غلام ہو جاؤ ۔ جب آدم اول کے متعلق فرشتوں کو حکم ہوا ۔ تو آدم ثانی رحضرت مسیح موعود ) جو
آدم سے شان میں بڑھا ہوا تھا اس کے لئے کیوں یہ نہ کہا جاتا کہ آگ تمہاری غلام بلکہ تمہارے غلاموں
کی غلام ہے۔
اس مرتبہ کے انسان کے لئے فرشتہ کی حالت عبد کی سی ہوتی ہے ۔ اور اس کو اس سے علیحدہ
ہونے اور اسے چھوڑنے کا اختیار نہیں ہوتا۔ ایک نوکر نوکری چھوڑ کر علیحدہ ہو سکتا ہے مگر فرشتہ
علیحدہ نہیں ہو سکتا ۔ یہ انبیاء کا درجہ ہوتا ہے ۔
انی درجوں کے مشابہ شیطان اور انسان کے تعلقات ہوتے ہیں۔ شیطان سے تعلق والوں
کا پہلا درجہ شیطانی کا ہوتا ہے ۔ جیسے کوئی سیدھے رستہ پر جا رہا ہوتا ہے اور شریر آدمی اسے
کہہ دیتے ہیں کہ ادھر نہ جاؤ بلکہ ادھر جاؤ یونی مسخر سے کہتے ہیں ۔ اگر کوئی ان کی بات ان کی بات مان لیتا ہے
تو گمراہ ہو جاتا ہے۔ اسی طرح شیطان ابتداء میں اسی طرح دھوکا دیتا ہے اور جب کوئی اس کے
دھو کا میں آجاتا ہے تو اسے گمراہ کر دیتا ہے۔ لیکن اس وقت اس کے ساتھ ملائکہ موجود ہوتے ہیں
وہ سیدھے رستہ پر لانے کی کوشش کرتے ہیں۔
مگر جب کوئی بار بار شیطان کی بات ماننے لگتا ہے تو اس حالت سے اور زیادہ بری حالت
میں چلا جاتا ہے اور شیطان کے ساتھ بار بار ملنے کی وجہ سے ان کا آپس میں دوستانہ تعلق ہو جاتا
ہے نہیں کی نسبت خدا تعالیٰ فرماتا ہے :-
وَمَنْ يَكُنِ الشَّيْطَنُ لَهُ قَرِيبًا فَسَاءَ قَرِينَا ٥ ( النساء : ٣٩)
که شیطان ان کا قرین بن جاتا ہے اور یہ بہت برا دوست ہے ۔ یہ دوسرا درجہ ہوتا ہے ۔
پھر تیسرا درجہ شروع ہوتا ہے۔ یعنی شیطان آقا بن جاتا ہے اور انسان اس کا غلام۔ ایسے ہی
لوگوں کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ عَبَدَ الطَّاغُوتِ میں یعنی وہ شیطان کی عبادت کرتے
ہیں اور اس کے غلام ہو جاتے ہیں، گویا وہ جونکی کی طرف جا رہا ہوتا ہے وہ وہ تو آخر آخر تک پر سوا سوار ہو
جاتا ہے اور یہ جو بدی کی طرف جا رہا ہوتا ہے اس پر آخر شیطان سوار ہو جاتا ہے۔ اور جو جارہا ہوتا آخر سوار ہو
پر
انوار العلوم جلد ۵
۵۲۶
ملائكة الله
یہ تین سلسلے ہیں نیکی بدی کے جو بندوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔
اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب ہر انسان کی ان حالتوں میں سے کوئی حالت ہوتی ہے تو کیا
ہر انسان کے ساتھ علیحدہ علیحدہ فرشتے ہوتے ہیں ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ ہاں ہر انسان کے ساتھ کے ساتھ علیحدہ ہیں ؟ یہ ہے کہ ۔
علیحدہ علیحدہ فرشتے ہوتے ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ جیسا کہ میں پہلے بیان کر آیا ہوں فرشتے دو قسم یہ
کے ہوتے ہیں۔ ایک تو وہ کہ ہر انسان کے ساتھ ان میں سے ایک ایک دو دو مقرر ہیں۔ چنانچہ خدا تعالیٰ
فرماتا ہے :-
إِن كُلُّ نَفْسٍ لَمَّا عَلَيْهَا حَافِظُهُ الطارق : ٥)
کوئی نفس نہیں جس پر ایک نگران مقرر نہیں ۔ اس سے معلوم ہوا کہ ہر انسان کے ساتھ ایک فرشتہ
مقرر ہے ۔ دوسرے فرشتے وہ ہوتے ہیں کہ ان میں سے ہر ایک کا ہر انسان سے تعلق ہوتا ہے اور ہر
انسان پر ان کا اثر کم و بیش پڑ رہا ہوتا ہے۔ چنانچہ جبرائیل" سب پر اثر ڈالتا ہے۔ ایسے فرشتوں
کے آگے خادم ہوتے ہیں وہ ان کے اثرات دیگر اشیاء تک پہنچاتے ہیں ۔
اب سوال ہوتا ہے کہ اگر ایک ہی فرشتہ سب انسانوں پر اثر ڈالتا ہے تو پھر فرشتے نازل کی
طرح ہوتے ہیں ۔ اس کے لئے یاد رکھو کہ ملائکہ کا نزول قرآن کریم کی اصطلاح ہے ۔ اس کے یہ معنے
نہیں کہ ضرور فرشتہ آتا ہے بلکہ یہ ہے کہ دائمی طور پر اثر ڈالتا ہے دیکھو خدا تعالیٰ کے لئے بھی نزول
کا لفظ آتا ہے ۔ حدیثوں میں آتا ہے کہ لیلۃ القدر کے آخری حصہ میں خدا نیچے اُترتا ہے۔ اس کا یہی
مطلب ہے کہ اس وقت خدا تعالیٰ اپنا بہت زیادہ اثر ڈالتا ہے ۔ یہی معنے جبرائیل کے نزول کے
ہوں گے کہ جبرائیل بھی بذات خود نہیں اُترتا کیونکہ وہ تو مقام معلوم پر ہوتا ہے اور اس سے نہیں
ہلتا اسی اپنے مقام پر بیٹھا اثر ڈالتا ہے ۔ دیکھو جب سورج شیشے میں اثر ڈالتا ہے تو یہ نہیں ہوتا کہ
اس میں اُتر آتا ہے ۔ اسی طرح جبرائیل رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نہیں آتا تھا۔ بلکہ اُس کا
عکس آتا تھا۔ انسان کی شکل میں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو وہ خود نہیں آیا تھا بلکہ پاس
اس نے اپنے اثر سے انسان کی ایک شکل پیدا کی تھی وہ آئی تھی ۔ ورنہ وہ تو جہاں ہے وہیں موجود
رہتا ہے
نہیں اس کے نزول کے معنے صرف یہ ہیں کہ جس طرح شیشے میں سورج مکس ڈالتا ہے۔ اسی طرح
جبرائیل ایسے دل میں جو اس کا اثر قبول کرنے کے قابل ہوتا ہے اپنا اثر ڈالتا ہے اور یہی اس کا نزول
ہے۔ جب یہ نزول ہوتا ہے تب روح القدس انسان کے ساتھ ہو جاتی ہے اور وہ ہر کام اسی کے
انوار العلوم جلد ۵
۵۲۷
ذریعہ کرتا ہے۔ یہی بات حضرت عیسی کے متعلق آئی، عیسائی کہتے ہیں کہ شیطان ان کو دھوکا دیتا تھا
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ شیطان ان کو کس طرح دھوکا دے سکتا تھا ان کے ساتھ تو جبرائیل تھا۔
اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب جبرائیل کے نازل ہونے کا مطلب ہے کہ وہ اپنا عکس ڈالتا ہے
تو جس قدر انسان ایسے ہوئے ہیں کہ ان پر جبرائیل کا عکس پڑتا تھا وہ سب ایک جیسے ہونے چاہئیں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت موسی ، حضرت علی ان سب کا ایک ہی درجہ ہونا چاہئے مگر یہ غلط ہے
کیونا ٹیکس مختلف ہوتے ہیں اور اس کے لئے یہی نہیں دیکھا جاتا کہ مکس کس کا ہے؟ بلکہ یہ بھی دیکھنا
ضروری ہے کہ ہے کہ عکس کس پر پڑا ہے۔ لوہے کی چادر پر سورج کا جو عکس پڑے گا وہ اور شان کا ہوگا اور
شیشے پر جو عکس پڑے گا وہ اور شان کا۔ بیشک جبرائیل ایک ہی تھا اور اس کا عکس بھی ایک ہی ہے ۔
مگر آگے جتنے جتنے قلب مصفی تھے اتنی ہی اس کی شکل اعلیٰ درجہ کی دکھائی دی۔ یہی وجہ ہے کہ باوجود
اس کے کہ جبرائیل ایک ہی تھا آگے جن پر عکس پڑا وہ الگ الگ درجہ کیے تھے۔ موسی موسی ہی تھا
اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم محمد ہیں ۔ اور یہی وجہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سب انبیاء سے
اعلیٰ رہتے اور درجہ والے قرار پائے کہ ایک ہی نے سب نبیوں پر عکس ڈالا ورنہ اگر عکس ڈالنے والے
الگ الگ ہوتے تو کہا جاتا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر کس ڈالنے والا چونکہ اعلی درجہ کا تھا اس
لئے آپ کو اعلیٰ درجہ حاصل ہوا اور دوسرے انبیان پر کسی ڈالنے والے ایسے نہ تھے اس لئے وہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کم درجہ پر رہے ۔ اگر ان پر بھی وہی عکس ڈالتا جس نے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم پر ڈالا تو وہ اسی درجہ کو حاصلکر لیتے رسول کریم صل اللہ علی ولی کو حاصل ہوا بین اب چونکہ
ایک ہی عکس ڈالنے والا ہے اس لئے ان کے مدارج میں جو فرق ہے وہ ان کے اپنے اپنے قلب کی
صفائی سے تعلق رکھتا ہے کیونکہ ایک ہی چیز جب مختلف چیزوں پر برا بر اثر ڈالے تو ان کے اپنے پر بر
اپنے ظرف کے مطابق نتیجہ مرتب ہو گا۔ جبکہ جن پر عکس پڑے ان کے اندرونے میں فرق ہو تو
با وجود ایک نئے کا ہی عکس پڑنے کے پھر بھی نتیجہ میں فرق ہوگا ۔ اور یہی رسول صلی اللہ علیہ سلم اسی
کی سب سب
انبیاء پر فضیلت ہے کہ آپ کا سینہ سب سے اعلیٰ اور مصفی تھا اور اس پر جو عکس
پڑا وہ
وہ سب سے بڑھ
سے بڑھ کر تھا۔
اس کے ساتھ یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ کبھی فیضان کی نوعیت کے لحاظ سے اس کے نام
مختلف رکھ دیئے جاتے ہیں یوں وہ روح القدس کا ہی فیضان ہوتا ہے اور فیضان کی نوعیت
قلب کی صفائی کے مطابق ہوتی ہے۔ دیکھو جب سورج کا مکس لینا ہو اور معلوم ہو کہ اس کے لئے
انوار العلوم جلده
۵۲۸
ملائکة الله
شیشہ بہت بہتر ہے تو اس پر لیں گے نہ کہ لوہے کے ٹکڑے پر لیں گے۔ چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کا قلب بہترین قلب تھا اس لئے آپ پر فیضان کا جو عکس پڑا وہ چونکہ سب سے اعلیٰ اور بڑھ
کر تھا اس لئے وہی قیامت تک رہے گا اور اس طرح فیضان کی نوعیت بدل گئی ۔ گئی۔
دیکھو حضرت مسیح کو جبرائیل کے فیضان کی شکل کشف میں کبوتر کی دکھائی گئی لیکن رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس یہ فیض آدمی کی شکل میں آیا جو بہت اعلیٰ اور اکمل فیضان تھا ۔ تو فیضان کی پرفیض اعلی
نوعیت کا بھی فرق ہوتا ہے اسی نوعیت کے فرق کی وجہ سے جبرائیل کے کئی نام ہیں۔ روح القدس -
روح الامین وغیرہ - روح القدس جبرائیل کا نام اس کلام پاک کی وجہ سے ہے جو وہ نازل کرتا ہے
کرتا ہے
اور روح الامین اس کا لقب اس کلام پاک کے نازل کرنے کی وجہ سے ہے جس کی ہمیشہ اس نے
حفاظت بھی کرنی تھی اور جس کلام کو ہرقسم کے نقص سے محفوظ رکھنا اس کا فرض تھا۔ یہ نام جبرائیل کے
لئے اسی فیضان کی وجہ سے ہے جو رسول کریمصلیاللہ علیہ سل پر پڑا گیا جبرائیل رسول کریم صلی الہ علیہ
وسلم کا ممنون احسان ہے کہ آپ کے سبب اسے ایک اور خطاب ملا۔
غرض دوسرے انبیائ پر روح القدس کے رنگ میں جبرائیلی پر تو پڑا لیکن سول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم پر روح الامین کے رنگ میں پر تو پڑا جس کا یہی کام نہیں کہ پاکیزگی پیدا کرے بلکہ یہ بھی ہے
کہ پاکیزگی ہمیشہ کے لئے قائم بھی رکھی جائے۔ روح الامین میں قدوسیت بھی آگئی اور اس کے ساتھ ہم روح
ہی ہمیشگی بھی پائی گئی اس لئے یہ نام روح القدس کی نسبت اعلیٰ ہے ۔
ملک افضل ہے یا انسان ؟
ہے
اب میں اس سوال کا جواب دیتا ہوں کہ ملک افضل ہے یا انسان ؟ کیونکہ پیچھے جو اس بات پر
زور دیا گیا ہے کہ مینی ، موسی ، رسول کریم صل اللہعلیہ سلم جبرائیلی پرتو سے اس درجہ کو پہنچے تو اس
کے متعلق کسی کے دل میں خیال پیدا ہو سکتا ہے کہ وہ افضل ہوا جس نے ان پر پر تو ڈالا نہکہ وہ جو اس
کے پرتو سے اعلیٰ مقام پر پہنچے ۔
یاد رکھنا چاہئے کہ باوجود اس کے ک حضرت علی ، حضرت مولی اور رسول اکرم صل اللہ علیہ سلم پر
جبرائیل کا پر تو پڑا یہ جبرائیل سے اعلیٰ ہیں اور اس کے کئی وجوہ ہیں ۔
(1) جبرائیل بے شک پر تو ڈالنے والا ہے مگر بطور واسطہ کے ورنہ اصل عکس ڈالنے والا خدا
انوار العلوم جلد ۵
۵۲۹
ملائكة الله
ہی ہے ۔ اور اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسا کہ سورج کا مکس شیشے پر پڑے اور اس سے کسی اور
چیز پر پڑے۔ جبرائیل خدا تعالیٰ سے نور اخذ کر کے آگے ڈالتا ہے نہ کہ اپنی ذات ہے ۔ اور واسطہ کبھی
اعلیٰ ہوتا ہے اور کبھی ادنی۔ اعلیٰ کی مثال تو شیشے کی ہے جس پر سورج کا عکس پڑے شیشہ اس چیز سے
اعلیٰ ہو گا جس پر اس کے واسطہ سے عکس پڑے گا۔ اور ادنی کی مثال یہ ہے کہ بادشاہ بیٹھی لکھ کر چپڑاسی کو
دے کہ فلاں وزیر کو پہنچا دے وہ نہیں جانتا کہ چھٹی میں کیا ہے یا کیا نہیں ؟ اس کا کام پہنچا دیا ہے۔ یا
مثلاً اس کے ہاتھ زبانی پیغام بھی کہلا بجھے تب بھی وزیر جو کچھ اس سے کہے گا وہ پیغامبر سے اکمل
مفہوم ہو گا ۔ اس مثال کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم کہ سکتے ہیںکہ یمکن ہے کہ خدا تعالیٰ کا پر تو جبرائیل کے
ذریعہ نبی پر پڑے مگر جبرائیل کو معلوم ہی نہ ہو کہ کیا ہے ؟ اس کا پتہ حدیث سے بھی لگتا ہے۔ معراج کی
حدیث میں آتا ہے کہ ایک مقام پر جا کر جبرائیل نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا آگے آپ ہی جائیے
میں نہیں جاسکتا۔ تو جبرائیل کے ذریعہ جو کچھ پہنچایا گیا وہ ایسا ہے جیسا کہ کسی کو ایک پیغام دے کر کسی کے
پاس بھیجا جائے جس میں سے کچھ تو وہ سمجھ لے اور کچھ ایسے اشارے ہوں جنہیں وہی سمجھ سکتا ہو جس کے پاس
پیغام بھیجا گیا یا وہ مجھ سکتا ہے جس نے پیغام بھیجا۔ اسی طرح جبرائیل کو جو کچھ دیا گیا وہ لے تو گیا مگر اس
میں ایسی باتیں بھی ہیں جنہیں خدا اور رسول ہی سمجھ سکتے ہیں ۔
یہ مثال تو ایسی ہے کہ جبرائیل" جو کچھ لے گیا اسے وہ سمجھ نہ سکتا تھا۔ اس کے علاوہ وہ حصہ جو جبرائیل
سمجھ سکتا تھا اس میں بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس سے بڑھے ہوئے تھے ۔ اس کو مثال کے ذریعہ سمجھانا
ہوں ۔ دو آدمی بخار میں مبتلا ہوں اور دونوں کو کونین دی جائے تو لبا اوقات ایک کو تو جھٹ اثر ہو
جائے گا اور ایک کو دیر میں ہو گا ۔ ایسا کیوں ہو گا ؟ ظاہر ہے کہ یہ فرق ان دونوں کی ذاتی قوتوں کی وجہ
سے پڑے گا جس کے جسم میں ایسے مادے ہوں گے کہ جو کو نین پر غالب آجائیں اس پر کم اور دیر سے
ہوگا۔ اور جس کا جسم صاف ہو گا اس پر فوراً اثر ہو گا اور بخار اتر جائے گا۔
یہ مثال تو دفع شر کی قوتوں کے اختلاف کی ہے۔ جذب خیر میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔ دو آدمی ایک
ہی خوراک کھاتے ہیں ایک بہت موٹا اور مضبوط ہو جاتا ہے دوسرا اس قدر فائدہ نہیں اُٹھاتا۔ گولبا اوقات
وہ پہلے سے غذا مقدار میں بھی زیادہ کھا لیتا ہے اسی طرح وہ تعلیم جس کو دنوں یعنی جبرئیل اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم مجھتے تھے اس میں بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم افضل تھے کیونکہ وہ رسول کریم صلی الہ علیہ سلم
پر آپ کے قومی کے مطابق اثر ڈالتی تھی اور حضرت جبرائیل پر ان کے قویٰ کے مطابق ۔
یہ بات اس طرح اور زیادہ آسانی کے ساتھ سمجھ میں آسکتی ہے کہ میں اس وقت یہ ضمون اُردو میں
انوار العلوم جلد ۔
۵۳۰
ملا مکمہ اللہ
بیان کرہا ہوں اور شخص اسے سمجھ سکتا ہے۔ مگر ہر ایک ایک جیسا نہیں سمجھ سکتا اور نہ ہر ایک پر ایک
جیسا اثر ہوتا ہے۔ پھر قلب کا اثر بھی بات پر جا پڑتا ہے ۔ دیکھو سورہ فاتحہ ہی ہے۔ کوئی شخص اسے
پڑھتا ہے تو اس کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔ اور کوئی پڑھتا ہے تو اس کے چہرہ پر بشاشت آجاتی
ہے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ جس کے قلب کے اندر رونے کا مادہ ہوتا ہے اور وہ مصیبت میں
مبتلا ہوتا ہے وہ اسے پڑھ کر سمجھتا ہے خدا ہی ہے جو میری مصیبت کو دور کر سکتا ہے اور اس
سے اس کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔ لیکن دوسرا شخص جو کامیابیوں کو اپنے گرد و پیش پاتا ہے اور
سمجھتا ہے کہ خدا ہی میری حفاظت کرنے والا ہے کون ہے جو مجھے تباہ کر سکے ۔ اس سے اس کے پڑھنے
سے چہرہ پر بشاشت آجاتی ہے۔ تو ایک ہی بات کا قلب کی حالت کے لحاظ سے مختلف اثر ہوتا ہے ۔
ہیں وہ کلام جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا وہ ان بشری قوی سے مل کر جو آپ کے اندر
تھے اور نتیجہ اور مطلب پیدا کرتا اور جبرائیل کے اندر چونکہ اور قومی تھے اس لئے ان کے ساتھ مل کر
اور نتیجہ پیدا ہوتا۔ اور یہ صاف بات ہے کہ مختلف چیزوں کی ترکیب سے مختلف نتائج پیدا ہوا
کرتے ہیں ۔ مثلاً چونا ہے اس پر اینٹیں رکھ دی جائیں تو کچھ نہیں ہو گا لیکن اگر پانی ڈالا جائے
تو آگ پیدا ہو جائے گی کیونکہ چونا اور پانی کے ملنے سے یہ نتیجہ پیدا ہوا کرتا ہے۔ تو با وجود اس کے
کہ جو کچھ رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم پر جبرائیل کے ذریعہ سے اترا اسے جبرائیل سمجھتے تھے ۔ مگر جو قوئی رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل تھے وہ ان کو حاصل نہ تھے اس لئے ایسا نہ سمجھ سکتے تھے جیسا رسول کریم سمجھتے وہ نہ
اور اسی وجہ سے رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بھی فضیلت حاصل ہے ۔
اس جگہ یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ ہر انسان ملک سے افضل نہیں ہوتا ۔ خاص انسان خاص ملائکہ
سے افضل ہوتے ہیں اور جو عام مومن ہوتے ہیں وہ عام ملائکہ سے افضل ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے
کہ انسان کی ملائکہ کی نسبت وسیع ذمہ داریاں ہیں اور انسان تو ایسا ہے کہ اسے جہنم میں بھی ڈالا
جاسکے گا لیکن ملائکہ کے لئے یہ نہیں ہے ۔ وہ مجبور ہیں کہ بدی نہ کریں ۔ مگر انسان دونوں طرف جا سکتا
ہے بدی بھی کر سکتا ہے اور نیکی بھی اس لئے وہ انسان جو نیکی کرتے ہیں خواہ وہ معمولی درجہ کے مومن
ہوں وہ عام ملائکہ پر فضیلت رکھتے ہیں ۔