ملائکۃ اللّٰہ
انوارالعلوم (جلد 5), حصہ 4
انوار العلوم جلد ۵
۵۱۲
ملائكة الله
(۴) ثبوت یہ ہے جو روزانہ مشاہدوں میں آتا ہے ۔ اور اگر روزانہ نہیں تو ایک عرصہ کے بعد
ہر شخص کے مشاہدہ میں آتا ہے کہ بارہا ایسا ہوتا ہے کہ اس کے قلب پر ایک ایسی بات اثر کرتی ہے کے میں آتا ہے کہ بارہا
جس کا اس کے خیالات سے بالکل کوئی تعلق نہیں ہوتا ۔ بلکہ بعض اوقات اس کے خیالات کے اکٹ
وہ تحریک ہوتی ہے اور اس کے کرنے کے لئے انسان ایسا مجبور ہوتا ہے کہ چھوڑ نہیں سکتا۔ ہر
انسان پر کبھی نہ کبھی ایسا وقت ضرور آتا ہے حتی کہ کفار پر بھی آتا ہے۔ دہریوں پر بھی آتا ہے ۔
چنانچہ دہریوں کے ایسے وا واقعات لکھتے ہیں۔ مثلاً وہ کہتے ہیں ہمارے دل میں ایسی تحریک پیدا ہوئی
جو مجبور کر کے ایک جگہ لے گئی اور وہاں دکھا کہ لاش پڑی ہے ۔ اس قسم کی تحریک کے محرک کون ہوتے
ہیں ؟ ملائکہ۔
تو اس قسم کی شہادت مادی لوگوں میں بھی پائی جاتی ہے ۔ اور روحانی لوگوں کی تو بہت ہی شہادتیں
اس کے متعلق ملتی ہیں کہ یکلخت دل میں ایک تحریک ہوتی ہے جس کا خیالات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا
اور اس پر عمل کرنا ہی پڑتا ہے یہ تحریک ملائکہ کی طرف سے ہی ہوتی ہے اور یہ ان کی ہستی کا ثبوت ہے۔
ملائکہ کی ضرورت
یہ تو میں نے ملائکہ کے ثبوت کے عقلی دلائل بتائے ہیں ۔ اب یہ بتاتا ہوں کہ ملائکہ کی ضرورت کیسا
ہے ؟ ضرورت بھی کسی چیز کا ثبوت ہوتی ہے۔ کیونکہ جس چیز کی ضرورت ثابت ہو جائے قانون قدرت
کے وسیع مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ہوتی بھی ضرور ہے۔ پس کسی چیز کی ضرورت بھی اس کے ہونے
ار است و جای قانون
کا ثبوت ہے مگر یہ ثبوت بالواسطہ ہوتا ہے بلا واسطہ نہیں ہوتا اس لئے میں ملائکہ کی ضرورت
بتاتا ہوں ۔
پہلی ضرورت تو یہ ہے کہ روحانی اور جسمانی نظام میں مشابہت ہوتی ہے اور ہونی چاہئے ۔
روحانی امور کو جسمانی پر قیاس کر لیا جاتا ہے۔ کیونکہ یہ دونوں سلسلے ایک جیسے چلتے ہیں سوائے اس کے
کہ جہاں ان کا ایک جیسا نہ چلنا ضروری ہوتا ہے ۔ اور جسمانی معاملات میں ہم دیکھتے ہیں کہ اسباب کا
ایک وسیع سلسلہ چلتا ہے اور مخفی در مخفی اسباب چلے جاتے ہیں یہاں تک کہ نہایت باریک گیسوں تک
پہنچتا ہے بلکہ کہتے ہیں کہ ان سے بھی آگے چل کر مادہ طاقتوں میں منتقل ہو جاتا ہے اور انہی طاقتوں کے
منبعوں کا نام ہم ملائکہ رکھتے ہیں ۔
انوارالعلوم جلد ۵
۵۱۳
ملائكة الله
غرض جسمانی سلسلہ اس طرز پر واقع ہوا ہے کہ لطیف ہوتے ہوتے بالکل غائب ہو جاتا ہے اور
کوئی ذریعہ اس کے دیکھنے کا نہیں ہو سکتا۔ ایسا ہی روحانی سلسلہ کے لئے بھی ہونا ضروری ہے اور
ہے۔ اور اس سلسلہ کی آخری کڑی ملک ہیں ۔ یہ کہنا کہ روحانی امور میں سبب نہیں ہوتا ۔ صرف جسمانی
امور میں ہوتا ہے غلطی ہے جسمانیات کے متعلق ایک فلاسفر نے یہاں تک لکھا ہے کہ کوئی بات یونی
نہیں ہو جاتی بلکہ ہر ایک بات کے اسباب دور دور سے چلے آتے ہیں۔ پس جب جسمانیات میں کوئی بات بغیر
سلسلہ اسباب کے نہیں ہوتی تو کیا روحانی امور ہی ایسے ہیں کہ ان میں اسباب کا سلسلہ نہ مانا جائے
جب جسمانی امور کا سلسلہ چلتا ہے تو ضروری ہے کہ مشابہت کے لئے روحانی امور میں بھی چلے۔ اور
روحانی امور کے سلسلہ کی آخری کڑی ملائکہ ہیں ۔ پس روحانیات کے لئے ملائکہ کی ضرورت ہے ۔
(۲) ہم ہر چیز میں ارتقاء پاتے ہیں۔ اور اسی مسئلہ ارتقاء کی عمومیت کو دیکھ کر سائنس دان
اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ یہ جو انسان موجود ہے یہ پہلے سے ہی ایسا نہ تھا ۔ پہلے یہ ایک کیڑے کی شکل
میں تھا پھر ترقی کرکے بڑھا پھر اور بڑھا حتی کہ موجودہ حالت کو پہنچ گیا۔ مسئلہ ارتقاء کا یہ استعمال تو
غلط معلوم ہوتا ہے اور کئی طرح سے رد کیا جا سکتا ہے۔ مگر اس میں شک نہیں کہ اس مسئلہ پر غور کرنے
سے یہ ضرور ثابت ہوتا ہے کہ ایک دوسرے سے متغائر حالات میں تبدیلی یا تو مختلف مدارج کو
چاہتی ہے یا وسائط کی محتاج ہے ۔ یکدم بالکل متاثر حالات کی طرف انتقال بالکل محال ہے۔ پیپس
ایک طرف انسان کے اندر اعلیٰ سے اعلی ترقیات کے حصول کی خواہش اور خدا تعالیٰ سے وصال کی
تڑپ کا ہونا اور دوسری طرف اس کی موجودہ کثافت کا اس سے ملنے میں روک ہونا دونوں امراس
نتیجہ پر ہمیں پہنچاتے ہیں کہ انسان اور خدا تعالیٰ کے درمیان ایک اور واسطہ ہونا چاہئے جو ایک طرف تو
مخلوق ہو اور دوسری طرف نیک اور روحانی ہو۔ اور اس واسطہ کو ملائکہ کہتے ہیں۔
کتے ہیں کہ ایک شخص کسی بلند مینار پر چڑھا مگر اتر نہ سکتا تھا۔ کسی نے تیر کے ساتھ باریک
تاگے کی ریل باندھ کر تیر اس کی طرف مارا اور اس نے پکڑ لیا ۔ اس بار یک تاگے کو اس نے نیچے
لٹکا دیا اور نیچے والے نے اس کے ساتھ ذرا موٹا تا گا باندھ دیا جسے اس نے اوپر کھینچ لیا۔ پھر
اس کے ساتھ اور زیادہ موٹا تا گا باندھا گیا حتی کہ ایک زنجیر باندھی گئی اور وہ اس کے ذریعہ نیچے
اتر آیا۔
اسی طرح ملائکہ کے ذریعہ بندہ کا تعلق خدا سے ہوتا جاتا ہے۔ وہ درمیانی کڑی ہیں جن کے ذریعہ
بندہ کا خدا سے تعلق ہوتا ہے اور وہ اس کے فیوض کو اپنے اندر جذب کرتا ہے۔ پس خدا تعالیٰ سے تعلق
انوار العلوم جلد ۵
۵۱۴
ملائكة الله
پیدا کرنے کے لئے ملائکہ کا وجود ضروری ہے ۔
تیسری ضرورت ملائکہ کی یہ معلوم ہوتی ہے کہ ہم ظاہری عالم میں دیکھتے ہیں کہ جمانی تربیت کے
لئے دو مینے ہیں ایک وہ جو بغیر انسان کے علم اور اس کے دخل کئے اس کا کام کر رہا ہے ۔ جیسا کہ
خدا تعالیٰ فرماتا ہے :۔
وَسَخَّرَ لَكُمُ الَّيْلَ وَالنَّهَارَ وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَةِ وَالنُّجُومُ مُسَخَّرْتُ بِأَمْرِهِ
(النحل : ۱۳)
کہ خدا کے حکم کے ماتحت رات اور دن سورج اور چاند اور ستارے بغیر تمہاری کی محنت
کے تمہارے لئے کام کر رہے ہیں ۔
مسخر عربی میں اس کو کہتے ہیں جس پر کچھ خرچ نہ ہو اور وہ کام دے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ہم
نے تمہارے لئے رات اور دن ، سورج اور چاند اور ستاروں کو کام میں لگا دیا ہے تمہیں ان کے لئے
کوئی محنت نہیں کرنی پڑتی ۔ رات آتی ہے اور دن چڑھتا ہے لیکن تم اس کے لئے کوئی محنت نہیں
کرتے اور تمہارا ان پر کچھ خرچ نہیں ہوتا ۔ اسی طرح سورج دھوپ نازل کرتا ہے۔ چاند روشنی ا پر ہوتا۔
کرتا ہے۔ ستارے طرح طرح کے اثرات ڈال رہے ہیں۔ لیکن تمہیں ان کے لئے کچھ نہیں کرنا پڑتا ہے ہیں۔
یہ انتظام جس کی طرف اللہ تعالیٰ نے اشارہ فرمایا ہے اس بات کا ثبوت ہے کہ خدا تعالیٰ نے
ایک ایسا سلسلہ ہمارے فائدہ کیلئے رکھا ہوا ہے جو آپ ہی آپ کام کرتا رہتا ہے ۔ ہمارا اس میں کچھ دخل
نہیں ہوتا۔ مثلاً سورج کی شعاعوں میں ایسی طاقت ہے کہ پانی کو مختلف رنگ کی شیشیوں میں
ڈال کر اگر اس کے سامنے رکھ دیا جائے تو اس میں ایسی طاقت پیدا ہو جائے گی کہ اس سے کئی
بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح چاند کی روشنی سے بعض سبزیاں بڑھتی اور کہتی ہیں ۔
گڑی کو تو میں نے خود دیکھا ہے کہ چاندنی رات میں اس قدر جلدی بڑھتی ہے کہ اس کے بڑھنے
کی صرصر کی آواز آتی ہے ۔ اور بھی نباتات ایسی ہی کہ چاند کی روشنی کا ان پر بڑا اثر ہوتا ہے
یہ تو ایک دو مثالیں ہیں ۔ ان چیزوں کے ہزاروں ہی اثرات ہیں جو ہمیں معلوم ہیں۔ اور
جو ہمیں معلوم نہیں وہ تو نہ معلوم کتنے ہوں گے ؟
اور یہ تو
پس یہ چاند اور سورج اور ستارے سب اثر ڈال رہے ہیں اور اب یہ بات دریافت کی گئی ہے
کہ رسل کے کیٹروں کی قاتل دھوپ ہے اس لئے دھوپ کو بھی علاج کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
اس بات کو مد نظر رکھ کر دیکھو کہ سورج کی طرح انسانوں کی خدمت کر رہا ہے ۔ ایک شخص سل کے بیمار
انوار العلوم جلد ۵
۵۱۵
ملائكة الله
کے پاس جاتا ہے ممکن ہے کہ اس کے اندر سل کے کیڑے داخل ہو کر اس کی ہلاکت کا باعث ہوں
مگر جب وہ سورج کی تیز دھوپ میں سے گزرتا ہے تو وہ کیڑے خود بخود مر جاتے ہیں اور اس بات
کا اسے پتہ بھی نہیں ہوتا اور اس طرح وہ بچ جاتا ہے ۔
پس ایک تو یہ سلسلہ ہے جو انسان کی محنت اور کوشش کے بغیر اس کے فائدہ کے لئے کام کر
رہا ہے ۔ اور وہ دوسرا سلسلہ ہے جو انسان محنت اور کوشش کر کے کسی چیز سے فائدہ اٹھاتا اور اپنے
لئے مفید بناتا ہے۔ جیسے غلہ سے روٹی پکانا ، مٹی سے مکان بنانا ، لوہے اور لکڑی سے گاڑی ،
بھی اریل کا تیار کرنا، علم حاصل کرنا اب غور کا مقام ہے کہ کیا یہ مکن ہے کہ انسان کی جمانی تربیت
اور انتظام کے لئے تو یہ دو سلسلے ہوں لیکن اس کی روحانیت کے لئے خدا نے کچھ بھی نہ کیا ہو ؟ ادھر
روحانی اور جسمانی سلسلوں کی مشابہت بتاتی ہے کہ جس طرح چاند ، سورج اور ستاروں کے اثرات
خود بخود انسان کے جسمانی انتظام پر پڑ رہے اور فائدہ پہنچا رہے ہیں اسی طرح روحانیت کے لئے
بھی کوئی سلسلہ ہونا چاہئے جس سے انسان کی روحانیت کو فائدہ پہنچے۔ اس کے لئے خدا تعالیٰ نے
ملائکہ رکھتے ہیں جو انسان میں روحانیت پیدا کرتے اور اس کی حفاظت کرتے رہتے ہیں۔ ہاں جب بیماری
بڑھ جاتی ہے تو جس طرح سورج کی دھوپ سل کے کیڑوں کو نہیں مار سکتی بلکہ دوائی دینے کی ضرورت
ہوتی ہے اسی طرح جب روحانیت کی بیماری بڑھ جاتی ہے تو اس کے لئے بھی اور سامانوں کی ضرورت
ہوتی ہے ۔ یہ ملائکہ کے ہونے کی ضروریات ہیں ۔
ملائکہ کے وجود پر اعتراض اور ان کے جواب
اب میں ان اعتراضات کے جواب دیتا ہوں جو ملائکہ کے متعلق کئے جاتے ہیں :-
پہلا اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ اگر ملائکہ ہیں تو ہمیں نظر کیوں نہیں آتے؟ یہ ایسا اعتراض ہے یہ کیا اگرعلامہ ہیں تو نظرکیوں یا
جس کو سن کر ہنسی آتی ہے کیونکہ سینکڑوں چیزیں دنیا کی ایسی ہی کہ جو نظر نہیں آتیں لیکن لوگ ان کو سن ہے چیزیں دنیا میں ہیں جونظرنہیں
مانتے ہیں ۔ میں کہتا ہوں کیا مٹھاس کسی کو نظر آتی ہے ؟ اس کے متعلق یہی کہا جائے گا کہ زبان سے
تعلق رکھنے والی چیز ہے نظر نہیں آیا کرتی ۔ میں کہتا ہوں کیا آوازہ کسی کو نظر آتی ہے؟ کہا جائیگا
اس کا تعلق کان سے ہے۔ پھر میں کہتا ہوں کہ سختی یا نرمی کی کو نظر آتی ہے ؟ یہی کہا جائے گا کہ یہ
چھونے کے ساتھ تعلق رکھتی ہے ۔ پھر میں کہتا ہوں خوشبو یا بد بو کسی کو نظر آتی ہے ؟ یہی کہا جائیگا
انوار العلوم جلد ۔
۵۱۶
ملائكة الله
کہ یہ ناک سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان جوابات سے معلوم ہوا کہ کسی چیز کے معلوم کرنے کا یہی ذریعہ نہیں کہ
وہ نظر آئے بلکہ اور حواس بھی ہیں۔ جن سے ان کا ہونا معلوم کیا جاتا ہے ۔ پھر میں کہتا ہوں ہوا کو
کسی نے دیکھا ہے۔ جب ہوتی ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ ہوا ہلا رہی ہے ورنہ نظر نہیں آتی ۔ اسی
طرح اور بہت سی طاقتیں ہیں ۔ مثلاً قوت حافظہ ہے ۔ کون ہے جو اس کو چکھ کر یا سونگھ کریا دکھے
کر مانتا ہے ؟ اس کے اثرات سے ہی اس کا پتہ لگایا جاتا ہے ۔
پس معلوم ہوا کہ ایسی چیزیں بھی ہیں جن کو دیکھنے کے بغیر اور ذرائع سے مانا جاتا ہے اور ان کے
اثرات کو دیکھ کر ان کو مانا جاتا ہے ۔ اسی طرح ملائکہ بھی اثرات کے ذریعہ مانے جا سکتے ہیں یہ ضروری
نہیں ہے کہ وہ نظر ہی آئیں۔ ان کے اثرات سے ان کا پتہ لگ جاتا ہے ۔
دوسرا اعتراض ایسا ہے جسے علماء کا اعتراض کہا جاتا اور بڑا پکا قرار دیا جاتا ہے لیکن میں کہتا
ہوں یہ ایسا جاہلانہ اعتراض ہے کہ اس سے بڑھ کر جہالت اور نہیں ہو سکتی ۔ وہ اعتراض یہ ہے کہ کہا
جاتا ہے۔ کیا خدا ملائکہ کا محتاج ہے ؟ کہ ان کو اس نے بنایا ہے ۔ ہم کہتے ہی کہ خدا ملائک کا خالق
ہے اور کسی چیز کا خالق اس کا محتاج نہیں ہوا کرتا ۔ خدا تعالیٰ کو ملائکہ کا محتاج تب کہا جاتا جب
خدا ملائکہ کو کسی اور جگہ سے لاتا۔ لیکن خدا تو ملائکہ کو خود پیدا کرتا ہے پھر ان کا محتاج کیونکر ہوا ؟
احتياج إلى الغیر ہوا کرتی ہے نہ کہ اپنے قبضہ اور اختیار کی احتیاج ہوتی ہے۔ پس چونکہ خدا تعالیٰ
نے ملائکہ کو خود پیدا کیا ہے اس لئے وہ ان کا محتاج نہیں ہے اور یہ جاہلانہ اعتراض ہے۔
دوسرے اس اعتراض کارڈ اس طرح بھی ہو جاتا ہے کہ مادی دنیا میں بھی ہم دیکھتے ہیں کہ ہر
ایک چیز کے اسباب مقرر ہیں۔ وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ ملائکہ کو ماننے سے خدا کو ان کا محتاج ماننا پڑیگا
وہ مانتے ہیں کہ کھانے کے ذریعے پیٹ کا بھرنا خدا کا قانون ہے ۔ ہم کہتے ہیں کیا کھانے کے ذریعہ
پیٹ بھرنے کا قانون بنانے سے خدا اس بات کا محتاج ہو گیا کہ وہ بندہ کا پیٹ کھانے سے بھرے
اسی طرح بیماری ہے خدا نے دوائی کے ذریعہ اس کا علاج مقرر کیا ہے ۔ کیا خدا دوائی کا محتاج ہو گیا ؟
اسی طرح روشنی کے لئے خدا نے سورج بنایا ہے کیا خدا سورج کا محتاج ہو گیا ؟ وجہ کیا ہے کہ جسمانی
سلسلہ میں اسباب مقرر کرنے سے تو متحاج نہیں ہوتا۔ لیکن اگر روحانی سلسلہ میں فرشتوں کو اسباب مقرر
کرے تو محتاج ہو جاتا ہے۔
تیسرا رو اس اعتراض کا یہ ہے کہ وہی اسباب دنیا میں کمزوری ظاہر کیا کرتے ہیں جن کے بغیر
کوئی کام نہ کر سکے وہ اسباب کمزوری کا باعث نہیں ہوتے جو اپنے قبضہ اور اختیار میں ہوتے ہیں ۔
انوار العلوم جلد ۵
۵۱۷
الله
مثلاً ایک شخص کسی سے ناراض ہے اور اس سے بولتا نہیں لیکن ایک اور شخص کو اس کے متعلق کہ دیتا
ہے کہ فلاں شخص یہاں نہ آئے ۔ تو کیا وہ کہے گا کہ یہ گونگا ہے ؟ بول ہی نہیں سکتا کہ مجھ سے نہیں بولا
نہیں ۔ یہ اعتراض غلط ہو گا ۔ کیونکہ وہ دوسروں سے بولتا ہے ۔ اسی طرح ہم دیکھتے ہیں خدا نے ملائکہ
کو بلا اسباب کے پیدا کر لیا کہ نہیں۔ اگر ان کو پیدا کر لیا تو معلوم ہوا کہ بلا اسباب کے بھی خدا کام تو کر
سکتا ہے لیکن ملائکہ کو اس نے کسی حکمت کے ماتحت اسباب مقرر کیا ہے ۔ پس ملائکہ کی پیدائش جب
ایسی ہے کہ خدا نے بلا اسباب کے کی ہے تو معلوم ہوا کہ ان کا مقرر کر نا کی حکمت کے ماتحت ہے نہ
کہ خدا ان کا محتاج ہے اور ان کے بغیر وہ کچھ کر نہیں سکتا ۔
چو تھا جو اب اس کا یہ ہے کہ تم ملائکہ کے مقرر کرنے کو احتیاج کہتے ہو ہم اسے حکمت کہتے ہیں اور
ملائکہ کے مقرر کرنے میں حکمت یہ ہے کہ علوم کی وسعت ان کے مخفی اسباب اور پھر ان کی کثرت کی
کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ مثلاً کونین میں جو صفات تھیں وہ اگر مخفی نہ ہوتیں تو اس کے متعلق جو علم نے
ترقی کی ہے وہ نہ ہوتی پیس علوم کی وسعت کے لئے مخفی سامانوں کا ہونا ضروری ہے۔ جب تک اسباب
مخفی نہ ہوں وسعت نہیں ہو سکتی کیونکہ جو بات ظاہر ہو اس میں وسعت کہاں پیدا کی جا سکتی ہے ؟
پس علوم کی وسعت کے لئے خدا تعالیٰ نے مخفی سامان رکھتے ہیں ۔ اور جوں جوں ان کو دریافت کیا جاتا
ہے علوم میں وسعت پیدا ہوتی جاتی ہے اور جس قدر کوئی ان کے دریافت کرنے میں زیادہ
محنت اور کوشش کرتا ہے اسی قدر زیادہ فائدہ اور ناموری حاصل کرتا ہے ۔ اگر یونی تپ اتر جایا
کرتا تو وہ ڈاکٹر جس نے اس کے اسباب پر غور و فکر کرتے کرتے اس کا علاج کو مین دریافت کیا ورد اس میں اور دوسرے لوگوں میں کیا فرق ہوتا اور اس علم میں جو ترقی ہو رہی ہے وہ کسی طرح کے میں ہوتا اور اس علم میںجو ہو رہی ہے وہ
ہوتی ؟ پس دنیا میں ترقی اور درجہ حاصل کرنے کا مخفی اسباب بہت بڑا ذریعہ ہیں۔ اگر یہ نہ ہوتے ہیں۔
تو نہ کوئی ترقی کر سکتا اور نہ اعلیٰ درجہ حاصل کر سکتا ۔ نہ ۔
یسی حالت روحانیت کی ہے۔ انسان اس لئے پیدا کیا گیا ہے کہ روحانی ترقی حاصل کرے
اس کے لئے روحانی اسباب بھی مخفی رکھے گئے ہیں جو ان سے کام لیتا ہے وہ انعام اور درجہ حاصل
کرتا ہے۔ پس ترقیات کے لئے اخفاء کی بہت سخت ضرورت ہے ۔ اس لئے یہ کہنا غلط ہے کہ اگر
مخفی اسباب مانے جائیں تو خدا کو ان کا محتاج قرار دینا پڑے گا۔ مخفی اسباب کا ہونا خدا تعالیٰ کی
احتیاج نہیں ثابت کرتا بلکہ بندہ کی احتیاج ثابت کرتا ہے کہ بندہ ان کے ذریعہ ترقی کرے ۔ خدا
نے اگر یہ قانون مقرر کیا ہے کہ زمین کو ایک خاص حد تک گھودا جائے تو اچھا پھل پیدا ہوگا یہ اس
انوار العلوم جلد ۵
۵۱۸
ملائكة الله
لئے نہیں کہ خدا اس کا محتاج ہے بلکہ اس لئے کہ زمینداروں میں سے جو بڑا زمیندار بنا چاہتا اور اچھی
کھیتی پیدا کرنا چاہتا ہے اس کو اس کی احتیاج ہے اگر زمین کا عمدہ پھل لان کی محنت یا علم پرنہ رکھا
جاتا تو سی زمیندار کو دوسرے پر فضیلت نہ ہوتی اور مقابلہ کی جو روح اس وقت کام کر رہی ہے بالکل
مفقود ہو جاتی ۔ دوسرے یہ بھی بات ہے کہ اگر مخفی اسباب نہ ہوتے تو خدا کا جلال لوگوں پر ظاہر نہ
ہوتا اور اس کی قدرت کی قدر وہ نہ کرتے ۔ اگر سب باتیں پہلے سے ہی معلوم ہوتیں تو خدا کا جلال کس
طرح بندوں پر ظاہر ہوتا ؟ یہ اسی طرح ظاہر ہوتا کہ انسان کسی بات کے متعلق جتنی تلاش اور جستجو
کرتا ہے اتنا ہی اس کے متعلق نئی نئی باتیں دریافت کرتا جاتا ہے اور اس طرح خدا تعالیٰ کی قدرت
کا اسے اعتراف کرنا پڑتا ہے۔ پس مخفی اسباب کا پیدا کرنا خدا کی احتیاج کو ظاہر نہیں کرتا۔ بلکہ یہ
بندہ کی اصلاح اور فائدہ کے لئے ہے ۔
اور یہ مخفی اسباب جن کے دریافت کرنے سے درجہ اور ترقی اور عزت حاصل ہو سکتی ہے ان
کی آخری کڑی ملائکہ ہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ اسباب اس وسعت کے ساتھ ظاہر ہوئے کہ
آپ کو جو ترقی اور درجہ حاصل ہوا ۔ وہ اور کسی کو حاصل نہ ہو سکا ۔ اسی طرح حضرت مسیح موعود پر یہ
اسباب ظاہر ہوئے اور آپ کو بھی اعلیٰ عزت اور رتبہ نصیب ہو گیا ۔ پھر ان کے ذریعہ مجھ پر بھی
یہ اسباب ظاہر ہوئے اور مجھے بھی خدا تعالیٰ نے عزت اور کرتبہ عطا کیا ۔ تو یہ مدارج کا تفاوت بھی
نہ ہوتا اور سب ایک ہی جیسے ہوتے لیکن مخفی اسباب کی وجہ سے جتنے جتنے اسباب کسی پر ظاہر
ہوئے انہی کے مطابق اس کو درجہ بھی ملا۔
اس امر میں کیا شبہ ہے کہ بالعموم مسبب ظاہر ہوتا ہے اور سبب مخفی ۔ اور مخفی کے دریافت
کرنے کے لئے انسان کو محنت برداشت کرنی پڑتی ہے جو اس کے لئے موجب ثواب اور زیادت علم
ہوتی ہے اور اس کی دلچسپی کو بڑھاتی ہے۔ یہ ایک طبعی خاصہ ہے کہ مخفی شے انسان کی پیچیبی
اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔ دوائیوں کی تاثیرات اور ایجادات اس قبیل میں سے ہیں ۔ اور ان اسباب کا
دریافت کرنا ہی مدارج انسانی قائم کرتا ہے ۔ پس روحانی اسباب مخفیہ بھی ضروری تھے تا انسان
کے علم باطن میں بھی زیادتی ہو اور کوشش اور سعی میں بھی تفاوت ہو۔ اور روحانی آدمی ایک دوسرے
کرتا ہے۔
در کوشش
کے مقابلہ میں فضیلت حاصل کریں اور مسابقت کا موقعہ ملے اور مخفی در مخفی علوم کی واقفیت حاصل
کر کے اس کے یقین میں ترقی اور حوصلہ میں زیادتی ہو اور خدا تعالیٰ کی غیر محدود طاقتیں اس کے
سامنے ظاہر ہوں ۔ بھلا یہ کیونکر ہو سکتا تھا کہ اللہ تعالیٰ اس سلسلہ کو جو اس کا وجود مخفی کرتا تھا استقاد
انوار العلوم جلد ۵
۵۱۹
الله
شاندار بناتا اور اس سلسلہ کو جو اس کا وجود ظاہر کرتا ہے بالکل محدود کر دیا ۔ پس اسباب کی احتیاج
کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔
۔
تیسرا اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ ہر چیز کا دنیا میں تمہیں سبب نظر آتا ہے پھر اس بات کو کس
طرح مان لیں کہ وہ فرشتوں کے ذریعہ ہوتی ہیں؟ مثلاً آندھی آتی ہے اس کے متعلق ہمیں معلوم
ہے کہ جب جو میں بعض خاص قسم کے تغیرات ہوں تو آتی ہے ۔ یا بادل آتے ہیں ہم جانتے ہیں
کہ سورج کے ذریعہ پانی کے بخارات اُٹھتے ہیں اور وہی برستے ہیں۔ یہ کس طرح مان ہیں کہ فرشتوں
کے ذریعہ ایسا ہوتا ہے ؟ یہ جہالت کی باتیں ہیں اور اُس زمانہ کی ہیں جب کہا جاتا تھا کہ فرشتہ
سمندر سے پانی پی کر آتا ہے اور پھر آ کر بارش برساتا ہے اس قسم کی باتیں اب علم اور تحقیقات کے
زمانہ میں کون مان سکتا ہے ؟
مگر اس اعتراض کے پیش کرنے والوں نے فرشتوں کے متعلق جو صحیح عقیدہ ہے ۔ اس کو
سمجھا نہیں ۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ بارش برسنے کا قریبی سبب فرشتہ ہے اور فرشتہ سمند رو سے پانی لاکر
برساتا ہے بلکہ ہم کہتے ہیں کہ ان بخارات کو قائم کرنے والا فرشتہ ہے جن سے بارش بنتی ہے ۔ ہم
تو آخری سبب کو فرشتہ کہتے ہیں نہ یہ کہ کوئی اور سبب ہی نہیں ہوتا۔ ہر چیز کے سبب ہیں مگر
سب اسباب کے آخر میں فرشتہ کام کر رہا ہوتا ہے ۔ یہ ٹھیک ہے کہ مختلف تغیرات اسباب کے
ماتحت ہوتے ہیں اور ایک سیب کے پیچھے دوسرا ، دوسرے کے پیچھے تیسرا، حتی کہ سینکڑوں ایسے دی سبب بھی ہوں گے جن کو دنیا جانتی بھی نہیں ۔ مگر سب کے پیچھے فرشتہ ہو گا۔ درمیانی اسباب خواہ کروڑوں ب ہوں گے جن کو دنیا بھی
ہوں ہم ان کا انکار نہیں کرتے لیکن سب کے آخر میں فرشتہ مانتے ہیں۔
چوتھا اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ جو تغیرات ہوتے ہیں ۔ وہ مقررہ قانون کے ماتحت ہوتے ہیں کیا ہے کہ جوا
مثلاً کسی کو تپ چڑھتا ہے اگر تپ چڑھانے والا فرشتہ ہے تو کوئین دینے سے کیوں اتر جاتا ہے؟
علاج سے مرض دور ہو جاتی ہے تو کس طرح کہا جا سکتا ہے کہ فرشتے نے تپ چڑھایا ؟
اسی طرح اگر کھانسی فرشتہ لگاتا ہے۔ تو دوائی دینے سے کیوں دور ہو جاتی ہے ؟ کیا اس وقت
فرشتہ بھاگ جاتا ہے ؟
اور جب
یرا
یہ اعتراض بھی جاہلانہ ہے کیونکہ ہم یہ نہیں کہتے کہ فرشتے کوئی قادر مطلق ہستی ہیں بلکہ ہم تو
یہ کہتے ہیں کہ فرشتے خواص الاشیاء کو ظاہر کرتے ہیں۔ جب کوئی شخص ان اشیاء کو استعمال کرتا ہے
جن کے نتیجہ میں تپ چڑھایا جانا مقدر ہے تو جو فرشتہ ان اشیاء کے خواص کے ظہور کے ابتدائی اسباب
انوار العلوم جلد ۔
۵۲۰
ملائكة الله
کا موکل ہے اس کا نتیجہ بخار پیدا کرتا ہے لیکن جب انسان ان اشیاء کو استعمال کرتا ہے جن کے
خواص مخفی در مخفی سلسلہ اسباب کے نتیجہ میں بخار کو اتارنے کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں۔ تو
اس وقت ان اشیاء کا آخری موکل فرشتہ اپنا اثر ظاہر کرنا شروع کرتا ہے ۔ اور پہلا فرشتہ بموجب
مقررہ قواعد کے اپنے اثر کو ہٹانا شروع کر دیتا ہے ۔
پس یہ کہنا درست نہیں کہ دوا سے بیماری کا اثر ظاہر کرنے والا فرشتہ بھاگ جاتا ہے، بلکہ امر
واقع یہ ہے کہ جب دوا کے فرشتہ کا اثر ظاہر ہونا شروع ہوتا ہے تو بیماری کے آثار ظاہر کرنے والا
فرشتہ اپنے اثر کو ہٹانا شروع کر دیتا ہے ۔
ملائکہ پر ایمان لانے کا حکم کیوں دیا گیا ہے؟
اب میں اس بات کے متعلق کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ ملائکہ پر ایمان لانے کا حکم کیوں دیاگیا ہے؟
ماناکہ ملائکہ اچھی چیز ہیں اور ان کے ذریعہ چیزوں کا اثر ظاہر ہوتا ہے۔ لیکن کو مین بھی تو مفید چیز ہے
اس سے تپ اُتر جاتا ہے ۔ اس پر ایمان لانے کا کیوں حکم نہیں دیا گیا ؟ اسی طرح تم کہتے ہو ۔ ملائکہ
بارشیں برساتے ہیں مگر سورج بھی تو بارشیں برسنے کا ذریعہ ہوتا ہے اس پر ایمان لانے کا کیوں
بھی کا ہوتا ہے اس ایمان
نہیں حکم دیا گیا ؟ ملائکہ پر ایمان لانے کا حکم کیوں دیا گیا ہے ؟
۔
اس کے متعلق غور کرنے کے لئے آؤ یہ معلوم کریں کہ رسولوں ، کتابوں پر ایمان لانے کا کیوں
حکم دیا گیا ہے ؟ جب یہ معلوم ہو جائے گا تو ہیں اس اصل کا پتہ لگ جائے گا جس کی وجہ سے
کسی شے پر ایمان لانے کا حکم دیا جاتا ہے اس کو خانہ کے متعلق بھی چسپاں کر کے رکھیں گے ۔
حقیقت یہ ہے کہ وہ ہستی جو بالذات ایمان کی مستحق ہے وہ صرف اللہ تعالیٰ کی ہی ہے رسول اور
کتابیں وہ ذرائع ہیں جن سے خدا پر ایمان لایا جاتا ہے ۔ ورنہ اصل میں وہ مقصود بالذات نہیں ہیں ۔
آسمانی کتابوں پر ایمان لانے کا اس لئے حکم دیا گیا ہے کہ ان کے ذریعہ خدا کی شناخت ہوتی ہے اور
خدا تعالیٰ سے ملاقات ہوتی ہے۔ چونکہ وہ خدا کا کلام ہوتی ہیں اس لئے ان کے ذریعہ انسان خدا کی ذات
کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے۔ اسی طرح رسولوں پر ایمان لانے کی یہ وجہ ہے کہ رسول خدا تعالیٰ کی مستی
کا نشانات کے ذریعہ ہونا ثابت کرتے ہیں تو رسول پر ایمان لانا ان کی اپنی ذات کی وجہ سے نہیں
ہوتا بلکہ اس لئے ہوتا ہے کہ رسول خدا پر ایمان لانے کا ذریعہ ہوتے ہیں۔ پس رسولوں پر کتب پر،
انوار العلوم جلد ۵
۵۲۱
ملائكة الله
قیامت پر ایمان لانا خدا تعالیٰ پر ایمان لانے کا ذریعہ ہو جاتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ کے سوا پانچ اور امر ہیں
جن پر ایمان لانا ضروری ہے :۔
ه و قیامه
ملائکه کتب رسل و تقدیر و
قیامت
ان پر ایمان لانا خدا ہی کی ہستی پر ایمان لانے کے لئے ہے کیونکہ یہ خدا پر ایمان کے حاصل
ہونے کے ذرائع ہیں۔ ملائکہ کے متعلق تو اس وقت بحث ہی ہے باقی جتنے امور ہیں ان کو دیکھ لو ان
پر ایمان لانے کی یہی غرض ہے کہ وہ خدا کی طرف متوجہ کرنے کے محرک ہیں ۔ اس اصل کے مطابق
ہم کہتے ہیں کہ اگر ملائکہ کے ذریعہ بھی خدا تعالیٰ کی طرف توجہ پھرتی ہے تو ان پر ایمان لانا بھی ضروری
ہے۔
دنیا میں عام طور پر جو لوگ خدا کو چھوڑتے ہیں وہ اسی دھوکا کی وجہ سے چھوڑتے ہیں کہ ان کی
نظر ظاہری اسباب پر ہوتی ہے۔ مثلاً کونین کے متعلق جب دیکھتے ہیں کہ اس سے تپ اترتا ہے تو کہتے
میں خدا کیا ہوتا ہے یہی ہے جس سے تپ اُترتا ہے اسی طرح اور امور کے متعلق کہتے ہیں اور ظاہری
اسباب کو دیکھ کر خدا کا انکار کر دیتے ہیں۔ لیکن فرشتوں پر ایمان لانے کا جو حکم دیا گیا ہے وہ ظاہر کرتا
ہے کہ ہر ایک چیز کا آخری سبب فرشتہ ہے اور یہ ایسا حکم ہے کہ ساری سائنس اسی سے نکل آتی
ہے کیونکہ اس میں خدا تعالیٰ نے بتایا ہے کہ ہر چیز کی اگر حقیقت تم تلاش کرنے لگو گے تو اس کے
مخفی در مخفی اسباب نکلتے آئیں گے ۔ اس وقت جب دنیا چیزوں کے قریب قریب اور ظاہری اسباب
سمجھ رہی تھی اس وقت اسلام یہ بتا رہا تھا کہ ہر چیز کے باریک در باریک اسباب ہیں۔ خوردبین نے
اب بتایا ہے کہ طاعون کی گلٹی یونی نہیں ہوتی بلکہ اس کا باعث کیڑے ہوتے ہیں وہ ان کی وجہ
سے ہوتی ہے ۔ پھر ان کیڑوں کے پیدا ہونے کے اور اسباب ہیں۔ پھر ان کے اور اسباب ہیں۔ اسی طرح اور
اسباب در اسباب ہیں۔ انہی اسباب کا آخری اور انتہائی سبب ملائکہ ہیں اور ان کے اوپر خدا ہے۔ تو
ملائکہ پر ایمان لانے سے اسباب کی آخری کڑی پر ایمان حاصل ہوتا ہے اور اس سے خدا پر ایمان
حاصل ہوتا ہے۔ اور ملائکہ پر ایمان لانے کی یہی وجہ ہے۔
پھر ایمان قرآن کریم میں اور معنوں میں بھی استعمال ہوا ہے ۔ ماننے کو بھی ایمان کہا جاتا ہے۔
لیکن صرف کسی وجود کا ماننا ہی نہیں اس کی تحریکات کو مانا بھی ایمان کہلاتا ہے۔ چنانچہ خدا تعالٰی
فرماتا ہے :۔
تمَنْ يَكْفُرُ بِالطَّاغُوتِ وَيُؤْمِنْ بِاللَّهِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَى لَا انفِصَامَ
انوار العلوم جلد ۵
۵۲۲
ملائكة الله
لَهَا وَ اللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ، (البقرة : ۲۵۷)
جو شخص طاغوت کا انکار کرتا ہے اور اللہ پر ایمان لاتا ہے وہ ایسے مضبوط کڑے کو پکڑ لیتا
ہے کہ جو ٹوٹتا ہی نہیں اور اللہ سننے والا جاننے والا ہے ۔
طاغوت شیطان کو کہتے ہیں۔ اب اگر انکار کے معنے کسی شئے کی ذات کے انکار ہی لئے جاویں
تو اس ۔ آیت کے یہ معنے ہوں گے کہ ہلاکت سے وہی شخص بچتا ہے جو شیطان کے وجود کا انکار کرے
اور اللہ تعالیٰ کے وجود کا اقرار حالانکہ یہ معنی سراسر غلط ہیں۔ کیونکہ قرآن کریم صاف طور پر خدا تعالیٰ
کے وجود کا بھی اقرار کرتا ہے اور شیطان کے وجود کا بھی اقرار کرتا ہے ہیں اقرار سے اور ایمان
سے اس آیت میں یہی مراد ہے کہ شیطان کی باتوں کو رد کرتا ہے اور خدا تعالیٰ کی باتوں کو مانتا ہے اب
اگر یہی معنی ایمان کے ملائکہ کے متعلق کئے جائیں تو ان پر ایمان لانے کا یہ مطلب ہو گا کہ انکی تحریکات
کو مانا کرو ۔ اسی طرح کتابوں اور رسولوں پر ایمان لانے کے یہ معنے ہوں گے کہ جو احکام الٹی کتابوں میں
ہوں ان کو مانور جو کچھ رسول تم کو حکم دیں ان کو مانو ۔ اور قیامت پر ایمان لانے کے یہ معنے ہوئے کہ
اس کا خیال کرکے بری باتوں سے بچو ۔ تو خدا ، ملائکہ کتب اور رسولوں پر ایمان لا ن لانے سے مرادان
کے احکام ماننا ہے ۔ کوئی کہہ سکتا ہے کہ اگر ایمان لانے کا یہ مطلب ہے تو پھر ان چاروں پر ایمان
لانے کا کیوں حکم دیا گیا ہے ۔ ان کے علاوہ مجد د بھی ہوتے ہیں اور انبیاء کے خلفاء بھی ہوتے ہیں
ان کے احکام ماننا بھی ایمان میں داخل ہونا چاہئے اور ان کا انکار کفر ہونا چاہئے لیکن جب ان کا انکار
کفر نہیں تو پھر باقیوں کا انکار کیوں کفر ہے ؟
یہ ٹھیک ہے کہ خلفاء اور مجد دین بھی اچھی باتیں بتاتے ہیں۔ لیکن خدا تعالیٰ ، نبیوں ، ملائکہ اور
کتب کی باتوں اور ان کی باتوں میں ایک فرق ہے اور وہ یہ کہ ایمانیات میں وہ داخل ہیں جن کی
کسی چھوٹی سے چھوٹی بات سے اختلاف کرنے والا بھی کافر ہو جاتا ہے۔ مثلا اگر کوئی یہی کہے کہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کرتے وقت پاؤں دھونے کا جو حکم دیا ہے وہ ٹھیک نہیں ہے تو وہ
کافر ہو جائے گا مگر خلیفہ سے تفصیلات میں اختلاف ہو سکتا ہے۔ مثلاً خلیفہ ایک آیت کے جو معنے
سمجھتا ہے وہ دوسرے شخص کی سمجھ میں نہ آئیں اور وہ ان کو نہ مانے تو اس کے لئے جائز ہے ۔ مگر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق جو کہے کہ فلاں آیت کے آپؐ نے جو معنے کئے ہیں میں ان کو نہیں مانتا
تو کافر ہو جائے گا۔ کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودہ میں سے ایک شوشہ بھی رد کرنا کسی
کے لئے جائزہ نہیں ہے ۔ گو خلفاء کے احکام ماننا ضروری ہوتے ہیں لیکن ان کی آراء سے متفق
انوار العلوم جلد ۵
۵۲۳
ملائكة الله
ہونا ضروری نہیں ہوتا۔ ممکن ہے کہ خلیفہ کسی امر کے متعلق جو رائے دے اس سے کسی کو اتفاق نہ ہو چنانچہ
حضرت ابو بکر نے ان لوگوں کے متعلق جنہوں نے زکوٰۃ دینے سے انکار کر دیا تھا یہ کہا تھا کہ ان کو
غلام بنا لینا جائزہ ہے کیونکہ وہ مرتد اور کافر ہیں۔ مگر اس کے متعلق حضرت عمر ینہ اخیر تک کہتے رہے کافرہیں۔
کہ مجھے اس سے اتفاق نہیں لیکن اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے تو اس سے اختلاف کرنا
ان کے لئے جائز نہ تھا ۔ انبیاء سے چونکہ اصول کا تعلق ہوتا ہے اس لئے ان سے اختلاف کرنا
ہرگز جائز نہیں ہوتا ۔ ہاں تفصیلات میں خلفاء سے اختلاف ہو سکتا ہے۔ چنانچہ اب بھی کسی علی مسئلہ
میں اختلاف ہو جاتا ہے ۔ اور پہلے بھی ہم دیکھتے ہیں کہ بعض دفعہ خلفاء کو دوسروں کی بات ماننی پڑی
ہے اور بعض دفعہ خلفاء کی بات خلفاء کی بات دوسروں کو ماننی پڑی ہے چنانچہ حضرت عمرض اور صحابہ میں یہ مسئلہ
اختلافی رہا کہ جنبی خروج ماء سے ہوتا ہے یا محض صحبت سے ۔
غرض خلفاء سے اس قسم کی باتوں میں اختلاف ہو سکتا ہے لیکن انبیاء سے نہیں کیا جا سکتا۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اگر کوئی التحیات میں انگلی اُٹھانے کے متعلق اختلاف کرے گا تو بھی کافر
ہو جائے گا۔ لیکن مجددین اور خلفاء ایسے نہیں ہوتے کہ مسائل میں بھی اگر ان سے اختلاف ہو جائے
تو انسان کافر ہو جائے مگر انبیاء کی چھوٹی سے چھوٹی بات سے اختلاف کرنے والا بھی کافر ہو جاتا
ہے ان کی کوئی بات سمجھ میں آئے یا نہ آئے ۔ یہی کہنا فرض ہے کہ جو نبی کہتا ہے وہی سچ ہے۔
غرض ملائکہ پر ایمان لانے کے یہ معنے ہیں کہ ملائکہ جو کہتے ہیں وہ صحیح ہے ۔ اس لئے یہی حکم
دیا کہ ملائکہ جو کہیں اس کو مانو یعنی ایمان لاؤ۔ اور اس کا ثبوت قرآن سے ملتا ہے کہ ملائکہ جو کہتے
ہیں وہ صحیح ہوتا ہے ۔ وہ
قرآن کریم میں مثال کے ذریعہ بنایا گیا ہے کہ ملائکہ کو نہ ماننے کا کیا نتیجہ ہوتا ہے ؟ خدا تعالیٰ میں
فرماتا ہے :۔
:
-
وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَئِكَةِ اسْجُدُوا لِأَدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ أَبِي وَاسْتَكْبَرَهُ وَكَانَ مِنَ
الكفرين ) ( البقرة : ٣٥)
اللہ نے جب ملائکہ کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو تو انہوں نے سجدہ کیا۔ لیکن ابلیس نے انکار کر
دیا اور کافر ہو گیا۔
اب یہ قرآن سے پتہ لگتا ہے کہ ابلیس ملک نہ تھا بلکہ جن تھا اور ملائکہ کا غیر تھا ۔ اور غیر کوکس
طرح معلوم ہو گیا کہ آدم کو سجدہ کرنا چاہئے کیونکہ حکم تو ملائکہ کو ہی دیا گیا ۔ اسے اسی طرح معلوم ہوسکتا تھا