بقیہ تقریر
انوارالعلوم (جلد 5)
انوار العلوم جلد ۵
۵۳۱
ملائكة الله
بقیہ تقریر
جو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے ۲۹ دسمبر 1971ء کو مسجد نور میں ساڑھے نو بجے فرمائی)
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
ایک صاحب نے سوال کیا ہے کہ یہ کیوں نہ مانا جائے کہ اشیاء کے خواص اشیاء سے ہی تعلق
رکھتے ہیں اور ملائکہ کے اثر کے نیچے نہیں ہیں ۔ اس بات کے تسلیم کرنے کی کیا وجہ ہے کہ اشیاء کے
خواص ملائکہ کے اثر کے نیچے ہوتے ہیں ۔
میں نے ملائکہ کا ثبوت دیتے ہوئے بعض دلائل بیان کئے ہیں اور ان کے ذریعہ ملائکہ کا وجود ثابت
کیا ہے اور جب ملائکہ کا وجود ثابت ہو گیا تو خود بخود ان کی ضرورت ثابت ہو گئی اور جب کوئی بات
دلائل کے ساتھ ثابت ہو جائے تو پھر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ چونکہ اس کے امکان کی کوئی اور وجہ بھی ہوسکتی
کیوں نہ اسی وجہ کو مانا جائے ۔ مثلاً ہوا کاغذ کو اڑاتی اور کا غذ اس کے ذریعہ اڑ کر میز
پر پڑ سکتا ہے۔ لیکن اگر کسی شخص کو کا غذ لا کر میز پر رکھتے دیکھ لیں تو یہ سوال نہیں کیا جا سکتا کہ کیوں نہ
مانا جائے کہ کاغذہ ہوا ہی اُڑا کر لائی ہے۔ پس جب ملائکہ کا وجود ثابت ہو گیا تو پھر یہ امکان کہ اشیاء
کے خواص اشیاء سے ہی تعلق رکھتے ہیں ملائکہ کا ان سے تعلق نہیں باطل ہو گیا ۔ امکان اور ہوتا ہے
اور کسی واقعہ کا دلائل سے ثابت ہونا اور ملائی جو کہا جاتا ہے کہ حضرت عیسی آسمان پر نہیں گئے تو
اس لئے نہیں کہا جاتا کہ ان کا آسمان پر جانا ممکن نہیں بلکہ اس لئے کہ اس کے خلاف دلائل موجود
ہیں تو پھر قیاس نہیں چلایا جا سکتا ۔ قیاس اسی وقت چلتا ہے جب دلائل موجود نہ ہوں قیاس
انوار العلوم جلد ۵
۵۳۲
ملائكة الله
اور امکان کے یہ معنے ہوتے ہیں کہ اور بھی صورتیں ہو سکتی ہیں لیکن اس کے یہ معنی نہیں ہوتے کہ سارے
امکان ایک بات میں پائے بھی جاتے ہیں پیس ہو سکتا تھا کہ اشیاء کے خواص اشیاء سے ہی متعلق
ہوں اور یہ امکان ہے مگر دوسرے شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ ایسا نہیں ہے بلکہ خواص کا تعلق ملائکہ
سے ہے ۔
پھر ہم یہ نہیں کہتے کہ اشیاء میں خواص نہیں ۔ ہمارا یہ دعویٰ نہیں ۔ بلکہ ہمارا دعویٰ یہ ہے کہ
اشیاء کے خواص کے ظہور کے ابتدائی محرک ملائکہ ہیں۔ ملائکہ کو کم ہوتا ہے اور وہ اپنے سے اگلے
سبب پر اثر کرتے ہیں ۔ وہ اپنے سے اگلے پر اور اسی طرح ہوتے ہوتے ظاہری موجودات پر اس کا
اثر ظاہر ہونا شروع ہو جاتا ہے ۔
وہ لوگ جو خدا کو مانتے ہیں اور تسلیم کرتے ہیں کہ خدا نے مادہ پیدا کیا ہے ان کو یہ بھی ماننا
پڑے گا کہ جتنی چیزیں ہیں ان کی خاصیتیں خدا نے ہی رکھی ہیں۔ ورنہ یا تو یہ ماننا پڑے گا کہ مادہ
غیر مخلوق ہے خدا نے پیدا نہیں کیا ۔ بلکہ اپنے آپ ہی ہے اور خدا کوئی ہستی نہیں ہے۔ اگر کوئی یہ
خیال رکھتا ہے تو اس کو ملائکہ کے متعلق کچھ بتانے سے قبل خدا کی ہستی کا قائل کرانا ہوگا۔ پھر اگر خدا
کے
رہیں
کی ہستی کا کوئی قائل ہو جائے لیکن یہ کہے کہ ہر چیز اپنے آپ ہی پیدا ہو گئی ہے۔ تو پھر ملائکہ
متعلق اسے کچھ کہا جائے گا۔ ہاں جب یہ بھی تسلیم کرلے کہ ہر ایک چیز کو پیدا کرنے والا خدا ہے تو پھر
اس کے سامنے یہ سوال رکھا جائے گا کہ ملائکہ کا وجود بھی ثابت ہے۔ پس یہ سوال تب اُٹھایا جا
سکتا ہے جب کوئی یہ تسلیم کر لے کہ خدا ہے اور اس نے مادہ پیدا کیا ہے ورنہ نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ
تو میں جو خدا کی ہستی کی قائل نہیں یا خدا کی تو قائل ہیں لیکن مادہ کو مخلوق نہیں مانتیں وہ فرشتوں
کی قائل نہیں ہوتیں۔ پیس پہلے یہ اُمور فیصلہ کئے جائیں گے اور ان کے بعد ملائکہ پر بحث ہو سکے گی۔
اور جب ملائکہ پر بحث ہوگی تو اس کے ساتھ ہی یہ بات تسلیم شدہ قرار دی جائے گی کہ خدا کی ہستی
اور مادہ کا مخلوق ہونا تسلیم کیا جاتا ہے اور جب کوئی یہ باتیں تسلیم کرے گا تو اسے یہ بھی مانا پڑیگا
کہ خدا نے چیزوں میں صفات رکھی ہیں اس کے متعلق ہمارا دعوئی صرف یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے اشیاء
میں صفات براہ راست نہیں رکھیں بلکہ ملائکہ کے توسط سے رکھی ہیں۔ کیونکہ چیزیں کثیف ہیں اور
خدا تعالیٰ لطیف اور ہم قوانین نیچر کو دیکھ کر یہ نتیجہ نکالنے پر مجبور ہیں کہ خدا تعالیٰ نے کثیف اشیاء
پر اثر ڈالنے کے لئے وسائط مقرر فرمائے ہیں سب لطیف چیزوں کے متعلق ہم دیکھتے ہیں کہ کثیف
کے ساتھ تعلق پیدا کرنے کے لئے وسائط ہوتے ہیں۔ خود کثیف چیز لطیف سے تعلق نہیں رکھ سکتی
انوار العلوم جلد ۵
۵۳۳
ملائكة الله
اور وہ آگے
انسان کو ہی دیکھ لو اس میں قلب ، روح یا MIND کچھ کہہ لو کوئی چیز ہے جس کی وجہ سے
انسان سب کام کرتا ہے اور جب وہ نہیں رہتی تو انسان بے جان ہو جاتا ہے لیکن وہ چیز جو اس
کے اندر ہے وہ اسے نہیں کہتی کہ یہ کرو اور یہ نہ کرو بلکہ وہ نہایت بار یک اعصاب پر اثر کرتی ہے
آگے بار یک شاخوں پر اثر کرتے ہیں اور اس طرح ہوتے ہوتے کسی عضو میں حرکت پیدا ہوتی
ہے اور وہ کام کرتا ہے مثلاً آنکھ کو براہ راست روح یا مائنڈ کوئی حکم نہیں دیتی ۔ بلکہ نہایت باریک
اعصاب پر اثر کر کے تدریجی طور پر اس پر اپنے منشاء کا اظہار کرتی ہے ۔ غرض جتنی لطیف اشیا ء
ہیں وہ کثیف کے ساتھ وسائط کے ذریعہ تعلق پیدا کرتی ہیں ہیں ہم کہتے ہیں کہ خدا کا وجود ثابت
ہے اور اس کا ہر چیز کا خالق ہونا مسلم ہے تو یہ بھی ماننا پڑے گا کہ اس کا تعلق اشیاء سے کسی ذریعہ
سے ہے اور اسی ذریعہ ی ذریعہ کو ہم ملائکہ کہتے ہیں۔ لیکن جو یہ نہیں مانتا کہ خدا ہے یا وہ سب اشیاء کا خالق
ہے تو اس کے سامنے ہم ملائکہ کی بحث نہیں پیش کریں گے ۔ بلکہ اس سے پہلے یہ منوائیں گے کہ
خدا ہے اور وہ دنیا کا خالق ہے ۔ اور جو اس کو مان لے گا اسے قانون قدرت پر نگاہ کر کے لازماً
یہ ماننا پڑے گا کہ کوئی لطیف مگر مخلوق ہستیاں ایسی ہیں جو اللہ اور موجودات ظاہری کے درمیان
بطور واسطہ ہیں اور یہ ایسی بات ہے جو سائنس کی رو سے ثابت ہے ۔ سائنس کا مسئلہ ہے
کہ ہر ایک چیز کے اسباب ہیں۔ لطیف سبب اپنے سے موٹے سبب پر اثر ڈالتا ہے اور وہ
اپنے سے موٹے پر اور یہ سلسلہ اسی طرح آگے چلتا ہے ۔ پس ہم مانتے ہیں کہ کونین میں جو خاصیت
آئی ہے وہ اور اسباب کے ذریعہ آئی ہے۔ اور کونین بھی کئی اجزاء سے مرکب ہے اور کوئی بھی
چیز مفرد نہیں سب مرکب ہیں۔ کونین کے اندر ایک خاص جزو ہے جس کا اثر بخار پر ہوتا ہے اور
اس جزو کا اثر بعض اور مخفی اسباب کی وجہ سے ہے اور وہ مخفی اسباب کی طرف منتقل ہوتا چلا جاتا
ہے یہاں تک کہ آخری ذریعہ ملائکہ ہیں ۔ اور وہ خدا تعالیٰ سے براہ راست فیضان حاصل کرتے ہیں
کیونکہ اصل خالق وہی ہے ۔ اگر یہ نہ مانا جائے بلکہ یہ کہا جائے کہ ہر چیز کی ذاتی خاصیت ہوتی
ہے تو یہ بھی ماننا پڑے گا کہ خدا چیزوں کا خالق نہیں ہے اور اگر خدا کو چیزوں کا خالق مانا جائیگا تو
یہ بھی ماننا پڑے گا کہ ہر چیز میں خاصیت خدا کی طرف سے ہے اور خواص اشیاء کو مختلف اسباب
سباب
مخفیہ کا نتیجہ دیکھ کر بھی ماننا پڑے گا کہ انہی اسباب مخفیہ کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ کا حکم ان تک
پہنچتا ہے اور انہی کی آخری کڑی کا نام ملک ہے ۔
انوار العلوم جلد ۵
۵۳۴
ملا مكة الله
لمتہ ملیہ ترقی کرتا ہے
اب میں یہ بتاتا ہوں کہ ملتہ ملکیہ ترقی کرتا ہے اور ترقی کرتے کرتے اس مقام پر پہنچ جاتا ہے
کہ ایک لمتہ سے دو ہو جاتے ہیں۔ اور اگر کسی نے نہ سمجھے ہوں تو پھر بتائے دیتا ہوں کہ اس کے
معنے تحریک کے ہیں اور اس کی ترقی کرنے کا یہ مطلب ہے کہ فرشتے جو تحریکیں کرتے ہیں وہ بڑھتی جاتی
ہیں۔ ایک سے دو، دو سے تین ، تین سے چار حتی کہ کئی ہو جاتی ہیں ۔ جب کوئی شخص ایک تحریک ایک سے دو، دو سے سے چارٹی کو کئی ہیں۔ جب کوئی گھر
کو قبول کرتے کرتے اس مقام پر آجاتا ہے کہ خدا تعالیٰ دیکھتا ہے کہ وہ زیادہ کا مستحق ہے تو
اسے اور زیادہ طاقت دے دی جاتی ہے پھر گویا دو فرشتے اس کے اندر تحریک کرتے ہیں۔ اس
کے دو محافظ ہو جاتے ہیں پھر تین اور اسی طرح بڑھتے جاتے ہیں ۔ اور یہ بات ہم قانون قدرت
میں بھی دیکھتے ہیں کہ جو شخص کسی چیز کا صحیح طور پر استعمال کرتا ہے اس کی اس کے متعلق طاقتیں بڑھ
جاتی ہیں ۔ مثلاً جو لوگ علوم پڑھتے ہیں ان پر نئی نئی باتیں منکشف ہوتی رہتی ہیں اور اللہ تعالیٰ نے
بھی اس اصل کے متعلق فرمایا ہے ۔ وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا
(العنکبوت : (۷) کہ جو لوگ ہمارے رستہ پر چلتے ہیں تو ان کو ہم کئی رستے بتا دیتے ہیں۔ جب خدا تعالیٰ
تک پہنچانے والے ایک رستہ پر چلتے ہیں تو انہیں قرب کے اور رستے بتا دیئے جاتے
ہیں۔ یعنی جب وہ ایک نیکی پر عمل کرتے ہیں تو اور نئی نئی نیکیوں کا انہیں علم حاصل ہو جاتا ہے اور
وہ ان کو عمل میں لاتے ہیں ۔ اور ایسی نیکیاں جو پہلے وہم و خیال میں بھی نہیں ہوتیں خدا کے رستہ میں
کوشش کرنے والے کو بتائی جاتی ہیں۔ چنانچہ اس کا ثبوت قرآن سے ملتا ہے ۔ ایک جگہ تو خدا تعالیٰ
فرماتا ہے اِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَمَّا عَلَيْهَا حَافِظ الطارق : ۵) کہ ہر ایک انسان پر فرشتہ مقرر ہے
جو اسے شیطانی تحریکوں سے بچاتا ہے اور نیکی کی تحریکیں کرتا ہے مگر ایک دوسری آیت سے معلوم
ہوتا ہے کہ جب انسان اس فرشتہ کی تحریکوں کو مان لیتا ہے تو ایسے مقام پر پہنچ جاتا ہے کہ خدا تعالی
کہتا ہے کہ اب شیطان اس کے ساتھ ہی نہ رہ ساتھ ہی نہ رہے اور اسے بالکل اسے بالکل محفوظ کر دیتا ہے اور وہ اس
طرح کہ انسان کے قلب پر اثر کئی ذرائع سے ہوتا ہے کبھی آنکھ کے ذریعہ کبھی ناک کے ذریعہ کبھی کان
کے ذریعہ کبھی زبان کے ذریعہ غرضیکہ کئی ذرائع ہیں خدا تعالیٰ ان سب ذرائع کے لئے محافظ مقرر کر
دیتا ہے ۔ گویا جب کوئی انسان نیک تحریکوں کو مانتا جاتا ہے تو خدا تعالیٰ اور فرشتے اس کے محافظ
مقرر کر دیتا ہے جو ان دروازوں پر بیٹھ جاتے ہیں جن کے ذریعہ شیطان داخل ہو کر قلب پر اثر
انوار العلوم جلد ۵
۵۳۵
ڈالتا ہے۔ پہلے تو سب دروازوں پر ایک فرشتہ تھا کہ وہ چکر لگاتا اور دیکھتا رہے کہ کسی دروازے سے
شیطان داخل نہ ہو سکے پھر ترقی کرتے کرتے اس طرح ہوتا ہے کہ ہر سوراخ پر فرشتہ مقرر ہو جاتا ہے ۔
چنانچه خدا تعالیٰ فرماتا ہے : لَهُ مُعَقِّبْتُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ يَحْفَظُونَهُ فرماتا : مِنْ
مِنْ أَمْرِ اللهِ (الرعدہ : ۱۴) لوگوں نے غلطی سے اس آیت کو ہر انسان کے متعلق سمجھا ہے۔ مگر اس
میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی ذکر ہے ۔ اور کنے کی ضمیر آپ ہی کی طرف جاتی ہے۔ خدا تعالیٰ
فرماتا ہے کہ یہ ہمارا ایسا بندہ ہے کہ اس کے آگے اور پیچھے محافظ مقرر ہیں ۔ کوئی شیطانی تحریک
نہیں جو شیطانی ہو کہ اس کے پاس پہنچے ہر ایک شیطانی تحریک اس کے پاس آکر رک جائے گی اور اس
تک نہیں پہنچ سکے گی ۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر انسان کے لئے ایک ہی فرشتہ مقرر ہوتا ہے ۔ لیکن جو خدا کے خاص مقرب
ہوتے ہیں ۔ ان کے لئے کئی کئی ہوتے ہیں ۔ چنانچہ اس کا لطیف ثبوت دوسری جگہ سے بھی ملتا ہے اور
معلوم ہوتا ہے کہ ترقی کرتے کرتے مومن اس درجہ کو پہنچ جاتا ہے کہ اس کے ہر سوراخ پر فرشتے بیٹھ
جاتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے : - وَالْمَلَئِكَةُ يَدْخُلُونَ عَلَيْهِمْ مِّنْ كُلِّ
بَابٍ ، سَلامُ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدارة (الرعد : ۲۴-۲۵) فرمایا جب
انسان مرنے کے بعد جنت میں جائیں گے تو ملائکہ ہر دروازے سے آکر ان کو سلام کریں گے اور
کہیں گے کہ تمہارے صبر کے بدلہ میں تم پر سلامتی ہو۔ اس آیت کے یہ معنے نہیں کہ بہت سارے
فرشتے ہوں گے اس لئے مختلف دروازوں سے آکر سلام کریں گے کیونکہ اگر بہت فرشتے 1
ہوں تو وہ بھی ایک ہی دروازہ سے آسکتے ہیں ۔ اور اگر کہا جائے کہ اتنا ہجوم ہو گا کہ ایک دروازہ
سے نہیں آسکیں گے تو پھر اس کے بیان کرنے کی کیا ضرورت اور کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔ ایک دروازہ کی اور سکتا
سے آئیں یا مختلف دروازوں سے آئیں ایک ہی بات ہوگی ۔ اصل میں اس کے سہی معنے ہیں کہ
قیامت کے دن ہر دروازہ کا فرشتہ آئیگا اور آکر مبارک باد دے گا کہ تم اس میں کامیاب ہو گئے ہو
جس میں میں اور تم دونوں مل کر شیطان کا مقابلہ کرتے رہے تھے ۔ اس وقت فرشتہ کو بھی خوشی
ہوگی اور انسان کو بھی ۔ تو ہر سوراخ کا فرشتہ اسے سلامتی کی دعا دے گا ۔
رہی یہ بات کہ آیا کئی دروازے ہوتے ہیں یا نہیں یہ موٹی بات ہے اور ہر انسان جانتا ہے
کہ بیرونی چیزوں کے اثر کرنے کے کئی ذرائع ہیں کبھی انسان آنکھ سے روپیہ دیکھتا ہے تو اس کے
دل میں لالچ پیدا ہوتی ہے اور وہ چوری کرنے پر آمادہ ہو جاتا ہے ۔ اگر اس کی آنکھیں نہ دیکھتیں تو یہ
انوار العلوم جلد ۵
۵۳۶
ملائكة الله
خیال بھی اس کے دل میں نہ پیدا ہوتا ۔ پھر کبھی انسان سنتا ہے کہ فلاں کے پاس بہت مال ہے تو
چوری کا خیال پیدا ہو جاتا ہے۔ اگر وہ نہ سنتا تو یہ خیال بھی اسے پیدا نہ ہوتا ۔ اسی طرح بعض خیال
چھونے کے ذریعہ سے بعض سونگھنے کے ، بعض چکھنے کے ذریعہ سے پیدا ہو جاتے ہیں۔ تو بدی یا
نیکی کی تحریکیں اپنی ذرائع سے پیدا ہوتی ہیں اور ان ہی راستوں کے ذریعہ شیطان اس کے اندر
داخل ہوتا ہے ان پر ایک ایک فرشتہ مقرر کر دیا جاتا ہے جو حفاظت کرتا رہتا ہے اور کسی بری
تحریک کو اندر نہیں جانے دیتا۔ لیکن خاص اور عام لوگوں کے ان محافظ فرشتوں میں ایک فرق ہوتا
ہے اور وہ ہ یہ کہ عام کے محافظ تو صرف بری تحریکوں کو اندر جانے سے روکتے ہیں لیکن خاص کے
محافظ برای تحریکوں کو بھی نیک کر کے اندر جانے دیتے ہیں ۔ مثلاً ایسا انسان جب سنتا ہے کہ فلاں
دولت مند ہے تو بجائے اس کے کہ اس کے دل میں یہ تحریک ہو کہ ڈاکہ مار کر اس کا
مال حاصل کرے اس کے دل میں یہ تحریک ہوتی ہے کہ خدا اسے اور بھی دے اور یہ نیک کاموں
میں صرف کرے ۔ غرض اس طرح ان کے اندر ہر تحریک نیک ہو کر جاتی ہے مگر خدا کے نبیوں کے
ساتھ ان فرشتوں کے یہی دو کام نہیں ہوتے کہ اول کسی بھی تحریک کو اندر نہیں جانے دیتے
اور دوسرے اس کو نیک کر کے اندر جانے دیتے ہیں بلکہ ان کے دل میں پیدا ہونے والی تحریکوں
کے باہر بھی نیک اثرات پیدا کرتے ہیں ۔ خدا کے نبی کے بات کرتے وقت ، اس کے کسی کی طرف
دیکھتے وقت ، کسی کو چھوتے وقت ، غرضیکہ ان کی ہر حالت میں فرشتے نیک اثر پیدا کرتے
رہتے ہیں۔
شاید کوئی کہے کہ کسی کے مال کو دیکھ کر جب کسی کے دل میں چوری کا خیال پیدا ہوتا ہے تو یہ
اس کے اندر پیدا ہوتا ہے۔ باہر نہیں پیدا ہوتا ۔ اس لئے فرشتے اس کے متعلق کیا حفاظت
کر سکتے ہیں۔ گو یہ بات غلط گو یہ بات غلط ہے کیونکہ چوری کا جو خیال پیدا ہو گا وہ کسی محرک سے ہی پیدا ہوگا
اور محرک چیز با ہر ہی ہوگی۔ مگر یہ بھی ہوتا ہے کہ دوسروں کے بد خیالات کا بھی اثر ہوتا ہے۔ ایک
کے بڑے خیالات دوسرے کے دل پر اثر کر دیتے ہیں۔ اور یہ اثر چھونے ، باتیں کرنے یا پاس بیٹھنے
سے ہوتا ہے یہ بات علمی طور پر بھی ثابت ہے مسمریزم ایک علم ہے ۔ اس میں ایک شخص دوسرے کو کہتا
ہے ۔ سو گیا سو گیا۔ اور اپنے دل میں خیال لاتا ہے کہ سو گیا ۔ جب زور سے یہ خیال اس کے دل میں پیدا
ہو جاتا ہے تو وہ شخص فی الواقع سو جاتا ہے ۔ پھر یہاں تک ہو جاتا ہے کہ اسے کہا جاتا ہے۔ لکڑی
کی طرح سخت ہو جا تو وہ ایسا ہی ہو جاتا ہے اس وقت اگر اسے ایسی طرز پر لٹا کر کہ اس کی کمر کے
انوار العلوم جلد ۵
۵۳۷
ملائكة الله
نیچے کوئی سہارا نہ ہو ۔ اس پر بوجھ بھی رکھ دیا جائے تو اس کی کمر ٹیڑھی نہیں ہو گی ۔ اسی طرح اگر کہا
جائے تو بھی ہو گیا تو وہ بلی کی طرح میاؤں میاؤں کرنے لگ جائے گا ۔ یا اگر کہا جائے کہ کتا
ہو گیا تو کتے کی طرح بھونکنے لگ جائے گا۔ تو ایک شخص کے خیال کا اثر دوسرے پر ہوتا ہے ۔ دنیا
میں ہم دیکھتے ہیں کہ ایسے لوگ موجود ہیں جن کا برا اثر اس ملک میں جہاں وہ رہتے ہیں اس شہر میں جہاں موجود ملک میں جہاں وہ شہر میں
وہ بہتے ہیں اس گاؤں میں جہاں وہ سکونت رکھتے ہیں پڑتا ہے اور ہر انسان اس کا تجربہ کر سکتا
ہے کہ ایک شخص کے خیال کا اثر دوسروں پر پڑ رہا ہے۔ حتی کہ بچے بھی اس اثر کو محسوس کرتے ہیں۔
چنانچہ ایک بچہ کی آنکھیں بند کر کے کوئی چیز کہیں چھپا کر رکھ دیتے ہیں اور پھر سب خیال کرنے لگتے
ہیں کہ وہ لڑکا اس طرف چلے - جہاں وہ چیز رکھی ہوئی ہے تو وہ ادھر ہی چلا جاتا ہے اور اس
چیز کے پاس پہنچ کر اسے اُٹھا لیتا ہے ۔
ایک دفعہ ایک سکھ طالب علم نے جو گورنمنٹ کالج میں پڑھتا تھا اور حضرت مسیح موعود سے اخلاص
رکھتا تھا حضرت صاحب کو کہلا بھیجا کہ پہلے مجھے خدا پر یقین تھا مگر اب میرے دل میں اس کے
متعلق شکوک پڑنے لگ گئے ہیں۔ حضرت صاحب نے اسے کہلا بھیجا کہ جہاں تم کالج میں بیٹھتے ہو اس
جگہ کو بدل لو۔ چنانچہ اس نے جگہ بدل لی اور پھر بتایا کہ اب کوئی شک نہیں پیدا ہوتا ۔ جب یہ بات
حضرت صاحب کو سنائی گئی تو آپ نے فرمایا کہ اس پر ایک شخص کا اثر پڑ رہا تھا جو اس کے پاس
بیٹھتا تھا اور وہ دہریہ تھا ۔ جب جگہ بدل لی تو اس کا اثر پڑنا بند ہو گیا اور شکوک بھی نہ رہے۔
تو بڑے آدمی کے پاس بیٹھنے سے بھی بلا اس کے کہ وہ کوئی لفظ کے اثر پڑتا ہے اور اچھے آدمی
کے پاس بیٹھنے سے بلا اس کے کہ وہ کچھ کے اچھا اثر پڑتا ہے ۔ پس دنیا میں خیالات ایک دوسرے
پر اثر کر رہے ہوتے ہیں مگر ان کا پتہ نہیں لگتا ایک شخص کسی مجلس میں جاتا ہے جہاں کی شخص شخص
کے دل میں کوئی برا خیال ہوتا ہے اور کسی کے دل میں کوئی ۔ وہ اس کے دل پر اثر کر رہے ہوتے ہیں ۔
اور اسے پتہ بھی نہیں ہوتا ۔ مگر جب ملائکہ اس کے ہر دروازے پر کھڑے ہو جاتے ہیں ہاتھ ، کان
ناک، منہ اور آنکھ وغیرہ دروازوں پر تو ایسے لوگ جب کسی مجلس میں جاتے ہیں ان پر کوئی
بُرا اثر نہیں ہو سکتا ۔ ان پر پاک ہی پاک اثر ہوتا ہے ۔ چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خود تو پاک
تھے مگر دوسروں کو سکھانے کے لئے جب آپ کسی مجلس میں بیٹھتے تو ستر دفعہ استغفار کرتے۔ اس
سے آپ نے مسلمانوں کو سکھایا کہ وہ بھی ایسا ہی کیا کریں۔
پرد
تو خیالات کا اثر یقینی اور ثابت شدہ اثر ہے۔ جو لوگ زیادہ نیک اور متقی ہوتے ہیں انکے ہر
انوار العلوم جلد ۵
۵۳۸
ملا كلمة الله
دروازہ پر کہ جس سے خیالات کا اثر اندر آتا ہے فرشتے متعین ہوتے ہیں جو انہیں برے اثرات سے
محفوظ کر دیتے ہیں ۔
شیطان سے کیا مراد ھے
اب میں یہ بتاتا ہوں کہ شریعت نے انسان کے ذاتی بڑے خیالات کو بھی شیطانی قرار دیا ہے
اس سے میرا یہ مطلب نہیں کہ شیطان کا وجود ہی نہیں ہے کیونکہ میرا یہ بھی یقین ہے کہ ہر نیک تحریک
در حقیقت انسان کے قلب سے ہی پیدا ہوتی ہے ۔ حالانکہ میں ملائکہ اور ان کے اثرات کا قائل ہوں۔
پس میرے قول کا یہ مطلب ہے کہ شریعت سے معلوم ہوتا ہے کہ انسانی خیالات کو بھی شریعیت
نے شیطانی قرار دیا ہے اور اس کا سبب یہ ہے کہ جب انسان کے دل میں بدخیال آئے تو شیطان اس
پر اپنا پر تو ڈال کر اس کو بڑھا دیتا ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ نے فرمایا ۔ ایک وضوء کا شیطان ہے اس کا
نام و لہان ہے ۔ اس کا کام یہ ہے کہ پانی زیادہ کرواتا ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان
کا اس جگہ یہ مطلب نہیں کہ واقع میں کوئی وضوء کا شیطان ہے ۔ بلکہ آپ نے دل کے خطرہ کا نام
شیطان رکھا ہے ۔ شیطان کا کام تو خدا تعالیٰ سے دور کرنا ہے پانی سے اس کا تعلق نہیں۔ اور
ولہان کے معنے ہیں ایسا متفکر کہ جسے ایک خیال کے سوا اور کوئی خیال ہی نہ رہے اور اسی حالت کا
نام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دلہان نامی شیطان رکھا ہے ۔ اس حالت کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ
انسان کو کچھ ہوش ہی نہیں رہتی اور بجائے اس کے کہ وضوء کے وقت اسے نماز کی طرف توجہ ہو۔
وہ اپنے خیالات میں محو ہو کر پانی بہاتا چلا جاتا ہے ۔ ورنہ فی الواقع شیطان اس کو پانی گرانے کے
لئے نہیں کہتا کیونکہ شیطان کو زیادہ یا کم پانی گھرانے سے کیا تعلق ۔
اسی طرح برسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نماز کا بھی ایک شیطان ہے جو نماز میں وسوسہ
ڈالتا ہے۔ ایک شخص نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی جب میں نماز کے لئے کھڑا ہوتا ہوں تو
مختلف خیالات میرے دل میں آنے لگ جاتے ہیں آپ نے فرمایا یہ شیطان ہے اور اس کا نام خننزب
ہے ۔ در حقیقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے شیطان کا نام حزب بتایا ہے ۔ یہ مرکب لفظ
ہے ختنی اور اذیب سے۔ حتیٰ کے معنے نوائب الدھر کے ہیں ۔ اور اذیب کے معنے داہیہ کے ہیں
*
مه ترمذی ابواب الطهارة باب كراهية الاسراف في الوضوء مسلم كتاب السلام باب التعوذ من الشيطان الوسوسة في الصلوة
انوار العلوم جلد ۵
۵۳۹
ملائكة الله
یعنی آفات اور بلائیں اور مصیبتیں ۔ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بتایا ہے کہ دنیا کے حوادث
انسان کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔ اگر انسان دنیا میں حتی المقدور علیحدگی اختیار کرے تو وہ اس حالت
سے بچ سکتا ہے ۔ غرض دل کے بڑے خیالات کا نام بھی شیطان رکھا گیا ہے ۔
لمہ لگی اور شیطانی انسان کی قلبی حالت کا نتیجہ ہوتے ہیں
اب میں یہ بتاتا ہوں کہ پہلے ملک یا شیطان کی تحریک نہیں ہوتی ۔ پہلی تحریک خواہ بڑی ہو یا
اچھی انسان کے اپنے قلب سےپیدا ہوتیہے رسول صلی علیہ فرماتےہیں پیدا ہوتی ہے کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ہر
انسان فطرت پر پیدا کیا گیا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ ہر انسا نیکی پر پیا کیا گیا ہے پھر حالات
*
اور محبتوں سے اس کے قلب میں خیال پیدا ہوتے ہیں ۔ ان خیالات کو بڑھانے کے لئے جو نیک
ہوتے ہیں ملائکہ آجاتے ہیں اور بک کے لئے شیطان - چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں
مَنْ كَانَ لَهُ مِنْ قَلْبِهِ وَاعِظُ كَانَ عَلَيْهِ مِنَ اللهِ حَافظ جس کے اپنے دل میں نیک خیال
پیدا ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ بھی اس کے لئے ایک نگران فرشتہ کو مقرر کر دیتا ہے۔ اور یہی حال بری
تحریکوں کا ہوتا ہے جس کے دل میں بڑے خیالات پیدا ہونے لگتے ہیں اس کے اوپر ایک
شیطان مسلط ہو جاتا ہے ۔
پس معلوم ہوا کہ نیکی اور بدی پہلے انسان کے دل میں پیدا ہوتی ہے۔ گو اس کی تحریک
بیرونی اسباب سے ہوتی ہو۔ اور پھر اگر نیک تحریک ہو تو ملک اس کو بڑھاتا ہے ۔ اور اگر بید ہو
تو شیطان ایسے آدمی کے ساتھ لگ جاتا ہے ۔ ورنہ اگر تحریک پہلے ہی سے باہر سے آتی اور قلب
کا اس سے تعلق نہ ہوتا اور اس کے قبول کرنے یار دکرنے میں اس کا کوئی دخل نہ ہوتا تو پھر انسان
مجود ہوتا۔ لیکن ایسا نہیں ہے بلکہ کند ہم جنس باہم جنس پرواز کے ماتحت جب قلب میں نیکی کی
پیدا جاتا تحریک پیدا ہوتی ہے تو ملائکہ سے تعلق ہو جاتا ہے اور جب بُرائی کی تحریک ہوتی ہے تو بد ارواح
تعلق پیدا کر لیتی ہیں ۔
پس یہ جو دونوں تحریکیں ہیں ان کے متعلق یہ بات مد نظر رکھنی چاہئے۔ بہت لوگ سوال کیا کرتے
احیاء علوم الدین مؤلفه امام غزالی جزء ۳ کتاب شرح عجائب انقلب بیان مجامع أوصاف القلب و امثلته
مطبوعہ بیروت
انوار العلوم جلده
۵۴۰
ہیں کہ ہم روحانی ترقی کس طرح حاصل کریں ۔ ان کا جواب یہ ہے کہ روحانی ترقی حاصل کرنے کا طریق یہ
ہے کہ انسان اپنے قلب کا مطالعہ کرتا رہے۔ روحانی ترقی یہی ہوتی ہے کہ انسان کو اعلیٰ سے اعلیٰ مدارج
اور مراتب کا حال معلوم ہوتا جائے اور اس کا ذریعہ ہی ہے کہ انسان دیکھے کہ اس کے قلب میں نیک
تحریکیں زیادہ ہوتی ہیں یا بہ ۔ اگر نیکی کی تحریکیں زیادہ ہوں تو سمجھ لے کہ خدا تعالیٰ کی طرف ملائکہ اس کا
قدم بڑھا رہے ہیں۔ بس بجائے اس کے کہ انسان اپنی نمازوں کو اپنے روزوں کو اپنے چندوں کو دیکھے
کہ ان میں میں نے کس قدر ترقی کی ہے اسے یہ دیکھنا چاہئے کہ اس کے قلب میں کیا تحریکیں ہوتی ہیں۔
اس کا قلب اسے زیادہ نماز ، زیادہ روزے اور زیادہ نیکی کرنے کا حکم دیتا ہے یا نہیں۔ اگر قلب حکم
نہیں دیتا تو سمجھ لے کہ جو کچھ کر رہا ہے وہ صرف ایک ابتدائی کوشش ہے یا عادت ہے یا ریاء ہے
اور خدائی کام نہیں۔ اگر نمازیں پانچ چھوڑ دس بھی پڑھتا ہے یعنی علاوہ فرائض کے پانچ وقت نوافل
ادا کرتا ہے۔ مگر اس کا قلب نماز سے متنفر ہے تو معلوم کرنے کہ ابھی وہ ایسے مقام پر نہیں پہنچا کہ ملائکہ کا
اس سے تعلق قائم ہو جائے ۔ بلکہ ممکن ہے کہ ابھی وہ ابتدائی کوشش کے مقام پر بھی نہیں پہنچا بلکہ
اس کا نفس رسماً یا عادتاً یا ریاء اس سے نمازیں پڑھوا رہا ہے ۔ اور اگر اسے ابھی عمل کی توفیق نہیں
ملی میگر اس کے دل میں نیک تحریکیں پیدا ہو رہی ہیں تو سمجھے کہ فرشتے اس سے تعلق پیدا کر رہے ہیں
پس تم اپنی نمازوں ، روزوں وغیرہ سے اپنی حالت کا اندازہ نہ کرو۔ بلکہ تمہارے دل میں جو کچھ ہوا اس
کو دیکھیو ۔ جن قوموں کے دل خراب ہو جاتے ہیں وہ خواہ ظاہرہ طور پر کتنی ہی مضبوط ہوں گھر و وہ
پڑتی ہیں۔ ہیں ۔ روس کو ہی دیکھ لو کتنی بڑی حکومت تھی ۔ لیکن حضرت مسیح موعود کی اس کے متعلق چونکہ
پیشگوئی تھی اس لئے ان لوگوں کے دل خراب ہو گئے اور اس سے ساری سلطنت خراب ہو گئی ۔
حالانکہ ظاہری خرابی سے معاً پہلے وہ ایک زبر دست حکومت سمجھی جارہی تھی۔ تو کسی انسان کو اپنے متعلقی
نمازوں ، روزوں اور زکوٰۃ سے فیصلہ نہیں کرنا چاہئے کہ میں نے نیکی اور تقویٰ میں کسی قدر ترقی
کی ہے بلکہ اپنے قلب کے اندر جو چیز ہے اس سے اپنی نیکی اور تقویٰ کو دیکھے ۔ اگر اس کے
دل میں نیک تحریکیں بڑھ رہی ہوں تو ہوں تو سمجھ لے کہ کہ ملائکہ کا پر تو جو اس پر پڑتا ہے وہ بڑھ رہا ہے خواہ
ابھی تک بعض گناہ اس سے نہ چھوٹے ہوں۔ اور اگر برائی کی تحریکیں اس کے قلب میں بڑھ رہی ہوں،
تو خواہ اچھا کام کر رہا ہو یہی خیال کرے کہ اس کا شیطان سے تعلق بڑھ رہا ہے ۔ پس نمازیں زیادہ
پڑھنا یا روز سے رکھنا ایمان کی علامات نہیں ۔ تمہیں اپنے قلوب کو دیکھنا اور ان کا مطالعہ کرنا چاہئے
لوگوں کا کام تمہارے متعلق یہ ہے کہ تمہارے اعمال کا مطالعہ کریں لیکن تمہارا کام اپنے متعلق یہ ہے کہ
انوار العلوم جلد ۵
اپنے قلب کا مطالعہ کرو۔
۵۴۱
منہ لگی اور منہ شیطانی کا موازنہ کرنے کا طریق
ملا مكة الله
اب میں ایک موٹا اصول بتاتا ہوں کہ کس طرح معلوم ہو کہ تمہاری تحریکوں میں شیطان کا دخل
زیادہ ہے یا ملائکہ کا ۔
پہلے میں نے بتایا ہے کہ اصل تحریکیں خواہ بری ہوں یا اچھی ۔ تمہاری اپنی ہوتی ہیں۔ فرشتے یا
شیطان کی نہیں ہوتیں اس لئے تمہیں اپنے قلب کو دیکھنا چاہئے اور اس کو دیکھ کر معلوم کرنا چاہئے
کہ تمہارے ساتھ کس کا تعلق زیادہ ہے ۔
اول ۔ اگر تم دیکھو کہ پہلے دل میں نیک خیال پیدا ہوتا ہے اور پھر بد تو سمجھ لو کہ فرشتہ کا تعلقی تم
سے شیطان کی نسبت زیادہ ہے۔ فرشتہ اپنے تعلق کو بڑھانا چاہتا ہے مگر شیطان اس میں رکاوٹ
ڈالتا ہے۔ تو ہمیشہ جب کسی بدی کا خیال پیدا ہو یہ دیکھو کہ اس سے پہلے نیکی کا خیال تم میں پیدا ہوا تھا
یا نہیں۔ اگر پیدا ہوا تھا تو ملک کا تعلق تم سے بہت زیادہ ہے بنسبت شیطان کے مثلاً تم نماز پڑھنے
کے لئے آئے ہو مگر تمہارے دل میں وسوسے پڑتے ہیں تو معلوم ہوا کہ ملائکہ کا تم سے زیادہ تعلق ہے
تم نیکی کرنے آتے ہو اور شیطان اسے خراب کرنے لگتا ہے ۔
دوم - اگر تم دیکھو کہ جب کوئی برا خیال تمہارے دل میں پیدا ہوتا ہے تو جھٹ ساتھ ہی نیک خیال
تم کہ برا تمہارے دل میں پیدا ہوتا ہے تو جھٹ ہی
بھی پیدا ہو جاتا ہے۔ مثلاً یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ مسجد میں چلو لوگ دیکھیں گے کہ میں بھی نماز پڑھتا
ہوں اور بعد میں یہ خیال آجاتا ہے کہ نمازہ پڑھنی ہے تو پھر اللہ ہی کی پڑھوں گا۔ تو ایسی صورت میں سمجھ
لو کہ ملائکہ کا تعلق تم سے زیادہ نہیں مگر پھر بھی ملائکہ نے تم کو بالکل چھوڑ بھی نہیں دیا ۔ جب انہوں نے
موقع دیکھا جھٹ آجاتے ہیں تاکہ نیکی کی طرف لے آئیں ۔
اس حد تک انسان محفوظ ہوتا ہے۔ کیونکہ ملائکہ نے اس سے محبت کا تعلق ترک نہیں کیا ہوتا۔ پہلا
درجہ تو یہ تھا کہ وہ اسے اوپر اٹھاتے تھے اور شیطان نیچے کھینچتا تھا ۔ دوسرا یہ کہ وہ ڈوبنے لگتا
تھا تو ملائکہ اسے بچاتے تھے۔ جو انسان اس حالت میں ہو وہ بھی سمجھ لے کہ وہ ایسے مقام پر ہے کہ
ترقی کر سکتا ہے مایوسی کی حد تک نہیں پہنچا۔
سوم ، تیسرا درجہ نہایت نازک ہے اور وہ یہ ہے کہ تم محسوس کرو کہ بدی کی تحریک ہوتی ہے
انوار العلوم جلد ۵
۵۴۲
ملا حكمة الله
مگر ساتھ اس کے نیکی کی تحریک نہیں ہوتی ۔ گھنٹہ پر گھنٹہ اور دن پر دن گزرتا جاتا ہے مگر دل میں اس
تحریک کے خلاف جوش نہیں پیدا ہوتا ۔ اگر یہ حالت ہے تو سمجھ لو کہ تم کو ملائکہ بالکل چھوڑ گئے ہیں
اور تم بالکل شیطان کے قبضہ میں پڑ گئے ہو۔
یہ تین درجے تو وہ ہیں جن میں بدی کی تحریک نیکی کے برابر یا اس سے زیادہ ہوتی ہے اور ان
میں سے ایک درجہ پر قائم شخص کو بہت ہوشیار رہنا چاہئے ۔ ان سے اوپر دو اور درجے ہیں
جن میں لالہ ملکی اور منہ شیطانی سے انسان کا واسطہ پڑتا ہے مگر ملمہ ملکی غالب ہوتا ہے اور وہ یہ ہیں :
(1) پہلے نیک خیال پیدا ہوتا ہو اور اس کے بعد بد خیال پیدا ہوتا ہو ۔ جب یہ حالت ہو
تو سمجھ لینا چاہئے کہ گو فرشتے پورے طور پر اس کے ارد گرد نہیں ہیں لیکن اصل تعلق فرشتوں کا ہے
شیطان صرف ترقی روکنے کے لئے زور لگا رہا ہے ۔
(۲) دوسری حالت یہ ہے کہ نیک خیالات پہلے پیدا ہوں اور بد بعد بین۔ مگر بد خیالات بہت
کم پیدا ہوں یا یہ کہ مختلف قسم کی نیک تحریکوں میں سے بعض کے متعلق دل میں خیال پیدا ہوں بعض
کے متعلق نہیں اس حالت کے متعلق جان لینا چاہئے کہ فرشتوں کا تعلق مضبوط ہو رہا ہے اور
شیطان کا کم ۔ اور کوئی دروازہ اس کے لئے کھلا رہ گیا ہے ۔ جب اس سے اوپر انسان ترقی
کرتا ہے تو پھر شیطانی حملہ سے بالکل محفوظ ہو جاتا ہے ۔ ان پانچوں ذریعوں سے پتہ لگ سکتا ہے
کہ انسان بدی میں بڑھ رہا ہے یا نیکی میں ترقی کر رہا ہے ۔
اب یہ سوال ہوتا ہے کہ انسان کے اندر کون سی تحریک زیادہ زبردست ہے آیا ملکی تحریک یا شیطانی ؟
اور انسان کے لئے کون سے راستے زیادہ کھلے ہیں ؟ ملائکہ کے رستے یا شیطان کے ۔ اس سے یہ
سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ خدا نے انسانی ترقی کے زیادہ سامان رکھتے ہیں یا گمراہی کے ؟ صوفیاء
سے ایک غلطی ہوئی ہے۔ یا یوں کہنا چاہئے کہ ان سے ٹیکنیکل لینی اصطلاحی غلطی ہوئی ہے حقیقی غلطی نہیں
اور وہ یہ کہ ایک چیز کا مفہوم سمجھتے ہیں انہوں نے غلطی کھائی ہے ۔ عام طور پر بلکہ سارے کے سارے
لکھتے ہیں کہ فرشتہ کا ایک ہی رستہ ہے اور شیطان کے انسان کے اندر داخل ہونے کے کئی درواز سے
ہیں ۔ مگر یہ غلط ہے اول تو قانونِ قدرت سے یہ بات غلط ثابت ہوتی ہے۔ پھر قرآن کریم کی رو سے بھی
غلط ہے ۔ قانون قدرت سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ انسان کے اندر خیالات بیرونی اثرات سے پیدا ہوتے
ہیں۔ مثلاً ایک شخص کے دل میں چوری کا خیال اسی وقت پیدا ہوتا ہے جب وہ کوئی چیز با ہر دکھتا ہے
اسی طرح اور باتوں کے متعلق ہوتا ہے ۔ اس کے ساتھ یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ جن ذرائع سے انسان کے
ہے