بقیہ تقریر
انوارالعلوم (جلد 5), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۵
۵۴۳
ملا نكتة الله
اندر بڑے خیالات کی تحریک جاتی ہے انہی ذرائع سے نیکی کے خیالات کی تحریک بھی جاتی ہے۔ مثلاً
جہاں دیکھنے سے یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ فلاں مال چرا لیا جائے وہاں دیکھنے سے ہی یہ بھی خیال پیدا ہے کہ فلا مال چرا سے ہی یہ بھی
ہوتا ہے کہ فلاں غریب ہے اس کی مدد کی جائے ۔ اسی طرح جہاں کان کے ذریعہ ایک بات سن کر
برا خیال پیدا ہو سکتا ہے وہاں کان ہی کے ذریعہ نیک خیال بھی پیدا ہوتا ہے۔ اسی طرح چھونے ،
دیکھنے اور چکھنے سے ہوتا ہے ۔ اس سے معلوم ہوا کہ ہر چیز ایسی ہے کہ بد طور پر بھی استعمال کی جا سکتی
اور نیک طور پر بھی۔ اس لئے جن ذرائع سے شیطان اندر داخل ہو سکتا ہے انہی ذرائع سے
ہے اور
فرشتے داخل ہو کر نیکی کی تحریک بھی کرتے ہیں۔
پھر قرآن کریم سے بھی یہ بات غلط ثابت ہوتی ہے کہ شیطان کے گمراہ کرنے کے تو بہت
سے راستے ہیں لیکن ملائکہ کا ایک ہی راستہ ہے ۔ ان کو دھو کا اس آیت سے لگا ہے کہ وَ اَنَّ ھذا
صِرَاطِي مُسْتَقِيمًا فَاتَّبِعُوهُ وَلَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمُ عَنْ سَبِيلِهِ (الانعام : ١٥)
خدا تعالیٰ فرماتا ہے یہ میرا سیدھا رستہ ہے اس کی اتباع کرو اور مختلف رستوں کی اتباع نہ کرو۔ وہ
تمہیں کہیں کا کہیں پہنچا دیں گے۔ اس سے معلوم ہوا کہ خدا کا ایک ہی رستہ ہے اور شیطان کے کئی
رہتے ہیں مگر اس آیت کے معنے سمجھنے میں انہیں غلطی لگی ہے ۔ اول تو قرآن کریم میں ہی خدا تعالے
نے بتایا ہے کہ وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنکبوت : ) کہ جو لوگ
ہمارے رشتہ میں کوشش کرتے ہیں انہیں ہم مختلف رستے دکھاتے ہیں ۔ اس سے معلوم ہوا کہ نیکی کے
بھی مختلف رہتے ہیں۔ دوسرا جواب یہ ہے کہ اس آیت میں جو ایک رستہ اور کئی رشتے بتائے گئے
ہیں۔ اس سے یہ بات بتائی ہے کہ خدا تک پہنچنے کے لئے کئی مذہب قبول کرنے کی ضرورت نہیں۔
صرف اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جس کے قبول کرنے سے انسان خدا تک پہنچ سکتا ہے۔
ہاں آگے اسلام نے روحانی ترقیوں کے لا تعداد رستے بتائے ہیں۔ تو اس آیت میں نفی اس بات
کی گئی ہے کہ جس طرح شیطان نے گمراہ کرنے کے کئی رستے رکھے ہوتے ہیں۔ کہیں عیسائی بننے کی
تحریک کرتا ہے، کہیں آریہ بنے کی ، کہیں کوئی اور جھوٹا مذہب قبول کرنے کی۔ اس طرح خدا نے
نہیں کیا بلکہ خدا نے ایک مذہب رکھا ہے ہاں وہ مذہب ایسا ہے جو کئی رستوں پر حاوی ہے ۔
اسی بات کو نہ سمجھنے کی وجہ سے صوفیاء نے غلطی کھائی ہے۔ اصل میں خدا تعالیٰ کی رحمت بہت
وسیع ہے شیطان کے گمراہ کن طریقوں سے ۔ چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْ
(الاعراف : ۱۵۷) کہ میری رحمت ہر چیز کو گھیرے ہوئے ہے ۔
*
انوار العلوم جلد ۵
لدلم
ملا نكتة الله
اب میں اس سوال کی طرف آتا وں کہ اگرنیکی کی تحریک ے بھی زیادہ ذرائع ہیں توپھر کیا وہ ہے
کہ دنیا میں شیطانی انسان زیادہ ہوتے ہیں اور دوسرے کم ۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ شیطانی اثر
ملائکہ کے اثرات کی نسبت زیادہ ہیں۔
اس کے متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ شیطانی اور ملائکہ کی تحریکات کا مقابلہ اس طرح نہیں کرنا
چاہئے کہ بڑے لوگ زیادہ ہوتے ہیں یا نیک ۔ بلکہ اس طرح کرنا چاہئے کہ ہر انسان کے اندر نیکی کی
تحریک زیادہ ہوتی ہے یا برائی کی ۔ اس بات کو دیکھنے سے معلوم ہو جاتا ہے کہ لوگوں کے اکثر کام کا کثر کام کیکی
پر زیادہ مشتمل ہوتے ہیں بنسبت بدی کے۔ اور بدی صرف اس لئے زیادہ نظر آتی ہے کہ وہ
گھناؤنی شئے ہونے کے سبب نمایاں نظر آتی ہے ۔ اس لئے رسول کریم صلی الہ علیہ سلم نےفرمایا
ہے کہ ایک وقت سب لوگ جہنم سے نکل آئیں گئے ۔ (مسند احم من قبل جلد صفحہ ۲ حاشیہ) ۶ ۱۰۲
ایک شخص جو چوری کرتا ہے اسے بڑا بدمعاش اور برا انسان کہا جائے گا۔ مگر اور کئی عیب
ہوں گے جو اس میں نہیں ہوں گے۔ اور کئی اچھی باتیں ہوں گی جو اس میں پائی جاتی ہوں گی ۔ گویا اس
میں کئی نیکیاں ہوں گی اور چوری کرنا ایک برائی ہوگی۔ اور کوئی شخص ایسانہ ہو گا جس میں
برائیاں زیادہ ہوں اور ان کے مقابلہ میں نیکیاں کم ہوں ۔ تو نیکی دنیا میں زیادہ ہوتی ہے اور
برائی کم مگر چونکہ برائی پر ہر ایک کی نظر پڑتی ہے اس لئے وہ نمایاں طور پر نظر آجاتی ہے
اس کی مثال ایسی ہی ہے کہ اگر کوئی شخص ایسا ہو جس کا صرف ناک کٹا ہو اور باقی اعضاء بالکل
درست ہوں تو اس کے ناک پر ہی نظر پڑے گی ۔ اور باقی اعضاء کی خوبصورتی کوئی نہ دیکھے گا۔
تو نیکیاں زیادہ ہوتی ہیں لیکن لوگوں کی نظر بُرائی پر پڑتی ہے اس لئے اس کو زیادہ نمایاں سمجھا
جاتا ہے۔
اب میں یہ بتاتا ہوں کہ فرشتہ دل میں تحریک کس طرح کرتا ہے۔ اور اس کے تحریک کرنے کا
کیا ذریعہ ہے ؟ اس کی تحریک کرنے کے متعلق اپنے تجربہ سے اور خدا کے ان مقرب لوگوں کے
تجربہ سے جنہیں علم دیا گیا ہے یہ معلوم ہوتا ہے کہ جب انسان کوئی نیک کام کرتا ہے تو ٹینک اس کے
دل میں اس کام کی محبت پیدا کر دیتا ہے ۔ اور جب کوئی انسان ارادہ کر لیتا ہے کہ میں نیکی کے اس راستہ
پر چلوں گا تو ملک ہر موقع کے آنے پر اسے اطلاع دیتا رہتا ہے کہ موقع آگیا ہے اس سے
فائدہ اُٹھا لو ۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ملک انسان کو مجبور کر کے وہ کام کراتا ہے بلکہ یہ ہے کہ
اسے اطلاع دیتا رہتا ہے ۔
انوار العلوم جلد ۵
۵۴۵
ملائكة الله
دوسرا ذریعہ ملک کے تحریک کرنے کا یہ ہے کہ علم کی زیادتی کرتا رہتا ہے ۔ اس سے انسان کو نیکی
کرنے کی تحریکیں پیدا ہوتی رہتی ہیں کہ یہ بھی نیکی ہے اسے کرلوں۔ یہ بھی نیکی ہے اس کو مل میں نے
آؤں ۔ مگر اصل منبع نیکی کا قلب ہی ہوتا ہے اسی پر ملک روشنی اور پر تو ڈالتا ہے اور اس کا کام ان پر
تحریکوں پر چلانا ہوتا ہے۔ یعنی ملائکہ خودانسان سے نیکی نہیں کراتے بلکہ نیکی کرانے کے لئے آسانی پیدا
کرتے رہتے ہیں ۔ اس کی مثال یہ ہے کہ مثلاً ایک معزز شخص بہت سے لوگوں میں سے گزرے
اور وہ لوگ اس کو آگے سے رستہ دیتے جائیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ لوگ اسے چلاتے ہیں ۔
چلتا تو وہ خود ہے ہاں اس کے چلنے میں وہ لوگ آسانی پیدا کر دیتے ہیں ۔ فرشتے بھی انسان کے لئے
ایسے ذرائع پیدا کرتے ہیں کہ وہ بآسانی نیکی کر سکتے ۔
اسی طرح شیطان یہ نہیں کرتا کہ کسی سے جبراً کوئی برائی کراتا ہے بلکہ جب کوئی شخص ایک برائی کا اریکا
کر لیتا ہے تو شیطان اس کے سامنے دوسری رکھ دیتا ہے اور جب دوسری کر لیتا ہے تو تیسری ۔ اس
طرح آگے آگے چلاتا جاتا ہے ۔ مثلاً چلتے چلتے کسی کو خیال پیدا ہوا کہ چوری کروں ۔ اس خیال کے آنے
پر شیطان نے اس کی توجہ اس طرف پھرا دی کہ فلاں شخص مالدار ہے۔ گویا شیطان کا اتنا ہی کام ہے
کہ مشورہ دے یہ نہیں کہ قلب پر قبضہ پالے ۔ اس لئے جو نیکی یا بدی انسان کرتا ہے وہ اس کا اپنا
ہی فعل ہوتا ہے ۔ ملک یا شیطان صرف تحریک کر دیتا ہے ۔
تیسرا ذریعہ یہ ہوتا ہے کہ فرشتہ انسان کو ایسی جگہ لے جاتا ہے جہاں نیکی کی تحریک پیدا ہو سکے
آگے اس تحریک کا حاصل کرنا انسان کے دل کا کام ہوتا ہے ۔
اب ایک اور سوال پیدا ہوتا ہے ۔ اور وہ یہ کہ جب انسان کو ملائکہ یا شیطان کی طرف سے
مدد آتی ہے۔ نیک باتیں فرشتہ سمجھاتا ہے اور بری باتیں شیطان ۔ تو پھر برائی کرنے میں انسان کا گناہ
کیا ہوا ۔ مان لیا کہ برائی انسان نے کی مگر شیطان نے بھی تو اس میں امداد دی ۔ اس کے متعلق یاد یک برای انسان نے کی شیطان نے بھی تواس امداد دی ۔ اس کے
رکھنا چاہئے کہ شیطان کی تحریک پیدا ہونے پر انسان کو گناہ نہیں ہوتا بلکہ اس کے دبانے اور اس پر
عمل نہ کرنے کی صورت میں اسے ثواب ہوتا ہے ۔ ہاں اگر اس پر عمل کرے تو پھر گناہ ہوتا ہے۔ چنانچہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا اور آکر کہا میرے دل میں ایسے ایسے بڑے خیال
آتے ہیں کہ زبان کٹ جائے ۔ انہیں بیان کرنے کو دل نہیں چاہتا ۔ فرمایا یہی بات ہے جو نور
ایمان ہے ۔
تو شیطانی تحریک جو ہے وہ خود گناہ نہیں ہوتی ۔ اگر انسان کے دل میں کوئی وسوسہ پیدا ہو اور
انوار العلوم جلد ۵
۵۴۶
ملائكة الله
:
وہ اسے ترک کر دے تو گناہگار نہ ہوگا۔ چنانچہ قرآن کریم سے بھی معلوم ہوتا ہے خدا تعالیٰ فرماتا ہے :-
وَإِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ يُحَاسِبُكُم بِهِ الله (البقرة : ٢٨٥) تمہارے
دل میں جو کچھ ہے تم اسے چھپا رکھو یا ظاہر کرو ۔ تم سے خدا حساب لے گا ۔ اس میں بتایا
ہے کہ یہ نہیں کہ کوئی خیال پیدا ہونے پر سزادی جائے گی بلکہ اگر اسے دل میں محفوظ رکھ چھوڑو
گے یا پھیلاؤ گے تو تمہارا محاسبہ ہو گا۔ ہیں شیطانی تحریک کو ظلم نہیں کہا جا سکتا ۔ کیونکہ اس پر کوئی
گرفت نہ ہوگی ۔ ایسی تحریک ہزار بارہ ہو اگر انسان اسے نہیں مانتا تو گنہگار نہیں ہو گا بلکہ اسے ثواب
ہوتا رہے
ہے گا۔
اب یہ سوال ہے کہ تحریک شیطان کی ہوتی کسی طرح ہے؟ اور کس رنگ میں شیطان تحریک
کرتا ہے، سو یاد رکھنا چاہئیے کہ جو انسان نیک ہوتا ہے اور جس نے اپنے آپ کو شیطان کے قبضہ
میں نہیں دیا ہوتا بلکہ اس کا تعلق ملائکہ سے ہی ہوتا ہے اس کو شیطان نیک تحریکات کے ذریعہ
ہی گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔ ہاں جب وہ شیطان کے قبضہ میں چلا جاتا ہے تب بڑی تحریکوں
کے ذریعہ گمراہ کرتا ہے ۔ اس کی تشریح میں آگے چل کر کروں گا ۔ اس وقت اتنا بتاتا ہوں کہ شیطان
کی تحریک کی دو شاخیں ہوتی ہیں۔ ایک نیکی کی اور دوسری بدی کی ۔ اس کے متعلق سوال پیدا ہوتا ہے
کہ جب شیطان بھی نیکی کی تحریک کرتا ہے۔ تو پھر کس طرح ممکن ہے کہ انسان اس کی تحریکوں سے بچے؟
ممکن ہے انسان ایک نیک کام کرے مگر شیطان اس سے کرا رہا ہو۔ جب بُرا کام ہو تب تو معلوم
ہو سکتا ہے کہ شیطانی ہے۔ لیکن یہ کیونکر معلوم ہو کہ ایک نیک کام بھی شیطان کی تحریک کے ماتحت
ہو سکتا ہے ۔ اس کے لئے میں موازنہ کر کے بتاتا ہوں کہ فرشتے اور شیطان کی تحریک میں کیا امتیازات
ہوتے ہیں۔
اول یہ بات یاد رکھو کہ فرشتے کی طرف سے وہی تحریک ہوگی جس کا نتیجہ نیک ہو گا بعض دفعہ
ایک تحریک بظاہر نیک معلوم ہوتی ہے لیکن اس کا نتیجہ بد ہوتا ہے اور بعض دفعہ نیک تحریک ہوتی اس ہد
ہے اور اس کا نتیجہ بھی نیک ہوتا ہے۔ پس جب کسی تحریک پر عمل کرنے لگو تو سوچ لو کہ اس کا نتیجہ تو
بد نہیں ہوگا ۔ مثلاً نیکی کی ملاً نیکی کی تحریک ہوئی کہ فلاں بھائی نماز نہیں پڑھنا اس کو سمجھائیں۔ مگر جب سمجھانے
گے تو اس کا طریق یہ اختیار کیا کہ جہاں بہت سے آدمی بیٹھے تھے وہاں اسے کہہ دیا کہ تو نماز نہیں
پڑھنا اس لئے منافق ہے اس منافقت کو چھوڑ دے۔ یہ تحریک تو نیک تھی لیکن اس کا نتیجہ یہ ہوگا
کہ اتنے آدمیوں کے سامنے جو اس کو اس طرح کہا جائے گا تو وہ نماز کا ہی انکار کر دے گا ۔
انوار العلوم جلد ۵
۵۴۷
ملائكة الله
حضرت خلیفہ اول سناتے تھے کہ آپ کا ایک داماد وہابی تھا ۔ آپ سے ملنے کے لئے ایک رئیس آیا
جس کا پاجامہ ٹخنے سے نیچے تھا۔ اس نے اس کے سننے پر مسواک ماری اور کہا تو جہنمی ہے کہ اس طرح
پاجامہ پہنے ہوئے ہے۔ اس پر رئیس نے گالی دے کر کہا میں خدا اور رسول کو ہی نہیں ما نشادہ کیا ہوتے
ہیں ؟ حضرت خلیفہ اول نے اپنے داماد کو کہا تو نے اچھی نصیحت کی ہے کہ اسے کافر بنا دیا ۔
غرض ایک تحریک بظاہر نیک معلوم ہوتی ہے مگر اس کا نتیجہ بدنکلتا ہے ۔ یہ تحریک ملک کی طرف
سے نہیں ہوتی ۔ ملک وہی تحریک کرے گا کہ جس کا نتیجہ بھی نیک ہی ہو گا فرشتہ کی تحریک چونکہ
خدا تعالیٰ کی تحریک کے ماتحت ہوتی ہے اس لئے وہ بد نتیجہ نہیں پیدا کر سکتی۔ پس کسی تحریک کے
پیدا ہونے پر جہاں یہ دیکھ لو کہ نیک ہے وہاں یہ بھی دیکھ لو کہ اس کا نتیجہ بھی نیک ہے یا نہیں ۔
اگر نتیجہ بد ہو تو سمجھ لو کہ شیطان کی طرف سے ہے ملک کی طرف سے نہیں ۔ ہاں اگر نتیجہ نیک ہے
تو ملک کی طرف سے ہوگی ۔
4
دوسرا طریقی شیطان اور ملک کی تحریک میں موازنہ کرنے کا یہ ہے کہ فرشتے کی تحریک میں موازنہ
ہوتا ہے۔ لیکن شیطان کی تحریک ایسی نہیں ہوتی ۔ شیطان ایک نیکی کراتا ہے لیکن اس کی وجہ سے اس سے
بڑی نیکی کو چھڑانا اس کے مد نظر ہوتا ہے ۔ مثلاً نماز کی جماعت ہو رہی ہے ادھر خیال پیدا ہوتا
ہے کہ نفل پڑھیں اب اگر جماعت کے چھوٹ جانے کی پرواہ نہ کی جائے اور نفل پڑھے جائیں تو یہ اس شیطانی تحریک ہوگی کیونکہ بڑی نیکی کو چھوٹی نیکی کے لئے ترک کر دیا گیا ۔ سرسید احمد صاحب کو
جب کہا گیا گیا کہ آپ نماز کیوں نہ نہیں پڑھتے تو انہوں نے کہا کہ یہ کام بھی دین ہی کا ہے جو ئیں کرتا ہوں
ان کے کام کو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا تھا کہ وہ اس میں فنا ہو گئے ہیں ۔ اس لئے یہ نہیں کہا جا سکتا تھا کہ کے کام کو
وہ اس کام کو بدی سمجھ کر کرتے تھے۔ نیکی سمجھ کر ہی کرتے تھے مگر چھوٹی نیکی پر انہوں نے بڑی کو قربان
کر دیا ۔ اس لئے یہ کام ان کا فرشتے کی تحریک سے نہیں کہلا سکتا۔
غرض بعض دفعہ شیطانی تحریک بھی نیک ہی ہوتی ہے مگر بڑی نیکی کو چھڑا کر چھوٹی نیکی کرائی
جاتی ہے ۔ شاہ ولی اللہ صاحب اپنے خاندان کا ایک واقعہ بیان کرتے ہیں کہ ان کے خاندان کی
ایک عورت بہت ذکر اللہ کیا کرتی تھیں اور ان کے ایک بھائی ان کو اس امر سے روکتے تھے اور کتے
تھے کہ نماز زیادہ پڑھا کرو۔ وہ جواب دیتیں کہ مجھے اس میں بہت لطف آتا ہے ۔ اس پر وہ کہتے
تھے کہ یہ شیطانی وسوسہ ہے آخر بڑھتے بڑھتے سنتیں اور پھر فرض شیطان چھڑوائے گا۔ کچھ مدت
کے بعد بہن نے بھائی کو بتایا کہ واقع میں اب ایسا ہونے لگا ہے کہ سنتوں میں بھی مزا جاتا رہا ہے آپ
انوار العلوم جلد ۵
۵۴۸
ملائكة الله
علاج بتائیں ۔ انہوں نے ایک لاحول پڑھنے کے لئے کہا ۔ آخر ان کو کشف میں ایک بندر نظر آیا جیس
نے کہائیں شیطان ہوں اگر تم لاحول نہ پڑھتی اور تمہارے بھائی تم کو نہ سمجھاتے تو میں نے فرض بھی
چھڑوا دینے تھے ۔
غرض شیطان کی تحریک کبھی نیکی کی شکل میں پیش کی جاتی ہے لیکن اس میں قدر مراتب کا خیال
نہیں ہوتا۔ خدا تعالیٰ کے ہر قانون میں موازنہ ہوتا ہے اور ہر بڑی چیز کے مقابلہ میں چھوٹی قربان ہوتی
ہے ۔ لیکن جہاں بڑی چیز چھوٹی کے لئے قربان ہونے لگے وہاں سمجھ لو کہ یہ شیطانی تحریک ہے ۔
یہ طریق وسوسہ کا بہت عام ہے ۔ چنانچہ بعض لوگ سوال کیا کرتے ہیں کہ تعلیم کے بغیر کوئی ترقی
حاصل نہیں ہو سکتی ۔ اس لئے پہلے تعلیم ہونی چاہئے اور پھر تبلیغ کا کام شروع کرنا چاہتے۔ اس
لئے جتنا روپیہ جمع ہو سکے وہ سب تعلیم پر خرچ کرنا چاہئے ۔ اس سوال کا جواب دینے والا یہ تو کہ
نہیں سکتا کہ تعلیم اچھی نہیں اس لئے اس کا انتظام نہیں ہونا چاہئے اس لئے وہ بالعموم اس سوال
سے متاثر ہو جاتا ہے۔ مگر جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہ ایک وسوسہ ہے کیونکہ تعلیم بطور تزئین کے ہے
جو دین کے لئے ایک زائد چیز ہے ۔ بے شک اس کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ لیکن سب کچھ اسی
پر خرچ کر دینا ایسا ہی ہے جیسا کہ دس آدمیوں کو زندہ رکھنے کے لئے کھانا تیار کرنے کا جو سامان
ہو اس سے ایک ہی آدمی کے لئے پلاؤ پکا لیا جائے ۔ اور باقی سب کو بھوکا مر جانے دیا جائے
دس آدمیوں کو زندہ رکھنا بہتر ہے بنسبت اس کے کہ ایک کو پر تکلف کھانا کھلا دیا جائے ہیں تعلیم
پر سارا روپیہ اور ساری محنت خرچ کرنے کی نسبت یہ بہت ضروری ہے کہ لوگوں کو روحانی زندگی
حاصل کرانے کی کوشش کی جائے ۔ اور اس بڑے کام کو چھوٹے کام کے لئے نہ چھوڑا جائے ورنہ
اعلیٰ اور ادنی کام میں موازنہ نہیں رہے گا ۔ موازنہ کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہایت
لطیف پیرائے میں اشارہ فرمایا ہے ۔ آپ سے پوچھا گیا کہ حرام اور حلال چیز کا کس طرح پتہ لگے
فرمایا : الْإِثْمُ مَا حَاكَ فِي صَدْرِك ع اپنے دل سے پوچھ لینا چاہئے ۔ اگر ساری دنیا کے
مولوی کہتے رہیں کہ فلاں بات نا جائز ہے لیکن دل فتوی دے کہ جائز ہے تو جائز ہوگی ۔ یہ بات ان
امور کے متعلق نہیں جن کے جائز و ناجائزنہ ہونے کا فیصلہ شریعت نے کر دیا ہے ۔ بلکہ ان کے متعلق ہے۔
جن کا کرنا بعض لحاظ سے نیکی معلوم ہو اور بعض لحاظ سے بدی ۔ اگر ایسی بات کے کرنے کو دل نہ مانے تو
عنه مسند احمد بن خلیل جلد ۴ صفحه ۲۲۷
انوار العلوم جلد ۔
۵۴۹
ملا حكمة الله
نہ کی جائے ۔ مثلاً ذکر ہے اس کے متعلق اگر کی مولوی سے پوچھا جائے گا تو وہ کہے گا کہ اچھا ہے ۔
مگر یہ کہ نفل پڑھنے اس کے لئے چھوڑ دئے جائیں۔ یہ اس کے اپنے دل کی بات ہوگی ۔ اس کا فیصلہ
اس کا دل ہی کر سکے گا۔ یا مثلاً کوئی کہے کیوں جی ! کسی کی خاطر داری یا کسی کو تحفہ دینا کیسا ہے ؟
ایک عالم یہی جواب دے گا کہ اچھی بات ہے۔ لیکن اگر اس تحفہ کا مطلب وہ اپنے دل میں کسی کو رشوت
اور ڈالی رکھ لے تو گو اس کو فتویٰ مل گیا کہ جائز ہے لیکن اس کی جو نبیت اس فتویٰ کے حاصل کرنے
کے وقت تھی اس کو اس کا دل ہی جانے گا اس وقت اسے اپنے دل کی بات کو ہی ماننا چاہئے جو
کہہ رہا ہو گا کہ یہ نا جائز ہے ۔ فتوی کو نہیں ماننا چاہئے ۔
تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خواہ کوئی فتوی دے دے کہ فلاں بات کر لو لیکن اگر
اپنے دل میں اس کا کوئی بد پیلو پیدا ہو تو اسے نہیں کرنا چاہئے اور چھوڑ دینا چاہئے ۔
ملکی اور شیطانی تحریک میں تیسرا فرق یہ ہے کہ ملک کی تحریک میں ترتیب ہوتی ہے وہ درجہ
بدرجہ ترقی کرتی ہے ۔ اس کی مثال ایسی ہی ہوتی ہے جیسے بچہ کو ماں پہلے اٹھا کر چلتی ہے ۔ پھر اسے
پکڑ کر چلاتی ہے اور اس طرح آہستہ آہستہ بچہ چلنا سیکھ جاتا ہے۔ لیکن شیطانی تحریک کی یہ مثال
ہوگی کہ جس طرح دشمن بچہ کو اُٹھا کر پھینک دے۔ یا پھر ملکی اور شیطانی تحریک کی مثال یہ ہے کہ جو استاد
لڑکے کا خیر خواہ ہو گا وہ تو اسے اب شروع کرائے گا اور پھر آہستہ آہستہ ترقی کراتا جائے گا۔
لیکن اگر دشمن استاد ہو گا تو پہلے ہی ایسا مشکل سبق پڑھائے گا کہ لڑ کا اکتا کر بھاگ جائے گا۔ تو ملکی تحریک
درجہ بدرجہ ہو گی یکدم کسی بات کا بوجھ انسان پر نہیں آپڑے گا اور کسی امر میں جلدی نہیں کرائی جائے
گی۔ لیکن جب ایسا نہ ہو یکلخت کوئی بوجھ پڑتا ہو اور جلدی کی تحریک ہو تو سمجھ لینا چاہئے کہ یہ ملکی تو سمجھ
نہیں بلکہ شیطانی تحریک ہے۔ مثلاً شیطان اس طرح تحریک کرے گا کہ آج ہی ولی بن جاؤ اور اس کے
لئے سارا دن نماز پڑھو اور تمام سال روزے رکھو لیکن اگر کوئی اس پر عمل کرے گا۔ تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا
کہ وہ اکتا کر اور بد دل ہو کر نمازہ اور روزہ کو بالکل ہی چھوڑ دے گا ۔ یہی وجہ ہے کہ جب رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کو معلوم ہوا کہ بعض لوگ ساری رات مسجد پڑھتے رہتے اور دن کو روزہ رکھتے ہیں تو آپ نے اس کو
پسند نہ کیا اور فرمایا یہ نیکی نہیں ہے کہ اس طرح تم دوسروں کے حقوق جو تم پر ہیں مارتے ہو ۔ نیکی ہی ہے
کہ انسان تدریجی کام کرے ۔ پہلے ایک قدم اُٹھائے، پھر دوسرا اور پھر تیرا یہ ملکی تحریک کی علامت
ہوتی ہے۔ اور شیطانی تحریک یکدم ایک کام کرانا چاہتی ہے۔ مثلاً ایک شخص جو پہلے کچھ بھی دین کے لئے
پندہ نہیں دیتا اسے تحریک ہو کہ میں اگلے مہینے سارا مال چندہ میں دے دوں گا۔ تو چونکہ یہ اس کی حقیقی
عه بخاری کتاب التهجد باب ما يكره من ترك قيام الليل لمن كان يقومه
انوار العلوم جلد ۔
۵۵۰
ملا كلمة الله
خواہش نہ ہو گی اس لئے جب دے دے گا تو پھر اس کو ملال پیدا ہو گا اور جب ملال پیدا ہو گا تو اس
پر شیطان کا قبضہ ہو جائے گا جو اسے بالکل گمراہ کر دے گا ۔
پس شیطانی تحریک کی یہ صورت ہوگی ہو گی کہ وہ عجلت کی طرف لے لے جائے جائے گا اور اور یکدم بہت زیادہ
بوجھ رکھ دے گا ۔ پہلے تو یہ تحریک کرے گا کہ آج ہی تو خدا سے مل جا جب یہ بات حاصل نہ ہوگی تو ہے گا ہی تو خداسے جا یہ نہ ہوگی
انسان کے دل میں مایوسی پیدا کر دے گا۔ کئی لوگ ہوتے ہیں جو ہفتہ بھر نمازیں پڑھ کر کہ دیتے ہیں ہیں جو ہفتہ کر کہ دیتے ہیں
کہ ہمیں تو خدا نہیں ملا۔ اور بہت ایسے ہوتے ہیں جو چند دن نمازیں پڑھ کر خواہش کرتے ہیں کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں ملیں حالانکہ یہ سب شیطانی وسو سے ہوتے ہیں ۔ جب انسان خدا تعالیٰ
اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھنے کے قابل بن جائے گا تب دیکھ سکے گا۔ یونی کسی طرح
دیکھ لے تو اس قسم کی عجلت شیطان کی طرف سے ہوتی ہے ۔ اور اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جب
انسان کو وہ بات حاصل نہیں ہوتی جس کی اسے اُمید ہوتی ہے تو مایوس ہو جاتا ہے اور پھر
بالکل چھوڑ چھاڑ کر علیحدہ ہو جاتا ہے ۔
چوتھا فرق یہ ہوتا ہے کہ کوئی ایسا امر جس میں مشتبہ باتیں بھی ہوں ۔ یعنی جن کے متعلق خیال ہو
کہ ممکن ہے اچھی ہوں اور ممکن ہے بری ہوں ۔ اس کے متعلق جب ملائکہ کی طرف سے تحریک
ہوگی تو اس طرح ہوگی کہ مشتبہ باتوں کو چھوڑ دیا جائے اور ان کو عمل میں نہ لایا جائے لیکن شیطانی
تحریک اس طرح ہوگی کہ ان کے کرنے میں حرج کیا ہے کر لی جائیں ۔ اس طرح ان پر وہ عمل کرا لیتا
ہے اور جب ان پر عمل کرا لیتا ہے تو اس کو مقام قرار دے دیتا ہے اور اس سے اگلی باتوں کو
حد ٹھہرا دیتا ہے ۔ پھر اس سے آگے چلاتا ہے اور حد پر عمل کرا کر اسے مقام بنا دیتا ہے۔ اسی طرح
آگے ہی آگے چلاتا جاتا ہے اور بڑی بڑی بدیاں کر لیتا ہے ۔
پھر ایک اور بھی فرق ہے ۔ اور وہ یہ کہ ملکی تحریک وہ ہوتی ہے کہ جس میں انسان جب مشغول
ہو تو اس میں ترقی دی جاتی ہے۔ مثلاً نماز میں مشغول ہو تو اور عمدگی سے پڑھنے کی تحریک ہوگی مگر
شیطانی تحریک یہ ہو گی کہ جس میں انسان مشغول ہوگا وہ چھڑا کر دوسری پر عمل کرایا جا۔ جائے گا۔ غرض
اس سے شیطان کی یہ ہوتی ہے کہ جو کچھ ایک شخص نیکی کا کام کر رہا ہے یہ تو اس سے چھڑاؤ۔ اور جب
اس کو چھوڑ کر دوسرے کو اختیار کرے گا تو پھر اس کو دیکھا جائے گا۔
چھٹا فرق یہ ہوتا ہے کہ شیطانی تحریک کبھی اس قسم کی ہوتی ہے کہ انسان پر دوسرے کے عیبوں
اور نقصوں کو ظاہر کیا جاتا ہے۔ مگر ملک کی تحریک والا شخص دوسرے کے متعلق نیک ہی خیال کر دیا
انوار العلوم جلد ۵
100
کیونکہ ملائکہ کی طرف سے حسن ظنی کا ہی خیال ڈالا جاتا ہے مگر شیطانی تحریک میں لوگوں کے عیب
ظاہر کئے جاتے ہیں اور اس طرح یہ خیال پیدا کیا جاتا ہے کہ فلاں میں یہ عیب ہے فلاں میں یہ
عیب ہے لیکن میں بڑا ولی ہوں عیسائیوں کی طرح کہ وہ کہتے ہیں کہ ابراہیم ، موسی ، داؤد غرضیکہ
سب نبی گنہگار تھے اس لئے مشیح کا درجہ ان سب سے بڑا ہے مگر یہ ایسی ہی مثال ہے جس
طرح کوئی کہے کہ فلاں فلاں جو مردہ پڑے ہیں میں ان کی نسبت زیادہ طاقتور ہوں ۔ ایسا ہی خیال
شیطان پیدا کرتا ہے کہ لوگوں کو حقارت سے انسان کی نظر میں گرا کر اسے یہ خیال پیدا کرا دیتا ہے
کہ میں بہت بڑا ہوں ۔ اور اس طرح عجب اور تکبر پیدا کر کے اسے ہلاک کر دیتا ہے ۔ اور اسے ہلاک ا دیتا۔ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ نیکیوں میں موازنہ کا فرق نہیں ہوتا ۔ یعنی کبھی تو یہ ہوتا ہے کہ بڑی نیکی کو
چھوٹی نیکی کے لئے قربان کرا دیتا ہے ۔ مگر کبھی اس طرح ہوتا ہے کہ نیکیاں تو ایک ہی جیسی ہوتی
ہیں لیکن وہ ایک ہی کی طرف رکھتا ہے اور دوسری نیکی کو بالکل چھڑا دیتا ہے۔ مثلاً ایک شخص
جو تبلیغ کرتا ہے اسے شیطان تحریک کرے گا کہ چندہ دینے کی تمہیں کیا ضرورت ہے ایک
کام جو کرتے ہو۔ یا جو چندہ دے گا اسے کہے گا تبلیغ کرنا ضروری نہیں چندہ جو
ہو ۔ مگر فرشتہ میں کہتا ہے کہ تبلیغ کرنا بھی نیکی ہے اسے بھی کرو اور چندہ دینا بھی نیکی ہے
ہے اسے بھی بجا لاؤ۔
جو دے دیتے
آٹھویں بات یہ ہوتی ہے جو بڑی خطرناک ہے کہ جب انسان کوئی نیکی کرنے لگتا ہے اور ایسا
انسان ادنیٰ درجہ کا ہوتا ہے اعلیٰ درجہ کا نہیں ہوتا تو شیطان اس کے دل میں یہ خیال پیدا کر دیتا
ہے کہ لوگ کہیں گے کہ یہ ریاء کے طور پر کرتا ہے اس لئے کرنا ہی نہیں چاہئے ۔ مثلاً ایسا شخص
جب مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے جانے لگے گا تو شیطان اس کے دل میں ڈال دے گا کہ لوگ تجھے
دیکھیں گے اور کہیں گے یہ بھی نمازی ہے اور اس طرح ریاء ہو جائے گا اس لئے مسجد میں جانتا ہی
نہیں چاہئے اس طرح شیطان نماز با جماعت سے روک دے گا۔ لیکن ملائکہ کی طرف سے جو تحریک
ہوتی ہے اس میں شریعت کے ادب کو ملحوظ رکھا جاتا ہے۔ ایسی شیطانی تحریکوں پر مومن کو
چاہئے کہ اپنے نفس سے کہے کہ چاہے لوگ کچھ کہیں ہیں تو شریعت کے حکم کو ضرور بجا لاؤں گا اور
اس قسم کی باتوں کی کوئی پرواہ نہ کرے اور خدا تعالیٰ کا جو حکم ہوا سے بجا لائے ۔
ان صورتوں میں یہ بات خوب اچھی طرح یاد رکھنی چاہیے کہ مؤمن کا طریق یہی ہے کہ وہ ایسی تمام
صورتوں میں یہ احتیاط کر لیا کرے کہ حسن نیکی میں دیکھے کہ اس کی توجہ نہیں پیدا ہوتی اس کی وجہ شیطانی
انوار العلوم جلد ۵
۵۵۲
ملائكة الله
تحریک سمجھے اور ایسی بات پر اور زیادہ زور دے ، مثلاً چندہ دیتا ہے لیکن تبلیغ نہیں کرتا اور خیال پیدا
ہوتا ہے کہ تبلیغ کرنا ضروری نہیں تو تبلیغ پر زیادہ زور دے جس طرح لڑکے جس مضمون میں کمزور
ہوتے ہیں اس پر زیادہ زور دیتے ہیں۔ اسی طرح تم بھی جس نیکی میں کمزوری پاؤ اس پر زیادہ زور دو
اور جومی اس میں ہو اس جو کمی آ میں کو اس کو پورا کرو۔
اب میں یہ بتاتا ہوں کہ تحریک شیطانی سے بچنے کا کیا طریق ہے ۔
جب شیطان کسی نیکی کی تحریک کرے اور غرض اس کی یہ ہو کہ کسی بڑی نیکی کو چھڑا کر بدی
کرائے تو ایسے موقع پر موازنہ کر لینا چاہئے ۔ اور جس نیکی سے شیطان باز رکھنا چاہے وہ بھی کر نیکی سے باز رکھنا وہ بھی
لی جائے اور جو نیکی کرائے وہ بھی کرلینی چاہئے ۔ مثلاً ذکر کرنے میں انسان کمزور ہے اس کے متعلق
شیطان نے تحریک کی تو یہ بھی کرے اور ساتھ ہی فرائفین میں بھی کمی نہ آنے دے ان کو بھی پورا کرے
اس طرح شیطان اس سے مایوس ہو جائے گا اور پھر اس قسم کی تحریک کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔
حضرت مسیح موعود سنایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ حضرت معاویہ کی صبح کے وقت آنکھ نہ کھلی
اور جب کھلی تو دیکھا کہ نماز کا وقت گزر گیا ہے اس پر وہ سارا دن روتے رہے ۔ دوسر سے دن
انہوں نے خواب میں دیکھا کہ ایک آدمی آیا اور نماز کے لئے اُٹھاتا ہے ۔ انہوں نے پوچھا تو کون
ہے ۔ اس نے کہا میں شیطان ہوں جو تمہیں نماز کے لئے اُٹھانے آیا ہوں ۔ انہوں نے کہا تجھے نماز
کے لیئے اُٹھانے سے کیا تعلق ؟ یہ بات کیا ہے ؟ اس نے کہا کل جو میں نے تمہیں سوتے رہنے کی
تحریک کی اور تم ہوتے رہے اور نماز نہ پڑھ سکے اس پر تم سارا دن روتے رہے خدا نے کہا اسے
نماز با جماعت پڑھنے سے کئی گنا بڑھ کر ثواب دے دو۔ مجھے اس بات کا صدمہ ہوا کہ نماز سے
محروم رکھنے پر تمہیں اور زیادہ ثواب مل گیا ۔ آج میں اس لئے جگانے آیا ہوں کہ آج بھی کہیں تم زیادہ
ثواب نہ حاصل کرلو۔
تو شیطان تب پیچھا چھوڑتا ہے جب کہ انسان اس کی بات کا توڑ کرتا رہے۔ اس سے وہ مایوس
ہو جاتا ہے اور چلا جاتا ہے ۔ اور یہ بات اسلام سے ثابت ہے کہ شیطان مایوس ہو جاتا ہے یہ
اب میں یہ بتاتا ہوں کہ شیطان کی تحریک کو انسان نیکی کے رنگ میں استعمال کر سکتا ہے اور وہ نیکی
کے رنگ میں تبدیل ہو جاتی ہے ۔
یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ شیطان کے دو قسم کے اثر ہوتے ہیں ۔ ایک عام اثرات جیسے بد خیال
پیدا کرنا جن کا اثر دوسروں پر بھی پڑتا ہے۔ ایسے خیالات کے اثر ہم میں سے ہر شخص پر رہم میں سے ہر شخص پر حتی کہ
انوار العلوم جلد ۵
۵۵۳
سول کریم صلی الہ علیہ سلم پر بھی پڑیں گے۔ یہ اور بات ہے کہ آگے کوئی انہیں قبول کرنے یا نہ کرے لیکن پڑیں گے ضرور
دوسرے خاص اثرات ہوتے ہیں جو انہی لوگوں پر پڑتے ہیں۔ جو شیطان سے محفوظ نہیں ہوتے
یا اس کے زیر اثر ہو چکے ہوتے ہیں ۔
کرتا
ان دونوں قسم کے اثرات کو جو شخص قبول کر لیتا ہے وہ محفوظ نہیں ہوتا۔ اور جو قبول نہیں
نا وہ ان سے فا ، فائدہ اُٹھا لیتا ہے ۔ شیطان بد اثر ڈالتا ہے لیکن وہ اسے نیک بنا لیتا ہے
اور بجائے شیطان سے بدی کی تعلیم حاصل کرنے کے اس سے نیک کام لے لیتا ہے ۔ اس کا طریقی
یہ ہے کہ شیطان کا حملہ جذبات کے ذریعہ ہوتا ہے ۔ شیطان ان کو اُبھار دیتا ہے اور وہ بدی
ن کا جذبا میں مبتلا ہو جاتے ہیں لیکن اگر انسان ارادہ کی قوت کو بڑھا ہے تو جتنی قوت ارادی بڑھ جائے گی
اتنا ہی زیادہ وہ نیکی میں بڑھ جائے گا ۔ جب قوتِ ارادی کم ہو تب ہی انسان پر شیطانی تحریک کا
اثر ہوتا ہے۔ مثلاً ناجائز طور پر شہوت پیدا ہوتی ہے یا مال کی محبت پیدا ہوتی ہے ۔ اب
اگر قوت ارادی کم ہو گی تو ان جذبات کو انسان غلط طور پر استعمال کرے گا۔ لیکن اگر قوت ارادی
زیادہ ہوگی تو ان کو اپنی جگہ اور محل پر عمدہ طریق سے استعمال کرے گا۔ تو قوت ارادی کے بڑھانے
سے انسان شیطان کی بری تحریکوں سے بھی فائدہ اُٹھا سکتا ہے۔ چنانچہ رسول کریم صل اللہ علیہ وسلم
فرماتے ہیں کہ میں ایسا ہی کرتا ہوں ۔
ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے فرمایا تم میں سے ایک بھی ایسا نہیں جس کے
لئے شیطان مقرر نہیں ۔ صحابہ نے پوچھا کیا آپ بھی ؟ آپ تو محفوظ ہوں گے؟ فرمایا ہاں میں بھی ایسا ہی ہوں ۔
مگر مجھے خدا نے طاقت دی ہے اور میں شیطان پر غالب آگیا ہوں جب مجھے وہ کوئی تعلیم دیتا ہے تو نیکی کی
ہی دیتا ہے بُرائی کی نہیں دیتا ۔ (مسلم كتاب صفة القيامة والجنة والنار باب تحريش الشيطان وبعثة
سراياه لفتنة الناس وان مع كل انسان قريباً )
اس حدیث کے یہ معنی نہیں کہ ایک ایک شیطان ہر انسان کے لئے مقرر ہے اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کا شیطان نیکی کی تحریک کرتا تھا۔ اگر وہ الگ وجود تھا اور اس نے بدی کی تحریک
چھوڑ کرنیکی کی تحریک شروع کر دی تھی تو پھروہ شیطان کی طرح رہا۔ پھر تو وہ فرشتہ ہوں کی دی تھی
کہو کہ وہ پہلے شیطان تھا لیکن جب نیکی کی تحریک کرنے لگا تو فرشتہ ہو گیا ۔ تو یہ بھی درست نہیں
کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نیکی کی تحریک کرنے کا ذکر کرتے وقت بھی اسے شیطان
ہی کہا ہے ۔ اگر اس کا یہ جواب دیا جائے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا نام شیطان اس
انوار العلوم جلد ۵
وولد
-
ملائكة الله
کی پہلی حالت کی وجہ سے رکھا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ اگر اس نے شیطنت کو چھوڑ دیا تھا تو
عظیم الشان اثر تو اس کے اندر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ہوا ۔ چنانچہ آپ خود فرماتے
ہیں کہ سلطنى - اللہ تعالیٰ نے مجھے اس پر تسلط دے دیا ۔ پس اس کا اسلام تو رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی وجہ سے تھا۔ پھر اس کو یہ درجہ کہاں سے ملا کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
دل میں نیک تحریکیں کرنے لگا۔ کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں وہ مجھے ایک تحریکیں
کرتا ہے۔
پس یہ معنے اس کے بالبداہت غلط ہیں۔ اور اس کے اور ہی معنے ہیں جو یہ ہیں کہ وہ عام
اثرات شیطان کے جو ہر ایک انسان پر پڑ رہے ہیں اور جن سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہ سکتا ان کے
متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جب شیطان کا کوئی ایسا اثر مجھ پر آکر پڑتا ہے تو وہ نیکی
ہو جاتی ہے۔ اس کی مثال ایسی ہے جیسے گندہ پانی جب فلٹر میں سے گزرتا ہے تو صاف ہو جاتا ہے
اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر آکر جو برا اثر پڑتا وہ آپ کے ذریعہ نیک ہو جاتا ۔ یا اس کی مثال
گئے پیلنے والے بیلنے کی ہے کہ جب اس میں گنا رکھا جاتا ہے۔ تو اس ایک طرف نکل آتی ہے اور
چھا کا دوسری طرف گر پڑتا ہے ۔ اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جب کوئی ایسی بات پڑتی جو
پاک نہ ہوتی اس کی ناپاکی علیحدہ ہو جاتی اور باقی پاک رہ جاتی اور اس کا نام آپ نے یہ رکھا ہے کہ میرا
شیطان مسلمان ہو گیا ہے۔ غرض شیطانی تحریکوں کو بھی نیک استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
اب میں آخری بات بتاتا ہوں اور وہ یہ کہ فرشتہ کی تحریک کو بڑھا یا کس طرح جا سکتا ہے
S
اس کے لئے دیکھنا چاہئے کہ قانونِ قدرت میں ہر ایک چیز کے بڑھانے کا اصل قاعدہ کیا ہے۔
ادنی تدبر سے معلوم ہو گا کہ وہ قاعدہ یہی ہے کہ اسے عمدگی سے استعمال کیا جائے ۔ دیکھو جو لوگ
ابتداء میں ذرا ذرا سنکھیا کھانا شروع کرتے ہیں۔ آخر تولہ تولہ کھا کر مہضم کر لیتے ہیں۔ کوئی دوسرا اگر تھوڑا
بھی سنکھیا کھالے تو اس کی جان نکل جائے ۔ مگر وہ چونکہ بڑھاتے بڑھاتے اپنی عادت بنا لیتے ہیں
اس لئے انہیں کوئی نقصان نہیں ہوتا ۔ اسی طرح جسم کی طاقت ہے۔ جو لوگ ہاتھوں سے زور کا کام
کرتے ہیں ان کے ہاتھ موٹے اور مضبوط ہو جاتے ہیں۔ جو لوگ زیادہ کھانے کی عادت ڈالتے ہیں دو
چار چار پانچ پانچ آدمیوں کی خوراک اکیلے کھا جاتے ہیں۔ تو جتنا سی چیز کا زیادہ استعمال کیا جائے اتنی
ہی وہ زیادہ بڑھتی ہے ۔ یہی حال فرشتے کی تحریک کا ہوتا ہے۔ جتنی اس کی تحریک انسان زیادہ قبول کرتا
جائے اور اس کو استعمال میں لائے اتنی ہی زیادہ فرشتے کی تحریک زیادہ جذب کی جا سکتی ہے ۔ یہاں
レ