بقیہ تقریر

انوارالعلوم (جلد 5), حصہ 3

انوار العلوم جلد ۵
۵۵۵
ملائكة الله
ایک سوال ہو سکتا ہے اور وہ یہ کہ جسمانی امور میں تو یہ ہوتا ہے کہ اگر کوئی آدمی زیادہ کھائے گا تو
چار پانچ یا زیادہ سے زیادہ آٹھ دس آدمیوں کی خوراک کھا لے گا سویا ہزار آدمی کی خوراک نہیں
کھالے گا ۔ کیا اسی طرح فرشتوں کی تحریک کے متعلق بھی کوئی حد مقرر ہے کہ اس سے زیادہ قبول
نہیں کر سکتا۔
یاد رکھنا چاہئے کہ یہ مقابلہ صحیح نہیں ہے۔ کیونکہ انسان کا جسم چند روز کے لئے ہے اور جسم اور
روح کا مقابلہ دلالت بالاولیٰ کے طور پر ہے نہ کہ کلی طور پر جسم چونکہ تھوڑے عرصہ کے لئے ہے اس
لئے اس کی قوتیں محدود ہیں۔ مگر روح چونکہ ہمیشہ کے لئے ہے ۔ اس لئے اس کی طاقتیں بھی غیر محدود محدود ہمیشہ کے لئے ہے۔ لئے اس
ہیں ۔ اور روح کو خدا تعالیٰ نے ایسا بنایا ہے کہ جتنا کوئی اسے بڑھائے بڑھتا جاتا ہے اور جتنی
انسان ترقی کرنا چاہیے اتنی ہی کر سکتا ہے۔
پس روحانی طاقت نے چونکہ ہمیشہ کام آنا ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے اس کے بڑھانے کے نے
غیر محدود ذرائع رکھتے ہیں ۔ اور جسمانی طاقت چونکہ ختم ہونے والی ہے کیونکہ جسم کے ختم ہونے
کے ساتھ ہی اس کی طاقتیں بھی ختم ہو جاتی ہیں اس لئے ان کے بڑھانے کے محدود ذرائع رکھے
گئے ہیں ۔
۔
اس کا ثبوت ہم خدا نے ہم خدا تعالیٰ کی پیدائش سے دیتے ہیں۔ یہ ثابت شدہ بات ہے کہ تمام جسمانی
طاقتیں ایسی ہیں جو محدود ہیں ۔ ایک حد تک بڑھ سکتی ہیں اور اس سے آگے نہیں جاسکتیں مثلاً معدہ
ہے یہ ایک حد تک بڑھے گا اس سے آگے نہیں ۔ اسی طرح سینہ ہے یہ بھی ایک حد تک بڑھے گا۔
اسی طرح سر ہے اس کے بڑھنے کی بھی ایک حد ہے ۔ یہ نہیں کہ بڑھتے بڑھتے مٹکے کے برابر ہو جائے
یا قد ہے چھ سات یا زیادہ سے زیادہ نوفٹ ہو جائے گا۔ مگر میں پچیس فٹ تک نہیں جا سکے
گا۔ تو جس قدر جسمانی چیزیں ہیں ان کی حد مقرر ہے۔ لیکن وہ قوتیں جو روحانیت سے تعلق رکھتی ہیں تو این قدر جهانی چیزیں ہیں عدمقر ر وہ جو سے تعلق
وہ کبھی ختم نہیں ہوتیں۔ مثلاً دماغ میں باتوں کو محفوظ رکھنے کے ذرات ہیں ان کو جتنا بڑھاؤ بڑھتے
جاتے ہیں اور خواہ کوئی کتنا بڑا عالم ہو جائے اس کے یہ ذرات ختم نہیں ہو جائیں گے ۔ اور یہ
طاقت بڑھتی جائے گی کیونکہ یہ روحانیت سے تعلق رکھتی ہے ۔ اور جسم اور روح کا واسطہ دماغ ہی
ہے ۔ مگر معدہ وغیرہ کے لئے یہ بات نہیں ہے۔ تو فرشتوں کی تحریک سے انسان جتنا زیادہ کام لیگا طاقت
اتنی ہی زیادہ بڑھتی جائے گی۔
دوسری بات جو قرآن سے معلوم ہوتی ہے وہ ایک عام قاعدہ ہے اور ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ

انوار العلوم جلد ۵
۵۵۶
ملائكة الله
6
کند هم جنس باہم جنس پرواز جو ہم جنس ہو جاتے ہیں ان کو آپس میں تعلق پیدا ہو جاتا ہے۔ اس
قاعدہ کے ماتحت جو لوگ ملائکہ کی طرح ہو جاتے ہیں ان کے لئے ملائکہ کے فیوض بھی بڑھتے جاتے ہیں۔
ملائکہ کی صفت خدا تعالیٰ نے یہ بیان فرمائی ہے کہ لا يَعْصُونَ اللَّهَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ
مَا يُؤْمَرُونَ (التحریم : ، وہ خدا کے حکم کی نافرمانی نہیں کرتے۔ جو حکم بھی انہیں ملتا ہے اسے بجالاتے
ہیں۔ جب کوئی شخص اسی صفت کو اپنے اندر پیدا کر لیتا ہے تو اس کے ساتھ ملائکہ کا تعلق ہو جاتا ہے ۔
کوئی کہے یہ تو بڑے لوگوں کا کام ہے چھوٹے درجہ کے لوگ کیا کریں لیکن ایسے لوگوں کے لئے بھی
کچھ ذرائع ہیں۔ ان ذرائع کو بیان کرتے ہوئے میں سب ۔ پہلے اس ذریعہ کو لیتا ہوں جو حضرت
میسیح موعود نے فرمایا ہے ۔
سب سے۔
پہلا ذریعہ جو حضرت صاحب نے فرمایا ہے وہ یہ ہے کہ جس انسان پر جبرئیل نازل ہو اس کے
پاس بیٹھنے سے یہ بات حاصل ہو جاتی ہے کیونکہ اس کی آنکھوں سے ، اس کے ہاتھوں سے ، اس کے
ناک سے ، اس کے منہ سے ، غرض کہ اس کے جسم کے ہر ذرے سے ایسی نورانی شعاعیں نکلتی ہیں جو
قلوب پر اثر کرتی ہیں اور اس طرح ملک انسان پر بالواسطہ نازل ہوتا رہتا ہے ۔ قرآن کریم سے اس
کے متعلق اس طرح استدلال ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ كُونُوا مَعَ الصَّدِقِينَ (التوبة: ١١٩)
صادقوں کے ساتھ مل جاؤ۔ اس کا یہی مطلب ہے کہ صادقوں سے ایسا تعلق پیدا کرو کہ جبرئیل کا جو
اثر ان پہ ہوتا ہے اس سے تمہیں بھی سہارا مل جائے ۔ ایک گرے ہوئے کے اُٹھانے کا کیا ذریعہ ہے
یہی گروہ دوسرے کو پکڑ کر اور اس کا سہارا لے کر کھڑا ہو جائے ۔ ایسا ہی جبرائیل جس پر نازل ہوتا ہو
اس کا سہارا لے کر ایسے لوگ کھڑے ہو جاتے ہیں۔
دوسرا ذریعہ یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجے اور یہ بھی قرآن سے معلوم ہوتا درود اور -
ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : إِنَّ اللهَ وَمَلَئِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا
الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا (الاحزاب : ۵۷)
اللہ اور اس کے ملائکہ اس نبی پر ہر وقت برکتیں بھیج رہے ہیں اور جب وہ برکتیں بھیجتے ہیں۔
تو مؤمنو ! تمہارا بھی یہ کام ہے کہ تم بھی برکتیں بھیجو۔
اس کے متعلق سوال ہو سکتا ہے کہ یہ بات بیشک مانی کہ اس آیت میں رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم پر درود بھیجنے کا حکم ہے ۔ مگر یہ کسی طرح معلوم ہوا ہے کہ اس کے نتیجہ میں ملائکہ سے
تعلق ہو جاتا ہے۔ اس کا ثبوت قرآن سے ہی ملتا ہے ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے : يَا أَيُّهَا الَّذِينَ

انوار العلوم جلد ۵
۵۵۷
آمَنُوا ذكرُوا اللهَ ذِكْرًا كَثِيرًا وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا هُوَ الَّذِي يُصَلِّى
عَلَيْكُمْ وَمَلَئِكَتُهُ لِيُخْرِجَكُمْ مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ (الاحزاب : ۴۲ - ۴۴)
اے مومنو ! اللہ کا کثرت سے ذکر کرو ۔ اور صبح شام تسبیح کرو۔ وہ خدا ہی ہے اور اس کے
ملائکہ جو تم پر درود بھیجتے ہیں ۔ تاکہ تم کو ظلمات سے نکال کر نور کی طرف لے جاویں۔ ایک جگہ تو حکم
دیا ہے کہ چونکہ خدا اور ملائکہ اس نبی پر درود بھیجتے ہیں اس لئے تم بھی بھیجو۔ اور دوسری جگہ یہ فرمایا
کہ خدا اور ملائکہ تم پر درود بھیجتے ہیں۔ پہلی آیت کے مطابق یہاں بھی یہ چاہئے تھا کہ چونکہ خدا اور
ملا کہ تم پر درود بھیجتے ہیں اس لئے تم بھی ایک دوسرے پر درود بھیجو لیکن یہ نہیں کہا گیا۔ اس سے صاف
پتہ لگتا ہے کہ پہلی بات مستقل حکم کا رنگ رکھتی تھی بینی چونکہ خدا اور ملائکہ اس رسول پر درود بھیجتے ہیں لگتا
س لئے تم بھی بھیجو۔ اور دوسری آی میں اس فعل کی جزاء بتائی کہ چونکہت نے اس حکم کی تعیل کی اس
لئے اس کی جزاء میں خدا اور رسول ان پر بھیجنے لگ گئے۔ گویا وہاں تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
درجہ کی وجہ سے درود کا حکم دیا گیا تھا۔ اور یہاں اس کی جزاء کو بیان کیا گیا ہے اور چونکہ جزاء کے بدلے
میں پھر اور حکم نہیں دیا جاتا اس لئے آگے یہ نہیں فرمایا کہ تم دوسرے بندوں پر بھی درود بھیجو مثلاً
جب ہم روپیہ دے کر کپڑا خریدیں تو کپڑا دینے والا یہ نہیں کہ سکتا کہ میں نے جو کپڑا دیا ہے اس
کا تم نے کوئی بدلہ نہیں دیا۔ تو پہلی آیت میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ چونکہ خدا اور ملائکہ اس رسول پر
بھیجتے ہیں اس لئے اس لئے تم بھی بھیجو۔ مگر مومنوں کے لئے کسی فرمایا کہ ہم اور ملائکہ ان پر درود بھیجتے
درودی
ہیں ۔ اس کے ساتھ یہ نہیں فرمایا کہ تم بھی اپنے بھائیوں پر درود بھیجو۔
غرض اس آیت سے ثابت ہو گیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے سے ملائکہ کیساتھ
تعلق ہو جاتا ہے ۔ پس جو لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجیں گے ان کی ملائکہ سے ایک نسبت
ہو جائے گی اور اس طرح ان سے تعلق ہو جائے گا ۔ یہی وجہ ہے کہ صلحاء نے رسول کریم صلی اللہ علیہ سلم
پر درود بھیجنے کو بڑا اعلیٰ عمل قرار دیا ہے ۔ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ وہ دعا جس
میں خدا کی حمد اور مجھ پر درود نہ ہو وہ دعا قبول نہیں ہوگی رسنن ابی داؤد کتاب الصلوة باب الدعاء، اس کا یہی مطلب
ہے کہ جس دعا میں خدا تعالیٰ کی حمد اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود ہو گا وہ زیادہ قبول ہو گی ۔
یاد رکھنا چاہئے کہ دنیا میں جو چیزیں ایک طرح کی ہوتی ہیں ان کا آپس میں بہت تعلق ہوتا ہے
خدا تعالیٰ فرماتا ہے : قُلْ لَوْ كَانَ فِي الْأَرْضِ مَلَئِكَةٌ يَمْشُونَ مُطْمَئِنِينَ لَنَزَلْنَا عَلَيْهِمْ
مِنَ السَّمَاءِ مَلَكًا رَسُولاً (بنی اسرائیل : ۹۶) اگر دنیا میں ملائکہ ہوتے تو ہم بھی فرشتے رسول بنا کر نازل

انوار العلوم جلد ۔
۵۵۸
کرتے ۔ گویا خدا تعالیٰ فرماتا ہے اگر لوگ ترقی کرتے کرتے ملائکہ ہو جاتے تو ہم ان پر ملائکہ ہی نازل
کرتے ۔ یعنی ملائکہ جیسے ہونے سے وہ نازل ہوتے ہیں ۔
اب ہمیں دیکھنا چاہئے کہ انسان ملائکہ جیسا کس طرح ہوتا ہے ؟
اول طریق ملائکہ سے مشابہت حاصل کرنے کا یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے نبیوں کا
پیغام دنیا کو پہنچایا جائے ۔ اللہ تعالیٰ ملائکہ سے فرماتا ہے ۔ فَإِذَا سَوَيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيْهِ مِنْ
رُوحِي فَقَعُوا لَهُ سَجِدِينَ (الحجر: ۳۰ ) یعنی اسے فرشتو جب میں انسان کو پیدا کروں اور
اس کی پوری طرح فرمانبرداری کرو۔ گویا نبی کے ساتھ ہونا اور اس کے مشن کی تبلیغ کرنا ملائکہ کا کام ہے۔ د شخص اب جو شخص نبی کے ساتھ ہو جائے گا اور تبلیغ کرے گا وہ چونکہ ملائکہ جیسا کام کرے گا۔ اس لئے
انہی کی طرح کا ہو جائے گا اور جب وہ ایسا ہو جائے گا تو ملائکہ اس سے انس کرنے لگیں گے اور اس
سے تعلق پیدا کر لیں گے۔
ہے۔
دوسرا طریق جو ملائکہ سے مشابہت ملائکہ سے مشابہت پیدا کرنے سے ہی تعلق رکھتا ہے یہ ہے کہ توحید
کی اشاعت کی جائے۔ کیونکہ خدا تعالیٰ ملائکہ کے متعلق فرماتا ہے کہ شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ
وَالْمَلَئِكَةُ وَأُولُوا الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (ال عمران : (١٩) اللہ کی
توحید کی خدا بھی گواہی دیتا ہے اور ملائکہ بھی ۔ اس سے معلوم ہوا کہ خدا کی توحید کی اشاعت کرنا بھی
ملائکہ کا ایک کام ہے اور جو اس کام کو کرتے ہیں وہ بھی ان سے برکت حاصل کر سکتے ہیں ۔ اور ہم تو یہاں
تک دیکھتے ہیں کہ جو لوگ جھوٹے طور پر خدا کی واحد نیت کی اشاعت کرتے ہیں وہ بھی فائدہ اُٹھا
لیتے ہیں۔ ہندوستان میں رام موہن رائے اور پنڈت دیانند کی قوموں کو جتنی ترقی ہوئی اتنی دوسرے
ہندوؤں کو نہیں ہوئی ۔ وجہ یہ ہے کہ وہ دوسروں کے مقابلہ میں خدا کی توحید کے قائل ہیں اور اس کی
اشاعت کرتے ہیں۔ پس توحید الہی کے متعلق غیرت رکھنے والا انسان بہت بڑی برکات ملائکہ سے پا
لیتا ہے ۔
تیسرا طریق : ملائکہ سے مشابہت حاصل کرنے کی تیسری تدبیر یہ ہے کہ انسان کے قلب
میں یہ تحریک ہو کہ عفو اور درگزر کو قائم کرے اور بدلنی کو ترک کرے ۔ جتنی یہ عادت زیادہ ہوگی ۔ اتنی
ہی ملائکہ کی تحریک زیادہ ہوگی ۔ دوسروں کی غلطیوں کو معاف کرنا اور عفو سے کام لینا ملائکہ کو اپنی طرف ۔ اور عضو سے لنا عمان
کھینچتا ہے ۔ کیوں ؟ اس لئے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے : فرماتا ہے : وَلَيَسْتَغْفِرُونَ لِلَّذِينَ آمَنُوا (الون (۸)
ملا محمد مومنوں کے گناہوں کے لئے معافی مانگتے ہیں۔ جو انسان اپنے اندر اس صفت کو زیادہ پیدا

انوار العلوم جلد ۵
۵۵۹
ملائكة الله
کر لیا ہے اس کا تعلق لا نکہ س ہو جاتا ہے اور سول کریم ال ال علیہ سلم بی اس کی تصدیق کرتے
ہیں۔ چنانچہ فرماتے ہیں کہ جو شخص اپنے بھائی کے لئے دعا کرتا ہے ملائکہ اس کے لئے دعا کرتے
ہیں پس لوگوں کے گناہوں کو معاف کرنا اور غیظ و غضب کا پتلا نہ بنا فرشتوں سے تعلق پیدا
کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔
چوتھا طریق جو ملائکہ سے مشابہت پیدا کرنے کی چوتھی تدبیر ہے۔ یہ ہے کہ انسان تسبیح و تحمید
کرے ۔ خدا تعالیٰ نے ملائکہ کو یہ کام بتایا ہے کہ وَتَرَى الْمَلَئِكَةَ حَانِيْنَ مِنْ حَوْلِ الْعَرْشِ
يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمُ (الزمر: 4) کہ وہ خدا کی تسبیح اور حمد کرتے ہیں۔ پس تسبیح و تحمید کرنے
والے کا بھی ملائکہ سے خاص تعلق پیدا ہو جاتا ہے۔ اس کا ثبوت بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
کلام سے ملتا ہے۔ فرماتے ہیں۔ جہاں کوئی خدا کا ذکر کر رہا ہوتا ہے وہاں ملائکہ نازل ہوتے ہیں۔
اس کے متعلق یہ بھی یاد رکھو کہ بالعموم میں قرآن سے استدلال کرتا ہوں اور وہی بات حدیث میں
مل جاتی ہے۔ جس سے یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی قرآن سے اخذ کر کے یہ
باتیں فرماتے تھے ۔ ہاں آپ کا علم چونکہ بہت وسیع اور نہایت کامل تھا اس لئے آپ زیادہ اعلیٰ
طور پر ان باتوں کا اخراج کر لیتے تھے ۔
يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ سے میں نے تسبیح کرنا ملائکہ کا کام بتایا تھا اور حدیث سے یہ
معلوم ہو گیا کہ جو لوگ یہ کام کرتے ہیں انہیں ملائکہ سے مشابہت پیدا ہو جاتی ہے اور ان سے تعلق اور
ہو جاتا ہے ۔ کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جہاں خدا کا ذکر ہو رہا ہو وہاں فرشتے
نازل ہوتے ہیں۔ یعنی اس جگہ اپنا فیضان نازل کرتے ہیں۔ چند سال ہوئے ہیں نے ذکر الہی پر تقریر کی میں نے ذکر
تھی اس کے متعلق ایک صاحب نے جو غیر احمدی تھے اور ابھی احمدی نہیں ہوئے تھے بتایا کہ میں
فرشتوں کے فیضان کی زندہ شہادت ہوں ۔ ان دنوں میری آنکھیں بیمار تھیں اور میں اس دن بڑی
مشکل سے دوسروں کے ذریعہ جلسہ گاہ میں گیا تھا لیکن تقریر سننے کے بعد میری آنکھیں اچھی ہو گئیں
اور میں خود واپس آگیا۔
پھر ایک تو ذکر سری ہوتا ہے کہ انسان الگ بیٹھ کر خدا تعالیٰ کی تسبیح کرے اور ایک جہری ذکر ہوتا ہے
اور وہ یہ کہ لوگوں کو جاکر بنائے اور ان کو تبلیغ کرے ۔ یہ دونوں ذرائع ایسے ہیں جن کو اختیار کر کے انسان
ملائکہ سے تعلق پیدا کر سکتا ہے۔
پانچواں طریق یہ ہے کہ قرآن کریم کی تلاوت کی جائے اس سے بھی ملائکہ سے تعلق پیدا ہوتا ہے ۔
عد
مسلم كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار باب فضل مجالس الذكر
مسلم - كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار باب فضل الدعاء بظهر الغيب

انوار العلوم جلد ۵
۵۶۰
چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ سلم فرماتے ہیں۔ جہاں قرآن پڑھا جائے وہاں ملائکہ نازل ہوتے ہیں یہ
پس یہ بات یاد رکھو کہ جو کام بھی ملک کرتا ہے جب وہی کام انسان کرے گا تو اس سے ملائکہ کا تعلق
پیدا ہو جائے گا۔
چھٹا طریقی - جو کتابیں ایک ایسے شخص نے لکھی ہوں جس پر فرشتے نازل ہوتے تھے ان کے
پڑھنے سے بھی ملائکہ نازل ہوتے ہیں۔ چنانچہ حضرت صاحب کی کتابیں جو شخص پڑھے گا اس پر فرشتے
نازل ہوں گے ۔ یہ ایک خاص نکتہ ہے کہ کیوں حضرت صاحب کی کتابیں پڑھتے ہوئے نکات اور معارف یہ کھلتے ہیں ۔ اور جب پڑھو جب ہی خاص نکات اور برکات کا نزول ہوتا ہے۔ براہین احمدیہ خاص
فیضان الٹی کے ماتحت لکھی گئی ہے ۔ اس کے متعلق میں نے دیکھا ہے کہ جب کبھی میں اس کو لے کر ب
پڑھنے کے لئے بیٹھا ہوں ۔ دس صفحے بھی نہیں پڑھ سکا کیونکہ اس قدر نئی نئی باتیں اور معرفت کے
نمتے کھلنے شروع ہو جاتے ہیں کہ دماغ انہیں میں مشغول ہو جاتا ہے ۔
تو حضرت صاحب کی کتابیں بھی خاص فیضان رکھتی ہیں۔ ان کا پڑھنا بھی ملائکہ سے فیضان
حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔ اور ان کے ذریعہ نئے نئے علوم کھلتے ہیں ۔ دوسری اگر کوئی کتاب پڑھو
تو اتنا ہی مضمون سمجھ میں آئے گا ۔ جتنا الفاظ میں بیان کیا گیا ہو گا مگر حضرت صاحب کی کتابیں
پڑھنے سے بہت زیادہ مضمون گھلتا ہے ۔ بشرطیکہ خاص شرائط کے ماتحت پڑھی جائیں ۔ اس سے
بھی بڑھ کر قرآن کریم کے پڑھنے سے معارف کھلتے ہیں اگر چہ ان شرائط کا بنانا جن کے ساتھ حضرت
مسیح موعود کی کتب پڑھنی چاہئیں اس مضمون سے بے تعلق ہے جو میں بیان کر رہا ہوں مگر پھر بھی
ایک شرط کا ذکر کر دیتا ہوں ۔
اسی وقت دوسری چیز داخل ہو سکتی ہے جبکہ پہلی نکال دی جائے۔ مثلاً ایک جگہ لوگ بیٹھے ہوں
تو جب تک وہ نہ نکلیں تب تک اور آدمی نہیں آسکتے ۔ اس کے سوا نہیں پس حضرت صاحب کی
کوئی کتاب پڑھنے سے پہلے چاہئے کہ اپنے اندر سے سب خیالات نکال دیئے جائیں اور اپنے
دماغ کو بالکل خالی کرکے پھر ان کو پڑھا جائے۔ اگر کوئی اس طرح ان کو پڑھے گا تو بہ زیادہ اور صیح علم
یکن اگر اپنے کی عقیدہ کے ماتحت رکھ کران کو پڑھے گا تو یہ تیجہ نہ نکلے گا۔ 1
پس حضرت صاحب کی کتا بیں بالکل خالی الذہن ہو کر پڑھنی چاہئیں ۔ اگر کوئی اس طرح کرے گا تو اسے
بہت سی برکات نمایاں طور نظر آئیں گے۔
ساتواں طریق ملائکہ سے فیضان حاصل کرنے کا یہ ہے کہ جس مقام پر ملائکہ کا خاص نزول ہوا ہو۔
عه بخاری کتاب فضائل القرآن باب نزول السكينة والملائكة عند قراءة القرآن )

انوار العلوم جلد ۵
۵۶۱
ملائكة الله
انسان وہاں جائے ۔ اس سے پہلے میں بتا چکا ہوں کہ جس انسان پر جبرئیل اور ملائکہ نازل ہوں اس کے
پاس بیٹھنے سے فیضان حاصل ہوتا ہے۔ اب میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ جس جگہ ملائکہ خاص طور پر نازل
ہوں وہاں جانے سے بھی ملائکہ کا خاص نزول ہوتا ہے۔ چنانچہ اس قاعدہ کے ماتحت نمازہ جمعہ میں
جانا بہت مفید ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ خطبہ شروع ہونے سے پہلے جو لوگ مسجد
میں جاتے ہیں ملائکہ ان کے نام لکھتے ہیں اور جب خطبہ شروع ہو جاتا ہے تو پھر نہیں لکھتے۔ (سند
احمد بن خلیل جلد ۲ صفحه ۲۳۹) تو نمازہ جمعہ میں باقاعدہ اور بار بار جانے سے ملائکہ سے تعلق اور مؤانست پیدا ہو جاتی
ہے اور ان سے فیوض حاصل ہو سکتے ہیں ۔
آٹھواں طریق ملائکہ سے فیض حاصل کرنے کا یہ ہے کہ خلیفہ کے ساتھ تعلق ہو۔ یہ بھی قرآن سے
ثابت ہے۔ جیسا کہ آتا ہے ۔ وَقَالَ لَهُمْ نَبِيُّهُمْ إِنَّ آيَةَ مُلِكَةٍ أَنْ يَأْتِيَكُمُ التَّابُوتُ
فِيْهِ سَكِينَةٌ مِنْ رَبِّكُمْ وَبَقِيَّةٌ مِمَّا تَرَكَ المُوسَى وَال هَرُونَ تَحْمِلُهُ
المَلائِكَةُ (البقرة : ۲۴۹) کہ ایک زمانہ میں ایک نبی سے لوگوں نے کہا کہ ہمارے لئے اپنا ایسا جانشین
مقرر کر دیجیئے جس سے ہم دنیاوی معاملات میں مدد حاصل کریں۔ لیکن جب ان کے لئے ایک شخص
کو جانشین مقرر کیا گیا تو انہوں نے کہہ دیا اس میں وہ کون سی بات ہے جو ہمارے اندر نہیں ہے
جیسا کہ اب پیغامی کہتے ہیں ۔ نبی نے کہا ۔ آؤ بتائیں اس میں کون سی بات ہے جو تم میں نہیں اور وہ یہ
کہ جو لوگ اس سے تعلق رکھیں گے ان کو فرشتے تسکین دیں گے۔ اس سے ظاہر ہے کہ خلافت کیساتھ
وابستگی بھی ملائکہ سے تعلق پیدا کراتی ہے کیونکہ بتایا گیا ہے کہ ان کے دل فرشتے اُٹھائے ہوئے ہوں گے
تابوت کے معنے دل اور سینہ کے ہیں۔ فرمایا خلافت سے تعلق رکھنے والوں کی یہ علامت ہو گی کہ ان کو
تی حاصل ہوگی اور پہلے صلحاء اور انبیاء کے علم ان پر ملائکہ نازل کریں گے۔ پس ملائکہ کا نزول فلات
وابستگی پر بھی ہوتا ہے ۔
سے
ایک سوال کیا گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ اگر رسول کے ساتھ ہر وقت جبرئیل ہوتا ہے تو پھر وہ کوئی غلطی
کیوں کرتے ہیں۔ اس کا جواب حضرت صاحب نے دیا ہے کہ جان کر نبی کی آنکھ بعض اوقات بند رکھی جاتی
ہے اور اس میں بڑی بڑی حکمتیں ہوتی ہیں۔
یہ وہ ذرائع ہیں۔ جن سے ملائکہ کے ساتھ تعلق بڑھتا ہے اور بعض ایسی باتیں ہیں جن کی وجہ سے تعلق کم بھی
ہو جاتا ہے ۔ مثلاً وہ امور جوان امور کے مخالف ہوں جو اوپر بیان کئے گئے ہیں۔ یہ بھی یاد رکھنا چاہئے
کہ ظاہری طہارت کا بھی فرشتوں کے تعلق سے بڑا تعلق ہے ۔ چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

انوار العلوم جلد ۵
۵۶۲
ہے کہ اگر کوئی انسان اس حالت میں سوتا ہے کہ اسے غلاظت لگی ہوئی ہے اور شیطان اسے چھیڑے تو وہ
اپنے آپ کو ملامت کرے۔ پھر فرمایا فرشتے بھی ان چیزوں سے نفرت رکھتے ہیں جن سے انسان نفرت کرتا
ہے۔ پھر فرمایا کتوں سے کھیلنا بھی فرشتوں کی رکاوٹ کا باعث ہوتا ہے اور تصویر کے متعلق فرمایا کہ
جو لوگ اپنے گھروں میں تصویریں لگاتے ہیں ان کے گھروں میں فرشتے داخل نہیں ہوتے پھر بد بودار
چیزوں مثلاً پیاز وغیرہ کھانا یا کھانا کھانے کے بعد منہ صاف نہ کرنا اور کھانے کے ریزوں کا منہ میں نسر
جانا اس قسم کی غلاظتوں میں ملوث ہونے والوں کے ساتھ بھی فرشتے تعلق نہیں رکھتے ۔ اسی ذیل میں
حقہ پینے والے بھی آگئے ۔ حقہ پینے والے کو بھی صحیح الہام ہونا نا ممکن ہے ۔
آخر میں میری یہ دُعا ہے کہ خدا تعالیٰ ہم سب کو ملائکہ کے ذریعہ مدد دے اور اس میں کامیاب کرے جس
لئے ہم کھڑے ہوئے ہیں اور اس کی طرف سے جو تعلیم آئی ہے اس کو اپنے نفس پر قائم کرنے اور دوسروں
تک پہنچانے کی توفیق دے ۔ ہماری تمام غلطیاں اور کمزوریاں معاف کرتے ہیں نیکی اور تقوی کی راہوں
پر چلائے ۔ ہر میدان میں ہمیں غلبہ دے۔ ہر جگہ اور ہر موقع پر ہماری نصرت اور تائید فرمائے اور ہر مقام
پر ہمارے دشمنوں کو ذلیل اور نا کام کرے اور ہمیں دینی اور دنیوی آفتوں سے بچائے ۔ آمین ۔
ے اس تقریر کے بعد مارچ میں انہوں نے ایک ٹریکٹ مباہلہ کے متعلق شائع کیا ہے مگر وہ بھی ہمارے اشتہار کے
جواب میں نہیں بلکہ اپنی جھوٹی فتح کے اظہار میں ۔
شاید کسی کے دل میں یہ مشبہ گزرے کہ ملائکہ تو خدا تعالیٰ سے فیضان حاصل کر کے انسان کو پہنچاتے ہیں ۔ شیطان کی
سے فیضان حاصل کرتا ہے اور پھر اس کا اثر لوگوں پر ڈالتا ہے۔ سو اس کا جواب یہ ہے کہ دوسروں کو یہ ہے کہ دوسروں کو دینے والے
کے لئے ذخیرہ اور خزانہ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ چھیننے والے کو کسی ذخیرہ کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ شیطان کا کام
چونکہ کسی کو کچھ دینا نہیں بلکہ چھیننا ہے اس لئے اسے ذخیرہ اور خزانہ کی بھی ضرورت نہیں ہے اور نہ وہ کسی سے
فرینان حاصل کرتا ہے ۔
عاد سنن ابي داؤد كتاب الطهارة باب الجنب يؤخر الغسل : عنه مؤطا امام مالک صفحه ۷۲۶

آج 10 میں سے 10 باقی