ہدایاتِ زرّیں

انوارالعلوم (جلد 5)

۵۶۳
ہدایات زریں
( مبلغین کو ہدایات)
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد
۵۶۵
تحدة وصل عَلَى رَسُول الكمي
بدا بات زرین
مبلغین کو ہدایات
(۲۶ جنوری سا بعد نماز عصر بورڈنگ مدرسہ احمدیہ کے ایک کمرہ میں حضرت خلیفتہ اسیح الثانی
نے مبلغین جماعت جماعت احمدیہ ، مبلغین کی کلاس کے طلباء ، مدرسہ احمدیہ کی ساتویں جماعت کے
طلباء اور افسران صیغہ جات کے سامنے حسب ذیل تقریر فرمائی ۔ تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ
کی تلاوت کے بعد فرمایا : )
تبلیغ کے طریقوں پر غور کرنا
ہم چونکہ ایک ایسے مذہب سے تعلق رکھتے ہیں جس نے اور ذمہ داریوں کے علاوہ اس ذمہ داری
کا اُٹھانا بھی ضروری قرار دیا ہوا ہے کہ ساری دنیا کو ہدایت پہنچائی جائے اور ہر مذہب ، ہر ملت، ضروری قرار دیا کہ کو اور ہر ہرا
ہر فرقہ اور ہر جماعت کے لوگوں کو ہدایت کی جائے اس لئے ہمارے لئے تبلیغ کی ضروریات پر غور کرنا
اور اس کے لئے سامان بہم پہنچانا نہایت ضروری معاملہ ہے اور خصوصیت کے ساتھ اس معاملہ پر
غور کرنا نہایت ضروری ہے کہ تبلیغ کن ذرائع سے کرنا زیادہ مفید اور نتیجہ خیز ہو سکتا ہے اور کن طریقوں ہوسکتا
کو کام میں لانے سے اعلیٰ نتائج نکل سکتے ہیں ۔ میں دیکھتا ہوں کہ تمہیں سال سے زیادہ عرصہ ہمارے سلسلہ
کو تبلیغ شروع کئے ہوئے ہوا ہے مگر اس وقت تک وہ نتائج پیدا نہیں ہوئے جن کے پیدا ہونے کی
امید ان صداقتوں کی وجہ سے کی جاسکتی ہے جو ہمارے پاس ہیں ۔ مفید اور اعلی نتائج دو ہی طرح پیدا

انوار العلوم جلد ۵
۵۶۶
ہدایات زرین
ہوا کرتے ہیں یا تو طاقت ور ہاتھ ہوں ، مضبوط بازو ہوں یا اعلیٰ درجہ کے اور مضبوط ہتھیار ہوں اور اعلیٰ
درجہ کا نتیجه اسی طرح نکل سکتا ہے کہ یہ دونوں چیزیں حاصل ہوں ورنہ اگر طاقتور ہاتھ ہوں لیکن ہتھیار
ناکارہ اور کمزور ہوں تو بھی اچھا نتیجہ نہیں نکل سکا اور اگر ہتھیار اعلیٰ درجہ کے ہوں لیکن ہاتھوں میں طاقت نہ
ہو تو بھی بہتر نتیجہ نہیں رونما ہو سکتا مثلا اگر ایک کمزور شخص ہو وہ اعلی درجہ کی تلوار لے کر دشمن کے مقابلہ میں
کھڑا ہو جائے تو مار ہی کھائے گا ۔ یا طاقتور انسان ہو مگر خراب اور ناقص بندوق لے کر کھڑا ہو جائے
تو بھی شکست ہی کھائے گا پس مفید اور اچھا نتیجہ اس صورت میں نکل سکتا ہے کہ یہ دونوں باتیں حاصل
ہوں ہاتھوں میں طاقت اور قوت بھی ہو اور کام کی مشق ہو اور ہتھیار بھی اعلیٰ درجہ کے ہوں ۔
متوقع نتائج کیوں نہیں نکل رہے؟
اب ہمیں دیکھنا چاہئے کہ جس نتیجہ کے نکلنے کی ہمیں امید ہو سکتی ہے وہ اگر نہیں نکلتا تو ان
دونوں چیزوں میں سے کون سی چیز ہے جس میں کمی ہے ۔ آیا ہمارے پاس ہتھیار ایسے ناقص ہیں کہ
ان سے کام نہیں لیا جا سکتا؟ یا ہتھیار تو اعلی درجہ کے ہیں مگر ہم ایسے نہیں ہیں کہ ان سے کام لے
سکیں ۔ یا دونوں باتیں نہیں ہیں ۔ ہتھیار بھی اعلیٰ درجہ کے نہیں ہیں اور ہم بھی اس قابل نہیں کہ کام
کر سکیں ۔
جب ہم غور کرتے ہیں تو اس امر میں تو کوئی شبہ نہیں رہتا کہ ہتھیار تو ہمارے پاس اعلیٰ درجہ
کے ہیں۔ کیونکہ دشمن بھی اقرار کرتے ہیں کہ جو دلائل ہمارے پاس ہیں وہ بہت مضبوط اور زبردست ہیں۔
خصوصاً حضرت مسیح موعود کے ذریعہ جو دلائل اور براہین نہیں پہنچے ہیں ان کی قوت اور طاقت کا خصوصاً میں موعود ذریعہ جو اور ہیں
اعتراف دشمن بھی کرتے ہیں ۔ اس بات کی موجودگی میں اور پھر اس بات کے ہوتے ہوئے کہ ہم شواہ ہیں۔ اس بات کی اور پھر اس بات کے
اور دلائل کے ساتھ مانتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود خدا تعالیٰ کی طرف سے تھے ۔ پھر اعلیٰ درجہ کے نتائج
کا نہ نکلنا بتاتا ہے کہ ہم میں ہی نقص ہے ورنہ اگر ہم ان ہتھیاروں کو محمدگی کے ساتھ چلانے والے کہ ہم ہے ورنہ اگر ہم ان کے ساتھ جیلا
ہوں تو پھر کوئی وجہ نہیں کہ اعلیٰ درجہ کے نتائج نہ پیدا ہوں ۔ پس می ظاہر ہوتا ہے کہ ہتھیار چلانے والے
اچھے نہیں ہیں اور انہیں ہتھیار چلانے کا فن نہیں آتا ۔ چونکہ نیا سال شروع ہو رہا ہے اس لئے میں
نے ضروری سمجھا ہے کہ دوستوں کو جمع کرکے میں اس مضمون پر کچھ بیان کروں کہ کس طرح تبلیغ کے
عمدہ نتائج نکل سکتے ہیں ۔

انوار العلوم جلد ۵
۵۶۷
ہدایات زرین
مخاطبین
اس مجلس میں میں نے ایک تو ان لوگوں کو بلایا ہے جو تبلیغ کا کام کرتے ہیں اور دوسرے ان کو بلایا
ہے جو آئندہ مبلغ بننے والے ہیں تاکہ ابھی سے ان کے کانوں میں یہ باتیں پڑیں اور ان کے دلوں پر
نقش ہوں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بچہ کے پیدا ہوتے ہی اس کے کان میں اذان کہنے کا ارشاد
فرمایا ہے تاکہ پہلے دن ہی اس کے کان میں خدا کا نام پڑے۔ تو میں نے اس لئے کہ جو مبلغ بننے والے
ہیں ان کے دلوں میں ابھی سے یہ باتیں بیٹھ جائیں ان کو بھی بلایا ہے یہ بھی اس وقت میرے مخاطب
ہیں۔ پھر میرے مخاطب منتظمین ہیں جنہوں نے مبلغین سے کام لینا ہے۔ کیونکہ جب تک انہیں ان
باتوں کا علم نہ ہو وہ کام نہیں لے سکتے تو اس وقت میرے مخاطب تین گروہ ہیں اول وہ جو کام
کر رہے ہیں ۔ دوسرے وہ جو اس وقت تو کام نہیں کر رہے۔ لیکن دو تین سال کے بعد کام کرنے
والے ہیں اور تیسرے وہ جنہوں نے کام لینا ہے ۔
قسم
پھر اس وقت میرے سامنے تین قسم ۔ کے سامنے تین قسم کے لوگ ہیں ایک تو وہ جن کا حلقہ
نظر بہت ہی محدود ہے جیسے طالب علم جو آئندہ کام کرنے والے ہیں
ان کا حلقہ نظر بہت ہی محدود ہے ۔ اور ان کی مثال ایسی ہے جیسی کہ کنویں کے مینڈک کی ایک مثل
بیان کی جاتی ہے کہ کوئی کنویں کا مینڈک تھا وہ سمندر کے مینڈک سے ملا اور پوچھا بتاؤ سمندر کتنا
بڑا ہے۔ سمندر کے مینڈک نے کہا بہت بڑا ہوتا ہے ۔ اس نے کہا کیا کنویں جتنا ۔ کہا۔ نہیں بہت
بڑا ہوتا ہے ۔ اس پر کنویں کے مینڈک نے ایک چھلانگ لگائی اور کہا کیا اتنا بڑا ہوتا ہے ۔ اس
نے کہا نہیں یہ کیا ہے وہ بہت بڑا ہوتا ہے۔ اس پر کنویں کے مینڈک نے دو تین اکٹھی چھلانگیں
لگا کر پوچھا اتنا بڑا ۔ اس نے کہا یہ کیا بے ہودہ اندازہ لگاتے ہو سمندر تو بہت بڑا ہوتا ہے۔
کنویں کے مینڈک نے کہا تم بہت جھوٹے ہو اس سے بڑا کیا ہو سکتا ہے۔ میں تم جیسے جھوٹے کے
ساتھ بات نہیں کرنا چاہتا ۔ تو طالب علموں کی مثال ایسی ہی ہوتی ہے ۔ ان کو اگر ایک بات بھی مل
جاتی ہے اور استاد سے کوئی ایک دلیل بھی سن لیتے ہیں تو کہتے ہیں اسی دلیل کو لے کر کیوں لوگ
نہیں نکل جاتے اور ساری دنیا کو کیوں نہیں منوا لیتے ۔ اس کی کیا تردید ہو سکتی ہے ہے اور کون -
اس کو توڑ سکتا ہے۔ حالانکہ مختلف طبائع مختلف دلائل کی محتاج ہوتی ہیں۔ اور مختلف لیاقتوں
کے دشمنوں کے مقابلہ میں مختلف ذرائع کو اختیار کرنا پڑتا ہے۔ اگر ایک دلیل ایک قسم کے پانچ ہیں
عه
ترمذی کتاب الاضاحي باب الاذان في أذن المولود
اور کون ہے جو

انوار العلوم جلد ۵
۵۶۸
ہدایات زرین
آدمیوں کے لئے مفید ہوتی ہے تو سینکڑوں پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ وہ بعض اور قسم کے دلائل کے
محتاج ہوتے ہیں پیس مبلغ کے لئے ایک نہ ختم ہونے والے خزانہ کی ضرورت ہوتی ہے ۔
تو بعض لوگوں کے خیالات بالکل محدود ہوتے ہیں۔ وہ ایک دلیل کو لے لیتے ہیں اور خیال کرتے ہیں
کہ یہ ایسی دلیل ہے کہ اس کا کوئی انکار نہیں کر سکتا اور یہ سب کے لئے کافی ہے۔ حالانکہ ایسا نہیں ہے ۔
پھر یا ایسے لوگوں کی مثال ان بچوں کی سی ہے جو گاؤں میں رہتے ہیں اور ان کا کام یہ ہوتا ہے کہ بیروں
کے درختوں کے سرے سے بیر کھا چھوڑے یا جانوروں کے لئے چارہ لے آئے یا جانوروں کو باہر
چرا لائے ۔ انہوں نے نہ کبھی کوئی شہر دیکھا ہوتا ہے نہ ریل اور تار سے واقف ہوتے ہیں اور جب
کوئی ان کے متعلق انہیں باتیں سناتا ہے تو وہ اس طرح سنتے ہیں جس طرح کہانیاں سنی جاتی ہیں ۔
اس سے زیادہ دلچسپی ان کو نہیں ہوتی اور نہ کوئی اثر ان پر پڑتا ہے ۔ ان بچوں میں سے بہت کم ایسے
ہوتے ہیں جن کے قلب پر یہ اثر پڑتا ہے کہ جب ہم بڑے ہوں گے تو ان چیزوں کو دیکھیں گے ورنہ
سب ان باتوں کو سن کر اسی طرح مطمئن ہو جاتے ہیں جس طرح قصوں اور کہانیوں کو سننے کے وقت
ہوتے ہیں ۔ کہانیاں سن کر انہیں کبھی یہ خیال نہیں آتا کہ جن باتوں کا ان میں ذکر ہے ان کو ہم دیکھیں
اور معلوم کریں ۔ یہی حال طالب علموں کا ہوتا ہے ۔ اور ایسے ہی لوگوں کا جن کے خیال وسیع نہیں ہوتے
وہ سمجھتے ہیں کہ صرف ایک نکتہ سے وہ سب مباحثات میں فتح پائیں گے۔ وہ حیران ہوتے ہیں کہ دشمن
کی فلاں دلیل کو توڑنا کون سی مشکل بات ہے ۔ ہمارے استاد نے یا فلاں مولوی صاحب نے جو بات
بتائی ہے اس سے فوراً اسے رد کیا جا سکتا ہے۔ اور دشمن کو اپنی بات منوانے کے لئے مجبور کیا جا سکتا
ہے ۔ وہ یہ سمجھتے ہی نہیں کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں کہ جو ایک غلطہ اور نادرست بات بھی ایسے
طور پر پیش کر سکتے ہیں کہ عوام کو درست ہی معلوم ہو یا ایک ایک بات میں اعتراض کے کئی ایسے پہلو
نکالے جا سکتے ہیں جن کی طرف پہلے ان کا خیال بھی نہیں گیا ہوتا ۔
دوسری قسم دوسرا گروہ وہ ہے جس کی نظر تو محدود نہیں ہے وہ دنیا میں پھرے ہیں لوگوں سے ملے ہیں مخالفین کے اعتراضات سننے کا انہیں موقع ملا
ہے مگر ان کی نظر کی وسعت عرض کے لحاظ سے ہے عمق کے لحاظ سے نہیں ۔
میں نے عورتوں کو کئی دفعہ بڑی حیرت سے یہ کہتے سنا ہے کہ لوگ خدا کا انکار کس طرح کر سکتے ہیں
بھلا خدا کی ہستی کا بھی انکار کیا جا سکتا ہے؟ مگر ان کو دنیا کا علم نہیں ہوتا اور وہ نہیں جانتیں کہ دنیا
میں ایسے بھی لوگ ہیں جو حیرت سے پوچھتے ہیں کہ دنیا خدا کو مانتی کیوں ہے؟ بھلا اس کے ماننے کے

انوار العلوم جلد ۵
۵۶۹
ہدایات زریں
لئے بھی کوئی دلیل ہو سکتی ہے ۔ ان عورتوں نے مسلمانوں کے گھروں میں پیدا ہو کر یہ سمجھا کہ خدا کا انکار
کوئی کر ہی نہیں سکتا۔ لیکن اگر ان کی نظر وسیع ہوتی اور وہ دنیا کے لوگوں کی حالت سے آگاہ ہوتیں
تو پھر وہ حیرت کے ساتھ یہ نہ کہتیں ۔
تو ہمارے مبلغوں میں سے بعض ایسے ہیں جن کو عرض کے لحاظ سے تو وسعت حاصل ہے مگر ان
کے اندر عمق نہیں ہے وہ یہ جانتے ہیں کہ لوگوں میں مذہبی مسائل میں کتنا اختلاف ہے۔ مگر یہ نہیں
جانتے کہ کیوں ہے ؟ کیوں پیدا ہوا ہے ؟ اس کی وجوہات کیا ہیں؟ ان کی مثال ایسی ہی ہے جیسا کہ
ایک شخص کنویں میں جھانک کر دیکھتا ہے کہ اس میں پانی ہے اور اتنی جگہ میں ہے مگر یہ نیں جانتا
کہ کتنی گہری زمین سے جا کر پانی نکلا ہے اور کس طرح نکلا ہے ۔ تو یہ لوگ دنیا کے اعتراضات سے واقف
ہیں، دنیا کے خیالات سننے کا انہیں موقع ملا ہے ، وہ جانتے ہیں کہ دنیا میں دہریت پیدا ہو رہی
ہے ، انہیں علم ہے کہ ایسے لوگ ہیں جو مذاہب کے پیروؤں کو حقیر جانتے ہیں اور مذاہب پر
ہنسی اڑاتے ہیں۔ مگر وہ یہ نہیں جانتے کہ اس کی وجوہات کیا ہیں کیوں لوگوں میں ایسے خیالات
پیدا ہو رہے ہیں ؟ کیوں وہ مذاہب کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ؟
تیسری
میری قسم تیسرا گروہ وہ ہے جس کو یہ تینوں باتیں حاصل ہیں۔ اس کی نظر بھی وسیع ہے،
وہ لوگوں کے خیالات کے عرض سے بھی واقف ہے اور ان کے عمل کا بھی عظیم
رکھتا ہے یعنی ان خیالات کے پیدا ہونے کے جو اسباب ہیں ان سے واقف ہے اور جانتا
ہے کہ ظاہری تغیر کے پس پردہ کیا طاقتیں کام کر رہی ہیں ۔
تینوں قسم کے لوگوں کو مخاطب کرنے کی غرض
اس وقت جو باتیں میں کہوں گا وہ ان تینوں گروہوں کو مد نظر رکھ کر ہوں گی اور کو بعض کے
لئے ان کا سمجھنا مشکل ہوگا ۔ لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے ایک گروہ یعنی طلباء کو سنانے کی یہی عرض
ہے کہ اس کے کان میں اس قسم کی باتیں پڑتی رہیں اور اس کے دل میں نقش ہوتی رہیں۔ دوسرے
دو طبقوں کے لوگ جو اپنی واقفیت اور تجربہ کی وجہ سے ان باتوں کو سمجھ سکتے ہیں ان کو نانے کی یہ
عرض ہے کہ اگر انہیں معلوم نہ ہوں تو اب واقف ہو جائیں اور اگر معلوم ہوں توان پر اور غور و فکر کریں
اور ان سے اچھی طرح فائدہ اُٹھائیں۔

انوار العلوم جلد ۵
۵۷۰
ہدایات زریں
مبلغ کے معنی اور اس کا کام
اس تمہید کے بعد میں اس امر کے متعلق کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ مبلغ کسے کہتے ہیں اور اس کا گیا
کام ہے ؟ مبلغ کے معنی ہیں پہنچا دینے والا مگر جب ہم یہ لفظ بولتے ہیں تواس کا یہ مطلب نہیں ہوتا
ہے
کہ خواہ وہ کچھ پہنچا دے اس کو مبلغ کہا جائے گا ۔ بلکہ اسلامی اصطلاح میں اس سے مراد یہ ہوتی ۔
کہ ایسا شخص جو دوسروں کو اسلام کی تعلیم پہنچائے ۔ آج کل کے مبلغ تو علی مبلغ ہیں۔ بعض لوگ نبوت
طلی پر ہی بحث کر رہے ہیں مگر پیچی بات یہ ہے کہ ہمارا بھی کچھ قتل ہی نقل ہے ۔ ایمان بھی خالی ہے
تبلیغ بھی نکلتی ہے۔ کیونکہ پہلے اور اصلی مبلغ تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں ۔ ان کی وساطت اور
ذریعہ سے ہی دوسرے لوگ مبلغ بن سکتے ہیں۔ اسی طرح اگر کوئی حقیقی اور اصلی مومن ہے تو رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں۔ ہم سب علی مؤمن ہیں کیونکہ ہم نے مومن بننے کے لئے جو کچھ لیا ہے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہی لیا ہے ۔ تو حقیقی مبلغ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہی ہیں ۔ اب
ہم دیکھتے ہیں کہ ان کو خدا تعالیٰ نے کسی بات کا حکم دیا ہے ۔ خدا تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
فرماتا ہے ۔ بلغ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ جو کچھ تجھ پر تیرے رب کی طرف سے اتارا گیا ہے
اسے لوگوں تک پہنچا دے ۔ اس کو مد نظر رکھ کر اسلامی مبلغ کے یہ معنی ہوئے کہ جو کچھ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم پر اتارا گیا ہے وہ لوگوں تک پہنچا دے اور اگر اس میں کوتاہی کرے تو مبلغ نہیں
کہلا سکتا ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ بَلِغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ - پہنچا دے جو اتارا گیا ہے تجھ
پر تیرے رب کی طرف سے ۔ وَإِن لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَغْتَ رِسَلَتَهُ اور اگر تو نے یہ کام نہ کیا توب
خدا کا پیغام نہ پہنچایا ۔ اس کے اگر یہ معنی کئے جائیں کہ تو نے خدا کا کلام اگر نہ پہنچایا تو کلام نہ پہنچایا
تو کلام بے معنی ہو جاتا ہے ۔ مثلاً کوئی کہے کہ اگر تو نے روٹی نہیں کھائی تو نہیں کھائی یا پانی نہیں پیا تو
نہیں پیا ۔ تو یہ لغو بات ہوگی ۔ کیونکہ جب روٹی نہیں کھائی تو ظاہر ہے کہ نہیں کھائی۔ پھر یہ کہنے کا
کیا مطلب ہے کہ تو نے نہیں کھائی یا پانی نہیں پیا تو ظاہر ہے کہ نہیں پیا۔ پھر یہ کہنے کا کیا مطلب
ہے کہ تو نے نہیں پیا۔ اس لئے وَإِنْ لَمْ تَفْعَلُ فَمَا بَلَغْتَ رِسُلَتَهُ (المائدة : ۶۰) کے یعنی
نہیں ہیں کہ اگر تو نے خدا کا کلام نہیں پہنچایا تو کلام نہیں پہنچایا۔ بلکہ یہ ہیں کہ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ میں
جو وسعت را ت رکھی گئی ہے اس میں سے اگر کوئی بات نہیں پہنچائی اس کا کوئی حصہ رہ گیا ہے تو تجھے جو
کچھ پہنچانا چاہئے تھا اسے تو نے گویا بالکل ہی نہی پہنچایا ۔ کیونکہ وہ کلام بتمام وکمال پہنچانا ضروری تھا۔
البائدة : 48
۔

انوار العلوم جلد ۵
۵۷۱
ہدایات زریں
پس مبلغ کا کام یہ ہے کہ جو کچھ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا وہ سارے کا سارا دنیا میں
پہنچا دے اور جو حصہ جس کے متعلق ہے اسے پہنچائے ۔ یہ نہیں کہ کسی اور کا حصہ اور ہی کو دے نچارے اور جو حصہ جس اسے ۔ یہ اور
آئے یا بعض کو ان کا حصہ پہنچا دے اور بعض کو نہ پہنچائے ۔ اگر وہ اس طرح کرے گا تو اپنے فرض
سے سبکدوش نہ ہو گا۔ بلکہ اس کا فرض ہے کہ جس جس کا حصہ ہے اس تک پہنچا دے ۔ مثلاً گھروں میں
حصے بٹتے ہیں ۔ لوگ نائنوں کو حصہ دیتے ہیں کہ فلاں فلاں گھروں میں دے آؤ ۔ اب اگر نائن کو دس
حصے پہنچانے کے لئے دیئے جائیں ۔ اور وہ ان میں سے آٹھ تو پہنچا دے ۔ مگر دو نہ پہنچائے تو وہ یہ
نہیں کہہ سکتی ۔ آٹھ جو پہنچا آئی ہوں اگر دو نہیں پہنچائے تو کیا ہوا ؟ پس جس طرح اس کا آٹھ حصے
پہنچا دینا دو کے نہ پہنچانے کے قصور سے اسے بری الذمہ نہیں کر سکتا ۔ اسی طرح مبلغ اگر ہر ایک کو
اس کا حصہ نہیں پہنچاتا بلکہ بعض کو پہنچا دیتا ہے تو وہ بری الذمہ نہیں ٹھہر سکتا ۔ اس لئے مبلغ کا فرض
ہے کہ اسے جس قدرا ور جس کے لئے جو کچھ دیا گیا ہے اسے پہنچا دے۔ یہ بھی نہیں کہ سارے کا سارا ایک
ہی کو پہنچا دے ۔ مثلاً اگر ایک شخص کے گھر کے پاس جو آدمی رہتا ہو وہ اسے عیسائیوں ، دہریوں، آریوں
وغیرہ کے رد کے دلائل پہنچا دے لیکن جن عیسائیوں ، دہریوں یا آریوں سے واسطہ پڑتا رہتا ہو انہیں
یونہی چھوڑ دے ۔ تو اس کی نسبت یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس نے پہنچا دیا ۔ کیونکہ اس کا فرض ہے کہ
دہریوں کے رد کے دلائل دہریوں کو بتائے اور عیسائیوں کے رونے دلائل عیسا دلائل عیسائیوں کو بتائے اور
آریوں کے رد کے دلائل آریوں کو پہنچائے۔ تو جس طرح کوئی شخص اگر وہ ساری چیزیں نہ پہنچائے
جو اسے پہنچانے کے لئے دی جائیں ۔ اور یا ان سب کو نہ پہنچائے جن کے لئے دی جائیں بری الذر
نہیں ہو سکتا ۔ اسی طرح مبلغ ساری باتیں نہ پہنچائے اور جس جس کے لئے ہیں اس کو نہ پہنچائے تو وہ
مبلغ ہی نہیں ہو سکتا ۔ مثلاً کوئی اس طرح کرے کہ عیسائیوں میں جائے اور جاکر ان کی تو تعریف کرے اور
ان میں یہودیوں کے خلاف دلائل دینے شروع کر دے یا ہندوؤں میں جائے اور ان کی تو تعریف
کرے لیکن عیسائیوں کے خلاف تقریر شروع کر دے یا غیر احمد لوں میں جائے اور ان کے بگڑے ہوئے
عقائد کے متعلق تو کچھ نہ کہے مگر مجوسیوں کے خلاف دلائل دینے شروع کر دے تو اس سے کوئی فائدہ
نہ ہوگا اور نہ وہ اپنے فرض سے سبکدوش سمجھا جائے گا۔ اسی بات کو نہ سمجھنے کی وجہ سے پیغامی ہم سے
الگ ہوتے ہیں۔ ان کے لیکچراروں کا طریق تھا کہ غیر احمدیوں میں گئے تو عیسائیوں کے نقص بیان کرنے
شروع کر دیئے ۔ ہندوؤں میں گئے تو کسی دوسرے مذہب کی برائیاں بیان کرنے لگ گئے اور ساتھ ساتھ
ان لوگوں کی جو ان کے سامنے ہوتے تعریف کرتے جاتے۔ گویا وہ کسی کی ٹوپی کسی کو دیتے اور کسی کی جوتی

انوار العلوم جلد ۵
۵۷۲
کسی کو پہنچا دیتے ۔ اس کا جو کچھ نتیجہ ہوا۔ وہ ظاہر ہی ہے ۔ کو دیے۔ اس کا جوکچھ نتیجہ
ہدایات زریں
جب تک جس قوم میں جو کمزوریاں اور نقائص ہوں وہ اسے بتائے نہ جائیں اس وقت تک کوئی
مبلغ نہیں کہلا سکتا ۔ کیونکہ بَلَغُ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ کے ماتحت ضروری ہے کہ یہودیوں میں جو نقص
ہوں وہ ان کو بتائے جائیں، عیسائیوں میں جو نقص ہوں وہ ان کو سنائے جائیں۔ غیر احمدیوں میں جو
نقص ہوں ان سے انہیں آگاہ کیا جائے اور اپنی جماعت میں جو کمزوریاں ہوں وہ اپنے لوگوں کو
بتائی جائیں ۔ ہاں جو مبلغ بنانے اور تیارہ کرنے والے ہوں ان کا کام ہے کہ ایک ایک شخص کو یہ سب
باتیں بتائیں لیکن جو شخص تبلیغ کرتا ہے اس کا فرض ہے کہ وہ جس قوم میں جائے اس کی کمزوریاں اور
نقائص اس تک پہنچائے ۔ اگر اس کے سامنے کسی دوسری قوم کی کمزوریوں کا ذکر کرے گا تو یہ بلغ
مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ کے ماتحت نہ ہوگا ۔
پس قرآن سے معلوم ہوتا ہے کہ لوگوں کو ساری صداقتیں پہنچا دینی اور جو جس کا مستحق ہے اس
کے پاس وہی پہنچانا مبلغ کا کام ہے ۔ اگر کوئی شخص کسی کو پوری پوری صداقت نہیں پہنچاتا تو وہ مبلغ
نہیں ہو سکتا اور اگر کسی کے کام آنے والی صداقت کسی اور کو پہنچا دیتا ہے تو بھی مبلغ نہیں ہو سکتا ۔
کیونکہ یہ پہنچانا نہیں ہوتا بلکہ پھینکنا ہوتا ہے ۔ مثلاً اگر چٹھی رساں کسی کا خط کسی کو دے آئے تو یہ نہیں
کہیں گے کہ وہ خطہ پہنچا آیا بلکہ یہی کہیں گے کہ پھینک آیا ہے ۔
غرض مبلغ کے لفظ کے لفظ نے نے بتا بتا دیا دیا کہ کہ جس جسکے کے کام کام آنے آنے والی والی صداقت ہو ہو اس اسی کو کو پہنچانا پہنچانا ضروری ضروری ہے ہے اور ور
مَا أُنْزِلَ إِلیک نے بتا دیا کہ ساری کی ساری پہنچانی چاہئے نہ کہ اس کا کچھ حصہ پہنچا دیا جائے ۔ اس
چھوٹے سے فقرے میں مبلغ کا سارا کام بتا دیا گیا ہے ۔
تبلیغ کی تقسیم
آگے پہنچانا دو طرح کا ہوتا ہے ۔ ایک اصول کا پہنچانا دوسرے فروع کا پہنچانا غیر مذاہب
کے لوگوں کے لئے تو اصول کی تعلیم پہنچا نا ضروری ہے اور جو ماننے والے ہوں ان کے لئے تفصیل کی
ضرورت ہوتی ہے کہ فلاں بات کسی طرح کرنی چاہئیے اور فلاں کسی طرح ۔ اس لحاظ سے تبلیغ کی موٹی
تقسیم یہ ہوئی کہ ایک تو ان لوگوں کو تبلیغ کرنا جو اسلام کو نہیں مانتے ۔ ان کو اصولی باتیں بتانی چاہئیں
اور دوسرے ان کو تبلیغ کرنا جو مسلمان تو کہلاتے ہیں مگر اسلام کی باتوں کو جانتے نہیں یا جانتے ہیں
مین

انوار العلوم جلد ۵
۵۷۳
ہدایات زریں
تو ان پر عمل نہیں کرتے۔ ان کو اصول کے علاوہ فروغ سے بھی آگاہ کرنا۔
دو ہے۔ ایک ظاہر کے غرض دو طرح کی تبلیغ ہوتی ہے۔ ایک ظاہر کے متعلق اور ایک باطن کے
متعلق ۔ وہ لوگ جو
ابھی اسلام میں داخل ہی نہیں ہوئے ان کے تو قفل لگے ہوئے ہیں۔ جب تک پہلے وہ نہ کھلیں
ان کے باطن میں کوئی چیز داخل نہیں ہو سکتی اس لئے ان کی بیرونی اصلاح کی ضرورت ہے لئے ان کی کی
انہیں اصولی باتیں سمجھائی جائیں۔ مگر جو اپنی جماعت کے لوگ ہیں ان کے تو قفل کھلے ہوئے ہیں انکی
اندرونی اصلاح کی جا سکتی ہے ۔ ان میں روحانیت ، تقویٰ ، طہارت اور پاکیزگی پیدا کرنے کی
کوشش کرنی چاہئے ۔
مبلغ کے کام کی اہمیت
یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ مبلغ کا فرض بہت بڑا ہوتا ہے۔ لوگ کسی ایک بات کو بھی آسانی سے
نہیں مانتے۔ لیکن مبلغ کا کام یہ ہوتا ہے کہ ہزاروں باتوں کو منوائے ۔ پھر ایک آدمی سے منوانا بہت
مشکل ہوتا ہے چہ جائیکہ ساری دنیا کو منوایا جائے ۔ انتظام کے طور پر اور کام چلانے کے لئے
خواہ مبلغوں کے لئے علاقے تقسیم کر دیے جائیں ۔ مگر اصل بات یہی ہے کہ جو ضلع گورداسپور میں تبلیغ
کرتا ہے وہ اسی ضلع کا مبلغ نہیں ہے بلکہ ساری دنیا کا مبلغ ہے ۔ اسی طرح ضلع لاہور میں جو تبلیغ
کرتا ہے وہ لاہور کا مبلغ نہیں ہے بلکہ ساری دنیا کا مبلغ ہے کیونکہ مبلغ کے لئے کوئی خاص علاقہ
قرہ نہیں کیا گیا بلہ قرآن کریم میں میں بتایا گیا ہے کہ ملک کا علاقہ سب دنیا ہے ۔
غرض مبلغوں کا کام بہت بڑا ہے اور اتنا بڑا ہے کہ حکومتیں بھی اس کام کو نہیں کر سکتیں ۔
حکومتیں زور سے یہ باتیں منواتی ہیں کہ چوری نہ کرو، قتل نہ کرو، ڈاکہ نہ ڈالو مگر ان باتوں کو لوگوں کے دلوں
سے نہیں نکال سکتیں۔ حکومتیں یہ تو کر سکتی ہیں کہ مجرم کو پھانسی پر چڑھا کر مار دیں لیکن یہ نہیں کر
سکتیں کہ جرم کا میلان دل سے نکال دیں۔ مگر مبلغ کا کام دل سے غلط باتوں کا نکالنا اور ان کی جگہ
صحیح باتوں کو داخل کرنا ہوتا ہے۔ پس مبلغ کا کام ایسا مشکل ہے کہ حکومتیں بھی اس کے کرنے سے
عاجز ہیں اور باوجود ہتھیاروں ، قید خانوں، فوجوں ، مجسٹریٹوں اور دوسرے ساز و سامان کے عاجز ہیں۔
مبلغ کے مددگار
جب مبلغ کا کام اس قدر وسیع اور اس قدر مشکل ہے تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ وہ اس کام کوکیونکر

انوار العلوم جلد ۵
۵۷۴
ہدایات زرین
کر سکتا ہے ؟ اس کے متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ وہ خدا جس نے یہ کام بندوں کے ذمہ لگایا ہے اس
نے ان کو بے مدد گار نہیں چھوڑا ۔ اگر مبلغ بے ساتھی و مدد گار کے ہوتا تو اتنے بڑے کام کے مقابلہ میں کچھ
بھی نہ کر سکتا ۔ مگر خدا تعالیٰ نے مبلغ کو دو مدد گار دیتے ہیں جن کی امداد سے وہ تبلیغ کر سکتا اور کامیاب ہو سکتا
ہے۔ اس کے راستہ میں روکیں آتی ہیں مشکلات پیدا ہوتی ہے مگر ان دو مدد گاروں سے کام لے کر
وہ سب روکوں کو دور کر سکتا ہے ۔
وہ مدد گار کون سے ہیں ؟ ان میں سے ایک کا نام تو عقل ہے اور دوسرے کا نام شعور ۔ جب مبلغ
ان دو مدد گاروں کی مدد حاصل کرتا ہے تو پھر اس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا ۔
آگے چل کر میں تشریح کروں گا کہ عقل سے میری کیا مراد ہے اور شعور سے کیا ؟ اس جگہ اتنا ہی
بتاتا ہوں کہ یہ مبلغ کے مدد گار ہیں ۔ جب کوئی تبلیغ کے لئے جائے تو ان کو بلائے اور جب ان کی
مدد اسے حاصل ہو جائے گی تو وہ وہ کام بہت خوبی کے ساتھ کرلے گا جو حکومتیں بھی نہیں کر سکتیں۔
عقل کی مدد سے مراد
ہر ایک انسان میں خدا نے عقل بھی پیدا کی ہے اور شعور بھی عقل سے میری مراد وہ مادہ اور
ایا اور میری مراد
انسان کے اندر کی وہ طاقت ہے جس کے ذریعہ انسان دلائل کے ساتھ معلوم کرتا ہے کہ فلاں بات
درست ہے یا غلط بے شک بعض دفعہ انسان ضدی بن جاتا ہے اور ایک بات کو صحیح اور درست
جانتا ہوا اس کا انکار کر دیتا ہے۔ لیکن یہ حالت بہت گند اور بہت دیر کی گمراہی کے بعد پیدا ہوتی ہے
ور نہ کثیر حصہ لوگوں کا ایسا ہی ہے کہ عقل کے فیصلہ کا مقابلہ نہیں کر سکتا جب اس کے سامنے ایسی باتیں
پیش کی جائیں جو عقلی طور پر صحیح ثابت ہوں تو وہ ان کا انکار نہیں کر سکتا۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ جن
باتوں کو عقلی لحاظ سے ایک مبلغ معقول اور مدل سمجھتا ہے ۔ ان کو دوسرے لوگ بھی معقول سمجھتے ہیں
بشر طیکہ اندھے کی بصارت کی طرح ان کی عقل بالکل مردہ نہ ہو گئی ہو اور وہ اس کو بالکل مار نہ چکے
ہوں۔ مگر جس طرح اندھے بہت کم ہوتے ہیں۔ اسی طرح عقل کے اندھے بھی کم ہی ہوتے ہیں اور عموماً
لوگ عقل کو مارتے نہیں کیونکہ انہیں اس سے دنیاوی کام بھی کرنے ہوتے ہیں ہیں لوگ عقل سے ضرور
کام لیتے ہیں ۔ اور جب ان کے سامنے ایسی باتیں پیش کی جائیں ۔ جو عقلی طور پر معقول ہوں تو وہ
عقل سے کام لے کر ان کو تسلیم کر لیتے ہیں اور چونکہ خدا تعالیٰ نے عقل کے بہت سے دروازے رکھے

انوار العلوم جلد ۵
۵۷۵
ہدایات زریں
سے وہ
ہیں اس لئے کسی نہ کسی دروازہ سے حق اندر داخل ہو ہی جاتا ہے ۔ اس لیے ہر ایک مبلغ کو چاہئے کہ اس
سے ضرور کام ہے۔ یعنی لوگوں کے سامنے ایسے دلائل پیش کرے جن کو عقل تسلیم کرتی ہے۔ اس ذریعہ
وہ بہت جلدی دوسروں سے اپنی باتیں منوا لے گا اور وہ کام کرے گا جو اور وہ کام کرے گا جو حکومتیں بھی ہیں کرسکتیں
ابھی دیکھ لو کچھ لوگوں نے غلط طور پر عام لوگوں کے دلوں میں یہ خیال بٹھا دیا ہے کہ گورنمنٹ سے
اہل ہند کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا بلکہ نقصان پہنچ رہا ہے ۔ گورنمنٹ کے پاس طاقت ہے سامان ہے
مگر وہ روک نہیں سکتی کہ یہ خیال لوگوں کے دلوں میں نہ بیٹھے ۔ وجہ یہ کہ اس خیال کو بٹھانے والے
تو عقلی دلائل سے کام لے رہے ہیں لیکن گورنمنٹ ان سے کام نہیں لے رہی اس لئے اس کا کچھ
اثر نہیں ہو رہا۔ تو عقلی دلائل سے کام لینے پر بہت اعلیٰ درجہ کے نتائج نکل سکتے ہیں۔
شعور کی مدد سے مراد
اس سے بڑھ کر شعور ہے مگر جہاں عقل کی نسبت زیادہ نتیجہ خیز ہے وہاں خطرناک بھی ایسا ہے
کہ جس طرح بعض اوقات ڈائنامیٹ چلانے والے کو بھی ساتھ ہی اُٹھا کر لے جاتا ہے۔ اسی طرح یہ کو ساتھ ہی کر لے جاتا ۔
بھی کام لینے والے کو اُڑا کر لے جاتا ہے ۔ لوگوں نے شعور کی مختلف تعریفیں کی ہیں مگر میری اس
سے مراد اس جس سے ہے جو فکر اور عقل کے علاوہ انسان کے اندر رکھی گئی ہے اور جس کا تعلق
دلائل عقلیہ کے ساتھ نہیں ہوتا بلکہ انسان کی اندرونی جستوں کے ساتھ ہوتا ہے اور جسے ہم جذبات
کہہ سکتے ہیں جیسے محبت ہے ، غضب ہے ، شہوت ہے ، خواہش بقا ہے ۔
بہت دفعه عقلی دلائل سے کسی مسئلہ کو ثابت کرنے سے اس قدر اس کی طرف میلان یا اس سے
نفرت پیدا نہیں ہوتی۔ مگر ان جذبات کو اُبھار دینے سے انسان فوراً بات کو قبول کر لیتا ہے اور
ان احساسات کو ابھار کر بڑے بڑے کام لئے جاسکتے ہیں اور لئے جاتے ہیں اور اس کے ذریعہ ایک
گھڑی میں کچھ کا کچھ ہو جاتا ہے ۔ چنانچہ دیکھا ہوگا کہ کہیں بحث ہو رہی ہے۔ جب مولوی دیکھے
کہ میں ہارنے لگا ہوں تو وہ کہہ دے گا۔ مسلمانو ! تمہیں شرم نہیں آتی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
تک ہو رہی ہے تم خاموش بیٹھے سن رہے ہو ۔ یہ سن کر سب کو جوش آجائے گا اور وہ شور ڈال
دیں گے ۔ چاہے ہتک ہو رہی ہو یا نہ ہو رہی ہو ۔ جذبات جس وقت اُبھر جاویں تو غلط اور صحیح کی
بھی تمیز نہیں رہتی اور ایک رو چل پڑتی ہے جس میں لوگ بہنے لگ جاتے ہیں ۔ غلط طور پر اس سے
~

آج 10 میں سے 10 باقی