ہدایاتِ زرّیں
انوارالعلوم (جلد 5), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۵
۵۷۶
ہدایات زرین
کام لینا جائز نہیں۔ لیکن جب عقل اس کی تائید کرتی ہو اور حق اور صداقت کے لئے حق اور صداقت
کے ساتھ کام لیا جائے تو اس کا استعمال جائز ہے بلکہ بسا اوقات ضروری ہے۔ چنانچہ قرآن کریم
میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس طریق سے بہت کام لیا گیا ہے اور پھر حضرت مسیح موعود نے بھی اس سے سے بہت کیا خوب ہی کام لیا ۔ لیا ہے ۔ آپ وفات مسیح کے متعلق دلائل لکھتے لکھتے یہ بھی لکھ جاتے ہیں کہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو زمین میں دفن ہوں اور حضرت عیسی آسمان پر بیٹھے ہوں ۔ ایک مسلمان کی غیرت
اس بات کو کس طرح گوارا کر سکتی ہے ۔ یہ وفات مسیح کی عقلی دلیل نہیں لیکن ایک روحانی دی ہے
اور اس سے جذبات بھی ابھر آتے ہیں ۔ اور اس کا جس قدر دلوں پر اثر ہوتا ہے ہزار ہا دلیلوں کا
نہیں ہوگا ۔ کیونکہ اس کے ذریعہ سے وہ میلان طبیعی جو نسلاً بعد نسل اسلام سے تعلق رکھنے کے سبب
سے ایک مسلمان کے دل میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت ہے وہ خود بخود جوش میں آجاتا
ہے با اور کسی بات کو سامنے نہیں آنے دیتا ۔
حضرت صاحب کی تمام کتابوں میں یہی بات ملتی ہے۔ اگر عقلی دلائل اور شعور سے کام لینے
کے دونوں پہلوؤں کو مد نظر رکھ کر دیکھیں تو دونوں پائے جاتے ہیں۔ اور اگر صرف عقلی دلائل کو
مد نظر رکھیں تو ساری کتاب میں عقلی دلائل ہی نظر آتے ہیں۔ اور اگر جذبات کے پہلو کو مد نظر رکھ کر
دیکھیں تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ ساری باتیں ایسی ہیں جن کے ذریعہ جذبات کو تحریک کی گئی ہے۔ ہر
ایک شخص کی کتاب میں یہ بات نہیں پائی جا سکتی ۔ اور یہ حضرت صاحب کے قادر الکلام ہونے کا
ثبوت ہے ۔ آپ نے عقلی دلائل اور جذبات کو ایسے عجیب رنگ میں ملایا ہے کہ ایسا کرنا ہر ایک ملایا ۔
کا کام نہیں ہے۔ لیکن گو ہر ایک اس طرح نہیں کر سکتا مگر یہ کر سکتا ہے کہ ان سے الگ الگ طور
پر کام سے عقلی دلائل سے الگ کام لے اور جذبات سے الگ ۔
حضرت صاحب نے ہر موقع پر جذبات کو ابھارا ہے اور کبھی محبت کبھی غضب کبھی غیرت
کبھی بقائے نسل کے کبھی حیا کے جذبات میں حرکت پیدا کی ہے ۔
چنانچہ آپ نے عیسائیوں کو مخاطب کر کے لکھا ہے کہ کیا تم لوگ میسیج کی نسبت صلیب پر مرنے
کا عقیدہ رکھ کر اسے ملعون قرار دیتے ہو اس پر غور کرو اور سوچو ۔ اس طرح ان کے دلوں میں
حضرت مسیح کی محبت کے جذبات کو پیدا کر دیا گیا اور اس جائز محبت کے جذبات کے ذریعہ اس
نا جائز محبت کے جذبات کو کہ انہوں نے مسیح کو خدا سمجھ رکھا ہے کاٹ دیا گیا ۔
انوار العلوم جلد ۵
ہدایات زرین
دونوں مددگاروں سے اکٹھا کام لینا چاہئے
عرض خدا تعالیٰ نے مبلغ کو یہ مدد گار اور ہتھیار دیے ہیں۔ (۱) دلائل عقلی پیش کرنا نے مبلغ کو یہ مرد اور ہیں۔ (1) دلائل عقلی پیش
(۲) جذبات کو صحیح اور درست باتوں کے متعلق ابھارنا ۔ ان میں سے اگر کسی ایک کو چھوڑ دیا جائے کو میں اور درست باتوں کے متعلق انا انا ان میں سے اگرکسی ایک کو دی جائے
اور اس سے کام نہ لیا جائے تو کامیابی نہیں ہو سکتی۔ اگر صرف جذبات کو ابھار نا شروع کر دیا جائے
اور دلائل دینے چھوڑ دیئے جائیں تو بہت نقصان ہو گا ۔ کیونکہ جب لوگ عقلی دلائل کو چھوڑ دیں گے ہوگا
تو پھر ایسی حالت ہو جائے گی کہ وہ ہمارے کام کے بھی نہ رہیں گے اور اگر خالی دلا نہ ر خالی دلائل سے کام
لیا جائے تو ہمارے مبلغ صرف فلاسفر بن جائیں گے دین سے ان کا تعلق نہ رہے گا اور اس
طرح بھی نقصان ہوگا ۔
ان باتوں کو اپنے اندر پیدا کرنا چاہئے
پس اعلیٰ نتائج پیدا کرنے کے لئے ان دونوں ذریعوں سے کام لینا ضروری ہے مگر یہ بھی
اسی وقت کام دے سکتے ہیں جبکہ انسان خود نمونہ کے طور پر بن جائے ۔ تم دلائل عقلی پیش کرو۔
مگر تمہاری اپنی حالت ایسی نہ ہو کہ دیکھنے والے سمجھیں کہ عقلاً تم جس بات پر قائم ہو اس سے تم کو
فائدہ نہیں ہے تو ان پر کبھی ان دلائل کا خاص اثر نہ ہوگا کیونکہ اگر تم پر ان دلائل نے کوئی اثر نہیں
کیا تو خوب یاد رکھو کہ تمہاری کوئی دلیل دوسروں پر بھی کوئی اثر نہ کرے گی۔ تم جو دلائل دو پہلے اپنے
آپ کو ان کا نمونہ بناؤ۔ اپنے اوپر ان کا اثر دکھاؤ اور پھر دوسروں سے ان دلائل کے تسلیم کرنے کی توقع
رکھو ۔ اسی طرح جذبات کا حال ہے جذبات کو اُبھارنے والی وہی تقریر اثر کرے گی کہ جس وقت انسان
تقریر کر رہا ہو اس کے اپنے دل میں بھی ایسے ہی جذبات پیدا ہو رہے ہوں کیونکہ دوسروں کے جذبات
اس وقت تک نہیں ابھر سکتے جب تک ظاہری الفاظ کے ساتھ اندرونی جذبات بھی نہ ہوں ۔ اس کے لئے
اپنے دل میں بھی ان جذبات کا پیدا کرنا ضروری ہے ۔ ورنہ ایسی تقریر کا کوئی اثر نہ ہو گا ۔ اسی طرح عقلی
دلائل اس وقت تک اثر نہ کریں گے جنب تک ان کے ماتحت انسان خود اپنے اندر تبدیلی نہ پیدا کریگا۔
اگر انسان خود تو ان دلائل کے ماتحت تبدیلی پیدانہ کرے اور دوسروں کو کسے تو وہ ہرگز اس کی باتوں کی طرف
توجہ نہ کریں گے ۔ اور اس کی مثال ایسی ہی ہوگئی جیسا کہ کہتے ہیں کہ کسی لومڑ کی دُم کٹ گئی تھی ۔ اس نے اپنی
شرمندگی مٹانے کے لئے تجویز کی کہ سب کی وہیں کھانی چاہئیں اس نے دوسرے لومڑوں کو بتایا کہ دم کی وجہ
انوار العلوم جلد ۵
۵۷۸
ہدایات زرین
سے ہی ہم قا بو آتے ہیں اس کو کٹا دینا چاہئے تاکہ ہم پکڑے نہ جائیں ٹینکر سب کٹانے کے لئے تیار
ہو گئے کہ ایک بوڑھے لومڑ نے کہا ذرا تم خود تو دکھاؤ کہ تمہاری دم ہے یا نہیں۔ اگر ہے تو ہم سب
کٹانے کے لئے چلیں اور اگر تمہاری پہلے ہی کئی ہوئی ہے تو معلوم ہوا کہ تم ہماری بھی کٹوانی چاہتے
ہو ۔ باقی یونہی باتیں ہی ہیں۔
تو عقلی دلائل کا اس وقت تک اثر نہیں ہوتا جب تک کہ خود دلیل دینے والے میں اس دلیل
کا ثبوت نہ پایا جاتا ہو ۔ ایسی صورت میں لوگ یہی کہیں گے کہ بیشک دلیل تو معقول ہے مگر یہ بتاؤ
اس کا نتیجہ کیا نکلا اور تم نے اس سے کیا فاء لا اور تم نے اس سے کیا فائدہ اُٹھایا ؟ اگر نتیجہ کچھ نہیں اور کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا
تو پھر کیوں ہم سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر تمہارے مذہب کو قبول کریں اور خواہ مخواہ نقصان اُٹھائیں۔
اسی طرح جذبات کو ابھارتے وقت اگر صرف الفاظ استعمال کئے جاویں اور ان کے ساتھ روح نہ
ہو تو وہ الفاظ بھی اثر نہیں کرتے یہی وجہ ہوتی ہے کہ بہت لوگ جو بڑے زور شور سے تقریریں کر نیوالے
ہوتے ہیں ان کا کچھ اثر نہیں ہوتا۔ مگر جن مقرروں کے اپنے جذبات ابھرے ہوئے ہیں خواہ کی پیچی وجہ
سے یا جھوٹی وجہ سے ہی ان کے الفاظ اثر کرتے ہیں۔ مثلاً اگر کوئی سمجھے کہ مجھے دکھ پہنچا ہوا ہے حالانکہ
در اصل ایسا نہ ہو تو بھی اس کا اثر اس کی آواز میں پایا جائے گا اور پھر سننے والوں پر ہوگا۔ اس کے بالمقابل
اگر کسی کوئی الواقعہ کوئی تکلیف پہنچی ہو لیکن اس کا قلب اسے محسوس نہ کرتا ہو تو کوئی اس کی باتوں
سے متاثر نہ ہوگا۔
پس دوسروں کے جذبات ابھارنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ جب انسان بول رہا ہو تو
اس کے اپنے جذبات بھی اُبھرے ہوئے ہوں مثلاً جب کوئی مبلغ مسلمانوں میں تقریر کر رہا ہو اور کہ رہا
ہو کہ پر کو و رسول کریم اللہ علیہ وسلم کی فضیلت نہ دینی چاہئے ۔ ان کی عزت ، ان کا رتبہ ان کا درجہ
سب انبیائ سے اعلیٰ ہے تو اس کے ساتھ ہی رسول کریم صلی اللہ علیہ سلم کی محبت اس کے دل میں بھی
موجزن ہونی چاہئے اور اس کے دل سے بھی جذبات کی لہر اٹھنی چاہئے تب دوسروں پر اثر ہو گا۔
مسمریزم کیا ہے ؟ یہی کہ جذبات کو ابھارنا اور شعور کا دل سے کام لینا۔ اس کی بڑی شرط یہی ہے
کہ جس شخص کو سلانا ہو اس کے سامنے کھڑے ہو کر انسان یہ یقین کرے اور اس حالت کو اپنی
آنکھوں کے سامنے لائے کہ وہ سو گیا ہے جب یہ کیفیت کسی انسان میں پیدا ہو جاتی ہے تو دوسرا
آدمی فوراً سو جاتا ہے۔ اسی طرح اپنے قلب میں جو کیفیت بھی پیدا کر لی جائے اس کا اثر دوسروں
پر ضرور ہو جاتا ہے ۔
انوار العلوم جلد ۵
۵۷۹
ہدایات زرین
عرض تبلیغ کرنے والوں کے لئے یہ دونوں باتیں نہایت ضروری ہیں کہ وہ عقلی دلائل کا ظاہری نمونہ بھی
ہوں اور پھر جذبات بھی ان میں موجود ہوں ۔ یوں تو ہر وقت ہی ہوں مگر تقریر کرتے وقت خاص طور
پر ابھرے ہوئے ہوں ۔
یہ جو باتیں میں نے بتائی ہیں یہ تو اصولی ہیں ۔ اب میں کچھ فروعی با میں بتاتا ہوں جو ہر ایک مبلغ
کو یاد رکھنی چاہیں۔
پہلی ہدایت سونے سے پہلے یہ کہ مبلغ بے اور سب سے پہلے یہ ضروری بات ہے کہ مبلغ بے غرض ہو اور سننے والوں کو
معلوم ہو کہ اس کی ہم سے کوئی ذاتی غرض نہیں ہے۔ ورنہ اگر مبلغ کی کوئی ذاتی نہ
غرض ان لوگوں سے ہوگی تو وہ خواہ نماز پر ہی تقریر کر رہا ہو گا سننے والوں کو یہی آواز آرہی ہوگی
کہ مجھے فلاں چیز دے دو۔ فلاں دے دو مسلمانوں کے واعظوں میں یہ بہت ہی بُری عادت
پیدا ہو گئی ہے کہ وہ اپنے وعظ کے بعد کوئی غرض پیش کر کے امداد مانگنا شروع کر دیتے ہیں ۔ اس
سے سننے والوں کے ذہن میں یہ بات داخل ہو گئی ہے کہ وعظ کرنے والے کو کچھ نہ کچھ دینا چاہئے اور
اسے ایک فرض سمجھا جاتا ہے ۔
یہ ایسی بری رسم پھیلی ہوئی ہے کہ جب کوئی واعظ وعظ کر رہا ہو تو سننے والے حساب ہی کر رہے ہوتے
ہیں کہ ہمارے پاس کیا ہے اور ہم اس میںسے کسقدر مولوی صاحب کو دے سکتے ہیں اور کتنا گھر کے خرچ کے
لئے رکھ سکتے ہیں۔ اس رسم کی وجہ یہی ہے کہ عام طور پر مولوی وعظ کے بعد مانگتے ہیں کہ مجھے فلاں ضرورت
ہے اسے پورا کر دیا جائے ۔ اس کا بہت برا اثر ہو رہا ہے ۔ کیونکہ واعظ کی باتوں کو توجہ اور غور سے
نہیں سنا جاتا ۔
پس واعظ کو بالکل مستغنی نغنى المزاج اور اور بے بے غرض غرض ہونا چاہئے چاہیے۔ ۔ اگرکسی اگر کسی وقت شامت اعمال سے کوئی طمع یا
لایچ پیدا بھی ہو تو وعظ کرنا بالکل چھوڑ دینا چاہئے اور توبہ واستغفار کرنا چاہئے اور جب وہ حالت دور
ہو جائے پھر بے غرض ہو کر کھڑا ہونا چاہئے ۔ اور وعظ کے ساتھ اپنے اندر اور باہر سے لوگوں پر ثابت کر بے ہوکر کھڑا اور کے ساتھ اپنے اندر اور باہر پڑتا
دینا چاہئے کہ وہ ان سے کوئی ذاتی فائدہ اور نفع کی اُمید نہیں رکھتا اور نہ ان سے اپنی ذات اور نہ ان سے اپنی ذات کے لئے کچھ چاہتا
ہے۔ جب کوئی مبلغ اپنے آپ کو الیسا ثابت کر دیگا تو اس کے وعظ کا اثر ہو گا ورنہ و عظہ بالکل بے اثر جانے گا۔
اسی طرح دوسرے وقت میں بھی سوال کرنے سے واعظ کو بالکل بیچنا چاہئے ۔ سوال کرنا تو یوں بھی منع
ہے اور کسی مومن کے لئے پسندیدہ بات نہیں ہے۔ لیکن اگر واعظ سوال کرے گا تو یہ سمجھا جائے گا کہ وعظ اسی
وجہ سے ہی کرتا ہے ہیں یہ نہایت ہی ناپسندیدہ بات ہے اور واعظوں کو خاص طور پر اس سے بچنا
انوار العلوم جلد ۵
۵۸۰
ہدایات زرین
چاہئے ورنہ ان کے وعظ کا اثر زائل ہو جائے گا یا کم ہو جائے گا۔
دوسری بات واعظ کے لئے یاد رکھنے کے قابل یہ ہے کہ دلیر ہو ۔ دوسری ہدایت
جب تک واعظ دلیر نہ ہو اس کی باتوں کا دوسروں پر اثر نہیں پڑتا
اور اس کا دائرہ اثر بہت محدود رہ جاتا ہے کیونکہ وہ انہی لوگوں میں جانے کی جرات کرتا ہے جہاں
اس کی باتوں پر واہ واہ ہوتی ہے۔ لیکن اگر دلیر ہوتا تو ان میں بھی جاتا جو گالیاں دیتے ، دھکے دیتے
اور بُرا بھلا کہتے ہیں اور اس طرح اس کا حلقہ بہت وسیع ہوتا ۔ ہماری جماعت کے مبلغ سوال کرنے
سے تو بچے ہوئے ہیں اور ان میں سے بہت میں غناء کی حالت بھی پائی جاتی ہے۔ مگر یہ کمزوری ان
میں بھی ہے کہ جہاں اپنی جماعت کے لوگ ہوتے ہیں وہاں تو جاتے ہیں اور وعظ کرتے ہیں لیکن جہاں
کوئی نہیں ہوتا وہاں نہیں جاتے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ ان کے دل میں مخفی طور پر واہ واہ
سننے کی عادت جاگزیں ہوتی ہے۔ وہ دورے کرتے ہیں اور بیس بیس دفعہ جاتے ہیں مگر انہی
مقامات پر جہاں پہلے جاچکے ہیں اور جہاں احمدی ہوتے ہیں اور جس جگہ کوئی احمدی نہ ہو وہاں
اس خیال سے کہ ممکن ہے کوئی گالیاں دے یا مارے نہیں جاتے ۔ حالانکہ سب سے زیادہ ضرورت
انہی مقامات پر جانے کی ہوتی ہے جہاں کوئی احمدی نہ ہو۔ کیونکہ جہاں بیچ ڈال دیا گیا ہے وہاں
وہ خود بڑھے گا ۔ اور جہاں ابھی بیج ہی نہیں پڑا وہاں ڈالنا چاہئے اور خدا تعالیٰ کی بھی یہی سنت
معلوم ہوتی ہے کہ کسی ایک جگہ ساری کی ساری جماعت نہیں ہوتی بلکہ متفرق طور پر ہوتی ہے
اسی قادیان میں دیکھ لو یہاں کے سارے باشندوں نے تو حضرت مسیح موعود کو نہیں مان لیا۔ بلکہ
اشد ترین مخالف یہاں ہی ہیں مگر بٹالہ کے کچھ لوگوں نے آپ کو مان لیا پھر وہاں بھی سب نے
نہیں مانا بلکہ اکثر مخالف ہی ہیں ۔ پھر لاہور میں کچھ لوگوں نے مان لیا ۔ اسی طرح کچھ نے کلکتہ میں
مانا ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے بیج کی طرح صداقت کو بویا ہوا ہے ۔ اور اس طرح
خدا تعالیٰ صداقت کے مقام اور چھاؤنیاں بناتا جاتا ہے تاکہ ان کے ذریعہ اردگرد اثر پڑے ۔
پس یہ خیال بالکل نادرست ہے کہ فلاں جگہ کے سب لوگوں کو احمدی بنالیں تو پھر آگے
جائیں۔ اگر ایسا ہونا ضروری ہوتا تو قادیان کے لوگ جب تک سب کے سب نہ مان لیتے ہم آگے
نہ جاتے لیکن ایسا نہیں ہوا اور نہ ہونا چاہئے تھا ۔ کیونکہ بعض ایسی طبائع ہوتی ہیں کہ دس میں دن
میں مان جاتی ہیں بعض اس سے زیادہ عرصہ میں بعض دو تین سال میں اور بعض دس پندرہ سال میں
اور ہر جگہ ایسی طبائع کے لوگ ہوتے ہیں ۔ اب اگر ان لوگوں کی وجہ سے جنہوں نے لیے عرصہ کے بعد
انوار العلوم جلد ۵
۵۸۱
ہدایات زرین
ماننا ہے دوسری جگہ نہ جائیں گے تو وہاں کے ایسے لوگوں کو جو جلدی ماننے والے ہیں اپنے ہاتھ
سے کھو دیں گے اور ان کو اپنے ساتھ نہ ملا سکیں گے۔ مگر ہمارے مبلغوں نے ابھی تک اس بات کو
سمجھا نہیں اور اسی کے نہ سمجھنے کی وجہ سے ہزاروں اور لاکھوں آدمی ایسے ہیں جو صداقت کو قبول کرنے
سے ابھی تک محروم ہیں ۔ اگر سب جگہ ہماری جماعت کے مبلغ جاتے تو بہت سے لوگ مان لیتے ۔
چونکہ ہر جگہ ایسی طبیعتیں موجود ہیں جو جلد صداقت کو قبول کرنے والی ہوتی ہیں اس لئے ہر جگہ
تبلیغ کرنی چاہئے ۔
یہاں ایک دوست نے بتایا کہ ایک شخص ان کو ریل میں ملا۔ معمولی گفتگو ہوئی اور اس نے
مان لیا اور پھر وہ یہاں آیا ۔ صرف تین روپے اس کی تنخواہ ہے اور روٹی کپڑا اسے ملتا ہے مگر اس
میں بڑا اخلاص ہے اور اخبار خریدتا ہے۔ تو صرف ایک دن کی ملاقات کی وجہ سے وہ احمدی ہو گیا۔
ہمیں دائرہ اثر وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔ مگر مبلغین کی کمزوری کی وجہ سے نہیں ہوتا مبلغ کو
دلیر ہونا چاہئے۔ اس کا ایک نتیجہ یہ بھی ہوتا ہے کہ مبلغ کی دلیری اور جرات کا بھی دوسروں پر اثر
پڑتا ہے اور لوگ اس کی جرات کو دیکھ کر ہی مان لیتے ہیں ۔ کئی ہندو اور مسلمان اسی لئے عیسائی ہو گئے
کہ انہوں نے پادریوں کی اشاعت مسیحیت میں دلیری اور جرات کو دیکھا اور اس سے متأثر ہو گئے
تو مبلغ کو دلیر ہونا چاہئے اور کسی سے ڈرنا نہیں چاہئے اور ایسے علاقوں میں جانا چاہئے جہاں تا حال
تبلیغ نہ ہوئی ہو۔
دیری اور جرات ایسی چیز ہے کہ تمام دنیا میں کرام کی نظرسے دکھی جاتی ہے اور مبلغ کے لئے
سب سے زیادہ دلیر ہونا ضروری ہے۔ کیونکہ وہ دوسروں کے لئے نمونہ بن کر جاتا ہے ۔ اگر مبلغ ہی
دیر نہ ہوگا تو دوسروں میں جو اسے اپنے لئے نمونہ سمجھتے ہیں دلیری کہاں سے آئے گی ۔ ہمارے مبلغوں میں نمونہ بجھتے ہیں سے
اس بات کی کمی ہے اور وہ بہت سے علاقے اسی دلیری کے نہ ہونے کی وجہ سے فتح نہیں کر سکتے
ور نہ بعض علاقے ایسے ہیں کہ اگر کوئی جرأت کر کے چلا جائے تو صرف دیا سلائی لگانے کی ضرورت
ہو گی آگے خود بخود شعلے نکلنے شروع ہو جائیں گے ، مثلاً افغانستان اور خاص کر سرحدی علاقے ان
میں اگر کوئی مبلغ زندگی کی پرواہ نہ کر کے چلا جائے تو بہت جلد سارے کے سارے علاقہ کے لوگ
احمدی ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ ان کی حالت عربوں کی طرح کی ہے وہ جب احمدی ہوں گے تو اکٹھے کے
اکٹھے ہی ہونگے عام طور پر متمدن ممالک میں قوانین کے ذریعہ بہت کام چلایا جاتا ہے مثلاً اگر میاں کسی
کو کوئی دشمن قتل نہیں کرتا تو اس لئے نہیں کہ زید یا بکر کے دوست اور اس کے ہم قوم اس کا مقابلہ کریں گے
شه
ש
انوار العلوم جلد ۵
۵۸۲
ہدایات زرین
پیکر ہو۔
بلکہ اس لئے قتل نہیں کرتا کہ قانون اسے پھانسی دے گا ۔ اس لئے ایسے ممالک میں جو متمدن ہوں قانون
کے ڈر کی وجہ سے لوگ ظلم ہے رکھتے ہیں۔ لیکن جہاں تمدن نہ ہو وہاں ذاتی تعلقات بہت زوروں
ہوتے ہیں ۔ کیونکہ ہر ایک شخص اپنا بچاؤ اسی میںسمجھتا ہے کہ وہ اپنی قوم کے آدمیوں کی جنبہ داری کرے کے
تا وہ بھی بوقت ضرورت اس کی جنبہ داری کریں اور اس طرح ان ممالک میں کوئی شخص اکیلا نہیں ہوتا ۔
جو حال یہاں گھرانوں کا ہوتا ہے وہ ان ممالک میں قوموں کا ہوتا ہے اور اگر ان ممالک میں پندرہ میں
آدمی جان ہتھیلی پر رکھ کر چلے جائیں ۔ اور کچھ لوگوں کو بھی احمدی بنالیں تو اسکا نتیجہ یہ ہوگا کہ ارد گرد پر رکھ
کی قومیں ان پر ظلم کریں گی اور قومی جنبہ داری کے خیال سے ان کے ہم قوم بھی احمدیت قبول کرلیں گے
اور اس طرح تھوڑے ہی عرصہ میں تمہیں چالیس لاکھ آدمی سلسلہ میں داخل ہو سکتا ہے ۔
افریقہ کے لوگ اسی طرح عیسائی ہوئے ۔ پہلے پہل ان میں ایک عورت گئی جو علاج وغیرہ کرتی تھی ۔
اس وجہ سے وحشی لوگ اسے کچھ نہ کہتے ۔ لیکن ایک دن انہیں غصہ آگیا اور اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے
کھا گئے ۔ اس عورت کا ایک نوکر تھا جسے اس نے عیسائی کیا ہوا تھا اس نے تین سو میل کے فاصلہ پر
جا کر جہاں انگریز موجود تھے بتایا کہ وہ عورت ماری گئی ہے وہاں سے ولایت تار دی گئی۔ اور لکھنا
ہے کہ جب ولایت میں اس عورت کے مرنے کی تار شائع ہوئی تو جس مشن سے وہ عورت تعلق رکھتی
تھی اس میں صبح سے لے کر شام تک بہت سی عورتوں نے درخواستیں دیں کہ ہم کو وہاں بھیج دیا جائے
چنانچہ بہت سے مبلغ اپنے خرچوں پر وہاں گئے اور سارے یوگنڈا کے لوگ عیسائی ہو گئے۔
وہ عورت سات سال تک اکیلی وہاں کام کرتی رہی اور جب وہ ماری گئی تو اس کی دلیری اور
جرات کی وجہ سے سب میں جرات پیدا ہو گئی اور انہوں نے کسی خطرے کی پرواہ نہ کرتے ہوئے وہاں جانے
کی درخواستیں دے دیں ۔
پس مبلغ کی جرات بہت بڑا کام کرتی ہے اور اس کی وجہ سے دوسروں میں بھی جرات پیدا ہو جاتی
ہے۔ ایک دفعہ ایک شخص نے خوشی سے سنایا کہ پیغامیوں کے مبلغوں کو ایک جگہ مار پڑی ہے وہ تو خوش ہو کر
نا رہا تھا مگر میں اس وقت افسوس کر رہا تھا کہ وہاں ہمارے مبلغ کیوں نہ تھے جنہیں مار پڑتی اور دلیری
اور جرات دکھانے کا انہیں موقع ملتا ۔ گو افسوس ہے کہ پیغامی مبلغوں نے بزدلی دکھائی اس موقع کو
ضائع کر دیا مگر ان کا مار کھانا خود کوئی تنگ کی بات نہ تھی ۔ بلکہ اگر وہ دلیری سے کام لیتے تو یہ ایک
قابل قدر کارنامہ ہوتا۔ ہمارے واعظ حکیم خلیل احمد صاحب کو جب کو جب مدراس میں تکلیف پہنچی اور ان پر
سخت خطرناک حملہ کیا گیا اور ان کے قتل کرنے کی کوشش کی گئی تو مجھے بہت خوشی ہوئی اور میں نے اس خبر
انوار العلوم جلد ۵
۵۸۳
ہدایات زرین
کو اخبار میں شائع کرایا جس پر ایک دوست نے سخت افسوس کا خط لکھا کہ اخبار والوں کو منع کیا جائے
کہ ایسی خبر نہ شائع کیا کریں ۔ حالانکہ وہ خبر میں نے خود کہ کر شائع کرائی تھی ۔ اور منجملہ اور حکمتوں کے ایک یہ
غرض تھی کہ اس خبر کے شائع ہونے سے جماعت میں غیرت پیدا ہو اور ان میں سے اور لوگ اپنے آپ
کو تبلیغ کے لئے پیش کریں ۔ یہاں یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ میرا یہ منشاء نہیں کہ خود بخود اپنے آپ کو
ہلاکت میں ڈالو ۔ بلکہ یہ مطلب ہے کہ کسی جگہ کی تبلیغ اس لئے مت ترک کرو کہ وہاں کوئی خطرہ ہے۔
اور نہ میرا یہ منشاء ہے کہ لوگ بے شک تکلیف دیں اس تکلیف کا مقابلہ نہ کرو بے شک قانونا جہاں
ضرورت محسوس ہو اس کا مقابلہ کرو۔ مگر تکالیف اور خطرات تمہیں اپنے کام سے نہ روکیں اور تمہارا حلقہ
کار محدود نہ کر دیں ۔
میں نے اخلاق کے مسئلہ کا مطالعہ کیا ہے اور دیکھا ہے کہ ستر فیصدی گناہ جرأت اور دلیری کے
نہ ہونے کے سبب سے پیدا ہوتے ہیں۔ اگر جرأت ہو تو اس قدر گناہ نہ ہوں ۔ پس دلیری اپنے اندر پیدا کرو
تا کہ ایک تو خود ان گناہوں سے بچو جو جرات نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں اور دوسرے تمہاری
کوششوں کے اعلیٰ نتائج پیدا ہوں ۔ ہاں اس کے ساتھ یہ بات بھی یاد رکھو کہ اپنی طرف سے ہر قسم
کے فساد یا جھگڑے کے دور کرنے کی کوشش کرو اور موعظہ حسنہ سے کام لو۔ اس پر بھی اگر کوئی
تمہیں دکھ دیتا ہے ، مارتا ہے ، گالیاں نکالتا ہے یا برا بھلا کہتا ہے تو اس کو برداشت کرو اور
ایسے لوگوں کا ایک ذرہ بھر خوف بھی دل میں نہ لاؤ۔
تیسری بات مبلغ کے لئے یہ ضروری ہے کہ اس میں لوگوں کی ہمدردی تیری ہدایت تیری بات
اور ان کے متعلق قلق ہو جس جگہ گئے وہاں ایسے افعال کئے کہ لوگوں
کو معلوم ہو کہ یہ ہمارا ہمدرد ہے ۔ اگر لوگوں پر یہ بات ثابت ہو جائے تو پھر مذہبی مخالفت مرد ہو جائے
کیونکہ مذہبی جذبات ہی ساری دنیا میں کام نہیں کر رہے۔ اگر یہی ہوتے تو ساری دنیا مسلمان ہوتی۔ پیس
مبلغ کے لئے نہایت ضروری ہے کہ وہ جہاں جائے وہاں کے لوگوں پر ثابت کر دے
ہمدرد اور خیر خواہ ہے ۔ جب لوگ اسے اپنا خیر خواہ سمجھیں گے تو اس کی باتوں کو بھی سنیں گے اور ان
پر اثر بھی ہوگا ۔
چوتھی ہدایت چوتھی بات مبلغ کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ دنیاوی علوم سے اہل نہ ہو۔ اس سے بہت برا اثر پڑتا ہے۔ مثلاً ایک شخص پوچھتا ہے کہ جادا کہاں
ہے ؟ گو اس کا دین اور مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اگر کوئی نہ جانتا ہو تو اس کے مذہب
انوار العلوم جلد ۵
۵۸۴
ہدایات زریں
میں کوئی نقص نہیں آجائے گا۔ مگر جب ایک مبلغ سے یہ پوچھا جائے گا اور وہ اس کے متعلق کچھ
نہیں بتا سکے گا تو لوگ اسے حقیر سمجھیں گے کہ اتنا بھی نہیں جانتا کہ جاوا کہاں ہے جہاں تین کروڑ
کے قریب مسلمان بستے ہیں۔
تو مبلغ کو جنرل نالج حاصل ہونا چاہئے تاکہ کوئی اسے جاہل نہ سمجھے ۔ ہاں یہ ضروری نہیں کہ ہر
ایک علم کا عالم ہی ہو لیکن کچھ نہ کچھ واقفیت ضرور ہونی چاہئے ۔
کے لئے گئے
حضرت خلیفہ المسیح الاقوال ایک واقعہ سنایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ آپ ایک بیمار کو دکھنے
ئے گئے ۔ وہاں ایک اور طبیب صاحب صاحب بھی بیٹھے تھے ۔ آپ نے اہل خانہ سے پوچھا کہ
تھرما میٹر لگا کر بیمار کو دیکھا ہے یا نہیں۔ طبیب صاحب نے کہا اگر آپ نے انگریزی دوائیاں
استعمال کرنی ہیں تو میں جاتا ہوں ۔ مولوی صاحب نے فرمایا کہ تھرما میٹر کوئی دوائی نہیں بلکہ ایک
آلہ ہے جس سے بخار کا درجہ معلوم کیا جاتا ہے کہ کس قدر ہے ۔ اس نے کہا آلہ ہو یا کچھ اور ہر
ایک انگریزی چیز گرم ہوتی ہے اور بیمار کو پہلے ہی بہت زیادہ گرمی ہے۔ تو اس قسم کے لوگ بھی
ہوتے ہیں جنہیں عام باتوں کا کچھ علم نہیں ہوتا اور مجلسوں میں سخت حقیر سمجھے جاتے ہیں۔ مبلغ کے
لئے یہ نہایت ضروری ہے کہ وہ علم مجلس سے واقف ہو اور کسی بات کے متعلق ایسی لاعلمی کا اظہار
نہ کرے جو بیوقوفی کی حد تک پہنچی ہوئی ہو۔ حضرت صاحب فرمایا کرتے تھے کہ ایک بادشاہ تھا جو
کسی پیر کا بڑا معتقد تھا اور اپنے وزیر کو کہتا رہتا تھا کہ میرے پیر سے ملو۔ وزیر چونکہ اس کی
حقیقت جانتا تھا اس لئے ٹلاتا رہتا ۔ آخر ایک دن جب بادشاہ پیر کے پاس گیا تو وزیر کو بھی ساتھ
لیتا گیا پیر صاحب نے بادشاہ سے مخاطب ہو کر کہا۔ بادشاہ سلامت ! دین کی خدمت بڑی اچھی چیز
ہے سکندر بادشاہ نے دینِ اسلام کی خدمت کی اور وہ اب تک مشہور چلا آتا ہے۔ یہ سن کر وزیر نے
کہا ۔ دیکھئے حضورا پیر صاحب کو ولایت کے ساتھ تاریخ دانی کا بھی بہت بڑا ملکہ ہے اس پر بادشاہ
کو اس سے نفرت ہو گئی ۔ حضرت صاحب یہ قصہ سنا کر فرمایا کرتے تھے کہ علم مجلس بھی نہایت ضروری
ہے ۔ جب تک انسان اس سے واقف نہ ہو دوسروں کی نظروں میں حقیر ہو جاتا ہے ۔ اسی طرح
آداب مجلس کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے مثلاً ایک مجلس مشورہ کی ہورہی ہو اور کوئی بڑا اور کوئی بڑا عالم ہو جگر
اس مجلس میں جا کر سب کے سامنے لیٹ جائے تو کوئی اس کے علم کی پرواہ نہیں کرے گا اور اس کی
نسبت لوگوں پر بہت برا اثر پڑے گا۔ پس یہ نہایت ضروری علم ہے اور مبلغ ، اور مبلغ کا اس کو جاننا
ضروری ہے ۔ ہر ایک مبلغ کو چاہئے کہ وہ جغرافیہ ، تاریخ ، حساب ، طب ، آداب گفتگو، آداب مجلس
بہت
انوار العلوم جلد ۵
۵۸۵
ہدایات زریں
وغیرہ علوم کی اتنی اتنی واقفیت ضرور رکھتا ہو جتنی مجلس شرفاء میں شامل ہونے کے لئے ضروری
ہے۔ اور یہ کوئی مشکل کام نہیں تھوڑی سی محنت سے یہ بات حاصل ہو سکتی ہے ۔ اس کے لئے
ہر علم کی ابتدائی کتابیں پڑھ لینی چاہئیں۔
پھر واقعات حاضرہ سے واقفیت ہونی چاہئے ۔ مثلاً کوئی پوچھے کہ مسٹر گاندھی کون ہے مثلاً کہ ہے
اور مبلغ صاحب کہیں کہ میں تو نہیں جانتا ۔ تو سب لوگ ہنس پڑیں گے اور اسے حقیر سمجھیں گے ایس سب لوگ نہیں پڑیں گے اور اسے حقیر بھی گئے لئے ایسے واقعات سے جو عام لوگوں سے تعلق رکھتے ہوں اور روزمرہ ہو رہے ہوں ان سے اقفیت
حاصل کرنا بھی ضروری ہے۔
پانچویں بات مبلغ کے لئے یہ ضروری ہے کہ غلیظہ نہ ہو۔ ظاہری غلاظت
پانچویں ہدایت کے متعلق بھی خاص خیال رکھا گیا ہے ۔ چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا ہے کہ مسجد میں کوئی تھوکتا ہے تو یہ ایک غلطی ہے ۔ اس کا کفارہ یہ ہے کہ تھوک کو
دفن کرے ۔ (مسند احمد بن خلیل جلد ۳ صفحه ۱۷۳)
حضرت صاحب کی طبیعت میں کتنی برد باری تھی ۔ مگر آپ نے اس وجہ سے باہر لوگوں کیساتھ
کھانا کھانا چھوڑ دیا کہ ایک شخص نے کئی چیزیں ساگ ، فرنی ، زرده ، شور با وغیرہ ملا کر کھایا۔ فرماتے
تھے کہ اس سے مجھے اتنی نفرت ہوئی کہ قے آنے لگی ۔ اس کے بعد آپ نے باہر کھانا کھانا چھوڑ دیا۔
اور اس طرح لوگ اس فیض سے محروم ہو گئے جو آپ کے ساتھ کھانا کھانے کے وقت انہیں حاصل
ہوتا تھا۔
ہو۔ اور
پھر حضرت صاحب فرماتے اور میری طبیعت میں بھی یہ بات ہے کہ اگر استرے سے سر کو منڈوا اگر
کر کوئی سامنے آئے تو بہت بُرا لگتا ہے اور مجھے تو اسے دیکھ کر سر درد شروع ہو جاتی ہے تو ظاہری
صفائی اور ظاہری حالت کے عمدہ ہونے کی بھی بہت ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو نفرت نہ پیدا ہو ۔ او
عمدہ کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو نہیں
وہ بات کرنا تو الگ رہا دیکھنا بھی نہ چاہیں۔ مگر ظاہری صفائی سے میرا یہ مطلب نہیں ہے کہ کالر اور
نکٹائی وغیرہ لگانی چاہئے اور بال ایک خاص طرز کے بنائے جائیں۔ ان میں سے بعض باتوں کو تو
ہم تو کہیں گے اور راحیض کو نا جائز مگر جو ضروری صفائی ہے یعنی کوئی غلاظت نہ لگی ہو یا کوئی بُودار چیز نہ
لگی ہو اس کا ضرور خیال رکھنا چاہتے ۔ ہاں یہ بھی نہ کرے کہ ہر وقت کپڑوں اور جسم کی صفائی میں لگا
رہے۔ کیونکہ اگر ایسا کرے گا تو پھر کام خراب ہو جائے گا ۔
انوار العلوم جلد ۵
چھٹی ہدایت
۵۸۶
ہدایات زرین
چھٹی بات مبلغ کے لئے یہ ہے جس میں بہت کو تاہی ہوتی ہے کہ جو مبلغ دورے
پر جاتے ہیں وہ خرچ بہت کرتے ہیں ۔ میرے نزدیک مبلغ کے لئے صرف یہی
جائز ہے کہ وہ کرایہ ہے ، کھانے کی قیمت لے یا رہائش کے لئے اسے کچھ خرچ کرنا پڑے تو وہ لے
گو یا میرے نزدیک قُوتُ لَا يَمُوتُ یا ایسے اخراجات جولازمی طور پر کرنے پڑیں ان سے زیادہ
لینا ان کے لئے جائز نہیں ہے۔ مثلاً مٹھائی وغیرہ یا اور کوئی مزہ کے لئے چیزیں خریدی جائیں تو
ان کا خرچ اپنی گرہ سے دینا چاہئے ۔ ہماری حالت اور ہمارے کام کی حالت کی وجہ سے جائز نہیں
کام
ہے کہ اس قسم کے اخراجات فنڈ پر ڈالے جائیں ۔ میں نے مولوی صاحب کے زمانہ میں دوستوں کے
ساتھ دو دفعہ سفر کیا ہے۔ مگر میرے نزدیک دوستوں کی جو زائد چیزیں تھیں ان کا خرچ اپنے پاس
سے دیا اور خود اپنا خرچ تو میں لیا ہی نہ کرتا تھا یہی وجہ تھی کہ کئی آدمیوں کے بنارس تک کے خرچ پر
صرف ستر روپے خرچ آئے تھے پس جہاں تک ہو سکے مبلغ کے لئے یہ ضروری ہے کہ بہت کم خرچ
کرے کیونکہ یہ نمونہ ہوتا ہے دوسروں کے لئے اگر یہی اسراف کرے گا تو لوگ معترض ہوں گے ۔
اگر ایک تنخواہ دار تنخواہ میں سے خرچ کرتا ہے تو اس کا مال ہے وہ کر سکتا ہے۔ لیکن اگر اس طرح
کا خرچ ہو جس طرح کا مبلغوں کا ہوتا ہے اور ایک پیسہ بھی اسراف میں لگائے تو لوگ کہتے ہیں
کہ اللے تللے خرچ کرتے ہیں۔ اپنی جیب سے تھوڑا ہی نکلنا ہے کہ پرواہ کریں۔ اور جب لوگوں
کو اس طرح کے اعتراض کا موقع دیا جائے گا تو وہ چندہ میں سستی کریں گے ۔
ساتویں بات یہ ہے کہ مبلغ میں خودستائی نہ ہو ۔ بہت لوگوں کی تباہی کی ساتویں ہدایت یہی وجہ ہوئی ہے ۔ خواجہ صاحب اپنے لیکچروں کی تعریف خود لکھتے اور
دوسروں کی طرف سے شائع کرانے کی کوشش کیا کرتے تھے۔ ایک دفعہ مولوی صدرالدین صاحب خواجہ
صاحب کے ایک لیکچر کی رپورٹ حضرت خلیفہ اول کو سُنا رہے تھے کہ مولوی صاحب نے اس کے
ہاتھ سے وہ کاند لے لیا اس کی پشت پر لکھا ہوا تھا کہ جہاں جہاں میں نے اس قسم کے الفاظ
لکھے ہیں کہ میں نے یہ کہا یا میری نسبت یہ کہا گیا وہاں خواجہ صاحب لکھ کر شائع کرا دیا جائے ۔
حضرت مولوی صاحب نے وہ خط پڑھ کر مجھے دیدیا اور میں نے اس کی پشت پر یہ ہدایت لکھی
ہوئی دیکھی ۔ اس کا جو نتیجہ نکلا وہ ظاہر ہے۔ پس مبلغ کو بھی اس بات پر زور نہ دینا چاہئے کہ فلاں جگہ میں
نے یہ بات کہی اور اس کی اس طرح تعریف کی گئی یا اس کا ایسا نتیجہ نکلا کہ مخالف دم بخود ہو گیا ۔ بعض
لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ سنائیں ۔ ہم نے یہ بات کہی اور اس کا ایسا اثر ہوا کہ لوگ عش عش کرنے
الوار العلوم جلد ۔
۵۸۷
ہدایات زریں
لگے ۔ اس سے ان کی غرض یہ ہوتی ہے کہ لوگ تعریف کریں ۔ اس میں شک نہیں کہ اپنے کام کا نتیجہ اور
کامیابی سنانا بھی ضروری ہوتا ہے جس طرح حضرت صاحب بنایا کرتے تھے ۔ مگر یہ انتہائی مقام
کی باتیں ہیں ابتدائی حالت کی نہیں ہیں مبلغوں کو چاہئے کہ اپنے لیکچروں اور مباحثو کی خود تعریں
نہ سنایا کریں اور صرف اتنی ہی بات بتائیں جتنی ان سے پوچھی جائے اور وہی بات بتائیں جو
انہوں نے کئی ۔ آگے اس کے اثرات نہ بیان کیا کریں یہ بتانا ان کا کام نہیں بلکہ اس مجلس کا کام ہے جس
میں وہ اثرات ہوئے وہ خود بتاتے پھریں کسی مبلغ کا یہ کہنا کہ میں نے فلاں مخالف کو یوں پکڑا
کہ وہ ہکا بکا رہ گیا اور اس کا رنگ فق ہو گیا جائز نہیں ۔ یہ تم نہ کہو بلکہ وہ لوگ کہیں گے جنہوں نے ایسا ہوتے
دیکھا۔ تمہارے منہ سے ایک بھی ایسا لفظ نہ نکلے جس سے تمہاری خوبی ظاہر ہوتی ہو۔ تم صرف واقعات بیان کردو
اور آگے اثرات کے متعلق کچھ نہ کہو۔ یہ بات نوجوان اور مبتدی مبلغوں کے لئے نہایت ضروری ہے
اور جو استاد ہو جائیں انہیں دوسروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے بیان کرنا بعض دفعہ ضروری ہوتا "
آٹھویں بات یہ ہے کہ عبادات کے پابند ہو ۔ اس کے بغیر نہ تم دنیا
ہے،
اٹھویں ہدایت کو فتح کر سکتے ہو اور نہ اپنے نفس کو فرض عبادات تو ہر ایک مبلغ
ادا کرتا ہی ہے لیکن ان کے لئے تہجد پڑھنا بھی ضروری ہے ۔ صحابہ کے وقت تہجد نہ پڑھا عیب
سمجھا جاتا تھا۔ مگر اب تہجد پڑھنے والے کو ولی کہا جاتا ہے۔ حالانکہ روحانیت میں ترقی کرنے
کے لئے تہجد اور نوافل پڑھنے ضروری ہیں۔ دوسرے لوگوں کے لئے بھی ضروری ہیں مگر مبلغ کے
لئے تو بہت ہی ضروری ہیں پس اگر زیادہ نہیں تو کم ہی پڑھ لے ۔ آٹھ کی بجائے دو ہی پڑھ لے
اور اگر یہ بھی نہ ہو سکے تو یہاں تک کرلے کہ نماز سے پہلے پانچ منٹ لیٹے لیٹے استغفار پڑھ لے
اور آہستہ آہستہ قدم آگے بڑھاتا جائے۔ اس کے علاوہ ذکر الٹی اور دوسری عبادتوں کا بھی شغل
رکھنا چاہئے ۔ کیونکہ ان کے بغیر روح کو جلاء نہیں ہوتا۔ فرائض تو ایسے ہیں کہ اگر کوئی ان کو ادا نہ
کرے تو مبلغ رہتا ہی نہیں اور فرائض تو ادا کئے ہی جاتے ہیں۔ کیونکہ اگر مسجد میں نہ آئے تو وہ
سمجھتا ہے کہ لوگ کہیں گے اچھا مبلغ ہے۔ لیکن قرب الہی حاصل کرنے کے لئے اور روحانیت میں
ترقی کرنے کے لئے نوافل پڑھنے ضروری ہیں اور دیگر اذکار کی بھی بہت ضرورت ہے ۔
نویں چیز مبلغ کے لئے دعا ہے ۔ دُعا خدا کے فضل کی جاذب ہے جو شخص
نویں ہدایت عبادت تو کرتا ہے مگر دعا کی طرف توجہ نہیں کرتا اس میں بھی کبر ہے اور
وہ خدا تعالیٰ کی مدد اور اس کے انعام کی ضرورت نہیں سمجھتا ۔ حالانکہ موسی جیسا نبی بھی خدا تعالیٰ