ہمارا تحفہ

انوارالعلوم (جلد 6), حصہ 4

انوار العلوم جامه 4
۵۰۲
تحفه شهزاده ویلیز
بالمقابل بلایا کہ وہ قسم کھا کر یہ اعلان کر دے کہ کیا فی الواقع حضرت عیسی علیہ السلام اب تک زندہ موجود
ہیں ؟ اور اس کے لئے جامع مسجد دہلی جگہ مقرر کی گئی ۔ وقت مقررہ پر ہزار ہا لوگ آگئے اور بہت
سے لوگ اپنی جھولیوں میں پتھر لائے اور بعض سونٹے لائے اور بعض چھریاں اپنے ہاتھوں میں
لائے اور لوگوں نے شور مچایا کہ یہ سیمیت کا مدعی زندہ نہ جائے اور اتفاق یہ ہوا کہ اس وقت میشی
کی طرح آپ کے ساتھ بھی صرف بارہ مرید تھے۔ مگر ان لوگوں نے قابل رشک نمونہ دکھایا اور ہر ایک
شخص یہ خواہش کرتا تھا کہ کاش ! آج ہم خدا کے رسول کی راہ میں مارے جائیں اور جب لوگوں
نے بجائے مولوی کو قسم کھانے پر مجبور کرنے کے بلوہ کر کے آپ کو قتل کرنا چاہا تو ان بارہ مریدوں
نے آپ کے گرد حلقہ بنالیا اور وہ خدا کے شیر دل سپا ہی ان لوگوں سے جن کی تعداد دس ہزار سے
بھی زیادہ تھی خائف نہ ہوئے اور نہ ان کے ہتھیاروں سے ڈرے۔ مگر سپر نٹنڈنٹ پولیس ایک
سو سپاہیوں سمیت وہاں پہنچ گیا تھا ۔ اس نے لوگوں میں سے راستہ بنایا اور سپاہیوں کے حلقہ میں
آپ کو باہر نکال لایا اور نہایت مشکل سے آپ کو گاڑی پر بٹھا کر گھر پہنچا یا۔
اس وقت لوگوں کے جوش کا اندازہ اس واقعہ سے ہو سکتا ہے کہ آپ کے خاندان کی بعض
مستورات اپنے رشتہ داروں کے گھر میں ٹھہری ہوئی تھیں، صاحب خانہ کی نوکر عورت نے
ان سے ذکر کیا کہ یہاں ایک جھوٹا مدعی آیا ہوا ہے میرا بیٹا بھی چھری لے کر گیا ہے تاکہ اس
کو مار کر ثواب حاصل کرے اور وہ عورت بہت خوش تھی کہ اس کے بیٹے سے یہ کام ہو ۔ گوہ
جانتی تھی کہ اگر اس کا بیٹا اپنے ارادہ میں کامیاب ہوا تو سرکاری قانون کے ماتحت پھانسی پائیگا
اس عورت کو یہ معلوم نہ تھا کہ یہ عورتیں بھی آپ ہی کے ساتھ کی ہیں۔
ہو۔ تو وہ وہ
گو آپ کو گھر پر سلامتی سے پہنچا دیا گیا مگر لوگ گھر پر حملہ کرنے سے بھی بانہ نہ رہتے تھے بعض
زبر دستی اندر گھس جاتے بعض دھوکے اور فریب سے پولیس کے افسر بن کر اندر آجاتے۔ مگر آپ
برابر خدا کا کلام لوگوں کو پہنچاتے اور کہتے کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے اسیروں کی آزادی کے
لئے آیا ہوں اور وہ جو بوجھوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں ان کو ان بوجھوں کے نیچے سے نکالنے
کے لئے آیا ہوں جو خدا نے نہیں بلکہ آدمیوں نے ان پر لاد دیتے ہیں۔ میں اس لئے آیا ہوں نا گناہ
کی ناپاکی پاک کر کے انسان کو خدا تعالیٰ تک پہنچا دوں اور تادلوں سے دنیا کی محبت سرد کر کے
خدا تعالیٰ کا عشق ان میں پیدا کروں اور تا دنیا سے لڑائی اور جھگڑا اور کینہ اور بغض دور کر کے صلح
اور امن اور محبت اس کی جگہ قائم کروں ۔ مگر لوگ آپ کی تقریروں میں شور کرتے اور بعض کھڑے

انوار العلوم جلد 4
۵۰۳
تحفه شهزاده و بلیز
ہو کر گالیاں دینے لگ جاتے جنہیں سن کر آپ خاموش ہو جاتے اور جب ان ان کا جوش ٹھنڈا پڑ جاتا
اور وہ تھک جاتے تو پھر اپنی بات سنانے لگ جاتے اور وہ لوگ جو باتیں سنتے حیران ہوتے کہ اے اور او جواب میں نے حیران ہوتے ہو
لوگ کیا کہتے تھے اور اصل معاملہ کیا ہے ۔ جہاں جہاں آپ جاتے سینکڑوں اندھے آنکھیں پاتے
اور بہرے سننے لگتے اور وہ جن کے جسم مبروص تھے پاک ہوتے اور بیمار شفاء پاتے اور بہت کر دے
زندہ ہوتے اور ایسا ہوتا کہ وہ شفایاب اور زندہ ہونے والے؟ اور زندہ ہونے والے پھر اپنے اپنے گا اپنے گھروں کو نہ چلے جاتے
بلکہ آپ کے ساتھ ایسے وابستہ ہو جاتے کہ پھر آپ سے جدا نہ ہوتے اور جہاں آپ کا پسینہ گرے
وہاں وہ اپنا خون بہانے کے لئے تیار ہو جاتے ۔
کچھ دنوں کے بعد آپ لاہور گئے اور وہاں سے سیالکوٹ اور وہاں سے جالندھر اور ہاں
سے لدھیانہ اور پھر واپس قادیان آگئے اور تمام سفروں میں خدا تعالیٰ کا پیغام پہنچاتے رہے ۔
یہ سفر حضرت مسیح موعود کو اس لئے پیش آنے کا پہلے میچ سے آپ کو مشابہت حاصل ہو
جائے جو اس لئے دنیا میں بھیجا گیا تھا تاکہ بنی اسرائیل کی گم شدہ بھیڑوں کو اکٹھا کرے اور ان کی
تلاش میں جائے ۔ ورنہ آپ بالعموم قادیان ہی میں رہے اور یہیں سے لوگوں کو تبلیغ کرتے اور
کتابوں اور اشتہاروں کے ذریعے باہر کے لوگوں کو پیغام حق پہنچاتے یا اپنے شاگردوں کو باہر
بھیجتے تاکہ لوگوں کو خدا کے دین کی طرف بلائیں اور ایسا ہونا ضروری تھا کیونکہ لکھا تھا کہ ابن آدم
اپنی دوسری بعثت میں خود نہیں باہر جائے گا تا لوگوں کو بلائے بلکہ وہ :-
نرسنگے کے بڑے شور کے ساتھ اپنے فرشتوں کو بھیجے گا اور وے اس
کے برگزیدوں کو چاروں طرف سے آسمان کی اس حد سے اس حد تک جمع کریں گے"
د منی باب ۲۴ آیت ۲۳ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ ء )
۱۸۹۳ء میں امرتسر میں مسیحیوں سے آپ کا ایک بڑا مباحثہ ہوا جو پندرہ دن تک ہو دن تک ہوتا رہا اس
میں پادریوں نے بعض لنگڑے اور اندھے جمع کئے تاکہ ان کو آپ کے سامنے پیش کر کے کہیں کہ
اگر آپ مسیح ہیں تو ان کو اچھا کریں اور اس طرح آپ کو شرمندہ کریں۔ جب وہ لوگ آپ کو دکھائے
گئے تو آپ نے کہا کہ اندھوں کو آنکھیں دنیا اور لنگڑوں کو اچھا کرنا ۔ لنگڑوں کو اچھا کرنا تو تمہاری کتب میں لکھا ہے
اور وہاں یہ بھی لکھا ہے کہ اگر تم میں رائی کے برابر ایمان ہو تو بیماروں پر ہاتھ رکھ کر کہو کہ اچھے
ہو جاؤ تو وہ اچھے ہو جائیں گے۔ پس بہتر ہوا کہ آپ لوگ خود ہی بیمارے آئے ۔ پیسں اب ان کو
اچھا کر کے بتائیں تا معلوم ہو کہ آپ کے اندر کم سے کم ایک رائی کے دانہ کے برا بر تو ایمان ہے !

انوار العلوم جلد 4
۵۰۷
تحفه شهزاده و بلیز
افسوس ! ان نادانوں نے پہلے نبیوں سے سبق نہ سیکھا بلکہ خود مشیح کے حالات سے سبق نہ نے پہلے نبیوں سے بھی دیکھا کہ خود دین کے حالات سے سبق نہ
سیکھا اور نہ معلوم کیا کہ کس طرح خدا کے کلام میں تشبیہ میں ہوتی ہیں اگر اس کلام میں تشبیہیں نہیں تو
بنائیں کہ آج اس علمی زمانہ میں دیووں کے نکالنے کے کیا معنی ہوں گے ؟ اسی طرح ایک دفعہ
آپ کو شرمندہ کرنے کی یہ تدبیر کی کہ ایک اشتہار دیا کہ ہم ایک تحریر لکھ کر لفافہ میں بند کر
دیتے ہیں آپ اس کو پڑھ دیں۔ آپ نے جواب دیا کہ میں اس بات کے لئے تیار ہوں بشرطیکہ
ایک جماعت پادریوں کی دستخط کر دے کہ اگر میں نے تحریر پڑھ دی تو وہ اسلام قبول کرلیں گی؟
لیکن کسی کو اس کے بعد مقابلہ پر آنے کی جرات نہ ہوئی۔
غرض اسی طرح کئی جگہ آپ نے حق پہنچانے کے لئے سفر کئے اور ظالم لوگوں سے بہت
تکالیف دیکھیں، گالیاں بھی سنیں ، لوگوں نے پتھر بھی مارے، گھر پر حملہ بھی کیا ۔ بعض دفعہ لوگ
دور تک آپ کا پیچھا کرتے تا اگر ہو سکے تو پکڑ کر قتل کر دیں مگر خدا تعالیٰ نے سب کو نا کام رکھا اور
اس مخالفت کے زور کے وقت آپ بار بار شائع کرتے کہ خدا تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے کہ وہ مجھے
دشمنوں کے حملوں سے محفوظ رکھے گا اور وہ مجھ کو پہلے مسیح کی طرح دکھ نہ دے سکیں گئے بلکہ اس دفعہ
ان کو ظاہری خوشی بھی نصیب نہ ہو گی ۔ اور آپ کے مخالف آپ کو جھوٹا ثابت کرنے کی غرض سے
آپ کے مارنے کے لئے اور بھی زیادہ کوشش کرنے لگے اور بعض لوگوں کو لالچ دے دے کر مارنے
کے لئے بھیجا مگر ہر دفعہ ان کا حملہ ناکام رہا اور یا تو بد نیست دشمن موقع ہی نہ پاسکا اور اس کی نیت
کا پہلے سے ہی پتہ لگ گیا اور یا یہ ہوا کہ وہ آپ کے سامنے آکر آپ کی روحانی طاقت سے ایسا
متاثر ہوا کہ خود ایمان لے آیا اور بجائے آپ کو مارنے کے خود اپنی جان آپ پر قربان کرنے کے
لئے تیار ہوا یا کم سے کم سچائی سے ایسا متاثر ہوا کہ اس نے اصل راز ظاہر کر دیا۔ غرض ہر تدبیر
میں دشمن ناکام رہے۔
ایک دفعہ آپ نے یہ دیکھ کر کہ مخالف لوگوں کو باتیں سننے ہی نہیں دیتے یہ تدبیر کی کہ تمام
مذاہب کے لوگوں کو یہ دعوت دی کہ زندہ مذہب کی یہ علامت ہے کہ وہ اپنے اندر زندگی کی روح
رکھتا ہولیس بجائے بحثوں اور جھگڑوں کے چاہئے کہ ہم خدا سے اپنی سچائی کی شہادت طلب
کریں جس کی خدا شہادت دے اس کی صداقت پر یقین لے آویں اور اس کے لئے چاہتے کہ یا تو
دُعا کے ذریعے سے مقابلہ ہو۔ یا اس طرح کیا جائے کہ میرے پاس لوگ آکر چالیس دن تک رہیں اگر
اس عرصہ میں وہ کوئی تازہ نشان نہ دیکھیں تو بے شک مجھ کو اور میرے مذہب کو جھوٹا کہیں اور اگر

انوار المعلوم جلد 4
۵۰۵
تحفه شهزاده ویلیز
کی
وہ کوئی نشان دیکھیں تو چاہئے کہ وہ بھی اور ان کے ساتھی بھی حق کو قبول کریں۔ مگر چونکہ آپ کے دشمنوں
غرض حق کا معلوم کرنا نہ تھی بلکہ حق کو مشتبہ کرنا تھی ان دونوں تدبیروں میں کسی ایک تدبیر کوبھی انہوں
نے اختیار نہ کیا کیونکہ وہ ڈرتے تھے کہ اگر کوئی نشان ظاہر ہوا تو ہم عوام الناس کو کیا کہ کر روکیں
گے ؟ اور پھر اس کی ترقی میں کیا شبہ رہ جائے گا ؟ پس ہر ایک طریق فیصلہ جو آپ پیش کرتے وہ
اس سے کسی نہ کسی بہانہ سے گریز کرتے تھے اور مقابل پر نہ آتے تھے ۔
١٨٩٦ء
شملہ میں اللہ تعالیٰ نے آپ کی صداقت کے اظہارہ کا ایک خاص موقع نکال دیا اور وہ
یہ کہ اس سال لاہور میں ایک مذاہب کی کا نفرنس بیٹھی اور بعض سوال مقرر کر کے سب مذاہب کے
علماء سے چاہا گیا کہ وہ ان کے متعلق اپنے اپنے مذاہب کے خیالات کا اظہار کریں ۔ آپ کو بھی
اس میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی اور آپ نے باوجود بیماری کے اس کے لئے مضمون لکھا
جس کے متعلق قبل از وقت اللہ تعالیٰ نے بتا دیا کہ وہ مضمون سب مضامین سے بالا رہے گا۔ چنانچہ
اس پیش گوئی کے متعلق اشتہار چھاپ کے لاہور کی گلیوں میں جلسہ سے پہلے ہی لگا دیا گیا۔ اس
کا نفرنس کی وجہ سے ہر مذہب وملت کے لوگوں نے ٹھنڈ سے دل سے آپ کے خیالات کوٹنا
اور سب نے اقرارہ کیا کہ سب مضامین میں سے آپ کا مضمون بالا رہا اور اخبارات میں اس کے
متعلق مضامین لکھے گئے اور اس قدر دلچسپی کا لوگوں نے اظہار کیا کہ بوجہ وقت کی کمی کے جلسہ کا
ایک دن اور بڑھایا گیا تا آپ کا بقیہ مضمون جو وقت مقررہ کے اندر ختم نہیں ہو سکا تھا پڑھا
جاسکے۔
نشان پر نشان اور کرامت پر کرامت ظاہر ہونے سے لوگوں کے دلوں میں ایمان پیدا ہونے
لگا اور چاروں اطراف سے حق پسند لوگ آ کر آپ کی جماعت میں شامل ہونے لگے جسے
دیکھ کر مخالف علماء کو اور بھی فکر پڑی اور چونکہ وہ دیکھ چکے تھے کہ ان کی پہلی کوششوں میں
ان کو ناکامی ہوئی تھی کیونکہ وہ جو ایذائیں آپ کو پہنچانی چاہتے تھے بوجہ گورنمنٹ کے ظاہر طور
پر نہیں پہنچا سکتے تھے اور اخفاء اور ڈر سے تمام تدابیر ادھوری رہ جاتی تھیں ۔ اس لئے انہوں
نے یہ تدبیر نکالی کہ گورنمنٹ کی ہی عدالتوں میں آپ کو گھسیٹ کر لے جاویں اور اسی کے ہاتھ سے
آپ کو سزا دلوائیں۔
چنانچہ سب سے پہلے مسیحیوں نے آپ پر مقدمہ کھڑا کیا اور یہ سمجھ لیا کہ چونکہ گورنمنٹ
ہماری ہم مذہب ہے عدالتوں میں ہماری رعایت کی جائے گی ۔ ایک بڑے پادری صاحب نے یہ

انوار العلوم جلد 4
۵۰۶
تحفه شهزاده ویلز
رپورٹ کی کہ آپ نے ان کے مارنے کے لئے ایک آدمی بھیجا ہے اور ایک آوارہ طبع آدمی کو کئی
قسم کے حیلوں اور مکروں سے اس بات پر آمادہ کر لیا کہ وہ کہہ دے کہ مجھے انھوں نے پادری
صاحب کے مارنے کے لئے بھیجا تھا۔ تمام مذاہب کے لوگ اس پر جوش میں آگئے اور پادری صاحب کے مارنے کے لئے
پر
صاحب کی مدد کے لئے کھڑے ہو گئے اور خدا کا فرستادہ تمام دنیا کے مقابلہ میں اکیلا رہ گیا مگر
اس کو اللہ تعالیٰ نے اس فتنہ کے اُٹھنے سے پہلے ہی خبر دے دی تھی کہ ایک فتنہ اٹھنے والا ہے
جو گورنمنٹ سے تعلق رکھتا ہے مگر سوائے ظاہری خون کے کوئی نقصان نہ ہو گا اور آخر میں تم
بری کئے جاؤ گے ۔
انگریز ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کیپٹن ڈگلس صاحب جو بعد میں چیف کمشنر انڈمان ہوئے
ان کے سامنے یہ مقدمہ پیش ہوا اور لوگوں میں خوب خوشیاں کی جانے لگیں کہ اب مدعی مسیحیت
خوب سزا پائے گا۔ مگر جس طرح اللہ تعالیٰ نے پہلے مسیح کے وقت پیلاطوس پر حق کھول دیا تھا
اس دفعہ بھی ایسا ہی ہوا اور کپتان ڈگلس کا دل اس نے کھول دیا اور اس نے بیان سن کمر
صاف کہہ دیا کہ مقدمہ بناوٹی معلوم ہوتا ہے اور خبر دینے والا جھوٹا معلوم ہوتا ہے اور انہوں نے
انگریز سپرنٹنڈنٹ پولیس کو ہدایت کی کہ وہ پورے طور پر تحقیق کر کے رپورٹ کریں۔ انہوں نے یہ
دیکھ کر خبر دہندہ مشن کمپاؤنڈ میں رہتا ہے شاید ان کے اثر کے نیچے اپنے بیان لکھوا رہا ہو۔ اس
کو وہاں سے بلوالیا اور پھر بیان لیائین وہ شخص ں پادریوں سے اس قدر ڈرا ہوا تھا کہ پھر بھی اس
نے وہی باتیں کہیں جو پہلے کمی تھیں مگر سپرنٹنڈنٹ صاحب نے اس سے کہا کہ جو کچھ راست راست
ہے وہ بتاؤ اور اب ہم تمہیں مشن میں نہیں بھیجیں گے۔ جب اسے یہ تسلی ہو گئی کہ وہ واپس مشن کے
حوالہ نہ کیا جائے گا تو وہ چیخیں مار کر رو پڑا اور اس نے کہا جو کچھ مجھ سے کہلوایا گیا ڈرا دھمکا کر
کہلوایا گیا ورنہ مرزا صاحب بالکل بری ہیں انھوں نے مجھ سے کبھی بات نہیں کی۔ پادریوں نے
مجھے دھمکا کر کہ اگر تو ہماری مرضی کے مطابق رپورٹ نہ کرے گا تو تجھ پر کوئی الزام لگا کر پڑوا
دیں گے مجھ سے یہ سب باتیں کہلوائی تھیں ۔ آخر جیسا کہ پہلے سے بنا دیا گیا تھا آپ عزت کے
ساتھ بری ہوئے اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کیپٹن ڈگلس نے کہا کہ آپ کو اختیار ہے کہ آپ ان لوگوں
پر جھوٹا الزام لگانے کے متعلق عدالت میں چارہ جوئی کر کے ان کو سزا دلوائیں مگر آپؐ نے فرمایا ہمارا
یہ کام نہیں ہم نے ان کو معاف کر دیا۔
اس مقدمہ میں دوسرے مذاہب کے سرداروں نے بھی آپ کو زک دینے کے لئے پورا زور

انوار المعلوم جلد 4
۵۰۷
شخصه شهزاده و میز
ما را مگر سب ناکام ہوئے بلکہ آپ کی صداقت اور بھی ظاہر ہوئی کیونکہ ایک تو مقدمہ کا فیصلہ اس
پیشگوئی کے مطابق ہوا جو پہلے سے شائع کر دی گئی تھی ۔ دوم آپ کے اخلاق کے نمونہ نے لوگوں
کے دلوں پر بہت اثر کیا ۔ جھوٹا مقدمہ کرنے والوں کو آپ نے معاف کر دیا اور دوران مقدمہ میں ایک
مولوی دینے آیا۔ اس کی ماں کے تعلق کچھ اعتراضات کیے ہیں بڑا مولوی آپ کے خلاف شہادت دینے آیا۔ اس کی ماں کے متعلق کچھ اعتراض تھا ۔ آپ کے وکیل
نے اس کی خفت کرنے کے لئے چاہا کہ اس سے اس کے متعلق سوال کرے مگر آپ نے اس کی
اجازت نہ دی اور و اور وکیل کو سختی سے منع کر دیا کہ میں اسے شرمندہ کروانا نہیں چاہتا اس سے لوگوں
میں آپ کی قبولیت اور بھی بڑھی ۔
اس مقدمہ میں ناکامی ہونے کے بعد مخالفوں نے اور زور سے منصوبے کرنے شروع کئے
اور پے در پے کئی مقدمات آپ کے خلاف کھڑے کئے اور بعض مقدمات میں تو مجسٹریٹوں کی
مخالفت کی وجہ سے آپ کو بڑی بڑی ایذاء بھی دی گئی اور باوجود بڑھاپے اور بیماری کے گھنٹوں
عدالت میں کھڑا رہنا پڑا اور بعض دفعہ بیماری کی حالت میں بیٹھ کر پانی پینے تک کی اجازت نہ دی
مگر ہر مقدمہ میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو فتح دی اور ہر فتح کے متعلق آپ کو بہت پہلے سے خبر دیدی
اور وہ مجسٹریٹ جنہوں نے آپ کو تکلیف دی بہت جلد آسمانی عذابوں میں مبتلا ہو کر لوگوں کے ایمان
بڑھانے کا موجب ہوئے۔
جوں جوں لوگ معجزات اور نشانات دیکھتے تھے جوق در جوق سلسلہ احمدیہ میں شامل ہونے لگے اور درجوق سلسلہ احمدیہ میں
ایک واقعہ نے سب سے زیادہ آپ کی قبولیت کو بڑھایا اور یہ اس طرح ہوا کہ جب ہندوستان میں ہاتی کو بڑھایا اور یہ اس طرح ہوا کہ جب ہندوستان میں
طاعون پڑی تو آپ نے اللہ تعالیٰ سے خبر پا کر یہ اعلان کر دیا کہ اس مرض میں میری جماعت کے
لوگ بہت ہی کم مبتلا ہوں گے اور قادیان میں یہ مرض اس سختی سے نہ پڑے گی جس سختی سے کہ
اور شہروں میں پڑتی ہے اور یہ کہ آپ کا گھر اس بیماری سے بالکل محفوظ رہے گا اور ساتھ ہی اپنے
مخالفوں کو چیلنج دیا کہ اگر وہ بھی خدا تعالیٰ کے پیارے ہیں تو چاہئے کہ وہ بھی مقابل پر ایسے
ہی اعلان کر دیں مگر کوئی مقابل پر نہ آیا اور بعض لوگ جنہوں نے ایسا اعلان کیا وہ فوراً پکڑے
گئے اور خود اس بیماری سے ہلاک ہوئے۔ اس کے مقابلہ میں باوجود اس کے کہ آپ کے گھر کے گرد
چار برس تک طاعون آتی رہی اور آپ کی چار دیواری کے ساتھ لوگ مرتے رہے ۔ آپ کے گھر
میں ایک چوہا بھی اس بیماری سے نہ مرا اور قادیان میں دوسری جگہوں کی نسبت بہت کم طاعون
پڑا اور آپ کی جماعت میں شاذ و نادر ہی کوئی کیس ہوا ۔ سخت طاعون بھی جن علاقوں میں پڑی

انوار العلوم جلد 4
۵۰۸
تحفه شهزاده و نیز
بھی اور
وہاں بھی آپ کی جماعت محفوظ رہی اور سوائے اگے دُکے کے عام طور پر جماعت بچی رہی ان
باتوں کو دیکھ کر لوگوں کے دلوں پر بہت اثر پڑا اور لاکھوں آدمی انہی دنوں میں آپ کے سلسلہ میں
داخل ہوئے ۔
اب وہ وقت آگیا کہ اللہ تعالیٰ نے پسند کیا کہ آپ کو واپس بلوا کر آپ کی جماعت کو اس بوجھ
کے اُٹھانے کا موقع دے جس کا اُٹھانا اس نے آپ کے ذمہ رکھا تھا ۔ چنانچہ آپ کو پے در
پہلے الہام ہونے شروع ہوئے کہ آپ کی موت قریب ہے اور بعض میں مدت اور بعض میں دن اور
بعض میں وہ حالت جس میں آپ فوت ہوں گے بتائی گئی اور آپ نے اللہ تعالیٰ کی طرف سے
ت خبر پا کر اپنی وفات سے دو سال پانچ ماہ پہلے اپنی وصیت شائع کی اور اس میں اپنے وہ الہامات
درج کر دیئے جن میں آپ کی وفات کی خبر دی گئی تھی اور اس میں آپ نے بتایا کہ آپ کے
بعد جماعت کو اللہ تعالیٰ اسی طرح چلائے گا جس طرح کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد چلایا تھا
یعنی خلفاء کے ذریعے سے ۔
اس کے بعد متواتر وحی میں قرب وفات کی خبر دی گئی جو باقاعدہ سلسلہ سے تعلق رکھنے والے
دو اخبارات اور تین رسالوں میں دوسری وحی کے ساتھ شائع ہوتی رہی ۔ آخر ایک ضرورت پر
آپ کولا ہور کا سفر پیش آیا تو اس وقت وحی نے بتایا کہ اب وقت بالکل قریب ہے اور بہت
سے الہامات نے بتایا کہ اسی سفر میں آپ کی وفات ہو گی لاہور میں آپ کی طبیعت بہت کمزور
ہو گئی اور آپ بہت کمزور ہو گئے مگر باوجود اس کے اپنا کام برابر کرتے رہے جو لوگ ملنے آتے
ان کو وعظ کرتے اور خدا کی طرف بلاتے اور عام اہل لاہور کے لئے آپ نے ایک لیکچر دینے کا بھی
ارادہ کیا اور اسی لیکچر کی تیاری کے دوران میں جبکہ لیکچر کا مضمون آپ ختم کر چکے تھے ۲۶ مئی ۱۹۰۸ء
کو آپ وہیں فوت ہو گئے اور آپ کی مبارک لاش کو مطابق وحی الہی قادیان لا کر ۲۷ مٹی کو دفن کیا
گیا ۔ اور یہ الہامات پورے ہوئے جو کئی سال پہلے شائع کئے گئے تھے کہ ستائیس کو ایک
واقعہ ہمارے متعلق " اور " ان کی لاش کفن میں لپیٹ کر لائے ہیں کہ نکرہ منہ ایڈیشن چهارم )
آپ خدا تعالیٰ کے دین کی اشاعت کا اس قدر جوش رکھتے تھے کہ آپ نے قریباً اسی ۸۰
کتاب علاوہ سینکڑوں اشتہاروں کے لکھیں اور سینکڑوں لیکچر دینے اور روزانہ ان لوگوں کو تعلیم
دینے کے لئے جو باہر سے آتے تھے کئی کئی گھنٹے تک باہر بیٹھتے تھے اور کام میں ہی آپ کی تمام
راحت تھی حتی کہ مہینوں گزر جاتے اور آپ کے ساتھ رہنے والے بھی نہیں سمجھ سکتے تھے کہ
تذکره ایڈیشن چهارم
"

انوار العلوم جلد 4
۵۰۹
تحفه شهزاده و نیز
ده
پر بھی
سے
آپ آرام کسی وقت کرتے ہیں ؟ ایک ہی دھن اور ایک ہی فکر تھی کہ دنیا اپنے پیدا کر نیوالے
سے صلح کرلے اور نجات حاصل کرلے اور اسی دھن میں آپ نے اپنی تمام عمر صرف کر دی ۔ اور
ہم کہ سکتے ہیں کہ اگر بعض لوگ خدا کے لئے ایک دفعہ مرے ہیں یا ایک دفعہ صلیب پر چڑھے
ہیں تو آپ ان لوگوں میں سے تھے جو خدا تعالیٰ کے لئے روز مرتے تھے کیونکہ اپنے آرام اور
اپنی آسائش کا آپ کو بالکل فکر نہ تھا جو کچھ خیال تھا وہ لوگوں کی نجات کا تھا حتی کہ جس دن
صبح کو آپ کی وفات ہوئی اس سے پہلے دن کی شام تک آپ تصنیف کے کام میں مشغول ہے
پس آپ کی موت بھی لوگوں کے لئے تھی جس طرح آپ کی زندگی لوگوں کے لئے تھی۔
مخالف جو آپ کی زندگی میں آپ کو ہر قسم کا دکھ دیتے تھے انہوں نے وفات پر بھی قابل شرم کی میں ہر سم کا نے
حرکات کیں اور سوانگ نکالے اور ہنسی اڑائی مگر جو کچھ آپ نے خدا سے خبر پاکر پہلے سے
کہ دیا تھا وہ اس میں روک نہ ڈال سکے۔ دشمنوں کی تمام خوشیاں دور ہوگئیں اور آپ کا سلسلہ
آپ کے جانشین اور خلیفہ اول حضرت خلیفۃ المسیح مولوی نور الدین صاحب مرحوم و ے اور نورالدین و
مغفور کی زیر ہدایت آگے سے بھی زیادہ ترقی کے ساتھ پھیلنا شروع ہو گیا اور جب وہ قریباً چھے
سال بعد ۱۹۱۴ء میں فوت ہوئے تو مجھ عاجزہ مرزا بشیر الدین محمود احمد آپ کے دوسرے جانشین
کے وقت میں اس نے اور بھی ترقی کی اور ہر دن جو چڑھتا ہے وہ آپ کے ان الہامات کے پورا
ہونے کے نئے آثار پیدا کرتا ہے کہ میں تیرے نام کو دنیا کے کناروں تک پھیلاؤں گا اور تیری
جماعت کو بڑھاؤں گا اور اسے شہزادہ مکرم ! زمین و آسمان مل جائیں لیکن اس کی یہ باتیں نہ
میں کی کیونکہ وہ اس نے نہیں کہیں بلکہ خدا نے کہی ہیں اور خدا کی باتوں کو کوئی نہیں ٹال سکتا ۔ اور کی

آج 10 میں سے 10 باقی