ہمارا تحفہ
انوارالعلوم (جلد 6), حصہ 3
انوار العلوم جلد 4
بیت
۴۹۰
تحفه شهزاده ویلیز
نام کے سنتے ہی چوکس ہو جانے اور آپ کے سلسلہ کو شک کی نگاہوں سے دیکھنے پر مجبور تھی، گر آپ
نے کسی کی پرواہ نہیں کی اور خدا نے جو کچھ بتایا تھا اس کا اعلان شروع کر دیا اور لوگوں کو خدا کی طرف
بلانا شروع کر دیا اور بڑے زور سے تمام اقوام کو خدا کی بادشاہت میں داخل ہونے کی دعوت دینی
شروع کی۔ اور تحریروں اور تقریروں کے ذریعہ سے آپ نے دنیا کو جو نصیحت کرنی شروع کی اس
کا ماحصل یہ تھا کہ خدا تعالیٰ کا برگزیدہ مذہب جس سے اس وقت نجات والبتہ ہے اسلام ہی ہے اور
اس کا آخری کلام جس کے ذریعے سے انسان خدا تعالیٰ سے مل سکتا ہے قرآن کریم ہی ہے اور اس
کا آخری رسول جو شریعت لے کر آیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہے۔ مجھے اس نے جو سب دنیا کا پیدا
کرنے والا اور سب جہانوں کا مالک ہے اس غرض کے لئے بھیجا ہے کہ میں دنیا کو جو خدا اور اس
کے کلام اور اس کے رسول سے منہ موڑ چکی تھی ان کی طرف پھیر کر لاؤں اور قوموں کو اللہ تعالیٰ کا
پیغام پہنچاؤں اور اس کی پر امن حکومت میں داخل کروں اور وہ جو اس سے جدا ہو گئے تھے
ان کو اس سے لاکر ملاؤں اور بے ایمانوں کو ایمان دوں اور اندھوں کو آنکھیں بخشوں اور بہروں
کو کان دوں اور وہ جن کے حسم برص سے بدنما ہیں ان کو چنگا کروں اور مردوں کو زندہ کروں اور
غافلوں کو ہو شیار کروں اور سوتوں کو جگاؤں اور روٹھے ہوؤں کو مناؤں اور بگڑے ہوؤں کو سنواروں
اور گرے ہوؤں کو اُٹھاؤں اور جن کا کوئی والی اور وارث نہیں ان کی خبر گیری کروں اور جن کو
خدا کی بادشاہت سے دھتکارا گیا تھا ان کے لئے اس کے دروازے کھولوں اور ان کے حق
ان کو دلواؤں اور اس نے اس دن سے بڑے زور سے منادی کرنی شروع کر دی کہ اسے لوگو !
جو خواہ کسی مذہب کے ہو تمہارے لئے خدا کی رحمت کے دروازے کھلے ہیں تم خدا کو ایک
مانو اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کو اختیار کرو تو تمہارے لئے آسمان سے برکتیں نازل ہوں گی
افزونی ہوگی اور اسے لوگو جو مسلمان کہلاتے ہومت خیال کرو کہ تم مسلمان کہلا کر
خدا کو خوش کر لو گے ۔ خدا تعالیٰ منہ کی باتوں سے خوش نہیں ہوتا بلکہ دل کے اعمال سے اور جوارح کی تا بلکہ سے اور
تصدیق سے ۔ تم اپنے خیالات کو درست کرو اور اپنے اعمال کی نگہبانی کرو کیونکہ یہی باتیں ہیں جو
اللہ تعالیٰ کے حضور میں بندہ کو عزت دیتی ہیں یہ بہت خیال کرو کہ ہم خدا کے پیارے ہیں وہ ہمیں سزا
نہیں دے گا بلکہ ہمارے دشمن کو مارے گا وہ تمہارے دشمن سے پہلے تمہیں مارے گا اور اس کو جنم
میں گھرانے سے پہلے تم کو گرائے گا کیونکہ وہ اس کی تعلیم سے ناواقف تھا اور تم واقف تھے اور وہ
اندھیرے میں ہونے کے سبب حق اور باطل میں فرق نہیں کر سکتا تھا اور تم کر سکتے تھے ۔
اور زمین سے او
انوار العلوم جلد 4
۴۹۱
تحفه شهزاده و لمیز
اے مسلمانو اور مسلمانوں کی اولا دو ! اپنے دل کی سختی کو ترک کرو اور خدا کے لئے علیمی اختیار کرو
اور دین کے نام سے تلوار چلا کر خوش نہ ہو کہ اس طرح تم خدا کے پیارے نہیں بلکہ اس کی نظروں میں
ناپسندیدہ ٹھرتے ہو کیونکہ تم اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے اور اپنے لئے ٹوٹ حاصل کرنے
کے لئے خدا اور رسول اور اس کی کتاب اور اس کے دین کو بدنام کرتے ہو اور اپنے پیٹ پالنے
کے لئے لوگوں کے گلے کاٹتے ہو اور خدا تعالیٰ کو تو بد نا کرتے ہو مگر اپنے لئے عزت چاہتے ہو کیا خدا کا
کلام اپنی عزت کے لئے ڈاکے اور قتل کا محتاج ہے ؟ بندہ کا اچھا کلام بھی جب اپنی خوبی منوانے
کے لئے ظلم اور تعدی کا محتاج نہیں ہوتا تو پھر خدا کا کلام اس کا محتاج کیوں ہونے لگا ؟ اے
رلو ! جس چیز کو تم جہاد سمجھتے ہو اور دین کی جنگ قرار دیتے ہو وہ ٹوٹ اور ڈاکے سے
سے زیادہ
سنگدلو !
وقعت نہیں رکھتا اور اس کے ساتھ تم نے دین کی مدد نہیں کی بلکہ ہر شریف اور نیک انسان کو سنچے
مذہب سے بدظن کر دیا ہے اور اب تم ہر ایک اس شخص کے گناہ کے ذمہ وار ہو جس کو اس طرح تم
نے اسلام سے پھرا دیا ہے۔
اسے
سے علماء کے گروہ ! تمہارے لئے اس قدر بیس تھا کہ خدا تم سے خوش ہو جا تا بلکہ یہ سب
سے بڑی بات تھی اور اس کے سوا کوئی اور پسندیدہ بات نہ تھی مگر تم نے دنیا کی خوشی کو اپنا
مقصد قرار دیدیا ہے اور لوگوں کے مونہوں کی طرف دیکھتے ہو اور ان کی آوازوں کی طرف کان رکھتے
ہو مگر خدا کی رضا کی پرواہ نہیں کرتے اور اسکی آواز پر کان نہیں دھرتے تم جس بات کے پیچھے پڑے تم نے وہ حاصل کرلی
ملیکن تم دنیا کی رضا چاہ کر خدا کی رضا حاصل نہیں کر سکتے وہ تم سے اپنا حق چاہے گا اور اپنے مطالبہ
کو تم سے پورا کرے گا ۔
اے لوگو ! تم مال و دولت جمع کر کے سکھ نہیں پا سکتے بلکہ ہر ایک جو خدا کی غریب اور نادار مخلوق کی
خبر گیری کرتا ہے وہی سکھ پائے گا اور جو عاجزوں کی مدد کرتا ہے خداوند کی طرف سے مدد دیا جائیگا ۔
اور جو کمزوروں کا خیال رکھتا ہے آسمان پر اس کا خیال رکھا جائے گا اور جب وہ سورہا ہو گا خدا
اس کے لئے جاگے گا اور جب وہ غافل ہو گا خدا اس کے لئے ہوشیار ہو گا۔ اور جب وہ اپنے
دشمن سے بے خبر ہو گا خدا تعالیٰ اس کی طرف سے اس کے دشمن کا مقابلہ کرے گا کیونکہ اس نے
اپنے محدود ذرائع کے ساتھ خدا کے غریب بندوں کی مدد کی اور ان کو ہلاکت سے بچایا پس خدا کی
غیرت کب برداشت کرے گی کہ وہ غیر محدود خزانہ رکھتے ہوئے اس سے بخل کرے اور اپنے خزانوں
کو اس سے روک لے ؟
コン
انوار العلوم جلد 4
ہو۔
۴۹۲
تحفه شهزاده و نیز
جھوٹ مت بولو کہ جھوٹ ایک زہر ہے سچ کو اختیار کرو کہ خدا کے حضور میں راستباز ہی مقبول
ہیں۔ امانت سے کام لو اور خیانت سے پر ہیز کرد
تم سے کہا گیا تھا کہ بد نظری سے کسی عورت کی طرف مت دیکھو مگر میں تمہیں کہتا ہوں کہ اس زمانہ کہ بد سے کی منہ
کے سردار محمد مصطفے کو یہ تعلیم دی گئی ہے کہ تو کس نامحرم عورت کو نہ دیکھ خواہ بد نظری سے خواہ توکسی نہ دیکھے نظری
نیک نظری سے۔ سوائے اس کے کہ تیری نظر اتفاقی طور پر پڑ جائے کیونکہ دل کے بھی دروازے
ہوتے ہیں۔ جس طرح گھروں کے دروازے ہوتے ہیں اور دروازوں کو کھلا چھوڑنا اور چوروں سے ہیں اور کو کھلی اور
مطمئن رہنا نادانی کی بات ہے اور بیوقوفوں کا کام ہے ۔
تم سے کیا گیا تھا کہ اسقدر شراب نہ پیٹو کہ مست ہو جاؤ مگر میں تم سے کہتا ہوں کہ نبوت
کے سردار کو یہ تعلیم دی گئی ہے کہ تم میں سے کوئی شراب نہ پینے نہ مست ہونے کی حد تک اور نہ
اس سے کم کیونکہ شراب ایک زہر ہے جو دماغ کی باریک طاقتوں کو ہلاک کر دیتا اور خدا سے ہم کلامی
کی طاقت کو مار دیتا ہے اور وہ ایک اثر رہا ہے جو انسان کو کھینچ کر ایسے علاقوں میں لے جاتا ہے
جہاں وہ نہیں جانا چاہتا تھا ۔
تم سے کہا گیا تھا کہ بے سبب غصہ مت ہو۔ مگر راستبازوں کے سردار کو تعلیم دی گئی ہے کہ
تو یہی نہ کر کہ بے سبب غصہ مت ہو بلکہ تو دوسروں کو بھی سمجھا کہ بے سبب غصہ نہ ہوں اور لا لوگوں پر
رحم کریں کیونکہ اگر یہ بے سبب غصہ نہیں ہوتا تو اپنی جان بچاتا ہے مگر یہ خدا سے ملنا چاہتا ہے
تو اس کو چاہئے کہ دوسروں کو بھی بچائے ۔
تم سے کہا گیا تھا کہ عورت کو سوائے زنا کے طلاق نہ دو مگر میں تمہیں اسلام کے مطابق یہ تعلیم سے کیا گیا کہ زنا نہ دونگر
دیتا ہوں کہ زنا ہی ایک بدکاری نہیں اس سے اُتر کر اور اس کے علاوہ بھی بہت سی بدکاریاں اور
بدیاں ہیں تو ان کی وجہ سے اسے سے بھی جب دیکھے کہ عورت کی اصلاح کسی طرح نہیں ہو سکتی تو اس کو طلاق
دے سکتا ہے جیسے اگر کوئی عورت ظالمہ ہے کہ دوسروں کو دکھ دیتی ہے یا بد نظر ہے یا بے حیا
ہے یا خائن ہے کہ لوگوں کے حقوق کو دبا لیتی ہے اور باوجود سمجھانے کے باز نہیں آتی اس
صورت میں وہ تجھ سے نہیں بلکہ ایک خراب شدہ عضو ہے اگر وہ علاج پذیر نہیں ہوتا تو اس کو
کاٹ کر پھینک دیے ۔
میں کہا گیا تھا کہ قسم نہ کھالیکن اسلام کے مطابق تھیں تعلیم دیتا ہوں کہ جھوٹی قسم نہ کھا اور
نہ بلا ضرورت قسم کھا اور نہ ان چیزوں کی قسم کھاجنکی قسم کھانا قسم کی عرض کو پورا نہیں کرتا ۔ ہاں ضرورت
انوار العلوم جلد 4
۴۹۳
شخصه شهزاده ویلیز
کے مطابق سچی قسم تو کھا سکتا ہے کیونکہ دنیا کے کاروبایہ کو درست طور پر چلانے کے لئے قسم بھی
ایک ضروری شئے ہے اور حکومتوں کے بہت سے کام قسم کے ذریعے ہی چلتے ہیں ۔
تم سے کہا گیا تھا کہ ظالم کا مقابلہ نہ کر نگر میں تم سے اسلام کی تعلیم کے مطابق کہتا ہوں کہ
ہر جگہ ہر ظالم کا مقابلہ نہ کرنا درست نہیں بلکہ اصل تعلیم میں ہے کہ ہر ایک بدی کا بدلہ اس کے مطابق
ہے ۔ ہاں جس جگہ بدی کے معاف کر دینے سے بدکار کی اصلاح کی اُمید ہو یا اور کوئی ایسا فائدہ
مترتب ہوتا ہو جو بد کار کو سزا دینے سے زیادہ ہے تو تب تو معاف کر اور سزا نہ دے نہ دے کیونکہ اس
صورت میں اگر تو مرا دیگا تو بدی کو پھیلانے والا ہو گا نہ اس کو مٹانے والا ۔
تم سے کہا گیا تھا کہ اپنے دشمن سے پیار کرو مگر میں تمہیں اسلام کی تعلیم کے مطابق کہتا ہوں
کہ تو اپنی نفسانیت کی وجہ سے کسی کا دشمن نہ ہو اور نہ اپنی نفسانیت کی وجہ سے کسی کو اپنا دشمن
بننے کا موقع دے اور چاہئے کہ تیرا دشمن ہونا صرف خدا اور اس کے رسول اور اس کی کتاب کی وجہ
سے ہو اور اس صورت میں بھی گو تو اس کے لئے دعا کرے اور اس کے لئے ہدایت طلب کرے مگر
یاد رکھ کہ اس کے فعل سے پیار نہ کر اور اس کو ایک آنکھ سے پسند نہ کر بلکہ چاہئے کہ جسقدر جلد ہو سکے
اس کو مٹا اور دنیا کو بدی سے پاک کر کیونکہ بدی کا قائم رہنا نہ صرف تیرے لئے بلکہ اس کے لئے بھی جو
بدی کرتا ہے مضر ہے ۔ تجھے چاہئے کہ بد انسان کا خیر خواہ ہوا اور بدی کا دشمن۔
پھر وہ مسیحیوں سے مخاطب ہو کر یوں کہتا کہ اے لوگو جنہوں نے علم کو اپنا شعار بنایا ہے اور
محبت کو اپنا لباس تم کیوں منہ سے وہ باتیں کہتے ہو جو کرتے نہیں ؟ کیا فریسی اور فقیسی یہی کام تم سے
پہلے نہیں کرتے تھے ؟ اور کیا وہ باوجود موسی اور دوسرے نبیوں پر ایمان لانے کے ہلاک نہیں
ہو گئے ؟ پھر تم میں کیا فضیلت ہے کہ صرف منہ کی علیمی اور زبان کی باتوں سے تم خدا کی بادشاہت
میں داخل ہو جاؤ ؟ چاہئے کہ جس طرح تم کہتے ہو کر کے بھی دکھاؤ ، تا خدا تمہیں صداقت کی طرف
ہدایت کرے اور راستی کو تم پر ظاہر کرے ۔ تم لوگوں کو سناتے ہو کہ اگر کوئی تیرے ایک گال پر تھپٹر
سے تو دوسرا بھی اس کے سامنے پھیر دے ے لیکن تمہارا اپنا یہ حال ہے کہ بلا اس کے کہ کوئی تمہاری
گال پر تھپڑ مارے تم دوسروں کی گالوں پر تھپڑ مارتے ہو اور اگر کوئی تم پر زیادتی کر تم پر کر بیٹھے تو تم اس
وقت تک پیچھا نہیں چھوڑتے جب تک اس کو مٹانہ لوتم چادر مانگنے والے کو گرتا بھی اُتار کر نہیں دیتے
بلکہ جس کے جسم پر چادر دیکھتے ہو چاہتے ہو کہ چھین لو بلکہ ساتھ ہی گرتا بھی۔
بارے تو
*
تم لوگوں سے کہتے ہو کہ اپنے ہمسایوں سے پیار کرو لیکن تمہارا کون سا ہمسایہ ہے جو تم سے
انوار العلوم جلد 4
۴۹۴
تحفه شهزاده و میز
خوش ہے ؟ تم اپنے ہمسایوں کو مٹانا چاہتے ہو اور ان کی قبروں پر بیٹھ کرمے کے پالیے اُڑاتے ہو
اور ان کے بر باد مکانوں میں عیش کی مجالس مقرر کرتے ہو اور ان کی بیواؤں اور ان کے تیمیوں کی
آہ و زاریوں پر قہقہہ لگاتے ہو اور کہتے ہو کہ یہ اسی لائق تھے ۔
تم لوگوں کو سناتے ہو کہ چاہئے کہ تمہارے عمل دکھاوے کے لئے نہ ہوں لیکن خود تمہارے
عمل اسی قسم کے ہوتے ہیں کیا تمہاری ہر ایک بات دکھاوے کے لئے نہیں ؟ کیا تمہارا ہر ایک کام
ریاء کے طور پر نہیں ؟ اور کیا تم نے اپنی تمام ترقی کا مدار اسی کو نہیں سمجھ رکھا کہ لوگوں کو بتاؤ کہ ہم
نے کیا کام کئے ہیں ؟
تم لوگوں سے سکتے ہو کہ نیکی کو نیکی کے لئے کرو لیکن خود تم ہر ایک کام کرنے سے پہلے یہ کچھے
لیتے ہو کہ اس سے نہیں سیاسی فائدہ کیا پہنچے گا اور مالی فائدہ کیا پہنچے گا ؟ حتی کہ تم اس کلام
کو بھی جسے خدا کا کلام سمجھتے ہو اس لئے دنیا میں پھیلاتے ہوتا تمہارا جتھہ مضبوط ہو جائے اور تمہاری
طاقت بڑھ جائے ورنہ تم میں سے اکثر ایسے ہیں جو خدا اور اس کے کاموں پر مطلق یقین نہیں
رکھتے۔
تم لوگوں کو خدا کی بادشاہت کے بعد سے دیتے اور اس کی طرف بلاتے ہو لیکن تمہارا اپنا یہ
حال ہے کہ وہ تسلی دہندہ جس کی نسبت یشوع کہ چکا ہے کہ وہ ساری سچائی کی باتیں سکھائے گا
اس کو آئے ہوئے تیرہ سو سال سے زیادہ گذر چکے ہیں اور اب تک تم نے اس کو قبول نہیں کیا اور نہ صرف
یہ کہ اس کو قبول نہیں کیا بلکہ تم اس سے عداوت کرتے ہو اور اس سے پیار کرتے ہو جو بیٹے
کے رنگ میں آیا اور اس سے دشمنی کرتے ہو جو باپ کا نام پاکر آیا اور یہ بھول جاتے ہو کہ
بیٹے کا گناہ معاف ہو سکتا ہے مگر روح کا نہیں ۔ تمہیں کیا ہو گیا کہ تم شاخ سے محبت کرتے ہو
مگر جیڑ کو کاٹتے ہو ۔
سب سے بڑا جرم جس کے مقابلہ میں تمہارے سب عیب حقیر نظر آتے ہیں یہ ہے کہ تم اس
کی ہتک کرتے ہو جو زمین و آسمان کا پیدا کرنے والا ہے اور جو آدم کا خدا ہے اور نوح کا خدا ہے
اور ابراہام کا خدا ہے اور اسحاق اور اسمعیل کا خدا ہے اور یوسف کا خدا ہے او اور موسی کا
تم خدا
خدا ہے اور تم
خدا ہے اور داؤد کا خدا ہے اور یسوع کا خدا ہے۔ تم پڑھتے ہو کہ وہ ایک خدا
یہ بھی پڑھتے ہو کہ اس نے بیٹے کو سب کچھ دیا اور تم یہ بھی پڑھتے ہو کہ تم اس کے مقابلہ میں کسی
کو کھڑا مت کرو مگر پھر تم یسوع مسیح کو جو اس کا ایک بندہ تھا اور نبیوں میں سے ایک نبی
انوار العلوم جلد 4
۴۹۵
تحفه شهزاده و نمیز
اور صرف تمثیلی طور پر خدا کا بیٹا کہلاتا تھا جس طرح اور بعض نبی خدا کہلاتے تھے خدا کا حقیقی بیٹا
قرار دیتے ہو اور اس کے لئے عبادت کرتے ہو اور اس سے دُعائیں مانگتے ہو اور اس کی
بڑائی اس طرح کرتے ہو جس طرح خدا کی کرنی چاہئے اور پھر ساتھ ہی ساتھ ایک ہی سانس سے
یہ بھی کیے جاتے ہو کہ شرک نہ کرو کہ شرک ایک بہت بری چیز ہے اور خدا کی نظروں میں ناپسند۔
اور نہیں ڈرتے کہ اس عظیم الشان گناہ کا کیا نتیجہ نکلے گا ؟ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ خود لیوع
میشیح تمہارے خلاف باپ کے سامنے کھڑا ہو گا اور تم پر گواہی دے گا اور تم سے نفرت کا اظہار
کرے گا کیونکہ اس نے عمر بھر یہی تعلیم دی کہ تو سب سے زیادہ باپ کی عزت کی اور وہ یہی کہتا رہا
کہ علم غیب بھی خدا کو ہے اور سب طاقت بھی خدا کو ہے اور سب نشانات بھی اس کے پاس ہیں
اور فیصلہ بھی وہی کرے گا اور مالک بھی وہی ہے اور رازق بھی وہی ہے مگر باوجود اس کے
تم نے اس کی باتوں کو رد کیا ۔ تم نے اس سے محبت کر کے دشمنی کی اور پایہ جتا کر مخالفت کا
اظہار کیا اور اس کے کہلا کر اس کے عمر بھر کے کام کو تباہ کیا اور پھر تم خویش ہو کہ وہ واپس آکر
تمہارے کاموں کا اچھا بدلہ دے گا ۔ اسے نادانو ! اچھا بدلہ نہیں بلکہ وہ تمہیں ملزم کرنے کے لئے
آوے گا چنانچہ میں اس کے نام پر اس لئے کھڑا کیا گیا ہوں تا تمہاری غلطیوں پر تمہیں آگاہ کروں اور
تمہیں اس عذاب کے دن سے ڈراؤں جس دن آسمان ہلائے جاویں گے اور زمین جنبش کھائیگی
اور ہر ایک انسانی صنعت جس پر وہ فخر کرتا تھا اور اسے اچھا سمجھتا تھا اپنے بنانے والے کے
لئے ہلاکت کا موجب ہوگی اور انسان اپنے ہاتھوں کی محنت سے مارا جائے گا اور اپنی انگلیوں کی
صنعت سے قتل کیا جائے گا اور جس پر وہ فخر کرتا تھا وہی اس کو اس کی قبر میں دھکیلے گی۔ پس
وقت سے پہلے ہوشیار ہو جاؤ اور اس گھڑی کے آنے سے پہلے توبہ کرلو اور اس کو قبول کر لو جس کی
اپنی پہلی بعثت میں مسیح نے خبر دی اور اب اپنی دوسری بعثت میں وہ تمہیں اس کی طرف بلاتا
ہے ۔ اگر تم اس کو قبول کر لو گے تو میں تمہارا اپنے باپ کے پاس گواہ ہوں گا اور تمہاری راستبازی گے؟
کو اس پر ظاہر کروں گا اور تم اس کی رضا کو پاؤ گے اور اس کی رحمت کے کاموں کو محسوس
کرو گے ۔
تم کہتے ہو کہ مسیح صلیب پر لٹک کر فوت ہو گیا اور اس طرح اس کو جو بے گناہ تھا لعنتی قرار
دیتے ہو اور جو تمہارے لئے دُکھ اُٹھاتا تھا اسے لوگوں کی نظروں میں حقیر قرار دیتے ہو کیونکہ مقدس
نوشتوں میں لکھا تھا کہ جو صلیب پر لٹک کر مرتا وہ لعنتی اور جھوٹا نبی ہوتا ہے۔ پس تم اپنے
انوار العلوم جلد 4
۴۹۶
تحفه شهزاده و نیز
منہ سے اس کے جھوٹے ہونے کا اقرار کرتے ہوا اور اس کے دشمنوں کو اس پر ہنسنے کا موقع دیتے ہو۔
لعنت تو خدا سے دوری کو کہتے ہیں پھر تم کس طرح کہتے ہو کہ مسیح خدا کا پیارا بھی تھا اور پھر اس کا
دل خدا سے پھر گیا ؟ خدا سے دل سوائے بدکار کے کسی کا نہیں پھرتا اور اس سے نفرت سوائے
سرکش کے کوئی نہیں کرتا پھر تم کیوں یسوع مسیح کو جو خدا کا پیارا اور محبوب تھا لعنتی قرار دیتے
ہو ؟ کیا پڑھتے نہیں کہ :
اس زمانہ کے بد اور حرام کا رلوگ نشان ڈھونڈتے ہیں۔ پر یونس نبی کے
نشان کے سوا کوئی نشان انہیں دکھایا نہ جائے گا۔ کیونکہ جیسا یونس تین رات دن نہ را
مچھلی کے پیٹ میں رہا ویسا ہی ابن آدم تین رات دن زمین کے اندر رہے گا ۔
دمتی باب ۱۲ آیت ۴۰۰۳۹ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء )
پھر کیوں نہیں غور کرتے کہ کیا یونسی مرکز مچھلی کے پیٹ میں گیا تھا ؟ کہ ابن آدم صلیب پر
مرکز قبر میں رکھا جائے؟ کیا یونٹ تین دن رات مچھلی کے پیٹ میں مردہ رہا تھا یا زندہ ؟ پھر کیوں
ابن آدم تین دن رات زمین میں مردہ رہے ؟ عقلمند ہو کر کیوں اپنی آنکھیں بند کرتے ہو ؟ اور
اپنے استاد کو گنہگار ٹھہراتے ہو تا تم راست بازہ ٹھہرو یونس زندہ ہی مچھلی کے پیٹ میں گیا اور
زندہ ہی رہا اور زندہ ہی نکلا۔ اسی طرح ابن آدم زندہ ہی قبر میں گیا اور زندہ ہی وہاں رہا اور زندہ
ہی وہاں سے نکلا اور یروشلم کو خدا کا یہ نشان دکھایا گیا کہ کس طرح خداوند خدا زندگی اور موت کا خدا
صلیب پر سے اپنے بندہ کو زندہ اتارتا اور دشمن کی آنکھوں کے سامنے اسے موت سے بچا لیتا اور
خود مخالفوں کے ہاتھوں سے اپنی باتیں پوری کروا لیتا ہے۔ تمہیں کیا ہو گیا کہ تم پڑھتے ہو کہ وہ
قبر میں سے نکلنے کے بعد چھپ کر یروشلم میں پھرتا رہا اور اس نے اپنے زخم تھوما کو دکھائے اور
حواریوں سے کہا کہ :
" میرے ہاتھ پاؤں کو دیکھو کہ میں ہی ہوں اور مجھے چھوڑ اور دیکھو کیونکہ روح کو کو میں ہی ہوں اور مجھے چھوڑ اور دیکھو
جسم اور ہڈی نہیں جیسا مجھ میں دیکھتے ہو اور یہ کہ کے انہیں اپنے ہاتھ اور پاؤں
دکھائے "
الوقا باب ۲۴ آیت ۳۹، ۴۰ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۶۱۸۷۰ )
اور پھر ان سے لیکر اس نے کھانا بھی کھایا مگر پھر یقین نہیں کرتے کہ خدا نے اسے صلیب کی لعنتی
موت سے بچایا اور صرف موت کے ہمرنگ حالت میں سے گزار کر اور یونس نبی کا سا معجزہ دکھا کر
لوگوں پر حجت قائم کر دی اور پھر اسے موقع دیا کہ وہ بنی اسرائیل کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کو تلاش کرے
انوار العلوم جلد 4
۴۹۷
اور انہیں بھی خدا کی بادشاہت کی خوشخبری دے۔
تحفه شهزاده ویلیز
غرض آپ اسی طرح کی باتیں کرتے اور لوگوں کو کئی کئی رنگ میں سمجھاتے اور ان مضامین کو
جنہیں میں نے اور پر بیان کیا ہے۔ مختلف لفظوں اور مختلف عبارتوں میں کبھی تحریر کے ذریعے
اور کبھی تقریر کے ذریعے لوگوں تک پہنچاتے اور اس کے علاوہ اور بہت سی حکمت کی باتیں آپ کرتے
اور دوسرے مذاہب کو بھی دعوت دیتے اور ان کی غلطیوں پر ان کو آگاہ کرتے اور خدا کا کلام ان
کو سناتے اور جب آپ کوئی مضمون لکھتے یا تقریر کرتے تو اس قدر حکمت کی باتیں آپ کے فلم اور آپ
کی زبان سے نکلتیں کہ لوگ حیران ہو جاتے اور تعجب کرتے اور بہت لوگ دل میں ڈرتے کہ یہ جو کچھ
کہتے ہیں سچ ہے پر بہت لوگ پادریوں اور پنڈتوں اور مولویوں کے کہنے پر یہ خیال کرتے کہ یہ جو کچھ
کہتے ہیں ان کو دوسرے لوگ سکھاتے ہیں اور خود ان کو کچھ نہیں آتا اور اس طرح اقرار کر لیتے کہ جو کچھ
آپ کہتے ہیں وہ ایسا اعلیٰ درجہ کا کلام ہے کہ آپ کی طاقت سے بالا ہے مگر شبہات کی چادروں میں کی
اس حقیقت کو پیٹنے کی کوشش کرتے اور اپنے انکار میں اور بھی بڑھ جاتے۔
جب مولویوں ، عالموں اور پادریوں نے دیکھا کہ آپ کی باتیں لوگوں کے دل پر اثر کرتی ہیں اور
جو لوگ آپ سے ملتے ہیں آپ کے کلام کو سن کر متاثر ہو جاتے ہیں تو انہوں نے لوگوں میں یہ کہنا شروع
کیا کہ اس کی باتیں مت سنو اور اس کی کتابیں مت پڑھو کیونکہ اس کا تعلق شیطان سے ہے اور
یہ جاود سے لوگوں کے دلوں کو حق سے پھیر دیتا ہے اور اپنی جھوٹی باتیں ان کی نظروں میں اچھی کر کے
دکھا دیتا ہے۔ اور انہوں نے آپ کے خلاف لوگوں میں جوش پیدا کرنا شروع کیا اور پادریوں نے
گورنمنٹ کو اکسانا شروع کیا کہ یہ لیسوع مسیح کی ہتک کرتا ہے اور مولویوں نے عوام الناس کو جوش
دلانا شروع کیا کہ یہ کفر کی باتیں کرتا ہے کیونکہ وہ ڈرے کہ اگر اس کی تعلیم کو ہم نے نہ روکا تو لوگ اس تعلیم کو ہم نے نہرو کا تو
کی باتوں کو قبول کر لیں گے اور ہماری حکومت جو لوگوں پر ہے جاتی رہے گی اور ایسا ہوا کہ ملک کے
بڑے بڑے مولویوں نے مل کر ایک فتوی تیار کیا اور اس میں آپ کے خلاف اور آپ کے مریدوں کے
خلاف خوب زہر اگلا اور لکھ دیا کہ تشخص واجب القتل ہے اور دین سے خارج ہے! ہے اور اس کو
نقصان پہنچا نا ثواب کا موجب ہے اور اس کو اور اس کے ماننے والوں کو مسلمانوں کے قبرستان میں بھی
دفن نہیں ہونے دینا چاہئے اور ہر ایک مذہب والے نے اپنی رائے سے اس پر الزام قائم کرنا
چاہا اور یہ دیکھ کر وہ یکتا ہیں اور اسکے رسولوں کی باتیں کیا ثابت کرتی ہیں؟ مگر اس تمام شورش
کا نتیجہ یہ ہوا کہ ہر ایک جگہ اس کے قلیل التعداد ماننے والے دُکھ دیئے جانے لگے اور لوگ اپنی
انوار العلوم جلد 4
۴۹۸
تحفه شهزاده ویلیز
نادانی سے یہ سمجھتے تھے کہ ان کو تکلیف دیگر ہم خدا کو خوش کرتے ہیں اور کوئی نہ جانتا تھا کہ وہ خدا کو
ناراض مگر مولویوں کو خوش کر رہا ہے ۔
جب مولویوں اور پادریوں اور دیگر فرقوں کے مذہبی لیڈروں نے دیکھا کہ اب بھی اس کی باتیں اثر
کر رہی ہیں تو انہوں نے آپ کے خلاف جھوٹی باتیں شائع کرنی شروع کیں۔ اور گالیوں کے بھرے
ہوئے اشتہار جن کو ایک شریف آدمی پڑھ بھی نہیں سکتا شائع کرنے لگے اور ایسے ایسے طریق
ایذاء دہی کے ایجاد کئے کہ شاید پہلے نبیوں کے دشمنوں کو وہ نہیں سوجھے تھے ۔
اور بعضوں نے یہ دیکھ کر اشتہاروں کے ذریعے ان کے جوش نہیں نکل سکتے کیونکہ گورنمنٹ
انگریزی کا قانون فحش کی اشاعت کا مانع ہے یہ طریق ایجاد کیا کہ خطوں میں سخت گندی گالیاں
جن کو نہ تحریر میں لایا جا سکتا ہے اور نہ قانون اور اخلاق ان کو تحریر میں لانے کی اجازت دیتے ہیں
بغیر نمٹ لگانے کے آپ کے پاس بھیج دیتے اور کئی ہزار خطوط اس قسم کے آپ کے پاس پہنچے جن
کا محصول ادا کر کے جب ان کو کھولا گیا تو اندر سے گالیوں کے سوا کچھ نہ نکلا ۔ مگر آپ ان باتوں کی
پرواہ نہ کرتے اور اپنا کام کئے جاتے اور خدا تعالیٰ کے حضور میں عاجزانہ طور سے دعائیں کرتے کہ
لوگوں کی آنکھیں کھول دے تا وہ تیرا چہرہ دکھیں اور میری ضد سے تیرے دروازہ کو نہ چھوڑیں
اور اپنے لئے آپ نجات کے دروازے بند نہ کریں۔
آپ دن کو وعظ و نصیحت کرتے اور راتوں کو اللہ تعالیٰ کے حضور میں دُعائیں کرتے تا وہ
دنیا پر رحم کرے اور اپنا چہرہ ظاہر کرے اور اسی طرح دن کے بعد دن، ہفتہ کے بعد ہفتہ اور
مہینہ کے بعد مہینہ گزرتا اور اسی کام میں آپ مشغول رہتے اور خدا تعالیٰ کی طرف بلائے بغیر ایک
دن بھی آرام نہ کرتے ، دیکھنے والے تھک جاتے ، باری باری مدد کرنے والے چور ہو جاتے مگر
آپ با وجود کمزور صحت اور بڑی عمر کے نہ تھکتے نہ گھبراتے بلکہ خوش خوش خدا تعالی کی تبلیغ میں مشغول
رہتے ۔ نہ گالیوں کی پرواہ کرتے اور نہ مخالفت کا خیال اور صرف اسی وقت سختی کا جواب دیتے
جب یہ سمجھتے کہ اس کے بغیر دین کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے، مگر آپ کا دشمن کے حملہ کا جواب
اس کی اصلاح کی غرض سے ہوتا تھا نہ کہ کسی کو دکھ پہنچانے کے لئے ۔
جبکہ دشمن اپنی طاقت کے گھمنڈ میں تھا اور یہ خیال کرتا تھا کہ میں اس شخص کو جو اکیلا ہے ہیں
ڈالوں گا وہ زبردست بادشاہ جس نے اسے بھیجا تھا کہ تا اس کے بندوں سے اس کے حقوق
طلب کرے اسے بشارت پر بشارت دے رہا تھا اور تسلی پر تسلی دلا رہا تھا اور بجائے اس کے کہ
انوار العلوم جلد 4
۴۹۹
تحفه شهزاده و نیز
اس مخالفت سے وہ ڈرے یا خیال کرے کہ شاید اس مخالفت کو دیکھ کر لوگ مجھ پر ایمان نہ
لائیں گے وہ اور بھی زیادہ زور سے خدا تعالیٰ کے ان وعدوں کو جو اس سے ہوئے تھے شائع کر رہا
تھا جن میں سے بعض یہ ہیں :-
" خدا تیر سے نام کو اس روز تک جو دنیا منقطع ہو جائے عزت کے ساتھ قائم
رکھے گا اور تیری دعوت کو دنیا کے کناروں تک پہنچا دے گائیں تجھے اُٹھاؤں گا اور اپنی
طرف بلالوں گا پر تیرا نام صفحۂ زمین سے کبھی نہیں اُٹھے گا اور ایسا ہو گا کہ سب وہ لوگ
جو تیری ذلت کی فکر میں لگے ہوئے ہیں اور تیرے نا کام رہنے کے درپے اور تیرے
نابود کرنے کے خیال میں ہیں وہ خود ناکام رہیں گے اور ناکامی اور نامرادی میں مرینگے ناکامی اور
لیکن خدا تجھے بیکلی کامیاب کرے گا اور تیری ساری مرادیں تجھے دیگا ۔ میں تیرے
خالص اور دلی محبتوں کا گروہ بھی بڑھاؤں گا اور ان کے نفوس و اموال میں برکت
دوں گا اور ان میں کثرت بخشوں گا اور وہ مسلمانوں کے اس دوسرے گروہ پر تا
بروز قیامت غالب رہیں گے۔ جو حاسدوں اور معاندوں کا گروہ ہے خدا انہیں
نہیں بھولے گا اور فراموش نہیں کرے گا اور وہ علی حسب الاخلاص اپنا اپنا اجبر
پائینگے تو مجھ سے لیا ہے جیسے انبیاء بنی اسرائل ایمنی علی طور پر ان سے مشابہت رکھتا ہے تو مجھ سے
ایسا ہے جیسی میری توحید تو مجھ سے اور میں تجھ سے ہوں اور وہ وقت آتا ہے بلکہ قریب ہے کہ خدا
بادشاہوں اور امیروں کے دلوں میں تیری محبت ڈالے گا یہاں تک کہ وہ تیرے
کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے ۔ اسے منکرو اور حق کے مخالفو ! اگر تم میرے
بندے کی نسبت شک میں ہو ۔ اگر تمہیں اس فضل و احسان سے کچھ انکار ہے جو ہم نے
اپنے بندے پر کیا تو اس نشان رحمت کی مانند تم بھی اپنی نسبت کوئی سچا نشان پیش کرو
اگر تم سچے ہو اور اگر تم بھی پیش نہ کر سکو اور یاد رکھو کہ ہرگز پیش نہ کر سکو گے تو اس
آگ سے ڈرو کہ جو نافرمانوں اور جھوٹوں اور حد سے بڑھنے والوں کے لئے
تیار ہے ۔
تذکره صفحه ۱۴۱، ۱۴۲ ایڈیشن چهارم)
تو مغلوب ہوکر یعنی بظاہر مغلوبوں کی طرح حقیر ہو کر پھر آخر غالب ہو جائیگا
اور انجام تیرے لئے ہو گا اور ہم وہ تمام بوجھ تجھ سے اُتار لیں گے جس نے تیری کر
توڑ دی خدا تعالیٰ کا ارادہ ہے کہ تیری توحید تیری عظمت تیری کمالیت پھیلا دے
انوار العلوم جلد 4
۵۰۰
تحفه شهزاده ویلیز
خدا تعالیٰ تیرے چہرہ کو ظاہر کرے گا اور تیرے سایہ کولمبا کردے گا۔ دنیا میں ایک نذیر آیا۔
پر دنیا نے اُسے قبول نہیں کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے
اس کی سچائی: ہائی ظاہر کر دے گا ۔ عنقریب اسے ایک ملک عظیم دیا جائے گا اور خ خزائن اس
پر کھولے جائیں گے۔ یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے اور تمہاری آنکھوں میں عجیب ہم عنقریب
تم میں ہی اور تمہارے ارد گرد نشان دکھاویں گے۔ حجت قائم ہو جائے گی اور فتح کھلی
بھلی ہوگی ۔ کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم لوگ ایک بھاری جماعت ہیں یہ سب بھاگ
جائیں گے اور پیٹھ پھیر لیں گے ۔ اگر لوگ تجھے چھوڑ دینگے پر میں نہیں چھوڑوں گا اور
اگر لوگ تجھے نہیں بچائیں گے پر میں بچاؤں گا۔ میں اپنی چمکار دکھلاوں گا
قدرت نمائی سے تجھے اُٹھاؤں گا۔ اسے ابراہیم تجھ پر سلام ہم نے تجھے خالص دوستی
کے ساتھ اتھ چن لیا خدا تیرے سب کام درست کر دے گا اور تیری ساری مرادیں تجھے
دے گا تو مجھ سے ایسا ہے جیسی میری توحید اور تفرید۔ خدا ایسا نہیں جو تجھے چھوڑ
دے جب تک وہ خبیث کو طیب سے جدا نہ کرلے وہ تیرے مسجد کو زیادہ کرے گا
اور تیری ذریت کو بڑھائے گا اور من بعد تیرے خاندان کا تجھ سے ہی ابتداء قرار
دیا جائے گا ۔ میں تجھے زمین کے کناروں تک عزت کے ساتھ شہرت دوں گا اور تیرا
ذکر بلند کرونگا اور تیری محبت دلوں میں ڈال دونگا جَعَلْنَاكَ المسيح ابن مرید ہم نے تجھ کو سیح بن مریم
بنایا ، ان کو کہہ دے کہ میں عیسی کے قدم پر آیا ہوں۔ یہ کہیں گے کہ ہم نے پلوں
سے ایسا نہیں سنا۔ سو تو ان کو جواب دے کہ تمہارے معلومات وسیع نہیں۔ خدا بہتر
جانتا ہے۔ تم ظاہر لفظ اور ابہام پر قانع ہو اور اصل حقیقت تم پر مکشوف نہیں *
خدا تیرے دشمنوں کے مقابلہ میں تیرے لئے خود سامان پیدا کرے گا۔ کچھ لوگ
ایسے ہوں گے جو ہدایت پائیں گے اور کچھ لوگ سزا کے مستحق ہوں گے۔ یہ وہ لوگ ہونگے
جو تیرے خلاف تدبیریں کریں گے اور اللہ تعالیٰ بھی تدبیریں کرے گا اور اللہ اچھی
تدبیریں کرنے والا ہے اور یہ لوگ تجھے ایک ہنسی کے قابل اور حقیر وجود سمجھتے ہیں
اور کہتے ہیں کہ کیا اللہ نے اس شخص کو رسول بنا دیا ہے ؟ تو کہ اسے منکر و ! میں سچا ہوں
پس میرے نشانات کا ایک وقت تک انتظار کرو۔ ہم ضرور اپنے نشانات ان کو بیرونی
دنیا میں بھی دکھائیں گے اور خود ان کی اپنی جانوں میں بھی دکھائیں گے جو ہمیشہ کے
تذکره صفحه ۱۸۳ تا ۱۸۵ ایڈیشن چهارم
انوار العلوم جلد 4
۵۰۱
تحفه شهزاده و نیز
لئے ایک دلیل ہوں گے اور گلی گھلی فتح کا موجب ہوں گے ۔ اللہ تعالیٰ خود ہی تمہارے
در میان فیصلہ کرے گا۔ اللہ تعالیٰ حد سے بڑھنے والے اور چھوٹے کو کامیابی کا راستہ ے بڑھنے والے اور چھوٹے کو کامیابی کا راستہ
نہیں دکھاتا ۔ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے مونہوں کی پھونکوں سے بُجھا دیں
اور اللہ چاہتا ہے کہ خواہ منکر اسے کسی قدر نا پسند کرتے ہوں وہ اپنے نور کو قائم
کر کے دکھائے۔ (ازالہ اوہام حصہ دوم صفحہ ۳۴۲،۳۴۱ ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه (۴۴، ۴۴۲)
یہ باتیں اس وقت لوگوں کو ایک مجنونانہ بڑ معلوم ہوتی تھیں اور لوگ دلوں میں ہنستے تھے کہ
اس شخص کو کیا ہو گیا کہ ساری دنیا اس کی دشمن ہے اور سب مذاہب اس پر حملہ کر رہے ہیں ؟ اور
اس کے ساتھ کوئی جتھا نہیں ۔ چند گنتی کے آدمی اس پر ایمان لائے ہیں اور اس کا نام شعر گمنامی میں
پڑا ہوا ہے اور اس کی عمر آخر ہونے کو ہے اور یہ اس قدر زور سے دعویٰ کر رہا ہے کہ کیں غالب
آؤں گا اور لوگ کثرت سے مجھ پر ایمان لاویں گے اور دُنیا کے کناروں تک میرے نام کو خدا مشہور
کرے گا اور میں اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گا اور خدا سے دور جانے والوں کو خدا تعالیٰ کی طرف
پھیر کر لاؤں گا۔ مگر آج جب کہ چالیس سال اس دعوے پر گزر گئے ہیں یہ پیشنگوئیاں پوری
ہو کر دنیا کو حیران کر رہی ہیں۔ دنیا کے کناروں تک آپ کا نام مشہور ہو چکا ہے اور لاکھوں آدمی
اس وقت تک ایمان لا چکا ہے ۔
جب به دعاوی اور خدا کی باتیں شائع کی جاتیں تو مخالف اور بھی زیادہ جوش میں آتے
اور ان باتوں کو گھر اور بے دینی کی باتیں قرار دیتے اور لوگوں کو اور بھی زیادہ جوش دلاتے۔ اور ایک اور اور
طرف تو گورنمنٹ کو توجہ دلاتے کہ یہ حکومت کا خیر خواہ نہیں بلکہ بدخواہ ہے اور موقع کی تلاش
میں ہے اور دوسری طرف لوگوں کو کتے کہ یہ گورنمنٹ کا خوشامدی ہے اور جہاد کا منکر ہے ۔
اور ایسا ہوا کہ اپنے دعویٰ کے شروع میں آپ نے کچھ سفر اختیار کئے اور ان سفروں میں
یہ حکمت تھی کہ آپ مسیح سے مشابہت اختیار کریں۔ جہاں جہاں آپ جاتے لوگ سخت مخالفت
کرتے اور آپ کے مکان کے سامنے سارا دن بڑا بھاری مجمع رہتا اور لوگ ہر وقت اس بات پر
آمادہ رہتے کہ آپ پر حملہ کریں لیکن گورنمنٹ کے انتظام کے ڈر سے کچھ نہ کر سکتے ۔
سب سے پہلے آپ لدھیانہ گئے اور یہاں اردگرد سے علماء نے اکٹھے ہو کر خوب لوگوں کو
اکسا یا مگر ڈپٹی کمشنر نے ان کے سردار کو وہاں سے نکل جانے کا حکم دیا تب شور دیا۔ پھر آپ دہلی
گئے جو اس وقت دارالخلافہ ہے اور وہاں ہندوستان کے مولویوں کا جو سردار تھا اسے آپؐ نے