تعارف کتب
انوارالعلوم (جلد 7)
صفحه
1
الله
لده
194
۲۸۵
۲۹۳
۳۲۷
نمبر شمار
۲
ترتيب
عنوانات
ا خطاب جلسه سالانه ۱۲۷ دسمبر ۱۹۲۲ ته
نجات
۳ تقاریر ثلاثه
"
تحریک شدھی ملکانا
بالشویک علاقہ میں احمدیت
4 پیغام صلح (موجودہ مشکلات کا صیحیح حل)
4
دعوة الامير
انوار العلوم جلد کے
تعارف کتب
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
تعارف کتب
یہ انوار العلوم کی ساتویں جلد ہے جو سید نا حضرت فضل عمر خلیفہ المسیح الثانی کی اپریل
۱۹۲۲ء سے دسمبر ۱۹۲۳ء تک سات مختلف تقاریر و تحریرات پر مشتمل ہے۔
(1) خطاب جلسہ سالانه ۲۷ دسمبر ۱۹۲۲ء
سید نا حضرت خلیفة المسیح الثانی نے ۲۷ دسمبر ۱۹۲۲ء کو قادیان میں یہ تقریر جماعت احمد یہ
کے جلسہ سالانہ پر ارشاد فرمائی۔ جس میں سب سے پہلے آپ نے مجلس مشاورت میں شمولیت
اور مشورہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے متوجہ فرمایا کہ بعض لوگ کسی سستی کی وجہ سے نہیں
بلکہ ایک غلط خیال کی وجہ سے مشاورت میں شامل نہیں ہوتے کہ جب ہم ایک ہاتھ پر بیک
چکے ہیں تو پھر ہمیں کچھ کہنے کی کیا ضرورت ہے ؟ جس طرح ہمیں کہا جائے گا ہم کریں گے۔
فرمایا یہ ٹھیک ہے مگر مشورہ دینے کا حکم بھی اسی کی طرف سے ہے جس کے ہاتھ پر تم پک چکے
ہو۔ اس لئے جب مشورہ کیلئے بلایا جائے تو مشورہ دو اور مشاورت میں ہر قسم کی قربانی کر کے
شامل ہو۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا ہے کہ کوئی خلافت نہیں کہ جس میں مشورہ
نہ ہو۔ فرمایا میں مشورہ لیتا ہوں اور اس کی قدر بھی کرتا ہوں اس کے بہت سے فوائد ہیں۔
اس کے بعد حضور نے نفس انسانی کو پاک کرنے اور روحانی بیماریوں سے تحفظ کیلئے دو
انوار العلوم جلد ہے
تعارف کتب
بنیادی امور یہ بیان فرمائے ہیں کہ گناہوں سے بچا جائے اور روحانیت پر اثر ڈالنے والے
نیک اعمال کئے جائیں۔ اس ضمن میں حضور نے تین قسم کی روحانی بیماریوں یا گناہوں کا ذکر
فرمایا ہے جن سے بچنا ضروری ہے۔ اول وہ بیماریاں جن کا تعلق انسان کی اپنی ذات سے ہی
ہوتا ہے۔ دوم وہ بیماریاں جو دوسروں پر اثر ڈالنے والی ہوتی ہیں۔ اور سوم خدا تعالیٰ سے
متعلق معاصی -
ان روحانی بیماریوں اور معاصی کے بالمقابل حضور نے تین قسم کی نیکیوں کے بجالانے کی
طرف توجہ دلائی ہے۔ اول ذاتی نیکیاں، دوم بنی نوع انسان سے تعلق رکھنے والی نیکیاں اور
سوم خدا تعالٰی سے تعلق رکھنے والی نیکیاں۔
فرض حضور نے اپنی اس مختصر تقریر میں وہ تمام اہم امور بیان فرما دیتے ہیں جو نفس
انسانی کو نفسانی آلائشوں سے پاک کرنے اور اسے روحانی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے
ضروری ہیں۔
اپنے خطاب کے آخر میں حضور نے کارکنوں کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا ۔
سیکرٹریوں اور دوسرے کارکنوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ لوگوں سے اخلاق اور نرمی سے پیش
آؤ ۔ ہمارے پاس حکومت نہیں ہے۔ ہمیں جو کچھ ملا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے
ملا ہے۔ اور آپ فرماتے ہیں۔
منه از بهر ما کری که ماموریم خدمت را
جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام یہ فرماتے ہیں تو ہمیں بھی اپنے آپ کو لوگوں کا خادم سمجھنا
چاہئے۔
حضور نے خدمت دین کی طرف متوجہ کرتے ہوئے فرمایا !
"
غرض آپ لوگوں سے التجا کرتا ہوں کہ آپس میں بھائیوں کی طرح رہو۔ اور دین کی خدمت سے کرتاہوں
کیلئے کمر بستہ ہو جاؤ۔ جو کام ہمارے سپرد ہوا ہے۔ اسے خدا کا فضل سمجھو اد ریا درکھو کہ خدا
ہمار امحتاج نہیں ، ہمارے کام وہی آئے گا جو ہم یہاں کر جائیں گے۔
پس اے عزیزو! پیشتر اس کے کہ خدا کی رحمت کے دروازے بند ہو جائیں۔ ان میں
داخل ہو جاؤ ۔ تم کلی طور پر خدا کیلئے ہو جاؤ خدا کے لئے سب کام کرو، خدا کیلئے مرد اور خدا
کیلئے جیئو ۔ خدا تعالٰی میرے بھی ساتھ ہو اور آپ کے بھی ساتھ ہو"۔
انوار العلوم جلد ۷
تعارف کتب
(۲) نجات
سید نا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے ۲۸- دسمبر ۱۹۲۲ء کو جلسہ سالانہ کے آخری روز جو
اختتامی تقریر فرمائی اس میں حضور نے مسئلہ نجات پر روشنی ڈالی ہے اور اس کے مختلف اور
اہم پہلوؤں کو بڑی وضاحت سے بصیرت افروز انداز میں بیان فرمایا ہے۔
حضور نے اپنی اس تقریر میں بتایا ہے کہ نجات فطرت انسانی میں داخل ہے اور اس کا
ثبوت یہ ہے کہ تمام مذاہب کے پیروکاروں میں نجات کا تصور کسی نہ کسی رنگ میں موجود
ہے۔ اس ضمن میں حضور نے مختلف مذاہب میں پائے جانے والے نجات کے تصورات اور
ان تصورات کے بالمقابل اسلام کے تصور فلاح" کو پیش فرمایا ہے۔ اور بتایا کہ اسلام میں
نجات یا فلاح سے مراد یہ ہے کہ انسان اس غرض کیلئے پیدا کیا گیا ہے کہ وہ اپنے خدا سے لے
اس غرض کو حاصل کر لینا ہی فلاح ہے۔
نجات یا فلاح کی اس تعریف کے ساتھ ساتھ حضور نے نجات کی سات اقسام اور نجات
حاصل کرنے والوں کی گیارہ علامات بھی بیان فرمائی ہیں۔
علاوہ ازیں حضور نے اس تقریر میں نجات کے حوالہ سے بعض اعتراضات کے جواب
بھی ارشاد فرمائے ہیں۔ اور ہندوؤں کے عقیدہ تاریخ کا رد فرمایا ہے۔
(۳) تقارير ثلاثه
سید نا حضرت خلیفة المسیح الثانی نے لجنہ اماء اللہ کے جلسہ منعقدہ ۵- فروری ۱۱- فروری
اور ۵- مارچ ۱۹۲۳ء میں تین تقاریر فرمائیں۔ جو تقاریر ثلاثہ کے نام سے موسوم ہیں۔ ان
تقاریر میں حضور نے دینی اور دنیاوی علوم کا مختصہ کا مختصر تعارف اور کیفیت بیان فرمائی ہے۔ یہ تقاریر
" خزينة العلوم" کے نام سے بھی مشہور ہیں۔
تقریر اول
مورخه ۵- فروری ۱۹۲۳ء کو حضرت مصلح موعود نے لجنہ اماء اللہ کے جلسہ میں تقریر
فرمائی یہ ایک نہایت بلند پایہ علمی تقریر تھی۔ حضور نے فرمایا۔ علم کی ترقی کے لئے یہ
انوار العلوم جلد کے
تعارف کتب
ضروری ہے۔ کہ مختلف علوم کے متعلق ایسے لوگوں کے لیکچر ہوتے رہیں جو ان علوم کے ماہر
ہوں۔ خواہ یہ علوم دینی ہوں یا دنیاوی ۔ کیونکہ ہر قسم کا علم انسان کی دماغی ترقی کا موجب ہوتا
ہے"۔
اس تقریر میں حضور نے فرمایا کہ "علم کے معنی میرے نزدیک یہ نہیں کہ جو سچا ہی ہو
میرے نزد نزدیک علم کئی قسم کے ہوتے ہیں۔ بعض تو ایسے ہوتے ہیں کہ ہوتے ہیں کہ فی الحقیقت وہ نت وہ بچے اور
مکمل ہوتے ہیں اور بعض نہ بچے ہوتے ہیں اور نہ مکمل ہوتے ہیں۔ مگر پھر بھی ان کو علم کہا
جاتا ہے"۔
اس تقریر میں حضور نے مذاہب عالم کا مختصر تعارف بھی کروایا ہے اور مذہبی علوم کے
نام اور پھر ان سب کی کیفیت بیان فرمائی ہے۔
اسلامی علوم کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا ” علوم اسلامی میں سے پہلی بات علم
العقائد ہے اور علم العقائد میں سب سے اہم مسئلہ ہستی باری تعالی ہے یہ معمولی علم نہیں بلکہ
اس میں بڑی بڑی بھٹیں ہیں۔ مثلاً اللہ تعالی نظر آسکتا ہے یا نہیں ؟ مل سکتا ہے یا نہیں ؟ یا ملنے
کے کیا نشان ہیں؟ اپنے بندوں سے کس طرح تعلق رکھتا ہے ؟ ان سے اپنی محبت اور غضب کا
کس طرح اظہار کرتا ہے ؟ ہمارا اور خدا کا کیا تعلق ہے۔
تقریر دوم
۱۱۔ فروری ۱۹۲۳ء کے جلسے میں سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے دوسر نے دوسری تقریر میں دنیاوی
علوم کتنی قسم کے ہیں اور کیا کیا ہیں پر دلنشیں انداز میں روشنی ڈالی حضور نے فرمایا ” جب میں
دنیاوی علوم کے نام لوں گا تو یہ مطلب نہیں ہو گا کہ واقعی ہر ایک علم ہے صرف یہ مطلب ہو گا
کہ بعض اس کو علم کہتے ہیں۔ جیسے اسلام کے مقابلہ میں ہندوؤں کے عقائد بتانے سے یہ
غرض ہے کہ یہ معلوم ہو جائے اس میں کیا نقص اور کمزوری ہے"۔
پچاس (۵۰) سے زائد دنیاوی علوم سے متعلق حضور کی یہ مایہ ناز تقریر اپنی نظیر آپ ہے
حضور نے نہایت اچھوتے رنگ میں دنیاوی علوم سے متعارف کروایا ہے اور ان علوم سے
واقف ہونا ضروری قرار دیا ہے۔ حضور نے فرمایا ” دنیاوی علوم میں سے پہلا علم جس کو تمام
انوار العلوم جلد کے
تعارف کتب
علوم کی بنیاد یا بر تن یا ظرف کہنا چاہئے وہ زبان کا علم ہے جب تک زبان کا علم نہ ہو انسان اپنے
خیالات دوسروں تک پہنچا نہیں سکتا۔"
تربیت اولاد کے علم کے بارہ میں حضور نے فرمایا " یہ علم بہت ضروری ہے اور عورتوں
کے ساتھ اس کا خاص تعلق ہے کیونکہ اولاد کی تربیت اور تعلیم کا جس قدر تعلق ماں سے ہے
مردوں سے اتنا نہیں ہوتا ۔ اس علم میں یہ بتایا جاتا ہے کہ بچوں کے ساتھ کسی حد تک سختی
یا نرمی کرنی چاہئے۔ ان کو غلطیوں یا بد عادتوں سے بچانے کے لئے کیا طریق اختیار کیا جائے۔
ان میں اچھی عادتیں پیدا کرنے کے کیا طریق ہیں ان کے حوصلہ اور ہمت کو بلند کرنے کے لئے
کیا طریق اختیار کیا جائے غرض ان کی جسمانی اور اخلاقی تربیت اور ترقی کے لئے تمام ضروری
باتوں کا علم اس میں داخل ہے۔
تقریر سوم
مؤرخہ ۵۔ مارچ ۱۹۲۳ء کو لجنہ اماء اللہ کے جلسہ میں سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی یہ
تیسری تقریر تھی جس میں حضور نے بقیہ تنہیں متفرق علوم کی تفصیل بیان فرمائی۔ مثلا ان میں
علم سائنس و طبقات الارض ، پیدائش، اجسام ، علم الاقدام، علم نباتات و حیوانات ، علم كان
کنی، علم جراحی والادویہ والامراض، علم زراعت و مسمریزم و علم قافیہ ، نجوم ، جفر، رمل اور
طلسمی علوم و غیرہ ۔
حضور کی یہ پُر از معلومات تقریر علمی شوق رکھنے والوں کے لئے مشعل راہ ہے۔
(۴) تحریک شدھی ملکانا
شدھی تحریک کا پس منظر ۔ ہندوستان میں اسلامی حکومت کی بنیاد تو فاتح سندھ محمد
بن قاسم کے ہاتھوں ۷۱۲ء میں رکھی گئی۔ مگر اسلام کا پیغام اس برصغیر میں عرب تاجروں
مسلمان سیاحوں کے ذریعہ برسوں پہلے پہنچ چکا تھا۔ ہندوستان میں اسلام کی وسیع تبلیغ و
اشاعت اکابر اولیاء ، صوفیا اور صلحائے امت نے کی۔ ان بزرگوں کی اخلاقی قوت ان کے
خوارق و کرامات اور ان کے زبردست روحانی اثرات کی وجہ سے ہندوستان کی کئی ثبت
پرست قومیں راجپوت جاٹ اور میواتی وغیرہ کثرت سے اسلام میں داخل ہوئیں۔
انوار العلوم جلد ہے
4
تعارف کتب
جس کثرت اور تیزی سے یہ تو میں اسلام میں داخل ہوئیں۔ اس تیزی اور وسیع
پیمانے پر ان کی اسلامی رنگ میں تعلیم و تربیت اور نگہداشت کا انتظام نہ ہو سکا۔ اس طرح وہ
اسلامی تعلیم و تربیت سے بالکل محروم رہیں۔ چونکہ وہ اسلام کو سچا مذہب سمجھ کر مسلمان ہوئی
تھیں۔ اس لئے اپنے آپ کو مسلمان ہی سمجھتی اور کہتی رہیں۔ مگر مسلمان کہلوانے کے سوا
ان کا رہن سہن، کھانا پینا بول چال برتاؤ رسم و رواج سب ہندوانہ تھے۔ ان کے کئی دور
اس حالت میں گزر گئے۔
سناتنی ہندو اپنے عقائد کی رو سے غیر مذاہب کے لوگوں کو اپنے مذہب میں داخل کرنا
جائز نہیں سمجھتے تھے۔ اس لئے یہ برائے نام مسلمان ایک عرصہ تک ہندو ہونے سے بچے
رہے۔ اٹھارھویں صدی عیسوی کے نصف آخر میں پنڈت دیانند سرسوتی کی کوشش سے
ایک نیا فرقہ آریہ ظہور میں آیا جو غیر مذاہب والوں کو اپنے مذہب میں شامل کر لینے کا قائل
اور اس کے لئے بڑا شوق و جوش رکھنے والا تھا۔ چنانچہ اس نے ( موقع پاتے ہی) شدھی یعنی
غیر مذاہب کے لوگوں کو اپنے مذہب میں شامل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ آریہ فرقہ نے
ملکانے راجپوتوں میں بھی اپنا کام شروع کر دیا ۔ مگر بہت احتیاط بڑی ہوشیاری اور نہایت
آہستہ روی سے وہ ان قوموں کو قابو میں لانے کے لئے سالہا سال تک دو حربے ان پر چلاتا
رہا۔ پہلا یہ کہ مسلمان بادشاہوں نے صدیوں پہلے تمہارے دادوں پر دادوں کو زبردستی
ہندو دھرم سے الگ کر کے مسلمان بنا لیا تھا۔ اس اپنا لیا تھا ۔ اب تو کوئی زبردستی نہیں ہے پھر کیا وجہ ہے کہ وہ
لوگ جن کے بزرگوں سے جبراً ان کا دھرم چھڑوایا گیا وہ اپنے بزرگوں کے دھرم میں واپس نہ
آجائیں ؟
دوسرا حربہ مذہب اسلام کو گھناؤنی اور بھیانک سے بھیانک شکل میں دکھانا اور اس پر
نفرت دلانے والے الزامات لگاتا تھا۔ آریوں کے یہ دونوں حربے کارگر ثابت ہوئے اور
انہوں نے شدھی کا یہ سلسلہ یوپی کے مختلف اضلاع میں بڑے جوش و خروش اور دھوم
دھام سے شروع کر دیا۔
انوار العلوم جلد ۷
اعلان بابت فتنه ارتداد
تعارف کتب
مسلم پریس نے شدھی کے خلاف آواز تو مارچ ۱۹۲۳ء میں بلند کی مگر سید نا حضرت خلیفہ
المسیح الثانی نے ۱۹۲۳ء کے آغاز میں ہی اس فتنہ کی طرف توجہ دلائی اور یہ معلوم ہوتے ہی کہ
ایک قوم کی قوم ارتداد کے لئے تیار ہے سخت بے تاب ہو گئے اور اس کے تدارک کے لئے
وسیع پیمانے پر ایک زبردست حکیم تیار کی چنانچہ حضور نے ، مارچ ۱۹۲۳ء کو نماز عصر کے بعد
درس القرآن سے پہلے اعلان فرمایا کہ جماعت احمد یہ فتنہ ارتداد کے خلاف جہاد کا۔ علم بلند
کرنے کی غرض سے ہر قربانی کے لئے تیار ہو جائے۔
ساڑھے چار لاکھ مسلمان ارتداد کے لئے تیار ہیں
- مارچ ۱۹۲۳ء کو خطبہ جمعہ میں حضور نے شدھی کے تدارک کے لئے تھیں مبالغین اور پچاس
ہزار روپے کی تحریک فرمائی۔ حضور نے اسلام سے محبت رکھنے والے دیگر لوگوں کو بھی
جھنجھوڑا اور فرمایا کہ آریہ لوگ جس قوم کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اگر چہ ساڑھے چار لاکھ
ہیں۔ مگر ان کے پیچھے ایسی حالت کے ایک کروڑ آدمی اور ہیں۔ خطرہ نہایت سخت ہے۔ اگر
آج کچھ نہ کیا گیا تو کل اس کا علاج بالکل نا ممکن ہو جائے گا۔
ملکانے جانے والے وفد سے خطاب
شدھی تحریک کے جلد تدارک کے لئے حضور کے جذبہ کا اندازہ اس بات سے بھی ہوتا
ہے کہ ۱۲۔ مارچ ۱۹۲۳ء کو بعد نماز ظہر جب مجاہدین کا پہلا وقد راجپوتانے کی طرف روانہ ہوا
تو حضور بنفس نفیس اس وفد کو الوداع کرنے کے لئے بٹالہ کے موڑ تک تشریف لے گئے اور
وفد کے اراکین اور الوداع کہنے والے احباب سے خطاب کرتے ہوئے حضور نے فرمایا ”یاد
رکھو کامیاب وہی ہو گا جس کو خدا پر بھروسہ اور یقین ہو گا پس تم بھی یقین کرو کہ خدا تمہارے
ساتھ ہے اور تم اس نبی کے ہاتھ پر بیع ہو چکے ہو جس سے خدا نے وعدہ کیا تھا کہ ”میں تیری
تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا پس تم خدا پر توکل کر وفتح تمہاری ہوگی "
१९
انوار العلوم جلد کے
راجپوتوں کے ارتداد کا فتنہ
تعارف کتب
۱۴۔ مارچ ۱۹۲۳ء کو بعد نماز عصر مسجد اقصیٰ میں حضرت المصلح الموعود نے پُر اثر خطاب
فرمایا اور اس وسوسے کا کہ فتنہ ارتداد کو روکنے کی ہمیں کیا ضرورت ہے تفصیلی اور موثر
جواب دیا۔ حضور نے فرمایا ”اگرچہ غیر احمدیوں کی طرف سے ہماری راہ میں مشکلات کھڑی کی
جاتی ہیں گالیاں دی جاتی ہیں دکھ دیئے جاتے ہیں باوجود اس شدید مخالفت اور دشمنی کے اس
نازک وقت میں ان کی نگاہیں بھی ہماری طرف اٹھ رہی ہیں اور اس وقت یہ لوگ کہہ رہے
ہیں کہ احمدی کہاں ہیں ؟ کیوں اس فتنہ ارتداد کو روکنے کے لئے کھڑے نہیں ہوتے؟ پس ان
کے دل مانتے ہیں کہ اگر کوئی جماعت خدمت اسلام کر سکتی ہے اور خدا تعالی کی نصرت کسی
جماعت کو مل سکتی ہے تو وہ احمدی جماعت ہے تو اس موقع کو جانے نہیں دینا چاہئے۔"
ایک کروڑ مسلمان ارتداد کی چوکھٹ پر
سید نا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے ۲۳- انے ۲۳- مارچ ۱۹۲۳ء کو ایک اور اشتہار دیا جس میں
حضور نے علاقہ ارتداد کی نازک صورتحال سے مسلمانوں کو آگاہ فرمایا اور پیشکش کی کہ ہم کسی
بھی جماعت یا مسلم تنظیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔ نیز مجاہدین کی تعداد
ڈیڑھ سو سے بڑھا کر تین سو کرنے کا اعلان فرمایا اور جماعت کو اس جہاد میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لینے کی اپیل کی۔
ہیں اور احمدی خدام دین کی ضرورت
مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۲۳ء کو بوقت صبح مسجد مبارک قادیان میں سیدنا حضرت مصلح
موعود نے خطاب فرمایا جس میں ۲۰ مزید احمدی خدام کی ضرورت کی اپیل کی اس پر فوری طور
پر ۱۱۹ درخواستیں پیش ہو گئیں جن میں سے ۲۲ مجاہدین کو منتخب کرکے دعاؤں کے ساتھ
رخصت کیا گیا۔
حضور نے فرمایا ”جو لوگ ہمیں جہاد کے منکر کہتے تھے آج اللہ تعالی نے ہمیں تو جہاد کا
موقع دے دیا اور جو تلوار کے جہاد کے قائل تھے اللہ تعالٰی نے انہیں جہاد سے محروم رکھا۔
انوار العلوم جلد ہے
۹
تعارف کتب
نمائندگان مجلس مشاورت سے خطاب
مؤرخہ یکم اپریل ۱۹۲۳ء کو مجلس مشاورت کے نمائندگان سے حضرت خلیفۃ المسیح الثانی
نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا ”جب ہم یہ دیکھیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو
ماننے والوں کی روحیں ہلاکت کی طرف لے جائی جا رہی ہیں اس وقت ہماری ذمہ داری کتنی
بڑھ جاتی ہے۔ کیا ہم اس لئے پیچھے رہیں گے کہ وہ غیر احمدی ہیں ؟ کیا ہم اس لئے ان کو ارتداد
سے بچانے نہ جائیں گے کہ ان کے مولوی ہمیں کافر اور ہمارے مسیح کو دجال کہتے ہیں اور
ہمیں ہر ایک قسم کا نقصان جو وہ پہنچا سکتے ہوں پہنچانا عین ثواب خیال کرتے ہیں ہرگز نہیں؟
ہمارا فرض ہے کہ ہم اشاعت اسلام کے لئے کھڑے ہوں اور اس راہ میں جو بھی قربانی کرنی
پڑے وہ کریں اور نہ صرف ان مسلمانوں کو ارتداد سے بچائیں بلکہ ان کو بھی اسلام میں لائیں
جو ان کو اسلام سے چھین لے جانے کے درپے ہیں"۔
مسلمانوں کا فرض ہے کہ اپنے ہمسایہ ہندوؤں کو تبلیغ اسلام کریں
سید نا حضرت مصلح موعود کو ہندوؤں میں تبلیغ اسلام کے لئے ایک خاص جوش تھا جس کا
اظہار مختلف پیرایوں میں ہوتا رہتا تھا۔ مؤرخہ ۴۔ اپریل ۱۹۲۳ء کو الفضل میں حضور کا ایک
ارشاد شائع ہوا جس میں حضور نے مسلمانوں کو اپنے اپنے ہمسایہ ہندوؤں کو تبلیغ اسلام کرنے
کی طرف توجہ دلائی۔ حضور نے فرمایا ” میں اس کام میں ہر طرح کی مدد دینے کے لئے تیار
ہوں"
ہدایات برائے مبلغین اسلام
سید نا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے ۲۱- اپریل ۱۹۲۳ء کو انسداد ارتداد کے جہاد میں
شامل ہونے والے مجاہدین کے لئے ۵۲ زریں ہدایات رقم فرمائیں یہ ہدایات ایک مطبوعہ
ٹریکٹ کی شکل میں تمام مجاہدین کو دی گئیں۔
احمدی مجاہدین سے خطاب
سید نا حضرت خلیفة المسیح الثانی نے مورخہ ۲۰ جون ۱۹۲۳ء کو احمدی مجاہدین کو نہایت زریں
ہدایات سے نوازا۔
انوار العلوم جلد کے
تبلیغ ملکانا کے لئے روپیہ کی ضرورت
تعارف کتب
مورخه ۲۵ جون ۱۹۲۳ء کو حضور نے تبلیغ مکانا کے اخراجات کے لئے مالی قربانی کی
نهایت مؤثر رنگ میں تحریک فرمائی۔
مجاہدین علاقہ ارتداد کے ورود قادیان پر خطاب
۲ جولائی ۱۹۲۳ء کو مجاہدین علاقہ ارتداد کا قادیان میں ورود ہوا۔ حضور نے سب
مجاہدین کو مصافحہ کا شرف بخشا۔ مجاہدین سے خطاب فرماتے ہوئے حضور نے ان سب کی
کارگذاری پر اظہار خوشنودی فرمایا اور انہیں دعاؤں سے نوازا۔
علاقہ ارتداد کے لئے روانہ ہونے والے وفد کے اراکین سے حضور نے خطاب فرمایا
اور اسی دن ۱۰ جولائی کو انہیں شرف ملاقات بخشا اور ان سب کے لئے دعا کی۔
۱۴- ستمبر ۱۹۲۳ء کو مجاہدین علاقہ ارتداد کو ضروری نصائح فرمائیں۔ اس ضمن میں حضور
نے فرمایا ”سب سے ضروری نصیحت یہ ہے کہ مبلغ جہاں اور جس مقام پر رہے وہاں کے
لوگوں سے واقفیت اور دوستانہ تعلقات ضرور پیدا کرے حضور نے فرمایا ”ہم نے یہ کام اس
لئے شروع نہیں کیا کہ ہم نے ملکا نا قوم کو بچانا ہے بلکہ اس لئے شروع کیا ہے کہ اسلام کو محفوظ
کرنا ہے"۔
میدان ارتداد میں مبلغین کی اشد ضرورت
مورخہ ۵- نومبر ۱۹۲۳ء کو جب مبلغین کا ایک وفد علاقہ ارتداد کے لئے روانہ ہوا تو
حضور نے مبلغین کو میدانِ عمل کی صورت حال سے آگاہ فرمایا اور وہاں کے کام سے متعلق
ضروری ہدایات سے نوازا۔
(۵) بالشویک علاقہ میں احمدیت
ایک احمدی دوست فتح محمد صاحب جو فوج میں ملازم تھے ان کے ذریعہ انکے ایک ساتھی
کو احمدیت قبول کرنے کی توفیق ملی۔ ۱۹۱۹ء میں ان دونوں کو اپنی فوج کے ساتھ ایران جانا
پڑا۔ اس دوران ان کی ملاقات روسی ” اشک آباد" کے مقامی احمدی احباب سے ہوئی جس
کی تفصیل فتح محمد صاحب نے حضور کو بھجوائی اور لکھا کہ اس علاقہ کے احمد کی دوستوں نے بتایا
انوار العلوم جلد ہے
تعارف کتب
ہے کہ کوئی ایرانی تاجر ہندوستان گیا تھا اسے حضرت مسیح پاک علیہ السلام کی کتب پڑھنے کا
موقع ملا۔ اور وہ احمدی ہو گیا جس نے واپس آکر یزد کے علاقہ میں احمدیت کی تبلیغ شروع کر
دی۔ روسی علاقہ کے تاجروں کو بھی انہوں نے پیغام حق پہنچایا اور کئی تاجر احمدی ہو گئے۔
اس طرح اس علاقہ میں احمدیت کا پیغام پہنچا۔
حضور کو اس اطلاع سے انتہائی خوشی ہوئی اواخر ۱۹۲۱ء میں حضور نے ارادہ کیا کہ اس علاقہ
کی خبر لینی چاہئے چنانچہ ایک دوست میاں محمد امین صاحب افغان کو وہاں بھیجوایا ۔ جو بہت سی
تکالیف برداشت کر کے وہاں پہنچے۔ انہیں قید و بند کی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔ لیکن بالآخر
۱۳- مارچ ۱۹۲۳ء کو پہلی بار بخارا میں احمدیہ انجمن قائم کرنے میں کامیاب ہو گئے جس کی
تفصیل انہوں نے اپنے خط محررہ ۱۸- جولائی ۱۹۲۳ء کو حضور کی خدمت میں ارسال کی۔ ان کا
خط ۹- اگست کو حضور کو موصول ہوا اور اسی روز حضور نے یہ مضمون تحریر فرمایا جو ریویو آف
ریلیجنز کے ستمبر ۱۹۲۳ء کے شمارہ میں شائع ہوا۔
اس مضمون میں حضور نے بالشویک کے علاقہ میں احمدیت کی تبلیغ اور احمدی مبلغین کی
تکالیف کا ذکر کرنے کے بعد تحریر فرمایا۔
”اے بھائیو! یہ قربانی کا وقت ہے۔ کوئی قوم بغیر قربانی کے زندہ نہیں رہ سکتی۔ آپ لوگ سمجھ
سکتے ہیں کہ ہم اپنی نئی برادری کو جو بخارا میں قائم ہوئی ہے یونہی نہیں چھوڑ سکتے۔ پس آپ میں
سے کوئی رشید روح ہے جو ان ریوڑ سے دور بھیٹروں کی حفاظت کیلئے اپنی جان قربان کرنے
کے لئے تیار ہو اور اس وقت تک ان کی چوہانی کرے کہ اس ملک میں ان کے لئے
آزادی کا راستہ اللہ تعالٰی کھول دے "
(1) ”پیغام صلح" موجودہ مشکلات کا صحیح حل
۱۴ - نومبر ۱۹۲۳ء کو سید نا حضرت خلیفة المسیح الثانی نے ہندوؤں اور مسلمانوں کے ایک
بہت بڑے مجمع میں بریڈ لاہال لاہور میں تقریر فرمائی۔
اپنے مضمون کی اہمیت بیان کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ اس کا تعلق ہندوستان میں
رہنے والی تمام جماعتوں سے یعنی ہندوؤں ، سکھوں ، مسلمانوں وغیرہ سے ہے اور ان جماعتوں