تعارف کتب

انوارالعلوم (جلد 7), حصہ 2

انوار العلوم جلد ہے
۱۲
تعارف کتب
میں گورنمنٹ کو بھی شامل کرتا ہوں جس کا ہمارے ملک کے نفع و نقصان سے تعلق ہے۔
اس مضمون میں حضور نے مشکلات کا صحیح حل اور ہندو مسلمانوں میں اتحاد اور صلح کی
حقیقی تجاویز بیان فرمائی ہیں۔ حضور نے فرمایا کہ سب سے پہلی بات یہ مد نظر رہنی چاہئے کہ فتنہ
قتل سے بھی بڑھ کر خطر ناک ہے اور سب سے زیادہ فتنہ کا باعث افراد کے معاملات ہوتے
ہیں جنہیں قومی سمجھ لیا جاتا ہے اور اس سے قومی اتحاد کو نقصان پہنچتا ہے۔
دوسری بات یہ کہ مذہبی اختلاف کی وجہ سے آپس کے تعلقات اور سلوک میں فرق
نہیں آنا چاہئے۔ کیونکہ کوئی مذہب یہ نہیں کہتا کہ دنیاوی معاملات میں دوسرے مذاہب
والوں سے اتحاد نہ ہو۔
ہندو مسلمانوں میں صلح قائم نہ رہ سکنے کی تین وجوہات بیان کرنے کے بعد فرمایا کہ یہ صلح
اس لئے قائم نہ رہ سکی کہ اس کی بنیاد وقتی جوش پر تھی۔ یہ کہنا کہ ہم پہلے ہندوستانی پھر ہندو یا
مسلم ہیں ایک بظاہر خوشکن مگر بے معنی اور معتبر فقرہ ہے۔ کیونکہ اس میں مذہب پر ملک کو
ترجیح دی گئی ہے جو بالبداہت غلط ہے کیونکہ مذہب مقدم ہے اور جب مذہب "حب
الوَطَنِ مِنَ الإِيْمَانِ وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے) کا درس دیتا ہے تو اس قسم کے
نعرہ کے ایجاد کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔
حضور نے مسلمانوں کی خود حفاظتی کے متعلق سات نہایت مفید تجاویز پیش فرمائیں۔
اس کے بعد حضور نے مسلمانوں اور ہندوؤں میں حقیقی صلح کے متعلق نہایت موثر
تجاویز بیان کرنے کے بعد فرمایا۔
میرے نزدیک یہ تجاویز ہیں جن سے ہندو مسلمانوں میں صلح اور اتحاد ہو سکتا ہے اور میں
سمجھتا ہوں ان کے متعلق کسی فریق کو یہ کہنے کا موقع نہیں ہے کہ کسی فرقہ کی پاسداری کی گئی
ہے یا تعصب سے کام لیا گیا ہے۔ میں نے دیانتداری سے یہ تجاویز بیان کر دی ہیں۔ آخر میں
میں ان ذمہ داریوں کو یاد دلا کر جو حب الوطنی ، اخلاق روح اور انسانیت کی طرف سے آپ
لوگوں پر عائلہ ہوتی ہیں اپیل کرتا ہوں کہ ان تجاویز پر غور کرو۔ اللہ تعالی ہمیں اور دوسرے
سب لوگوں کو ان راہوں پر چلنے کی توفیق دے جن سے امن وامان قائم کر سکیں"۔
i

انوار العلوم جلد ۷
الله
تعارف کتب
(4) دعوة الامير
سید نا حضرت خلیفه سیح الثانی نے ۱۹۲۲ء میں ! المسیح الثانی نے ۱۹۲۲ء میں امیر امان اللہ خان والی افغانستان و ممالک
محروسہ کو احمدیت کی صداقت سے آگاہ کرنے کی غرض سے ایک مفصل خط رقم فرمایا۔ یہ
مکتوب گرامی ضخیم کتاب " دعوۃ الامیر" کی شکل میں ۱۹۲۴ء میں اشاعت پذیر ہوا۔
حضور نے اس بینظیر کتاب میں نہایت جامعیت کے ساتھ جماعت احمدیہ کے مخصوص عقائد
بیان فرماتے ہوئے معاندین سلسلہ عالیہ احمدیہ کے تما کے تمام چیدہ چیدہ اعتراضات کے مسکت اور
تسلی بخش جوابات تحریر فرماتے ہیں۔ اور بانی جماعت احمدیہ کے دعوئی مأموریت اور صداقت
کے بارہ میں بڑے دلنشین پیرائے میں دلائل و براہین بیان فرمائے ہیں اور حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی پوری ہونے والی بارہ (۱۲) پیشگوئیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔
اس کتاب میں شہادت سرور انبیاء کے زیر عنوان مسیح موعود و مہدی مسعود کے زمانے
کی ان علامات کا ذکر بڑی تفصیل سے فرمایا گیا ہے جو آج سے تقریبا چودہ سو سال پہلے حضرت
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالی عالم الغیب والشہادۃ سے علم پا کر بیان فرمائی تھیں۔
جن میں مسلمانوں کی موجودہ دینی، اخلاقی اور سیاسی تنزل و کمزوری اور مخالفین اسلام کی
ظاہری عظمت و برتری کی تصویر کھینچی گئی ہے۔ اس حصہ کو پڑھ کر ایک طرف تو آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کا من جانب اللہ ہونا آفتاب عالم تاب کی مانند روشن و درخشاں نظر آتا ہے اور
دوسری طرف دل اس یقین سے معمور ہو جاتا ہے کہ حضرت سرور دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم
نے جو یہ خوشخبری دی ہے کہ اسلام کا دوبارہ احیاء و عروج اور اس کی بینظیر ترقیات مسیح کی
موعود و مہدی مسعود کے ذریعہ ہونگی۔ حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ پیشگوئی بھی ضرور
بالضرور پوری ہوگی۔
یہ کتاب دلائل صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور احمدیت کے بارہ میں پائی
جانے والی غلط فہمیوں کے ازالہ کیلئے ایک نہایت جامع اور موثر کتاب ہے اور اس میں بیان
فرمودہ حقائق و معارف کے بارہ میں حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں۔
احمدیت ۔۔۔۔۔۔ اور دعوۃ الامیر کے بعض حصے ایسے ہیں جن کے پڑھنے سے صاف معلوم ہوتا

انوار العلوم جلد ہے
۱۴
تعارف کتب
ہے کہ ان کے ساتھ خدائی تائید شامل ہے اور وہ انسانی الفاظ نہیں رہے۔ بلکہ خدا تعالی کے
القاء کردہ الفاظ ہو گئے ہیں “۔ (الفضل ۲ مارچ ۱۹۳۶ء صفحہ ۶)
اس شہرہ آفاق با برکت تحفہ کے اختتام پر حضور نے بادشاہ افغانستان کو ان الفاظ میں
دعوت حق دی حق دی ہے اور اس تاریخی مکتوب کا ان الفاظ پر اختتام فرمایا ہے !
یہ دنیا چند روزہ ہے اور نہ معلوم کہ کون کب تک زندہ رہیگا آخر میں ہر ایک کو مرتا ہے اور
اللہ تعالی کے حضور میں پیش ہوتا ہے۔ اس وقت سوائے صحیح عقائد اور اعمال صالحہ کے اور کچھ
بھی کام نہیں آئیگا۔ غریب بھی اس دنیا سے خالی ہاتھ جاتا ہے اور امیر بھی نہ بادشاہ اس دنیا سے
ایک کچھ لے گئے نہ غریب ۔ ساتھ جانے والا صرف ایمان ہے یا اعمال صالحہ ۔ پس اللہ تعالی کے
مأمور پر ایمان لائیے تا اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپکو امن دیا جائے اور اسلام کی آواز کو قبول
کیجئے تا سلامتی سے آپکو حصہ ملے میں آج اس فرض کو ادا کر چکا جو مجھ پر تھا۔ اللہ تعالٰی کا پیغام
میں نے آپکو پہنچا دیا ہے اب ماننا نہ ماننا آپ کا کام ہے ہاں مجھے آپ سے امید ضرور ہے کہ آپ
میرے خط پر پوری طرح غور کریں گے۔ اور جب اسکو بالکل راست اور درست پائیں گے تو
وقت کے مامور پر ایمان لانے سے دریغ نہیں کریں گے۔ اللہ تعالیٰ کرے کہ ایسا ہی ہو"۔

آج 10 میں سے 10 باقی