مرتد ہونے والے احمدی نہیں ہیں
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم جلدے
١٩٠
تحریک شد هی ملکانا
اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ
راجپوتوں کے ارتداد کا فتنہ
روکنے کی ہمیں کیوں ضرورت ہے؟
۱۹۲۳ء کو بعد نماز عصر مسجد اقصیٰ میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے حسب ذیل ۱۴- مارچ
تقریر فرمائی فرمائی
حضور نے سورۃ کہف کا گیارہواں رکوع تلاوت کرنے کے بعد فرمایا :-
میں نے آج تمام احباب کو خاص طور پر اطلاع کرا کے اس لئے جمع کیا ہے کہ اس فتنہ ارتداد
کے متعلق جو ہندوستان میں جاری ہے بعض باتیں دوستوں کو بتانی چاہتا ہوں اور اس فتنہ کے
متعلقہ مالی انتظام کے متعلق بھی بعض تجاویز پیش کرنی چاہتا ہوں۔
پیشتر اس کے کہ مالی تجاویز کو پیش کروں میں اس سوال کے متعلق کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں جو
بعض لوگوں کے دل میں پیدا ہوا ہے اور جن حالات میں سے ہماری جماعت گزر رہی ہے ان کی
وجہ سے پیدا ہونا چاہئے اور وہ یہ ہے کہ کیا فتنہ ارتداد کے روکنے کی ہمیں ضرورت ہے؟ یہ سوال
ہے جو بہت سے لوگوں کے دلوں میں پیدا ہوتا ہے اور ہمارے ساتھ غیر احمدیوں کا جو سلوک ہے
اور جس رنگ میں وہ ہمارے ساتھ معاملہ کرتے ہیں اس کی وجہ سے قدر تا پیدا ہونا چاہئے۔
مرتد ہونے والے احمدی نہیں ہیں بلکہ وہ اس قوم
مرتد ہونے والے احمدی نہیں ہیں سے تعلق رکھتے ہیں جس کی ذمہ داری اور جس کی
امانت میں وہ سینکڑوں سال رکھے گئے مگر اس قوم نے باوجو د ادعائے اسلام کے ان کے متعلق اتنا
انوار العلوم جلدے
۱۹/
تحریک شد هی ملکانا
بھی تو نہیں کیا کہ اسلام کا عملی اور روحانی رنگ تو الگ رہا ظاہری اسلام ہی سکھا دیتی اور شعائر
اسلام کی موٹی موٹی باتیں ہی بتا دیتی ایسی قوم جس نے ادھر تو اپنے گھر سے ایسی بے رخی اور بے
توجہی برتی کہ لاکھوں انسان جو مسلمان کہلاتے رہے مگر انہیں اسلام کی ہوا بھی تو چھو نہ گئی تھی ان
کی طرف ذرا بھی توجہ نہ کی اور ادھر اس کے مولوی قادیان کو فتح کرنے کو آئے ہیں ۔ ہم آریوں
سے جنگ کریں تو ہماری پیٹھ میں چھری مارنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔ ہم اگر عیسائیوں سے مقابلہ
کریں تو جھٹ ہمیں نقصان پہنچانے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔ ہم اگر ممالک غیر میں تبلیغ اسلام
کے لئے گئے تو جھٹ ہمارے خلاف ٹریکٹ لکھ کر شائع کرتے ہیں اور ہماری ہر تبلیغی کوشش میں
رکاوٹ ڈالنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ غرض انہوں نے اپنے قول اور فعل سے ثابت کر دیا کہ وہ ہمیں
آریوں ، عیسائیوں ، یہودیوں بلکہ دہریوں سے بھی بدتر سمجھتے ہیں۔ ایک احمدی جو بڑا مخلص احمدی
ہے اور حضرت مسیح موعود کے پرانے دوستوں میں سے ہے جب وہ احمدی ہوا تو پہلے اس کا چال
چلن کوئی اچھا نہ تھا اور اس کے باپ نے اس سے تعلق قطع کیا ہوا تھا مگر جب اسے کسی ذریعہ سے
احمدیت کی طرف توجہ پیدا ہوئی تو اس کے باپ نے جو پہلے اس کی مالی مدد نہ کیا کرتا تھا اسے کہا میں
تمہارے لئے ایک معقول رقم مقرر کر دیتا ہوں اسے خواہ تم شراب میں صرف کرو خواہ کنچنیاں
نچوایا کرو یا کسی اور ایسے ہی کام میں استعمال کرو مگر احمدی نہ بنو۔ ایک اور جگہ ایک لڑکا احمدی
ہونے لگا تو اس کے رشتہ داروں نے اسے کہا کہ اس سے تو یہ بہتر ہے کہ تم عیسائی ہو جاؤ اور
احمدی نہ بنو۔ خدا کی قدرت وہ چونکہ احمدیت سے ابھی اچھی طرح واقف نہ ہوا تھا اس لئے
احمدی ہونے سے تو رک گیا مگر عیسائی ہو گیا۔ اس وقت اس کے رشتہ داروں کو فکر پڑی اور وہ
احمدیوں کے پاس آئے کہ اسے تم احمدی بنالو - احمدیوں نے اسے سمجھایا اور احمدیت کے مقابلہ
میں عیسائیت کہاں ٹھر سکتی تھی وہ احمدی ہو گیا۔
غرض ان لوگوں کے طریق اور رویہ سے بخوبی ثابت ہو چکا ہے کہ وہ ہمیں ہزار درجہ
دوسروں کی نسبت برا سمجھتے ہیں۔ ان کے نزدیک کوئی آریہ ہو جائے عیسائی ہو جائے دہر یہ
ہو جائے تو کوئی حرج نہیں مگر احمدی نہ بنے عیسائیوں اور آریوں کا کوئی کام ہو تو اس کے متعلق
بڑے بڑے تعریفی مضامین لکھتے ہیں۔
دیا نند کے رشی نمبر میں بڑے بڑے مسلمان کہلانے والے لمبے چوڑے تعریفی مضامین لکھیں
گے لیکن اگر کوئی کلمہ خیران کے منہ سے نہیں نکلتا تو حضرت مرزا صاحب اور آپ کے خدام کے
انوار العلوم جلدے
۱۹۲
تحریک شدھی ملکانا
متعلق نہیں نکلتا۔ وہ دیانند جس کے قلم کی تیز دھار نے کسی نبی کو بھی نہ چھوڑا جس نے ہر نبی کو
دغاباز، مکار ، شهوت پرست لوگوں کے مال کھا جانیوالا وغیرہ وغ کھا جانیوالا وغیرہ وغیرہ کہا۔ وہ دیانند جس نے قرآن
کریم پر بسم اللہ سے لیکر والناس تک اعتراض کئے اور اعتراض بھی وہ جن میں سنجیدگی اور متانت
کا شائبہ بھی نہیں پایا جاتا۔ مشہور لیڈر مضمون لکھتے ہیں کہ بڑا اچھا تھا اور بڑا اعلیٰ کام اس نے کیا مگر
کسی بڑے آدمی کی زبان اور قلم سے کبھی کسی نے علی الاعلان حضرت مرزا صاحب کی تعریف سنی
اور دیکھی ہے؟ ہرگز نہیں ہمارے اخباروں کو پڑھنا بھی تو وہ پسند نہیں کرتے اور ہمارے آقا
(حضرت مسیح موعود) کے متعلق وہ باتیں جو آریہ اور عیسائی بھی تسلیم کرتے ہیں وہ بھی تو وہ نہیں
تسلیم کرتے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سیالکوٹ میں گئے تو مولویوں نے فتوی دیا کہ جو ان کے لیکچر میں
جائے گا اس کا نکاح ٹوٹ جائے گا لیکن چونکہ حضرت مرزا صاحب کی کشش ایسی تھی کہ لوگوں نے
اس فتوی کی بھی کوئی پرواہ نہ کی تو راستوں پر پہرے لگا دیئے گئے تاکہ لوگوں کو جانے سے
روکیں۔ اور سڑکوں پر پتھر جمع کر لئے گئے کہ جو نہ رکے گا اسے ماریں گے۔ پھر جلسہ گاہ سے لوگوں
کو پکڑ پکڑ کر لیجاتے کہ لیکچر نہ سن سکیں۔ بی ٹی صاحب جو اس وقت سیالکوٹ میں سٹی انسپکٹر تھے اور
پھر سپرنٹنڈنٹ پولیس ہو گئے تھے اب معلوم نہیں ان کا کیا عہدہ ہے ان کا انتظام تھا جب لوگوں نے
شور مچایا اور فساد کرنا چاہا تو چونکہ حضرت صاحب کی تقریر اس نے بھی سنی تھی وہ حیران ہو گیا کہ
اس تقریر میں حملہ تو آریوں اور عیسائیوں پر کیا گیا ہے اور جو کچھ مرزا صاحب نے کہا ہے اگر وہ
مولویوں کے خیالات کے خلاف بھی ہو تو بھی اس سے اسلام پر کوئی اعتراض نہیں آتا اور اگر وہ
باتیں بچی ہیں تو اسلام کا سچا ہونا ثابت ہوتا ہے پھر مسلمانوں کے فساد کرنے کی کیا وجہ ہے؟ اگرچہ
وہ سرکاری افسر تھا مگر وہ جلسہ میں کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا کہ یہ تو یہ کہتے ہیں کہ عیسائیوں کا خدا مر گیا
اس پر مسلمانو! تم کیوں غصے ہوتے ہو ۔
غرض ان لوگوں کا ہم سے یہ سلوک ہے اور بادی النظر میں یہی نظر آتا ہے کہ اگر ان میں
سے لوگ آریوں میں جاتے ہیں تو ہمیں کیا۔ مگر اصل بات یہ ہے کہ یہ خیال غلط ہے حضرت مسیح
موعود نے ان کے متعلق یہاں تک فرمایا ہے ۔
اے دل تو نیز خاطر ایناں نگاه دار
کاخر کنند دعوائے حب پیمبرم
انوار العلوم جلدے
۱۹۳
تحریک شد هی ملکانا
بات یہ ہے کہ ایک ہوتی ہے عداوت اور ایک ہوتی ہے حقیقت - عداوت میں بے شک یہ
لوگ آریوں سے عیسائیوں سے سکھوں سے اور دوسرے مذاہب کے لوگوں سے بڑھ کر ہیں مگر
حقیقت میں سب سے زیادہ ہمارے قریب ہیں۔ ہیں۔ ہمارے لیکچر ہوتے ہیں اس میں آریہ عیسائی وغیرہ
شور نہیں ڈالتے بلکہ بعض اوقات وہ مدد بھی دیتے ہیں مگر جانتے ہو نتیجہ کیا ہوتا ہے آریہ تو آریہ
ہی گھر چلے جاتے ہیں اور عیسائی عیسائی ہی واپس لوٹ جاتے ہیں مگر یہ جو ہمیں مارتے بھی ہیں
گالیاں بھی دیتے ہیں لیکچر کے روکنے کی کوشش بھی کرتے ہیں اگر ان کو موقع ملے تو قتل کرنے سے
بھی دریغ نہ کریں انہیں میں سے ہمارے ساتھ شامل ہوتے ہیں یہاں یہ لوگ جو بیٹھے ہیں ان میں
کتنے ہیں جو آریوں اور عیسائیوں سے آئے اور کتنے ہیں جو ان لوگوں سے آئے جو دشمنی اور
عداوت میں سب سے بڑھے ہوئے ہیں۔ بات یہی ہے کہ یہ لوگ حقیقت میں ہمارے بہت قریب
ہیں اور ان کے ساتھ بہت سی باتوں میں ہمارا اشتراک ہے رسول کریم ﷺ کو یہ لوگ مانتے ہیں
قرآن کریم کو یہ لوگ مانتے ہیں اور ان پیشگوئیوں کو یہ لوگ مانتے ہیں جن میں مسیح موعود کے
آنے کا ذکر ہے مگر دوسرے لوگ حقیقت کے لحاظ سے ہم سے بہت دور ہیں۔
ا
اس کے ساتھ ہی یہ بات بھی یاد رکھو کہ کوئی قوم بڑھ نہیں سکتی جو دو تین صدیوں میں دنیا کو
گھیر نہیں لیتی۔ اسلام نے دنیا پر قبضہ پہلی ہی دو تین صدیوں میں کیا عیسائیت نے بھی پہلی ہی تین
صدیوں میں دنیا کو گھیرا بدھ مذہب نے بھی پہلی تین صدیوں میں دنیا کو قبضہ میں کیا زرتشتی
مذہب نے بھی پہلی تین صدیوں میں ہی دنیا کو گھیرا ، سکھوں نے بھی پہلی تین صدیوں میں ہی قبضہ
جمایا ۔ غرض کہ کوئی قوم اور کسی مذہبی ریفار مر کی جماعت ایسی نہیں جس نے پہلی تین صدیوں میں
کامیابی حاصل نہ کی ہو اور اس کی وجہ یہ ہے کہ نبیوں کے قرب کی وجہ سے جو اخلاص لوگوں میں
ہوتا ہے وہ بعد میں نہیں ہوتا۔ دیکھو قرآن کریم تو اب بھی وہی موجود ہے جو رسول کریم کے
وقت میں تھا مگر اب کیوں یہ مسلمانوں پر وہ اثر نہیں کرتا جو رسول کریم" کے قرب کے زمانہ میں
کرتا تھا۔ رسول کریم اے کے چھوٹے چھوٹے فقرہ پر جس طرح صحابہ کرام مذبوح جانور کی
طرح تڑپ اٹھتے تھے آج آپ کے بڑے سے بڑے ارشاد پر بھی ان کی یہ حالت کیوں نہیں
ہوتی۔ اس وقت قرآن کریم کی چھوٹی سے چھوٹی سورۃ اثر پیدا کرتی تھی آج سارا قرآن کھول کر
پڑھنے سے بھی وہ اثر نہیں پیدا ہو تا اس کی وجہ یہی ہے کہ ان لوگوں کو رسول کریم ﷺ کا قرب
حاصل تھا جو ان لوگوں کو حاصل نہیں ہے۔ تو پہلے لوگ جو کام کرنا چاہیں کر لیتے ہیں اور پچھلے لوگ
انوار العلوم جلدے
۱۹۴
تحریک شد علی ملکانا
محروم رہ جاتے ہیں ۔ پس اگر ہماری جماعت بھی کامیاب ہونا چاہتی ہے اگر ہماری جماعت بھی ان
پیشگوئیوں کی حامل بننا چاہتی ہے جو حضرت مسیح موعود سے تعلق رکھتی ہیں تو اس کی یہی صورت
ہے کہ ہم پہلی صدیوں میں دنہ میں دنیا پر چھا جائیں اور ہمارے کامیاب ہونے۔ کامیاب ہونے کے لئے ضروری ہے کہ
کوئی ایسی کان اور ایسا ذخیرہ ہو جسے ہم اپنے اندر شامل کر سکیں اگر ایسا نہ ہو تو ہم کامیاب نہیں
ہو سکتے۔ اگر عقل و فکر سے کام لیکر اس پر غور کیا جائے تو سمجھ میں آجائے گا کہ تین صدیوں میں ہی
ہم کامیابی حاصل کر سکتے ہیں اور اگر ہم لوگوں کو اپنے اندر شامل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں تو
انہی لوگوں کو جو اس وقت ہمارے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ پس ہماری کامیابی کی جڑ اور راز
یہی مسلمانوں کی حالت ہے جو ہمارے لئے سب سے زیادہ تکلیف دہ ہے کیونکہ یہی سب سے زیادہ
ہماری ترقی میں محمد اور معاون ہے اور ان کو جانے دینے کا یہ مطلب ہے کہ جو لوگ آسانی اور
سہولت سے ہمارے ہاتھ میں آسکتے ہیں ان میں سے چار پانچ لاکھ کو ہم جانے دے رہے ہیں اور یہ
اتنی ہی تعداد نہیں ہے۔ اب تو آریہ بھی ان کی تعداد ۳۲۔ ۳۳ لاکھ مان رہے ہیں۔ شردھانند
نے اپنی ایک تقریر میں اتنی تعداد تسلیم کی ہے اور یہ آہستہ آہستہ ان لوگوں کی تعداد ظاہر کرتے
ہیں تاکہ مسلمان زیادہ نہ گھبرا جائیں۔ اور واقف کار ان لوگوں کی تعداد ایک کروڑ بتاتے ہیں۔
اتنی بڑی تعداد جو افغانستان کی ساری آبادی سے دوگنی ہے اس کو ضائع ہونے دینا قطعا ہو شیاری
اور دانائی کے خلاف ہے۔
ہیں
پھر حضرت مسیح موعود کا طریق ہم دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ایسے موقع پر آپ یہ نہ کہتے
کہ یہ ہمارے سب سے بڑے دشمن ہیں انہیں تباہ ہونے دو۔ وہ لوگ بیشک ہم سے دشمنی اور
عداوت کریں ہمیں دکھ اور تکالیف دیں مگر یہ بھی تو یاد رکھو کہ اوروں کی نسبت کہیں لوگ آسانی
سے ہمارے قابو میں آسکتے ہیں۔ ہماری اصل غرض یہی ہے کہ جس کام کے لئے ہم کھڑے ہوئے
وہ ہو جائے اور یہ لوگ چونکہ اس کا لوگ چونکہ اس کام کے ہونے میں سب سے زیادہ مد ہیں اس لئے ان کا
بچانا ہمارا فرض ہے ۔ کتاب جنگ مقدس جس میں آتھم کے ساتھ مباحثہ چھپا ہے یہ حضرت مسیح
موعود کا مباحثہ اس وقت ہوا جبکہ آپ نے مسیح موعود ہونے کا اعلان کر دیا تھا اور مولوی آپ کے
کا فر ہونے کا اعلان کر چکے تھے اور فتوے دے چکے تھے کہ آپ واجب القتل ہیں۔ وہ امن جواب
جماعت کو حاصل ہے اس وقت ایسا بھی نہ تھا بلکہ اب جیسے ان مقامات پر جہاں تھوڑے احمدی ہیں
اور ان کا جو حال ہے ایسا ساری جماعت کا حال تھا اور ہر جگہ یہی حالت تھی۔ ایسے موقع پر ایک غیر
انوار العلوم جلدے
۱۹۵
تحریک شد هی ملکانا
احمدی کا عیسائی سے مقابلہ ہوتا ہے اس نے حضرت صاحب سے درخواست کی تھی کہ آپ مقابلہ
کریں اس پر آپ جھٹ کھڑے ہو گئے ۔ آپ نے اس وقت یہ نہ کہا کہ عیسائی ہمارے ایسے دشمن
نہیں ہیں جیسے غیر احمدی ہیں بلکہ آپ مباحثہ کے لئے چلے گئے اور قادیان سے باہر چلے گئے۔
یہ تو اس وقت کا ذکر ہے جب مخالفت زوروں پر تھی اور دعوے کی ابتداء تھی لیکن اب اس
وقت کا ذکر سناتا ہوں جب دعوی اپنے کمال کو پہنچ گیا تھا اور مخالفت کم ہو گئی تھی۔
عیسائیوں کو ۱۹۰۶ء میں خاص جوش پیدا ہوا اور انہوں نے بڑے زور سے تبلیغ شروع کی۔
بریلی میں کوئی شخص تھا۔ عیسائیوں نے يَنَا بِیعُ الاِسلام کتاب کے ذریعہ اسے خراب کرنا چاہا۔ اس
کے دل میں اس کتاب کو پڑھ کر اسلام کے متعلق شکوک پیدا ہو گئے ۔ اس نے حضرت صاحب کو
اطلاع دی اور لکھا کہ یہ کیسی باتیں ہیں جو اس کتاب میں درج ہیں۔ حضرت صاحب نے اس کو
جواب نہ لکھا بلکہ اس کے جواب میں ایک کتاب لکھی جس کا نام چشمہ مسیحی ہے اور جس سے
نبوت کے مسئلہ میں ہمیں بڑی مدد ملتی ہے۔ یہ کتاب اس غیر احمدی کو عیسائیت سے بچانے کے لئے
لکھی گئی۔ پس حضرت مسیح موعود کا طریق عمل بتا رہا ہے کہ ہمارا ایسے موقع پر کیا طریق عمل ہونا
چاہئے۔
اصل بات یہ ہے کہ ہماری جنگ کا دائرہ حضرت مسیح موعود کو ماننے اور نہ ماننے کی حد تک ہی
محدود نہیں ہو جاتا بلکہ اس سے وسیع ہے ۔ ہمارے سلسلہ کی بنیاد مسیح موعود سے ہی نہیں رکھی گئی
بلکہ آج سے تیرہ سو سال قبل رکھی گئی تھی کیونکہ مسیح موعود کے مبعوث ہونے کی بنیاد اس وقت
رکھی گئی تھی جب رسول کریم ﷺ نے دعوی کیا تھا۔ پس غیر احمدیوں کا اپنے ساتھ برا سلوک
اور برا معاملہ دیکھ کر اور ان کی عداوت اور دشمنی کو دیکھ کر یہ مت سمجھو کہ جب ان پر تباہی اور
بربادی آئے تو ہمیں چپ ہو کے بیٹھ رہنا چاہئے کیونکہ ان لوگوں کی یہ حالت ہی ہماری ترقی اور
کامیابی کی بنیاد اور جڑ ہے اور ایسی صورت میں ہی ہماری کامیابی کے سامان ہیں۔ اس کی مثال
ایسی ہے کہ ایک شخص بڑا تیرنے والا ہے وہ سمندروں میں تلاطم کے وقت کودتا اور ڈوبنے
والوں کو بچاتا ہو مگر ایک نا و مگر ایک نادان اسے جھوٹا اور دغا باز کہتا ہو اور گالیاں دیتا ہو اور کہے کہ اسے تو
تیرنا آتا ہی نہیں اس وقت بادشاہ اس کی بکواس سنے اور کہے یہ شخص ایک محسن اور لوگوں کی
جانیں بچانے والے کو بُرا بھلا کہہ رہا ہے اور اسے پکڑ کر سمندر میں پھینک دے اس وقت کیا اس
تیراک کا یہ کام ہو گا کہ کے یہ چونکہ مجھے گالیاں دیتا تھا اس لئے میں اسے نہیں بچاؤں گا اگر وہ اس
انوار العلوم جلدے
194
تحریک شدھی ملکانا
طرح کرے گا تو اپنے آپ کو جھوٹا ثابت کرے گا کہ اسے تیرنا تو آتا نہیں یونہی کہتا تھا کہ بڑا
تیراک ہوں۔ ایسے موقع پر اس کا یہ فرض تھا کہ فوراً کود پڑے اور ڈوبنے والے کو بچا کر اس سے
اقرار کرائے کہ میں سچا ہوں تو جو کچھ میری نسبت کہتا تھا وہ جھوٹ تھا۔
ایسا ہی اب غیر احمدی ہمارے متعلق کہتے ہیں کہ یہ لوگ کیا کر سکتے ہیں ان کے سب دعوے
جھوٹے ہیں۔ ایسا تو ہوا ہے کہ عیسائیوں وغیرہ کے مقابلہ میں ہماری کامیابی کو دیکھ کر بعض جگہ غیر
احمدیوں نے ہماری تائید کی ہے مگر ہماری کامیابی کا ایسا نظارہ ان کے سامنے کبھی نہیں آیا کہ جس کو
دیکھ کر ان کی عقلیں حیران ہو گئی ہوں اور انہوں نے دیکھا ہو کہ کوئی قوم کی قوم جو ہلاک ہو رہی
ہو اس کو بچانے کی ہم نے تجویز کی ہو مگر اب خدا تعالٰی نے ہمارے لئے ایسا موقع مہیا کیا ہے اور
اس وقت وہی لوگ کہہ رہے ہیں کہ احمدی کہاں ہیں ؟ کیوں فتنہ ارتداد کو روکنے کے لئے کھڑے
نہیں ہوتے۔ کوئی ان سے پوچھے احمدیوں کو تو تم پہلے ہی اسلام سے خارج کر چکے ہو پھر وہ جہاں بھی
ہوں ان سے تمہیں کیا مگر ان کا ہمیں بلانا اور اس موقع پر امداد کے لئے شور مچانا بتاتا ہے کہ ان
کے دل مانتے ہیں کہ اگر کوئی جماعت خدمت اسلام کر سکتی ہے اور خدا تعالی کی نصرت کسی
جماعت کو مل سکتی ہے تو وہ احمدی جماعت ہی ہے۔ پس جب یہ ایسا موقع ہو کہ ہمارا سخت ترین
دشمن بھی ہر طرف سے مایوس ہو کر ہماری طرف نگاہیں ڈال رہا ہے اور گھبرا گھبرا کر پوچھ رہا ہے
کہ احمدی کہاں ہیں اور وہی احمدی جن کو یہ لوگ مرتدوں اور کافروں سے بھی بد تر کہتے تھے
انہیں کو مخاطب کر کے کہتے ہیں کہ وہ کیوں ہماری مدد کے لئے نہیں آتے تو اس موقع کو جانے نہیں
دینا چاہئے۔ ایسے زریں موقع کو جانے دینا جو ہماری زندگی میں ہمیں میسر ہوا ہے نہایت ہی
افسوسناک بات ہو گی کیونکہ آج ہمارے لئے موقع ہے کہ ہم ان لوگوں پر ثابت کر دیں کہ آج
تک تم لوگوں نے ہمارے ساتھ جو سلوک کیا وہ ظالمانہ تھا اور ہمارے خلاف تمہاری جتنی باتیں
تھیں وہ سب جھوٹی تھیں اور اب ہم ان سے قومی طور پر اقرار کر اسکتے ہیں کہ ہمارے مقابلہ میں
تم لوگ ناراستی پر تھے ۔ کہتے ہیں زندگی میں ہر انسان کو ایک خاص موقع ملا کرتا ہے اور اگر ہم اس
کو سمجھیں تو ہمارے لئے یہ ایسا ہی موقع ہے ۔ نہ اس لئے کہ ایک قوم تباہ ہونے لگی ہے جسے نہیں
ہونا چاہئے بلکہ اس لئے کہ اس قوم کو تباہ ہونے سے مسیح موعود کی جماعت ہی بچا سکتی ہے۔
پس خوب اچھی طرح سن لو کہ ایسے موقعے بار بار نہیں ملا کرتے۔ ممکن ہے پھر بھی کبھی ایسا
موقع آجائے مگر اس کا آنا ایسا ہی مشکل ہے جیسے ایک نبی کو ماننے سے محروم رہنے والوں کے لئے
انوار العلوم جلدے
194
تحریک شد ھی ملکانا
دوسرے نبی کا آنا۔ تو ایسے مواقع شماز و نادر ہی ملا کرتے ہیں پس نہ اس وجہ سے ہمیں اس فتنہ کے
انسداد کی طرف توجہ کرنے کی ضرورت ہے کہ محمد ا کے خدام اس میں مبتلاء ہوئے ہیں بلکہ
اس لحاظ سے کہ اسلام کی طرف منسوب ہونے والے اس میں مبتلاء ہو گئے ہیں۔
ہماری جماعت جو الگ ہوئی ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ کوئی نئی جماعت ہے بلکہ یہ اس
لئے الگ ہوتی ہے کہ وہ لوگ جو اسلام اور محمدال سے اپنا تعلق جتاتے ہیں مگر سچا تعلق نہیں
رکھتے ان سے الگ ہو جائے ۔ اگر یہ لوگ اپنا کوئی ایسا نام رکھ لیں کہ اس کا اسلام سے تعلق نہ
ظاہر ہو تو پھر ہم احمدی نہ کہلائیں تو گویا ہم اسلام سے اپنا تعلق ممتاز طور پر ظاہر کرنے کے لئے
احمدی کہلاتے ہیں یا یوں کہو کہ ان کو ممتاز کرنا چاہتے ہیں جیسا کہ قرآن کریم میں بھی آتا ہے۔
پس یہ امتیاز کو ثابت کرنے کا موقع ہے ۔ احمدی ہم اس لئے کہلاتے ہیں کہ ان لوگوں سے
الگ ہو جائیں تاکہ ان کی وجہ سے ہمارے مقابلہ میں کوئی اسلام پر طعن نہ کرے۔ ورنہ ہمارا نام تو
وہی ہے کہ سچا مسلم۔ اس لئے ہمارا فرض ہے کہ اس موقع پر خاموش نہ رہیں ۔ پھر عقلا بھی اس
کے بڑے بڑے اعلیٰ نتائج ثابت ہیں جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہ لوگ ہمارے لئے خزانہ اور کان
کے طور پر ہیں جس پر دشمن قابو پانا چاہتا ہے کبھی کوئی یہ پسند نہ کرے گا کہ اس کی کسی چیز پر اگر
دشمن نے قبضہ کیا ہو تو اسے چور چرا کر لے جائیں کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ یہ میری چیز ہے اور
میرے ہی پاس اسے آنا چاہئے۔
حضرت سلیمان علیہ السلام نے اسی رنگ کا ایک فیصلہ کیا تھا۔ ان کے پاس دو عورتیں مقدمہ
لائیں۔ ان میں سے ایک کے بیٹے کو بھیڑیا کھا گیا تھا اس کا خاوند کہیں گیا ہوا تھا اور بعد میں ہی اسے
بچہ پیدا ہوا تھا اس نے سمجھا خاوند آکر ناراض ہو گا اور چونکہ وہ اپنے بچے کو پہچانتا نہیں اس لئے
دوسرے بچہ کو ہی اپنا سمجھ لے گا اس پر اس نے دوسری عورت کا بچہ اٹھا کر اپنا بنالیا۔ یہ جھگڑا جب
حضرت سلیمان علیہ السلام کے پاس گیا تو انہوں نے کہا اچھا اس کا فیصلہ اس طرح کرتا ہوں کہ بچے
کو آدھا آدھا کر کے دونوں کو دے دیتا ہوں۔ جس ماں کا بچہ نہیں تھا اس نے تو کہا ہاں یہ ٹھیک
انصاف ہے ایسا ہی ہونا چاہئے۔ اس نے سمجھا میرا بیٹا تو مر ہی گیا ہے مگر اس کا بھی تو زندہ نہ رہے گا۔
لیکن جس کا بچہ تھا اس نے کہہ دیا کہ یہ میرا بیٹا ہی نہیں اس کا ہے اسے دے دیا جائے اور اس
طرح اس نے بچہ کو مرنے سے بچالیا۔
تو مسلمان کہلانے والے کو خراب ہیں لیکن ہمارے لئے دوسروں سے بہت اقرب خزانہ
انوار العلوم جلدے
۱۹۸
تحریک شد هی ملکانا
ہیں۔ باقیوں کے متعلق تو ابھی یہ حالت ہے کہ ان تک پہنچنے کے لئے پہاڑوں کو تراش تراش کر
دروازے بنانے کی ضرورت ہے اس لئے ہمیں اور صرف ہمیں ہی ان لوگوں کی فکر ہونی چاہئے
جو مرتد ہو رہے ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ غیر احمدی وہاں جا کر جو کچھ بھی کوشش کر رہے ہیں اتنا
کرنا بھی ان کا حق نہیں کیونکہ اصل میں جن کا خزانہ لٹ رہا ہے وہ ہم ہی ہیں ہمارا وہ خزانہ اور
ذخیرہ ہے ہمیں اس کی حفاظت کرنی چاہئے۔ پس ہر ایک احمدی کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ خدا
تعالی نے ہمیں اس امت کا داروغہ مقرر کیا ہے اور جس طرح داروغہ اور دوسرے لوگوں کے
فرائض میں فرق ہوتا ہے اسی طرح ہمارے اور دوسرے مسلمانوں کے فرائض میں فرق ہے۔
خدا تعالٰی کے مامور کو ماننا خود خدمت اسلام کیلئے مامور ہو جاتا ہے۔ جیسے کہتے ہیں ہر کہ خدمت کرد
او مخدوم شد - خدا تعالیٰ تو اسے مقرر نہیں کرتا مگر خدا کے مامور کو ماننے کی وجہ سے وہ مأمور ہو جاتا
ہے تو ہم خدمت اسلام کے لئے مامور ہیں نہ اس لئے کہ الہام کے ذریعہ خدا نے ہمیں کہا ہے بلکہ
اس لئے کہ ہم نے خدا کے ایک مامور کو ماتا ہے ۔ پس جب ہم خدمت اسلام کے لئے مامور ہیں تو
ہمارا فرض ہے کہ اسلام سے بالکل جدا ہونے والوں کو بچائیں اور اگر کوئی اس کام کا اہل ہے تو وہ
ہم ہی ہیں۔ پس اگر کسی کے دل میں خیال ہو کہ ہمارا کیا حرج ہے ہم کیوں ان لوگوں کو بچائیں تو وہ
اس خیال کو نکال دے۔ اور سمجھنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ نے ہمیں یہ موقع اس لئے دیا ہے کہ
دوسروں پر ہماری فوقیت ثابت کرنا چاہتا ہے اس سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہئے۔
اس امر کی ضرورت بتا دینے کے بعد کہ ہمارے لئے یہ موقع نہایت اہم ہے نہ صرف مذہبی
لحاظ سے ہی بلکہ سیاسی لحاظ سے بھی اس میں ہمارے لئے بڑے فوائد ہیں اس وقت میں پھر تحریک
کرتا ہوں کہ ایسے مواقع ہر روز نہیں ملا کرتے۔ جس کو خدا تعالی توفیق دے وہ اس موقع کو نہ
جانے دے۔
شیطان سے مقابلہ کرنا ہماری جماعت کے ذمہ لگایا گیا ہے اور شیطان ہماری بغل میں بیٹھا ہے۔
بیشک عیسائیت کا فتنہ بہت شدید ہے مگر اس کیلئے آدمی چونکہ بہت دور سے آتے ہیں اس لئے وہ
اپنے ہجوم اور کثرت سے غلبہ حاصل نہیں کرتے بلکہ اور ذرائع استعمال کرتے ہیں۔ مگر ہند و جو
ہمارے پاس بیٹھے ہیں ہیں بائیس کروڑ ان کی تعداد ہے اس لئے ان کا فتنہ بہت سخت ہے۔ میں
نہیں سمجھتا کہ موجودہ فتنہ ایک دو ماہ کی بات ہوگی اور میں نہیں جانتا کہ کتنے آدمیوں کی اس کے
لئے ضرورت ہو گی یہ حالات بتائیں گے ۔ مگر میں یہ جانتا ہوں کہ جب تک ایسے کافی آدمیوں کے
انوار العلوم جلدے
۱۹۹
تحریک شد می ملکانا
نام ہمارے پاس نہ ہوں جنہوں نے ا۔ نے اپنے آپ کو پیشک آپ کو پیش کیا ہو اس وقت تک ہم اطمینان سے کام
نہیں کر سکتے۔ ممکن ہے ہمیں سینکڑوں آدمی بھیجنے پڑیں۔ ایک کے بعد دوسرا دوسرے کے بعد تیسرا
وند روانہ ہو۔ کیونکہ اس وقت تک ہم نے چلنا ہے جب تک کہ دشمن تھک کر اور ہار کر نہ بیٹھ
جائے۔
بچپن کی ایک مثال مجھے یاد ہے گو وہ کچھ اچھی نہیں لیکن اس سے مطلب ضرور حل ہو جاتا
ہے۔ چھوٹی عمر میں میں اس جگہ کھڑا تھا جہاں اب لنگر خانہ ہے اور مہمان خانہ کے پاس جو لا ہوں
کے جو گھر ہیں ان کے قریب سے دو آدمیوں نے کنکوے چڑھائے وہ آپس میں لڑا رہے تھے۔ وہ
دونوں ڈور چھوڑتے جاتے تھے اور کنکوے بہت دور نکل گئے ۔ میری تو نظر بھی کمزور تھی جب
میری نظر سے غائب ہو گئے تو میں نے دوسرے لڑکے سے جو میرے ساتھ تھا پوچھا اتنے دور کیوں
چلے گئے ہیں۔ اس نے کہا میں مقابلہ ہے جو بھی ڈور دینے میں بڑھ جائے گا وہ جیت جائے گا تو ایسا
مقابلہ جو در پیش ہے اس کے لئے استقلال ہی سے کامیابی حاصل ہو سکتی ہے ۔
اور یاد رکھو کہ باطل کبھی مقابلہ پر نہیں ٹھہر سکتا کیونکہ باطل کے معنی ہی ہلاک ہونے والے
کے ہیں۔ قائم حق ہی رہتا ہے کیونکہ حق کے معنے قائم رہنے کے ہیں۔ لیکن اس کے لئے
استقامت ضروری ہے۔ جیسے حضرت مسیح موعود بھی فرمایا کرتے تھے۔ الْإِسْتِقَامَةُ فَوْقَ
الكَرامَةِ -- اگر ہم استقلال دکھائیں گے تو وہ لوگ اسی طرح تھک کر واپس آجائیں گے ، جس
طرح نان کو اپریشن والے تھک کر اپنے اپنے کاموں پر واپس آ رہے ہیں۔ وکیل اپنی وکالت
شروع کر دیں گے۔ پڑھانے والے اپنے سکولوں میں چلے آئیں گے۔ لیکچرار گھروں کو واپس
آجائیں گے اور جو جماعت میدان سے ہٹے گی نہیں وہ احمدی جماعت ہی ہو گی۔
اس وقت ہمارے سامنے جو کام ہے وہ بہت بڑا کام ہے لیکن ہندوستان کیا اگر ساری دنیا سے
بھی مقابلہ ہو تو بھی ہمیں کیا پرواہ ہے۔ جب ہماری مدد کرنے والا خدا تعالیٰ ہے تو ہم نے خدا تعالیٰ
کے سہارے پر لڑنا ہے۔ لیکن یاد رکھو خدا تعالی کی مدد بھی اس وقت تک نہیں آتی جب تک
استقامت نہ اختیار کی جائے کیونکہ استقامت کی وجہ سے خدا کی مدد آتی ہے۔ جب تک یہ رنگ
ہماری جاعت دکھانے کیلئے تیار نہ ہو۔ جب تک سارے کے سارے لوگ یہ فیصلہ نہ کر لیں کہ
جب تک دشمن کو مقابلہ سے نہ ہٹائیں گے اس وقت تک نہ ہٹیں گے اس وقت تک کامیاب
نہیں ہو سکتے ۔ پس چاہئے کہ جس کے دل میں اب تک اس کام میں شامل ہونے کی تحریک نہ ہوئی
انوار العلوم جلدے
۲۰۰
تحریک شدھی ملکانا
ہو وہ اب تیار ہو جائے۔ اور سمجھ لو کہ اس کام کیلئے کسی بڑے علم کی ضرورت نہیں۔ وہاں سے
رپورٹیں آئی ہیں کہ ان لوگوں میں بالکل علم نہیں۔ مولوی محفوظ الحق صاحب نے لکھا ہے کہ وہ
لوگ تو بات بھی نہیں سمجھ سکتے۔ وہاں علمی مسائل بیان کرنے کی ضرورت نہیں۔ وہاں تو صاف
اور سادہ لفظوں میں باتیں بار بار پیش کرنے کی ضرورت ہے جیسے مسمریزم والے کہتے ہیں کہ سوجا۔
سوجا۔ تو معمول سو جاتا ہے اسی طرح اگر ان لوگوں کو بار بار حق سنایا جائے تو کیوں ان پر اثر نہ
کرے گا۔ دیکھو عیسائی مسیح کو خدا کا بیٹا کہتے کہتے سنواہی لیتے ہیں حالانکہ وہ کھاتا پیتا سوتا رہا اور
بقول ان کے لوگوں نے اس کو مار بھی دیا ۔ ایسا انسان کس طرح خدا کا بیٹا ہو سکتا ہے لیکن باوجود
اس کے لوگ مان ہی لیتے ہیں۔ پس اگر ایسی بے وقوفی کی بات لوگ مان سکتے ہیں کہ مسیح خدا کا بیٹا
تھا تو جاہل لوگ حق بات کو کیوں نہیں مان سکتے ۔ اگر ایک بات بار بار کہنے سے عقلمند ہو کر جہالت کی
بات مان لیتے ہیں تو عقل کی بات جاہل انسان سے کیوں نہیں منوائی جاسکتی۔ پس ہمیں ایسے آدمی
چاہئیں جو محنت اور اخلاص سے کام کر سکیں۔ جو یہ اقرار کریں کہ دن رات لوگوں کو سمجھاتے اور
دین
دین کی باتیں سناتے رہیں گے۔ ایسے لوگ اگر ایک لفظ بھی نہ جانتے ہوں گے تو کامیاب ہوں
گے ۔ پس جو شخص انتظام کی پابندی کر سکتا ہے فرمانبرداری اختیار کر سکتا ہے غصہ کو دبا سکتا ہے وہ
کام کر سکتا ہے خواہ وہ اپنا نام بھی لکھنا نہ جانتا ہو اس لئے اپنے آپ کو پیش کرنے میں جلدی کرو۔
اب روپیہ کا سوال ہے۔ اس کے متعلق بعض لوگوں کے دل میں خیال پیدا ہوا ہے کہ جب
آریہ راجپوتوں کو روپیہ دیکر آریہ بنا رہے ہیں اور مسلمان بھی ان کو روپیہ دیکر اپنے ساتھ رکھنا
چاہتے ہیں تو کیا ہمیں بھی اسی کام کیلئے روپیہ جمع کرنا چاہئے ۔ ہمارے مبلغ تو اپنے خرچ پر جائیں گے
پھر روپیہ کی کیا ضرورت ہے مگر ایسے لوگوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ ایسی تبلیغ کہ روپیہ دیکر لوگوں کو
اپنے اندر داخل کیا جائے میرے نزدیک تبلیغ نہیں بلکہ اپنی ذلت اور شکست کا اقرار کرتا ہے۔
ہمیں اس کام کیلئے نہ تو روپیہ کی ضرورت ہے اور نہ اس کیلئے ہم روپیہ صرف کرنا چاہتے ہیں مگر
باوجود اس کے دوسروں سے ہمیں کم روپیہ کی ضرورت نہیں بلکہ ان سے زیادہ کی ضرورت ہے۔
ان میں بڑے بڑے مالدار ہیں ان میں کروڑ پتی بھی ہیں پھر ان کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ اگر وہ
تھوڑا تھوڑا چندہ بھی دیں تو بہت بڑا چندہ جمع کر سکتے ہیں اور آسانی سے دولت جمع کر سکتے ہیں لیکن
اس کا استعمال وہ اس طرح کریں گے کہ کچھ آپس میں بانٹ لیں گے اور کچھ ان لوگوں میں تقسیم
کر دیں گے۔ پس ان کو روپیہ کی اتنی ضرورت نہیں ہے جتنی ہمیں ہے کیونکہ ان کے اتنے مبلغ
انوار العلوم جلدے
۲۰۱
تحریک شد هی ملکانا
نہیں ہوں گے جتنے ہمارے ہوں گے اور باوجود اس کے کہ ہمارے مبلغ آنریری ہوں گے پھر بھی
ہمیں بہت سے اخراجات کرنے پڑیں گے۔
کیونکہ ہمیں ایک ایسا محکمہ بنانا ہو گا کہ جس کے ماتحت تبلیغ کا کام ہو سکے ۔ ہمارے نئے نئے
آدمی جو جائیں گے ان کو نہ وہاں کے لوگوں کی طبائع کا علم ہو گا نہ ان سے واقفیت ہوگی نہ وہاں
کام کرنے کے رنگ اور طریق سے آگاہ ہوں گے نہ ان سے دوستیاں ہوں گی نہ ان کا رعب جما
ہوا ہو گا ایسی حالت میں اگر ایک جماعت مبلغین کی جائے جو تین ماہ کے بعد واپس آجائے اور پھر نئی
جماعت چلی جائے تو گویا سارا سال تجربہ ہی ہوتا رہے گا اور کچھ کام بھی نہیں ہو سکے گا اس لئے
ضروری ہے کہ ایک جماعت ایسی مستقل وہاں رہے جو کام کی نگرانی کرتی رہے اور جو میدان میں
کام کے ختم ہونے تک وہیں رہے۔ یہ جماعت وہاں کے حالات اور طریق تبلیغ سے واقفیت حاصل
کرے لوگوں سے واقفیت پیدا کرے ۔ یہ جماعت جو چھ ماہ - سال یا دو سال یا اس سے بھی زیادہ
عرصہ وہاں رہے گی اس کے متعلق یہ خیال کرنا کہ خرچ کئے بغیر رہ سکے گی اس کی طاقت اور قوت
سے بالا خیال ہے اور جب خدا تعالٰی بھی انسانی قوتوں کا خیال رکھتا ہے تو کیا بندوں کو اس قانون کا
لحاظ نہیں رکھنا چاہئے جو خدا نے بنایا ہے اور جو یہ ہے کہ انسان کھانے پینے کے بغیر زندہ نہیں رہ
سکتا اور نہ اس کے بیوی بچے اور دوسرے لواحقین کھانے پینے کے بغیر زندہ رہ سکتے ہیں۔ یہ
درست ہے کہ جو لوگ وہاں کام کریں گے وہ خدا تعالی کے لئے ہی کرتے ہیں لیکن جو خدا کیلئے کام
کرتے ہیں ان کو خدا تعالی آسمان سے کھانا نہیں بھیجا کرتا بلکہ مومنوں کے قلوب میں ہی الہام کرتا
ہے کہ ان کے کھانے پینے کا انتظام کریں۔ حضرت مسیح موعود کا ایک الہام ہے - يَنْصُرُكَ رِجَال
نُوحِي إِلَيْهِمْ ۔ کہ تم کو وہ لوگ مدد دیں گے جن کو ہم وحی کریں گے ۔ پس خدا تعالٰی اپنے
بندوں کیلئے آسمان سے روٹی نہیں اتارا کرتا۔ بلکہ دوسروں کو الہام کرتا ہے کہ ان کیلئے سامان
کریں اور ہماری کیا ہی خوش قسمتی ہو گی اگر ہم خدا تعالی کے الہام کے مورد بن جائیں۔
پھر کئی لوگ بعض مجبوریوں کی وجہ سے تبلیغ کیلئے نہیں جاسکتے ۔ خواہ ان کی مجبوریاں اچھی ہی
ہوں مگر ان کے دل کو صدمہ تو ضرور پہنچتا ہے۔ مثلاً میں ہی ہو ۔ اگرچہ میں نے سارا کام کراتا ہے
اور میدان جنگ میں فوج کو لڑانے والے کا یہی کام ہوا کرتا ہے کہ مقام جنگ سے پرے ہٹ کر
فوج کو دیکھتا رہے تاکہ انتظام قائم رہے اور جہاں ضرورت محسوس ہو وہاں مدد پہنچائے اور
سوائے ایسے موقع کے جنگ میں شامل نہ ہو جب یہ سمجھے کہ اگر میں نہ پہنچا تو ساری سپاہ تباہ ہو