مرتد ہونے والے احمدی نہیں ہیں
انوارالعلوم (جلد 7), حصہ 2
انوار العلوم جلدے
۲۰۲
تحریک شدھی ملکانا
جائے گی۔ ایسی حالت کے علاوہ کمانڈر کا لڑائی میں شامل ہونا نہایت خطرناک ہوتا ہے اس لئے میں
تو وہاں نہیں جا سکتا۔ مگر میرے قلب میں جو جوش اور احساسات ہیں ان کو پورا کرنے کے لئے بھی
تو کوئی موقع ہونا چاہئے اور وہ اسی طرح ہو سکتا ہے کہ مالی امداد سے اس کام میں حصہ لیا جائے۔
پس کئی ایسے لوگ جو طاقت نہیں رکھتے کہ وہاں جائیں کیونکہ ان کو مجبوریاں در پیش ہیں ۔ یا
کئی ایسے لوگ جن میں ابھی اتنی ہمت نہیں کہ مال اور جان دونوں دے سکیں مگر تھوڑی سی
قربانی کرنے کے لئے تیار ہیں وہ اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اس طرح وہ ان رجال میں
شامل ہو سکتے ہیں جن کے متعلق خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے۔ نُوحي اليهم ہم آپ ان پر وحی
کرتے ہیں۔ گویا خدا تعالٰی آپ ان سے ہم کلام ہوتا ہے اور یہ کوئی معمولی شرف نہیں ہے۔ دیکھو
لوگ دنیا کے بادشاہوں کے مخاطب بننے کے لئے اور یہ کہلانے کے لئے کہ فلاں سے بادشاہ نے
کلام کی لاکھوں روپیہ خرچ کر دیتے ہیں۔ پھر کیا ہماری جماعت کے لوگ جو خدا تعالیٰ کے سچے
پرستار ہیں وہ نُوحِي إِلَيْهِمُ میں شامل ہونے کے لئے روپوؤں کی کچھ پرواہ کریں گے۔ یا خدا
کے مخاطب بننے کو معمولی بات سمجھیں گے۔
پس وہ لوگ جو وہاں مستقل طور پر کام کریں گے ان کے گزارہ کے لئے روپیہ کی ضرورت
ہے ۔ اور یہ معقول جماعت وہاں بھیجنی ہو گی کم از کم دس پندرہ آدمی تو ضرور ہوں گے ان کے
اخراجات کیلئے کافی روپیہ کی ضرورت ہے۔
پھر انہوں نے رپورٹیں بھیجتی ہیں، تاریں دیتی ہیں، لٹریچر شائع کرنا ہے اس کے لئے بھی
روپیہ کی ضرورت ہے ۔ یا جب ایسا ہو کہ بعض لوگ ہمارے ساتھ ملنے لگیں اور تعلیم اسلام کو
قبول کر لیں تو ان کے ہاں مدر سے جاری کرنے ہوں گے اس کے لئے بھی خرچ کی ضرورت ہے۔
یہ تو نہیں ہو سکتا کہ جو لوگ تعلیم اسلام کو مانیں ان کو یونہی چھوڑ کر چلے آئیں بلکہ ان کی تعلیم و
تربیت کے لئے مدرسے جاری کرنے ہوں گے۔
پھر اخباروں میں مضامین شائع کرنے کے لئے لوگوں کے حالات دریافت کرنے کے لئے
اخراجات کی ضرورت ہوگی۔ پس چونکہ ہمارا انتظام خدا تعالی کے فضل سے بہت وسیع ہو گا اس
لئے ہمارا خرچ بھی زیادہ ہو گا۔ دوسرے لوگ تنخواہوں وغیرہ پر زیادہ روپیہ خرچ کریں گے مگر
ان کے مبلغ تھوڑے ہوں گے اور ہم تنخواہوں پر روپیہ خرچ نہیں کریں گے لیکن ہمارے مبلغ
چونکہ زیادہ ہوں گے اس لئے ہمیں جو انتظام کرنا پڑے گا اس پر زیادہ خرچ کرنا ہو گا۔ پھر ہمیں
انوار العلوم جلدے
۲۰۳
تحریک شد هی ملکانا
ایسے اخراجات بھی کرتے ہوں گے جو وہ لوگ نہیں کرتے کیونکہ وہ تو ایسی جگہوں پر ہی خرچ
نے کی ۔ کرتے ہیں جہاں نام و نمود ہو مگر ہمیں اس کی پرواہ نہیں ۔ ہم محض دین کیلئے خرچ کریں گے اور
جس طرح دین کو فائدہ پہنچے گا اس طرح خرچ کریں گے اس لئے میرا اندازہ ہے کہ اخراجات کی
پہلی قسط پچاس ہزار کی ہے۔ اگر دشمن کو اسی پر شکست ہو گئی تو نبھا۔ ورنہ اور پھر اور ۔ پھر اور
روپیہ جمع کرنا ہو گا۔
انہی دنوں میں ہماری جماعت کی عورتوں کے ذمہ ۵۰ ہزار روپیہ لگایا گیا ہے جس کا زیادہ حصہ
انہوں نے دے دیا ہے ۔ ہماری جماعت کے مرد بیشک بہت چندے دیتے رہتے ہیں لیکن مرد مرد ہی
ہیں اور عورتیں عورتیں ہی۔ اس وقت میں مردوں اور عورتوں کا اخلاص کے لحاظ سے مقابلہ
نہیں کر رہا بلکہ مالی لحاظ سے کر رہا ہوں اور اس میں کیا شک ہے کہ مرد اس لحاظ سے عورتوں سے
بڑھے ہوئے ہوتے ہیں عورتوں کے پاس زیور ہوتے ہیں مگر وہ ماہوار آمدنی میں سے قلیل حصہ
نکال کر بنتے ہیں لیکن مرد چونکہ آمدنی کے ذرائع رکھتے ہیں۔ اس لئے وہ عورتوں کی نسبت زیادہ
دے سکتے ہیں۔ پس ہماری جماعت کو اس طرف بہت جلدی توجہ کرنی چاہئے۔ لندن میں مسجد بنانے
کا کام ضروری تھا۔ لیکن اگر وہ ایک دو سال بعد میں بھی ہو جاتا تو کوئی ایسی بات نہ پیدا ہو سکتی تھی
جو نقصان کا باعث ہوتی ۔ چنانچہ ایک سال کے بعد ہی مسجد کے لئے جگہ خریدی گئی مگر اس وقت جو
کام در پیش ہے۔ یہ ایسا نہیں ہے کہ اسے پیچھے ڈال سکیں۔ یہ فوری ہونے کی وجہ سے نہایت اہم
ہے۔ اس لئے اس کے لئے جتنی قربانی کی جائے ۔ تھوڑی ہے۔ پس گو اس کے مصارف وہ نہیں جو
دوسرے لوگوں کے ہیں مگر باوجود اس کے ان سے کم ہمیں روپیہ کی ضرورت نہیں ہے۔ اس
وقت پچاس ہزار کی رقم ایسی ہے جو کم از کم ہمیں چاہئے۔
میں نے اس خیال سے کہ مشورہ سے جو کام کیا جائے وہ اچھا ہوتا ہے چندہ کے سوال کو
کا نفرنس پر اٹھا رکھا ہے کہ اس وقت باہر کے لوگ بھی آجائیں گے اور وہ بھی مشورہ میں شریک ہو
جائیں گے۔ اس چندہ کے متعلق دو خیال ہیں۔ ایک تو یہ کہ خاص خاص لوگوں سے یہ چندہ جمع کیا۔
جائے اور دوسرا یہ کہ اس کو عام چندہ رکھا جائے ۔ کانفرنس کے موقع پر مشورہ کے بعد جس طرح
خدا تعالی سمجھائے گا ہو گا لیکن فی الحال خرچ کے لئے جو ضرورت ہے اس کا فوری انتظام ہونا
چاہئے۔
اور اخراجات کے علاوہ اس وقت جو ایک خرچ درپیش ہے وہ یہ بھی ہے کہ اس علاقہ کے کم
انوار العلوم جلدے
٢٠マ
تحریک شد هی ملکانا
از کم ان ضلعوں کے لوگوں کو مشورہ کے لئے بلانا ہو گا۔ کیا وہ لوگ جو مشورہ کے لئے آئیں گے ان
کو ہمارے آدمی کہہ دیں گے کہ کھانا بازار سے کھاؤ ۔ پھر وہ لوگ جو ہمارے کام کو دیکھنے کی غرض
سے آئیں گے یا ہمیں کسی قسم کی مدد اور واقفیت بہم پہنچانے کے لئے آئیں گے ان کے کھانے پینے
کا ہمیں انتظام کرنا ہو گا۔ ان کے لئے ہمار ا لنگر ہو گا اور یہ اخراجات معمولی نہ ہوں گے بلکہ بہت
زیادہ ہوں گے۔ پس چونکہ روپیہ کی فوری ضرورت ہے اور کانفرنس کے منعقد ہونے میں ابھی
دیر ہے۔ اس لئے ارادہ ہے کہ قادیان میں چندہ کی تحریک کی جائے۔ اور ایسے رنگ میں کی جائے
کہ کانفرنس کے مشورہ پر اس کا کوئی اثر نہ پڑے ۔ اور وہ یہ کہ عام تحریک نہ ہو بلکہ جو لوگ ایک
خاص رقم دے سکتے ہیں ان سے لی جائے ۔ پھر اگر کانفرنس میں فیصلہ ہو جائے کہ سب لوگ چندہ
دیں تو اس تحریک سے کوئی حرج نہ ہو گا۔ اور اگر یہ فیصلہ ہو کہ خاص رقم لی جائے اور یہاں عام
چندہ لیا گیا تو اس سے باہر والوں کو صدمہ ہو گا کہ قادیان میں تو عام چندہ کیا گیا اور ہمیں اس میں
شامل ہونے کا موقع نہ دیا گیا اس لئے یہی تجویز ہے کہ قادیان والے ایسے لوگ جو کم از کم سو
روپیہ دے سکیں وہ دیں اور جلدی دیں۔ اس مجلس میں ایسے لوگ نام نہ لکھائیں بلکہ بعد میں
لکھائیں کیونکہ نماز (مغرب) کا وقت ہو گیا ہے اور نماز تو عشاء کے ساتھ ملا کر بھی پڑھ سکتے ہیں
کیونکہ یہ بھی دینی کام ہے مگر اس طرح تقریر رک جائے گی۔
یہ سو روپیہ کی رقم بتانے کے یہ معنی ہیں کہ اس سے کم دینے والے شامل نہ ہوں مگر یہ نہیں
کہ جو اس سے زیادہ دے سکتے ہیں وہ زیادہ بھی نہ دیں۔
میں یہ خدا تعالی کا خاص فضل سمجھتا ہوں کہ اس نے ایک موقع پر میرے دل میں ایک خاص
بات ڈالی تھی اور اس سے مجھے بڑا فائدہ ہوا ہے۔ جب حضرت مسیح موعود فوت ہوئے تو میرے
دل میں خیال پیدا ہوا ۔ کہ اب لوگ آپ پر طرح طرح کے اعتراض کریں گے اور بڑے زور کی
مخالفت شروع ہو جائے گی اس وقت میں نے سب سے پہلا کام حضرت مسیح موعود کے سرہانے
کھڑے ہو کر جو کیا وہ یہ عہد تھا کہ اگر سارے لوگ بھی آپ کو چھوڑ دیں گے اور میں اکیلا رہ
جاؤں گا تو میں اکیلا ہی ساری دنیا کا مقابلہ کروں گا اور کسی مخالفت اور دشمنی کی پرواہ نہیں کروں
گا۔ جب تک یہی ارادہ اور یہی عزم لیکر ہماری جماعت کا ہر ایک شخص کھڑا نہ ہو کامیاب نہیں ہو
سکتا۔ ممکن ہے اسے دوسرا کوئی ساتھی نہ ملے تو کیا ایسی صورت میں وہ خاموش ہو کر بیٹھ رہے گا۔
دیکھو اگر ایک عورت کا بچہ ڈوب رہا ہو تو کیا وہ کنارے پر اس لئے خاموش بیٹھی رہے گی کہ دس
انوار العلوم جلدے
۲۰۵
تحریک شدھی ملکانا
ہیں آدمی جو کنارے پر کھڑے ہیں اس کے بچہ کو بچالیں گے ہرگز نہیں بلکہ اگر ہزار آدمی بھی
موجود ہو گا تو بھی وہ پانی میں ہاتھ ڈالے گی اور بچے کو بچانے کی کوشش کرے گی۔ تو کام کرنے
والے اسی طرح کام کیا کرتے ہیں کہ وہ سمجھتے ہیں ہم نے کام کرنا ہے اور کسی نے نہیں کرنا۔ جب
یہ ارادہ اور یہ عزم ہو تو پھر کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔
پس میں اس چندہ کیلئے تحریک کرتا ہوں جو لوگ توفیق رکھتے ہیں کہ سو روپیہ دے سکیں دیں
اس سے زیادہ خواہ کوئی لاکھ روپیہ دے دے گو ہماری جماعت میں اتنا روپیہ دینے والا کوئی نہیں۔
پس پورے زور اور ساری قوت سے اس بوجھ کو اٹھایئے تب کام ہو گا اور اگر اس وقت تھوڑے
لوگ اس بوجھ کو اٹھا لیں گے تو دوسرے وقت دوسرے لوگ اٹھا سکیں گے ۔ پس آپ لوگوں نے
پورے زور کے ساتھ اس بوجھ کو اٹھانا ہے اور باہر کے لوگوں کے لئے نمونہ بننا ہے ۔
اس وقت میں نے جو رکوع پڑھا ہے اس کے متعلق اب کچھ بیان کرتا ہوں۔ میں عصر کی نماز
پڑھ رہا تھا کہ اس وقت معا میرے دل میں ڈالا گیا کہ ایسے فتنہ کا ذکر قرآن کریم میں ہے اور
حضرت مسیح موعود کی کتاب سے بھی اس کا پتہ مل گیا ہے ۔
اس رکوع (سورہ کہف کا گیارہواں) میں بتایا گیا ہے کہ ذوالقرنین ایک بادشاہ تھا اس کے
حالات پیشگوئی کے طور پر بیان کئے گئے ہیں۔ براہین احمدیہ حصہ پنجم کے آخری صفحات میں
حضرت صاحب نے بیان فرمایا ہے کہ ذوالقرنین سے مراد مسیح موعود ہے جو صدیوں کے سروں کو
جوڑے گا۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود کے وقت سب صدیاں ملتی ہیں اور حضرت مسیح موعود نے
فرمایا ہے کہ ذوالقرنین میں ہوں۔
خدا تعالی فرماتا ہے ۔ وَيَسْتَلُونَكَ عَنْ ذِي الْقَرْنَيْنِ تم سے ذوالقرنین کا حال پوچھتے ہیں۔
قُلْ سَاتْلُوا عَلَيْكُمْ مِنْهُ ذِكْرًا " کہہ دے میں اس کا کچھ حال بتاتا ہوں۔ یعنی یہ کہ مسیح موعود
آئے گا۔ إِنَّا مَكَّنَّا لَهُ فِي الْأَرْضِ وَآتَيْنَهُ مِنْ كُلِّ شَئی سَببا " ہم اس کو دنیا میں مبعوث
کریں گے۔ اور ہر قسم کے سامان اسے دیں گے یعنی وہ سامان جن سے تبلیغ میں سہولت ہوگی۔
چنانچہ اس زمانہ میں مطبع ڈاک خانہ تار ریل ، اخباریں وغیرہ ایسے ہی سامان ہیں۔ فاتبع
سببا ۔ وہ ایک رستہ پر چلے گا۔ حَتَّى إِذَا بَلَغَ مَغْرِبَ الشَّمْسِ وَجَدَهَا تَغْرُبُ فِي عَيْنٍ
حملة ۔ یہاں تک کہ وہ ایسی جگہ پہنچے گا جہاں دلدل والے چشمہ میں سورج ڈوب رہا ہو گا۔
حضرت مسیح موعود براہین احمدیہ حصہ پنجم میں فرماتے ہیں کہ یہ عیسائی لوگوں کی حالت بیان کی گئی
۱۲
انوار العلوم جلدے
۲۰۶
تحریک شدھی ملکانا
ہے کہ جو بگڑے ہوئے چشمہ کی طرح ہیں ان میں سورج ڈوب رہا ہے۔ کسی وقت ان کے پاس
مصفی پانی تھا مگر اس وقت خراب ہو گیا ہو گا اور ان کی تعلیم بالکل بگڑ چکی ہوگی۔ وَجَدَ عِنْدَهَا
قَوْماً ۔ ایسی بگڑی ہوئی تعلیموں کے پاس ایسی قوم کو پائے گا۔ زمانہ کے حالات کے ماتحت
کہہ سکتے ہیں کہ اس قوم میں ہندو بھی شامل ہیں۔
حضرت مسیح موعود نے ان کو بھی اہل کتاب قرار دیا ہے مگر ان کے متعلق ایک بات رہ جاتی
ہے اور وہ سورج کے ڈوبنے کی ہے کہ پھر ان میں سورج کس طرح ڈوبا اس کے متعلق اگر ظاہری
معنی لئے جائیں تو یہ ہیں کہ ہندو بھی مغرب سے ہی آتے ہیں۔ پھر سورج ڈوبنے سے مراد یہ بھی ہو
سکتی ہے کہ اس قوم کا خاتمہ اور انتہاء ہو جائے گی ان کا چشمہ گندا ہو چکا ہو گانور اور معرفت مٹ
چکی ہوگی ۔ قُلْنَا يُذَ الْقَرْنَيْنِ إِمَّا أَنْ تُعَذِّبَ وَإِمَّا أَنْ تَتَّخِذَ فِيهِمْ حُسْنًا - اللہ تعالی نے
ذوالقرنین کو کہا چاہے تو تو ان کو عذاب دے ۔ حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے
کہ چاہے تو انکے لئے عذاب کی دعا کر اور چاہے تو ان کو ہدایت دے سیدھا رستہ بتلا۔ قالَ اما
مَنْ ظَلَمَ فَسَوْفَ نُعَذِّبُهُ ثُمَّ يُرَدُّا ذبُهُ ثُمَّ يُرَدُّ إِلى رَبِّهِ فَيُعَذِّبُه عَذَا فَيُعَذِّبُهُ عَذَا بانكرا ۔ ۲۔ وہ کہے گا جو کوئی ظلم کرے گا
اسے عذاب دیا جائے گا پھر وہ اپنے رب کی طرف لوٹایا جائے گا اور اسے عذاب ملے گا۔ وَأَمَّا
مَنْ آمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَهُ جَزَاء الْحُسْنَى ، اور جو کوئی ایمان لائے گا اور اچھے عمل
کرے گا مسیح موعود ان کے لئے دعا کرے گا اور ان کو اچھا بدلا ملے گا۔ وَسَتَقُولُ لَهُ مِنْ أَمْرِنَا
۱۸ اور وہ ان کو کہے گا آسان اور اچھی بات جو ہم اسے کہیں گے ۔ یعنی دوسرے لو ے لوگ تو
يسرا
کہیں گے کہ کافروں کو تلوار سے قتل کر دینا چاہئے مگر وہ کہے گا: نرمی سے معاملہ ہونا چاہئے۔
ہاں اگر کوئی ظالم تلوار اٹھاتا ہے تو اس کے مقابلہ کے لئے تم بھی تلوار اٹھاؤ ثُمَّ اتْبَعَ اَتْبَعَ سُبَبًا۔ سُبا
حَتَّى إِذَا بَلَغَ مَطِلِعَ الشَّمْسِ وَجَدَهَا تَطْلُعُ عَلَى قَوْمٍ لَمْ نَجْعَلْ لَّهُمْ مِنْ دُونِهَا سِتْرًا "۔
پھر وہ ایک اور قوم کی طرف جائے گا جو اس جگہ ہوگی جہاں سے سورج چڑھتا ہو گا اور وہ دیکھے گا
کہ اس قوم اور سورج کے درمیان کوئی روک نہیں۔
حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں کہ اس سے مراد مسلمان ہیں ان کا چشمہ تو خراب نہیں ہوا
اور سورج چڑھا ہوا ہے۔ یعنی قرآن کریم موجود ہے مگر یہ ظاہر پرست ہو گئے ہیں اصل فائدہ نہیں
اٹھاتے ۔ ۲۰
پھر اس کے یہ بھی معنے ہیں کہ جب سورج چڑھتا ہے تو گرمی سے تکلیف بھی ہوتی ہے اور
انوار العلوم جلدے
۲۰۷
تحریک شد می ملکانا
چونکہ ان لوگوں کو اسلام سے ظاہری تعلق ہو گا اس لیئے اس تعلق کی وجہ سے ان کو دکھ اور
تکالیف پہنچیں گی اور ان سے ان کو کوئی بچانے والا نہ ہو گا۔ ان کے اندر حقیقی اسلام نہیں ہو گا کہ
خدا تعالیٰ بچائے اور ظاہر میں چونکہ مسلمان کہلاتے ہوں گے اس لئے دوسرے لوگ ان کو
تکالیف اور دکھ پنچائیں گے ثُمَّ اتَّبَعَ سَبَبًا حَتَّى إِذَا بَلَغَ بَيْنَ السَّدَّيْنِ وَجَدَ مِنْ دُونِهِمَا
قَوْمًا لَّا يَكَادُونَ يَفْقَهُونَ قَوْلاً اس پھر وہ آگے چلے گا اور وہاں ایک تیسری قوم ہوگی۔ یہ وہ قوم
ہے جس کا آج کل جھگڑا پڑا ہوا ہے وہ وہاں پہنچے گا جہاں غیر مذاہب اور اسلام کی سرحد ملتی ہے
وہاں ایسی قوم ہوگی جو بالکل جاہل ہو گی اور ایسی جاہل ہو گی کہ نہ اسلام کو سمجھتی ہوگی نہ کسی اور
مذہب کو ۔ گویا وہ کچھ ہندوؤں کے قریب ہو گی کچھ مسلمانوں کے ۔ چنانچہ وہ لوگ ایسے ہی ہیں ۔ ختنہ
کراتے ہیں مگر گائے کا گوشت نہیں کھاتے ۔ نکاح پڑھواتے ہیں مگر بت بھی گھروں میں رکھے
ہوتے ہیں۔ لا يَكَادُونَ يَفْقَهُونَ قَوْلاً ۲۲۔ جو ان کے متعلق آیا ہے بالکل اس کا ترجمہ وہ فقرہ
ہے جو مولوی محفوظ الحق صاحب نے ان لوگوں کے متعلق لکھا ہے کہ وہ بات تک نہیں سمجھ سکتے ۔
قَالُوا يُذَ الْقُرْنَيْنِ إِنَّ يَأْجُوجَ وَمَا جُوجَ مُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ فَهَلْ نَجْعَلُ لَكَ خَرَجًا
عَلَى أَنْ تَجْعَلَ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ سَدًّا ٢٣ ان لوگوں میں جو تعلیم یافتہ ہوں گے اور ہیں جو شور مچا
رہے ہیں کہ ان لوگوں کو بچاؤ وہ شور مچائیں گے ۔ یا یہ بھی اس کا مطلب ہے کہ پہلی قوم کے لوگ
کہیں گے کہ اے ذوالقرنین یا اس کی جماعت یا جوج و ماجوج ان لوگوں کو کھینچے لئے جا رہے ہیں
ان کو بچاؤ ۔ ہندو بھی یا جوج و ماجوج میں شامل ہیں۔
لغو
وہ لوگ یعنی مسلمان حضرت مسیح موعود کی جماعت کو کہیں گے کہ یاجوج و ماجوج فساد مچار ہے
ہیں ان سے ان لوگوں کو بچاؤ خرچ ہم دیتے ہیں ہندوؤں اور ان کے درمیان روک کھڑی کر دو۔
چنانچہ غیر احمدی لکھ رہے ہیں کہ احمدی کیوں ان لوگوں کو نہیں بچاتے ۔ قَالَ مَا مَكَّنِی فِيْهِ رَبِّي
خَيْرٌ فَاعِينُونِي بِقُوَّةِ اجْعَلَ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ رَدْمًا ۲۴۔ وہ کہے گا تمہاری مدد پر بھروسہ کرنا کفو
ہے ۔ خدا تعالٰی نے مجھے نکتہ سمجھایا ہے اور وہی میری مدد و نصرت کرے گا اور وہی ان لوگوں کو بچا
سکتا ہے اتُونِي زُبُرَ الْحَدِيدِ ٢٥ ہاں تم ظاہری شوکت سے مدد دے سکتے ہو ۔ اس سے اگر مدد
دو تو تمہارے لئے موجب ثواب ہو گی لیکن اصل فتح خدا تعالی ہی کی نصرت اور جذب دعا سے
ہو گی۔ میرے پاس تم اپنے لوہے کے ٹکڑے لاؤ یعنی مجھے دو چیزوں کی ضرورت ہے۔ ایک تو قلموں
کی چونکہ یہ ہولڈروں سے لکھ سکتا ہے جو لوہے کے ہوتے ہیں اس لئے لوہے کے ٹکڑے سے یہی
انوار العلوم جلدے
۲۰۸
تحریک شد می ملکانا
مراد ہیں یہ مجھے دید و یعنی غیر مذاہب کے مقابلہ میں مجھے لکھنے دو۔ مجھے خدا نے اسلام کی حفاظت کا
طریق سمجھایا ہے میں اس سے کام لوں گا۔ اور دوسرے اتُونِي أُفْرِغْ عَلَيْهِ قِطْرًا ، پیسے لا کر
ہمیں دیدو تم لکھنا پڑھنا چھوڑ دو تمہارے مولوی ان لوگوں کو اور خراب کر دیں گے ۔ تم قلمیں
اسْطَاعُوا
روک لو اور زبانیں بند کر لو باقی تمہارے پاس جو پیسے ہیں اگر چاہو تو ان سے مدد کر دو۔ فَمَا
اعُوا أَنْ يَظْهَرُوهُ وَمَا اسْتَطَاعُوا لَهُ نَقْباً ۲۷۔ پھر یا تو دشمن چڑھتا چلا آ رہا تھا اور درمیانی
قوم کو کھا رہا تھا۔ اس قوم کو درمیانی قرار دینے سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ہندوؤں کے راستہ
میں یہ روک ہے اگر یہ نہ رہی تو پھر باقی مسلمانوں کی بھی خیر نہیں۔ مگر خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ احمدی
اس دشمن کے راستہ میں دیواریں بنائیں گے اس کو مسلمانوں پر غالب ہونے سے روک دیں
گے۔
پس کامیابی احمدی قوم کو ہی ہوگی۔ میرا یہ مطلب نہیں کہ ان آیات میں ملکانہ قوم کا ہی ذکر
ہے۔ سب جگہ ایسی قومیں موجود ہیں کہ وہ لوگ مسلمان کہلاتے ہیں مگر غیروں سے ان کا تعلق ہے
ایسی قوموں کو غیر کھانا چاہیں گے ۔ ان کی حفاظت اگر ہو گی تو حضرت مسیح موعود کی جماعت کے
ذریعہ ہی ہوگی۔ اوروں کی حفاظت ان کے لئے اور زیادہ مضر ثابت ہو گی۔ ان کا کام یہی ہے کہ
اپنی قلمیں اس جماعت کے حوالہ کر دیں اور اپنے سکے اس کے آگے ڈال دیں کہ میں ان کے
پاس دینے والی چیزیں ہیں۔ ایمان عرفان اور دلائل تو ان کے پاس ہیں ہی نہیں اگر دے سکتے ہیں تو
روپیہ ہی دے سکتے ہیں۔
یہ ایک پیشگوئی ہے جو ان تمام قوموں کے متعلق ہے جن کی حالت ملکانوں جیسی ہے اور اس
پیشگوئی میں یہ بھی خوش خبری ہے کہ جلد یا بدیر کامیابی مسیح موعود کی جماعت کو ہی ہوگی۔ بعض
ﷺ
دفعہ دشمن کو درمیانی خوشی حاصل ہو جاتی ہے مگر وہ عارضی ہوتی ہے۔ جیسا کہ رسول کریم ا
کو جب مکہ سے آنا پڑا ۔ تو کفار بڑے خوش ہوئے ہوں گے کہ ہم غالب آگئے لیکن دراصل رسول
کریم کا مکہ سے آنا ہی ان لوگوں کی تباہی اور بربادی کا سامان تھا جس کا انہیں بہت جلد علم ہو گیا۔
پس اگر ہمیں درمیان میں مشکلات پیش آئیں اور بظاہر کامیابی دشمن کو نظر آئے تو کوئی گھبرانے کی دوشمن کو نظر آئے تو کوئی گے
بات نہیں انجام کار ہماری جماعت کو ہی فتح حاصل ہوگی اور مسلمانوں کو بھی کہنا پڑے گا کہ ہم
قلمیں دے دیتے ہیں ہمیں ان دشمنوں سے تم ہی بچاؤ۔
بھی
(الفضل ۲۲۔ مارچ ۱۹۲۳ء)