ہمارا دوسرے لوگوں سے اختلاف

انوارالعلوم (جلد 7)

انوارا علوم جلد ۔
۳۳۸
دعوة الامير
ہمارا دوسرے لوگوں سے اختلاف
شاید جناب عالی حیران ہوں کہ جب سب عقائد اسلام کو ہم لوگ مانتے ہیں تو پھر ہم میں اور
دوسرے لوگوں میں کیا اختلاف ہے اور بعض علماء کو ہمارے خلاف اس قدر جوش اور تعصب
کیوں ہے اور کیوں وہ ہم پر کفر کا فتویٰ لگاتے ہیں ؟ سوائے امیر والا شان! اللہ تعالٰی آپ کو
شرور دنیا سے محفوظ رکھے اور اپنے فضل کے دروازے آپ کیلئے کھول دے اب میں وہ
اعتراض بیان کرتا ہوں جو ہم پر کئے جاتے ہیں اور جن کے سبب ہمیں اسلام سے خارج بیان کیا
جاتا ہے۔
1- ہمارے مخالفوں کا سب سے پہلا اعتراض تو ہم پر یہ ہے کہ ہم حضرت مسیح ناصری علیہ
السلام کو وفات یافتہ مانتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ اس طرح ہم حضرت مسیح کی ہتک کرتے ہیں اور
قرآن کریم کو جھٹلاتے ہیں اور رسول کریم اللہ کے فیصلے کو رد کرتے ہیں۔ لیکن گو یہ بات تو
بالکل حق ہے کہ ہم حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کو وفات یافتہ تسلیم کرتے ہیں لیکن یہ درست
نہیں کہ ہم اس طرح مسیح علیہ السلام کی ہتک کرتے ہیں اور قرآن مجید کو جھٹلاتے ہیں اور
رسول کریم کے فیصلے کو رد کرتے ہیں کیونکہ ہم جس قدر غور کرتے ہیں ہمیں یہی معلوم
ہوتا ہے کہ یہ الزامات ہم پر مسیح علیہ السلام کے وفات یافتہ ماننے سے عائد نہیں ہوتے بلکہ اس
کے خلاف اگر ہم ان کو زندہ مانیں تب یہ الزامات ہم پر لگ سکتے ہیں ۔
ہم لوگ مسلمان ہیں اور بحیثیت مسلمان ہونے کے ہمارا خیال سب سے پہلے اللہ تعالٰی کی
عظمت اور اس کے رسول کی عزت کی طرف جاتا ہے اور گو ہم سب رسولوں کو مانتے ہیں لیکن
ہماری محبت اور غیرت بالطبع اس نبی کیلئے زیادہ جوش میں آتی ہے جس نے ہمارے لئے اپنے
آپ کو تکلیف میں ڈالا اور ہمارے بوجھوں کو ہلکا کرنے کیلئے اپنے سر پر بوجھ اٹھایا اور ہمیں مرتا
ہوا دیکھ کر اس نے اس قدر غم کیا کہ گویا خود اپنے اوپر موت وارد کرلی اور ہمیں سکھ پہنچانے
کیلئے ہر قسم کے سکھوں کو ترک کیا اور ہمیں اوپر اٹھانے کیلئے خود نیچے کو جھکا۔ اس کے دن

انوار العلوم جلدے
۳۳۹
دعوة الامير
ہماری بہتری کی فکر میں صرف ہوئے اور اس کی راتیں ہمارے لئے جاگتے کئیں حتی کہ کھڑے
کھڑے اس کے پاؤں سوج جاتے اور خود بے گناہ ہوتے ہوئے ہمارے گناہوں کو دور کرنے کے اور ہے گا
کیلئے اور ہمیں عذاب سے بچانے کیلئے اس نے اس قدر گریہ وزاری کی کہ اس کی سجدہ گاہ تر
ہو گئی اور اس کی رقت ہمارے لئے اس قدر بڑھ گئی کہ اس کے سینے کی آواز ابلتی ہوئی دیگ
سے بھی بڑھ گئی۔
اس نے خدا تعالی کے رحم کو ہمارے لئے کھینچا اور اس کی رضاء کو ہمارے لئے جذب کیا
اور اس کے فضل کی چادر ہم کو اڑھائی اور اس کی رحمت کا لبادہ ہمارے کندھوں پر ڈال دیا اور
اس کے وصال کی راہیں ہمارے لئے تلاش کیں اور اس سے اتحاد کا طریق ہمارے لئے
دریافت کیا اور ہمارے لئے وہ سہولتیں بہم پہنچائیں کہ اس سے پہلے کسی نبی نے اپنی امت کیلئے
بہم نہ پہنچائی تھیں۔
ہمیں کفر کے خطاب نہایت بھلے معلوم ہوتے ہیں یہ نسبت اس کے کہ ہم اپنے پیدا کرنے
والے اور اپنے پالنے والے اور اپنے زندگی بخشنے والے اور اپنی حفاظت کرنے والے اور
رزق دینے والے اور اپنے علم بخشنے والے اور اپنے ہدایت عطا کرنے والے خدا کے برابر مسیح
ناصری کو درجہ دیں اور یہ خیال کریں کہ جس طرح وہ آسمانوں پر بلا کھانے اور پینے کے زندہ
ہے مسیح ناصری بھی بلا حوائج انسانی کو پورا کرنے کے آسمان پر زندہ بیٹھا ہے ہم مسیح علیہ السلام کی
عزت کرتے ہیں مگر صرف اس لئے کہ وہ ہمارے خدا کا نبی ہے ، ہم اس سے محبت کرتے ہیں مگر
صرف اس لئے کہ خدا سے اسے محبت تھی اور خدا کو اس سے محبت تھی۔ اس سے ہمارا سب
تعلق طفیلی ہے پھر کس طرح ہو سکتا ہے کہ اس کی خاطر ہم اپنے خدا کی ہتک کریں اور اس کے
احسانوں کو فراموش کر دیں اور مسیحی پادریوں کو جو اسلام اور قرآن کے دشمن ہیں مدد دیں اور
ان کو یہ کہنے کا موقع دیں کہ دیکھو وہ جو زندہ آسمان پر بیٹھا ہے کیا وہ خدا نہیں اگر وہ انسان ہو تا تو
کیوں باقی انسانوں کی طرح مر نہ جاتا ہم اپنے منہ سے کس طرح خدا تعالیٰ کی توحید پر حملہ کریں
اور اپنے ہاتھ سے کیونکر اس کے دین پر تبر رکھ دیں اس زمانے کے مولوی اور عالم جو چاہیں
ہمیں کہیں اور جس طرح چاہیں ہم سے سلوک کریں اور کروائیں۔ خواہ ہمیں پھانسی دیں ، خواہ
سنگسار کریں ہم سے تو مسیح کی خاطر خدا نہیں چھوڑا جا سکتا اور ہم اس گھڑی سے موت کو ہزار
درجہ بہتر سمجھتے ہیں جب ہماری زبانیں یہ کفر کا کلمہ کہیں کہ ہمارے خدا کے ساتھ وہ بھی زندہ

انوار العلوم جبہ ہے
٣٢٠
دعوة الامير
بیٹھا ہے جسے مسیحی خدا کا بیٹا کہہ کر خدائے قیوم کی ہتک کرتے ہیں۔ اگر ہمیں علم نہ ہوتا تو بیشک
ہم ایسی بات کہہ سکتے تھے مگر جب خدا کے فرستادہ نے ہماری آنکھیں کھول دیں اور اس کی توحید
اور اس کے جلال اور اس کی شوکت اور اس کی عظمت اور اس کی قدرت کے مقام کو ہمارے
لئے ظاہر کر دیا تو اب خواہ کچھ بھی ہو ہم اللہ تعالی کو چھوڑ کر کسی بندہ کو اختیار نہیں کر سکتے اور
اگر ہم ایسا کریں تو ہم نہیں جانتے کہ ہمارا ٹھکانا کہاں ہو گا کیونکہ سب عزتیں اور سب مدارج
اس کی طرف سے ہیں ہمیں جب صاف نظر آتا ہے کہ مسیح کی زندگی میں ہمارے رب کی ہتک
ہے تو ہم اس عقیدہ کو کیونکر صحیح تسلیم کر لیں اور گو ہماری سمجھ سے یہ بات باہر ہے کہ کیوں مسیح
کی وفات ماننے سے اس کی ہتک ہو جاتی ہے جب اس سے بڑے درجہ کے نبی فوت ہو گئے اور
ان کی ہتک نہ ہوئی تو مسیح علیہ السلام کے فوت ہو جانے سے ان کی ہتک کس طرح ہو جائے گی
لیکن ہم کہتے ہیں کہ اگر کسی وقت ہمیں اس بات سے چارہ نہ ہو کہ یا خدا تعالیٰ کی ہتک کریں یا
مسیح علیہ السلام کی تو ہم بخوشی اس عقیدے کو تسلیم کر لیں گے جس سے مسیح علیہ السلام کی ہتک
ہوتی ہو مگر اس کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے جس میں خدا تعالٰی کی ہنگ ہوتی ہو اور ہم یقین
رکھتے ہیں کہ مسیح علیہ السلام بھی جو اللہ تعالیٰ کے عُشاق میں سے تھے کبھی گوارا نہ کریں گے کہ
ان کی عزت تو قائم کی جائے اور اللہ اللہ تعالیٰ کی توحید کو صدمہ پہنچایا جائے لَنْ يَسْتَنْكِفَ
الْمَسِيحُ أَنْ يَكُونَ عَبْدَ اللَّهِ وَلَا الْمَلَئِكَةُ الْمُقْرَبُونَ "
یک
ہم خدا کے کلام کو کہاں لے جائیں اور جس منہ سے وَكُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَا دُمْتُ
فِيهِمْ فَلَمَّا تَوَ قَيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٌ شَهِيدٌ کی
آیت پڑھیں جس میں اللہ تعالی خود حضرت مسیح ناصری کی زبانی بیان فرماتا ہے کہ مسیحی لوگ
حضرت مسیح علیہ السلام کی وفات کے بعد بگڑے ہیں ان کی حیات میں وہ اپنے بچے دین پر ہی قائم
رہے ہیں اسی منہ سے یہ کہیں کہ حضرت مسیح زندہ آسمان پر بیٹھے ہیں، ہم خدا تعالیٰ کے کلام
يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَقِبْكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى وَ مُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ
اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ ١٣- کو کس طرح نظر انداز کر دیں جس سے
معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کا رفع ان کی وفات کے بعد ہوا بیشک وہ جو خدا سے
زیادہ فصیح زبان جاننے کے دعویدار ہیں کہہ دیں کہ اس نے متوفی کو جو حضرت مسیح کی
وفات کی خبر دیتا ہے پہلے بیان کر دیا ہے اصل میں رافعت پہلے چاہتے تھا مگر ہم تو اللہ تعالیٰ کے
۱۳
:

انوار العلوم جلدے
۳۴۱
دعوة الامير
کلام کو تمام کلاموں سے افصح جانتے ہیں اور ہر غلطی سے مبرا سمجھتے ہیں ہم مخلوق ہو کر اپنے
خالق کی غلطیاں کیونکر نکالیں اور جاہل ہو کر علیم کو سبق کیونکر دیں۔ ہم سے کہا جاتا ہے کہ تم یہ کہا
کہو کہ خدا کے کلام میں غلطی ہو گئی مگر یہ نہ کہو کہ خود ہم سے خدا کا کلام سمجھنے میں غلطی ہو گئی ،
مگر ہم اس نصیحت کو کس طرح تسلیم کر لیں کہ اس میں ہمیں صریح ہلاکت نظر آتی ہے ۔ آنکھیں
ہوتے ہوئے ہم گڑھے میں کس طرح گر جائیں اور ہاتھ ہوتے ہوئے ہم زہر کے پیالہ کو اپنے
منہ سے کیوں نہ ہٹائیں۔
خدا تعالی کے بعد ہمیں خاتم الانبیاء محمد مصطفے ا سے محبت ہے اور کیا بلحاظ اس کے کہ
خدا تعالٰی نے ان کو سب انبیاء سے بڑا درجہ دیا ہے اور کیا بلحاظ اس کے کہ ہمیں جو کچھ ملا ہے
آپ ہی سے ملا ہے اور جو کچھ آپ نے ہمارے لئے کیا ہے اس کا عشر عشیر بھی اور کسی انسان
نے خواہ نبی ہو یا غیر نبی ہمارے لئے نہیں کیا۔ ہم آپ سے زیادہ کسی اور انسان کو عزت نہیں
دے سکتے ۔ ہمارے لئے یہ بات سمجھنی بالکل نا ممکن ہے کہ حضرت مسیح ناصری کو زندہ آسمان پر
چڑھا دیں اور محمد رسول ال کو زیر زمین مدفون سمجھیں اور پھر ساتھ ہی یہ بھی یقین رکھیں
کہ آپ مسیح سے افضل بھی ہیں کس طرح ممکن ہے کہ وہ جسے اللہ تعالیٰ نے ذرا سا خطرہ دیکھ کر
آسمان پر اٹھا لیا ادنی درجہ کا ہو اور وہ جس کا دور دور تک دشمنوں نے تعاقب کیا مگر خدا تعالٰی
نے اسے ستاروں تک بھی نہ اٹھایا اعلیٰ ہو۔ اگر فی الواقع مسیح علیہ السلام آسمان پر ہیں اور
ہمارے سردار و آقاز مین میں مدفون ہیں تو ہمارے لئے اس سے بڑھ کر اور کوئی موت نہیں اور
ہم مسیحیوں کو منہ بھی نہیں دکھا سکتے ، مگر نہیں یہ بات نہیں خدا تعالٰی اپنے پاک رسول سے یہ
سلوک نہیں کر سکتا۔ وہ احکم الحاکمین ہے یہ کیونکر ممکن تھا کہ وہ آنحضرت ا کو سید ولد آدم
بھی بناتا اور پھر مسیح علیہ السلام سے زیادہ محبت کرتا اور ان کی تکالیف کا زیادہ خیال رکھتا۔ جب
اس نے محمد رسول اللہ ﷺ کی عزت کے قیام کیلئے ایک دنیا کو زیر و زبر کر دیا اور جس نے
آپ کی ذرا بھی ہتک کرنی چاہی اسے ذلیل کر دیا تو کیا یہ ہو سکتا تھا کہ خود اپنے ہاتھ سے وہ آپ
کی شان کو گراتا اور دشمن کو اعتراض کا موقع دیتا۔ میں تو جب یہ خیال بھی کرتا ہوں کہ محمد
رسول الله ا تو زیر زمین مدفون ہیں اور حضرت مسیح ناصری آسمان پر زندہ بیٹھے ہیں تو
میرے بدن کے رونگٹے کھڑے ؟ ے ہو جاتے ہیں اور میں میری جان گھٹنے لگتی ہے اور اسی وقت میرا دل
پکار اٹھتا ہے کہ خدا تعالی ایسا نہیں کر سکتا۔ وہ محمد رسول اللہ ا سے سب سے زیادہ محبت

انوارا الحلوم جلدی
٣٢٢
دعوة الامير
کرنے والا تھا وہ اس امر کو ہر گز پسند نہیں کرتا تھا کہ آپ تو فوت ہو کر زمین کے نیچے مدفون
ہوں اور حضرت مسیح علیہ السلام زندہ رہ کر آسمان پر جا بیٹھیں ۔ اگر کوئی شخص زندہ رہنے اور
آسمان پر جا بیٹھنے کا مستحق تھا تو وہ ہمارے نبی کریم اے تھے اور اگر وہ فوت ہو گئے ہیں تو کل نبی
فوت ہو چکے ہیں ۔ ہم محمد رسول اللہ ا کی اعلیٰ شان اور آپ کے ارفع درجہ کو دیکھتے اور
مقام کو پہچانتے ہوئے کس طرح تسلیم کر لیں کہ جب ہجرت کے دن جبل ثور کی بلند چٹانوں پر
حضرت ابو بکر کے کندھوں پر پاؤں رکھ کر آپ کو چڑھنا پڑا تو خداتعالی نے کوئی فرشتہ آپ کیلئے
نہ اتارا لیکن جب مسیح علیہ السلام کو یہودی پکڑنے آئے ؟ آئے تو اس نے فوراً آپ کو آسمان پر اٹھا لیا
اور چوتھے آسمان پر آپ کو جگہ دی اسی طرح ہم کیونکر مان لیں کہ جب غزوہ احد میں آنحضرت
کو دشمنوں نے صرف چند احباب میں گھرا پایا تو اس وقت تو اللہ تعالی نے یہ نہ کیا کہ آپ
کو کچھ دیر کیلئے آسمان پر اٹھا لیتا اور کسی دشمن کی شکل آپ کی سی بدل کر اس کے دانت تڑوا
دیتا بلکہ اس نے اجازت دی کہ دشمن آپ پر حملہ آور ہو آپ کالمیت زمین پر بے ہوش
ہو کر جاپڑیں اور دشمن نے خوشی کے نعرے لگائے کہ ہم نے محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)
کو قتل کر دیا ہے لیکن مسیح علیہ السلام کے متعلق اسے یہ بات پسند نہ آئی کہ ان کو کوئی تکلیف ہو
اور جونہی کہ یہود نے آپ پر حملہ کرنے کا ارادہ کیا اس نے آپ کو آسمان کی طرف اٹھا لیا اور
آپ کی جگہ آپ کے کسی دشمن کو آپ کی شکل میں بدل کر صلیب پر لٹکوا دیا ۔
ہم حیران ہیں کہ لوگوں کو کیا ہو گیا کہ ایک طرف تو آنحضرت ا سے محبت کا دعوئی
کرتے ہیں اور دوسری طرف آپ کی عزت پر حملہ کرتے ہیں اور اسی پر بس نہیں کرتے بلکہ جو
لوگ آپ کی محبت سے مجبور ہو کر آپ پر کسی کو فضلیت دینے سے انکار کر دیتے ہیں ان کو دکھ
دیتے ہیں، ان کے اس فعل کو کفر قرار دیتے ہیں کیا کفر محمد رسول اللہ ا کی عزت کے قائم
کرنے کا نام ہے کیا بے دینی آپ کے حقیقی درجے کے اقرار کا نام ہے کیا ارتداد آپ سے
محبت کو کہتے ہیں ؟ اگر یہی کفر ہے ، اگر یہی بے دینی ہے ، اگر یہی ارتداد ہے تو خدا کی قسم ہم اس
کفر کو لوگوں کے ایمان سے اور اس بے دینی کو لوگوں کی دینداری سے اور اس ارتداد کو
لوگوں کے ثبات سے ہزار درجہ زیادہ بہتر سمجھتے ہیں اور اپنے آقا اور سردار حضرت مرزا غلام
احمد مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ ہمنوا ہو کر بلا خوف ملامت اس بات کا اعلان کرتے
ہیں کہ

انوار العلوم جلدے
۳۴۳
دعوة الامير
,
۱۴
بعد از خدا بعشق محمد مخمرم
گر کفر ایں بود بخدا سخت کافرم
سب کو آخر ایک دن مرنا ہے اور اللہ تعالی کے حضور میں پیش ہوتا ہے اور اسی کے ساتھ
معاملہ پڑتا ہے پھر ہم لوگوں سے کیوں ڈریں؟ لوگ ہمارا کیا بگاڑ سکتے ہیں ہم اللہ تعالٰی ہی سے
ڈرتے ہیں اور اس سے محبت کرتے ہیں اور اس کے بعد سب سے زیادہ محبت اور ادب ہمارے
دل میں آنحضرت ا کا ہے۔ اگر دنیا کی ساری عزتیں اور دنیا کے سارے تعلقات اور دنیا
کے تمام آرام آپ کیلئے ہمیں چھوڑنے پڑیں تو یہ ہمارے لئے آسان ہے مگر آپ کی ذات کی
ہتک ہم برداشت نہیں کر سکتے ۔ ہم دوسرے نبیوں کی ہتک نہیں کرتے مگر آنحضرت کی قوت
قدسیہ اور آپ کے علم اور آپ کے عرفان اور آپ کے تعلق باللہ کو دیکھتے ہوئے ہم یہ کبھی
بھی نہیں مان سکتے کہ آپ کی نسبت کسی اور نبی سے اللہ تعالیٰ کو زیادہ پیار تھا اگر ہم ایسا کریں تو
ہم سے زیادہ قابل سزا اور کوئی نہیں ہو گا ہم آنکھیں رکھتے ہوئے اس بات کو کس طرح باور کر
لیں کہ عرب کے لوگ جب محمد رسول اللہ ا سے کہیں کہ اَوْ تَرْقَى فِي السَّمَاءِ وَلَنْ
تُؤْمِنَ لِرُ فِيكَ حَتَّى تُنَزِّلَ عَلَيْنَا كِتُبَا تَقْرَؤُهُ ١٥ یعنی ہم تجھے نہیں مانیں گے جب تک کہ تو
آسمان پر نہ چڑھ جائے اور ہم تیرے آسمان پر چڑھنے کا یقین نہیں کریں گے جب تک کہ تو کوئی
کتاب بھی آسمان پر سے نہ لائے جسے ہم پڑھیں تو اللہ تعالی آپ سے فرمائے کہ قُلْ سُبْحَانَ
رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَسُولاً ؟۔ ان سے کہہ دے کہ میرا رب ہر کہ ہر کمزوری سے پاک ہے
میں تو صرف ایک بشر رسول ہوں لیکن حضرت مسیح کو وہ آسمان پر اٹھا کر لے جائے ۔ جب محمد
رسول ا کا سوال آئے تو انسانیت کو آسمان پر چڑھنے کے مخالف بتایا جائے لیکن جب مسیح کا
سوال آئے تو بلا ضرورت ان کو آسمان پر لے جایا جائے۔ کیا اس سے یہ نتیجہ نہ نکلے گا کہ مسیح علیہ
السلام آدمی نہیں تھے بلکہ خدا تھے ۔ نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذلک۔ یا پھر یہ نتیجہ نکلے گا کہ آپ رسول
کریم ال سے افضل تھے اور اللہ تعالیٰ کو زیادہ پیارے تھے مگر جب کہ یہ بات أَظْهَرُ مِنَ
الشَّمْسِ ہے کہ آنحضرت ا سب رسولوں اور نبیوں سے افضل ہیں تو پھر کس طرح
عقل باور کر سکتی ہے کہ آپ تو آسمان پر نہ جائیں بلکہ اسی زمین پر فوت ہوں اور زمین کے نیچے
دفن ہوں لیکن مسیح علیہ السلام آسمان پر چلے جائیں اور ہزاروں سال تک زندہ رہیں۔
پھر یہ سوال صرف غیرت ہی کا نہیں بلکہ رسول کریم ان کی صداقت کا بھی سوال ہے ا سوال ہے
آپ فرماتے ہیں کہ لَوْ كَانَ مُوسَى وَعِبْسَی حَيْنِ لَمَا وَسِعَهُمَا إِلَّا اتَّبَاعِي - اگر موسى و

انوار العلوم جلدے
البلد
دعوة الامير
عیسیٰ زندہ ہوتے تو میری اطاعت کے سوا ان کو کوئی چارہ نہ تھا۔ اگر حضرت عیسی علیہ السلام
زندہ ہیں تو پھر آپ کا یہ قول نَعُوذُ بِاللهِ باطل ہو جاتا ہے کیونکہ آپ کو گان" کہہ کر
اور موسیٰ کے ساتھ عیسیٰ کو ملا کر دونوں نبیوں کی وفات کی خبر دیتے ہیں ۔ پس نبی کریم کی شہادت
کے بعد کس طرح کوئی شخص آپ کی امت میں سے کہلا کر یہ یقین رکھ سکتا ہے کہ حضرت عیسی
علیہ السلام زندہ ہیں اگر وہ زندہ ہیں تو آنحضرت ا ل کی صداقت اور آپ ۔ صداقت اور آپ کے علم پر حرف
آتا ہے کیونکہ آپ تو ان کو وفات یافتہ قرار دیتے ہیں۔
رسول کریم اسے یہ بھی مروی ہے کہ آپ نے حضرت فاطمہ سے اس مرض میں
جس میں آپ فوت ہوئے فرمایا کہ اِنَّ جِبْرِيلَ كَانَ يُعَارِ ضُنِي الْقُرْآنَ فِي كُلِّ عَامٍ مَرَّةً وَ
أَنَّهُ عَارَضَنِي بِالْقُرْآنِ الْعَامَ مَرَّتَيْنِ وَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ نَّبِيُّ إِلَّا عَاشَ نِصْفَ الَّذِي
قَبْلَهُ وَاخْبَرَنِي أَنَّ عِيسَى بْنَ مَرْيَمَ عَاشَ عِشْرِينَ وَمِائَةَ سَنَةٍ وَلَا أَرَانِي إِلَّا ذَاهِبَا عَلَى
رأس الستين ۔ یعنی جبرائیل ہر سال ایک دفعہ مجھے قرآن سناتے تھے مگر اس دفعہ دو دفعہ
سنایا ہے اور مجھے انہوں نے خبر دی ہے کہ کوئی نبی نہیں گذرا کہ جس کی عمر پہلے نبی سے آدھی نہ
ہوئی ہو اور یہ بھی انہوں نے مجھے خبر دی ہے کہ عیسیٰ بن مریم ایک سو بیس سال کی عمر تک زندہ
رہے تھے ۔ پس میں سمجھتا ہوں کہ میری عمر ساٹھ سال کے قریب ہو گی۔ اس روایت کا مضمون
الہامی ہے کیونکہ اس میں رسول کریم ال اپنی طرف سے کوئی بات نہیں بیان فرماتے بلکہ
جبرائیل علیہ السلام کی بتائی ہوئی بات بتاتے ہیں جو یہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی عمر ایک
سو بیس سال کی تھی۔ پس لوگوں کا یہ خیال کہ آپ بیتیں تینتیس سال کی عمر میں آسمان پر اٹھائے
گئے تھے غلط ہوا کیونکہ اگر حضرت مسیح اس عمر میں آسمان پر اٹھائے گے تھے تو آپ کی عمر بجائے
ایک سو بیس سال کے رسول کریم کے زمانے تک قریبا چھ سو سال کی بنتی ہے اور اس صورت
میں چاہئے تھا کہ رسول کریم ال کم سے کم تین سو سال تک عمر پاتے مگر آنحضرت ا کا
تریسٹھ سال کی عمر میں فوت ہو جانا اور الہانا آپ کو بتایا جانا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ایک سو
ہیں سال کی عمر میں فوت ہو گئے ثابت کرتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی زندگی اور آسمان
پر آپ کا بیٹھا ہو نا رسول کریم اللہ کی تعلیم کے سراسر خلاف ہے اور آ۔ ہے اور آپ کے کے الہامات اسے
رد کرتے ہیں اور جب امر واقع یہ ہے تو ہم لوگ کسی کے کہنے سے کس طرح حضرت مسیح علیہ
السلام کی حیات کے قائل ہو سکتے ہیں اور آنحضرت ا کو چھوڑ سکتے ہیں۔
الو

انوار العلوم جلدے
۳۴۵
دعوة الامير
کہا جاتا ہے کہ یہ مسئلہ تیرہ سو سال (۱۳۰۰) کے عرصہ میں صرف انہیں پر کھلا ہے اور پہلے
بزرگ اس سے واقف و آگاہ نہ تھے مگر افسوس کہ معترض اپنی نظر کو صرف ایک خاص خیال
کے لوگوں تک محدود کر کے اس کا نام اجماع رکھ لیتے ہیں اور یہ نہیں دیکھتے کہ اسلام کے اول
علماء خود صحابہ " ہیں اور بعد ان ۔ کے علماء کا سلسلہ نہایت وسیع ہو تا ہو ا سب دنیا میں پھیل گیا ہے۔
صحابہ کو جب ہم دیکھتے ہیں تو وہ سب بہ یک زبان ہمارے خیال سے متفق ہیں اور یہ ہو بھی کب
سکتا تھا کہ وہ عشاق رسول ﷺ آپ کی شان کے مزیل عقیدہ کو ایک دم کیلئے بھی تسلیم کرتے
وہ اس بارہ میں ہم سے متفق ہی نہیں ہیں بلکہ رسول کریم ا کی وفات کے بعد سب سے پہلا
اجماع ہی انہوں نے اس مسئلہ پر کیا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں چنانچہ کتب
احادیث اور تواریخ میں یہ روایت درج ہے کہ رسول کریم اللہ کی وفات کا صحابہ پر اس
قدر اثر ہوا کہ وہ گھبرا گئے اور بعض سے تو بولا بھی نہ جاتا تھا اور بعض سے چلا بھی نہ جاتا تھا اور
بعض اپنے حواس اور اپنی عقل کو قابو میں نہ رکھ سکے اور بعض پر تو اس صدمہ کا ایسا اثر ہوا کہ
وہ چند دن میں گھل گھل کر فوت ہو گئے ۔ حضرت عمر پر اس صدمہ کا اس قدر اثر ہوا کہ آپ
نے حضور کی وفات کی خبر کو باور ہی نہ کیا اور تلوار لے کر کھڑے ہو گئے اور کہا کہ اگر کوئی شخص
یہ کہے گا کہ رسول کریم اے فوت ہو گئے ہیں تو میں اسے قتل کر دوں گا آپ تو موسیٰ علیہ
السلام کی طرح بلائے گئے ہیں جس طرح وہ چالیس دن کے بعد واپس آگئے تھے اسی طرح آپ
کچھ عرصہ کے بعد واپس تشریف لائیں گے اور جو لوگ آپ پر الزام لگانے والے ہیں اور
منافق ہیں ان کو قتل کریں گے اور صلیب دیں گے اور اس قدر جوش سے آپ اس دعوے پر
مصر تھے کہ صحابہ " میں سے کسی کو طاقت نہ ہوئی کہ آپ کی بات کو رد کرتا اور آپ کے اس
جوش کو دیکھ کر بعض لوگوں کو تو یقین ہو گیا کہ یہی بات درست ہے ، آنحضرت ا فوت نہیں
ہوئے اور ان کے چہروں پر خوشی کے آثار ظاہر ہونے لگے اور یا تو سر ڈالے بیٹھے تھے یا خوشی
سے انہوں نے سر اٹھا لئے۔ اس حالت کو دیکھ کر بعض دور اندیش صحابہ نے ایک صحابی کو
دوڑایا کہ وہ حضرت ابو بکر اللہ کو جو اس وجہ سے کہ درمیان میں آنحضرت اللہ کی طبیعت
کچھ اچھی ہو گئی تھی آپ کی اجازت سے مدینہ کے پاس ہی ایک گاؤں کی طرف گئے ہوئے تھے
جلد لے آئیں۔ وہ چلے ہی تھے کہ حضرت ابو بکر ان کو مل گئے ان کو دیکھتے ہی ان کی آنکھوں سے
آنسو جاری ہو گئے اور جوش گریہ کو ضبط نہ کر سکے ۔ حضرت ابو بکرہ سمجھ گئے کہ کیا معاملہ ہے اور
رضي

انوار العلوم جلدے
۳۴۶
دعوة الامير
سے اڑا دوں گا
ان صحابی سے پوچھا کہ کیا رسول کریم ال فوت ہو گئے ہیں انہوں نے جواب دیا کہ حضرت
عمر کہتے ہیں کہ جو شخص کے گا کہ رسول کریم ﷺ فوت ہو گئے ہیں میں اس کی گردن تلوار
دوں گا اس پر آپ آنحضرت ا کے گھر تشریف لے گئے ۔ آپ اس کے جسم
مبارک پر جو چادر پڑی تھی اسے ہٹا کر دیکھا اور معلوم کیا کہ آپ فی الواقع فوت ہو چکے ہیں
اپنے محبوب کی جدائی کے صدمے سے ان کے آن کے آنسو جاری ہو گئے اور نیچے جھک کر آر کر آپ کی
پیشانی پر بوسہ دیا اور کہا کہ بخدا اللہ تعالیٰ تجھ پر دو موتیں جمع نہیں کرے گا۔ تیری موت سے دنیا
کو وہ نقصان پہنچا ہے جو کسی نبی کی موت سے نہیں پہنچا تھا ؟ تھا تیری ذات صفت سے
تیری شان وہ ہے کہ کوئی ماتم تیری جدائی کے صدے کو کم نہیں کر سکتا اگر تیری موت کا روکنا
ہماری طاقت میں ہوتا تو ہم سب اپنی جانیں دے کر تیری موت کو روک دیتے۔
سے بالا ہے اور
یہ کہہ کر کپڑا پھر آپ کے اوپر ڈا آپ کے اوپر ڈال دیا اور اس جگہ کی طرف آئے جہاں حضرت عمر " صحابہ "
کا حلقہ بنائے بیٹھے تھے اور ان سے کہہ رہے تھے کہ آنحضرت ا فوت نہیں ہوئے بلکہ زندہ
ہیں وہاں آکر آپ نے حضرت عمر سے کہا آپ ذرا چپ ہو جائیں مگر انہوں نے ان انہوں نے ان کی بات نہ
مانی اور اپنی بات کرتے رہے۔ اس پر حضرت ابو بکر نے ایک طرف ہو کر لوگوں سے کہنا شروع
کیا کہ رسول کریم ال در حقیقت فوت ہو چکے ہیں صحابہ کرام حضرت عمر کو چھوڑ کر آپ
کے گرد جمع ہو گئے اور بالاخر ۔ اور بالاخر حضرت عمر کو بھی آپ کی بات سننی پڑی آپ نے فرمایا : وَمَا
محمد الا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَائِنْ مَاتَ أَوْ قُتِلَ انقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ هُ
إِنَّكَ مَيْتُ وَأَنَّهُمْ مَبْتُونَ ۔ بَايُّهَا النَّاسُ مَنْ كَانَ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدَمَانَ وَ
مَنْ كَانَ يَعْبُدُ اللَّهَ فَإِنَّ اللَّهَ حَقٌّ لَا يَمُوتُ - یعنی محمد بھی ایک رسول ۔ رسول ہیں آپ
سے پہلے سب رسول فوت ہو چکے ہیں پھر اگر آپ فوت ہو جائیں یا قتل ہو جائیں تو کیا تم لوگ
اپنی ایڑیوں کے بل پھر جاؤ گے ۔ پھر جاؤ گے ۔ تحقیق تو بھی فوت ہو جائے گا اور یہ لوگ بھی فوت ہو فوت ہو جائیں گے
اے لوگو ! جو کوئی محمد اللہ کی پرستش کرتا تھا وہ سن لے کہ محمد محمد اللیل فوت ہو۔ فوت ہو گئے اور جو کوئی
اللہ کی عبادت کرتا تھا اسے یادر ہے کہ اللہ زندہ ہے اور وہ فوت نہیں ہوتا۔
رز
جب آپ نے مذکورہ بالا دون نے مذکورہ بالا دونوں آیات پڑھیں اور لوگوں کو بتایا کہ رسول اللہ فوت ہو
چکے ہیں تو صحابہ " پر پر حقیقت آشکار ہوئی اور وہ بے اختیار رونے لگے اور اور حضرت عمر خود بیان
فرماتے ہیں کہ جب آیات قرآنیہ سے حضرت!! حضرت ابو بکر اللہ نے آپ کی وفات ثابت کی تو مجھے

انوار العلوم جلدے
۳۴۷
دعوة الامير
یہ معلوم ہوا کہ گویا یہ دونوں آیتیں آج ہی نازل ہوئی ہیں اور میرے گھٹنوں میں میرے سر کو
اٹھانے کی طاقت نہ رہی۔ میرے قدم لڑکھڑا گئے اور میں بے اختیار شدت صدمہ سے زمین پر
۲۱
گر پڑا ۔ ۲
اس روایت سے تین امور ثابت ہوتے ہیں۔ اول یہ کہ رسول کریم ﷺ کی وفات پر
سب سے پہلے صحابہ کا اجماع اسی امر پر ہوا تھا کہ آپ سے پہلے سب انبیاء فوت ہو چکے ہیں
کیونکہ اگر صحابہ میں سے کسی کو بھی یہ شک ہوتا کہ بعض نبی فوت نہیں ہوئے تو کیا ان میں سے
بعض اس وقت کھڑے نہ ہو جاتے کہ آپ آیات سے جو استدلال کر رہے ہیں یہ درست نہیں
کیونکہ حضرت عیسی علیہ السلام تو چھ سو سال سے آسمان پر زندہ بیٹھے ہیں۔ پس یہ غلط ہے کہ
آنحضرت ا سے پہلے سب نبی فوت ہو چکے ہیں اور جب کہ ان میں سے بعض زندہ ہیں تو
کیا وجہ ہے کہ آنحضرت الی زندہ نہ رہ سکیں ۔
دوم یہ کہ تمام انبیائے سابقین کی وفات پر ان کا یقین کسی ذاتی خیال کی وجہ سے نہ تھا بلکہ
اس امر کو وہ قرآن کریم کی آیات سے مستنبط سمجھتے تھے کیونکہ اگر یہ بات نہ ہوتی تو کوئی صحابی تو
اٹھ کر کہتا کہ گو یہ صحیح ہے کہ تمام انبیاء فوت ہو چکے ہیں مگر اس آیت سے جو آپ نے پڑھی ہے
یہ استدلال نہیں ہوتا کہ آپ سے پہلے سب انبیاء فوت ہو چکے ہیں۔ پس صدیق اکبر کا آیت
قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ سے جميع انبیائے سابقین کی وفات کا ثبوت نکالنا اور کل صحابہ کا
نہ صرف اس پر خاموش رہنا بلکہ اس استدلال سے لذت اٹھانا اور گلیوں اور بازاروں میں اس
کو پڑھتے پھرنا اس امر کا ثبوت ہے کہ وہ سب اس استدلال سے متفق تھے۔
تیسرا امر اس روایت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ خواہ کسی اور نبی کی وفات کا ان کو یقین تھایا
نہیں مگر حضرت عیسی علیہ السلام کی حیات کا انہیں یقینا کوئی علم نہ تھا کیونکہ جیسا کہ تمام صحیح
یونکہ جیسا کہ تمام
صحیح
احادیث اور معتبر روایات سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عمرؓ سخت جوش کی حالت میں تھے اور
باقی صحابہ سے کہہ رہے تھے کہ جو کہے گا کہ رسول کریم اللہ فوت ہو گئے ہیں میں اس کا سر
اڑا دوں گا اس وقت اپنے خیال کے ثبوت میں حضرت موسیٰ" کے چالیس دن پہاڑ پر چلے جانے
کا واقعہ تو وہ پیش کرتے تھے مگر حضرت عیسیٰ کے آسمان پر چلے جانے کا واقعہ انہوں نے ایک دفعہ
بھی پیش نہ کیا اگر صحابہ کا عقیدہ یہ ہوتا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام آسمان پر زندہ جا بیٹھے ہیں تو
کیا حضرت عمر یا ان کے ہم خیال صحابی اس واقعہ کو اپنے خیال کی تائید میں پیش نہ کرتے؟ ان

انوار العلوم جلدے
۳۴۸
دعوة الامير
کا حضرت موسیٰ کے واقعہ سے استدلال کرنا اور اس واقعہ سے استدلال نہ کرنا بتاتا ہے کہ ان
کے ذہن میں حضرت عیسی علیہ السلام کے متعلق کوئی ایسا واقعہ تھا ہی نہیں۔ حضرات صحابہ کے
اجماع کے علاوہ ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت مسیح علیہ السلام کی وفات کے متعلق اہل بیت نبوی کا
بھی اتفاق ہے ۔ چنانچہ طبقات ابن سعد کی جلد ثالث میں حضرت علی كَرَّمَ اللهُ وَجْهَهُ کی
وفات کے حالات میں حضرت امام حسن سے روایت کی گئی ہے کہ آپ نے فرمایا اَيُّهَا النَّاسُ
قَدْ قُبِضَ اللَّيْلَةَ رَجُلٌ لَمْ يَسْبِقُهُ الْأَوَّلُونَ وَلَا يُدْرِكْهُ الْآخَرُونَ قَدْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْعَثُهُ الْمَبْعَثَ فَيَكْتَنِفُهُ جِبْرَائِيلُ عَنْ يَمِينِهِ وَ مِبْكَائِيلُ عَنْ
شِمَالِهِ فَلَا يَنْتَنِى حَتَّى يفتح اللهُ لَهُ وَمَا تَرَكَ إِلَّا مَـ سَبْعَ مِائَةِ دِرْهَم أَرَادَ أَنْ يَسْتَرِى بِهَا
خَادِمًا وَلَقَدْ قُبِضَ فِي اللَّيْلَةِ الَّتِي عُرِجَ فِيهَا بِرُوحِ عِيسَى بْنِ مَرْيَمَ لَيْلَةً سَبْعٍ وَعِشْرِينَ
مِنْ رَمَضَانَ - ۲۲۔ یعنی اے لوگو! آج وہ شخص فوت ہوا ہے کہ اس کی بعض باتوں کو نہ پہلے
پہنچے ہیں اور نہ بعد کو آنے والے پہنچیں گے رسول الله الا اسے جنگ کیلئے بھیجتے تھے تو
جبرائیل اس کے داہنے طرف ہو جاتے تھے اور میکائیل بائیں طرف پس وہ بلا فتح حاصل کئے
واپس نہیں ہوتا تھا اور اس نے صرف سات سو (۷۰۰) درہم اپنا ترکہ چھوڑا ہے جس سے اس
کا ارادہ تھا کہ ایک غلام خریدے اور وہ اس رات کو فوت ہوا ہے جس رات عیسیٰ بن مریم کی
روح آسمان کی طرف اٹھائی گئی تھی یعنی رمضان کی ستائیسویں تاریخ کو۔
اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت ا کے اہل بیت کے نزدیک بھی حضرت
عیسٰی علیہ السلام فوت ہو چکے تھے کیونکہ اگر ان کا یہ خیال نہ ہو تا تو امام حسن" یہ کیوں فرماتے کہ
جس رات حضرت عیسیٰ کی روح آسمان کو اٹھائی گئی تھی اسی رات کو حضرت علی رَضِيَ اللهُ
عنہ کی وفات ہوئی ہے۔
صحابہ کرام اور اہل بیت رسول اللہ ﷺ کے علاوہ بعد کے بزرگ بھی ضرو ر وفات مسیح
کے ہی قائل ہوں گے کیونکہ وہ لوگ قرآن مجید اور کلام رسول کریم اے اور اقوال صحابہ
اور آرائے اہل بیت کے شید ا تھے مگر چونکہ وہ اس بات کو معمولی سمجھتے تھے اس لئے معلوم ہوتا
ہے کہ ان کے اقوال خاص طور پر محفوظ نہیں رکھے گئے لیکن جو کچھ بھی پتہ چلتا ہے وہ اسی امر
کی تصدیق کرتا ہے کہ ان کا مذہب بھی یہی تھا کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں۔
چنانچہ مجمع البحار میں ہے کہ قَالَ مَالِكَ مَاتَ ۲۳۔ یعنی امام مالک رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں

انوار العلوم جلدے
کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں۔
۳۴۹
دعوة الامير
غرض قرآن کریم اور احادیث کے علاوہ اجماع صحابہ اور آرائے اہل بیت اور ان اقوال
آئمہ سے بھی ہمارے ہی خیال کی تصدیق ہوتی ہے ۔ یعنی یہ معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ
السلام فوت ہو چکے ہیں پس ہم پر یہ الزام لگانا کہ ہم حضرت مسیح علیہ السلام کی وفات کا عقیدہ
رکھ کر حضرت مسیح کی ہتک کرتے ہیں اور قرآن کریم اور احادیث آنحضرت ا کا انکار
کرتے ہیں درست نہیں۔ ہم مسیح علیہ السلام کی ہتک نہیں کرتے بلکہ اس عقیدہ کی رو سے خدا
تعالیٰ کی توحید کو قائم کرتے ہیں اور اس کے رسول کی عزت کو ثابت کرتے ہیں اور خود حضرت
مسیح علیہ السلام کی خدمت کرتے ہیں کیونکہ وہ بھی کبھی پسند نہیں کریں گے کہ ان کو ایک ایسے
مقام پر جگہ دی جائے کہ جس سے توحید باری تعالیٰ کو صدمہ پہنچتا ہو اور شرک کو مدد ملتی ہو اور
سرور انبیاء ال کی ہتک ہوتی ہو۔
اب اے بادشاہ ! آپ خود ہی غور کر کے دیکھ لیں کہ کیا ہمارے مخالف اس اعتراض میں
حق پر ہیں یا ہم ؟ کیا ان کا حق ہے کہ ہم سے ناراض ہوں یا ہمارا حق ہے کہ ان سے ناراض ہوں
کیونکہ انہوں نے ہمارے خدا کا شریک مقرر کیا اور ہمارے رسول کی ہتک کی اور اپنے بن کر
دشمنوں کی طرح حملہ آور ہوئے۔
دوسرا اعتراض ہم پر یہ کیا جاتا ہے کہ ہم لوگ دوسرے مسلمانوں کے عقیدے کے خلاف
اسی امت میں سے ایک شخص کو مسیح موعود مانتے ہیں حالانکہ یہ امر احادیث نبوی کے خلاف
ہے کیونکہ ان سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح آسمان سے نازل ہوں گے ۔
یہ بات بالکل درست ہے کہ ہم لوگ بانی سلسلہ احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب
ساکن قادیان ضلع گورداسپور صوبہ پنجاب ملک ہندوستان کو مسیح موعود اور مہدی مسعود سمجھتے
ہیں مگر جب کہ قرآن کریم اور احادیث اور عقل سلیم سے یہ امر ثابت ہے کہ حضرت مسیح علیہ
السلام فوت ہو چکے ہیں تو پھر ہم نہیں سمجھتے کہ ہمارا یہ عقیدہ قرآن کریم اور احادیث کے خلاف
کیونکر ہو گا جب کہ قرآن کریم سے حضرت مسیح کی وفات ثابت ہے اور احادیث بھی اس پر
شاہد ہیں اور جب کہ احادیث نبویہ سے ایک موعود کی جسے ابن مریم کہا گیا ہے آمد کی خبر معلوم
ہوتی ہے تو صاف معلوم ہوتا ہے کہ آنے والا موعود اس امت کا ایک فرد ہو گا نہ کہ مسیح ناصری
علیہ السلام جو فوت ہو چکے ہیں

آج 10 میں سے 10 باقی