ہمارا دوسرے لوگوں سے اختلاف
انوارالعلوم (جلد 7), حصہ 2
انوار العلوم جلد ہے
۳۵۰
دعوة الامير
کہا جاتا ہے کہ اگر قرآن کریم اور احادیث سے حضرت مسیح کی وفات بھی ثابت ہوتی ہو
تب بھی احادیث میں چونکہ مسیح ابن مریم کے آنے کی خبر دی گئی ہے انہیں کی آمد پر یقین رکھنا
چاہئے کیونکہ کیا اللہ تعالی قادر نہیں کہ ان کو پھر زندہ کر کے دنیا کی اصلاح کیلئے بھیج دے اور ہم
پر اعتراض کیا جاتا ہے کہ ہم گویا اللہ تعالیٰ کی قدرت کے منکر ہیں مگر بات یہ نہیں بلکہ اس کے
بالکل بر خلاف ہے ۔ ہم خدا تعالیٰ کی قدرت کے انکار کی وجہ سے نہیں بلکہ اس کی قدرت پر
ایمان رکھنے کی وجہ سے اس امر کے قائل ہیں کہ حضرت مسیح ناصری کو خدا تعالیٰ زندہ کر کے
نہیں بھیجے گا بلکہ اس امت کے ایک فرد کو اس نے مسیح موعود بنا کر بھیج دیا ہے ۔ ہم نہیں سمجھ
سکتے اور نہ ہم امید کرتے ہیں کہ کوئی شخص بھی جو پورے طور پر اس امر پر غور کرے گا تعلیم
کرے گا کہ مسیح کا دوبارہ زندہ کر کے بھیجنا اللہ تعالی کے قادر ہونے کی علامت ہے ۔ ہم دنیا میں
دیکھتے ہیں کہ جو دولت مند ہوتا ہے وہ مستعمل جامہ کو الٹوا کر نہیں سلوایا کرتا بلکہ اسے اتار کر
ضرورت پر اور نیا کپڑا سلواتا ہے ۔ غریب اور نادار لوگ ایک ہی چیز کو کئی کئی شکلوں میں بدل
بدل کر پہنتے ہیں اور اپنی چیزوں کو سنبھال سنبھال کر رکھتے ہیں۔ کب اللہ تعالیٰ کا ہاتھ ایسا تنگ ہوا
تھا کہ جب اس کے بندوں کے بندوں کو ہدایت اور رہنمائی کی حاجت ہوئی ہوئی تو اسے کسی وفات یافتہ نبی کو
زندہ کر کے بھیجنا پڑا وہ ہمیشہ بندوں کو ہدایت کیلئے انہی کے زمانے کے لوگوں میں سے کسی کو
منتخب کر کے ان کی اصلاح کیلئے بھیجتا رہا ہے۔ حضرت آدم علیہ السلام کے زمانے سے آنحضرت
ا کے زمانے تک ایک دفعہ بھی اس نے ایسا نہیں کیا کہ کسی پچھلے نبی کو زندہ کر کے دنیا کی
ہدایت کیلئے بھیجا ہو اس امر پر تب وہ مجبور ہو جب کسی زمانے - زمانے کے لوگوں کے دلوں کی صفائی اس
کی قدرت سے باہر ہو جائے اور اس کی حکومت انسانوں پر سے اٹھ جائے لیکن چونکہ ایسا کبھی
نہیں ہو سکتا اس لئے یہ بھی نہیں ہو سکتا کہ وہ ایک وفات یافتہ نبی کو جنت سے نکال کر دنیا کی
اصلاح کیلئے بھیج دے ۔ وہ قادر مطلق ہے جب اس نے مسیح علیہ السلام کے بعد محمد رسول اللہ
جیسا انسان پیدا کر دیا تو اس کی طاقت سے یہ بعید نہیں کہ ایک اور شخص مسیح علیہ السلام
جیسا بلکہ ان سے افضل پیدا کر دے ۔
غرض مسیح ناصری نبی کے دوبارہ دنیا میں آنے کا انکار ہم اس وجہ سے نہیں کرتے کہ ہم اللہ
تعالیٰ کو قادر نہیں سمجھتے بلکہ اس لئے کرتے ہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ کو قادر سمجھتے ہیں کہ وہ جب
چاہے اپنے بندوں میں سے کسی کو ہدایت کے منصب پر کھڑا کر دے اور اس کے ذریعے سے
انوار العلوم جلدے
۳۵۱
دعوة الامير
گم گشتگان راه کو اپنی طرف بلائے اور جو لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ ایسا نہیں کر سکتا بلکہ
ضرورت کے موقع پر کسی پچھلے نبی کو لائے گا غلطی پر ہیں۔ وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ ۲۴۔
علاوہ اس امر کے کہ مسیح ناصری کے دوبارہ واپس آنے میں اللہ تعالیٰ کی قدرت پر حرف
آتا ہے آنحضرت ا کی قوت قدسیہ پر بھی حرف آتا ہے کیونکہ اگر حضرت مسیح علیہ السلام
کو ہی دوبارہ دنیا میں واپس آتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ پہلی تمام امتیں جب بگڑتی تھیں تو
ان کی اصلاح کیلئے اللہ تعالی انہیں میں سے ایک شخص کو کھڑا کر دیتا تھا مگر ہمارے آنحضرت
کی امت میں جب فساد پڑے گا تو اس کی اصلاح کیلئے اللہ تعالی پہلے انبیاء میں سے ایک
نبی کو واپس لائے گا خود آپ کی امت میں سے کوئی فرد اس کی اصلاح کی طاقت نہیں رکھے گا۔
اگر ہم یہ بات تسلیم کر لیں تو ہم یقیناً مسیحیوں اور یہودیوں سے رسول کریم ال کی دشمنی میں
کم نہ ہوں گے کیونکہ وہ بھی رسول کریم اللہ کی قوت قدسیہ پر معترض ہیں اور اس عقیدے
کے ساتھ ہم بھی آپ کی قوت قدسیہ پر معترض ہو جاتے ہیں۔ جب چراغ جل رہا ہو تو اس سے
اور چراغ یقینا روشن ہو سکتے ہیں۔ وہ بجھا ہوا چراغ ہوتا ہے جس سے دوسرا چراغ روشن نہیں
ہو سکتا۔ پس اگر رسول کریم اس کی امت پر کوئی زمانہ ایسا بھی آتا ہے کہ اس کی حالت ایسی
بگڑ جائے گی کہ اس میں سے کوئی شخص اس کی اصلاح کے لئے کھڑا نہیں ہو سکے گا تو ساتھ ہی یہ
بھی ماننا پڑے گا کہ اس وقت رسول کریم اس کا فیضان بھی نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ ختم ہو
جائے گا کون مسلمان اس بات کو نہیں جانتا کہ جب تک اللہ تعالی کو حضرت موسیٰ کا سلسلہ چلانا
منظور تھا اس وقت تک آپ ہی کے اتباع میں سے ایسے لوگ پیدا ہوتے رہے جو آپ کی
امت کی اصلاح کرتے رہے لیکن جب اسے یہ منظور ہوا کہ آپ کے سلسلے کو ختم کر دے تو اس
نے آپ کی قوم میں سے نبوت کا سلسلہ بند کر کے بنو اسماعیل میں سے نبی بھیج دیا ۔ پس اگر رسول
کریم اس کے بعد کوئی نبی موسوی سلسلے سے آئے گا تو اس کے یہی معنے ہوں گے کہ اللہ
تعالى نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ رسول کریم کے سلسلے کو بھی ختم کر دے گا اور کوئی اور سلسلہ
جاری کرے گا اور نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ رسول کریم کی قوت قدسیہ اس وقت کمزور ہو
جائے گی اور آپ کا فیضان کسی امتی کو بھی اس امر کے لئے تیار نہ کر سکے گا کہ وہ آپ سے نورپا
کر آپ کی امت کی اصلاح کرے اور اسے راہ راست پر لاوے ۔
افسوس ہے کہ لوگ اپنے لئے تو ضرورت سے زیادہ غیرت دکھاتے ہیں اور کسی قسم کا
انوار العلوم جلد ہے
۳۵۲
دعوة الامير
عیب اپنی نسبت منسوب ہونا پسند نہیں کرتے لیکن خدا کے رسول کی طرف ہر ایک عیب دلیری
سے منسوب کرتے ہیں اس محبت کو ہم کیا کریں جو منہ تک رہتی ہے مگر دل میں اس کا کوئی اثر
نہیں اور اس ولولے کو کیا کریں جو اپنے ساتھ کوئی ثبوت نہیں رکھتا۔ اگر فی الواقع لوگ رسول
کریم ان سے محبت رکھتے تو ایک منٹ کیلئے بھی پسند نہ کرتے کہ ایک اسرائیلی نبی آکر آپ
کی امت کی اصلاح کرے گا۔ کیا کوئی غیرت مند اپنے گھر میں سامان ہوتے ہوئے دوسرے سے
مانگنے جاتا ہے یا طاقت ہوتے ہوئے دوسرے کو مدد کیلئے بلاتا ہے ۔ وہی مولوی جو کہتے ہیں کہ
نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ رسول کریم کی امت کیلئے اور اس کو مصائب سے بچانے کیلئے مسیح
ناصری علیہ السلام آئیں گے اپنی ذاتوں کیلئے اس قدر غیرت دکھاتے ہیں کہ اگر بحث میں ہار بھی
رہے ہوں تو اپنی ہار کا اقرار نہیں کرتے اور کسی دوسرے کو اپنی مدد کیلئے بلانا پسند نہیں کرتے
اور اگر کوئی خود بخود ان کی مدد کیلئے تیار ہو جائے تو اس کا احسان ماننے کے بجائے اس پر ناراض
ہوتے ہیں کہ کیا ہم جاہل ہیں کہ تو ہمارے منہ میں لقمہ دیتا ہے لیکن رسول کریم ﷺ کی
نسبت کس بے پروائی سے بیان کرتے ہیں کہ آپ کی مدد کیلئے ایک دوسرے سلسلے سے نبی بلوایا
جائے گا اور خود آپ کی قوت قدسیہ کچھ نہ کر سکے گی۔ آہ! کیا دل مر گئے ہیں یا عقلوں پر پتھر پڑ
گئے ہیں کیا سب کی سب غیرت اپنے ہی لئے صرف ہو جاتی ہے اور خدا اور اس کے رسول کیلئے
غیرت کا کوئی حصہ باقی نہیں رہتا کیا سب غصہ اپنے دشمنوں پر ہی صرف ہو جاتا ہے اور خدا اور
اس کے رسول پر حملہ کرنے والوں کے لئے کچھ نہیں بچتا۔
ہم سے کہا جاتا ہے کہ کیوں تم ایک اسرائیلی نبی کی آمد کے منکر ہو مگر ہم اپنے دلوں کو کہاں
لے جائیں اور اپنی محبت کے نقش کس طرح مٹائیں ہمیں تو محمد رسول اللہ کی عزت سے بڑھ کر
کسی اور کی عزت پیاری نہیں ، ہم تو ایک منٹ کیلئے بھی یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ محمد رسول
اللہ اللہ کسی اور کے ممنون احسان ہوں، ہمارا دل تو ایک منٹ کے لئے بھی اس خیال کو
برداشت نہیں کر سکتا کہ قیامت کے دن جب تمام مخلوق از ابتداء تا انتہاء جمع ہوگی اور علی
رُؤُوسِ الْأَشْهَادِ ہر ایک کے کام بیان کئے جائیں گے اس وقت محمد رسول ﷺ کی گردن
مسیح اسرائیلی کے احسان سے جھکی جا رہی ہو گی اور تمام مخلوق کے سامنے بلند آواز سے فرشتے
پکار کر کہیں گے کہ جب محمد رسول اللہ ا کی قوت قدسیہ جاتی رہی تو اس وقت مسیح
اسرائیلی نے ان پر احسان کر کے جنت میں سے نکلنا اپنے لئے پسند کیا اور دنیا میں جا کر ان کی
انوا را اعلوم جلد ہے
۳۵۳
دعوة الامير
امت کی اصلاح کی اور اسے تباہی سے بچایا ، ہم تو اس امر کو بہت پسند کرتے ہیں کہ ہماری
زبانیں کٹ جائیں بہ نسبت اس کے کہ ایسی ہتک آمیز بات رسول کریم اللہ کی طرف
منسوب کریں اور ہمارے ہاتھ شل ہو جائیں بجائے اس کے کہ ایسے کلمات آپ کے حق میں
تحریر کریں ، محمد رسول الله الا اللہ تعالیٰ کے محبوب ہیں ، آپ کی قوت قدسیہ کبھی باطل
نہیں ہو سکتی ۔ آپ " خاتم النبین ہیں آپ کا فیضان کبھی رُک نہیں سکتا، آپ کا سر کسی کے
احسان کے آگے جھک نہیں سکتا بلکہ آپ کا احسان سب نبیوں پر ہے۔ کوئی نبی نہیں جس نے
آپ کو منوایا ہو اور آپ کی صداقت آپ کے منکروں سے منوائی ہو لیکن کیا لاکھوں کروڑوں
انسان نہیں جن سے محمد رسول اللہ اللہ نے باقی انبیاء کی نبوت منوائی ہے ۔ ہندوستان میں
آٹھ کروڑ مسلمان بیان کئے جاتے ہیں ان میں سے بہت ہی تھوڑے ہیں جو بیرونی ممالک کے
رہنے والے ہیں باقی سب ہندوستان کے باشندے ہیں جو کسی نبی کا نام تک نہ جانتے تھے مگر محمد
رسول اللہ اللہ پر ایمان لا کر ابراہیم اور موسیٰ اور عیسیٰ عَلَيْهِمُ السَّلَامُ پر ایمان لے
آئے ہیں۔ اگر اسلام ان کے گھروں میں داخل نہ ہوا ہوتا تو آج وہ ان نبیوں کو گالیاں دے
رہے ہوتے اور ان کو جھوٹے آدمیوں میں سے سمجھ رہے ہوتے جس طرح کہ ان کے باقی
بھائی بندوں کا آج تک خیال ہے۔ اسی طرح افغانستان کے لوگ اور چین کے لوگ اور ایران
کے لوگ کب حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ کو مانتے تھے ان سے ان انبیاء کی صداقت کا
اقرار آنحضرت ا نے ہی کرایا ہے ۔ پس آپ کا سب گذشتہ نبیوں پر احسان ہے کہ ان کی
صداقت لوگوں پر مخفی تھی آپ نے اس کو ظاہر فرمایا مگر آپ پر کسی کا احسان نہیں ۔ آپ " پر
اللہ تعالیٰ وہ دن کبھی نہیں لائے گا جب آپ کا فیضان بند ہو جائے اور کوئی دوسرا نبی آکر آپ
کی امت کی اصلاح کرے بلکہ جب کبھی بھی آپ کی امت کی اصلاح کی ضرورت پیش آئے گی
اللہ تعالیٰ آپ ہی کے شاگردوں میں سے اور اور آپ ہی کے ام اہی کے امتیوں میں سے ایسے لوگ جنہوں
نے سب کچھ آپ ہی سے لیا ہو گا اور آپ ہی سے سیکھا ہو گا مقرر فرمائے گا تاکہ وہ بگڑے
سوؤں کی اصلاح کریں ہیں اور گمشدوں کو واپس لائیں اور ان لوگ لائیں اور ان لوگوں کا کام آپ ہی کا کام ہوگا
کیونکہ شاگرد اپنے استاد سے علیحدہ نہیں ہو سکتا اور امتی اپنے نبی سے جدا نہیں قرار دیا جا سکتا
ان کی گردنیں آپ کے احسان کے آگے جھکی ہوئی ہوں گی اور ان کے دل آپ کی محبت کی
شراب سے لبریز ہوں گے اور ان کے سر آپ کے عشق کے نشے سے سرشار ہوں گے ۔
انوار العلوم جلدے
۳۵۴
دعوت الامير
غرض کسی نبی کے دوبارہ آنے میں آنحضرت ا کی ہتک ہے اور اس سے آپ کا وہ
درجہ باطل ہو جاتا ہے جو ا ہو جاتا ہے جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو دیا ہے! ہے اللہ تعالی فرماتا ہے ۔ إِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا
بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ ٢٥ اللہ تعالیٰ کسی کو کوئی نعمت دے کر چھین نہیں لیا کرتا
جب تک کہ خود ان کے اندر کوئی خرابی نہ پیدا ہو جائے ۔ اب اس عقیدے کو مان کر یا تو نَعُوذُ
بالله یہ ماننا پڑتا ہے کہ رسول کریم ال میں کوئی تبدیلی ہو گئی ہے یا پھر یہ ماننا پڑتا ہے کہ اللہ
تعالٰی نے اپنا وعدہ تو ڑ دیا اور باقی لوگوں سے تو وہ یہ سلوک کرتا ہے کہ ان کو نعمت دے کر واپس
نہیں لیتا مگر محمد رسول اللہ ﷺ سے اس نے اس کے خلاف سلوک کیا ہے اور یہ دونوں باتیں
کفر ہیں کیونکہ ایک میں خدا تعالی کا انکار ہے اور دوسری میں اس کے رسول گا۔ پس ان وجوہ
سے ہم اس قسم کے عقائد سے بیزار ہیں اور ہمارا عقیدہ ہے کہ مسیح علیہ السلام جن کی آمد کا
وعدہ دیا گیا ہے اسی امت میں سے آنے والے ہیں اور یہ خدا تعالیٰ کا اختیار ہے کہ جسے چاہے
کسی مقام پر ممتاز کر دے ۔
۲۷
احادیث نبی کریم ا سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے کہ آنے والا مسیح اس امت میں سے
ہو گا۔ آنحضرت ا فرماتے ہیں لَا الْمَهْدِى إِلَّا عِيسی ۲۶۔ سوائے عیسی کے اور کوئی
مہدی نہیں ۔ دوسری طرف فرماتے ہیں كَيْفَ أَنتُمْ إِذَا نَزَلَ ابْنُ مَرْيَمَ فِيكُمْ وَإِمَامُكُمْ مِنْكُمْ
تمہارا کیا حال ہو گا جب تم میں ابن مریم نازل ہو گا اور تمہارا امام تمہیں میں سے ہو گا۔ ان
دونوں ارشادات نبوی کو ملا کر دیکھیں تو صاف معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کے
وقت میں ان کے سوا کوئی اور مہدی نہیں اور وہ اس امت کے امام ہوں گے مگر اسی امت میں
سے ہوں گے کہیں باہر سے نہ آئیں گے۔ پس یہ خیال کہ مسیح علیہ السلام کوئی علیحدہ وجود ہوں
گے اور مہدی علیحدہ وجود باطل خیال ہے اور لَا الْمَهْدِيُّ الَّا عِیسٰی کے خلاف ہے۔ مومن
کا یہ کام ہے کہ وہ اپنے آقا کے اقوال پر غور کرے اور جو تضاد اسے بظاہر نظر آئے اسے اپنے
تدبر سے دور کرے ۔ اگر رسول کریم اللہ نے ایک دفعہ یہ فرمایا ہے کہ پہلے مہدی ظاہر ہوں
گے پھر حضرت عیسی علیہ السلام نازل ہوں گے جو مہدی کی اتباع میں نماز ادا کریں گے ۔ اور
دوسری دفعہ یہ فرمایا ہے کہ مسیح علیہ السلام ہی مہدا السلام ہی مہدی ہیں تو کیا ہمارا یہ کام ہے کہ آپ کے قول کو
رد کریں یا یہ کام ہے کہ دونوں پر غور کریں۔ اگر دونوں اقوال میں کوئی اتحاد کی صورت ہو تو
اس کو اختیار کر لیں اور اگر کوئی ادنی تدبر بھی کرے گا تو اسے معلوم ہو جائے گا کہ ان دونوں
انوار العلوم جلدے
۳۵۵
دعوت الامير
اقوال میں اتحاد کی صورت میں ہے کہ لَا الْمَهْدِيُّ الَّا عِینی دوسری حدیث کی تشریح ہے
یعنی پہلے رسول کریم اس نے جو مسیح علیہ السلام کے نزول کی خبر ایسے الفاظ میں دی تھی جس
سے یہ شبہ پڑتا تھا کہ دو علیحدہ علیحدہ وجود ہیں اس کو لَا الْمَهْدِيُّ الا عيسى والی حدیث سے
کھول دیا اور بتا دیا کہ وہ کلام استعارہ تھا اس سے صرف یہ مراد تھی کہ امت محمدیہ کا ایک فرد
پہلے دنیا کی اصلاح کیلئے مامور کیا جائے گا لیکن کسی رسول کا مقام اسے نہیں دیا جائے گا لیکن بعد
میں عیسیٰ ابن مریم کے نزول کی پیشگوئی بھی اس کے حق میں پوری کی جائے گی اور وہ عیسیٰ
ہونے کا دعوی کرے گا اس طرح گویا اس کے دو مختلف عہدوں کے اظہار کا وقت بیان کیا گیا
ہے۔ یعنی پہلے عام دعوئی اصلاح ہو گا اور پھر دعوئی مسیحیت ہو گا اور پیشگوئیوں میں اس قسم کا
کلام عام ہوتا ہے بلکہ اگر اس قسم کے استعارے پیشگوئیوں سے علیحدہ کر دیئے جائیں تو ان کا
سمجھنا ہی بالکل نا ممکن ہو جائے ۔
اگر یہ معنی ان احادیث کے نہ کئے جائیں تو دو باتوں میں سے ایک ضرور ماننی پڑے گی اور
وہ دونوں ہی خطرناک ہیں۔ یا تو یہ ماننا پڑے گا کہ لا الْمَهْدِيُّ إِلَّا عِيسَى والى حديث باطل
ہے اور یا یہ ماننا پڑے گا کہ اس حدیث کا یہ مطلب نہیں کہ مہدی کا کوئی الگ وجود نہیں بلکہ
مسیح اور مہدی کے درجات کا مقابلہ کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ اصل مہدی تو مسیح ہی ہوں گے
دو سرا مهدی تو ان کے مقابلہ میں کچھ بھی نہیں جس طرح کہہ دیتے ہیں کہ لَا عَالِمَ الأَفَلَانَ
اور اس سے یہ مطلب نہیں ہوتا کہ اس کے سوا کوئی عالم ہی نہیں بلکہ مطلب یہ ہوتا ہے کہ یہ
اپنے علم میں دوسروں سے اس قدر بڑھا ہوا ہے کہ اس کے مقابلہ میں ان کا علم حقیر ہو جاتا ہے
اور یہ دونوں معنی خطرناک نتائج پیدا کرنے والے ہیں کیونکہ ایک حدیث کو بلا وجہ باطل کر دینا
بھی خطرناک ہے اور خصوصاً ایسی حدیث کو جو اپنے ساتھ شواہد بھی رکھتی ہے اور یہ کہنا کہ
مہدی مسیح کے مقابلہ میں کچھ بھی حقیقت نہ رکھیں گے ان احادیث کے مضامین کے خلاف ہے
جن میں انہیں امام قرار دیا گیا ہے اور مسیح کو ان کا مقتدی ۔ غرض سوائے ان معنوں کے کہ
امت محمدیہ میں ایک ایسے وجود کی خبر دی گئی ہے جو پہلے مصلح ہونے کا دعویٰ کرے گا اور بعد کو
مسیح موعود ہونے کا ان احادیث کے اور کوئی معنی نہیں بن سکتے ۔
اصل بات یہ ہے کہ لوگوں نے سارا دھو کا اس امر سے کھایا ہے کہ حدیث میں نزول کا لفظ
ہے اور اس لفظ سے سمجھ لیا گیا ہے کہ مسیح اول ہی دوبارہ دنیا میں نازل ہوں گے حالانکہ نزول
انوار العلوم جلدی
۳۵۶
دعوت الامير
کے وہ معنی نہیں ہیں جو لوگ سمجھتے ہیں بلکہ جب ایک ایسی چیز کی پیدائش کا ذکر کرتے ہیں جو مفید
ہو یا پھر ایک ایسے تغیر کا ذکر کرتے ہیں جو بابرکت ہو یا جلال الہی کا ظاہر کرنے والا ہو تو اسے عربی
زبان میں نزول کے لفظ سے تعبیر کرتے ہیں۔ چنانچہ اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے۔ ثم
انْزَلَ اللهُ سَكِينَتَهُ عَلَى رَسُولِهِ ۲۸ اور پھر فرماتا ہے ۔ ثُمَّ انْزَلَ عَلَيْكُمْ مِّنْ بَعْدِا بَعْدِ الْغَمِّ آمَنَةً
نعَاسًا ، اور فرماتا ہے وَأَنْزَلَ لَكُمْ مِّنَ الأَنْعَامِ ثَنِيَةَ أَزْوَاجِ ۳۰۔ اور فرماتا ہے ۔ قَدْ
أَنْزَلْنَا عَلَيْكُمْ لِبَاسًا تُوَارِي سَوَاتِكُمْ وَ رِيْشًا وَلِبَاسُ التَّقْوَى ذَالِكَ خَيْرُ ذَلِكَ مِنْ أَيْتِ
اللهِ لَعَلَّهُمْ يَذَّكَّرُونَ (۳) اور فرماتا ہے ۔ وَاَنْزَلْنَا عَلَيْكُمُ الْمَنَّ وَالسَّلوى ٣٢۔ اور فرمانا
ہے۔ وَأَنْزَلْنَا الْحَدِيدَ فِيهِ بَأْسٌ شَدِيدٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَلِيَعْلَمَ اللهُ مَنْ تَنْصُرُهُ وَرُسُلَة وَرُسُ
بِالْغَيْبِ إِنَّ اللَّهَ فَوِيٌّ عَزِيزُ ۳۳۔ اور فرماتا ہے وَلَوْ بَسَطَ اللَّهُ الرِّزْقَ لِعِبَادِهِ لَبَغَوْا فِي
الْأَرْضِ وَلَكِنْ يُنَزِّلُ بِقَدَ رِمَا يَشَاءُ إِنَّهُ بِعِبَادِهِ خَيْرٌ بَصِيرٌ
uoir dat
اب یہ بات کسی پر پوشیدہ نہیں کہ سکینت دل میں پیدا کی جاتی ہے ۔ نیند دماغ کے فعل
کا نام ہے اور چار پائے اور لباس اور کھیتیاں اور بٹیر اور لوہا اور دنیا کی باقی سب چیزیں ایسی ہی
ہیں جو اسی زمین پر پیدا ہوتی ہیں۔ آسمان سے اترتی ہوئی نہ کسی نے دیکھی ہیں اور نہ ان کا آسمان
سے اترنا قرآن و حدیث سے ثابت ہوتا ہے بلکہ اللہ تعالیٰ صاف طور قرآن کریم میں فرماتا ہے ۔
وَجَعَلَ فِيهَا رَوَاسِيَ مِنْ فَوْقِهَا وَبَرَكَ فِيهَا وَ قَدَّرَ فِيهَا أَقْوَاتَهَا فِي أَرْبَعَةِ أَيَّامٍ سَوَاءٌ
لِلسَّائِلِينَ ٣٥ ۔ یعنی ہم نے زمین میں اس کی سطح پر پہاڑ پیدا کئے اور زمین میں بہت سے
سامان پیدا کئے اور ہر قسم کی غذائیں بھی اس میں پیدا کیں ۔ یہ سب کام زمین کا پیدا ہونا پھر اس
میں ہر قسم کے سامانوں اور جانوروں کا پیدا ہونا چار زمانوں میں اختتام کو پہنچا اور یہ بات ہر فتم
کے سائلوں کیلئے برابر ہے۔ یعنی یہ مضمون کو بڑے بڑے مسائل طبیعیہ اور دقائق علمیہ پر مشتمل
ہے جو کچھ تو اس زمانے میں ظاہر ہو چکے ہیں اور کچھ آئندہ زمانوں میں ظاہر ہوں گے اور نئے
نئے سوال اس کے متعلق پیدا ہوں گے مگر ہم نے اس کو ایسے الفاظ میں ادا کر دیا ہے کہ ہر طبقہ
کے لوگ اور ہر زمانے کے آدمی اپنے اپنے علم اور اپنے اپنے زمانے کی علمی ترقی کے مطابق
اس میں سے صحیح جواب پالیں گے جو ان کیلئے موجب تشقی ہو گا۔
غرض قرآن کریم سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ سب اشیاء جن کا قرآن کریم میں انزلنا کے
لفظ کے ساتھ ذکر ہوا ہے آسمان پر سے نازل نہیں ہوئیں بلکہ اللہ تعالیٰ نے ان کو اسی زمین میں
انوار العلوم جلدے
۳۵۷
دعوت الامير
پیدا کیا ہے ۔ پس اسی طرح آنے والے مسیح کی نسبت بھی لفظ نزول اس کے مقام کے اجلال اور
اس کے درجہ کی عظمت کیلئے استعمال ہوا ہے نہ کہ اس سے یہ مراد ہے کہ وہ فی الواقع آسمان
سے اترے گا چنانچہ خود رسول کریم ال کی نسبت بھی یہ لفظ قرآن کریم میں استعمال ہوا ہے
اور سب مفتر اس سے آپ ا کے شرف کا اظہار مراد لیتے ہیں اور وہ ایسا کرنے پر مجبور
ہیں کیونکہ سب لوگ جانتے ہیں کہ آپ مکہ مکرمہ میں قریش کے ایک معزز گھرانے میں پیدا
ہوئے اور آپ کے والد کا نام عبداللہ تھا اور آپ کی والدہ کا نام آمنہ تھا۔ وہ آیت جس میں
رسول کریم اللہ کے نزول کا ذکر ہے یہ ہے۔ قَدْ أَنزَلَ اللَّهُ إِلَيْكُمْ ذِكْرًا رَسُولَا يَتْلُوا عَلَيْكُمْ
ايَتِ اللهِ مَبَيِّنَتِ لِيُخْرِجَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ مِنَ الظُّلُمَتِ إِلَى النُّورِ ٣٢۔
یعنی اللہ تعالٰی نے تم پر ذکر یعنی رسول نازل کیا جو تمہیں اللہ کی کھلی کھلی آیتیں پڑھ کر سناتا ہے
تا کہ مومنوں اور نیک عمل کرنے والوں کو اندھیروں سے نکال کر نور کی طرف لاوے ۔
کس قدر تعجب کی بات ہے کہ ایک ہی لفظ رسول کریم ال کی نسبت اور مسیح علیہ
السلام کی نسبت استعمال کیا جاتا ہے مگر آنحضرت اللہ کی نسبت اس کے معنی اور کر دیئے
جاتے ہیں اور مسیح کی نسبت اس کے اور معنی کر دیئے جاتے ہیں جب آنحضرت ا اسی
زمین پر پیدا ہوئے اور آپ کی نسبت نزول کا لفظ استعمال کیا گیا تو کون سے تعجب کی بات ہے اگر
یہی لفظ آنے والے مسیح کی نسبت استعمال کیا جائے اور اس سے مراد اس کی پیدائش اور بعثت
ہو۔
تیسرا شبہ یہ کیا جاتا ہے کہ حدیثوں میں آنے والے کا نام عیسی ابن مریم رکھا گیا ہے پس
اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہی بعینہ دوبارہ تشریف لائیں گے لیکن یہ معترض خیال نہیں
کرتے کہ کثرت سے ان کے شعروں میں عیسیٰ کا لفظ دوسرے لوگوں کی نسبت استعمال ہوتا ہے
مگر اس کو یہ قابل اعتراض نہیں سمجھتے لیکن اللہ تعالیٰ کے کلام میں اگر ایک شخص کا نام بھی عیسی
رکھ دیا گیا تو اس پر تعجب آتا ہے ۔ پھر روزانہ سخی لوگوں کی نسبت حاتم طائی اور فلسفیانہ دماغ
رکھنے والوں کی نسبت محقق طوسی اور استخراج مسائل کا مادہ رکھنے والوں کی نسبت فخر رازی کا
لفظ استعمال کرتے ہیں مگر ابن مریم کے الفاظ ان کے دلوں میں شبہات پیدا کر دیتے ہیں۔ اگر
ابن مریم کے الفاظ تعیین کے معنی دیتے ہیں تو کیا طائی اور طوسی اور رازی تعیین کے معنی
نہیں دیتے پھر اگر باوجود ان الفاظ کے استعمال کے ان کی یہ مراد نہیں ہوتی کہ وہ شخص
انوار العلوم جلدے
۳۵۸
دعوت الامير
فی الواقع طے کے قبیلے کا ایک فرد ہے یا طوس یارے کا رہنے والا ہے تو ابن مریم کے الفاظ سے
کیوں یہ نتیجہ نکالا جاتا ہے کہ آنے والا عیسی ابن مریم نبی اللہ ہو گا جو آج سے انیس سو سال پہلے
گذر چکا ہے حالانکہ طے اور طوس اور رازی ایسے اسماء نہیں ہیں کہ جو مجازا کسی اور معنی میں
استعمال ہوں لیکن مریم ایک ایسا نام ہے جسے ایک خاص حالت کے اظہار کیلئے قرآن کریم میں
استعمال کیا گیا ہے۔ اللہ اللہ تعالی فرماتا ہے وَ ضَرَبَ اللهُ مَثَلاً مَثَلًا لِلَّذِينَ آمَنُوا امْرَأَتَ فِرْعَوْنَ إِذْ
قَالَتْ رَبِّ ابْنِ لِي عِنْدَكَ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ وَنَجِّنِي مِنْ فِرْعَوْنَ وَعَمَلِهِ وَنَجِّنِي مِنَ
الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ وَ مَرْيَمَ ابْنَتَ عِمْرَنَ الَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهِ مِنْ رُوحِنَا وَ
صَدَّقَتْ بِكَلِمَتِ رَبِّهَا وَكُتُبِهِ وَكَانَتْ مِنَ الْفِنِتِينَ ٣٤۔
یعنی اللہ تعالٰی مومنوں کی مثال فرعون کی بیوی سے دیتا ہے جب کہ اس نے کہا کہ اے
میرے رب! میرے لئے جنت میں ایک گھر اپنے قرب میں بنا اور مجھے فرعون اور اس کے
کاموں سے بچالے اور مجھے ظالم قوم کے پنجے سے چھڑا لے اور یا مومنوں کی مثال مریم بنت
عمران سے دیتا ہے جس نے اپنے سوراخوں کی حفاظت کی ۔ پھر ہم نے اس کے دل پر اپنا کلام
نازل کیا اور اس نے ہماری باتوں اور ہماری کتابوں کی تصدیق کی اور فرمانبردار لوگوں میں سے
ہو گئی ۔ پس جب کہ مومن کی ایک حالت کا نام اللہ تعالٰی مریمی حالت رکھتا ہے اور ایسے مومن
کو مریم کہتا ہے تو اگر کسی موعود کی نسبت اللہ تعالیٰ ابن مریم کے الفاظ استعمال کرتا ہے تو کیا اس
کے یہی معنی نہ ہوں گے کہ وہ اس مریمی حالت سے ترقی کرتے کرتے عیسوی حالت تک پہنچ
جائے گا۔ اس کی ابتدائی زندگی تو مریم کی طرح پاک اور بے عیب ہو گی اور اس کی آخری زندگی
عیسی علیہ السلام کی طرح روح القدس سے مؤید ہو گی اور دنیا کی اصلاح اور صداقت کے قائم
کرنے میں صرف ہوگی۔
قرآن کریم کے معانی پر تدبر کرنا اور اس کے مطالب کے سمندر میں غوطہ لگا کر معارف کے
موتی نکالنا تو اس زمانے کے علماء کیلئے تو حرام ہی ہو گیا ہے اگر وہ انہیں علوم پر نظر کرتے جو علماء
روحانی نے قرآن کریم پر غور کر کے اور انبیاء کی زندگی پر نظر کر کے اور ان کی باتوں کی طرف
توجہ کر کے استنباط کئے ہیں اور اپنی کتابوں میں لکھ دیتے ہیں تب بھی یہ لوگ ٹھو کر نہ کھاتے ۔
حضرت شیخ شهاب الدین سهروردی اپنی کتاب عوارف المعارف میں لکھتے ہیں کہ ایک
ولادت ولادت جسمانی کے علاوہ ہوتی ہے جسے ولادت معنوی کہتے ہیں اور اس کی تائید میں اور
انوار العلوم جلدے
۳۵۹
دعوت الامير
بھی کسی کا نہیں خود حضرت عیسی علیہ السلام کا قول نقل کرتے ہیں۔ آپ فرماتے ہیں۔ يَصِيرُ
الْمُرِيدُ جُزء الشَّيْخِ كَمَا إِنَّ الْوَلَدَ جُزْءُ الْوَالِدِ فِي الْوِلَادَةِ الطَّبْعِيَّةِ وَنَصِيرُ هَذِهِ الْوَلَادَةُ
انفا ولادَةً مَعْنَوبَةً كَمَا وَرَدَ عَنْ عِيسَى صَلَاتُ اللَّهِ عَلَيْهِ لَنْ بَلِجَ مَلَكُوتَ السَّمَاءِ مَنْ لَّمْ
يُولَدْ مَرَّتَيْنِ فَبِالْوِلَادَةِ الْأُولَى يَصِيرُ لَهُ ارْتَبَاطٌ بِعَالَمِ الْمَلَكِ وَبِهَذِهِ الْوِلَادَةِ يَصِيرُ لَهُ
ارتباط بِالْمَلَكُوتِ۔ قَالَ اللهُ تَعَالَى وَكَذَلِكَ يُرِى إِبْرَاهِيمَ مَلَكُوْتَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ
وَلِيَكُونَ مِنَ الْمُوقِنِينَ (۳۸ ، یعنی مرید شیخ کا جزو ہو جاتا ہے جس طرح ولادت طبعی میں بیٹا باپ
کا جزو ہوتا ہے اور یہ ولادت اس وقت ولادت معنوی ہو جاتی ہے جس طرح حضرت عیسیٰ علیہ
السلام سے روایت ہے کہ کوئی شخص آسمان کی بادشاہت میں داخل نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ
دو دفعہ پیدا نہ ہو پھر شیخ اپنی طرف سے فرماتے ہیں کہ پہلی ولادت سے تو اسے طبعی دنیا سے تعلق
پیدا ہو جاتا ہے اور دوسری ولادت سے اسے روحانی دنیا سے تعلق پیدا ہو جاتا ہے ۔ اللہ تعالٰی
بھی فرماتا ہے کہ اسی طرح آسمان اور زمین پر جو غلبہ ہمیں حاصل ہے ہم ابراہیم کو دکھاتے تھے
تا کہ وہ یقین کرنے والے لوگوں میں سے ہو جائے ۔ اِنتَهَى قَوْلُ ا قَوْلُ الشَّيخ۔
مذکورہ بالا عبارت سے ظاہر ہے کہ شیخ شہاب الدین صاحب سهروردی کے نزدیک ہر
انسان کیلئے ایک ولادت معنوی ضروری ہے اور وہ اس کی تائید میں ایک تو قرآن کریم کی آیت
پیش کرتے ہیں اور دوسرے حضرت مسیح کا ایک قول پیش کرتے ہیں۔ پس جب ولادت معنوی
ایک ضروری شے ہے اور حضرت مسیح اسے روحانی ترقی کیلئے ضروری قرار دیتے ہیں تو کیا مثیل
مسیح کیلئے ہی اس ولادت کا وجود محال اور نا ممکن ہے ۔
خلاصہ کلام یہ ہے کہ حضرت مسیح کا دوبارہ زندہ ہو کر آنا اللہ تعالٰی کی شان اور اس کے کلام
کے خلاف ہے اور اس کے رسول کی عظمت کے منافی ہے اور اس کی باتوں کے صریح مخالف
ہے اور جن باتوں پر اس عقیدے کی بناء رکھی گئی ہے وہ قلت تدبیر سے پیدا ہوئی ہیں اور کمی فکر
کا نتیجہ ہیں۔ اصل بات یہی ہے کہ اس امت میں سے ایک شخص کو مسیح کے رنگ میں رنگین ہو
کر آنا تھا اور وہ ابھی چکا اور اس کے فیض سے بہتوں نے ہدایت پائی اور بہت گم گشتہ راہ
سیدھے راستہ پر آگئے۔
چوتھا اعتراض ہم پر یہ کیا جاتا ہے کہ رسول کریم ال کے بعد سلسلہ وحی اور سلسلہ
نبوت کو جاری سمجھتے ہیں۔ یہ اعتراض بھی یا تو قلت تدبر کا نتیجہ ہے یا عداوت و دشمنی کا۔ اصل
انوار العلوم جلدے
۳۶۰
دعوت الامير
بات یہ ہے کہ ہمیں تو الفاظ سے کوئی تعلق نہیں جس بات میں خدا اور اس کے رسول کی عزت
ہو ہمیں تو وہی پسند ہے۔ ہم کبھی ایک منٹ کیلئے بھی اس امر کو جائز نہیں سمجھتے کہ رسول کریم
ال کے بعد کوئی ایسا شخص آئے جو آپ کی رسالت کو ختم کر دے اور نیا کلمہ اور نیا قبلہ
بنائے اور نئی شریعت اپنے ساتھ لائے یا شریعت کا کوئی حکم بدل دے یا جو لوگوں کو رسول کریم
اللہ کی اطاعت سے نکال کر اپنی اطاعت میں لے آئے یا آپ رسول کریم اللہ کی
اطاعت سے باہر ہو یا کچھ بھی فیض اس کو رسول کریم اللہ کے توسط کے بغیر ملا ہو ۔ اگر ایسا کوئی
آدمی آئے تو ہمارے نزدیک اسلام باطل ہو جاتا ہے اور محمد رسول اللہ اس سے اللہ تعالٰی
کے جو وعدے تھے جھوٹے ہو جاتے ہیں لیکن ہم اس امر کو بھی کبھی پسند نہیں کر سکتے کہ رسول
کریم ال کے وجود کو ایسا سمجھا جائے کہ گویا آپ نے تمام فیوض الہی کو روک دیا ہے اور
آپ " بجائے دنیا کی ترقی میں محمد ہونے کے اس کے راستہ میں روک بن گئے ہیں اور گویا نعوذ
بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ آپ بجائے دنیا کو خدا تعالیٰ تک پہنچانے کے اس وصول الی الله کے
اعلیٰ مقامات سے محروم کرنے والے ہیں۔ جس طرح پہلا خیال اسلام کیلئے تباہ کرنے والا ہے
اسی طرح یہ دوسرا خیال بھی رسول کریم اللہ کی ذات پر ایک خطرناک حملہ ہے اور ہم نہ
اسے قبول کرتے ہیں اور نہ اسے برداشت کر سکتے ہیں ہمارا یقین ہے کہ رسول کریم ال دنیا
کے لئے رحمت تھے اور ہمارا پکا یقین ہے کہ یہ بات ہر ایک آنکھ رکھنے والے کو نظر آ رہی ہے
آپ نے آکر دنیا کو فیوض سماوی سے محروم نہیں کر دیا بلکہ آپ کے آنے سے اللہ تعالیٰ کے
فیوض کی روانی پہلے سے بہت زیادہ ہو گئی ہے۔ اگر پہلے وہ ایک نہر کی طرح بہتے تھے تو اب ایک
دریا کی طرح بہتے ہیں کیونکہ پہلے علم اپنے کمال کو نہیں پہنچا تھا اور علم کامل کے بغیر عرفان کامل
بھی حاصل نہیں ہو سکتا اور اب علم اپنے کمال کو پہنچ گیا ہے۔ قرآن کریم میں وہ کچھ بیان کیا گیا
ہے جو اس سے پہلے کی کتب میں بیان نہیں کیا گیا تھا۔ پس رسول کریم ﷺ کے طفیل لوگوں کو
عرفان میں زیادتی حاصل ہوتی ہے اور عرفان میں زیادتی کی وجہ سے اب وہ ان اعلیٰ مقامات پر
پہنچ سکتے ہیں جن پر پہلے لوگ نہیں پہنچ سکتے تھے اور اگر یہ ایمان نہ رکھا جائے تو پھر رسول کریم
ا کو دوسرے انبیاء پر کیا فضیلت رہ جاتی ہے۔ پس ہم اس قسم کی نبوت سے تو منکر ہیں جو
رسول کریم اللہ سے آزاد ہو کر حاصل ہوتی ہو اور اسی وجہ سے ہم رسول کریم ال کے
بعد مسیح ناصری کی آمد سے منکر ہیں مگر ہم اس قسم کی نبوت کی نفی نہیں کر سکتے جس سے رسول
انوار العلوم جلدے
۳۶۱
دعوت الامير
کریم اللہ کی عزت بالا ہوتی ہو ۔
اے امیر! اللہ تعالٰی آپ کے دل کو مہبط انوار بنائے اور آپ کے سینے کو حق کی قبولیت
کیلئے وسیع کرے ۔ وہی نبوت پہلے نبی کے سلسلے کو ختم کر سکتی ہے جو شریعت والی نبوت ہو اور
وہی پہلے نبی کی شریعت کو منسوخ کر سکتی ہے جو بلا واسطہ حاصل ہو لیکن جو نبوت کہ پہلے نبی کے
فیض سے اور اس کی اتباع سے حاصل ہو اور جس کی غرض پہلے نبی کی نبوت کی اشاعت ہو اور
اس کی عظمت اور اس کی بڑائی کا اظہار ہو وہ پہلے نبی کی ہتک کرنے والی نہیں بلکہ اس کی عزت
کو ظاہر کرنے والی ہے اور اس قسم کی نبوت قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے اور عقل سلیم اس
امر پر دلالت کرتی ہے کہ اس امت میں حاصل ہو سکتی ہے اور اگر یہ نبوت اس امت کو حاصل
نہ ہو تو پھر اس امت کو دوسرے نبیوں کی امتوں پر کوئی فضیلت نہیں رہتی۔
رسول کریم ال فرماتے ہیں کہ محدث حضرت موسیٰ علیہ السلام کی امت میں بھی بہت
سے گزرے ہیں ۔ ۳۹۔ پس اگر آنحضرت ا کی قوت قدسیہ بھی انسان کو محد ثیت کے مقام
تک ہی پہنچا سکتی ہے تو پھر آپ کو دو آپ کو دوسرے انبیاء پر کیا فضیلت رہی اور آپ سید ولد آدم اور
نبیوں کے سردار کیونکر ٹھرے۔ خیر الرسل ہونے کیلئے ضروری ہے کہ آپ میں بعض ایسے
کمالات پائے جائیں جو پہلے نبیوں میں نہیں پائے جاتے تھے اور ہمارے نزد نزدیک یہ کمال آپ میں
ہی ہے کہ پہلے انبیاء کے امتی ان کی قوت جذب سے صرف محد ثیت کے مقام تک پہنچ سکتے تھے
مگر رسول کریم اللہ کے امتی مقام نبوت تک بھی پہنچ سکتے ہیں اور یہی آپ کی قوت قدسیہ کا
کمال ہے جو ایک مومن کے دل کو آپ کی محبت اور آپ کے عشق کے جذبہ سے بھر دیتا ہے۔
اگر آپ کے آنے سے اس قسم کی نبوت کا بھی خاتمہ ہو گیا ہے تو پھر آپ کی مدد دنیا کیلئے
ایک عذاب بن جاتی ہے اور قرآن کریم کا وجود بے فائدہ ہو جاتا ہے کیونکہ اس صورت میں یہ
ماننا پڑے گا کہ آپ کی بعثت سے پہلے تو انسان بڑے بڑے درجوں تک پہنچ جاتا تھا مگر آپ کی
بعثت کے بعد وہ ان درجوں کے پانے سے روک دیا گیا اور یہ ماننا پڑے گا کہ قرآن کریم سے پہلی
کتب تو نبوت کا درجہ پانے میں محمد ہوا کرتی تھیں یعنی ان کے ذریعہ سے انسان اس مقام تک
پہنچ جاتا تھا جہاں سے اللہ تعالی اسے نبوت کے مقام کی تربیت کیلئے چن لیتا تھا لیکن قرآن کریم پر
عمل کر کے انسان اس درجہ کو نہیں پہنچ سکتا۔ اگر فی الواقع یہ بات ہو تو اللہ تعالی کے بچے
پرستاروں کے دل خون ہو جائیں اور ان کی کمریں ٹوٹ جائیں کیونکہ وہ تو رحمة للعالمين