ہمارا دوسرے لوگوں سے اختلاف
انوارالعلوم (جلد 7), حصہ 3
انوار العلوم جلد ہے
۳۹۲
دعوت الامير
اور سید الانبیاء کی آمد پر یہ سمجھے بیٹھے تھے کہ اب ہماری روحانی ترقیات کیلئے نئے دروازے
کھل جائیں گے اور اپنے محبوب رب العالمین کے اور بھی قریب ہو جائیں گے لیکن نتیجہ
نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ یہ نکلا کہ آپ نے آکر جو دروازے پہلے کھلے تھے ان کو ان کو بھی بند کر دیا۔
کیا کوئی مومن رسول کریم کی نسبت اس قسم کا خیال ایک آن واحد کے لئے بھی اپنے دل
میں آنے دے سکتا ہے؟ کیا کوئی آپ کا عاشق ایک ساعت کیلئے بھی اس عقیدہ پر قائم رہ سکتا
ہے؟ بخدا آپ برکت کا ایک سمند ر تھے اور روحانی ترقی کا ایک آسمان تھے جس کی وسعت کو
کوئی نہیں پاسکتا۔ آپ نے رحمت کے دروازے بند نہیں کر دیئے بلکہ کھول دیتے ہیں اور
آپ میں اور پہلے نبیوں میں یہ فرق ہے کہ ان کے شاگرد تو محد ثیت تک پہنچ سکتے تھے اور
نبوت کا مقام پانے کیلئے ان کو الگ تربیت کی ضرورت ہوتی تھی مگر آنحضرت ا کی شاگردی
میں ایک انسان نبوت کے مقام تک پہنچ جاتا ہے اور پھر بھی آپ کا امتنی رہتا ہے اور جس قدر
بھی ترقی کرے آپ کی غلامی سے باہر نہیں جا سکتا۔ اس کے درجہ کی بلندی اسے امتی کہلانے
آزاد نہیں کر دیتی بلکہ وہ اپنے درجہ کی بلندی کے مطابق آپ کے احسان کے بار کے نیچے
دیتا جاتا ہے کیونکہ آپ قرب کے اس مقام ، اس مقام پر پہنچ پر پہنچ گئے ہیں جس تک دوسروں کو رسائی نہیں
ہوئی اور آپ نے اس قدر بلندی کو طے کر لیا ہے جس تک دوسروں کا ہاتھ بھی نہیں پہنچا اور
آپ کی ترقی اس سرعت سے جاری ہے کہ واہمہ بھی اس کا اندازہ لگانے سے قاصر ہے۔ پس
آپ کی امت نے بھی آپ کے قدم بڑھانے سے قدم بڑھایا ہے اور آپ کے ترقی فرمانے
سے ترقی کی ہے۔
رسول کریم ﷺ کا یہ مقام جو اوپر بیان ہوا ہے ہمیں مجبور کرتا ہے کہ ہم اس قسم کی
نبوت کا سلسلہ آپ کے بعد جاری سمجھیں کیونکہ اس میں آپ کی عزت ہے اور اس کے بند
کرنے میں آپ کی سخت ہتک ہے۔ کون نہیں سمجھ سکتا کہ لائق استاد کی علامت یہ ہے کہ اس
کے لائق شاگرد ہوں اور بڑے بادشاہ کی علامت یہ ہے کہ اس کے ماتحت بڑے بڑے حکمران
ہوں۔ اگر کسی استاد کے شاگر دادنی درجے کے ہیں تو اسے کوئی لائق استاد نہیں کہہ سکتا اور اگر
کسی بادشاہ کے ماتحت ادنی درجے کے لوگ ہوں تو اسے کوئی بڑا بادشاہ نہیں کہہ سکتا۔ شہنشاہ
دنیا میں عزت کا لقب ہے نہ کہ ذلت اور حقارت کا اسی طرح وہ نبی ان نبیوں سے بڑا ہے جس
کے امتی نبوت کا مقام پاتے ہیں اور پھر بھی امتی ہی رہتے ہیں۔
انوار العلوم جلدے
۳۶۳
دعوت الامير
در حقیقت یہ غلطی جس میں اس وقت کے مسلمان پڑ گئے ہیں (اس وقت میں اس لئے کہتا
ہوں کہ پہلے بزرگوں کی کتب اس غلط عقیدے کے خلاف ظاہر کر رہی ہیں جیسے حضرت محی
الدین ابن عربی ، حضرت ملا علی قاری اور علامہ ابن قیم کی کتب ، حضرت مولانا روم کی مثنوی
حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی کے مکتوبات وغیرہ) اس سے پیدا ہوتی ہے کہ انہوں نے
نبوت کے معنی سمجھنے میں غلطی کی ہے اور وہ خیال کرتے ہیں کہ نبی وہی ہوتا ہے جو کوئی جدید
شریعت لائے یا پہلی شریعت کے بعض احکام کو منسوخ کرے یا پہلے نبی کی اطاعت سے باہر ہو
لیکن اصل بات یہ ہے کہ یہ باتیں نبی کیلئے ضروری نہیں ۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ نبی ان تینوں
قسموں میں سے کسی ایک میں شامل ہو اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ایک شخص میں یہ تینوں باتیں نہ
ہوں۔ نہ وہ کوئی جدید کتاب لائے نہ پہلی شریعت کے کسی حکم کو منسوخ کرے اور نہ نبوت اسے
براہ راست ملے اور پھر بھی وہ نبی ہو کیونکہ نبوت ایک خاص مقام قرب کا نام ہے جس مقام پر
فائز شخص کا یہ کام ہوتا ہے کہ وہ دنیا کی اصلاح کرے اور لوگوں کو خدا تعالیٰ کی طرف کھینچ کر
لائے اور مردہ دلوں کو زندگی بخشے اور خشک زمین کو شاداب کرے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے
جو کلام لوگوں کی ہدایت کیلئے نازل ہوا ہو اسے لوگوں تک پہنچائے اور ایک ایسی جماعت پیدا
کرے جو اپنی زندگیوں کو حق کی اشاعت میں لگا دے اور اس کے نمونے کو دیکھ کر اپنے دلوں
کی اصلاح کرے اور اپنے اعمال کو درست کرے ۔
غرض نبوت کی نفی نبوت کے مفہوم کو غلط سمجھنے سے پیدا ہوتی ہے ورنہ بعض اقسام کی
نبوتیں تو بجائے رسول کریم ال کی شان گھٹانے کے آپ کی شان بڑھانے والی ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ قرآن کریم رسول کریم اس کے بعد نبوت کا سلسلہ بند کرتا ہے کیونکہ
فرماتا ہے مَا كَانَ مُحَمَّدُ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلِكِنْ رَسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِينَ ٢٠
محمد تم میں سے کسی مرد کے باپ نہیں ہیں لیکن اللہ کے رسول اور خاتم النبین ہیں۔ پس اب
کوئی نبی نہیں آسکتا لیکن قرآن کریم کھول کر نہیں دیکھا جاتا کہ اللہ تعالٰی خَاتَمَ النَّبِيِّينَ بِفَتْحِ
نا فرماتا ہے نہ بِكَسْرِنَا۔ اور خَاتَمَ بِفَتح نا“ کے معنی مہر کے ہوتے ہیں نہ کہ ختم کر دینے
کے اور مہر تصدیق کیلئے لگائی جاتی ہے ۔ پس اس آیت کے تو یہ معنی ہوں گے کہ محمد ال نبیوں
کی مہر ہیں چنانچہ امام بخاری نے اپنی کتاب صحیح بخاری میں خاتم النبین کے معنی نبیوں کی مہر
والے نبی کے ہی کئے ہیں اور اس آیت کی تشریح میں وہ احادیث نقل کی ہیں جن سے معلوم
"
انوار العلوم جلدے
۳۶۴
دعوت الامير
ہوتا ہے کہ آنحضرت ا کے جسم مبارک پر ایک مہر نبوت تھی۔ اس
کاش ! لوگ قرآن کریم کے الفاظ پر غور کرتے تو ان کو یہ دھوکا نہ ہوتا اگر وہ یہ دیکھتے کہ
اس آیت میں مضمون کیا بیان ہو رہا ہے تو ان کو معلوم ہو جاتا کہ پہلے اس آیت میں یہ بتایا گیا ہے
کہ محمد اللہ تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں اور پھر اس کے بعد انکل ٹاکر
رسول اور خاتم النبین کے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں ۔ اب یہ بات ظاہر ہے کہ لكن ازالہ
شبہ کیلئے آیا کرتا ہے اور یہ بات ہر مسلمان جانتا ہے کہ پہلے فقرے سے یہی شبہ پیدا ہو سکتا ہے کہ
سورہ کوثر میں تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الابتر و ۴۲۔ تیرا دشمن ہی ابتر ہے تو ابتر
نہیں اور یہاں خود تسلیم فرماتا ہے کہ آپ کی نرینہ اولاد نہ ہوگا ہو گی پس اس شبہ کے ازالہ کے لئے
لفظ الكن استعمال فرما کر بتایا کہ اس بیان سے بعض لوگوں کے دلوں میں ایک شبہ پیدا ہو سکتا
ہے اس کا ہم ازالہ کر دیتے ہیں اور وہ اس طرح کہ گو جسمانی طور پر یہ مردوں میں سے کسی کا
باپ نہیں تو بھی یہ ابتر نہیں کہلا سکتا کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا رسول ہے پس اس کا روحانی سلسلہ
وسیع ہو گا اور اس کی روحانی اولاد بے انتہاء ہو گی۔ پھر و خاتم النبین فرما کر پہلے مضمون پر
اور ترقی کی کہ نہ صرف بہت سے مومن اس کی اولاد میں ہوں گے بلکہ یہ غیبوں کی بھی مہر ہے
اس کی مہر سے انسان نبوت کے مقام پر پہنچ سکے گاپس نہ صرف معمولی آدمیوں کا یہ باپ ہو گا بلکہ
نبیوں کا بھی باپ ہو گا۔ غرض اس آیت میں تو اس قسم کی نبوت کا دروازہ کھولا گیا ہے جو پہلے بیان
ہو چکی ہے نہ کہ بند کیا گیا ہے ۔ ہاں اس نبوت کا دروازہ بیشک اس آیت سے بند کر دیا گیا ہے جو
نئی شریعت کی حامل ہو یا بلا واسطہ ہو کیونکہ وہ نبوت اگر باقی ہو تو اس سے آپ کی روحانی ابوت
ختم ہو جائے گی اور اس کی اس آیت میں نفی کی گئی ہے۔
لدله
یہ بھی کہا جاتا ہے کہ رسول کریم ال نے فرمایا ۔ فَإِنِّي أَخِرُ الأَنْبِيَاءِ ۴۳۔ اور اسی
طرح یہ فرمایا - لا نبی بَعْدِی ۔ ۴۔ پس ان احادیث کی رو سے آپ کے بعد کوئی نبی نہیں
آسکتا مگر افسوس کہ یہ لوگ آخر الانبیاء تو دیکھتے ہیں مگر مسلم کی حدیث میں جو اس کے ساتھ ہی
وَإِنَّ مَسْجِدِى اخِرُ الْمَسَاجِدِ ٢٥- آیا ہے اسے نہیں دیکھتے ۔ اگر فَانِي آخِرُ الأَنْبِيَاءِ
کے معنی ہیں کہ آپ کے بعد کسی قسم کا نی نہیں تو وَإِنَّ مَسْجِدِ آخِرُ الْمَسَاجِدِ کے بھی
یہ معنی ہوں گے کہ مسجد نبوی کے بعد کوئی مسجد نہیں بنوائی جا سکتی لیکن وہی لوگ جو فاني اخر
الانبیاء کے الفاظ سے استدلال کر کے ہر قسم کی نبوت کی نفی کر دیتے ہیں۔ وہ وَإِنَّ مَسْجِدِی
انوار العلوم جلدے
۳۶۵
دعوت الامير
اخِرُ الْمَسَاجِدِ کے الفاظ کی موجودگی میں نہ صرف اور مسجدیں بنوا رہے ہیں بلکہ اس قدر
مساجد تیار کروا رہے ہیں کہ آج بعض شہروں میں مساجد کی زیادتی کی وجہ سے بہت سی مساجد
ویران پڑی ہیں۔ بعض جگہ تو مسجدوں میں ہیں میں گز کا فاصلہ بھی بمشکل پایا جاتا ہے اگر
اخر الانبیاء کے آنے کے باعث کوئی انسان نبی نہیں ہو سکتا تو آخِرُ الْمَسَاجِدِ کے بعد
دوسری مسجد میں کیوں بنوائی جاتی ہیں۔
اس سوال کا جواب یہ دیا جاتا ہے کہ یہ مسجد میں رسول کریم الہی کی مسجدیں ہیں
کیونکہ ان میں اسی طریق پر عبادت ہوتی ہے جس طریق کی عبادت کیلئے رسول کریم اے نے
مسجد بنوائی تھی۔ پس بوجہ خلقت کے یہ اس سے جدا نہیں ہیں اس لئے اس کے آخر ہونے
کی نفی نہیں کرتیں۔ یہ جواب درست ہے مگر ہم کہتے ہیں کہ اس طرح فَانِي آخِرُ الأَنْبِيَاءِ
کے باوجو د ایسے نبی بھی آسکتے ہیں جو رسول کریم اللہ کیلئے بطور ظل کے ہوں اور جو بجائے نئی
شریعت لانے کے آپ ہی کی شریعت کے متبع ہوں اور آپ کی تعلیم کے پھیلانے ہی کیلئے بھیجے
گئے ہوں اور سب کچھ ان کو آپ ہی کے فیض سے حاصل ہوا ہو اس قسم کے نبیوں کی آمد سے
آپ کے آخر الانبیاء ہونے میں اسی طرح فرق نہیں آتا جس طرح آپ کی مسجد کے نمونے پر
نئی مساجد کے تیار کرانے سے آپ کی مسجد کے آخر المساجد ہونے میں کوئی فرق نہیں آتا۔
ای طرح لا نَبِيَّ بَعْدِی کے بھی یہ معنی نہیں کہ آپ کی بعثت کے بعد کوئی نبی نہیں آ
سکتا بلکہ اس کے بھی یہ معنی ہیں کہ ایسا نبی نہیں آسکتا جو آپ کی شریعت کو منسوخ کرے کیونکہ
بعد وہی چیز ہو سکتی ہے جو پہلی کے ختم ہونے پر شروع ہو۔ پس جو نبی رسول کریم ﷺ کی نبوت
کی تائید کے لئے آئے وہ رسول کریم اللہ کے بعد نبی نہیں کہلا سکتا وہ تو آپ کی نبوت کے
اندر ہے بعد تو تب ہو تا جب آپ کی شریعت کا کوئی حکم منسوخ کرتا۔ عقلمند انسان کا کام ہوتا ہے
کہ ہر ایک مضمون پر پورے طور پر غور کرے اور لفظوں کی تہ تک پہنچے ۔ غالبا نہیں لوگوں کے
متعلق اسی قسم کے دھوکے میں پڑ جانے کا ڈر تھا جس کے باعث حضرت عائشہ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا
نے فرمایا کہ قُولُوا إِنَّهُ خَاتَمُ الْأَنْبِيَاءِ وَلَا تَقُولُو الا نبی بَعْدَہ ۔ یعنی اے لوگو! یہ تو کہو کہ
۴۶
آپ خاتم النبین تھے مگر یہ نہ کہو کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہ ہو گا۔ اگر حضرت عائشہ کے
نزدیک رسول کریم اس کے بعد کسی قسم کا نبی بھی نہیں آسکتا تھا تو آپ نے لَا نَبِي بَعْدَهُ
کہنے سے لوگوں کو کیوں روکا اور اگر ان کا خیال درست نہ تھا تو کیوں صحابہ نے ان کے قول کی
انوار العلوم جلدے
۳۶۶
دعوت الامير
تردید نہ کی پس ان کا لا نَبِيَّ بَعْدَہ کہنے سے روکنا بتاتا ہے کہ ان کے نزدیک آنحضرت
الا کے بعد نہیں تو آسکتا تھا مگر صاحب شریعت نبی یا رسول کریم اس سے آزاد نبی نہیں آ
سکتا تھا اور صحابہ " کا آپ کے قول پر خاموش رہنا بتاتا ہے کہ ہے کہ باقی سب صحابہ بھی ان کی طرح
اس مسئلہ کو مانتے تھے۔
یہ
,
افسوس لوگوں پر کہ وہ قرآن کریم پر غور نہیں کرتے اور خود ٹھوکر کھاتے ہیں اور
دوسروں کو بھی ٹھوکر کھلاتے ہیں اور پھر افسوس ان پر کہ وہ ان لوگوں پر جو ان کی طرح ٹھو کر
نہیں کھاتے غصے ہوتے ہیں اور انہیں بے دین اور کا ن اور کافر سمجھتے ہیں مگر مومن لوگوں کی باتوں سے
نہیں ڈرتا وہ خدا کی ناراضگی سے ڈرتا ہے ۔ انسان دوسرے کا کیا بگاڑ سکتا ہے وہ زیادہ سے زیادہ
یہ کرے گا کہ اس کو مار دے مگر مومن موت سے نہیں ڈرتا اس کیلئے تو موت لقائے یار کا ذریعہ
ہوتی ہے ۔ کاش! اگر وہ قرآن کریم پر غور کرتے تو انہیں معلوم ہو جاتا کہ وہ ایک وسیع خزانہ
ہے اور ایک نہ ختم ہونے والا ذخیرہ ہے جو انسان کی تمام ضروریات کو پورا کرنے والا ہے۔ اس
کے اندر روحانی ترقیات کی اس قدر راہیں بیان کی گئی ہیں کہ اس سے پہلے کی کتب میں ان کا
عشر عشیر بھی بیان نہیں ہوا اور اگر انہیں یہ بات معلوم ہو جاتی تو وہ کنویں کے مینڈک کی طرح
اپنی حالتوں پر خوش نہ ہوتے بلکہ اللہ تعالیٰ کے قرب کی راہیں تلاش کرنے میں قدم مارتے اور
اگر وہ لفظوں کی بجائے دلوں کی اصلاح کی قدر جانتے تو ظاہر علوم کے پڑھ لینے پر کفایت نہ کرتے
بلکہ خدا تعالی سے تعلق پیدا کرنے کی کوشش کرتے اور اگر یہ خواہش ان کے دل میں پیدا ہو
جاتی تو پھر ان کو یہ جستجو بھی پیدا ہوتی کہ قرآن کریم نے کس حد تک انسان کیلئے ترقی کے راستے
کھولے ہیں اور تب انہیں معلوم ہو جاتا کہ وہ ایک چھلکے پر خوش ہو کر بیٹھ رہے تھے اور ایک
خالی پیالہ منہ کو لگا کر مست ہونا چاہتے تھے۔ کیا وجہ ہے کہ وہ سورۃ فاتحہ پڑھتے ہیں لیکن ان کے
دل میں کبھی یہ خواہش نہیں پیدا ہوتی کہ وہ انعام جو اس کے اند ر بیان کئے گئے ہیں ہمیں بھی
ہیں ۔ وہ رات دن میں پچاس دفعہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ
عَلَيْهِمْ ہی پڑھتے ہیں لیکن ان کے دل میں یہ خیال نہیں پیدا ہو تا کہ وہ کون سا انعام ہے جو
ہم طلب کر رہے ہیں۔ اگر وہ ایک دفعہ بھی سمجھ کر نماز پڑھتے تو ان کا دل اس فکر میں پڑ جاتا کہ
صِرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ اور الصِّرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ سے کیا مراد ہے اور پھر ان کی
توجه خود بخود سورة النساء کی ان آیات کی طرف پھر جاتی کہ وَلَوْ أَنَّهُمْ فَعَلُوا مَا
انوار العلوم جلدے
۳۶۷
دعوت الامير
يُوعَظُونَ بِهِ لَكَانَ خَيْرًا لَهُمْ وَأَشَدَّ تَثْبِينَا وَإِذَ الَّا نَيْنَهُمْ مِنْ لَدُنَا أَجْرًا عَظِيمًا
وَلَهَدَيْنَهُمْ صِرَاطًا مُسْتَقِيمَا وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ
عَلَيْهِمْ مِّنَ النَّبِيِّنَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِينَ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا ذَلِكَ
الْفَضْلُ مِنَ اللهِ وَكَفَى بِاللهِ عَلِيمًا (۲۸۔ یعنی اگر لوگ اسی طرح عمل کرتے جس طرح ان
سے کہا جاتا ہے تو ان کیلئے اچھا ہوتا اور ان کے دلوں کو یہ بات مضبوط کر دیتی اور اس صورت
میں ہم ان کو بہت بڑا اجر دیتے اور ہم ان کو صراط مستقیم دکھا دیتے اور جو لوگ اللہ اور اس
کے رسول کی اطاعت کریں گے وہ ان لوگوں میں شامل ہوں گے جن پر ہم نے انعام کیا ہے ۔
یعنی نبیوں میں اور صدیقوں میں اور شہیدوں اور صلحاء میں - اور یہ لوگ نہایت ہی عمدہ دوست
ہیں یہ اللہ کا فضل ہے اور اللہ خوب جاننے والا ہے۔
ان آیات سے ظاہر ہے کہ منعم علیہ گروہ کا راستہ دکھانے سے سے مراد نبیوں، صدیقوں
شہیدوں اور صلحاء کے گروہ میں شامل کرنا ہے ۔ پس جب کہ اللہ تعالی نے اپنے رسول کی
معرفت ہمیں ہدایت کی ہے کہ ہم قریباً چالیس دفعہ دن میں اس سے صراط مستقیم کیلئے دعا کریں
اور وہ خود صراط مستقیم کی تشریح یہ کرتا ہے کہ نبیوں ، صدیقوں ، شہداء اور صلحاء کے گروہ میں
شامل کر دیا جائے تو کس طرح ممکن ہے کہ اس امت کیلئے نبوت کا دروازه مِن كُلِّ الْوُجُوهِ
بند ہو ۔ کیا یہ ہنسی نہیں بن جاتی اور کیا اللہ تعالیٰ کی شان تمسخر سے بالا نہیں کیا یہ ممکن ہے کہ وہ
ایک طرف تو ہم پر زور دے کہ مجھ سے نبیوں ، صدیقوں ، شہداء اور صلحاء کے انعامات مانگو اور
دوسری طرف صاف کہہ دے کہ میں نے تو یہ انعام اس امت کیلئے ہمیشہ کے واسطے روک دیا۔
حَاشَا وَكَلَّا اللہ تعالیٰ کی ذات تمام عیبوں سے پاک ہے اور تمام بدیوں سے منزہ ہے اگر اس
نے یہ انعام روک دیا ہوتا تو وہ کبھی سورہ فاتحہ میں منعم علیہ گروہ کے راستے کی طرف راہنمائی
کی دعا نہ سکھاتا اور پھر کبھی اس راستہ کی تشریح یہ نہ فرماتا کہ ہمارے اس رسول کی اتباع سے
انسان نبیوں کے گروہ میں بھی شامل ہو جاتا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ سورۃ نساء کی آیت میں مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ ہے نہ کہ مِنَ
الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ پس اس سے یہ مراد ہے کہ اس امت کے افراد نبیوں کے ساتھ
ہوں گے نہ کہ نبیوں میں شامل ہوں گے لیکن اس اعتراض کے پیش کرنے والے یہ نہیں
سوچتے کہ اس آیت میں صرف نبیوں کا ہی ذکر نہیں بلکہ ان کے ساتھ ہی صدیقوں ، شہداء اور
انوار العلوم جلدے
۳۶۸
دعوت الامير
صلحاء کا بھی ذکر ہے اور اگر مع کی وجہ سے اس آیت کے وہ معنی ہیں جو یہ لوگ کرتے ہیں تو
پھر ساتھ ہی یہ بھی ماننا پڑے گا کہ اس امت میں کوئی صدیق بھی نہیں ہو گا بلکہ صرف بعض افراد
صدیقوں کے ساتھ رکھے جائیں گے اور شہید بھی کوئی نہیں ہو گا صرف بعض لوگ شہداء کے
ساتھ رکھے جائیں گے اور صالح بھی کوئی نہیں ہو گا صرف کچھ لوگ صلحاء کے ساتھ رکھے جائیں
گے یا دوسرے الفاظ میں یہ کہ اس امت کے تمام افراد نیکی اور تقویٰ کے تمام مدارج سے
محروم ہوں گے صرف انعام میں ان لوگوں کے ساتھ شامل کر دیئے جائیں گے جو پہلی امتوں میں
سے ان مدارج پر پہنچے ہیں لیکن کیا کوئی مسلمان بھی اس قسم کا خیال دل میں لا سکتا ہے اس سے
زیادہ اسلام اور قرآن اور رسول کریم ال کی ہتک کیا ہو گی کہ امت محمدیہ میں سے نیک
لوگ بھی نہ ہوں بلکہ صرف چند آدمی نیک لوگوں کے ساتھ شامل کر کے رکھ دیئے جائیں۔
غرض اگر مع کے لفظ پر زور دے کر نبوت کا سلسلہ بند کیا جائے گا تو اس کے ساتھ ہی
مسلمانوں کے لئے صدیقیت اور شہادت اور صالحیت کا دروازہ بھی بند کرنا پڑے گا۔
اصل بات یہ ہے کہ مَعَ کے معنی یہی نہیں ہوتے کہ ایک جگہ یا ایک زمانے میں دو
چیزوں کا اشتراک ہے بلکہ کبھی مَعَ درجہ میں اشتراک کیلئے بھی آتا ہے ۔ جیسا کہ اللہ تعالٰی
فرماتا ہے ، إِنَّ الْمُنْفِقِينَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ وَلَنْ تَجِدَ لَهُمْ نَصِيرًا إِلَّا الَّذِينَ
تَابُوا وَاصْلَحُوا وَاعْتَصَمُوا بِاللَّهِ وَاخْلَصُوا دِينَهُمْ لِلَّهِ فَأُولَئِكَ مَعَ الْمُؤْمِنِينَ وَسَوفَ
يُوتِ اللهُ الْمُؤْمِنِينَ اَجْرًا عَظِيمًا ٢٩ - یعنی تحقیق منافق روزخ کے نچلے طبقے میں ہوں گے
اور تو ان کا کا کسی کو مدد گار نہیں پائے گا نہیں پائے گا مگر ان میں سے وہ مستثنیٰ ہیں جنہوں نے توبہ کرلی اور
اصلاح کرلی اور اللہ تعالی کو خوب مضبوط پکڑ لیا اور اپنے دین کو محض اللہ ہی کیلئے کر دیا اور عمل
صالح کرنے والوں اور اللہ تعالی ہی کے ہو کے رہنے والوں اور اطاعت کو خاص کر لینے والوں
کی نسبت مَعَ الْمُؤْمِنِينَ کے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔ پس اگر مع کے معنی اس جگہ ساتھ کے
لئے جائیں تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ باوجود ان سب باتوں کے وہ مومن نہیں بنیں گے بلکہ
صرف مومنوں کے ساتھ رکھے جائیں گے اور یہ بات بالبداہت باطل ہے۔ پس مع کے معنی
کبھی درجہ کی شراکت کے بھی ہوتے ہیں اور انہیں معنوں میں أُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ
عَلَيْهِمْ کی آیت میں یہ لفظ استعمال ہوا ہے۔
قرآن کریم کے اور بھی بہت سے مقامات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس نبوت کا دروازہ اس
انوار العلوم جلدے
۳۶۹
دعوت الامير
"
امت میں کھلا ہے جو رسول کریم ﷺ کی نبوت کی ظل ہو اور آپ کی نبوت کی اشاعت کیلئے
اور آپ کی غلامی اور اطاعت سے حاصل ہو۔ چنانچہ اللہ تعالی سورۃ اعراف میں رسول کریم
ا اور آپ ﷺ کی امت کے ذکر کے دوران میں فرماتا ہے۔ قُلْ إِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّيَ
الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَالْإِثْمَ وَالْبَغْيَ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَأَنْ تُشْرِكُوا بِاللَّهِ مَا لَمْ
يُنَزِّلُ بِهِ سُلْطَنَا وَأَنْ تَقُولُوا عَلَى اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ، وَلِكُلِّ أُمَّةٍ أَجَلٌ فَإِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ لَا
يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً وَلَا يَسْتَقْدِمُونَ يُبَنِي آدَمَ إِمَّا يَا تِيْنَكُمْ رُسُلٌ مِنْكُمْ يَغُضُّونَ عَلَيْكُمْ
ابْتِي فَمَنِ اتَّقَى وَأَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ٥٠۔ یعنی ان کو کہہ دے کہ
میرے رب نے مجھ پر صرف بری باتیں جو خواہ ظاہری طور پر بری ہوں خواہ بار یک نگاہ سے ان
کی برائی معلوم ہو حرام کی ہیں اور گناہ میں مبتلاء ہونا اور سرکشی کرنا جو بلا وجہ ہوتی ہے اور اللہ
تعالٰی سے شرک کرنا جس کیلئے اللہ تعالی نے کوئی بھی دلیل نازل نہیں کی اور اللہ تعالی کے متعلق
ایسی باتیں کہنا جن کی صداقت کا تم کو علم نہیں ہے حرام کیا ہے اور ہر ایک جماعت کیلئے ایک
وقت مقرر ہے جب ان کا وقت آجاتا ہے وہ اس سے ایک گھڑی پیچھے ہٹ سکتے ہیں اور نہ آگے
بڑھ سکتے ہیں۔ اے بنی آدم ! اگر تمہارے پاس میرے رسول آویں جو تم ہی میں سے ہوں اور
تمہیں میرے نشان پڑھ پڑھ کر سنائیں تو جو لوگ تقویٰ کریں گے اور اصلاح کریں گے ان کو نہ
آئندہ کا ڈر ہو گا اور نہ پچھلی باتوں کا غم ہو گا اس آیت سے صاف ظاہر ہے کہ اس امت میں
سے بھی نبی آئیں گے کیونکہ امت محمدیہ کے ذکر میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تمہارے پاس نبی
آئیں تو ان کو قبول کر لینا ورنہ دکھ اٹھاؤ گے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہاں ایما کا لفظ آیا ہے اور یہ
شرط پر دلالت کرتا ہے کیونکہ حضرت آدم کے واقعہ خروج کے بعد بھی اللہ تعالٰی نے یہی لفظ
استعمال فرمایا ہے علاوہ ازیں اگر اس کو شرط بھی سمجھ لیا جائے تو بھی اس سے یہ تو معلوم ہو جاتا
ہے کہ اللہ تعالی کے نزدیک نبوت کا سلسلہ بند نہیں کیونکہ یہ اللہ تعالی کی شان کے خلاف ہے کہ
جس امر کی وہ آپ نفی کر چکا ہو اس کو شرط کے طور پر بھی بیان کرے۔
قرآن کریم کے شواہد کے علاوہ رسول کریم اس کے کلام سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ
نبوت کا دروازه مطلقاً مسدود نہیں چنانچہ آنے والے مسیح کو آپ نے بار بار نبی کے لفظ سے یاد
فرمایا ہے ۔ اگر آپ کے بعد کسی قسم کی نبوت بھی نہیں ہو سکتی تھی تو آپ نے مسیح کو نبی
۵۱
اللہ کہہ کر کیوں پکارا ہے۔
انوار العلوم جلدے
٣٧٠
دعوت الامير
چوتھا اعتراض ہم پر یہ کیا جاتا ہے کہ ہم جہاد کے منکر ہیں۔ مجھے ہمیشہ تعجب آیا کرتا ہے کہ
اس قدر جھوٹ انسان کیونکر بول سکتا ہے کیونکہ یہ بات کہ ہم جہاد کے منکر ہیں بالکل جھوٹ
ہے ۔ ہمارے نزدیک تو بغیر جہاد کے ایمان ہی کامل نہیں ہو سکتا تمام ضعف جو اسلام اور
مسلمانوں کو پہنچا ہے اور ایمان کی کمزوری بلکہ اس کا فقدان جو ان میں نظر آ رہا ہے یہ سب
صرف جہاد میں سستی کرنے کی وجہ سے ہے۔ پس یہ کہنا کہ ہم جہاد کے منکر ہیں ہم پر افتراء ہے۔
جب قرآن کریم کے بیسیوں مقامات پر جہاد کی تعلیم دی گئی ہے تو بحیثیت ایک مسلمان ہونے
کے اور قرآن کریم کے شیدائی ہونے کے ہم جہاد کے منکر کس طرح ہو سکتے ہیں ہاں ہم ایک
بات کے سخت مخالف ہیں اور وہ یہ ہے کہ اسلام کے نام پر خونریزی اور فساد اور غداری اور
ڈاکہ زنی اور غارتگری کی جائے کیونکہ اس سے اسلام کے خوشنما چہرے پر نہایت بد نما داغ لگ
جاتا ہے۔ ہم اس بات کو برداشت نہیں کر سکتے کہ حرص اور طمع اور نفسانیت اور ذاتی فوائد کی
خاطر اسلام کے مقدس احکام کو بگاڑا جائے ۔ غرض ہم جہاد کے منکر نہیں ہیں بلکہ اس بات کے
مخالف ہیں کہ کوئی شخص ظلم اور تعدی کا نام جہاد رکھ دے۔
اے امیر! آپ اس امر کو سمجھ سکتے ہیں کہ اگر کسی شخص کے محبوب پر کوئی حرف گیری
کرے تو محبت کو یہ امر کس قدر برا معلوم ہوتا ہے اور وہ شخص جو اس حرف گیری کا محرک ہو
اسے اس پر کس قدر طیش آتا ہے ہمیں بھی ان لوگوں پر شکوہ ہے جو اسلام کو اپنے نام سے بد نام
کرتے ہیں کیونکہ وہ مسلمان کہلا کر اسلام سے دشمنی کرتے ہیں آج دنیا اسلام کو ایک غیر مہذب
مذہب اور اسلام کے رسول کو ایک جابر بادشاہ خیال کرتی ہے ۔ کیا اس لئے کہ اس نے رسول
کریم کی زندگی میں کوئی ایسی بات دیکھی ہے جو خلاف تقوی یا خلاف دیانت ہے ۔ نہیں بلکہ اس
وجہ سے کہ مسلمانوں نے اپنے اعمال سے اس کے دماغ میں بعض ایسی باتیں داخل کر دی ہیں
کہ وہ ان کو ایک دم کیلئے بھی بھلا نہیں سکتی۔ میرے نزدیک ان خطرناک مظالم میں سے جو
رسول مقبول " پر کئے گئے ہیں ایک یہ ظلم ہے کہ خود مسلمانوں نے آپ کو جو رحم مجسم تھے جو
ایک چیونٹی کو بھی ضرر دینا پسند نہیں کرتے تھے دشمنان اسلام کے سامنے ایسی شکل میں پیش کیا
ہے کہ ان کے دل آپ سے متنفر ہو گئے ہیں اور ان کے دماغ آپ کے خلاف خیالات سے بھر
گئے ہیں ۔
میں چاروں طرف سے جہاد جہاد کی آواز سنتا ہوں مگر وہ کونسا جہاد ہے جس کی طرف خدا
انوار العلوم جلدے
۳۷۱
دعوت الامير
۵۲
اور اس کا رسول لوگوں کو بلاتے تھے اور آج کو نسا جہاد ہے جس کی طرف لوگوں کو بلایا جاتا ہے۔
قرآن کریم جس جہاد کی طرف ہمیں بلاتا ہے وہ تو یہ ہے کہ فَلَا تُطِعِ الْكَفِرِينَ وَجَاهِدُهُم بِهِ
جِهَادًا كبيرا ٥٢۔ یعنی کافروں کی بات نہ مان اور اس قرآن کے ذریعہ سے کفار کے ساتھ
ایک بہت بڑا جہاد کر مگر آج کیا مسلمان اسی جہاد بالقرآن کی طرف لوگوں کو بلاتے ہیں۔ کس قدر
لوگ ہیں جو قرآن کریم ہاتھ میں لے کر کافروں کے ساتھ جہاد کرنے کیلئے نکل کھڑے ہوئے
ہیں۔ کیا اسلام اور قرآن میں کوئی بھی ذاتی جو ہر نہیں جس سے وہ لوگوں کے دلوں کو اپنی طرف
کھینچ سکیں اگر یہ بات سچ ہے تو پھر اسلام کے سچا ہونے کا کیا ثبوت ہے ۔ انسانوں کے کلام لوگوں
کا دل قابو میں کر لیتے ہیں مگر صرف خدا ہی کا کلام ایسا بے اثر ہے کہ اس کے ذریعہ سے لوگوں
کے دل فتح نہیں ہو سکتے اس لئے تلوار کی ضرورت ہے جس سے لوگوں کو منوایا جائے مگر آج
تک نہیں دیکھا گیا کہ تلوار کے ساتھ دل فتح کئے جاسکے ہوں اور اسلام تو اس بات پر لعنت بھیجتا
ہے کہ مذہب ڈریا لالچ سے قبول کیا جائے ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِذَا جَاءَكَ الْمُنْفِقُونَ
قَالُوا نَشْهَدُ أَنَّكَ لَرَسُولُ اللهِ وَاللهُ يَعْلَمُ إِنَّكَ لَرَسُولُهُ وَاللَّهُ يَسْهَد إِنَّ الْمُنْفِقِينَ
لَكَذِبُونَ ٥ ٥٣ یعنی منافق جب تیرے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں ہم گواہی دیتے ہیں کہ تو اللہ
کا رسول ہے اور اللہ جانتا ہے کہ تو اس کا رسول ہے مگر اللہ یہ گواہی دیتا ہے کہ منافق جھوٹے
ہیں۔ اگر اسلام کے پھیلانے کیلئے تلوار کا جہاد جائز ہوتا تو کیا وہ لوگ جو اسلام لے آئے تھے مگر
دل میں منافق تھے ان کا ذکر قرآن کریم ان الفاظ میں کرتا جو اوپر بیان ہوئے ہیں کیونکہ اس
صورت میں تو یہ لوگ گویا قرآنی تعلیم کا نتیجہ ہوتے کون امید کر سکتا ہے کہ تلوار کے ساتھ وہ
مخلص لوگوں کی جماعت پیدا کرے گا۔ پس یہ بات غلط ہے کہ اسلام تلوار کے ذریعے سے غیر
مذاہب والوں کو اسلام میں داخل کرنے کا حکم دیتا ہے اسلام تو سب سے پہلا مذہب ہے جو یہ
کہتا ہے کہ مذہب کے متعلق آزادی ہونی چاہئے چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَا إِكْرَاهَ فِي
الدِّينِ قَدْ تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ ٥٣ دین کے معاملے میں کوئی جبر نہیں ہونا چاہئے کیونکہ
ہدایت گمراہی سے ممتاز ہو گئی ہے پس ہر ایک شخص دلائل کے ساتھ حق کو قبول کرنے یا رو
کرنے کا حق رکھتا ہے اسی طرح فرماتا ہے وَقَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالَّذِينَ يُقَاتِلُونَكُمْ وَلَا
تَعْتَدُوا إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ ٥٥٥- اور دین کی لڑائی ان لوگوں سے لڑو جو تم سے
لڑتے ہیں مگر یہ خیال رکھو کہ زیادتی نہ کر بیٹھو۔ پس جب کہ اسلام صرف ان سے دینی جنگ
انوار العلوم جلدے
۳۷۲
دعوت الامیر
کرنے کا حکم دیتا ہے جو دین کے نام سے مسلمانوں سے جنگ کریں اور مسلمانوں کو جبراً اسلام
سے پھیرنا چاہیں اور ان کے متعلق بھی یہ حکم دیتا ہے کہ زیادتی نہ کرو بلکہ اگر وہ باز آجائیں تو تم
بھی اس قسم کی لڑائی کو چھوڑ دو تو پھر یہ کیونکر کہا جا سکتا ہے کہ اسلام کا حکم ہے کہ غیر مذاہب
والوں سے اپنے مذہب کی اشاعت کیلئے جنگ کرو۔ اللہ تعالی تو مختلف مذہبوں کے مٹانے کے لئے
نہیں بلکہ مختلف مذاہب کی حفاظت کے لئے جنگ کا حکم دیتا ہے جیسا کہ فرماتا ہے اُذِنَ لِلَّذِينَ
يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرُ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ
حَقِّ إِلَّا أَنْ يَقُولُوا رَبُّنَا اللَّهُ وَلَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَهُدِمَتْ صَوَامِعُ وَبَيْعُ وَ
صوت و تٌ وَمَسْجِدُ يُد يُذْكَرُ فِيهَا اسْمُ اللهِ كَثِيرًا وَلَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ مَنْ يَنْصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ
عزیز ۵۲۔ یعنی اجازت دی گئی ہے ان لوگوں کو جن سے بلا وجہ جنگ کی جاتی ہے جنگ کی اس
لئے کہ ان پر ظلم کیا گیا ہے اور اللہ تعالی ان کی مدد پر قادر ہے یہ وہ لوگ ہیں کہ جو اپنے گھروں
سے بلا قصور نکالے گئے ہیں۔ ان کا کوئی قصور نہ تھا سوا اس کے کہ وہ کہتے تھے کہ اللہ ہمارا رب
ہے اور اگر اللہ تعالی بعض لوگوں کے ذریعہ سے بعض کا ہاتھ نہ روکتا تو مسیحیوں کے معبد اور
راہبوں کے خلوت خانے اور یہود کی عبادت کی جگہیں اور مسجدیں جن میں اللہ تعالٰی کا نام
کثرت سے لیا جاتا ہے گرادی جاتیں اور اللہ تعالیٰ اس کی مدد کرے گا جو اس کی مدد کرے گا
اللہ تعالی طاقتور ہے غالب ہے۔
یہ آیات کس قدر کھلے الفاظ میں بتاتی ہیں کہ مذہبی جنگیں تبھی جائز ہیں جب کہ کوئی قوم
ربنا اللہ کہنے سے روکے یعنی دین میں دخل دے اور ان کی غرض یہ نہیں کہ دوسری اقوام کے
معابد ان کے ذریعہ سے گرائے جائیں اور ان سے ان کا مذہب چھڑوایا جائے یا ان کو قتل کیا
جائے بلکہ ان کی غرض یہ ہے کہ ان کے ذریعے سے تمام مذاہب کی حفاظت کی جائے اور سب
مذاہب کے معابد کو قائم رکھا جائے اور یہی غرض اسلام کی تعلیم کے مطابق ہے کیونکہ اسلام دنیا
میں بطور شاہد اور محافظ کے آیا ہے نہ کہ بطور جابر اور ظالم کے ۔
غرض جہاد جس کی اسلام نے اجازت دی ہے یہ ہے کہ اس قوم کے خلاف جنگ کی جائے
جو اسلام سے جبراً لوگوں کو پھیرے یا اس میں داخل ہونے سے جبراً باز رکھے اور اس میں داخل
ہونے والوں کو صرف اسلام کے قبول کرنے کے جرم میں قتل کرے اس قوم کے سوا دوسری
قوم سے جہاد نہیں ہو سکتا اگر جنگ ہو گی تو صرف سیاسی اور ملکی جنگ ہو گی جو دو مسلمان قوموں
انوار العلوم جلدے
میں بھی آپس میں ہو سکتی ہے۔
۳۷۳
دعوت الامير
یہ ظالمانہ جنگ جو بعض دفعہ ڈاکہ اور خونریزی سے بڑھ کر اور کچھ نہیں ہوتی بد قسمتی سے
غیر مذاہب سے مسلمانوں میں آئی ہے ورنہ اسلام میں اس کا نام و نشان تک نہیں تھا اور سب
سے زیادہ اس عقیدے کی اشاعت کا الزام مسیحیوں پر ہے جو آج سب سے زیادہ اس کی وجہ
سے مسلمانوں پر معترض ہیں۔ قرون وسطی میں اس قسم کی مذہبی جنگوں کا اس قدر چر چا تھا کہ
سارا یورپ اسی قسم کی جنگوں میں مشغول رہتا تھا اور ایک طرف یہ مسلمانوں کی سرحدوں پر
اسی طرح چھاپے مارتے رہتے تھے جس طرح آج نیم آزاد سرحدی قبائل ہندوستان کی
سرحدوں پر حملے کر رہے ہیں اور دوسری طرف یورپ کی ان قوموں پر حملے کر رہے تھے جو اس
وقت تک مسیحیت میں داخل نہیں ہوتی تھیں اور ان ظالمانہ حملوں میں خدا تعالیٰ کی خوشنودی
سمجھتے تھے ۔ معلوم ہوتا ہے جیسا کہ قاعدہ ہے غصے میں آکر انسان کی عقل پر پردہ پڑ جاتا ہے
مسلمانوں نے مسیحیوں کی ان حرکات سے متاثر ہو کر خود بھی انہیں کی طرح چھاپے مارنے
شروع کر دیتے ہیں اور اپنے مذہب کی تعلیم کو آخر کار بالکل ہی بھلا بیٹھے ہیں حتی کہ وہ زمانہ آگیا
کہ وہی جو ان کے استاد تھے ان پر اعتراض کرنے لگ گئے۔ مگر افسوس یہ ہے کہ باوجود
اعتراضوں کے پھر بھی مسلمان نہیں سمجھتے ۔ آج ساری دنیا میں اسلام کے خلاف ہی ہتھیار
استعمال کیا جاتا ہے مگر مسلمانوں کی آنکھیں نہیں کھلتیں اور وہ برابر دشمن کے ہاتھ میں تلوار
پکڑا رہے ہیں کہ اسے لو اور اسلام پر حملہ کرو۔ وہ نہیں دیکھتے کہ یہ ظالمانہ جنگیں جن کا نام جہاد
رکھا جاتا ہے اسلام کو فائدہ نہیں بلکہ نقصان پہنچا رہی ہیں ۔ وہ کون سی طاقت ہے جس نے اس
ہتھیار کے ذریعے فتح پائی ہو ۔ جنگ میں تعداد کام نہیں آیا کرتی بلکہ ہنر اور انتظام اور تعلیم اور
سامان اور جوش اور دوسری قوموں کی ہمدردی کام آتی ہے ۔ بعض چھوٹی چھوٹی قو میں ان امور
کی وجہ سے بڑی بڑی حکومتوں کو شکست دے دیتی ہیں اور اگر یہ باتیں نہ ہوں تو بڑے بڑے
لشکر بھی کمزور اور بے فائدہ ہوتے ہیں۔ پس بہتر ہوتا کہ مسلمان اپنی حفاظت کیلئے ان سامانوں کو
حاصل کرنے کی کوشش کرتے نہ کہ جہاد کے غلط معنی لے کر اسلام کو بد نام کرتے اور خود بھی
نقصان اٹھاتے کیونکہ جب لوگوں کو یہ معلوم ہو جائے کہ کوئی قوم اپنے مذہب کی آڑ میں
دنیاوی جنگیں کرتی ہے تو سب اقوام اس کی مخالفت میں اکٹھی ہو جاتی ہیں کیونکہ وہ اس سے
ایک ایسا خطرہ محسوس کرتی ہیں جس سے عادل سے عادل حکومت بھی محفوظ نہیں رہ سکتی ہر