سب مذاہب کیلئے ایک ہی ہتھیار

انوارالعلوم (جلد 7)

انوار العلوم جلدے
دعوة الامير
ثبوت تک پہنچا دیا چنانچہ پرانی مسیحی تاریخوں سے ثابت کر دیا کہ حضرت مسیح کے حواری
ہندوستان کی طرف آیا کرتے تھے اور یہ کہ تبت میں ایک کتاب بالکل انجیل کی تعلیم کے مشابہ
موجود ہے جس میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ اس میں عیسی کی زندگی کے حالات ہیں جس سے معلوم
ہوا کہ مسیح علیہ السلام ان علاقوں کی طرف ضرور آئے تھے ۔ اسی طرح آپ نے ثابت کیا کہ
تاریخ سے یہ بات ثابت ہے اور افغانستان اور کشمیر کے آثار اور شہروں کے نام اس امر کی
تصدیق کرتے ہیں کہ ان ممالک میں یہودی لا کر بسائے گئے تھے چنانچہ کشمیر کے معنی جو کہ اصل
میں کثیر ہے (جیسا کہ اصل باشندوں کی زبان سے معلوم ہوتا ہے) ”شام کے ملک کی مانند "
کے ہیں۔ ک کے معنی مثل کے ہیں اور شیر شام کا نام ہے۔ اسی طرح کابل اور بہت سے
دوسرے افغانی شہروں کے نام شام کے شہروں کے ناموں سے ملتے ہیں اور افغانستان اور کشمیر
کے باشندوں کے چہروں کی ہڈیوں کی بناوٹ بھی بنی اسرائیل کے چہروں کی بناوٹ سے ملتی ہے
مگر سب سے بڑھ کر یہ کہ آپ نے تاریخ سے مسیح کی قبر کا بھی پتہ نکال لیا جو کہ کشمیر کے شہر سری
نگر کے محلہ خانیار میں واقع ہے۔ کشمیر کی پرانی تاریخوں سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک نبی کی قبر
ہے جسے شہزادہ نبی کہتے تھے اور جو مغرب کی طرف سے انیس سو سال ہوئے آیا تھا اور کشمیر کے
پرانے لوگ اسے عیسی صاحب کی قبر کہتے ہیں۔
غرض متفرق واسطوں سے پہنچنے والی روایات کے ذریعے سے آپ نے ثابت کر دیا کہ
حضرت مسیح فوت ہو کر کشمیر میں دفن ہیں اور اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ان کے حق میں پورا ہو چکا ہے
که او ينهُمَا إِلَى رَبُوَةٍ ذَاتِ قَرَارِ وَ مَعِيْنِ ، اور ہم نے مسیح اور اس کی ماں کو ایک ایسے
مقام پر جگہ دی جو اونچی جگہ ہے اور پھر ہے بھی میدان میں اور اس میں چشمے بھی بہت سے
پھوٹتے ہیں اور یہ تعریف کشمیر پر بالکل صادق آتی ہے۔
غرض مسیح کی زندگی کے حالات ان کی موت تک ثابت کر کے اور ان کی قبر تک کا نشان
نکال کر حضرت مسیح موعود نے مسیح کی خدائی پر ایسا زبردست حملہ کیا ہے کہ مسیح کی خدائی کا
عقیدہ ہمیشہ کیلئے ایک مردہ عقیدہ بن گیا ہے اور اب کبھی بھی مسیحیت دوبارہ سر نہیں اٹھا سکتی۔
چونکہ مسیحی مذہب کیا بلحاظ سیاسی فوقیت اور کیا بلحاظ سب مذاہب کیلئے ایک ہی ہتھیار وسعت اور کیا بلحاظ اپنی جلی کوششوں کے اور کیا تبلیغی
بلحاظ علمی ترقی کے اس زمانے میں دوسرے تمام ادیان پر ایک فوقیت رکھتا تھا اس وجہ سے اس

انوار العلوم جلدے
۴۳۷
دعوة الامير
کیلئے تو اللہ تعالی نے آپ کو خاص ہتھیار عطا فرمائے ، مگر باقی تمام مذاہب کیلئے ایک ہی ایسا ہتھیار
دیا جس کی زد سے کوئی مذہب بیچ نہیں سکتا اور ہر مذہب کے پیرو اسلام کا شکار ہو گئے ہیں وہ ہتھیار
یہ ہے کہ ہر مذہب کے پہلے بزرگوں کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے آخری ایام دنیا میں ایک مصلح کی خبر
دے رکھی تھی اور اس خبر کی وجہ سے سب مذاہب ایک نبی یا او تا ریا جو نام بھی اس کا انہوں نے
رکھا تھا اس کے منتظر تھے اور اپنی تمام ترقیات کو اس سے وابستہ سمجھتے تھے ۔ ہندوؤں میں بھی ایسی
پیشگوئیاں تھیں اور زرتشتیوں میں بھی تھیں اور دیگر چھوٹے بڑے ادیان کے پیروؤں میں
بھی تھیں اور ان سب پیشگوئیوں میں آنے والے موعود کا زمانہ بھی بتایا گیا تھا یعنی چند علامات
اس کے زمانے کی بطور شناخت بنادی گئی تھیں ۔ اللہ تعالٰی نے مسیح موعود پر یہ کھول دیا کہ یہ جس
قدر پیشگوئیاں ہیں اور ان میں جو علامات بتائی گئی ہیں سب ملتی جلتی ہیں اور اگر بعض پیشگوئیوں
میں بعض دوسریوں سے زائد علامات بھی بتائی گئی ہیں تو وہ اس زمانے کی طرف اشارہ کر رہی ہیں
جس طرف کہ باقی علامات پس یہ تمام نبی یا او تار ایک ہی زمانے میں آنے والے ہیں۔
اب ادھر تو ان پیشگوئیوں کا ہزاروں سالوں کے بعد اس زمانے میں آکر پورا ہو جانا بتاتا
ہے کہ یہ خدا تعالی کی طرف سے تھیں انسان یا شیطان کی طرف سے نہ تھیں کیونکہ آیت فلا
يُظهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَسُولِ ۱۷۸۔ اس کا فیصلہ کر رہی ہے اور
دوسری طرف یہ بات بالکل خلاف عقل ہے کہ ایک ہی زمانے میں ہر قوم اور ملت میں اللہ
تعالیٰ کی طرف سے رسول یا نبی یا اوتار کھڑے کئے جاویں جن کا یہ کام ہو کہ وہ اس قوم کو
دوسری اقوام پر غالب کریں گویا خدا کے نبی ایک دوسرے کا مقابلہ کریں اور پھر یہ بھی نا ممکن
ہے کہ ایک ہی وقت میں ہر قوم دوسری اقوام پر غالب آجائے ۔ پس ایک طرف ان پیشگوئیوں
کا سچا ہو کر ثابت ہونا کہ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں اور دوسری طرف ان کا مختلف وجودوں
پر پورا ہو کر باعث فساد بلکہ خلاف عقل ہونا اس بات پر شاہد ہے کہ در حقیقت ان تمام
پیشگوئیوں میں ایک ہی وجود کی خبر دی گئی تھی اور اللہ تعالیٰ کا منشاء یہ تھا کہ پہلے اقوام عالم میں
ایک وجود کا انتظار کرائے اور جب وہ آجائے تو اس کے منہ سے اسلام کی صداقت کی شہادت
دلا کر ان ادیان کے پیروؤں کو اسلام میں داخل کرے اور اسلام کو ان ادیان پر غالب کرے ۔
پس مهدی کوئی نہ تھا مگر مسیح اور کرشن کوئی نہ تھا مگر مسیح، زرتشتیوں کا میوور بھی کوئی نہ تھا مگر
وہی جو جو کرشن مہدی اور مسیح تھا اور اسی طرح دوسری اقوام کے موعود در حقیقت ایک ہی

انوار العلوم جلدے
۴۳۸
دعوة الامير
شخص تھے اور غرض مختلف ناموں کے ذریعے سے پیشگوئی کرنے کی یہ تھی کہ اپنے نبیوں سے
اس کی خبر سن کر اور اپنی زبان میں اس کا نام دیکھ کر وہ اسے اپنا سمجھیں غیر خیال نہ کریں حتی کہ
وہ زمانہ آجائے کہ جب وہ موعود ظاہر ہو اور اس کے وقت میں سب پیشگوئیوں کو پورا ہوتے
دیکھ کر ان کی صداقت کا اقرار کرنا پڑے اور اس کی شہادت پر وہ اسلام کو قبول کریں۔
اس پر حکمت عمل کی مثال بالکل یہ ہے کہ کوئی شخص بہت سی اقوام کو لڑتا دیکھ کر ان سے
خواہش کرے کہ وہ ثالثوں کے ذریعے سے فیصلہ کر لیں اور جب وہ اپنے اپنے ثالث مقرر کر چکیں تو
معلوم ہو کہ وہ ایک ہی شخص کے مختلف نام ہیں اور اس کے فیصلے پر سب کی صلح ہو جائے۔
غرض یہ ثابت کر کے کہ مختلف مذاہب میں جو آخری زمانے کے موعود کے متعلق
پیشگوئیاں ہیں وہ اس زمانے میں پوری ہو چکی ہیں اور پھر یہ ثابت کر کے کہ ایک ہی وقت میں
کئی موعود جن کی غرض یہ ہو کہ سب دنیا میں صداقت کو پھیلائیں اور اپنی قوم کو غالب کریں
نا ممکن ہے آپ نے ثابت کر دیا که در حقیقت سب مذاهب مختلف ناموں کے ساتھ ایک ہی
موعود کو یاد کر رہے تھے وہ موعود آپ ہیں اور چونکہ نبی کسی قوم کا نہیں ہوتا جو خدا کیلئے اس
کے ساتھ ہو وہ اس کا ہوتا ہے اس لئے وہ گویا ہر مذہب کے پیروؤں کے اپنے ہی آدمی ہیں اور
آپ کے ماننے سے ان کی تمام ترقیات وابستہ ہیں اور آپ کو ماننے کے یہ معنے ہیں کہ اسلام
میں داخل ہوں یا دوسرے لفظوں میں یہ کہ وہ پیشگوئی پوری ہو جائے کہ مسیح موعود اس لئے
نازل ہوگا تا لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلّہ اس کے ذریعہ سے اللہ تعالٰی دین اسلام کو سب
دیوں پر غالب کرے۔
یہ حربہ ایسا کاری ہے کہ کوئی مذہب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہر مذہب میں آخری مصلح کی
پیشگوئی موجود ہے اور جو علامات بتائی گئی ہیں وہ اس زمانے میں پوری ہو چکی ہیں لیکن مدعی سوا
مجبور ہو کر تسلیم
آپ کے اور کوئی کھڑا نہیں ہوا پس یا تو اپنے مذاہب کو لوگ جھوٹا سمجھیں یا مجبور ہو
کریں کہ یہ اسلام کا موعود ہی ان کتابوں کا موعود تھا اور اس پر ایمان لائیں۔ ان دو صورتوں
کے سوا اور کوئی تیسری صورت مذاہب عالم کے پیروؤں کیلئے کھلی نہیں اور ان دونوں صورتوں
میں اسلام کو غلبہ حاصل ہو جاتا ہے کیونکہ اگر دیگر ادیان کے پیرو اپنے مذاہب کو جھوٹا سمجھ کر
چھوڑ بیٹھیں تب بھی اسلام غالب رہا اور اگر وہ ان مذاہب کو سچا کرنے کیلئے ان کی پیشگوئی کے
مطابق اس زمانے کے مصلح کو قبول کر لیں تب بھی اسلام غالب رہا۔

انوار العلوم جلدے
۴۳۹
دعوة الامير
یہ وہ حملہ ہے کہ جوں جوں مذاہب غیر کے پیروؤں پر اس حملے کا اثر ہو گا وہ اسلام کے قبول
کرنے پر مجبور ہوں گے اور آخر اسلام ہی اسلام دنیا میں نظر آنے لگے گا۔ مسیح موعود نے سنت انبیاء
کے ماتحت بیج بو دیا ہے درخت اپنے وقت پر نکل کر پھل دے گا اور دنیا اس کے پھلوں کی شیرینی کی
گرویدہ اور اس کے سائے کی ٹھنڈک کی قائل ہو کر مجبور ہو گی کہ اس کے نیچے آکر بیٹھے ۔
ایک دین اس حملے کی زد سے کسی قدر بیچ رہتا تھا یعنی سکھوں کا دین کیونکہ باوانا تک صاحب
رسول کریم اے کے بعد ہوئے ہیں گو ان کے یہاں بھی ایک آخری مصلح کی پیشگوئی موجود
ہے بلکہ صاف لکھا ہے کہ وہ بٹالہ کے علاقے میں ہو گا ۱۷۹۔ (بٹالہ وہ تحصیل ہے جس میں قادیان
کا قصبہ واقع ہے گویا یہ پیشگوئی لفظ لفظ پوری ہو چکی لیکن ان کی طرف سے یہ اعتراض ہو سکتا
تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خاتم النبین تھے تو آپ کے بعد اس مذہب کی بنیا
وکیو نکر پڑی۔ سو اس مذہب کی اصلاح اور اس کو اسلام میں لانے کیلئے اللہ تعالی نے آپ کو یہ
حربہ دیا کہ آپ کو رویا میں بتایا گیا کہ باوا نانک رحمتہ اللہ علیہ نے کوئی نیا دین نہیں نکالا بلکہ وہ
پکے مسلمان تھے ۔
اے بادشاہ! آپ یہ سن کر تعجب کریں گے کہ یہ بظاہر عجیب نظر آنے والی بات ایسے
زبردست دلائل کے ساتھ پایہ ثبوت کو پہنچ گئی کہ ہزاروں سکھوں کے دلوں نے اس امر کی
صداقت کو قبول کر لیا اور وہ سکھ جو اس سے پہلے اپنے آپ کو ہندوؤں کا جزو قرار دیا کرتے تھے
بڑے زور سے جد وجہد کرنے لگے کہ وہ ہندوؤں سے علیحدہ ہو جائیں۔ حضرت مسیح موعود کے
اس دعوے سے پہلے سکھ گوردواروں میں ہندوؤں کے بت رکھے ہوئے تھے اس دعوے کے
بعد گو سکھ قوم نے بحیثیت قوم تو ابھی اسلام کو قبول نہیں کیا مگر ایسا تغیر عظیم اس میں واقع ہوا کہ
نے گوردواروں میں سے بت : بت چن چن کر باہر پھینکنے شروع کر دیئے اور ہندو ہونے سے
اس
صاف انکار کر دیا۔
حضرت اقدس نے اس رویا کے بعد جب تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ گرنتھ صاحب میں جو
باوا صاحب علیہ الرحمۃ کے مواعظ کی کتاب ہے نماز پنجگانہ اور روزہ اور زکوۃ اور حج کی سخت
تاکید ہے اور ان کے بجا نہ لانے پر سخت تہدید کی گئی ہے بلکہ سکھوں کی کتب سے یہ بھی معلوم
ہوا کہ باوا صاحب علیہ الرحمتہ مسلمان اولیاء کے ساتھ جاکر رہا کرتے تھے ، ان کے مقابر پر
اعتکاف کرتے تھے ان کے ساتھ نماز پڑھتے تھے۔ آپ حج کو تشریف لے گئے تھے اور بغداد

انوار العلوم جلدے
۴۴۰
دعوة الامير
وغیرھا ھا اسلامی آثار کی بھی آپ نے زیارت کی تھی اور سب سے بڑھ کر یہ بات معلوم ہوئی کہ
باوا صاحب کا ایک کوٹ ہے جو سکھ صاحبان میں بطور تبرک رکھا ہوا ہے اور انہیں کے قبضہ میں
ہے اس میں سور و آیات قرآنیہ جیسے سورۃ اخلاص و آیت الکرسی و آیت إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ
الاسلام ۱۸۰ لکھی ہوئی ہیں اور کلمہ شہادت بھی جلی قلم سے لکھا ہوا ہے ۔ سکھ صاحبان بوجہ
عربی سے ناواقفیت کے اس کلام کو آسمانی رموز سمجھتے رہے اور یہ نہ معلوم کر سکے کہ یہ باوا
صاحب علیہ الرحمتہ کا اعلان اسلام ہے ۔ آ اسلام ہے ۔ آپ نے ان زبردست دلا ست دلائل کو جو خود سکھ صاحبان کی
کتب سے
سے مستنبط ہیں یا ان کے پاس جو تبرکات محفوظ ہیں ان پر ان کی بنیاد ہے بڑے : رے زور شور
سے سکھوں میں پھیلانا شروع کیا اور ان کو توجہ دلائی کہ باو اصاحب علیہ الرحمہ مسلمان تھے ۔ یہ
حربہ سکھوں کے اندر تغیر پیدا کرنے میں بڑی حد تک کامیاب ہو چکا ہے اور امید ہے کہ جوں
جوں سکھ صاحبان اصل حقیقت سے واقف ہوں گے ان پر ثابت ہوتا جائے گا کہ وہ ہمارے
بچھڑے ہوئے بھائی ہیں اسلام ہی ان کا مذہب ہے اور وہ کئی سو سال پہلے کے سیاسی جھگڑوں کو
جن کا اصل باعث جیسا کہ تاریخوں سے ثابت ہوتا ہے مسلمان نہ تھے بلکہ ہند و صاحبان تھے دین
حق کی قبولیت کے راستے میں روک نہ بننے دیں گے بلکہ اپنی مشہور بہادری سے کام لے کر تمام
عوائق کو دور کر کے ست سری اکال کے نعرے لگاتے ہوئے اسلام کی صف میں آکھڑے ہوں
گے اور بٹالے کے پر گنہ میں ظاہر ہونے والے مصلح پر ایمان لا کر اور مومنوں کی جماعت میں
شامل ہو کر کفر و بدعت کے مقابلہ میں ہمہ تن مشغول ہو جائیں گے۔
ہے
آ
دوسرے
تیسرا حربہ جس سے آپ نے اسلام کو دیگر ادیان پر غالب کر دیا اور جس کی موجودگی میں
کوئی مذہب اسلام کے سامنے سر نہیں اٹھا سکتا یہ ہے کہ آپ نے دنیا کا نقطہ نظر بالکل بدل دیا
آپ کے دعوے سے پہلے تمام مذاہب کی بحث اس طرز پر ہوتی تھی کہ ہر ایک دو
مذہب کے پیروؤں کو جھوٹا قرار دیتا تھا الا مَا شَاءَ اللهُ یہودی حضرت مسیح کو، مسیحی رسول
کریم اس کو زرتشتی ان تینوں مذاہب کے انبیاء کو اور ان تینوں مذاہب کے پیرو
زرتشتیوں کے انبیاء کو پھر یہ چاروں دوسری دنیا کے سب بزرگوں کو اور ان کی اقوام کے
لوگ ان چاروں مذاہب کے بزرگوں کو جھوٹا قرار دیتے تھے ۔ یہ عجیب قسم کی جنگ تھی جس میں
ہر قوم دوسری قوم سے لڑ رہی تھی مگر عقلمند آدمی کو سب مذاہب میں ایسے ثبوت ملتے تھے جن
سے ان کا سچا ہونا ثابت ہوتا تھا۔ پس وہ حیران تھا کہ سب مذاہب کے اندر سچائیاں پائی جاتی ہیں

انوار العلوم جلد ہے
۴۴۱
دعوة الامير
اور سب مذاہب ایک دوسرے کے بزرگوں کو چھوٹا بھی کہہ رہے ہیں یہ بات کیا ہے ؟
اس جنگ کا نتیجہ یہ تھا کہ تعصب بڑھ رہا تھا اور اختلاف ترقی کر رہا تھا ایک طرف ہندو
اپنے بزرگوں کے حالات کو پڑھتے تھے اور ان کی زندگیوں میں اعلیٰ درجے کے اخلاقی کمال
دیکھتے تھے دوسری طرف دوسرے مذاہب کے پیروؤں سے سنتے تھے کہ وہ جھوٹے اور فریبی
تھے تو ان کو ان کی عقل پر حیرت ہوتی تھی اور وہ سمجھتے تھے کہ ان لوگوں کو تعصب نے اندھا کر
دیا ہے ۔ دوسری طرف دوسرے مذاہب کے لوگ اپنے بزرگوں کی نسبت خلاف باتیں سن کر
غم و غصہ سے بھر جاتے تھے غرض ایک ایسا لا ينحل عقدہ پیدا ہو گیا تھا جو کسی کے سلجھانے
سے نہ سمجھتا تھا جو لوگ تعصب سے خالی ہو کر سوچتے تھے کہ رب العالمین خدا نے کس طرح
اپنے بندوں میں سے ایک قوم کو چن لیا اور باقیوں کو چھوڑ دیا مگر اس سوال کو پیش کرنے کی کوئی
جرات نہیں کر سکتا تھا کیونکہ یہ سوال اس کے مذہب کو بیخ و بن سے اکھاڑ کر پھینک دیتا تھا۔
ہنوں نے اس مقدے کو بزعم خود اس طرح حل کر لیا تھا کہ سب مذاہب خدا کی طرف
سے ہیں اور بمنزلہ ان مختلف راستوں کے ہیں جو ایک محل کی طرف جاتے ہیں اور ہندو
مذہب سب سے افضل ہے مگر یہ عقدہ کشائی بھی دنیا کے کام کی نہ تھی کیونکہ اس پر دو بڑے
زبردست اعتراض ہوتے تھے جن کا کوئی جواب نہ تھا۔ ایک تو یہ کہ اگر سب مذاہب اپنی
موجودہ حالت میں خدا کی طرف سے ہیں اور خدا تک پہنچانے کا ذریعہ ہیں تو پھر ان میں
اصولی اختلاف کیوں ہے۔ بے شک تفاصیل میں اختلاف ہو سکتا ہے مگر اصول میں نہیں ہو سکتا۔
ایک شہر کو کئی راستے جاسکتے ہیں مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ مشرق کی طرف جانے والے راستوں
میں سے بعض مغرب کی طرف سے جائیں اور بعض شمال کی طرف سے اور بعض جنوب کی
طرف سے وہ تھوڑا تھوڑا چکر تو کھا سکتے ہیں مگر جائیں گے سب ایک ہی جہت کو دائمی صداقتوں
میں کبھی اختلاف نہیں ہو سکتا۔ یہ مانا کہ خدا نے ایک جماعت کو ایک قسم کی عبادت کا حکم دیا
اور دوسری کو دوسری قسم کی عبادت کا لیکن عقل سلیم اس امر کو تسلیم نہیں کر سکتی کہ
اس نے ایک جماعت سے تو یہ کہا کہ میں ایک خدا ہوں اور دوسری سے کہا کہ میں دو ہوں
(iii)
(ⅰ)
(ii)
(iv)
اور تیسری کو باپ بیٹا روح القدس کی تعلیم دی اور چوتھی کو لاکھوں بتوں میں خدائی طاقتوں
کا عقیدہ سکھایا اور پانچویں کو ہر چیز کا الگ دیوتا بتایا یا یہ کہ ایک سے کہا کہ اس کی ذات بالکل
ا اہل اسلام و یهود | پارسی | مسیحی ۱۷ ہنود ۷ چینی ۷۱ مسلمانوں کو

انوار العلوم جلدے
۴۴۲
دعوة الامير
(vii)
منزہ سے ممکن نہیں کہ وہ تجسم اختیار کرے ۔ دوسری کو بتایا کہ انسانی جسم نہیں وہ حلول کر سکتا ہے کوتا
(viii)
اور تیسری کو یہ بتایا کہ وہ ادنی جانوروں حتی کہ سور تک کی شکل اختیار کر لیتا ہے یا مثلا ایک کو تو کرلیتا یا
س نے بتایا کہ بعث بعد الموت حق ہے۔ دوسری کو بتایا کہ بعث بعد الموت نہیں ہے ۔ ایک سے کہا
کہ مردے زندہ ہو کر دنیا میں نہیں آتے ۔ دوری سے آتے ۔ دوسری سے کہا کہ انسان مرنے کے بعد نئی نئی جونوں
کو
میں واپس آتا ہے ۔ غرض یہ تو ممکن ہے کہ احکام اللہ تعالی مختلف اقوام کے حالات کو دیکھ کر بیان
فرمادے مگر یہ ممکن نہیں کہ واقعات اور دائمی صداقتیں بھی مختلف اقوام کو مختلف طور پر بتائے
لیکن چونکہ موجودہ مذاہب کے صرف احکام میں اختلاف نہیں بلکہ دائمی صداقتوں میں بھی
اختلاف ہے اس لئے ان سب کو خداتعالیٰ کی طرف جانے والے مختلف راستے نہیں کہہ سکتے۔
دوسرا اعتراض اس عقیدہ پر یہ پڑتا تھا کہ ہندو لوگ ایک طرف تو اپنے مذہب کو سب
مذاہب سے افضل قرار دیتے ہیں اور دوسری طرف اسے سب سے پرانا مذہب قرار دیتے ہیں
عقل سلیم اسے تسلیم نہیں کر سکتی کہ اللہ تعالیٰ نے افضل مذہب اتار کر پھر ادنی مذاہب اتارے
جب کہ انسان اپنی ابتدائی حالت میں کامل مذہب قبول کرنے کی طاقت رکھتا تھا تو پھر بعد کو علوم و
فنون میں ترقی حاصل کرنے ۔ حاصل کرنے پر اس کی طرف ادنی دین اتارنے کی کیا وجہ تھی؟ بعد کو تو وہی دین آ
سکتا ہے جو پہلے سے زیادہ مکمل ہو یا کم سے کم ویسا ہی دین ہو۔
یہ دونوں اعتراض ایسے تھے جن کا جواب اس عقیدے کے پیش کرنے والوں سے کچھ نہ بنتا
تھا اور یہ اعتراض قائم رہتا تھا کہ خدا تعالیٰ دنیا کی ہدایت کے لئے ابتدائے عالم سے کیا سامان کرتا
چلا آیا ہے ۔
مسیحیوں نے اس عقیدے کا یہ حل بتایا کہ خدا نے مسیح کے ذریعے سب دنیا کو ہدایت کی
طرف بلایا ہے اس لئے اس پر کسی قوم کی طرف داری کا اعتراض نہیں ہو سکتا مگر یہ حل بھی صحیح
نہ تھا کیونکہ اس سے بھی یہ سوال حل نہ ہوتا تھا کہ مسیح کی آمد سے پہلے خدا نے دنیا کی ہدایت کے
لئے کیا سامان کیا تھا۔ بائیبل سے تو ہمیں اسی قدر معلوم ہوتا ہے کہ دوسری اقوام کے لئے اس کی
تعلیم نہ تھی لیکن مسیح کے بعد لوگوں کے لئے اگر دروازہ کھولا بھی گیا تو اس سے پہلے جو کروڑوں
کروڑ لوگ دیگر اقوام کے گزر گئے ان کی ہدایت کے لئے اللہ تعالی نے کیا سامان کیا۔
Vil مسیحیوں VII ہنود IX اسلام X یہود کے بعض قبائل XI اہل اسلام X ہنود

انوار العلوم جلدے
۴۴۳
دعوة الامير
غرض یہ سوال بلا شافی جواب کے پڑا تھا اور لوگوں کے دلوں کو اندر ہی اندر کھا رہا تھا کہ
حضرت مرزا صاحب نے قرآن کریم سے استدلال کر کے اس نقطہ نگاہ کو ہی بدل دیا جو اس وقت
تک دنیا میں قائم تھا اور بتایا کہ قرآن کریم کی یہ تعلیم ہے کہ وَإِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ
۱۸۱ کوئی قوم ایسی نہیں گزری جس میں ہم نے رسول نہیں بھیجا پس ہر ملک اور ہر قوم میں اللہ
تعالی کے رسول گزر چکے ہیں۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ ہندوستان بلا نبیوں کے تھا یا چین بلا نبیوں کے تھا
یا روس بلا نبیوں کے تھا یا افغانستان بلا نبیوں کے تھا یا افریقہ بلا نبیوں کے تھا یا یو رپ بلا نبیوں کے
تھا یا امریکہ بلا نبیوں کے تھا نہ ہم دوسری اقوام کے بزرگوں کا حال سن کے ان کا انکار کرتے ہیں
اور ان کو جھوٹا قرار دیتے ہیں کیونکہ ہمیں تو یہ بتایا گیا ہے کہ ہر قوم میں نبی گزر چکے ہیں۔
دوسری اقوام میں عبیوں اور شریعتوں اور کتابوں کا پایا جانا ہمارے مذہب کے خلاف اور اس
کے راستے میں روک نہیں ہے بلکہ اس میں اس کی تصدیق ہے۔ ہاں ہم یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ
زمانے کے حالات کے مطابق اللہ تعالیٰ نے پہلے مختلف اقوام کی طرف نبی بھیجے اور بعد میں جب
انسان اس کامل شریعت کو قبول کرنے کے قابل ہو گیا جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
کی معرفت آئی تو اس نے آپ کو سب دنیا کی طرف مبعوث کر کے بھیج دیا۔ پس کوئی قوم بھی
ہدایت سے محروم نہیں رہی اور باوجود اس کے اسلام ہی اس وقت ہدایت کا راستہ ہے کیونکہ
یہ آخری دین اور مکمل دین ہے ۔ جب مکمل دین آگیا تو پہلے دین منسوخ کئے گئے اور ان دنوں
کے منسوخ کئے جانے کی یہ بھی علامت ہے کہ اللہ تعالٰی نے اب ان کی حفاظت چھوڑ دی ان
میں انسانی دست دست بُرد برد برد ہوتی رہتی ۔ ہے اور وہ صداقت صدا سے کوسوں دور جاپڑے جا پڑے۔ ہیں اور ان کی
شکلیں مسخ ہو چکی ہیں وہ سچے ہیں بلحاظ اپنی ابتداء کے اور جھوٹے ہیں بلحاظ اپنی موجودہ شکل
کے ۔ یہ نقطہ نظر جو آپ نے قائم کیا ایسا ہے کہ اس سے کوئی شخص پیچھے ہٹ نہیں سکتا کیونکہ اگر
اس اصل کو تسلیم نہ کیا جائے تو ماننا پڑتا ہے کہ اللہ تعالٰی بعض بندوں کی ہدایت کرتا ہے اور
بعض انسانوں کو ہلا ہدایت کے سامان پیدا کرنے کے یونہی چھوڑ دیتا ہے اور اسے عقل سلیم
تسلیم نہیں کرتی اور اگر وہ اس اصل کو تسلیم کر لیں تو ان کو اسلام کی صداقت کا قائل ہونا پڑتا
ہے کیونکہ اسلام سب سے آخری دین ہے اور اس لئے بھی کہ اسلام ہی نے اس صحیح اور
درست اصل کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے ۔
یہ حربہ ایسا زبردست حربہ ہے کہ تعلیم یافتہ طبقہ اور وسیع الخیال جماعت جو خواہ کسی

انوار العلوم جلدے
۴۴۴
دعوة الامير
مذہب سے تعلق رکھتی ہو اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتی کیونکہ اگر اس اصل کو جو
حضرت اقدس نے پیش کیا ہے چھوڑ دیں تو خدا تعالیٰ کو بھی ساتھ ہی چھوڑنا پڑتا ہے اور یہ وہ کر خداتعالی
نہیں سکتے اور اگر وہ اس اصل کو قبول کر لیں تو پھر اسلام کو بھی قبول کرنا پڑتا ہے اور اس کے
سوا ان کے لئے اور کوئی چارہ نہیں پس دنیا کے نقطہ نگاہ کو جو پہلے نہایت تنگ تھا بدل دینے سے
حضرت مسیح موعود نے اسلام کے غلبہ کا ایک یقینی سامان پیدا کر دیا ہے ۔
چوتھا حربہ جو آپ نے اسلام کو غالب کرنے کے لئے استعمال کیا اور جس نے اسلام کے
خلاف تمام مباحثات کے سلسلے کو بدل دیا ہے اور غیر مذاہب کے پیروؤں کے ہوش اڑا
دیئے ہیں یہ ہے کہ آپ نے اللہ تعالیٰ کی ہدایت سے رائج الوقت علم کلام کو بالکل بدل دیا اور
اس کے ایسے اصول مقرر فرمائے کہ نہ تو دشمن انکار کر سکتا ہے اور نہ ان کے مطابق وہ اسلام
کے مقابلے میں ٹھر سکتا ہے اگر وہ ان اصولوں کو رد کرتا ہے تب بھی مرتا ہے اور اگر قبول کرتا
ہے تب بھی مرتا ہے نہ فرار میں اسے نجات نظر آتی ہے نہ مقابلے میں حفاظت۔
آپ سے پہلے تنقید اور مباحثے کا یہ طریق تھا کہ ایک فریق دوسرے فریق پر جو چاہتا
اعتراض کرتا چلا جاتا تھا اور اپنی نسبت جو کچھ چاہتا تھا کہتا چلا جاتا تھا اور یہ بات ظاہر ہے کہ جب
مناظرے کا میدان غیر محدود ہو جائے تو مناظرے کا نتیجہ کچھ نہیں نکل سکتا۔ جب چند سوار
دوڑنے لگتے ہیں تو بعض قواعد کے مطابق دوڑتے ہیں تب جا کر جیتنے والے کا پتہ لگتا ہے ۔ اگر
کوئی کسی طرف کو اور کوئی کسی طرف کو دوڑ جائے تو کیا معلوم ہو سکتا ہے کہ کون جیتا۔ اس طرح
دوڑنے والوں کے متعلق ہم کبھی بھی صحیح رائے قائم نہیں کر سکتے اسی طرح مذہبی تحقیق کے
معاملے میں جب تک حد بندی نہ ہو رائے قائم نہیں کی جاسکتی۔ پہلے یہ طریق تھا کہ ہر شخص کو جو
بات اچھی معلوم ہوئی خواہ کسی کتاب میں پڑھی ہو اپنے مذہب کی طرف منسوب کر دی اور کہہ
دیا کہ دیکھو ہمارے نہ مذہب کی تعلیم کیسی اچھی ہے گویا اصل مذہب کے متعلق کوئی گفتگو ہی نہ
ہوتی تھی بلکہ علماء اور مباحثین کے ذاتی خیالات پر گفتگو ہوتی رہتی تھی نتیجہ یہ نکلتا نی نکلتا تھا کہ
متلاشیان حق کو فیصلہ کرنے کا موقع نہ ملتا تھا۔ آپ نے آکر اس طریق مباحثہ کو خوب وضاحت
سے غلط ثابت کیا اور بتایا کہ اگر خدا تعالی کی طرف سے آنے والی کتاب ہماری ہدایت کے لئے
آئی ہے تو چاہئے کہ جو کچھ وہ ہمیں منوانا چاہتی ہے وہ بھی اس میں موجود ہو اور جن دلائل کی
وجہ سے منوانا چاہتی ہے وہ بھی اس میں موجود ہوں کیونکہ اگر خدا کا کلام دعوے اور دلائل

انوار العلوم جلدے
۴۴۵
دعوة الامير
دونوں سے خالی ہے تو پھر اس کا ہمیں کیا فائدہ ہے ؟ اور اگر دعوئی بھی ہم پیش کرتے ہیں اور
دلائل بھی ہم ہی دیتے ہیں تو پھر اللہ کے کلام کا کیا فائدہ ؟ اور ہمارا مذہب اللہ کا دین کہلانے کا
کب مستحق ہے وہ تو ہمارا دین ہوا اور اللہ کا ہم پر کوئی احسان نہ ہوا کہ ہم نے ہی اس کے دین
کے لئے دعوے تجویز کئے اور ہم نے ہی ان دعووں کے دلائل مہیا کئے ۔ پس ضروری ہے کہ
مذہبی تحقیق کے وقت یہ امر مد نظر رکھا جائے کہ آسمانی مذاہب کے مدعی جو دعوئی اپنے مذاہب
کی طرف سے پیش کریں وہ بھی ان کی آسمانی کتب سے ہو اور جو بھی ان کی آسمانی کتب سے ہو
اور جو دلائل دیں وہ بھی انہی کی کتب سے ہوں۔
یہ اصل ایسا زبردست تھا کہ دوسرے ادیان اس کا ہرگز انکار نہیں کر سکتے تھے کیونکہ اگر
وہ کہتے کہ نہیں ہم نہیں کر سکتے تو اس کے یہ معنے ہوتے کہ جو مذہب وہ بیان کرتے ہیں وہ مذہب
وہ نہیں ہے جو ان کی آسمانی کتب میں بیان ہوا ہے کیونکہ اگر وہی مذہب ہے تو پھر کیوں وہ اپنی
آسمانی کتاب سے اس کا دعوی بیان نہیں کر سکتے یا اگر دعوی بیان کر سکتے ہیں تو کیوں ان کی
آسمانی کتاب دلیل سے خالی ہے۔ جب خدا تعالٰی نے انسان کے دماغ کو ایسا پیدا کیا ہے کہ وہ بلا
دلیل کے کسی بات کو نہیں مان سکتا تو کیوں وہ اسے ایمان کی باتیں بتاتے وقت ایسے دلائل نہیں
دیتا جن کی مدد سے وہ ان باتوں کو قبول کر سکے غرض غیر مذاہب کے لوگ اس اصل کو نہ رو کر
سکتے تھے کیونکہ ان کے رو کرنے کے یہ معنی تھے کہ ان کے مذہب بالکل ناقص اور ردی ہیں اور
نہ قبول کر سکتے تھے کیونکہ اے بادشاہ! آپ کو یہ معلوم کر کے حیرت ہوگی کہ جب اس اصل کے
ماتحت دوسرے مذاہب کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ قریباً نوے فیصدی ان کے دعوے ایسے تھے
جو ان کی الہامی کتب میں نہیں پائے جاتے تھے اور جس قدر دعوے مذہبی کتب سے ان میں قریباً
سو فیصدی ہی دلائل کے بغیر بیان کئے گئے تھے گویا خدا نے ایک بات بتا کر انسان پر چھوڑ دیا تھا کہ
وہ اپنی وکالت سے اس کی بات کو ثابت کرے ۔
حضرت اقدس نے ثابت کر دیا کہ مختلف مذاہب کے پیرو اپنے دل سے باتیں بنا بنا کر یا ادھر
ادھر سے خیالات چرا کر اپنے مذہب کی طرف منسوب کر دیتے ہیں اور ان مذاہب کی فوقیت پر
بخشیں کر کے لوگوں کا وقت ضائع کرتے ہیں کیونکہ اگر وہ اپنی بات کو ثابت بھی کر دیں تو اس
سے یہ نتیجہ تو نکل آئے گا کہ ان کے خیالات ان مسائل کے متعلق درست ہیں مگر یہ نتیجہ نہ
نکلے گا کہ ان کا مذہب بھی سچا ہے کیونکہ وہ بات ان کی مذہبی کتاب میں پائی ہی نہیں جاتی۔ پھر

انوار العلوم جلدے
۴۴۶
دعوة الامير
آپ نے یہ ثابت کیا کہ قرآن کریم تمام اصول اسلام کو خود پیش کرتا ہے اور ان کی سچائی کے
دلائل بھی دیتا ہے اور اس کے ثبوت میں آپ نے سینکڑوں مسائل کے متعلق قرآن کریم کا
دعوای اور اس کے دلائل پیش کر کے اپنی بات کو روز روشن کی طرح ثابت کر دیا اور دشمنان
اسلام آپ کے مقابلے سے بالکل عاجز آگئے اور وہ اس حربے سے اس قدر گھبرا گئے ہیں کہ آج
تک ان کو کوئی حیلہ نہیں مل سکا جس سے اس کی زد سے بچ سکیں اور نہ آئندہ مل سکتا ہے ۔ یہ علم
کلام ایسا مکمل اور اعلیٰ ہے کہ نہ اس کا انکار کیا جا سکتا ہے اور نہ اس کی موجودگی میں جھوٹ کی
تائید کی جا سکتی ہے۔ پس جوں جوں اس حربے کو استعمال کیا جائے گا ادیان باطلہ کے نمائندے
ذہبی مباحثات سے جی چرائیں گے اور ان کے پیروؤں پر اپنے مذہب کی کمزوری کھلتی
جائے گی اور لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلے کا نظارہ دنیا اپنی آنکھوں سے دیکھے گی۔
پانچواں حربہ جو حضرت اقدس مرزا غلام احمد علیہ الصلوٰۃ والسلام نے چلایا اور جس سے
دیگر مذاہب کے جھنڈوں کو کلی طور پر سرنگوں کر دیا اور اسلام کو ایسا غلبہ عطا کیا جس غلبے کا کوئی
شخص انکار ہی نہیں کر سکتا یہ ہے کہ آپ نے بڑے زور سے دشمنانِ اسلام کے سامنے یہ بات
پیش کی کہ مذہب کی اصل غرض اللہ تعالی سے تعلق پیدا کرنا ہے پس وہی مذہب سچا ہو سکتا ہے
اور موجودہ زمانے میں خدا تعالیٰ کا پسندیدہ دین کہلا سکتا ہے جو بندے کا اللہ تعالی سے تعلق پیدا
کر اسکے اور اس تعلق کے آثار دکھا سکے ۔ ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا میں چھوٹی سے چھوٹی چیز کا بھی
کوئی نہ کوئی اثر ہوتا ہے ۔ آگ اگر جسم کو لگتی ہے یا اس کے پاس ہی ہم بیٹھتے ہیں تو جسم یا جل جاتا
ہے یا گرمی محسوس کرتا ہے ۔ پانی ہم پیتے ہیں تو فور اہماری اندرونی تپش کے زائل ہو جانے کے
علاوہ ہمارے چہرہ سے بشاشت اور طراوت کے آثار ظاہر ہونے لگتے ہیں ، عمدہ غذا کھائیں تو جسم
فربہ ہونے لگ جاتا ہے، ورزش کرنے لگیں تو جسم میں مضبوطی پیدا ہو جاتی ہے اور تاب و
توانائی حاصل ہوتی ہے اسی طرح دواؤں کا اثر ہوتا ہے کہ بعض دفعہ مصر اور بعض دفعہ مفید
پڑتا ہے مگر یہ عجیب بات ہو گی اگر اللہ تعالیٰ کا تعلق بالکل بے اثر ثابت ہو ۔ عبادات کرتے
کرتے ہماری ناکیں گھس جائیں اور روزے رکھتے رکھتے پیٹ پیٹھ سے لگ جائیں، زکوۃ و
صدقات دیتے دیتے ہمارے اموال فنا ہو جائیں لیکن کوئی تغیر ہمارے اندر پیدا نہ ہو اور ان
کاموں کا کوئی نتیجہ نہ نکلے ۔ اگر یہ بات ہے تو پھر اللہ تعالی کے تعلق کا فائدہ کیا اور اس کی ہمیں
حاجت کیا ؟ ایک ادنی حاکم سے ہمارے تعلق کی علامت تو ظاہر ہو جاتی ہے کہ اس کے دربار میں

انوار العلوم جلدے
۴۴۷
دعوة الامير
ہمیں عزت ملتی ہے اس کے ماتحت ہمار الحاد کرنے لگتے ہیں وہ ہماری التجاؤں کو سنتا ہے اور
ہماری تکلیفوں کو دور کرتا ہے اور ہر ایک شخص اس بات کو محسوس کر لیتا ہے کہ ہم اس کے
مقبول اور پیارے ہیں لیکن اگر کچھ پتہ نہیں لگ سکتا تو اللہ تعالی کے تعلق کا کہ نہ اس کا اثر
ہمارے نفس پر کچھ پڑتا ہے اور نہ ہمارے تعلقات پر ہم ویسے کے ویسے ہی رہتے ہیں جیسے کہ
پہلے تھے۔
غرض آپ نے ثابت کیا کہ زندہ مذہب میں یہ علامت پائی جانی چاہئے کہ اس پر عمل کرنے
والا خدا تعالیٰ کو پا سکے اور اس کا مقرب ہو سکے اور خدا تعالیٰ کے مقربوں میں اس کا قرب پالینے
کے کچھ آثار ہونے چاہئیں۔ پس چاہئے کہ ہر مذہب کے لوگ بجائے آپس میں ایک دوسرے پر
حملہ کرنے کے اپنی روحانی زندگی کا ثبوت دیں اور اپنے مقرب خدا ہونے کو واقعات سے
ثابت کریں اور ایسے لوگوں کو پیش کریں جنہوں نے ان دیوں پر چل کر خدا سے تعلق پیدا کیا ہو
اور اس کے وصال کے پیالے کو پیا ہو ، پھر جو مذہب اس معیار کے مطابق سچا ہو اس کو مان لیا
جائے ورنہ ایک جسم بے جان سمجھ کر اس کو اپنے سے دور پھینکا جائے کہ وہ دوسرے کو نہیں
اٹھا سکتا بلکہ اس کو اٹھانا پڑتا ہے ایسا مذہب بجائے نفع پہنچانے کے نقصان پہنچائے گا اور اس دنیا
میں رسوا کرے گا اور اگلے جہان میں عذاب میں مبتلاء -
یہ دعوئی آپ کا ایسا تھا کہ کوئی سمجھدار اس کو رد نہیں کر سکتا تھا۔ اس دعوے کے ساتھ ہی
غیر مذاہب کے پیروؤں پر بجلی گرمی اور وہ اپنی عزت کے بچانے کی فکر میں لگ گئے ۔ آپ نے
بڑے زور سے اعلان کیا کہ اس قسم کی زندگی کے آثار صرف اسلام میں پائے جاتے ہیں،
دوسرے مذاہب ہرگز اس معیار پر پورے نہیں اتر سکتے اگر کسی کو اس کے خلاف دعوی ہے تو
میرے مقابلے میں آکر دیکھ لے مگر با وجود غیرت دلانے کے کوئی مقابلے پر نہ آیا اور آتا بھی کس
طرح؟ کچھ اندر ہوتا تو آتا ۔ گلا پھاڑنے اور چلا چلا کر یہ شور برپا کرنے کے لئے تو ہزاروں لوگ
تیار ہو جائیں گے کہ ہمارا مذہب سچا ہے مگر خدا کی محبت اور اس کے تعلق کا ثبوت دینا تو کسی کے
اختیار میں نہیں، خدا کی محبت تو کیا خدا سے ایک عارضی تعلق بھی جن لوگوں کو نہ ہو وہ خدا کے
تعلق کا کیا ثبوت دیں۔
آپ نے ہندوؤں کو بھی ایسی دعوت دی اور مسیحیوں کو بھی اور یہود کو بھی اور دیگر تمام
ادیان کو بھی مگر کوئی اس حربے کے برداشت کرنے کے لئے تیار نہ ہوا۔ مختلف پیرایوں اور

آج 10 میں سے 10 باقی