سب مذاہب کیلئے ایک ہی ہتھیار
انوارالعلوم (جلد 7), حصہ 2
انوار العلوم جلدے
ママへ
دعوة الامير
مختلف مواقع پر آپ نے لوگوں کو اکسایا مگر صدائے برنخاست - ایک دفعہ پنجاب کے لارڈ بشپ
کو آپ نے چیلنج دیا کہ میرے مقابل پر آکر دعا کی قبولیت کا نشان دیکھو ، تمہاری کتب میں بھی لکھا
ہے کہ اگر ایک رائی کے دانے کے برابر تم میں ایمان ہو تو تم پہاڑوں سے کہو کہ چلو تو وہ چلنے
لگیں گے اور ہماری کتب بھی مؤمنوں کی نصرت اور تائید اور ان کی دعاؤں کی قبولیت کا وعدہ
دیتی ہیں پس چاہئے کہ تم میرے مقابلہ پر آکر کسی امر کے متعلق دعا کر کے دیکھو تا معلوم ہو جائے
کہ اللہ تعالی اسلام کے مطابق زندگی بسر کرنے والوں کی دعائیں مقابلے کے وقت سنتا ہے یا ان
کی دعائیں سنتا ہے جو مسیحی تعلیم پر عمل کرنے والے ہوں مگر باوجو د بار بار چیلنج دینے کے لارڈ
بشپ صاحب خاموش رہے اور ان کی خاموشی ایسی عجیب معلوم ہوتی تھی کہ بعض انگریزی
اخبارات نے بھی ان پر چوٹ کی کہ اس قدر بڑی بڑی تنخواہیں لینے والے پادری جب کوئی
مقابلے کا وقت آتا ہے تو سامنے ہو کر مقابلہ کیوں نہیں کرتے مگر نہ غیروں کے چیلنج نے پادری
صاحب کو مقابلے پر آمادہ کیا اور نہ اپنوں کے طعنوں نے وہ آنوں بہانوں سے اس پیالے کو
ٹالتے ہی رہے ۔
اس قسم کے چیلینج آپ نے متواتر دشمنانِ اسلام کو دیئے مگر کوئی شخص مقابلے پر نہ آیا۔
آپ کا یہ حربہ ایسا ہے کہ ہر ذی عقل اور صاحب شعور آدمی پر اس کا اثر ہو گا اور جوں جوں
لوگ اپنے مذاہب کے بے اثر ہونے اور اسلام کے زندہ اور موثر ہونے کو دیکھیں گے اسلام
کی صداقت ان پر کھلتی جائے گی کیونکہ مباحثات میں انسان باتیں بنا کر حق کو چھپا سکتا ہے مگر
مشاہدے اور تاثیر کے مقابلے میں اس سے کوئی عذر نہیں بن سکتا اور آخر ول سچائی کا شکار ہو
ہی جاتا ہے۔ یہ حربہ بھی انشاء اللہ اظہار دین کے لئے نہایت زبردست اور سب سے زبردست
حربہ ثابت ہو گا بلکہ ہر عقلمند انسان کے نزدیک اس حربے کے ذریعے سے عقلاً اسلام غالب ہو
چکا ہے گو مادی نتیجہ کچھ دن بعد پیدا ہو ۔
یہ پانچ حربے جو حضرت اقدس نے دشمنان اسلام پر چلاتے ہیں میں نے بطور مثال پیش کئے
ہیں جن سے معلوم ہو سکتا ہے کہ جو کام مسیح موعود کے لئے تھا وہ آپ کر چکے ہیں اور اگر آپ
مسیح موعود نہیں ہیں تو پھر سوال ہوتا ہے کہ اب کونسا کام رہتا ہے جو مسیح موعود آکر کرے گا کیا
یہ تلوار سے لوگوں کو دین میں داخل کرے گا؟ تلوار سے داخل کئے ہوئے لوگ اسلام کو کیا
فائدہ دیں گے ؟ اور خود ان کو اس جبری ایمان سے کیا فائدہ ہوگا؟ اگر آج مسیحی اپنی طاقت کے
انوار العلوم جلدے
۴۴۹
دعوة الامير
نشہ میں مسلمانوں کو جبراً مسیحی بنانے لگیں تو ان کی نسبت ہر شریف آدمی اپنے دل میں کیا کہے
گا؟ اگر ان کے اس فعل کو ہم گندے سے گندہ فعل خیال کریں گے تو کیوں اسی قسم کا فعل اگر
مسیح موعود کریں گے تو وہ بھی قابل اعتراض نہ ہوں گے؟ یقینا تلوار سے اسلام میں لوگوں
کو داخل کرنا اسلام کے لئے مضر ثابت ہوگانہ کہ مفید - وہ ہر شریف الطبع اور آزادی پسند آدمی
کو اسلام سے متنفر کر دے گا۔ پس تلوار چلانے کے لئے مسیح کی آمد کی ضرورت نہیں ان کا یہی
کام ہو سکتا ہے کہ وہ دلائل سے اسلام کو غالب کریں اور دلائل سے اور مشاہدات کی تائید
سے اسلام کو دوسرے مذاہب پر مرزا صاحب غالب کر چکے ہیں۔ اب اس کام کا کوئی حصہ باقی
نہیں رہا کہ مسیح آکر کریں پس مرزا صاحب ہی مسیح موعود ہیں کیونکہ انہوں نے وہ کام کر کے
دکھا دیا جو مسیح موعود کے لئے مقرر تھا۔
اس جگہ پر شاید یہ کہا جائے کہ دلائل تو پہلے بھی موجود تھے پھر یہ کیونکر سمجھا جائے کہ مرزا
صاحب نے اسلام کو دیگر ادیان پر غالب کر دیا تو اس کا جواب یہ ہے کہ اگر تلوار موجود ہو اور
اس کا چلانے والا موجود نہ ہو تو نہیں کہہ سکتے کہ دشمن مغلوب ہو جائے گا۔ دشمن تو تبھی
مغلوب ہو گا جب اس تلوار کا چلانے والا موجود ہو اور یہاں تو اسلام کا یہ حال تھا کہ تلوار
دلائل کی موجود تھی مگر لوگ صرف یہی نہیں کہ تلوار چلانا نہیں جانتے تھے بلکہ اس امر سے بھی
نا واقف تھے کہ تلوار موجود ہے۔ یہ حضرت اقدس ہی کا کام تھا کہ آپ نے قرآن کریم کا فہم اللہ
تعالی سے پاکر اسلام کے غلبے کے ان دلائل کو جو اس زمانے کے متعلق تھے مستنبط کیا اور پھر ان
دلائل کو غیر مذاہب کے مقابلے میں استعمال کیا اور دوسرے لوگوں کو ان کا استعمال سکھایا۔ پس
آپ کی آمد سے ہی اسلام غالب ہو اور نہ جس طرح ہے تو بچی کے توپ خود اپنی فوج کے لئے
مصر ہوتی ہے اسی طرح قرآن کریم اپنے عارف کی عدم موجودگی کے سبب مسلمانوں کے لئے
مصر ثابت ہو رہا تھا اور اس کے غلط استعمال سے وہ ہلاک اور تباہ ہو رہے تھے لیکن حضرت
اقدس علیہ السلام نے دعوی کیا تو پھر اس کلام کے وہ اثرات ظاہر ہوئے اور آپ نے ایسے
دلائل کے ساتھ اسلام کی طرف سے دشمنوں کا مقابلہ کیا کہ مقابلہ کرنا تو الگ رہا دفاع بھی ان
کے لئے مشکل ہو گیا اور بعض تو ان میں سے حکومت کے آگے چلانے لگے کہ وہ جبراً حضرت
اقدس کو اس مقابلہ سے روک دے اور روز روشن کی طرح ثابت ہو گیا کہ اب اسلام ادیان
باطلہ پر غالب ہو کر رہے گا اور اژدھے کی طرح ان کو نگل جائے گا۔