تجدید دین
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم جلد
۴۵۰
دعوة الامير
پانچویں دلیل
تجدید دین
پانچویں دلیل حضرت اقدس مرزا غلام احمد علیہ الصلوٰة والسلام کے دعوے کی صداقت پر
یہ ہے کہ آپ نے اسلام کی اندرونی اصلاح بھی اسی رنگ میں کر دی ہے کہ جس رنگ میں اس
کی اصلاح مسیح و مہدی کے سپرد تھی پس معلوم ہوا کہ آپ ہی مسیح موعود ہیں۔
میرے نزدیک سوا ان مولویوں کے جو بحث مباحثے کی وجہ سے ضد اور تعصب کا شکار ہو
گئے ہیں باقی سب تعلیم یافتہ لوگ اس امر کا اقرار کریں گے کہ آج اسلام وہ اسلام نہیں رہا جو
رسول کریم اللہ کے وقت میں تھا۔ ہر شخص کا دل محسوس کرتا ہے کہ اسلام میں کوئی کمی آگئی
ہے اور یہ دیکھتے ہوئے کہ یا تو وہ زمانہ تھا کہ اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے رُبَمَا بَود
الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِينَ (۱۸۲۔ بہت دفعہ کا فر بھی چاہتے ہیں کہ کاش وہ مسلمان ہوتے
اور ایسی اعلیٰ درجے کی تعلیم پر عمل کرتے اور یا آج یہ زمانہ ہے کہ اسلام سب کا محل اعتراض
بن رہا ہے ۔ غیروں کو تو اس نے کیا تسلی دینی تھی خود مسلمانوں میں سے تعلیم یافتہ لوگ اس کے
بہت سے مسائل پر شک و شبہ رکھتے ہیں ، کوئی اس کی اصولی تعلیم پر معترض ہے ، کوئی اس کی
اخلاقی تعلیم پر حرف گیر اور کوئی اس کی عملی تعلیم کی نسبت متردد - وہ یقین اور وثوق اب پیدا
نہیں کرتا جو آج سے پہلے اپنے ماننے والوں کے دلوں میں پیدا کیا کرتا تھا اور اسی وجہ سے اسلام
کی خاطر لوگ اس قربانی کے لئے بھی تیار نہیں جس کے لئے وہ پہلے تیار ہوا کرتے تھے اب تین
باتوں میں سے ایک ضرور ماننی پڑے گی یا تو یہ کہ اسلام کی تاثیر کی نسبت جو کچھ بیان کیا جاتا ہے
وہ ایک افسانے سے زیادہ حقیقت نہیں رکھتا بزرگوں کی نسبت پچھلوں کی حسن ظنی ہے اور کچھ
بھی نہیں ۔ یا یہ ماننا پڑے گا کہ اسلام پر آج کل کوئی عمل ہی نہیں کرتا یا یہ کہ اسلام میں ہی تغییر
آگیا ہے اس لئے اب اس پر عمل کچھ مفید نہیں ہوتا اور یہ آخری بات ہی درست ہے کیونکہ
پہلے زمانے میں جو اس کا اثر تھا وہ روایتوں سے ہی ثابت نہیں، دنیا کے چاروں گوشوں میں
انوار العلوم جلدے
۴۵۱
دعوة الامير
اسلام کے آثار اس ترقی کے شاہد ہیں جو اسلام پر چلنے کے سبب سے مسلمانوں کو حاصل ہوئی
تھی اور یہ بھی نہیں کہ آج کل کوئی اسلام پر عمل نہیں کرتا، اسلام کے جو معنے لوگ سمجھتے ہیں
اس پر عمل بھی کرتے ہیں۔ بعض لوگ چلہ کشی کرتے کرتے اپنی جان دے دیتے ہیں مگر ان کو
کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا۔ پس ایک ہی بات رہ گئی اور وہی اصل باعث ہے کہ اسلام کا مفہوم
لوگوں کے ذہنوں میں بدل گیا ہے اور رسول کریم ال کے فرمان کے مطابق لَمْ يَبْقَ مِنَ
الإِسْلَامِ إِلَّا اسْمُه ۱۸۳۔ آج اسلام کا صرف نام باقی رہ گیا ہے اور زمانہ نبو نبوی سے بعد کی وجہ
سے لوگوں نے مغز اسلام کو بالکل بدل دیا ہے اور اب موجودہ شکل میں اپنے پیروؤں کے اندر
وہ تبدیلی کے پیدا کرنے سے قاصر ہے جو پہلے پیدا کیا کرتا تھا اور موجودہ شکل میں دوسرے ادیان
کے پیروؤں کے دلوں پر بھی کچھ اثر نہیں کر سکتا اور گو کبھی کبھی اس کے محو شدہ آثار کسی سعید
فطرت کے دل کو صداقت کی طرف مائل کر دیں مگر بطور قاعدہ اب اس کا وہ اثر نہیں جو پہلے
ہوا کرتا تھا۔
يرون
رسول کریم ان کے کلام سے بھی اس امر کی تصدیق ہوتی ہے آپ فرماتے ہیں کہ
تفْتَرِقُ أُمَّتِي عَلَى ثَلَاثٍ وَسَبْعِينَ مِلَّةَ كُلُّهُمْ فِي النَّارِ إِلَّا مِلَّةً وَاحِدَةً قَالُوا مَنْ هِيَ يَا
رَسُولَ اللَّهِ قَالَ مَا أَنَا عَلَيْهِ وَأَصْحَابِی ۱۸۴ یعنی ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ میری امت تہتر
فرقوں میں تقسیم ہو جائے گی، ان میں سے سوا ایک کے باقی سب آگ میں ڈالے جائیں گے
لوگوں نے دریافت کیا کہ یا رسول اللہ ! وہ کون لوگ ہوں گے جو حق پر ہوں گے آپ نے فرمایا
کہ وہ لوگ جو اس طریق پر ہوں گے جس پر میں اور میرے اصحاب ہیں۔
أَي
اسی طرح آپ فرماتے ہیں کہ کیا يُّهَا النَّاسُ خُذُوا مِنَ الْعِلْمِ قَبْلَ أَنْ يُقْبَضَ الْعِلْمُ أَوْ
قَبْلَ أَنْ يُرْفَعَ العِلْمُ قَبْلَ يَا رَسُولَ اللهِ كَيْفَ يُرْفَعُ الْعِلْمُ وَهُذَا الْقُرْآنُ بَيْنَ أَظْهُرِنَا فَقَالَ
تَكَلَتُكَ أُمُّكَ وَ هَذِهِ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى بَيْنَ أَظْهُرِ هِمُ الْمَصَاحِفُ لَمْ يُصْبِحُوا
يَتَعَلَّقُوا بِالْحَرْفِ مِمَّا جَاءَتْهُمْ بِهِ انْتِيَؤُوهُمْ أَلَا وَإِنَّ ذَهَابَ الْعِلْمِ أَنْ يَذْهَبَ حَمَلْتَهُ
ثلاث مرات ۱۸۵ یعنی اے لوگو ! علم حاصل کرو قبل اس کے کہ علم اٹھا لیا جائے ۔ دریافت
کیا گیا کہ یا رسول اللہ ! علم کس طرح اٹھا لیا جائے گا؟ حالانکہ قرآن ہمارے پاس موجود ہے
آپ نے فرمایا ۔ اسی طرح ہو گا۔ تیری ماں تجھ پر ماتم کرے۔ کیا دیکھتے نہیں کہ یہود و نصاری کے
پاس کتابیں موجود ہیں لیکن وہ اس تعلیم کے ساتھ کچھ بھی تعلق نہیں رکھتے جو ان کے انبیاء
انوار العلوم جلدے
۴۵۲
دعوة الامير
لائے تھے ۔ سنو ! علم اس طرح جاتا ہے کہ عالم دنیا سے گزر جاتے ہیں اور آپ نے یہ فقرہ تین
دفعہ بیان فرمایا ۔
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک وقت امت محمدیہ نہایت خطرناک حالت کو اختیار
کرنے والی ہے جب کہ علم دنیا سے اٹھ جائے گا لیکن ساتھ ہی یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس
وقت ایک فرقہ ایسا ہو گا جو حق پر ہو ہو گا اور وہ فرقہ ہو گا جو صحابہ کے رنگ میں رنگین ہو گا اور
احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ صحابہ کے رنگ میں رنگین صرف مسیح موعود کی جماعت ہے
کیونکہ رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ میں نہیں جانتا کہ اس امت کا پہلا حصہ اچھا ہے یا
آخری - پس مَا أَنَا عَلَيْهِ وَأَصْحَابی سے مراد مسیح موعود کی جماعت ہے اور حق بھی یہی ہے
کہ مسیح موعود کی جماعت ہو کیونکہ کوئی جماعت صحابہ کی طرح نہیں ہو سکتی جب تک کہ وہ کسی
مرسل من اللہ کی صحبت یافتہ نہ ہو ۔
خلاصہ کلام یہ کہ مذکورہ بالا احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ امت محمدیہ میں سے علم اور
دین کے مٹ جانے پر مسیح موعود کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ پھر اسلام کو قائم کرنے کا وعدہ کر چکا
ہے۔ پس مسیح موعود ہونے کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ شخص جو مدعی ہو اسلام کی اصل تعلیم کو
قائم کرنے والا اور قرآن کریم کے صحیح علوم بیان کرنے والا ہو اور اگر وہ ایسا نہ کرے تو مسیح
موجود نہیں ہو سکتا اور جو آخری زمانے کے پر رفتن ایام میں اسلام کی تعلیم کو لوگوں کے خیالات
سے پاک کرے اور اس کی خوبی کو دنیا پر ظاہر کرے اور مَا أَنَا عَلَيْهِ وَأَصْحَابِی کا نظارہ
دکھاو ہے، اس کے سوا کوئی اور شخص مسیح موعود نہیں ہو سکتا اور جب کہ یہ بات ثابت ہو گئی تو
مسیحیت کے مدعی کے دعوے کو پرکھنے کے لئے ایک راہ ہمارے لئے یہ بھی کھل گئی ، ہم دیکھیں
کہ کیا فی الواقع اسلام اس وقت سر تا پا اپنی اصل شکل کو چھوڑ چکا ہے۔ دوسرے یہ کہ کیا اس
شخص نے فی الواقع اس کو اس کی اصل صورت میں دنیا کے سامنے پیش کر دیا ہے ۔
اسلام کا بالکل بدل جانا اور اپنی حقیقت سے دور ہو جانا تو ایسا مسئلہ ہے جیسا کہ میں پہلے لکھ
آیا ہوں کوئی عقلمند بھی اس کا منکر نہ ہو گا اور کوئی منکر بھی کب ہو سکتا ہے جب کہ خدا تعالٰی کا
فعل ثابت کر رہا ہے کہ اس وقت مسلمان مسلمان نہیں رہے اور پھر اسلام کی موجودہ شکل جو
خود مسلمانوں کو تسلی نہیں دے سکتی وہ آپ اس امر کی گواہ ہے کہ اسلام اس وقت بگڑ چکا ہے
پس صرف یہ سوال باقی رہ جاتا ہے کہ کیا حضرت اقدس مرزا غلام احمد صاحب نے حقیقی اسلام
انوار العلوم جلدے
۴۵۳
دعوة الامير
کو جو اپنی خوبصورتی اور دل آویزی کے سبب اپنوں اور غیروں سب کے دلوں کو اپنی طرف
کھینچ لیتا ہے فی الواقع دنیا کے سامنے پیش کیا ہے یا نہیں۔ اور کیا آپ نے ان مفاسد کو اسلام
سے دور کیا ہے یا نہیں جو اس کی پاک تعلیم میں اللہ سے دور اور خود غرض ملاؤں نے ملا دیئے
تھے ۔ اس سوال کو حل کرنے کے لئے میں مثال کے طور پر چند موٹی موٹی باتیں جناب کے سامنے
پیش کرتا ہوں جن سے آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ اسلام کی شکل کو اس وقت لوگوں نے کیسا
بدل دیا تھا اور حضرت اقدس نے کس طرح اس کی شکل کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے ۔
مذہب کا نقطہ مرکزی جس کے گرد باقی سب مسائل چکر لگاتے ہیں یا یہ کہ اسلام کی وہ جڑ
جس کے لئے باقی سب عقائد اور اعمال بمنزلہ شاخوں اور پتوں کے ہیں ایمان باللہ ہے ۔ تمام
عقائد اس کی تائید کے لئے ہیں اور تمام اعمال اس کی تثبیت کے لئے اور ایمان باللہ کے
اجزاء میں سے سب سے بڑا جزو ایمان بالتوحید ہے۔ رسول کریم نے جس وقت ہے کہ
دعوی کیا اور اس وقت تک کہ آپ فوت ہوئے لا اله الا اللہ کی تعلیم کا اعلان جاری رکھا ہر
ایک قسم کی تکلیف برداشت کی مگر اس تعلیم کا اظہار ترک نہ کیا حتی کہ وفات کے وقت بھی آپ
کو اگر کوئی خیال تھا تو یہی کہ یہ تعلیم جسے اس فو ، اس قدر قربانیوں کے بعد آپ نے قائم کیا تھا دنیا سے
مٹ نہ جاوے - اے بادشاہ! ایک مسلمان کا دل پگھل جاتا ہے اور اس کا جگر ٹکڑے ٹکڑے ہو
جاتا ہے جب وہ احادیث اور تاریخوں میں یہ پڑھتا ہے کہ مرض موت میں جب کہ شدت مرض
سے آپ کے جسم پر پسینہ آ آجاتا تھا اور بیماری آپ کے باریک دربار یک اعصاب پر اپنا اثر کر
رہی تھی آپ کا کرب اور آپ کی تکلیف اور بھی بڑھ جاتی تھی جب آپ یہ خیال فرماتے تھے
کہ کہیں لوگ میرے بعد اس تعلیم کو بھول نہ جائیں اور شرک میں مبتلاء نہ ہو جائیں اور آپ
اس وقت کی تکلیف میں بھی اپنے نفس کو بھولے ہوئے تھے اور امت کی فکر سے دائیں سے
بائیں اور بائیں سے دائیں کروٹیں بدل بدل کر فرمارہے تھے کہ لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى
اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ ١٨٢ اللہ تعالیٰ یہود و نصاری پر لعنت کرے کہ انہوں نے
اپنے نبیوں کی قبروں کو مساجد بنالیا۔ جس سے آپ کی مراد یہ تھی کہ دیکھنا میری عمر بھر کی تعلیم
کے خلاف میری وفات کے بعد مجھی کو پوجنے نہ لگ جانا اور توحید الہی کی تعلیم کو بھول نہ جانا۔ یہ
مرض موت میں آپ کا کرب اور توحید الہی کی محبت ایک ایسا دردناک واقعہ تھا کہ آپ سے
محبت رکھنے والا انسان اس واقعہ کے دردناک اثر کے ماتحت شرک کے قریب بھی کبھی نہیں جا
انوار العلوم جلدے
۴۵۴
دعوة الامير
سکتا تھا مگر اے بادشاہ ! آپ دیکھتے ہیں کہ مسلمان کہلانے والوں میں سے اکثر وہ لوگ ہیں جو کھلم
کھلا اس تعلیم کے خلاف عمل کر رہے ہیں۔ وہ کون سا مسلمان ہے جو آج سے تیرہ سو سال پہلے یہ
و ہم بھی کر سکتا تھا کہ لَا إِلَهَ إِلَّا الله کے علمبردار کسی وقت قبروں پر سجدے کریں گے اپنے
بزرگوں کے مقامات کی طرف منہ کر کے نمازیں پڑھیں گے انسانوں کو عَالِمُ الْغَيْبِ قرار
دیں گے گے ، اولیاء اللہ کو خدا تعالیٰ کی قدرت کا مالک سمجھیں گے، مردوں سے مرادیں مانگیں
گے ، قبروں پر نیازیں چڑھائیں گے اپنے پیروں کی نسبت یہ یقین رکھیں گے کہ یہ جو چاہیں
اللہ تعالی سے منوا لیں گے اور ان کو حاضر وناظر جانیں گے اللہ کے سوا دوسرے لوگوں کے نام
پر قربانیاں دیں گے اور پھر اس سب پر مزید ظلم یہ کریں گے کہ دعوی کریں گے کہ یہ سب تعلیم
قرآن کریم کی اور رسول کریم ا کی ہے مگر مشرق سے لے کر مغرب تک اور شمال سے لے
کر جنوب تک جس جس جگہ مسلمان رہتے ہیں یہ سب کچھ ہو رہا ہے اور کثیر حصہ مسلمانوں کا
مذکورہ بالا باتوں میں سے کسی نہ کسی بات کا مرتکب ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے
اس سوزو سوز و گداز کو دیکھ کر اللہ تعالی نے آپ کے مزار مبارک کو تو ان بدعات سے بچا لیا مگر دیگر
بزرگان اسلام کی قبروں پر آج کل ہندوؤں کے مندروں سے کم مشرکانہ رسوم نہیں ہوتیں۔
یقینا اگر آج رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لا کر دیکھتے تو ان لوگوں کو مسلمان خیال
نہ فرماتے بلکہ کسی اور مشرکانہ دین کے پیرو خیال کرتے ۔
وہ
شاید کہا جائے کہ یہ خیالات تو جاہل لوگوں کے ہیں علماء ان خیالات سے بیزار ہیں مگر حق یہ
ہے کہ کسی قوم کی حالت اس کے اکثر افراد سے دیکھی جاتی ہے۔ جب مسلمانوں میں سے اکثر
ان خیالات کے پیرو ہیں تو یہی فیصلہ کرنا ہو گا کہ مسلمانوں کی حالت بلحاظ توحید کے گر گئی ہے اور
اللہ کے اصل کو جو اسلام کی جان تھا بھلا بیٹھے ہیں مگر یہ بھی درست نہیں کہ عوام
الا
اللـ
الناس ہی ان عقائد کے قائل ہیں ان عوام الناس کے پیر اور مولوی بھی ان کے خیالات سے
متفق ہیں اور اگر بعض ان میں سے دل سے متفق نہیں تو کم سے کم ان کی حالت بھی اس قدر
خراب ہو گئی ہے کہ وہ ظاہر میں عوام الناس کے خیالات کا رد نہیں کر سکتے اور یہ بات بھی اس
بات کی علامت ہے کہ ایمان مٹ گیا ہے ۔
بعض فرقے مسلمانوں میں سے ایسے ہیں جو دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ شرک سے بکلّی
مجتنب ہیں بلکہ وہ دوسرے لوگوں پر ناراض ہوتے ہیں کہ انہوں نے شرک کر کے اسلام کو
انوار العلوم جلدے
۴۵۵
دعوة الامير
صدمہ پہنچایا ہے مگر تعجب ہے کہ یہ لوگ خود بھی شرک میں مبتلاء ہیں اور دوسروں سے ان کو
صرف اس قدر امتیاز حاصل ہے کہ یہ ہر ایک شخص کو اللہ کا شریک نہیں بناتے ۔ صرف مسیح علیہ
السلام کو اللہ کا شریک سمجھتے ہیں کہ یہ لوگ بھی دوسرے مسلمانوں کی طرح مسیح علیہ السلام کو
زندہ آسمان پر بیٹھا ہو ا یقین کرتے ہیں ان کے نزدیک رسول کریم ال جو افضل الانبیاء تھے
زمین میں مدفون ہیں لیکن حضرت مسیح نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِک دو ہزار سال سے آسمان پر زندہ
بیٹھے ہیں اللہ تعالی ان کو موت ہی نہیں دیتا۔ قرآن کریم میں صاف پڑھتے ہیں کہ جن بزرگوں کو
لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ مردہ ہیں زندہ نہیں ہیں اور یہ بھی نہیں جانتے کہ کب اٹھائے
جائیں گے۔ اَمْوَاتٌ غَيْرُ احْيَاءِ وَمَا يَشْعُرُونَ رونَ أَيَّانَ يُبْعَثُونَ ۱۸۷۔ پھر دیکھتے ہیں کہ مسیحی مسیح
علیہ السلام کو اللہ تعالی کے سوا معبود بنائے ہوئے ہیں مگر یہ حضرت مسیح کی زندگی کا خیال نہیں
چھوڑتے اور اپنے آپ کو موحد کہتے ہوئے جھجکتے نہیں۔
اسی طرح یہ لوگ شرک کے خلاف تو آواز بلند کرتے ہیں مگر یقین رکھتے ہیں کہ حضرت
مسیح مردے زندہ کیا کرتے تھے حالانکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ خود بھی اس دنیا میں مردوں کو
۱۸۸
جو
زندہ کر کے نہیں بھیجتا، جیسا کہ فرماتا ہے ۔ وَحَرُمُ عَلَى قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَهَا أَنَّهُمْ لَا يُرْجِعُونَ
لوگ فوت ہو چکے ہیں ان کے لئے ہم نے یہ فیصلہ کر دیا ہے کہ وہ واپس نہیں لوٹ سکیں گے اسی
طرح فرماتا ہے وَمِنْ وَرَائِهِمْ بَرْزَخٌ إِلى يَوْمِ يُبْعَثُونَ ۱۸۹۔ یعنی جو لوگ مر چکے ہیں ان کے
پیچھے ایک روک ڈال دی گئی ہے جو قیامت کے دن تک جاری رہے گی اس سے پہلے یہ زندہ
نہیں کئے جائیں گے۔
یہ لوگ اہلحدیث کہلاتے ہیں لیکن اس حدیث کو بھول جاتے ہیں کہ رسول کریم الی
فرماتے ہیں کہ جب حضرت جابر کے والد عبد اللہ شہید ہوئے تو اللہ تعالی نے ان سے کہا کہ
مانگو جو کچھ مانگنا ہے اس پر انہوں نے کہا کہ میری تو یہی خواہش ہے کہ مجھے زندہ کیا جائے اور
میں پھر رسول کریم اس کے ساتھ مل کر جہاد کروں اور پھر تیری راہ میں شہید ہوں اور پھر
زندہ کیا جاؤں اور پھر شہید ہوں، اس پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر میں نے اپنی ذات کی قسم نہ
کھائی ہوتی تو میں تجھے زندہ کر دیتا مگر چونکہ میں نے عہد کر لیا ہے کہ میں ایسا نہیں کروں گا۔ اس
لئے ایسا نہیں کروں گا ۔
یہ لوگ نہیں سوچتے کہ جس کام کو اس دنیا میں اللہ تعالٰی بھی نہیں کرتا اور جو اس کی
انوار العلوم جلد کے
۴۵۶
دعوة الامير
صفات مخصوصہ میں سے ہے اسے مسیح علیہ السلام کسی طرح کر سکتے تھے ۔ احيي الموت اللہ کے
الفاظ قرآن سے دھوکا کھاتے ہیں، ہیں ، لیکن جب رسول کریم ال کی نسبت یہ الفاظ ا
استعمال
اے
ہوتے ہیں کہ يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُو اللَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْتِبُكُمْ
مومنو! اللہ اور اس کے رسول کی بات کو قبول کر لیا کرو جب ان میں سے کوئی تم کو بلائے تاکہ تم
کو زندہ کرے تو اس وقت اس کے یہ معنے کرتے ہیں کہ زندگی سے مراد روحانی زندگی ہے۔
جب احیاء کے معنے روحانی زندگی دینے کے بھی ہوتے ہیں اور جب کہ اللہ تعالی کے سوا کوئی
مردے زندہ نہیں کر سکتا اور جب کہ اس دنیا میں مُردے زندہ کر کے اللہ بھی نہیں بھیجتا تو پھر
کیوں احیاء کے وہ معنی نہیں لیتے جو کلام الہی کے مطابق ہوں اور : اور جن سے شرک نہ پیدا ہوتا
ہو۔
۱۹۳
ہیں۔
اسی طرح یہ موحد کہلانے والے لوگ یقین رکھتے ہیں کہ حضرت مسیح پرندے پیدا کیا
کرتے تھے حالانکہ قرآن کریم میں پڑھتے ہیں کہ اللہ تعالی کے سوا کوئی شخص کچھ بھی پیدا نہیں
کر سکتا وَالَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَا يَخْلُقُونَ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ ١٩٣ - جن
آدمیوں کو لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ کچھ بھی پیدا نہیں کرتے بلکہ وہ وہ خود پیدا کئے گئے ہے
پھر فرماتا ہے اَمْ جَعَلُو اللَّهِ شُرَكَاءَ خَلَقُوا كَخَلْفِهِ فَتَشَابَهَ الْخَلْقُ عَلَيْهِمْ قُلِ اللَّهُ خَالِقُ
كُلِّ شَيْنُ وَهُوَ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ ۱۹۴ کیا وہ اللہ کے سوا شریک مقرر کرتے ہیں جن کی صفت یہ
ہے کہ انہوں نے بھی اللہ کی طرح مخلوق پیدا کی ہے اور اب ان لوگوں کی نظروں میں اللہ تعالیٰ
کی اور ان کی مخلوق مشتبہ ہو گئی ہے کہہ دے کہ اللہ ہی سب چیزوں کا خالق ہے اور وہ ایک ہے
ہر چیز اس کے تصرف میں ہے۔ اسی طرح فرماتا ہے ۔ إِنَّ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَنْ
يَخْلُقُوا ذُبَابًا وَلَوِ اجْتَمَعُوا لَهُ ١٩٥ وہ لوگ کہ تم ان کو اللہ کے سوا پکارتے ہو ہر گز پیدا نہیں
کر سکتے ایک مکھی بھی گو سب کے سب جمع ہو جائیں اور مسیح علیہ السلام بھی انہیں لوگوں میں
سے ہیں جن کو لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں۔
۱۹۵
غرض باوجود اس کے کہ قرآن کریم میں یہ بات صریح طور پر موجود ہے کہ اللہ کے سوا اور
کوئی کچھ نہیں پیدا کر سکتا اور اگر کوئی ایسا کرے تو وہ سچا معبود ہے ۔ اخْلُقُ لَكُمْ مِّنَ الدِّينِ
كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ (۹۲) کے وہ معنے کرتے ہیں جو قرآن کریم کی محکم تعلیم کے خلاف ہیں اور نہیں
سوچتے کہ ایک لفظ کئی کئی معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ پس وہ معنے کریں جو قرآن کریم کی
انوارالعلوم جلدے
۴۵۷
دعوة الامير
دوسری آیات کے اور ایک بندے کی شان کے مطابق ہوں نہ کہ وہ معنے کریں جو محکمات کے
خلاف اور اللہ تعالٰی کی شان کے منافی ہوں اور موحد کہلاتے ہوئے شرک میں مبتلاء ہوں۔
یہ وہ خطرناک عقائد ہیں جو اس وقت مسلمانوں میں خواہ عالم ہو یا جاہل اور خواہ مقلد ہویا
غیر مقلد ، سنی ہو یا شیعہ پھیلے ہوئے ہیں اور ان کی موجودگی میں کوئی شخص نہیں کہہ سکتا کہ
مسلمان لا اله الا الله کے مضمون پر قائم ہیں۔ بیشک اس وقت بھی لا إِلهَ إِلَّا الله مسلمانوں
کے منہ پر جاری ہے لیکن مذکورہ بالا عقائد کی وجہ سے وہ اس کے مفہوم سے اسی قدر دور جا
پڑے ہیں جس قدر کہ اور مشرک اقوام - اس تمام گمراہی اور ضلالت کے متعلق حضرت اقدس
مرزا غلام احمد علیہ الصلوٰۃ والسلام نے آکر جو تعلیم دی وہ ایسی موحدانہ اور اللہ تعالیٰ کا جلال
قائم کرنے والی ہے کہ اس کو مان کر انسان کا دل محبت الہی سے بھر جاتا ہے اور شرک کی آگ
سے انسان بالکل محفوظ ہو جاتا ہے اور توحید کے اس مقام کو پالیتا ہے جس پر صحابہ کرام کھڑے
تھے ۔ آپ نے ان سب مذکورہ بالا خیالات کو بدلائل غلط ثابت کیا اور بتایا کہ اللہ ایک ہے اس
کے سوا کسی مردے سے مرادیں مانگنی یا قبروں پر نیازیں چڑھانی یا کسی کو سجدہ کرنا خواہ زندہ ہو یا
مردہ یا کسی کو اللہ کی قدرت کا مالک جاننا یا عالم الغیب سمجھنا خواہ نبی ہو یا غیر نبی یا اللہ تعالی کے
سوا کسی کے نام پر جانور ذبح کرنا یا کوئی اور چیز اس کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے صدقہ کرنی
یا کسی کی نسبت یہ یقین کرنا کہ وہ جو کچھ چاہے اللہ تعالیٰ سے منوالے شرک ہے اس سے مؤمن
کو پر ہیز کرنا چاہئے۔
اسی طرح آپ نے یہ ثابت کیا کہ حضرت مسیح علیہ السلام دیگر ا دیگر انبیاء کی طرح فوت ہو چکے
ہیں اور زیر زمین مدفون ہیں۔ وہ روحانی مُردوں کو زندہ کرتے تھے اور جس طرح انسان پیدا کر
سکتا ہے پیدا کرتے تھے بے جان کو جان دینے کی یا مردے کو زندہ کرنے کی ان میں طاقت نہ تھی
نہ بلا اذن اللہ اور نہ باذن اللہ کیونکہ اللہ تعالٰی اپنی صفات مخصوصہ کسی بندہ کو نہیں دیا کرتا اور
اس کا کلام ان صفات کے مسیح یا اور کسی آدمی میں پائے جانے کے صریح خلاف ہے ۔ اور جس
قدر لوگ شرک پھیلاتے ہیں وہ اسی قسم کی باتیں بنایا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی نے اپنی طاقتیں
فلاں شخص کو دے دی ہیں یہ کوئی بھی نہیں کہتا کہ اس کا پیش کردہ معبود خداتعالی سے آزاد ہو
کر دنیا پر حکومت کرتا ہے۔ اس مطابق قرآن اور مطابق عقل تعلیم سے آپ نے شرک کی
ظلمت کو دور کیا اور مسلمانوں کو وہ سیدھا راستہ دکھایا جس کو ایک عرصہ سے چھوڑ چکے تھے اور
انوار العلوم جلدے
۴۵۸
دعوة الامير
اس طرح وہ کام سرانجام دیا جو مسیح کی آمد ثانی کے لئے مقرر تھا۔
۱۹۷
ایمان باللہ کے بعد اسلام کا دوسرا رکن ایمان بالملائکہ ہے اس رکن کو بھی مسلمانوں نے
بالکل مسخ کر دیا تھا۔ بعض لوگ یہ عقیدہ رکھتے تھے کہ ملائکہ نَعُوذُ بِاللهِ گناہ بھی کر لیتے ہیں۔
اللہ تعالٰی پر بھی معترص ہو جاتے ہیں، آدم کے واقعہ میں ملائکہ کو اس طرح پیش کیا جاتا ہے کہ
گویا وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے کھڑے ہو کر اس کی حکمتوں پر اعتراض کرتے ہیں۔ حالانکہ وہ
نَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ ١٩٧ کہہ کر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ہم اللہ تعالٰی
کے افعال پر نکتہ چینی کرہی نہیں سکتے ۔ ہاروت اور ماروت کا قصہ ایسا دلخراش قصہ ہے کہ سن کر
حیرت ہوتی ہے کہا جاتا ہے کہ دو فرشتے اللہ تعالی نے دنیا میں آدمیوں کے بھیس میں بھیجے اور وہ
ایک فاحشہ عورت پر عاشق ہو گئے اور آخر سزا کے طور پر ایک کنویں میں اوندھے منہ لٹکائے
گئے نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ اس طرح کہا جاتا ہے کہ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ ابلیس ملائکہ کا
استاد تھا۔
بعض لوگ ملائکہ کی نسبت یہ عقیدہ رکھنے لگے ہیں کہ گویا وہ بھی مادی وجود ہیں آدمیوں کی
طرح ادھر ادھر دوڑے دوڑے پھرتے ہیں۔ عزرائیل کبھی اس کی جان نکالنے جاتے ہیں اور
کبھی اس کی۔ اس کے برخلاف بعض لوگ ملائکہ کے وجود ہی کے منکر ہو گئے ہیں اور ملائکہ کو
ایک وہمی وجود قرار دیتے ہیں اور قرآن کریم کی آیات کی یہ تشریح کرتے ہیں کہ قوتوں اور
طاقتوں کا نام ملائکہ رکھا گیا اور یہاں تک دلیر ہو گئے کہ علی الاعلان قرآن کریم اور احادیث کی
تعلیم کے خلاف کہتے ہیں کہ ” زجبریل امین قرآں یہ پیغامے نمی خواہم" بلکہ ملائکہ کے وجود پر
اعتراض کرتے ہیں اور انہیں اللہ تعالی کی قدرت کے خلاف سمجھتے ہیں۔
حضرت اقدس نے ان خلاف اسلام اعتقادات کو بھی آکر رد کیا ہے اور صحیح اعتقاد کو
پھیلایا ہے اور ملائکہ کی ذات سے اعتراضات کو دور کیا ہے ۔ آپ نے دلائل سے ثابت کیا ہے
کہ ملائکہ اللہ تعالی پر اعتراض نہیں کیا کرتے اور نہ وہ گناہوں میں مبتلاء ہوتے ہیں، ان کی
نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ لَا يَعْصُونَ اللهَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ - ۱۹۸ ملائکہ ١٩٨۔
اللہ تعالٰی کے احکام کی خلاف ورزی نہیں کرتے اور جن باتوں کا ان کو حکم دیا جاتا ہے انہیں وہ
بجالاتے ہیں۔ پس ایسی مخلوق جسے اللہ تعالیٰ نے پیدا ہی ان طاقتوں کے ساتھ کیا ہے جو اطاعت
اور فرمانبرداری کی طاقتیں ہیں کس طرح بدی میں مبتلاء ہو سکتی ہے اور فاحشہ عورتوں کے
انوار العلوم جلدے
۴۵۹
دعوة الامير
عشق میں مبتلاء ہو سکتی ہے اور اللہ کو بھلا کر عذاب الہی میں مبتلاء ہو سکتی ہے ۔ اگر ما ہو ملائکہ گناہ میں
مبتلاء ہو سکتے ہیں تو ان پر ایمان لانے کا حکم کیوں دیا جاتا ہے کیونکہ ایمان لانے کے تو معنی ہی یہ ہوسکتے کا
ہوتے ہیں کہ جس پر ایمان لایا جائے اس کی باتوں کو مانا جائے ۔ جو لوگ نافرمانی کر سکتے ہیں ان پر
ایمان لانے کا حکم دینا گویا خو د ہلاک ہونے کا حکم دینا ہے۔
اسی طرح آپ نے بتایا کہ ملائکہ روحانی وجود ہیں وہ ادھر ادھر دوڑے دوڑے نہیں
پھرتے بلکہ جس طرح سورج اپنی جگہ سے روشنی دیتا ہے وہ بھی اپنے مقام سے اللہ تعالی کے
احکام کو بجالاتے ہیں اور ان طاقتوں کی مدد سے جو ان کی اطاعت میں لگائی گئی ہیں سب کام
کرتے ہیں۔
اور آپ نے اس خیال کو بھی رو کیا ہے کہ ابلیس ملائکہ کا استاد یا یہ کہ ملائکہ کے ساتھ
رہنے والا وجو د تھا وہ تو ایک خبیث روح تھی۔ اللہ تعالی فرماتا ہے ۔ وَكَانَ مِنَ الْكَفِرِينَ ١٩٩
اس کا دل پہلے ہی اللہ تعالٰی کا منکر تھا۔
A
آپ نے اس خیال کی غلطی کو بھی دور کیا کہ ملائکہ وہمی وجود ہیں یا طاقتوں کو کہتے ہیں۔
آپ نے اپنے تجربہ اور مشاہدہ کی بناء پر ملائکہ کا وجود ثابت کیا اور ان لوگوں کی جہالت کو ظاہر
کیا جو اس بات کو تو مانتے ہیں کہ ظاہری آنکھوں کی مدد کے لئے اللہ تعالی نے سورج کو پیدا کیا
اور آواز پہنچانے کے لئے ہوا کو بنایا اور اس سے اللہ تعالی کے قادر ہونے پر حرف نہیں آیا
لیکن کہتے ہیں کہ روحانی امور کے سر انجام دینے کے لئے اس نے اگر کوئی وسائط پیدا کئے ہیں تو
اس سے اس کی قدرت پر حرف آتا ہے اور خود ان کے عقیدے سے ان کو ملزم قرار دیا اور ان
کے اقرار سے ان کو پکڑا اور بتایا کہ اللہ تعالیٰ کا وسائط کو پیدا کرنا اس لئے نہیں کہ وہ اپنے احکام
کو بندے تک پہنچا نہیں سکتا بلکہ اس لئے ہے کہ بندہ اللہ کا کلام سننے کے لئے وسائط کا محتاج ہے
اور اس لئے کہ یہ وسائط بندے کی ترقیات میں محمد اور معاون ہوتے ہیں غرض آپ نے ایمان
کے دوسرے رکن کے متعلق جو خرابیاں مسلمانوں میں پیدا ہو گئی تھیں ان کو خوب اچھی طرح
دور کیا اور ملائکہ کے وجود کو اس صورت میں ظاہر کیا جس صورت میں کہ اللہ اور اس کے
رسول نے ان کو پیش کیا تھا۔
تیسرا رکن ایمان کا کتب سماویہ ہیں ان کی نسبت بھی مسلمانوں کے ایمان بالکل متزلزل ہو
چکے تھے اور عجیب در عجیب خیالات مسلمانوں میں کتب سماویہ خصوصاً قرآن کریم کے متعلق پیدا
انوار العلوم جلدے
دعوة الامير
ہو گئے تھے اور در حقیقت اسلام میں بلحاظ ایمان کہ قرآن کریم ہی اصل ہے کیونکہ دوسری
کتب پر ایمان لانا تو صرف اصولی طور پر ہے ورنہ وہ نہ موجود ہیں اور نہ ان پر ان کی موجودہ
شکل میں عمل کرنے کا حکم ہے ۔
قرآن کریم کے متعلق مسلمانوں کے جو عقائد ہیں ان کو دیکھ کر مجھے سخت حیرت ہوتی ہے
لیکن میں جانتا ہوں کہ یہ حیرت مجھے صرف اس سبب سے ہے کہ میں نے مسیح موعود پر ایمان لا کر
اس سے اصل حقیقت کو معلوم کر لیا ہے ورنہ میں بھی دوسرے لوگوں کی طرح قرآن کریم کے
متعلق کسی نہ کسی غلطی کا مرتکب ہو تا بعض لوگ خیال کرتے ہیں کہ قرآن کریم رسول کریم
کے بعد معاہی عملاً دنیا سے اٹھایا گیا اور اس کا ایک بیشتر حصہ نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ دنیا
سے مفقود ہو گیا ہے بعض کے نزدیک جو موجودہ قرآن ہے اس میں بھی انسانی تصرفات کا اثر
موجود ہے بعض لوگ اس قسم کے خیالات کو تو سختی سے رد کرتے ہیں اور ان کو کفر قرار دیتے
ہیں لیکن خود اس قسم کے اور خطرناک عقائد پیش کرتے ہیں۔ مثلا یہ کہتے ہیں کہ قرآن کریم کا
کچھ حصہ منسوخ شدہ ہے اور منسوخ قرار دینے کا ذریعہ انہوں نے یہ قرار دیا ہے کہ جو آیت
دوسری آیت کے خلاف معلوم ہو وہ منسوخ ہے نتیجہ یہ ہوا کہ کسی کو بعض اور آیتوں میں
اختلاف نظر آیا ہے اور کسی کو بعض اور میں۔ اس نے ان کو منسوخ قرار دے دیا اور اس نے
ان کو اور قرآن کریم کا ایک معتد بہ حصہ منسوخ قرار پا کر قابل عمل نہیں رہا نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ
ذلك۔
اس طریق سے میں نقصان نہیں ہوا کہ قرآن کریم کے بعض حصے منسوخ قرار پا گئے بلکہ
ایک خطرناک اثر اس کا یہ ہوا کہ طبائع میں یہ خلجان پیدا ہو گیا ہے کہ جب کہ اس کے اندر
بعض حصے منسوخ ہیں بعض غیر منسوخ اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے یہ نہیں بتایا کہ کونسا
حصہ منسوخ ہے اور کونسا حصہ منسوخ نہیں تو اس کتاب کا اعتبار ہی کیا رہا، ہر شخص کو جو حصہ
پسند آیا اس نے اسے اصل قرار دے دیا اور دوسرے کو منسوخ قرار دے دیا۔
دوسرا خطرناک عقیدہ کتب الہیہ کے متعلق اور خصوصاً قرآن کریم کے متعلق یہ پیدا ہو گیا
ہے کہ یہ کلام بھی شیطان کی دست برد سے پاک نہیں اور کہا جاتا ہے کہ بعض دفعہ ہے کہ بعض دفعہ شیطان الهام
الہی میں دخل دیتا ہے اور آ دیتا ہے اور آیت وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَسُولٍ وَلَا نَبِيِّ إِلَّا إِذَا تَمَتَّى الْقَى
الشَّيْطَنُ فِي فِي أُمْنِيَّتِهِ ۲۰۰ سے یہ نتیجہ نکالا جاتا ہے کہ ہر نبی کے کلام کو سنتے وقت شیطان نے
انوارالعلوم جلدے
۴۶۱
دعوة الامير
دخل دیا ہے اور ایسے حصے اس میں ملا دیتے ہیں جو شیطان کی طرف سے تھے اللہ تعالیٰ کی طرف
سے نہ تھے اور عام قاعدے کے بیان کرنے پر ہی کفایت نہیں کی گئی بلکہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک دفعہ سورۃ نجم پڑھ رہے تھے جب ان آیات پر پہنچے کہ
۲۰۱
أَفَرَءَ يْتُمُ اللتَ وَالْعُزَّى وَمِنُوةَ الثَّالِثَةَ الأخرى -٢٠١ - تو آپ کی زبان پر شیطان نے نعوذ
بِاللهِ مِنْ ذلِک یہ کلمات جاری کر دیے تِلْكَ الْفَرَائِيقُ الْعُلَى وَإِنَّ شَفَاعَتَهُنَّ لَتَرْتَجِي
۲۰۲، یعنی یہ بت جو بمنزلہ خوبصورت لمبی گردنوں والی حسین عورتوں کے ہیں ان سے شفاعت
کی امید کی جاتی ہے ۔ جب یہ الفاظ آپ کی زبان سے کفار نے سنے تو انہوں نے بھی سجدہ کر دیا ۔
بعد میں آپ کو معلوم ہوا کہ یہ الفاظ شیطان نے آپ کی زبان پر جاری کر دیئے تھے تو آر تھے تو آپ کو
بہت افسوس ہوا (نعو نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ)
بعض لوگوں نے اس کہانی کو اگر حد سے زیادہ خلاف واقع اور ناقابل برداشت سمجھا ہے تو
یہ کہہ دیا کہ رسول کریم اس کی زبان پر شیطان نے یہ فقرات جاری نہیں کئے تھے بلکہ آپ
کی سی آواز بنا کر اس طرح یہ کلمات کہہ دیتے تھے کہ یہی سمجھ میں آتا تھا کہ گویا آپ نے یہ
کلمات پڑھے ہیں۔ اس بات کو صحیح سمجھنے سے قرآن کریم کے متعلق جو بے اعتباری پیدا ہوتی
ہے اس کو یوں دور کیا جاتا ہے کہ اللہ تعالٰی نے بتا دیا ہے کہ فَيَنْسَخُ اللَّهُ مَا يُلْقِي الشَّيْطَنُ
ثُمَّ يُحْكِمُ اللهُ ايَتِهِ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ ۲۰۳ ۔ یعنی پھر اللہ تعالی شیطان کی ملاوٹ کو تو مٹا دیتا
ہے اور اپنی آیتوں کو قائم کر دیتا ہے اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے مگر اس جواب سے کسی
کو تسلی کب ہو سکتی ہے کیونکہ اگر شیطان بھی نَعُوذُ بِاللهِ کلام الہی میں دست اندازی کر سکتا
ہے تو پھر اس کا کیا ثبوت ہے کہ یہ آیت بھی شیطانی نہیں ہے اور شیطان نے اپنی ملاوٹ کی
طرف سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مطمئن کرنے کے لئے یہ نہیں کہہ دیا ہے کہ
شیطان کی طرف سے جو کلام ہو وہ مٹا دیا جاتا ہے تا کہ جو نہ مٹا دیا جائے اس کو اللہ کا کلام سمجھ لیا
جائے ۔
بعض لوگوں نے قرآن کریم کو ایسا بے وقعت کر دیا ہے کہ اس کے صریح اور صاف احکام
کو ضعیف بلکہ موضوع احادیث کے تابع کر دیا ہے اور اتباع سنت کے نام سے اللہ ذوالجلال کے
کلام کو بعض خود غرض اور اخلاق ذمیمہ رکھنے والے انسانوں کے خیالات کے تابع کر دیا ہے ۔
قرآن کریم خواه چلا چلا کر کسی کو رد کرے لیکن اگر ضعیف سے ضعیف حدیث میں بھی اس کا ذکر
و