تجدید دین
انوارالعلوم (جلد 7), حصہ 2
انوار العلوم جلدے
۴۶۲
دعوة الامير
ہو تو وہ اس کو وحی الہی پر مقدم کر لیں گے اور اگر قرآن کریم کسی بات کو بیان کرتا ہو لیکن
حدیث میں اس کا رد ہو تو وہ قرآن کو پس پشت ڈال دیں گے اور حدیث کے بیان کو صحیح سمجھ لیں ریٹ کے بیان کو صحیح سجھ لیں
گے۔
بعض لوگوں نے کلام الہی سے یہ سلوک کیا ہے کہ وہ اسے رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ
وسلم کا خیال قرار دیتے ہیں اور اس کے اللہ کا کلام ہونے سے انکاری ہیں وہ منہ سے تو یہی کہتے
ہیں کہ یہ اللہ کا کلام ہے مگر ساتھ ہی اس کی تشریح یہ کرتے ہیں کہ رسول کریم کے صاف دل
میں جو خیال پیدا ہوتے تھے وہ اللہ تعالی ہی کی تائید سے ہوتے تھے اس لئے وہ اللہ ہی کا کلام
کہلانا چاہئے ورنہ الفاظ (نُعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ) رسول کریم ال کے تیار کردہ ہیں، کیونکہ
(ان کے نزدیک اللہ کا کلام الفاظ میں جو اپنے ادا ہونے کے لئے ہونٹ اور زبان چاہتے ہیں
نہیں نازل ہو سکتا۔
بعض نے اللہ کے کلام سے یہ سلوک کیا ہے کہ فیصلہ کر دیا ہے کہ اس کا ترجمہ ہی نہیں کیا جا
سکتا گویا عوام الناس تک اس کے پہنچانے کا جو ذریعہ تھا اس کو بند کر کے مسلمانوں کو اللہ کے
کلام کا مفہوم سمجھنے سے روک دیا ہے اور اس طرح بے دینی کی اشاعت کے ذمہ دار ہو گئے
ہیں۔
بعض نے اللہ کے کلام سے یہ سلوک کیا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ قرآن ایک مجمل کتاب ہے
اس میں اشارہ بعض ضروری باتیں تو بتا دی گئی ہیں لیکن کوئی مسئلہ اس سے ثابت نہیں ہو سکتا۔
بعض نے اللہ تعالیٰ کے کلام سے یہ سلوک کیا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ قرآن کریم تمام کا تمام
تقدیم اور تاخیر سے بھرا پڑا ہے جب تک اس کو مد نظر نہ رکھیں اس کی بات سمجھ میں نہیں آ
سکتی۔
بعض نے اللہ تعالی کے کلام کے ساتھ یہ سلوک کیا ہے کہ تمام دنیا کے قصے اور کہانیاں جن
کو عقل سلیم رد کرتی ہے اور فطرت ان سے نفرت کرتی ہے اکٹھی کر کے قرآن کریم کی طرف
منسوب کر دی ہیں اور مضمون ملے یا نہ ملے بلکہ خواہ الفاظ قرآن کریم ان کے خلاف ہوں وہ
اسرائیلی قصوں کے ماتحت اس کے مضمون کو لے آتے ہیں اور ان قصوں کو اللہ تعالیٰ کے کلام
کی تفسیر بتاتے ہیں اور ان کو پہلے بزرگوں اور اولیاء اللہ کی طرف بھی منسوب کرنے سے نہیں
جھجکتے۔
انوار العلوم جلدے
۴۶۳
دعوة الامير
بعض نے اللہ کے کلام سے یہ سلوک کیا ہے کہ اس کے ربط اور اس کی ترتیب کے بھی
منکر ہو گئے ہیں گویا ان کے نزدیک جس طرح کوئی شخص بے ہوشی میں ادھر ادھر کی باتیں کرتا
ہے اسی طرح قرآن کریم میں بلا کسی ترتیب کے مختلف واقعات کو بیان کر دیا گیا ہے ۔ کوئی خاص
ترتیب اور مضمون مد نظر نہیں ۔
بعض نے ، بلکہ اس وقت کے کل مسلمانوں نے کلام الہی کے متعلق ایک اور ظلم کیا ہے کہ
کہہ دیا ہے کہ پہلے اللہ کا کلام دنیا پر نازل ہوتا تھا لیکن اب نہیں ہو تا گویا اب اللہ تعالٰی کی ایک
صفت معطل ہو گئی ہے وہ دیکھتا ہے سنتا ہے لیکن بولتا نہیں ۔ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ۔
غرض ہر شخص سے جس قدر ہو سکا اس نے کلام پاک کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی کوشش
کی ہے اور اس کی خوبصورتی کو لوگوں کی نظروں سے چھپانا چاہا ہے اور ان سب کو ششوں کا نام
خدمت قرآن رکھا ہے حالانکہ ان کوششوں کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ دنیا قرآن کریم سے متنفر ہو گئی
ہے اور اس کا اثر دلوں سے اٹھ گیا ہے۔
حضرت اقدس علیہ السلام نے اے بادشاہ! ان تمام عیوب کو آکر دور کیا اور دلائل سے
ثابت کیا ہے کہ قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا آخری ہدایت نامہ ہے وہ شیخ سے محفوظ ہے اس کے
اندر جو کچھ موجود ہے مسلمانوں کیلئے قابل عمل ہے اور اس کا کوئی حصہ نہیں جو دوسرے حصے
کے مخالف ہو اور قابل نسخ سمجھا جائے جو اس میں اختلاف دیکھتا ہے وہ خود جاہل اور اپنی کم علمی
کو قرآن کریم کی طرف منسوب کرتا ہے اس کے اندر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اس کا ایک ایک
لفظ اور ایک ایک حرف اسی طرح ہے جس طرح کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر
نازل ہوا تھا اور صرف یہی نہیں بلکہ اس کے اندر کوئی تبدیلی کی ہی نہیں جاسکتی نہ اس کے بعض
مضامین کو بدل کر اور نہ اس کے اندر کوئی نئی عبارت بڑھا کر اور نہ اس کا کوئی حصہ کم کر کے۔
اللہ تعالیٰ خود اس کا محافظ ہے اور اس نے اس کی حفاظت کے ایسے سامان کر دیئے ہیں کچھ
روحانی اور کچھ جسمانی کہ انسانی دست برد اس پر اثر کر ہی نہیں سکتی۔ پس اس میں کوئی نسخ ماننا
بھی غلط ہے اور اس میں کوئی تغیر تسلیم کرنا بھی خواہ وہ کیسا ہی ادنی ہے اتمام ہے وہ محفوظ ہے
اور محفوظ رہے گا۔
یہ کہنا کہ اس کا کوئی حصہ دنیا سے اٹھایا گیا ہے اللہ تعالٰی پر الزام لگانا ہے اور اس کے یہ معنی
ہیں کہ وہ کامل کتاب جو اس نے دنیا کی ہدایت کیلئے بھیجی تھی وہ ایک دن بھی اس کام کو نہ کر سکی
انوار العلوم جلدے
۴۶۴
دعوة الامير
جس کیلئے وہ نازل کی گئی تھی اور اس کے اندر تغیر تسلیم کرنے کے یہ معنے ہیں کہ وہ ہمیشہ کیلئے بے
اعتبار ہو گئی لیکن اگر ایسا ہوتا تو یہ بھی ضروری تھا کہ کوئی نبی اور کوئی نئی شریعت دنیا کی ہدایت
کیلئے بھیجی جاتی تاکہ دنیا بلا شریعت کے نہ رہ جاتی۔
اسی طرح آپ نے ثابت کیا کہ قرآن کریم بلکہ ہر ایک اللہ کا کلام شیطانی تصرف سے پاک
ہے یہ ہرگز ممکن نہیں کہ شیطان اللہ تعالیٰ کے کلام میں کچھ دخل دے سکے خواہ نبی کی زبان پر
تصرف کر کے خواہ نبی کی آواز بنا کر اپنی زبان کے ذریعہ سے اور آپ نے اپنے تجربے سے بتایا کہ
جب مجھ پر جو ایک غلام ہوں نازل ہونے والا کلام ہر ایک شک و شبہ سے پاک ہے تو کس طرح
ممکن ہے کہ رسول کریم ال پر جو میرے آقا ہیں نازل ہونے والا کلام اور وہ بھی قرآن کریم
جو ہمیشہ کیلئے ہدایت بنے والا تھا شیطانی اثر کو قبول کرے خواہ ایک آن کیلئے ہی سہی۔
آپ نے مسلمانوں کو بتایا کہ قرآن کریم یقینی کلام ہے اس کی حفاظت کا وعدہ اللہ تعالٰی نے کیا
ہے اور اس وعدہ کا ایفاء اس رنگ میں اس نے کیا ہے کہ دشمن بھی اس کی حفاظت کے قائل ہیں
پس اس کے مقابلے میں حدیث کو رکھنا اس کی گستاخی کرنا اور اس کو جان بوجھ کر رو کرنا ہے۔ جو
حدیث قرآن کریم کے مخالف پڑتی ہے وہ ہرگز حدیث نبوی " نہیں ہو سکتی کیونکہ اللہ کا رسول اللہ
کے کلام کے مخالف نہیں کہہ سکتا اور احادیث کی تدوین ایسی محفوظ نہیں ہے جیسا کہ قرآن کریم
محفوظ ہے۔ پس قرآن کریم کو زبردستی حدیث کے ماتحت نہیں کرنا چاہئے بلکہ حدیث کو قرآن کریم
کے ماتحت کرنا چاہئے اور اگر دونوں مطابق نہ ہو سکیں تو حدیث کو جو ممکن ہے کہ کسی انسان کی
دانستہ یا نادانستہ دست برد سے خراب ہو چکی ہو چھوڑ دینا چاہئے۔
اور آپ نے ان لوگوں کے جواب میں جو یہ کہتے ہیں کہ پورا دین تو ہمیں حدیث سے معلوم
ہوا ہے بتایا کہ حدیث اور قرآن کے علاوہ ایک تیسری چیز سنت ہے یعنی وہ کام جو رسول کریم صلی
اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کر کے دکھائے اور جو بلا واسطہ صحابہ نے آپ کو کرتے ہوئے دیکھ کر آپ
سے سیکھے اور ان کے مطابق عمل کیا، کسی زبانی حدیث کی ان کیلئے ہمیں ضرورت نہیں ، ہزاروں
لاکھوں مسلمانوں نے ہزاروں لاکھوں مسلمانوں کو وہ کام کرتے ہوئے دیکھا اور ان سے اگلوں
نے سیکھا یہ سنت کبھی قرآن کریم کے مخالف نہیں ہوتی ہاں حدیث جو زبانی روایت ہے وہ کبھی
قرآن کے مخالف بھی ہو جاتی ہے اور اس میں شبہ کی گنجائش ہوتی ہے جب وہ قرآن کریم کے
مخالف ہو تو وہ قابل رو ہے اور جب اس کے مطابق ہو قابل قبول ۔ کیونکہ تاریخی شہادت ہے اور
انوار العلوم جلدے
۲۶۵
دعوة الامير
تاریخی شہادت کو بلا وجہ رو نہیں کیا جاسکتا ورنہ بہت سی صداقتیں دنیا سے مفقود ہو جائیں۔
آپ نے اس خیال کی لغویت کو بھی ظاہر کیا کہ قرآن کریم رسول کریم ان کے الفاظ
ہیں اور بتایا کہ قرآن کریم کا لفظ لفظ اللہ کا کلام ہے رسول کریم ا تو صرف وحی کے سنانے
والے تھے نہ کہ اس کے بنانے والے ۔ یہ وسوسہ درست نہیں کہ کلام ہونٹ اور زبان چاہتا
ہے اور اللہ کے ہونٹ اور زبان نہیں کیونکہ یہ قیاس مع الفارق ہے اللہ تعالیٰ تو لَيْسَ كَمِثْله
شي ۲۰۴۔ ہے اس پر انسانی طاقتوں طاقتوں کا اندازہ کر کے فیصلہ نہیں دیا جا سکتا اگر کلام کلام بغیر ہونٹ
کے نہیں ہو سکتا تو اسی طرح کوئی چیز بغیر ہاتھوں کے نہیں بنائی جاسکتی بلکہ مادی ہاتھوں کے نہیں
بنائی جاسکتی تو کیا اللہ خالق بھی نہیں ہے؟ پس جس طرح اللہ تعالٰی بلا مادی ہاتھوں کے اس تمام
کائنات کو پیدا کر سکتا ہے اسی طرح بغیر مادی ہونٹ اور زبان ہونے کے وہ اپنی مرضی کو اپنے
بندے پر الفاظ میں ظاہر کر سکتا ہے اور آپ نے اپنے تجربے کو پیش کیا اور بتایا کہ یہ وہم صرف
اس کوچے سے ناواقفی کی وجہ سے ہے ورنہ اللہ تعالی خود مجھ سے الفاظ میں کلام کرتا ہے پس
جب کہ وہ مجھ سے الفاظ میں کلام کرتا ہے تو رسول کریم اللہ سے جو سب بنی آدم کے سردار
اور اللہ تعالیٰ کے سب سے زیادہ مقرب تھے کیا وہ الفاظ میں کلام نہ کرتا ہو گا اس سے زیادہ جاہل
اور کون ہو گا جو جاہل ہو کر اس بحث میں دخل دے جو اس کے علم سے بالا ہو اور نادان ہو کر
اللہ کے رازوں کو اپنی عقل سے دریافت کرنے کی کوشش کرے۔
آپ نے اس خیال کو بھی رد کیا کہ اللہ کے کلام کا ترجمہ نہیں ہو سکتا اور بتایا کہ جب تک
لوگوں کو قرآن کریم کا مفہوم نہ پہنچایا جائے وہ اس کی خوبیوں سے کس طرح واقف ہوں گے ؟
بیشک خالی ترجمہ کی اشاعت ایک جرم ہے کیونکہ اس سے لوگوں کو متن سے بعد ہوتا جائے گا
اور ممکن ہے کہ ترجمہ در ترجمہ سے وہ ایک وقت اصل حقیقت کو چھوڑ دیں لیکن ان لوگوں
کے لئے جو عربی زبان نہیں جانتے۔ قرآن کریم کا ترجمہ اگر متن کے ساتھ ہو تو نہایت ضروری
شئے ہے ، ہاں یہ ضروری ہے کہ لوگوں میں عربی زبان کو اس قدر رواج دیا جائے کہ لوگ قرآن
کریم کو اس کی اصل زبان میں پڑھ کر وہ برکات حاصل کر سکیں جو کہ ترجمہ سے حاصل نہیں ہو
سکتیں اور کم سے کم ہر شخص کو اس قدر حصہ قرآن کریم کا ضرور سکھا دیا جائے جو نماز میں اس کو
پڑھنا پڑتا ہے۔
آپ نے اس خیال کو بھی کہ قرآن کریم ایک مجمل کتاب ہے اس میں اشارہ بعض باتیں
انوار العلوم جلدے
دعوة الامير
بیان کی گئی ہیں نہایت واضح دلائل سے رو کر کے بتایا کہ قرآن کریم جیسی جامع و مانع کتاب تو دنیا
بھر میں نہیں مل سکتی یہ تم لوگوں کا اپنا قصور تھا کہ اس پر غور کرنا تم نے چھوڑ دیا اور اس
طہارت کو حاصل نہ کیا جس کے بغیر اس کے مطالب کا القاء انسان کے قلب پر نہیں ہوتا کیونکہ
لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ ۲۰۵ کا ارشاد ہے ۔ پس اپنی کو تاہ فہمی کو قرآن کریم کی طرف
منسوب نہ کرو اور پھر آپ نے تمام مسائل دینیہ کو قرآن کریم سے ہی استنباط کر کے پیش کیا
اور دشمنان اسلام کے ہر اعتراض کو قرآن کریم سے ہی رد کر کے دکھا دیا اور ثابت کر دیا کہ
علوم روحانیہ اور دینیہ اور اخلاقیہ کے متعلق قرآن کریم سے زیاہ واضح اور مفصل کتاب
اور کوئی نہیں۔ اس کے الفاظ مختصر ہیں لیکن مطالب ایک بحر ذخار کی طرح ہیں کہ ایک ایک جملہ
بیسیوں بلکہ سینکڑوں مطالب رکھتا ہے اور اس کے مضامین ہر زمانے کے سوالات اور شکوک کو
حل کرتے ہیں اور ہر زمانے کی ضروریات کو وہ پورا کرتا ہے ۔
آپ نے اس خیال کو بھی رو کیا کہ قرآن کریم تقدیم و تاخیر سے بھرا پڑا ہے اور بتایا کہ
قرآن کریم کے الفاظ اپنی اپنی جگہ پر ایسے واقع ہیں کہ ان کو ہرگز ان کی جگہ سے ہلایا نہیں جا
سکتا۔ لوگ اپنی نادانی سے اس میں تقدیم و تأخیر سمجھ لیتے ہیں ورنہ اس میں جو کچھ جس جگہ رکھا
گیا ہے وہی وہاں درست بیٹھتا ہے اور اسی جگہ پر اس کے رکھنے سے وہ خوبی پیدا ہوتی ہے جو
خدا تعالیٰ پیدا کرنا چاہتا ہے اور آپ نے قرآن کریم کے مختلف مقامات کی تشریح کر کے اس
مضمون کی صحت کو ثابت کیا اور ان لوگوں کے وسوسہ کو رد کیا جو اپنی کم علمی کی وجہ سے تقدیم و
تأخیر کے چکر میں پڑے ہوئے تھے۔
آپ نے اس بات پر بھی جرح کی کہ اللہ تعالیٰ کے کلام میں اسرائیلی قصوں کو بھر دیا گیا ہے
اور بتایا کہ محض بعض واقعات میں مشابہت کا پیدا ہو جانا یہ ثابت نہیں کرتا کہ در حقیقت یہ
دونوں باتیں ایک ہیں ۔ قرآن کریم اگر بعض واقعات کو مختلف الفاظ میں بیان کرتا ہے تو اس کے
یہی معنے ہیں کہ وہ ان واقعات کو اس صورت میں قبول نہیں کرتا جس صورت میں افسانہ گو
ان کو بیان کرتے ہیں اور یہ بھی بتایا کہ در حقیقت قرآن کریم افسانے کی کتاب ہے ہی نہیں وہ
جو واقعات پچھلے بھی بیان کرتا ہے وہ آگے کی پیشگوئیاں ہوتی ہیں اور ان کے بیان کرنے سے یہ
غرض ہوتی ہے کہ اسی طرح کا معاملہ آئندہ رسول کریم ال یا آپ کی امت کے بعض افراد
سے ہونے والا ہے پس اس کی تفسیر میں یہودیوں کے قصوں اور افسانوں کو بیان کرنا اس کے
انوار العلوم جلدے
دعوة الامير
مطلب کو گم کر دیتا ہے۔ قرآن کریم پہلی کتب پر بطور شاہد کے آیا ہے نہ کہ پہلی کتب اس پر بطور مطلب کو کم کر دینا کم کر
شاہد کے ہیں کہ اس کے بتائے ہوئے مضمون کے خلاف ہم ان کتب سے شہادت طلب کریں
ہمیں چاہئے کہ خود قرآن کریم سے اس کی تفسیر کریں اور اس کے مطلب کو باہر سے تلاش
کرنے کی بجائے اس کے اندر ڈھونڈیں۔
آپ نے یہ بھی ثابت کیا کہ قرآن کریم ایک مرتب اور با ربط کتاب ہے اس کے مضامین
یونہی بکھرے ہوئے نہیں ہیں بلکہ شروع بِسْمِ اللهِ سے لے کر وَالنَّاسِ تک اس کی
آیات اور اس کی سورتوں میں ایک ترتیب ہے جو ایسی اعلیٰ اور طبعی ہے کہ جس شخص کو اس پر
اطلاع دی جاتی ہے وہ اس کے اثر سے وجد میں آجاتا ہے اور اس کے مقابلے میں کسی انسانی
کتاب کی ترتیب میں لطف حاصل نہیں کر سکتا۔ جن لوگوں نے قرآن کریم کے مضامین کو بے
ترتیب قرار دیا ہے یا مختلف واقعات و مضامین کا مجموعہ سمجھا ہے انہوں نے در حقیقت اس بے
نظیر کتاب کے معارف سے کوئی حصہ نہیں پایا اور اپنی جہالت پر نازاں ہو گئے اور اپنی کم علمی پر
تو کل کر بیٹھے ہیں ان کا خیال بالکل غلط اور باطل ہے اور آپ نے قرآن کریم کے مضامین کی
ترتیب کو مثالوں سے ثابت کیا اور دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
آپ نے اس خیال کو بھی اپنے تجربے اور مشاہدے اور دلائل سے رد کیا کہ اب اللہ
تعالیٰ کلام نہیں کرتا اور بتایا کہ اللہ تعالیٰ کی کوئی صفت معطل نہیں جب کہ وہ پہلے کی طرح اب
بھی دیکھتا اور سنتا ہے تو کیا وجہ ہے کہ وہ اب بولنے سے رک گیا ہے۔ شریعت اور چیز ہے اور
خالی وحی اور چیز ہے وحی تو اس کی رضاء کے اظہار کا ایک ذریعہ ہے اس کے بند ہونے کے یہ
معنی ہیں کہ اللہ تعالی کی رضاء کی راہیں بند ہو گئیں اللہ کا کلام کبھی منقطع نہیں ہو سکتا۔ جب تک
انسان دنیا میں موجود ہے اور جب تک انسانوں میں سے بعض اللہ تعالی کی رضاء کے حصول
کیلئے سچے دل سے کوشاں ہیں اور اسلام کی تعلیم پر عامل ہیں اس وقت تک کلام الہی نازل ہوتا
رہے گا۔
غرض کتب سماویہ اور کلام الہی کے متعلق جس قدر غلط فہمیاں لوگوں میں پھیلی ہوئی تھیں
اور جن کی وجہ سے یہ رکن ایمان بالکل منہدم ہو چکا تھا ان کو آپ نے دور کیا اور پھر اس رکن
کو اصل بنیادوں پر قائم کیا اور اللہ کے کلام کی اصل عظمت اور حقیقت کو ثابت کر کے طبائع کو
اس کی طرف مائل کیا اور اس کی روشنی کو ان پردوں کے نیچے سے نکالا جو اس پر مسلمانوں نے
انوار العلوم جلدے
دعوة الامير
اپنی نادانی کے سبب سے ڈال رکھے تھے اور غیر اقوام بھی قرآن کریم کے نور کو دیکھ کر حیران رہ
گئیں بلکہ لوگ اس کے نور کی چمک سے اپنی آنکھیں نہیں کھول سکتے ہیں۔
چوتھا رکن اسلام کا انبیاء پر ایمان لانا ہے اس رکن پر بھی حقیقت سے دور اور روحانیت
سے عاری مسلمانوں نے عجیب عجیب رنگ آمیزیاں کر دی تھیں اور اس کی شکل کو نہ صرف
بدل دیا تھا بلکہ اس کی شکل ایسی بد نما کر کے دکھائی تھی کہ اپنوں کے دل نبیوں کی محبت سے خالی
ہو گئے تھے اور دوسروں کے دل ان سے نفرت کرنے لگے تھے اور سچ یہ ہے کہ جس قدر گالیاں
اس وقت رسول کریم ال کو دی جا رہی ہیں ان کے ذمہ دار یہ مسلمان کہلانے والے لوگ
ہیں نہ کوئی اور مسیحی اور دوسرے مخالفین اسلام اس قدر اپنی طرف سے جھوٹ بنا بنا کر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اعتراض نہیں کرتے جس قدر کہ ان روایات کی بناء پر
اعتراض کرتے ہیں جو خود مسلمانوں سے مروی ہیں اور جن کو مسلمانوں نے تسلیم کر لیا ہے اور
جن کو بطور لطائف کے وہ اپنی مجالس میں بیان کرتے ہیں اور اپنے منبروں پر جن کا ذکر کرتے
ہیں، آہ! ایک باغیرت مسلمان کا دل ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتا ہے جب وہ دیکھتا ہے کہ ایک
مسلمان ہی کی تیار کردہ تلوار سے سرور انبیاء محمد مصطفے کے تقوی کی چادر کو ایک دشمن اسلام
خاک بر سرش اپنے زعم باطل میں چاک کر رہا ہے۔ در حقیقت تو وہ خود اس منافق کے نفاق کو
کھول رہا ہوتا ہے ، مگر ظاہراً سمجھا جاتا ہے کہ وہ رسول کریم ﷺ کے اخلاق کے عیوب کو
ظاہر کر رہا ہے۔
نبی دنیا میں اس لئے آتے ہیں کہ نیکی اور تقوی کو قائم کریں اور ہدایت کو جاری کریں مگر
مسلمانوں نے فیج اعوج کے زمانے میں نبیوں کی طرف وہ عیب منسوب کر دیئے ہیں جن کو
سن کر اور پڑھ کر کلیجہ منہ کو آتا ہے ۔ آدم علیہ السلام سے لے کر رسول کریم ال تک ہر ایک
نبی کے انہوں نے گناہ گنوائے ہیں ، آدم کو گنہگار ثابت کیا ہے کہ انہوں نے صاف اور واضح
احکام الہیہ کو پس پشت ڈال دیا تھا، نوح علیہ السلام کو گناہ گار ثابت کیا ہے کہ انہوں نے باوجود
منع کئے جانے کے اپنے بیٹے کیلئے دعا کی، حضرت ابراہیم کو گنہگار ثابت کیا ہے کہ انہوں نے
نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِک تین جھوٹ بولے تھے حضرت یعقوب کو گناہگار ثابت کیا ہے کہ انہوں
نے گویا اپنے باپ کو بستر مرگ پر دھوکا دیا تھا اور اپنے بڑے بھائی کی جگہ بھیس بدل کر اپنے باپ
سے دعا حاصل کرلی تھی، یوسف علیہ السلام کو گنہگار ثابت کیا ہے کہ انہوں نے عزیز کی بیوی کے
انوارالعلوم جلدے
۴۶۹
دعوة الامير
ساتھ زنا کرنے کا ارادہ کر لیا تھا اور بالکل اس کام کیلئے تیار ہو گئے تھے حتی کہ باوجود کئی رنگ میں
سمجھانے کے نہیں سمجھتے تھے آخر یعقوب کی شکل سامنے آگئی تو شرم سے اس کام سے باز رہے
اسی طرح کہا جاتا ہے کہ بچپن میں انہوں نے چوری کی تھی اور ایک دفعہ انہوں نے اپنے بھائی
کو اپنے پاس رکھنے کیلئے فریب بھی کیا تھا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام پر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ
انہوں نے ایک آدمی کو بلا وجہ قتل کیا اور ایک کبیرہ گناہ کے مرتکب ہوئے اور پھر فریب سے
لوگوں کے مال لے کر بھاگ گئے داؤد پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ایک شخص کی منکوحہ
چھینے کیلئے اس کو نا واجب طور پر قتل کروا دیا اور اس کی بیوی سے نکاح کر لیا اور آخر اللہ تعالٰی
کی طرف سے ان کو سرزنش ہوئی، سلیمان پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ وہ ایک مشرکہ پر عاشق ہو
گئے اور شیطان نے ان پر تصرف کر لیا ان کی جگہ وہ خود حکومت کرنے لگا اور یہ کہ مال کی محبت
ان کے دل پر غالب آگئی اور وہ عبادت الہی سے محروم رہ گئے ۔ گھوڑوں کا معائنہ کرتے ہوئے
نماز پڑھنا ہی بھول گئے اور سورج ڈوب گیا، رسول کریم ال جن کے احسانات کے نیچے ان
لوگوں کی گردنیں جھکی ہوئی تھیں اور ذرہ ذرہ جن کے انعامات کے نیچے دبا ہوا تھا ان پر ان
لوگوں نے سب سے زیادہ حملے کئے ہیں اور آپ کی زندگی کا کوئی پہلو نہیں چھوڑا جس پر
اعتراض نہ کیا ہو ، بعض نے کہہ دیا کہ آپ حضرت علی کو اپنا جانشین بنانا چاہتے تھے مگر لوگوں
کے ڈر سے کچھ نہ کر سکے ، بعض نے کہا کہ آپ نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ اپنی پھوپھی زاد بہن کو
دیکھ کر اس پر عاشق ہو گئے اور آخر اللہ تعالیٰ نے زید سے طلاق دلوا کر ان کو آپ کے نکاح میں
دیا، بعض نے کہا کہ آپ اپنی بیوی کی ایک لونڈی سے چھپ چھپ کر صحبت کیا کرتے تھے ایک
دن بیوی نے دیکھ لیا تو آپ بہت نادم ہوئے اور اس بیوی سے اقرار کیا کہ پھر آپ ایسا نہیں
کریں گے اور اس سے عہد لیا کہ وہ اور کسی کو نہ بتائے ، بعض کہتے ہیں کہ آپ کے دل میں کبھی
کبھی یہ خواہش ہوا کرتی تھی کہ تعلیم اسلام میں نرمی ہو جائے اور ایسی تعلیم نازل ہو جسے
مشرکین عرب بھی تسلیم کر لیں ان کے احساسات اور جذبات کا بھی لحاظ رکھا جائے ۔
یہ وہ خیالات ہیں جو اس وقت کے مسلمانوں میں انبیاء کی نسبت رائج ہیں اور بعض تو اس
قدر بڑھ گئے ہیں کہ ان کے ذاتی چال چلن سے گزر کر انہوں نے ان کے دینی چال چلن پر بھی
حملہ کر دیا ہے اور کہتے ہیں کہ انبیاء در حقیقت محبان وطن تھے جنہوں نے یہ دیکھ کر کہ لوگ بلا
اس عقیدے کو تسلیم کرنے کے کہ کوئی جزاء و سزا کا دن ہے اور جنت اور دوزخ حق ہیں تمدنی
انوار العلوم جلدے
۴۷۰
دعوة الامير
حدود کے اندر نہیں رہ سکتے تھے نیک نیتی کے ساتھ مناسب وقت احکام لوگوں کو دے دیئے
الهام کا دعوئی درست نہ تھا مگر بوجہ نیت نیک ہونے کے اور اعلیٰ درجہ کی اخلاقی تعلیم پیش
کرنے کے وہ قابل عزت ہیں اور باوجود اس قسم کے عقیدوں کے وہ مسلمان کہلاتے ہیں۔
حضرت اقدس مرزا غلام احمد علیہ الصلوۃ والسلام نے جہاں اور عقائد کا رد کیا اور ان میں
صحیح راستہ ہمیں بتایا وہاں ان خیالات کے متعلق بھی صحیح اسلامی تعلیم سے مسلمانوں اور دیگر
لوگوں کو آگاہ کیا۔ آپ نے بتایا کہ انبیاء دنیا میں نیکی قائم کرنے کیلئے آتے ہیں اور اس لئے
لوگوں کے لئے نمونہ ہوتے ہیں اگر وہ نمونہ نہ ہوں تو پھر ان کی بعثت کی کیا ضرورت ہے کیوں
آسمان سے صرف کتاب ہی نازل نہ کی جائے ۔ نبیوں کی بعثت کی غرض ہی یہ ہوتی ہے کہ اللہ
تعالی کے قول کو لوگ عمل میں آیا ہوا دیکھ لیں اور ان کی عملی تصویر سے لفظی حقیقت کو معلوم
کریں اور ان کے نمونے سے جرأت حاصل کر کے نیکی کی راہ میں ترقی کریں۔ اور ان کی قوت
قدسیہ سے طاقت حاصل کر کے اپنی کمزوریوں پر غالب آئیں۔
آپ نے دنیا کو تعلیم دی کہ لوگ انبیاء کی نسبت جن غلطیوں میں پڑے ہوئے ہیں اس کا
سبب ان کی نافہمی ہے وہ اللہ تعالیٰ کے کلام کو سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے اور بلا تحقیق اپنی بات
کو پھیلانا شروع کر دیتے ہیں۔ اللہ تعالی کے تمام نبی مَعْصُومُ عَنِ الْخَطَاءِ ہوتے ہیں وہ
سچائی کا زندہ نمونہ اور وفا کی جیتی جاگتی تصویر ہوتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کی صفات کے مظہر ہوتے
ہیں اور صفائی اور خوبصورتی سے اللہ تعالیٰ کی سہوحیت اور قدوسیت اور اس کے بے عیب
ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہیں در حقیقت وہ ایک آئینہ ہوتے ہیں جس میں بدکار بعض دفعہ
اپنی شکل دیکھ کر اپنی بد صورتی اور زشت روئی کو ان کی طرف منسوب کر دیتا ہے نہ آدم
شریعت کا توڑنے والا تھا نہ نوح گنہگار تھا نہ ابراہیم نے کبھی جھوٹ بولا نہ یعقوب نے دھوکا
دیا نہ یوسف نے بدی کا ارادہ کیا یا چوری کی یا فریب کیا نہ موسیٰ نے ناحق کوئی خون کیا نہ داؤد
نے کسی کی بیوی ناحق چھینی نہ سلیمان نے کسی مشرکہ کی محبت میں اپنے فرائض کو بھلایا یا
گھوڑوں کی محبت میں نماز سے غفلت کی نہ رسول کریم نے کوئی چھوٹا یا بڑا گناہ کیا آپ
کی ذات تمام عیوب سے پاک تھی اور تمام گناہوں سے محفوظ و مصون ۔ جو آپ کی عیب
شماری کرتا ہے وہ خود ا۔ خود اپنے گند کو د کو ظاہر کرتا ہے یہ سب افسانے جو آر آپ کی نسبت مشہور ہیں
بعض منافقوں کی روایات ہیں جو تاریخی طور پر ثابت نہیں ہو سکتے آپ کی باقی زندگی ان
انوارالعلوم جلد ہے
۴۷۱
دعوة الامير
روایات کے بالکل بر خلاف ہے اور جس قدر اس قسم کی باتیں آپ کی نسبت یا دوسرے انبیاء
کی نسبت مشہور ہیں وہ یا تو منافقوں کے جھوٹے اتہامات کی بقیہ یاد گاریں ہیں یا کلام الہی کے غلط
اور خلاف مراد معنی کرنے سے پیدا ہوتی ہیں۔
او
آپ نے نہایت وضاحت سے قرآن کریم سے بدلائل قاطعه ثابت کر دیا که در حقیقت
اس قسم کے خیالات اسلام کی تعلیم کے خلاف ہیں اور اصل بات تو یہ ہے کہ یہ خیالات
مسلمانوں میں مسیحیوں سے آئے تھے کیونکہ مسیحیوں نے حضرت مسیح کی خدائی ثابت کرنے کیلئے
یہ رویہ اختیار کر رکھا تھا کہ وہ سب نبیوں کی عیب شماری کرتے تھے تاکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ
چونکہ گناہوں سے پاک صرف حضرت مسیح ہیں اس لئے ضرور وہ انسانیت سے بالا طاقتیں رکھتے
تھے اور یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں میں بھی سب نبیوں کے عیب تو گنائے جاتے ہیں اور رسول
کریم ال تک اتہامات لگائے جاتے ہیں مگر حضرت مسیح کو بالکل بے گناہ قرار دیا جاتا اور
آپ ہی کو نہیں بلکہ آپ کی والدہ کو بھی بالکل پاک قرار دیا جاتا ہے ۔ کیا یہ اس امر کا کافی ثبوت
نہیں کہ یہ جھوٹے افسانے اور قابل نفرت قصے مسلمانوں میں مسیحیوں سے ہی آئے ہیں جن
کے بداثر کو یا تو بوجہ ایک جگہ رہنے کے مسلمانوں نے قبول کر لیا یا بعض شریر الطبع لوگوں نے
بظاہر اسلام قبول کر کے اس قسم کی مزیات اور باطل باتیں مسلمانوں میں پھیلانی شروع کردیں
جنہیں ابتداء تو ہمارے مورخوں اور محمد ثوں نے اپنی مشہور دیانت داری سے کام لے کر صحیح
روایات کے ساتھ جمع کر دیا تھا تا کہ مخالف اور موافق سب روایات لوگوں تک پہنچ جائیں مگر
بعد کو آنے والے ناخلف لوگوں نے جو نور نبوت سے خالی ہو چکے تھے ان شیطانی وساوس کو تو
قبول کر لیا جو قرآن کریم کی تعلیم کے خلاف تھے اور ان صحیح روایتوں کو نظر انداز کر دیا جو انبیاء
کی عصمت اور ان کی پاکیزگی پر دلالت کرتی تھیں اور ان وساوس کیلئے بمنزلہ تیز تلوار کے
تھیں جس کی ضرب کو وہ قطعا برداشت نہیں کر سکتے تھے ۔
مگر الْحَمْدُ لِلهِ کہ حضرت اقدس نے اس گندگی کو ظاہر کر دیا اور انبیاء کے صحیح مرتبہ کو
پھر قائم کر دیا اور ان کی عزتوں کی حفاظت کی خصوصاً رسول کریم ﷺ کی شان اور آپ کی
پاکیزگی کو تو نہ صرف الفاظ میں بیان کیا بلکہ ایسے زبردست دلائل سے ثابت کیا کہ دشمن کامنہ
بھی بند ہو گیا بقول حضرت اقدس
ہر رسولی آفتاب صدق بود
ہر
رسولی بود مهر انورے
انوار العلوم جلدے
ہر رسولی بود ظل دین پناه
گر بدنیا آمدے میں خیل پاک
ہر کہ شکر بعث شاں نارو بجا
۴۷۲
دعوة الامير
ہر رسولی بود باغے مثمرے
کار دیں ماندے سراسر ابترے
بست او آلائے حق را کافرے
آں ہمہ از یک صدف صد گوہر اند متحد در ذات و اصل و گوہرے
اول آدم آخر شان احمد است اے خنک آنکس که بیند آخرے
بست احمد زان همه روشن ترے
انبیاء روشن گهر بستند لیک
ره
هر یکی از
راہ مولی مخبرے
بست اصل علمش از پیغمبری
گو شود اکنون زنخوت منکرے
آن ہمہ کان معارف بوده اند
هر که را علمی از توحید حق است
آن رسیدش از
تعلیم ہا
ہست قومی کج رو و ناپاک رائے آنکہ زمیں پاکان ہمی پیچد کرے
دیده شان روئے حق هرگز ندید
ہیں سیر کردند روئے دفترے
شور بختی ہائے بخت شان یہ ہیں
ناز بر چشم و گریزاں از خوری
چشم گر بودی غنی از آفتاب
کس نہ بودے تیز میں چوں شہرے
چون بروز ابتدا تقسیم کرد
در میان خلق از خیر و شرے
در حصه او شمان فتاد
دیگران را کذب شد آبش خورے
قول شان این ست کا ندر غیر شان
آمده صد کاذب و حیلت گرے
لعل تابان را اگر کوئی کثیف
راستی
طعنه بر پاکان نه بر پاکان بود
زین چه کاہد قدر روشن جو ہرے
خود کنی ثابت کہ ہستی فاجرے ۲۰۶ ۔
پانچواں رکن ایمان کا بعث بعد الموت اور جنت و دوزخ پر ایمان لانا ہے اس رکن کے
انہدام کیلئے بھی اس زمانے کے مسلمانوں نے پورا زور لگایا تھا دل تو یقیناً بعث بعد الموت کے
منکر ہو چکے تھے کیونکہ اگر یہ نہ ہوتا تو اسلام کی تعلیم کو اس طرح پسِ پشت کیوں ڈال دیا جاتا ؟
ظاہری طور پر بھی لوگوں میں اس کے متعلق عجیب عجیب خیالات پھیل رہے تھے جنت کا جو نقشہ
مسلمانوں کے ذہنوں میں سما گیا تھا وہ بتا رہا تھا کہ جنت کا اصل مفہوم لوگوں کے ذہنوں سے نکل
چکا ہے ۔ جنت اب کیا چیز رہ گئی تھی ایک عیش و عشرت کا مقام گویا اس دنیا میں انسان کی پیدائش
انوار العلوم جلدے
۴۷۳
دعوة الامير
صرف اس غرض کے لئے تھی کہ وہ ایک ایسی جگہ پر جا ہے جہاں ہر طرح کے کھانے پینے کی
اشیاء ہوں اور عورتیں ہوں اور ان کی صحبت ہو جب یہ حاصل ہو گیا تو سب کچھ حاصل ہو گیا ور ان کی صحت ہو جب یہ حاصل ہو گیا تو سب کچھ جا
حالانکہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ انسان کی پیدائش کی اصل غرض یہ ہے کہ
ليَعْبُدُونِ ۲۰۔ اس لئے کہ وہ میری عبادت کرے۔ یعنی ایسی صورت اختیار کرے کہ میری
صفات کو اپنے اندر نقش کرلے کیونکہ عبودیت کے معنے تذلل اور دوسری شئے کے نقش کو
قبول کر لینے کے ہوتے ہیں۔ پس یہ خیال کرنا کہ انسان پچاس ساٹھ سال تک تو اس کام کو کرے
گا جس کیلئے پیدا کیا گیا تھا اور بعد میں ایک نہ ختم ہونے والے وقت کو کھانے پینے اور عیش و
عشرت میں بسر کرے گا جو حد درجہ کی نادانی تھی۔ اسی طرح دوزخ کے متعلق خیال کیا جاتا تھا کہ
اس میں اللہ تعالیٰ کفار کو ایک نہ ختم ہونے والے عذاب کیلئے ڈال دے گا اور ایک سخت حاکم
کی طرح پھر کبھی ان پر رحم نہ کرے گا۔
حضرت اقدس نے ان خیالات کو بھی رو کیا اور دلائل اور معجزات سے بعث بعد الموت پر
ایمان کو لوگوں کے دلوں میں قائم کیا اور دنیا کی بے ثباتی اور اخروی زندگی کی خوبی اور برتری کو
روز روشن کی طرح ظاہر کر کے لوگوں کے دلوں میں اس کے مطابق عمل کرنے کی خواہش کو
پیدا کیا۔ اسی طرح جنت کے متعلق جو لغو خیالات لوگوں کے تھے ان کو بھی دور کیا یہ وہم بھی
دور کیا کہ جنت صرف ایک استعارہ ہے اور ثابت کیا کہ جنت کا وجود ایک حقیقت ہے اور اس
خیال کی غلطی بھی ثابت کی کہ گویا وہ اس دنیا کی طرح ہے لیکن اس سے زیادہ وسیع پیمانے کی
آرام و آسائش والی جگہ ہے اور بتایا کہ در حقیقت اس جگہ کی نعمتیں اس دنیا سے بالکل مختلف
ہیں اور در حقیقت اس جگہ کی مادی نعمتیں اس دنیا کی عبادات کے متمثلات ہیں۔ گویا یہاں کی
روح وہاں کا جسم ہے اور وہاں کی روح ایک اور ترقی یافتہ چیز ہے جس کی طاقتیں اس روح سے
بہت بالا ہوں گی جس طرح کہ نطفہ کی روحانی طاقتوں سے اس سے پیدا ہونے والے انسان کی
روحانی طاقتیں اعلیٰ ہوتی ہیں۔
اسی طرح آپ نے یہ ثابت کیا کہ دوزخ کا عذاب جسے لوگ نہ ختم ہونے والا کہتے ہیں
در حقیقت ایک وقت پر جا کر ختم ہو جائے گا وہ ابدی ہے یعنی ایک نہایت لمبے عرصہ تک جانے
والا ہے مگر وہ غیر محدود نہیں ہے آخر کاٹا جائے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ جو اپنی ذات کی نسبت فرماتا
ہے رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْء ۲۰۸ ۔ اس کی شان سے بعید ہے کہ عاجز بندے کو نہ ختم