تجدید دین
انوارالعلوم (جلد 7), حصہ 3
انوار العلوم جلدے
۴۷۴
دعوة الامير
ہونے والا عذاب دے اور جب کہ قرآن کریم جنت کے انعامات کو غَيْرَ مَجْذُوزِ ۲۰۹۔ اور
غَيْرُ مَمْنُونِ ۲۱ قرار دیتا ہے اور دوزخ کے عذاب کی نسبت یہ الفاظ نہیں استعمال فرماتا تو
ضرور ہے کہ دونوں میں کچھ فرق ہو پھر بندہ کیوں خدا کی لگائی ہوئی شرائط کو چھوڑ دے ؟ خصوصاً
جب کہ خود رسول کریم ال قرآن کریم کے مطالب کی تفسیر ان الفاظ میں فرمادیں کہ بانی
عَلَى جَهَنَّمَ يَوْمُ مَا فِيهَا مِنْ بَنِي ادَمَ آدَمَ أَحَدٌ اَحَدٌ تُخْفَقُ ابوابها ۲۱۔ یعنی ایک وقت جہنم پر ایسا
آئے گا کہ اس کے اندر ایک آدمی بھی نہ رہے گا اور اس کے دروازے کھٹکھٹائے جائیں گے۔
کسی کا کیا حق ہے کہ خدا کی رحمت اور اس کی بخشش کی حد بندی کرے؟
لوگوں
ان ارکان ایمان کے علاوہ عملی حصے میں بھی بہت بڑی بڑی تبدیلیاں پیدا ہو گئی تھیں بعض
مانے اباحت پر زور دے رکھا تھا، رکھا تھا، ان کا یہ عقیدہ ہو رہا تھا کہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ
الله آدمی کہہ دے اور پھر جو چاہے کرے ۔ ان لوگوں کا یہ یقین تھا کہ اگر ہم لوگ گناہ نہ کریں
گے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم شفاعت کس کی کریں گے ۔
ώ
بعض لوگوں کا یہ خیال ہو رہا تھا کہ شریعت اصل مقصود نہیں وہ تو خدا تک پہنچانے کیلئے
منزلہ کشتی کے ہے پس جب انسان خدا کو پالے تو پھر اسے کسی کشتی میں بیٹھا رہنے کی کیا
ضرورت ہے۔
بعض لوگ یہ خیال کرتے تھے کہ احکام شریعت در حقیقت باطنی امور کیلئے ظاہری نشانات
ہیں۔ جس وقت رسول کریم ﷺ مبعوث ہوئے اس وقت لوگوں کی حالت بلحاظ تمدن کے
بالکل ابتدائی تھی اور لوگ وحشی تھے ظاہر پر خاص زور دیا جاتا تھا اب علمی زمانہ ہے اب لوگ
خوب سمجھدار ہو گئے ہیں اب ان ظاہری رسوم کی پابندی چنداں ضروری نہیں ۔ اگر کوئی شخص
صفائی رکھتا ہے، خدا کو دل میں یاد کرتا ہے ، قوم کا دردو غم دل میں رکھتا ہے ، غرباء کی مدد کیا کرتا
ہے کھانے پینے میں احتیاط کرتا ہے ، قومی کاموں میں شریک ہوتا ہے تو یہی اس کی نماز اور یہی
اس کا روزہ اور یہی اس کی زکوۃ اور یہی اس کا حج ہے۔
بعض لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ اگر رسول کریم سے ایک خاص قسم کا پاجامہ پہننا ثابت
ہے تو اسی قسم کا پاجامہ پہننا چاہئے اور اگر آپ نے بال لمبے رکھے ہوئے تھے تو ہمیں بھی بال
لیے رکھنے چاہئیں۔ عَلَى هُذَا الْقِيَاسِ ۔
بعض لوگ خیال کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ کا کوئی حق نہ تھا کہ لوگوں کو کچھ حکم
انوار العلوم جلدے
۴۷۵
دعوة الامير
دیتے وہ ہماری طرح کے انسان ہیں جو کچھ قرآن کریم میں آگیا وہ حجت ہے باقی سب باطل ہے ۔ سے وہ ہماری طرح کے بعض لوگ کہتے ہیں کہ فلاں فلاں بزرگوں نے جو کچھ کہہ دیا کہہ دیا ان کے خیال کے
خلاف اور کوئی بات قابل تسلیم نہیں ہمارا فرض ہے کہ اندھا دھند ان کی تقلید کریں۔
یہ تو اصولی باتیں ہیں۔ اب رہیں جزئیات ان میں اور بھی اندھیر ہے۔ بعض لوگ غیر
زبانوں کا پڑھنا بھی کفر قرار دیتے ہیں۔ بعض لوگ علوم جدیدہ کا سیکھنا ایمان کے منافی خیال
کرتے ہیں ان کے مقابلے میں ایک حصہ مسلمانوں کا سود جس کی نسبت اللہ تعالٰی فرماتا ہے
فَاذَنُوا بِحَرْبٍ مِّنَ اللهِ ۲۱۲ کو جائز قرار دیتا ہے ۔
نماز روزہ زکوة ورثہ ہر ایک امر کے متعلق اس قدر اختلاف ہے کہ حقیقت بالکل
پوشیدہ ہو گئی ہے اور چھوٹی سے چھوٹی بات کو اصل اسلام قرار دیا جاتا ہے اور اس کے خلاف
کرنے والے کے ساتھ جھگڑا کیا جاتا ہے۔ مسلمان کہلانے والوں نے اپنے بھائیوں کی انگلیاں
اس لئے تو ڑ دی ہیں کہ وہ تشہد کی انگلی کیوں کھڑی کرتے ہیں اور قرآن کریم کی تلاوت کرنے
والے مونہوں میں نجاستیں ڈالی ہیں کہ اس منہ سے آمین بالجہر کیوں نکلی تھی غرض عملی
حصہ بھی اسی تغیر و تبدل اور اسی فساد کا شکار ہو رہا ہے جیسا کہ اعتقادی حصہ تھا۔
حضرت اقدس نے اس حصہ کی بھی اصلاح کی اور ایک طرف تو اباحت کے طریق کو باطل
ثابت کیا اور بتایا کہ شفاعت ان لوگوں کیلئے ہے جو گناہ سے بچنے کی پوری کوشش کرتے ہیں مگر
پھر بعض وجوہ سے ان میں گر جاتے ہیں اور بعض کو تاہیاں ان کی باقی رہ جاتی ہیں نہ ان کیلئے جو
شفاعت کی خاطر گناہ کرتے ہیں۔ شفاعت گناہ کے مٹانے کیلئے تھی نہ کہ گناہ کی اشاعت کے لئے۔
اسی طرح یہ بتایا کہ گو شریعت اصل مقصود نہیں مگر عبودیت اصل مقصود ہے پس جس کام
کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا اور جس وقت تک دیا ہے اسے بجا لانا چاہئے ۔ اللہ تعالیٰ کا قرب کوئی
محدود شئے نہیں کہ کہا جائے کہ اب قرب حاصل ہو گیا ہے اب عبادت کی ضرورت نہیں۔
رسول کریم ال جیسا انسان جب وفات تک اِيَّاكَ نَعْبُدُ ۲۳۔ اور اهْدِنَا الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِيمَ ۲۱۴ کہتا رہا اور آپ کو رَبِّ زِدْنِی عِلْماً ۲۱۵۔ کہنے کا حکم ملا تو اور کون شخص
ہے جو کہے کہ میں منزل مقصود تک پہنچ گیا ہوں ، اب مجھے عبادت کی ضرورت نہیں۔ در حقیقت
اس قسم کے خیال کے لوگ اللہ تعالیٰ کو ایک دریا کے کنارے کی طرح محدود شتے قرار دیتے اور
اپنی بے دینی کو دین کے پردہ کے نیچے چھپاتے ہیں۔
انوار العلوم جلدے
۴۷۶
دعوة الامير
اسی طرح آپ نے بتایا کہ احکام اسلام انسان کی تکمیل کا بہترین ذریعہ ہیں اور ہر زمانے
اور ہر علمی حیثیت کے لوگوں کیلئے یکساں مفید ہیں اور ان کے بغیر کوئی روحانی ترقی نہیں ہو سکتی
علمی کے لوگوں کیلئے مفید اور ان کے بغیر کوئی روحانی ترقی
ہوسکتی
پس یہ غلط ہے کہ اب ان احکام پر عمل کرنے کی ضرورت نہیں رہی یا یہ کہ ان کا قائم مقام اور
کاموں کو قرار دیا جا سکتا ہے۔
اسی طرح آپ نے بتایا کہ ایک عبادات اور سنتیں ہیں اور ایک رواج ملکی اور دستور
قومی ۔ عبادت اور سنت کے علاوہ ایسی باتوں میں جن کو رسول کریم ال اپنے ملکی رواج اور
قومی دستور کے مطابق کرتے تھے لوگوں کو مجبور کرنا کہ وہ بھی آپ ہی کی طرز کو اختیار کریں ظلم
ہے خود صحابہ ان امور میں مختلف طریقوں کو اختیار کرتے تھے اور کوئی ایک دوسرے کو برا نہ
کہتا تھا۔
آپ نے ان لوگوں کے خیالات کو بھی رد کیا جو یہ خیال کرتے ہیں کہ رسول کریم ہمارے
جیسے انسان ہیں اور آپ کا کوئی حق نہیں کہ ہم آپ کی اطاعت کریں۔
آپ نے بتایا کہ اللہ تعالی کے انبیاء اللہ تعالیٰ کے کلام کا ایک خاص فہم پاتے ہیں جو
دوسروں کو حاصل نہیں ہوتا اس لئے ان کی تشریح کا قبول کرنا مؤمن کا فرض ہوتا ہے ورنہ
ایمان سلب ہو جاتا ہے ۔
آپ نے اس خیال کی بھی غلطی ظاہر کی کہ جو کچھ کسی بزرگ نے کہہ دیا اس کا تسلیم کرنا
ہمارے لئے ضروری ہے ایسے لوگوں کے لئے جو اجتہاد کا مادہ نہیں رکھتے سہولت عمل کیلئے بیشک
ضروری ہے کہ وہ کسی نہ کسی بزرگ کو جس کی صداقت اور تقویٰ اور علمیت ان پر ظاہر ہو گئی
ہے اپنا رہبر بنا لیں لیکن اس کے یہ معنے نہیں ہیں کہ ہر شخص کو خواہ وہ علم اور فہم رکھتا ہو ایسا ہی
کرنا چاہئے اور اگر وہ دوسرے کی اندھا دھند تقلید نہیں کرتا تو گنہگار ہے بلکہ علم رکھنے والے
شخص کو چاہئے کہ جس بات کو وہ قرآن وحدیث کی نصوص سے معلوم کرے اس میں اپنے علم
کے مطابق عمل کرے۔
آپ نے اس خیال کی لغویت کو بھی ظاہر کیا کہ محض دنیاوی باتوں کو دینی بنالیا جائے آپ
نے بتایا کہ زبانیں سب خدا کی ہیں جو زبان مفید ہو اس کو سیکھنا چاہئے اور جس قدر علوم انسان
کی جسمانی، اخلاقی، علمی، تمدنی، سیاسی، روحانی حالت کیلئے مفید ہیں ان کو پڑھنا نہ ان کو پڑھنا نہ صرف یہ کہ
گناہ نہیں ہے بلکہ ضروری ہے اور بعض حالتوں میں جب کہ ان کو خدمت دین کیلئے سیکھا
۴
انوار العلوم جلدے
جائے موجب ثواب ہے۔
۴۷۷
دعوة الامير
آپ نے سود کی لعنت سے بچنے کی بھی مسلمانوں کو ہدایت کی اور بتایا کہ یہ حکم عظیم الشان
حکمتوں پر مبنی ہے اس کو معمولی دنیاوی فوائد کی خاطر بدلنا نہیں چاہئے۔ پر اس
اسی طرح آپ نے بتایا کہ دین کے مسائل دو طرح کے ہوتے ہیں ۔ ایک اصول اور ایک
فروع - اصول قرآن کریم سے ثابت ہیں اور ان میں کوئی اختلاف واقع نہیں ہو سکتا۔ اگر کوئی
شخص سمجھنا چاہے تو ان کو اچھی طرح سمجھ سکتا ہے اور جو فروعی مسائل ہیں ان کی دو حالتیں ہیں
ایک یہ کہ رسول کریم ﷺ نے ایک خاص طریق پر ایک کام کرنے کا حکم دے دیا ہے اور
اس کے سوا اور کسی طریق پر اس کے کرنے سے روک دیا ہے ۔ اس صورت میں تو اسی طریق کو
اختیار کرنا چاہئے جس کے اختیار کرنے کا رسول کریم ال نے حکم دیا ہے ۔ دوسری صورت
یہ ہے کہ رسول کریم ال سے دو یا دو سے زیادہ باتیں مروی ہیں اور مسلمانوں کے بعض حصے
بعض روایتوں پر اور بعض حصے بعض روایتوں پر ہمیشہ عمل کرتے چلے آئے ہیں۔ ان کے بارہ
میں یہ یقین رکھنا چاہئے کہ وہ سب طریق درست اور مطابق سنت ہیں کیونکہ اگر ایسا نہ ہوتا تو
دوسرا
کس طرح ممکن تھا کہ آپ کے صحابہ میں سے ایک حصہ ایک طریق کو اختیار کر لیتا اور دو
حصہ دوسرے طریق کو ۔ اصل بات یہ ہے کہ بعض امور میں اختلاف طبائع کو مد نظر رکھ کر
رسول کریم اللہ نے کئی طرح ان کے کرنے کی اجازت دے دی ہے یا خود کئی طریق پر بعض
کاموں کو کر کے دکھا دیا ہے تاکہ لوگوں کے دلوں میں شک نہ رہے جیسے رفع یدین ہے کہ کبھی
آپ نے رفع یدین کیا، کبھی نہیں کیا، یا آمین بالجہر ہے کہ کسی نے آپ کے پیچھے آمین
بالجہر کہا کسی نے نہ کہا اور آپ نے دونوں طریق کو پسند کیا اسی طرح ہاتھوں کا باندھنا ہے
کبھی کسی طرح باندھا کبھی کسی طرح باندھا۔ اب جس شخص کی طبیعت کو جس طریق سے
مناسبت ہو اس پر کار بند ہو اور دوسرے لوگ جو دوسری روایت پر عمل کرتے ہیں ان پر حرف
گیری نہ کرے کیونکہ وہ دوسری سنت یا رخصت پر عمل کر رہے ہیں غرض ان اصول کو مقرر کر ا
کے آپ نے تمام وہ اختلافات اور فتنے دور کر دیئے جو مسائل فقیہ کے متعلق مسلمانوں میں
پیدا ہو رہے تھے اور پھر صحابہ کرام کے زمانے کی یاد کو تازہ کر دیا ۔
یہ ایک مختصر نقشہ ہے اس اندرونی اصلاح کا جو آپ نے کی اگر اس کی تفصیل کی جائے تو
مستقل کتاب اسی مضمون پر لکھنے کی ضرورت پیش آئے اس لئے میں اسی پر کفایت کرتا ہوں۔