علوم آسمانی کا نکشاف
انوارالعلوم (جلد 7)
انوار العلوم جلدے
نویں دلیل
علوم آسمانی کا انکشاف
دعوة الامير
نویں دلیل آپ کی صداقت کی کہ در حقیقت وہ بھی بہت سے دلائل پر مشتمل ہے یہ ہے
کہ اللہ تعالی نے آپ پر قادرانہ طور پر ایسے علوم کا انکشاف کیا جن کا حصول انسانی طاقت سے
بالا ہے نبیوں کی بعثت کی غرض ہی یہ ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کو اس چشمہ تک پہنچائیں جس سے
سیراب ہوئے بغیر روحانی زندگی قائم ہی نہیں رہ سکتی یعنی تمام زندگیوں کے منبع حضرت احدیث
سے ان کو وابستہ اور متعلق کر دیں اور یہ بات بلا علوم روحانیہ کے حصول کے نہیں ہو سکتی۔
وہی شخص اللہ کا قرب حاصل کر سکتا ہے جسے اس کی معرفت حاصل ہو اور اس کے قرب کے
ذرائع معلوم ہوں اور اس کی صفات کا باریک درباریک علم رکھتا ہو اور دوسروں کو وہی شخص
روحانی امور میں ہدایت کر سکتا ہے جو ان باتوں سے حصہ وافر رکھتا ہو ۔
پس کسی مأموریت کے مدعی کا دعوی قابل تسلیم نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ خدا تعالیٰ کے
غیر محدود علم سے حصہ نہ پائے اور اللہ تعالٰی اس کی علمی غور و پرداخت نہ کرے ۔ پس حضرت
اقدس کے دعوے کی سچائی کے معلوم کرنے کیلئے ہم اس قانون کے ذریعے سے بھی آ۔ آپ کے
دعوے پر غور کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالی نے آپ پر کیا کیا علوم کھولے ہیں۔
اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے ۔ وَ عَلَّمَ آدَمَ الأَسْمَاءَ كُلَّهَا ۲۳۱ اور ا ۔ اور اس نے
حضرت آدم کو سب صفات الہیہ کے معنے صفات الہیہ کا علم دیا اور صفات الہیہ کے علم کے ماتحت
سب قسم کا علم آجاتا ہے کیونکہ معرفت الہیہ کے معنے صفات الہیہ کا ایسا علم ہی ہے جو مشاہدہ کے
ساتھ تعلق رکھتا ہے۔ یہ علم ہر مامور کو دیا جاتا ہے۔ چنانچہ اللہ تعالٰی حضرت لوط کی نسبت فرماتا
ہے ۔ وَلُوطًا أَتَيْنَهُ حُكْمًا وَ عِلْمًا ۲۳۲۔ اور حضرت داود و داود" و سلیمان کی نسبت فرماتا ہے۔
أَتَيْنَا دَاوُدَ وَسُلَيْمَنَ عِلْمًا ۲۳۳ اور حضرت یوسف یوسف کی نسبت فرماتا ہے وَلَمَّا بَلَغَ
اشْتَه أَتَيْنَهُ حُكْمًا وَ عِلْمًا ۲۳۴ اور اور حضرت موسیٰ کی نسبت فرماتا ہے وَلَمَّا بَلَغَ اشْدَهُ
وَاسْتَوَى أَتَيْنُهُ حُكْمًا وَ عِلْمًا وَكَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ۲۳۵۔ اور آنحضرت ا کی
ولقد اتينا
او
انوار العلوم جلدے
۵۰۱
دعوة الامير
نسبت فرماتا ہے وَعَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ وَكَانَ فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا ٣٦ کہ آپ
گو وہ علم سکھایا ہے جو پہلے آپ کو معلوم نہ تھا اور پھر اور علوم کے اظہار کا وعدہ کرتا ہے اور یہ
دعا سکھاتا ہے۔ قُلْ رَّبِّ زِدْنِي عِلْمًا ۲۳۷۔ پس ان آیات سے معلوم ہوا کہ ہر مامور کو اللہ
تعالیٰ کی طرف سے ایک خاص علم دیا جاتا ہے ۔ چنانچہ اسی قسم کا علم حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کو بھی دیا گیا۔ صرف فرق یہ ہے کہ پہلے ماموروں کو تو صرف باطنی علم دیا جاتا تھا مگر آپ کو اپنے
مطاع اور آقا آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اتباع میں ظاہری اور باطنی دونوں قسم کا علم
دیا گیا۔ یعنی علم روحانی بھی دیا گیا اور اس کے بیان کرنے کا اعلیٰ طریق بھی بخشا گیا اور اللہ تعالیٰ
نے دونوں باتوں میں آپ کو بے نظیر بنایا نہ تو علوم باطنیہ کے جاننے میں کوئی شخص آپ آپ کا کام مقابلہ
کر سکتا ہے اور نہ ان کے بیان کرنے میں کوئی شخص آپ کا مقابلہ کر سکتا ہے۔
عَلَى عَبْدِنَا
دے۔
ان دونوں قسم کے علموں میں سے پہلے میں ظاہری قسم کا علم لیتا ہوں۔ یہ معجزہ آپ سے پہلے
صرف نبی کریم کے ذریعے ظاہر کیا گیا ہے پہلے انبیاء میں اسکی نظیر نہیں ملتی۔ آنحضرت
پر جو وحی نازل ہوئی اس کے متعلق اللہ تعالٰی فرماتا ہے۔ وَإِنْ كُنتُمْ فِي رَيْبٍ مِّمَّا نَزَلْنَا
فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِّنْ مِثْلِهِ وَادْعُوا شُهَدَاءَكُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ إِن كُنتُمْ صَدِقِينَ ک
ہے ۔ اگر تم کو اس کتاب کے سبب جو ہم نے اپنے اس بندے پر نازل کی ہے شکوک و شبہات
پیدا ہو گئے ہیں تو پھر اس کی ایک سورۃ جیسی ہی کوئی عبارت لے آؤ اور اس کی تیاری کیلئے اللہ
تعالی کے سوا جس قدر تمہارے بزرگ ہیں سب کو اپنی مدد کیلئے جمع کر لو مگر یاد رکھو کہ پھر بھی تم
اس کی مثال لانے پر قادر نہیں ہو سکو گے ۔ اس آیت میں ہر قسم کی خوبیوں میں قرآن کریم کو
بے مثل قرار دیا گیا ہے جن میں سے ایک خوبی ظاہری خوبی بھی ہے قرآن کریم کی فصاحت کی
طرف اور جگہوں پر بھی ا اپر بھی اللہ تعالی نے توجہ دلائی ہے چنانچہ فرماتا ہے كِتَبُ احْكِمَتْ التُهُ ثُمَّ
فُصِّلَتْ مِن لَّدُنْ حَكِيمٍ خَبِيرٍ ٢٣٩ ۔ یہ کتاب ایسی ہے کہ اس کے احکام نہایت مضبوط چٹان
پر قائم کئے گئے ہیں اور پھر ان کو بے نظیر طور پر کھول کر بیان کیا گیا ہے اس خدا کی طرف سے جو
بڑی حکمتوں کا مالک ہے اور واقعات سے باخبر ہے یعنی حکیم کی طرف سے پُر حکمت کلام ہی آنا
چاہئے اور خبیر جانتا ہے کہ اب علمی زمانہ شروع ہونے والا ہے اس لئے علمی معجزات کی
ضرورت ہے پس اس نے قرآن کریم کی زبان کو مفضل بنایا ہے ، یعنی وہ اپنی وضاحت آپ کرتا
ہے اور اپنی خوبی کا خود شاہد ہے ۔
انوار العلوم جلدے
۵۰۲
دعوة الامير
چونکہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام آنحضرت ا کے شاگرد اور آپ
کے ظل تھے اور آپ ہی کے نور سے حصہ لینے والے تھے اس لئے اللہ تعالی نے آپ کو بھی اس
خوبی سے حصہ دیا اور آپ کو بھی کلام کی فصاحت عطا فرمائی۔ میں پہلے لکھ : لکھ چکا ہوں کہ حضرت
اقدس کسی مشہور مدرسے کے پڑھے ہوئے نہ تھے معمولی لیاقت کے استاد آپ کی تعلیم کے لئے
رکھے گئے تھے ، جنہوں نے عام درسی کتب کا ایک حصہ آپ کو پڑھا دیا تھا۔ آپ کبھی عرب وغیرہ
ممالک کی طرف بھی نہیں گئے تھے اور نہ آپ ایسے شہروں میں رہے تھے جہاں عربی کا چرچا ہو
دیہاتی زندگی اور معمولی کتب پڑھنے سے جس قدر علم انسان کو حاصل ہو سکتا ہے اسی قدر آپ
کو حاصل تھا۔
جب آپ نے دعوی کیا اور دنیا کی اصلاح کی طرف توجہ کی تو آپ کے دشمنوں کی نظر سب
سے پہلے ان حالات پر پڑی اور انہوں نے سوچا کہ یہ سب سے بڑا حملہ ہے جو ہے جو ہم آپ کی ذات
پر کر سکتے ہیں اور یہ مشہور کرنا شروع کیا کہ آپ ایک منشی آدمی ہیں اردو نوشت و خواند میں
چونکہ مہارت ہو گئی اور لوگوں میں بعض مضامین اچھی نظر سے دیکھے گئے تو خیال کر لیا کہ اب
میں بھی کچھ بن گیا اور دعویٰ کر دیا ۔ آپ عربی سے ناواقف ہیں اس لئے علوم دینیہ میں رائے
دینے کے اہل نہیں اس اعتراض کو ہر مجلس اور تحریر میں پیش کیا جاتا اور لوگوں کو بد ظن کیا جاتا
تھا۔ ان لوگوں کا یہ اعتراض کہ آپ عربی زبان سے ناواقف تھے بالکل جھوٹا تھا، کیونکہ آپ نے
عام درسی کتب پڑھی تھیں مگر یہ سچ تھا کہ آپ کسی بڑے عالم سے نہیں پڑھے تھے اور نہ با قاعدہ
کسی پرانے مدرسہ کے سند یافتہ تھے اس لئے ملک کے بڑے عالموں میں شمار نہ ہوتے تھے اور نہ
مولوی کی حیثیت آپ کو حاصل تھی۔
جب اس اعتراض کا بہت چرچا ہوا اور مخالف مولویوں نے وقت اور بے وقت اس کو پیش
کرنا شروع کیا تو اللہ تعالی نے ایک رات میں چالیس ہزار مادہ عربی زبان کا سکھا دیا اور یہ معجزہ
عطا فرمایا کہ آپ عربی زبان میں کتب لکھیں اور وعدہ کیا کہ ایک ایسی فصاحت آر آپ کو عطا کی
جاوے گی کہ لوگ مقابلہ نہ کر سکیں گے۔ چنانچہ آپ نے عربی زبان میں ایک مضمون لکھ کر اپنی
کتاب آئینہ کمالات اسلام کے ساتھ شائع کیا اور مخالفوں کو اس کے مقابلہ میں رسالہ لکھنے کیلئے
بلایا مگر کوئی شخص مقابلہ پر نہ آسکا۔ اس کے بعد متواتر آپ نے عربی کتب لکھیں جو ہیں سے بھی
زیادہ ہیں اور بعض کتب کے ساتھ دس دس ہزار روپے کا انعام ان لوگوں کیلئے مقرر کیا جو
انوار العلوم جلدے
۵۰۳
دعوة الامير
مقابلہ میں ویسی ہی فصیح کتب لکھیں مگر ان تحریرات کا جواب کوئی مخالف نہ لکھ سکا بلکہ بعض کتب
عربوں کے مقابلہ میں لکھی گئیں اور وہ بھی جواب نہ دے سکے اور پیٹھ پھیر کر بھاگ گئے چنانچہ
سید رشید رضا صاحب مدیر المنار کو مخاطب کر کے بھی ایک کتاب ۲۴۰۔ لکھی گئی اور اس کو
مقابلہ کیلئے بلایا گیا مگر وہ مقابلہ پر نہ آیا ۔ اسی طرح بعض اور عربوں کو مقابلہ کیلئے دعوت دی گئی،
مگر وہ جرأت نہ کر سکے ۔
ہندوستان کے مولویوں نے اپنی شکست کا ان لفظوں میں اقرار کیا کہ یہ کتابیں مرزا صاحب
خود نہیں لکھتے بلکہ انہوں نے عرب چھپا کر رکھے ہوئے ہیں وہ ان کتب کو لکھ کر دیتے ہیں۔ اس
اعتراض سے صاف ظاہر ہے کہ آپ کی کتب کی عربی زبان کے وہ بھی قائل تھے مگر ان کو یہ ؛
تھا کہ آپ خود یہ کتب نہیں لکھ سکتے اور لوگ آپ کو کتابیں لکھ کر دے دیتے ہیں اس پر آپ
نے یہ اعلان کیا کہ آر کیا کہ آپ لوگ بھی عربوں اور شامیوں کی مدد سے امیوں کی مدد سے میرے مقابلہ پر کتابیں لکھ دیں
دیں
شک
مگر باوجو د بار بار غیرت دلانے کے کوئی سامنے نہ آیا اور وہ کتب اب تک بے جواب پڑی ہیں۔
ان کتب کے علاوہ ایک دفعہ آپ کو الہام ہوا کہ آپ فی البدیہ ایک خطبہ عربی زبان میں
۲۴۱۔ حالانکہ آپ نے عربی زبان میں کبھی تقریر نہ کی تھی۔ دوسرے دن عید الاضحیٰ تھی
اس الہام کے ماتحت آپ نے عید کے بعد عربی زبان میں ایک لمبی تقریر کی جو خطبہ الہامیہ کے
نام سے شائع ہو چکی ہے۔ اس تقریر کی عبارت بھی ایسی اعلیٰ درجہ کی تھی کہ عرب اور عجم پڑھ
کر حیران ہوتے ہیں اور ایسے غوامض ورموز اس میں بیان کئے کہ ان کی وجہ سے اس خطبہ کی
عظمت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔
یہ علمی معجزہ آپ کا نہایت زبردست معجزات میں سے ہے کیونکہ ایک تو ان معجزات پر
اسے فوقیت حاصل ہے جو زیادہ اثر صرف اس وقت کے لوگوں پر کرتے ہیں جو دیکھنے والے
ہوں۔ دوم اس معجزہ کا اقرار دشمنوں کی زبانوں سے بھی کرا دیا گیا ہے ۔ اب جب تک دنیا قائم
ہے یہ معجزہ آپ کا بھی قائم رہے گا اور قرآن کے گا اور قرآن کریم کی طرح آپ کے دشمنوں کے خلاف
رہے گا اور روشن نشان کی طرح چمکتا رہے گا۔
حجت
بعض لوگ جب اس معجزہ کو دیکھ کر آپ کی صداقت کا انکار کرنے کی کوئی صورت نہیں
دیکھتے تو اس پر ایک اعتراض کیا کرتے ہیں اور وہ یہ کہ اس قسم کے معجزہ کا دعویٰ کرنا قرآن کریم کہ اس سم کے معجزہ کا دعوی کرنا قرآن کریم
کی ہتک ہے۔ کیونکہ قرآن کریم کا دعویٰ ہے کہ اس کی زبان بے مثل ہے ۔ اگر مرزا صاحب کو
انوار العلوم جلدے
۵۰۴
دعوة الامير
بھی اللہ تعالٰی نے ایسی زبان میں کتب لکھنے کی توفیق دیدی جو اپنی خوبیوں میں بے مثل ہے تو اس میں لکھنے کی
میں قرآن کریم کی ہتک ہو گئی اور اس کا دعوی باطل ہو گیا۔ ان لوگوں کا یہ اعتراض محض
تعصب کا نتیجہ ہے ورنہ اگر یہ سوچتے تو انہیں معلوم ہو جاتا کہ باوجود حضرت اقدس کی عربی
کتب کے بے مثل ہونے کے قرآن کریم کا دعوی حق اور راست ہے اور اس کا معجزانہ رنگ
موجود ہے بلکہ آگے سے بڑھ گیا ہے۔
=
دنیا میں ہر ایک فضیلت دو قسم کی ہوتی ہے ، کامل فضیلت اور وہ فضیلت جو اضافی ہوتی ہے
یعنی ایک فضیلت تو وہ جو بلا دوسری چیزوں کو مد نظر رکھنے کے ہوتی ہے اور ایک فضیلت وہ جو
بعض اور چیزوں کو مد نظر رکھ کر ہوتی ہے اس کی مثال قرآن کریم سے ہی میں یہ پیش کرتا ہوں
کہ اللہ تعالٰی بنی اسرائیل کی نسبت قرآن کریم میں فرماتا ہے۔ وَأَنِّي فَضَّلْتُكُمْ عَلَى
الْعَلَمِينَ ۲۴۲۔ میں نے تم کو تمام جہان کے لوگوں پر فضیلت دی اور پھر مسلمانوں کی نسبت
فرماتا ہے - كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ ۲۴۳۔ تم سب ۔ سب سے بہتر امت ہو جو امت ہو جو سب لوگوں
کیلئے نکالی گئی ہو تو ایک طرف بنی اسرائیل کو سب جہانوں پر فضیلت دیتا ہے اور دوسری طرف
مسلمانوں کو سب جہانوں پر فضیلت دیتا ہے۔ بظاہر اس بات میں اختلاف نظر آتا ہے ، لیکن اصل
میں کوئی اختلاف نہیں بلکہ ایک جگہ پر تو اپنے زمانے کے لوگوں پر فضیلت مراد ہے اور دوسری
جگہ اولین و آخرین پر - اسی طرح حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی کتب کو جو بے
مثلیت حاصل ہے وہ انسانوں کے کلاموں کو مد نظر رکھ کر ہے اور قرآن کریم کو جو بے مثلیت عطا
ہوئی ہے وہ تمام انسانی کلاموں پر بھی ہے اور خود اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والے دوسرے
کلاموں پر بھی اور ان میں حضرت اقدس کے الہامی خطبات اور آپ کی کتب بھی شامل ہیں۔
پس قرآن کریم کا بے مثل ہونا حقیقی ہے اور حضرت اقدس کی کتب کی زبان کا بے مثل ہونا
اضافی ۔ پس آپ کا یہ معجزہ گو لوگوں کیلئے حجت ہے مگر قرآن کریم کی شان کا گھٹانے والا نہیں۔
میں نے اوپر بیان کیا تھا کہ آپ کے معجزہ سے قرآن کریم کے معجزہ کی شان دوبالا ہو گئی
ہے۔ اس کی تفصیل یہ ہے کہ بے مثلیت بھی کئی قسم کی ہوتی ہے ۔ ایک بے مثلیت ایسی ہوتی ہے
کہ بے مثل کلام کو دوسرے کلاموں پر فضیلت تو ہوتی ہے مگر بہت زیادہ فضیلت نہیں ہوتی۔
پس گو اس کو افضل کہیں گے مگر دو سرے کلام بھی اس کے قریب قریب پہنچے ہوئے ہوتے ہیں
جیسے کہ مثلاً گھوڑ دوڑ میں جب گھوڑے دوڑتے ہیں تو ایک گھوڑا جو اول نکلے دوسرے
انوار العلوم جلدے
۵۰۵
دعوة الامير
گھوڑے سے ایک بالشت بھی آگے ہو سکتا ہے ایک گز بھی ہو سکتا ہے اور ایک گھوڑے کے ھوڑے سے ایک بالا
کھڑے ہونے کی جگہ کی مقدار بھی آگے ہو سکتا ہے یا اس سے زیادہ بھی ہو سکتا ہے۔ یہی حال سے سکتا
بے مثل کلام کا ہے کہ وہ ان سے دوسرے کلاموں کی نسبت جن کے مقابلہ میں اسے بے مثل
ہونے کا دعوئی ہے معمولی فضیلت بھی رکھ سکتا ہے اور بہت زیادہ فضیلت بھی رکھ سکتا ہے ۔ اب
یہ امر کہ اس کا اور دوسرے کلاموں کا فرق تھوڑا ہے یا بہت اسی طرح معلوم ہو سکتا ہے کہ
اس کے درمیان اور ان کلاموں کے درمیان جن سے وہ افضل ہونے کا مدعی ہے اور کلام آکر
کھڑے ہو سکیں کہ وہ بھی بے مثل ہوں لیکن اس کے مقابلہ میں وہ بھی ادنی ہوں۔ پس حضرت
اقدس کی کتب نے دوسرے انسانوں کے کلاموں کے مقابلے میں اپنی بے مثلیت ثابت کر کے بتا
دیا ہے کہ قرآن کریم اپنی بے مثلیت میں دوسرے کلاموں سے بہت ہی بڑھا ہوا ہے کیونکہ وہ
کلام جن کو قرآن کریم کے مقابلے پر کھڑا کیا جاتا تھا آپ کے کلام نے ان کو پیچھے ڈال دیا مگر پھر
بھی آپ کا کلام قرآن کریم کے ماتحت ہی رہا اور اس کا خادم ہی ثابت ہوا۔ جس سے معلوم ہوا
کہ قرآن کریم دوسرے کلاموں سے اس قدر آگے نکلا ہوا ہے کہ اس کے اور دوسرے
کلاموں کے درمیان ایک وسیع فاصلہ ہے۔
اس فصاحت کے علاوہ جو آپ کو عطا ہوئی ایک علم ظاہری آپ کو یہ عطا ہوا کہ آپ کو
الہاما عربی زبان کے اُم الأَلْسِنَةِ ہونے کا علم دیا گیا ۔ یہ ایک عظیم الشان اور عجیب علم تھا کیونکہ
یورپ کے لوگ اُمُّ الأَلْسِنَةِ کے متعلق لمبی کوششوں کے بعد اس نتیجہ پر پہنچے تھے کہ
سنسکرت یا پهلوی زبان اُمُّ الأَلْسِنَةِ ہے اور بعض لوگ ان دونوں زبانوں کو بھی اس زبان کی
جو سب سے پہلی زبان تھی شاخ قرار دیتے تھے اور خیال کرتے تھے کہ ابتدائی زبان دنیا سے
مٹ گئی ہے۔ یہ تو یورپ کے لوگوں کا حال تھا۔ عرب جن کی زبان عربی ہے وہ بھی اس فضیلت
کے قائل نہ تھے بلکہ یورپ کی تعلیم کے اثر سے اُم الأَلْسِنَةِ کو دوسرے ممالک کی زبانوں
میں تلاش کر رہے تھے۔ ان حالات میں آپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ علم دیا جاتا کہ اصل میں
عربی زبان ہی اُم الأَلْسِنَةِ ہے ایک قابل حیرت انکشاف تھا مگر قرآن کریم پر تدبر کرنے سے
معلوم ہوا کہ یہ انکشاف قرآن کریم کی تعلیم کے بالکل مطابق تھا کیونکہ اللہ تعالٰی کا وہ کلام جو
ساری دنیا کی طرف نازل ہونا تھا اسی زبان میں نازل ہونا چاہئے تھا جو سب سے ابتدائی زبان
ہونے کے لحاظ سے ساری دنیا کی زبان ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَسُولِ
انوار العلوم جلدے
۵۰۶
دعوة الامير
إِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِهِ ۲۴۴۔ ہم کوئی رسول نہیں بھیجتے مگر اسی زبان میں اس پر کتاب نازل کرتے
ہیں جو ان لوگوں کی زبان ہوتی ہے جن کی طرف وہ مبعوث ہوا ہو ۔ پس رسول کریم ال جو
ساری دنیا کی طرف مبعوث ہوئے تو آپ کی طرف اسی زبان میں کلام نازل ہونا چاہئے تھا جو
بوجه أم الأَلْسِنَةِ ہونے کے ساری دنیا کی زبان کہلا سکے اور چونکہ آپ پر عربی زبان میں کلام
نازل ہوا ہے اس لئے عربی زبان ہی اُم الأَلْسِنَةِ ہے۔
آپ نے اس انکشاف کے ثبوت میں اللہ تعالی سے علم پا کر ایسے اصول مدون کئے جن
سے روز روشن کی طرح ثابت کر دیا کہ فی الواقع عربی زبان ہی اُم الأَلْسِنَةِ اور الهامی زبان
ہے اور باقی کوئی زبان اُم الأَلْسِنَةِ کہلانے کی مستحق نہیں۔ آپ نے اس تحقیق کے متعلق
ایک کتاب بھی لکھنی چاہی جو افسوس کہ نامکمل رہ گئی مگر اصل الاصول آپ نے اس میں بیان
کر دیئے جن کو پھیلا کر اس امر کو دنیا کے ذہن نشین کیا جاسکتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے چاہا تو میرا
منشاء ہے کہ ان اصول کے ماتحت جو آپ نے تجویز کئے ہیں اور اس علم کے مطابق جو آپ نے
اس کتاب میں مخفی رکھا ہے ایک کتاب تصنیف کروں جس میں بو ضاحت آپ کے بیان کردہ
دعوے کو ثابت کروں اور اہل یورپ کے تیار کردہ عِلْمُ اللَّسَانِ سے جو اس دعوے کی
تائید ہوتی ہے وہ بھی بیان کروں اور جہاں اہل یورپ نے ٹھو کر کھائی ہے اس کو بھی کھول
دول - وَمَا التَّوْفِيقُ إِلَّا مِنَ اللهِ یہ تحقیق عربی زبان کے مطابق ایک ایسی بے نظیر تحقیق ہے
کہ دنیا کے نقطہ نظر کو اسلام کے مطابق بالکل بدل دے گی اور اسلام کو بہت بڑی شوکت اس
سے حاصل ہو گی۔
ان ظاہری علوم کے علاوہ جو آپ کو دیئے گئے باطنی علوم جو انبیاء کا ورثہ ہیں وہ بھی آپ کو
عطا ہوئے اور ان علوم کے مقابلہ سے سب د ، دشمن عاجز رہے اور کوئی شخص آپ کا مقاب آپ کا مقابلہ نہ کر
سکا جیسا کہ میں پہلے لکھ آیا ہوں آپ کوئی جدید شریعت لیکر نہ آئے تھے بلکہ پہلی پیشگوئیوں کے
ما تحت آنحضرت ﷺ کے دین کی خدمت اور اشاعت کیلئے مبعوث ہوئے تھے اور علوم
قرآنیہ کا پھیلانا اور سکھانا آپ کا کام تھا۔ قرآن کریم کے بعد اب کوئی نیا علم آسمان سے نازل
نہیں ہو سکتا سب علوم اس کے اندر ہیں اور رسول کریم اے کے بعد کوئی نیا معلم نہیں آسکتا
جو شخص آئے گا آپ کے سکھائے ہوئے علوم کی تجدید کرنے والا ہی ہو گا اور انہیں کو دوبارہ
تازہ کرے گا۔ جیسا کہ حضرت مسیح موعود کا ایک الہام ہے كُلُّ بَرَكَةِ مِنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ
انوار العلوم جلد ہے
۵۰۷
دعوة الامير
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَّمَ وَتَعَلَّمَ ۲۴۵ ہر ایک برکت محمد ﷺ سے آتی ہے۔ پس
مبارک ہے وہ جس نے سکھایا یعنی آنحضرت ا اور مبارک ہے وہ جس نے سیکھا یعنی مسیح
موعود علیہ الصلوة والسلام -
غرض علوم چونکہ قرآن کریم پر ختم ہو گئے اور جو مامور آئیں گے ان کو قرآن کریم کے
خاص علوم ہی سکھائے جائیں گے نہ کوئی جدید علوم اور ان کی سچائی کی یہی علامت ہوگی کہ ان کو
اللہ تعالی قرآن کریم کا وسیع علم عطا فرمادے جو استدلالیوں والا نہ ہو بلکہ صفات الہیہ کا علم ہو اور
روحانی منازل کا علم ہو اور اے بادشاہ ! ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت اقدس مسیح موعود کو اللہ تعالٰی
نے قرآن کریم کے علوم سے ایسا وافر حصہ دیا ہے کہ اگر یوں کہیں کہ آپ کے وقت میں قرآن
کریم دوبارہ نازل ہوا ہے تو یہ کوئی مبالغہ نہ ہو گا بلکہ بالکل سچ ہو گا اور رسول کریم ان کے
قول کے کے ۔ مطابق ہو گا کیونکہ آپ سے بھی ایک روایت ہے کہ لَوْ كَانَ الْإِيْمَانُ مُعَلَّقَا بِالثَّرَيَّا
لَنَا لَهُ رَجُلٌ مِنْ فارش ۲۴۶۔ کہ اگر قرآن ثریا پر اڑ کر چلا جائے تو ایک شخص فارسی الاصل
اس کو واپس لے آوے گا۔
سب سے پہلے تو میں علم قرآن کے اس حصہ کو بیان کرتا ہوں جس نے اصولی رنگ میں
اسلام کو ایسی مدد دی اور مختلف ادیان کے مقابلہ میں اسلام کے مقام کو اس طرح بدل دیا کہ
فاتح مفتوح ہو گیا اور غالب مغلوب۔ یعنی قرآن کریم جو اس سے پہلے ایک مردہ کتاب سمجھی جاتی
تھی ایک زندہ کتاب بن گئی اور اس کی خوبیوں کو دیکھ کر اس کے مخالف گھبرا کر بھاگ گئے ۔
حضرت اقدس مسیح موعود کے نزول سے پہلے عام طور پر مسلمانوں کا یہ خیال تھا کہ معارف
قرآنیہ جو بزرگوں نے بیان کئے ہیں وہ اپنی حد کو پہنچ گئے ہیں اور اب ان سے زیادہ کچھ بیان
نہیں ہو سکتا بلکہ اور جستجو کرنی فضول اور دین کیلئے معنی ہے ۔ اللہ تعالی نے حضرت اقدس کو یہ
علم دیا کہ جس طرح اللہ تعالی کی مادی پیدائش اپنے اندر بے انتہاء اسرار رکھتی ہے اسی طرح
اللہ تعالیٰ کا کلام بھی اپنے اندر بے انتہاء معانی اور معارف رکھتا ہے اگر ایک لکھی جو اللہ تعالٰی
کی مخلوق میں سے نہایت ادنی درجہ رکھتی ہے ہر زمانے میں اپنی پوشیدہ طاقتوں کو ظاہر کرتی ہے
اور اس کی بناوٹ کے رازوں اور اس کے خواص کی وسعت اور اس کی عادات کی تفاصیل کا
علم زیادہ سے زیادہ حاصل ہوتا جاتا ہے ، چھوٹے چھوٹے گھانس اور پودوں کے نئے سے نئے
خواص اور تاثیریں معلوم ہوتی جاتی ہیں تو کیا وجہ ہے کہ اللہ تعالی کا کلام محدود ہو ۔ کچھ مدت
انوارا العلوم جلدے
۵۰۸
دعوة الامير
تک تو لوگ اس میں سے معانی اور معارف اخذ کریں اور اس کے بعد وہ اس کان کی طرح ہو
جائے جس کا خزانہ ختم ہو جاتا ہے ۔ اللہ کا کلام تو مادی اشیاء کی نسبت زیادہ کثیر المعانی اور وسیع
المطالب ہونا چاہئے ، اگر نئے سے نئے علوم دنیا میں نکل رہے ہیں، اگر فلسفہ اور سائنس تیزی
کے ساتھ ترقی کرتے چلے جاتے ہیں ، اگر طبقات الارض اور علم آثار قدیمہ اور علم افعال
الاعضاء اور علم نباتات اور علم حیوانات اور علم ہیئت اور علم سیاسیات اور علم اقتصاد اور علم
معاملات اور علم النفس اور علم روحانیات اور علم اخلاق اور اسی قسم کے نئے علوم یا تو نئے
دریافت ہو رہے ہیں یا انہوں نے پچھلے زمانے کے علوم کے مقابلہ میں حیرت انگیز ترقی حاصل
کرلی ہے تو کیا اللہ تعالیٰ کا کلام ہی ایسا را کد ہونا چاہئے کہ وہ اپنے پر غور کرنے والوں کو تازہ
علوم اور نئے مطالب نہ دے سکے اور سینکڑوں سال تک وہیں کا وہیں کھڑا رہے ۔
اس وقت جس قدر بے دینی اور اللہ تعالٰی سے دوری اور شریعت سے بعد نظر آتا ہے وہ
ان علوم کے بالواسطہ یا بلا واسطہ اثر ہی کا نتیجہ ہے۔ پس اگر قرآن کریم اللہ کا کلام ہے تو چاہئے تھا
کہ ان علوم جدیدہ کی ایجاد یا وسعت کے ساتھ اس میں سے بھی ایسے معارف ظاہر ہوں جو یا تو
ان علوم کی غلطی کو ظاہر کریں اور بدلائل انسان کو تسلی دیں یا یہ بتائیں کہ جو شبہ پیدا کیا جاتا ہے
وہ در حقیقت پیدا ہی نہیں ہوتا اور صرف قلت تدبر کا نتیجہ ہے۔
اس اصل کو قائم کر کے آپ نے بدلائل ثابت کیا کہ قرآن کریم میں اس زمانے کی
ترقیات اور تمام حالات کا ذکر موجود ہے بلکہ اس زمانہ کی بعض جزئیات تک کا ذکر ہے لیکن پہلے
مسلمان چونکہ اس زمانہ میں نہیں پیدا ہوئے تھے وہ ان اشارات کو نہیں سمجھ سکے اور ان
واقعات کو قیامت پر محمول کرتے رہے ۔
مثلاً سورۃ التکویر میں اس زمانے کی بہت سی علامات مذکور ہیں جیسے (1) إِذَا الشَّمْسُ
كُورَتْ (۲) وَإِذَا النُّجُومُ أَنكَدَرَتْ (۳) وَإِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَتْ (۴) وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِلَتْ (۵) وَ
إِذَا الْوُحُوضُ حُشِرَتْ (۲) وَإِذَا الْبِحَارُ سُجِرَتْ (۷) وَإِذَا التَّقَوْسُ زُوجَتْ (۸) وَإِذَا
الْمَوْءَ دَةٌ سُئِلَتْ (۹) بِاتِي ذَنْبٍ فَتَلَتْ (١٠) وَ إِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ (1) وَ إِذَا السَّمَاءُ
كُسْطَتْ (۱۲) وَإِذَا الْجَحِيمُ سُعِرَتْ (۱۳) ) سقَرَتْ (۱۳) وَإِذَا الْجَنَّةُ أُخْلِفَتْ ۲۴۷، یعنی (۱) (1) جب سورج
لپیٹا جائے گا ۔ (۳) وَإِذَا الْجِبَالُ سَيِّرَتْ اور جب پہاڑ اپنی جگہ سے ہٹائے جائیں گے۔ یعنی
ایسے سامان نکل آئیں گے کہ ان کے ذریعے سے پہاڑوں کو کاٹا جائے گا اور ان کے اندر
انوار العلوم جلدے
۵۰۹
دعوة الامير
سوراخ کر دیئے جائیں گے ۔ (۴) وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ اور جب دس مہینے کی گابھن اونٹنیاں
بے کار چھوڑ دی جائیں گی۔ یعنی ایسا زمانہ آجائے گا کہ نئی سواریوں کی وجہ سے اونٹوں کی وہ قدر
نہ رہے گی جو اب ہے (۵) وَإِذَا الْوُحُوضُ حُشِرَت اور جب دینی علوم سے لوگوں کو
ناواقفیت ہوگی اور وہ مثل وحشیوں کے ہو جائیں گے اور اسی طرح وہ اقوام جو پہلے وحشی سمجھی
جاتی تھیں جیسے یورپ کے باشندے کہ آج سے چھ سات سو سال قبل جس وقت ایشیائی لوگ
نہایت مہذب اور ترقی یافتہ تھے یہ لوگ ننگے پھرتے تھے ۔ دنیا میں پھیلا دیئے جائیں گے اور دنیا
کی حکومتوں پر قابض ہو جائیں گے اور یہ بھی کہ اس زمانے میں کچھ وحشی اقوام ہلاک کر دی
جائیں گی کہ ان کا نام ہی باقی رہ جائے گا اور یہ عربی زبان کا محاورہ ہے کہ کہتے ہیں حشر
الْوُحُوشَ أَيْ اهْلِكَتْ ایسا ہی اس زمانے میں ہوا ہے کہ آسٹریلیا اور امریکہ کے اصلی
باشندے کہ ان کو کہتے بھی وحشی ہی ہیں آہستہ آہستہ اس طرح ہلاک کر دیئے گئے ہیں کہ اب
ان اقوام کا ان میں نشان تک نہیں ملتا۔
پھر فرمایا کہ (۶) وَإِذَا الْبِحَارُ سُجِرَتْ جب دریاؤں کو پھاڑا جائے گا یعنی ان میں سے
نہریں نکالی جائیں گی اور (۷) وَإِذَا التَّفُوسُ زَوجَتْ اور جب لوگ آپس میں جمع کر دیئے
جائیں گے یعنی آپس کے تعلقات کے ایسے سامان نکل آئیں گے کہ دور دور کے لوگ آپس میں
ملا دیئے جائیں گے ۔ جیسے آلات ٹیلیفون ہیں کہ ہزاروں میل کے لوگوں کو آپس میں ملا کر باتیں
کروا دیتے ہیں یا ریل اور تار اور ڈاک کے انتظام ہیں کہ ساری دنیا کو انہوں نے ایک شہر بنا دیا
ہے (۸) (۸) وَإِذَا الْمَوْتَدَةُ سُئِلَتْ (۹) بِأَيِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ اور جب زندہ گاڑی ہوئی لڑکیاں یا
عور تیں پوچھی جائیں گی۔ یعنی مذہبی طور پر انسان کا زندہ گاڑ دینا خواہ جائز ہو مگر قوانین حکومت
اس کی اجازت نہ دیں گے اور صرف مذہبی جواز کا فتوی پیش کر دینا قبول نہ کیا جائے گا۔ جیسے کہ
اس زمانہ سے پہلے زمانوں میں ہو تا چلا آیا ہے (۱۰) وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ اور جبکہ کتب اور
ات اور رسالہ جات پھیلائے جائیں گے، جیسا کہ آجکل ہے کہ اخبارات اور ات اور کتب کی
کثرت کو دیکھ کر انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے (1) وَإِذَا السَّمَاءُ كُشِطَتْ اور جب آسمان
کا چھلکا اتارا جائے گا۔ یعنی آسمانی علوم کا ظہور ہو گا ، علم ہیئت کی ترقی کے ذریعے سے بھی اور
علوم قرآنیہ کے اظہار اور اشاعت کے ذریعے سے بھی (۱۲) وَإِذَا الْجَحِيمُ سُقِرَتْ اور
دوزخ بھڑکا دی جائے گی یعنی نئے نئے علوم ایجاد ہوں گے جن کی وجہ سے لوگوں کو دین سے
اخبارات
انوار العلوم جلدے
۵۱۰
دعوة الامير
نفرت ہو جائے گی اور ولوں سے ایمان نکل جائے گا اور عیش و عشرت کے سامانوں کی کثرت سے
بھی لوگوں میں فساد پیدا ہو جائے گا (۱۳) وَإِذَا الْجَنَّةُ ازْلِفَتْ اور جب جنت جنت قریب کردی
جائے گی یعنی اس زمانے میں اللہ تعالیٰ کا فضل بھی جوش میں آئے گا اور جنت بھی قریب کر دی
جائے گی ، یعنی جب فساد اور شرارت بڑھ جائے گی اور بے دینی ترقی کر جائے گی اس وقت اللہ
تعالٰی اپنی طرف سے ایسا سامان کر دے گا کہ لوگوں کے ایمان تازہ ہوں اور دین کی خوبی ظاہر ہو
جائے اور ان کاموں کا کرنا لوگوں کیلئے آسان ہو جائے جن کے کرنے پر جنت ملتی ہے ۔
اب آپ غور کر کے دیکھ لیں کہ کیا یہ سب نشانیاں اس زمانے کی نہیں ہیں اور کیا یہ ممکن
ہے کہ ان علامات کو قیامت یا کسی اور زمانے پر لگایا جائے ۔ صرف إِذَا الشَّمْسُ كُورَت اور
إِذَا النُّجُومُ أَنكَدَرَتْ کے الفاظ سے دھوکا کھا کر یہ خیال کر لینا کہ یہ باتیں قیامت کو ہوں گی
کب جائز ہو سکتا ہے جبکہ اس کی باقی آیات کا قیامت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں معلوم ہوتا
قیامت کو دس مہینے کی گابھن اونٹنیاں بھلا کیوں چھوڑ دی جائیں گی ؟ اگر کہا جائے کہ گھبرا کر ۔ تو
اس کا جواب یہ ہے کہ اونٹنی کا کیا ذکر اس وقت تو باپ، ماں بیٹا، بیٹی، بیوی بھائی بہن سب کو
چھوڑ دیا جائے گا ایسے اعلیٰ تعلقات جس وقت ٹوٹ جائیں گے اس وقت کے ذکر میں اونٹنی کے
چھوڑ دینے کا ذکر بے محل ہو جاتا ہے۔ اسی طرح سوال پیدا ہوتا ہے کہ وحشی کیوں اکٹھے کئے
جائیں گے ؟ دریاؤں میں سے اس دن نہریں کیوں نکالی جائیں گی؟ یا یہ کہ دریا آپس میں کیوں
ملائے جائیں گے اور مودودہ کے متعلق اس وقت کیوں سوال ہو گا؟ اعمال کے متعلق
پرسش تو فنا کے بعد حشر اجساد کے دن ہو گی، نہ کہ جس وقت کارخانہ عالم درہم برہم ہو رہا
ہو گا۔ اسی طرح ان آیات کے مابعد بھی ایسی باتوں کا ذکر ہے جو ثابت کر رہی ہیں کہ اس دنیا میں
یہ سب کچھ ہونے والا ہے جیسے وَالشيلِ إِذَا عَسْعَسَ وَالصُّبْحِ إِذَا تَنَفَس ۲۴۸۔ اور رات
کی قسم جب وہ جاتی رہے گی اور صبح کی قسم جب وہ سانس لے گی یعنی طلوع ہونے لگے گی اور
جبکہ شروع میں اِذَا الشَّمْسُ كُورَتْ آچکا ہے اگر اس سورۃ میں قیامت کا ہی ذکر ہو تو سورج
کے لیٹے جانے کے بعد رات کس طرح چلی جائے گی اور صبح کس طرح نمودار ہونے لگے گی۔
غرض ان باتوں کا جو اس سورۃ میں بیان ہوئی ہیں قیامت کے ساتھ کچھ بھی تعلق نہیں ہاں اس
زمانے کے حالات کے یہ بالکل مطابق ہیں اور گویا اس وقت کا پورا نقشہ ان میں کھینچ دیا گیا ہے
پس در حقیقت اس زمانے کی خرابیوں اور مادی ترقیوں اور گناہوں کی کثرت اور پھر اللہ تعالٰی
انوار العلوم جلدے
۵۱۱
دعوة الامير
کے فضل کی اس سورۃ میں خبر دی گئی تھی جس کو پڑھ کر مومن کا ایمان تازہ ہوتا ہے اور سب
شکوک و شبہات ہوا ہو جاتے ہیں۔
یہ ایک مثال میں نے ان اخبار کی دی ہے جو اس زمانے کے متعلق قرآن کریم میں بیان
ہوتی ہیں اور جن کو حضرت اقدس نے خود بیان فرمایا ہے یا جن کو آپ کے بتائے ہوئے اصول
کے ماتحت آپ کے خدام نے قرآن کریم سے اخذ کیا ہے ورنہ اس زمانے کے مفاسد اور
حالات کی خبریں اور ان کے علاج قرآن کریم میں اس کثرت سے بیان ہوئے ہیں کہ ان کو دیکھ
کر سخت سے سخت دشمن بھی یہ اقرار کئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ قرآن کریم اللہ کی کتاب ہے جس
سے ماضی، حال اور مستقبل کسی زمانے کے بھی حالات پوشیدہ نہیں مگر ان کے بیان کرنے سے
اصل مضمون رہ جائے گا اور یہ مکتوب بہت زیادہ لمبا ہو جائے گا۔
دوسرا اصولی علم جو قرآن کریم کے متعلق آپ کو دیا گیا یہ ہے کہ قرآن کریم میں کوئی
دعوی بلا دلیل بیان نہیں کیا جاتا۔ اس اصل کے قائم کرنے سے اس کے علوم کے انکشاف کیلئے
ایک نیا دروازہ کھل گیا اور جب اس کو مد نظر رکھتے ہوئے قرآن کریم پر غور کیا گیا تو معلوم ہوا
کہ وہ ہزاروں باتیں جو اس سے پہلے بطور دعوے کے سمجھی جاتی تھیں اور ان کی دلیل یہ سمجھ
لی گئی تھی کہ خدا نے کہا ہے اس لئے مان لو وہ سب اپنے دلائل اپنے ساتھ رکھتی تھیں۔ اس
دریافت کا یہ نتیجہ ہوا کہ فطرت انسانی نے جو علوم کی ترقی کی وجہ سے اس زبردستی کی حکومت کا
مجوا اتار پھینکنے کیلئے تیار ہو رہی تھی عقلی طور پر تسلی پا کر نہایت جوش اور خروش سے قرآن
کریم کے بتائے ہوئے اصول سے لپٹ گئی اور قرآن کریم کی باتوں کے ماننے میں بجائے ایک
بوجھ محسوس ہونے کے فرحت حاصل ہونے لگی اور محسوس ہونے لگا کہ قرآن کریم ایک طوق
کے طور پر ہماری گردنوں میں نہیں ڈالا گیا بلکہ ایک واقف کار راہنما کی مانند ہمارے ہمراہ کیا گیا
ہے اللہ تعالیٰ کی ذات کے وہ زبردست ثبوت آپ نے قرآن کریم سے پیش کئے جن کو موجودہ
سائنس رو نہیں کر سکتی اور جن کے اثر سے تعلیم یافتہ دہریوں کی ایک جماعت واپس خدا پرستی
کی طرف آرہی ہے۔
اسی طرح آپ نے ملائکہ پر جو اعتراض ہوتے تھے ان کے جواب قرآن کریم سے دیئے،
نبوت کی ضرورت اور نبیوں کی صداقت کے دلائل قرآن کریم سے بیان کئے ، قیامت کا ثبوت
قرآن کریم سے پیش کیا اعمال صالحہ کی ضرورت اور ان کے فوائد اور نواہی کے خطرناک نتائج