علوم آسمانی کا نکشاف
انوارالعلوم (جلد 7), حصہ 2
انوار العلوم جلدے
۵۱۲
دعوة الامير
مسائل کے
اور ان سے بچنے کی ضرورت یہ سب مسائل اور ان ۔ مائل اور ان کے سوا باقی اور بہت سے مسا
متعلق آپ نے قرآن کریم ہی کے ذکر کردہ عقلی اور نقلی دلائل بیان کر کے ثابت کر دیا کہ
قرآن کریم پر علوم جدیدہ کی دریافت کا کوئی خراب اثر نہیں پڑ سکتا کیونکہ آپ نے بتایا کہ یہ
ممکن ہی نہیں کہ اللہ تعالی کا فعل اور اس کا قول مخالف ہوں جو کلام اس کے مخالف ہے وہ اس
کا کلام ہی نہیں اور جو اس کا کلام ہے وہ اس کے فعل کے مخالف نہیں ہو سکتا۔
ان علوم کے بیان کرنے کا نتیجہ یہ ہوا کہ اس وقت صرف آپ ہی کی جماعت ہے جو ایک
طرف تو علوم جدیدہ کی تحصیل میں پوری طرح لگی ہوتی ہے اور دوسری طرف سیاسی ضرورت
یا نسلی تعصب کی وجہ سے نہیں بلکہ بچے طور پر تقلیدی طور پر نہیں بلکہ علی وجہ البصیرت اسلام
کے بیان کردہ تمام عقائد پر یقین رکھتی ہے اور ان کی صداقت کو ثابت کر سکتی ہے ۔ باقی جس
قدر جماعتیں ہیں وہ ان علوم سے بے بہرہ ہونے کی وجہ سے یا تو علوم جدیدہ کی تکذیب کر کے
اور ان کے حصول کو کفر قرار دیکر اپنے خیالی ایمان کو محفوظ رکھے ہوئے ہیں یا پھر ان کے اثر
سے متاثر ہو کر دین کو عملاً چھوڑ بیٹھی ہیں یا ظاہر میں لوگوں کے خوف سے اظہار اسلام کرتی ہیں
مگر دل میں سو قسم کے شکوک اور شبہات اسلامی تعلیم کے متعلق رکھتی ہیں۔
تیسرا اصولی علم قرآن کریم کے متعلق آپ کو یہ دیا گیا ہے کہ انسانی عقل کوئی شبہ یا وسوسہ
قرآن کریم کی تعلیم کے متعلق پیدا کرے اس کا جواب قرآن کریم کے اندر موجود ہے اور آپ
نے اس مضمون کو اس وسعت سے بیان کیا ہے کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ ہر قسم کے
وساوس اور شکوک کا جواب آپ نے قرآن کریم سے دیا ہے اور اس طرح نہیں کہ کہہ دیا ہو
کہ قرآن کریم اس خیال کو رد کرتا ہے اس لئے یہ خیال مردود ہے بلکہ ایسے دلائل کے ذریعہ
سے جو گوبیان تو قرآن کریم نے کئے ہیں مگر ہیں عقلی اور علمی جن کو ماننے پر ہر مذہب وملت کے
لوگ مجبور ہیں ۔
چو تھا اصولی علم قرآن کریم کے متعلق آپ کو یہ دیا گیا ہے کہ اس سے پہلے لوگ عام طور پر
یہ تو بیان کرتے تھے کہ قرآن کریم سب کتب سے افضل ہے مگر یہ کسی نے ثابت نہ کیا تھا کہ کتب
مقدسه یا دوسری تصانیف پر اسے کیا فضیلت حاصل ہے جس کی وجہ سے وہ بے نظیر ہے اور بے
مثل ہے۔ اس مضمون کو آپ نے قرآن کریم ہی کے بیان کردہ دلائل سے اس وسعت سے
ثابت کیا ہے کہ بے اختیار انسان کا دل قرآن کریم پر قربان ہونے کو چاہتا ہے اور محمد
انوار العلوم جلد ہے
۵۱۳
دعوة الامير
تَرْسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّمَ پر فدا ہونے کو چاہتا ہے جن کے ذریعے سے یہ
تعلیم ہمیں ملی۔
پانچواں اصولی علم جو آپ کو دیا گیا ہے یہ ہے کہ قرآن ذو المعانی ہے اس کے کئی بطون
ہیں۔ اس کو جس عقل اور جس فہم کے آدمی پڑھیں اس میں ان کی سمجھ اور ان کی استعداد کے
مطابق سچی تعلیم موجود ہے گویا الفاظ ایک ہیں لیکن مطالب متعدد ہیں اگر معمولی عقل کا آدمی
پڑھے تو وہ اس میں ایسی موٹی موٹی تعلیم دیکھے گا جس کا ماننا اور سمجھنا اس کیلئے کچھ بھی مشکل نہ
ہو گا اور اگر متوسط درجہ کے علم کا آدمی اس کو پڑھے گا تو وہ اپنے علم کے مطابق اس میں مضمون
پائے گا اور اگر اعلیٰ درجہ کے علم کا آدمی اس کو پڑھے گا تو وہ اپنے علم کے مطابق اس میں علم
پائے گا۔ غرض یہ نہ ہو گا کہ کم علم لوگ اس کتاب کا سمجھنا اپنی عقل سے بالا پائیں یا اعلیٰ درجہ
کے علم کے لوگ اس کو ایک سادہ کتاب پائیں اور اس میں اپنی دلچسپی اور علمی ترقی کا سامان نہ
دیکھیں۔
چھٹا اصولی علم آپ کو قرآن کریم کے متعلق یہ دیا گیا کہ قرآن کریم علاوہ روحانی علوم کے
ان ضروری علوم مادیہ کو بھی بیان کرتا ہے جن کا معلوم ہونا انسان کیلئے ضروری اور ان علوم کا
انکشاف زمانے کی ترقی کے ساتھ بڑھتا جاتا ہے تاکہ ہر زمانے کے لوگوں کا ایمان تازہ ہو ۔
ساتواں اصولی علم آپ کو یہ دیا گیا کہ تفسیر قرآن کریم کے متعلق آپ کو وہ اصول سمجھائے
گئے کہ جن کو مد نظر رکھ کر انسان تفسیر قرآن کریم میں غلطی کھانے سے محفوظ ہو جاتا ہے اور جن
کی مدد سے انسان پر نئے سے نئے علوم کا انکشاف ہوتا ہے اور ہر دفعہ قرآن کریم کا مطالعہ اس
کیلئے مزید لذت اور سرور کا موجب ہوتا ہے۔
آٹھواں اصولی علم آپ کو قرآن کریم کے متعلق یہ دیا گیا کہ قرآن کریم سے تمام روحانی
ترقیات کے مدارج آپ کو سکھائے گئے اور جو علوم اس سے پہلے لوگ اپنی عقل سے دریافت
کر رہے تھے اور بعض دفعہ غلطی کھا جاتے تھے ان کے متعلق آپ کو قرآن کریم سے علم دیا گیا
اور سمجھایا گیا کہ تمام روحانی حالتیں ادنی سے لیکر اعلیٰ تک قرآن کریم نے ترتیب وار بیان کی
ہیں جن پر چل کر انسان اللہ تعالیٰ تک پہنچ سکتا ہے اور اس کے ثمرات ایمان بھی کھاتا جاتا ہے۔
یہ بات پہلے لوگوں کو میسر نہ تھی۔ کیونکہ وہ قرآن کریم کی مختلف آیات سے تو استدلال کرتے
تھے مگر سب مدارج روحانیہ یکجائی طور پر ان کو قرآن کریم سے معلوم نہ تھے ۔
انوار العلوم جلدے
والد
دعوة الامير
نواں اصولی علم آپ کو یہ دیا گیا کہ قرآن کریم تمام کا تمام کیا سورتیں اور کیا آیتیں سب کا
سب ایک خاص ترتیب کے ساتھ اترا ہوا ہے۔ اس کا ایک ایک فقرہ اور ایک ایک جملہ اپنی
صحیح جگہ پر رکھا ہوا ہے اور ایسی اعلیٰ درجہ کی ترتیب اس میں پائی جاتی ہے کہ دوسری کتب کی
ترتیب اس کے مقابلے میں بالکل بیچ ہے کیونکہ دیگر کتب کی ترتیب میں صرف ایک ہی بات
مد نظر رکھی جاتی ہے کہ مناسب مضامین یکے بعد دیگرے آجائیں لیکن قرآن کریم کی ترتیب میں
یہ خصوصیت ہے کہ اس میں مضامین کی ترتیب نہ صرف مضامین کے لحاظ سے ہے بلکہ ایسی طرز
سے ہے کہ مختلف جہات سے اس کی ترتیب قرار دی جاسکتی ہے ۔ یعنی اگر مختلف مطالب کو مد نظر
رکھا جائے تو ہر مطلب کے لحاظ سے اس کے اندر ترتیب پائی جاتی ہے یہ نہیں کہ اس کی ایک
تفسیر کریں تو ترتیب قائم رہے اور دوسری تفسیر کریں تو ترتیب میں خلل آجائے بلکہ جس قدر
معنے اس کے صحیح اور مطابق اصول تفسیر کے ہیں ان سب کی رعایت کو مد نظر رکھا گیا ہے اور
کوئی سے معنے لے کر اس کی تفسیر شروع کر دو اس کی ترتیب میں فرق نہیں آئے گا اور یہ ایسی
صفت ہے کہ کسی انسانی کلام میں نہیں پائی جاتی اور نہ پائی جاسکتی ہے۔
دسواں اصولی علم آپ کو یہ دیا گیا ہے کہ قرآن کریم میں نیکیوں اور بدیوں کے مدارج
بیان کئے گئے ہیں۔ یعنی یہ بتایا گیا ہے کہ کون کون سی نیکی سے کون کون سی نیکی کی تحریک ہوتی ہے
اور کون کون سی بدی سے کون کون سی بدی پیدا ہوتی ہے۔ اس علم کے ذریعے سے انسان
اخلاق کی اصلاح میں عظیم الشان فائدہ حاصل کر سکتا ہے کیونکہ اس تدریجی علم کے ذریعے سے
وہ بہت سی نیکیوں کو حاصل کر سکتا ہے جن کو وہ پہلے باوجود کوشش کے حاصل نہیں کر سکتا تھا اور
بہت سی بدیوں کو چھوڑ سکتا ہے جن کو وہ باوجود بہت سی کوشش کے نہیں چھوڑ سکتا تھا گویا قرآن
کریم کا یہ عظیم الشان معجزہ آپ نے بتا دیا ہے کہ اس نے انسان کو نیکیوں اور بدیوں کے چشمے بتا
دیئے ہیں جہاں پہنچ کر وہ اپنی پیاس کو بجھا سکتا ہے یا تباہ کرنے والے طوفان کو روک سکتا ہے ۔
گیارھواں اصولی علم آپ کو یہ بتایا گیا کہ سورۃ فاتحہ قرآن کریم کے سب مضامین کا خلاصہ
ہے اور باقی قرآن کیلئے بمنزلہ متن ہے اور کل اصولی مسائل اس کے اند ر بیان کئے گئے ہیں
اور نہایت مفصل اور ضخیم تفاسیر آپ نے اس سورۃ کی شائع کیں اور نہایت پرلا ر نهایت پر لطف ایمان کو
تازہ کرنے والے مضامین اس سے اخذ کر کے تقسیم کئے۔ اس علم کے ذریعے سے آپ نے
حفاظت اسلام کے کام کو آسان کر دیا کیونکہ ہر ایک بات جو مفصل میں سے انسان کی سمجھ میں نہ
انوار العلوم جلدے
۵۱۵
دعوة الامير
آئے وہ اس مجمل پر نگاہ کر کے اس کو سمجھ سکتا ہے اور صرف اس سورۃ کو لے کر تمام دنیا کے
ادیان کا مقابلہ کر سکتا ہے اور کل مدارج روحانی کو معلوم کر سکتا ہے ۔
یہ تو بعض امثلہ اصولی علوم کی میں نے بیان کی ہیں ان کے علاوہ بارہواں علم قرآن کریم
کے متعلق آپ کو تفصیلی دیا گیا ہے جس کے مطابق مختلف آیات کے تراجم اور ان کے معارف
جو آپ نے بیان کئے ہیں اور ضروریات زمانہ کے متعلق جو ہدایات آپ نے قرآن کریم سے
اخذ کی ہیں ان کو اگر بیان کیا جائے تو اس کیلئے کئی مجلد کتابیں چاہئیں ان علوم کے چشموں نے
ثابت کر دیا ہے کہ آپ کا اس مبدا فیض سے خاص تعلق ہے جو علیم ہے اور جس کی نسبت آتا
ہے۔ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَى مِنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ ٢٢٩ ، کیونکہ انسان کی طاقت سے بالکل باہر
ہے کہ وہ ایسے علوم کو اپنی عقل سے دریافت کر سکے ۔ آر - آپ کے بتائے ہوئے - وئے علوم اور اصول
کے مطابق جب ہم قرآن کریم پڑھتے ہیں تو اس کے اندر علوم کے سمندر موجیں مارتے ہوئے
نظر آتے ہیں جن کا کنارہ نظر نہیں آتا۔
آپ نے آیت لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ ۲۵۰ کے مضمون کی طرف توجہ دلا کر بار بار
اپنے مخالفوں کو توجہ دلائی کہ اگر آپ لوگوں کے خیالات کے مطابق میں جھوٹا ہوں تو پھر وجہ کیا
ہے کہ ایسے باریک دربار یک علم مجھے عطا کئے جاتے ہیں اور اپنے مخالفوں کو بار بار دعوت مقابلہ
دی کہ اگر تم میں سے کوئی عالم یا شیخ اللہ تعالیٰ سے تعلق رکھتا ہے تو میرے مقابلے پر علوم قرآن
کو ظاہر کرے اور ایسا کیا جائے کہ ایک جگہ ایک ثالث شخص بطور قرعہ اندازی قرآن کریم کا
کوئی حصہ نکال کر دونوں کو دے اور اس کی تفسیر معارف جدیدہ پر مشتمل دونوں لکھیں پھر دیکھا
جائے کہ اللہ تعالیٰ کس فریق کی مدد کرتا ہے مگر با وجود بار بار پکارنے کے کوئی مقابلے پر نہ
آیا۔ اور آتا بھی کیونکر؟ کیونکہ آپ کا مقابلہ تو الگ رہا، علوم قرآن میں آپ کے خدام کا بھی
کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا اور قرآن کریم گویا اس وقت صرف ہمارا ہی ہے۔
اور گویا اس صرف ہما ر ہی ہے ۔
اس مضمون کے ختم کرنے سے پہلے میں آپ کی ایک فارسی نظم قرآن کریم کے متعلق
درج کرتا ہوں جس میں آپ نے علوم قرآنیہ کے متعلق لوگوں کو توجہ دلائی ہے۔
از نور پاک قرآن صبح صفا و میده
بر غنچہ ہائے دلہا باد صبا وزیده
ایں روشنی و لمعان شمس الضحیٰی ندارد و این دلبری و خوبی کس در قمر ندیده
یوسف بقعر چاه محبوس ماند تنها
و این یوسفی که تن با از چاه بر کشیده