تعارف کتب

انوارالعلوم (جلد 8)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
تعارف کتب
یہ انوار العلوم کی آٹھویں جلد ہے جو سیدنا حضرت فضل عمر خلیفة المسیح الثانی کی
فروری ۱۹۲۴ء سے ۲۷ نومبر ۱۹۲۴ء تک کی تحریرات و تقاریر پر مشتمل ہے۔
(1) تائید دین کا وقت ہے
ہندوؤں کی تحریک شدھی کے مقابل پر جماعت احمدیہ کی طرف سے زبردست تبلیغی
کوششیں جاری تھیں اور ملکانا قوم اور دیگر ہندو اقوام میں بھی زور سے تبلیغی کار روائیاں عمل
میں آرہی تھیں جس کی خاطر غیر معمولی مالی قربانی کی ضرورت تھی۔ چنانچہ ۱۵ فروری ۱۹۲۴ء کو
حضرت مصلح موعود نے جماعت کے سامنے مالی قربانی کی یہ تحریک رکھی۔ جس میں آپ نے فرمایا
کہ ہندو اقوام میں تبلیغ کی خاطر پہلے کم از کم سو روپیہ چندہ دینے کی شرط تھی مگر بہت سے
احباب یہ رقم ادا نہ کر سکنے کی وجہ سے سخت دکھ محسوس کر رہے تھے اس لئے اب میں اس
تحریک کو عام کرتا ہوں۔
نیز فرمایا که مرکزی تعمیرات جر من مشن بخارا مشن اور افریقہ میں تعلیمی اور تربیتی
مقاصد کی خاطر چالیس ہزار روپیہ خاص چندہ کی ضرورت ہے۔ اس لئے آپ نے تحریک فرمائی
کہ تمام احمدی ماہوار چندوں کے علاوہ اپنی ماہوار آمد کا ایک تہائی اس سال ان ضروریات کے
پورا کرنے کیلئے یکمشت ادا کریں۔ زمینداروں کو آ راروں کو آپ نے ۲۵ روپے فی مربع ادائیگی کا ارشاد
فرمایا۔
آپ نے فرمایا کہ یہ چندے تمہاری ہی بہتری اور فلاح کے لئے ہیں۔ میں اپنی ذات کے

لئے کچھ نہیں مانگتا۔ آخر پر تحریر فرمایا۔
اے عزیزو! فتح کا زمانہ آگیا۔ کامیابی دروازے پر ہے۔ خوشی کی گھڑیاں
ناچتی ہوئی چلی آتی ہیں۔ اور تمہارے قدموں کے چومنے کی مشتاق ہیں۔ وہ دن
قریب ہیں جب فوج در فوج لوگ اسلام اور احمدیت کو قبول کریں گے پس اس زمانہ
کی نسبت سے اپنی قربانیوں کو بھی بڑھا دو۔"
حضور کی یہ پیشگوئی پوری ہوتی ہوئی آج ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔
فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ
(۲) بہائی فتنہ انگیزوں کا راز کیونکر فاش ہوا
قادیان میں بعض بھائی اپنے آپ کو احمدی ظاہر کرتے ہوئے خفیہ طریق سے فتنہ انگیزی
کرتے رہے۔ مخفی طور پر اپنی تعلیمات کو پھیلاتے رہے اور ایسے جماعتی عہدوں پر اور اداروں
میں کام کرتے رہے جن کا مقصد احمدیت کی خدمت اور اشاعت ہے۔
سید نا حضرت مصلح موعود نے ان کے متعلق اطلاع ملنے پر تحقیقاتی کمیشن مقرر فرمایا اور
اس کی مفصل رپورٹ آنے کے بعد ۱۸ مارچ ۱۹۲۴ء اور ۲۰ مارچ ۱۹۲۴ء کو مسجد اقصیٰ میں دو
مفصل خطاب ارشاد فرمائے۔ جس میں آپ نے کمیشن کی رپورٹ اور معین گواہیاں پڑھ کر
سنائیں اور فرمایا کہ ہم مذہبی آزادی کے قائل ہیں اور کئی مذاہب کے لوگ قادیان میں ہماری
دعوت پر لیکچر دیتے رہتے ہیں مگر ان لوگوں نے ہمارے کہلا کر ہماری جماعت کا پردہ اوڑھ کر
اسلام کا دعوی کرتے ہوئے اسلام کے خلاف ناپاک کار روائیاں کی ہیں اور یہ امر ہر مذہب سے
ہی نہیں بلکہ انسانی شرافت اور اخلاق سے بھی بعید ہے اس لئے میں ان کے اخراج از جماعت کا
اعلان کرتا ہوں۔
آپ نے بہائیوں کے شریعت اسلامی کے منسوخ ہونے کا دعوی بیان کرتے ہوئے اپنی
غیرت کا یوں اظہار فرمایا۔
وہ غیر احمدی جنہوں نے ہمارے بزرگوں کو قتل کیا ہم ان کو ان سے ہزار
درجہ اچھا سمجھتے ہیں کیونکہ وہ محمد سلیم کا نام عزت سے لیتے ہیں۔ مگر جو شخص محمد

صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے متعلق کہتا ہے کہ ان کی لائی ہوئی شریعت منسوخ ہو گئی
اور بہاء اللہ کا درجہ آپ سے بڑا ہے اس کے ساتھ ہمارا ذرا بھی تعلق نہیں ہو
سکتا۔"
آپ نے بڑے پر جلال انداز میں بہاء اللہ کے خلیفہ کو کلام الہی اور قبولیت دعا کا چیلنج دیا
اور بہائی مذہب کی تباہی کی پیشگوئی کرتے ہوئے فرمایا۔
آج تک جو قوم ہمارے مقابلہ میں آئی اس کو خدا نے تباہ کیا۔ اب اس کو
خدا نے لا کھڑا کیا ہے۔ اب بھی ویسی ہی مثال ہوگی کہ ہم کونے کا پتھر ہیں جو اس پر کیا
گرے گا وہ بھی ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا اور جس پر یہ گرے گا وہ بھی ٹکڑے
ٹکڑے ہو جائے گا۔ ہم اللہ کے دعوؤں اور نصرتوں پر یقین رکھتے ہیں کہ یہ قوم احمد یہ
جماعت کے ذریعہ تھوڑے سے عرصہ میں مٹائی جائے گی اور اس کا سارا گند ظاہر ہو
جائے گا۔"
حضور نے اپنی تقریر کے آخر میں فرمایا۔
آج میں کہتا ہوں کہ دنیا کا کوئی مذہب دعا سے مقابلہ کرلے۔ میرے مقابلہ
میں دعا کر کے دیکھ لے کہ خدا میری مدد کرتا ہے یا اس کی۔ اور میں یہ اپنے متعلق
نہیں کہتا میرے مرنے کے بعد بھی لمبے عرصہ تک جماعت احمدیہ میں ایسے انسان
ہونگے کہ جو نشان دکھا ئیں گے۔“
(۳) قول الحق
یکم تا تین اپریل ۱۹۲۴ء کو غیر احمدی علماء نے قادیان میں جلسہ کیا اور حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے خلاف انتہائی بد زبانی کر کے احمدیوں کی سخت دل آزاری کی۔ حضرت المصلح
الموعود نے ۳۔ اپریل کو مسجد اقصیٰ میں ایک بڑے مجمع کے سامنے تقریر میں ان کی بد زبانیوں کی
قلعی کھولی۔ یہ تقریر بعد میں " قول الحق" کے نام سے شائع ہوئی۔
حضرت المصلح الموعود نے ان مولویوں کے موٹے موٹے بائیس اعتراضات کے اپنی
تقریر میں مفصل و مدلل جواب پیش فرمائے اور بڑی تحدی کے ساتھ فرمایا کہ کس طرح

اللہ تعالی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مقابلے پر اُٹھنے والی ہر چیز کو مٹاتا رہا اور
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کو ثابت فرماتا رہا۔
حضور نے فرمایا۔
"پس میں پوچھتا ہوں آخر صداقت کا کوئی ثبوت بھی ہوتا ہے کہ نہیں؟ اگر
ہوتا ہے تو جو بھی ہے وہ سارے کا سارا حضرت مرزا صاحب علیہ السلام کیلئے موجود
ہے۔ حضرت مرزا صاحب علیہ السلام کے ذریعہ اسلام زندہ ہوا قرآن کریم زندہ
ہوا، محمد سلیم کا نام زندہ ہوا۔ خدا تعالیٰ کی توحید زندہ ہوئی پر نیکی زندہ ہوئی، ہر
نبی زندہ ہوا، ہر راستباز نے دوبارہ حیات پائی۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کوئی معمولی انسان نہ تھے آپ نے رسولوں اور ان کی تعلیمات کو زندہ کیا ہے ۔۔۔۔۔
پھر بھی کہتے ہیں کہ اس نے کیا کیا ہے ؟ وہ کون سی خوبی اور وہ کون سی صداقت ہے جو
کسی نبی میں پائی جاتی ہے مگر حضرت مرزا صاحب علیہ السلام میں نہیں۔ تم لوگ
اعتراض کی زبان دراز کرتے ہو ۔ کرو۔ مگر یہ تو بتاؤ کہ تمہارا کون سا اعتراض ہے جو
९९
پہلے نبیوں پر نہیں پڑتا۔ “
حضرت مصلح موعود نے ان مخالفوں کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا۔
تمہارے پاس نہ آنحضرت میں اسلام کا علم ہے نہ روحانیت ہے۔ کوئی
ایک بھی ہے تم میں سے جسے دعوئی ہو کہ خدا تعالیٰ اس سے ہم کلام ہوتا
ہے۔ لیکن ہماری چھوٹی سی جماعت میں سینکڑوں نہیں ہزاروں ایسے آدمی
ہیں کہ جن سے خدا نے کلام کیا۔“
اپنے اس پر شوکت خطاب کے آخر میں احمدیوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا۔
خدا نے ہم کو اس مقام پر کھڑا نہیں کیا کہ ہم ان لوگوں کی دل آزاریوں اور
تکلیفوں سے گھبرا جائیں۔ خدا کے ہو کر خدا کے بن کر اسلام کی خدمت کیلئے کھڑے
ہو جاؤ ۔۔۔۔۔۔ اور پھر نہ ڈرو جو کچھ ہوتا ہے ہو جائے کہ جو خدا کا ہو جاتا ہے پھر وہ کسی
سے نہیں ڈرا کرتا۔"

(۴) اساس الاتحاد
استقبالیہ کمیٹی و نمائندگان مسلم لیگ کا اجلاس مؤرخہ ۲۳ مئی ۱۹۲۴ء کو لاہور میں منعقد
ہوا۔ اس کا مقصد مسلمانوں کے قومی حقوق کی نگرانی اور ہندو مسلم اتحاد کے متعلق غور کرنا تھا۔
سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی کو اجلاس میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی اس لئے آپ نے ان
امور کے متعلق اپنا مشورہ طبع کروا کر اپنے نمائندوں کے ذریعہ اجلاس میں بھجوایا۔
مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت کیلئے حضور نے فرمایا کہ سب سے پہلے مسلمان اپنی
جداگانہ ہستی کا احساس کریں اور ایک مستقل تنظیم (Organisation) بنائیں۔ حضور نے
اس آرگنائیزیشن یا مسلم لیگ کیلئے کہا کہ وہ سب مسلمان کہلانے والوں کی نمائندہ ہو خواہ وہ کسی
سیاسی نقطہ نگاہ کے مؤید ہوں کیونکہ غیر مسلم بھی سیاست ان میں فرق نہیں کرتے۔ دعوئی اسلام
کرنے والے ہر شخص کیلئے اس کے دروازوں کو کھلا رکھا جائے نیز لفظ «مسلم “ کا وسیع تر سیاسی
مفہوم بھی واضح فرمایا ۔ ہندو مسلم اتحاد کے متعلق گذشتہ صلح نامہ میں چار نقائص بیان کر کے
حضور نے فرمایا۔
میں ان امور کی طرف شروع سے توجہ دلاتا رہا ہوں اور اس نتیجہ سے ڈارتا
رہا ہوں جو آب نکلا ہے۔“
ہندو مسلم اتحاد کو پائیدار اور مؤثر بنانے کیلئے حضرت المصلح الموعود نے تفصیل کے ساتھ
دس نکاتی حتمی تجاویز پیش فرمانے کے بعد تحریر فرمایا۔
اے برادران! یہ مختصر خاکہ ہے اس سکیم کا جس پر عمل کرنے سے میرے
نزدیک مسلمانوں کے اپنے حقوق بھی محفوظ ہو سکتے ہیں اور دوسری قوموں سے بھی
ان کے تعلقات درست ہو سکتے ہیں۔ میں نے باوجود کم فرصتی اور کاموں کی کثرت
کے آپ لوگوں کے سامنے اس سکیم کو پیش کر دیا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ جس
اخلاص سے یہ لکھی گئی ہے اس اخلاص سے آپ اس پر غور فرمائیں گے۔ مسلمانوں
کی بہتری اور ہندوستان کیا گل دنیا کے امن کا خیال جس زور سے میرے دل میں
موجزن ہے آپ لوگ اس کا اندازہ نہیں کر سکتے ۔ اللہ تعالیٰ اس امر پر شاہد ہے کہ

។
میرا سینہ آپ لوگوں کی خیر خواہی کے جذبات سے پُر ہے اور میرا دماغ ان خیالات
سے معمور"
نیز فرمایا۔
میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جو کچھ میں نے لکھا ہے اس کی حقیقت اور میں آپ کو یقین دلاتاہوں کہ
اس کا مغز بالکل درست ہے اور خدا تعالی کی منشاء کے مطابق۔۔۔ إِنْشَاء الله کا بالکل ہے اور خدا
آپ لوگ دیکھیں گے کہ ہو گا اس طرح جس طرح میں نے لکھا ہے۔“
(۵) احمدیت یعنی حقیقی اسلام
۱۹۲۴ء کے سال کو جماعت احمدیہ کی تاریخ میں خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ اس سال
لندن میں وہ مبلے نمائش منعقد ہوئی جس کے پروگرام میں یہ بھی شامل کیا گیا کہ ایک مذہبی
کا نفرنس کا انعقاد کیا جائے جس میں دنیا کے تمام مذاہب کے چوٹی کے علماء کو دعوت دی جائے کہ
وہ اپنے اپنے مذہب کی خوبیوں کے بارے میں لیکچر دیں۔ اس کانفرنس میں امام جماعت احمدیہ
حضرت مصلح موعود کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔
حضرت مصلح موعود نے اس کانفرنس کے لئے احمدیت یعنی حقیقی اسلام کے نام سے (۲۴)
بھی کم عرصہ میں ایک ضخیم کتاب تصنیف فرمائی۔ پھر اس کا مئی تا ۶ جون ۱۹۲۴ء) دو ہفتہ سے
خلاصہ حضور کی موجودگی میں حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے اس کا نفرنس میں پڑھ
کر سنایا۔ یہ لیکچر ایسا منفرد اور اچھوتا تھا کہ عیسائیت کے بڑے بڑے لیڈر بھی بے اختیار بول
اٹھے کہ بلاشبہ اس مضمون میں جو خیالات بیان کئے گئے ہیں وہ تربیت، دلائل اور اپنی خوبی و
حسن کے لحاظ سے اچھوتے اور منفرد ہیں۔ چنانچہ اس لیکچر کے ذریعہ خدا نے احمدیت یعنی حقیقی
اسلام کا پیغام دنیائے مذاہب کے بڑے بڑے لیڈروں کو اس طرح پہنچانے کا موقع دیا کہ وہ بھی
اسلام کی حقانیت کا اقرار کرنے پر مجبور ہو گئے۔
مضمون کے خاتمہ پر اس مجلس کے پریذیڈنٹ نے کہا کہ مجھے زیادہ کہنے کی ضرورت نہیں
مضمون کی خوبی اور لطافت کا اندازہ خود مضمون نے کرالیا ہے۔ ایک اور صاحب جو فرانس سے
انہوں نے کہا کہ آپ کا مضمون سن کر میں یہ تسلیم کرتا ہوں کہ واقعی اسلام تشریف لائے تھے ان

سب سے بالا مذہب ہے۔ ایک جرمن جو لندن میں پروفیسر ہیں انہوں نے جلسہ سے واپسی پر
سڑک پر چلتے ہوئے آگے بڑھ کر حضور کو مبارک باد دی اور کہا کہ میرے پاس بعض بڑے
بڑے انگریز بیٹھے تھے میں نے دیکھا کہ بعض زانوؤں پر ہاتھ مارتے اور کہتے کہ
"Rare address, one can not hear such addresses every day۔"
یعنی یہ ایک اچھوتا اور نادر خطاب ہے اور ایسے خطاب ہر روز سننے میں نہیں آتے۔ غرض
اسلام کی حسین تعلیم کے بارے میں یہ ایسا عظیم الشان اور معرکۃ الآراء لیکچر تھا جسے سن کر سبھی
نے دل کھول کر داد دی۔
اس کتاب میں حضرت مصلح موعود نے اسلام کی حسین تعلیم کی مختلف جہات پر نہایت
شاندار انداز میں روشنی وشنی ڈالی ہے۔ ہے۔ سب سے پہلے آپ نے سورۃ الہ ة الصفت کی آیات ہے ۔
یہ
ثابت کیا ہے کہ یہ جو مذہبی کا نفرنس منعقد ہو رہی ہے اس قسم کی کانفرنسوں کے انعقاد کی خبر آج
سے تیرہ سو سال پہلے قرآن مجید نے دے دی تھی۔ اس کے بعد آپ نے جماعت احمدیہ کا
تعارف کروایا اور دلائل قاطعہ سے یہ ثابت کیا ہے کہ احمدیت اور حقیقی اسلام ایک ہی چیز کے
میں سب سے
نام ہیں۔ اس کے بعد آپ نے مذہب کے چار مقاصد بیان کئے ہیں اور اس ذیل میں -
پہلے خدا تعالی کے بارے میں اسلام کا جو تصور ہے اسے کھول کر بیان کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ
اسلام انسان سے اپنے خدا کے ساتھ کس طرح کا تعلق رکھنے کی امید کرتا ہے۔ اور خدا تعالی کی
طرف سے بندہ پر کیا کیا ذمہ داریاں عائد کی گئیں ہیں۔ اور حضرت مصلح موعود نے اس شبہ کا
ازالہ بھی کیا کہ اسلام اس طرح کی تعلیم دیتا ہے کہ اسباب سے کام ہی نہ لیا جاوے بلکہ سب
کام خدا پر چھوڑ دینے چاہئیں۔ حضور نے قرآن کریم کی آیات سے ثابت کیا ہے کہ اسلام کی ہر
گز یہ تعلیم نہیں۔ بلکہ اسلام کی تعلیم تو یہ ہے کہ اسباب سے بھر پور کام لیا جاوے۔ پھر خدا پر
تو کل کیا جاوے تو کل ہرگز ترک اسباب کا نام نہیں بلکہ اس امر پر یقین کا نام ہے کہ خدا تعالٰی
ایک زندہ خدا ہے۔
پھر حضرت مصلح موعود نے اس امر پر روشنی ڈالی ہے کہ اس وقت صرف اسلام ہی ہے
جو انسان کو خدا تعالیٰ سے ملا سے ملا سکتا ہے۔ کیونکہ اسلام کا یہ دعوی ہے کہ جو بھی اسلام کی بتائی ہوئی
ا
تعلیم کے مطابق عمل کرتے ہوئے خدا سے وصال کی تڑپ رکھے خدا ضرور اس کو مل جاتا ہے۔
حضور فرماتے ہیں کہ :۔

اس شبہ کا ازالہ صرف اسلام ہی کرتا ہے کہ اس کی تعلیم پر چل کر ایسے
لوگ پیدا ہوتے رہتے ہیں جو کہ صفات الہیہ کے مظہر ہوتے ہیں اور جو پہلے خود اپنی
ذات پر صفات الہیہ کا پر تو ڈالتے اور پھر دوسروں کو اس کا نشان دکھاتے ہیں۔ اور
ہستی باری کا کامل عرفان بخشتے ہیں چنانچہ اس زمانہ میں اللہ تعالیٰ نے اس غرض کے
لئے کہ لوگ اس کے وجود کو پہچانیں اور شک و شبہ کی زندگی سے پاک ہوں حضرت
مسیح موعود کو بھیجا تھا۔"
اس کے بعد حضرت مصلح موعود نے اخلاق کی مختلف جہات کے بارے میں تفصیل سے
بحث کی ہے اور ثابت کیا ہے کہ اسلام کی اخلاقی تعلیم ہی سب سے کامل ہے اور کوئی دوسرا
مذہب اس کا مقابلہ کر ہی نہیں سکتا۔ پھر آپ نے اخلاق حسنہ کے حصول اور اخلاق سینہ سے
بچنے کے ذرائع کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی ہے اور اخلاق کی درستگی کے بارے میں
اسلام کی جو تعلیم ہے اس کو بیان کیا ہے۔
اس کے بعد آپ نے تمدن کے بارے میں اسلام کی تعلیم بیان کی ہے اور نہایت لطیف
پیرایہ میں اخلاق اور تمدن کے فرق کو واضح کیا ہے آپ فرماتے ہیں:۔
اخلاق اور تمدن میں در حقیقت یہی فرق ہے کہ علم اخلاق تو افراد کی پاکیزگی
سے بحث کرتا ہے اور علم تمدن قومی پاکیزگی سے بحث کرتا ہے۔"
اس ذیل میں انسان کے معاشرہ میں مختلف لوگوں سے جو تعلقات ہیں وہ کن خطوط پر
استوار ہونے چاہئیں اس پر روشنی ڈالی ہے۔ اس کے بعد حضور نے عام شہریت کے اصول
بیان کئے ہیں۔
سے بیان کئے ہیں
اس کے بعد آپ نے حکومت اور رعایا کے فرائض اور حقوق تفصیل۔
اور پھر اس مضمون کو مزید وسیع کرتے ہوئے حکومتوں کے آپس کے تعلقات کس قسم کے ہونے
چاہئیں اس پر روشنی ڈالی ہے اور مختلف ملکوں میں تنازعات کے حل کے لئے آپ نے قرآن
کریم کے زریں اصول بیان کئے ہیں اور بتایا ہے کہ اگر لیگ آف نیشنز کی بنیاد ان اصولوں پر
رکھی جائے گی تو وہ کامیاب ہوگی۔
ات مَا بَعْدَ الْمَوْتِ کے بارے میں روح کتاب کے آخر پر حضور نے حالات
شنی ڈالی ہے اور
بتایا ہے کہ اگلے جہان میں جو ثواب و عذاب ملیں گے ان کی حقیقت کیا ہو گی۔ سب سے دلچسپ

۹
امریہ کہ حضور نے اس کتاب میں صرف حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیمات کا ذکر ہی
نہیں کیا بلکہ آپ نے ان تعلیمات پر عمل کرنے والوں کی مثالیں بھی دی ہیں اور انہوں نے
کس طرح اپنی زندگیوں میں انقلاب پیدا کئے اور حضرت مسیح موعود کی تعلیم کا ان پر اس قدر
اثر ہوا کہ ان میں بعض نے اپنی جانیں قربان کر دی لیکن حضرت مسیح موعود کی تعلیم کو چھوڑنا
پسند نہیں کیا اور حضرت مسیح موعود کی تعلیمات کی برکات سے احمدی آج دین و دنیا میں فلاح پا
رہے ہیں۔ آخر پر حضرت مصلح موعود نے تمام دنیا میں بسنے والوں کو قبول احمدیت کی دعوت
دیتے ہوئے خوشخبری دی ہے کہ ان کے مصائب کے دور ہونے کا وقت آگیا ہے اور اگر وہ اس
دور کے فرستادہ کے ہاتھ پر اکٹھے ہو جائیں گے تو وہ دین و دنیا کی فلاح پائیں گے۔
(۶) یاد ایام
یہ مختصر رسالہ حضرت فضل عمر کی ابتدائی زندگی (۱۹۱۴ء تک) کے حالات کا ایک حسین
خود نوشت مرقع ہے۔ جس میں حضور نے اپنی زندگی پر اثر انداز ہونے والے اہم واقعات کے
کا ذکر
فرمایا ہے۔ ۱۹۰۰ء میں پیش آنے والی ایک روحانی کیفیت کا روحانی کیفیت کا ذکر کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں۔
۱۹۰۰ء نے دنیا میں قدم رکھا تو میرے دل میں خیال پیدا ہوا کہ میں خدا تعالی
پر کیوں ایمان لاتا ہوں؟ اس کے وجود کا کیا ثبوت ہے میں دیر تک رات کے وقت
اس مسئلہ پر سوچتا رہا آخر دس گیارہ بجے میرے دل نے فیصلہ کیا کہ ہاں ایک خدا
ہے۔ وہ گھڑی میرے لئے کیسی خوشی کی گھڑی تھی ۔۔۔۔ میرا پیدا کرنے والا مجھے مل
گیا۔"
گیارہ سال کی عمر میں آپ نے نماز نہ چھوڑنے کا عزم کیا اس تاریخی لمحہ میں آپ کی
آنکھوں میں جو آنسو آئے ان کا ذکر کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں۔
” وہ شمس روحانی کی گرم کر دینے والی کرنوں کا گرایا ہوا پسینہ تھے وہ مسیح
موعود علیہ السلام کے کسی فقرہ یا کسی نظریہ کا نتیجہ ۔ اور اگر یہ نہیں تو میں نہیں کہہ
سکتا کہ پھر وہ کیا تھے۔"
۱۹۰۶ء میں حضرت مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی کی وفات کے بعد آپ کی زندگی

۱۰
میں جو غیر معمولی تغیر واقع ہوا اس کا ذکر کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں۔
مولوی عبدالکریم صاحب کی وفات نے میری زندگی کے ایک نئے دور کو
شروع کیا اس دن سے میری طبیعت میں دین کے کاموں میں اور سلسلہ کی ضروریات
میں دلچسپی پیدا ہونا شروع ہوئی اور وہ بیج بڑھتا چلا گیا۔۔۔۔ مولوی عبد الکریم صاحب
کی وفات پر مجھے یوں محسوس ہوا کہ گویا ان کی روح مجھ پر آن پڑی ہے۔ "
اخبار الفضل کے اجراء کا ذکر کرتے ہوئے اپنی حرم محترم حضرت ام ناصر کے
ایثار و قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں۔
کیا ہی سچی بات ہے کہ عورت ایک خاموش کارکن ہوتی ہے اس کی مثال
اس گلاب کے پھول کی سی ہے جس سے عطر تیار کیا جاتا ہے لوگ اس دکان کو تو یاد
رکھتے ہیں جہاں سے عطر خریدتے ہیں مگر اس گلاب کا کسی کو خیال نہیں آتا جس سے
عطر تیار کیا جاتا ہے۔ جس نے مرکز ان کی خوشی کا سامان پیدا کیا۔ میں حیران ہوتا ہوں
کہ اگر اللہ تعالی یہ سامان پیدا نہ کرتا تو اس وقت میں کیا کرتا اور میرے لئے خدمت
کا کون سا دروازہ کھولا جاتا اور جماعت میں روز مرہ بڑھنے والا فتنہ کس طرح دور کیا
جاتا۔"
(۷) دورہ یورپ
امام جماعت احمدیہ کا عزم یورپ
۱۹۲۴ء میں انگلستان میں ویمبلے کے مقام پر منعقد ہونے والی مذہبی کانفرنس کے
منتظمین نے حضرت مصلح موعود کو بھی شرکت کی دعوت دی۔ حضور نے اس بارہ میں مشورہ
کے لئے جماعتوں کو خطوط لکھے اور چالیس سے زیادہ آدمیوں سے استخارہ کروایا ۔ کثرت رائے
حضور کے جلسہ میں بنفس نفیس شرکت کے حق میں تھی۔ اس پر حضور نے اپنے فیصلہ کا اعلان
کرتے ہوئے جو مضمون رقم فرمایا۔ اس میں آپ نے مشکلات اور نامساعد حالات اور دوسری
طرف سفر کی برکات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ دینی فرائض مقدم ہیں اور اس سفر سے رسول

11
کریم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعض پیشگوئیاں پوری ہوں گی اور
اس بارہ میں آپ کو بھی آپ کو بھی رؤیا دکھائی گئی ہیں۔ آپ نے اپنے اس بیرونی سفر کی اہمیت بیان کرتے
ہوئے فرمایا۔
"
ہماری جماعت کا کام ساری دنیا میں تبلیغ اسلام کرنا ہے اور چونکہ ساری دنیا
کو اسلام کے حلقہ میں لانا ہمارا فرض ہے۔ اس لئے یہ بھی ضروری ہے کہ اس کے
متعلق ہم ایک مکمل نظام تجویز کریں ۔۔۔۔۔۔۔ اس نظام کے مقرر کرنے کے لئے
ضروری ہے کہ خلیفہ مغربی ممالک کے حالات کو وہاں جا کر دیکھے ۔۔۔۔۔ اور وہاں کے
ہر طبقہ کے لوگوں سے مشورہ کر کے ایک سکیم تجویز کرے۔ پس ان
ضروریات کو مد نظر رکھ کر میں نے فیصلہ کیا ہے کہ مذہبی کانفرنس کی تحریک کو ایک خدا
کی تحریک سمجھ کر اس وقت با وجود مشکلات کے اس سفر کو اختیار کروں۔ مذہبی
کانفرنس میں شمولیت کی غرض سے نہیں بلکہ مغربی ممالک کے لئے ایک مستقل حکیم
تجویز کرنے اور وہاں کے تفصیلی حالات سے واقف ہونے کے لئے ۔ کیونکہ وہ ممالک
اسلام کے راستہ میں ایک دیوار ہیں جس دیوار کا توڑنا ہمارا مقدم فرض ہے ۔۔۔۔۔۔۔
بڑے بڑے کام بڑی قربانیاں چاہتے ہیں۔ وہ مذہب جو ایک ملک میں بند رہتے ہیں
کبھی دنیا میں غالب نہیں آتے۔ مذاہب کی ترقی کا راز ان کا دنیا میں پھیل جانا
ہے۔ ایک تھوڑی تعداد رکھنے والے لیکن دنیا میں پھیلے ہوئے مذہب کے لئے زیادہ
موقع ہے کہ وہ دنیا میں پھیل جائے یہ نسبت اس مذہب کے جس کی تعداد زیادہ ہے
لیکن وہ ایک ملک سے تعلق رکھتا ہے۔“
مجمع البحرين
۱۹۲۴ء کی مشہور مذہبی ویمبلے کانفرنس جو ایمپیریل انسٹی ٹیوٹ لندن میں منعقد
ہوئی۔ اس کانفرنس میں سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے ۲۴ مئی تا ۶ جون ۱۹۲۴ء جو مضمون
تحریر فرمایا وہ احمدیت یعنی حقیقی اسلام" کے نام سے شائع شدہ ہے۔ اس کانفرنس کیلئے چونکہ
منتظمین کی طرف سے محدود وقت مقرر تھا اس لئے اس موقع پر اس کتاب کا خلاصہ (۲ تا ۹ جولائی
۱۹۲۴ ء کوتیار کیا گیا) وہاں پیش کیا گیا جو بعد میں کتابی صورت میں " مجمع البحرین " کے نام سے ۲۶

۱۲
دسمبر ۱۹۲۴ء کو شائع کیا گیا۔
حضور نے ابتداء میں جماعت کا تعارف کرواتے ہوئے فرمایا کہ ۱۸۸۹ء میں حضرت مرزا
غلام احمد علیہ السلام نے خدا کے حکم سے اس کی بنیاد رکھی۔ مسیح و مہدی اور موعود مصلح اقوام
عالم ہونے کا دعوی کیا۔ ابتداء میں آپ کو تمام مذہبی جماعتوں اور فرقوں کی شدید مخالفت کا
سامنا کرنا پڑا۔ لیکن ہر قسم کی مخالفت کے باوجود لوگوں کے قلوب سلسلہ احمدیہ کی طرف کھینچے
جانے لگے اور ۱۹۰۸ء میں آپ اپنے مقد آپ اپنے مقصد میں کامیاب و کامران اس و اس دنیا سے رحلت فرما گئے۔
اس وقت آپ کے پیرؤوں کی تعداد ہزاروں بلکہ لاکھوں تک پہنچ چکی تھی۔ آپ کی وفات کے
بعد حضرت حکیم مولانا نور الدین صاحب آپ کے جانشین منتخب ہوئے اور ان کی وفات کے بعد
اللہ تعالیٰ نے مجھے منصب امامت عطا فرمایا اور آج اللہ تعالی کے فضل سے دنیا کے مختلف ممالک
میں جماعت احمد یہ قائم ہو چکی ہے۔ احمدیت کوئی نئی چیز پیش نہیں کرتی بلکہ حقیقی اسلام کو اس
کی اصلی صورت میں پیش کرتی ہے۔
حضرت مسیح پاک علیہ السلام کے دعوی کی حقیقت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ
حضرت عیسی علیہ السلام کی صفات کے حامل وجود ہیں اور مسیح کی آمد ثانی کے متعلق زمینی و
آسمانی نشانات و پیشگوئیاں اور زمانے کے تقاضے آپ کے وجود میں پورے ہوئے۔
حضور نے فرمایا کہ کامل اخلاق کے بغیر کامل روحانی ترقی حاصل نہیں ہو سکتی۔ حضرت
بانی سلسلہ احمدیہ نے اخلاق کے متعلق حیرت انگیز اصل پیش کیا۔ اخلاق کی تعریف بیان کرتے
ہوئے آپ نے بتایا کہ مناسب موقع پر تمام طبعی جذبات کا ارادہ یا قصدا استعمال کرنا اور
نامناسب موقع پر ان کو دبالینا اصل اخلاق ہیں۔
دوسرا اصل اخلاق کے متعلق یہ ہے کہ مذہب ہر ایک اخلاقی قوت کے استعمال کیلئے
مناسب موقع بتانے کے علاوہ بُرے اور اچھے اخلاق کے مختلف مدارج بھی بیان کرے۔ تیسرا
اصل یہ کہ مذہب کو ان وجوہ کی تشریح کرنی چاہئے جن پر اس کے احکام اخلاق کی بناء ہے۔
اخلاق کے متعلق چوتھا اصل یہ ہے کہ مذہب کیلئے ضروری ہے کہ نیکی اور بدی کے منبع کا علم
دے یعنی بتائے کہ بدی کی طرف میلان کی راہوں کو کس طرح بند کیا جائے اور نیکی کی راہوں
کو کس طرح کھولا جائے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ثابت کیا کہ قرآن کریم نے انسانی
اخلاق کی نشوو نما کی ان تمام صورتوں کی وضاحت فرمائی ہے اور اسلام کی پیش کردہ اخلاقی تعلیم
:

آج 10 میں سے 10 باقی