تعارف کتب

انوارالعلوم (جلد 8), حصہ 2

الله
کا مقابلہ کوئی مذہب نہیں کر سکتا۔ اس کے بعد حضور نے حقوق العباد کے متعلق اسلامی تعلیم
بڑے دلنشیں انداز میں تفصیل سے بیان فرمائی۔
حضور نے فرمایا کہ مسیح موعود علیہ السلام کا دعوی تھا کہ آپ دنیا میں قیام امن کیلئے بھیجے
گئے ہیں اس سلسلہ میں آپ نے درج ذیل تجاویز پیش فرمائیں۔
(1) تمام مذہبی راہنماؤں کا احترام کیا جائے۔
(۲) اپنے مذہب کی خوبیاں بیان کی جائیں دوسرے مذاہب پر حملہ نہ کیا جائے کیونکہ مذہب
کی صداقت اس کی خوبیاں بیان کرنے سے خود بخود ظاہر ہو جاتی ہے نہ کہ دوسروں کے
نقائص بیان کرنے سے ۔
(۳) ہر مذہب اپنا دعوئی اور دلیل اپنی الہامی کتب سے پیش کرے۔
(۴) مذہب کی تعلیم کو مجمل بیان تک محدود نہ کیا جائے بلکہ اس پر عمل کر کے اس کے نتائج
واضح کرنے چاہئیں۔
مذہب کا ایک اہم جزو حیات مابعد الموت ہے۔ اس ضمن میں درج ذیل سوالات کے
جوابات بھی حضور نے بیان فرمائے۔
(1) موت کے بعد زندگی کس طرح ظہور پذیر ہوگی؟
(۲) مرنے کے بعد کب زندگی شروع ہوگی؟
(۳) بهشت اور دوزخ کی کیا حقیقت ہے ؟
(۴) کیا بهشت و دوزخ ابدی ہیں ؟
اسلام کی برتری اور مسیح موعود علیہ السلام کی آمد کی غرض بیان کرنے کے بعد حضور نے
حضرت مسیح پاک علیہ السلام کی صداقت کے ٹھوس دلائل بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ جن دلائل
سے گذشتہ انبیاء کرام کی صداقت ثابت ہوتی ہے انہی دلائل سے مسیح موعود علیہ السلام کی
صداقت ثابت ہوتی ہے۔
حضور نے آخر پر نہایت مؤثر انداز میں فرمایا !
بہنو اور بھائیو! خدا کی روشنی تمہارے لئے چمک اٹھی ہے۔۔۔۔ تم اس
روشنی کو قبول کرو۔۔۔۔۔ خوش ہو جاؤ اے دُلہن کی سہیلیو! اور خوشی کے گیت گاؤ
کیونکہ دلہا آپہنچا۔ وہ جس کی تلاش تھی مل گیا ہے۔ وہ جس کا انتظار کیا جا رہا تھا یہاں

اله
تک کہ انتظار کرنے والوں کی آنکھیں مدھم پڑ گئی تھیں اب تمہاری آنکھوں کو منور
کر رہا ہے۔ مبارک وہ جو خدا کے نام پر آیا ۔ ہاں مبارک وہ جو خدا کے نام پر آیا۔ وہ
جو اس کو پالیتے ہیں سب کچھ پالیتے ہیں اور وہ جو اس کو نہیں دیکھ سکتے وہ کچھ بھی نہیں
دیکھ سکتے۔"
پاکیزگی اختیار کرو تا تمہارے ذریعہ خدا اپنا قدس ظاہر کرے
دوران اپنے خدام
یہ وہ خط ہے جو حضور نے ۲۲ جوا حضور نے ۲۲ جولائی ۱۹۲۴ء کو اپنے سفر انگلستان کے دوران ا۔
کے نام اس وقت تحریر فرمایا جب کہ جہاز متلاطم سمندر کو عبور کر کے عدن کے قریب پہنچ رہا
تھا۔ خط کے ایک ایک لفظ سے اس بے پایاں محبت و الفت کا اظہار ہوتا ہے جو حضور کے دل
میں اپنے پیارے خدام کیلئے جوش مار رہی ہے۔ رات ڈھل چکی ہے، لوگ محو استراحت ہیں
لیکن حضور اپنے محبوب اہل جماعت کو یاد کرنے میں مصروف ہیں۔ آپ کو مشورہ دیا گیا کہ
گذشتہ رات آپ نیند پوری نہیں کر سکے اب آرام فرما ئیں لیکن آپ اپنے آرام کو تیاگ کر
خط لکھنے میں مشغول ہو گئے تا کہ عدن سے سپرد ڈاک کیا جا سکے اور جلد قادیان پہنچ جائے۔
چنانچہ فرماتے ہیں اور کس جذبہ محبت سے فرماتے ہیں:
" مجھے چھوڑو کہ میں خیالات و افکار کے پر لگا کر کاغذ کی ناؤ پر سوار ہو کر اس
مقدس سرزمین میں پہنچوں جس سے میرا جسم بنا ہے اور جس میں میرا ہادی اور راہنما
مدفون ہے اور جہاں میری آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کی راحت، دوستوں کی
جماعت رہتی ہے۔ ہاں پیشتر اس کے کہ ہندوستان کی ڈاک کا وقت نکل جائے مجھے
اپنے دوستوں کے نام ایک خط لکھنے دو تاکہ میری آدھی ملاقات سے وہ مسرور
ہوں۔"
امام جماعت اور احمدی احباب کے باہمی تعلق اور محبت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا :
اس سفر نے اُس پوشیدہ محبت کو جو احمدی جماعت کو مجھ سے تھی اور جو مجھے
ان سے تھی نکال کر باہر کر دیا اور ہمارے چھپے ہوئے راز ظاہر ہو گئے اور ان کا ظاہر
ہونے کا حق بھی تھا۔
نہاں کے ماند آن رازی کدو سازند محفلها

۱۵
اے عزیزو! میں آپ سے دور ہوں مگر جسم دور ہے روح نہیں۔ میرے جسم کا ذرہ
ذرہ اور میری روح کی ہر طاقت تمہارے لئے دعا میں مشغول ہے اور سوتے جاگتے
میرا دل تمہاری بھلائی کی فکر میں ہے۔"
آخر میں جماعت کو نصیحت کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں:
יין
اپنے آپ کو صاف رکھو تا قدوس خدا تمہارے ذریعے سے ! ذریعے سے اپنے قدس کو
ظاہر کرے اور اپنے چہرہ کو بے نقاب کرے ۔ اتحاد، محبت، ایثار، قربانی ، اطاعت
ہمد ردی بنی نوع انسان ، عفو ، شکر ، احسان اور تقوی کے ذریعہ سے اپنے آپ کو زیادہ
سے زیادہ خدا تعالیٰ کا ہتھیار بننے کے قابل بناؤ ۔ یاد رکھو تمہاری سلامتی سے ہی آج
دین کی سلامتی ہے۔"
اغراض سفر کی اہمیت اور مشکلات
انگلستان جاتے ہوئے سفر کے دوران جماعت احمدیہ کے نام لکھا جانے والا حضور کا یہ
دوسرا خط ہے جو آپ نے پورٹ سعید کے قریب جہاز سے ۲۸/۲۷ جولائی ۱۹۲۴ء کو تحریر
فرمایا۔ ابتداء وقت کی کمی کے باعث افراتفری میں سفر کی تیاری کانفرنس میں پڑھے جانے
والے مضمون کی تیاری میں غیر معمولی مصروفیت ، سمندر میں شدید طوفان کے باعث جہاز میں
حضور کے ساتھیوں کی بیماری اور دیگر مشکلات کا ذکر ہے۔ اس کے بعد حضور نے احباب
جماعت کو یورپ میں تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں بہت بڑے خطرے سے متنبہ فرمایا ہے اور وہ یہ
کہ یورپ سے واقف کار لوگوں کا خیال ہے کہ یورپین لوگ اسلام کو شاید قبول تو کر لیں لیکن
وہ اسلام میں تغیر و تبدل کر کے اس کی شکل بگاڑ دیں گے۔ عقیدہ کے لحاظ سے وہ مسلمان
ہونگے لیکن وہ اپنا تمدن تبدیل نہیں کر سکیں گے۔ وہ گرجوں کی جگہ مسجدیں بنائیں گے لیکن
تمدن کے لحاظ سے ان میں وہنی ناچ گھر وہی شراب اور سامان عیش نظر آئیں گے۔ اس سلسلہ
میں آپ تحریر فرماتے ہیں:
سینکڑوں دقتیں ہیں جو مغرب کی تبلیغ کے راستہ میں ہیں اور جن میں سے
بہت سی ایسی ہیں کہ ان میں مغربی نو مسلم مجبور معلوم ہوتا ہے۔ پس یہی ہو گا کہ وہ
اسلام کو قبول کر کے بھی اپنی رسموں کو نہیں چھوڑنے گا۔ اور مسلمان ہونے کے بعد

14
جب وہ وہی کام کرتا رہے گا جو وہ پہلے کرتا تھا تو آہستہ آہستہ اس میں یہ خیال پیدا ہو
جائے گا کہ اس میں کوئی حرج نہیں اور نتیجہ یہ ہوگا کہ اسلام ایک بدلی ہوئی صورت
میں یورپ میں قائم ہو جائے گا اور ان سے آگے وہ اسلام ساری دنیا میں پھیل جائے
گا۔ جس طرح یورپ نے مسیحیت کو تباہ کیا تھا۔ الْعِيَاذُ بِاللهِ وہ اسلام کو بھی
دوستی کے جامہ میں تباہ کر دے گا سوائے خدا تعالیٰ کی مدد کے ہم اس مشکل
کو حل نہیں کر سکتے۔ مسلمان بنانا آسان ہے مگر اسلام کو ان سے بچانا مشکل ہے اور
اس وقت میرے سفر کی یہی غرض ہے۔"
پھر آپ احباب جماعت کو تاکید کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
"اگر میں زندہ رہا تو میں اِنْشَاء اللہ اس علم سے فائدہ اٹھانے کی کوشش
کروں گا۔ اگر میں اس جدوجہد میں مر گیا تو اے قوم! میں ایک نذیر مجریان کی طرح
تجھے متنبہ کرتا ہوں کہ اس مصیبت کو کبھی نہ بھولنا۔ اسلام کی شکل کو کبھی نہ بدلنے
دیتا۔ جس خدا نے مسیح موعود کو بھیجا ہے وہ ضرور کوئی راستہ نجات کا نکال دے گا۔
پس کوشش نہ چھوڑنا نہ چھوڑنا نہ چھوڑنا، آہ نہ چھوڑنا۔ میں کس طرح تم کو یقین
دلاؤں کہ اسلام کا ہر ایک حکم نا قابل تبدیل ہے خواہ چھوٹا ہو خواہ بڑا ۔"
آخر میں حضور نے تحریر فرمایا کہ :
یہ سفر در حقیقت ذو القرنین کے بارہ میں ایک قرآنی پیشگوئی کے ماتحت ہوا
ہے۔ اس لئے اس کی اہمیت عیاں ہے۔"
سمندر پار کی آواز
یہ تیسرا خط ہے جو حضور نے سفر انگلستان کے دوران جہاز سے احباب جماعت کے نام
ر کو خود ملاحظہ کرنے کا موقع ملا تحریر فرمایا۔ اس میں مصر، فلسطین اور شام کے حالات جو حضور کو ۔
بیان کر کے ان کا حیرت انگیز تجزیہ کیا گیا ہے۔ حضور نے اس علاقہ کے مسلمانوں کو ان کے
مستقبل کے سلسلہ میں قیمتی نصائح سے نوازا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ مسلمان صرف روحانی خلیفہ
کے ہاتھ پر جمع ہو سکتے ہیں۔ مصر کے متعلق حضور نے ایک خاص بات بیان کی ہے۔ فرماتے ہیں:
”میرے نزدیک مصر مسلمانوں کا بچہ ہے جسے یورپ نے اپنے گھر
میں پالا ہے تا

14
کہ اس کے ذریعہ سے بلاد اسلامیہ کے اخلاق کو خراب کرے۔ مگر میرا دل کہتا ہے
اور جب سے میں نے قرآن کریم کو سمجھا ہے میں برابر اس کی بعض سورتوں سے
استدلال کرتا ہوں اور اپنے شاگردوں کو کہتا چلا آیا ہوں کہ یورپین فوقیت کی تباہی
مصر سے وابستہ ہے۔"
اس سفر میں حضور حیفا اور عکہ بھی تشریف لے گئے جنہیں بھائی اپنے مراکز قرار دیتے
آپ نے بہائیوں
ہیں۔ وہاں ان کی بے ۔ ان کی بے مائیگی اور کسمپرسی کے حالات خود ملاحظہ فرمانے کے بعد آپ نے
کے مبالغہ آمیز دعووں کی حقیقت خوب کھولی ہے۔ آخر میں فرمایا :
غرض حیفا اور عکہ جانے سے ہمیں بہت کچھ فائدہ ہوا۔ ہمارے کئی دوست
کہتے تھے جس شخص کو بہائیت کی طرف میلان ہو اس کو یہاں لانا چاہئے اور پھر پوچھنا
چاہئے کہ اسی سال میں تمہاری تو یہ ترقی ہے۔ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
تمہیں سال میں وہ جو تم قادیان میں دیکھتے ہو ۔"
اہل لندن کے نام پیغام
یہ پیغام کے ستمبر ۱۹۲۴ء کو مسجد فضل لندن میں پڑھا گیا۔ جس میں حضور نے اپنے سفر کی
غرض بیان کرتے ہوئے فرمایا ۔
جس کام کیلئے آیا ہوں وہ یہ ہے کہ میں ایسے طریقوں کو دریافت کروں جن
کی مدد سے اپنے مغربی بھائیوں اور بہنوں کو وہ پیغام پہنچا سکوں جو خدا تعالیٰ نے اپنی
مخلوق کیلئے بھیجا ہے۔"
مزید فرمایا۔
”ہمارا مشن یہ ہے کہ جس طرح ہم نے خدا کو پالیا ہے ہمارے دو سرے بھائی
بھی اس کو پالیں۔ انسان کی پیدائش کی غرض جیسا کہ تمام مذاہب نے بیان کی ہے یہی
ہے کہ خدا کو پا لیا جائے ۔ خدا کا فیضان ہمیشہ کیلئے جاری ہے۔ بے شک ہماری باتیں
اس زمانہ کی عقل نہیں مانتی مگر خدا تعالی کی جب بھی کوئی آواز اٹھتی ہے تو ایسے ہی
حالات میں اٹھتی ہے۔ پس مبارک وہ جو کان دھرتے ہیں۔“

۱۸
پہلا انگریزی لیکچر
حضور نے ۹ ستمبر ۱۹۲۴ء کو ایسٹ اینڈ ویسٹ یونین کے اجلاس منعقدہ گلڈ ہاؤس میں
انگریزی میں ایک تقریر فرمائی۔ آپ نے ا پ نے ایسٹ اینڈ ویسٹ یونین سوسائٹی کی اغراض سے اتفاق
کیا اور فرمایا کہ ۔
میں جس بزرگ کی پیروی پر فخر کرتا ہوں ۔۔۔۔۔۔ وہ سب دنیا کو سلامتی دینے
آیا تھا۔ پس طبعاً مجھے آپ کی ایسوسی ایشن سے ایک اُنس ہے ۔ "
et
اس موقع پر آپ نے لوگوں کو توجہ دلائی کہ ہمیں ایک مرکز کی طرف بڑھنا چاہئے پھر ہم
میں ساری جدائیاں ختم ہو جائیں گی اور اس تمام عالم خلق کا مرکز خدا تعالیٰ ہے۔ جو لوگ اللہ کی
محبت کو دو سری محبتوں پر ترجیح دیتے ہیں وہی رحمت کے سائے میں رہتے ہیں۔
دنیا میں صلح اور امن ایسی ہستی کے ذریعہ ہی ہو سکتا ہے جو جہات سے پاک
ہو اور جو اس کی طرف سے آئے وہی ہم کو جمع کر سکتا ہے کیونکہ وہ جو آسمان سے آتا
ہے وہ مشرقی یا مغربی نہیں کہلا سکتا۔ “
نیز فرمایا۔
१९
دنیا میں مذہبی تمدنی یا علمی ترقی میں اختلافات پائے جاتے ہیں ایک گرے
ہوئے بھائی یا ملک کی حالت دیکھ کر نفرت نہیں بلکہ ہمدردی پیدا ہوتی ہے۔ دنیا کی
تاریخ گواہ ہے کہ ہر قوم باری باری کبھی شاگردی اور کبھی استادی اختیار کرتی ہے۔
پھر یہ منافرت کیوں؟ پس جس دن دنیا کا نقطہ نگاہ بدلا اسی دن سے صلح اور امن کا دور
دورہ شروع ہو جائے گا۔ ہمارا کام یہ ہے کہ خلق خدا کو اس مرکز پر جمع کریں جو سب
کو جمع کرنے والا ہے ہے۔" ۔ "
انگلستان کی روحانی فتح کی بنیاد رکھ دی گئی ہے
سفر انگلستان میں لکھا جانے والا یہ چوتھا مکتوب گرامی ہے جو حضور نے 11۔ ستمبر کو احباب
جماعت کے نام لندن سے ارسال فرمایا۔ شروع میں حضور نے لندن پہنچ کر تقاریر اور دیگر
کاموں میں اپنی غیر معمولی مصروفیت کا ذکر کر کے بیان فرمایا کہ چونکہ یہ سفرائی پیش خبریوں کے

ور
مطابق ہے اس لئے اِنْشَاءَ اللهُ تَعَالٰی نمایاں طور پر کامیاب ہو گا۔ فرماتے ہیں:
حضرت مسیح موعود کی رویا سے مراد بھی ان کے جانشین کے انگلستان جانے
سے تھی۔ اور میری رویا سے مراد بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
ولایت جانے سے تھی۔ پس جب کہ مسیح موعود اپنے روحانی جانشین کے ذریعہ سے
انگلستان پہنچ گئے تو اب انشاء اللہ اس فتح کا دروازہ بھی کھول دیا جائے گا جو کہ
ہمیشہ سے مقدر ہے۔"
پھر حضور نے حضرت مولوی نعمت اللہ صاحب کی افغانستان میں شہادت کا واقعہ بیان کر
کے فرمایا کہ ان کی یہ قربانی معمولی بات نہیں۔ جماعت کو ان لوگوں کی یاد کو تازہ رکھنا چاہئے تا
کہ تمام افراد جماعت کے دلوں میں قربانی کیلئے جوش پیدا ہو ۔
پیغام آسمانی
سیدنا حضرت ا المصلح الموعود خلیفة المسیح الثانی نے اپنے انگلستان کے دوران
دوره
۱۴ ستمبر ۱۹۲۴ء کو پورٹ سمتھ کے مقام پر ایک لیکچر دیا جو " پیغام آسمانی" کے نام سے شائع ہوا۔
حضرت مصلح موعود نے اپنے لیکچر کے شروع میں متی باب ۱۲ آیت ۳۲٬۳۱ کے حوالہ
سے سامعین کو بتایا کہ ہر زمانہ میں نبی کے ذریعہ جو الہی پیغام آیا اس کا انکار کرنے والوں کو سزا
ملتی رہی ہے چونکہ ہر زمانہ میں اللہ تعالیٰ اپنا پیغام بھیجتا رہا ہے جیسا کہ قرآن مجید میں کہتا ہے وَإِنْ
مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ یعنی ہر قوم میں نبی آیا اور آج لوگوں کے دلوں میں الہی محبت کی
بجائے مادی محبت ہے اس لئے دنیا کو آج بھی ایسے ہی پیغام کی ضرورت ہے۔
حضرت المصلح الموعود نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے متعدد حوالہ جات
دے کر ان سے آٹھ ایسے امور کا استنباط کیا جو آ۔ کیا جو آپ کے پیغام کی عظمت پر دلالت کرتے ہیں۔
حضور نے فرمایا ۔ ماضی کی طرح آج بھی لقائے الہی کیلئے نشانات کی ضرورت ہے۔ الہی ہدایت کی
خواہش کے پیش نظر ہی آج ہزاروں Spiritual سوسائٹیاں قائم ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ
السلام نے ہمیں بتایا کہ خدا خود ہمیں ہدایت دینا چاہتا ہے اور اس سے تعلق ممکن ہے مگر اس
کیلئے بعض شرائط کا پورا کرنا ضروری ہے۔ آپ کے ذریعہ ہزاروں انسانوں نے اللہ تعالیٰ سے
عملاً تعلق قائم کیا۔ آپ کے پیغام پر تمام مذہبی اور دنیاوی طاقتوں نے مخالفت کی تاہم اب ۵۰

۲۰
ممالک میں ایک ملین (دس لاکھ) کے قریب لوگ آپ کو قبول کر چکے ہیں۔ اور اس کے لئے
انہوں نے محیر العقول قربانیاں پیش کی ہیں۔ حضور نے فرمایا میں نے خود اس پیغام کی بدولت
الہی کلام سنا اور اللہ تعالیٰ نے میری مدد کی اور مجھے پیش خبریاں دیں جو پوری ہو ئیں یہ چیز میری
طرح ہر شخص حاصل کر سکتا ہے۔
حضور نے انگریز سامعین کو مخاطب کر کے فرمایا کہ آپ کے پیغام کے مقابل میں دنیاوی
فوائد ترک کر کے خدا تعالیٰ کی رحمت حاصل کرو۔ آ آپ نے اہل پورٹ سمتھ کو بتایا کہ خدائی خبر
کے مطابق آپ کے ہاتھ پر انگلستان کی روحانی فتح ہوگی۔ اس لئے انہیں اس سلسلہ میں پہل کر
کے اس ہدایت کو قبول کرنا ۔ کرنا چاہئے۔ آپ نے پ نے فرمایا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ہزاروں
پیش گوئیوں میں سے جو پوری ہو چکی ہیں ایک یہ ہے کہ انگلستان میں آپ کی تعلیم پھیلنی شروع
ہو گئی ہے۔ آج مسیح موعود علیہ السلام ہی لقائے الہی کا یقینی ذریعہ ہیں۔ آپ نے بتایا کہ یسعیاہ
نبی نے بھی مشرق سے ایک راستباز کے برپا ہونے کی پیش گوئی کی تھی اور آپ ہی اس کے
مصداق ہیں۔
پس اب یہ آپ لوگوں کا فرض ہے کہ خدا کے اس فرستادہ کے پیغام کو قبول کر کے خدا
کے ان راستباز بندوں میں شامل ہو جاؤ جو دوسروں کے بھی ایمان لانے کا محرک بنتے ہیں۔
اپنے اس نہایت مؤثر اور پُر شوکت خطاب کے آخر پر آپ نے سامعین کو مخاطب کرتے ہوئے
فرمایا۔
کیا میں امید کروں کہ تم اس کو دلی شوق سے قبول کرو گے اور اس کے پیغام
کیلئے مغربی ممالک میں پہلے جھنڈا بردار ہو گے اور میں تم کو اس علم کے ماتحت جو خدا
نے مجھے دیا ہے یقین دلاتا ہوں کہ سب قومیں تم سے برکت پائیں گی اور آئندہ آنے
والی نسلیں تم پر برکت بھیجیں گی اور تم خدا میں ہو کر غیر فانی ہو جاؤ گے۔"
اسلام ہی سچا اور عالمگیر مذہب ہے جو دین فطرت ہے۔ خدا تعالیٰ نے قرآن
شریف میں یہ اصول بتایا ہے کہ وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا یعنی
جو لوگ ہم میں ہو کر کوشش کرتے ہیں ہم ضرور ان پر اپنی راہوں کو کھول دیتے
ہیں۔"

۲۱
ہندوستانی طلباء کا ایڈریس اور اس کا جواب
۱۵ ستمبر ۱۹۲۴ء کو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے ہندوستانی طلباء کی چائے کی دعوت میں
شرکت فرمائی اس موقع پر ہندوستانی طلباء نے اپنے ایڈریس میں آپ کی تشریف آوری کا
شکریہ ادا کیا نیز بتایا کہ آج یورپ عالمگیر مذہب کی تلاش میں ہے۔ نیز یہ کہ یورپ میں صداقت
مذہب کیلئے بہت بڑی تلاش ہے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ ۔
آپ نے جن خواہشات کا اظہار کیا ہے ان کی روح کے ساتھ مجھے ہمدردی
اور اتفاق ہے۔"
آپ نے اسلام کا تعارف کرواتے ہوئے فرمایا ۔
اسلام کی سچائی عقل اور تجربہ سے ثابت ہے اگر اسلام کو اصلی صورت میں
پیش کیا جائے تو وہ ساری دنیا میں پھیلے گا۔ قرآن شریف میں پیشگوئی ہے ۔ هُوَ الَّذِي
أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ- آپ
نے فرمایا کہ
ہماری غرض یہی ہے کہ اسلام کا سچا چہرہ دنیا کو دکھایا جائے اور یہ بھی کہ ہم تو
اشاعت اسلام کیلئے پیدا ہوئے ہیں۔“
آخر میں آپ نے فرمایا کہ :۔
”کوئی شخص کبھی یہ ثابت نہیں کر سکتا کہ ہم نے گورنمنٹ سے کبھی کسی قسم کا
فائدہ اٹھانے کی خواہش کی ہو۔"
مولوی نعمت اللہ خان صاحب کی عظیم قربانی
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ابھی لندن میں ہی قیام فرما تھے کہ آپ کو افغانستان میں مولوی
نعمت اللہ خان صاحب کی شہادت کی خبر ملی۔ حضور نے مختلف ممالک کے سفراء و حکام کو حکومت
افغانستان کی طرف سے مذہب کے نام نام پر ہونے والے اس ظلم سے آگاہ کیا۔ آپ کا ایک
مضمون ۲۵۔ اکتوبر ۱۹۲۴ء کے الفضل میں شائع ہوا جس میں آپ نے اس بہیمیت و درندگی
کے متعلق تفصیل سے اپنے خیالات کا اظہار فرماتے ہوئے بتایا کہ افغان حکام مختلف مواقع پر

۲۲
مکمل مذہبی رواداری اور امن و امان قائم رکھنے کا اعلان کر چکے تھے اور یہ بھی کہ افغانستان میں
سب احمدی محفوظ ہیں اور ان پر کوئی زیادتی نہیں کی جا رہی۔
۱۶
جولائی ۱۹۲۴ء میں حکام نے مولوی نعمت اللہ صاحب شہید کو بلا کر ان کا بیان لیا۔
اگست ۱۹۲۴ء کو علماء کونسل نے مرتد قرار دے کر قتل کا فتوی جاری کیا۔ ۳۱۔ اگست کو
پا بہ جولاں کابل کی گلیوں میں پھرایا گیا اور پھر کمر تک زمین میں گاڑ کر پتھر مار مار کر شہید کر دیا۔
مرحوم نے اپنے عقائد پر ثابت قدمی اور راہ حق میں جان قربان کرنے کی بہت اچھی مثال قائم
کی۔ آپ نے آخری خواہش اپنے والدین سے ملاقات کی بجائے اپنے رب کی عبادت کر کے
پوری کی۔
لندن میں ہندوستانی طلباء سے گفتگو
لندن میں ہندوستان کے مسلمان طلباء نے حضور کے اعزاز میں دو دفعہ ٹی پارٹی کا انتظام
کیا۔ جواباً حضور نے بھی انہیں ۲۰ ستمبر ۱۹۲۴ء کو دعوت پر بلایا ۔ چنانچہ بڑی تعداد میں نوجوان
طلباء اس میں شامل ہوئے۔ چائے کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہوا جو رات کے
کھانے تک جاری رہا۔ طلباء نے غیر معمولی دلچسپی لی اور حضور کی شخصیت اور وسعت علم سے
بہت متاثر ہوئے۔ حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے یہ گفتگو مرتب کر کے الفضل ۳۰۔
اکتوبر ۱۹۲۴ء میں شائع کروادی ۔ جَزَاهُ جَزَاهُ اللَّهُ خَيْرًا
سوال کرنے والوں میں خلیفہ عبدالحکیم صاحب نمایاں نظر آتے ہیں۔ یہ حیدر آباد دکن
کی عثمانیہ یونیورسٹی میں پروفیسر تھے ۔
کا نفرنس مذاہب میں کامیاب لیکچر اور اس کا اثر
۲۵ ستمبر ۱۹۲۴ء کو حضور نے احباب جماعت کے نام پانچواں مکتوب گرامی لندن سے تحریر
فرمایا۔ اس میں آپ نے اپنے خدام کو یہ خوشکن خبر دی کہ کانفرنس مذاہب میں لیکچر بہت
کامیاب رہا ہے۔ صدر اور دیگر معززین نے مبارکبادیں دیں دیں۔ اس لیکچر سے اسلام اور سلسلہ
احمد نیہ کی بہت شہرت ہوئی۔ خط کے دوسرے حصہ میں حضور نے حضرت میر صاحب کی وفات
اور مرکز سے ملنے والی دیگر پریشان کن خبروں کا ذکر فرمایا ہے جو حضور کے ایک برویا کے مطابق

۲۳
Ir۔۔
تھیں۔
ہندوستان کے حالات حاضرہ اور اتحاد پیدا کرنے کے ذرائع
سید نا حضرت مصلح موعود کا یہ لیکچرڈ نچ ہال لندن میں ۲۶ ستمبر ۱۹۲۴ء کو حضرت چوہدری
ظفر اللہ خان صاحب نے انگریزی زبان میں پڑھا۔ اس لیکچر میں حضور نے ہندوستان کے حالات
کا تجزیہ کر کے مختلف طبقوں میں اتحاد پیدا کرنے کے ذرائع بیان فرمائے ہیں۔ حضور نے اپنے
اس لیکچر میں مندرجہ ذیل نکات پر روشنی ڈالی ہے۔
(1) ہندوستان کے جغرافیائی، قومی اور مذہبی حالات
(ii) ہندوستان میں اردو اور ہندی کا مسئلہ
(iii) رواداری کا فقدان جس سے قومی فوائد کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
(iv) اہل مغرب سے میل جول اور اس کے اثرات، مغرب کی آزادی اور اقتصادی و علمی
ترقی دیکھ کر یہاں کے لوگوں میں بھی ترقی کی امنگ پیدا ہوئی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ
ہمیں یورپ کی قوموں کی طرح حکومت میں دخل حاصل ہو اور ہمارے ملک میں بھی
مغربی طرز حکومت قائم ہو۔
(۷) گذشتہ جنگ کا ہندوستان پر اثر ۔
(vi) آزادی کے حصول کی خواہش۔
(vii) ریفارم سکیم ۔
(viii) انگریز افسر کیسے ہوں۔
(ix) انگلستان کے پریس اور اخبارات کا کردار
حضور نے اپنے لیکچر کے آخر میں برطانوی حکومت کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا ۔
جس قوم کے ہاتھ میں حکومت کی باگ ہو اس کا فرض ہے کہ وہ لوگوں کی
طبائع کا گہرا مطالعہ کرے ان سے ہمدردانہ سلوک کرے اور ٹھنڈے دل سے
اختلافات کو دور کرنے کیلئے باہم مل کر غور کریں اس سے امن کی راہ ہموار ہو گی۔“

۲۴
رسول کریم میں ایم کی زندگی اور تعلیم
انگلستان میں نوجوانوں کی ایک انجمن نے حضور کی خدمت اقدس میں درخواست کی کہ
آپ حضرت رسول کریم مسلم کی زندگی اور تعلیم کے بارہ میں ان کے اجلاس میں تقریر
فرمائیں۔ اسے قبول کرتے ہوئے حضور نے یہ مضمون لکھا جو ۲۸ ستمبر ۱۹۲۴ء کی شام کو ساؤتھ
فیلڈ لندن میں بزبان انگریزی حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے پڑھا۔ نوجوانان
انگلستان کو مخاطب کرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں:
" مجھے نہایت خوشی ہوئی ہے کہ آپ لوگوں نے مجھے اس شخص کے حالات
اور تعلیم بیان کرنے کا موقع دیا ہے جو انسانوں میں سے مجھے سب سے زیادہ پیارا اور
عزیز ہے اور جو نہ صرف بڑی عمر کے لوگوں کا راہنما ہے بلکہ چھوٹے بچوں کا بھی
راہنما ہے۔ ہر انسان کی زندگی کے کئی پہلو ہوتے ہیں اور کئی نقطہ نگاہ کو مد نظر رکھ کر
اس کی زندگی کے حالات پر روشنی ڈالی جا سکتی ہے۔ میں آج رسول کریم میں ایم کی
زندگی اور آپ کی تعلیم کے متعلق اس امر کو مد نظر رکھتے ہوئے روشنی ڈالوں گا کہ
نوجوان اور بچے اس سے کیا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔“
حضور نے اپنی خدا داد لیاقت کے مطابق نہایت کامیابی سے اس اہم مضمون کہ جس پر
اسلام کی صداقت کا دارومدار ہے کے دونوں پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے۔ اختصار کے باوجود یہ
مشکل مضمون ایسے انداز میں بیان فرما دیا ہے کہ بچے بھی اسے آسانی کے ساتھ سمجھ سکتے ہیں۔
کانفرنس مذاہب کے اختتام پر لیکچر
اکتوبر
زیر ۱۹۲۴ ء و ویمبلے کی مذہبی کانفرنس میں حضور کا مضمون پڑھے کا مضمون پڑھے جانے کے بعد
منتظمین کی خواہش پر حضور نے یہ مختصر خطاب فرمایا جس میں اس کا نفرنس کا انتظام کرنے والوں
کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا کہ مذہب کی دو ہی اغراض ہیں۔ ایک بندوں کا خدا سے اتحاد اور
دوسرے بندوں کا خدا کے بندوں سے تعلق۔ میں دعا کرتا ہوں کہ ہم میں یہ دونوں باتیں پائی
جاتی ہوں اور اللہ کرے کہ اتحاد کی بدولت مشرق و مغرب باہم مل جائیں۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی