تعارف کتب

انوارالعلوم (جلد 8), حصہ 3

۲۵
لندن مشن کے متعلق ہدایات
۳۔ اکتوبر ۱۹۲۴ء مجلس مشاورت میں یہ طے پایا کہ مولانا عبدالرحیم صاحب درد کو
احباب پٹنی (مشن ہاؤس) جا کر چھوڑ آئیں ۔ ۴۔ اکتوبر کی صبح حضرت خود بھی تشریف لے گئے۔
علاقہ ٹینی پہنچ کر حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے مسجد کی سکیم کا مختصر ذکر فرمایا اور مشن کی صفائی
وغیرہ کیلئے ہدایات دیں۔ پھر حضور نماز والے کمرہ میں تشریف لے گئے جہاں دعا کرائی۔
حضرت صاحب نے اپنے دست مبارک سے مولانا درد صاحب کو کلید عطا فرمائی۔ یہ
ایک ایسا اعزاز تھا جو آج تک کسی مبلغ کے حصہ میں نہیں آیا تھا۔ اس موقع پر حضور نے مبلغین
کو باہم مل کر کام کرنے کے متعلق نہایت مفید نصائح سے نوازا اور آخر پر مبلغوں کے فرائض
اور ذمہ داریاں بیان کرتے ہوئے فرمایا۔
وہ سوشل ہو اور لوگوں سے اپنے تعلقات بڑھائے۔
تعلقات بڑھانے میں سوسائٹی کے اعلیٰ طبقوں کو چھوڑنا نہیں چاہئے۔ اعلیٰ طبقہ سے تعلقات
ہونے چاہئیں۔
دوسرے درجہ پر پولیٹیکل طبقہ سے تعلقات پیدا کرو۔
اخباری ، علمی اور منصف مزاج لوگوں سے ، نیوز ایجنسیوں سے تعلقات بڑھائے جائیں۔
خوش مزاق ہو۔ چڑے نہیں Humorous (زندہ دل) ہو۔
ناراض نہ ہو اختلاف کو بھی سنے۔ اپنے کریکٹر کو مضبوط رکھے کہ اعتراض نہ کیا جا سکے۔
ہ اپنے اخلاق سے متأثر کرے۔
طالب علموں کو شریعت کی پابندی کرائے۔
مکتوب بنام ایڈیٹر الفضل
یہ خط حضور نے لندن سے ایڈیٹر صاحب الفضل قادیان کے نام ۸۔ اکتوبر ۱۹۲۴ء کو
تحریر فرمایا ۔ مکرم ایڈیٹر صاحب نے حضور کی خدمت میں ایک خط لکھا تھا جس میں یہ ذکر تھا کہ
مولوی نعمت اللہ خان صاحب کی کابل میں سنگساری کے متعلق حضور نے جو تار یورپ کی بعض
حکومتوں اور جمیعۃ الاقوام کو بھجوائے تھے اس پر چند غیر احمدی اخبارات نے اعتراض کیا ہے اور

۲۶
کابل کی حمایت میں احمدیوں کو مرتد قرار دے کر واجب القتل ٹھرایا ہے۔ مکرم ایڈیٹر صاحب
نے یہ اطلاع بھی دی کہ بھائیوں کے اخبار میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں حضور کے
حیفا (فلسطین) تشریف لے جانے کا ذکر کر کے کچھ شکایات بیان کی گئی ہیں۔ اس خط کے جواب
میں حضور نے اصل واقعات بیان کر کے معترضین کو مسکت جواب دیتے ہیں۔
لندن کے نو مسلموں کو پیغام احمدیت
۱۲۔ اکتوبر ۱۹۲۴ء کو لندن کے نو مسلم حضرات کے نام حضور کا ایک پیغام سنایا گیا۔ جس
کارواں ترجمہ حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے بڑی عمدگی سے کیا۔ اس پیغام میں
حضور نے احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا تعارف کرواتے ہوئے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کا دعوی
آپ پر ایمان لانے کی ضرورت اور جماعت کی دینی خدمات پیش فرمائیں۔ اس کے بعد ایک
مجلس سوال و جواب بھی ہوئی جس میں حضور نے مختلف سوالات کا نہایت مؤثر انداز میں جواب
دیا۔
مذہبی مسائل پر گفتگو
ایک نو مسلمہ کی دعوت پر حضور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ان کے ہاں تشریف لے گئے۔
اس خاتون اور ایک اور معزز تعلیم یافتہ خاتون سے حضور کی مندرجہ ذیل اہم سوالات کے
متعلق نهایت مفید اور مؤثر گفتگو ہوئی۔
آپ دوسرے مسلمانوں کو کیا سمجھتے ہیں؟
اسلام کیا ہے ؟
اسلام کے اصول کیا ہیں ؟
آخری سوال کے جواب میں حضور نے اسلام کی اخلاقی تعلیم کا دوسرے مذاہب سے
مختصر موازنہ کرتے ہوئے فرمایا :۔
"
یہ حقیقی تعلیم ہے جو علم النفس اور اصول اصلاح کے موافق عملاً
جاری ہو سکتی ہے۔ اب آپ مقابلہ کر کے دیکھیں کہ انجیل کی تعلیم کو اس سے کیا
نسبت۔ میں کہتا ہوں کہ ایسی جامع تعلیم دنیا کی کسی کتاب میں نہیں۔"

۲۷
تختہ جہاز پر لیڈی لٹن سے گفتگو
لندن سے واپسی پر حضور جس جہاز میں سفر کر رہے تھے اس جہاز میں تھیو سائیکل سوسائٹی
انگلستان کی صدر لیڈی لٹن صاحبہ اپنی بچیوں اور چند مدراسی طلباء کے ساتھ ہندوستان آ رہی
تھیں۔ ان کی درخواست پر ۱۳۔ نومبر ۱۹۲۴ء کو ساڑھے پانچ بجے شام حضور سے ان کی ملاقات
ہوئی۔ ان کے ساتھ تین طالبعلم بھی تھے جب کہ حضور کے ساتھ اس مجلس میں
حضرت حافظ روشن علی صاحب حضرت مولوی عبدالرحیم نیر صاحب، حضرت چوہدری
ظفر اللہ خان صاحب اور حضرت یعقوب علی صاحب عرفانی کو شامل ہونے کا شرف حاصل
ہوا۔ اس موقع پر جو گفتگو ہوئی وہ حضرت عرفانی صاحب نے سوال و جواب کی صورت میں
مرتب فرماکر الفضل ۱۳ دسمبر ۱۹۲۴ء میں شائع کروادی۔ اس ملاقات میں حضور نے اختصار کے
ساتھ مؤثر رنگ میں لیڈی لٹن صاحبہ اور ان کے ساتھیوں کو پیغام حق پہنچایا نیز سلسلہ عالیہ
احمدیہ کے بارہ میں معلومات بہم پہنچائیں۔
سفر یورپ میں غیر معمولی کامیابی
۲۴ نومبر ۱۹۲۴ء کو قادیان واپسی پر اہل قادیان کی طرف سے سپاس نامہ کے جواب میں
حضور نے شکریہ ادا کرنے کے بعد فرمایا۔
اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں جماعت کی وہ محبت رکھی ہے کہ اسے باپ کی
محبت سے نسبت نہیں دی جا سکتی کیونکہ یہ محبت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
محبت کا ظل ہے۔"
حضور نے فرمایا اس سفر سے ایک عظیم الشان فائدہ یہ ہوا ہے کہ ہم نے اپنے قلوب کو
پڑھا ہے اور اس طرح پڑھا ہے جس طرح پہلے کبھی نہیں پڑھا تھا اور اس مطالعہ سے ہمارے
ایمان میں بھی ترقی ہوئی ہے اور جماعت کے اتحاد میں بھی۔ حضور نے احباب کو اپنے
حالات سفر سناتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ دمشق میں جہاز کا ڈاکٹر میری طرف دیکھ کر کہنے لگا " مسیح
اور اس کے بارہ حواری"
اس سفر کے نتائج و برکات بیان کرتے ہوئے آپ نے فرمایا ۔

۲۸
غرض اس سفر میں ایسی کامیابی حاصل ہوئی کہ جو انسانی وہم و خیال سے بالا تر
ہے اور جس بات کی طرف میں سرزمین ہند پر قدم رکھتے ہوئے جماعت کو توجہ دلاتا
آیا ہوں آج بھی دلانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی ساری
کامیابیاں حاصل ہوتی ہیں اور وہی حقیقی شکریہ کا مستحق ہے اور جماعت کو تیار ہو جانا
چاہئے کہ خدا نے جو بیج بویا ہے اس کی آب پاشی کریں۔ یہ بیج میسر نہ آسکتا تھا اگر ہم
اس سفر کے بغیر کوشش کرتے رہتے۔"
جماعت کو مزید قربانیوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے آپ نے فرمایا ۔
پس میں آپ لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اس سفر میں جو کامیابیاں
ہوئی ہیں ان کے شکریہ کو عملی جامہ پہنائیں۔ اس وقت جو مالی مشکلات درپیش ہیں
انہیں دور کرنے کی کوشش کریں۔ اب پہلے سے بھی زیادہ توجہ ، اخلاص ، محبت اور
اتحاد کی ضرورت ہے۔"
احمدی افغانان قادیان کے ایڈریس کا جواب
احمدی افغانان قادیان نے بھی ۲۶ نومبر کو حضور کی خدمت میں ایڈریس پیش کیا اس کے
جواب میں آپ نے افغان بھائیوں کا شکریہ ادا کیا۔ مولوی نعمت اللہ خان صاحب شہید کے
واقعات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا ۔
قیام انگلستان کے دوران بعض پادریوں نے مولوی صاحب کی شہادت کے
واقعہ کے بعد کہا کہ اسی طرح کے حالات یا مسیح کے متبعین پر آئے تھے یا آپ کی
९९
جماعت پر آئے ہیں گویا مسیح اول سے مشابہت دی گئی ہے ۔ "
آپ نے فرمایا کہ ۔
انتقام لینے کا طریق یہ ہے کہ ہم ان غلط خیالات اور بد عقائد کو مٹائیں جن
کی وجہ سے ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تذکرة
الشہادتین میں اپنے الہام میں اس کی طرف اشارہ فرمایا ہے۔ اس علاقہ کی طرف
خاص توجہ کی ضرورت ہے۔ ہماری غیرت کا تقاضا یہی ہے کہ ان برائیوں کو مٹا دیں۔
چار حرف کا۔ ب۔ ل ہماری آنکھوں کے سامنے رہنے چاہئیں۔"

۲۹
کارکنان نظارت اور صد را انجمن احمدیہ کے ایڈریس کا جواب
۲۶ نومبر ۱۹۲۴ء کو کارکنان نظارت اور صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے بھی ایڈریس
پیش کیا گیا حضور نے ایڈریس پیش کرنے والوں کو جَزَاكُمُ اللَّهُ تَعَالَى أَحْسَنُ الْجَزَاءِ
کہتے ہوئے بڑے مؤثر اور دلنشیں انداز میں یہ نصیحت فرمائی کہ :۔
تم لوگ اپنے کاموں میں اخلاص اور نیتوں میں پاکیزگی اختیار کرو اور یہ کبھی
خیال نہ کرو کہ لوگ تمہارے کاموں کو دیکھتے ہیں یا نہیں۔ سب کا معاملہ خدا تعالیٰ
سے ہے اور کوئی چیز اس سے پوشیدہ نہیں ہوگی ۔ جس نیت اور جس اخلاص سے کوئی
کام کیا ہو گا اس کا بدلہ ویسا ہی ملے گا اور کسی کی محنت ضائع نہیں کی جائے گی۔"
اپنے اس خطاب کو حضور نے اس دعا پر ختم کیا کہ :۔
خدا تعالی ہماری جماعت کے ہر ایک شخص کو اس بات کی توفیق دے کہ وہ
اپنی ذمہ داریوں کو اخلاص اور پاکیزہ نیت سے پورا کرے تاکہ جب وہ خدا کے حضور
پیش ہو تو کہہ سکے کہ جو کام میرے سپرد کیا گیا تھا اسے میں نے کیا جہاں تک میری
طاقت تھی۔"
ساکنان محله دارالرحمت کے سپاس نامہ کا جواب
۲۷۔ نومبر ۱۹۲۴ء کی شام محلہ دار الرحمت کے ایڈریس کے جواب میں آپ نے اہل
محلہ کا شکریہ ادا کرنے کے بعد فرمایا کہ محلوں کی آبادی کا خیال میرے دل میں آیا تھا اور یہ اس
وجہ سے تھا کہ اس طرح جو آمد ہو اس سے قرآن مجید کا پہلا مترجم پارہ ہمارے خاندان کی طرف
سے شائع ہو اور اس کی آمد سے دوسرا پارہ شائع ہو اور اس طرح سارا قرآن مجید ہمارے
خاندان کی طرف سے شائع ہو جائے اور یہ وجہ بھی تھی کہ اس طرح قادیان کی ترقی اور وسعت
کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی پوری ہو جائے۔
اپنے خطاب کے آخر میں حضور نے طاعون سے بچاؤ کے بارہ میں احباب جماعت کو
احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بارہ میں نصائح فرمائیں۔

انوار العلوم خطار به
تائید دین کا وقت ہے
تائید دین کا وقت ہے
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثانی

آج 10 میں سے 10 باقی