بہ طرف جملہ ممبرانِ استقبالیہ کمیٹی مسلم لیگ و نمائندگان اجلاس مسلم لیگ ۱۹۲۴ء

انوارالعلوم (جلد 8)

انوار العلوم جلد ۸
اساس الاتحاد
به طرف جملہ ممبرانِ استقبالیہ کمیٹی مسلم لیگ
و نمائند گان اجلاس مسلم لیگ ۱۹۲۴ء
یہ مضمون مسلم لیگ کے اجلاس منعقدہ لاہور میں ۲۳۔ مئی ۱۹۲۴ء کو پڑھا گیا)
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ ۔ آپ لوگ اس وقت مسلم لیگ کے اجلاس کے لئے جمع ہوئے ہیں اور
آپ کے سر پر قومی مفاد کی نگہبانی کے اہم فرض کا بوجھ صبر آزما طور پر رکھا ہوا ہے ۔ آپ کی غلطی
کروڑوں مسلمانوں کی ٹھوکر کا موجب اور آپ کا صحیح رائے قائم کرنا کروڑوں کی ہدایت اور
آرام کا موجب ہو سکتا ہے۔ پہلوں نے غلطی کی اور آج تک مسلمان اس کا خمیازہ بھگت رہے
ہیں۔ آپ لوگ اگر غلطی کریں گے تو تکلیف قریباً لا علاج ہو جائے گی اور مسلمانوں کا پیالہ عمل
کناروں پر سے اُچھل پڑے گا۔
چونکہ باوجود اس کے کہ ہماری جماعت کی نسبت عموما اور میری نسبت خصوصا یہ خیال کیا جاتا
ہے کہ ہمیں مسلمانوں کی عام سیاسی حالت سے دلچسپی نہیں ہے اور ان کے مصائب کو ہم بے
پرواہی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ہمارے دل مسلمانوں کی تکالیف کو دیکھ کر زخمی ہیں اور ان کی
مشکلات کو معائنہ کر کے خون کے آنسو بہاتے ہیں اور چونکہ مجھے کارکنان مسلم لیگ نے شمولیت
اپنے
کی دعوت بھی دی ہے میں یہ چند سطور لکھ کر بطور مشورہ آپ لوگوں کی خدمت میں 1
نمائندوں کے ذریعے سے اور اس مطبوعہ چٹھی کے ذریعہ سے پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں

انوار العلوم جلد ۸
۸۶
اساس الاتحاد
کہ جس اخلاص کے ساتھ یہ مشورہ دیا گیا ہے اسی اخلاص سے آر آپ لوگ اس پر غور فرمائیں
گے۔
اے احیاء کرام ! اس وقت جن سوالوں پر آپ لوگ جمع ہوئے ہیں ان میں سے اہم سوال
مسلمانوں کے قومی حقوق کی نگرانی اور ہندو مسلم اتحاد کے سوال ہیں اور انہی سوالوں کے متعلق
میں اپنے مشورہ کو محدود رکھنا چاہتا ہوں۔
سکتے
پہلا سوال یہ ہے کہ مسلمان بحیثیت قوم کسی طرح محفوظ رہ سکتے ہیں اور ملک کی سیاست میں
اپنے طبعی مقام کو کس طرح قائم رکھ سکتے ہیں ؟ میرے نزد نزدیک اس سوال کا جواب سوس اب سوچنے کے لئے
ہمیں بہت غور کی ضرورت نہیں دنیا کی اقوام پر ایک سرسری نگاہ ڈال کر ہم اس امر کو بآسانی سمجھ
ہیں کہ کسی قوم کے اپنے مقام پر رہنے کی صرف ایک صورت ہوتی ہے اور وہ یہ کہ وہ اپنے
آپ کو خود قائم رکھے۔ وہ قوم جو اپنے وجود کو خود مٹا ے ۔ وہ قوم جو اپنے وجود کو خود مٹاتی ہے اس کا ہر گز حق نہیں کہ وہ زندہ رہے
اور وہ ہرگز زندہ نہیں رہ سکتی۔ پس اگر آپ لوگ اپنی جداگانہ ہستی کو قائم رکھنا چاہتے ہیں تو آپ
کے لئے ضروری ہے کہ اپنی حیثیت کے قیام کی خود فکر کریں اور اپنی ذات کو اس طرح نہ مٹنے
دیں کہ آپ کا وجود اور عدم برابر ہو جائے۔
میرے نزدیک مسلمانوں کی پچھلی تباہی کا بڑا موجب ہی ان کی جدا گانہ ہستی کا فقدان تھا اور
میں برابر چار سال سے ان کو اس امر کی طرف توجہ دلا رہا ہوں مگر افسوس کہ ان کو اس وقت آکر
وجہ ہوتی ہے جب وہ بہت کچھ کھو چکے ہیں۔ ایک ایسے ملک کی مثال جس میں کئی قو میں بہتی ہیں
که مکان
ایسی عمارت کی ہے جسے بہت سے پتھر کی سلوں سے بنایا گیا ہو۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ،
اصل ہے لیکن اس مکان کا قیام بھی ان سیلوں کے قیام کے ساتھ ہے ضروری ہے کہ جس طرح
سلیں آپس میں پیوستہ ہوں اسی طرح ہر ایک سیل اپنی ذات میں بھی محفوظ ہو ۔ اگر ایک سیل کمزور
ہو جائے گی تو وہ خود تو مٹے گی ہی مکان کو بھی نقصان پہنچائے گی پس یہ پالیسی بالکل درست نہیں کہ
ملک کے اتحاد کے قیام کے لئے مسلمانوں کو اپنی الگ آرگنائزیشن کی ضرورت نہیں حالانکہ جب تک
ایسی کوئی آرگنائزیشن نہ ہو گی اس وقت تک کبھی بھی مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت نہیں ہو سکے
گی اور کبھی بھی وہ ملک کے لئے مفید وجود نہیں بن سکیں گے پس میرے نزدیک ایک ایسی
نا نہایت ضروری ہے خواہ اسے مسلم لیگ کے نام سے موسوم کیا جائے یا اور کسی آرگنائزیشن کا ہونا
نام سے اور میں امید کرتا ہوں کہ اس اجلاس میں آپ لوگ اس امر پرا امر پر ایک متفقہ فیصلہ کر کے

انوار العلوم جلد ۸
۸۷
اساس الاتحاد
جلسہ کو برخواست کریں گے کہ ایک ایسی آرگنائزیشن ہو اور وقتی نہیں بلکہ مستقل ہو ۔ گو پچھلے
حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے تو اس امر پر اتفاق کا ہو جانا بھی ایک بہت بڑی بات ہے لیکن اس سے
بڑھ کر یہ مشکل سوال ہے کہ یہ نظام کن قوانین کے مطابق کام کرے اور در حقیقت حقیقت یی سوال
ہے جس کا حل ہمیں کوئی مستقل نفع دے سکتا ہے ۔
نہ
جیسا کہ اس جلسہ مسلم لیگ کے بانیوں کی تحریر سے مترشح ہوتا ہے اور جیسا کہ ضروریات
وقت سے ظاہر ہے اس وقت ایک ایسی مجلس کی ضرورت ہے جو تمام مسلمانوں کے قومی فوائد کی
نگرانی کرے نہ کہ کسی خاص نقطہ خیال کی۔ اگر آپ لوگوں کے نزدیک کسی خاص نقطہ خیال کی
اشاعت یا اس کے مطابق عمل کرنے کی ضرورت ہوتی تو آپ لوگ مسلم لیگ کے نام کے نیچے جمع
ہوتے بلکہ اس انعقاد کا کوئی اور نام رکھتے کیونکہ مسلمان کہلانے کہلانے والے سب کے سب آدمی گو
کلمہ شہادت پر تو جمع ہیں لیکن کسی خاص سیاسی خیال پر جمع نہیں ہیں اور نہ جمع ہو سکتے ہیں اور اگر
کسی خاص سیاسی خیال پر جمع کرنا مقصود ہوتا تو اس کے لئے مسلم کی شرط لگانے کی ضرورت نہ
تھی۔ سیاسی خیالات میں تو نہ صرف یہ کہ ہم ہر ایک قوم کے ساتھ مل سکتے ہیں بلکہ ہمیں ان کو
اپنے ساتھ ملانے کی پوری کوشش کرنی چاہئے پس مسلم لیگ کے نام اور بانیان جلسہ کی تحریرات کو
اگر حقیقت کا جامہ پہنانا ہے تو ضروری ہے کہ اس آرگنائزیشن کو ایسے اصول پر قائم کیا جائے کہ
اس میں ہر قسم کے سیاہی خیالات کے آدمی جمع ہو سکیں تا اس کا وہی حشر نہ ہو جو پہلی مسلم لیگ کا
ہو چکا ہے یعنی ایک ہی اہم اختلاف پیدا ہوا اور مسلم لیگ ٹوٹ کر دو مجلسوں میں تقسیم ہو گئی۔ اگر
پہلی لیگ واقع میں مسلم لیگ ہوتی نہ کہ سوراج لیگ یا لبرل لیگ تو وہ افتراق کیوں واقع ہو تا جو
اس سے پہلے واقع ہو چکا ہے۔
پس اگر آپ لوگ مسلم لیگ بنانا چاہتے اور اسی قسم کی لیگ کی ضرورت بھی ہے تو اس کو کسی
خاص سیاست سے وابستہ نہ کریں بلکہ اسے حقیقی معنوں میں مسلم لیگ بنائیں۔
یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ ہر ایک لفظ اپنے اپنے دائرہ میں الگ معنے رکھتا ہے لفظ مسلم کی تعبیر
مذہبی نقطہ خیال سے اور ہے اور سیاسی نقطہ خیال سے اور مذہبی نقطہ خیال سے تو مختلف فرق
اسلام کے نزدیک وہ لوگ مسلم ہیں جو ان اصولی مسائل میں جن پر وہ اپنے نزدیک بنائے اسلام
رکھتے ہیں متفق ہوں اور سیاسی نقطۂ خیال کے مطابق ہر شخص جو رسول کریم ال پر ایمان لانے
کا مدعی ہے اور آپ کی شریعت کو منسوخ نہیں قرار دیتا اور کسی جدید شریعت کا قائل نہیں ہے

انوار العلوم جلد ۸
لفظ مسلم کے دائرہ کے اندر آجاتا ہے۔
۸۸
اساس الاتحاد
جب تک جملہ فرق اسلام اپنے آپ کو اسلام کی طرف منسوب کرتے ہیں غیر مذہب کا
سلوک ان سب سے ایک ہی طرح کا ہو گا وہ سیاستاً ان میں کوئی امتیاز نہیں کریں گے اور جب تک
دنیا سیاسی معاملات میں ہر فرقہ سے جو مسلمان کہلاتا ہے سیاستاً ایک سا سلوک کرے گی اس وقت
تک اسلام کی اس تعبیر کو جو اوپر بیان ہوئی ہے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ بغیر اس فرق کے سمجھنے
کے نہ باہمی امن ہو سکتا ہے نہ باقی دنیا کے مقابلہ میں اسلامی حقوق کی حفاظت کی جاسکتی ہے پس
مسلم لیگ کے یہ معنے نہیں کئے جاسکتے کہ ان مسلمانوں کی انجمن جن کو بعض خاص فریق کے علماء
مسلمان کہتے ہیں بلکہ اس کے یہ معنی ہوں گے کہ ان تمام لوگوں کی انجمن جو اپنے آپ کو اسلام کی
طرف منسوب کرتے ہیں اور کسی اسلام سے پہلے یا اسلام کے ناسخ دین کے قائل نہیں۔ سیاسی
معاملات میں جب تک کہ اختلاف کی بنیاد مذہب کی بجائے سیاست پر نہ رکھی جائے گی اس وقت
تک ہرگز امن نہیں ہو سکتا پس ضروری ہے کہ مسلم لیگ کے دروازے ہر ایک اس فرقہ کے
لئے کھلے ہوں جو اپنے آپ کو مسلم کہتا ہے خواہ اس کو دوسرے فرقوں کے لوگ مذہبی نقطہ نگاہ
سے کافر ہی سمجھتے ہوں اور اس کے کفر پر تمام علماء کی مہریں ثبت ہوں۔
اس امر کے بیان کر دینے کے بعد کہ مذہبی طور پر کون کون سے فرقے اس لیگ میں شامل کئے
جانے چاہئیں اب میں پھر اصل مضمون کو لیتا ہوں کہ جب ایک مسلم لیگ کی ضرورت ہے نہ کہ
کسی خاص سیاسی نقطۂ نگاہ کی پابند جماعت کی تو ہمیں مسلم لیگ کے قواعد بھی ایسے ہی بنانے چاہیں
جو ہمیں کسی خاص سیاسی نقطہ نگاہ کا پابند نہ بناتے ہوں بلکہ اس کے قواعد کو ایسا وسیع بنانا چاہئے کہ
ہر سیاسی نقطہ نگاہ کے لوگ اس میں شامل ہو سکیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو یہ انجمن سب مسلمانوں کی
نمائندہ نہیں بن سکے گی اور صرف ایک خاص قسم کے خیالات کی پابند جماعت کی نمائندہ ہو گی پس
اس کو تمام مسلمانوں کی نمائندہ مجلس بنانے کے لئے ضروری ہے کہ اس کے دروازے ہر ایک
خیال کے لوگوں کے لئے کھلے رکھے جائیں اور اس کی ممبری کے لئے سوائے دعوئی اسلام کے اور
ہندوستانی ہونے کے اور ایک مقررہ رقم چندہ کے طور پر دینے کے اور کوئی شرط نہیں ہونی
چاہئے۔ ہر ایک جوان شرطوں کو پورا کرتا ہے خواہ وہ سوراج کا قا ہ سوراج کا قائل ہو، خواہ وہ ہوم رول کا
دلدادہ ہو ، خواہ وہ کامل حریت کا شیدائی ہو ، خواہ وہ امن پسندوں میں ہو ، خواہ وہ خوشامدیان سرکار
میں سے سمجھا جاتا ہو ۔ خواہ وہ ہندو مسلم اتحاد کا والہ ہو اور خواہ مسلمانوں کے کامل طور پر الگ

انوار العلوم جلد ۸
۸۹
اساس الاتحاد
رہنے کے اصل کا شیدا اس کو حق ہونا چاہئے کہ وہ اس لیگ کا ممبر بنے اور اپنے خیالات سنائے
اور دوسروں کے سنے اور اگر اس سے ہو سکے تو دوسرے لوگوں کو اپنا ہم خیال بنا کر اپنی ہم عقیدہ
جماعت کو بڑھائے اور اپنی قلت کو کثرت سے بدل دے۔
جب تک اس اصول پر کام نہ کیا گیا اس وقت تک کبھی صلح نہیں ہو سکتی کبھی امن نہیں
ہو سکتا اور کبھی ترقی نہیں ہو سکتی۔ اس سے زیادہ تنگ ظرفی اور کیا ہو گی کہ ہم ظاہر تو یہ کریں کہ
ہم ایک ایسی انجمن تیار کرتے ہیں جو سب مسلمانوں کی نمائندہ ہو گی لیکن عملاً ہم صرف انہی کو
اس کے اندر شامل ہونے کا موقع دیں جو سیاستاً ہمارے ہم خیال ہیں اور دوسروں کو قانونا یا عملاً
تنگ کر کے باہر نکال دیں۔
ہمارے ہندو بھا ہندو بھائی بھی اس نکتہ کی پوری حقیقت کو ابھی نہیں سمجھے لیکن پھر بھی مسلمانوں کی
نسبت ان میں رواداری زیادہ ہے اور اس سے انہوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔ پچھلے دنوں کے
اختلافات کے دوران میں ہندو لیڈروں نے جو کانگریس کے نئے طریق کی تائید میں تھے پنڈت
مدن موہن مالویہ صاحب کو باوجود اس کے کہ وہ اختلاف رکھتے تھے نہایت ادب کے ساتھ دیکھا
ہے لیکن افسوس ہے کہ مسلمانوں نے ان پرانے کارکنوں کو جنہوں نے اپنی عمریں انکی بہتری کے
لئے خرچ کر دی تھیں بہت بری طرح سے اپنے سے الگ کر دیا اور ان کو آئندہ خدمت کرنے
محروم کر دیا ۔ ہندوؤں نے اپنی پالیسی سے فائدہ بھی اٹھایا۔ ایک طرف کانگریس کے میدان
عمل میں بھی وہ معزز رہے اور گورنمنٹ سے بھی انہوں نے ساتھ کے ساتھ فائدے اٹھائے مگر
مسلمانوں نے اپنے پرانے کارکنوں کو ذلیل کر کے ایک اخلاقی جرم کا ارتکاب بھی کیا اور دنیوی
فائدہ بھی کوئی نہیں اٹھایا ۔
ہے
یاد رکھنا چاہئے کہ اتحاد کا ایک ہی طریق ہے اور وہ یہ کہ ہم اختلاف کو سننا اور دیکھنا برداشت
کر سکیں اختلاف کو چھپانا یا اختلاف پر قطع تعلق کر لینا کبھی سیاست میں کامیاب نہیں کرتا۔ سیاسی
کامیابی کا ایک ہی گر ہے کہ جب اختلاف ہو تو ہم اس اختلاف کو تسلیم کریں اور دلائل سے اس
پر غالب آنے کی کوشش کریں نہ کہ قطع تعلق سے اس کو دبانے کی سعی ۔
اب یہ سوال رہ جاتا ہے کہ مختلف خیالات کے لوگ آپس میں مل کر کیونکر کام کر سکتے ہیں ؟
میرے نزدیک اس کا حل آسان ہے ہمیں یہ کوشش نہیں کرنی چاہئے کہ ہم ہر ایک کو اپنے خیال
کا تابع بنائیں اور نہ ہم اس کو قبول کر سکتے ہیں کہ لیگ بحیثیت لیگ کچھ بھی نہ کرے کیونکہ اس

انوار العلوم جلد ۸
۹۰
اساس الاتحاد
صورت میں عملی میدان میں اس کا عدم اور وجود برابر ہو جائے گا ہمیں جو کچھ کرنا چاہئے اور جو
کچھ ہم کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ لیگ کے قواعد اس طریق پر بنائے جائیں کہ لیگ کے ممبروں کی
کثرت رائے کا فیصلہ اس کے ممبروں کے لئے واجب الاطاعت نہ ہو وہ صرف لیگ کے نظام کے
لئے واجب الاطاعت ہو یعنی لیگ کی آرگنائزیشن صرف اسی فیصلہ پر عملدرآمد کرنے کی کوشش
کرے جو لیگ کے ممبروں کی کثرت رائے سے ہوا ہے اور لیگ کے فنڈ ز صرف انہی تحریکات کی
تائید میں خرچ ہوں جن کی تائید کثرت رائے نے کی ہو اور قلیل التعد ادرائے والی جماعت اپنی
علیحدہ آرگنائزیشن قائم کر کے اور اپنا الگ سرمایہ جمع کر کے اپنے خیال کی اشاعت کرے جس
طرح انگلستان میں مختلف پارٹیوں میں دستور ہے کہ جو پارٹی حکومت پر قابض ہوتی ہے اس کے
وہپ کو سرکاری خزانہ سے تنخواہ ملتی ہے اور دوسری پارٹیوں کو اپنے پاس سے اپنے واپس کو
تنخواہ دینی پڑتی ہے۔ اس صورت میں لیگ کی آرگنائزیشن پر وہی لوگ قابض ہو سکیں گے جو اس
کے اندر کثرت رائے رکھیں گے اور اس کے عہدہ داروں کے لئے لازمی ہو گا کہ یا تو وہ اپنے
آپ کو کثرت رائے کے تابع کریں اور عملاً کثرت رائے کے منشاء کے پورا کرنے پر آمادگی ظاہر
کریں یا پھر اپنے عہدہ سے الگ ہو جائیں۔
رکھے لیگ
مگر یہ ضروری ہو گا کہ لیگ کا ایک مستقل عملہ ہو جو اپنے آپ کو بالکل غیر جانبدار رکھے گا
کی سیاست میں بالکل حصہ نہ لے جو نقطہ نگاہ بھی کسی وقت لیگ کی کثرت رائے کو اپنے ساتھ متفق
کرلے وہ عملہ اس کی پالیسی کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کرے ۔ اگر لیگ ان اصولوں پر قائم
ہو تو کسی جماعت کو بھی اس میں شمولیت میں عذر نہ ہو گا۔ باغیانہ خیالات کی حد کو پہنچے ہوئے
لوگوں سے لے کر گورنمنٹ کی خوشامد کرنے والے لوگوں تک سب اس میں شامل ہو سکتے ہیں
اور اس کے ذریعے سے مسلمانوں کو اس قدر فائدہ پہنچ سکتا ہے کہ اس کا اندازہ اس وقت پوری
طرح نہیں لگایا جا سکتا۔
لیگ کے انتظام کے متعلق میں ایک اور بات کہنی چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ صرف لیگ کا یہ
کام نہیں ہونا چاہئے کہ وہ مسلمانوں کے حقوق کی غیروں کے مقابلہ میں حفاظت کرے بلکہ اس کا
بھی کام ہونا چاہئے کہ وہ مسلمان جماعتوں کی آپس کی سیاسی لڑائیوں اور ایک دوسرے کی حق
تلفیوں کا بھی فیصلہ کرے اور مختلف جماعتوں کے باہمی تعلقات کو خوشگوار بنانے کی کوشش کرے
یہ
تا که اختلافات باہمی بڑھ کر خود لیگ کے لئے ہی صدمہ کا موجب نہ ہو جائیں۔

انوارالعلوم جلد ۸
۹۱
اساس الاتحاد
ں ہے۔
ایک امر اور لیگ کی کارروائیوں میں مد نظر رہنا چاہئے اور وہ یہ کہ کثرت رائے کے فرائض
میں یہ امر شامل ہونا چاہئے کہ وہ قلیل التعداد جماعتوں کے نمائندوں کے جائز ادب اور احترام کی
حفاظت کرے اور وہ غیر شریفانہ رویہ جو بعض اوقات پبلک جلسوں میں قلیل التعداد لوگوں کے
خلاف برتا جاتا ہے اور ان کی باتیں سننے سے انکار کر دیا جاتا ہے اس کو روکے ۔ بیشک یورپ کی
پارلیمنٹوں میں بھی ایسا ہوتا رہتا ہے کہ ایک جماعت اپنے مخالف خیال کے لوگوں کی ہتک کر دیتی
ہے لیکن یاد رکھنا چاہئے کہ ان لوگوں کی ہر ایک بات قابل تقلید نہیں ہے وہ اگر یہ حرکات کرتے
ہیں تو وہ معذور ہیں ان کے سامنے محمد الله کا اسوہ موجود نہیں ہے ہے اور اور آپ آپ کے سامنے ہے اور
ان کے پاس زندہ کتاب۔ اب موجود نہیں ہے مگر آپ کے پاس۔
اب میں دوسرے امر کو لیتا ہوں کہ ہندو مسلم اتحاد کو کیونکر قائم کیا جائے؟ اس سوال کو حل
کرنے سے پہلے ہمیں پہلے ایک اور سوال کو حل کر لینا چاہئے اور وہ یہ ہے کہ ہندوؤں اور
مسلمانوں میں اختلاف کیوں ہے؟ میرے نزدیک اس سوال کے چار جواب ہیں۔
ا صلح کرتے وقت ان اختلافات کو نہیں دیکھا گیا جو دونوں جماعتوں میں پائے جاتے ہیں اور
بجائے اس کے کہ ان اختلافات کے مٹانے یا ان کے بداثر کو دور کرنے کی کوشش کی جاتی صرف
اس جذباتی دلیل کے زور سے صلح کرادی گئی کہ ہم ایک ملک کے باشندے ہیں ہم میں کوئی
اختلاف نہیں پس ہمیں صلح کر لینی چاہئے۔ چونکہ اختلاف حقیقی تھا اور صلح بناوٹی حقیقت آخر
بناوٹ پر غالب آگئی اور لوگوں کو اپنے اختلافات نظر آنے لگ گئے ۔ چونکہ لوگوں کو یہ بتایا گیا تھا
کہ اختلاف نہیں۔ نہ یہ کہ اختلاف تو ہے مگر اس اختلاف کے بد اثرات کو روکنے کے لئے تم
فلاں فلاں تدابیر کر سکتے ہو اس لئے جب اختلافات لوگوں کو نظر آنے لگے تو وہ آپس میں لڑ پڑے
اور انہوں نے خیال کیا کہ شاید یہ اختلاف اب پیدا ہوئے ہیں حالانکہ وہ اختلافات ہمیشہ سے
تھے۔
۲- دوسرا نقص یہ ہوا کہ صلح کے شوق میں بین الاقوامی تعلقات کی حد بندی نہیں کی گئی۔
اس امر کو بالکل نظر انداز کر دیا گیا کہ ملکی اور غیر ملکی سوال کے ساتھ ایک قومی اور غیر قومی کا
سوال بھی لگا ہوا ہے اور فطرت انسانی اس کو نظر انداز نہیں کر سکتی خیال کر لیا گیا کہ جب
ہندوستانی سب کو قرار دیا گیا ہے تو اب سب آپس میں نیک سلوک ہی کریں گے اور یہ بات بالکل
بھلادی گئی کہ ہندو بھی تو آپس میں ایک سا سلوک نہیں کرتے اگر ایک ہندو کے سامنے اور

انوار العلوم جلد ۸
۹۲
اساس الاتحاد
ہندوؤں کا معاملہ آجائے اور ایک اس کا بھائی ہو دوسرا غیر تو وہ طبعاً اپنے بھائی کی حمایت کرتا ہے۔
پس ہندو گو غیر ملکیوں کے مقابلہ میں مسلمانوں کا ساتھ دیں مگر ملک کی دولت سے فائدہ اٹھاتے
وقت بالطبع ہر ایک قوم اپنے عزیزوں کا لحاظ کرے گی اور قلیل التعداد اور تعلیم اور رسوخ میں
پیچھے رہنے والی قوم لازما سخت نقصان اٹھائے گی اور صلح کا زمانہ ہی جبکہ قلیل التعداد جماعت اپنے
حقوق کی حفاظت سے غافل ہو گی شقاق اور نفاق کے بیج کو نشو و نما دینے والا مثا : ثابت ہو گا۔ اور یہ
بھی نہ سوچا گیا کہ جبکہ حقوق کی حد بندی نہیں کی گئی تو جو لوگ سمجھدار ہیں اور حقیقت کو سمجھتے
ہیں وہ ضرور ایک دوسرے پر بد گمان رہیں گے اور بلا تصفیہ حقوق کے ایک دوسرے پر اعتماد نہیں
کر سکیں گے جس کا آخری نتیجہ فساد اور عناد ہو گا۔
تیسری یہ غلطی ہوئی کہ خیال کر لیا گیا کہ ہمارے سوا ہندوستان میں کوئی اور نہیں بتا
اور ان لوگوں کی طاقت کا بالکل اندازہ نہیں کیا گیا جن سے مقابلہ تھا حالانکہ یہ طبعی بات ہے کہ
جن لوگوں کے خلاف کوئی سمجھوتہ کیا جائے وہ ضرور اس سمجھوتہ کو توڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہ سمجھوتہ جو ہندو مسلمانوں کے درمیان میں ہوا تھا ایک طرف تو موجودہ گورنمنٹ کے خلاف تھا
دوسری طرف دوسری اقوام ہند پر اس کا بداثر پڑتا تھا اور خود ہندوؤں اور مسلمانوں میں سے
بعض فریقوں کے خلاف تھا بعض لوگوں نے اس کی مخالفت کی اور آخر وہ ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔
مسلمانوں کے جن نمائندوں نے ہندو مسلم اتحاد کے مسودہ کا فیصلہ کیا انہوں نے انجام پر
ایسے گہرے طور پر غور نہیں کیا جیسے کہ ان کو غور کرنا چاہئے تھا۔
ان چار نقائص کا نتیجہ یہ ہوا کہ صلح قائم نہ رہ سکی اور ملک میں اور بھی فساد پھوٹ پڑا جیسا کہ
وہ لوگ جانتے ہیں جن کو میرے ان لیکچروں کے سننے کا موقع ملا ہے جو میں نے گذشتہ پانچ سال میں
ان معاملات کے متعلق دیئے ہیں یا میری تحریرات کے پڑھنے کا موقع ملا ہے میں ان امور کی طرف
شروع سے توجہ دلاتا رہا ہوں اور اس نتیجہ سے ڈراتا رہا ہوں جو اب نکلا ہے ۔ میرے نزدیک
ہندو مسلم اتحاد کے لئے ضروری ہے کہ اس کی بنیاد مندرجہ ذیل اصول پر رکھی جائے۔
1 اس امر کو اچھی طرح سمجھ لیا جائے کہ اختلاف کا اصل باعث ان کمیٹیوں سے پیدا نہیں
ہوتا جن میں کہ مختلف قوموں کے نمائندے جمع ہو کر فیصلے کرتے ہیں بلکہ اس کا اصل باعث ان
کروڑوں آدمیوں میں پیدا ہوتا ہے جن میں سے بہت سے لوگ اس امر کو بھی نہیں سمجھ سکتے کہ
اتحاد کا کیا فائدہ ہے ؟ اور اس کا خیال رکھنے کی ان کو کیا ضرورت ہے ؟ وہ اس امر کی قابلیت نہیں

انوار العلوم جلد ۸
۹۳
اساس الاتحاد
رکھتے کہ مال اندیشی سے کام لیں بلکہ وہ صرف اس امر کو دیکھتے ہیں کہ ہمارے ٹھیں کھاتے ہوئے
جذبات کا کوئی بدلہ ضرور ملنا چائے پس کوئی اتحاد قائم نہیں رہ سکتا جب تک کہ ان لوگوں کے
جذبات کو مد نظر نہ رکھا جائے ۔ فتنہ کو مٹایا نہ جائے اور اس غرض کے پورا کرنے کے لئے یہ
ضروری ہے کہ عوام الناس سے ان قربانیوں کا مطالبہ نہ کیا جائے گا جن کے وہ متحمل نہیں
ہو سکتے۔ اگر ان کی روایات اور عادات اور جذبات کے خلاف مطالبہ کیا جائے گا تو وہ بھی کبھی اس
کو برداشت نہیں کر سکیں گے اور لیڈر خواہ کس قدر ہی فراخ دلی کا ثبوت دیں عوام الناس کو وہ
اپنے ساتھ شامل نہیں رکھ سکیں گے۔
پیچھے جو سمجھوتہ اس غرض کے پورا کرنے کے لئے کیا گیا تھا اس میں یہ شرط کی گئی تھی کہ
گائے کی قربانی کو مسلمان بہ طیب خاطر چھوڑ دیں۔ یہ سمجھو تہ عام مسلمانوں کے قومی جذبات اور
احساسات بلکہ ان کی تمدنی ضروریات کے لحاظ سے بھی غیر طبعی تھا اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ فسادات اور بھی
ترقی کر گئے ۔ علاوہ ازیں سیاستاً بھی یہ سمجھوتہ درست نہ تھا۔ اگر مسلمان لیڈر جو اس سمجھوتے
میں شامل ہوئے تھے ہندو قوم کی بناوٹ پر غور کرتے تو ان کو معلوم ہو جاتا کہ گائے کا سوال مذہبی
نہیں بلکہ پولیٹیکل ہے خود ویدوں میں ہم لکھا ہوا دیکھتے ہیں کہ ست جگ میں اور رشیوں کے زمانہ
میں ہندوستان میں علی الاعلان گائے کے گوشت کے کباب بنائے جاتے تھے اور کھائے جاتے تھے
اور آج سے کچھ عرصہ پہلے سوائے پنجاب کے ہندوستان میں گائے کی قربانی علی الاعلان ہوتی تھی
پھر اب جو اس سوال کو اٹھایا گیا ہے تو کیوں؟ اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ پچھلے پچاس سال سے
ہندو قوم میں یہ سوال پیدا ہو رہا ہے کہ ہندو مذہب کی تعریف کیا ہے بڑے بڑے مدبروں نے غور
کر کے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ ہندومت ایک مذہب نہیں بلکہ مختلف مذاہب کے مجموعے کا نام ہے جو
بیرونی حملہ آوروں کے حملوں کے روکنے کے لئے ایک نام کے نیچے جمع ہو گئے تھے اس زمانہ میں
جبکہ جتھاداری اور کثرت قومی ایک نہایت ضروری امر سمجھا جاتا ہے اس انکشاف کا اثر جو ہندو
لیڈروں پر ہو سکتا تھا وہ ظاہر ہی ہے ان سے یہ امر مخفی نہ تھا کہ اگر یہ امر اہل ہنود کے مختلف فرقوں
پر ظاہر ہوتا چلا گیا تو جس طرح سکھ الگ ہو گئے ہیں وہ فرقے بھی الگ ہو جائیں گے اور ان کی
موجودہ طاقت ٹوٹ جائے گی اس اندیشہ کو دور کرنے کے لئے انہوں نے یہ تجویز کی کہ مختلف ہندو
فرقوں میں جو بڑے بڑے مَا بِهِ الاشْتِرَاک ہیں ان کو معلوم کر کے ان پر خاص طور پر زور دیا
جائے اور ان کو مذہب کی جڑ قرار دیا جائے تا اس دائرہ میں سب ہندو قو میں جمع رہیں اور ان میں

انوارالعلوم جلد ۸
وحدت کا خیال پیدا ہو جائے ۔
۹۴
اساس الاتحاد
اس غرض کے پورا کرنے کے لئے جب انہوں نے ہندوستان کے مختلف مذاہب پر جو
ہندوستان میں پیدا ہوئے ہیں غور کیا تو ان کو تمام قو میں تین باتوں میں سے کسی نہ کسی پر جمع نظر
آئیں۔ (۱) بعض قو میں ویدوں کے الہامی ہونے پر متفق تھیں۔ (۲) بعض تناسخ کے مسئلہ پر
(۳) بعض گائے کی عظمت اور حرمت پر ۔ غرض گل ہندو مذاہب ان تین مسائل میں سے کسی نہ
کسی مذہب کے ماننے والے تھے جیسے مثلاً جینی وید کو نہیں مانتے لیکن تناسخ کے قائل ہیں سکھ تناسخ
کو نہیں مانتے مگر گائے کی عظمت ان کے دلوں میں بھی ہے بلکہ انہوں نے اس امر کو بھی معلوم کیا
کہ ہندو مذاہب اسقد روید پر جمع نہیں ہیں جس قدر کہ تاریخ اور کائے کی عظمت پر ۔ پس انہوں
نے زیادہ تر ان ہی مسائل پر زور دینا شروع کیا تا کہ سب ہندو فرقوں میں ایک وحدت کا رشتہ ایسا
پیدا ر ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے اندرونی اختلافات کو بھلائے رکھیں۔ انہوں نے خصوصاً گائے
کی عظمت پر زور دیا کیونکہ پہلے دونوں امر اعتقادی ہیں اور اس قدر وحدت کے پیدا کرنے کا
موجب نہیں ہو سکتے لیکن گائے کی عظمت ایک نظری چیز ہے اس کی وجہ سے ان کے جوش تازہ
رہنے کی زیادہ امید تھی اس تدبیر سے انہوں نے مختلف مذاہب کو ایک ہی نام سے جمع رکھنے کی
تدبیر نکالی۔ پس اس مسئلہ پر زور ہرگز شرعی جذبات کے سبب سے نہیں دیا جاتا بلکہ سیاسی
ضروریات کے سبب سے ۔ اگر مسلم لیڈر ان مضامین پر ہی اطلاع پالیتے جو الہ آباد کے لیڈرا اخبار
میں ہندو مذہب کی تعریف کے متعلق ہندوؤں کے تمام سیاسی اور مذہبی لیڈروں کی طرف سے نکلتے
رہے ہیں اور جو بعد میں کتابی صورت میں چھپ کر شائع ہوئے ہیں تو ان پر اس امر کی حقیقت
کھل جاتی۔
خلاصہ یہ کہ گائے کی عظمت ایک سیاسی مسئلہ ہے اور ہندو قوم کے لیڈروں نے اسے صرف
ہندوستان میں پیدا ہونے والے مختلف مذاہب کو ایک رشتہ میں مسلک رکھنے کے لئے ایجاد کیا
ہے۔ پس مسلمانوں سے گائے کی قربانی کے ترک کرنے کا مطالبہ کرنا بالکل نادرست اور ناواجب
ہے یہ مسلمانوں کا فرض نہیں ہو سکتا کہ وہ ہندوؤں کے قومی اتحاد کے دواعی (بواعث۔ مرتب)
اپنے قومی وحدت کے دوائی کو ترک کر کے مہیا کریں اتحاد کی بناء صرف اس امر پر رکھی جاسکتی
ہے کہ ہر ایک قوم دوسرے کے مذہبی امور میں دخل نہ دے نہ اس پر کہ ایک قوم دو سرے کے
ذہبی اور تمدنی امور کو اپنی مرضی کے مطابق طے کرانے کی کوشش کرے۔ کیا یہ بھی مثلا صلح کا

انواره العلوم جلد ۸
۹۵
اساس الاتحاد
طریق کہلا سکتا ہے کہ انگریز کہیں کہ ہندوستانی انگریزی ریزی لباس اختیار کر لیں اور انگریزی زبان کو
اپنی زبان بنالیں تو ہم ان کو حکومت دیدیتے ہیں اگر انگریزوں کی طرف سے ایسا مطالبہ درست
ہو سکتا ہے تو ہندوؤں کا مطالبہ بھی درست ہو سکتا ہے۔ مگر جس طرح انگریز اگر مذکورہ بالا مطالبہ
کریں تو وہ درست نہ ہو گا اسی طرح ہندوؤں کا مطالبہ بھی نادرست ہے۔ خواہ کوئی کتنا بڑا لیڈ رہی
کیوں نہ ہو وہ قانون قدرت کے خلاف نہیں جا سکتا اور یہ قانون قدرت ہے کہ صلح دوسرے کے
خیالات یا اعمال کے چھڑوانے سے نہیں ہو سکتی بلکہ صرف اس طرح ہو سکتی ہے کہ ایک
دوسرے کے ذاتی اعمال میں دخل نہ دیا جائے ۔ ہندوؤں کا مسلمانوں سے گائے کی قربانی یا اس
کے ذبح کے ترک کا مطالبہ کرنا ہرگز صلح کا موجب نہیں ہو سکتا ان کا کوئی حق نہیں کہ وہ مسلمانوں
کے ذاتی کاموں میں اور ان کے اپنے اموال کے خرچ میں دخل دیں اور مسلمانوں کا کوئی حق
نہیں کہ سکھوں ہندوؤں یا اور کسی قوم کے کاموں میں دخل دیں۔ ایک ہندو اگر مسلمانوں کے
افعال میں دخل دیئے بغیر صلح کے لئے تیار نہیں تو وہ ہرگز صلح کا جو یاں نہیں اور ایک مسلمان اگر
ہندو کے کاموں میں دخل دیئے بغیر صلح کرنے کے لئے تیار نہیں تو وہ ہرگز صلح کا طالب نہیں۔
ہندوؤں کا کوئی حق نہیں کہ وہ صلح کی شرائط میں گاؤ کشی کی بندش کو پیش کریں اور مسلمانوں کا
کوئی حق نہیں کہ وہ جھٹکے پر یا سور کا گوشت بکنے پر اعتراض کریں ۔ اگر ہندوؤں کو گائے کے ذبح
کرنے سے تکلیف ہوتی ہے تو ایک مسلمان کو بت پرستی اور سود کے لینے دینے پر تکلیف ہوتی
ہے کیا ہندو مسلمانوں کی خاطر بت پرستی یا سود کا لین دین چھوڑ دیں گے ۔ خلاصہ یہ کہ صلح اس
طرح نہیں ہو سکتی کہ ایک دوسرے سے ان کے اعمال چھڑوائے جائیں بلکہ اس طرح کہ کوئی
فریق دوسرے کے مذہبی امور میں دخل نہ دے۔ پس آئندہ بنیاد صلح اس امر کو مد نظر رکھ کر
ڈالنی چاہئے ورنہ وہ غیر طبعی ہو گی اور کبھی کامیاب نہ ہو سکے گی۔ ہر مذہب کے پیروؤں کو اپنے
ذاتی اعمال میں پوری آزادی ہونی چاہئے۔ مسلمانوں کو دسہروں وغیرہ کے جلوسوں پر کوئی
اعتراض نہیں ہونا چاہئے خواہ وہ کہیں سے نکالے جاویں اور ہندؤں کو تعزیوں وغیرہ پر کوئی
اعتراض نہیں ہونا چاہئے خواہ وہ کہیں سے نکالے جاویں اسی طرح مساجد کے پاس سے اگر جلوس
نکلیں تو مسلمانوں کے اس پر چڑ نے یا ناراض ہونے کی کوئی وجہ نہیں یہ سب بچوں کی سی باتیں ہیں
اور سمجھدار لوگوں کو ان سے پر ہیز کرنا چاہتے ہاں یہ ضرور ہے کہ جس وقت مسلمان با جماعت
عبادت کر رہے ہوں اس وقت مساجد کے پاس اور جس وقت ہند و با جماعت عبادت کر رہے ہوں

انوارالعلوم جلد ۸
۹۶
اساس الاتحاد
اس وقت مندر کے پاس شور نہ کیا جائے۔ کیونکہ ایسی صورت میں آزادی کا سوال نہیں رہتا بلکہ
عملی ضرر کا سوال ہو جاتا ہے شور کی وجہ سے عبادت گزار عبادت نہیں کر سکتے اور شرافت کا تقاضا
ہے کہ دوسرے کے کام میں حرج نہ کیا جائے ۔
دوسری شرط یہ ہونی چاہئے کہ ایک دوسرے کے بزرگوں کو گالیاں نہ دی جائیں۔ گالیاں
دینا ہر گز کسی قوم کا فرض نہیں ہو سکتا اور اس سے زیادہ غیر شریفانہ بات اور کوئی نہیں ہو سکتی کہ
ایک دوسرے کے بزرگوں کو گالیاں دی جائیں۔ بانی سلسلہ احمد یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام نے عرصہ ہوا کہ اس سوال کو گورنمنٹ اور پبلک کے سامنے پیش کیا تھا۔ کہ ہندوستان
میں اکثر فساد مذہبی اختلافات کے باعث سے ہوتے ہیں اور ان میں سے بھی ایک بڑا حصہ اس
بد زبانی کے سبب سے ہوتا ہے جو ایک مذہب کے پیرو دوسرے مذہب کے بزرگوں کی نسبت
کرتے ہیں۔ واقعات برابر اس صداقت پر سے پردہ اٹھاتے چلے آئے ہیں اور اب جبکہ حق کھل
چکا ہے ہمارا فرض ہے کہ مابین الاقوام صلح کی تجاویز کرتے وقت اس ضروری امر کو نظر انداز نہ
ہونے دیں۔ کون شخص اس صداقت کا انکار کر سکتا ہے کہ ہمارے ہندوؤں میں سے آر یہ لوگ
جس طرح رسول کریم ال کو گالیاں دیتے ہیں اس کا برداشت کرنا ایک غیرت مند انسان کے
لئے نا ممکن ہے اگر مسلمان مسلمان کہلانا چاہتے ہیں تو ان کے دلوں میں رسول کریم ان کے
لئے غیرت بھی ہونی چاہئے ورنہ مسلم کہلانے سے کیا فائدہ اور مسلم لیگ بنانے کی کیا غرض ہے ؟
مسلمانوں کی ہستی رسول کریم ﷺ کے وجود میں مخفی ہے اگر آپ کی عزت کا ہم لوگوں کے
دلوں میں خیال نہ ہو تو ہمارے مسلمان کہلا کر دنیا میں ایک الگ جماعت بنانے کا کیا فائدہ ؟ تب
ہمیں ہندو یا مسیحی ہو جانا چاہئے کہ وہ قومیں ہم سے زیادہ اور طاقتور ہیں مسلم کہلانے کی تو اسی
وقت تک ضرورت ہے جب اسلام میں ہمیں کوئی ایسی چیز نظر آتی ہے جو دوسری جگہ نہیں ملتی
اور جب تک اسلام میں ہمیں کوئی بھی خوبی نظر آتی ہے رسول کریم ﷺ کی محبت اور آپ کے
نام کے لئے غیرت دکھانے کے فرض سے ہم ہرگز سبکدوش نہیں ہو سکتے۔ پس صلح کے لئے یہ
شرط سب سے پہلے ہونی چاہئے کہ رسول کریم ال کو خصوصاً اور دوسرے ائمہ اسلام کو عموماً
دوسرے مذاہب کے لوگ بد زبانی سے یاد نہ کریں اور اسی طرح مسلمان دوسرے مذاہب کے
بزرگوں کے حق میں بد کلامی نہ کریں بغیر اس کے صلح نہیں ہو سکتی۔ جب تک کسی مسلمان کے دل
میں ایمان کی خفیف سے خفیف چنگاری بھی جلتی ہے وہ آج نہیں تو کل رسول کریم اللہ کی محبت

آج 10 میں سے 10 باقی